1993ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3

293
ہے بدی کی طرف میرا رجحان ہوا ہے لیکن ان باتوں کو سوچتے سوچتے جب آپ سو جاتے ہیں تو سوتے ہوئے
تحت الشعور میں جو ہلچل مچتی ہے اور تمنائیں آپ کو خاص سمتوں میں روانہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں آپ کو
احساس ہی نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے۔آپ نیند سے بظاہر بڑے مزے سے آنکھیں ملتے ہوئے بیدار ہوتے
ہیں اور ایک نیا دن شروع کرتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ بعض دفعہ رات کے بھوت اس نئے دن میں بھی
آپ کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں، ساتھ چل رہے ہوتے ہیں اور وہ دکھائی نہیں دیتے اس کا مطلب یہ ہے کہ
آپ کے نفس میں بعض بدیاں کرنے کے فیصلے ہو چکے ہوتے ہیں۔لاشعوری طور پر ہو چکے ہوتے ہیں اور آپ
کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ میرے نفس نے رات کیا فیصلے کئے ہیں۔لیکن آئندہ جب آپ کو آزمایا جاتا ہے تو وہ
رات کے فیصلے دن کے فیصلے بن جاتے ہیں۔پھر آپ شعوری طور پر وہی حکم مانتے ہیں جو آپ کا لاشعور آپ کو
دے رہا ہے۔پس یہ بہت ہی گہرا مسئلہ ہے جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے کہ شیطان وہاں سے
حملے کرتا ہے جہاں سے دکھائی نہیں دیتا۔مومن کا کام ہے کہ ان جگہوں کی نشان دہی کرے ، ان کو پہچانے
اور ان کے مقابل پر مستعد رہے اور تمام دفاعی منصوبے بنائے اور حکمت کے ساتھ ان تمام سوراخوں کو بند
کرے جہاں سے سانپ بچھو اور دیگر موذی جانور داخل ہوا کرتے ہیں۔شادی کا امریکی قانون
بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو مغرب میں عام ہوتی جارہی ہیں لیکن امریکہ میں وہ بنتی ہیں اور وہیں
سے اکثر باقی دنیا کو وہ برآمد کی جاتی ہیں ان میں ایک Pregnancy and Birth out of
Wedlock ہے اس کو میں نے انگریزی میں بیان کیا ہے مطلب یہ ہے کہ ایسے بچے پیدا ہونا جن کو مذہبی
قانون کی طرف سے پیدا ہونے کا کوئی حق نہیں ہے میں نے مذہبی قانون اس لئے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سے
مذاہب ہیں خواہ ان کا تعلق خدا سے ٹوٹ بھی چکا ہو وہ بھی جب با قاعدہ اپنی شادی بیاہ کی رسوم کے مطابق
میاں بیوی کو ملاتے ہیں تو ہر مذہب کی رو سے وہ بچے جائز ہیں اور ان کا حق ہے۔پس خواہ وہ خدا سے بے تعلق
بھی ہو چکے ہوں یہ اللہ کی رحمت عامہ ہے کہ اس نے یہ حق ساری دنیا کے مذاہب کو یا روا جات کو یا
قوانین کو دے رکھا ہے مذاہب کے علاوہ بھی وہ تمام رواج ، تمام قوانین ، تمام رسمیں، جن کی رو سے مرد
اور عورت کو میاں بیوی قرار دیا جاتا ہے اس کے بعد جو بھی اولاد پیدا ہوتی ہے مذہب کی نظر میں یعنی
خدا کی نظر میں وہ جائز اور درست ہے۔اس کے لئے ضروری نہیں کہ اسلامی طریق پر شادی ہو یا کسی
ہندوانہ طریق پر مذہبی بنیادی قانون جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے یہی ہے کہ ہر قوم میں
اپنے رسم و رواج کے مطابق جو شادیاں ہوتی ہیں ان کی اولا د درست ہے ، اولا د درست سے مراد یہ
ہے کہ اولاد کا پیدا ہونا ایک تسلیم شدہ قانون حق ہے۔

294
امریکہ ایک وہ ملک ہے جہاں بدنصیبی سے اس حق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے ایک
موقع پر میں نے اعداد و شمار پڑھے تو میں حیران رہ گیا بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ واقعۂ طبیعت لرز اٹھی کہ ان
اعداد وشمار کی رو سے امریکہ میں ہر سال پیدا ہونے والے بچوں میں 33 فیصد نا جائز بچے ہیں یعنی کسی قانون
کی رو سے بھی ان کو پیدا ہونے کا حق نہیں ملتا خواہ وہ ریڈ انڈین کا قانون ہو یا عیسائیت کا ہو کوئی بھی ہو۔دنیا کا
قانون ہو تو ان کو گو یا کسی مذہب نے ، کسی رواج نے کسی قانون نے دنیا میں آنے کا کوئی حق نہیں دیا اور یہ
بد رسم اب امریکہ میں ایک وبا کی صورت میں چل پڑی ہے اور اس کو کوئی جرم ہی نہیں سمجھا جاتا۔سوال یہ ہے
کہ اگر جرم نہ سمجھا جائے تو کیا یہ بچے جائز ہوں گے۔جہاں تک رسم ورواج کا تعلق ہے خدا نے آزادی دی
ہے۔ان کی رو سے خواہ وہ کیسے ہی رسم و رواج ہوں جب بھی شادی ہوگی وہ جائز اولاد ہوگی لیکن اگر کسی
رسم ورواج کی پیروی نہیں کی جارہی، کھلی آزادی ہے یعنی لڑکا اور لڑکی آپس میں ایک ایسا تعلق قائم کرتے ہیں
جس کو معاشرے نے تسلیم نہیں کیا تو اس کے نتیجہ میں جو اولاد ہے اس کو ہم ناجائز اولاد کہتے ہیں۔اگر ہر سال
کسی ملک کا تیسرا حصہ بچے ناجائز اولاد بن رہے ہوں تو تین سال چار پانچ سال دس سال کے
اندراندازہ یہ
لگایا جاسکتا ہے کہ ساری قوم کا خون ایک دفعہ گندا ہو چکا ہے اور یہ کئی بار ہو چکا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے ایک پہلو
تو یہ ہے جس کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔عفت اور عصمت کی طرف آپ کو امریکہ میں خصوصیت کے
ساتھ واپس آنا ہوگا اور اس کے لئے بہت وسیع جد وجہد کرنی ہوگی۔ایسی جدوجہد جو جماعتی حدود کے اندر
محدود نہ رہے بلکہ اچھل کر باہر سوسائٹی میں نکلے انصار اللہ کے لئے ایک بہت اچھا موقع ہے کیونکہ خدام اس قسم
کی جدو جہد اگر شروع کریں تو ان کے اپنے لئے خطرات لاحق ہیں۔کئی ایسے مواقع ہوتے ہیں۔جہاں
عورتوں
کو بھی سمجھانا پڑتا ہے ماں باپ کے پاس جانا پڑتا ہے ایک مہم چلانی ہے جس میں تعلقات اس نوعیت
کے ہیں کہ بڑی عمر کے لوگ زیادہ بہتر رنگ میں اس مہم کو چلا سکتے ہیں اس لئے انصار اللہ کو میرا دوسرا پیغام یہ
ہے کہ یہ بات جس کی نشان دہی میں نے کی ہے اس سوراخ سے ساری اعلیٰ قدروں کو خطرہ ہے کیونکہ یہ دراصل
اس بات کا پیغام ہے کہ آپ کی اگلی نسل کو کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں رہی اور ان کی زندگی خالصہ لذت طلبی کے
لئے وقف ہو گئی ہے اور اتنا زیادہ آگے بڑھ چکے ہیں کہ ان کو کسی بات کا خوف نہیں رہا ، کوئی ذمہ داری نہیں
رہی، کوئی جواب دہی نہیں ہے جو چاہیں کریں اور معاشرہ اس کو قبول کر لے گا۔ایسی صورت میں آئندہ کی
ساری نسلوں کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ Single parents ایک والد یا
والدہ بچوں کی دیکھ بھال کرے اور نا جائز اولاد کی صورت میں محض والدہ کے سپر د ہو جاتا ہے اور اس نے ہی
اس کی دیکھ بھال کرنی ہے اور جیسی حالت میں وہ پیدا ہوا ہے وہ ماں اس کو اخلاقی تعلیم دے بھی نہیں سکتی۔وہ
اس عصمت کی طرف بلا ہی نہیں سکتی اور ایسے بچے شروع ہی سے ہاتھ سے نکلے ہوئے ہیں۔

295
یہاں ضمناً میں آپ کو یہ بات بھی بتادوں کہ جہاں تک میں نے قرآن کریم کا یا سنت کا مطالعہ کیا
ہے حق کے لحاظ سے خدا کی نظر میں اور اسلام کی نظر میں ہر بچہ برابر ہے اور معاشرہ اس کو اس کے بنیادی انسانی
حق سے اس لئے محروم نہیں کر سکتا کہ وہ نا جائز اولاد ہے۔ناجائز کا تعلق ماں باپ سے ہے، ناجائز کا تعلق اس
معاشرے اور سوسائٹی سے ہے جس نے وہ نا جائز کام سامنے ہونے دیا ہے لیکن جو اولاد پیدا ہوتی ہے وہ بے
قصور ہے کیونکہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور فطرت سے مراد اللہ کی فطرت
ہے۔قرآن کریم میں کہیں آپ کو یہ فرق دکھائی نہیں دے گا کہ فلاں قسم کا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور فلاں قسم
کا بچہ فطرت پر نہیں پیدا ہوتا۔اس لئے اس بنیادی بات کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔میں اس لئے سمجھا رہا ہوں
کہ بعض دفعہ بعض احمدی میاں بیوی جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم نے فلاں جگہ سے
بچہ مانگا ہے۔اگر وہ بچہ وہ نکلا جس کی ولدیت ہی جائز نہیں تو پھر ہم کیا کریں گے۔ہمارے لئے یہ درست ہے
کہ نہیں ، تو میں ایسے میاں بیوی ہوں یا دوسرے لوگ ہوں، ان سب کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ قرآن نے ہر بچے
کو ایک برابر آزادی دی ہے اور انسانی قدروں میں برابر حقدار قرار دیا ہے اور ہر بچے کی عزت نفس قائم فرمائی
ہے جو اس کے عزت نفس پر حملہ کرتا ہے وہ جہالت سے کرتا ہے اور وہ خدا کے مقابل پر کھڑا ہوتا ہے اس لئے ہر
بچہ معصوم ہے اس بات کو پلے باندھ لیں ہرگز ایسی سوچیں نہ سوچیں یا ایسا رویہ اختیار نہ کریں جس سے خدا تعالیٰ
کی طرف سے دنیا میں ظاہر ہونے والے بچے ، خواہ وہ اس کے قانون کے مطابق ہوں یا قانون کے خلاف
ہوں مختلف طرح کے سلوک کے محتاج سمجھے جائیں۔انسان قدروں میں سب برابر کے شریک ہیں پھر
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (فاطر :19) کا قانون ہے کہ ایک بوجھ اٹھانے والے کا بوجھ
دوسری جان پر نہیں ڈالا جائے گا۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: 287) خدا کسی
جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، تو وہ بچہ جو معصوم پیدا ہوا ہے اس بے چارے پر ماں باپ کا
بوجھ کیوں ڈالا جائے۔جس نے گناہ کیا ہے وہی کمائے گا اور جو بے توفیق ہے جس کو یہ بھی اختیار نہیں ہے کہ
میں دنیا میں آؤں یا نہ آؤں۔اس معاملہ میں اس کا کوئی دخل ہی نہیں ہے اس کو خدا کیسے پکڑ سکتا
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کے اعلان کے بعد اس کی پکڑ اور اس کا مواخذہ ہو ہی نہیں سکتا
