سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 6

۲۴۵
ہوا کرتے تھے اور بعد میں بھی میرے اُن سے گہرے تعلقات رہے۔انہیں قرآن مجید پڑھنے کا
بہت شوق تھا وہ اُس وقت بھی کشتی میں حسب عادت اونچی آواز میں قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔میں یہ تماشہ دیکھنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب اُس کا رنگ کس طرح سفید کرتے ہیں۔آخر تھوڑی دیر کے
بعد سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے قرآن کریم بند کیا اور درمیان میں بول پڑے اور اُسے کہنے
لگے ڈاکٹر صاحب تم کو کوئی نسخہ نہیں بتا سکتے۔اس دنیا میں تمہارا رنگ کا لا ہی رہے گا البتہ ایک نسخہ
میں
تمہیں بتاتا ہوں قرآن کریم میں لکھا ہے کہ جو شخص نیک عمل کرے گا اُس کا قیامت کے دن
مُنہ سفید ہو گا۔پس اس دنیا میں تو تمہارا رنگ سفید نہیں ہوسکتا تم قرآن پر عمل کرو تو قیامت کے
دن تمہارا رنگ ضرور سفید ہو جائے گا۔زینت کے یہ سامان بھی جو میں بتانے لگا ہوں اسی قسم
کے ہیں جس قسم کی طرف سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے اشارہ کیا تھا۔سفید رنگ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ " دُنیا میں اگر کوئی کالا ہے تو گورا
نہیں ہو سکتا ، بدصورت ہے تو خوبصورت نہیں ہوسکتا ، اندھا ہے تو سو جا کھا نہیں
ہوسکتا ، نکٹا ہے تو ناک والا نہیں بن سکتا۔کوئی شخص ہزار کوشش کرے صابن کی ٹکیوں سے اپنے
منہ کو صبح و شام مل مل کر دھوئے۔اگر اس کا رنگ سیاہ ہے تو وہ سفید نہیں ہوگا اور پیدائشی حالت
کبھی بدل نہیں سکے گی۔کالجوں کے طلباء میں بھی یہ مرض بہت ہوتا ہے اور وہ کئی قسم کی کریمیں
ملتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کی جو شکل بنا دی ہے وہ بدل نہیں سکتی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔تم اپنا رنگ سفید کرنے کے لئے کہیں پیئر ز سوپ ملتے ہو، کہیں ونولیا سوپ خریدتے ہو۔کہیں پام آئل (PALM OIL) سوپ استعمال کرتے ہو مگر پھر بھی تمہارا رنگ نہیں بدلتا۔آؤ
ہم تمہیں بتاتے ہیں يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ ایک دن ایسا آنیوالا ہے جب مؤمنوں کے منہ سفید براق
ہو جائیں گے، پھر دنیا میں تو سفید رنگ والے بھی کالے ہو جاتے ہیں۔چنانچہ ذرا بیمار ہوں تو
اُن کے رنگ کالے ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ بیماریوں میں اندھے اور کانے ہو جاتے ہیں مگر
فرمايا وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتُ وُجُوهُهُمْ فَفِى رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ ١٥
ہمارے مینا بازار میں جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
سایہ تلے رہیں گے اور کبھی اُن کا رنگ خراب نہیں ہو گا۔بعض لوگ اس موقع پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن کریم کے اس قسم کے الفاظ ظاہری
معنوں میں نہیں لینے چاہئیں، چنانچہ دیکھو قرآن کریم میں ہی آتا ہے۔وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمُ

۲۴۶
بِالْأُنثى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا ، کہ جب کسی کو لڑکی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اُس
کا منہ کالا ہو جاتا ہے۔اب اس کے یہ معنے تو نہیں کہ اُس کا منہ واقع میں کالا ہو جاتا ہے بلکہ اس کی
کا مطلب صرف یہ ہے کہ اُس کے دل پر بوجھ پڑتا ہے اور اُسے سخت صدمہ اور غم پہنچتا ہے۔اسی
طرح اُن کے نزدیک يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ کے یہ معنے ہیں کہ اُس دن جنتیوں کی نیکی اور تقویٰ
اور عزت کی وجہ سے اُن کے چہروں پر نور برستا معلوم ہو گا اور خدا تعالیٰ کے انوار ان پر نازل
ہونگے یہ معنے بھی درست ہیں اور ان کا انکار نہیں ہوسکتا۔کریمیں ، پوڈر اور سُرخی اب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں مرد وعورت اپنی زینت کے
لئے کیا کیا چیزیں استعمال کرتے ہیں سو : -
اول :- وہ ایسی کریمیں ملتے ہیں جن سے جسم نرم اور ڈھیلا ہو جائے ، مسام کھل جائیں،
