1993ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 4
305
ہے۔پس وہ لوگ جو ڈش انٹینا والوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں وہ لوگ جو جسوال برادران کے لئے
دعائیں کرتے ہیں۔اُن کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ جماعت احمدیہ جرمنی کو بھی اپنی دعاؤں میں خاص طور پر یاد
رکھیں کیونکہ بہت بڑی قربانی اس جماعت نے پیش کی اور میرے فکر دور کر دیے جب مجھے یہ پیغام بھیجا کہ
آپ اس پروگرام کو جاری رکھیں جتنا خرچ ہوتا ہے جماعت احمد یہ جرمنی اُسے پیش کرے گی اور ہر گز ہم اس
معاملے میں قدم پیچھے نہیں ہٹا ئیں گے۔جو خرچ ہوتا ہے کرتے چلے جائیں اس پروگرام کو ہمیشہ جاری رکھیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل جماعت جرمنی پر ہمیشہ جاری رکھے ، ان کی نیک قدریں بڑھائے ، ان کی برائیوں کو دور کرتا
چلا جائے ، پہلے سے بہتر حال میں ان کو اپنے قریب تر کرتا چلا جائے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنے فضلوں کا
وارث بنائے۔مجھے تو یہ وہم پیدا ہورہے تھے کہ وقتی جوش نہ ہو ، وقتی شوق نہ ہو، پاکستان کے وہ احمدی دوست
جور بوہ میں ہوں یا با ہر ہوں اُن کو دیر سے ملنے کی خواہش تھی اس شوق سے کہیں چند دن آئیں اور پھر یہ رابطے
کٹ جائیں۔جب اس بات کا میں نے خطبے میں اظہار کیا تو بہت احتجاجی خطوط ملے اور بعض نے کہا کہ آپ
کو اندازہ نہیں ہے کہ یہاں کیا کیفیت ہے؟ یہاں تو ہر خطبے کے بعد پیاس بڑھ جاتی ہے کم نہیں ہوتی اور اگلے
خطبے کے انتظار میں دن گزارتے ہیں یہ جو جذبہ ہے، کیفیت ہے یہ بنانی کسی بندے کے بس کی بات نہیں
ہے۔یہ محض آسمان کی تقدیر ہے جو رحمت بن کر آسمان سے اتر رہی ہے۔دلوں کے اندر ایسی پاک تبدیلیاں
کرنا محض اللہ کا کام تھا۔پس جب وہ خط پڑھتے ہوئے جن کا میں نے ذکر کیا ہے۔مجھے حسرت کا وہ شعر یاد آ گیا کہ:
حقیقت کھل گئی حسرت تیرے ترک محبت کی
تجھے تو وہ پہلے سے بڑھ کر یا د آتے ہیں
پس بجائے اس کے کہ یہ رشتے کم ہوں یہ مضبوط تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ
جماعت کے دلوں کو اسی طرح محبت کے رشتوں میں مضبوطی سے باندھے رکھے کیونکہ جماعت نام ہے محبت
کے رشتوں میں بندھے ہونے کا اور جمعہ کی یہ برکت ہمیں دلوں کو باندھنے کی صورت میں ملی ہے خدا اس
برکت کو ہمیشہ بڑھاتا چلا جائے۔متینوں ذیلی تنظیموں کے تنظیمی امور کا تذکرہ
اب میں تنظیمی امور سے متعلق مجلس خدام الاحمدیہ، مجلس انصار اللہ اور مجلس لجنہ اماء اللہ سے مخاطب
ہوتا ہوں جو باتیں میں اب آپ سے کہوں گا اُن کا تعلق طریق کار سے ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ اس کی
بہت ضرورت ہے کہ بار بار اس موضوع پر خطبات دیئے جائیں اور جماعت کو سمجھایا جائے کہ کام کرنا کیسے
ہے؟ جوش اور ولولہ اور شوق اور محبت تو محض ایندھن ہیں اس ایندھن کی طاقت کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ یہ کیس
306
ایجاد کرنے سے ہوتا ہے ورنہ جاہل قوموں کے پاس بھی بڑی بڑی طاقتیں ہیں، ترقی یافتہ قو میں اُن سے
طاقت لے کر اپنے کل پرزے چلاتی ہیں اُن کو توفیق نہیں ملتی۔پس نظام جماعت کا تعلق بھی ایک ترقی یافتہ
مشین یا ترقی یافتہ کل سے ہے جو روحانی نظام کو جاری وساری کرتی ہے ، روحانی نظام کو چلاتی ہے، اس کل
پرزے کو چلانے کا سلیقہ آنا چاہئے۔یہ کارخانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ لفظ استعمال فرمایا کہ یہ
کارخانہ ہے جو خدا تعالیٰ نے جاری فرمایا ہے پس خدا نے بہترین، جدید ترین کارخانہ تو عطا فرما دیا اسے
چلانے کے لئے سلیقہ بھی تو چاہئے۔اگر طاقت ہو اور کارخانہ موجود ہو اور سلیقہ موجود نہ ہو۔تب بھی کوئی فائدہ
نہیں ہوسکتا۔میں نے جب مجالس عاملہ سے انٹرویو لئے تو میں نے محسوس کیا کہ بہت سی باتوں میں ابھی علم کی
کمی نقصان پہنچا رہی ہے اور جماعت میں جتنی کام کی طاقت ہے اُس سے پوری طرح فائدہ نہیں ہورہا۔اس ضمن میں نظام جماعت سے متعلق بھی میں نے گزشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا بعض شعبوں کو نمایاں
پیش نظر رکھتے ہوئے نصیحتیں کی تھیں کہ ان شعبوں میں اس طرح کام ہونا چاہئے۔بعض دنیا کی جماعتوں نے
اُن باتوں
کو سمجھا اور اللہ کے فضل کے ساتھ اچھا جواب دیا، عملی جواب دیا اور ایسی رپورٹیں ملیں جن سے معلوم
ہوتا تھا کہ اُن میں اب کام کا سلیقہ پیدا ہو چکا ہے لیکن بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جہاں تک معلوم ہوتا ہے کہ
