سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )
حصہ 4
۱۳۷
نہیں ہو سکتے۔امریکہ نے شراب کے خلاف بڑا زور مارا مگر اڑھائی پرسنٹ (PER CENT۔شراب کی اس نے بھی اجازت دیدی۔گویا اس معاملہ میں امریکہ کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
کہتے ہیں ایک کشمیری کہیں بیٹھا ہوا تھا اور اُس نے اپنے اوپر ایک بہت بڑی چادر لپیٹی ہوئی تھی
کسی شخص نے اس سے پوچھا کہ تمہارا کوئی بچہ بھی ہے؟ وہ کہنے لگا کوئی نہیں۔اس نے کہا نہیں
سچ سچ بتاؤ ایک یا دو تو ہوں گے، کہنے لگا سچ کہتا ہوں میرا تو ایک بچہ بھی نہیں۔تھوڑی دیر کے
بعد وہ کشمیری اُٹھا تو چادر کے نیچے سے چار بچے نکل آئے ، یہ دیکھ کر وہی شخص اسے کہنے لگا کہ تم
تو کہتے تھے کہ میرا ایک بچہ بھی نہیں اور یہ تو چار بچے تمہارے ساتھ ہیں۔اس پر وہ کشمیری کہنے
لگا ، حضرت چار پتر بھی کوئی پتر ہوندی ہے یعنی چار بیٹے بھی کوئی بیٹے ہوتے ہیں ( یہ مثال لوگوں
نے اسی امر کے اظہار کے لئے بنائی کہ مَا شَاءَ اللہ کشمیریوں کے اولاد بہت ہوتی ہے ) اسی
طرح امریکہ والوں نے کہہ دیا کہ اڑھائی پرسنٹ شراب کوئی شراب نہیں۔مگر اس قدر
اجازت دینے کے باوجود جب اس نے قانوناً شراب کی ممانعت کر دی تو ملک میں خطر ناک کی
فساد برپا ہو گیا۔ہزار ہا آدمی سالا نہ محض اس کی وجہ سے مارا جاتا تھا کیونکہ جنہیں شراب پینے
کی عادت تھی وہ شراب کے لئے دوسروں کو روپیہ دیتے اور وہ چوری چھپے لے آتے۔آخر
لفنگوں اور بدمعاشوں کی کمیٹیاں بن گئیں جو لوگوں سے روپیہ وصول کرتیں اور انہیں کسی نہ کسی
طرح شراب مہیا کر دیتیں اور چونکہ اس طرح مختلف کمیٹیوں والوں کی آپس میں رقابت ہوگئی
اس لئے وہ موقع ملنے پر ایک دوسرے کے آدمیوں کو مروا دیتیں۔پھر پولیس کو مقدمات
چلانے پڑتے اور درجنوں کو گورنمنٹ پھانسی کی سزا دیتی۔غرض ہزاروں مقدمات چلے،
لاکھوں آدمی مارے گئے اور لاکھوں اس طرح مرے کہ جب انہیں شراب نہ ملتی تو وہ میتھی لینڈ
سپرٹ (METHYLATED SPIRIT ) پی لیتے جو سخت زہریلی چیز ہے اور اس طرح کئی
مر جاتے اور کئی اندھے ہو جاتے۔غرض امریکہ اڑھائی فیصدی شراب کی اجازت دے کر بھی اپنے کی
ملک کو شراب پینے سے نہ روک سکا اور لاکھوں قتل ہوئے، لاکھوں مقدمات ہوئے اور لاکھوں
اندھے اور بیکار ہو گئے۔یہاں تک کہ آخر میں حکومت کو اپنا سر جھکانا پڑا اور اس نے کہدیا کہ ہم
ہارے اور شراب پینے والے جیتے چنانچہ اس نے ممانعت شراب کا قانون منسوخ کر دیا۔محمد رسول اللہ کے اعلان پر صحابہ نے شراب کے ملکے توڑ ڈالے محمد حمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو
۱۳۸
دیکھو جب یہ آیت اتری کہ شراب حرام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو مدینہ کی کی
گلیوں میں اس کا اعلان کرنے کے لئے مقرر کیا تو احادیث میں آتا ہے ایک جگہ شادی کی مجلسی
لگی ہوئی تھی اور گانا گایا جا رہا تھا۔اتنے میں باہر سے آواز آئی کہ شراب حرام ہو گئی ہے، لکھا
ہے جس وقت یہ اعلان ہوا اُس وقت وہ لوگ شراب کا ایک مٹکا ختم کر چکے تھے اور دو مٹکے
ابھی رہتے تھے۔نشہ کی حالت ان پر طاری تھی اور وہ شراب کی ترنگ میں گا بجا رہے تھے کہ
باہر سے آواز آئی شراب حرام کر دی گئی ہے۔یہ سنتے ہی ایک شخص نشہ کی حالت میں بولا کہ کوئی
شخص آوازیں دیتا ہے اور کہتا ہے شراب حرام ہو گئی ہے۔دروازہ کھول کر پتہ تو لو کہ بات کیا کی
ہے؟ اول تو کوئی شرابی نشہ کی حالت میں اس قسم کے الفاظ نہیں کہہ سکتا مگر ان کا دینی جذ بہ اس
قدر زبر دست تھا کہ انہوں نے معاً آواز پر اپنا کان دھرا اور ان میں سے ایک نے دوسرے
سے کہا کہ دروازہ کھول کر دریافت کرو کہ بات کیا ہے؟ دوسرا شخص جس کو اس نے مخاطب کیا تھا
وہ دروازہ کے پاس بیٹھا تھا اور اس نے اپنے ہاتھ میں ایک مضبوط ڈنڈا پکڑا ہو ا تھا اس نے
جواب دیا کہ پہلے میں ڈنڈے سے مشکوں کو توڑوں گا اور پھر دریافت کرونگا کہ کیا بات ہے؟
جب ہمارے کان میں یہ آواز آ گئی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب حرام کر دی ہے تو ی
اب اس کے بعد ایک لمحہ کا توقف بھی جائز نہیں اس لئے میں پہلے مٹکے توڑوں گا اور پھر دروازہ
کھول کر اس سے دریافت کرونگا۔چنانچہ اس نے پہلے مٹکے تو ڑے اور پھر منادی والے سے
پوچھا کہ کیا بات ہے؟ اس نے بتایا کہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب حرام کر دی ہے۔اس نے
کہا الْحَمدُ لِلهِ ہم پہلے ہی مشکوں کو توڑ چکے ہیں۔۳۸ اب بتاؤ کہ کونسی مسجد ہے جو اس طرح
بدیوں کو مٹا سکتی ہے۔قتل اولاد کی ممانعت دیکھو قتل اولاد ایک مانی ہوئی بدی ہے۔ساری قو میں اس امر کو کی
تسلیم کرتی ہیں کہ قتل اولاد بہت بڑا جرم ہے مگر کسی قوم نے اس کی
کے متعلق شرعی حکم نہیں دیا۔صرف اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے دنیا کے سامنے سب سے
پہلے اس حقیقت کو رکھا اور بتایا کہ اولاد کا مارنا حرام ہے اور اس طرح دنیا کو ایک بہت بڑے
شر سے بچایا۔عورتوں کے حقوق کی حفاظت اسی طرح عورتوں پر ظلم ہوتے تھے آج ساری دنیا میں یہ
شور مچ رہا ہے کہ عورتوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں،
۱۳۹
عورتوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں اور بعض مغرب زدہ نو جوان تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں
کہ عورتوں کو حقوق عیسائیت نے ہی دیئے ہیں۔حالانکہ ان کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے
کیونکہ عورتوں کے حقوق کے سلسلہ میں اسلام نے جو وسیع تعلیم دی ہے عیسائیت کی تعلیم است
کے پاسنگ بھی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام نے عورتوں کو بہت وسیع حقوق دیئے ہیں۔عربوں
میں رواج تھا کہ ورثہ میں اپنی ماؤں کو بھی تقسیم کر لیتے مگر اسلام نے خود عورت کو وارث قرار دیا،
بیوی کو خاوند کا ، بیٹی کو باپ کا اور بعض صورتوں میں بہن کو بھائی کا بھی۔پھر فرمایا وَلَهُنَّ
مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ ۳۹ کہ انسانی حقوق کا جہاں تک سوال ہے عورتوں کو بھی ویسا ہی حق حاصل
ہے جیسے مردوں کو ، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں۔چنانچہ گل ہی میں نے عورتوں میں تقریری
کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح مردوں اور عورتوں کو یکساں احکام دیئے
ہیں اسی طرح انعامات میں بھی انہیں یکساں شریک قرار دیا ہے اور جن نعماء کے مردمستحق ہوں
گے اسلامی تعلیم کے ماتحت قیامت کے دن وہی انعام عورتوں کو بھی ملیں گے۔بلکہ گل تو مجھے
ایک عجیب استدلال سُوجھا۔میں نے کہا کہ قرآن اور حدیث نے تمہارا صرف ایک ہی مذہبی
حق چھینا ہے اور وہ یہ کہ نبی مرد ہو سکتا ہے ، عورت نہیں ہو سکتی۔صرف یہ ایک ایسا مقام ہے جس
کے متعلق عورت کہہ سکتی ہے کہ مجھے کم انعام دیا گیا ہے اور مرد کو زیادہ مگر میں نے انہیں بتایا کہ
نبوت صرف ایک عہدہ ہے اور اس عہدہ کے ساتھ بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، پس کی
اس لئے خدا نے اسے نبی نہیں بنایا۔مگر انعامات کے لحاظ سے جو انعام عالم آخرت میں نبی کو
ملے گا وہی اس کی بیوی کو بھی ملے گا ، کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جَنَّتُ
عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَ الْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ
عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
کہ جو لوگ جنت میں داخل ہو نگے ان کے ساتھ ان کے والدین، ان کی بیویوں اور ان کے
بچوں کو بھی رکھا جائے گا۔اگر ایک شخص خود تو جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوگا مگر اس کی بیوی کسی
ادنیٰ مقام پر ہوگی تو اللہ تعالیٰ بیوی کو اسی جگہ رکھے گا جہاں اس کا خاوند ہوگا اور یہ پسند
نہیں کرے گا کہ میاں بیوی جداجدا ہوں۔پس موسی کی بیوی موسی" کے ساتھ رکھی جائے گی
داؤد کی بیوی داؤد کے ساتھ رکھی جائے گی ، سلیمان کی بیوی سلیمان کے ساتھ رکھی جائے گی
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھی جائیں
۱۴۰
گی۔بیشک موسیٰ کی بیوی نبی نہیں مگر نبوت کے انعام میں وہ بھی شریک ہو جائے گی۔بیشک
داؤد کی بیوی نبی نہیں مگر داؤد کے انعام نبوت میں ان کی بیوی بھی شریک ہو جائے گی۔اسی
طرح حضرت سلیمان کی بیویاں گو نبی نہیں مگر خدا انہیں وہی انعامات دے گا جو وہ سلیمان کو
دیگا۔پھر میں نے انہیں کہا کہ تم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
گیارہ بیویاں اور تین بیٹیاں تھیں، گویا ایک مرد کے ساتھ چودہ عورتیں انعام میں شریک
ہو گئیں یہ کس قدر وسیع فیضان ہے اللہ تعالیٰ کے انعامات کا اور کس طرح اس نے اپنی رحمت
میں عورتوں کو ڈھانپ لیا ہے کہ نہ اس دنیا میں ان کی کوئی حق تلفی کی ہے اور نہ اگلے جہاں میں
اُنہیں کسی انعام سے محروم رکھا ہے، حالانکہ عورتوں کی قوم اتنی مظلوم تھی کہ عرب لوگ روپوں
کے بدلے اپنی ماؤں اور بیویوں تک کو بیچ دیا کرتے تھے۔پس یہ مسجد کنویں کی منڈیر کا کام
کرتی ہے یعنی وہ رسوم یا عادات یا اعمال جن سے لوگ تباہ ہوں اُن سے بچاتی اور گندگی کو
اندر گرنے سے روکتی ہے۔قیام امن کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم (1) مجھے مسجد امن کا موجب ہوتی ہے
اور یہ مسجد ایسی ہے کہ جب اس کا نام
ہی اسلام ہے اور اس کے ماننے والوں کا نام مسلم اور مسلم کے معنے ہی یہ ہیں کہ وہ ایسا شخص
ہے جو دوسروں کو امن دیتا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں۔الْمُسْلِمُ
مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ يَدِهِ وَ لِسَانِهِ "
که مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور جس کی زبان کے شر سے ہر وہ شخص محفوظ ہوتا ہے جو کسی کو
نقصان نہیں پہنچاتا۔اب میں تفصیل بتا تا ہوں کہ امن کن چیزوں سے برباد ہوتا ہے سو یا درکھنا چاہئے امن
چار چیزوں سے برباد ہوتا ہے۔ا۔امن برباد ہوتا ہے بدظنی سے۔۲۔امن بر باد ہوتا ہے ظلم سے۔۳۔امن بر باد ہوتا ہے غصہ کو اپنے اوپر غالب آنے دینے سے۔۴۔امن بر باد ہوتا ہے لالچ سے۔غرض دنیا میں جس قدر فسادات ہوتے ہیں وہ انہی چار وجوہ سے ہوتے ہیں یعنی یا تو
۱۴۱
بدظنی کی وجہ سے فساد ہوتا ہے یا ظلم کی وجہ سے فساد ہوتا ہے یا غصے کو غالب آنے دینے سے فساد
ہوتا ہے یا لالچ کی وجہ سے فساد ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں امن بھی چار چیزوں سے قائم ہوتا ہے۔ا۔امن قائم ہوتا ہے خیر خواہی سے۔۲۔امن قائم ہوتا ہے مغفرت سے۔مثلاً اگر کوئی گالی دے اور دوسرا معاف کر دے تو لڑائی کی
کس طرح ہو سکتی ہے، کہتے ہیں تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے جب فریقین میں سے ایک
مغفرت سے کام لے اور عفو و درگزر کا سلوک کرے تو لڑائی بڑھ ہی نہیں سکتی۔۔اسی طرح احسان سے امن قائم ہوتا ہے۔۴۔پھر امن دین کو دُنیا پر مقدم رکھ کر بھی ہوتا ہے کیونکہ جب کوئی انسان اُخروی حیات پر
ایمان رکھتا ہو اور اُس کو دنیا کی زندگی پر ہر لحاظ سے ترجیح دیتا ہو تو وہ امن کے قیام کی
خاطر ہر قسم کی قربانی کرسکتا ہے۔اب یہ آٹھوں باتیں جو فی اور مثبت سے تعلق رکھتی ہیں ہمیں دیکھنا چاہئے کہ صحابہ میں
پائی جاتی تھیں یا نہیں؟
اسلام میں بدظنی کی ممانعت اول بدظنی ہے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے۔یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا
۴۲
كَثِيراً مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوا "
کہ اے مومنو! تم اکثر گمانوں سے بچا کرو کیونکہ بعض ظن ایسے ہیں جن سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔وَلَا تَجَسَّسُوا اور تم دوسروں کے عیوب تلاش نہ کیا کرو۔اب اگر کوئی شخص دوسرے پر حسن ظنی
کرے تو وہ اس کے عیب کو تلاش ہی نہیں کر سکتا۔عیب اُسی وقت انسان تلاش کرتا ہے جب دل
میں بدظنی کا مادہ موجود ہو۔اب ہم صحابہ کے طریق عمل کو دیکھتے ہیں کہ اُن میں حسنِ ظنی کسی حد
تک پائی جاتی تھی۔تاریخ اسلام میں جب صحابہ کے واقعات دیکھے جاتے ہیں تو انسان حیران رہ جاتا ہے کہ
اُن میں کس قدر خوبیاں پائی جاتی تھیں۔ان میں نیک فنی تھی تو کمال درجہ کی اور دیانت وامانت
تھی تو اُس حد تک کہ اس کی اور کہیں مثال ہی نہیں ملتی۔ان کی نیک ظنی کی مثال یہ ہے کہ لکھا
ہے حضرت عمرؓ کے عہد میں ایک شخص پر قتل کا مقدمہ چلا اور قضاء نے اس کے خلاف فیصلہ دیتے
۱۴۲
ہوئے اس کے قتل کئے جانے کا حکم دیدیا۔جب اسے قتل کرنے کے لئے لوگ لے گئے تو اُس
نے کہا کہ میرے گھر میں کئی قیموں کی امانتیں پڑی ہوئی ہیں، مجھے اجازت دی جائے کہ میں
میں جا کر وہ امانتیں اُن کو واپس دے آؤں ، پھر میں اس جگہ اتنے دنوں میں حاضر ہو
جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنا کوئی ضامن لاؤ۔اُس نے اِدھر اُدھر دیکھا آخر اس کی نظر
ابوذر صحابی پر جا پڑی اور اس نے کہا کہ یہ میرے ضامن ہیں۔ابوذر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی
اس کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں۔خیر انہوں نے ضمانت دی اور وہ
چلا گیا۔جب عین وہ دن آیا جو اُس کی حاضری کے لئے مقرر تھا تو صحابہؓ ادھر اُدھر
گھبراہٹ سے پھرنے لگے کیونکہ وہ شخص ابھی تک آیا نہیں تھا جب بہت دیر ہوگئی اور وہ نہ آیا
تو صحابہ نے حضرت ابوذر سے پوچھا کہ کچھ آپ کو پتہ بھی ہے وہ کون شخص تھا ؟ انہوں نے کہا
مجھے تو علم نہیں۔صحابہ کہنے لگے اُس کا جرم قتل تھا اور آپ نے بغیر کسی واقفیت کے اس کی ضمانت
دے دی، یہ آپ نے کیا کیا ؟ اگر وہ نہ آیا تو آپ کی جان جائے گی۔انہوں نے کہا، بیشک
میں اسے جانتا نہیں تھا مگر جب ایک مسلمان نے ضمانت کے لئے میرا نام لیا تو میں کس طرح
انکار کر سکتا تھا اور کس طرح یہ بدظنی کر سکتا تھا کہ ممکن ہے وہ حاضر ہی نہ ہو۔اب دیکھو اُن میں
حُسنِ ظنی کا کس قدر مادہ پایا جاتا تھا کہ ایک شخص جس کی انہیں کچھ بھی واقفیت نہیں اُس کی
اُنہوں نے ضمانت دیدی محض اس وجہ سے کہ وہ بدظنی کرنا نہیں چاہتے تھے۔جب وقت بالکل
ختم : ہونے لگا تو صحابہ کو دُور سے گرد اڑتی دکھائی دی اور انہوں نے دیکھا کہ ایک سوار بڑی
تیزی سے اپنے گھوڑے کو دوڑاتا ہوا آرہا ہے۔سب کی نظریں اُس سوار کی طرف لگ گئیں
جب وہ قریب پہنچا تو وہ وہی شخص تھا جس کی حضرت ابوذر نے ضمانت دی ہوئی تھی۔وہ اپنے
گھوڑے سے اُترا اور چونکہ بڑی تیزی سے اپنے گھوڑے کو دوڑاتا چلا آیا تھا اس لئے اس کے
اُترتے ہی گھوڑا گر کر مر گیا۔اس نے پاس آکر کہا کہ مجھے معاف کرنا ، بیتائی کی امانتیں تقسیم
کرتے ہوئے مجھے کچھ دیر ہو گئی جس کی وجہ سے میں جلدی نہ آسکا اور اب میں گھوڑے کو
دوڑاتا ہی آ رہا تھا تا کہ وقت کے اندر پہنچ جاؤں سو خدا کا شکر ہے کہ میں پہنچ گیا ، اب آپ اپنا
کام کریں۔اس کی اس وفاداری کا اس قدر اثر ہوا کہ جن لوگوں کا جرم تھا انہوں نے فوراً
قاضی سے کہدیا کہ ہم نے اپنا جرم اس شخص کو معاف کر دیا۔۴۳
یہ وہ نیک طن لوگ تھے جو دوسروں پر بدظنی کرنا جانتے ہی نہیں تھے اور پھر خدا بھی ان کی
۱۴۳
کے نیک ظنوں کو پورا کر دیتا تھا۔اسلام میں ہر قسم کے ظلم کی ممانعت پھر فساد ظلم سے پیدا ہوتا ہے اور علم کی کئی
قسمیں ہیں مگر اسلام نے اُن سب کو مٹا دیا ہے۔-
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضاً ؟
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضاً " کہ ایک دوسرے کی غیبت نہ
کرو کیونکہ یہ بھی ایک قسم کا ظلم ہوتا ہے اور دوسرے کی عزت پر اس سے حملہ ہوتا ہے۔دوسری چیز مال ہے جس کی وجہ سے ظلم کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بارہ میں بھی
ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے۔وَلَا تَأكُلُوا اَمْوَالَكُمُ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِل ۲۵ که
جھوٹ اور فریب سے ایک دوسرے کے اموال نہ کھایا کرو۔پھر جان ہوتی ہے اس کے متعلق فرمایا وَلَا تَقْتُلُوا اَنْفُسَكُم " کہ اپنے آپ
کو قتل مت کرو۔اسی طرح تجارت میں بعض دفعہ ظلم کا ارتکاب کر لیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بھی
روکا اور فرمایا وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ - وَإِذَا
كَالُو هُمُ اَوْ وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ "
کہ لعنت ہے اُن پر ، ہلاکت ہے اُن پر جو لوگوں کے حقوق کو غصب کرتے ہیں اور جب چیزیں
لیتے ہیں تو تول میں پوری لیتے ہیں اور جب دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں گویا اسلام نے ظلم کی تمام
شقوں سے روک دیا اور اس طرح اُس نے جان کو بھی محفوظ کر دیا، عزت کو بھی محفوظ کر دیا اور
صحابہ نے اس پر ایسا عمل کر کے دکھایا کہ جس طرح حرم میں داخل ہو کر انسان امن میں آ جاتا
ہے اس طرح وہ لوگوں کی عزتوں اور ان کے مالوں اور ان کی جانوں کے محافظ تھے اور
امانتیں تو ان کے پاس اس طرح محفوظ رہتی تھیں کہ آجکل کے بنکوں میں بھی ویسی محفوظ نہیں
رہتیں۔ایک صحابی ایک دفعہ ایک گھوڑا فروخت کرنے کے لئے لائے اور انہوں نے اس کی
دوسو دینار قیمت بتائی۔ایک اور صحابی نے کہا کہ میں یہ گھوڑا لینا چاہتا ہوں مگر تم غلط کہتے ہو کہ
اس کی دوسو دینار قیمت ہے اس کی تو پانچ سو دینار قیمت ہے وہ کہنے لگے میں صدقہ خور نہیں کہ
زیادہ قیمت لے لوں اس کی اصل قیمت دو سو دینا رہی ہے۔اب وہ دونوں جھگڑنے لگ گئے۔بیچنے والا کہتا تھا کہ میں دو سو دینار لوں گا اور خرید نے والا کہتا تھا کہ میں پانچ سو دینار دونگا۔کی
اب بتاؤ جہاں اس قسم کے لوگ ہوں وہاں امن کس شان کا ہوگا مگر اب تو جتنا کوئی مالدار ہوتی
۱۴۴
اُتنا ہی دوسروں کو لوٹنے کی کوشش کرتا ہے۔میں ایک دفعہ بمبئی میں ایک دُکان پر کپڑا لینے کے
لئے گیا میرے ساتھ مستورات بھی تھیں مگر وہاں ہمیں کافی دیر لگ گئی اور دُکاندار ایک اور شخصی
سے جھگڑنے میں مصروف رہا۔آخر میں نے اس سے کہا کہ بات کیا ہے اور اتنی دیر سے جھگڑ
کیوں رہے ہو؟ اس نے کہا کیا بتاؤں آج تو میں مصیبت میں پھنس گیا تھا یہ شخص بمبئی کا سب
سے بڑا مشینوں کا مالک ہے۔اس نے مجھ سے ہمیں چھپیں کپڑے لئے اور میں نے ان کابل
ایک سو آٹھ روپیہ کا بنا کر اس کے سامنے رکھ دیا۔اس پر یہ جھگڑنے لگا کہ میں اتنا بڑا آدمی
ہوں میری رعایت کیا تم نہ کرو گے میں یہ کہہ رہا تھا کہ ہماری دُکان پر ایک قیمت ہوتی۔وقت ضائع کرنے کے بعد اس کے سیکرٹری نے سو کا نوٹ رکھ دیا اور کہا کہ اب بس کر و باقی رقم
کا مطالبہ نہ کرو اور میری یہ حالت کہ میں اسے ناراض بھی نہیں کر سکتا، لیکن دوسری طرف اگر
قیمت کم لیتا ہوں تو میری دُکان کا اصول ٹوٹتا ہے اب یہ زور سے کم قیمت دے کر چلا گیا ہے۔غرض مسلمان اپنے غلبہ کے وقت میں اتنا سیر چشم تھا کہ اگر کوئی غلطی سے کم قیمت مانگتا
تھا تو وہ اصرار کرتا تھا کہ میں اس کی قیمت زیادہ دونگا، مگر آج کے کروڑ پتی بھی سودے میں کچھ
معاف کروانے کے لئے خواہ جائز ہو یا نہ ہو گھنٹوں صرف کر دیتے ہیں ، دوسری طرف دکاندار
ہے اتنا
اور کارخانہ دار قیمت زیادہ وصول کرنے پر مصر ہوتے ہیں۔تکتیر کی بُرائی اسی طرح دنیا میں خیالات کی خرابی کی وجہ سے بھی ظلم ہوتا ہے ایک انسان یہ
خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوں اور اس طرح وہ تکبر میں آکر
دوسروں کی حق تلفی کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس غرور کو بھی توڑا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے وَلَا تَمُشِ
فِي الْأَرْضِ مَرَحاً إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولاً
اے انسان! تو زمین میں متکبرانہ طور پر نہ چلا کر کیونکہ اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ تو زمین
میں سے کہیں باہر نہیں نکل سکتا۔یہی تیرے غریب بھائی جو تیرے ارد گرد ہیں ان سے تجھے
دن رات کام رہتا ہے اور تُو نے ان کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہے۔خرق کے معنے پھاڑنے کے
بھی ہوتے ہیں اور ملک میں سے گزرنے کے بھی۔مطلب یہ ہے کہ تو نے اس زمین میں سے
کہیں نکل نہیں جانا بلکہ اس دنیا میں رہنا ہے اور دنیا میں انسان کو آرام اُس وقت تک نہیں مل
سکتا جب تک وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل جُل کر نہ رہے۔پس اللہ تعالیٰ لوگوں کو نصیحت
کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ دیکھو تکبر نہ کرو کیونکہ اگر تم تکبر کرو گے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کی
۱۴۵
ذلیل اور حقیر سمجھو گے تو تم اکیلے پھرتے رہو گے اور لوگ تمہیں غیر جنس خیال کرنے لگ جائیں
گے اور اس وجہ سے تمہیں امن میسر نہیں آ سکے گا۔بھلا کبھی گھوڑوں اور گدھوں میں رہ کر بھی
انسان کو امن حاصل ہو سکتا ہے۔امن تو اُس وقت حاصل ہوتا ہے جب انسان اپنی جنس کے
ساتھ رہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میاں دیکھو تم نے کسی اور جگہ نہیں جانا بلکہ تمہارے ان
غریب بھائیوں نے ہی رات دن تمہارے کام آنا ہے اگر تم اپنے آپ کو کوئی غیر جنس سمجھو گے
تو دُنیا میں اس طرح رہو گے جس طرح چڑیا گھر میں انسان رہتا ہے۔پھر فرماتا ہے وَلَنُ
تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولاً اگر تم نے یہ طریق جاری رکھا تو یاد رکھو تم اس صورت میں کبھی بھی قوم کے
سرداروں میں شامل نہیں ہو سکو گے۔اس لئے کہ جب تم قوم کو ذلیل سمجھو گے تو قوم تمہیں اپنا
سردار کس طرح بنائے گی وہ تو تمہاری دشمن ہوگی اور تمہیں اپنی قوم کی نگاہوں میں عزت نہیں
بلکہ ذلت حاصل ہوگی۔قومی اخلاق کو بگاڑنے کی ممانعت پھر قومی ظلموں میں سے ایک اخلاقی ظلم قوم کے
اخلاق کو بگاڑنا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان
کو اس سے بھی روکتا اور فرماتا ہے لَا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا
مَنْ ظُلِمَ " کہ اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں فرماتا کہ کوئی بُری بات اونچی آواز سے کہی جائے۔لوگ
اس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ اگر کوئی مظلوم ہو تو اسے بیشک اجازت ہے کہ وہ بر سر عام جو جی میں
آئے کہتا پھرے لیکن کسی اور کو اس کی اجازت نہیں۔مگر میرے نزدیک اس آیت کا اصل مفہوم
یہ ہے کہ اگر کوئی مظلوم ہو تب بھی یہ پسندیدہ بات نہیں کہ وہ لوگوں میں بُرائیاں بیان کرتا
پھرے۔گویا اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس طریق سے روکتا اور فرماتا ہے کہ تو جو اپنے ظلم کے خلاف
شور مچاتا ہے تجھے یہ تو سمجھنا چاہئے کہ تو اپنے ظلم کے متعلق تو شور مچا رہا ہے اور قوم کے اخلاق کو
تباہ کر رہا ہے جیسے اگر کوئی ماں بہن کی گندی گالیاں دینا شروع کر دے اور پاس سے عورتیں گزر
رہی ہوں تو ہر شریف آدمی اسے روکتا اور کہتا ہے کہ تجھے شرم نہیں آتی کہ تو لوگوں کے اخلاق
خراب کر رہا ہے اسی طرح خدا فرماتا ہے تو شور کس بات پر مچا رہا ہے؟ کیا اس بات پر کہ تجھ پر
ظلم ہوا ہے مگر تجھے اتنی سمجھ نہیں کہ تو اپنے ظلم پر شور مچا رہا ہے اور ساری قوم پر ظلم کر رہا ہے۔پھر ایک اور ظلم حکومتوں پر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے
بين الاقوامی مناقشات کا سدِ باب اس بارہ میں بھی کئی ہدایات دی ہیں اس کے کی
۱۴۶
متعلق تفصیلی بحث میری کتاب "احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں موجود ہے۔میں اس جگہ مختصراً
چند باتیں بیان کر دیتا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأخْرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى
تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ٥٠
اگر دو مومن حکومتیں آپس میں لڑ پڑیں تو باقی تمام حکومتوں کو چاہئے کہ سب مل کر ان سے کہیں
کہ آپس میں صلح کر لو۔اگر ان میں سے کوئی صلح کی تجویز کو مان کر باغی ہو جائے یا صلح کی تجویز
کو قبول ہی نہ کرے اور لڑائی پر آمادہ رہے تو وہ حکومت جس نے بغاوت سے کام لیا ہو اس کے
ساتھ سب مل کر لڑو اور مظلوم کو اکیلا نہ رہنے دو حَتَّى تَفِيءَ إِلَى اَمْرِ اللهِ یہاں تک کہ ابتداء
کرنے والی حکومت یا قوم خدا تعالیٰ کے فیصلے کو مان لے فَاِنْ فَآءَ ت اگر وہ ظلم سے باز آ جائے کی
اور اقرار کر لے کہ اس سے غلطی ہوئی تو پھر اس سے انتقام نہ لو اور اپنے آپ کو فریق مخالف
قرار دے کر اس سے بیجا مطالبات نہ کرو، بلکہ ابتدائی مخاصمین کے درمیان صلح کرا دو۔وَأَقْسِطُوا اور انصاف سے کام لو ایسا نہ ہو کہ تم غصہ سے کسی کے خلاف کوئی ایسا فیصلہ کر دو جو
عدل و انصاف کے منافی ہو اور کہو کہ چونکہ اس نے پہلے ہماری بات کو نہیں مانا تھا اس لئے اب
اس پر سختی کرنی چاہئے۔تمہیں جنبہ داری اور کینے کے تمام پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے
انصاف سے کام لینا چاہئے اور سمجھ لینا چاہئے کہ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ الله تعالى
انصاف کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔میں اس وقت تفصیلاً اس مسئلہ کو بیان نہیں کر سکتا۔تین چار سال ہوئے جب ایسے سینیا پر اٹلی نے حملہ کیا تھا تو اُس وقت جلسہ سالانہ کے موقع پر کی
میں نے اس مضمون پر روشنی ڈالی تھی اور بتایا تھا کہ امن کے قیام کے لئے ایسی ہی لیگ آف نیشنز کی
کام دے سکتی ہے جس کی بنیاد اسلامی اصول پر ہو۔اگر اسلامی اصول پر لیگ آف نیشنز
(LEAGUE OF NATIONS) کی بنیاد نہ رکھی جائے تو وہ کبھی امن قائم نہیں کر سکتی۔اس
وقت یہ دستور ہے کہ جب کوئی قوم مغلوب ہو جاتی ہے تو اسے ہر ممکن طریق سے ذلیل اور رسوا
کرنیکی کوشش کی جاتی ہے جیسے گزشتہ جنگ کے اختتام پر جرمنی کو ” معاہدہ وارسائی اے کے
ذریعہ کچلنے کی پوری کوشش کی گئی اور انصاف کی حدود کو نظر انداز کر دیا گیا ، حالانکہ قرآن کریم
یہ کہتا ہے کہ جب کوئی قوم ہتھیار ڈال دے تو اس کے بعد جو بھی معاہدہ کیا جائے اس کی بنیاد
۱۴۷
انصاف پر ہونی چاہئے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ چونکہ ایک فریق مخالفت کر چکا ہے اور ہار چکا ہے
اس لئے اس کے خلاف سخت فیصلہ کر کے اسے ذلیل کیا جائے یا اس سے بدلہ لیا جائے۔گویا صلح
کرانے والوں کو اپنے آپ کو فریق مخالف نہیں بنا لینا چاہئے بلکہ جنگ کے باوجود اپنے آپ کو
ثالثوں کی صف میں رکھنا چاہئے۔دوسرے آجکل کی لیگ کے قوانین میں یہ شرط نہیں رکھی گئی
کہ اگر کسی فریق نے مقابلہ کیا تو اس سے لڑائی کی جائے گی بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم منوانے کی
کوشش کریں گے۔اب جسے پتہ ہو کہ میرا کام صرف منوانے کی کوشش کرنا ہے وہ لڑائی کے
لئے تیاری کیوں کرے گا اور بد اندیشے رکھنے والے لوگ اس لیگ سے ڈریں گے کیوں؟
تیسرے اسلام نے یہ ہدایت دی تھی کہ اگر دو متحارب فریقوں میں سے ایک لڑائی پر آمادہ ہو
جائے تو دوسرا قدم یہ اُٹھایا جائے کہ باقی سب اقوام اس کے ساتھ مل کر لڑیں اور چونکہ ایک
قوم سب اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکے گی اس لئے لازما وہ ہتھیار ڈال دے گی اور صلح پر آمادہ ہو
جائے گی مگر لیگ آف نیشنز میں ایسا کوئی قانون نہیں اس لئے اس کے فیصلہ سے کوئی قوم
مرعوب نہیں ہوتی اور چونکہ ان نقائص کی وجہ سے بار ہا لیگ آف نیشنز امن کے قائم کرنے میں
ناکام رہی ہے اس لئے اب بڑے بڑے مدبر بھی یہ لکھ رہے ہیں کہ لیگ آف نیشنز کے پیچھے
کوئی فوج ہونی چاہئے حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ لیگ آف نیشنز کے پاس صرف فوج ہی نہیں
ہونی چاہئے بلکہ اس کے علاوہ اس میں وہ باتیں بھی ہونی چاہئیں جو اسلام نے بتائی ہیں ورنہ
امن قائم نہیں ہوسکتا۔اپنے نفس پر ظلم کرنے کی ممانعت میہ تو ہوتا ہے غیر پر ظلم مگر اک ظلم نفس پر بھی ہوتا
ہے جیسے انسان شادی کرنا چھوڑ دے۔اب یہ تو
ممکن ہے کہ کوئی شخص شادی نہ کرے مگر جو خواہشات اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے دل میں
پیدا کی گئی ہیں اُن کو وہ کس طرح دبا سکتا ہے۔اسی طرح کوئی شخص بھوکا تو رہ سکتا ہے مگر بھوک
کی خواہش کو نہیں مٹا سکتا کیونکہ یہ خدا نے پیدا کی ہے۔اور کسی انسان کا اپنی جائز خواہشات کو
پورا نہ کرنا بھی ایک ظلم ہے جو کسی غیر پر نہیں بلکہ اپنے نفس پر ہے اور اسلام اس ظلم سے بھی
روکتا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لَا رَهْبَانِيَةَ فِى الإِسلام
اسلام میں رہبانیت نہیں اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ رہبانیت جو بعض
مذاہب نے شروع کر رکھی ہے اس کا ہم نے انہیں حکم نہیں دیا تھا بلکہ ان کی اپنی ایجاد ہے۔اسی
۱۴۸
طرح قرآن کریم میں آتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمُ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُـ
مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ ۵۳
کہ اے مسلمانو! تم اپنی جانوں کی حفاظت کرو۔ہم نے بیشک تمہیں حکم دیا ہے کہ تم تبلیغ کرو، ہم
نے
تمہیں حکم دیا ہے کہ تم تعلیم دو، ہم نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم دوسروں کی تربیت کرو، لیکن اگر
کبھی کوئی ایسا موقع آ جائے کہ دوسرے کو ہدایت دیتے دیتے تمہارے اپنے ایمان کے ضائع
ہو جانے کا بھی خطرہ ہو تو ایسی حالت میں تم دوسرے کو بیشک ہلاک ہونے دو اور اپنے ایمان کی
حفاظت کرو۔دیال سنگھ کالج کے بانی کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بالکل اسلام کے قریب پہنچ گئے تھے مگر
جو شخص انہیں تبلیغ کر رہا تھا اُس نے ایک دفعہ صرف اس آیت پر تھوڑی دیر کے لئے عمل چھوڑ دیا تو
نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اسلام سے منحرف ہو گئے۔سردار دیال سنگھ صاحب جن کے نام پر لاہور میں
کالج بنا ہوا ہے سکھ مذہب سے سخت متنفر تھے کسی مولوی سے انہیں اسلام کا علم ہوا اور جب
اسلامی تعلیم پر انہوں نے غور کیا تو وہ بہت ہی متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی مجلس میں اسلام
کی خوبیوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا اور کہنے لگ گئے کہ میں اب اسلام قبول کرنے والا
ہوں۔ان کا ایک ہندو دوست تھا جو بڑا چالاک تھا اس نے جب دیکھا کہ یہ مسلمان ہونے
لگے ہیں تو اس نے انہیں کہا کہ سردار صاحب ! ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہوتے ہیں اور
دکھانے کے اور۔یہ تو محض مسلمانوں کی باتیں ہیں کہ اسلام بڑا اچھا مذہب ہے ورنہ عمل کے کی
لحاظ سے کوئی مسلمان بھی اسلامی تعلیم پر کار بند نہیں۔اگر آپ کو میری اس بات پر اعتبار نہ ہو تو کی
جو مولوی آپ کو اسلام کی تبلیغ کرنے کے لئے آتا ہے آپ اس کے سامنے ایک سو روپیہ رکھ
دیں اور کہیں کہ ایک دن تو میری خاطر شراب پی لے، پھر آپ دیکھیں گے کہ وہ شراب پیتا
ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا بہت اچھا۔چنانچہ جب دوسرے دن وہی مولوی آیا تو انہوں نے
سو روپیہ کی تھیلی اس کے سامنے رکھ دی اور کہا مولوی صاحب اب تو میں نے مسلمان ہو ہی جانا
ہے، ایک دن تو آپ بھی میرے ساتھ شراب پی لیں اور دیکھیں میں نے تو آپ کی کتنی باتیں
مانی ہیں کیا آپ میری اتنی معمولی سی بات بھی نہیں مان سکتے۔اس کے بعد تو میں نے شراب کو
ہاتھ بھی نہیں لگانا، صرف آج شراب پی لیں۔اُس نے سو روپیہ کی تھیلی لے لی اور شراب کا
گلاس اُٹھا کر پی لیا۔سردار دیال سنگھ صاحب پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ وہ بجائے مسلمان ہونے