سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )
حصہ 3
۱۲۵
عبادت اور ذکر الہی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی خواہش صحابہ ذکر الہی
میں ترقی کرنے
کی اتنی کوشش کیا کرتے تھے کہ ان کی یہ جدو جہد وارفتگی کی حد تک پہنچی ہوئی تھی ، احادیث میں آتا
ہے کہ ایک دفعہ غرباء رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے
عرض کیا کہ جس طرح ہم نمازیں پڑھتے ہیں، اسی طرح امراء نمازیں پڑھتے ہیں، جس طرح ہم
روزے رکھتے ہیں اسی طرح امراء روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم حج کرتے ہیں اسی طرح امراء
حج کرتے ہیں مگر يَارَسُولَ اللهِ اہم زکوۃ اور صدقہ و خیرات اور چندے وغیرہ نہیں دے سکتے اس
وجہ سے وہ نیکی کے میدان میں ہم سے آگے بڑھے ہوئے ہیں۔کوئی ایسی ترکیب بتائیں کہ
امراء ہم سے آگے نہ بڑھ سکیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا، میں تمہیں
ایک ایسی ترکیب بتاتا ہوں کہ اگر تم اس پر عمل کرو تو تم پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہو سکتے
ہو، انہوں نے عرض کیا کہ وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا وہ ترکیب یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد
تینتیس دفعہ سُبحَانَ اللہ تینتیس دفعہ الْحَمْدُ لِلہ اور چونتیس دفعہ اللهُ اَكْبَر کہہ لیا کرو، وہ
وہاں سے بڑی خوشی سے اُٹھے اور انہوں نے سمجھا کہ ہم نے میدان مار لیا مگر کچھ دنوں کے بعد
پھر وہی وفد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ہم پر بڑا ظلم
ہوا ہے۔آپ نے فرمایا کس طرح؟ انہوں نے عرض کیا کہ آپ نے ہمیں جو بات اُس روز کی
بتائی تھی وہ کسی طرح امیروں کو بھی پہنچ گئی اور اب انہوں نے بھی یہ ذکر شروع کر دیا ہے ہم کو
اب کیا کریں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر نیکی حاصل کرنے کا اُن کے دلوں میں
اس قدر جوش پایا جاتا ہے تو میں انہیں روک کس طرح سکتا ہوں؟ ۲۳ یہ وہ فضیلت تھی جس
نے صحابہ کو جیتی جاگتی مسجد بنا دیا تھا۔صحابہ کی پاکیزگی اور طہارت پر الہبی شہادت (ب) دوسری صورت مقام مبارک
کی یہ ہے کہ وہ پاکیزگی کا مقام ہوتا
ہے اسی طرح انبیاء کی جماعت کو پاک رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، چنانچہ اسکے متعلق قرآن کریم
میں شہادت موجود ہے کہ صحابہ پاک کئے گئے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمُ اللهِ وَ
يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ "
کہ یہ رسول صحابہؓ کے سامنے ہمارے نشانات بیان کرتا ہے وَ يُزَكِّيهِمْ اور ان کو پاک کرتا ہے
کہ
۲۵
وَيُعَلّمُهُمُ الكِتب وَ الْحِكْمَةَ اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے گویا خدا خود صحابہ کی
پاکیزگی کی شہادت دیتا ہے۔دوسری جگہ ان کی پاکیزگی کی شہادت ان الفاظ میں دی گئی ہے
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ الله تعالٰی ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے
راضی ہو گئے۔تیسری جگہ یہ شہادت اس طرح دی گئی ہے کہ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ
مِنْهُم مَّنْ يَنتَظِرُ یعنی یہ خدا کے اتنے نیک بندے ہیں کہ ان میں سے بعض تو اُس عہد کو جو
انہوں نے خدا سے کیا تھا پورا کر چکے ہیں اور بعض گودل سے پورا کر چکے ہیں مگر ابھی عملی رنگ
میں انہیں عہد کو پورا کر کے دکھانے کا موقع نہیں ملا اور وہ اُس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ
انہیں بھی خدا کی طرف سے یہ موقع عطا ہو، حدیثوں میں صحابہ کی اس قربانی کے متعلق ایک
مثال بھی بیان ہوئی ہے جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے عہد کو کس طرح پورا کیا۔ایک صحابی کی عظیم الشان قربانی جب جنگ بدر کا موقع آیا تو صحابہ کو یہ احساس
نہیں تھا کہ کوئی لڑائی ہونے والی ہے بلکہ خیال یہ تھا
کہ ایک قافلہ کی شرارتوں کے سدباب کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے ہیں ، اسی لئے کئی
صحابہ مدینہ میں بیٹھے رہے تھے اور ساتھ نہیں گئے مگر جب اسی لشکر کے باہر نکلنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار
کے لشکر سے بغیر امید کے جنگ ہو گئی اور کئی صحابہ نے قربانی کا بے مثال نمونہ دکھایا تو جو لوگ اس کی
جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے ان کے دلوں میں رشک پیدا ہوا۔ایسے ہی لوگوں میں سے ایک کی
حضرت انس کے چچا تھے، جب کسی مجلس میں جنگ بدر کے کارناموں کا ذکر ہوتا اور شامل ہونے
والے صحابہ کہتے کہ ہم نے یہ کیا وہ کیا تو پہلے تو وہ خاموشی سے سنتے رہتے مگر آخر وہ بول ہی
پڑتے اور کہتے ، تم نے کیا کیا۔اگر میں ہوتا تو تم کو بتاتا کہ کس طرح لڑا کرتے ہیں۔صحابہ اس
بات کو سنتے اور ہنس پڑتے مگر آخر خدا تعالیٰ نے اُن کی دعائیں سن لیں اور اُحد کا دن آ گیا۔اس
جنگ میں مسلمانوں کی غفلت سے ایک وقت ایسا آیا کہ اسلامی لشکر تتر بتر ہو گیا اور پھر ایک
وقت ایسا بھی آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گر د صرف گیارہ صحابی رہ گئے۔مسلمانوں
کے مقابلہ میں کفار تین ہزار تھے۔جب دشمن نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد
صرف چند آدمی رہ گئے ہیں تو اُس نے یکدم حملہ کر دیا اور کفار کے لشکر کا ایسا ریلا آیا کہ اُن
گیارہ آدمیوں کے بھی پاؤں اکھڑ گئے۔حملہ چونکہ سخت تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زخم
آئے اور آپ کے خود کا ایک کیل آپ کے سر میں گھس گیا اور دندان مبارک بھی ٹوٹ کر
۱۲۷
گر گئے اور ان زخموں کی تاب نہ لا کر آپ بیہوش ہو کر گڑھے میں گر گئے۔" اس کے بعد
آپ کے جسم اطہر پر بعض اور صحابہ شہید ہو کر گر گئے اور اس طرح آپ کا جسم لوگوں کی نگاہ
سے چُھپ گیا۔مسلمانوں نے آپ کو ادھر اُدھر تلاش کیا مگر چونکہ آپ نظر نہ آئے اس لئے یہ
افواہ پھیل گئی کہ رسول کریم شہید ہو گئے ہیں بعد میں جب صحابہ کی لاشیں نکالی گئیں تو رسول کریم
اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی نظر آگئے آپ اُس وقت صرف بیہوش تھے مگر بہر حال اس افواہ کی
وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے مسلمانوں کے حواس جاتے رہے۔بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ
آپ زندہ ہیں تو ان کی تکلیف جاتی رہی اور وہ بہت خوش ہو گئے۔اس جنگ میں چونکہ ابتداء
میں مسلمانوں نے فتح حاصل کر لی تھی اس لئے بعض مسلمان اطمینان سے ادھر ادھر چلے گئے اُنہی
میں حضرت انس کے چا بھی تھے۔وہ ایک طرف آرام سے کھجور میں کھاتے پھرتے تھے کہ اتنے
میں انہوں نے دیکھا کہ حضرت عمرؓ ایک پتھر پر بیٹھے ہوئے رو رہے ہیں۔وہ حضرت عمرؓ کے پاس
گئے اور کہا کہ عمر کیا یہ رونے کا وقت ہے یا خوشی منانے کا وقت ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو فتح دی
ہے اور تم رو ر ہے ہو۔انہوں نے کہا تمہیں پتہ نہیں بعد میں کیا ہوا۔وہ کہنے لگے مجھے تو کچھ پتہ
نہیں۔حضرت عمرؓ نے کہا فتح کے بعد دشمن نے پھر حملہ کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں۔وہ انصاری کھجوریں کھا رہے تھے اور اُس وقت اُن کے ہاتھ میں آخری کھجور
تھی ، انہوں نے اُس کھجور کی طرف دیکھا اور کہا میرے اور جنت کے درمیان اس کھجور کے سوا
اور ہے ہی کیا۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے اس کھجور کو پھینک دیا اور پھر حضرت عمرؓ سے مخاطب ہو
کر کہنے لگے واہ عمر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے اور تم رو رہے ہو ، ارے بھائی
جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گئے ہیں وہی جگہ ہماری بھی ہے۔یہ کہا اور تلوار لے کر
دشمن پر ٹوٹ پڑے ایک ہاتھ کٹ گیا تو انہوں نے تلوار کو دوسرے ہاتھ میں پکڑ لیا دوسرا ہاتھ
کٹ گیا تو لاتوں سے انہوں نے دشمن کو مارنا شروع کر دیا اور جب لاتیں بھی کٹ گئیں تو
دانتوں سے کاٹنا شروع کر دیا، غرض آخری سانس تک وہ دشمن سے لڑائی کرتے رہے۔بعد میں
جب ان کی تلاش کی گئی تو معلوم ہوا کہ دشمن نے ان کے جسم کے سٹر ٹکڑے کر دیئے تھے اور وہ
پہچانے تک نہیں جاتے تھے ، حدیثوں میں آتا ہے کہ یہ صحابی انہی لوگوں میں سے تھے جن کے
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ یہ وہ برکت والے
