سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )
حصہ 5
۱۴۹
کے برہمو سماج سے جاملے اور انہوں نے اپنی ساری جائداد اس کے لئے وقف کر دی۔یہ نتیجہ
تھا درحقیقت اس آیت کی خلاف ورزی کا حالانکہ اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ لَا يَضُرُّكُم
مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ اگر روٹی کا سوال ہو تو بیشک خود بھو کے رہو اور دوسرے کو کھانا کی
کھلا ؤ لیکن جہاں ہدایت کا سوال آ جائے اور تمہیں محسوس ہو کہ اگر تمہارا قدم ذرا بھی ڈگمگایا تو
تم خود بھی ہدایت سے دُور ہو جاؤ گے تو تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ایسی صورت میں تمہیں مضبوطی
سے ہدایت پر قائم رہنا چاہئے اور دوسرے کی گمراہی کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔شرک کی ممانعت تیر اظلم خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اسکے بارہ میں فرماتا ہے وَاعْبُدُوا اللهَ
وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا " کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس
۵۴
کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔غرض اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے تو حید کو دنیا میں قائم کیا اور
اس طرح اس ظلم کا خاتمہ کر دیا جس کا خدا سے تعلق ہے اور مسلمان ہی وہ قوم ہے جس نے
کبھی
دوسروں
پر ظلم نہیں کیا اور مسلمان ہی وہ قوم ہے جس نے کبھی اپنے نفس پر بھی ظلم نہیں کیا اور اس
طرح اس نے امن کے برباد کرنے والے تمام اسباب کا خاتمہ کر دیا۔بے جا غضب کی ممانعت (۳) امن کو برباد کرنے والا تیسرا سبب یہ ہوتا ہے کہ
انسان غصہ کو اپنے اوپر غالب آنے دیتا ہے۔قرآن کریم
نے اس بدی کی بھی بیخ کنی کی ہے اور اصولی طور پر ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے وَ كَذلِكَ
جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا ۵۵ کہ ہم نے تمہیں اُمَةً وَسَطًا بنایا ہے یعنی ایسی امت جو ہر کام
میں اعتدال کو مد نظر رکھتی ہے پس تمہارا فرض ہے کہ تم نہ تو غصہ میں بہہ جاؤ اور نہ محبت میں
بہہ جاؤ بلکہ اگر محبت کرو تو ایک حد تک اور اگر غصہ کرو تو ایک حد تک۔پھر فرماتا ہے
وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ٥٦ كه مؤمن
لوگ اپنے غصہ کو دبا کر رکھتے ہیں۔حدیث میں آتا ہے جب کسی کو غصہ آئے تو اگر وہ اُس وقت چل رہا ہو تو کھڑا ہو جائے کی
اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور اگر بیٹھا ہو تو لیٹ جائے اور اگر پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہو تو پانی پی لے۔میں نے بچپن میں دیکھا ہے کہ جب بعض طالب علموں کی آپس میں لڑائی ہو جاتی تو ایک پانی لیکر
دوسرے کے منہ میں ڈالنے لگ جاتا اور اس طرح وہ لڑکا جسے غصہ آیا ہوتا تھا بے اختیار ہنس پڑتا
اور غصہ جاتا رہتا۔
۱۵۰
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نفس کے دبانے کو اتنی اہمیت دی ہے کہ آپ
فرماتے ہیں۔لَيْسَ الشَّدِيدُ بالصُّرُعَةِ إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ
عِنْدَ الْغَضَبِ ۵۷ کہ بہادر اُس کو نہیں کہتے جو کشتی میں دوسرے کو رگرالے، بہادر وہ ہے جسے
غصہ آئے تو وہ اُسے روک لے۔پس بہادر غلام محمد پہلوان نہیں ، بڑا بہا در سگر سنگھ پہلوان نہیں بلکہ
بڑا بہادر وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے جذبات پر قابورکھے اور اُس کو روک لے۔اس بارہ میں
حضرت علی کی ایک مثال بڑی ایمان افزاء ہے۔جنگ خیبر میں ایک بہت بڑے یہودی جرنیل
کے مقابلہ کے لئے نکلے اور بڑی دیر تک اس سے لڑتے رہے چونکہ وہ بھی لڑائی کے فن کا ماہر تھا اس کی
لئے کافی دیر تک مقابلہ کرتا رہا، آخر حضرت علیؓ نے اُسے گرا لیا اور آپ اس کی چھاتی پر چڑھ کر
بیٹھ گئے اور ارادہ کیا کہ تلوار سے اُس کی گردن کاٹ دیں۔اتنے میں اس یہودی نے آپ
کے منہ پر تھوک دیا۔اس پر حضرت علی اُسے چھوڑ کر الگ کھڑے ہو گئے۔وہ یہودی سخت
حیران ہو ا کہ انہوں نے یہ کیا کیا ؟ جب یہ میرے قتل پر قادر ہو چکے تھے تو انہوں نے مجھے چھوڑ
کیوں دیا۔چنانچہ اس نے حضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ آپ مجھے چھوڑ کر الگ کیوں ہو گئے ؟؟
آپ نے فرمایا کہ میں تم سے خدا کی رضا کے لئے لڑ رہا تھا مگر جب تم نے میرے منہ پر تھوک
دیا تو مجھے غصہ آگیا اور میں نے سمجھا کہ اب اگر میں تم کوقتل کرونگا تو میرا اقتل کرنا اپنے نفس کے
لئے ہوگا ، خدا کے لئے نہیں ہوگا۔پس میں نے تمہیں چھوڑ دیا تا کہ میرا غصہ فرو ہو جائے اور
میرا تمہیں قتل کرنا اپنے نفس کے لئے نہ رہے۔یہ کتنا عظیم الشان کمال ہے کہ عین جنگ کے
میدان میں انہوں نے ایک شدید دشمن کو محض اس لئے چھوڑ دیا تا کہ اُن کا قتل کرنا اپنے نفس
کے غصہ کی وجہ سے نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔لالچ اور حسد کی ممانعت (۴) امن کے بر بادکرنے کا چوتھا سب لانچ ہوتاہے اللہ تعالیٰ
اس سے بھی روکتا اور فرماتا ہے اَمُ يَحْسُدُونَ النَّاسَ
عَلَى مَا اتَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۵۸
کہ یہودی قوم بھی کوئی قوم ہے کہ خدا تو لوگوں پر فضل کرتا ہے اور یہ حسد سے مری
جاتی ہے دوسری جگہ فرماتا ہے وَ لَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللهُ بِهِ بَعْضَكُم عَلى بَعْضٍ ؟
خدا نے دنیا میں مختلف قوموں پر جو فضل کئے ہیں ان کی وجہ سے ان قوموں سے حسد نہ کرو بلکہ
اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو۔
۱۵۱
قیام امن کے ذرائع
اب اسکے مقابل پر میں امن کے ذرائع کو لیتا ہوں۔خیر خواہی (۱) پہلا ذریعہ قیام امن کا خیر خواہی ہے ہمارے ملک میں یہ جذ بہ اتنا کم ہے کہ
جب بھی کوئی افسر بدلتا اور اس کی جگہ کوئی دوسرا افسر آتا ہے تو وہ پہلے افسر کے کام
کے ضرور نقائص نکالتا ہے اگر ڈپٹی کمشنر آتا ہے تو پہلے ڈپٹی کمشنر کا نقص نکالتا ہے ، کمشنر آتا ہے تو
وہ پہلے کمشنر کے کام کی خرابیاں بتاتا ہے اور اگر جرنیل آتا ہے تو پہلے جرنیل کی سکیموں میں نقص
نکالتا ہے مگر مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے کیسی اعلیٰ تعلیم دی ہے وہ فرماتا ہے وَالَّذِينَ جَاءُ وا
مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرُلَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي
قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ *
سچا مسلمان وہ ہوتا ہے کہ جب خدا اسے کسی مقام پر کھڑا کرتا ہے تو پہلے لوگ جو فوت ہو چکے ہوں
اُنکے متعلق یہ نہیں کہتا کہ فلاں سے یہ غلطی ہوئی اور فلاں سے وہ غلطی ہوئی بلکہ وہ ان کی خوبیوں کا
اعتراف کرتا ہے اور اگر بعض سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو ان کے متعلق دعائیں کرتا رہتا ہے کہ اے
میرے رب ! مجھے بھی بخش اور میرے اُن بھائیوں کو بھی بخش جو مجھ سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور
اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں مؤمنوں کا کوئی کینہ نہ رہنے دیجیو۔اے رب ! تو بڑا مہربان
ہے تو ان پر بھی رافت اور رحم کر اور ہمارے دل میں ان کے متعلق محبت کے جذبات پیدا فرما
تا کہ ہم اپنے پیشروؤں کے نقص نکالنے کی بجائے ان کی خوبیوں کو بیان کرنے کے عادی ہوں۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ
لا خِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ال کہ کوئی مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کی نسبت وہ تمام
باتیں نہ چاہے جو وہ اپنی نسبت چاہتا ہے۔غور کرو کتنی وسیع خیر خواہی ہے جس کی اسلام اپنے ماننے
والوں
کو تعلیم دیتا ہے۔مغفرت
(۲) امن کے قیام کا دوسرا ذریعہ مغفرت ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
ہے متقی وہ ہوتے ہیں وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
جو غصے کو دباتے ہیں اور لوگوں کے گناہوں کو معاف کرتے ہیں اسی طرح فرماتا ہے
خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرُ بِالْعُرْفِ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجَهِلِينَ " کہ عفو کو اپنی عادت بنالو یہ نہیں ہونا
چاہئے کہ تم کبھی کبھار کسی کو معاف کردو بلکہ دوسروں کو معاف کرنا تمہاری عادت میں داخل ہونا
۱۵۲
چاہئے اور جو نیک اور پسندیدہ باتیں ہیں ان کا لوگوں کو حکم دو اور اگر کوئی تمہیں غصہ دلائے تو
اس کے فریب میں نہ آنا بلکہ ایسے جاہلوں سے اعراض کرنا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ ایک صحابی نے پوچھا يَا رَسُولَ الله ! انسان دن
میں کتنی دفعہ مغفرت کرے؟ آپ نے فرمایا: ستر مرتبہ۔اب ستر سے مرا دستر ہی نہیں کیونکہ انسان
دن بھر میں دو یا چار قصور کرے گا۔ستر قصور نہیں کر سکتا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں کہ ستر دفعہ معاف کرو۔دراصل اس ستر سے مراد کثرت ہے کیونکہ ستر یا سات کے معنے
عربی زبان میں کثرت کے ہوتے ہیں اسی طرح فرماتا ہے وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا اَلَا تُحِبُّونَ
اَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ "
مؤمنوں کو چاہئے وہ عفو کریں، درگزر کی عادت ڈالیں اور اس کا فائدہ یہ بتایا کہ کیا تم نہیں چاہتے
کہ خدا تعالیٰ تمہارے گناہ بخشے ، جب تم چاہتے ہو کہ خدا تمہارے گنا ہوں کو بخشے تو اے مومنو! تم
بھی اپنے بھائیوں کے گناہوں کو بخشو، اگر تم اپنے بھائیوں کے گنا ہوں کو بخشو گے تو خدا تمہارے
قصوروں کو معاف کرے گا۔(۳) امن کو قائم کرنے کا ایک ذریعہ احسان ہے اسکے متعلق بھی قرآن کریم میں
حکم موجود ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
احسان۔وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ -
کہ مؤمن وہ ہیں جو غصے کو دباتے ہیں جو لوگوں کو معاف کرتے ہیں اور پھر ان پر احسان بھی
کرتے ہیں، اسی طرح فرماتا ہے اِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ
ذِي الْقُرْبَى "
کہ اللہ تعالیٰ عدل، احسان، ایتائے ذی القربیٰ کا حکم دیتا ہے ان تینوں کی مثال میں میں ایک
واقعہ بیان کر دیتا ہوں جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان سے سنا اور جسے
بعد میں میں نے اور کتابوں میں بھی پڑھا ہے۔وہ واقعہ یہ ہے کہ ایک دفعہ حضرت امام حسنؓ نے
اپنے ایک غلام کو کوئی برتن لانے کے لئے کہا۔اتفاقاً وہ برتن اُس نے بے احتیاطی سے اُٹھایا
اور وہ ٹوٹ گیا ، وہ برتن کوئی اعلیٰ قسم کا تھا حضرت امام حسنؓ کو غصہ آیا۔اس پر اس غلام نے یہی کی
آیت پڑھ دی اور کہنے لگا وَالكَظِمِينَ الْغَيْظَ کہ مؤمنوں کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ وہ اپنے کی
غصہ کو دبا لیں۔حضرت امام حسنؓ نے فرمایا كَظَمُتُ الْغَيْظَ کہ میں نے اپنے غصہ کو دبا لیا اس و
۱۵۳
پر اُس نے آیت کا اگلہ حصہ پڑھ دیا اور کہنے لگا وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ کہ مؤمنوں کو
صرف یہی حکم نہیں کہ وہ اپنے غصہ کو دبا لیں بلکہ یہ بھی حکم ہے کہ وہ دوسروں کو معاف کیا
کریں۔حضرت امام حسن فرمانے لگے عَفَوتُ عَنكَ جاؤ میں نے تمہیں معاف کر دیا اس
پر وہ کہنے لگا واللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِینَ اس سے آگے یہ بھی حکم ہے کہ مؤمن احسان کریں
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی محبت محسنوں کو حاصل ہوتی ہے اس پر حضرت امام حسنؓ نے فرمایا جاؤ میں
نے تمہیں آزاد کر دیا۔گویا پہلے انہوں نے اپنے غصہ کو دبایا پھر اپنے دل سے اسے معاف کر دیا کی
اور پھر احسان یہ کیا کہ اسے آزاد کر دیا۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنا (۴) چوتھی بات جس کا امن کے قیام کے ساتھ تعلق ہے وہ
دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک انسان
کو یہ یقین نہ ہو کہ مرنے کے بعد بھی کوئی زندگی ہے اُس وقت تک وہ حقیقی قربانی نہیں کر سکتا ،
کیونکہ کچھ قربانیاں تو ایسی ہیں جن کا دنیا میں بدلہ مل جاتا ہے مگر بیسیوں قربانیاں ایسی ہیں جن کی
کا دنیا میں کوئی بدلہ نہیں ملتا۔پس حقیقی قربانی بغیر اُخروی زندگی پر یقین رکھنے کے نہیں ہو سکتی
کیونکہ اس کے بغیر انسان اپنی قربانی کو ضائع سمجھتا ہے اور چونکہ حقیقی قربانی کے بغیر امن نہیں
ہوسکتا اس لئے جب تک اُخروی زندگی پر ایمان نہ ہو اُس وقت تک حقیقی امن دنیا کو نصیب
نہیں ہو سکتا، اللہ تعالیٰ اس کے متعلق قرآن کریم میں توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ہے بَل
تُؤثِرُونَ الْحَيوةَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَّاَبْقى
کہ مؤمن تو دین کو دنیا پر مقدم کرتا ہے مگر تم وہ ہو جو دنیا کو دین پر مقدم کر رہے ہو۔اِنَّ هذا
لَفِى الصُّحُفِ الأولى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَ مُؤسى " پہلے نبیوں کو بھی یہی تعلیم دی گئی کہ
وَمُوسَى
دین کو دنیا پر مقدم رکھو مگر ان کے اتباع نے اس تعلیم کو بھلا دیا اور دنیا کا امن برباد ہو گیا غرض یہ
آٹھوں باتیں جو امن کے قیام کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں مسلمانوں میں پائی جاتی تھیں وہ قیامت کی
پر ایمان رکھتے تھے وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھتے تھے، وہ محسن تھے ، وہ مغفرت سے کام لیتے تھے،
وہ خیر خواہ تھے، وہ بدظنی سے بچتے تھے ، وہ ظلم کا ارتکاب نہیں کرتے تھے ، وہ لالچ سے محفوظ
رہتے تھے اور وہ غصے کو اپنے اوپر غالب نہیں آنے دیتے تھے۔امامت کے وجود کا ظہور (۷) ساتویں بات یہ ہے کہ مساجد کے ذریعہ قیام امامت
کو قوم کے سامنے رکھا جاتا ہے تا کہ یہ سبق بھولے نہیں اور
۱۵۴
امام حقیقی کے وقت کام آئے ، دوسرے سابقون کی نیکیاں قوم میں زندہ رکھنے کا خیال رہے۔در حقیقت جس طرح مسجد، خانہ کعبہ کی یاد کو تازہ رکھتی ہے اس طرح امام نبوت کی یاد کو تازہ رکھتا ہے۔اب دیکھ لو اس امر کو بھی مسلمانوں نے تازہ کیا اور مقام ابراہیم کو مصلی بنایا یعنی امامت کا وجود ظاہر
کیا۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر صحابہ نے خلافت کو قائم کیا اور امامت کو زندہ رکھا۔پہلے حضرت ابوبکر ، پھر حضرت عمرؓ، پھر حضرت عثمان اور پھر حضرت علی مقام ابراہیم پر کھڑے
رہے، گویا با لکل مسجد کا نمونہ تھا جس طرح مسجد میں لوگ ایک شخص کو امام بنا لیتے ہیں اس طرح صحابہ
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہوتے ہی ایک شخص کو اپنا امام بنالیا۔اس پر مجھے ایک
لطیفہ یاد آ گیا۔گجرات کے ایک دوست نے سنایا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات
کی خبر پھیلی تو ایک مولوی کہنے لگا کہ جماعت احمدیہ انگریزی خوانوں کی جماعت ہے اسے دین کا
کچھ پتہ نہیں اب فیصلہ ہو جائیگا کہ مرزا صاحب نبی تھے یا نہیں ؟ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے اور تم میں چونکہ انگریزی خوانوں کا غلبہ ہے وہ ضرور
انجمن کے ہاتھ میں کام دیدیں گے اور اس طرح ثابت ہو جائے گا کہ مرزا صاحب نبی نہیں
تھے۔دوسرے ہی دن یہاں سے تار چلا گیا کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ ہو گئے ہیں
یہ خبر جماعت کے دوستوں نے اس مولوی کو بھی جا کر سنا دی۔وہ کہنے لگا مولوی نور الدین دین
سے واقف تھا وہ چالا کی کر گیا ہے اس کے مرنے پر دیکھنا کہ کیا بنتا ہے۔جب حضرت خلیفہ اوّل
فوت ہوئے تو اُس وقت وہ ابھی زندہ تھا اور اُس وقت چونکہ یہ شور پیدا ہو چکا تھا کہ بعض لوگ
کہتے ہیں اصل جانشین انجمن ہے اور بعض خلافت کے قائل ہیں اس لئے اُس نے سمجھا کہ اب تو ی
جماعت ضرور ٹھوکر کھا جائے گی۔چنانچہ اس نے کہنا شروع کر دیا کہ میری بات یا د رکھنا اب
ضرور تم نے انجمن کو اپنا مطاع تسلیم کر لینا ہے مگر معاً یہاں سے میری خلافت کی اطلاع چلی گئی۔یہ خبر سن کر وہ مولوی کہنے لگا کہ تم لوگ بڑے چالاک ہو۔خلافت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد کو قائم رکھتی ہے
نے جو یہ فرمایا کہ ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے تو اس لئے کہ مسجد سے اس کی مشابہت
ثابت ہو جس طرح مسجد بنائی ہی اسی لئے جاتی ہے تا کہ عبادت میں اتحاد قائم رہے اسی طرح
نبیوں کی جماعت قائم ہی اسی لئے کی جاتی ہے تاکہ عبودیت میں اتحاد قائم رہے۔پس جس
۱۵۵
طرح مسجد خانہ کعبہ کی یاد کو قائم رکھتی ہے اسی طرح خلافت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد
کو قائم رکھتی ہے یہی وہ حکم ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دیا تھا کہ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ
اِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى۔ایک خانہ خدا قائم کر دیا گیا ہے اب تم بھی ابراہیمی طریق پر زندگی بسر کرو
اور اس کی رُوح کو زندہ رکھو۔نام ابراہیمی کو مصلی بنانے کا مفہوم مقام ابراہیم کومصلی بنانے کے یہ معنے نہیں
کہ ہر شخص ان کے مصلی پر جا کر کھڑا ہو یہ تو
قطعی طور پر ناممکن ہے اگر اس سے یہی مراد ہوتی کہ مقام ابراہیم پر نماز پڑھو تو اول تو یہی
جھگڑا رہتا کہ حضرت ابراہیم نے یہاں نماز پڑھی تھی یا وہاں اور اگر بالفرض یہ پتہ یقینی طور پر
بھی لگ جاتا کہ انہوں نے کہاں نماز پڑھی تھی تو بھی ساری دنیا کے مسلمان وہاں نماز نہیں پڑھی
سکتے تھے۔صرف حج میں ایک لاکھ کے قریب حاجی شامل ہوتے ہیں، اگر حنفیوں کی طرح نماز
میں مُرغ کی طرح ٹھونگیں ماری جائیں تب بھی ایک شخص کی نماز پر دو منٹ صرف ہونگے اس
کے معنے یہ ہوئے کہ ایک گھنٹہ میں تمہیں اور چوبیس گھنٹے میں سات سو میں آدمی وہاں نماز پڑھ
سکتے ہیں اب بتاؤ کہ باقی جو ۹۹ ہزار ۲۸۰ رہ جائیں گے وہ کیا کریں گے اور باقی مسلم دنیا کے
لئے تو کوئی صورت ہی ناممکن ہوگی۔پس اگر اس حکم کو ظاہر پر محمول کیا جائے تو اس پر عمل ہو ہی
نہیں سکتا۔پھر ایسی صورت میں فسادات کا بھی احتمال رہتا ہے بلکہ ایک دفعہ تو محض اس
جھگڑے کی وجہ سے مکہ میں ایک قتل بھی ہو گیا تھا پس اس آیت کے یہ معنے نہیں بلکہ جیسا کہ میں
بتا چکا ہوں اس میں اللہ تعالیٰ نے امامت کی طرف اشارہ کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ تمہارا
ایک امام ہو تا کہ اس طرح سنتِ ابراہیمی پوری ہوتی رہے، درحقیقت آیت اِنِّی جَاعِلُكَ
لِلنَّاسِ إِمَامًا قَالَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِى قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِى الظَّلِمِينَ وَ إِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ
مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ اَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى
میں دو امامتوں کا ذکر کیا گیا ہے پہلے فرمایا کہ اِنِّی جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا میں تجھے امام
یعنی نبی بنانے والا ہوں۔اس پر حضرت ابراہیم نے عرض کیا وَ مِنْ ذُرِّيَّتِی میری ذریت کو بھی
نبی بنا، کیونکہ اگر میں مر گیا تو کام کس طرح چلے گا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بات غلط ہے،
تمہاری اولاد میں سے تو بعض زمانوں میں ظالم ہی ظالم ہونے والے ہیں، یہ کس طرح ہو
سکتا ہے کہ ان ظالموں کے سپرد یہ کام کیا جائے۔ہاں ہم تمہاری اولاد کو یہ حکم دیتے ہیں کہ
۱۵۶
سنت ابرا نہیمی کو قائم رکھیں جو لوگ ایسا کریں گے ہم ان میں سے امام بناتے جائینگے۔اس
طرح ابراہیم ان میں زندہ رہے گا اور وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ انعامات سے حصہ لیتے چلے
جائیں گے۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دو امامتوں کا ذکر کیا ہے، ایک امامت نبوت جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست ملتی ہے اور دوسری امامت خلافت جس میں بندوں کا بھی
دخل ہوتا ہے اور جس کی طرف وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی میں اشارہ کیا گیا
ہے یعنی اس میں کسب کا دخل ہے پس تم اس کے لئے کوشش کرتے رہو۔غرض اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو یہ ہدایت کی ہے کہ جب امامت نبوت نہ ہو تو امامت خلافت کو
قائم کر لیا کرو، ورنہ اگر ظاہری معنے لئے جائیں تو اس حکم پر کوئی عمل نہیں کر سکتا۔اسلام میں مہمان نوازی پر خاص زور (۸) آٹھویں بات یہ ہے کہ مساجد
مسافروں کے لئے بنائی جاتی ہیں یہ خوبی بھی کی
اسلام اور مسلمانوں میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔کیونکہ شریعتِ اسلامی میں مسافروں کی مہمان نوازی
کا شدید حکم ہے خود قرآن کریم نے ابنُ السَّبِیل کی خدمت کو خاص احکام میں شامل کیا ہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی احادیث میں مسلمانوں کو مہمان نوازی کی بار بار تلقین
کی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اس حکم پر اس طرح عمل کیا جاتا تھا کہ جو
مسافر آتے وہ مسجد میں آ کر ٹھہر جاتے اور روزانہ یہ اعلان کر دیا جاتا کہ آج مسجد میں اس قدر
مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں جس جس کو توفیق ہو وہ انہیں اپنے گھروں میں لے جائے اور ان کی
مہمانی کرے۔ایک دفعہ ایسا ہی واقعہ پیش آیا مسجد میں ایک مہمان آ گیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک صحابی کی طرف دیکھ کر فرمایا کیا اس مہمان کو اپنے گھر لے جا سکتے ہو؟ اس نے عرض کیا کہ
بہت اچھا۔چنانچہ وہ اسے لیکر گھر پہنچا اور بیوی سے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
میرے سپرد آج ایک مہمان کیا ہے کیا گھر میں کچھ کھانے کے لئے موجود ہے؟ اس نے کہا کہ
بس ایک آدمی کا کھانا ہے میری تو یہ خواہش تھی کہ آج میں اور تم دونوں فاقہ کرتے اور کھانا
بچوں کو کھلا دیتے مگر اب چونکہ مہمان آ گیا ہے اس لئے اب کھانا مہمان کو کھلا دیتے ہیں اور
بچوں کو کسی طرح تھکا کر میں سلا دیتی ہوں۔صحابی نے کہا یہ تو ہو جائے گا مگر ایک بڑی مشکل
ہے۔بیوی نے پوچھا وہ کیا ؟ خاوند کہنے لگا جب یہ کھانا کھانے بیٹھے تو اصرار کرے گا کہ ہم بھی کی
اس کے ساتھ کھانا کھا ئیں پھر ہم کیا کریں گے؟ (اُس وقت تک پردہ کا حکم نازل نہیں ہوا تھا )
۱۵۷
بیوی کہنے لگی کہ میرے ذہن میں ایک ترکیب آئی ہے اور وہ یہ کہ جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو
میں اور تم دونوں اس کے ساتھ بیٹھ جائیں گے اُس وقت تم مجھے کہنا کہ روشنی کم ہے فتیلہ ذرا
او پر کر دو۔اور میں روشنی کو تیز کرنے کے بہانے سے اُٹھوں گی اور چراغ کو بجھا دونگی تا کہ
اندھیرا ہو جائے اور وہ دیکھ نہ سکے کہ ہم اس کے ساتھ کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں۔چنانچہ انہوں
نے ایسا ہی کیا۔دستر خوان بچھا تو خاوند کہنے لگا روشنی کچھ کم ہے ذرا اونچی کر دو۔بیوی اُٹھی اور
اُس نے چراغ کو بجھا دیا۔جب اندھیرا ہو گیا تو خاوند کہنے لگا آگ سلگاؤ اور چراغ روشن
کرو۔بیوی نے کہا آگ تو ہے نہیں، اُس نے کہا ہمسایہ سے مانگ لو اس نے کہا اس وقت
ہمسائے کو کون جاکر تکلیف دے بہتر ہے کہ اسی طرح کھا لیا جائے۔مہمان بھی کہنے لگا اگر اندھیرا
ہو گیا ہے تو کیا حرج ہے اسی طرح کھانا کھائیں گے۔چنانچہ اندھیرے میں ہی میاں بیوی اس
کے قریب بیٹھ گئے اور مہمان نے کھانا کھانا شروع کر دیا ، خاوند اور بیوی دونوں نے چونکہ
مشورہ کیا ہو ا تھا اس لئے مہمان تو کھاتا رہا اور وہ دونوں خالی منہ ہلاتے رہے اور یہ ظاہر
کرتے رہے کہ گویا وہ بھی کھانا کھا رہے ہیں۔خیر کھانا ختم ہوا اور مہمان چلا گیا۔اللہ تعالیٰ کو
ان دونوں میاں بیوی کی یہ بات ایسی پسند آئی کہ رات کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دیدی۔جب صبح ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحابہ سے فرمایا لوگو! کچھ پتہ بھی ہے کہ رات کو کیا ہوا؟ صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ! ہمیں تو
معلوم نہیں اس پر آپ نے یہ تمام واقعہ بیان کیا اور فرمایا کہ جب میاں بیوی دونوں اندھیرے
میں بیٹھے خالی منہ ہلا رہے تھے تو اُس وقت اللہ تعالیٰ ان کی اس حرکت پر عرش پر ہنسا ، پھر آپ
نے ہنستے ہوئے فرمایا جب اس بات پر اللہ تعالیٰ ہنسا ہے تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کیوں نہ
ہے۔اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ صحابہ مہمان نوازی کو کس قدر اہم قرار دیتے تھے اور کس
طرح مسجدوں کی طرح ان کے گھر کے دروازے مہمانوں کے لئے کھلے رہتے تھے۔اسی طرح
ایک واقعہ ہم نے بچپن میں اپنے کورس میں پڑھا تھا بعد میں اس کا پڑھنا کسی بڑی کتاب میں
یاد نہیں۔وہ اس طرح ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی آیا جو
بڑا ہی خبیث الفطرت تھا۔رات کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے سونے کے لئے
بستر دیا، تو اُس نے دشمنی اور عداوت کی وجہ سے اس بستر میں پاخانہ پھر دیا اور علی الصبح اُٹھ کر
چلا گیا مگر جاتے ہوئے وہ اپنی کوئی چیز بھول گیا۔جب صبح ہوئی تو کسی خادمہ نے دیکھ لیا اور وہ
۱۵۸
غصہ میں آ کر اُس یہودی کو گالیاں دینے لگ گئی۔اتفاقاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
بھی اُس کی آواز کو سن لیا اور جب دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ یہودی بستر میں پاخانہ
پھر کر چلا گیا ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی لاؤ میں خود دھو دیتا ہوں چنانچہ وہ
پانی لائی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بستر کو صاف کرنا شروع کر دیا۔اسی دوران میں
یہودی اپنی کھولی ہوئی چیز لینے کے لئے آ گیا۔جب وہ قریب آیا تو اس نے دیکھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم خود بستر کو دھو رہے ہیں اور اُس خادمہ سے کہہ رہے ہیں کہ چُپ چُپ گالیاں
مت دو۔اگر یہ بات پھیل گئی تو وہ شخص شرمندہ ہو گا۔اس بات کا اس یہودی کے دل پر اتنا اثر
ہو ا کہ اُسی وقت مسلمان ہو گیا۔تو ضیافت میں مسلمانوں نے کمال کر دکھایا تھا اور مسلمانوں کے
گھر مسجدیں بن گئے تھے جس طرح مسجد میں مہمان آ کر ٹھہرتے ہیں اسی طرح ان کے
دروازے ہر وقت مسلمانوں کیلئے کھلے رہتے۔اسی بناء پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ ہر قصبہ پر تین دن کی ضیافت فرض ہے اور اگر کسی گاؤں کے رہنے والے اس فرض کو ادا نہ
کریں تو اُن سے تین دن تک زبر دستی دعوت لینے کی اجازت ہے 29 بلکہ اس حکم کا مسلمانوں پر
اتنا اثر تھا کہ ایک صوفی کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ وہ کماتے نہیں تھے ایک دفعہ کسی دوسرے
بزرگ نے انہیں نصیحت کی کہ یہ عادت ٹھیک نہیں۔ساری دنیا کماتی ہے آپ کو بھی رزق کے
لئے کچھ نہ کچھ جد و جہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مہمان اگر اپنی روٹی خود پکائے تو اس کی
میں میزبان کی ہتک ہوتی ہے۔میں خدا کا مہمان ہوں اگر خود کمانے کی کوشش کروں تو اس
سے خدا ناراض ہوگا۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے آپ خدا کے مہمان ہوں گے مگر آپ کو معلوم
ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہمانی صرف تین دن ہوتی ہے وہ کہنے لگے یہ تو
مجھے معلوم ہے مگر میرے خدا کا ایک دن ہزار سال کے برابر ہوتا ہے جس دن تین ہزار سال ختم
ہو جائیں گے اُس دن میں بھی اس کی مہمانی چھوڑ دونگا۔ذکر الہی اور دین کے لئے قربانی کرنے والوں کا جتھا (۹) نویں بات یہ ہے کہ
مساجد کا ایک فائدہ شہر یوں
کے لئے ہوتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے وَالْعَكِفِينَ میں اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے۔دوسری جگہ قائِمِینَ کا لفظ آتا ہے اور ان ہر دو کے مفہوم میں شہری ہی داخل ہیں اور شہر یوں کو
مسجد سے پہلا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ وہاں ہر قسم کے شور وشغب سے محفوظ ہو کر ذکر الہی کرتے
۱۵۹
اور عبادت الہی بجالاتے ہیں اور یہی کام سب انبیاء کی جماعتیں کرتی ہیں ایک جتھا ذکر الہی کے
لئے بن جاتا ہے اور وہ عبادت کے معاملہ میں ایک دوسرے سے تعاون کرتا ہے جو ا کیلے اکیلے
انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا۔مسلمانوں میں بھی یہی طریق رائج تھا بعض بعض کو پڑھاتے تھے اور
بعض دوسروں کو لوگوں کے ظلموں سے بچاتے تھے جیسے حضرت ابو بکر نے بہت سے غلام آزاد
کئے اگر وہ لوگ متفرق ہوتے تو یہ فائدہ نہ ہو سکتا۔قومی ترقی کیلئے اجتماعی کاموں کی تلقین (ب) مساجد کا شہر یوں کو دوسرا فائدہ یہ
ہوتا ہے کہ وہ اجتماعی عبادت کا کام دیتی
ہیں۔یہ کام بھی انبیاء کی جماعت کا ہوتا ہے اور مسلمانوں نے کیا۔مثلاً وہ چندے جمع کر کے
غرباء کی خدمت کرتے ، اکٹھے ہو کر جہاد کرتے ، اسی طرح قوم کی ترقی کے لئے اقتصادی اور
علمی کام سرانجام دیتے۔امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دینے والا گروہ (1) دسواں کام
مساجد کا یہ بتایا کہ
ہے
وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ یعنی مساجد میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کے
لئے وقف ہوتے ہیں مسلمانوں نے یہ نمونہ بھی دکھایا چنانچہ قرآن کریم میں حکم
وَلْتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَّدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
کہ تم میں ایک ایسی امت ہونی چاہئے جو لوگوں کو خیر کی طرف بلائے انہیں نیک باتوں کا حکم
دے اور انہیں بُری باتوں سے روکے، یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔اس حکم
کے مطابق مسلمانوں میں ایک جماعت ایسے لوگوں کی تھی جن کا دن رات یہی کام تھا مثلاً
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ، حضرت عبداللہ بن عمرو، حضرت ابوذر غفاری، حضرت سلمان فارسی،
حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت انس بن مالک و غیرہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں اس
غرض کے لئے وقف کر دی تھیں اور ان لوگوں کا کام صبح و شام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
علیم دین سیکھنا اور اسے لوگوں تک پہنچانا تھا۔ان کے علاوہ وہ لوگ بھی تھے جو گو کچھ دنیوی کام
بھی کرتے تھے مگر اکثر وقت اسی کام میں لگے رہتے تھے ان میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ،
حضرت عثمان اور حضرت علی وغیرہ رضوان اللہ علیہم شامل تھے۔ان لوگوں نے ایسے کٹھن او
17۔صبر آزما حالات میں یہ کام کیا ہے کہ ان کی زندگی کے واقعات پڑھ کر رونا آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ کی دین کیلئے فاقہ کشی حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
کے آخری چھ سالوں میں داخلِ اسلام ہو ا تھا اور چونکہ اسلام پر کئی سال گزر چکے تھے اس لئے
میں نے دل میں تہیہ کر لیا کہ اب میں ہر وقت مسجد میں بیٹھا رہوں گا تا کہ جب بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرما ئیں میں فوراً سن لوں اور اُسے دوسرے لوگوں تک پہنچا دوں۔چنانچہ انہوں نے مسجد میں ڈیرہ لگا لیا اور ہر وقت وہیں بیٹھے رہتے۔ان کا بھائی انہیں کبھی کبھی
کھانا بھجوا دیتا لیکن اکثر انہیں فاقے سے رہنا پڑتا۔وہ خود بیان کرتے ہیں کہ بعض دفعہ کئی کئی
دن کا فاقہ ہو جاتا اور شدت بھوک کی وجہ سے میں بے ہوش ہو جاتا۔لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی
کا دورہ ہو گیا ہے اور وہ میرے سر میں جوتیاں مارنے لگ جاتے کیونکہ عرب میں اُن دنوں
مرگی کا علاج یہ سمجھا جاتا تھا کہ آدمی کے سر پر جوتیاں ماری جائیں۔غرض میں تو بھوک کے
مارے بیہوش ہوتا اور وہ مجھے مرگی زدہ سمجھ کر میرے سر پر تڑا تر جوتے مارتے چلے جاتے۔کہتے
ہیں اسی طرح ایک دفعہ میں مسجد میں بھو کا بیٹھا تھا اور حیران تھا کہ اب کیا کروں مانگ میں نہیں
سکتا تھا کیونکہ مانگتے ہوئے مجھے شرم آتی تھی اور حالت یہ تھی کہ کئی دن سے روٹی کا ایک لقمہ تک کی
پیٹ میں نہیں گیا تھا۔آخر میں مسجد کے دروازہ پر کھڑا ہو گیا کہ شاید کوئی مسلمان گزرے
اور میری حالت کو دیکھ کر اسے خود ہی خیال آ جائے اور وہ کھانا بھجوا دے۔اتنے میں میں نے
دیکھا کہ حضرت ابوبکر چلے آ رہے ہیں۔میں نے اُن کے سامنے قرآن کریم کی ایک آیت
پڑھ دی جس میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ذکر آتا ہے اور میں نے کہا کہ اس کے معنے کیا ہیں؟
حضرت ابو بکر نے اُس آیت کی تفسیر بیان کی اور آگے چل پڑے۔حضرت ابو ہریرۃ کہتے ہیں
مجھے بڑا غصہ آیا اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ مجھے کیا تفسیر کم آتی ہے کہ یہ مجھے اس کی تفسیر
بتانے لگے ہیں۔خیر وہ گئے تو حضرت عمرؓر آ گئے۔میں نے اپنے دل میں کہا یہ بڑا زیرک انسان کی
ہے یہ ضرور میرے مقصد کو سمجھ لے گا چنانچہ میں نے ان کے سامنے بھی قرآن کی وہی آیت
پڑھ دی اور کہا کہ اس کے معنے کیا ہیں؟ انہوں نے بھی اُس آیت کی تفسیر کی اور آگے چل
پڑے۔مجھے پھر غصہ آیا کہ کیا عمر مجھ سے زیادہ قرآن جانتے ہیں؟ میں نے تو اس لئے معنے
پوچھے تھے کہ انہیں میری حالت کا احساس ہو مگر یہ ہیں کہ معنے کر کے آگے چل دیئے۔جب