باب ششم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
531
ہے جو قرآنی آیات کی ہماری تشریح کے عین مطابق ہیں حتی کہ پہاڑوں کی حرکت کو اس رنگ میں
بیان کیا گیا ہے جس سے متعلقہ قرآنی آیات فور آیاد آجاتی ہیں۔آنحضرت ﷺ کا درقبال اور اس
کے منفرد گدھے کا بیان جس پر وہ سواری کرے گا ، آپ ﷺ کے زمانہ کے لوگوں کو انتہائی عجیب لگا
ہوگا کیونکہ باوجود اس حقیقت کے کہ آپ ﷺ اس سواری کو بار بار گدھا قرار دیتے ہیں اس میں
گدھے کی معروف خصوصیات میں سے ایک بھی نہیں پائی جاتی۔تاہم موجودہ زمانہ کے تمام
ذرائع نقل و حمل پر یہ تعریف پوری طرح صادق آتی ہے۔ان سب ذرائع میں ایک قدر مشترک پائی جاتی ہے۔یہ سب آگ سے توانائی حاصل
کرتے ہیں حتی کہ بھاپ سے چلنے والے ریلوے انجن کا انحصار بھی دراصل آگ پر ہی ہے۔یہ وہ
فرق ہے جو د قبال کے زمانہ میں جانوروں کی سواری اور نئے انقلابی ذرائع نقل و حمل کے مابین پایا
جاتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سواری کسی جانور کی بجائے ایک غیر جاندار چیز ہوگی۔ہم نے
اس سواری کیلئے انگریزی میں her کی ضمیر محض اس لئے استعمال کی ہے کیونکہ پیشگوئی میں اسے
جانور کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یہی درحقیقت اس کی پہچان کی علامت ہوگی۔اگر آپ دقبال
کے گدھے کو پہچان لیں تو آپ جدید ذرائع آمد و رفت کو شناخت کر سکتے ہیں ورنہ بصورت دیگر
آپ واپس گدھوں کے زمانہ میں لوٹ جائیں گے۔اسی طرح احادیث کی مختلف کتب میں دجال
کے اس تمثیلی گدھے کی مختلف خصوصیات بیان ہوئی ہیں۔ان احادیث سے ماخوذ معلومات کا
خلاصہ درج ذیل ہے۔۔اپنے گدھے کی طرح خود و جال بھی اتنا بڑا اور دیو قامت ہوگا کہ اس جیسا وجود
دیو مالائی کہانیوں میں بھی نہیں ملتا۔وہ اس قدر لمبا ہو گا کہ گویا اس کا سر بادلوں سے بھی اوپر نکلا ہوا
ہو۔وہ اتنا طاقتور ہو گا کہ تن تنہا ساری دنیا کو تسخیر کر لے گا۔11
2 اپنی تمام تر جسمانی خوبیوں کے باوجود اس میں ایک نقص یہ ہوگا کہ وہ دائیں آنکھ سے
کانا ہو گا۔12۔یہ گدھا صرف دجال کے ہی کام نہیں آئے گا بلکہ عوام الناس کو بھی نقل و حمل کیلئے

532
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
بآسانی دستیاب ہو گا۔لوگ اس کے پہلو میں موجود کھڑکیوں کے راستے اس کے پیٹ میں داخل
ہوں گے جو بالخصوص اسی مقصد کیلئے بنائی گئی ہوں گی۔13
4 اس کا پیٹ اندر سے خوب روشن اور آرام دہ نشستوں سے آراستہ ہو گا۔13۔یہ گدھا برق رفتار ہوگا اور مہینوں کا سفر دنوں یا گھنٹوں میں طے کرے گا۔14
دوران سفر با قاعدہ پڑاؤ کرے گا۔ہر پڑاؤ پرلوگوں کو اس میں سوار ہونے کی دعوت
دی جائے گی اور ہر بار چلنے سے پہلے بآواز بلند اعلان کیا جائے گا۔یوں یہ تمثیلی گدھا جگہ جگہ سفر
کرے گا اور لوگوں کیلئے آرام دہ اور پرسکون ذریعہ سفر ثابت ہوگا۔15
اس کے پیٹ کے اندر بیٹھے ہوئے مسافروں کو اس آگ سے کسی قسم کا کوئی گزند نہیں