مساموں سے زہر اور میل نکل جائے اور سفیدی پیدا ہو جائے۔دوم: وہ ایسی کریمیں ملتے ہیں جن سے وہ پھر پست ہو جائیں ، اُن کے مسام سکڑ جائیں
اور اُن کے چہروں پر رونق پیدا ہو جائے ، گویا پہلے تو وہ ایسی چیزیں ملتے ہیں جن سے اُن کے
مسام کھل جائیں اور میل وغیرہ نکل جائے اور پھر ایسی چیز میں ملتے ہیں جن سے اضمحلال اور
اعضاء کا استرخاء جاتا رہے۔اسی طرح پوڈر لگاتے ہیں تا کہ سفیدی ظاہر ہو اور پھر سُر خیاں
لگاتے ہیں تا کہ دوسروں کو جسم سے صحت کے آثار نظر آئیں۔اب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو وہ فرماتا ہے۔وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ * یہاں تم
پوڈر اور کریمیں وغیرہ لگاتے ہو اور تم نہیں جانتے کہ قیامت کے دن کچھ منہ ہوں گے جو
نَاضِرَہ ہوں گے نَاضِرہ کے معنے عربی میں حُسن اور رونق کے ہیں اور یہ دونوں الگ الگ
مفہوم رکھتے ہیں۔حُسن کے معنے تناسب اعضاء کے ہوتے ہیں اور رونق کے معنے صحت کے اُن
آثار کے ہوتے ہیں جو چہرے اور قومی سے ظاہر ہوتے ہیں۔اگر ایک شخص کا ناک پچکا ہوا ہو،
مگر اس کے کلے اور ہونٹ سُرخ ہوں اور اُس کا رنگ سفید ہو تو اس کے چہرے کی رنگت اُسے
کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔اسی طرح اگر کسی شخص کی آنکھیں خراب ہیں یا اتنی بڑی بڑی ہیں
جیسے مٹکے ہوتے ہیں یا ما تھا ایسا چھوٹا ہوتا ہے کہ سر کے بال بھووں سے ملے ہوئے ہیں۔یا کلے
اتنے پچکے ہوئے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہو گویا کہ دو تختیاں جوڑ کر رکھدی گئی ہیں تو وہ ہر گز حسین
نہیں کہلا سکتا۔میں نے غور کر کے دیکھا ہے ، مختلف انسانی چہرے مختلف جانوروں سے مشابہت

۲۴۷
رکھتے ہیں اور اگر ایک پہلو سے انسانی چہروں کو دیکھا جائے تو بعض انسانی چہرے گیدڑ سے
مشابہ معلوم ہوتے ہیں ، بعض گتے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں ، بعض سور کے مشابہ معلوم ہوتے
ہیں۔بعض بنی اور بعض چوہے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔کامل اور اچھا چہرہ وہ ہوتا ہے جس
کی ان جانوروں سے کم سے کم مشابہت پائی جاتی ہو اور اگر لوگ کوشش کریں تو وہ اس نقص کو
دُور کر سکتے ہیں مگر چونکہ میرا یہ مضمون نہیں اس لئے میں اس نقص کو دور کرنے کے طریق نہیں بتا
سکتا صرف اجمالاً ذکر کر دیا ہے کہ اکثر انسانی چہرے بعض جانوروں کے مشابہ ہوتے ہیں۔وہ
زیادہ تر یہی کوشش کرتے ہیں کہ کریمیں مل لیں یا لپ سٹکیں استعمال کر لیں یا روج لگا لیں ، مگر
چہرہ کی بناوٹ کو درست کرنے کے جو صحیح طریق ہیں اُن کو اختیار کرنے کی طرف توجہ نہیں
کرتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کریموں اور غازوں اور لپ سٹکوں سے کیا بنتا ہے؟ اصل چیز
تو چہرے کی بناوٹ درست ہونا ہے اور ہمارے مینا بازار میں جانیوالے سب ایسے ہی ہوں گے
کہ انہیں کسی فیس پوڈر کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اُن کے نقش و نگار درست کر کے انہیں وہاں
لے جایا جائے گا۔اگر کوئی شخص کا نا ہوگا تو اُس کا کانا پن جاتا رہے گا لنگڑا ہو گا تو اُس کا لنگڑا پن
جاتا رہے گا ، آنکھیں سانپ کی طرح باریک ہوں گی تو اُن کو موٹا کر دیا جائے گا، کسی کے
دانت باہر نکلے ہوئے ہونگے تو اُس کے سب دانت موتیوں کی لڑی کی طرح بنا دیئے جائیں
گے۔آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خدا کے مقرب ہوں اور پھر عیب دار ہوں ، یقیناً اللہ تعالیٰ اُن
کے تمام عیبوں کو دُور کر کے انہیں جنت میں داخل کریگا۔ایک لطیفہ حدیثوں میں ایک لطیفہ آتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ وعظ فرما
رہے تھے کہ ایک بُڑھیا آئی اور کہنے لگی ، يَارَسُولَ
اللَّهِ ! یہ باتیں چھوڑیں اور مجھے
یہ بتائیں کہ میں جنت میں جاؤں گی یا نہیں؟ اب اُس کا یہ سوال بے وقوفی کا تھا مگر چونکہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے بھی بہت دق کیا کرتی تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اُس وقت مذاق سُوجھا اور آپ نے فرمایا، مائی ! جہاں تک میرا علم ہے کوئی بڑھیا جنت میں
نہیں جائے گی۔وہ یہ سنتے ہی رونے پیٹنے لگ گئی کہ ہائے ہائے! میں دوزخ میں جاؤنگی،
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔میں نے کب کہا ہے کہ تم دوزخ میں جاؤ گی۔اُس نے
کہا کہ آپ نے ابھی تو فرمایا ہے کہ کوئی بڑھیا جنت میں نہیں جائے گی۔آپ نے فرما یا روڈ نہیں
وہاں سب کو جوان بنا کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔بوڑھے ہونے کی حالت میں جنت میں

۲۴۸
داخل نہیں کیا جائے گا۔اصل بات یہ ہے کہ اگلے جہان کی زندگی جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہے مگر میں چونکہ مینا بازار
کے مقابلہ کی اشیاء کا ذکر کر رہا ہوں اس لئے جسمانی حصہ پر زیادہ زور دینا پڑتا ہے ورنہ حقیقت
یہی ہے کہ وہ روحانی دنیا ہے۔مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی روح بغیر جسم
کے نہیں ہوتی۔جیسے خواب میں تمہیں بیٹا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو یہ خبر بعض دفعہ بیٹے کی شکل
میں نہیں بلکہ آم کی شکل میں ہوتی ہے حالانکہ مراد بیٹا ہوتا ہے۔اسی طرح بظاہر جنت میں جو
شراب ملے گی وہ شراب ہی ہوگی اور یہی نظر آئے گا کہ ایک پیالہ میں شراب پڑی ہوئی ہے،
مگر اس کے پینے کے نتیجہ میں عقل تیز ہوگی اور بجائے بکواس کرنے کے انسان علم اور عرفان
میں ترقی کرے گا ، بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ جو چیز دنیا میں تم
درست نہیں کر سکے اُسے خدا درست کر دے گا نَاضِرہ کے دوسرے معنے رونق کے ہیں۔یعنی
رنگ نکھرا ہوا ہو۔صحت اور تندرستی چہرہ سے ظاہر ہو۔دنیا میں تو کئی لوگ چہروں پر کریم ملے
ہوئے ہوتے ہیں، مگر اندر سے بیماریوں نے انہیں کھوکھلا کیا ہوا ہوتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
ہے ہم نہ صرف ظاہری نقش و نگار درست کر دیں گے اور فیس پوڈر اور کریم کی ضرورت ہی نہیں
رہے گی بلکہ پیدائش جدیدہ کے وقت ایسی رونق پیدا کر دیں گے جو اُن کے چہروں سے
پھوٹ پھوٹ کر ظا ہر ہو رہی ہوگی۔اسی طرح فرماتا ہے۔وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ- ضَاحِكَةٌ
چمکتے ہوئے چہرے مُسْتَبْشِرَةٌ رَةٌ 19 اُس دن جنت میں جانے والوں کے چہرے چمک
رہے ہوں گے۔دنیا میں لوگ سفید تو ہوتے ہیں مگر مختلف قسم کے۔کہتے ہیں فلاں فلاں کا جسم سفید
تو ہے مگر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے موم ہے اور ایک سفیدی ایسی ہوتی ہے جس میں موتی کی طرح ہے
چمک ہوتی ہے فرماتا ہے جو سفیدی وہاں ہوگی وہ ایسی ہوگی کہ اُس کے اندر سے جھلک پیدا ہوگی
جیسے موتیوں کی جھلک ہوتی ہے۔پھر فرماتا ہے۔ضَاحِكَة دنیا میں جو پوڈر ہوتے ہیں، ان کے
لگانے سے دل خوش نہیں ہوتا بلکہ میں نے بعض کتابوں میں پڑھا ہے کہ جب عورتیں پوڈر لگا لیتی ہے
ہیں تو پھر وہ زیادہ ہنستی بھی نہیں ، تا ایسا نہ ہو کہ شکن پڑ کر پوڈر گر جائے ، مگر فرمایا، ہمارا پوڈر ایسا ہو
گا کہ بیشک جتنا چاہو ہنسو کوئی شگاف پوڈر میں پیدا نہ ہو گا۔میں نے سُنا ہے کہ بعض عورتوں نے
ایک چھوٹا سا شیشہ اور پوڈر وغیرہ اپنے پاس رکھا ہوا ہوتا ہے اور جب کسی مجمع میں وہ محسوس کرتی

۲۴۹
ہیں کہ پوڈر کچھ اُتر گیا ہے تو علیحدہ جا کر وہ پھر پوڈر لگا لیتی ہیں ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمارا پوڈر
عجیب ہے کہ جتنا چاہو ہنسو وہ اُترے گا نہیں اور پھر وہ پوڈر ایسا اعلیٰ ہے کہ جس کے چہرہ پر وہ لگا
ہوا ہو گا اُس کا چہرہ نہایت ہی پُر رونق ہو گا۔شگفته پیکر اسی طرح فرماتا ہے مُسْتَبْشِرَة ان کی بڑی خوشیاں ہونگی ، یہاں پوڈر لگانے
والی عورتیں جب پوڈر لگاتی ہیں تو اُن کے دلوں میں یہ بے اطمینانی ہوتی ہے کہ
کہیں اُن کا خاوند کسی اور کا پوڈر دیکھ کر ریجھ نہ جائے اور اس طرح اُن کا گھر نہ اُجڑ جائے ، مگر
فرمایا ہمارے ہاں اس قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور ہر شخص اپنے رب کی نعمتوں پر خوش ہوگا۔نرم و نازک اور ریشم کی طرح ملائم چہرے اسی طرح
اسی طرح فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ
نَّاعِمَةٌ كے دنیا میں کریمیں اس لئے
لگائی جاتی ہیں تا وہ جسم کو نرم کر دیں ، مگر فرمایا وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ہمارے ہاں اس قسم کی کریموں
کی ضرورت ہی نہیں ہوگی کیونکہ جنتیوں کے چہروں کی بناوٹ ایسی ہوگی کہ اُن میں کوئی کھردرا پن
نہیں ہوگا بلکہ وہ نرم اور ملائم ہوں گے نَاعِمَة کے معنے عربی زبان میں لَيْنَ الْمَلْمَسِ اے کے
ہیں ، یعنی اُن کے جسم نرم ہوں گے یہ نہیں ہو گا کہ سردی آئے تو اُن کے جسم میں کھردرا پن پیدا
ہو جائے اور اگر گرمی آئے تو ڈھیلا پن پیدا ہو جائے ، بلکہ وہ ہمیشہ ہی نرم اور ملائم رہیں گے گویا
،نرم سفید حسین ، پُر رونق یعنی چمکدار اور خوش رنگ ہوں گے کریم ، پوڈر ، لپ سٹک اور روج کسی
کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ چیزیں آپ ہی آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے لگی ہوئی آئیں گی۔اعلیٰ درجہ کے عطر اور خوشبوئیں (۷) پھر میں نے سوچا کہ مینا بازار میں تو خوشبوئیں
بھی ملتی تھیں۔آیا اس مینا بازار میں بھی خوشبوئیں ہوں
گی یا نہیں؟ جب میں نے اس نقطہ نگاہ سے غور کیا تو قرآن میں یہ لکھا ہوا دیکھا کہ فَأَمَّا إِنْ كَانَ
مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ٣
فرماتا ہے اگر یہ ہم سے سودا کرنے والا مقرب ہو گا ، تو اُسے پہلی چیز ہماری طرف سے
روح دی جائے گی ، یہاں بھی خدا تعالیٰ نے دنیوی اور اُخروی نعماء میں ایک عظیم الشان فرق کا
اظہار کیا ہے۔جس طرح یہاں صرف کریمیں ملتی ہیں ، پوڈر ملتے ہیں۔لپ سٹکیں ملتی ہیں، لیکن اگر
کوئی چاہے کہ مجھے آنکھیں یا ہونٹ یا دانت یا منہ مل جائے تو نہیں مل سکتا۔اسی طرح دنیا میں
اسی روپے تولہ کا عطر مل جائے گا، لیکن اگر کسی شخص کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی جس ہی نہ ہو ، تو

۲۵۰
سے
دنیا کی کوئی طاقت اسے نیا ناک نہیں دے سکتی۔اور ہم نے اپنی آنکھوں سے ایسے لوگ دیکھے ہیں
جو خوشبو اور بد بو میں اپنے ناک کی خرابی کی وجہ سے تمیز نہیں کر سکتے۔حضرت خلیفہ اول نے جب
ہمیں طب پڑھائی ، تو آپ نے فرمایا۔ایک بیماری ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں ناک کی جس ماری
جاتی ہے اور انسان خوشبو اور بد بو میں کوئی فرق نہیں کر سکتا۔چنانچہ یہاں ایک شخص تھا آپ نے
فرمایا آنکھیں بند کر کے اگر اس کے سامنے پاخانے کا ٹھیکرا اور اعلیٰ درجے کا کیوڑے کا عطر رکھ
دیا جائے تو وہ یہ نہیں بتا سکے گا کہ پاخانہ کونسا ہے اور عطر کونسا ؟ ایک لڑکی میری ایک عزیز کے
پاس نوکر تھی ، ایک دن انہوں نے اُسے کہا کہ فلاں عطر اُٹھا کر لے آنا وہ کہنے لگی۔بی بی ! مجھے
کبھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ خوشبو وشبو کیا ہوتی ہے۔جب اُسے عطر سُونگھایا گیا تو معلوم ہوا کہ اُس
کے ناک میں خوشبو سونگھنے کی جس ہی نہیں۔تو جس طرح چہرہ پہلے ٹھیک ہو ، پھر پوڈر -
خوبصورت معلوم ہوتا ہے ، اسی طرح ناک ٹھیک ہو تب خوشبو کا لطف آتا ہے اور اگر کسی کی ناک
درست نہ ہو اور تم اُسے باغوں میں بھی لے جاؤ تو اُسے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
ہے۔دنیا میں مینا بازار والے عطر دے سکتے ہیں مگر ناک نہیں دے سکتے۔لیکن ہم کیا دیتے ہیں۔فَرَوح ہم سب سے پہلے خوشبو سونگھنے اور اس کو محسوس کرنے کی طاقت ناک میں پیدا کرتے
ہیں روح کے معنے ہیں وِجُدَانُ الرَّائِحَةِ اور بھی معنے ہیں، لیکن ایک معنے یہ بھی ہیں پس
فرمایا۔دنیا والے تو صرف عطر بیچتے ہیں ، مگر ہم پہلے لوگوں کو ایسا ناک دیتے ہیں جو عطروں اور
خوشبوؤں کو محسوس کرے (روح) میرے اپنے ناک کی جس غیر معمولی طور پر تیز ہے، یہاں تک
کہ میں دُودھ سے پہچان جاتا ہوں کہ گائے یا بھینس نے کیا چارہ کھایا ہے۔اسی لئے اگر میرے
قریب ذرا بھی کوئی بدبودار چیز ہو تو مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے اور جو لوگ میرے واقف کار ہیں
وہ مسجد میں داخل ہوتے وقت کھڑکیاں وغیرہ کھول دیتے ہیں کیونکہ اگر بند ہوں تو میرا دم گھٹنے
لگتا ہے، میں ہمیشہ کثرت سے عطر لگایا کرتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
کثرت سے عطر لگایا کرتے تھے مگر حضرت خلیفہ اول کو اس طرف کچھ زیادہ توجہ نہیں تھی۔میں آپ سے بخاری پڑھا کرتا تھا، ایک دن میں آپ سے بخاری پڑھنے کے لئے جانے لگا تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے فرمانے لگے کہاں چلے ہو؟ میں نے کہا مولوی صاحب
سے بخاری پڑھنے چلا ہوں۔فرمانے لگے ، مولوی صاحب سے پوچھنا کیا بخاری میں کوئی ایسی
حدیث بھی آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن غسل فرماتے اور نئے کپڑے بدلا

۲۵۱
کرتے تھے اور خوشبو استعمال فرماتے تھے اصل بات یہ ہے کہ حضرت مولوی صاحب جمعہ کے دن
بھی کام میں ہی مشغول رہتے تھے۔یہاں تک کہ اذان ہو جاتی اور کئی دفعہ آپ وضو کر کے مسجد
کی طرف چل پڑتے۔آپ تھے تو میرے اُستاد مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یہ بات کہی تھی اس لئے میں نے اُسی طرح آپ سے جا کر کہہ دیا۔آپ ہنس پڑے اور
فرمایا، ہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی احتیاط کیا کرتے تھے ، ہم تو اور کاموں میں بُھول ہی
جاتے ہیں۔میں نے تاریخ الخلفاء میں پڑھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ فرمایا ، اگر
میں خلیفہ نہ ہوتا تو عطر کی تجارت کیا کرتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے ناک کی جس بھی تیز تھی
اور اس امر میں بھی میری اُن کے ساتھ مشابہت ہے۔تو ناک کی جس کا موجود ہونا بھی اللہ تعالیٰ
کی بڑی بھاری رحمت ہوتی ہے مگر دُنیا یہ جس کہاں دے سکتی ہے، وہ اپنے مینا بازاروں میں عطر
فروخت کر سکتی ہے مگر ناک نہیں دے سکتی۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم پہلے ناک دیں گے اور
پھر عطر (رَيْحَان) دیں گے، ناک نہ ملا تو عطر کا کیا فائدہ۔مثل مشہور ہے کہ ناک نہ ہوا تو نتھ
کیا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، ہم جنتیوں کے ناک کی جس تیز کر دیں گے تا کہ وہ خوشبو کو محسوس کر
سکیں اور اس کے بعد ریحان دیں گے ریحان کے معنے ہیں كُلُّ نَبَاتٍ طَيِّبِ الرِّيحِ کے یعنی
ہر خوشبو دار چیز اُن کو ملے گی۔وَجَنَّتُ نَعِیم اور پھر ساتھ اُن کے نعمتوں والی جنت بھی ہوگی۔یعنی یہ نہیں کہ خوشبو باہر سے آئے گی بلکہ جنت خوشبو سے بھری ہوئی ہوگی۔جسمانی طاقت کی دوائیں (۸) آٹھویں میں نے مینا بازار میں طاقت کی دوائیں
دیکھیں۔کسی دوائی کے متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ معدہ کی طاقت
کے لئے ہے، کسی دوائی کے متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ دل کی طاقت کے لئے ہے، کسی دوائی کے
متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ دماغ کی طاقت کے لئے ہے اور اس طرح تحریص دلائی جاتی تھی کہ ان
دواؤں کو کھاؤ پیو اور مضبوط بن کر دنیا کی نعمتوں سے حظ اُٹھاؤ۔پس میں نے کہا کہ آیا مجھے
وہاں بھی طاقت کی دوائیں ملیں گی یا نہیں ؟ اس خیال کے آنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ایک رنگ
میں اس بات کا بھی انتظام ہو گا ، چنانچہ فرماتا ہے وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ
طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَلِدِينَ ٤٢
فرما یا طاقت کی دوائیں بیشک ہوتی ہیں مگر ہم وہاں نہیں دیں گے اور اس کی وجہ یہ ہے

۲۵۲
کہ طاقت کی دوائیں وہاں دی جاتی ہیں جہاں کمزوری اور بیماری ہو، مگر جہاں بیماری اور
کمزوری ہی نہ ہو وہاں طاقت کی دواؤں کی کیا ضرورت ہے ؟ دنیا میں چونکہ انسان کمزور اور
بیمار ہو جاتا ہے اس لئے اسے طاقت کی دواؤں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے مگر وہاں ہم اسے
بیمار ہی نہیں کریں گے اور ہمیشہ تندرست رکھیں گے، چنانچہ فرمایا سَلَامٌ عَلَيْكُمُ تمہیں ہمیشہ کے
لئے تندرستی دے دی جائے گی۔طبتم اور تمہاری اندرونی بیماریاں بھی ہر قسم کی دور کر دی
جائیگی، گویا ظاہری اور باطنی دونوں لحاظ سے تندرستی دیدی جائے گی اور یہی دو ذریعے ہیں جن
سے بیماری آتی ہے۔یا تو بیماری جرمز (GERMS) کی تھیوری کے ماتحت آتی ہے کہ باہر سے
مختلف امراض کے جراثیم آتے اور انسان کو مبتلائے مرض کر دیتے ہیں اور یا پھر افعال الاعضاء
میں نقص واقع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔غرض بیماریاں دو ہی طرح
پیدا ہوتی ہیں یا تو باہر سے طاعون یا ہیضہ یا ٹائیفائڈ کا کیڑا انسانی جسم میں داخل ہوتا اور اسے
بیمار کر دیتا ہے یا افعال الاعضاء میں نقص پیدا ہو جاتا ہے۔مثلا معدہ میں تیزا بیت زیادہ ہو
جائے یا ایسی ہی کوئی خرابی پیدا ہو جائے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہاں ہمارے فرشتے ان
دونوں باتوں کا علاج کر دیں گے چنانچہ وہ جنتیوں سے کہیں گے کہ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ آج سے
طاعون کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا ، ہیضہ کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا ، ٹائیفائیڈ کا
کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا، اسی طرح اور کسی مرض کا کوئی جرم (GERM) تمہارے جسم
میں داخل نہیں ہو گا ، پھر ممکن تھا کہ باہر سے تو حفاظت ہو جاتی مگر افعال الاعضاء میں نقص واقع
ہو جاتا اس لئے فرمایا طبتم تمہارے اعضاء کو اندر سے بھی درست کر دیا گیا ہے۔پھر خیال ہو
سکتا تھا کہ شاید کچھ عرصہ کے بعد یہ حفاظت اُٹھالی جائے۔اس لئے فرمایا خَلِدِينَ فِيهَا
حالت عارضی نہیں بلکہ ہمیشہ رہے گی اور کبھی زائل نہیں ہوگی۔نفیس برتن (۹) نویں میں نے مینا بازاروں میں برتن دیکھے جو نہایت نفیس اور اعلیٰ قسم کے
تھے، میں نے سوچا کہ کیا اس بازار میں بھی اس قسم کے برتن ملتے ہیں؟ اس پر
میری نظر فوراً اس آیت پر پڑی کہ وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَّاكْوَابٍ
كَانَتْ قَوَارِيرَا ٤٥
کہ یہ جو ہمارے غلام بنیں گے اور مینا بازار میں ہم سے سودا کریں گے وَيُطَافُ
عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ اُن کے پاس چاندی کے برتنوں میں خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ خادم

۲۵۳
چیزیں لائیں گے وَاكْوَابِ كَانَتْ قَوَارِيرَاً اور گوب لائیں گے جو قواریر کی طرز پر ہونگے۔قَوَارِيرَا کے معنے شیشہ کے برتن کے ہیں جس میں شراب ڈالی جائے۔پس وہ برتن شیشے کی
طرح ہوں گے مگر بنے ہوئے چاندی سے ہوں گے یعنی اُن کی رنگت میں وہ سفیدی بھی ہوگی
جو چاندی میں ہوتی ہے اور ان میں وہ نزاکت بھی ہو گی جو شیشہ کے برتنوں میں ہوتی ہے گویا
ان برتنوں میں ایک طرف تو اتنی صفائی ہو گی کہ جس طرح شیشہ کے برتن میں پڑی ہوئی چیز
باہر سے نظر آ جاتی ہے اسی طرح اُن کے اندر کی چیز باہر سے نظر آ جائے گی اور دوسری طرف
ان میں اتنی سفیدی ہوگی کہ وہ چاندی کی طرح چمکتی ہوگی۔درحقیقت مؤمن کا جنت میں ایک
دوسرے سے اسی قسم کا معاملہ ہو گا۔وہ ایک دوسرے کے قلب کو اسی طرح پڑھ لیں گے جس
طرح شیشہ کے برتن میں سے شربت نظر آ جاتا ہے۔یہاں انسان اپنی عزیز ترین بیوی کے
متعلق بھی نہیں جانتا کہ اس کے دل میں کیا ہے مگر وہاں یہ حالت نہیں ہوگی اور ایسی چیزیں جو
بظاہر شفاف نہیں ہوتیں جیسے چاندی ، وہ بھی وہاں شفاف ہوں گی۔فِضة کے معنے عربی زبان میں بے عیب سفیدی کے ہوتے ہیں، پس ان برتنوں کے
چاندی سے بنائے جانے کے ایک معنے یہ بھی ہیں کہ ایک طرف تو جنتی بے عیب ہوں گے اور
دوسری طرف ان میں کوئی اختفاء نہیں ہوگا ، ہر شخص جانتا ہوگا کہ میرا دوست جو بات کہتا ہے
درست کہتا ہے قبہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ار پائیاں اور گاؤ تکیے (۱۰) پھر میں نے مینا بازار میں گھر کے اسباب فروخت ہوتے چار
دیکھے تھے۔پس میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں دیکھوں
آیا وہاں بھی گھر کا اسباب ملے گا یا نہیں؟ جب میں نے نظر دوڑائی تو وہاں لکھا تھا علی
سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَبِلِينَ كَ
مَوْضُونَةٍ کے معنے بنی ہوئی چار پائی کے ہوتے ہیں۔پس عَلَى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ کے
معنے یہ ہوئے کہ وہ ایسی چارپائیوں پر ہوں گے جو بنی ہوئی ہونگی۔عربوں میں دوطرح کا
رواج تھا۔اکثر تو تخت پر سوتے تھے مگر بعض چار پائی بھی استعمال کر لیا کرتے تھے جب ہم حج
کے لئے گئے تو مکہ مکرمہ میں ہم نے اچھا سا مکان لے لیا مگر اس میں کوئی چار پائی نہیں تھی ، بلکہ
اس میں سونے کے لئے جیسے شہ نشین ہوتے ہیں اسی قسم کے تخت بنے ہوئے تھے ، لوگ وہاں
گڑے بچھا لیتے اور سو جاتے مگر ہمیں چونکہ ان پر سونے کی عادت نہیں تھی اس لئے میں نے

۲۵۴
اپنے لئے ایک ہوٹل سے چار پائی منگوائی تب جا کر سویا لیکن وہ لوگ کثرت سے تختوں پر سوتے
ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَلى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ وہاں جنت میں بنی ہوئی چار پائیاں ہوں
گی ( جو لچکدار ہوتی ہیں ( مُتَّكِثِينَ عَلَيْهَا مُتَقَبِلِینَ۔لیکن ایک عجیب بات یہ ہے کہ دنیا میں
تو چار پائی سونے کے لئے ہوتی ہے مگر جنت میں سونے کا کہیں ذکر نہیں آتا۔کہیں قرآن
میں یہ نہیں لکھا کہ جنتی کبھی سوئیں گے بھی۔در حقیقت سونا غفلت کی علامت ہے اور چونکہ جنت
میں غفلت نہیں ہوگی اس لئے وہاں سونے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سے بھی ان لوگوں کا
رڈ ہوتا ہے جو جنت کو نَعُوذُ بِالله عیاشی کا مقام کہتے ہیں۔عیاشی کے لئے سونا ضروری ہوتا
ہے غالب کہتا ہے۔ایک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہئے
وہ دن کو بھی سونے والی حالت بنانا چاہتا ہے کجا یہ کہ رات کو بھی سونا نصیب نہ ہو۔اسی
طرح عیاشی میں لوگ افیون کھا کھا کر غفلت پیدا کرتے ہیں ، مگر اللہ تعالیٰ نے جنت میں کہیں
بھی سونے کا ذکر نہیں کیا ، ہمیشہ کام کی طرف ہی اشارہ کیا ہے اس لئے یہاں بھی یہ نہیں فرمایا
کہ وہ وہاں چار پائیوں پر سو رہے ہوں گے بلکہ فرمایا عَلى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا
مُتَقبِلِينَ وہ اس پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور تکیہ لگانا راحت اور استراحت پر دلالت کرتا
ہے غفلت پر نہیں ، ہم کتابیں پڑھتے ہیں ، اعلیٰ مضامین پر غور کرتے ہیں تو تکیہ لگائے ہوئے
ہوتے ہیں، مگر اُس وقت ہمارے اندر غفلت یا نیند نہیں ہوتی۔مگر چونکہ تکیہ عموماً لوگ سوتے
وقت لگاتے ہیں اور اس سے قحبہ پڑ سکتا تھا کہ شاید وہ سونے کے لئے تکیہ لگائیں گے اس لئے
ساتھ ہی فرما دیا مُتَقبِلِينَ وہ ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہوں گے اور سوتے
وقت کوئی ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے نہیں بیٹھا کرتا۔ایک دوسرے کی طرف منہ کرنے کے
معنے یہی ہیں کہ انہیں آرام کرنے کے لئے چار پائیاں ملی ہوئی ہوں گی اور وہ تکیہ لگائے بیٹھے
ہونگے مگر سونے کے لئے نہیں ، غفلت کے لئے نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے
خدا تعالیٰ کی معرفت کی باتیں کر رہے ہونگے اور اس کا ذکر کر کے اپنے ایمان اور عرفان کو
بڑھاتے رہیں گے۔شاہانہ اعزاز و اکرام اسی طرح فرماتا ہے فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ وَّاكْوَابٌ
مَّوْضُوعَةٌ وَّنَمَارِقُ مَصْفُوَفَةٌ وَّزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ

۲۵۵
پہلی آیت میں سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ کا ذکر آتا تھا مگر یہاں فرمایا کہ سُرُرٌ مَّرْفُوعَةً ہونگے
سریر کا لفظ جب عربی زبان میں بولا جائے اور اس کی وضاحت نہ کی جائے تو اس کے معنے
تخت بادشاہی کے ہوتے ہیں چار پائی کے معنے تب ہوتے ہیں جب ساتھ کوئی ایسا لفظ ہو جو چار پائی
کی طرف اشارہ کر رہا ہو۔جیسے سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ کے الفاظ تھے لیکن اگر خالی سُود کا لفظ آئے تو
اس کے معنے تختِ شاہی کے ہوں گے اور جب کوئی اور معنی مراد ہوں تو سُود کے ساتھ تشریح
کے لئے ضرور کوئی لفظ ہوگا۔یہاں چونکہ خالی سُود کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اس لئے اس سے
مراد تخت شاہی ہی ہے اور پھر تختِ شاہی کی طرف مزید اشارہ کرنے کے لئے مَرْفُوعَةٌ کہہ دیا،
کیونکہ تختِ شاہی اونچار کھا جاتا ہے، مطلب یہ کہ جنتی وہاں بادشاہوں کی طرح رہیں گے۔دنیا
میں تو وہ غلام بنا کر رکھے جاتے تھے مگر جب انہوں نے خدا کے لئے غلامی اختیار کر لی اور اُسے کہہ
دیا کہ اے ہمارے رب! ہم تیرے غلام بن گئے ہیں تو خدا نے بھی کہہ دیا کہ اے میرے بندو!
چونکہ تم میرے غلام بنے ہو اس لئے میں تمہیں بادشاہ بنادوں گا۔خدا تعالی کی کچی غلامی اختیار کرنے دنیا میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ کسی نے
سچے دل سے خدا تعالی کی غلامی اختیار کر لی تو
والے دنیا میں بھی بادشاہ بنا دیئے گئے خدا نے اسے بادشاہ بنا دیا۔حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کے متعلق کسی کو خیال بھی نہیں آتا
تھا کہ وہ حکومت کر سکتے ہیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی اسی خیال کے تھے۔جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی اور انصار اور مہاجرین میں خلافت کے بارہ میں کچھ اختلاف
ہو گیا اور اس اختلاف کی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع ہوئی تو
وہ فوراً اس مجلس میں گئے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ سمجھتے تھے کہ اس مجلس میں بولنے کا میرا حق ہے
ابو بکر خلافت کے متعلق کیا دلائل دے سکتے ہیں؟ مگر وہ کہتے ہیں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
جاتے ہی تقریر شروع کر دی اور ایسی تقریر کی کہ میں نے جس قدر دلیلیں سوچی ہوئی تھیں وہ
سب اس میں آگئیں مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تقریر ختم نہ ہوئی اور وہ اور زیادہ دلائل
دیتے چلے گئے ، یہاں تک کہ میں نے سمجھا کہ میں ابوبکر کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ابوبکر مکہ کے رؤساء کے مقابل پر کوئی خاص اعزاز نہیں رکھتے تھے اس میں کوئی محبہ نہیں
کہ وہ ایک معزز خاندان میں سے تھے ، مگر معزز خاندان میں سے ہونا اور بات ہے اور ایسی

۲۵۶
وجاہت رکھنا کہ سارا عرب اُن کی حکومت کو برداشت کر لے بالکل اور بات ہے۔جب اللہ تعالیٰ
نے آپ کو خلافت عطا فرمائی اور مکہ میں یہ خبر پہنچی کہ حضرت ابوبکر خلیفہ ہو گئے ہیں تو ایک مجلس
جس میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے باپ ابوقحافہ بھی بیٹھے ہوئے تھے وہاں بھی کسی نے جا کر
یہ خبر سُنا دی ابو قحافہ یہ خبر سن کر کہنے لگے، کونسا ابو بکر ؟ وہ کہنے لگا وہی ابوبکر جو تمہارا بیٹا ہے۔کہنے لگے کہ کیا میرے بیٹے کو عرب نے اپنا بادشاہ تسلیم کر لیا ہے؟ اُس نے کہا ہاں ، ابوقحافہ آخر عمر
میں اسلام لائے تھے اور ابھی ایمان میں زیادہ پختہ نہیں تھے مگر جب انہوں نے یہ بات سنی تو
بے اختیار کہہ اٹھے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله - محمد رسول اللہ ضرور بچے ہیں جن کی
غلامی اختیار کر کے ابو بکر بادشاہ بن گیا اور عرب جیسی قوم نے اس کی بادشاہت کو قبول کر لیا۔تو دنیوی لحاظ سے کوئی شخص یہ خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ آپ بادشاہ بن جائیں گے مگر
خدا نے آپ کو بادشاہ بنا کر دکھا دیا۔شاہ ایران کی ایک ذلیل پیشکش جسے ایران میں جب مسلمان گئے تو کسری کے
جرنیلوں نے اُس سے کہا کہ مسلمان اپنی
طاقت وقوت میں بڑھتے چلے جاتے ہیں،
مانے پائے استحقار سے ٹھکرادیا طاقت وقوت :
مسلمانوں۔۔ایسا نہ ہو کہ وہ ایران پر بھی چھا جائیں ، ان
کے متعلق کوئی انتظام کرنا چاہئے۔کسرای نے کہا تم میرے پاس اُن کے ایک وفد کو لاؤ، میں اُن
سے خود باتیں کروں گا۔جب مسلمان اس کے دربار میں پہنچے تو کسرای اُن سے کہنے لگا کہ تم
لوگ وحشی اور گو ہیں کھا کھا کر زندگی بسر کرنے والے ہو۔تمہیں یہ کیا خیال آیا کہ تم ہمارے ملک
پر فوج لے کر حملہ آور ہو گئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ نے جو کچھ کہا بالکل ٹھیک ہے، ہم
ایسے ہی تھے بلکہ اس سے بھی بدتر زندگی بسر کر رہے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل کیا اور اُس
نے اپنا نبی بھیج کر ہماری کایا پلٹ دی، اب ہر قسم کی عزت خدا تعالیٰ نے ہمیں بخش دی ہے۔کسرای کو یہ جواب سن کر سخت طیش آیا مگر اُس نے کہا میں اب بھی تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے
آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو ہم سے کچھ روپے لے لو اور چلے جاؤ۔چنانچہ اس نے تجویز کیا کہ فی ھے
افسر دو دو اشرفی اور فی سپاہی ایک ایک اشرفی دیدی جائے۔گویا وہ مسلمان جو فتح کرتے ہوئے
عراق تک پہنچ چکے تھے اور جن کی فوجیں ایران میں داخل ہو چکی تھیں اُن کا اُس نے اپنی ذہنیت
کے مطابق یہ نہایت ہی گندہ اندازہ لگایا کہ سپاہیوں کو پندرہ اور افسروں کو تمیں تمہیں روپے دیکر

·

آج 10 میں سے 10 باقی