گھر تھے جس کی وجہ سے خدا نے ان کے متعلق یہ فرمایا کہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ۔
۱۲۸
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمُ کے یہی معنے ہیں کہ انہوں نے خدا کی رضا حاصل کر لی۔صحابہ کرام کی ظاہری برکات کے بعض ایمان افروز واقعات پھر ان کی ظاہری
برکات کے بھی کئی
نمونے موجود ہیں ایک دفعہ صحابہ کسی جگہ گئے تو وہاں کے رہنے والوں میں سے ایک کو سانپ
نے کاٹ لیا ، پرانے دستور کے مطابق وہ دم کرنے اور کچھ پڑھ کر پھونک مارنے والے کو بلایا
کرتے تھے انہوں نے صحابہ سے دریافت کیا کہ کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے؟ ایک صحابی نے کہا
میں ہوں۔وہ اُسے ساتھ لے گئے اور انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کر دیا اور وہ شخص پالکل
اچھا ہو گیا۔اس خوشی میں گھر والوں نے انہیں کچھ بکریاں تحفہ کے طور پر دیں جو انہوں نے لے
لیں، باقی صحابہ نے اس پر کچھ اعتراض کیا اور جب مدینہ آئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے بھی اس کا ذکر کیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی کے دل کو خوش کرنے کے
لئے فرمایا کہ اس تحفہ میں سے میرا حصہ بھی تو لا و یعنی یہ تحفہ تو اللہ تعالیٰ کے احسانوں میں سے
تھا۔مطلب یہ کہ اس قسم کے جنتر منتر تو اسلام میں نہیں لیکن ان لوگوں کو ایمان دینے کے بعد
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ کو برکت بخشی اور ایک نشان دکھایا۔پس جو تحفہ ملا وہ بابرکت ہے ہے
اس برکت میں سے مجھے بھی حصہ دو۔تو دیکھو صحابہ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کیسی برکت ملی کہ
انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر پھونک ماری اور مارگزیدہ اچھا ہو گیا۔بعض لوگ اس کی نقل میں
آجکل بھی سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنے کے عادی ہیں مگر ان کے دم میں کوئی اثر نہیں ہوتا، بلکہ
اگر کوئی غیر مومن سو دفعہ بھی سورۃ فاتحہ پڑھ کر پھونک مارے تو کوئی اثر نہیں ہوگا۔سورۃ فاتحہ
اس شخص کی زبان سے نکلی ہوئی بابرکت ہو سکتی ہے جس کے اندر خود برکت ہو۔پھر ایک اور واقعہ اسی قسم کا مولانا روم نے لکھا ہے وہ لکھتے ہیں کہ رومیوں کو جب شکست
ہوئی تو کچھ عرصہ کے بعد قیصر روم کو سر درد کا دورہ شروع ہو گیا۔ڈاکٹروں نے بہت علاج کیا مگر
اسے کوئی فائدہ نہ ہوا۔آخر اسے کسی نے کہا کہ تم مسلمانوں کے خلیفہ کو لکھو وہ اپنی کوئی برکت والی
چیز تمہیں بھیج دیں جس سے ممکن ہے تمہیں آرام آجائے۔قیصر نے حضرت عمر کے پاس اپنا ایلچی بھیجا
کہ مجھے اپنی کوئی برکت والی چیز بھیجیں میرے سر درد کو آرام نہیں آتا، ممکن ہے اس سے آرام
آ جائے۔عرب کے لوگ اپنے بالوں میں خوب تیل لگانے کے عادی تھے ، حضرت عمر نے اپنی ایک
پرانی ٹوپی جسے تیل لگا ہوا تھا اور جس پر بالشت بالشت بھر میں جمی ہوئی تھی اُس کے ہاتھ بھیج دی اور
۱۲۹
پیغام دیا کہ اسے اپنے سر پر رکھا کرو۔قیصر جو سر پر تاج رکھنے کا عادی تھا اُس نے جو گاڑھے کی
میلی کچیلی ٹوپی دیکھی تو وہ سخت گھبرایا مگر ایک روز جب اُسے درد کا شدید دورہ ہو ا تو اس نے مجبوراً
ٹوپی اپنے سر پر رکھ لی اور خدا تعالیٰ کی قدرت نے یہ نشان دکھایا، ادھر اس نے اپنے سر پر ٹوپی رکھی
اور اُدھر اُ سے آرام آ گیا۔پھر تو اُس کا دستور ہی یہی ہو گیا کہ جب وہ دربار میں بیٹھتا تو حضرت عمر
کی میلی کچیلی اور پھٹی پرانی ٹوپی اپنے سر پر رکھ لیتا تو اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو برکتیں دیتا ہے اُن
کی چیزوں میں بھی برکت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ ایک دوست نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان کی
ریڑھ کی ہڈی میں سل کا مادہ پیدا ہو گیا تھا۔ایکسرے کرایا تو بھی یہی نتیجہ نکلا ، آخر وہ کہتے ہیں میں
قادیان آگیا کہ اگر مرنا ہے تو قادیان چل کر مروں اور میں نے تمام علاج چھوڑ کر آپ سے دعا
کرائی۔نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ عرصہ کے بعد مجھے آرام آنا شروع ہو گیا اور آخر با لکل صحت ہوگئی۔میں
پھر لاہور گیا اور ایکسرے کرایا تو انہیں ڈاکٹروں نے جنھوں نے پہلے میرا ایکسرے کیا تھا، ایک بار
ایکسرے کیا پھر دوسری بار ایکسرے کیا اور جب کہیں بھی انہیں سل کا مادہ نظر نہ آیا تو وہ کہنے لگے
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہڈی ہی بدل گئی ہے۔تو اللہ تعالیٰ اپنے جن بندوں کو برکت دیتا ہے اُن کی
باتوں میں ، ان کے کپڑوں میں، اُن کی دعاؤں میں اور اُن کی تمام چیزوں میں برکت رکھ دیتا
ہے۔غرض جس طرح مسجد ایک برکت والی چیز ہے اسی طرح صحابہ کا گروہ برکت والا تھا اور دنیا نے
اس گروہ کی جسمانی اور روحانی برکات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔مسجد کی تیسری غرض یہ ہوتی
صحابہ کرام تمام دنیا کے لئے ہدایت کا موجب تھے ہے کہ وہ هُدًى لِّلْعَلَمِينَ
ہوتی ہے یہ بات بھی صحابہ میں پائی جاتی تھی چنانچہ اللہ تعالے سورہ اعراف میں فرماتا ہے۔وَ مِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهُدُونَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ يَعْدِلُونَ ٢٨
اس رکوع میں پہلے تو اللہ تعالیٰ نے یہود کی بُرائیاں بیان فرمائی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ
کیسے نالائق ہیں اس کے بعد فرماتا ہے کہ سارے ہی ایسے نالائق نہیں بلکہ اس رسول کے
ذریعہ ہم نے جن لوگوں کو کھڑا کیا تھا وہ ایسے ہیں جو سچائی کو دنیا میں پھیلاتے ہیں اور انصاف
سے کام لیتے ہیں۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ کی ہدایت کی شہادت دیتے ہوئے
فرماتے ہیں۔اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَتِهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُم ۲۹ کہ میرے صحابہ ستاروں
کی طرح ہیں جس طرح تم کسی ستارے کو نشان قرار دیکر چل پڑو تو منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہو،
۱۳۰
اسی طرح تم میرے کسی صحابی کے پیچھے چل پڑو وہ تمہیں خدا کے دروازہ پر پہنچا دیگا۔چنانچہ
سب صحابه هُدًى لِلKANGANAL کا ایک عملی نمونہ تھے اور وہ دوسروں کو نیکی کی تعلیم دینے میں سب
سے آگے رہتے تھے۔مکی زندگی کا یہی ایک واقعہ صحابہؓ کے اس طریق عمل پر روشنی ڈالنے کے کی
لئے کافی ہے۔ایک صحابی جن کا نام عثمان بن مظعون تھا تیرہ چودہ سال کی عمر میں مسلمان
ہوئے ، اُن کا باپ عرب میں بہت وجاہت رکھتا تھا۔جب یہ مسلمان ہو گئے تو مکہ کے ایک
بہت بڑے رئیس نے جو اُن کے باپ کا دوست تھا انہیں اپنے پاس بلایا اور کہا آجکل مسلمانوں
کی سخت مخالفت ہے، میں تمہیں اپنی پناہ میں لے لیتا ہوں
تمہیں کوئی شخص تکلیف نہیں پہنچا سکے
گا۔انہوں نے اس کی بات مان لی اور اُس رئیس نے خانہ کعبہ میں جا کر اعلان کر دیا کہ عثمان
میرے بھائی کا بیٹا ہے اسے کوئی شخص دُکھ نہ دے۔عربوں میں یہ طریق تھا کہ جب ان میں
سے کوئی رئیس کسی کو اپنی پناہ میں لینے کا اعلان کر دے تو پھر اسے کوئی تکلیف نہیں دیتا تھا اگر ایسا
کرتا تو اسی رئیس اور اُس کے قبیلہ سے لڑائی شروع ہو جاتی تھی۔ایک دن حضرت عثمان کسی
جگہ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک مسلمان غلام کو کفار بڑی بیدردی سے مار پیٹ
رہے ہیں۔ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ بہت بُری بات ہے کہ میں تو مکہ میں امن سے
رہوں اور میرے بھائی تکلیف اُٹھاتے رہیں چنانچہ وہ سیدھے اُس رئیس کے پاس پہنچے اور
اُسے کہا کہ آپ نے جو مجھے اپنی پناہ میں لینے کا اعلان کیا تھا میں اس ذمہ داری سے آپ کو
سبکدوش کرتا ہوں اور آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا۔اس نے کہا تم جانتے نہیں کہ مکہ
مسلمانوں کے لئے کیسی خطرناک جگہ ہے اگر میں نے اپنی پناہ واپس لے لی تو لوگ فورا تم کو
ایذاء دینے لگ جائیں گے۔انہوں نے کہا مجھے اس کی پروا نہیں ، مجھ سے یہ دیکھا نہیں جاتا
کہ میں تو آرام سے رہوں اور میرے بھائی تکلیفیں اُٹھاتے رہیں۔چنانچہ ان کے اصرار پر
اُس نے خانہ کعبہ میں جا کر اعلان کر دیا کہ عثمان بن مظعون اب میری پناہ میں نہیں رہا۔اس کی
اعلان پر ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ عرب کا ایک مشہور شاعر جس کا قصیدہ سبعہ معلقہ میں
شامل ہے مکہ میں آ گیا۔اہل عرب کا دستور تھا کہ جب کوئی مشہور شاعر آتا تو بہت بڑی مجلس کی
