سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان
حصہ 3
۲۰۹
کہ وہ ہمیشہ کے لئے ان کے ذریعہ سے زندہ رہے گی خواہ وہ ذریت جسمانی ہو خواہ روحانی۔اس طرح ہم نے اسے دنیا میں بھی اجر دیدیا اور آخرت میں بھی، کیونکہ وہ ہمارے صالح بندوں
میں سے ہے چنانچہ ہمیشہ آپ پر درود بھیجا جاتا ہے اور جب بھی مسلمان کہتے ہیں اللهُمَّ صَلِّ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ
عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ تو حضرت ابراہیم عَلَيْهِ السَّلَامُ
کا نام اور آپ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور یہی مقبرے کی غرض ہوتی ہے۔مختلف انبیائے سابقین کے مقبرے پھر فرماتا ہے وَتِلْكَ مُحُجَّتُنَا آتَيْنَهَا إِبْرَاهِيمَ
عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ
اِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ - وَوَهَبْنَالَةٌ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوحاً
هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى
وَهرُونَط وَكَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِيسَى وَالْيَاسَ
كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِيْنَ۔وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطاً وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ - وَ
آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ذَلِكَ
هُدَى اللهِ يَهْدِى به مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْ اَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ۔أُولَئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِنْ يَّكْفُرُبِهَا هَؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا
قَوْماً لَّيْسُوا بِهَا بِكَفِرِينَ - أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُد هُمُ اقْتَدِهُ قُلْ لَا أَسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ
أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِينَ كل
یہاں خدا تعالیٰ نے وہ سارے نام اکٹھے کر دیئے ہیں جن کی یاد کو اس نے قائم کیا ہے
رماتا ہے یہ وہ حجت ہے جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی۔ہم جس کے
چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں۔یقیناً تیرا رب حکمت والا اور جاننے والا ہے اور ہم نے
اسے اسحاق اور یعقوب دیئے اور ان میں سے ہر ایک کو ہدایت دی اور اس سے قبل ہم نے
نوح کو بھی ہدایت دی۔اسی طرح اس کی اولاد میں سے داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف
اور موسیٰ اور ہارون سب کو ہدایت دی اور ہم محسنوں کو اسی طرح جزاء دیا کرتے ہیں۔اسی
طرح زکریا اور بیچی اور الیاس سب نیک لوگوں میں سے تھے۔اور اسماعیل اور الیغ اور
۲۱۰
یونس اور لوط " سب کو ہم نے دنیا پر فضیلت بخشی۔اسی طرح ان کے آباء واجداد اور ان کی
ذریت اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ایسے لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے عزت بخشی اور
جنہیں صراط مستقیم کی طرف ہم نے ہدایت دی۔یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے
دیتا ہے اگر یہ لوگ مشرک ہوتے تو ان کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو
ہم نے کتاب دی حکمت دی اور نبوت دی۔اگر مشرک لوگ آج کل اس تعلیم کے خلاف چلتے
ہیں تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہم نے مسلمانوں کی قوم کو کھڑا کر دیا ہے جو ان کی یاد کو تازہ
اور ان کے قیام کی حفاظت کرے گی یہ وہ لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی پس اے
محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم تو ان کی ہدایت کے پیچھے چل کیونکہ ان کے ذکر کو تازہ رکھنا ضروری
ہے۔تو کہہ دے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، یہ قرآن تو سب دنیا کے لئے نصیحت کا
موجب ہے اگر تم اس قرآن پر عمل کرو گے تو صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر ہی عمل نہیں
کرو گے بلکہ اس طرح وہ تعلیم بھی زندہ ہوگی جو موسیٰ" کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہو گی جو عیسی
کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہو گی جو نوح کو ملی ، وہ تعلیم بھی زندہ ہوگی جوا براہیم کو لی ، وہ تعلیم بھی
زندہ ہوگی جو داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور زکریا اور بیچی اور الیاس اور اسماعیل
اور الیغ اور دوسرے نبیوں کو ملی (عَلَيْهِمُ السَّلَامُ كُلِهِمُ ) اور اگر مسلمان سارے قرآن پر
عمل کرینگے تو اس طرح ان کے مقبرے بھی قائم رہیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے ناموں کو بھی
زندہ رکھے گا۔سردار انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مقبرے اب سب سے
آخر سردار انبیاء
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو یاد رکھنے کے قابل ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کا مقبرہ
کس طرح بنا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ
يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ^
فرماتا ہے لوگوں کے دو مقبرے ہوتے ہیں۔ایک جنت میں اور ایک اس دنیا میں ، مگر
ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مقبرے ہیں۔ایک جنت میں ، ایک عرش پر اور
ایک اس دنیا میں چنانچہ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - عرش پر محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد ہمیشہ تازہ رکھی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے فرشتوں کے
۲۱۱
نام ہمیشہ احکام جاری ہوتے رہتے ہیں کہ اس پر ہماری رحمتیں نازل کرو ہماری رحمتیں نازل کرو
اور دوسرا مقبرہ جنت میں، تیسرا مقبرہ دنیا کا ہے چنانچہ فرماتا ہے ہم تمہیں یہ ہدایت دیتے ہیں کہ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا۔اے مومنو! جب بھی تمہارے
سامنے ہمارے رسول کا ذکر ہو تم کہو۔صلی اللہ علیہ وسلم - صلی اللہ علیہ وسلم۔انبیائے سابقین کے متبعین اور رسول
اللہ اب
دیکھو یہ بھی ایک مقبرہ ہے جو اللہ تعالٰی
نے قائم کیا پھر چونکہ انبیاء علیہم السلام کے
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے مقبرے اتباع میں
اتباع میں سے بھی بعض بڑے نیک اور بزرگ
تھے اس لئے جہاں پہلے انبیاء کا ذکر کیا وہاں
یہ بھی فرمایا وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ یعنی ان کے باپ دادا، ان کی ذریت
اور ان کے بھائی بھی ان انعامات میں شریک ہونگے۔اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جو ساتھی تھے اللہ تعالیٰ نے ان کے مقبرے بھی قائم کئے اور فرمایا وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ
بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَاوَ لِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلُ
فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ و
فرمایا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو ساتھی ہیں ان کو ہم نے یہ رتبہ عطا فرمایا
ہے کہ آئندہ کے لئے ہم نے یہ شرط قرار دیدی ہے کہ جو لوگ بعد میں آئیں ان میں سے کسی
شخص کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا جب تک وہ ایمان لانے کے بعد ہمیشہ یہ دعا نہ کرتا رہے کہ
اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش اور ان کے بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے تھے گویا ایمان
کی تعمیل کے لئے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ روزانہ اپنے گناہوں کے ساتھ ساتھ اپنے سے
پہلے مسلمانوں کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرتا رہے۔پھر غَفَر کے معنی خالی گناہ کی معافی کے ہی نہیں بلکہ اصلاح حالات کے بھی ہوتے ہیں "
اس لحاظ سے اس کے یہ معنے بھی ہونگے کہ اے ہمارے رب! ہمارے حالات کو بہتر سے بہتر
بنا تا جا اور اسی طرح ان لوگوں کے حالات کو جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اور تیرے مؤمن تھے۔گویا نہ صرف خدا تعالیٰ نے گزشتہ زمانہ کے مؤمنوں کی یاد تازہ کی بلکہ یہ بھی سامان کئے کہ مقبرہ
کی مرمت ہوتی رہے اور اس میں زیادتی ہوتی رہے اور اسے ہمیشہ پہلے سے زیادہ شاندار
بنانے کی کوشش کی جائے کیونکہ جب مرنے کے بعد بھی اصلاح حالات کا امکان پایا جاتا ہے اور
۲۱۲
پہلوں کے لئے پچھلے یہ دعا کرتے رہتے ہیں تو لازماً مرنے والے اپنے مقام میں بڑھتے جاتے
ہیں اور پھر لازماً ان کے شایانِ شان ان کا روحانی مقبرہ بھی زیادہ شاندار ہوتا جاتا ہے۔شیعوں کا صحابہ کو بُرا بھلا کہنا اسلامی تعلیم کے خلاف ہے
پھر فرماتا ہے یہ
بھی دعا کیا کرو کہ
ہمارے دل میں ان کے متعلق کوئی بغض پیدا نہ ہو، اس آیت سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ شیعوں
کا یہ کیسا خطرناک عقیدہ ہے کہ وہ صحابہ سے عداوت رکھنے اور ان کو بُرا بھلا کہنے میں ہی اپنی
نجات سمجھتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں تب مؤمن سمجھوں گا جب تم محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے لئے دعائیں کرتے رہو گے اور اُن کا کینہ اور بغض اپنے دلوں
میں نہیں رکھو گے، مگر آج یہ سمجھا جاتا ہے کہ اُن سے کینہ اور بغض رکھنا ہی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کا ذریعہ ہے۔اب تھوڑے دنوں تک محترم کا مہینہ آنیوالا ہے ان ایام میں کس طرح تبرا کیا جاتا اور
ابوبکر، عمر اور عثمان کو گالیاں دی جاتی ہیں حالانکہ قرآن یہ کہتا ہے کہ ایمان کی تکمیل کے لئے
ضروری ہے کہ ان کے متعلق دل میں کسی قسم کا بغض نہ ہو اور نہ صرف بغض نہ ہو بلکہ انسان
محبت اور اخلاص کے ساتھ ان کے لئے ہمیشہ دُعائیں مانگتا رہے۔ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک شیعہ بادشاہ کے پاس ایک دفعہ ایک سنی بزرگ گئے اور
اس سے امداد کے طالب ہوئے۔وہ آدمی نیک تھے مگر چونکہ ان کا گزارہ بہت مشکل سے ہوتا
تھا اس لئے انہیں خیال آیا کہ میں بادشاہ کے پاس جاؤں اور اس سے کچھ مانگ لاؤں وہ گئے
تو وہاں اور بھی بہت سے لوگ موجود تھے جو اپنی حاجات کے لئے آئے ہوئے تھے مگر وہ سب
شیعہ تھے اور یہ ستنی۔جب بادشاہ مال بانٹنے کے لئے کھڑا ہوا تو وزیر نے بادشاہ کے کان میں
کچھ کہا اور اُس نے اس سنی بزرگ کے علاوہ باقی سب کو مال تقسیم کر دیا اور وہ ایک ایک کر
کے رخصت ہو گئے۔یہ سنی بزرگ وہیں کھڑے رہے۔آخر جب انہیں کھڑے کھڑے بہت
دیر ہو گئی تو بادشاہ نے وزیر سے کہا کہ اسے بھی کچھ دیکر رخصت کر دو۔وزیر نے کہا میں دے تو
دوں مگر یہ شخص شکل سے سنی معلوم ہوتا ہے بادشاہ نے کہا۔تمہیں کس طرح معلوم ہو ا وہ کہنے لگا
بس شکل سے میں نے پہچان لیا ہے۔بادشاہ نے کہا اچھا تو اس کا امتحان کر لو۔چنانچہ وزیر نے
حضرت علی کی فضیلت بیان کرنی شروع کر دی ، وہ سنی بزرگ بھی شوق سے سنتے رہے اور کہنے
۲۱۳
لگے حضور ! حضرت علی کی شان میں کیا شبہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی اور آپ
کے داماد تھے خدا تعالیٰ نے انہیں خلافت عطا فرمائی۔آپ کی شان سے تو انکار ہو ہی نہیں سکتا۔بادشاہ کہنے لگا اب تو ثابت ہو گیا کہ یہ شیعہ ہے، وزیر کہنے لگا ابھی نہیں میں بعض اور باتیں بھی
دریافت کرلوں۔چنانچہ اُس نے اور کئی باتیں کیں ، مگر وہ بھی ان سب کی تصدیق کرتے چلے گئے
بادشاہ نے کہا۔بس اب تو تمہیں یقین آ گیا ہو گا کہ یہ سنی نہیں بلکہ شیعہ ہے۔وزیر کہنے لگا ابھی
نہیں۔تبڑا دیکر دیکھیں اگر یہ تبرے میں شامل ہو گیا تو پتہ لگ جائے گا کہ شیعہ ہے اور اگر
شامل نہ ہو ا تو معلوم ہو جائے گا کہ سنی ہے۔چنانچہ بادشاہ نے کہا بر ہر سہ لعنت۔یعنی نَعُوذُ بِاللهِ
حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان پر لعنت۔وزیر نے بھی کہا ہر ہر سہ لعنت۔وہ بزرگ سنی
بھی بول اُٹھے کہ بر ہر سہ لعنت۔بادشاہ نے کہا اب تو یقینی طور پر ثابت ہو گیا کہ یہ شیعہ ہے۔وزیر
نے کہا حضور ! میرا اب بھی یہی خیال ہے کہ یہ شخص منافقت سے کام لے رہا ہے۔وہ کہنے لگا اچھا
تو پھر اس سے پوچھو کہ تم کون ہو۔وزیر نے پوچھا کہ کیا آپ شیعہ ہیں؟ وہ کہنے لگا نہیں میں تو سنیے
ہوں۔وزیر کہنے لگا کہ مجھے آپ کی اور باتیں تو سمجھ آگئی ہیں کہ جب میں حضرت علیؓ کی تعریف
کرتا تھا تو آپ اس لئے اس تعریف میں شامل ہو جاتے تھے کہ حضرت علی آپ کے نزدیک بھی
واجب التعظیم ہیں مگر جب ہم نے یہ کہا کہ بر ہر سہ لعنت تو آپ نے بھی بر ہر سہ لعنت کہا، اس
کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔وہ کہنے لگے جب آپ نے کہا تھا ہر ہر سہ لعنت ، تو آپ کی مراد
تو یہ تھی کہ ابو بکر، عمر اور عثمان پر لعنت ہو مگر جب میں نے بر ہر سہ لعنت کہا تو میرا مطلب یہ تھا کہ
وزیر پر بھی لعنت اور بادشاہ پر بھی اور مجھے پر بھی جو ایسے گندے لوگوں کے گھر میں آ گیا ہوں۔غرض شیعوں کا یہ طریق کہ صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں اور اکابر صحابہ کو منافق کہتے ہیں
نا پسندیدہ اور مذکورہ بالا آیت قرآنی کے خلاف ہے حضرت علی کا درجہ بلند ماننے کے لئے اس
کی کیا ضرورت ہے کہ حضرت ابو بکر ، عمر اور عثمان رضوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ کو منافق کہا جائے
اس کے بغیر بھی شیعیت قائم رہ سکتی ہے۔خلاصہ یہ کہ قرآن کریم نہایت واضح طور پر فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے جو پاک بندے
گزر چکے ہیں تمہیں ان کے متعلق دعاؤں سے کام لینا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ خدایا! ہمارے
دلوں میں ان کے متعلق بغض پیدا نہ ہو کیونکہ اگر بغض پیدا ہوا تو ایمان ضائع ہو جائے گا گویا
ہمیشہ کے لئے خدا نے اُن کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری کر دیا اور اس طرح دنیا میں بھی ان کا
مقبرہ بنا دیا۔۲۱۴
روحانی مقبرہ میں رشتہ داروں کو اکٹھار کھنے کا انتظام پھر میں نے سوچا کہ
دنیوی مقابر والوں نے
تو یہ انتظام کیا ہوتا ہے کہ ان کے رشتہ دار بھی ان کے ساتھ مقبروں میں دفن ہوں۔کیا اس مقبرہ
میں بھی کوئی ایسا انتظام ہے تو میں نے دیکھا کہ دنیوی مقبروں میں بیشک بعض قریبیوں کو دفن کیا
گیا ہے جیسے شاہجہان کے ساتھ اس کی بیوی دفن ہے مگر سب کے لئے گنجائش نہیں تھی جیسے یہ نہیں ہے
ہوا کہ شاہجہان کے بیٹے بھی اُس کے ساتھ دفن کئے جاتے اور نہ با ہمی بغض و عداوت کی وجہ
سے وہ اکٹھے دفن کئے جا سکتے ہیں۔جیسے شاہجہان کو نور جہاں سے بغض تھا اس وجہ سے اس نے
جہانگیر کے پاس اسے دفن نہ کیا بلکہ الگ دفن کیا اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک بڑے کی
نے ادنی مقبرہ بنایا
ہے اور بعد کے کسی چھوٹے درجہ والے نے بڑا مقبرہ بنایا ہے اس وجہ سے
بھی بڑا اس کے ساتھ دفن نہ کیا جا سکا جیسے شاہجہان کے مقبرہ میں بابر ، ہمایوں ، اکبر اور جہانگیر
کو لا کر دفن نہیں کیا گیا۔یہ نہیں ہوا کہ ان کی ہڈیاں کھود کر انہیں شاہجہان کے مقبرہ میں دفن کیا
جاتا۔پھر بعض حوادث نے ان کو الگ الگ رکھا جیسے اور نگ زیب حیدر آباد میں فوت ہوا اور
اورنگ آباد میں اس کا مقبرہ بنا۔حیدر آباد چونکہ گرم علاقہ ہے اور وہاں سے لاش لانے
میں دقت تھی اس لئے وہ شاہجہان کے ساتھ اسے دفن نہ کر سکے بلکہ اگر چاہتے تب بھی یہ
خواہش پوری نہیں ہو سکتی تھی اور بعض دفعہ فاصلے کا سوال ایسا اہم ہوتا ہے جسے کسی صورت میں
نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور باوجود خواہش کے ایک جگہ سب قریبی دفن نہیں ہو سکتے غرض کئی
وجوہ ایسے ہو سکتے ہیں جن کی بناء پر سب کو اکٹھا دفن نہیں کیا جا سکتا۔بعض دفعہ بغض و عناد، بعض
دفعہ جگہ کی تنگی ، بعض دفعہ فاصلہ کی زیادتی اور بعض دفعہ اچانک حادثات اس قسم کے ارادوں
میں حائل ہو جاتے ہیں۔پس میں نے سوچا کہ کیا اس مقبرہ میں بھی کوئی ایسا انتظام ہے کہ سب
رشتہ دار ا کٹھے رہیں جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ مقبرہ بیشک ایسا ہے جس میں
سب رشتہ داروں کے جمع کرنے کا انتظام ہے۔بشرطیکہ ان کی طبائع ملتی ہوں تا کہ جھگڑا فساد نہ
ہو چنانچہ میں نے دیکھا کہ اس مقبرہ کے متعلق حکم تھا جنَّتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ
مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ۔سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
۲۱۵
فرمایا وہ جو اگلے جہان کا مقبرہ ہے اس میں ہر شخص اپنے اپنے درجہ کے مطابق خدا تعالیٰ
کا انعام پائے گا ، مگر رشتہ داروں کے لحاظ سے ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ جس کے ایسے رشتہ دار
ہونگے جن کے ساتھ وہ محبت سے رہ سکتا ہو اور جن کے عقائد اور خیالات سے وہ متفق ہو ایسے
سب رشتہ داروں کو اکٹھا کر دیا جائے گا خواہ باپ ہوں ، بیٹے ہوں، بیویاں ہوں۔اور فرشتے
اُن پر چاروں طرف سے داخل ہوں گے اور کہیں گے السَّلامُ عَلَيْكُمْ
ملائکہ کو تمام رشتہ داروں کی عزت کرنے کا حکم امیروں کے گھروں میں اگر ان
کے غریب رشتہ دار آ جائیں تو وہ
اُن کے ساتھ نہایت حقارت سے پیش آتے ہیں اور وہ رشتہ دار بھی ان کے پاس رہنے میں
شرم محسوس کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لطیفہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک
ہندو نے اپنے ایک بیٹے کو نہایت اعلیٰ تعلیم دلائی اور اپنی زمین اور جائداد وغیرہ فروخت کر کے
اسے پڑھایا۔یہاں تک کہ وہ ڈپٹی بن گیا اس زمانہ میں ڈپٹی بڑا عہدہ تھا۔ایک دن وہ امراء
ورؤساء کے ساتھ اپنے مکان کے صحن میں بیٹھا تھا کرسیاں بچھی ہوئی تھیں کہ اتفاقاً اُس کا باپ
ملنے کے لئے آ گیا۔اس نے ایک میلی کچیلی دھوتی پہنچی ہوئی تھی ، وہ آیا اور بے تکلفی سے ایک
کرسی پر بیٹھ گیا۔اس کے گندے اور غلیظ کپڑے دیکھ کر جوای، اے سی اور دوسرے معززین
بیٹھے ہوئے تھے انہیں بڑی تکلیف محسوس ہوئی مگر انہوں نے سمجھا کہ مالک مکان اسے خود ہی
اُٹھا دیگا ، ہمیں کہنے کی کیا ضرورت ہے۔لیکن مالک مکان نے کچھ نہ کہا آخر انہوں نے ڈپٹی
صاحب سے پوچھا کہ ان کی کیا تعریف ہے؟ اس پر وہ لڑکا جسے اُس کے باپ نے فاقے
برداشت کر کر کے تعلیم دلائی تھی بولا کہ یہ ہمارے پہلیے ہیں، یعنی ہمارے گھر کے نوکر ہیں۔اس
ر باپ کو سخت غصہ آیا اور وہ کہنے لگا میں ان کا ٹہلیا تو نہیں ان کی والدہ کا ضرور ہوں۔اس
فقرہ سے سب لوگ سمجھ گئے کہ یہ شخص ڈپٹی صاحب کا والد ہے اور انہوں نے ان کو سخت ملامت
کی کہ آپ بڑے نالائق ہیں کہ اس طرح اپنے باپ کی ہتک کرتے ہیں۔تو دنیا میں ہم دیکھتے تھے
ہیں کہ غریب رشتہ دار جب اپنے کسی امیر رشتہ دار کے ہاں جاتے ہیں تو ان کی عزت میں فرق
آجاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم فرشتوں کو حکم دیں گے کہ دیکھو سَلَامٌ عَلَيْكَ نہ کہنا بلکہ
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ کہنا اور ان سب رشتہ داروں کی عزت کرنا جو اس کے پاس جمع کئے گئے ہوں
گے پس سَلَامٌ عَلَيْكُمُ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ان کی عزت کو بھی قائم کر دیا۔
۲۱۶
جماعت کو نصیحت یہ وہ مقبرے ہیں جو میں نے دیکھے اور خوش قسمت ہے وہ جو ان
مقبروں میں اچھی جگہ پائے ، مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
ابھی تک ہماری جماعت کے بعض دوستوں نے بھی اس حقیقت کو نہیں سمجھا۔میں ایک دن بچوں
کے قبرستان میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ قریباً ہر قبر پر بڑے بڑے کتبے لگے ہوئے تھے
حالانکہ قبریں بالکل سادہ بنانی چاہئیں اور نمود و نمائش پر اپنا روپیہ برباد نہیں کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود عَلَيْهِ السَّلَام کی قبر کو دیکھو وہ کیسی سادہ ہے اسی طرح تمہیں بھی اپنے عزیزوں
کی قبروں میں سادگی مد نظر رکھنی چاہئے اور بلا ضرورت اپنے روپیہ کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسان کے اندر یہ طبعی خواہش پائی جاتی ہے کہ وہ اپنے عزیزوں
کی قبروں کی حفاظت کرے، لیکن تمہارے مرنے کے بعد ان قبروں کی حفاظت کا کون ذمہ دار
ہوسکتا ہے۔ممکن ہے کہ بعد میں آنے والے ان قبروں کو اُکھیڑ کر ان میں اپنے مُردے دفن کر
دیں اور تمہارے مُردوں کا کسی کو نشان تک بھی نہ ملے۔لیکن خدا تعالیٰ کے ہاں جو مقبرہ بنتا ہے
اسے کوئی شخص اُکھیڑنے کی طاقت نہیں رکھتا۔پس اپنی قبریں اُسی جگہ بناؤ جہاں خدا تعالیٰ
تمہاری قبروں کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوگا اور اگر دنیا میں اپنی قبریں کسی اچھی جگہ بنانے کی
خواہش رکھتے ہو تو پھر بہشتی مقبرہ میں بناؤ۔اور یاد رکھو کہ اگر وصیت کے بعد تم کسی مقام پر قتل
کر دیئے جاتے ہو یا کسی چھت کے نیچے دب کر ہلاک ہو جاتے ہو یا آگ میں گر کر جل جاتے
ہو یا دریا میں غرق ہو جاتے ہو یا شیر کا شکار بن جاتے ہو اور اس طرح بہشتی مقبرہ میں تمہارا جسم
دفن نہیں ہو سکتا تو مت سمجھو کہ تمہارا خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔جب کوئی شخص شیر کے پیٹ میں
جا رہا ہو گا تو اُس شیر کے پیچھے جبریل ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوگا کہ کب اس کی روح نکلتی ہے کہ
میں اسے اپنی آغوش میں لے لوں۔اسی طرح جب کوئی شخص آگ میں جل رہا ہو گا تو گو
لوگوں کو یہی نظر آ رہا ہوگا کہ وہ جل کر فنا ہو گیا مگر خدا کے دربار میں وہ اُس کی محبت کی آگ
میں جل رہا ہوگا اور خدا کے فرشتے اس کی عزت کر رہے ہو نگے۔پس دنیا کے مقبروں پر اپنا روپیہ ضائع مت کرو، بلکہ اپنی قبریں بہشتی مقبرہ میں بناؤ۔اور
یا پھر اُس بہشتی مقبرہ میں بناؤ جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں، جہاں نوح“ بھی ہیں،
جہاں ابراہیم بھی ہیں، جہاں موسیٰ بھی ہیں، جہاں عیسیٰ بھی ہیں اور جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی ہیں۔اسی طرح تمہارے آباء واجداد بھی وہیں ہیں۔پس کوشش کرو کہ
۲۱۷
وہاں تمہیں اچھے مقبرے نصیب ہوں اور تمہیں اُس کے رسولوں کا قرب حاصل ہو۔(۷)۔مینا بازار
ساتویں چیز جس کے نشان میں نے اس سفر میں دیکھے اور جن سے میں متاثر ہوا وہ مینا
بازار تھے۔چنانچہ میں نے ان یادگاروں میں بازاروں کی جگہ بھی دیکھی جہاں شاہی نگرانی میں
بازار لگتے تھے اور ہر قسم کی چیزیں وہاں فروخت ہوتی تھیں۔یہ بازار شاہانہ کرو فر کا ایک نمونہ
ہوتے تھے اور بادشاہ خود ان بازاروں میں آ کر چیزیں خریدا کرتے تھے۔آج کل بھی شاہی
نگرانی میں بعض دفعہ بازار لگتے ہیں، چنانچہ لا ہور میں کبھی کبھی نمائش ہوتی ہے جس میں تمام قسم
کی دکانیں ہوتی ہیں اور انسان کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ اُسے مل جاتی ہے۔لنڈن
میں بھی ایک دفعہ ویمبلے کی نمائش ہوئی تھی۔اسی موقع پر ایک مذہبی کا نفرنس بھی ہوئی جس میں
میں نے مضمون پڑھا تھا۔اُس وقت میں نے بھی اس بازار کو دیکھا تھا ، مگر جو دُھند لانقش
میرے دماغ پر رہ گیا ہے اُس سے معلوم ہوتا ہے کہ میں اس سے کچھ زیادہ متاثر نہ ہوا تھا۔پُرانے زمانہ کے بادشاہ بھی اسی قسم کے بازار لگایا کرتے تھے اور وہاں قسم قسم کی چیزیں فروخت
ہو ا کرتی تھیں۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہ کیا ہی اچھے بازار ہوتے ہوں گے جہاں بادشاہ
اور وزراء خود خریدار بن کر آتے ہوں گے اور اچھی سے اچھی چیزیں پکتی ہوں گی۔مینا بازار میں فروخت ہونیوالی اشیاء پھر میں نے اپنے ذہن میں سوچا کہ وہاں کیا
کیا چیزیں فروخت ہوتی ہوں گی ؟ اور اس
سوال کا میرے دل نے مجھے یہ جواب دیا کہ : -
اول: وہاں نہایت اعلیٰ درجہ کے مؤدب اور سیکھے ہوئے غلام فروخت ہوتے ہو نگے۔دوم وہاں عمدہ سے عمدہ سواریاں پکتی ہوں گی۔سوم: میں نے اپنے دل میں سوچا کہ وہاں پینے کی چیزیں بھی فروخت ہوتی ہوں گی۔کوئی کہتا ہوگا
برف والا پانی لے لو، کوئی کیوڑہ اور بید مشک کا شربت فروخت کرتا ہوگا ، کوئی تازہ دُودھ
فروخت کرتا ہوگا ، کوئی شہد فروخت کرتا ہوگا ، کوئی اُس وقت کے ملک کے رواج کے
مطابق شراب فروخت کرتا ہوگا اور کوئی گرم چائے فروخت کرتا ہوگا۔چہارم : پھر کھانے کے لئے عمدہ سے عمدہ چیزیں فروخت ہوتی ہوں گی، کہیں پرندوں کے کباب
۲۱۸
فروخت ہوتے ہوں گے، کہیں انگور ، کیلے، انار اور سنگترے وغیرہ فروخت ہوتے ہوں گے۔کسی جگہ لباس کی دُکانیں ہوں گی اور اچھے سے اچھے لباس فروخت ہوتے ہونگے۔م کہیں زینت کے سامان آئینے ، کنگھیاں ، ربن اور پاؤڈر وغیرہ فروخت ہوتے ہوں گے۔ہفتم کسی دُکان پر خوشبوئیں اور عطر وغیرہ فروخت ہوتا ہوگا۔ہشتم: بعض ایسی دکانیں ہوں گی، جہاں سے طاقت کی دوائیں ملتی ہوں گی جن سے زندگی کی حفاظت ہو۔نہم کسی دُکان پر نہایت اعلیٰ اور نفیس برتن فروخت ہوتے ہوں گے۔دھم کسی دکان پر جنگ کے سامان یعنی تلوار میں اور طپنچے وغیرہ فروخت ہوتے ہونگے۔یاز دهم : کسی دکان پر گھروں کا سامان قالین ، سیکیے اور تخت وغیرہ فروخت ہوتے ہونگے۔ایک اور روحانی بازار میں نے سوچا کہ یہ بازار نہایت دلکش ہوتے ہوں گے اور دیکھنے
کے قابل اور بہت اعلیٰ درجہ کی چیزیں یہاں آتی ہوں گی۔مگر
جب میں اس قلعہ پر تھا تو میں نے سوچا کہ کیا اس سے اچھے بازار بھی کہیں ہو سکتے ہیں ؟ تو میں
نے دیکھا ایک اور روحانی بازار کا ذکر قرآن کریم میں ہے جس میں نہ صرف یہ سب چیزیں
بلکہ ان سے بھی اعلیٰ درجہ کی چیزیں ملتی ہیں۔مگر میں نے اس بازار کا طریق ان بازاروں سے
ذرا نرالا دیکھا یعنی اُن بازاروں میں تو یہ ہوتا ہے کہ الگ الگ دکاندار ہوتے ہیں۔کوئی
شربت فروخت کر رہا ہوتا ہے، کوئی شہد لے کر بیٹھا ہوتا ہے، کسی کے پاس قالین اور تکیے وغیرہ
ہوتے ہیں، کسی دُکان پر لباس اور کسی پر پھل وغیرہ فروخت ہوتا ہے اور باہر سے گاہک آتا ہے
جیب سے پیسے نکالتا ہے اور چیز خرید لیتا ہے۔مگر اس بازار کا میں نے عجیب حساب دیکھا کہ
بیچنے والے بہت سے تھے مگر گاہک ایک ہی تھا اور پھر جتنے بیچنے والے تھے وہ سب کے سب
صرف دو چیزیں بیچتے تھے اور جو گاہک تھا وہ ان دو چیزوں کے بدلہ میں انہیں بہت کچھ دے
دیتا تھا۔میں نے کہا یہ عجیب قسم کا مینا بازار ہے اور بازاروں میں تو یہ ہوتا ہے کہ پچاس دُکانیں
ہوں تو سو خریدار ہوتا ہے مگر یہاں دُکانیں تو لاکھوں اور کروڑوں تھیں مگر خریدار ایک ہی تھا اور
پھر ان دُکانوں کی خوبی یہ تھی کہ ان میں صرف دو ہی چیزیں پکتی تھیں زیادہ نہیں اور وہاں تو
خریدار پیسے دیتے تھے مگر یہ عجیب گا ہک تھا کہ فروخت کر نیوالے کو ہر قسم کا سامان بدلہ میں دے
دیتا تھا اور یہ بھی کہہ دیتا کہ اپنی ان دو چیزوں کو بھی اپنے پاس ہی رکھو ، چنانچہ اس بازار کا یہ
نقشہ میں نے قرآن کریم میں دیکھا۔اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمُ
۲۱۹
وَاَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ
وَعْدًا عَلَيْهِ حَقَّافِى التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآن وَمَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ
فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِى بَايَعْتُمْ بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۲۳
فرماتا ہے مینا بازار لگ گیا ، شاہی بازار آراستہ و پیراستہ ہو گیا تم سب آ جاؤ مگر خریدار
ہو کر نہیں بلکہ اپنا سامان لے کر یہاں بیچنے کیلئے آ جاؤ ، بادشاہ خود خریدار بن کر آیا ہے اور اُس
نے تمہارے مال یعنی اموال مادی اور جانیں دونوں تم سے خرید لیں۔وہ مال ادنی تھا یا اعلیٰ ،
قیمتی تھا یا حقیر، تھوڑا تھا یا بہت، سب ہی خرید لیا اور قیمت تمہاری نیتوں کے مطابق ڈالی اور سب کو
اس مال کے بدلہ جنت قیمت میں ادا کی۔گویا سارا مینا بازار اُن کو بخش دیا اور سب مال فروشوں
کو حقیر مال کے بدلہ میں مالا مال کر دیا۔اتنی بڑی قیمت ہم اس لئے ادا کرتے ہیں کہ یہ لوگ
خدا تعالیٰ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں یادشمن کو مارتے ہیں یا خود مارے جاتے
ہیں۔پس چونکہ وہ ہماری راہ میں اپنی تھوڑی پونجی سے بخل نہیں برتے، ہم بڑے مالدار ہو
کر کیوں
نخل سے کام لیں۔پھر ہم وعدہ وفا ہیں اور ان فروخت کنندوں سے یہ وعدہ ہمارا آج
کا نہیں پرانا ہے۔یہ وعدہ ہم نے تورات میں بھی کیا تھا اور پھر انجیل میں بھی کیا تھا اور حال میں
اُسی وعدے کو قرآن میں دُہرایا تھا اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ وعدہ وفا کرنے والا کون ہوسکتا
ہے۔پس اے لوگو! آج جو سودا تم نے کیا ہے اس کے نتائج پر خوش ہو جاؤ اور یقیناً ایسا ہی سو دا
بڑی کامیابی کہلا سکتا ہے گویا خریدار ایک ہے فروخت کرنے والے بہت سے ہیں مگر وہ سب دو
ہی چیزیں فروخت کرتے ہیں اور اس کے بدلہ میں اُن کو وہ سب چیزیں ملتی ہیں جو مینا بازاروں میں
ہوا کرتی تھیں اور اس طرح ایک ہی سو دے میں سب سو دے ہو جاتے ہیں۔دنیوی اور روحانی مینا بازار میں عظیم الشان فرق پھر میں نے جب اس بازار کو
دیکھا تو میں نے کہا ایک اور
فرق بھی اس مینا بازار اور دنیوی مینا بازاروں میں ہے اور وہ یہ کہ مینا بازاروں کی اشیاء کو
خریدنے کی طاقت تو کسی انسان میں ہوتی تھی اور کسی میں نہیں ، مثلاً وہاں کہا جاتا تھا کہ یہ چیز
دس ہزار روپیہ کی ہے اور خریدار کے دل میں اُس کو خریدنے کی خواہش بھی ہوتی تھی مگر وہ خرید
نہیں سکتا تھا، کیونکہ اس کے پاس دس ہزار روپے نہیں ہوتے تھے۔اسی طرح کسی کو کوئی اور چیز پسند آئی اور وہ قیمت دریافت کرتا تو اُسے بتایا جاتا کہ
۲۲۰
ایک سو روپیہ ہے ، مگر وہ ایک سو روپیہ دینے کی طاقت نہیں رکھتا تھا اور اس طرح اس کو خرید نے
سے محروم رہتا تھا، کیونکہ وہاں قیمتیں مقرر ہوتی تھیں اور ان میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی تھی ، یہ نہیں
کہ زید آیا تو اُسے کہدیا اس کی قیمت ہیں ہزار روپیہ ہے اور بکر آیا تو کہہ دیا پانچ ہزار روپیہ ہے
اور خالد آیا تو کہہ دیا ایک ہزار روپیہ ہے، عمر و آ گیا تو اُسے وہی چیز سو روپیہ میں دے
دی۔بدر دین آگیا تو وہی چیز اُسے آٹھ آنے میں دے دی ،شمس الدین پہنچا تو اُسے ایک پیسے
میں دیدی اور علاؤ الدین آیا تو اُسے ایک کوڑی میں دے دی۔یہ طریقہ دُنیوی مینا بازاروں
نظر نہیں آتا، مگر اس مینا بازار میں ہمیں یہی حساب نظر آتا ہے۔ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے
مجھے جنت چاہئے ، اُس سے پوچھا جاتا ہے تیرے پاس کتنا مال ہے؟ وہ کہتا ہے ایک کروڑ روپیہ۔اُسے کہا جاتا ہے اچھا لا ؤ اپنی جان اور ایک کروڑ روپیہ اور لے لو جنت۔پھر ایک اور شخص آتا
ہے اور کہتا ہے مجھے بھی جنت چاہئے ، اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پاس کتنا روپیہ ہے؟
وہ کہتا ہے ایک لاکھ روپیہ۔اُسے کہا جاتا ہے اچھا لا ؤ اپنی جان اور ایک لاکھ روپیہ اور لے لو
جنت۔اُسی وقت ایک تیسر اشخص آجاتا ہے اور وہ کہتا ہے میرے پاس صرف سو روپیہ ہے مگر
میں بھی جنت لینا چاہتا ہوں اُسے کہا جاتا ہے اچھا تم بھی اپنی جان اور سو روپیہ لاؤ اور جنت
لے لو یہ پھر ایک اور شخص آتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے پاس سو روپیہ تو کیا ایک پیسہ بھی نہیں ہے
سرف مٹھی جو کے دانے ہیں مگر خواہش میری بھی یہی ہے کہ مجھے جنت ملے۔اُسے کہا جاتا ہے
کہ تمہارا سودا منظور لاؤ جان اور مٹھی بھر دانے اور لے لو جنت۔بلکہ اس بازار میں ہمیں
ایسے ایسے بھی دکھائی دیئے کہ چشم حیرت کھلی کی کھلی رہ گئی۔ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رَسُولَ اللہ ! مجھ سے ایسا ایسا گناہ ہو گیا ہے، آپ نے فرمایا تو پھر اس
کا کفارہ ادا کرو اور اتنے روزے رکھو۔اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھ میں تو روزے رکھنے کی
طاقت نہیں۔آپ نے فرمایا اچھا روزے رکھنے کی طاقت نہیں تو غلام آزاد کر دو۔وہ کہنے لگا
يَا رَسُولَ اللهِ ! میں نے تو کبھی غلام دیکھے بھی نہیں اُن کو آزاد کرنے کے کیا معنی۔آپ نے فرمایا
اچھا تو اتنے غریبوں کو کھانا کھلا دو، کہنے لگا يَارَسُولَ الله ! خود تو کبھی پیٹ بھر کر کھانا کھانا نصیب
نہیں ہوا ، غریبوں کو کہاں سے کھلاؤں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ لاؤ
دوٹو کرے کھجوروں کے اور وہ اُسے دیکر فرمایا کہ جاؤ اور غریبوں کو کھلا دو، وہ کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ !
کیا سارے مدینہ میں مجھ سے بھی زیادہ کوئی غریب ہے؟ آپ ہنس پڑے اور فرمایا اچھا جاؤ
۲۴