پہنچے گا جسے کھا کر وہ چلے گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر موجود نشستیں آگ کے اثر سے
مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔15 گی۔یہ گدھا سمندر میں بھی سفر کرے گا اور سمندری لہروں پر سوار ہو کر ایک براعظم سے
دوسرے براعظم تک پہنچ سکے گا۔16
9۔بحری سفر کے دوران اس کا حجم اور قد کاٹھ بڑھ جائے گا۔چنانچہ وہ خوراک کے پہاڑ
اپنی پشت پر لاد کر سمندر پار لے جائے گا۔وہ متعدد بار خوراک کے بڑے بڑے ذخائر ایسی غریب
اقوام کی طرف لے کر جائے گا جو دقبال کے آگے سر تسلیم خم کریں گی۔خوراک کے ان ذخائر کی
نقل و حمل ایسا استعارہ ہے جو پہلے بیان کی گئی ایک اور آیت میں بھی موجود ہے جس میں ایسے زمانہ
کی پیشگوئی کی گئی ہے جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔17
10 یہ حیرت انگیز گدھا اُڑنا بھی جانتا ہوگا کیونکہ اس کے بارہ میں بیان ہوا ہے کہ وہ ایسی
غیر معمولی لمبی چھلانگیں لگائے گا جو مشرق و مغرب تک پھیلی ہوئی ہوں گی۔گویا اس کا ایک قدم
مشرق میں ہوگا تو دوسرا مغرب میں۔اس کی غیر معمولی لمبی چھلانگ سے یہ مراد ہے کہ وہ ایک
بر اعظم سے اڑے گا تو دوسرے براعظم میں جا اترے گا۔18
11 وہ بادلوں سے بھی بلند پرواز کر سکے گا۔19

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
533
12۔اس نے پیشانی پر چاند اٹھا رکھا ہوگا۔یقیناً یہاں چاند سے مراد سامنے والی وہ
روشنیاں ہیں جو ہر جدید سواری کے ماتھے پر نصب ہوتی ہیں۔19
ساری دنیا کو فتح کرنے کیلئے استعمال ہونے والے دجال کے اس گدھے کے بارہ میں اتنی
واضح علامات مذکور ہونے کے باوجود بھی اگر کسی قاری کو اسے شناخت کرنے میں کوئی مشکل در پیش
و تو یہ کس قدر تعجب کی بات ہوگی۔صاف ظاہر ہے کہ یہاں دجال 20 کے عنوان کے تحت ان عیسائی طاقتوں کا ذکر کیا گیا ہے
جنہوں نے ایک روز پوری دنیا پر قابض ہونا تھا۔آگ سے چلنے والے اس گدھے نے طیاروں،
بحری جہازوں اور غیر معمولی تیز رفتار گاڑیوں کی شکل میں ان عیسائی طاقتوں کے دنیا فتح کرنے کے
سلسلہ میں بنیادی اور فیصلہ کن کردار ادا کرنا تھا۔اس غلبہ کے حصول کی عالمگیر کشمکش میں تیز رفتاری
کے فوائد پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بھاری بھر کم ساز و سامان کا بھی خصوصیت سے ذکر کیا گیا ہے۔فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَهُوَ فِي عِيْشَةٍ رَاضِيَةٍ
القارعة 7:101-8
ترجمہ: پس وہ جس کے وزن بھاری ہوں گے تو وہ ضرور ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔یہ سامان جتنا زیادہ بھاری اور تیز رفتار ہو گا اتنا ہی ان عالمی طاقتوں کا غلبہ آسان ہو جائے
گا۔اس کمیت اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہی وہ فتح سے ہمکنار ہو سکیں گے۔یہ پیشگوئیاں اتنی منفرد ہیں کہ دیگر مذاہب میں ان کی نظیر مانا محال ہے اور اس قدر واضح اور
معین ہیں کہ گویا کسی مصور نے اپنے قلم سے بعینہ کسی منظر کی تصویر کشی کر دی ہو۔بالکل اسی طرح
