سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 5

۲۳۳
کے منافع سے فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا؟ یہ خیال میرے دل میں آیا تو میں نے دیکھا کہ یہ چیز
اس مینا بازار میں بھی موجود تھی چنانچہ میں نے ایک بورڈ دیکھا جس پر لکھا تھا وَ اَنْهَارٌ مِّنْ خَمْرٍ
لذَّةٍ لِلشَّرِبِينَ " وہاں شراب کی نہریں بہتی ہوں گی جو پینے والوں کے لئے بڑی لذت کا
موجب ہوں گی۔ایک اعلیٰ درجہ کی سر بمہر شراب میں نے کہا اوہو! دنیا میں شراب تو صرف مٹکوں
میں ہوتی ہے مگر یہاں نہروں کی صورت میں ہوگی
اور اتنی کثرت سے ہوگی کہ اس کی کوئی حد بندی ہی نہیں ہوگی مگر اس کے ساتھ ہی مجھے خیال آیا
کہ مٹکوں کی شراب کو گورنمنٹ اعلیٰ نہیں سمجھتی اور وہ اس کی بجائے ولایتی شراب بوتلوں میں بند
کر کے بھیجتی ہے جو اپنے اثر اور ذائقہ میں زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے، میں نے کہا کہ اس مینا بازار
میں تو شراب میں فرق کیا جاتا ہے ، کیا اُس مینا بازار میں بھی ایسا فرق ہے؟ جب میں نے غور
کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہاں بھی دو قسم کی شراب ہو گی ایک وہ جو نہروں کی صورت میں ہوگی
اور گویا مٹکوں والی شراب کی قائم مقام ہوگی اور دوسری شراب وہ ہوگی جو بوتلوں میں بند ہوگی
چنانچہ فرماتا ہے يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّحْتُومٍ خِتَمُهُ مِسْک ۲۵ اس نہروں والی شراب
کے علاوہ ایک اور شراب بھی وہاں ہو گی جو بوتلوں میں بند ہو گی جس پر مہریں لگی ہوئی ہوں گی
اور جوایسی اعلیٰ درجہ کی ہوگی کہ اُس کی تلچھٹ سے بھی مُشک کی خوشبو اپنے اندر رکھتی ہو گی ،
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی شراب میں فرق ہو گا، ایک تو عا م شراب ہو گی جیسے
بیئر (BEAR) وغیرہ اور ایک اعلیٰ درجہ کی شراب ہو گی جو آقا کا خاص تحفہ ہوگی اور سر بمہر ہر
گی اور اس کی دُرد ، مُشک کی ہوگی۔ہو
روحانی شراب کی ایک عجیب خصوصیت تب میں نے سوچا کہ دنیوی شراب تو
عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے صحت برباد
کر دیتی ہے انسان کو خمار ہو جاتا ہے وہ گند بکنے لگ جاتا ہے اور اس کے خیالات ناپاک اور
پریشان ہو جاتے ہیں۔بیشک شراب میں کچھ فائدے بھی پائے جاتے ہیں لیکن انہی عیوب کی
وجہ سے دنیا کی پچاس ساٹھ سالہ زندگی بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا کہ شراب نہ پیو،
پھر ہمیشہ کی زندگی میں اس کے استعمال کو جائز کیوں رکھا گیا اور کیا ایسا تو نہیں ہوگا کہ اس شراب
کو پی کر میں اپنی عبودیت کو بھول جاؤں؟ اس پر میں نے دیکھا کہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرما رہا

۲۳۴
ہے لَا فِيهَا غَوْلٌ وَّلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ ^
غول کے معنی عربی میں عقل اور بدن کی صحت کے چلے جانے اور خمار کے پیدا ہو جانے
کے ہیں۔۲۹ پس لا فِيهَا غَولٌ کے معنے یہ ہوئے کہ اس سے عقل ضائع نہیں ہو گی ، بدن کی
صحت پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا اور پینے کے بعد خمار نہیں ہوگا۔یہ تین عیب ہیں جو دنیا میں
شراب پینے سے پیدا ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے مینا بازار کی جو شراب ملے گی
اُس سے نہ عقل خراب ہو گی اور نہ صحت کو کوئی نقصان پہنچے گا۔یہاں شراب پینے والوں کو رعشہ
ہو جاتا ہے گنٹھیا کی شکایت ہو جاتی ہے اور جب نشہ اترتا ہے تو اُس وقت بھی انہیں خمار سا ہوتا
ہے اور اُن کے سر میں درد ہوتا ہے، لیکن اس مینا بازار میں جو شراب ملے گی اُس میں اِن
نقائص میں سے کوئی نقص نہیں ہوگا۔اسی طرح نزف کے معنے ہوتے ہیں ذَهَبَ عَقْلُهُ اَوْ سُكِّرَ ۵۰ یعنی عقل کا چلے جانا اور
بہکی بہکی باتیں کرنا۔یہ بات بھی ہر شرابی میں نظر آ سکتی ہے۔خود مجھے ایک شرابی کا واقعہ یاد ہے
جو میرے ساتھ پیش آیا ، اب تو میں حفاظت کے خیال سے سیکنڈ کلاس میں سفر کیا کرتا ہوں لیکن
جس زمانہ کی یہ بات ہے اس زمانہ میں میں تھرڈ کلاس میں سفر کیا کرتا تھا، مگر اتفاق ایسا ہوا کہ
اُس دن تھرڈ کلاس میں سخت پھیری تھی میں نے سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ لے لیا مگر سیکنڈ کلاس کا کمرہ بھی
ایسا بھرا ہوا تھا کہ بظاہر اس میں کسی اور کے لئے کوئی گنجائش نظر نہیں آتی تھی۔چھوٹا سا کمرہ تھا
اور اٹھارہ ہیں آدمی اس میں بیٹھے ہوئے تھے۔بہر حال جب میں اس کمرہ میں گھسا تو ایک صاحب
جو اندر بیٹھے ہوئے تھے وہ مجھے دیکھتے ہی فوراً کھڑے ہو گئے اور لوگوں سے کہنے لگے تمہیں شرم
نہیں آتی کہ خود بیٹھے ہو اور یہ کھڑے ہیں ان کے لئے بھی جگہ بناؤ تا کہ یہ بیٹھیں۔میں نے
سمجھا کہ گومیں انہیں نہیں جانتا مگر یہ میرے واقف ہوں گے۔چنانچہ اُن کے زور دینے پر لوگ
اِدھر اُدھر ہو گئے اور میرے بیٹھنے کے لئے جگہ نکل آئی۔جب میں بیٹھ گیا تو وہی صاحب کہنے
لگے کہ آپ کیا کھا ئیں گے؟ میں نے کہا آپ کی بڑی مہربانی ہے مگر یہ کھانے کا وقت نہیں میں
لاہور جا رہا ہوں وہاں میرے عزیز ہیں وہاں سے کھانا کھا لوں گا۔کہنے لگے نہیں پھر بھی کیا ہے
کھائیں گے؟ میں نے کہا عرض تو کر دیا کہ کچھ نہیں۔اس پر وہ اور زیادہ اصرار کرنے لگے اور
کہنے لگے اچھا فرمائیے کیا کھائیں گے؟ میں نے کہا بہت بہت شکریہ میں کچھ نہیں کھاؤں گا۔کہنے لگے اچھا تو پھر فرمائیے نا کہ آپ کیا کھائیں گے؟ میں اب گھبرایا کہ یہ کیا مصیبت آ گئی

۲۳۵
ہے۔اس سے پہلے میں نے کسی شرابی کو نہیں دیکھا تھا اس لئے میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ وہ اپنے
ہوش میں نہیں۔اتنے میں ایک سکھ صاحب کمرہ میں داخل ہوئے اس پر وہ پھر کھڑے ہو گئے
اور لوگوں سے کہنے لگے، تمہیں شرم نہیں آتی کمرہ میں ایک بھلا مانس آیا ہے اور تم اُس کے لئے
جگہ نہیں نکالتے۔اور یہ بات کچھ ایسے رُعب سے کہی کہ لوگوں نے اس کے لئے بھی جگہ نکال
دی۔جب وہ سکھ صاحب بیٹھ چکے تو دو منٹ کے بعد وہ اُن سے مخاطب ہوئے اور کہنے لگے
سردار صاحب کچھ کھا ئیں گے؟ میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص پاگل ہے اتنے میں ایک اور
شخص کمرہ میں داخل ہو گیا۔اس پر وہ انہی سردار صاحب کو جن کو چند منٹ پہلے بڑے اعزاز
سے بٹھا چکا تھا کہنے لگا تمہیں شرم نہیں آتی کہ خود بیٹھے ہو اور اس کے لئے جگہ نہیں نکالتے۔آخر
میں نے کسی سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے؟ تو اس نے بتایا کہ انہوں نے شراب پی ہوئی ہے
اس پر میں اگلے سٹیشن کے آتے ہی وہاں سے کھسک گیا اور میں نے شکر کیا کہ اُس نے مجھ کو
جھاڑ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔تو شراب انسانی عقل پر بالکل پردہ ڈال دیتی ہے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَاهُمُ
اث
عَنْهَا يُنْزَفُونَ نہ انہیں نشہ چڑھے گا اور نہ بیہودہ باتیں کریں گے۔پاکیزہ مذاق اس طرح فرماتا ہے يَتَنَازَعُونَ فِيْهَا كَأْسًا لَّا لَغُوْ فِيْهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
مؤمن وہاں آپس میں بڑی صلح صفائی اور محبت پیار سے رہیں گے اور جس
ہنسی مذاق میں ایک بھائی دوسرے بھائی سے کوئی چیز چھین کر لے جاتا ہے اسی طرح وہ
ایک دوسرے سے چھین چھین کر کھائیں گے۔یہ نہیں کہ اُن کے پاس کھانے کے لئے کچھ
نہیں ہوگا جس کی وجہ سے انہیں چھینا پڑے گا بلکہ اُن کے پاس ہر چیز کی کثرت ہوگی ، یہاں
تک کہ دُودھ اور شہد اور پانی کی نہریں چل رہی ہوں گی مگر پھر بھی وہ محبت اور پیار کے اظہار
کے لئے ایک دوسرے سے پیالے چھین چھین کر پیئیں گے۔مگر دنیا میں تو اس چھینے کے نتیجہ میں
کئی دفعہ لڑائی ہو جاتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں۔ایک کہتا ہے
تم بڑے خبیث ہو اور دوسرا کہتا ہے تم بڑے خبیث ہو مگر فرمایا لَا لَغُوفِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ وہاں
قلوب اتنے صاف ہوں گے کہ انسان کے دل میں اس سے کوئی رنجش پیدا نہیں ہوگی کہ اُس کی
کے بھائی نے اس سے پیالہ چھین لیا ہے بلکہ اُن کی آپس کی محبت اور زیادہ ترقی کرے گی اور
وہ اور زیادہ نیک اور پاک بن جائیں گے۔اس سے معلوم ہؤا کہ نہ صرف وہ شراب پاک

۲۳۶
ہوگی بلکہ جتنا زیادہ اُس شراب کو پیئیں گے اُتنا ہی اُن کا دل پاک ہو گا اس سے صاف ظاہر ہے
کہ دنیوی شراب کی بُرائیاں اُس میں نہیں ہوں گی۔تزکیہ نفس پیدا کرنے والی شراب مگر پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اُس کی خوبیاں کیا
ہیں جن کی وجہ سے وہ پلائی جائے گی۔تو اس کا
جواب میں نے یہ پایا کہ وَ سَقَهُمْ رَبُّهُمْ شَرَاباً طَهُورًا طَهُور کے معنے پاک کے بھی
اور پاک کرنے والے کے بھی ہوتے ہیں اور طاہر کے معنے ہوتے ہیں جو اپنی ذات میں پاک
ہو پس سَقَهُمْ رَبُّهُمْ شَرَاباً طَهُورًا کے معنے یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو ایسی شراب پلائے گا
جو اُن کے دلوں کو بالکل پاک کر دے گی ، معلوم ہوا کہ وہ شراب صرف نام کے لحاظ سے شراب
ہے ورنہ اصل میں کوئی ایسی چیز ہوگی جس سے دل پاک ہوں گے پھر طھور کے لفظ سے جس
کے معنے پاک کرنے والی شے کے ہوتے ہیں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ شراب
چیزوں کو سٹرا کر نہیں بنائی جائے گی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حسن کہنے کے نتیجہ میں پیدا ہوگی۔اسی طرح ایک اور لطیف اشارہ اس میں یہ کیا گیا ہے کہ شراب خود گندی ہوتی ہے اور جو
چیز آپ گندی اور سڑی ہوئی ہو وہ دوسروں کو بھی گند میں مبتلاء کرتی ہے مگر فرمایا وہ شراب نہ خود
سڑی ہوئی ہوگی اور نہ دوسروں کو گند میں مبتلاء کرے گی ، گویا اس کے دونوں طرف پاکیزگی
ہو گی۔وہ نہ آپ گندی اور سڑی ہوئی ہوگی اور نہ دوسروں کو گندگی میں مبتلاء کرے گی۔دو تسنیم واٹر، پھر فرماتا ہے وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِهُم اس شراب میں ایک پانی ملا یا ۵۳
جائے گا جو شرف ، بلندی اور کثرت کا ہو گا جیسے انگریز شراب پیتے ہیں تو
اُس میں سوڈا واٹر ملا لیتے ہیں۔اسی طرح فرمایا ہم اس شراب میں تسنیم واٹر ملائیں گے گویا
وہاں بھی سوڈا واٹر ہو گا، مگر اس کا نام ہو گا تسنیم واٹر۔اور تسنیم کے معنے بلندی ، شرف اور کثرت
کے ہیں، گویا اُس پانی کو پی کر یہ تینوں باتیں انسان کو حاصل ہوں گی۔کیونکہ یہ معمولی پانی
نہیں ہوگا بلکہ بلندی ، شرف اور کثرت کے چشمہ کا ہو گا جو جنت میں بہتا ہوگا اور عَيْنًا يَشْرَبُ
بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ۵ یہ ایک ایسا چشمہ ہو گا جس سے مقرب لوگ پانی پئیں گے ، گویا دو گروہوں
کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے۔ایک گروہ تو وہ ہوگا جس کی شراب میں ذائقہ کے لئے تسنیم کا
پانی ملایا جائے گا اور جب بھی وہ شراب پینا چاہیں گے انہیں اس کے مطابق تسنیم کا پانی شراب
میں ملانے کے لئے دیدیا جائے گا ،مگر ایک اور گروہ مقربین کا ہوگا جنہیں معمولی مقدار میں تسنیم

۲۳۷
کا پانی نہیں دیا جائے گا، بلکہ عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ کے مطابق انہیں اجازت ہوگی
کہ وہ جب بھی چاہیں تسنیم کے چشمہ سے پانی لے لیں جو بلندی ،شرف اور کثرت کا چشمہ ہو
گا۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنت میں جس شراب وغیرہ کا ذکر آتا ہے اُس سے مراد
رُوحانی چیزیں ہیں ورنہ دُنیا میں کیا کبھی شرف، بلندی اور کثرت کا پانی بھی ہوا کرتا ہے یا کوئی
ایسی شراب بھی ہوا کرتی ہے جو سٹرے نہیں ؟ اور پھر وہ شراب ہی کیا ہے جس میں نشہ نہ ہو، بلکہ
شراب میں جتنا زیادہ نشہ ہو اتنی ہی وہ اعلیٰ سمجھی جاتی ہے اور اُسی قدر ہمارے شاعر اس کی
تعریف کرتے ہیں۔ذوق کہتا ہے
وہ نشہ نہیں جسے ترشی اُتار دے
مگر جنت میں جو شراب دی جائے گی اس میں نہ نشہ ہوگا نہ وہ سڑی ہوئی ہوگی اور نہ
صحت اور عقل کو نقصان پہنچائے گی۔۵۵
اسی طرح فرماتا ہے اس شراب میں ایک چشمہ کا پانی ملایا جائے گا جس کا نام سَلْسَبِيلا
ہوگا سبیل کے معنے راستہ کے ہیں اور سال کے معنے اگر اس کے سالَ يَسِيلُ سے سمجھا جائے
تو یہ ہوں گے کہ چل اپنے راستہ پر۔یا دوڑ پڑ۔یعنی دنیاوی شراب پی کر تو انسان لڑکھڑا جاتے ہے
ہیں مگر وہ شراب ایسی ہو گی کہ اُسے پی کر انسان دوڑنے لگے گا اور اُس کو پیتے ہی کہا جائے گا
کہ اب سب کمزوری رفع ہو گئی چل اپنے راستہ پر۔یہ فرق بھی بتا رہا ہے کہ شراب مادی نہیں ، ورنہ دنیا کی شراب پی کر انسان کے پاؤں
لڑکھڑا جاتے ہیں اور وہ کبھی بھی دوڑ نہیں سکتا۔مادی شراب کے نشہ کی کیفیت مجھے ایک لطیفہ یاد ہے ، قادیان میں جہاں آج کل
صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر ہیں اور جہاں سے ایک گلی
ہمارے مکانوں کے نیچے سے گزرتی ہے، وہاں ایک دن میں اپنے مکان کے صحن میں ٹہلتا ہوا
مضمون لکھ رہا تھا کہ نیچے گلی سے مجھے دو آدمیوں کی آواز آئی۔ان میں سے ایک تو گھوڑے پر
سوار تھا اور دوسرا پیدل تھا۔جو پیدل تھا وہ دوسرے شخص سے کہہ رہا تھا کہ سند رسنگھا! پکوڑے
سَالَ يَسِيلُ سے قاعدہ کے ماتحت توسل آنا چاہئے لیکن الفاظ میں دوسرے لفظ کی حرکت
کے مناسب پہلے لفظ پر بھی حرکت فتحہ دیدی جاتی ہے۔لِكَوْنِهِ أَخَفْ عَلَى النِّسَانِ
أَسْهَلُ عَلَى القَارِی۔کیونکہ اس سے لفظ کا نقل دور ہو جاتا اور بولنے میں آسانی ہوتی۔وَ
ہے۔

۲۳۸
کھائیں گا؟ میں نے سمجھا کہ آپس میں باتیں ہو رہی ہیں اور ایک شخص دوسرے سے پوچھ رہا ہے
کہ تم پکوڑے کھاؤ گے؟ مگر تھوڑی دیر کے بعد مجھے پھر آواز آئی کہ سند رسنگھا پکوڑے کھائیں گا
اور وہ شخص جو گھوڑے پر سوار تھا برابر آگے بڑھتا چلا گیا، یہاں تک کہ وہ اُس موڑ پر جا پہنچا جو
مسجد مبارک کی طرف جاتا ہے مگر وہ برابر یہی کہتا چلا گیا کہ سند رسنگھا! پکوڑے کھا ئیں گا ؟
سندر سنگھا! پکوڑے کھائیں گا ؟ آخر گھوڑے کے قدموں کی آواز غائب ہو گئی اور آدھ گھنٹہ
یر گزر گیا مگر میں نے دیکھا وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد وہیں گلی میں بیٹھا ہوا یہ کہتا چلا جاتا
تھا کہ سُندرسنگھا! پکوڑے کھا ئیں گا ؟ سند رسنگھا! پکوڑے کھا ئیں گا ؟ حالانکہ سند رسنگھ اُس وقت
گھر میں بیٹھا ہو اپھلکے کھا رہا ہو گا۔دراصل وہ شراب کے نشے کی وجہ سے اُس سے چلا نہیں جاتا
پر ایسا پردہ پڑا ہوا تھا کہ وہیں دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا وہ سُند رسنگھ کو پکوڑوں کی
اس پر
تھا اور عقل
دعوت دیتا چلا جاتا تھا۔تو شراب کی کثرت کی وجہ سے ٹانگوں کی طاقت جاتی رہتی ہے،عقل زائل ہو جاتی ہے قویٰ
کو نقصان پہنچتا ہے اور انسان بہکی بہکی باتیں کرنے لگتا ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ شراب پلا کر
ہم کہیں گے۔سَلُ سَبِيلا - اب تمہاری سب کمزوری رفع ہوگئی ہے تو اپنے راستہ پر دوڑ پڑو۔دوسرے معنے اس کے سَأَلَ يَسْأَلُ کے بھی ہو سکتے ہیں، یعنی سوال کر ، پوچھ ، دریافت
کر۔اس کا امر بھی مل ہی بنتا ہے۔یعنی دنیا میں شراب پینے والا جب بہت سی شراب پی لیتا
ہے تو اُس کی عقل ماری جاتی ہے ، مگر وہ شراب ایسی ہوگی کہ جب وہ پلائی جائے گی تو اُسے کہا
جائے گا کہ اب تیری عقل تیز ہو گئی ہے تو روحانیت اور معرفت کی ہم سے نئی نئی باتیں پوچھ۔گویا اُس شراب سے ایک طرف قوت عملیہ بڑھ جائے گی اور دوسری طرف قوتِ عقلیہ بڑھ
جائے گی اور وہ خدا تعالیٰ سے کہے گا کہ خدایا مجھے اور رُوحانی علوم دیئے جائیں اور اس کے
بدن میں ایسی طاقت آجائے گی کہ جس طرح دریا اپنی روانی میں بہتا ہے اسی طرح وہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں بہنے لگ جائے گا۔پھل اور گوشت (۴) چوتھی بات جو ڈ نیوی مینا بازاروں میں پائی جاتی ہے وہ کھانے کی
چیزیں ہیں ، میں نے اس جنت میں دیکھا تو اس میں بھی یہ سب سامان
۵۶
موجود تھے چنانچہ فرماتا ہے وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ - وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٥٦
کہ جنت میں کھانے کو پھل ملیں گے جو بھی وہ پسند کریں گے ، یہاں ہم بعض دفعہ بعض

۲۳۹
پھلوں کو پسند کرتے ہیں مگر ہمیں ملتے نہیں۔ہمارا جی چاہتا ہے ہمیں انگور کھانے کو ملیں مگر جب
بازار سے دریافت کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے تمہاری عقل ماری گئی ہے یہ بھی کوئی انگور کا موسم
ہے۔سنگترے کو جی چاہے تو دُکاندر کہہ دیگا ، آج کل تو سنگترے کا موسم ہی نہیں ، کیلا موجود ہے
یہ لے لیں۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہاں یہ سوال نہیں ہو گا کہ انگوروں کا موسم نہیں یا اناروں کا
موسم نہیں یا کیلے کا موسم نہیں یا سر دے کا موسم نہیں ، وہاں جو بھی پھل انسان چاہے گا ، اُسے فوراً
مل جائے گا۔اسی طرح جس پرندے کا گوشت وہ چاہیں گے اُس کا گوشت انہیں دیا جائے گا،
پھر فرماتا ہے وَامْدَدْنَهُمْ بِفَا كِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٥
کہ انہیں کھانے کے لئے پھل ملیں گے اور گوشت بھی جس قسم کا وہ چاہیں گے، یہ شرط
نہیں کہ انہیں پرندوں کا ہی گوشت ملے گا بلکہ اگر وہ مچھلی چاہیں گے تو مچھلی ملے گی ، دنبے کا
گوشت چاہیں گے تو دُنبے کا گوشت مل جائے گا۔جنتی پھلوں کی دلچسپ خصوصیات اسی طرح فرماتا ہے۔وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَا لُهَا وَذُلِلَتْ قُطُرُ فُهَا تَدْلِيلا ٥٨ که
جنت میں مؤمنوں کو جو پھل ملیں گے، اُن کی یہ ایک عجیب خصوصیت ہو گی کہ وہ پھل بہت ہی جھکے
ہوئے ہوں گے اور جب اُن کا جی چاہے گا انہیں ہاتھ سے توڑ لیں گے، یہاں پھل اُتارنے کے
لئے لوگوں کو درختوں پر چڑھنا پڑتا ہے، مگر فرمایا وہاں ایسا نہیں ہوگا۔وہاں پھل اس قدر تُجھکے
ہوئے ہونگے کہ جس کا جی چاہے گا ہاتھ سے توڑ لے گا۔اسی طرح فرماتا ہے۔وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَّلَا مَمْنُوعَةٍ ۵۹ کہ انہیں
وہاں کھانے کے لئے کثرت سے پھل ملیں گے اور وہ پھل ایسے ہوں گے، جو کبھی مقطوعہ نہیں
ہوں گے یعنی کبھی ایسا نہیں ہو گا کہ کہہ دیا جائے آج رنگترے نہیں ملیں گے ، صرف شہتوت ملیں
گے۔وَلَا مَمْنُوعَةً اور نہ وہ ممنوع ہوں گے۔یعنی یہ ایک عجیب خاصیت اُن میں ہوگی کہ کبھی
ایسا نہیں ہوگا کہ وہ انسان کو بیمار کر دیں۔دنیا میں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ڈاکٹر کہہ دیتا ہے
تمہارے لئے کیلا کھانا منع ہے یا تم صرف انار کا پانی پی سکتے ہو اور کوئی پھل نہیں کھا سکتے ، مگر
جنت میں جو پھل ملیں گے انہیں کوئی بُرا کہنے والا نہیں ہوگا کیونکہ وہ بیماریاں پیدا کرنے والے
نہیں ہوں گے بلکہ تندرستی اور صحت پیدا کرنے والے ہونگے پس وَلَا مَمْنُوعَةٍ کے یہ معنے ہیں
کہ ایسا نہیں ہو گا کہ ان پھلوں کے کھانے سے بدہضمی ہو خواہ وہ کسی قدر کھا لئے جائیں انسانی

۲۴۰
کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔دنیا میں انسان ذرا بے احتیاطی کرے تو بیمار ہو جاتا ہے مگر وہاں ایسا
نہیں ہو گا۔لیکچر دیتے وقت میری عادت ہے کہ میں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد گرم چائے کا
ایک گھونٹ لے لیتا ہوں چنا نچہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد میرے آگے چائے کی پیالیاں رکھی جاتی
ہیں اور اُن میں سے اکثر بغیر چکھے کے اُٹھالی جاتی ہیں۔کیونکہ میرے سامنے پڑی پڑی ٹھنڈی ہو
جاتی ہیں اور بعض دفعہ میں ایک گھونٹ پی بھی لیتا ہوں ، مگر اس تمام عرصہ میں تمہیں چالیس دفعہ
پیالیاں میرے سامنے سے گزر جاتی ہیں اور جو نا واقف ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ شاید میں
ساری پیالیاں پی جاتا ہوں۔ایک دفعہ ایک نئے دوست احمدی ہوئے جو بعد میں بہت مخلص ہو
گئے ، ڈپٹی آصف زمان صاحب اُن کا نام تھا۔وہ پہلے سال جلسہ میں شریک ہوئے تو انہوں نے بعد
میں مولوی ذوالفقار علی خاں صاحب سے کہا کہ خان صاحب! یہ کیا غضب کرتے ہیں۔خلیفہ اسیح
کو تو لیکچر میں ہوش ہی نہیں رہتی اور آپ لوگ تیں چالیس پیالیاں چائے کی اُن کے آگے رکھ
دیتے ہیں۔اتنی چائے انہیں سخت نقصان دے گی۔تو دنیا میں جب کسی چیز کو بے احتیاطی سے
استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے انسان کو تکلیف ہو جاتی ہے مگر فرمایا: وہ پھل عجیب خاصیت
اپنے اندر رکھتے ہوں گے کہ نہ تو کسی موسم میں ختم ہوں گے اور نہ کوئی بداثر جسم پر پڑیگا بلکہ ہر
حالت میں انسان اُن کو کھا سکے گا۔دنیا کی غذاؤں کو تو روکنا پڑتا ہے مگر روحانی چیزیں چونکہ ایسی
نہیں ہوتیں اور اُن کی بڑی غرض یہی ہوتی ہے کہ انسان اپنے علم اور معرفت میں بڑھ جائے اس
لئے جنت کی چیزیں انسان رات اور دن کھاتا چلا جائے گا اور اسے کسی وقفہ کی ضرورت محسوس
نہیں ہوگی۔یہ خواص بتاتے ہیں کہ ان پھلوں سے مادی پھل نہیں بلکہ روحانی پھل مراد ہیں۔اسی
وجہ سے احادیث میں آتا ہے کہ جنت کے رزق کا کوئی پاخانہ نہیں آئے گا اور آئے کس طرح جب
کہ وہ رزق مادی ہوگا ہی نہیں بلکہ رُوحانی ہوگا۔نعماء کے پہلو بہ پہلو مغفرت کا دور جب میں یہاں پہنچا تو مجھے خیال آیا کہ اُف !
کھانے اور پینے کی جہاں اتنی چیزیں ہوں گی،
وہاں تو دن اور رات میں کھانے اور پینے میں ہی مشغول رہوں گا اور میرا آقا مجھ سے ناراض ہو گا
کہ یہ کیسا غلام ہے جو رات دن کھاتا پیتا رہتا ہے۔پس میرے دل میں خوف پیدا ہوا کہ کہیں میں
ان کھانے پینے کی چیزوں کے ذریعہ اپنے آقا کی ناراضگی تو مول نہیں لے لونگا اور کیا وہ مجھے یہ
نہیں کہے گا کہ میں نے تم کو اس لئے غلام بنایا تھا کہ تم رات اور دن کھاتے پیتے رہو۔؟

۲۴۱
جب میرے دل میں یہ ڈر پیدا ہوا تو میں نے پھر قرآن کریم کی طرف نظر کی کہ میرے
ساتھ کیا معاملہ ہونے والا ہے اور میں نے وہاں یہ لکھا ہوا دیکھا کہ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي
وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهَارٌ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ
وَاَنْهَارٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّدَّةٍ لِلشَّرِبِينَ وَانْهَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفَّى وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ
الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمُ۔اس جنت کی حالت اور کیفیت جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ لوگ اپنے باغوں
کو پانی دیتے ہیں تو وہ زمین کے پتوں کے ساتھ مل کر بدبُودار ہو جاتا ہے اور اس کے اندر ایسی
سڑاند پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگوں کے لئے وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے مگر وہاں ایسا پانی ہوگا
جو پالکل پاک اور صاف ہو گا جس میں مٹی اور ریت ملی ہوئی نہیں ہوگی اور جب کھیتوں کو پانی دیا
جائے گا تب بھی بدبو پیدا نہیں ہوگی۔اور وہاں ایسے دودھ کی نہریں ہوں گی جس کا مزہ کبھی
خراب نہیں ہو گا اور وہاں شراب کی بھی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کے لئے لذت کا موجب
ہوں گی اور وہاں خالص شہد کی بھی نہریں ہوں گی اور وہاں اُن کے لئے ہر قسم کے میوے ہوں
گے جنہیں وہ خوب کھائے گا۔اور جب دیکھے گا کہ اس نے خوب کھا لیا اور خوب پی لیا تو اُسے
خیال آئے گا کہ میرا کام تو خدمت کرنا تھا، اب میرا آقا ضرور مجھ سے ناراض ہو گا اور کہے گا
نالائق تو کھاؤ پیو بن گیا۔چنانچہ وہ ڈر کے مارے کھڑا ہو جائے گا مگر جونہی وہ گھبرا کر کھڑا ہو گا وہ
دیکھے گا کہ اُس کا آقا اُس کے سامنے کھڑا ہے اور اُسے کہہ رہا ہے کہ میرے اس بندے کو بخش دو کہ
اس نے میرا پانی پیا۔میرے اس بندے کو بخش دو کہ اس نے میرا شہد پیا۔میرے اس بندے کو
معاف کرو کہ اس نے میرے دودھ کو استعمال کیا۔اور میرے اس بندے کو معاف کرو کہ اس نے
میرے پھلوں کو کھایا۔گویا ہر کھانے اور ہر پینے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش نازل ہوگی
اور مؤمنوں کے درجات میں اور زیادہ ترقی ہو گی۔تب میں نے ایک طرف تو یہ سمجھا کہ یہ رُوحانی
غذا ئیں ہیں تبھی ان کے نتیجہ میں مغفرت حاصل ہونے کے کوئی معنے نہیں دوسری طرف میں نے یہ
بھی سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعض بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو خدا خود کھلاتا اور پلاتا ہے اور ان
کا کھانا اور پینا بھی عبادت میں شامل ہوتا ہے جیسے حضرت مسیح ناصری کو بھی کھاؤ اور پیو کہا گیا۔سید عبدالقادر صاحب جیلانی کے ایک ارشاد کی حقیقت ! اسی طرح اس
آیت سے میرے ؟

۲۴۲
لئے سید عبدالقادر صاحب جیلانی" کا یہ واقعہ بھی حل ہو گیا کہ میں نہیں کھاتا جب تک خدا مجھے
نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور کھا اور میں نہیں پیتا جب تک خدا
مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور پی۔اور میں نہیں پہنتا جب
تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر ! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور پہن۔یہاں بھی
فرماتا ہے کہ جنت میں اللہ تعالیٰ ہر مؤمن سے کہے گا کہ کھاؤ میں تمہارے گناہ بخشوں گا، میری
شراب پیو کہ میں تم سے حُسنِ سلوک کروں گا اور میرے پھل کھاؤ کہ میں تم پر اپنی رحمتیں نازل
کروں گا۔یہ الفاظ کتنی محبت پر دلالت کرتے ہیں اور کس طرح ان الفاظ سے اس شفقت کا
اظہار ہوتا ہے جو مومن بندے کے ساتھ خدا تعالیٰ کرے گا۔اعلیٰ درجہ کے لباس (۵) پھر میں نے سوچا کہ دنیوی بازاروں میں تو لباس فروخت ہوا
کرتے ہیں۔آیا ہمارے مینا بازار میں بھی لباس ملتے ہیں یا نہیں۔میں نے غور کیا تو اس بارہ میں بھی یہ تشریح موجود تھی وِلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ - وَهُدُوا
إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ ال
یعنی اس کے اندر مؤمنوں کو الیسا لباس دیا جائے گا جو ریشمی ہوگا وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ
مِنَ الْقَوْلِ۔اور دنیا میں تو لوگ ریشمی لباس پہن کر متکبر ہو جاتے ہیں اور دوسرے سے کہتے
ہیں کہ کیا تو میرا مقابلہ کر سکتا ہے؟ مگر وہاں ایسا نہیں ہوگا۔ہمارے ملک میں تو ایسی بُری عادت
ہے کہ ذرا کسی کی تنخواہ زیادہ ہو جائے اور اس کا غریب بھائی اور رشتہ دار اس سے ملنے کیلئے
آئے تو وہ گردن موڑ کر چلا جاتا ہے۔اب اُس کی گردن آپ ہی نہیں مڑتی بلکہ اسے جو تنخواہ مل
رہی ہوتی ہے وہ اس کی گردن کو موڑ دیتی ہے مگر فرماتا ہے وہ حریر جو جنت میں ملے گا عجیب قسم
کا ہوگا کہ وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ ادھر انسان وہ حریر پہنے گا اور اُدھر اس میں
انکسار پیدا ہو جائے گا اور اس ریشم کے پہنتے ہی اس میں محبت اور پیار اور خلوص کے جذبات پیدا
ہو جائیں گے وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ اور دنیا میں تو لوگ ریشم پہن کر خوب اکٹر اکر
کر مال روڈ پر چلتے ہیں۔عورتیں ان کو دیکھتی ہیں اور وہ عورتوں کی طرف دیکھتے ہیں اور اس
طرح بداخلاقی کے مرتکب ہوتے ہیں مگر وہ حریر اس قسم کا ہو گا کہ اسے پہن کر مؤمن اللہ تعالیٰ
کی طرف دوڑ نے لگ جائیں گے اور اللہ میاں کے دربار میں جانے کی خواہش اُن کے دلوں
میں زیادہ زور سے پیدا ہو جائے گی۔

۲۴۳
پھر اس لباس کے علاوہ ایک اور لباس کا بھی پتہ چلتا ہے چنانچہ فرماتا ہے
وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ ۲۲ تقویٰ کا لباس سب سے بہتر ہوتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا
یہ تقویٰ کا لباس بھی اس مینا بازار میں ملتا ہے یا نہیں؟ اس کے لئے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں
قرآن کریم میں یہ لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے وَالَّذِيْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّانْهُمْ تَقُوهُم
کہ جو لوگ ہدایت پاتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو ہدایت میں اور زیادہ بڑھاتا ہے یہاں
تک کہ اُن کو تقومی عطا کر دیتا ہے۔مطلب یہ کہ ہر ایک کو اُس کی ہدایت کے مطابق لباس ملے
گا اور جس قدر کسی نے روحانیت میں ترقی کی ہوگی اُسی قدر اس کا لباس زیادہ اعلیٰ ہوگا۔زیب وزینت کے سامان (1) چھٹے میں نے دیکھا کہ مینا بازار میں زینت کے سامان
یعنی آئینے اور کنگھیاں اور ربن اور پاؤڈر وغیرہ فروخت
ہوتے تھے۔میں نے سوچا کہ یہ تو پُرانے زمانے کے مینا بازاروں کی بات ہے، آج کل تو انارکلی
اور ڈبی بازار میں پوڈروں اور لپ سٹکوں اور رُوج وغیرہ کی وہ کثرت ہے کہ پرانے مینا بازار
ان کے آگے ماند پڑ جاتے ہیں اور عورتوں کو ان کے بغیر چین ہی نہیں آتا ، گو آج کل کے مرد بھی
کچھ کم نہیں اور وہ بھی اپنے بالوں میں مانگ نکال کر اور یو ڈی کلون اور پوڈر وغیرہ چھڑک کر
ضرور خوش ہوتے ہیں مگر عورتیں تو اپنی زینت کے لئے ضروری سمجھتی ہیں کہ منہ پر کریم ملیں ، پھر
اس پر پوڈر چھر کیں ، پھر لپ سٹک لگائیں پھر رُوج اور عطر وغیرہ استعمال کریں یہاں تک کہ
اپنے بچوں کے منہ پر بھی وہ کئی قسم کی کریمیں اور چکنائیاں ملتی رہتی ہیں۔چنانچہ بعض بچوں کو
جب پیار کیا جاتا ہے تو ہاتھ پر ضرور کچھ سُرخی ، کچھ چکنائی اور کچھ پوڈر لگ جاتا ہے اور جلد جلد
غسلخانہ جانا پڑتا ہے۔پس میں نے کہا آؤ میں دیکھوں کہ آیا یہ چیزیں بھی وہاں ملتی ہیں یا نہیں؟
کیونکہ اگر یہ چیزیں وہاں نہ ہوئیں تو اول تو آج کل کے مرد بھی وہاں جانے سے انکار کر دیں
گے ورنہ عورتیں تو ضرور اڑ کر بیٹھ جائیں گی اور کہیں گی بتاؤ جنت میں سرخی اور پوڈر ملے گا یا نہیں؟
اگر سرخی ، پوڈر اور کریمیں وغیرہ ملتی ہوں تو ہم جانے کے لئے تیار ہیں ورنہ نہیں۔زینت کے لئے سب سے پہلی چیز ذاتی خوبصورتی ہے مگر کئی عورتیں اس کو نظر انداز کر دیتی
ہیں اور وہ خیال کرتی ہیں کہ شاید پوڈر مل کر وہ اچھی معلوم ہونے لگیں گی اور بیوقوفی سے زیادہ کی
سے زیادہ پوڈر ملنے کو وہ حسن کی ضمانت سمجھتی ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب انہوں نے پوڈر ملا ہوا
ہوتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے گویا انہوں نے آٹے کی بوری جھاڑی ہے۔انگریزوں کا رنگ چونکہ

۲۴۴
سفید ہے اس لئے اُن کے چہروں پر پوڈر بد زیب معلوم نہیں ہوتا ،مگر ہمارے ملک میں نقل چونکہ
عقل کے بغیر کی جاتی ہے، اس لئے اندھا دھند انگریزوں کی اتباع میں پوڈر کے ڈبے صرف کر
دیئے جاتے ہیں۔اور کئی تو بے چارے اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کر کہ شاید اُن کا رنگ سفید ہو
جائے ، صابن کی کئی کئی ٹکیاں خرچ کر دیتے ہیں اور اپنا منہ خوب کل مل کر دھوتے ہیں مگر جو رنگ
قدرتی طور پر سیاہ ہو وہ سفید کس طرح ہو جائے۔سیاہ اور بدنما چہرہ کو خوبصورت بنانے کا نسخہ ایک دفعہ ایک اینگلوانڈین استانی
میرے پاس آئی وہ چاہتی تھی کہ
میں اس کی ملازمت کے لئے کہیں سفارش کر دوں۔میں نے کہا۔غور کروں گا۔اس طرح اُسے
چند دن ہمارے ہاں ٹھہرنا پڑا۔وہ اپنے متعلق کہا کرتی تھی کہ میرا رنگ اتنا سفید نہیں جتنا ہونا
چاہئے اور واقع یہ تھا کہ اُس کا رنگ صرف اتنا کالا نہیں تھا جتنا حبشیوں کا ہوتا ہے۔میں اُن
دنوں تبدیلی آب و ہوا کے لئے دریا پر جا رہا تھا اور اتفاقاً اُن دنوں میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب
( مرحوم جو میرے سالے تھے ) وہ بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔انہوں نے ایک انگریز عورت
سے شادی کی ہوئی ہے ، وہ بھی میرے ساتھ چل پڑے کیونکہ اُن کی ہمشیرہ اُمّم طاہر مرحومہ
اس سفر میں میرے ساتھ جا رہی تھیں۔اُن کی بیوی نے اُس اُستانی کی بھی سفارش کی کہ میری
ہم جولی ہوگی اسے بھی ساتھ لے لو، چنانچہ اُسے بھی ساتھ لے لیا۔وہاں پہنچ کر ہم نے دو کشتیاں
لیں۔ایک میں میں ، اُم طاہر اور میری سالی تھی اور دوسری میں وہ اُستانی ، میجر سید حبیب اللہ شاہ
صاحب اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تھے۔کشتیاں پاس پاس چل رہی تھیں۔اتنے میں
مجھے آوازیں آنی شروع ہوئیں وہ اُستانی ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے باتیں کر رہی تھی کہ
فلاں وجہ سے میرا رنگ کالا ہو گیا ہے اور میں فلاں فلاں دوائی رنگ کو گورا کرنے کے لئے
استعمال کر چکی ہوں آپ چونکہ تجربہ کار ہیں اس لئے مجھے کوئی ایسی دوا بتا ئیں جس سے میرا
رنگ سفید ہو جائے اور ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ فلاں دوائی استعمال کی ہے یا نہیں؟ اُس نے
جواب دیا کہ وہ بھی استعمال کر چکی ہوں غرض اسی طرح اُن کی آپس میں باتیں ہو رہی تھیں۔مجھے ان کی باتوں سے بڑا لطف آ رہا تھا۔وہ ڈاکٹر صاحب سے بار بار کہتی تھی کہ ڈاکٹر صاحب
یہ بیماری ایسی شدید ہے کہ باوجود کئی علاجوں کے آرام نہیں آتا حالانکہ یہ تو کوئی بیماری تھی ہی
نہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا پیدا کردہ رنگ تھا، سید حبیب اللہ شاہ صاحب بچپن میں میرے دوست

·

آج 10 میں سے 10 باقی