پوری طرح خبر نہیں پہنچی۔پس اگر وہ بات نہیں سنتے تو التفات دگنا ہونا چاہئے ، بار بار مجھے کہنا ہوگا۔مجلس خدام الاحمدیہ کے حوالے سے جو باتیں میں کروں گا اُن کا تعلق محض دیگر تنظیموں سے ہی نہیں
جماعت احمدیہ کی انتظامیہ سے بالعموم بھی ہے تمام اس لحاظ سے میرے مخاطب ہیں۔جب کسی احمدی کے سپرد
کوئی عہدہ کیا جاتا ہے تو سب سے پہلا اُس کا فرض ہے کہ اُس عہدے کو پہچانیں۔معلوم تو کرے کہ وہ عہدہ
ہے کیا ؟ کل اور پرسوں جو ملاقاتیں ہوئیں تنظیموں سے باتیں ہوئیں۔اُن سے مجھے اندازہ ہوا کہ باوجوداس
کے کہ جرمنی کی جماعت خدا کے فضل سے بہت ترقی یافتہ جماعت ہے یعنی خدمت کے کاموں میں پیش پیش
ہے لیکن مجالس عاملہ کو خود اپنا شعور نہیں ہے اور مجلس عاملہ کے ہر مبر کو خود اپنی ذات میں دائرہ کا رکا پتا نہیں اور یہ
پتا نہیں کہ کام کا آغاز کیسے کرنا ہے؟ تعلیم و تربیت کے سیکرٹری سے پوچھیں کہ آپ نے کیا کیا۔میں تو ر پورٹوں
میں ذکر کرتا ہوں یا کرتی ہوں۔میں نے اتنے دورے کئے فلاں جگہ ہم گئے اور یہ کام کیا لیکن حقیقت یہ ہے
کہ تربیتی مسائل اور تعلیمی مسائل بہت گہرے، بہت وسیع ہیں اور جس شخص کے سپرد یہ کام کیا جاتا ہے جب
تک وہ مسائل کی کنہ سے واقف نہ ہو جائے ، اُن کی تہہ تک نہ اتر جائے ، وہ تفصیل سے یہ نہ دیکھے کہ مسائل
ہیں کیا اور کہاں کہاں کیا کیا مسائل ہیں؟ اُس وقت تک وہ حقیقت میں خدمت کا حق ادا نہیں کر سکتا۔خواہش
بھی ہو گی ، شوق بھی ہوگا ، وقت بھی قربان کر رہا ہو گا لیکن نتیجہ نہیں نکلے گا۔نتیجہ نکلنے کے لئے ایک سلیقہ
چاہئے، نتیجہ نکلنے کے لئے حکمت چاہئے ، قرآن کریم نے ہر جگہ جہاں بھی دعوت الی اللہ کا ذکر فرمایا ہے وہاں
307
حکمت کے مضمون کو بیان فرمایا ہے۔حکمت کا ایک معنی ہے منصوبہ بندی۔حکمت کا ایک تقاضا یہ ہے کہ کام
شروع کرنے سے پہلے خوب جانچا جائے ، دیکھا جائے ماحول کو خوب پہچانا جائے۔یہ معلوم کیا جائے کہ کوئی
چیز کہاں پڑی ہوئی ہے؟ ، کون سے رستے معین ہو سکتے ہیں؟ کہاں کہاں ٹھوکر میں ہیں؟ ، پوری طرح جائزے
کے بغیر ، پوری طرح اعداد و شمار اکٹھے کئے بغیر، کوئی منصوبہ کار فرما نہیں ہوسکتا ، کوئی منصوبہ بن ہی نہیں سکتا۔اب تربیت کے متعلق مثلاً میں نے جب پوچھا تو پتا چلا کہ اتنے سرکر دیئے گئے ہیں جماعت کو کہ فلاں فلاں
خرابیاں ہیں ان کو دور کرو۔سوال یہ ہے کہ یہ خط جن کو ملتے تھے ، انہوں نے آگے حرکت کی بھی کہ نہیں ، کتنوں
پر اس کا اثر پڑا۔کون کون سی مجالس کس کس کمزوری میں مبتلا ہیں اور کون کون سی مجالس کس کس نصیحت کی محتاج
ہیں؟ یہ وہ باتیں ہیں جو تفصیلی جائزے کے بغیر معلوم ہو ہی نہیں سکتیں۔تربیت کا کام کرنے سے پہلے اپنا زیروپوائنٹ مقرر کریں
اس لئے سب خدمت کرنے والوں کو میری نصیحت یہ ہے کہ سب سے پہلا قدم یہ اٹھائیں بلکہ قدم
اٹھانے سے پہلے کہنا چاہئے۔قدم اٹھانے سے پہلے یہ کام کریں کہ اپنا زیرو پوائنٹ مقرر کریں۔جس منزل
سے سفر شروع کیا ہے اُس منزل کی تشخیص کریں۔اُس کی تفصیل سے آگاہ ہوں جب میں یہ کہتا ہوں تو آپ کو
غالباً کئی مہینے اس تشخیص کے لئے درکار ہوں گے لیکن یہ وقت کا ضیاع نہیں ہے۔اس کے بغیر کام حقیقت میں
ہو ہی نہیں سکتا۔مثلا تربیت والا سیکرٹری یا تربیت والی سیکرٹری خواہ مجلس سے تعلق رکھتے ہوں یا جماعت سے
تعلق رکھتے ہوں۔جب تک جماعت کے حساب سے ہر جماعت کے متعلق اُن کو یہ علم نہ ہو کہ کتنے مرد، کتنی
عورتیں، کتنے بچے نماز با قاعدہ پڑھتے ہیں؟ کتنے ہیں جن کو نماز کے الفاظ صحیح یاد ہیں؟ کتنے ہیں جن کو نماز کا
ترجمہ یاد ہے؟ اور نماز کے معاملے میں کیا کیا غفلتیں پائی جاتی ہیں۔کون سے ایسے مسائل ہیں جن سے وہ
آگاہ نہیں ہیں اور کس حد تک ان معاملات میں ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔کتنے خدام یا انصار یا بچے ایسے
ہیں جن کو مساجد تک رسائی ہے اور وہ کسی نہ کسی نماز میں مسجد میں پہنچ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ کتنے ایسے ہیں جن
کے پاس کوئی باجماعت نماز پڑھنے کا انتظام نہیں ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔یہ سارے امور ایسے ہیں جن کی تفصیلی
چھان بین کئے بغیر کوئی سیکرٹری تربیت اپنے فرائض کو سرانجام نہیں دے سکتا۔سرکلر بھجوانے کے ساتھ عملی طور پر بھی سمجھا ئیں
بجائے اس کے کہ یہ سرکر بھیجا جائے کہ آپ نماز میں ٹھیک کریں۔وہ سرکلر جس کے پاس جائے گا
اُس کو سلیقہ نہیں ہو گا کہ کام کیسے کرنا ہے؟ وہ سرکلر دیکھے گا اور اپنی میز پر کسی جگہ رکھ دے گا یا کہیں اعلان کر دے گا
کہ نمازیں پڑھا کرو۔یہ اعلان تو چودہ سو سال پہلے سے ہو چکا ہے کہ نمازیں پڑھا کرو۔اس کی کیا اطلاع
308