آنحضرت علی اپنی چشم بصیرت پر منکشف ہونے والے راز نہایت خوبصورت الفاظ میں بیان
فرما دیتے ہیں۔سورۃ التکویر میں مذکور پیشگوئیوں کے ذکر کو ختم کرتے ہوئے اب ہم قارئین کے سامنے
بعض اور انتہائی اہم پیشگوئیاں رکھتے ہیں جو اسی زمانہ کے بعض دیگر اہم پہلوؤں کے بارہ میں
ہیں جن میں سے ہر پیشگوئی کسی خاص موضوع سے تعلق رکھتی ہے اور جو بڑے بلیغ انداز
قرآن کریم کی مختلف سورتوں میں بیان ہوئے ہیں۔би

عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
حوالہ جات
1۔Fat-hul-Bari - The Commentary of Sahi h Al-Bukhar i by Hafiz Ahmad bin
`Ali Hajar Al-`As qalani (773-852)۔Kitab Al-Maghazi Babo Ghazwah
Al-Khandaq Al-Ahzab۔Vol۔VII p۔397۔2۔Mishkat-ul-Masabih۔Vol۔I, Chapter III۔Kitab Al-Manaqib۔Babo Manaqib
Al-Sahabah۔Publisher: Al-Maktab Al-Islami, Beirut۔3۔Chronicle of the World۔(1989) Chronicle Communications Ltd and
Longman Group UK Ltd۔, London, p۔436
4۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔270
5۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, pp۔270-271
6۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th cd۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔271
7۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔273
8۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔278
9۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔279
10۔LANE-POOLE, S۔(1888) The Moors in Spain۔8th ed۔, T۔Fisher Unwin,
London, p۔280
12۔'ALLAMAH`ALA-UD-DIN ALIAL-MUTTAQI۔Kanz-ul-'ummal VOL:14
13۔p۔604&613(1979), Beirut۔14۔IMAMMUSLIM BIN AL-HAJJAJ BIN MUSLIM AL-QUSHAIRI AL-
NAISAPUR I۔Sahih Muslim, Kitabul-Fitan, Babo Zikrid-Dajjal wa Sifatehi Wa
Ma Ma'ahu۔15۔ALLAMAH MUHAMMAD BAQIR AL-MAJLISI۔Biharul-Anwar, Babo
Alamate Zohurihi Alaihis-salammin Al-sufyani wad-Dajjal۔16۔'ABDUR-REHMAN AL-SAFORI۔Nuzhat-ul-Majalis, vol: 1 p۔109۔Maimaniyyah Press, Egypt۔17۔ALLAMAH MUHAMMAD BAQIR AL-MAJLISI۔Biharul Anwar, Babo
Alamate Zoburihi Alaihis-salammin Al-sufyani wad-Dajjal۔18۔'ABDUR-REHMAN AL-SAFORI۔Nuzhat-ul-Majajis, vol:1, p۔109۔Maimaniyyah Press, Egypt۔19۔Sahih Al-Bukh ari۔Kitab-ul-Fitan, Babo Zikrid-Dajjal۔534

535
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
20۔ABDUR-RE HMAN AL-SAFORI۔Nuzhat-ul-Majalis, vol: 1p۔109۔Maimaniyyah Press, Egypt۔21۔ALLAMAH`ALA-U D-DIN `ALI AL-MUTTAQI۔Kanz-ul-`ummal,
VOL:14 p۔604 & 613 (1979), Beirut۔22۔IMAM MUSLIM BIN AL- HAJJAJ BIN MUSLIM AL-QUSHAIRI AL-
NAISAPORI۔Sahib Muslim, Kitabul-Fitan, Babo Zikrid-Dajjal wa Sifatehi Wa
Ma Ma'ahu۔

عالمگیر ایٹمی تباہی
عصر حاضر سے تعلق رکھنے والی بعض قرآنی پیشگوئیاں غیر معمولی طور پر عالمگیر اہمیت کی حامل
ہیں۔ان میں سے ایک ایسی ہی پیشگوئی ہونے والی ممکنہ ایٹمی تباہی سے متعلق ہے۔یہ پیشگوئی اس زمانہ میں کی گئی جب ایٹمی دھماکے کا تصور کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔لیکن جیسا کہ ابھی بیان کیا جائے گا قرآن کریم کی بعض آیات میں بڑی صراحت کے ساتھ ایسے
باریک ذرات کا ذکر ملتا ہے جو بے انتہا توانائی کا منبع ہیں گویا کہ اپنے اندر جہنم کی آگ سمیٹے ہوئے
ہیں۔مندرجہ ذیل آیات حیرت انگیز حد تک عین اسی مضمون پر روشنی ڈالتی ہیں۔وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَرونَ الَّذِي جَمَعَ مَا لا وَعَدَّدَهُ لا يَحْسَبُ
أَنَّ مَالَهُ اخْلَدَهُ كَلَّا لَيَنْبَدَنَ في العَظمَةِ وَمَا ادريك
ما الْحُطَة نَارُ اللَّهِ الْمَوْقَدَةُ التي تَطيعُ عَلَى الأفيدون
إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّوصَدَةٌ فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَونَ
( الهمزة 2:104-10)
ترجمہ: ہلاکت ہو ہر غیبت کرنے والے سخت عیب جو کیلئے۔جس نے مال جمع کیا اور اس کا شمار
کرتا رہا۔وہ گمان کیا کرتا تھا کہ اس کا مال اسے دوام بخش دے گا۔خبر دار وہ ضرور کلمہ میں گرایا
جائے گا۔اور تجھے کیا بتائے کہ حطمہ کیا ہے۔وہ اللہ کی آگ ہے بھڑکائی ہوئی۔جو دلوں پر لپکے
گی۔یقینا وہ ان کے خلاف بند رکھی گئی ہے۔ایسے ستونوں میں جو کھینچ کر لمبے کئے گئے ہیں۔ی مختصر سورۃ حیرت انگیز پیشگوئیوں کا زبردست مجموعہ ہے جن کا اس زمانہ میں کوئی تصور تک
نہیں کر سکتا تھا۔کیا یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ بعض گنہ گار حکمہ میں ڈالے جائیں گے۔حکمہ
سے مراد وہ مہین اور باریک ترین ذرات ہیں جو ایک نیم روشن کمرے میں سے گزرتی ہوئی روشنی کی
شعاع میں تیرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔مستند عربی لغات میں محکمہ کے دو بنیادی معانی پائے جاتے ہیں۔ایک حطمہ ہے جس کا
537

538
عالمگیر ایٹمی تباهی
مطلب کسی چیز کو پینا یاریزہ ریزہ کرنا ہے دوسرا حطمہ جس کے معنی بے حقیقت سے چھوٹے
ذرات کے ہیں۔گویا حطمہ کسی چیز کو اس کے باریک ترین ذرات میں توڑنے کو کہتے ہیں۔ان دونوں معانی کا جائز طور پر اطلاق ان باریک ترین ذرات پر ہو سکتا ہے جن کی مزید
تقسیم ناممکن ہو۔آج سے چودہ سو سال قبل ایٹم کا کوئی تصور موجود نہیں تھا لیکن صرف حُطمہ ہی
ایک ایسا لفظ ہے جسے ایٹم کا قریب ترین مترادف قرار دیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب صوتی اعتبار
سے بھی یہ دونوں الفاظ ملتے جلتے ہیں۔انسان ابھی اس دعوی پر حیران ہے کہ اسے حکمہ میں جھونکا
جائے گا کہ ایک اور پہلے سے بھی زیادہ حیرت انگیز دعویٰ سامنے آجاتا ہے۔لفظ حُطَمہ کی وضاحت کرتے ہوئے قرآن کریم اسے ایک ایسی بھڑکتی ہوئی آگ قرار
دیتا ہے جو ایسے ستونوں میں بند ہے جو کھینچ کر لیے کئے گئے ہوں۔جب انسان کو اس میں جھونکا
جائے گا تو یہ آگ پسلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر براہ راست دل پر لیکے گی۔اس سے ظاہر ہوتا ہے
کہ یہ آگ خاصیت کے لحاظ سے عام آگ سے یکسر مختلف ہوگی جو جسم کو جلانے سے پہلے ہی دل
کی حرکت کو یوں بند کر دے گی جیسے اسے روکنے والی پہیلیوں کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔نزول قرآن کے
وقت یقیناً اس قسم کی آگ کا کوئی تصور موجود نہیں تھا۔یہاں بیان کردہ تشریح ہی حیران کن نہیں، آگے آنے والی وضاحت اس سے بھی زیادہ
حیرت انگیز ہے۔جس آگ کا ذکر کیا گیا ہے وہ ایسے ستونوں میں بند ہے جو بھینچ کر لمبے کئے گئے
ہوں۔اور یہ آگ ایسے وقت میں انسان پر حملہ آور ہوگی جب اس کا بے قابو ہونا مقدر ہوگا۔یہ چھوٹی سی سورۃ حیرت انگیز امور پر مشتمل ہے۔اول یہ ذکر کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب
انسان چھوٹے چھوٹے ذرات میں جھونک دیا جائے گا۔پھر ان ذرات کی وضاحت کی گئی ہے اور
بتایا گیا ہے کہ ان میں ہے کیا؟ ان میں آگ ہے جو چھوٹے چھوٹے سلنڈروں میں بند ہے جن کی
شکل لمبوترے بلند و بالا ستونوں جیسی ہے۔چھوٹے ذرات میں جھونکے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ صرف ایک آدمی ان میں ڈالا جائے گا
بلکہ یہ لفظ وسیع معنوں میں بنی نوع انسان کیلئے استعمال ہوا ہے اور ان میں ڈالے جانے سے مراد وہ
عذاب ہے جس میں اسے مبتلا کیا جائے گا جو اس کا مقدر ہے۔جب سے انسان نے ایٹم کا پوشیدہ

1۔30
تباه شده و عمارات
اونچائی 12 میل
ایٹمی دھما کہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی آتشی چھتری
جو ایک دیو پیکر کھمبی کے مشابہ ہوتی ہے
ہوا کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ
اونچائی 3 میل
I
و ما که سه 37 سیکنن بعد
تباه شده و نمار است
دھماکہ کے 10 منٹ بعد
تباه شماره عمارات
چوڑائی 12 میلی
تباه شده و تمهار است

1۔31
جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹمی دھما کہ کے بعد کنکریٹ کی ایک عمارت کا ملبہ
Stadle

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ا
539
راز دریافت کر کے اس میں موجود بے انتہا تو انائی سے آگہی حاصل کی ہے یہ بات قابل فہم ہوگئی
ہے۔یہی وہ دور ہے جب باریک ترین ذرات میں چھپی ہوئی آگ باہر نکل کر ہزار ہا مربع میل
علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔اس کی زد میں آنے والی انسان سمیت ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔حیرت
چنانچہ وہ بات جو آج سے چودہ سو سال قبل غیر حقیقی دکھائی دیتی تھی اسے آج کا بچہ بچہ جانتا ہے۔رت اور مبالغہ آرائی کا کوئی بھی محاورہ اس پیشگوئی کی عظمت کے بیان کا حق ادا نہیں
کر سکتا۔کیا یہ حقیقت کم حیرت انگیز ہے کہ اس زمانہ کے لوگ اس چھوٹی سی سورۃ یعنی الهمزة کو
سمجھنے سے قاصر رہے۔وگرنہ اس کا اثر دلوں کی بجائے ان کے ایمان و اعتقاد پر ہوتا۔عقل اس
بات
کو تسلیم نہیں کرتی کہ یہ عظیم الشان پیشگوئیاں ان کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکیں۔شاید ان کا خیال
ہو کہ ان آیات کا تعلق اس دنیا کے واقعات سے نہیں، آخرت سے ہے۔بہت سے مفسرین نے ان
آیات کی تفسیر کی کوشش ہی نہیں کی۔اور جنہوں نے اس مشکل کام کو اپنے ذمہ لیا وہ یہ کہہ کر
بری الذمہ ہو گئے کہ یہ تو دوبارہ جی اٹھنے کی باتیں ہیں۔اور اس طرح ان تمام پیشگوئیوں کے معانی
پر غور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔مغربی مستشرق سیل (Sale) کو بھی حُطمہ کا لفظی ترجمہ کرنے میں مشکل پیش آئی۔اس
نے حُطمہ کا لفظی ترجمہ کئے بغیر صرف یہ لکھا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد حُطمہ میں ڈالی
جائے گی۔اس طرح اس نے انگریزی جاننے والوں کی اس ممکنہ بے یقینی کو دور کر دیا جس کا انسان
کے چھوٹے چھوٹے ذرات میں ڈالے جانے کے ترجمہ سے پیدا ہونے کا احتمال تھا۔چنانچہ
حُطمہ کے درست معنی معلوم نہ ہونے کی وجہ سے قاری کے ذہن میں حُطمہ کے معنی کسی بڑے
کمرہ میں جلتی ہوئی آگ کے آتے ہیں۔اس حکمت عملی نے سیل (Sale) کو غلط ترجمہ سے پیدا
ہونے والی شرمندگی سے تو بچالیا لیکن وہ اس عظیم الشان پیشگوئی کا حق ادا کرنے میں ناکام رہا۔اس آیت میں مذکور آگ کا تعلق خواہ اس دنیا سے ہو یا آخرت سے، اسے کسی بھی طرح
بار یک ترین ذرات میں بند نہیں کیا جا سکتا۔چونکہ ایٹمی دور کے ارتقا سے قبل اس قسم کی آگ کا کوئی
تصور ہی موجود نہیں تھا اس لئے سیل اور دیگر پہلے مفسرین کو اس کے حل کرنے میں مشکل در پیش

540
عالمگیر ایٹمی تباهی
تھی۔آخر کا ر اب کہیں جا کر یہ عقدہ کھلتا ہوا نظر آتا ہے جس کی تمام کڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ
ترتیب سے جڑی ہوئی ہیں۔جب تک سائنسی لحاظ سے یہ معلوم نہ ہو کہ ایٹمی دھما کہ کس طرح ہوتا ہے اور جو ہری کمیت
یہ جوہری
میں کیا کیا تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں، قرآن کریم میں مذکور لمبے ستونوں کے معنی مکمل طور پر سمجھ میں
نہیں آسکتے۔پھٹنے سے قبل جوہری کمیت کی کیفیت کو ایٹمی ماہرین اس طرح بیان کرتے ہیں جیسے
کوئی چیز اپنے اندر موجود بے انتہا دباؤ کی وجہ سے پھٹ پڑنے والی ہو۔یہ دباؤ ایٹم کے مرکزہ کے
پھٹنے سے قبل اس کے پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس عمل میں ایک بڑے ایٹمی وزن والا عنصر کم
ایٹمی وزن والے دو عناصر میں تقسیم ہو جاتا ہے۔نئے بننے والے عناصر کے ایٹمی وزن کا مجموعہ
ابتدائی عنصر (parent-element) جو heavy metal بھی کہلاتا ہے، کے ایٹمی وزن سے کچھ کم
ہوتا ہے۔اس عمل میں ایٹمی وزن کا جو معمولی سا حصہ ضائع ہوتا ہے وہ توانائی میں تبدیل ہو جاتا
ہے۔ایٹم بم کا یہی ایک واحد ماڈل نہیں ہے لیکن ہم نے لمبے ستونوں کے عمل کو بیان کرنے کیلئے یہ
آسان ماڈل چنا ہے۔اب ہم اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ آگ براہ راست دلوں پر کس طرح لیکے گی۔اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ایٹمی دھما کہ کے وقت گاماریز (gamma rays)، نیوٹرانز (neutrons) اور ایکس ریز کی
ایک بہت بڑی تعداد خارج ہوتی ہے۔ایکس ریز درجہ حرارت کو فوری طور پر بے انتہا بڑھا دیتی
ہیں۔نتیجہ آگ کا ایک بڑا سا گولہ بنتا ہے جو انتہائی گرم ہواؤں کے دوش پر تیزی سے بلند ہونا
شروع ہو جاتا ہے۔یہ بہت بڑی کھمبی نما آگ کی چھتری میلوں دور سے نظر آتی ہے۔ایکس ریز ، نیوٹرانز کے ساتھ تمام افقی سمتوں میں بھی پھیل جاتی ہیں اور اپنی حرارت کی وجہ
سے راستہ میں موجود تمام چیزوں کو جلا کر راکھ کر دیتی ہیں۔ان گرم لہروں کی رفتار آواز کی رفتار سے
کہیں زیادہ ہے جن
سے shockwaves بھی بنتی ہیں لیکن ان سے بھی کہیں زیادہ تیز اور نفوذ
کرنے والی گاما ریز ہیں جو روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے ان گرم لہروں کو مات دے دیتی
ہیں۔یہ بے حد مرتعش ہوتی ہیں اور اسی ارتعاش کی وجہ سے دلوں کی حرکت کو بند کر دیتی ہیں۔فوری

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
541
موت ایکس ریز سے پیدا ہونے والی حرارت کی بجائے گاماریز کی شدید توانائی کے نتیجہ میں واقع
ہوتی ہے۔قرآن کریم نے اس مضمون کو بعینہ اس طرح بیان کیا ہے۔پھر سورۃ الدخان میں قرآن کریم ایک ایسے مہلک بادل کا ذکر فرماتا ہے جو تباہ کن چمکدار
دھوئیں پر مشمل ہوگا:
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَاتِ السَّمَاء بِدَحَانٍ مُّبِين 8
يُغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ
(الدخان 11:44-12)
ترجمہ: پس انتظار کر اس دن کا جب آسمان ایک واضح دھواں لائے گا جولوگوں کو ڈھانپ لے
گا۔یہ ایک بہت درد ناک عذاب ہوگا۔مندرجہ ذیل آیات اس دھوئیں کی نوعیت پر مزید روشنی ڈالتی ہیں:
انْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِبُونَ انْطَلِقُوا إلى ظل
دن تالت كعب لا طيبة لا يعني مِنَ اللَّهَب الما
تَرَى بِشَرَرٍ كَالقَصْرِن كانَه حِمَلَتْ صَفْرة
(المرسلات (30:77-34
ترجمہ: اس کی سمت چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ایسے سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا
ہے۔نہ تسکین بخش ہے نہ آگ کی لپٹوں سے بچاتا ہے۔یقینا وہ ایک قلعہ کی طرح کا شعلہ
پھینکتا ہے۔گویا وہ جو گیا رنگ کے اونٹوں کی طرح ہے۔یہاں انطَلِقُوا سے مراد یہ ہے کہ کسی وقت بنی نوع انسان پر ایسا زمانہ آئے گا جب انہیں
ایک اذیت ناک بادل کی شکل میں ایک ایسی آفت کا سامنا کرنا پڑے گا جو کوئی سایہ یا تحفظ فراہم
نہیں کرے گی۔سائے تو آرام اور پناہ دیا کرتے ہیں۔بادل ہمارے اور سورج کی جھلسا دینے والی
تپش کے مابین حائل ہو جاتے ہیں۔مندرجہ بالا آیات میں کسی سورج کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ صرف
اسی آگ کا ذکر ہے جس کی تپش سے یہ سایہ کوئی تحفظ فراہم نہیں کر سکے گا۔اس کے برعکس اس بادل
کا سایہ آگ کے عذاب میں مزید اضافے کا باعث ہوگا۔اس کے سائے میں کچھ بھی محفوظ نہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی