باب ہفتم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3

594
کیا غیر تشریعی نبی آ سکتا هے ؟
زمانہ کے نبی کو جھٹلانے کے جرم سے بال بال بچ گئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ ہو گئے
ہیں۔ظاہر ہے کہ ایسے نظریہ کو ایک مذاق تو کہہ سکتے ہیں، اسے ایک سنجیدہ دلیل قرار نہیں دیا جا سکتا۔اگر مودودی صاحب کا فلسفہ درست تسلیم کر لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ نعمت کی
بجائے نبوت معاذ اللہ ایک لعنت ہے ورنہ اس کے بند ہو جانے کو نعمت اور انقطاع کو رحمت کیسے
قرار دیا جا سکتا ہے؟ یہ سوچ تو پولوس کی سوچ کے قریب تر معلوم ہوتی ہے جس نے تورات کی
شریعت کو لعنت قرار دیا تھا اور وہ حضرت مسیح کو اس لئے نجات دہندہ مانتا تھا کیوں کہ بقول اس کے
مسیح نے تورات کی شریعت کو منسوخ کر دیا تھا۔اس کی دلیل یہ تھی کہ جب کوئی قانون موجود ہی نہیں
ہوگا جسے توڑا جائے تو گناہ بھی سرزد نہ ہو گا۔تا ہم مودودی صاحب کے اس پورے فلسفہ کا ماخذ صرف پولوس ہی معلوم نہیں ہوتا بلکہ
یوں لگتا ہے جیسے بہاء اللہ کے تصور کے گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی گئی ہو۔پولوس کے
نزدیک جس طرح حضرت مسیح نے تو رات کی شریعت کو منسوخ کر دیا تھا اسی طرح بہاء اللہ کا بھی
قرآنی شریعت کے بارہ میں یہی دعویٰ ہے۔اس نے
بزعم خود بنی نوع انسان کو قرآن کریم کی غلامی سے آزاد
کر دیا ہے البتہ اس نے کلی پولوس کی پیروی نہیں کی۔کیونکہ پولوس نے کبھی مجسم خدا ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تھا
بلکہ اس نے خدائی کو کلمبیا حضرت مسیح کی طرف
منسوب کیا۔اس کے نزدیک مسیح ایک ایسا نجات دہندہ
تھا جس نے خدا باپ کی طرف سے بنی نوع انسان کے
خلاف کی جانے والی غلطی کا ازالہ کر دیا۔اس کے
موروري
نزدیک شریعت کا نفاذ بذات خود گناہ کو پیدا کرنے کے مترادف ہے۔لہذا شریعت کو منسوخ کر کے
مسیح نے گناہ کے بیج کو ہی ختم کر دیا۔بنی نوع انسان کو نجات دلانے کے ساتھ ساتھ گویا اس نے
خدا باپ کو بھی گناہ پیدا کرنے کی غلطی سے نجات دلا دی۔بہاء اللہ اس فلسفہ کا جزوی طور پر اطلاق کرتے ہوئے یہ دلیل دیتا ہے کہ قرآنی شریعت

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
595
چونکہ بہت سخت اور مشقت میں ڈالنے والی ہے لہذا دور حاضر کے انسان کیلئے قابل عمل نہیں رہی۔یوں بزعم خود اس نے بنی نوع انسان کو اس تکلیف دہ بوجھ سے اگر چہ نجات تو دلا دی مگر مکمل نجات
نہیں۔اس نے پہلی شریعت منسوخ کر کے ایک نئی شریعت گھڑ لی لیکن آخر کار وہ خدا تعالیٰ کا اور
خود اپنا تمسخر اڑانے کے سوا کچھ نہ کر سکا۔اس نے قرآنی شریعت کو منسوخ کر کے جو شریعت پیش کی
وہ عقل سلیم، تفکر اور معقولیت کی کھلی تو ہین کے سوا کچھ نہیں۔یوں لگتا ہے کہ پولوس کے ان دونوں جدید شاگردوں یعنی بہاء اللہ اور موددی صاحب نے
مل کر اسلام کے خاتمہ کی پوری کوشش کی ہے۔جہاں تک قرآنی شریعت کا تعلق ہے تو جس طرح
بہاء اللہ نے اسے آزادی کے نام پر قربان کر دیا اسی طرح نبوت کو مودودی صاحب نے پولوسی فلسفہ
کی بھینٹ چڑھانے کی جسارت کی۔دونوں ہی خدا کی نظر میں اپنے اپنے مقصد کے حصول میں
ناکام رہے۔دونوں ہی ان لوگوں کی نظر میں ہیرو قرار پائے جو خو د روحانی امراض کا شکار تھے۔لیکن
مودودی صاحب نے پورے طور پر پولوس کی پیروی نہیں کی۔انہوں نے یہ تجویز کرنے کی جرات تو
نہیں کی کہ خدا تعالیٰ کو چاہئے کہ قرآنی شریعت ہی کو منسوخ کر دے تا کہ لوگ اس کی نافرمانی
کر کے مغضوب نہ بنیں۔مودودی صاحب نے پولوس کے اصول کے اطلاق کو صرف نبوت کے
منصب تک محدود رکھا۔چنانچہ ان کے نزدیک اگر اسلام کے مقدس بانی عے کے بعد خدا تعالیٰ کی
طرف سے امتی نبی بھی بھیجے گئے تو غالب امکان ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت ان کا انکار کر دے
جیسے ان سے پہلے نبیوں کا انکار ہوتا چلا آیا ہے۔اس طرح مودودی صاحب کی منطق کے مطابق
خدا تعالیٰ کی لعنت کا خطرہ دو دھاری تلوار کی طرح ان کے سروں پر لٹکتا رہے گا۔مودودی صاحب
کی نظر میں خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے بعد نبوت کا سلسلہ کلیہ بند کر کے بنی نوع انسان پر
بے انتہا رحمتیں نازل کی ہیں خصوصاً مسلمانوں پر۔لوگوں کو لعنت سے بچانے کیلئے نبوت کے سلسلہ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ تو خود نبوت کو لعنت قرار
دینے کے مترادف ہے۔اس طرح مودودی صاحب کا یہ جدید پولوی فلسفہ خدا تعالیٰ سے یہ تقاضا
کرتا ہے کہ وہ نبوت کی لعنت کو سرے سے ہی ختم کر دے۔کیسی نجات اور گناہوں سے کیسی
آزادی۔خس کم جہاں پاک!

596
کیا غیر تشریعی نبی آ سکتا هے ؟
لیکن اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ یہ فلسفہ ماضی اور مستقبل دونوں پر یکساں
اطلاق پاتا ہے۔آنحضرت ﷺ سے پہلے حضرت مسیح کو کیوں مبعوث کیا گیا؟ کیا قرآن کریم
حضرت مسیح کے انکار کی وجہ سے یہودیوں کو کلیه ملعون قرار نہیں دیتا؟ اور پہلی قوموں کا کیا حشر
ہوا؟ کیا انہوں نے خدا تعالیٰ کے فرستادوں کا انکار نہیں کیا اور ان کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا کا سلوک نہیں
کیا گیا؟ بنی نوع انسان کے کبر اور نخوت کا یہ کیسا افسوس ناک منظر ہے! چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وَنَ
( يس 31:36)
ترجمہ: وائے حسرت بندوں پر ! ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر وہ اس سے ٹھٹھا کرنے
لگتے ہیں۔حیرت کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کو اس لعنت کو ختم کر دینے کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا۔انبیاء
کے ساتھ واسطہ پڑنے کے لمبے تاریخی سفر کے دوران یہودیوں کا کیا حشر ہوا؟ کیا ان پر حضرت
داؤد کی زبان سے لعنت نہیں ڈالی گئی؟ حضرت موسی" اور حضرت عیسی کے درمیانی عرصہ میں
اہل کتاب کا کیا حال ہوا؟
کیا ہر زمانہ کے لوگوں کا خدا کے تمام انبیاء کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک خدا تعالیٰ کو یہ
باور کرانے کیلئے کافی نہیں تھا کہ نبوت رحمت نہیں بلکہ لعنت ہے۔پھر حضرت نوح ، حضرت ابراہیم
اور حضرت لوط کی بعثت کا کیا مقصد تھا؟ کیا ان کی تکذیب کی وجہ سے ان کی اقوام پر خدا تعالیٰ کا
غضب نازل نہیں ہوا؟ سوائے چند بظاہر بے حیثیت لوگوں کے کیا انہیں صفحہ ہستی سے مٹا نہیں دیا
گیا؟ تاہم جو خیال مودودی صاحب کو سوجھا وہ خدا کو کیوں نہ سوجھ سکا۔خدا تعالیٰ کے بارہ میں یہ
دیو مالائی تصور کہیں مودودی صاحب کے دماغ نے خود ہی تو نہیں گھڑ لیا ؟ ایسی ناقص رائے انہی
کے دماغ کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔خدا تعالیٰ پیغمبر پر پیغمبر بھیجتا رہا لیکن متکبر لوگ ایک کے بعد
دوسرے فرستادہ کا انکار کرتے رہے۔اس طرح وہ لوگ جس لعنت کے مورد ہوئے اس کی
ذمہ داری نبوت پر عائد نہیں کی جاسکتی بلکہ وہ لوگ خود ہی اس کے ذمہ دار تھے۔اگر یہ دلیل کسی ایک زمانہ کیلئے قبول کر لی جائے تو پھر اسے حضرت آدم کے وقت سے لے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
597
کر ہر زمانہ کے لئے قبول کرنا پڑے گا۔اس امر کا احتمال کہ آدم کی قوم انبیاء کو جھٹلا کر مغضوب
ہو جائے گی کیا خدا تعالیٰ کیلئے کافی جواز تھا کہ وہ حضرت آدم کو مبعوث ہی نہ فرماتا۔اگر یہ خوف کہ
لوگ امت محمدیہ میں سے مبعوث کئے گئے نبی کا انکار کر دیں گے، نبوت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دینے کا
مناسب جواز ہے تو اس کو اور بھی زیادہ شدت کے ساتھ خود اسلام کے مقدس بانی ﷺ کی بعثت کی
راہ میں روک بن جانا چاہئے تھا۔کیا آپ ﷺ سب نبیوں سے افضل نہیں؟ یقیناً ہیں۔اور سارا
عالم اسلام اس پر گواہ ہے، تو سب انبیاء سے افضل ہونے کے باعث آپ ﷺ کا انکار خدا تعالیٰ
کے سب سے زیادہ قہر کا موجب ہونا چاہیئے۔افسوس ! مودودی صاحب نے اس بات کو یکسر
نظر انداز کر دیا ہے کہ نہ صرف آنحضرت ﷺ کی زندگی میں دنیا بھر کی بیشتر آبادی نے آپ کے
کا انکار کر دیا تھا بلکہ آج بھی بنی نوع انسان کی تین چوتھائی آبادی آپ ﷺ کی سچائی کی منکر ہے۔زیادہ سے زیادہ انسانی آبادی کے ایک چوتھائی حصہ کو آنحضرت ﷺ کا پیروکار کہا جا سکتا ہے لیکن
کیا وہ بھی صحیح معنوں میں مسلمان کہلا سکتے ہیں؟ کیا ان کا آپ ﷺ پر ایسا سچا ایمان ہے کہ وہ حقیقی
مومن شمار ہوں؟ مودودی صاحب کا خیال اس کے برعکس ہے۔مسلمانوں کی ایک ارب کی آبادی
میں سے 999 فی ہزار پر انہوں نے عملاً مسلمان نہ ہونے کا فتویٰ لگا رکھا ہے چنانچہ وہ لکھتے ہیں:۔یه انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ
اسلام
کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ
اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے۔باپ بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا
466
الله
آ رہا ہے اس لئے یہ مسلمان ہیں۔4
مودودی صاحب کے اس فلسفہ کے مطابق تو بہتر ہوتا کہ خدا تعالیٰ نہ تو کوئی کتاب بھیجتا اور
نہ کوئی پیغمبر تا کہ بیچاری مخلوق کو ہمیشہ کی لعنت سے چھٹکارامل جاتا۔بایں ہمہ مودودی صاحب حضرت آدم سے لے کر خیر الانبیاء ﷺ تک خدا تعالیٰ کی طرف
سے بھیجے گئے پیغمبروں کے سلسلہ کو جائز ٹھہراتے ہیں۔اگر فرستادوں کی تکذیب کی وجہ سے منکرین
پر خدا کی لعنت پڑتی رہی ہے تو ایک اور نبی کے اضافہ سے کونسی قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

598
کیا غیر تشریعی نبی آ سکتا ھے ؟
مودودی صاحب کا تضاد اس وقت اور بھی کھل کر سامنے آجاتا ہے جب ان کے اس عقیدہ کا علم
ہوتا ہے کہ وہ حضرت عیسی کی بطور نبی اللہ آمد ثانی کے بھی قائل ہیں۔اگر پہلے مسیح کی بجائے امت مسلمہ میں سے ہی ایک غیر تشریعی نبی مبعوث ہو تو اس کے
آنے سے لعنت کے اس دائمی فلسفہ پر کیا فرق پڑے گا؟ صرف امتی نبی کے آنے پر اعتراض کیوں
جبکہ بقول مودودی صاحب حضرت آدم سے لے کر اب تک تمام انبیاء دائگی لعنت کے اس قانون
کے اطلاق کا باعث بنتے چلے آئے ہیں!
حوالہ جات
1۔KAUFMANN, W (1976) The Portable Nietzsche۔Penguin Books۔England,
p۔197
2۔KAUFMANN, W (1976) The Portable Nietzsche۔Penguin Books۔England,
p۔198
3۔KAUFMANN, W (1976) The Portable Nietzsche, Penguin Books۔England,
p۔370-375
4۔MAUDOODI, SYED ABUL-A`ALA۔Musalman Aur Maujoodah Siyasi
Kashmakash۔1sted۔Vol۔III Published by Maktabah Jama'at-i-Islami,
Dar-ul-Islam, Jamalpur, Pathankot, p۔130

حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ختم نبوت
یہ عقیدہ کہ آنحضرت ﷺ بطور آخری نبی مبعوث ہو کر گزر بھی گئے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کہ
آپ ﷺ کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام بحیثیت نبی اللہ نازل ہوں گے، متضاد عقائد ہیں جو
ایک ہی وقت میں درست تسلیم نہیں کئے جا سکتے۔حقیقت یہ ہے کہ ان دو متغائر امور کا ملغوبہ
قرونِ وسطیٰ کے بعض علماء کی اختراع ہے ورنہ نزول قرآن کے وقت تو ان دونوں کا باہمی تعلق کسی
کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ایک نا واقف غیر مسلم قاری کی خاطر ہم اس مسئلہ کا تاریخی پس منظر بیان کرنا ضروری سمجھتے
ہیں مبادا وہ سمجھ ہی نہ سکے کہ اصل مسئلہ کیا ہے؟ آیت خاتم النبیین قرآن کریم کی بنیادی آیات
میں سے ہے جو اپنے اندر بہت گہرے معانی رکھتی ہے اور جس کی کئی پہلوؤں سے تفسیر کی جاسکتی
ہے لیکن اس آیت کے کسی ایک مفہوم میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر اٹھائے جانے کا
کوئی ذکر موجود نہیں۔چنانچہ ملاؤں کا یہ موقف کہ حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے آسمان پر اس وجہ
سے اٹھائے گئے تھے کہ آیت خاتم النبیین کا نزول ابھی مقدر تھا، حد درجہ مضحکہ خیز اور ڈرامائی
ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے بجسد عصری آسمان پر چڑھ جانے کا نہ تو آیت خاتم النبيين
سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی اور آیت سے۔کیا حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھانے کا
خدا تعالیٰ کو خیال تک نہ گزرا۔سارا قرآن کریم اور آنحضرت ﷺ کی احادیث خدا کی مقدس ذات
کو اس لغو فعل سے مبرا قرار دیتی ہیں کیونکہ ان میں حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے
کا ذکر تک نہیں ملتا۔اس لئے علماء کا یہ اصرار کہ خدا نے حضرت عیسی علیہ السلام کو اس لئے آسمان پر
اٹھالیا تھا تا کہ قرآن کریم کی آیت خاتم النبیین کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مشکل
کا پیشگی حل
تلاش کیا جائے ایک سفید جھوٹ اور قرآن کریم پر ایک بے بنیادالزام ہے۔چنانچہ یہ ملاں ہی ہے
جس نے از خود یہ مسئلہ کھڑا کیا اور پھر خود ہی اسے خدا کے نام پر حل کرنے کی کوشش کی۔ملاؤں کے
599

600
حضرت عیسی علیه السلام اور ختم نبوت
اس خود ساختہ اور بے بنیاد خیال کو قرآن کریم کی ایک بنیادی آیت سے منسلک کر دینا ایک خوفناک
گستاخی ہے۔جن وجوہات کی بنا پر قرون وسطی کے مذہبی عمائدین نے یہ مسائل کھڑے کئے اور
فریب دہی کے ایسے طریق اختیار کئے جن سے بالکل غیر متعلقہ مسائل کو باہم خلط ملط کر دیا گیا،
اس وقت اس بحث کا بنیادی موضوع ہیں۔اس پس منظر میں علماء کی ان بے سود کوششوں کے ذکر
الله
الله
کے بعد ہمیں امید ہے کہ ان امور کو ذہن میں رکھتے ہوئے قاری اس مسئلہ کو خوب سمجھ سکے گا۔اس حقیقت کے باوجود کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے یا اتر آنے کا
قرآن کریم کی آیت خاتم النبیین سے دور کا بھی واسطہ نہیں ، علماء یہی رٹ لگا رہے ہیں کہ ان
دونوں میں ایک یقینی تعلق موجود ہے۔ان کا اصرار ہے کہ چونکہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نیا نبی
مبعوث نہیں ہو سکتا اس لئے آپ ﷺ کے بعد عیسی بن مریم نبی اللہ آسمان سے زمین پر واپس
لائے جائیں گے۔گو قدامت پسند مسلمانوں کو یہ من گھڑت نظریہ پسند ہے کہ نئی ضرورتوں کو پورا
کرنے کے لئے آنحضرت ﷺ کے ایک امتی کی بجائے کسی پرانے نبی کو مبعوث کیا جا رہا ہے لیکن
ان کے اس جوش و خروش میں عوام ہرگز شریک نہیں۔کوئی معمولی سی عقل رکھنے والا انسان بھی اس
قسم کے دجل کو خدائے قادر و حکیم کی طرف ہرگز منسوب نہیں کر سکتا۔یہ حرکت صرف ملاں ہی کر
سکتے ہیں اور بعینہ یہی کچھ وہ کر بھی رہے ہیں۔ان کے خیال میں آنحضرت ﷺ کے آخری نبی
ہونے کے عقیدہ کو حضرت عیسی علیہ السلام کی اس دنیا میں واپسی کے نظریہ سے جوڑ کر انہوں نے
بزعم خود خدا تعالیٰ کی ارفع ذات کو ان عواقب سے بچالیا ہے جو ختم نبوت کے قبل از وقت اعلان سے
پیدا ہوئے تھے۔انہیں یہ بھی یقین ہے کہ اس طرح انہوں نے خدائے عزوجل کو تناقض کے مخمصہ
سے بچالیا ہے۔ایسی سوچ ایک نادان ملاں ہی کی ہو سکتی ہے اور اسی پر چتی ہے۔لیکن ہمارا عقیدہ
ہے کہ خدا کی ذات کے متعلق یہ
کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ نعوذ باللہ وہ کسی کو اس علم کے باوجود
کہ یہ وعدہ پورا نہیں ہو گا، آخری نبی قرار دے دے۔پھر اپنے اس وعدہ کو اس طرح پورا کرنے کی
کوشش کرے کہ ایک پرانے نبی کو اس آخری نبی کی وفات کے بعد دنیا میں بھیج دے۔یہ تو محض
تمسخر ہوا۔یوں ملاں خدا تعالی کو اپنی خود ساختہ کسوٹی پر پرکھتا ہے اور تضاد کا شرمناک فعل
خدائے قدوس کی طرف منسوب کر دیتا ہے اور پھر خود ہی اس کا دفاع بھی کرتا ہے۔ملاں کی یہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
601
بیہودہ کوشش بلا مقصد نہیں۔اس کے نزدیک تو یہ ایک ایسا اعلیٰ منصوبہ ہے جس میں بہت سے فوائد
مضمر ہیں۔یہ نظریہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب کی لعنتی موت سے بچا کر دشمنوں کی طرف سے آپ
کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔اس موقع پر ذرا یہودیوں کی جھنجھلاہٹ کا
تصور کیجئے جبکہ انہیں پتہ چلا ہو گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ان کے چنگل سے نکل کر اچانک ہوا میں
غائب ہو گئے ہیں (بشر طیکہ چوتھے آسمان پر ، جہاں وہ گئے ہیں، ہوا کا کوئی وجود بھی ہو)۔لیکن اس
سے خدا تعالیٰ کیلئے ایک اور چھوٹا سا مسئلہ ضرور کھڑا ہو گیا ہو گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو کب اور
کیوں زمین پر واپس لایا جائے گا۔انہیں قیامت تک اس آسمانی قرارگاہ میں کسی صورت بھی تنہا تو
نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک تو کوئی مسئلہ نہیں ہے البتہ ملاں کا یہ خود ساختہ مسئلہ اس
لئے پیدا ہوتا ہے کہ اس تضاد کو کیسے حل کیا جائے کہ آنحضرت ﷺ کے آخری نبی ہونے کے
با وجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بحیثیت نبی اللہ دوبارہ مبعوث ہونے پر بھی ایمان لانا ضروری
ہو۔یہی وجہ ہے کہ ملاں آیت خاتم النبیین کو حضرت عیسی علیہ السلام کے خیالی صعود سے جوڑتا
ہے اور یہ کام وہ ایسی چالاکی سے کرتا ہے کہ عام مسلمان اس کی اس چال کو سمجھ نہیں سکتا۔وہ اپنے
موقف کی یوں تعمیر کرتا ہے:۔حضرت عیسی علیہ السلام ایک خاص مقصد کی خاطر آسمان پر اٹھائے گئے اور انجام کا روہ
زمین پر واپس لائے جائیں گے۔2 آخری نبی کے ظہور کے بعد کسی پرانے نبی کا نزول خاتمیت کی مہر کو نہیں تو ڑتا۔۔3 خدائی فرمان میں تضاد پیدا کئے بغیر آخری زمانہ میں ایک نبی کی ضرورت بھی پوری ہو
جائے گی۔بعض لوگ ایک تیر سے دو شکار کرنا بھی جانتے ہیں۔لیکن حقیقت میں وہ اپنے ذہن کی کبھی
کو خدا کی طرف منسوب کر کے ایک نا قابل معافی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ
لغو اور عجیب وغریب قصہ گھڑ کر دیگر فوائد کے علاوہ سب سے بڑا فائدہ ملاں یہ حاصل کرنا چاہتا ہے
کہ وہ خود کسی نہ کسی طرح الہی فرستادہ کی اطاعت سے بچ جائے۔یوں ایک طرف تو نبوت سے

602
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
ہمیشہ ہمیش کیلئے جان چھوٹ گئی تو دوسری طرف جاہل مسلمانوں پر ملاں کے مکمل اقتدار کے کھو
جانے کا خوف بھی جاتا رہا۔یہ عقیدہ کہ دو ہزار سالہ پرانا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا، دراصل اس
بات کا ضامن ہے کہ اب
کوئی بھی نہیں آئے گا اور سادہ لوح مسلمانوں پر وہ اپنا آمرانہ اقتدار ہمیشہ
کیلئے برقرار رکھ سکے گا۔مردے دنیا میں کبھی واپس نہیں آیا کرتے۔کیونکہ جو شخص ایک دفعہ اس جہان فانی سے کوچ
کر جائے وہ دوبارہ واپس نہیں آیا کرتا۔خدا گزرے ہوئے لوگوں کو کبھی اس دنیا میں لوٹا یا نہیں
کرتا۔حضرت عیسی علیہ السلام کی جسمانی آمد کے قائل خواہ قیامت تک ان کا انتظار کرتے رہیں وہ
کبھی نہیں آئیں گے اور نہ ہی ملاں کبھی مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر حاصل ہونے والے
اقتدار سے دستبردار ہوگا یعنی وہ ملاں جو رحم و کرم کے نام تک سے واقف نہیں۔بے چارے
مسلم عوام بے فائدہ حضرت عیسی علیہ السلام کے واپس آنے کے انتظار کے دھو کہ میں مبتلا ر ہیں گے
جن کے ہاتھ میں ان کے دکھوں کے تیر بہدف علاج کا شیریں پیالہ ہوگا۔نتیجہ ان مسلم ملاؤں کی
آمرانہ حکومت کے ہاتھوں اسلام صدیوں تک پستا ہی چلا جائے گا۔مزید برآں ہمارے خیال میں خاتمیت محمدی کے باوجود حضرت عیسی علیہ السلام کی دوبارہ
آمد کے سوال پر ملاں کا مجوزہ حل ہر لحاظ سے نا قابل عمل ہے۔موسوی امت کے کسی نبی کو بعد میں
آنے والی مسلم امت کے مختلف النوع مسائل کے حل کیلئے مستعار لینا کسی طور سے بھی مسئلہ کا حل
نہیں ہے۔مسلمان علماء یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک مستعار نبی تو امت محمدیہ میں مبعوث ہو کر
دراصل خاتم النبیین آنحضرت ﷺ کی خاتمیت کے نقوش کو ملیا میٹ کر دے گا نہ کہ وہ نبی جو
الله
اسی امت میں پیدا ہو کر آنحضرت ﷺ کے روحانی فرزند کی حیثیت سے مبعوث ہو۔علاوہ ازیں مندرجہ بالا جائزہ کی روشنی میں یہ بھی پیش نظر رہے کہ زیر بحث مسئلہ کے ضمن
میں محض وقت کی تقدیم و تاخیر کی بنیاد پر کسی نبی کے پرانے بانٹے ہونے کے بارہ میں فیصلہ نہیں کیا
جا سکتا۔اگر ایک نبی اپنی پہلی صفات کے ساتھ ہی دوبارہ دنیا میں آتا ہے تب تو اس کا آنا واقعی
دوسری بعثت کہلائے گا لیکن اگر وہ اپنی ظاہری جسمانی خصوصیات اور فطری صلاحیتوں کے حوالہ
سے
مکمل طور پر تبدیل کر دیا جائے اور اس کا اپنے دشمنوں سے سلوک بنیادی طور پر پہلے سے مختلف

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
603
ہو تو کسی صورت میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہی پرانا نبی دوبارہ مبعوث ہوا ہے۔علاوہ ازیں جس
روحانی مقام کا وہ حامل ہے، جو پیغام وہ لایا ہے، جو معجزات اس سے وقوع پذیر ہوتے ہیں اور جو
تمام بنی نوع انسان کیلئے حکم و عدل ہے، اس کی تو انجیل میں مذکور مسیح کی ذات سے کوئی نسبت ہی
نہیں۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جس عیسی کے نزول کا وعدہ آنحضرت ﷺ نے دیا تھا ان کی تو
پوری شخصیت ہی مسیح ناصری سے یکسر مختلف ہے۔موعود عیسی سے اسرائیلی نبی حضرت عیسی
علیہ السلام ہرگز مراد نہیں کیونکہ نہ تو وہ تو رات کے تابع ہوں گے اور نہ ہی انجیل کے جس کی تعلیم
انہوں نے خود دی تھی۔اس طرح ان کی عمل داری صرف اسرائیل کے گھرانہ تک محدود نہیں ہوگی۔ان تمام حقائق کے باوجود اگر علماء یہ اصرار کریں کہ موعود عیسی وہی اسرائیلی مسیح ہے تو انہیں یہ بھی
تسلیم کرنا پڑے گا کہ دنیا میں دوبارہ آنے سے قبل ان کی حالت بالکل تبدیل ہو جائے گی۔نیز
انہیں نبوت کی نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔اس صورت میں اگر یہ نئی نبوت نہیں تو پھر کیا ہے؟
کوئی ملاں تسلیم نہیں کرے گا کہ مندرجہ بالا خصوصیات کا حامل عیسی اس وقت تک اسلام میں شامل
نہیں سمجھا جائے گا جب تک آنحضرت ﷺ کی مہر تمیت میں گنجائش نہ نکالی جائے۔اس صورت
میں ان کے لئے صرف یہی رستہ باقی رہ جاتا ہے کہ وہ یہ عقیدہ رکھیں کہ حضرت عیسی بغیر کسی تبدیلی
کے دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ان کی دوبارہ آمد پر شجر اسلام سے ان کی اس طرح پیوند کاری
کی جائے گی کہ وہ ایک ایسے مصلح کے طور پر پرورش پاسکیں جسے عالمگیر مسلم نبی کہا جاسکے۔ہم ملاں
کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اس صورت میں بھی حضرت عیسی امت مسلمہ میں اجنبی
ہی ہوں گے اور اپنے اسرائیلی تشخص کو چھوڑ نہیں سکیں گے۔ان کی حیثیت اس پیوند کی سی ہوگی جسے
کسی اور نوع کے درخت سے جوڑ دیا جائے۔اگر کنول کی چیری کے درخت سے پیوند کاری ہو سکتی
ہے یا جھٹر بیری کی اناس سے، تو صرف اسی صورت میں اسلام سے قبل کے نبی کا اسلام کے درخت
سے پیوند کا تصور کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس کا کیا فائدہ؟ کیونکہ پیوند شدہ تنا اپنی اصل نہیں چھوڑ سکتا۔اس لئے اسلام کے ساتھ جڑ جانے کے باوجود حضرت عیسی کی حیثیت اسرائیلی نبی کی ہی رہے گی۔پس حضرت عیسی علیہ السلام کے مسلمانوں میں جسمانی نزول کے باوجود ان کی اصلی حیثیت
تبدیل نہیں ہوسکتی۔قرآن کریم کے بیان کے مطابق وہ ہمیشہ اسرائیلی نبی ہی رہیں گے۔اگر وہ کبھی

604
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
آبھی جائیں تو کوئی بھی جنونی مسلمان عالم ان کے دعوئی کو صرف اسی قرآنی تعلیم کی بنا پر بآسانی رڈ
کر سکتا ہے۔بلکہ انہیں تو مفتری قرار دے کر ان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ کس بنا پر انہوں نے اس
قرآنی ارشاد کو منسوخ کر دیا کہ وہ تو محض بنی اسرائیل کے نبی ہیں۔پس جب تک قرآن کریم انہیں
اسرائیلی نبی قرار دیتا رہے گا ان کی یہ حیثیت بھی تبدیل نہیں ہو سکے گی۔آپ صرف اسرائیلی نبی
تھے اور ہمیشہ اسرائیلی ہی ہی رہیں گے۔چنانچہ فرماتا ہے۔رسُولاً إلى بني إسراءيل (ال عمران 50:3)
ترجمہ: وہ رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف۔آجکل بنیاد پرستوں نے توہین رسالت کا مسئلہ کھڑا کر کے مسلم عوام کے جذبات کو بہت
زیادہ مشتعل کر دیا ہے۔اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی کو جتنا خطرہ یہودیوں سے درپیش
تھا اس سے کہیں زیادہ متعصب مسلمانوں کے ہاتھوں در پیش ہو گا۔علاوہ ازیں اپنی پہلی بعثت کے
مقابلہ میں دوسری بعثت کے دوران آپ کو پہلے سے بھی زیادہ مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا
پڑے گا۔حضرت عیسی کے وقت میں یہودی جتنے فرقوں میں بٹے ہوئے تھے آج عالم اسلام
تنگ نظری اور مذہبی جنون کی وجہ سے ان سے کہیں زیادہ بٹا ہوا اور تفرقہ کا شکار ہے۔اگر کبھی حضرت عیسی اس دنیا میں آگئے تو آپ کی زندگی کو بیشمار خطرات لاحق ہوں گے خواہ
آپ کسی بھی مسلمان مملکت میں نازل ہوں۔مثلاً اگر آپ ایران میں نازل ہوئے تو یہ بات واضح
ہے کہ آپ کو اپنے مذہبی عقائد کی بنا پر سخت امتحان میں سے گزرنا پڑے گا۔کیا آپ بارہ اماموں پر
ایمان رکھتے ہیں یا نہیں ؟ کیا آپ کا حضرت ابوبکر۔حضرت عمر۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کی
خلافت پر ایمان ہے؟ کیا آپ حضرت علی کی خلافت بلافصل پر ایمان رکھتے ہیں؟ ان کے جواب
میں اگر حضرت عیسی کے عقائد شیعہ عقائد کے مطابق بھی ہوئے تب بھی بارہویں امام کی غیوبت
کے مسئلہ پر آپ کی زندگی خطرے سے باہر نہیں ہوگی۔آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے اکیلے
زمین پر آنے کی جرات کیسے کی جبکہ بارہواں مقدس امام ( المہدی ) ابھی کہیں چھپا ہوا ہے۔چنانچہ
آپ کو بارہویں امام کی تصدیق کے بغیر ہی نازل ہو جانے پر مورد الزام ٹھہرا کر اور جھوٹا قرار دے
کر سزا دی جائے گی۔لیکن اگر آپ حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
605
خلافت کو صحیح سمجھنے کی وجہ سے مجرم گردانے گئے تب تو آپ یقیناً مفتری قرار پائیں گے اور شیعہ
قانون کے تحت آپ کی سزائے موت عام ضابطہ کی کارروائی ہوگی۔تا ہم اگر مندرجہ بالا عقائد پر ایمان رکھتے ہوئے حضرت عیسی کسی سنی علاقہ میں نازل
ہوئے تو زمین پر قدم رکھتے ہی آپ کو واپس آسمان پر بھجوا دیا جائے گا۔لیکن سنی نظریات رکھنے کے
باوجود بھی آپ کی زندگی خطرہ سے خالی نہیں ہو گی۔کیونکہ وہاں موجود ہر سنی فرقہ آپ سے اپنے
عقائد کی تصدیق چاہے گا ورنہ کا ذب قرار دے کر رڈ کر دے گا۔یہ خیال مشکل ہے کہ جو نہی
حضرت عیسی ان ممالک میں تشریف لائیں گے تو یا تو فوراً بریلوی اعتقادات تسلیم کر لیں گے یا وہابی
بنیاد پرست بن جائیں گے۔ان دونوں میں سے کس کے عقائد کو آپ درست قرار دے کر اپنا ئیں
گے؟ ہر صورت میں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کو موت کے اس پروانہ پر دستخط کرنا ہوں گے جو
ان دو فرقوں کے علماء میں سے کوئی ایک آپ کے خلاف جاری کرے گا۔آپ کو معتوب کرنے کی وجہ صرف یہی نہیں ہوگی کہ آپ کا تعلق کسی اور فرقہ سے ہے بلکہ
آپ کی سزائے موت کی بنیاد آپ کے جھوٹے دعوی نبوت پر ہوگی۔مخالفین کی دلیل یہ ہوگی کہ کوئی
بھی سچا نبی جھوٹے عقائد نہیں رکھ سکتا۔ہر فرقہ حضرت عیسی کو اپنے عقائد کی کسوٹی پر پر کھے گا نہ کہ
اپنے عقائد کو ان کی کسوٹی پر۔پھر یہ سوال اٹھے گا کہ حضرت عیسی کسی فقہی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں؟ آپ حضرت
امام مالک۔امام ابوحنیفہ۔امام شافعی یا امام احمد بن حنبل میں سے کس مسلک کی پیروی کریں گے؟
چونکہ آپ کو فقہی اختلافات کا پہلے سے کوئی علم نہیں ہوگا اس لئے اس گورکھ دھندے میں پھنس کر
آپ خود کو بے یارو مددگار پائیں گے۔اس وقت ممکن ہے آپ یہ خواہش کریں کہ کاش! میں زمین
پر واپس ہی نہ آیا ہوتا۔بالآخر آپ جس فرقہ کو بھی چنیں گے اس کے مخالف 71 فرقے آپ کو کلینڈ
رد کر دیں گے۔مزید برآں آیت قرآنی کہ آپ صرف بنی اسرائیل کے رسول ہیں، کی روشنی میں
کیا تمام فرقے آپ کو رد کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ؟
ممکن ہے کہ ہجوم میں سے کوئی سر پھرا جنونی یہ نعرہ بھی بلند کر دے کہ ” آپ وہیں واپس
چلے جائے جہاں سے آپ آئے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ آپ سے سختی سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے

·

آج 10 میں سے 10 باقی