مسلمانوں کو اب تک نہیں پہنچی۔اعلان سے کیا فائدہ ؟ اس اعلان کو نظر انداز کرنے والوں کی کمزوریوں کو پہچانا
جائے۔اُن بیماریوں کی تشخیص کی جائے جن کے نتیجے میں اس الہی اعلان کے سامنے لوگ سر تسلیم خم نہیں
کر رہے، استجابت نہیں ہو رہی۔اپنی طرف سے تو یہ چاہتے ہیں کہ جب دعا مانگے خدا قبول کر لے لیکن جب
خدا کی آواز کانوں میں پڑتی ہے نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ تو وہ آواز بہرے کانوں پر پڑتی ہے، ایسے
مرجھائے ہوئے دلوں پر پڑتی ہے جن میں قبول کرنے کی صلاحیت نہیں۔یہ بیماریاں دور ہوں گی تو پھر نماز
قائم ہوگی۔اس کے بغیر کیسے قائم ہو سکتی ہے اور جب تک جماعت وار تشخیص نہ ہو، مجلس وار تشخیص نہ ہو کہ کس
کس جماعت میں، کس کس مجلس میں کیا کیا کمزوریاں ہیں؟ کیوں ایسی کیفیت ہے اُس وقت تک صحیح علاج
تجویز ہی نہیں ہو سکتا۔اب میں یہاں جانتا ہوں کہ جرمنی کے حالات میں بعض خاص علاقے ایسے ہیں جہاں پاکستان
کے بعض علاقوں کے لوگ آئے ہوئے ہیں اور وہ اپنے علاقوں میں بھی بعض روحانی بیماریوں میں مبتلا تھے۔تربیت کے ضمن میں بعض علاقوں میں نماز کی کمزوری پائی جاتی تھی ، بعضوں میں زبان کی کمزوری ہے، زبان
کے تلخ ہیں ، بدتمیزی سے بات کرتے ہیں، جلدی غصے میں آتے ہیں ، گالی دینے کی طرف میلان ہے اور ہر وہ
حرکت کرتے ہیں زبان سے جو تعلقات کو کاٹنے والی ہے اور یہ عادتیں اُن میں راسخ ہوتی ہیں۔ایسے علاقوں
کے لوگ بھی یہاں آئے ہوئے ہیں جو ہل چلاتے وقت روزانہ اپنے بیلوں کو بھی اتنی گندی گالیاں دیتے ہیں
کہ اگر بیلوں کو پتا لگ جائے کہ کیا ہو رہا ہے تو وہ بغاوت کر دیں، اپنے پاؤں تلے اُن کو روند ڈالیں لیکن وہ
معصوم ہیں اُن کو پتا نہیں کہ ہم سے کیا ہو رہا ہے؟ انسان سے جب سلوک کرتے ہیں تو وہ جماعت جس نے
عالمگیر جماعت بنا ہے جس نے ساری جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع کرنا ہے وہاں اگر ایسی زبان استعمال ہورہی
ہو جو دلوں کو کاٹ رہی ہو جو دھکے دے رہی ہو، جو بد تمیزی کی اور بداخلاقی کی زبان ہو۔تو وہ جماعت کو بھی
منتشر کر دے گی کجا یہ کہ غیروں کو اپنی طرف سمیٹیں تو چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن بہت گہرے اثرات والی باتیں
ہیں۔ایسی تربیت کیسے ممکن ہے جس تربیت سے پہلے بیماری کا علم ہی نہ ہو۔کام
کو پہچانیں اس سے کام بڑھے گا
پس سیکرٹری تربیت کا صرف ایک کام آپ پیش نظر رکھیں تو دیکھیں کتنا پھیلتا چلا جارہا ہے اور یوں
معلوم ہوتا ہے کہ ایک انسان کے بس کی بات ہی نہیں لیکن سیکرٹری تربیت کی اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات کو
دیکھیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ سرکلر دے کر فارغ ہو کر بیٹھ گیا اُس کو پتا ہی نہیں کہ اُس نے اور کیا کرنا ہے؟
کام پہچانیں گے تو کام بڑھے گا اور جو کاموں کو پہچاننے کی عادت رکھتے ہیں اُن کے کام بڑھتے ہی رہتے ہیں
اور محض دعا اور فضل الہی سے سمیٹتے ہیں۔جب کام بڑھتے ہیں تو پھر کچھ اور اس کے نتیجے میں برکتیں خود بخود پیدا
309
ہوتی ہیں۔میں نے یہاں مجلس عاملہ سے جب گفتگو ہوئی اُن کو انگلستان کی مثال دی۔جب میں وہاں آیا تھا تو
گنتی کے چند آدمی تھے جن کو کام کرنے والے سمجھا جاتا تھا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں
کہیں تو مبالغہ نہیں ہوگا۔ایسے نوجوان، بوڑھے اور بچے پیدا ہو چکے ہیں جو کسی نہ کسی نیک کام میں جماعت
کے ساتھ باندھے گئے ہیں اور دن رات خدمتوں میں مصروف ہیں۔یہ جسوال برادران ہمارے ہاتھ آئے
ہیں۔یہ انہی لوگوں میں سے نکل کے آئے ہیں۔جہاں کام بڑھیں وہاں خدمت گار بھی خدا تعالیٰ بڑھا دیتا ہے۔جہاں کام نہ ہو وہاں پہلے خدمت
گاروں
کو بھی نیند آنے لگتی ہے۔وہ بھی بیزار ہو کر اور تھک کر کاموں میں دلچپسی چھوڑ دیا کرتے ہیں۔تو برکت
کے لئے کام کا بڑھانا ضروری ہے، مددگار ہاتھ خدا تعالیٰ عنایت کیا کرتا ہے۔پس جب آپ کام بڑھائیں اور
ساتھ یہ دعا کریں کہ اے خدا! ہمیں اپنی جناب سے سلطان نصیر عطا فرما تو پھر دیکھیں آپ کے کاموں میں
کیسے برکت پڑتی ہے۔ہر طرف سے آپ کو مددگار میسر آنے شروع ہوں گے اور وہ مددگار میسر آئیں گے جو
خدا کی خاطر آپ کے ساتھ کام کریں گے اور یہ نقطہ یا د رکھنے کے لائق ہے۔دعا یہ ہے کہ اے خدا! تو اپنی
جناب سے سلطان نصیر عطا فرما۔رَبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ
وَاجْعَلُ لي مِن لَّدُنكَ سُلْطَنَا نَصِيرًا (بنی اسرائیل : 81 ) دینی کاموں میں خدا کی طرف سے
سُلْطنًا نَّصِيرًا کا ملنا نہایت ضروری ہے۔اگر آپ اپنے تعلقات کے نتیجہ میں مددگار لیں گے تو ہرگز
بعید نہیں کہ جب آپ ٹھو کر کھا ئیں تو آپ کے ساتھی بھی سب ٹھوکر کھا جائیں ، ہرگز بعید نہیں کہ ایک جتھا بن
جائے، بظاہر نیکی کے کام ہو رہے ہوں لیکن وہاں در حقیقت ذاتی تعلقات کے نتیجے میں بنے ہوئے جتھے
ہوں۔ایک کو کام سے ہٹا یا باقی نے کہا ہم بھی پھر کام نہیں کرتے۔تو یہ تو نفس کی بیماریاں ہیں، یہ کام کرنے
والے نہیں ہیں، کام کرنے والے وہی ہیں جو اللہ سے عطا ہوتے ہیں اور دعا کے نتیجے میں ملتے ہیں، اللہ کی
خاطر کام کرتے ہیں۔وہ لوگ ٹھوکروں سے آزاد ہیں، کوئی ابتلاء اُن
کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔اُن کی جوتیوں تک
بھی ابتلاؤں کے ہاتھ کی پہنچ نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ خدا والے ہیں خدا کی خاطر آتے ہیں اور اس سے قطع نظر کہ
مام جماعت نے ان کے ساتھ کیا کیا اور کیوں کیا؟ وہ اللہ سے اپنا تعلق نہیں توڑتے ، خدمت میں ہمیشہ اپنے
نظام
آپ کو بیلوں کی طرح جوتے رکھتے ہیں۔مجالس کی ضرورتوں
کو سمجھ کر منصوبہ بنا کر کام کریں
پس یہ کام کرنے والے چاہئیں لیکن یہ پیدا اس طرح ہوں گے جس طرح میں نے بیان کیا۔حکمت
کے ساتھ ،سلیقے کے ساتھ ، پہلے اپنے کام کو سمجھیں ، صور تحال
کا تفصیلی جائزہ لیں اور پھر معین ہر جماعت پر یا ہر
مجلس پر نظر رکھیں کہ وہاں کیا کیا ضرورتیں ہیں ؟ بجائے اس کے کہ اندھے سرکلر بھیج دیں کہ فلاں بات یوں ہو
310
جائے اور اس کے بعد انتظار کریں کہ یوں ہو گئی ہوگی اور پھر رپورٹوں میں میرا وقت بھی ضائع کریں۔ایسی
باتیں کریں جو نشانے پر بیٹھنے والی ہوں۔میں نے دیکھا، مجھے شکار کا شوق رہا ہے کہ ڈار میں اگر بغیر نشانہ لئے
آپ فائز کرتے ہیں تو بہت کم اتفاق ہوتا ہے کہ کوئی پرندہ ہاتھ آئے لیکن ایک پرندہ بھی بیٹھا ہوا گر نشانہ لے کر
ماریں گے تو وہ ہاتھ آئے گا۔پس کام ایسا کریں کہ نشانہ ہوا اور نشانے کے سامنے کوئی پرندہ بھی ہو۔پتا ہو کہ کون
سامنے بیٹھا ہوا ہے اور اُس کے لئے تفصیلی جائزے کے بغیر یہ مکن نہیں ہے آپ کو دکھائی تو دے۔Kassal
میں کیا ہو رہا ہے، Kalfroa میں کیا ہو رہا ہے، ہیمبرگ میں کیا ہورہا ہے، وہاں خدام کیا کرتے ہیں ، کون کون
سی بیماریوں میں مبتلا ہیں، کون گندے کا روباروں میں مبتلا ہے، کون جتھے بنا کر غنڈا گردی کروارہا ہے؟ وغیرہ
وغیرہ۔یہ سب تربیت کی باتیں ہیں۔جن پر نظر نہ رکھنے کے نتیجے میں بعض دفعہ فساد بڑھ جاتا ہے، جب قتل ہو
جاتے ہیں تو پھر اطلاع دی جاتی ہے کہ جماعت احمدیہ میں بھی ایسا واقعہ ہو گیا ہے۔دل کٹ جاتا ہے، اُس پس
منظر کو سوچ کر جس میں ایک لمبے عرصے سے ایک ظالم اور قاتل تیار ہو رہا تھا اور جماعت نے کوئی نظر نہیں
رکھی۔وہ نگران جو تربیت سے تعلق رکھتے ہیں خواہ وہ خدام الاحمدیہ کے ہوں، لجنہ کے ہوں ،انصار کے ہوں،
جماعت کے ہوں۔وہ اگر ہوش مندی سے کام کر رہے ہوں تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی بیماری بڑھ کر پھٹنے کے
مقام تک جا پہنچی ہو اور اُن کو پتا نہ لگے۔جب پھوڑا پھٹ پڑے جب بد بودار پیپ بہہ نکلے تب وہ اطلاعیں
دیں کہ یہ واقعہ ہو گیا ہے۔پس باشعور ہو کر کام کریں خدا تعالیٰ مومنوں سے جس حکمت کے تقاضے کرتا ہے اُس حکمت کے
تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں تو پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کے کاموں میں کتنی
برکت پڑتی ہے۔یہ جتنے خدام میرے سامنے اس وقت بیٹھے ہوئے ہیں اللہ کے فضل سے بہت بھاری اجتماع
ہے۔جماعت جرمنی میں جب میں آغاز میں آیا تھا تو ہمارا جماعتی اجلاس مسجد فرینکفورٹ کے کونے میں ہوا
تھا۔باقی مسجد خالی پڑی تھی۔اب آپ کے ایک کونے میں مسجد فرینکفورٹ آ جاتی ہے لیکن جتنی برکت ہے اتنی
کام کی ذمہ داریاں نبھی تو بڑھ گئی ہیں۔اتنی زیادہ تفصیلی جائزے کی ضرورت ہے اور گہری نظر رکھنے کی ضرورت
ہے کہ جماعت میں کون کون سی کمزوریاں ہیں ان کو کیسے دور کرنے کی کوشش کی جائے۔اب مثلا اگلا قدم لیتے ہیں۔سیکرٹری تربیت اپنے ساتھ سلطان نصیر تیار کرے۔جب ایک سیکرٹری تربیت جائزہ لیتا ہے تو سب سے پہلے تو یہ محسوس کرے گا کہ میں اس کام کے
لئے کافی نہیں ہوں۔میرے دو ہاتھ اتنے بڑے کام نہیں کر سکتے۔میں نے دنیا میں اپنے اور بھی کام کرنے
ہیں۔جتنا وقت میں جماعت کے لئے نکال سکتا ہوں، دیتا ہوں۔اُس کے باوجود یہ ناممکن ہے کہ میں ہر مجلس یا
ہر جماعت کی تفصیلی نگرانی کر سکوں۔اس وقت وہ دعا اُس کے کام آئے گی جس کا میں نے ذکر کیا ہے کہ اے
311
خدا! اپنی جناب سے سلطان نصیر عطا فرما اور پھر جب نظر ڈالے گا تو سلطان نصیر دکھائی دینے لگیں گے۔ایسے
کارکن اُس کے سامنے آئیں گے جو پہلے اُس سے دین کی خدمت میں کوئی مقام نہ بنا سکے۔بطور خادمِ دین
کے اُن کا شمار
نہیں ہوتا لیکن جب پیار اور محبت سے، دعا کے بعد اُن کے سر پر ہاتھ رکھا جائے ، اُن کو کہا جائے
ہمیں تمہاری مدد کی ضرورت ہے تو اللہ کی تحریک کے نتیجہ میں وہ مدد کے لئے تیار ہوتے ہیں اور اس طرح ہر
شعبے کی ٹیم بنی شروع ہو جاتی ہے۔ایک ہاتھ ایک نہیں رہتا بلکہ اُس کے ساتھ دس ، پندرہ ، ہیں ایسے مخلصین
اکٹھے ہو جاتے ہیں جو اُس کام میں اُس سیکرٹری کے مددگار بن جاتے ہیں۔پھر وہ سنبھالتے ہیں مختلف
ریجنز بنا کر سنبھالتے ہیں، مختلف علاقوں کو آپس میں تقسیم کر کے یا جو بھی طریقے کا رہو، آپس میں ایک
دوسرے کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں اور مل کر پھر وہ ایک تفصیلی جائزہ تیار کرتے ہیں۔جو چارٹوں کی صورت میں اُن
کے دفتر کے سامنے آویزاں رہتا ہے۔اُن سے جب پوچھو آپ کی جماعت میں تربیتی لحاظ سے نماز کس جگہ
ہے؟ تو وہ فوری طور پر بتا سکتے ہیں کہ فلاں علاقے میں نماز کی یہ کیفیت ، فلاں علاقے میں یہ کیفیت ہے، فلاں
میں یہ ہے۔جب ہم نے چارج لیا تھا تو سو میں سے پچاس یا ستر تھے جونماز پڑھا کرتے تھے اب اتنے مہینے کی
کوششوں سے ہر مہینے میں ہم نظر رکھ رہے ہیں۔خدا کے فضل سے پانچ اور دس اور میں اس طرح شامل ہوتے
ہوتے اب تقریباً ساری جماعت نماز با جماعت شروع کر چکی ہے۔آپ بے شک پانی گرنے دیں گھبرائیں نہیں اور نہ اُس طرف دیکھیں اب۔وہ جو وہاں تماشہ ہور ہا
ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے جو یہاں باتیں آپ سن رہے ہیں ان میں قیمت ہے۔اس لئے اصل یہ تربیت
ہونی چاہئے آپ کی کہ کچھ بھی ہو جائے جو وہاں کے منتظمین کا کام ہے کہ وہ سنبھالیں۔جب چھوٹی سی بات
کے اوپر سب گردنیں موڑ موڑ کر ایک واقعہ کی طرف دیکھنے لگ جاتے ہیں۔ایک آواز پر کان دھرتے ہیں تو
کان تو دو ہی ہیں۔اچھی آواز کو چھوڑ کر ایک بے معنی آواز کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔یہ جو طریق کا رہے
حکمت کا طریق نہیں ہے، مومنانہ طریق نہیں ہے نظم وضبط پیدا کریں۔مجھے یاد ہے ایک واقعہ تاریخ میں پڑھا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ نے ہاتھی کا کھیل دیکھا۔ساتھ اس
کے، اردگر داس کے سپاہی بھی کھڑے تھے اور ایک راجپوتوں کا دستہ بھی آیا ہوا تھا۔مغل بادشاہ کا ہاتھی مست ہو
گیا اور وہ مختلف سمتوں میں دوڑنے لگا جب وہ اُس کے اپنے سپاہیوں کی طرف دوڑا تو تتر بتر ہوئے اور گھبرا
کے پیچھے ہٹ گئے۔جب راجپوتوں کی طرف بڑھا تو اُن میں ایک نے بھی پیچھے قدم نہیں اٹھایا اور تیار تھے کہ
جس کے اوپر سے ہاتھی گزر جائے بے شک گزر جائے۔اس کیفیت کو دیکھ کر بادشاہ کو یہ سبق ملا فوجی تربیت
کے لحاظ سے ہم اس ملک سے ابھی بہت پیچھے ہیں جس کو ہم فتح کر چکے ہیں۔پس احمدیوں کو نظم وضبط اور اعلیٰ
کردار کا ایسا نمونہ دکھانا چاہئے کہ کوئی بھی افراتفری ہو کوئی واقعہ ہو۔جن کا تعلق ہے وہ نظر ڈالیں۔باقیوں کو
312
کوئی پروانہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے؟ پس ایک وقتی انحراف کے بعد دوسرے مضمون کی طرف جانا پڑا۔سال کا اکٹھا پروگرام دینے کے بجائے ٹکڑوں ٹکڑوں میں پروگرام دیں
اب اصل مضمون کی طرف پھر واپس آتا ہوں۔جب تربیت کے متعلق یہ معلوم کر لیا کہ کس مجلس یا
کس جماعت میں تربیت کی کیا کیا خرابی ہے؟ تو اکٹھا سارے سال کا پروگرام دینا بے فائدہ ہوتا ہے۔اگر
آپ سارے سال کا پروگرام ساری جماعتوں کو اکٹھا بھیج دیں گے تو وہاں کے کام کرنے والوں کی اکثر
صورتوں میں صلاحیت ہی نہیں ہوگی کہ وہ کام کو اجتماعی طور پر سمجھ سکیں اور خوداس کوٹکڑوں ٹکڑوں میں بانٹ کر اتنا
کام کریں جتنا اُن کی طاقت میں ہے۔وہ گھبرا جاتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اتنے بڑے کام ہم نے کرنے ہیں
اتنے آدمیوں کو نمازی بنانا ہے، اتنوں کی زبان درست کرنی ہے، اتنوں کے تعلقات ٹھیک کرنے ہیں، اتنے
آزاد منش لوگوں کی آوارہ گردیاں ٹھیک کرنی ہے، اتنوں پر یہ نظر رکھنی ہے، اتنوں پر وہ نظر رکھنی ہے، اتنے
بڑے کام ، ہم نے اور بھی تو کام کرنے ہیں۔یہ رد عمل ہوتا ہے جو طبعی نفسیاتی ردعمل ہے جو ہر انسان میں پیدا
ہوتا ہے۔ان کو پتا نہیں کہ کام کیسے کرنا ہے؟ اس لئے وہ سیکرٹری جس نے ایک ٹیم بنائی ہے، جس نے سلیقے کے
ساتھ کام
کا تجزیہ کیا ہے؟ اس کا کام یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے کام معین طور پر مختلف مجالس کے سپر د کرے۔ہر
مجلس کے سپر دایسا کام کرے کہ جو مجلس والے جانتے ہوں کہ ہمیں دیکھ کر یہ بتا رہا ہے۔ان کو محسوس ہو کہ ہم نظر
آ رہے ہیں اس وقت۔اُن کو پتا ہو کہ فلاں فلاں کمزوری ہمارے اندر پائی جاتی ہے اور ہمیں جو کہا جارہا ہے کہ
اتنے آدمیوں میں سے اتنوں میں یہ کمزوریاں ہیں اس کو دور کرو تو یہ ایک معین پیغام ہے۔نمازی بنانے کے ساتھ سلیقہ بھی سکھائیں
پھر یہ نہیں کہنا کہ بے نمازیوں
کو نمازی بناؤ بلکہ اُس کا سلیقہ بھی سکھانا ہے۔یہ بھی بتانا ہے کہ کس طرح
یہ کام کرنا ہے اور پھر معین وقت دینا ہے کہ ایک مہینے میں تم محنت کر کے ہمیں اپنے نتیجے سے مطلع کرو۔جیسے
مثال دے رہا تھا کہ ایک مجلس میں سو میں سے 70 نمازی ہیں اگر۔تو اُن سے یہ درخواست کی جائے کہ ایک
مہینہ محنت کرو اور 70 کو 75 بناؤ ،80 بناؤ، 90 بناؤ جتنی توفیق ہے لیکن معین طور پر پانچ یا چھ یا سات یا آٹھ
یا دس ہیں آدمیوں کو پیش نظر رکھ لو۔اور اُن کو مختلف انصار یا مختلف خدام یا مختلف ممبرات لجنہ کے سپر د کرو اور
اس سپردگی کی ہمیں اطلاع کرو۔ہمیں بتاؤ کہ کس بیمار کو کس صحت مند کے سپر د کیا گیا ہے؟، کیا ہدایتیں دی گئی
ہیں، کس طرح کام کر رہے ہیں، کس طرح ان کے اندر نیکی کے بیج ڈال رہے ہیں؟ یا اُن کے اندر ولولہ پیدا کر
رہے ہیں۔جب یہ بات ہوگی تو فورا یہ بھی خیال آئے گا۔جب ہم میدان کارزار میں کسی سپاہی کو بھیجتے ہیں تو
ہتھیار بھی تو دینے چاہئیں۔پھر سیکرٹری کو یہ بھی خیال آئے گا تربیت کے متعلق خصوصا نماز کی اہمیت سے متعلق
313
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے ایسے اعلیٰ اقتباسات ہیں۔اُن میں سے ایک دو چن کر میں کیوں
نہ بھیج دوں۔ایسی احادیث نبویہ ہیں جن سے نماز کی غیر معمولی اہمیت انسان پر روشن ہوتی ہے اور حضرت
اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ سے زیادہ دلوں میں کوئی بات تبدیلی پیدا نہیں کر سکتی یعنی قرآن
کے بعد وہ قرآن کی ہی باتیں ہوا کرتی ہیں تو ان معنوں میں کہہ رہا ہوں کہ قرآن کا پیغام جب محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم پہنچاتے ہیں تو اُس سے زیادہ اثر کسی اور چیز کا نہیں ہوتا۔پھر وہ ایسی حدیثوں کو بھی تلاش کریں
گے جن میں دلوں میں انقلاب بر پا کرنے کی طاقتیں موجود ہیں۔وہ سوچیں گے کہ یہ یہ حدیثیں لکھ کے دیں
لیکن اکٹھی کتابیں نہ بھیجیں، لمبی مضمون نگاریاں کام نہیں دیا کرتیں۔وہ لوگ جو تربیت کے محتاج ہیں لمبی
تقریریں پڑھنے کا وقت ہی نہیں ہوا کرتا۔اس لئے وہ ایک دو چھوٹی چھوٹی باتیں بھجوائیں ، چھپوا کر یا کمپیوٹر میں
ڈال کر کا پیاں بنوالیں اور اپنے مقابل کے سیکرٹری تربیت کو یہ سمجھائیں کہ معین طور پر ایسی ٹیم تیار کرو جس کے
سپر د ایک ایک آدمی ہو یا کسی میں زیادہ طاقت ہے تو دود و آدمی ہوں۔آئندہ مہینہ وہ جومحنت کریں اُن میں یہ
یہ فصیحتیں کریں انہیں اس طرح سمجھانے کی کوشش کریں اور پھر معین نتیجے سے مطلع کریں۔فلاں فلاں شخص نے
اللہ کے فضل سے نماز شروع کر دی ہے، فلاں فلاں شخص بدگمانی کرتا تھا اُس نے وعدہ کیا ہے کوشش شروع کر
دی ہے، فلاں شخص میں یہ کمزوریاں تھیں وہ ان سے باز آ گیا ہے۔فلاں میں رجحان تھا کہ گندی مجالس میں
جائے ، شراب کی مجلسوں میں بیٹھے ، ان سے بداثر کو قبول کرے۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن مجالس سے
اس نے اجتناب شروع کر دیا ہے۔یہ رپورٹیں ہیں جو حقیقی ہیں جو کوئی معنی رکھتی ہیں۔طاقت کے مطابق کسی کے سپر داتنا کام کریں جتنا وہ سمیٹ سکتا ہو
اور ہر مہینے کا کام سپرد کرتے وقت اس آیت کریمہ کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ انسان پر اُس
کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا اور یہی دعا ہمیں سکھاتا ہے کہ اے خدا! ہم سے ایسا ہی سلوک فرما۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرہ: 287) کا اعلان ہے کہ ہرگز خدا کسی جان پر اُس کی
طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔اور پھر دعا یہ سکھا دی رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ
(البقرہ: 287) اے خدا تو ایسے ہی کیا کرتا ہے مگر پھر بھی ہماری دوبارہ یہ التجا ہے کہ ہم پر ایسے بوجھ نہ ڈالناجو
ہم اٹھا نہ سکیں ، جو ہماری کمر توڑ دیں۔تو یہ بنیادی نکات ہیں تربیت کے ان دو آیات میں عظیم الشان قوموں کی
اصلاح کے راز بیان فرما دیئے گئے ہیں اور بڑے کاموں کو آسان کرنے کے طریق سکھا دیئے گئے ہیں۔پس اُتنا اتنا کام ایک وقت میں کسی مجلس کے کسی عہدیدار کے سپر د کریں جتنا وہ سمیٹ سکتا ہو، سنبھال سکتا ہو،
جس کا وہ بوجھ اٹھا سکتا ہو، جس بوجھ کو اٹھا کروہ منزل تک پہنچا سکتا ہو اور پھر گرانی رکھیں اس وقت تک اگلے کام
314
نہ دیں جب تک یہ کام نہ ہو جائیں۔کہتے چلے جائیں، کہتے چلے جائیں، کہتے چلے جائیں، نہ تھیں پوچھتے
رہیں اور معین پوچھیں کہ فلاں بات میں بتاؤ کیا نتیجہ نکلا، کوئی بہتری ہوئی کہ نہیں۔جب دیکھیں کہ ایک طرف
سے بالکل جواب نہیں آرہا تو اُن مشکل لوگوں کو اُن کے کھاتے سے نکال دیں، اُن کے لئے اور تدبیر سوچیں
اور جو دوسرے ہیں جن کی طرف توجہ ابھی نہیں ہوئی اُن میں سے کچھ ان کے سپر د کر یں۔جب میں کہتا ہوں
اصرار کے ساتھ کام کے پیچھے پڑے رہیں۔چھوڑنا نہیں تو ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ جو مثبت جواب دے ہی
نہیں رہا اُسی کے ساتھ سر ٹکراتے رہیں اور اپنا وقت جو کسی اور جگہ بہتر مصرف میں کام آ سکتا تھا اُس کے اوپر
ضائع کرتے چلے جائیں بلکہ مراد میری یہ ہے کہ معقول حد تک ایک آدمی کو سمجھائیں اور جب وہ آپ کی
طاقت سے باہر دکھائی دے تو اسی اصول کے تابع کہ اللہ تعالیٰ کسی کی طاقت سے بڑھ کر اُس پر بوجھ نہیں ڈالتا۔آپ اپنے بوجھ کو مقامی سیکرٹری مرکزی سیکرٹری کی طرف منتقل کریں اور کہیں کہ ہم اب ان سے ہاتھ کھینچ رہے
ہیں ہمارے بس کے لوگ نہیں ہیں۔آپ سے جو کچھ ہو سکتا ہے آپ کر لیں اور ہمیں موقع دیں اب ہم اپنی
توجہ دوسری طرف پھیریں۔اس طرح آپس میں افہام و تفہیم کے ذریعے ایک حصے کو پکڑا اُس کو ٹھیک کیا۔دوسرے کی طرف منتقل ہوئے اُس کو سنبھالا، اس پر وقت صرف کیا۔اس بات سے بالکل نہ گھبرائیں کہ نتائج
جلدی ظاہر نہیں ہور ہے۔نتائج خواہ تھوڑے ظاہر ہوں ،معین اور ٹھوس نتائج ظاہر ہونے چاہئیں۔وہ لوگ جو
مجھے لکھتے ہیں کہ ہم نے نصیحت کی بڑا اثر ہوا۔مجھے پتا لگ جاتا ہے کہ کتنا اثر ہوا ہے؟ اگر اثر ہوا ہوتا تو اعداد و
شمار بتاتے۔یہ بتاتے کہ اتنے آدمی یہ تھے اب یہ بن گئے ہیں۔یہ کہ دینا کہ بہت اچھی تقریر ہوگئی ، بہت اثر
ہوا۔اس سے کیا فائدہ ہوا۔ادھر اثر ہوا ادھر مٹ گیا اور جب مجلس سے الگ ہوئے تو بھول بھال گئے کہ کیا سن
کے آئے تھے؟ اثر وہ ہوتا ہے جو قائم رہے جسے انسان محفوظ کر لے۔اپنے دلوں میں، اپنے دماغ میں، اپنے
اعمال میں، ہمیشہ کے لئے اُن کو سجا کے رکھے، اُن تبدیلیوں کی قدر کرے،خدا سے استقامت مانگے ، اس کو اثر
کہتے ہیں۔پس یہ اثر تو تفصیلی توجہ سے ہوگا اور مستقل توجہ سے پیدا ہوگا۔پس میں امید کرتا ہوں کہ اس طریق پر باقی سیکر ٹریاں بھی اپنے اپنے کام کریں لیکن اس کے ساتھ
پیدا ہونے والی ضرورتوں کو بھی پیش نظر رکھیں۔وہ ضرور تیں کئی قسم کی ہوسکتی ہیں۔مثلا تربیت کے معاملے میں
یہ ضرورت پیش ہو سکتی ہے کہ آپ امارت کی طرف یا صدارت کی طرف وہ چند مشکل آدمی منتقل کر دیتے ہیں
اُن کا کام یہ نہیں ہے کہ رپورٹ پڑھ کر پھر کہہ دیں کہ اچھا یہ لوگ ہاتھ سے گئے۔اُن کا کام یہ ہے کہ جائزہ لیں
ان لوگوں پر اور کون کون سے اثر رکھنے والے لوگ ہیں۔جماعت جرمنی میں اور کون ہیں جن سے ان کا تعلق
ہے۔پیچھے سے یہ کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔کیا ایسے ہیں کہ ان کے ماں باپ کا کوئی اثر ہو جو پیچھے رہ
گئے ہوں یا اور رشتہ داروں کا کوئی اثر ہو۔کیا ان میں کوئی ایسا ہے جو براہ راست ان کو اگر خلیفہ وقت کی طرف
315
سے یا اُس کے کسی نمائندے کی طرف سے چٹھی جائے تو طبیعت میں شرمندگی پیدا ہو اور زیادہ توجہ کرے۔تو
اس تمام جائزے کے بعد ایک نیا لائحہ عمل اُن کے لئے تیار ہو گا۔اس لائحہ عمل کی روشنی میں بھاری امید ہے کہ
کچھ اور لوگ جو پہلے اثر کو قبول نہیں کرتے تھے۔نیک اثر کو قبول کریں گے، پاک تبدیلیاں دکھائیں گے، یہ اتنا
وسیع کام ہے اور اتنی مسلسل محنت چاہتا ہے کہ کوئی سیکرٹری تصور کر لے کہ میرا کام ہے کیا ؟ مجھ پر کیا ذمہ داری
ہے؟ تو اگر وہ دعا پر ایمان نہ رکھتا ہو، اللہ کی مدد پر تو کل نہ کرتا ہو تو وہ سمجھے گا کہ میں اس لائق ہی نہیں کہ میں اس
کام کو سرانجام دے سکوں۔وہ سمجھے گا کہ میرا دیانت دارانہ فرض یہ ہے کہ استعفیٰ دے دوں، یہ کام میرے بس
سے باہر ہے۔لیکن یاد رکھیں کہ کام آپ کے بس سے باہر نہیں ہے۔وہی اصول جو میں نے بیان کیا ہے
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا وہ ہمیں یہ پیغام دے رہا ہے کہ اے جماعت احمد یہ ! تمام دنیا
کے انسانوں کو تم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا ڈالنا ہے اور یہ کام تمہارے بس میں ہے
اگر تمہارے بس میں نہ ہوتا تو میں تمہارے سپرد نہ کرتا۔تم آخرین کی وہ جماعت ہو جن سے تمام دنیا کی
امیدیں وابستہ کر دی گئی ہیں۔میں جانتا ہوں کہ تم میں کیا صلاحیتیں ہیں؟ اور اگر تم اُن صلاحیتوں کو بروئے کار
لا ؤ، دعاؤں سے کام لو، حکمت اور تدبیر سے کام لو تو یہ کام تمہارے بس میں ہے۔اس یقین کے ساتھ تم نے
آگے قدم بڑھانا ہے اور اس یقین کے نتیجے میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں جیسا کہ میں بیان کر رہا
ہوں۔حکمت کے ساتھ ، آنکھیں کھول کر، ایک ایک قدم پھونک پھونک کر رکھتے ہوئے اُن ذمہ داریوں کو ادا
کرنے کی کوشش کرنا ہے اور جیسا کہ میں نے بار بار بیان کیا ہے۔دعا کے بغیر حقیقت میں کسی قدم میں بھی
برکت نہیں پڑسکتی۔پس لازما ساتھ ساتھ ہر عہدیدار کو اپنے لئے بھی دعا کرنا ہوگی اور جن نائبین سے اُس نے
کام لینا ہے اُن کے لئے بھی دعائیں کرنی ہوں گی۔شعبه اصلاح وارشاد و دعوت الی اللہ کو زریں نصائح
اب دیکھئے کہ ایک شعبہ ہے اصلاح وارشاد کا یا دعوت الی اللہ کا۔اُس شعبے میں بہت کام کی ضرورت
ہے اور اب تک بھاری تعدا د احباب جماعت جرمنی کی اور خواتین جرمنی کی ایسی ہے جن کو دعوت الی اللہ کا سلیقہ
ہی معلوم نہیں۔ان کو پتا ہی نہیں کہ دعوت الی اللہ کس طرح کرتے ہیں؟ اور اُس کے لئے کن کن چیزوں کی
ضرورت ہے؟ دعوت الی اللہ کے لئے جو شخصیت میں جذب چاہئے، قوت جاذ بہ چاہئے ، دعوت الی اللہ کے
لئے شخصیت میں جو اللہ تعالیٰ کے قرب کی علامتیں ہونی چاہئیں۔دعوت الی اللہ کے لئے بات بیان کرنے کا جو
سلیقہ چاہئے ، دعوت الی اللہ کے لئے اس شخص کی زبان سے واقفیت جس کو آپ دعوت کر رہے ہیں، اُس کی جو
ضرورت ہے۔دعوت الی اللہ کے لئے جس صبر کی ضرورت ہے، جس حکمت کی ضرورت ہے، یہ ایک بہت وسیع
316
کارخانہ ہے اور ہر انسان میں مختلف صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہوگا اور اُن کے اوپر کا ٹھی ڈالنی ہوگی اُن صلاحیتوں
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کے لئے مسخر کرنا ہوگا۔اتنا بڑا کام سیکرٹری دعوت الی اللہ کا ہے لیکن
جب اُس سے پوچھا جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ اُس کو یہ بھی نہیں پتا کہ اب تک جماعت احمد یہ اس ضمن میں کیا
لٹریچر شائع کر چکی ہے اور کیا کیا چیزیں اُس کے کام کی موجود ہیں جن سے وہ فائدہ نہیں اٹھا رہا۔کام کرنے کا
طریقہ کیا ہے؟ اس سے بھی اُس کو پوری واقفیت نہیں ہوتی اور یہ جائزہ ہی نہیں لیتا کہ ہر مجلس، ہر جماعت میں
معین طور پر کون کون ہے جو دعوت الی اللہ کر رہا ہے اور کن کن کو پیغام پہنچا رہا ہے۔اُس میں اپنی صلاحیتیں کیا
ہیں؟ اُس کے پاس مناسب لٹریچر بھی ہے کہ نہیں؟ اور اگر نہیں ہے تو کس نے اُس کو مہیا کرنا ہے یہ سارے
سوالات ایسے ہیں جن کا کوئی جواب لوگوں کو پتا نہیں ہوتا اور عہدے سنبھالے ہوئے ہیں اپنی شان کی خاطر
نہیں ، خدمت کی خاطر۔اُن کی نیتوں پر حملہ نہیں کرتا۔اکثر وہ ہیں جو اخلاص کے ساتھ ذمہ داری سے یہ بوجھ
اٹھائے ہوئے ہیں لیکن یہ بوجھ اٹھانے کی صلاحیت اُن میں اس لئے موجود نہیں کہ اپنی صلاحیتوں کو بیدار نہیں
کر سکے، صلاحیتیں تو ہیں لیکن صلاحیتوں کو پہچان نہیں سکے۔ان صلاحیتوں کو خود اپنی ذات میں مسخر نہیں کر
سکے۔پس وہ ساری صلاحیتیں جو خوابیدہ صورت میں آپ کے اندر پائی جاتی ہیں اُن کو بیدار کرنا ہو تو دعا اور
حکمت کے ساتھ ، محنت کے ساتھ ایک ایک صلاحیت کو بیدار کرنا ہوگا اور وہ ٹیم مؤثر طور پر بنانی ہوگی جو دن
بدن پھیلتی چلی جائے۔اس وقت جو آثار مجھے دکھائی رہے ہیں، معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت جلد جلد
اب عظیم انقلابات جماعت کے حق میں رونما ہونے والے ہیں، بہت جلد جلد بہت بڑی بڑی تبدیلیاں پیدا
ہونے والی ہیں ، تو میں فوج در فوج انشاء اللہ نظام جماعت احمدیہ میں اور اس نظام کے رستے سے اسلام میں
داخل ہوں گی اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں سر رکھنے کے لئے والہانہ طور پر
آگے بڑھیں گی کیونکہ ساری برکتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں سے ہیں۔یہ وہ قدم ہیں جس سر
پر پڑیں اُس سر کے لئے سب سے بڑی سعادت ہو سکتے ہیں اور جب میں یہ کہتا ہوں تو اس میں ادنیٰ بھی
مبالغہ نہیں ہے۔تمام مجالس، جماعت ہیں اور انہوں نے سلطان نصیر بن کر میری مدد کرنی ہے
پس میں ایسے حالات دیکھ رہا ہوں ، ایسی تبدیلیاں دنیا میں دیکھ رہا ہوں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
بہت تیزی کے ساتھ اب قو میں جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والی ہیں اور جب میں دیکھتا ہوں تو اُس کے
مقابل پر جو ہم نے تیاریاں کی ہیں اُن پر نظر پڑتی ہے تو میں لرز اٹھتا ہوں مجھے اپنی کمزوری کا احساس ہوتا ہے،
اُس ذمہ داری کے تصور سے میں کانپ اٹھتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے میرے عاجز کندھوں پر ڈالی ہے، میں اُس