سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 4

۲۲۱
اور تم ہی یہ کھجوریں کھا لو، ۲۵ میں نے کہا یہ عجیب نظارے ہیں جو اس مینا بازار میں نظر آتے ہیں
کہ جنت یعنی مینا بازار کا سب سامان صرف اس طرح مل جاتا ہے کہ جو پاس ہے وہ دے دو۔جس کے پاس کروڑ روپیہ ہوتا ہے وہ کروڑ روپیہ دے کر سب چیزوں کا مالک ہو جاتا ہے اور
جس کے پاس ایک پیسہ ہوتا ہے وہ ایک پیسہ دے کر سب چیزوں کا مالک ہو جاتا ہے اور جس
کے پاس کچھ نہیں ہوتا اُسے خریدار اپنے پاس سے کچھ رقم دے کر کہتا ہے لو اس مال سے تم سودا
کر لو تم کو جنت مل جائیگی۔روحانی مینا بازار میں گاہک کا تاجروں سے نرالا سلوک پھر میں نے ایک اور فرق
دیکھا کہ عام مینا بازاروں
میں تو یہ ہوتا ہے کہ گا ہک آئے انہوں نے چیزیں خریدیں اور انہیں اُٹھا کر اپنے گھروں کو چلے گئے
اور دکاندار بھی شام کے وقت پیسے سمیٹ کر اپنے اپنے مکانوں کو روانہ ہو گئے۔مگر اس مینا بازار
میں گاہک چیزیں خریدنے کے بعد وہیں چیزیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور اپنے ساتھ کچھ بھی نہیں
لے جا تا گویا وہی یوسف والا معاملہ ہے کہ غلہ بھی دے دیا اور پیسے بھی بوریوں میں واپس کر
دیئے۔اسی طرح ایک طرف تو قرآنی گاہک جان اور مال لیتا ہے اور اُدھر چُپ کر کے کھسک
جاتا ہے، دکاندار سمجھتا ہے کہ شاید وہ بھول گیا ہے، چنانچہ وہ کہتا ہے آپ اپنی چیزیں لے
جائیں ، مگر وہ کہہ کر چلا جاتا ہے کہ ان چیزوں کو اپنے پاس ہی امانتا رکھو اور مناسب طور پر اس
میں سے خرچ کرنے کی بھی تم کو اجازت ہے مجھے جب ضرورت ہوئی لے لوں گا۔گویا قیمت
لے کر وہ پھر قیمت واپس کر دیتا ہے اور کہتا ہے تم اسے اپنے پاس ہی رکھو، جس قدر موقع کے
مناسب ہو گا میں تم سے لے لونگا چنانچہ میں نے دیکھا کہ مال اور جان مینا بازار کی سب چیزوں
کے مقابل پر لے کر وہ جان اور مال دینے والوں سے کہتا ہے۔وَمِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ "
وہ ساری جان اور سارا مال گو میرے حوالے کر دیتے ہیں ، مگر میں ساری جان اور سارا مال اُن
سے عملاً نہیں لیتا ، بلکہ اُنہی کو دیکر کہتا ہوں کہ اس میں سے کچھ میرے لئے خرچ کرو اور باقی
پنے پاس رکھو اور اپنے کام میں لاؤ اور اس سے نہ ڈرو کہ میں نے جو قیمت دی ہے اُس میں
کمی ہوگی وہ تم کو پوری ملے گی۔جان اور مال کا مطالبہ اب میں نے غور کیا کہ گو یہ نرالا اور عجیب سودا ہے ، لیکن آخر
اس میں عجیب سو دے کا مطالبہ بھی تو کیا گیا ہے ، یعنی اپنے آپ

۲۲۲
کو غلام بنا دینے کا۔بیشک اس مینا بازار میں اعلیٰ سے اعلیٰ چیز میں ملتی ہیں ، مگر سوال یہ ہے کہ کیا
غلام بننا کوئی آسان کام ہے اور کیا جان اور مال دوسرے کو دے دینا معمولی بات ہے۔دنیا
میں کون شخص ہے جو غلامی کو پسند کرتا ہو پس میں نے اپنے دل میں کہا کہ مجھے غور کر لینا چاہئے
کہ کیا یہ سودا مجھے مہنگا تو نہیں پڑے گا اور کیا اعلیٰ سے اعلیٰ چیزوں کے لالچ میں اپنا آپ
دوسرے کے حوالے کر دینا موزوں ہے؟ پس میں نے کہا پہلے سوچ لو کہ غلام ہونا اچھا ہے یا یہ
چیزیں اچھی ہیں۔غلامی کیوں بُری کبھی جاتی ہے؟ جب میں نے اس غلامی پر غور کیا کہ یہ کس قسم کی
غلامی ہے اور یہ کہ کیا اس غلامی کو قبول کرنا اس بازار
کے سامان کے مقابلہ میں گراں تو نہیں؟ تو میں نے سوچا کہ غلامی کیوں بُری ہوتی ہے اور پھر
میرے دل نے ہی جواب دیا اس لئے کہ :-
اوّل: اس میں انسان کی آزادی چھن جاتی ہے۔روم
انسان کا سب کچھ دوسرے کا ہو جاتا ہے۔سوم: اس میں انسان کی خواہشات ماری جاتی ہیں۔چہارم : اس میں غلام اپنے عزیزوں سے جُدا ہو جاتا ہے۔بیوی بچوں سے نہیں مل سکتا بلکہ
جہاں آقا کہے وہیں رہنا پڑتا ہے۔میں نے کہا یہ چار بُرائیاں ہیں جن کی وجہ سے غلامی کو نا پسند کیا جاتا ہے۔پس میں نے
اپنے دل میں کہا کہ میں آزاد ہو کر غلام کس طرح بن جاؤں اور کس طرح اس دھوکا اور فریب
میں آجاؤں۔میں انہی خیالات میں تھا کہ یکدم میں نے دیکھا کہ