منعقد کی جاتی اور اس کے کلام سے لوگ محظوظ ہوتے۔اس کے آنے پر بھی ایک بہت بڑی
مجلس منعقد کی گئی اور تمام مکہ والے اس میں شامل ہوئے۔حضرت عثمان بن مظعون بھی اس کا
کلام سُننے کے لئے وہاں جا پہنچے اُس نے شعر پڑھتے پڑھتے ایک مصرعہ یہ پڑھا کہ :-
۱۳۱
الا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ
سنو سنو ! خدا کے سوا دنیا کی ہر چیز فنا ہونے والی ہے
حضرت عثمان اس مصرعہ پر بہت ہی خوش ہوئے اور انہوں نے بڑے جوش سے کہا ٹھیک ہے ٹھیک
ہے۔شاعر نے جس کا نام لبید تھا شور مچا دیا کہ اے مکہ کے لوگو! کیا تم میں اب کسی شریف آدمی
کی قدر نہیں رہی، میں عرب کا باپ ہوں اور یہ گل کا چھوکرا مجھے داد دے رہا ہے اور کہتا ہے
ٹھیک کہا ، ٹھیک کہا۔یہ میری عزت نہیں بلکہ ہتک ہے اور میں اسے کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔لبید کے اس اعتراض پر لوگوں میں ایک جوش پیدا ہو گیا اور وہ عثمان کو مارنے کیلئے اُٹھے لیکن
بعض نے کہا نادان بچہ ہے ایک دفعہ تو اس نے ایسی حرکت کر دی ہے اب آئندہ نہیں کریگا۔چنا نچہ لوگ خاموش ہو گئے اس کے بعد لبید نے اسی شعر کا دوسرا مصرعہ پڑھا
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلٌ
ہر نعمت آخر ز ائل اور تباہ ہو جائے گی۔اس پر حضرت عثمان بن مظعون پھر بول اُٹھے کہ بالکل غلط
ہے، جنت کی نعمتیں کبھی زائل نہیں ہونگی۔اب تم خود ہی اندازہ لگا سکتے ہو کہ جو شخص ان کی
تعریف سے ناراض ہو ا تھا وہ ان کی تردید پر کس قدر جوش سے بھر گیا ہوگا۔چنانچہ جب انہوں کی
نے سر مجلس کہہ دیا کہ یہ بات غلط ہے تو اُس نے نظم پڑھنی چھوڑ دی اور کہا کہ میری ہتک کی گئی
ہے۔اس پر بعض نوجوان غصہ سے اُٹھے اور انہوں نے مارنا شروع کر دیا، ایک نے اس زور
سے آپ کی آنکھ پر گھونسہ مارا کہ انگوٹھا اندر دھنس گیا اور آنکھ کا ڈیلا پھٹ گیا۔وہ رئیس جس
نے انہیں اپنی پناہ میں رکھا تھا اُس وقت وہیں موجود تھا اور چونکہ ان کا باپ اس کا دوست تھا
اس لئے عثمان کی تکلیف کو دیکھ کر اُس کے دل میں محبت کا جوش پیدا ہو ا۔لیکن سارے مکہ کے
جوش کے مقابل پر اپنے آپ کو بے بس دیکھ کر کمزوروں کی طرح عثمان بن مظعونؓ پر ہی غصہ
نکال کر اپنے دل کو ٹھنڈا کرنا چاہا، چنانچہ غصہ سے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ کیا میں نے نہیں کہا
تھا کہ تم میری پناہ میں رہو ، آخر تمہاری ایک آنکھ لوگوں نے نکال دی۔حضرت عثمان بن مظعون
نے اپنی آنکھ کا خون پونچھتے ہوئے فرمایا، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ سچ کے بدلے میری
ایک آنکھ نکل گئی ہے میری تو دوسری آنکھ بھی اسی قسم کے سلوک کا انتظار کر رہی ہے۔دیکھو صحا بہ کس طرح هُدًى لِلْعَلَمِینَ ثابت ہوئے وہ یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے تھے کہ حق
کے خلاف کوئی بات سنیں اور اس کی تردید نہ کریں۔
۱۳۲
ایک صحابی سے ایک دفعہ کسی نے کہا کہ آجکل بنوامیہ کی حکومت ہے تم کوئی بات نہ کرو،
اگر وہ اس حکومت کے ارکان تک پہنچ گئی تو تمہیں نقصان ہوگا۔وہ فرمانے لگے مجھے اس کی پر واہ کی
نہیں ، میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہو ا ہے کہ اگر کسی کو کوئی سچی بات معلوم
ہو اور اُس کی گردن پر تلوار رکھی ہوئی ہو تو اسے چاہئے کہ تلوار چلنے سے پہلے جلدی سے حق بات
اپنے منہ سے نکال دے۔تو ہدایت کے پہنچانے میں صحابہ نے ایسا کمال دکھایا تھا کہ اس کی نظیر
اور کہیں نظر نہیں آتی۔مسلمانوں کا اذانیں دینا ، خطبے پڑھانا سب اس کے ماتحت ہے کیونکہ ان
ذرائع سے بھی حق کی بات دوسروں تک پہنچتی اور اُن کو ہدایت اور راہنمائی حاصل ہوتی ہے۔پھر صحابہ دوسروں کو ہدایت دینے میں جس سرگرمی اور انہماک سے کام کیا کرتے تھے
اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی ساری عمر دین سکھانے میں لگا دی۔اور اتنی
حدیثیں جمع کر دیں کہ آج اگر ان کو جمع کیا جائے تو پختاروں کے پشتا رے لگ جائیں۔آجکل تحریر کا زمانہ ہے اور روایات بڑی آسانی سے محفوظ ہو سکتی ہیں مگر مجھے افسوس
ہے کہ ہماری جماعت کے صحابہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روایات جمع کرنے
میں وہ کوشش نہیں کی جو صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث کے جمع کرنے میں کی
تھی۔کئی صحابہ ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کئی واقعات معلوم ہیں مگر
ابھی تک وہ ان کے سینوں میں ہی ہیں اور انہوں نے ظاہر نہیں کئے ، اسی طرح کئی تابعین ہیں
جنہوں نے کئی صحابہ سے روایات سنی ہوئی ہیں، ان کا بھی فرض تھا کہ وہ ایسی تمام روایات کو
ضبط تحریر میں لے آتے مگر مجھے افسوس ہے کہ، اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی گئی حالانکہ چاہئے
تھا کہ وہ رات دن ایسی باتیں سناتے رہتے تا کہ وہ دنیا میں محفوظ رہتیں۔صحابہ رسول اکرم
نے یہ کام کیا اور ایسی عمدگی سے کیا کہ آج حدیثوں کی سو دو سو جلدیں پائی جاتی ہیں، یہ ان کی
ہدایتِ عام کی سند اور هُدًى لِلْعَلَمِینَ ہونے کا ایک بین ثبوت ہے۔انصار اور مہاجرین کی باہمی مؤاخات (۴) مساجد کا چوتھا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ
لوگوں کو جمع کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں،
یہ کام بھی انبیاء کی جماعتیں کیا کرتی ہیں۔جس طرح مسجد کہتی ہے کہ آجاؤ عبادت کی طرف ، یہی
حال انبیاء کی جماعتوں کا ہوتا ہے اور وہ سب لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیتی ہیں
اور کہتی ہیں کہ ہماری طرف آ جاؤ۔چنانچہ قرآن کریم میں صحابہ کے ایک حصہ کے متعلق اللہ تعالیٰ
۱۳۳
فرماتا ہے کہ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمُ وَ لَا يَجِدُونَ فِى صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أُوتُوا
وَيُؤْثِرُونَ عَلَى اَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ٣٢
یعنی انصار اتنے وسیع الحوصلہ ہیں کہ ان کے دلوں میں دُنیوی اموال اور نعمتوں کی کوئی خواہش
ہی نہیں اُن کا یہی جی چاہتا ہے کہ دوسرے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں خواہ خود انہیں تنگی ہو یا
تکلیف ، وہ دوسروں کو آرام پہنچانے کا فکر رکھتے ہیں۔جس طرح مسجد کے دروازے ہر ایک کے
لئے کھلے ہوتے ہیں اسی طرح انصار نے اپنی جائدادیں بانٹ دیں اور مکان دیدئیے۔جب
مہاجرین ہجرت کر کے مدینہ گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا اور فرمایا کہ یہ لوگ
باہر سے آئے ہیں ، آؤ میں تم دونوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دوں۔چنانچہ ایک ایک انصاری اور
ایک ایک مہاجر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھائی بھائی بنا دیا۔ہمارے ہاں بعض لوگ بچپن کی
سے ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں مگر وہ کسی کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتے لیکن انصار کا کی
یہ حال تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین کو ان کا بھائی بنا دیا تو ان میں سے
بعض نے اُس وقت گھر جا کر اپنی جائداد میں تقسیم کر دیں اور مہاجرین سے کہا کہ آدھی جائداد
ہماری ہے اور آدھی تمہاری۔بعض جو تاجر تھے انہوں نے مہاجرین کو اپنی تجارت میں شریک کری
لیا۔مہاجرین نے بیشک انکار کر دیا اور کہا کہ تم ہمیں اُجرت دیدینا ہم تمہاری خدمت کریں گے مگر
اُنہوں نے اپنی طرف سے احسان کرنے میں کوئی کمی نہیں کی۔بلکہ ایک صحابی نے تو اس حد تک
غلو کیا کہ وہ اپنے مہاجر بھائی کو اپنے گھر لے گئے اُن کی دو بیویاں تھیں اور پردہ کا حکم ابھی نازل
نہیں ہو ا تھا، انہوں نے اپنی دونوں بیویاں اُن کے سامنے کر دیں اور کہا کہ ان میں سے جس کو تم
پسند کرو میں اُسے طلاق دیدیتا ہوں تم اس سے شادی کر لو۔یہ کتنی بڑی قربانی ہے جو انصار نے
کی۔جس طرح مسجد کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوتے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنے
دروازے مہاجرین کے لئے کھول دیئے۔یہ اتنی اعلیٰ درجہ کی مثال ہے کہ تاریخ میں اس قسم کے
وسعت حوصلہ کی مثال اور کہیں نظر نہیں آتی۔انتخاب خلافت کے وقت انصار کا پھر سب سے بڑی حوصلہ کی مثال انصار نے اُس
وقت قائم کی جب خلافت کے انتخاب کا وقت
عدیم النظیر ایثار اور وسعت حوصلہ آیا۔مسائل خلافت نبی کے زمانہ میں ہمیشہ مخفی
رہتے ہیں، اگر نبی کے زمانہ میں ہی یہ باتیں بیان کی
۱۳۴
کر دی جائیں تو ماننے والوں کی جانیں نکل جائیں کیونکہ ان کو نبی سے ایسی شدید محبت ہوتی ہے
کہ وہ یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے کہ وہ تو زندہ رہیں اور نبی فوت ہو جائے اس لئے نبی کے زمانہ
میں خلافت کی طرف صرف اشارے کر دئیے جاتے ہیں۔یہی حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں صحابہ کا تھا، وہ یہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فوت ہو
جائیں گے اور وہ زندہ رہیں گے۔مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو انصار
نے خلافت کے متعلق الگ مشورہ شروع کر دیا اور مہاجرین نے الگ۔انصار نے یہ فیصلہ کیا
کہ ہم شہر والے ہیں اور مہاجرین باہر کے رہنے والے ہیں ، اس لئے باہر سے آنے والوں کا
کوئی حق خلافت میں تسلیم نہیں کیا جاسکتا، یہ ہمارا ہی حق ہے اور لیڈ ر ہم میں سے ہی ہونا
چاہئے۔مہاجرین کو جب یہ اطلاع ملی تو ان میں سے بھی بعض وہیں آگئے۔حضرت ابوبکر ،
حضرت عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو عبیدہ ان میں شامل تھے۔یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے وہاں گئے تھے بلکہ وہ
اسلام میں تفرقہ پیدا ہونے کے خوف سے وہاں گئے اور انہوں نے چاہا کہ انصار کوئی ایسا فیصلہ
نہ کریں جو مسلمانوں کے لئے مضر ہو۔غرض جب یہ وہاں پہنچے تو میٹنگ ہو رہی تھی۔مہاجرین
نے کہا کہ پہلے ہماری بات سُن لو اور وہ یہ ہے کہ عرب لوگ آپ کی اطاعت کے عادی نہیں،
اگر انصار میں سے کوئی خلیفہ ہو ا تو مسلمانوں کو بہت سی مشکلات پیش آنے کا ڈر ہے اس لئے مکہ
کے لوگوں میں سے آپ جس کو چاہیں اپنا امیر بنا لیں مگر انصار میں سے کسی کو نہ بنائیں۔اس پر کی
ایک انصاری نے کہا کہ اگر آپ لوگ ہماری بات نہیں مانتے تو پھر مِنَّا أَمِيرٌ وَ مِنْكُمُ اَمِيرٌ چلو
ایک خلیفہ ہمارا ہو جائے اور ایک آپ کا۔حضرت ابوبکر نے اس کے نقائص بیان کئے اور آخر
میں فرمایا کہ اگر انصار میں سے کوئی خلیفہ ہوا تو عرب کے لوگ اسے نہیں مانیں گے۔اس پر
بعض انصار جوش میں کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا اس کے معنے یہ ہیں کہ انصار ہمیشہ غلامی ہی
کرتے رہیں؟ وہ اس وقت بھی مہاجرین میں سے کسی کو خلیفہ مان لیں اور بعد میں بھی مہاجرین
میں خلیفہ بنتے رہیں، انصار میں سے کوئی خلیفہ نہ بنے اور اس طرح وہ ہمیشہ کے لئے غلام اور
ماتحت رہیں۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ سنکر انصار کو بہت سی نصیحتیں کیں اور فرمایا ہم آپ
لوگوں کا احسان مانتے ہیں، مگر آپ کو اس وقت یہ دیکھنا چاہئے کہ اسلام کا فائدہ کس بات میں
ہے؟ یہ سنکر ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایک تقریر کی جو اسلامی تاریخ میں ہمیشہ
۱۳۵
سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔انہوں نے انصار کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا اے لوگو! تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ
میں خدا کی رضا کے لئے بلایا تھا یا خلافت کے حصول کے لئے ؟ اور اگر تم نے اسلام میں داخل
ہو کر بڑی بڑی قربانیاں کیں تو اس لئے کی تھیں کہ خدا راضی ہو جائے یا اس لئے کی تھیں کہ
خلافت ملے؟ اگر تمام قربانیاں تم نے خدا کی رضا کے حصول کے لئے کی تھیں تو خدا را! اب اپنی
قربانیوں کو خلافت کی بحث میں برباد نہ کرو۔مہاجرین جو کہتے ہیں سچ کہتے ہیں مناسب یہی
ہے کہ تم اس معاملہ کو خدا پر چھوڑ دو اور اپنی تجاویز کو جانے دو۔اُس صحابی کا یہ فقرہ کہنا تھا کہ
ساری قوم نے شور مچا دیا، بالکل درست ہے بالکل درست ہے۔چنانچہ مہاجرین میں سے خلیفہ
کا انتخاب کیا گیا اور انصار نے خوشی سے اس کی بیعت میں اپنے آپ کو شامل کر لیا۔۳۵ یہ
عجیب بات ہے کہ آج تک بھی انصار میں سے کسی کو بادشاہت نہیں ملی ، گو تصوف والے اس کی
ایک وجہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ایک موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر ناراضگی
کا اظہار کیا تھا اور فرمایا تھا کہ اب تمہیں دنیا میں کچھ نہیں مل سکتا جو کچھ لینا ہے حوض کوثر پر آ کر لے
لینا۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا قیامت کے دن کسی کو اجر ملنا کوئی کم برکت والی چیز ہے، حقیقت یہ ہے
کہ بیشک دنیوی انعامات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہوتے ہیں مگر اصل انعام وہی ہیں جو انسان
کو عالم آخرت میں ملیں۔پس اگر انہیں قیامت کے دن انعامات مل گئے تو پھر تو انہیں سب کچھ
مل گیا۔لیکن بہر حال انصار نے دنیا میں کبھی حکومت نہیں کی اور یہ ایسی شاندار قربانی ہے جو
بتاتی ہے کہ ان لوگوں نے کس طرح اپنے دل اسلام اور مسلمانوں کے لئے کھول رکھے تھے۔صحابہ کرام لوگوں کو شر سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ تھے! پانچویں خصوصیت مساجد کی
عَنِ
یہ ہے کہ وہ شر اور بدی سے
روکنے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۳ کہ نماز انسان کو بدی اور بے حیائی کی باتوں سے روکتی
ہے اس بارہ میں بھی صحابہ نے بے نظیر مثال قائم کی ہے چنانچہ شر سے بچانے کا بہترین ثبوت
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد کا ایک واقعہ ہے جس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ مسلمانوں نے دنیا
میں کس طرح انصاف قائم کیا۔جب اسلامی لشکر رومیوں کو شکست دیتے دیتے شام تک چلا گیا کی
تو ایک وقت ایسا آیا جبکہ رومی بادشاہ اپنا سارا لشکر جمع کر کے مسلمانوں کے مقابلہ کے لئے
۱۳۶
آمادہ ہو گیا ، اُس وقت اسلامی جرنیلوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کچھ علاقے چھوڑ کر پیچھے ہٹ جانا
چاہئے مگر اُن علاقوں کے لوگوں سے چونکہ انہوں نے ٹیکس اور جزیے وصول کئے ہوئے تھے اور
اس ٹیکس اور جزیہ کے وصول کرنے کی غرض یہ ہوا کرتی ہے کہ اسی روپیہ کو خرچ کر کے لوگوں کی
جان و اموال کی حفاظت کی جائے۔اس لئے جبکہ وہ ان علاقوں سے واپس جا رہے تھے انہوں
نے سمجھا کہ اگر ہم نے ان کے ٹیکس انہیں واپس نہ کئے تو یہ ظلم ہوگا ، چنانچہ انہوں نے تمام
شہر والوں کو ان کا جزیہ واپس دیدیا اور کہا کہ اب ہم واپس جا رہے ہیں اور چونکہ تمہاری حفاظت
نہیں کر سکتے اس لئے ہم تمہارا ٹیکس تمہیں واپس دیتے ہیں۔اس واقعہ کا یروشلم کے عیسائیوں پر
ایسا اثر ہوا کہ باوجود اس کے کہ مسلمانوں کے مقابلہ میں عیسائی بادشاہ تھا اور باوجود اس کے کہ
وہ اُسے لاکھوں روپیہ بطور نذرانہ دیا کرتے تھے جس وقت صحابہ کا لشکر یروشلم کو چھوڑنے لگا تو
عورتیں اور مرد چھینیں مار مار کر روتے تھے اور دعائیں کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو پھر اس
جگہ واپس لائے۔دنیا کی کسی تاریخ میں اس قسم کی مثال ڈھونڈ نے پر بھی نہیں مل سکتی کہ کوئی قوم
اُس وقت جبکہ وہ کسی علاقہ کو خالی کر رہی ہو لوگوں کو اُن کے وصول شدہ ٹیکس واپس دے دے
بلکہ آجکل تو ایسی حالت میں لوگوں کو اور زیادہ لوٹ لیا جاتا ہے۔اسی طرح شر سے روکنے کی
مثالیں تو اور بھی بہت سی ہیں مگر میں وہ مثالیں دینا چاہتا ہوں جن کو سب دنیا مانتی ہے حتیٰ کہ
مسلمانوں کے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔شراب اور جوئے کی ممانعت چنانچہ ایک مثال میں جوئے کی پیش کرتا ہوں اس سے
اسلام نے روکا ہے۔اسی طرح شراب سے اسلام نے کی
بڑی سختی سے روکا ہے کیونکہ شراب بھی بڑی خرابیوں کا موجب ہوتی اور اس سے انسان کی عقل ماری
جاتی ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ان کے شر اور فساد کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطنُ اَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ
وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَن الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ ٣
فرمایا ہم نے شراب اور جوئے سے تمہیں روکا ہے مگر جانتے ہو ہم نے کیوں روکا ہے؟ اس لئے کہ ان
کے ذریعہ فساد پیدا ہوتا ہے اور یہ چیزیں ذکر الہی اور عبادت کی بجا آوری میں روک بنتی ہیں اس
طرح آپس میں عداوت اور بغض پیدا ہوتا ہے۔آج تمام یورپ اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ شراب
بُری چیز ہے اور یوروپین مدبر چاہتے ہیں کہ شراب نوشی روک دیں مگر وہ اپنی کوششوں میں کامیاب