باب ششم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
519
اور دوسرے دروازہ سے اسلام کا تابناک ماضی سرنگوں ہو کر رخصت ہوا جس کی واپسی کا ایک ایک
قدم نا قابل برداشت حد تک کر بنا ک تھا۔سورۃ التکویر کی چوتھی آیت جو پہاڑوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنے کا
ذکر کرتی ہے، یہ ہے۔وَإِذَا الْجِبَالُ سُيْرَتْ (التكوير 4:81)
ترجمہ: اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔اسلامی اصطلاح میں پہاڑوں سے مراد بڑی بڑی دنیاوی طاقتیں ہیں۔قرآن کریم کی دیگر
بہت سی آیات میں پہاڑوں کا لفظ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اس آیت سے جس میں
پہاڑوں کا ذکر ہے، سے ہمیں آخری زمانہ میں رونما ہونے والے واقعات کا علم ہوتا ہے کہ اسلام کے
زوال پذیر ہوتے ہی ایک تاریک رات چھا جائے گی جس کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہوگی جو اسلام
کی صبح نہ ہوگی بلکہ اس میں عظیم مادی قو تیں ابھریں گی اور اپنی سلطنت کو ایک علاقہ سے دوسرے
علاقہ اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک وسیع کر دیں گی نیز ایک کے بعد دوسرے ملک پر قبضہ
کرتی چلی جائیں گی۔چنانچہ پہاڑوں کی حرکت کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں۔ان کے علاوہ
پہاڑوں کی حرکت کے کئی اور معانی بھی ہو سکتے ہیں جن پر ہم بعد میں گفتگو کریں گے۔چونکہ اب ہم
ان عظیم تبدیلیوں کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں جن کا اس سورۃ کے مطابق موجودہ زمانہ میں رونما ہونا
مقدر تھا اس لئے ہم اس مضمون کو قرآنی آیات کی ترتیب کے مطابق مرحلہ وار بیان کرتے ہیں۔حرکت سے متعلق پانچویں آیت کا مفہوم بآسانی سمجھ آسکتا ہے۔یہ آیت یوں ہے۔وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ (التكوير (58)
ترجمہ: اور جب دس ماہ کی گا بھن اونٹیاں بغیر کسی نگرانی کے چھوڑ دی جائیں گی۔اس سیاق و سباقی میں اونٹیوں کے بیکار ہونے کی پیشنگوئی سے واضح طور پر یہ سمجھا جاسکتا
ہے کہ پہلے سے بہتر، تیز تر اور زیادہ طاقتور ذرائع نقل و حمل ایجاد ہو جائیں گے۔پہاڑوں کی ایک

520
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
جگہ سے دوسری جگہ حرکت یعنی بڑی طاقتوں کے ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک بڑھتے
ہوئے اثر ورسوخ کا اونٹنیوں کے بیکار ہو جانے سے براہ راست تعلق ہے۔یادر ہے کہ پہاڑوں کی حرکت سے جہاں بھاری بھر کم سامان کی نقل و حرکت مراد ہے وہاں
عظیم سیاسی قوتوں کا پھیلاؤ بھی مراد ہے۔ان دونوں مقاصد کے حصول کیلئے اونٹنیوں کی بجائے
یقیناً زیادہ ترقی یافتہ اور طاقتور ذرائع نقل و حمل کی ضرورت تھی۔جب تک انسان کو ایسے نئے ذرائع
میسر نہ ہوتے، پہلے سے موجود ذرائع نقل و حمل، خواہ وہ کتنے ہی معمولی اور ادنی تھے، کو ترک کر دینا
پاگل پن ہوتا۔یہ بات تو بدیہی ہے کہ انسان اونٹنیوں کو چھوڑ کر پہاڑوں جیسے وزن اپنی نگی پیٹھ پر
اٹھانے کا کبھی سوچ بھی نہ سکتا۔اس آیت سے یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جانوروں سے کہیں زیادہ طاقتور اور تیز ترمشینی
ذرائع ایجاد ہو جائیں گے جن کی بدولت ان کا استعمال غیر اہم اور متروک ہو جائے گا۔یادر ہے کہ یہاں تمثیلی طور پر اونٹیوں کے خشکی پر استعمال ہونے والے ذرائع نقل و حمل مراد
ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم میں کشتیوں اور جہازوں وغیرہ کا ذکر کیوں موجود نہیں ہے نیز
یہ کہ قرآن کریم بحری نقل و حمل کے بارہ میں کیا پیشگوئی کرتا ہے۔اس پر ہم بعد میں گفتگو کریں گے۔فی الحال ہم اگلی آیت کو لیتے ہیں جس میں تمام قسم کے جانوروں کے اکٹھا کئے جانے کا ذکر ہے۔وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ (التكوير (68)
ترجمہ: اور جب وحشی اکٹھے کئے جائیں گے۔اونٹنیوں کے بیکار ہو جانے کے بعد جانوروں کے اکٹھا کئے جانے کا ذکر انتہائی غور طلب
ہے۔اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اونٹنیوں کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا جائے گا۔وحشی جانوروں
کے اکٹھا کئے جانے کا ذکر بھی درحقیقت انقلابی ذرائع نقل وحمل کی ایجاد کے تصور کو تقویت دیتا
ہے۔بلاشبہ وحشی جانور ایک جگہ سے دوسری جگہ اونٹنیوں کی پشت پر نہیں لے جائے جاسکتے۔کوئی
شخص یہ تصور نہیں کر سکتا کہ ہاتھیوں، گینڈوں، دریائی گھوڑوں، زرافوں ، مگر مچھوں، نیلی ویل
مچھلیوں اور دیو قامت تیندوؤں کو اونٹنیوں کی پشت پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا۔ان کی نقل و حمل صرف انہی ذرائع سے ممکن ہے جو موجودہ دور میں ایجاد ہوئے ہیں۔ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اس سے اگلی آیت بھی ذرائع نقل و حمل سے متعلق ہے اور وہ یہ ہے۔وَإِذَا الْبِحَارُ سُجْرَتْ (التكوير 7:81)
ترجمہ: اور جب سمندر پھاڑے جائیں گے۔521
لین (Lane) کے نزدیک ہجرت کا لفظ تین ملتے جلتے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔اور جب سمندر بھر دیے جائیں گے۔2۔اور جب سمند ر ایک دوسرے سے ملا دیئے جائیں گے۔اور جب سمندروں میں آگ بھڑک اٹھے گی۔سمندروں کے بھر جانے سے مراد یہ ہے کہ سمندروں میں جہازوں کی آمد و رفت کثرت
سے ہو گی۔چنانچہ اس آیت میں بھی بنیادی طور پر پہلی آیات والا مضمون ہی بیان ہوا ہے۔جب ہم
اس مضمون کی طرف واپس آئیں گے تو اس کی مزید تشریح کی جائے گی۔سر دست ہم مذکورہ بالا تین معانی میں سے دوسرے کو لیتے ہیں جس میں سمندروں کے
ملائے جانے کا ذکر ہے۔اس پیشگوئی کی مزید وضاحت مندرجہ ذیل آیات میں کی گئی ہے۔مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِينِ
(الرحمن 20:55-21)
ترجمہ: وہ دوسمندروں کو ملا دے گا جو بڑھ بڑھ کر ایک دوسرے سے ملیں گے (سردست ) ان
کے درمیان ایک روک ہے ( جس سے ) وہ تجاوز نہیں کر سکتے۔وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذَبٌ فَرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ
وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا و حِجْرًا مَّحْجُورًا
وَ
( الفرقان 54:25)
ترجمہ: اور وہی ہے جو دو سمندروں کو ملا دے گا۔یہ بہت میٹھا اور یہ سخت کھارا ( اور ) کڑوا ہے
اور اس نے ان دونوں کے درمیان (سردست ) ایک روک اور جدائی ڈال رکھی ہے جو پائی
نہیں جاسکتی۔مذکورہ بالا آیات قرآن کریم کی دو مختلف سورتوں سے لی گئی ہیں۔ہر آیت میں دو مختلف

522
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
سمندروں کے ملائے جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چنانچہ موجودہ زمانہ میں بعینہ یہی واقعہ رونما
ہوا۔1859 - 1869 کے دوران نہر سویز کی کھدائی اور 1903- 1914 کے دوران شہر پانامہ کی
کھدائی ہوئی اور یوں دنیا نے ان پیشگوئیوں کو ایسے رنگ میں پورا ہو تے دیکھا جسے
آنحضرت ﷺ کے زمانہ کا انسان وہم و گمان میں بھی نہیں لاسکتا تھا۔اسی طرح کا تیسرا ملتا جلتا معنی یعنی سمندروں میں آگ کا بھڑک اٹھنا بھی کچھ کم عجیب نہیں
ہے۔آج سے 1400 سال پہلے انسانی ذہن اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔یہ تصور صرف اسی دور
میں جنم لے سکتا ہے جس کے دوران بحری لڑائیوں میں شدید آتشیں اسلحہ کا استعمال شروع ہو
جائے۔ضمناً یادر ہے کہ جدید بحری لڑائیوں میں جہازوں کے بیڑے اتنے وسیع علاقہ کو گھیر لیتے
ہیں کہ ہماری تشریح بالکل درست ٹھہرتی ہے جس کے مطابق سمندروں کے بھرے جانے سے مراد
یہ ہے کہ سمندر جہازوں سے بھر جائیں گے۔اسی طرح تیسرا معنی یعنی سمندروں میں آگ بھڑک اٹھنا ایک ایسا خیال ہے جس کا تعلق
اس دور سے ہے جب تیل بڑی مقدار میں آئل ٹینکرز سے نکل کر سمندر میں بہہ جائے گا جیسا کہ
اس زمانہ میں ہو رہا ہے۔اس طرح سمندر میں بہہ جانے والے تیل کو اکثر آگ لگا دی جاتی ہے
تا کہ یہ سمندری زندگی کیلئے کم سے کم خطرہ کا باعث ہو۔ایسے مواقع پر لاکھوں مربع میل سمند ر عملاً
آگ کی لپیٹ میں دکھائی دیتا ہے۔سورۃ التکویر کی اگلی آیت بھی اسی تصور کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔آیت کا مرکزی نکتہ یہ ہے
کہ جانوروں کی بجائے انسانوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التكوير (88)
ترجمہ: اور جب نفوس ملا دیئے جائیں گے۔اس آیت کے بھی بیک وقت تین مختلف معانی ہو سکتے ہیں۔۔1 جب لوگ باہمی تعلقات کے ذریعہ اکٹھے کر دئیے جائیں گے۔2۔جب ساری دنیا کے لوگ ملا دیئے جائیں گے۔**۔3 جب لوگوں کے ملاپ کو تیز رفتار ذرائع نقل وحمل کے باعث آسان کر دیا جائے گا۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
523
مندرجہ بالا تینوں مفاہیم بڑی صراحت سے بچے ثابت ہو چکے ہیں۔ہمارے زمانہ میں
بین الاقوامی معاہدات کے ذریعہ تمام اقوام عالم کو بلا استثناء عملاً اکٹھا کر دیا گیا ہے۔لہذا یہ معنے تو
بالبداہت درست ثابت ہو چکے ہیں اور اس کی مزید وضاحت کی چنداں ضرورت نہیں۔اسی طرح انجمن اقوام عالم کے قیام نے بھی، جس کی جگہ بعد میں اقوام متحدہ نے لے لی،
بالآخر اتحاد عالم کو تقویت دی ہے جیسا کہ پیشگوئی میں بتایا گیا تھا۔جہاں تک اس آیت میں تیسری پیشگوئی کے پورا ہونے کا تعلق ہے، ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں
که جدید ذرائع نقل و حمل کی وجہ سے فاصلے سمٹ گئے ہیں جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ گویا پوری دنیا
سکڑ کر ایک گاؤں کی شکل اختیار کر چکی ہے۔اس موضوع پر مزید گفتگو سے پہلے مناسب ہوگا کہ ایک اور پیشگوئی کا ذکر کیا جائے جس کا
تعلق بھی لوگوں کے اکٹھا کئے جانے سے ہے۔اس پیشگوئی میں بنی اسرائیل کے آخری زمانہ میں
ارض موعودہ کی طرف واپس آنے کا ذکر ہے۔و قُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاوِيْلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيْنَات
(بنی اسرائیل 105:17)
ترجمہ: اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ موعودہ سرزمین میں سکونت اختیار کرو۔پس جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تمہیں پھر اکٹھا کر کے لے آئیں گے۔70 عیسوی میں رومیوں کے ہاتھوں یروشلم کی تباہی یہودی ریاست کے خاتمہ کا اعلان تھا۔اس کے بعد یہودی ساری دنیا میں منتشر ہو گئے اور ملک ملک پھرتے رہے۔یہود کے اسی آخری
انتشار کی طرف مندرجہ بالا آیت اشارہ کرتی ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایک دن ساری
دنیا کے یہود کو اکٹھا کر کے ارض مقدس میں واپس لایا جائے گا۔یہ وہ خدائی وعدہ ہے جو بہر حال پورا
ہو کر رہے گا۔ہم اس وعدہ کو اتنے وسیع پیمانہ پر پورا ہوتے دیکھ چکے ہیں کہ اس سے پہلے کسی انسان
نے نہ دیکھا ہو۔ساری یہودی تاریخ میں اس قسم کا ایک واقعہ بھی نہیں ملتا کہ یہود کو جلا وطنی کے بعد

524
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
دنیا بھر کے ممالک سے یوں اکٹھا کر کے واپس لایا گیا ہو جیسا کہ ماضی قریب میں اسرائیل کے
قیام کے بعد ہوا۔سورۃ التکویر کی طرف دوبارہ لوٹتے ہوئے اب ہم اس کی نویں آیت کا ذکر کرتے ہیں۔یہ
اور اس سے اگلی آیت اسی زمانہ کے متعلق ہیں جس پر ان سے پہلی آیات مختلف پہلوؤں سے روشنی
ڈالتی ہیں۔وَإِذَا الْمَوْا دَةُ سَبِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ 8
( التكوير 9:81-10)
ترجمہ: اور جب زندہ درگور کی جانے والی (اپنے بارہ میں ) پوچھی جائے گی (کہ) آخرکس
گناہ کی پاداش میں قتل کی گئی ہے؟
زمانہ جاہلیت میں بعض عرب بیٹی کی پیدائش کو اپنی تو ہین سمجھتے تھے اور شرم کے مارے اسے
زندہ درگور کر دیا کرتے تھے۔معاشرہ کو ان معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں تھا۔بالفاظ دیگر
اولا د کو گویا باپ کی ملکیت ہی تصور کیا جاتا تھا۔اس آیت سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ آخری زمانہ میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔تاہم خاص
طور پر حقوق نسواں کے حوالہ سے اس میں پیغام موجود ہے۔ورنہ قانون کی حکمرانی سے متعلق تو سادہ
بیان ہی کافی تھا۔اس لئے اس وضاحت کی روشنی میں اس پیغام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اس آیت کا بنیادی مفہوم یہ ہے کہ مرد کبھی بھی حقوق نسواں کو تخفیف کی نظر سے نہیں دیکھ سکیں گے۔چنانچہ حقوق نسواں کو جس قدر اہمیت عصر حاضر میں حاصل ہوئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔قرآن کریم کی اس سورۃ میں آخری زمانہ کے خدو خال کا نقشہ جس خوبصورت ترتیب اور
منظم انداز میں کھینچا گیا ہے اس پر کسی ماہر مصور کی پینٹنگ کا گمان ہوتا ہے۔ان آیات میں جن
مسلسل سائنسی ترقیات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ان کا آخری زمانہ کے سائنسی اور معاشرتی
حالات سے گہرا تعلق ہے۔آٹھویں آیت میں بنی نوع انسان کے ایک سے زائد ذرائع سے اکٹھا
ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گیارہویں آیت میں بھی معاشی اور سیاسی ترقیات کے ذکر سے اسی
موضوع کو طاقتور ذرائع رسل در سائل یعنی ادب، اخبارات اور رسائل کی وسیع تر اشاعت کے حوالہ

گا
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
!
525
سے دوبارہ بیان کیا گیا ہے۔مذکورہ بالا سب کے سب ذرائع نے بنی نوع انسان کو اکٹھا کرنے میں
اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ان
کو باہم ملانے میں پریس نے جو کردار ادا کیا ہے کوئی اور ذریعہ نہ تو اس
کی اہمیت کو کم کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کی جگہ لے سکتا ہے۔اگر آپ اس زمانہ سے مطبوعہ لٹریچر کے
کردار
کو نکال دیں تو فاصلوں کے سمٹ جانے کے باوجود بنی نوع انسان ایک دفعہ پھر منتشر اور بے
ہوئے دکھائی دیں گے۔زیر بحث آیت میں جدید دور کے انہی ذرائع ابلاغ اور وسیع پیمانہ پر لٹریچر
کی اشاعت کا ذکر ہے۔آیت یہ ہے۔وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التكوير 11:81)
ترجمہ: اور جب صحیفے نشر کئے جائیں گے۔یہ پیشگوئی چھاپہ خانوں کی ایجاد پر بھی دلالت کرتی ہے۔ورنہ قلمی نسخوں کی وسیع پیمانہ پر
ترویج واشاعت ممکن نہ ہوتی۔وسیع پیمانہ پر اشاعت کا زمانہ ہی دراصل علم و تحقیق کی اشاعت کا زمانہ ہے۔قرآن کریم قلم
کے کردار پر اس قدر زور دیتا ہے کہ وہ اس صفت کو براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے
کہ اس نے انسانوں کو لکھنا سکھایا۔الله
آنحضرت ﷺ پر نازل ہونے والی سب سے پہلی سورۃ العلق کی مندرجہ ذیل آیات
پر زور اعلان کرتی ہیں۔اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَمَ بِالْقَلَمِن عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْن
(العلق 4:96-6)
ترجمہ: پڑھ ، اور تیرا رب سب سے زیادہ معزز ہے جس نے قلم کے ذریعہ سکھایا۔انسان کو وہ
کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ان آیات کو جب زیر بحث آیت کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آخری
زمانہ علمی ترقی کا زمانہ ہوگا جس میں کثرت سے سکولوں، کالجوں اور یو نیورسٹیوں جیسے تعلیمی ادارے
قائم کئے جائیں گے۔سب سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ معزز ہستی کے طور پر پیش کیا گیا ہے

526
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
کیونکہ اس نے قلم سے لکھنا سکھایا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ قلم حصول علم کا ذریعہ اور علم ہر قسم کی
عظمت و عزت کا سر چشمہ ہوگا۔ضمنا یہ بھی یادر ہے کہ یہ وحی اس ہستی پر نازل ہوئی جس نے کبھی قلم
پکڑنا تک نہیں سیکھا تھا۔اس آیت کا ایک اور مفہوم یہ ہے کہ علم طاقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن
جائے گا اور قلم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور بن کر ابھرے گا۔اگلی آیت ( یعنی سورۃ التکویر کی
آیت 12) اسی موضوع پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ انسانی علم آسمان کی بلندیوں
کو چھورہا ہو گا۔چنانچہ فرمایا۔وَإِذَا السَّمَاءِ كَشِطَتْ (التكوير (12:81)
ترجمہ: اور جب آسمان کی کھال ادھیڑ دی جائے گی۔یہ آیت آخری زمانہ میں اسلام کے زوال اور عیسائی طاقتوں کے عروج کا ایک المناک
موازنہ پیش کرتی ہے جب اسلام کے سورج کی روشنی لپیٹ دی جائے گی اور عالم اسلام کے ستارے
ماند پڑ جائیں گے۔مادہ پرست دنیا خلا کے راز معلوم کرنے کیلئے آسمان کی بلندیوں تک جا پہنچے گی۔یہ تناظر ہمیں قرآن کریم کی بعض اور آیات کی یاد دلاتا ہے جن میں فضائی اور خلائی سفر کی
پیشگوئی کی گئی ہے۔وہ آیات درج ذیل ہیں۔وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ في الذريت 8:51)
ترجمہ: قسم ہے راستوں والے آسمان کی۔وَالْمُرْسَلَتِ عُرْفَانَ فَالْعَصِفْتِ عَصْفًا نَ وَالثَّشِراتِ نَشْرًا فَالْفَرِقْتِ فَرْقان
( المرسلت 2:77-5)
ترجمہ قسم ہے پے بہ پے بھیجی جانے والیوں کی۔پھر بہت تیز رفتار ہو جانے والیوں کی۔اور ( پیغام کو اچھی طرح نشر کرنے والیوں کی۔پھر واضح فرق کرنے والیوں کی۔یہ اور ان جیسی دیگر بہت سی آیات ایک ایسے آسمان کی منظر کشی کرتی ہیں جس میں کثرت
سے سفر کیا جائے گا۔اس میں راستے بنے ہوں گے۔پیغام رساں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک
پرواز کریں گے۔فضائی پراپیگنڈہ کا دور دورہ ہوگا اور بالآخر انسان کیلئے ہوا کے دوش پر پرواز۔۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
527
کرنا ممکن ہو جائے گا۔پرواز کا خواب پورا ہونے کے بعد انسان خوب سے خوب تر کی تلاش میں
ا
مزید اونچا اڑنے کی خواہش کرے گا۔آسمانوں اور اجرام فلکی کے مخفی راز اس پر عیاں ہونا شروع
ہو جائیں گے۔وہ خلائی سٹیشن اور چوکیاں بنائے گا تا کہ آسمانوں کی نگرانی کر سکے۔درج ذیل
آیات انسان کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی واضح طور پر تصویر کشی کرتی ہیں جس کی مدد سے
انسان کائنات کی بیکراں وسعتوں کو کھنگال سکے گا۔لا يَعُونَ إِلَى المَلا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِ
حورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ)
( الصفت 9:37-10)
ترجمہ: وہ ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکیں گے اور ہر طرف سے پتھراؤ کئے جائیں گے۔اس
حال میں کہ دھتکارے ہوئے ہیں اور ان کیلئے چمٹ جانے والا عذاب ( مقدر) ہے۔ہر وہ شخص جو تسخیر خلا کو عروج تک پہنچانے کی خواہش رکھتا ہے، قرآن کریم اسے
مندرجہ ذیل چیلنج دیتا ہے۔البتہ متعلقہ آیت کے ذکر سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا مخاطب
کون ہے؟ ”جن وانس کے گروہ سے ترجمہ کا پورا حق ادا نہیں ہوتا۔یہاں لفظ جن سے انسانوں
سے مختلف بھوتوں جیسی مخلوق مراد نہیں۔بلکہ، جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا ہے 'جن' کا لفظ بڑے
لوگوں کیلئے اور الناس' کا لفظ عام لوگوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔لہذا اس خطاب کا حقیقی مفہوم تب
سمجھ آئے گا جب اس کا ترجمہ یوں کیا جائے۔”اے سرمایہ دارانہ طاقتوں کے گروہ اور پرولتاری
66۔طاقتوں کے گروہ۔“
متعلقہ آیت اور اس کا (انگریزی) ترجمہ جو حضرت مولانا شیر علی صاحب کے
ترجمہ قرآن سے لیا گیا ہے، درج ذیل ہے۔يمعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِن أفطار
السموتِ وَالْأَرْضِ فَالقَدُّوا لَا تَتَقَدُونَ الا سلطنة
الرحمن 34:55)
O company of Jinn and men! if you have power to go beyond the

عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
confines of the heavens and the earth, then do go۔But you cannot
go save with authority۔528
میرے نزدیک سیاق و سباق کے اعتبار سے الا بسلطن“ کا ترجمہ یوں ہونا چاہئے:
"Except with the help of most powerful deductive logic۔"
یعنی بغیر کسی غالب استخراجی دلیل کئے۔اس سے یہ مراد ہے کہ اگر چہ انسان کائنات کی
حدود سے جسمانی طور پر تجاوز نہیں کر سکتا پھر بھی وہ اپنے علم کی وسعت کے اعتبار سے کائنات کے
کناروں تک ضرور جا پہنچے گا۔اس نتیجہ کی تائید میں ہم مندرجہ ذیل دلائل پیش کرتے ہیں۔'save with authority' والے ترجمہ سے دراصل قرآن کریم کے منشا کے مخالف اور
برعکس تاثر ابھر سکتا ہے جس میں انسان کے جسمانی طور پر خلا کی حدود تک پہنچنے کے امکان کا کلینڈ
رد کیا گیا ہے۔لفظ 'سلطان' کے معنی صرف دلیل نہیں ہے۔بلکہ بیک وقت اس کے معانی طاقتور
شہنشاہ ، قوی دلیل اور مضبوط استدلال کے بھی ہو سکتے ہیں۔لہذا اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ
انسان مضبوط استدلال کے ذریعہ کا ئنات کی حدود پار کر سکتا ہے۔اس امر سے قطعاً انکار نہیں کیا گیا کہ انسان خلا میں ایک یا دو چھلانگیں بھی نہیں لگا سکتا بلکہ
انکار اس امکان کا کیا گیا ہے کہ انسان کسی وقت اپنے مادی جسم کے ساتھ کائنات کی حدود تک پہنچ
سکتا ہے۔ضمنا خلائی پرواز کے خطرات کا ذکر بھی مندرجہ ذیل آیت میں کیا گیا ہے۔يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرْنِ®
الرحمن 36:55)
ترجمہ: تم دونوں پر آگ کے شعلے برسائے جائیں گے اور ایک طرح کا دھواں بھی۔پس تم
دونوں بدلہ نہ لے سکو گے۔یہ آیت در حقیقت عام آگ کے شعلوں کی بجائے کائناتی شعاعوں پر اطلاق پاتی ہے۔سورۃ الرحمن کی مندرجہ بالا آیات کی روشنی میں سورۃ التکویر کی بارھویں آیت کے معانی بیان
کرنے کے بعد ہم سورہ التکویر کی طرف واپس لوٹتے ہیں۔یہ عجیب اتفاق ہے کہ ہم نے سورۃ الرحمن کی ان آیات پر اپنی گفتگوختم کی تھی جن میں آگ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
529
کے مسلسل عذاب کی وعید ہے۔سورۃ التکویر کی تیرہویں آیت جو ذیل میں درج ہے، میں بعینہ اسی
مضمون کا ذکر ہے جسے اب ہم تفصیل سے بیان کریں گے۔وَإِذَا الجَحِيمُ سُعْرَتْ (التكوير (13:81)
ترجمہ: اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔یہاں جہنم کی آگ سے وہ جنگیں مراد ہیں جن سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ گویا جہنم کے
دروازے کھول دیئے گئے ہوں۔چنانچہ اس آیت میں اسی وعید کا ذکر ہے۔مذکورہ بالا پیشگوئیوں
کے سیاق و سباق میں جو اس دنیا کے واقعات سے تعلق رکھتی ہیں ، یہی ایک توجیہ ممکن ہے۔یہ بڑی
عجیب بات ہوگی اگر یہ کہا جائے کہ جب یہ واقعات زمین پر رونما ہورہے ہوں گے تو عالم آخرت
میں بھی جہنم بھڑک رہی ہوگی۔یوں یہ پیشگوئیاں ایک ترتیب اور تسلسل کے ساتھ اپنے منطقی نتیجہ کو پہنچتی ہیں۔یعنی اگر
انسان دنیوی خواہشات کے حصول کی خاطر رضائے باری تعالیٰ کو پس پشت ڈال دے تو وہ کتنی ہی
مادی ترقی کیوں نہ کرلے، اس کیلئے ایسی ترقی بے سود ہوگی۔تمام تر مادی قوت و حشمت کے باوجود
انسان سزا کی گھڑی سے نہیں بچ سکتا۔وہ تو بہر حال آکر رہے گی۔آسمان سے کوئی عذاب اس پر
نازل نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے لئے خود ہی جہنم کی آگ بھڑکائے گا اور اس کی خود غرضی ایسی عالمگیر
کشیدگی کو جنم دے گی جو بالآخر ایسی جنگوں پر منتج ہو گی جن پر جہنم کا گمان ہوگا۔گزشتہ دو عالمگیر
جنگوں کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس تشریح کو محض قیاس آرائی قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ ایک
حقیقی خطرہ کی نشاندہی کرتی ہے۔اس صورت حال نے اسلام کے المناک زوال اور غیر مسلم
طاقتوں کے عروج کے مابین پائے جانے والے تضاد کو نمایاں کر دیا ہے۔زیر نظر آیت صاف ظاہر
کرتی ہے کہ مادیت کا عالمگیر غلبہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔مادی طاقتوں کا زوال ان کی باہمی دشمنی کے
ساتھ شروع ہو جائے گا جو ایسی خوفناک تباہی پر منتج ہو گی جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔جنگوں
پر جنگیں ہوں گی جن کے نتیجہ میں بڑی بڑی طاقتیں خاکستر ہو کر رہ جائیں گی۔دو عالمگیر جنگوں نے
پہلے ہی عالمی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ اس کے برعکس کمزور اور غریب قومیں اپنے وقار کی کسی
قدر بحالی کے احساس کے ساتھ ابھری ہیں۔لیکن طاقت کا توازن ابھی خطرناک حالت تک نہیں

530
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
بگڑا۔تاہم حالات آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر عالمگیر انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔یہ وہ
انقلاب ہے جس کی قرآن کریم میں پیشگوئی کی گئی ہے اور جو اسلام کا آخری انقلاب ثابت ہوگا۔مبادا اسے مبالغہ آمیز اور غیر مصدقہ بیان سمجھا جائے، اس لئے ہم اگلے باب میں ایسے شکوک و
شبہات کے ازالہ کیلئے بعض ٹھوس شہادتیں پیش کریں گے۔آنحضرت ﷺ نے قرآن کریم کی متعدد آیات کی روشنی میں ہونے والے عالمی تصادم
کے انجام کے متعلق واضح پیشگوئی فرمائی ہے۔یہ پیشگوئی آپ نے دجال کے خروج کے حوالہ سے
فرمائی ہے۔لیکن یہ واضح رہے کہ دجال کا وہ تصور جو آنحضرت ﷺ کی احادیث سے ابھرتا ہے وہ
فی الحقیقت اتنا مبہم نہیں ہے جتنا کہ بظاہر دکھائی دیتا ہے۔احادیث دجال کا ذکر اس رنگ میں کرتی
ہیں گویا اس میں طاقتور اقوام کی عظمت و جبروت جمع ہو جائے گی۔در حقیقت آنحضرت علیہ نے
آخری زمانہ کو دجال کا زمانہ قرار دیا ہے جس کی تمام علامات دقبال کے حوالہ سے بیان کی گئی ہیں۔اس کی شناخت کی علامات میں سے ایک کا تعلق خاص طور پر ایسے جدید ذرائع نقل و حمل سے ہے
جن کا انسان کو اس سے پہلے کسی قسم کا کوئی تجربہ نہ تھا۔دجال کے تفصیلی ذکر سے اس بات کا ذرہ بھر
شانہ نہیں رہتا کہ یہ ساری پیشگوئیاں ایک ہی شخص کے بارہ میں نہیں ہیں۔آنحضرت میانے نے
دقبال کی جو اصطلاح بیان فرمائی ہے وہ تمثیلی رنگ رکھتی ہے۔یعنی دجال اپنے زمانہ کی عظیم طاقتوں
کا مظہر ہو گا اور اس کے کارنامے دراصل ترقی یافتہ اور طاقتور عیسائی اقوام کے کارنامے ہوں گے
لیکن ان کا غلبہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔اسی طرح بڑی تحدی سے یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ دجال
جو ان اقوام کا مظہر ہے، بالآخر زوال پذیر ہو گا۔مادیت کے کھنڈرات سے ایک دفعہ پھر اسلام کا
آفتاب طلوع ہوگا۔وہ اپنی چمک دکھائے گا اور شکوک و شبہات کے بادل چھٹ جائیں گے جو
صدیوں سے اس پر چھائے ہوئے تھے۔اب ہم احادیث نبویہ کی روشنی میں انقلابی ذرائع آمد و رفت کا دوبارہ ذکر کرتے ہیں لیکن
جہاں تک دجال
کی بقیہ علامات کا تعلق ہے خاص طور پر جو مذہبی اہمیت کی حامل ہیں ، ان کی تفصیل
ایک الگ باب میں بیان کی جائے گی۔احادیث میں بری، بحری اور فضائی ذرائع آمد و رفت کو بلا استثنا ایسے انداز میں بیان کیا گیا

·

آج 10 میں سے 10 باقی