قید و بند میں مبتلا انسان اپنی حماقت
میں ( اور میں سے مراد اس وقت انسان ہے نہ کہ
سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے میرا ذاتی وجود) جو اپنے آپ کو آزاد مجھ رہا تھا۔در حقیقت قید وبند میں پڑا ہو ا تھا۔میں نے دیکھا
کہ میری گردن میں طوق تھا، میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور میرے پاؤں میں بیڑیاں
پڑی ہوئی تھیں، مگر میں یونہی اپنے آپ کو آزاد سمجھ رہا تھا، حالانکہ نہ ہتھکڑیاں مجھے کام کرنے دیتی
تھیں، نہ پاؤں کی بیٹریاں مجھے چلنے دیتی تھیں ، نہ گردن کا طوق مجھے گردن اونچی کرنے دیتا تھا۔

۲۲۳
یہ طوق اُن گنا ہوں ، غلطیوں اور بیوقوفیوں کا تھا جو مجھے گردن نہیں اُٹھانے دیتی تھیں اور یہ زنجیریں،
اُن بد عادات کی تھیں جو مجھے آزادی سے کوئی کام نہیں کرنے دیتی تھیں۔بس میں اسی طرح
ہاتھ ہلانے پر مجبور تھا جس طرح میری زنجیریں مجھے ہلانے کی اجازت دیتی تھیں اور یہ بیٹریاں
اُن غلط تعلیموں کی تھیں جو غلط مذاہب اور غلط قومی رواجوں نے میرے پاؤں میں ڈال رکھی تھیں
اور جو مجھے چلنے پھرنے سے روکتی تھیں۔تب میں حیران ہو ا کہ انسان اپنے آپ کو کیوں آزاد کہتا
ہے حالانکہ وہ بدترین غلامی میں جکڑا ہوا ہے نہ ہاتھوں کی ہتھکڑیاں اُسے کام کرنے دیتی ہیں ، نہ
پاؤں کی بیٹریاں اُسے ملنے دیتی ہیں اور نہ گردن کا طوق اُسے سر اٹھانے دیتا ہے۔یہ طوق اُن
گنا ہوں ،غلطیوں اور بیوقوفیوں کا ہوتا ہے جو اس کی گردن میں ہوتا ہے۔مختلف گناہ ، مختلف
غلطیاں اور مختلف بیوقوفیاں وہ کر چکا ہوتا ہے اور اس کے نتائج اس کے ارد گرد گھوم رہے ہوتے
ہیں۔وہ چاہتا ہے کہ ان سے نجات حاصل کرے مگر انہوں نے اُس کو گردن سے پکڑا ہوا ہوتا ہے
اور اُسے کوئی بھاگنے کی جگہ نظر نہیں آتی۔اسی طرح جو زنجیریں ہوتی ہیں وہ بد عادات کی ہوتی
ہیں۔درحقیقت بد عادات اور بدعمل میں فرق ہے۔بد عمل ایک انفرادی شے ہے کبھی ہوا کبھی نہ
ہوا، مگر بد عادت ہمیشہ زنجیر کے طور پر چلتی ہے اور وہ انسان کو آزادی سے کوئی کام نہیں کرنے دیتی وہ
چاہتا ہے کہ نماز پڑھے مگر اُسے عادت پڑی ہوئی ہے کہ کسی بُری مجلس میں بیٹھ کر شطر نج یا جوا یا تاش
کھیلنے لگ جاتا ہے تو اب باوجود نماز کی خواہش کے وہ نماز پڑھنے نہیں جائے گا بلکہ شطرنج یا تاش
کھیلنے چلا جائیگا۔اسی طرح بیٹریاں غلط تعلیموں کی ہوتی ہیں جو غلط مذاہب یا غلط قومی رواجوں کے
ماتحت اس کے پاؤں میں پڑی ہوئی ہوتی ہیں اور جس طرح درخت زمین نہیں چھوڑ سکتا اسی طرح
وہ انسان اپنی قوم سے الگ نہیں ہو سکتا۔تب میں حیران ہو ا کہ اوہو! انسان تو اپنے آپ کو آزاد
سمجھ رہا تھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک خطر ناک قیدی ہے۔اس کے پاؤں میں بیٹریاں پڑی
ہوئی ہیں، اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہیں اور اس کے گلے میں طوق ہیں۔پس یہ تو پہلے ہی
غلام ہے اور غلام بھی ایسے ظالم مالک کا جو اسے ہر وقت تباہی کی طرف لئے جاتا ہے۔پس میں
نے کہا جب انسان پہلے ہی غلام ہے اور غلام بھی ایسے مالک کا جو اسے کچھ نہیں دیتا تو اس دوسری
غلامی کے اختیار کر لینے میں اس کا کیا حرج ہے اس کے ساتھ تو ایک جنت کا وعدہ بھی ہے۔تب میں نے اُس داروغہ کی طرف
داروغہ جنت نے تمام بیٹریاں کاٹ دیں! دیکھا جس کے سپر د مجھے کیا گیا تھا اور

۲۲۴
میں نے یہ کہنا چاہا کہ اب تم مجھے اپنی بیٹریاں اور زنجیریں اور طوق ڈال دو میں پہلے ہی غلام تھا
اور اب بھی غلام بنے کو تیار ہوں، مگر میں نے یہ عجیب بات دیکھی کہ بجائے اس کے کہ اُس داروغہ
کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ، بیٹیاں اور طوق ہوں اُس کے ہاتھ میں ایک بڑا سا کلہاڑا تھا اور جب
میں نے کہا میں غلام بنے کو تیار ہوں، تو وہ داروغہ محبت سے میری طرف دیکھنے لگا اور بجائے اس
کے کہ میرے گلے اور ہاتھوں اور پاؤں میں نئی جہتھکڑیاں ، نئی بیٹریاں اور نئے طوق ڈالتا اُس کی