لیکن معاشرے پر یہ ذمہ داری ہے کہ آئندہ ان کو واقعہ با خدا بنانے کی کوشش کریں۔اگر ان کے ساتھ اچھا
سلوک ہو ان سے رحمت کا سلوک ہو ان کی تربیت کی طرف توجہ ہو تو یہ لوگ باخدا بن سکتے ہیں۔ہمیں دو طرح
کی جدوجہد کرنی ہوگی۔ہے۔

296
مجالس انصاراللہ کو منصوبے بنانے چاہئیں
اول : اس برائی کی بیخ کنی کے لئے خصوصاً مغربی ممالک میں مجالس انصار اللہ کو منصوبے بنانے
چاہئیں اور حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے کہ احمدی نسلوں میں عفت کا احساس پیدا ہو اور اس برائی کی جڑیں
اکھیڑی جائیں کیونکہ اگر اس برائی کی جڑیں نہ اکھیڑی گئیں تو یہ برائی اپنے انتقام پر آمادہ ہوئی بیٹھی ہے۔اس
برائی سے ایسی بیماریاں جنم لے چکی ہیں جو ان بچوں کو ناحق دنیا میں داخل کرنے والوں کو اس دنیا سے نکالنے کا
انتظام کریں گی۔یہ خدائی انتقام ہے اور AIDS کے ذریعہ اس انتقام کی داغ بیل ڈالی جا چکی ہے اور دن
بدن اس کے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن جہاں تک میرا اندازہ ہے یہ بیماری غالبا اس صدی کے آخر پر آخری
دو تین سالوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹے گی اور بہت بڑے پیمانے پر ان مجرموں کو ہلاک کرے گی۔پس اس
بات
کو بھی پیش نظر رکھیں تو جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ انسان کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔پھر اس کوشش کا ایک فائدہ یہ ہے کہ چونکہ یہ کوشش معاشرہ میں چاروں طرف کی جارہی ہوگی اس
لئے احمدیوں کے محفوظ ہونے کے زیادہ امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔وہ لوگ جو باشعور طور پر اپنے گردو پیش کو
بچانے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ خود محفوظ ہوتے چلے جاتے ہیں اور ان کے خود
ہلاک ہونے کا کم خطرہ ہے تو ایک یہ خطرہ ہے جس کی میں نشاندہی کر رہا ہوں کہ یہ بیماری بہت تیزی کے ساتھ
پھیلتی چلی جارہی ہے اور وبائی شکل اختیار کر رہی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے وہ تمام اقدام کرنے ہوں
گے جو اسلامی معاشرے نے پہلے سے کر رکھے ہیں۔قرآنی تعلیم نے پہلے سے ہی ایک منصوبہ بنا رکھا ہے۔اس منصو بہ پر عمل درآمد کا منصوبہ آپ نے بنانا ہے۔منصوبہ پہلے سے ہی موجود ہے۔عورت اور مرد کے متعلق جو فاصلے ڈال رکھے گئے ہیں جو اخلاقی
تعلیم دی گئی ہے، اپنی سجاوٹ کس کے سامنے ظاہر کرنی ہے اور کس کے سامنے نہیں کرنی اور دوسرے ایسے ہی
قوانین مثلا شراب کی منا ہی ہے، بے پر دعورت اور مرد کی مجالس کا اکٹھے لگانا اور بے حیائی کے ساتھ گفتگو کرنا
بے حیائی کے لباس میں رہنا وغیرہ وغیرہ۔یہ ایک لمبا منصوبہ ہے جو قرآن کی پیش کردہ تہذیب اور قرآن کے
پیش کردہ تمدن میں پہلے سے موجود ہے۔آپ نے اس منصوبے پر نظر رکھ کر یہ منصوبہ بنانا ہے کہ اس کو دوبارہ
رائج کیسے کرنا ہے۔یہ بڑا مشکل کام ہے۔نصیحت کا کام بہت مشکل ہے اس میں غیر معمولی حکمت کی ضرورت ہے
ایک پردہ کے متعلق ہی آپ گفتگو کر کے دیکھ لیں۔آپ کو کیسے کیسے جواب ملیں گے ایک دفعہ
اسلام آباد پاکستان کے متعلق مجھے اطلاع ملی کہ وہاں خواتین پر دے میں زیادہ بے احتیاط ہوتی چلی جارہی ہیں

297
تو میں نے ربوہ پیغام بھجوایا کہ تمام اطراف سے کوشش کریں صرف لجنہ کا کام نہیں۔نظارت اصلاح وارشاد،
خدام الاحمدیہ، انصار اللہ وغیرہ سب مل کر مجموعی طور پر ایک مہم چلائیں اور اپنی بہنوں کو سمجھا ئیں۔اپنی بچیوں کو
بتائیں کہ اس میں کیا کیا خطرات ہیں۔پردہ کے متعلق میں نے یہ معتین نہیں کیا کہ ضرور برقعہ پہنا جائے مگر یہ
بتانا کہ بہت سے خطبات میں عمومی روشنی میں ڈال چکا ہوں۔پر دہ اور بے پردہ ان دونوں کے درمیان ایک
فرق ہے اور وہ برقعہ یا برقعہ کا نہ ہونا نہیں ہے۔وہ فرق ایک رجحان کا فرق ہے اور صاف پہچانا جاتا ہے۔ایک
لڑکی بعض دفعہ برقعہ میں بھی بے پرد ہوتی ہے اور دوسری لڑکی عام لباس میں بھی پردہ دار ہوتی ہے تو میں نے
ان
کو سمجھایا کہ جورجحان ہے وہ دراصل حقیقت میں پردے سے آزادی کا رجحان ہے باقی بہانے ہیں کہ ہم
برقعہ نہیں پہن سکتے جو نظر آ رہا ہے وہ تو خطرات ہیں کہ ایک معاشرہ سے متاثر ہو کر سوسائٹی اس کے سامنے
سجدہ ریز ہو چکی ہے یا اس سوسائٹی کے بعض لوگ سجدہ ریز ہو چکے ہیں اور پھر وہ بہانے ہیں کہ جی برقعہ میں بھی
تو لوگ بے حیاء ہوتے ہیں ان کو پہلے آپ کیوں نہیں روکتے۔ہماری طرف آتے ہیں اور ہم یہن بھی نہیں سکتے
اور اس قسم کی دوسری باتیں۔تو میں نے ان کو سمجھایا کہ آپ بات وہ پیش کریں جس کا کوئی حقیقی جواب نہ ہو۔پردے کی روح کو قائم کرنے کا جہاد ہے اور ماں باپ کو سمجھائیں کہ اپنی بچیوں کو جب آپ کالجوں میں بے پرد
بھیجتے ہیں اور اسی طرح وہ ہیں جس طرح باقی معاشرہ ہے تو ان کو خطرات ہیں۔اس کے نقصان ہوں گے۔اس
مہم کے جواب میں جو تلخ باتیں پیغام پہنچانے والوں کو سننی پڑی ہیں اس کی تلخیاں با قاعدہ مجھ تک بھی پہنچتی
تھیں اور یوں لگتا تھا جیسے انتقام لیا جا رہا ہے کہ اصلاح کی کوشش کیوں کی جارہی ہے تو ایک ہی پہلو جو پردے کا
پہلو ہے اس کے لئے اگر آپ جد و جہد کریں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ کتنے صبر کی ضرورت ہے۔ہرا چھی بات
کے جواب میں ایک بری بات آپ کو سنی پڑے گی کیونکہ جو شخص یہ فیصلہ کر چکا ہو کہ میں نے دنیا کی لذت یابی
میں کسی دوسری قدر کی پرواہ نہیں کرنی۔میں نے اپنے مزے کی زندگی ضرور بسر کرنی ہے۔کون ہوتا ہے میری
آزادی کو روکنے والا ؟ جب آپ اس کی بھلائی کی باتیں اس سے کہتے ہیں تو وہ غصہ کرتا ہے۔وہ ناراض ہوتا
ہے وہ آگے سے بھڑکتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ میری آزادی پر بھی حملہ کیا گیا اور میری عزت پر بھی ہاتھ ڈالا
گیا۔مجھے سمجھانے والا یہ ہوتا کون ہے؟
پس نصیحت کا کام بہت ہی مشکل کام ہے اور جتنا مشکل کام ہے اتنی ہی زیادہ حکمت اور سلیقے کی
ضرورت ہے۔بات کہنے کے انداز میں فرق ہو جاتا ہے۔پس یہ نہیں ہے کہ محض ایک پیغام ہے جو آپ نے
آگے پہنچا دینا ہے۔یہ سوال پیدا ہو گا کہ کیسے پہنچایا جائے کن لفظوں میں بات کی جائے کیا براہ راست پیغام
پہنچایا جائے یا کسی اور ذریعہ سے پہنچایا جائے۔مثلاً ایک بچی کو آپ کسی ایسی حالت میں دیکھتے ہیں اور
خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ یا لجنہ کی طرف سے اس کو یا ماں باپ کو پیغام مل جاتا ہے کہ آپ
کی بچی فلاں حالت میں

298
دیکھی گئی تو کیا آپ کا خیال ہے کہ اس سے فائدہ ہوگا، ہرگز نہیں۔بچی بھی بھڑ کے گی ، ماں باپ بھی بھڑکیں
گے، غصہ پیدا ہوگا اور نظام کے خلاف منافرت کی ایک مہم چلائی جائے گی وہ کہیں گے کہ تم پہلے اپنی بچیاں
سنبھالو۔ہم نے تمہاری بیٹیاں بھی دیکھی ہوئی ہیں۔فلاں یہ کرتا پھرتا ہے اور فلاں یہ کرتا پھرتا ہے اور جواندر ہو
رہا ہے وہ سب کچھ ہمیں پتا ہے۔یہ جوابی حملے کے ٹکسالی جملے ہیں۔یہ ضرور سننے پڑتے ہیں تو اصلاح کی مہم
چلانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اس میں غیر معمولی حکمت کی ضرورت ہے اور غیر معمولی صبر کی بھی ضرورت
ہے۔حکمت سے اگر منصو بہ بنایا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے فائدہ پہنچتا ہے۔ماں باپ کو سمجھاتے وقت محبت اور ہمدردی اور گہرے درد کے ساتھ علیحدگی میں کہنا ہوگا
چنانچہ میں کوشش کرتا ہوں کہ جب بھی مجھے کسی گھر کے متعلق معین اطلاع ملے کہ فلاں گھر ہے اس
میں یہ خرابیاں پیدا ہورہی ہیں تو مختلف ذرائع سے ان کو سمجھا کر کہ یوں آپ نے کوشش کرنی ہے ان کو تاکید کرتا
ہوں کہ اس ذریعہ سے فلاں ذریعہ سے اس احتیاط کے ساتھ اس گھر کو سنبھالنے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ الاماشاء اللہ اتنا حیرت انگیز طور پر مثبت نتیجہ ظاہر ہوتا ہے کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے۔عش عش
کر اٹھتا ہے کلام الہی کی سچائی پر، جس میں فرمایا گیا کہ فَذَكَرُ إِن نَّفَعَتِ الذِّكرى (الأعلى: 10 )
نصیحت کر اور یا درکھ کہ اگر نصیحت حقیقی ہو اور سچی ہو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت جیسی ہو تو وہ ضرور
فائدہ دے گی۔پس بہت بڑی مہم ہے جو ہمارے سامنے ہے اور مغربی معاشرے کی صرف ایک ہی برائی میں نے
ابھی بتائی ہے۔بہت سے ایسے رجحانات ہیں جو سخت مہلک ہیں۔بعض ان میں سے بڑے ہیں، بعض چھوٹے
ہیں لیکن بڑے اور چھوٹے ایک قسم کی مخلوق سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کی ایک قبیل ہے، ایک خاص طرز کی وہ
بداخلاقیاں ہیں جو ایک دوسرے کو طاقت دیتی ہیں اور دیکھنے میں بعض دفعہ بظاہر ایک چھوٹی سی علامت ظاہر
ہوتی ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے یا جس شخص میں ظاہر ہورہی ہیں وہ سمجھتا ہے کہ اس سے
کیا فرق پڑتا ہے۔میں نے دیکھا ہے جب نوجوان بچیاں یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم نے بد کنا ہے اور قوانین یا
اخلاقی قدروں سے باہر نکلنا ہے تو ان کے بالوں کے انداز میں اور ان کے کپڑوں کے انداز میں چھوٹی چھوٹی
تبدیلیاں ہوتی ہیں اور ہر نظر اس کو پہچان سکتی ہے۔اگر آپ ان کے ماں باپ
کو یہ کہیں کہ اس کے بال ایسے
تھے تو ماں باپ بھڑک کر کہیں گے تم اس کے بالوں کے متعلق کچھ کہنے والے کون ہوتے ہو؟ اس کا حق ہے جس
طرح مرضی رکھے۔آپ کہیں اس کے کپڑے ایسے تھے تو کہتے ہیں تم کون ہوتے ہو ایسا کہنے والے۔اپنی
بیٹیوں کے کپڑے سنبھالو۔خبردار جو ہماری بیٹیوں کے کپڑوں پر بات کی۔یہ سمجھانے کا طریقہ نہیں ہے۔علامتیں کچی ہیں۔انہوں نے جو پیغام دیا وہ ضرور سچا ہے لیکن ماں باپ کو سمجھاتے وقت محبت اور ہمدردی اور

299
گہرے درد کے ساتھ علیحدگی میں ان
کو کہنا ہو گا کہ آپ اپنی بچیوں کی حفاظت کریں ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔آپ کا فکر ہے ، آپ کو صدمہ پہنچے گا اور صرف ایک نہیں اور کئی انداز ہیں۔پھر ساتھ اس کے لئے دعائیں کرنے کی بڑی ضرورت ہے۔یہاں اجتماعات پر بھی مجھے بعض
نوجوان خدام ایسے ملتے ہیں جو جماعتی کاموں میں نئے نئے شامل ہورہے ہوتے ہیں لیکن کسی کے کان میں
بند الٹکا ہوتا ہے اور کسی کا آگے سے بٹن کھلا ہوتا ہے اور خاص طور پر بال دکھائے جار ہے ہیں اور امریکہ میں تو
یہ بھی رواج ہے کہ اگر چھاتی پر بال نہ ہوں تو وگ لگ گئے ہیں۔نئی قسم کے وگ بن گئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ
مردانگی کی ایک خاص علامت ہے۔مردانگی کی علامت کیا ہے اور کس کے لئے ہے؟ معصوم بچیوں کے لئے
ہے۔ایک پیغام ہے کہ ہم حاضر ہیں۔ایک پیغام ہے کہ ہم تمہیں اُکسانے کے لئے بھی حاضر ہیں۔اب
دیکھنے میں ایک چھوٹا سائندا ہے۔دیکھنے میں ایک بٹن کھلا ہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے لیکن یہ سارے شیطان
کے وہ بھیس ہیں جہاں شیطان عام آدمی کو دکھائی نہیں دیتا لیکن اگر پہچاننے والی نظر ہو تو اس کو صاف دکھائی دیتا
ہے۔اب ایسے شخص کو آپ کہہ دیں گے کہ جی ! تم نے بندا پہنا ہوا ہے۔وہ کہے گا۔تم پاگل ہو تمہاری مرضی ہے
جو مرضی کرتے پھرو میں تو پہنوں گا۔بٹن کھلا ہے تو تمہیں کیا تکلیف ہے تم بھی کھول لو۔ایسے جواب دیں گے
لیکن میں نے دیکھا ہے کہ جن احمدی بچوں کو میں نے پیار سے درد کے ساتھ سمجھایا ہے وہ ضرور سمجھتے ہیں۔جماعت احمدیہ اگر متقیوں کی نہیں تو متقیوں کا دل رکھنے والی جماعت ضرور ہے
احمد یوں میں ایک خوبی ہے وہ خوبی یہ ہے کہ انہوں نے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا ہے۔وقت کے امام کو مانا ہے اس لئے نیکی کی قبولیت کا جذبہ پیدا ہو چکا ہے۔اس جذبہ سے جیسا فائدہ آپ اٹھا سکتے
ہیں دنیا میں اور کوئی اصلاح کرنے والا ایسا فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ یہ جماعت اگر متقیوں کی نہیں تو متقیوں کا
مزاج رکھنے والی جماعت ضرور ہے۔ایسی جماعت ہے جس کی فطرت کے اندر تقویٰ کا مادہ گوندھا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس عبارت پر میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔فرماتے ہیں
نصیحت کرنا اور بات پہنچانا ہمارا کام ہے۔یوں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس جماعت نے اخلاص اور
محبت میں بڑی نمایاں ترقی کی ہے۔بعض اوقات جماعت کا اخلاص، محبت اور جوشِ ایمان دیکھ کر خود ہمیں تعجب
اور حیرت ہوتی ہے اور یہاں تک کہ دشمن بھی تعجب میں ہیں۔ہزار ہا انسان ہیں جنہوں نے محبت اور اخلاص
میں تو بڑی ترقی کی ہے مگر بعض اوقات پرانی عادات یا بشریت کی کمزوری کی وجہ سے دنیا کے امور میں ایسا وافر
حصہ لیتے ہیں کہ پھر دین کی طرف سے غفلت ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔"
یہ ہے تذکرہ اس کو کہتے ہیں الہی سمجھانے کا رنگ، پیار اور محبت کے ساتھ ان کے دلوں کو پسمائیں،
ان کو مائل کریں، ان کی خوبیوں پر نظر رکھیں، ان کا اعتراف کریں اور پھر ان خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے

300
نیکیوں کی طرف ان کو بلائیں۔ان خوبیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو بدیوں سے باز رکھنے کی کوشش
کریں۔اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"ہمارا مطلب یہ ہے کہ بالکل ایسے پاک اور بے لوث ہو جاویں کہ دین کے سامنے امور دنیوی کی
حقیقت نہ سمجھیں"
یہ ہے وہ آخری فیصلے کی طاقت جو ہماری تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔اگر ہم انفرادی طور پر اور قومی طور
پر یہ مزاج پیدا کرلیں کہ جب بھی دنیا کا مقابلہ دین سے ہوگا دنیا ہارے گی اور دین ضرور جیتے گا تو پھر اس قوم کو
دنیا کی کوئی طاقت مار نہیں سکتی۔یہ زندگی کا وہ راز ہے جس کے ساتھ آپ چمٹ جائیں تو ہمیشہ کی زندگی پانے
والے بن جائیں گے۔فرماتے ہیں:
اور قسم قسم کی غفلتیں جو خدا سے دوری اور مہجوری کا باعث ہوتی ہیں وہ دور ہو جاویں۔جب تک یہ
بات پیدا نہ ہواس وقت تک حالت خطر ناک ہے اور قابل اطمینان نہیں کیونکہ جب تک ان باتوں کا ذرہ بھی
وجود موجود ہے تو اندیشہ ہے اور ایک وبدہ لگی رہتی ہے کہ کسی وقت یہ باتیں زور پکڑ جاویں اور باعث حبط اعمال
ہو جاویں۔جب تک ایک قسم کی مناسبت پیدا نہیں ہوتی تب تک حالت قابل اطمینان نہیں ہوتی۔"
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 605)
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس طرح فرمایا ہے جماعت میں
تقوی، نیکی ، حسن کا مادہ موجود ہے۔اس وقت اگر نصیحت کرنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
انداز اختیار کرتے ہوئے نصیحت کریں تو اُن کو بہت کچھ فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔بہت سے پد کے اور دور
جاتے ہوئے احمدی نوجوان یا اُن کے والدین واپس آسکتے ہیں اور آج کل جب کہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ تمام
دنیا میں خطبات نشر ہور ہے ہی۔اطلاعیں پیل رہی ہیں کہ جماعت میں پہلے سے بڑھ کر ولولہ پیدا ہو گیا ہے۔بڑے جوش اور شوق کے ساتھ بڑے بھی اور چھوٹے بھی کثرت سے آتے ہیں اور اسی ذکر پر اب میں اس بات
کو ختم کرتا ہوں کیونکہ اب کثرت سے شکوے آ رہے ہیں کہ پہلے آپ ہمارے متعلق باتیں کیا کرتے تھے۔ہم
کیا کرتے ہیں؟ کس طرح دیکھتے ہیں؟ کیا ہوتا ہے؟ بڑا مزا آیا کرتا تھا۔اب ایک دو خطبوں سے آپ نے
ذکر نہیں کیا تو شکوہ دور کرنے کے لئے دو باتیں بتا دیتا ہوں ایک تو ایک شخص نے بتایا کہ شوق کا یہ حال ہے کہ
بچے بھی بڑی سنجیدگی سے جمعہ کا انتظار کرتے اور اپنے پروگراموں کو اس کے مطابق ڈھالتے ہیں۔اس نے کہا
کہ میں نے ایک گھر میں فون کیا تو بچے سے کہا کہ کیا حال ہے؟ اس نے کہا ماں باپ تو ابھی آئے نہیں مگر کل
کیونکہ جمعہ ہے اور صبح جلدی خطبہ سننا ہے۔( یہ امریکہ کی بات ہے ) اس لئے میرا چھوٹا بھائی ابھی سوچکا ہے
اور میں فوراً سونے جار ہا ہوں۔میرے پاس زیادہ باتوں کا وقت نہیں ہے تو اب اس بچے کو پتا تھا کہ صبح جلدی

301
اٹھنا ہے اور خطبہ سننا ہے۔یہ علامت ہے کہ خدا نے نصیحت کے لئے ان لوگوں کو ہمارے قریب کر دیا ہے۔اس
وقت فائدہ اٹھائیں اس وقت نصیحت سے ان کو ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لیں۔دوسرے جرمنی سے ایک خاتون کا خط آیا کہ میں اپنے بچے کی ایک پیاری سی ادا بتاتی ہوں کہ ایک
خطبہ کے موقع پر غالباً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر پر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تو میرا بچہ
ٹیلی ویژن کی طرف دوڑا اور جیب سے رومال نکال رہا تھا۔میں نے کہا یہ کیا کر رہے؟ تو اس نے کہا کہ میں
آنسو پونچھنے جارہا ہوں۔پس یہ جونئی نسل ہے یہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ خطبات کی برکت سے ایک عجیب انقلابی
دور میں داخل ہو چکی ہے۔یہاں سے نصیحتیں شروع کریں، ان کو اپنائیں ، ان کو اسلامی قدروں کے قریب
کریں اور جو بڑے نسبتا نرم ہو رہے ہیں لیکن پہلے سخت دل تھے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو
نصیحت کریں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت جرمنی کم سے کم پہلے اپنے تمدن اور معاشرے کو
اسلامی بنانے میں کامیاب ہو جائے گی اور اگر ایسا ہوگا تو باقی جرمنی کے لئے بھی امید ہوسکتی ہے ورنہ امید کا
کوئی پہلو باقی نظر نہیں آتا۔"
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 343-362)
تربیت و اصلاح و ارشاد کے حوالہ سے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے
عہد یداران کو نصائح
(خطبہ جمعہ 28 مئی 1993ء)
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور یہ
چودھواں سالانہ اجتماع ہے۔اس کے ساتھ ہی آج مجلس انصاراللہ عزیز آباد کراچی کا بھی ایک اجتماع ہورہا ہے
اور انہوں نے فیکس کے ذریعے یہ درخواست کی ہے کہ اس اجتماع میں ہمیں بھی مخاطب کریں اور ہمیں بھی پیش
نظر رکھیں۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ کا خاص تعلق جماعت احمدیہ سے رکھ دیا ہے اور جمعہ کے لفظ میں جتنے بھی جمع
ہونے کے مفاہیم شامل ہیں، جتنے معنی بھی جمع کے پائے جاتے ہیں آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت
احمدیہ پر وہ پوری طرح اطلاق پا رہے ہیں۔مواصلاتی سیارے کے ذریعہ تمام عالم کے احمدیوں کو خطبہ کے ذریعہ اکٹھا کر دیا ہے
یہ وہ جماعت ہے جسے پیشگوئیوں کے مطابق پہلوں سے ملایا گیا ، یہ وہ جماعت ہے جس میں تمام

302
عالم کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے وہ صلاحیتیں عطا فرمائی
گئیں اور آسمان سے وہ قوت بخشی گئی۔جس کے نتیجے میں یہ عظیم الشان کام حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے یہ عاجز غلام اور دیوا نے سرانجام دیں گے۔یہ وہ جماعت ہے جسے ہر جمعہ تمام عالم کے احمدیوں
کو ایک خطبے کے نیچے جمع کرنے کے سامان کئے گئے اور اسی طرح اور بھی بہت سی جمیعتیں اس جمعہ میں شامل کر
دی گئی ہیں۔ایک وقت میں مختلف ممالک میں جو اجتماع ہورہے ہیں یہ تو ناممکن تھا کہ میں اُن سب میں شرکت
کر سکتا لیکن اب اس انتظام کے ذریعے جو خدا تعالیٰ نے مواصلاتی سیاروں کے ذریعے ہمیں عطا فرمایا ہے
بیک وقت سب دنیا اس پروگرام میں شامل ہے اور بیک وقت ہم دوسروں کے پروگراموں میں بھی شامل ہو
رہے ہیں۔ایم ٹی اے کے ذریعہ خلافت سے براہ راست دنیا کے احمدیوں کا رابطہ قائم ہو گیا ہے
یہ جو اللہ تعالیٰ نے نعمت عطا کی ہے۔اس کے متعلق مجھے پہلے تصور نہیں تھا کہ اس کے اتنے
عظیم الشان فوائد ظاہر ہوں گے۔پہلا تو خیال صرف پاکستان کے مظلوموں ، محروموں اور مجبوروں کی طرف
جاتا تھا اور یہی خیال تھا کہ اُن سے رابطوں کے انتظامات ہو جائیں گے اور اُن کی پیاس بجھنے کے خدا تعالیٰ
ایسے سامان فرمائے گا وہ جو دیر سے محرومی میں زندگی بسر کر رہے تھے۔کچھ تشنگی مٹے گی ، کچھ پیاس بجھے گی لیکن
بعد میں جب عالمی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوئے اور مختلف خطوط کے ذریعے یا عملاً باہر سے آنے والے
دوستوں کی زبانی سن کر جو حالات معلوم ہوئے ہیں۔اُس سے پتا چلتا ہے کہ محض پاکستان کا سوال
نہیں تمام دنیا
کے لئے آج یہ ایک اشد ضرورت تھی کہ خلافت سے براہ راست تمام دنیا کی جماعتوں کا رابطہ قائم ہو اور یہ
رابطہ جمعہ اور خطبوں کے بغیر اور کسی طریق پر ممکن نہیں تھا۔اب جرمنی میں جب سے آیا ہوں مختلف احباب سے اور خاندانوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور مجھے
یہ معلوم کر کے تعجب ہوا کہ جرمنی کے احباب جماعت اور خواتین اور بچوں نے سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کے
متعلق ایسے تاثرات بیان کئے ہیں جن کے متعلق میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ جرمنی کو بھی اتنی
ضرورت در پیش ہو سکتی تھی۔یہاں میں بار بار آتا رہا اور میرا یہی خیال تھا کہ میرا آپ سب سے مسلسل اور بار
بار ہونے والا رابطہ قائم ہے لیکن جو خاندان ملنے کے لئے آئے انہوں نے بتایا کہ سال میں ایک دفعہ یا دو دفعہ
رابطے سے وہ بات پیدا نہیں ہو سکتی تھی اور پھر تمام جماعت کو تو فیق بھی نہیں ملا کرتی تھی وہ ہر ایسے موقع پر حاضر
ہو۔یہ بھی توفیق نہیں ملتی تھی کہ انہماک سے آپ کی باتوں کو سنیں اور اُس کے اثر کو پورا سال قائم رکھیں۔بہت
سے ایسے افراد نے مجھے بتایا جن میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی کہ ہم نے تو اب نمازیں شروع کی ہیں اس سے
پہلے جو نماز سے تعلق تھاوہ ایک سرسری سا تعلق تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تعلق مضبوط ہوتا چلا جارہا

303
ہے۔بعض نے یہ کہا کہ ہم اب احمدی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے کا زمانہ جہالت میں گزرا ہے تو یہ محض اللہ تعالیٰ
کا احسان ہے کسی بندے کا کمال نہیں ہے بلکہ غیر معمولی خدا کا فضل اور اُس کا غیر معمولی احسان ہے اُس کی
ایک ایسی تقدیر ہے جو جاری ہوئی ہے جس کا ہمیں کوئی گمان میں نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ ان رابطوں کو بڑھاتا رہے
اور مضبوط تر کرتا چلا جائے۔ایک سے زیادہ رابطے قائم کرنے کے سامان فرمائے اور اس طرح جماعت کی
عالمگیر تربیت کی توفیق عطا ہو۔پاکستان میں ایم ٹی اے کی برکات
اس ضمن میں بعض پاکستان سے آنے والے خطوط کے اقتباس میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جس سے آپ کو اُن لوگوں کے جذبات کا اندازہ ہوگا جن سے کئی سال ہوئے ملاقات نہیں ہو سکی۔ایک دن
میں روزانہ بیسیوں خط ملتے ہیں یہ تو ناممکن ہے کہ سارے کے سارے خطوط کے مضامین سے جماعت کو آگاہ
کرسکوں۔لیکن دو تین نمونے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست خطبات سننے
کی غرض سے، ڈش انٹینا وغیرہ لگوانے کی غرض سے احباب غیر معمولی قربانی ، محبت اور شوق سے حصہ لے رہے
ہیں۔ایک ضلع کے ایک گاؤں کی بچیوں کی شادی ایسے گاؤں میں ہوئی جہاں ڈش انٹینا کا انتظام نہیں تھا جبکہ
اُن کے اپنے میکے میں یہ انتظام تھا تو وہاں جاتے ہی ان بچیوں نے سب سے پہلا یہ کام کیا کہ شادی کے تمام
تحائف خرچ کر کے ڈش انٹینا کا انتظام کرایا اور اُن کا اپنا اس قربانی کے بعد تاثر یہ تھا جو خوشی شادی کی اس بات
سے ہوئی ہے اس کے بغیر خوشی کا کوئی تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔پس احمدی بچیوں کے اندر بھی ایک ذاتی لگن پیدا
ہوگئی ہے اور دلہنیں اپنے تحفے بیچ بیچ کر یا روپے پیش کر کے اس رابطے کا انتظام کر رہی ہیں اور ہمیشہ جو اطلاعیں
ملتی ہیں اُن سے پتا چلتا ہے کہ دن بدن زیادہ دیہات میں اور دیہات میں ایک سے زیادہ رابطوں کے سامان
پیدا کئے جارہے ہیں۔ایک دلچسپ اقتباس ایک جماعت کی طرف سے ایک خاتون نے خط لکھا ہے، اُس کا اقتباس ہے۔اب اللہ کے فضل سے ہمارے گاؤں میں جو ڈش انٹینا لگا ہے وہ ایک آدمی نے اپنے گھر لگوایا ہے اور وہ انٹینا
بہت بڑا ہے پہلے تو سنا تھا کہ ہم سب اُن کے گھر میں جا کر خطبہ سنا کریں گے پھر انہوں نے یہ اعلان کروایا میں
نے ایک ایسا پرزہ لگایا ہے کہ جس سے گاؤں کے ہر گھر میں بغیر انٹینا کے ٹیلی ویژن رابطہ قائم ہو گیا ہے۔وہ
لکھتی ہیں کہ اُس کے نتیجے میں نہ صرف احمدی بلکہ خدا کے فضل سے کثرت سے غیر احمدی بھی اپنے گھروں
میں بیٹھے خطبہ سنتے ہیں اور وہ غلط فہمیاں جو ہم ہزار کوشش سے دور نہیں کر سکتے تھے وہ ہر خطبے کے موقع پر از خود
دور ہوتی چلی جارہی ہیں۔فاصلے مٹ رہے ہیں اور لوگ قریب تر آ رہے ہیں لیکن لکھتی ہیں کہ سب سے زیادہ
قابل رحم حالت گاؤں کے مولویوں کی ہے وہ جس گلی سے گزرتے ہیں آپ کی آواز آ رہی ہوتی ہے اور اُن

304
کے لئے ممکن نہیں ہے کہ کوئی ایسا راستہ تلاش کریں جہاں آپ کے خطبے کی آواز نہ آ رہی ہو۔اس سے بڑھ کر
خدا تعالیٰ اُن کے ظلموں کا انتقام اُن سے کیا لیتا۔پس حقیقت میں یہ ظلموں کا انتقام تو ہے لیکن اصل انتقام تو
تب ہوگا جب حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا انتقام پاکستان کے علماء سے لیا جائے گا۔وہ جو
آپ کی جان کے دشمن تھے وہ آپ کے جانثار دوست بن گئے ، وہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خون کے
پیاسے تھے اپنا سارا خون آپ پر نچھاور کرنے کے لئے ترساں رہتے تھے۔وہ یہ بھی پسند نہیں کرتے تھے کہ
حضرت اقدس محمد رسول اللہ کو ایک کانٹا بھی چبھ جائے اور اُس کے بدلے اُن کی جان بچ جائے بلکہ ایک موقع
پر ایک شہید ہونے والے سے جب پوچھا کہ بتاؤ اس وقت تمہارے دل کی کیا کیفیت ہے؟ کیا تم یہ پسند نہیں
کرتے تمہاری جگہ محمد رسول اللہ آج یہاں ہوتے اور تمہاری جان بچ جاتی۔اُس نے بڑی حقارت سے اُن کو
دیکھ کر کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو خدا کی قسم ! میں اپنی جان بچانے کے لئے تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ ایک چھوٹا
سا کانٹا بھی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چبھ جائے۔(سیرت الحلبیہ جلد3 صفحہ 170 مطبع بیروت )
یہ حقیقی انتقام ہے محض تذلیل کوئی انتقام نہیں۔تذلیل کے جذبات سے جماعت احمدیہ کوکلیۂ مبرا ہو
جانا چاہئے اصل انتقام محبت اور رحمت کا انتقام ہے ، گالیاں سن کر دعا دینے کا انتقام ہے اور یہی وہ محمد کی انتقام
ہے جس نے دنیا کی تقدیر بدلنی ہے۔پس اس انقلاب کے لئے اپنے دلوں کو تیار کریں اپنے دل میں پاک
تبدیلیاں پیدا کریں۔نفرت کا جواب محبت سے دینا سیکھیں پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ تعالی تمام دنیا حضرت
اقدس محمد رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے قدموں میں اکٹھی ہو جائے گی۔ایک اور اقتباس ہے جیکب آباد سے خاتون ھتی ہیں۔ڈش انٹینا ایجاد کرنے والے کے لئے جتنی
دعائیں ہم پاکستانی احمدی کرتے ہوں گے دنیا کا کوئی فرد نہیں کرتا ہوگا۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان
ہے کہ ہمارے دلوں کی بے چینی اور کرب کافی حد تک دور ہو گیا ہے۔خصوصاً جو ہم ربوہ سے بھی کافی دورالفضل
کے ذریعے خطبات بھی کبھی وقت پر نہیں ملتے تھے ڈاک والوں کا دل چاہے چار پانچ اخبار ا کٹھے کر کے دیئے۔آگے پیچھے کی تاریخوں کا اخبار ملنے سے بڑی کوفت ہوتی تھی۔آپ
کو دیکھنے اور ملنے کی آرزو دل میں گھٹی رہتی
تھی۔محترمہ امہ الباری صاحبہ کا یہ شعر ہر وقت میرے دل میں رہتا تھا کہ:
بے بسی دیکھو کیسٹ سے انہیں سنتے ہیں
سامنے میز پر تصویر پڑی رہتی ہے
اب تو جمعہ والا دن عید کا دن لگتا ہے
یہ تفصیل ان کیفیات کی تمام تر بیان کرنی ممکن تو نہیں ہے مگر میں چند نمونے احباب جرمنی کے
سامنے اس لئے رکھ رہا ہوں کہ اس قربانی میں سب سے بڑا حصہ جماعت احمد یہ جرمنی کو دینے کی توفیق ملی

·

آج 10 میں سے 10 باقی