نے مجھے اپنے پاس بٹھا کر اُس کلہاڑے سے میری سب زنجیریں، سب بیٹریاں اور سب طوق
کاٹ دیئے اور میں نے پہلی مرتبہ آزادی کا سانس لیا مگر ساتھ ہی میں اس امید میں رہا کہ پہلی
زنجیریں ، بیٹریاں اور طوق کاٹنے کے بعد اب یہ نئی زنجیریں ، نئی بیٹریاں اور نئے طوق مجھے
ڈالے گا مگر ایسا نہ ہونا تھا نہ ہوا بلکہ آسمان سے ایک نہایت ہی پیاری آواز آئی جو یہ تھی کہ
الَّذِيْنَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيِّ الَّذِى يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمُ
فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ
لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَئِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي
كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوابِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِى أُنْزِلَ
مَعَةٌ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
۲۷
وہ لوگ جو اتباع کرتے ہیں اُس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جو ہمارا نبی ہے اور اُمّی ہے اور
جس کا ذکر تورات اور انجیل میں بھی موجود ہے وہ انہیں اچھی باتوں کی تعلیم دیتا ہے اور انہیں
بُری باتوں سے روکتا ہے اور ساری حلال چیزوں کی انہیں اجازت دیتا ہے اور ان باتوں سے
انہیں روکتا ہے جو مضر ہوتی ہیں اور انہوں نے غلاموں کی طرح اپنے سروں پر جو بوجھ لادے
ہوئے تھے انہیں ان کے اوپر سے دُور کر دیتا ہے، اسی طرح لوگوں کے گلوں میں جو طوق پڑے
ہوئے تھے انہیں ہمارا یہ رسول کاٹ کر الگ پھینک دیتا ہے۔پس وہ لوگ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لاتے ہیں آپ کی مدد کرتے اور اس نور کے پیچھے چلتے ہیں جو آپ پر نازل کیا گیا ہے،
اُن کے ہاتھوں اور پاؤں میں کبھی ہتھکڑیاں اور بیٹریاں نہیں رہ سکتیں اور نہ اُن کی گردنوں میں
طوق ہو سکتے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ کے لئے آزاد ہو جاتے ہیں۔میں نے کہا مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں، پاؤں میں بیٹریاں
اور گردن میں طوق پڑے ہوئے ہیں، میں اپنے آپ کو آزاد سمجھتا تھا مگر جب مجھے اپنی حقیقت

۲۲۵
کا علم ہوا تو میں اس خیال کے ماتحت اس داروغہ کے سامنے گیا کہ جب میں پہلے غلام ہوں تو
ایک نئی مگر پہلے سے اچھی غلامی برداشت کرنے میں کیا حرج ہے مگر یہاں جس کے حوالے کیا
گیا اس نے بجائے طوق اور بیٹریاں پہنانے کے پہلے طوق اور بیٹریوں کو کاٹ دیا اور کہا کہ
اب ان کے قریب بھی نہ جانا۔داروند، غلاماں کا مسرت افزا پیغام میں یہ نظارہ دیکھ کر سخت حیران ہوا اور میں یہ
سمجھا کہ آج انسان نے اس داروغہ غلاماں کے
ذریعے پہلی دفعہ آزادی کا سانس لیا ہے مگر میں نے سوچا بیٹریاں اور زنجیریں تو کٹ گئیں ، لیکن
آخر انسان غلام تو ہو ا۔غلامی کی دوسری باتیں تو ہوں گی اور جو کچھ اس کا ہے وہ لازماً اس کے
آقا کا ہو جائے گا۔چنانچہ میں اب اس انتظار میں رہا کہ مجھ سے کہا جائے گا کہ لا ؤ اپنی سب
چیزیں ہمارے حوالے کر دو، تم کون ہو جو یہ چیزیں اپنے پاس رکھو، مگر بجائے اس کے کہ
غلاموں کا داروغہ یہ کہتا کہ لاؤ اپنی سب چیزیں میرے حوالے کر و اُس نے مجھے یہ خوشخبری سنائی
کہ اب جو تم میرے آقا کے غلام بنے ہو تو لو سُنو ! اُس نے مجھے یہ پیغام دیا ہے کہ
وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِینَ " اگر اچھی طرح غلامی کرو گے تو وہ تمہارا پوری طرح کفیل ہو گا اور
تمہاری سب ضرورتوں کو پورا کرے گا ، میں نے کہا یہ اچھی غلامی ہے۔دنیا میں غلام تو آقا کو
کما کر دیا کرتے ہیں اور یہ آقا کہتا ہے کہ ہم تمہاری سب ضرورتوں کے کفیل ہوتے ہیں۔چنانچہ دیکھ لو دنیا میں غلاموں سے مختلف قسم کے کام لئے جاتے ہیں کوئی نجاری کا کام کرتا ہے،
کوئی لوہارے کا کام کرتا ہے، کوئی مزدوری کا کام کرتا ہے، کوئی درزی کا کام کرتا ہے، اسی
طرح اور کئی قسم کے کام اُن سے لئے جاتے ہیں اور وہ جو کچھ کماتے ہیں اپنے آقا کے سامنے لا کر
رکھ دیتے ہیں۔مگر یہاں اُلٹی بات ہوتی ہے کہ جب کوئی غلام بنتا ہے تو اسے یہ پیغام دے دیا
جاتا ہے کہ چونکہ تم غلام ہو گئے ہو اس لئے تمہاری سب ضرورتوں کے ہم کفیل ہو گئے ہیں۔ایک بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ روزی کمانے کے لئے
ایک بزرگ کا دلچسپ واقعہ کوئی کام نہیں کرتے تھے اور تو کل پر گزارہ کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں جو کچھ بھیج دیتا کھا لیتے۔ایک دفعہ اُنہیں ایک اور بزرگ نے سمجھایا کہ یہ آپ
ٹھیک نہیں کرتے آپ کو کوئی کام کرنا چاہئے اس طرح لوگوں پر بُرا اثر پڑتا ہے۔وہ کہنے لگے
بات یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوں اور مہمان اگر اپنے کھانے کا خود فکر کرے تو اس میں

۲۲۶
میزبان کی ہتک ہوتی ہے، اس لئے میں کوئی کام نہیں کرتا وہ کہنے لگے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے تین دن سے زیادہ مہمانی جائز نہیں ۲۹ اور اگر تین دن کوئی شخص مہمان بنتا ہے تو
وہ سوال کرتا ہے آپ کے تین دن ہو چکے ہیں اس لئے آپ اب کام کریں۔انہوں نے کہا ہے
حضرت مجھے بالکل منظور ہے مگر میں جس کے گھر کا مہمان ہوں وہ کہتا ہے اِنَّ يَوماً
عِنْدَرَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ۔٣٠ تیرے رب کا ایک دن تمہارے ایک ہزار سال
کے برابر ہوتا ہے پس تین ہزار سال تو مجھے کچھ نہ کہیں۔جس دن تین ہزار سال گزر گئے میں
اپنا انتظام کر لونگا ابھی تو میں خدا تعالیٰ کا مہمان ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے پاک بندوں کی الگ الگ کی مہمانیاں
ہوتی ہیں اور جیسے انسان مختلف ہوتے ہیں اسی طرح اس کا سلوک بھی مختلف قسم کا ہوتا ہے مگر
بہر حال اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا غلام بن جائے تو پھر وہ اُس کی
ضروریات کا آپ متکفل ہو جاتا ہے۔تمام خواہشات کے پورا ہونے کی خوشخبری پھر میں نے سوچا کہ اچھا غلام بن کر
ایک بات تو ضرور ہوگی کہ مجھے اپنی
خواہشات کو چھوڑنا پڑے گا اور خواہشات کی قربانی بھی بڑی بھاری ہوتی ہے۔اس پر مجھے
اسی غلاموں کے داروغہ نے کہا، آقا کی طرف سے ایک اور پیغام بھی آیا ہے اور وہ یہ کہ
يايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي
عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ال
اے میرے بندے! چونکہ اب تو ہمارا غلام بن گیا ہے اس لئے جہاں آقا ہوگا وہیں غلام
رہے گا تو جا اور ہماری جنت میں رہ۔مگر اس جنت میں آکر یہ خیال نہ کرنا کہ آقا کا مال میں کس
طرح استعمال کروں گا۔وَلَكُمْ فِيهَا مَاتَشْتَهِ اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْهَا مَاتَدَّعُونَ
تمہارے دلوں میں جو بھی خواہش پیدا ہو گی وہ وہاں پوری کر دی جائے گی یعنی ادھر تمہارے
دلوں میں خواہش پیدا ہوگی ، اُدھر اس کے مطابق چیز تیار ہو گی اور جو مانگو گے ملے گا۔اعزہ واقرباء کی دائمی رفاقت پھر مجھے خیال آیا کہ بہر حال غلامی کی یہ شرط تو باقی رہے
گی کہ مجھے اب اپنے عزیز و اقرباء چھوڑ نے پڑیں گے۔کیونکہ جب غلام ہوا تو اُن کے ساتھ رہنے پر میرا کیا اختیار لیکن اس بارہ میں بھی داروغہ غلامان نے

۲۲۷
مجھے حیران کر دیا اور کہا کہ دیکھو میاں! آقا نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا
وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَاَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ
مِنْ كُلِّ بَابٍ
یعنی بجائے اس کے کہ رشتہ داروں کو الگ الگ رکھا جائے سب کو اکٹھا رکھا جائے گا ،
اگر ان میں سے بعض ادنی عمل والے ہوں گے تب بھی اُن
کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اعلیٰ مقام
والوں کے پاس لے جائے گا اور رشتہ داروں کو جد اجد انہیں رکھے گا۔روحانی مینا بازار میں ملنے والی نعماء تب میں نے کہا یہ تو بڑے مزے کی غلامی ہے کہ
اس غلامی کو قبول کر کے قید و بند سے نجات ہوئی،
ہمیشہ کے لئے آقا نے کفالت لے لی، خواہشات نہ صرف قربان نہ ہوئیں بلکہ ان میں وہ تی
وسعت پیدا ہوئی کہ پہلے اس کا خیال بھی نہیں ہو سکتا تھا، پھر رشتہ دار اور عزیز بھی ساتھ کے
ساتھ رہے۔تب میں نے شوق سے اس بات کو معلوم کرنا چاہا کہ یہ تو اجتماعی انعام ہوا، وہ جو
مینا بازار کی چیزوں کا مجھ سے وعدہ تھا اس کی تفصیلات بھی تو دیکھوں کہ کیا ہیں اور کس رنگ میں
حاصل ہوں گی۔میں نے سوچا کہ اُن مینا بازاروں میں غلام فروخت ہوتے تھے اور میں گو ایک
بے عیب غلام
لحاظ سے آزاد ہوں مگر بہر حال غلام ہوں اس لئے غلام تو مجھے نہیں مل سکتے۔یہ کمی تو ضرور رہے گی، مگر میں نے دیکھا اس جگہ دربار سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ جو اس آقا کے
غلام ہو کر جنت میں داخل ہو جائیں گے وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمُ
حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْفُوراً ٣٣
اُن کی خدمت پر نوجوان غلام مقرر ہوں گے جو ہمیشہ وہاں رہیں گے اور وہ موتیوں کی
طرح بے عیب ہوں گے اور کثرت سے ہوں گے۔میں نے کہا دیکھو یہ کیسا فرق ہے اس مینا بازار اور دنیا کے مینا بازاروں میں ، دنیوی
مینا بازاروں میں جو غلام خریدے جاتے ہیں اُن کے متعلق پہلا سوال تو یہی کیا جاتا ہے کہ قیمت
کتنی ہے؟ اب بالکل ممکن ہے کہ ایک غلام کی قیمت زیادہ ہو اور انسان با وجود خواہش کے
اسے خرید نہ سکے ، پھر اگر خرید بھی لے تو ممکن تھا کہ وہ غلام چند دنوں کے بعد بھاگ جاتا ، اگر
نہ بھاگتا تو ہو سکتا تھا کہ مرجاتا ، اگر وہ نہ مرتا تو خرید نے والا مر سکتا تھا۔غرض کوئی نہ کوئی نقص

۲۲۸
کا پہلو اس میں ضرور تھا ، مگر میں نے کہا یہ عجیب قسم کے غلام ملیں گے جو نہ بھاگیں گے نہ مریں
گے بلکہ مُخَلَّدُونَ ہونگے یعنی ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔پھر دنیوی مینا بازاروں میں تو انسان شاید ایک غلام خرید کر رہ جاتا یا دو غلام خرید لیتا یا تین
یا چار خرید لیتا ، مگر اس مینا بازار میں تو بے انتہاء غلام ملیں گے چنانچہ فرماتا ہے اِذَا رَاَيْتَهُمُ
حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنشُورًا جس طرح سمندر سے سینکڑوں موتی نکلتے ہیں اسی طرح وہ غلام سینکڑوں
اور ہزاروں کی تعداد میں ہوں گے۔پھر دنیوی غلاموں میں سے تو بعض بدمعاش بھی نکل آتے
ہیں ، مگر ان کے متعلق فرمایا وہ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا کی طرح ہونگے ، دیکھو کیا لطیف تشبیہہ بیان کی گئی
ہے۔دنیا میں موتی کو بے عیب سمجھا جاتا ہے اور کسی کی اعلیٰ درجہ کی خوبی بیان کرنے کے لئے موتی
کی ہی مثال پیش کرتے ہیں۔پس اس مثال کے لحاظ سے لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا کا مفہوم یہ ہوا کہ اُن
میں کسی قسم کا جھوٹ ، فریب، دغا ، کینہ اور کپٹ نہیں ہوگا ، مگر موتی میں ایک عیب بھی ہے اور وہ یہ
کہ اُسے چور چرا کر لے جاتا ہے، اسی لئے اُسے چُھپا چھپا کر رکھا جاتا ہے مگر فرمایا کہ وہ بیشک اپنی
خوبیوں میں موتیوں کی طرح ہونگے مگر وہ اتنے بے عیب ہوں گے کہ تم بیشک انہیں گھلے طور پر پھینک
دو اُن پر کوئی خراب اثر نہیں ہوگا۔دنیا میں غلام ایک دوسرے کا بداثر قبول کر لیتے ہیں اس لئے
انہیں بُری صحبت سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے مگر فرمایا وہ بداثر کو قبول ہی نہیں کرینگے اس
لئے ان کو چھپانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی بلکہ تم نے ان کو بے پروائی سے بکھیرا ہوا ہوگا
اور تمہیں ان کے متعلق کسی قسم کا خوف اور تر ڈ دنہیں ہوگا۔اعلیٰ درجہ کی سواریاں پھر میں نے سوچا کہ اُس مینا بازار میں بڑی عمدہ سواریاں ملتی تھیں
کیا یہاں بھی کوئی سواری ملے گی۔تو میں نے دیکھا کہ اس جگہ
بھی سواری کا انتظام تھا چنانچہ لکھا تھا أُولَئِكَ عَلى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَئِكَ
هُمُ المُفْلِحُونَ ۳۴ وہ متقی لوگ جو غلام بن چکے ہیں اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ہدایت کی سواریاں آئیں گی جن پر سوار ہو کر وہ اللہ تعالیٰ کے دربار میں پہنچیں گے ، میں نے کہا
یہ سواری تو عجیب ہے مینا بازار سے تو بگنے ، موتنے اور گھاس کھانے والا گھوڑا ملتا تھا مگر یہاں
ہدایت کی سواری ملے گی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے گی۔میں نے سمجھا کہ اگر وہاں گھوڑ ا ملتا ھے
تو وہ لید کرتا اور اس کی صفائی میرے ذمہ ہوتی ، وہ گھاس کھاتا اور اس کا لانا میرے ذمہ ہوتا ،
پھر شاید کبھی منہ زوری کرتا، میں اُسے مشرق کو لے جانا چاہتا اور وہ مجھے مغرب کو لے جاتا اور شاید مجھے

۲۲۹
گرا بھی دیتا، مگر یہ گھوڑا جو مجھے ملا ہے، یہ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ لگتا ہے نہ موتا ہے ، نہ منہ زوری
کرتا ہے اور نہ اپنے سوار کو گراتا ہے بلکہ سیدھا اللہ تعالیٰ کے پاس لے جاتا ہے۔پھر اُس گھوڑے پر چڑھ کر کوئی خاص عزت نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ ہر شخص جس کے پاس
ہوسکتی
سو پچاس روپے ہوں ، گھوڑ ا خرید سکتا ہے، مگر یہ گھوڑ ا خلعت کا گھوڑا ہو گا جو زمین و آسمان کے
بادشاہ کی طرف سے بطور اعزاز آئے گا۔پس معمولی ٹشو پر چڑھنا اور بات ہے اور یہ کہنا کہ
بادشاہ کی طرف سے جو گھوڑا آیا ہے اُس پر سوار ہو جائیے یہ اور بات ہے۔ٹھنڈے شربت (۳) تیسرے میں نے دیکھا کہ مینا بازار میں ٹھنڈے پانی ملتے تھے میں
نے کہا دیکھیں ہمارے مینا بازار میں بھی ٹھنڈے پانی ملتے ہیں یا نہیں؟
تو میں نے دیکھا کہ ان دنیا کے مینا بازاروں میں جو ٹھنڈے پانی ملتے تھے وہ تو بعض دفعہ پینے
کے بعد آگ لگا دیتے تھے اور صرف عارضی تسکین دیتے تھے، چنانچہ ہر شخص کا تجربہ ہو گا کہ گرمی
میں جتنی زیادہ برف استعمال کی جائے اتنی ہی زیادہ پیاس لگتی ہے۔مگر یہ پانی جو آسمانی مینا بازار
میں ملتے تھے ان کی یہ کیفیت تھی کہ يَشْرَبُونَ مِنْ كَاسِ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا ۳۵ اس
جنت کے مینا بازار میں مؤمنوں کو ایسے بھرے ہوئے پیالے ملیں گے جن کی ملونی اور جن کی
خاصیت ٹھنڈی ہوگی ، وہ کا فوری طرز کے ہونگے اور ان کے پینے کے بعد گرمی نہیں لگے گی۔یعنی نہ صرف جسمانی ٹھنڈک پیدا ہو گی بلکہ ان کے پینے سے دل کی گرمی بھی دُور ہو جائے گی
اور گھبراہٹ جاتی رہے گی اور اطمینان اور سکون پیدا ہو جائے گا۔چنانچہ قرآن کریم میں ہی ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کا فوری پیالے اُن کو اس لئے ملیں گے کہ اُن کے دلوں پر خدا تعالی کا
خوف طاری تھا اور وہ اُس کے جلال سے ڈرتے تھے اس وجہ سے اُن کا خوف دُور کرنے اور اُن
کے دلوں کو تسکین عطا کرنے کے لئے ضروری تھا کہ اُن کو کا فوری مزاج والے پیالے پلائے
جاتے۔چنانچہ فرماتا ہے فَوَقَهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا ٣٦
وہ لوگ خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے ڈرا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی ہیبت ان کے
دلوں پر طاری تھی اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اُن کی ہیبت دور کرنے کے لئے ان کو
کا فوری پیالے پلائے۔گرم چائے پھر میں نے سوچا کہ اچھا ٹھنڈے شربت تو ہوئے مگر کبھی گرم چائے کی بھی
ضرورت ہوتی ہے تا کہ سردی کے وقت اس سے جسم کو گرمی پہنچائی جائے۔

۲۳۰
ایسے وقت میں تو سرد یا سرد مزاج پانی سخت تکلیف دیتا ہے۔پس اگر یہ کا فوری پیالے ہی ملے تو
ایسے وقت میں وہ کفایت نہ کریں گے ، ایسے وقت میں تو گرم چائے کی ضرورت ہوگی۔جب
مجھے یہ خیال آیا تو میں نے دیکھا کہ اس آسمانی مینا بازار میں چائے کا بھی انتظام تھا۔چنانچہ لکھا
ب وَيُسْقَوْنَ فِيْهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلاً ٣
چونکہ انسان
کو کبھی گرمی کی بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے اس لئے جنتیوں کو ایسے پیالے
بھی ملیں گے جن کے اندر سونٹھ کی طرح گرم خاصیت ہوگی۔تو دیکھو دونوں ضرورتوں کو خدا تعالیٰ نے پورا کر دیا ، گرمی دور کرنے کے لئے مؤمنوں
کو ایسے پیالے پلانے کا انتظام کر دیا جو کا فوری مزاج والے ہوں گے اور سردی کے اثرات کو
دُور کرنے کے لئے ایسے پیالے پلانے کا انتظام فرما دیا جو زنجبیلی مزاج والے ہوں گے۔پھر اس کی وجہ بھی بتا دی کہ کافوری پیالوں کی کیوں ضرورت ہوگی اور زنجبیلی پیالوں کی
کیوں؟ کافوری پیالوں کی تو اس لئے ضرورت ہوگی کہ مؤمن خدا تعالیٰ کا خوف اپنے دل
میں رکھتے تھے اور اُن کے دل و دماغ میں گھبراہٹ رہتی تھی کہ نہ معلوم وہ اللہ تعالیٰ کی رضاء کے
مقام کو حاصل کرتے ہیں یا نہیں، اس لئے اگلے جہاں میں انہیں تسکین کے لئے کا فوری پیالے
پلائے جائیں گے اور زنجبیلی پیالے اس لئے پلائے جائیں گے کہ انہوں نے دین کے لئے
گرمی دکھائی تھی اور بے تاب ہو کر اللہ تعالیٰ کے راستہ پر چلتے رہے تھے، اس لئے جب اُن کو
گرمی کی ضرورت ہو گی انہیں گرمی پیدا کرنے کے سامان دیئے جائیں گے اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ جنت میں لوگوں کو نکما بنا کر نہیں بٹھا دیا جائے گا بلکہ اُن کی ساری لذت ہی کام میں ہوگی
اور انہیں زنجبیلی پیالے پلائے جائیں گے تاکہ اُن میں کام کی اور زیادہ قوت پیدا ہو۔پس
یہ خیال غلط ہے جو بعض مسلمانوں کے دلوں میں پایا جاتا ہے کہ جنت میں کوئی کام نہیں ہو گا ،
اگر ایسا ہی ہو تو ایک ایک منٹ جنتیوں کے لئے مصیبت بن جائے۔ہوتو
اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے إِنَّ هَذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا ٣
چونکہ تم نے دنیا میں بڑے بڑے نیک اعمال کئے تھے اس لئے تمہارے اُن کا موں کو قائم رکھنے
اور تمہاری ہمتوں کو تیز کرنے کے لئے زنجبیلی پیالے پلائے جائیں گے تاکہ تم میں نیکی ،
تقویٰ اور قوت عمل اور بھی بڑھے اور تا تم پہلے سے بھی زیادہ ذکر الہی کرو پس جنت نکموں کی
جگہ نہیں بلکہ اس دنیا سے زیادہ کام کرنے کی جگہ ہے۔

۲۳۱
شیریں چشمے پھر میں نے ایک اور فرق دیکھا کہ دُنیوی مینا بازاروں کا کام تو ختم ہو جاتا
تھا گلاس پیا اور ختم۔بعض دفعہ کہا جاتا شربت کیوڑہ دو تو جواب ملتا کہ
شربت کیوڑہ ختم ہو چکا ہے۔بعض دفعہ برف مانگی جاتی تو کہہ دیا جاتا کہ برف ختم ہو گئی ہے۔اسی طرح بعض مذہبی آدمی زمزم کا پانی یا گنگا جل بوتلوں میں بھر کر لاتے ہیں وہ بھی ختم ہو جاتا
ہے۔لیکن یہ آسمانی پانی نرالا تھا جو ختم ہی نہ ہوتا تھا بلکہ اُس کے چشمے پھوڑے گئے تھے چنانچہ
فرماتا ہے يُطَافُ عَلَيْهِمُ بِكَأْسٍ مِنْ مَّعِينٍ وہاں ان کو ایسے بھرے ہوئے پیالے
پلائے جائیں گے جو ان چشموں سے لائے جائیں گے جو بہتے پانی والے ہوں گے یعنی وہ پانی
محدود نہیں ہوگا جاری رہے گا۔دُودھ کی نہریں پھر میں نے کہا کہ اُن مینا بازاروں میں دودھ بھی سکتا ہے کیا وہاں
دُودھ بھی ملے گا کہ وہ ایک ضروری غذاء ہے۔تو میں نے دیکھا کہ ان
بازاروں میں تو دودھ بوتلوں اور پاؤنڈوں اور سیروں کے حساب سے بکتا ہے پھر بھی کبھی
خراب نکلتا ہے یا خراب ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے اور جلدی پینا پڑتا ہے۔مگر وہاں کے دُودھ کا یہ
حال ہے کہ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِى وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهَرٌ مِّنْ مَّاءٍ غَيْرِ اسِنٍ
وَأَنْهَارٌ مِّنْ لَّبَنِ لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ ٤٠
مؤمنوں سے جن جنتوں کا وعدہ ہے اُن کی کیفیت یہ ہے کہ وہاں پانی کی نہریں ہوں گی
جو کبھی سڑے گا نہیں اور دُودھ کی نہریں ہوں گی جس کا مزہ کبھی بدلے گا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ قائم
رہنے والا ہو گا۔دنیا میں آج تک کبھی کسی بھینس نے ایسا دُودھ نہیں دیا جو لَمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ
کا مصداق ہو مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے مینا بازار میں ایسا ہی دودھ ملے گا پھر یہاں تو کسی
جگہ روپیہ کا آٹھ سیر دودھ ملتا ہے اور کسی جگہ دس سیر اور کسی جگہ روپے سیر مگر وہاں دُودھ کی
نہر بہہ رہی ہوگی اور نہر بھی ایسی ہوگی کہ لَم يَتَغَيَّرُ طَعْمُۂ اس کے دودھ کے متعلق یہ نہیں کہا
جائے گا کہ اسے جلدی اُبال لو، ایسا نہ ہو خراب ہو جائے یا شام کا دودھ ہے جلدی سے ناشتہ میں
ہی استعمال کر لیا جائے دو پہر تک خراب ہو جائے گا ، وہاں کا دُودھ کبھی خراب نہیں ہوگا۔اس آیت سے یہ تو معلوم ہو گیا کہ دُودھ کی بڑی کثرت ہو گی مگر سوال پیدا ہو سکتا تھا
کہ کیا اس دُودھ کے استعمال پر کوئی روک تو نہیں ہوگی؟ اس کا ازالہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور
مقام پر کیا ہے فرماتا ہے وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمُ جَنَّتِ

۲۳۲
تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهرُ
تو مؤمنوں کو بشارت دے کہ اُن کو ایسی جنتیں ملیں گی جن کی نہریں اُن باغوں کے متعلق
ہونگی یعنی جن کے باغ اُن کی نہریں۔یہ نہیں ہو گا کہ جس طرح دنیا میں نہری پانی کے استعمال
کی اور اس کی مقدار کی گورنمنٹ سے اجازت لی جاتی ہے اسی طرح وہاں بھی اجازت لینی
پڑے بلکہ جب چاہو ان نہروں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہو، خواہ وہ دُودھ کی نہریں ہوں یا شہد کی
نہریں ہوں یا پانی کی نہریں ہوں سب باغ والوں کے قبضہ میں ہوں گی۔مصفی شہد پھر میں نے کہا کہ دنیا کے مینا بازاروں میں شہد بھی ملتا ہے آیا اُس مینا بازار میں
ـ
بھی شہر ملتا ہے یا نہیں ؟ جب میرے دل میں یہ خیال آیا تو معاً میں نے یہ لکھا ہوا
دیکھا کہ اَنْهَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُصَفّى " وہاں خالص شہد کی نہریں بھی بہتی ہونگی دنیا میں عام طور
پر اول تو خالص شہد ملتا ہی نہیں۔لوگ مصری کا شربت بنا کر اور تھوڑ اسا اس میں شہد ملا کر کہہ دیا
کرتے ہیں کہ یہ خالص شہد ہے اور اگر خالص شہد کا کچھ حصہ ہو بھی تو موم ضرور ہوتا ہے اور اگر
شہد کا شربت بنا کر پیا جائے تو زبان پر موم لگ جاتا ہے، لیکن اگر کسی جگہ سے خالص شہد مل بھی
جائے تو وہ پونڈوں اور ڈبوں کی شکل میں ملتا ہے مگر فرمایا ہمارے ہاں یہ نہیں ہوگا کہ پونڈوں
کے وزن کے ڈبے پڑے ہوئے ہوں اور ہم کہیں کہ یہ چنے کا شہر ہے اور یہ آسٹریلیا کا
شہد ہے بلکہ شہد کی نہریں بہتی ہوگی اور تمہارا اختیار ہوگا کہ جتنا شہد چا ہو لے لو۔پر لذت شراب پھر میں نے سوچا کہ دنیوی مینا بازاروں میں شراب بھی بکتی تھی اور گو
شراب ایک بُری چیز ہے اور مسلمانوں کے لئے اس کا استعمال جائز نہیں،
ہے
مگر قرآن کریم یہ تو مانتا ہے کہ اس میں کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں چنانچہ فرماتا
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا اِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنافِعُ لِلنَّاسِ ٢٣
لوگ تم سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں تم کہہ دو کہ اُن کے استعمال میں بڑا گناہ
ہے مگر لوگوں کے لئے ان میں کچھ منافع بھی ہیں۔پس میں نے کہا جب قرآن خود یہ مانتا ہے
کہ شراب میں کچھ فائدے بھی ہیں تو بہر حال شراب کے نہ ہونے سے ہم ان منافع سے تو
محروم ہو گئے جو شراب سے حاصل ہو سکتے تھے، بیشک دُنیوی مینا بازاروں میں جو شراب ملتی تھی ،
اُس کے پینے سے انسان گناہوں میں ملوث ہو جاتا تھا ، مگر بہر حال اُسے شراب کے فائدے
بھی پہنچتے تھے۔اس لئے شراب میں کچھ منافع بھی ہیں تو کیا اس کی خرابیوں سے بچا کر مجھے اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی