سیر روحانی (۴)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور

حصہ 4

فضیلت صرف اسلام ہی کو حاصل ہے جس میں روحانی ارتقاء کے لئے ہر قسم کی سہولتیں رکھی گئی
ہیں اور ترقیات کا دروازہ تمام بنی نوع انسان کے لئے یکساں کھولا گیا ہے۔خدائی کمان کا محمد رسول اللہ کی کمان سے اتصال فرماتا ہے فَكَانَ قَابَ قَوِسَيْنِ
او ادنی جب یہ حالت ہوئی اور
خدا تعالیٰ نیچے آیا تو نتیجہ یہ ہوا کہ دو قوسیں آپس میں متوازی ہو گئیں اور اونچائی نیچائی کے لحاظ سے
بھی اور نشانہ کی سیدھ کے لحاظ سے بھی کہ جدھر ایک تیر چلتا تھا اُسی طرف دوسرا تیر پڑتا تھا۔یا
یوں سمجھ لو کہ ایک کمان زمین سے اوپر جانی شروع ہوئی اور ایک کمان اوپر سے نیچے آنی شروع
ہوئی۔خدا تعالیٰ کی کمان اوپر سے نیچے اُتری اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان نیچے سے
او پر گئی چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا کیا جانا مقدر تھا وہ ایسا
تھا جس میں شیطان کا شکست کھانا یقینی تھا اس لئے لازمی تھا کہ آپ کے ظہور پر شیطان کا لشکر
اپنی پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہوتا۔اللہ تعالیٰ اسی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے
کہ تم اپنی کمان لے کر اوپر آؤ ہم اپنی کمان لے کر نیچے اترتے ہیں۔یہ ایک روحانی استعارہ ہے
اور اس سے مراد یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ئیں اوپر چڑھنی شروع ہوئیں اور
خدا تعالیٰ کی قبولیت نیچے اترنی شروع ہوئی فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی اور ایسی بن گئیں جیسے
دو کمانوں کو ساتھ ساتھ ملا دیا جائے یا دو کمانیں آپس میں جوڑ دی جائیں تو جو کیفیت ان کی ہوتی
ہے وہی کیفیت اس اتحاد کی تھی او اذنی بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ دو کما نہیں رہی ہی نہیں ایک بن
گئیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان کا خدا تعالیٰ کی کمان کے ساتھ ایسا اتحاد ہوا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کمان کوئی الگ نہیں رہی وہ وہی تھی جو خدا تعالیٰ کی تھی گویا
آسمان اور زمین کا مقصد ایک ہو گیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اتباع نے اپنے
ارادے چھوڑ کر خدا کے ارادے قبول کر لئے اور خدا نے اپنے ارادے چھوڑ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور ان کے اتباع کے ارادے قبول کر لئے۔تمہارے ارادے خدا تعالیٰ کے اس نکتہ کو اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ یوں بیان
فرماتا ہے کہ وَمَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا انْ يَّشَاءَ اللَّهُ
ارادوں کے تابع ہونے چاہیں إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا لا
یعنی اے مسلمانو! آج سے تم یہ عہد کر لو کہ تمہارے کو

۳۱۴
دل میں کوئی خواہش پیدا نہ ہو جب تک کہ تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی بھی وہی خواہش
ہے۔گویا تمہارا ارادہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے اور تمہاری خواہش خدا تعالیٰ کی خواہش سے مل
جائے اور کسی امر میں بھی تمہاری نفسانیت کا کوئی دخل نہ رہے۔چنانچہ دیکھ لو ہجرت کے موقع پر
صحابہ نے بڑا زور لگایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مکہ سے مدینہ تشریف لے چلیں مگر باوجود
اُس کے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرناک مقام مکہ تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابھی ہجرت کا حکم نہیں ہوا گویا جو کچھ خدا تعالیٰ کی مشیت تھی اُس
پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے چلے گئے۔پس جو کچھ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْأَدْنى
میں مضمون بیان کیا گیا ہے وہی مضمون وَمَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا اَنْ يَّشَاءَ اللهُ میں بیان کیا گیا
ہے خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے دیا کہ تم اپنی کمان پھینک دو اور میری
کمان لے لومیں بھی اپنی کمان پھینکتا ہوں اور تمہاری کمان اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہوں۔محمد رسول اللہ کے دشمن آسمانی تیروں کی زد میں ایک اور جگہ بھی قرآن کریم
میں یہی مضمون بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَارَمَيْتَ اِذْرَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى ٢٨
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جب تو نے اپنی کمان سے تیر چھوڑا تو ہم سچ کہتے
ہیں کہ وہ تیر تیری کمان نے نہیں چھوڑا بلکہ وہ تیر ہماری کمان نے چھوڑا مَا رَمَيْتَ تُو نے تیر
نہیں چلا یا اذُ رَمَيْتَ جب تُو نے تیر چلایا وَلَكِنَّ اللهَ رَمی بلکہ وہ تیر خدا تعالیٰ نے چلایا گویا
اگر ہم غور کریں تو نقشہ یوں بن گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد خدا تعالیٰ
نے اپنی کمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دی اور فرمایا اب جو بھی تیرے سامنے
آئے گا اس پر زمینی تیر ہی نہیں چلے گا بلکہ آسمانی تیر بھی چلے گا۔عملی طور پر بھی دیکھ لو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ اور بے لوث حیات رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی تیس سالہ زندگی میں آپ کے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں دشمن تھے حکومتیں آپ کے خلاف
تھیں، عرب کے آزاد قبائل آپ سے برسر پیکار تھے ، قیصر و کسریٰ کی حکومتیں بھی آپ سے نبرد آزمای
تھیں یہودی الگ فتنہ برپا کئے ہوئے تھے اور منافقین اسلام کو مٹانے کے لئے علیحدہ سازش
میں مصروف تھے مگر اتنی شدید مخالفتوں کے باوجود ایک مثال بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

۳۱۵
زندگی میں ایسی نہیں ملتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایسے شخص پر تیر چلایا ہو جس پر
خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو۔اسی طرح آپ کی زندگی کا گہرا مطالعہ اس حقیقت کو روشن کرتا ہے
کہ آپ نے کبھی کسی ایسے شخص پر تیر نہیں چلایا جو مُجرم نہ ہو۔حکومتیں کئی بے قصوروں کو مار ڈالتی
ہیں ، کئی ایسے لوگوں کو بھی ان کے ہاتھوں نقصان پہنچ جاتا ہے جو بے گناہ ہوتے ہیں مگر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی جو ایک کھلی کتاب کے طور پر تھی اس میں کوئی ایک مثال بھی ایسی نظر
نہیں آتی کہ آپ کا تیر ایسے طور پر چلا ہو کہ کوئی بے گناہ اس کا شکار ہوا ہو۔صحابہ کرام سے بعض
دفعہ ایسی غلطیاں ہوئی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی اس کا علم ہوا
ہوا آپ نے
ان پر شدید ناراضگی کا اظہار فرمایا۔ย
حضرت اسامہ پر ناراضگی حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ آپ کو نہایت عزیز تھے ان کے باپ
کو آپ نے اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا ایک غزوہ میں حضرت اسامہ
شریک تھے کہ ایک مخالف کے تعاقب میں انہوں نے اپنا گھوڑا ڈال دیا جب اُس نے دیکھا کہ
اب میں قابو آ گیا ہوں تو اس نے کہا لا الہ الا اللہ جس سے اس کا مطلب یہ تھا کہ میں مسلمان
ہوتا ہوں مگر حضرت اسامہ نے اُس کی کوئی پرواہ نہ کی اور اُسے قتل کر دیا بعد میں کسی شخص نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی ، آپ حضرت اسامہ پر سخت ناراض
ہوئے اور فرمایا کہ تو نے کیوں مارا جب کہ وہ اسلام کا اقرار کر چکا تھا۔حضرت اسامہ نے کہا وہ
جھوٹا اور دھو کے باز تھا وہ دل سے ایمان نہیں لایا صرف ڈر کے مارے اُس نے اسلام کا اقرار
کیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت ناراضگی کے لہجہ میں فرمایا کیا تو نے اس کا دل پھاڑ
کر دیکھ لیا تھا کہ وہ سچے دل سے اسلام کا اظہار نہیں کر رہا تھا یعنی جب وہ کہہ رہا تھا کہ میں
اسلام قبول کرتا ہوں تو تمہارا کوئی حق نہیں تھا کہ تم یہ کہتے کہ تم مسلمان نہیں۔اسامہ بن زید نے
اپنی بات پر پھر اصرار کیا اور کہا یا رسول
اللہ ! وہ تو یونہی باتیں بنا رہا تھا اور نہ اسلام اس کے دل
میں کہاں داخل ہوا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسامہ تم قیامت کے دن کیا
جواب دو گے جب اس کا لَا اِلهَ إِلَّا الله تمہارے سامنے پیش کیا جائے گا اور تمہارے پاس
اس کا کوئی جواب نہیں ہو گا۔اسامہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ناراضگی کو ی
دیکھ کر اس دن میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش! میں اس سے پہلے کافر ہی ہوتا اور
آج مجھے اسلام قبول کرنے کی توفیق ملتی تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے فعل کی وجہ

سے اتنا دکھ نہ پہنچتا۔۲۹
۳۱۶
حضرت خالد بن ولید کے ایک فعل سے اظہار براءت اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ
کے بعد حضرت خالد بن ولید کو بنو جذیمہ کی طرف بھیجا اس زمانہ میں کفار عام طور پر مسلمانوں کو کی
صابی کہا کرتے تھے جیسے آجکل ہمیں مرزائی یا قادیانی کہا جاتا ہے یہ دراصل جہلاء کی ایک غلطی
ہے جس میں بعض لکھے پڑھے بھی شریک ہو جاتے ہیں۔اگر کسی شخص کا نام اس کے ماں باپ
نے عبدالرحمن رکھا ہے تو اسے عبدالشیطان کہنے سے نہ وہ عبدالشیطان بن جائے گا اور نہ
عبدالشیطان کہنا کوئی شرافت ہو گی۔اسی طرح صحیح طریقہ تو یہی ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو حنفی
کہتا ہے تو اُسے حنفی کہو، شیعہ کہتا ہے تو شیعہ کہو، سنی کہتا ہے تو سنی کہو ، مگر جس طرح لوگ ہمیں
مرزائی یا قادیانی کہتے ہیں یا مشرقی پنجاب میں سکھ ہماری جماعت کے ہر شخص کو مولوی کہتے تھے
گو وہ ایک لفظ بھی عربی کا نہ جانتا ہو اسی طرح اُس زمانہ میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
جماعت کو صابی کہا جاتا تھا اور چونکہ عوام الناس میں یہی نام رائج تھا اس لئے جب خالد بن ولید
نے انہیں دعوت اسلام دی تو انہوں نے بجائے یہ کہنے کے کہ ہم اسلام قبول کرتے ہیں کہہ دیا کہ
صبانا، صبانا ہم صابی ہوتے ہیں ہم صابی ہوتے ہیں۔حضرت خالد بن ولید نے ان الفاظ کی کوئی
پرواہ نہ کی اور اُن میں سے بعض کو قتل کر دیا اور بعض کو قیدی بنا لیا۔جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع ہوئی تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا دیئے اور
فرمایا : اللَّهُمَّ إِنِّى أَبْرَهُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ اے خدا میں اُس فعل سے اپنی نفرت اور
بیزاری کا اظہار کرتا ہوں جس کا ارتکاب خالد نے کیا ہے اور آپ نے یہ فقرہ دو دفعہ دہرایا۔۳۰
ان مثالوں سے پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آسمانی اور زمینی تیر ایک نشانہ پر نے کبھی کسی غیر مُجرم پر تیر نہیں چلایا جہاں خدا تعالیٰ کا
تیر چلا وہیں آپ کا بھی تیر چلا اور جہاں آپ کا تیر چلا وہیں خدا تعالیٰ نے بھی تیر چلایا، اسی
طرح آپ کی زندگی میں کوئی ایک بھی مثال ایسی نظر نہیں آتی ، جہاں آپ نے تیر چلانا
مناسب سمجھا ہوا اور خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو، جہاں آپ کی ساری زندگی میں ایک مثال بھی
ایسی نہیں پائی جاتی کہ خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلا دیا
ہو، وہاں ایسی بھی کوئی مثال نظر نہیں آتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر چلانا مناسب

۳۱۷
سمجھا ہو اور خدا تعالیٰ نے نہ چلایا ہو۔یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے فَكَانَ قَابَ قَوسَيْنِ أَوْ أَدنى
میں بیان فرمایا ہے کہ دونوں کی کمانیں ایک ہو گئیں اور دونوں کے تیر ایک ہی نشانہ پر پڑنے
لگے غرض مَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا اَنْ يَّشَاءَ اللهُ اور مَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمی کے
ماتحت دونوں ایک مینار پر جمع ہو گئے انسانیت بھی بلند مینار پر جا کھڑی ہوئی اور اُلوہیت بھی
انسان کی ملاقات کے لئے بے تاب ہو کر آسمان سے اتر آئی۔صعود ونزول کا پُر کیف نظارہ بے شک فرعون نے بھی ایک مینار بنایا تھا مگر اسے اس
مینار پر خدا تعالیٰ نظر نہ آیا کیونکہ وہ جھوٹا تھا اُسے نظر آیا
تو سمندر کی پاتال میں۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچے اور راستباز انسان تھے آپ کے
دل میں اپنے خدا کا سچا عشق تھا اور خدا تعالیٰ کے دل میں مقام محمدیت کی بے انتہاء محبت تھی
پس وہ دونوں بے قرار ہو کر ایک دوسرے کی طرف دوڑے جیسے کسی شاعر نے کہا ہے :-
وصل کا مزہ تب ہے کہ دونوں ہوں بے قرار
دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خدا نے ملنے کے لئے اوپر کی طرف صعود کیا اور خدا
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کے لئے نیچے کی طرف نزول کیا اور اس کے نتیجہ
میں دونوں کی قوسیں ایک بن گئیں اور دونوں کے تیر ایک نشانہ پر پڑنے لگے۔فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ الفُؤَادُ مَارَاى تب
تین خوبیوں والا کلام
اللہ تعالیٰ کا کلام اس مینار پر نازل ہو اجس میں یہ تین خوبیاں تھیں۔اول اُس نے الفاظ میں کلام کیا
آنکھوں سے نظارہ دیکھا
سوم دل سے اُسے قبول کیا اور اس پر ایمان لایا۔مخالفین اسلام کے شکوک کا ازالہ پھر فرماتا ہے اَفَتُمْرُونَهُ عَلَى مَايَرَى۔وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنتَهى
کیا تم نے اس کی بات پر شک کرتے ہو کہ : -
(1) شاید فلسفیانہ خیالات کی رو میں بہہ گیا ہے۔(۲) شاید شیطان نے اس پر کلام نازل کیا ہے۔

۳۱۸
(۳) شاید ہوا و حرص کے جذبات پھیپھڑے بن کر اسے نظر آ رہے ہیں۔مگر تم اس کا کیا جواب دو گے کہ اُس نے یہ مینار پر نزول ایک دفعہ نہیں دیکھا بلکہ دو دفعہ
دیکھا ہے اور پھر اس نزول کو سِدْرَةُ الْمُنتَھی کے نزدیک دیکھا ہے یعنی پیشگوئیوں کے
مطابق دیکھا ہے ان کے بغیر نہیں۔کیا کسی جھوٹے کے لئے یہ ممکن ہے کہ جب جب اس کی قوم کی
مصیبت میں مبتلاء ہو ایک آسمانی وحی کا مدعی اس کی تائید کے لئے کھڑا ہو جائے اور وہ کھڑا بھی
اس جھوٹے کے دعوئی کے مطابق ہو اور پھر دنیا میں کامیاب بھی ہو جائے۔افق مُبین میں ظاہر ہونے والا ستارہ یہ پیشگوئیاں کیا تھیں ، جن کی طرف ان آیات
میں اشارہ کیا گیا ہے۔سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ
پیشگوئیاں یہ تھیں۔اوّل وہ النجم ہو گا ، یعنی دشمنان محمد کو تباہ کریگا۔وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِینِ سے وہ مشرق سے ظاہر ہوگا ، حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ وہ
شَرْقِيَّ دِمَشْق ۳ نازل ہوگا۔سوم وه عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا۔۳۳
الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے کیا مراد ہے؟ اس جگہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے مراد
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اور
عِندَ کے معنے قریب کے ہیں پس عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے معنے یہ ہیں کہ وہ مقامِ محمد یت
سے غایت درجہ کا قرب رکھنے والا ہوگا۔غرض وَ النَّجْمِ إِذَا هَولی میں مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ
آخری زمانہ میں جب ظلمت کا دور دورہ ہوگا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی
کی طرف سے ایک شخص مبعوث ہو گا جو عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا، یعنی وہ مقامِ محمد یت
سے انتہائی قرب رکھنے والا ہو گا۔اس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
عِندِیت کے مقام سے معیت کے مقام تک مسیح موعود کی ابتداء کو عِنْدَ الْمَنَارَةِ
الْبَيْضَاءِ سے تعبیر کیا ہے لیکن آپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی انتہاء اس سے بھی زیادہ مبارک ہو
گی اور وہ میری قبر میں میرے ساتھ دفن ہو گا چنانچہ آپ فرماتے ہیں يُدْفَنُ مَعِي فِي قَبُرِئ "
۳۴

۳۱۹
وہ میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہو گا ، جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
مسیح موعود کے نزول کا ایک استعارہ کے رنگ میں ذکر فرمایا ہے اسی طرح اس کی وفات کے
لئے بھی آپ نے استعارہ استعمال کیا ہے اور بتایا ہے کہ آنے والے مسیح کا میری ذات کے
ساتھ ایسا اتحاد ہو گا کہ یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ میسیج کسی اور قبر میں دفن ہؤا ہے بلکہ وہ میری قبر میں
میرے ساتھ دفن کیا جائے گا گویا عِندِیت کے مقام سے وہ ارتقاء شروع کرے گا اور معیت
کے مقام کو جا پہنچے گا۔غرض الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے جن
سے غایت قرب رکھنے والے ایک عظیم الشان مصلح کی قرآن کریم نے وَالنَّجْمِ إِذَاهَوى
میں خبر دی ہے۔قادیان کا مینار کیوں بنایا گیا؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اللہ تعالیٰ
کے حکم سے قادیان میں ایک منارہ بیضاء بنایا جو در حقیقت
تصویری زبان میں یہ معنے رکھتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے اپنے گھروں کی
سے نکال دیا ہے مگر ہم ان کو لا کر اپنی مسجد یعنی جماعت کے اندر رکھتے ہیں یہی اس منارہ بیضاء
کی اصل غرض تھی ورنہ اگر یہ سمجھا جائے کہ یہ مینار اس لئے بنایا گیا تھا کہ آنے والے مسیح نے
اس کے پاس اُترنا تھا تو یہ ایک پاگل پن کی بات بن جاتی ہے کیونکہ مرزا صاحب تو خود اس
بات کے مدعی تھے کہ میں مسیح موعود ہوں پھر کسی نئے اُترنے والے کے ذکر کے کیا معنے تھے؟
پس اس منار کے بنانے کے صرف یہی معنی ہو سکتے تھے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو لا کر اپنے گھروں میں جگہ دی ہے اور یہی اس مینار کی اصل غرض ہے۔اس مینار کے بنانے
کی یہ غرض نہیں
تھی کہ اس مسجد میں جس میں یہ مینار کھڑا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا
مسیح موعود نے اُترنا تھا بلکہ جیسے اَلْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ کے الفاظ استعارہ استعمال کئے گئے تھے
اسی طرح یہ بھی ایک تصویری نشان ہے جس کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ
دلائی گئی ہے کہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور منارہ المسیح
تصویری زبان میں لوگوں سے یہ کہہ رہا ہے کہ آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احمد یہ جماعت
اپنے گھر لے آئی ہے پس تم اپنی مسجد میں منارہ بیضاء بنا کر اس امر کا اقرار کرتے ہو کہ آج سے
ہم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں پناہ دے رہے ہیں آج سے ہم اس امر کا اقرار
کرتے ہیں کہ ہم ان کی خاطر ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔

۳۲۰
جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ اسلام مسجد اقصیٰ کا مینار ظاہر میں اینٹوں اور چونا سے
بنی ہوئی ایک عمارت ہے لیکن تصویری زبان میں
کے جھنڈے کو کبھی نیچا نہ ہونے دے اس مینار کے ذریعہ ہم میں سے ہر شخص نے یہ
اقرار کیا ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
اپنے گھر میں لائے ہیں دنیا خواہ آپ کو چھوڑ دے مگر ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے اور ہم آپ کے
دین کی اشاعت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یہ وہ عہد ہے جو اس منارہ بیضاء
کے ذریعہ ہم میں سے ہر شخص نے کیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم مرتے دم تک اس عہد کو اپنے
سامنے رکھیں اور اسلام کا جھنڈا کبھی نیچا نہ ہونے دیں۔مسجد اقصیٰ کا قرآن کریم میں ذکر حقیقت یہ ہے کہ مسجد اقصی میں منارہ بیضاء بنانے
کی خبر بھی قرآن کریم میں موجود تھی اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے سُبُحْنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِى بَرَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ ايْتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ٣٥
یعنی پاک ہے وہ خدا جو راتوں رات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ
تک لے گیا جس کے ماحول کو بھی ہم نے برکت دیدی۔اقصیٰ کے معنی دُور کی مسجد کے ہیں اور
رات کی تاریکی سے زمانہ کی ظلمت مراد ہے جو فیج اعوج میں پھیلی اور جس نے مسلمانوں کی
بنیا دوں کو ہلا دیا۔اسی پیشگوئی کو ظاہر میں پورا کرنے کے لئے مسجد اقصیٰ میں ایک مینار بنایا گیا
وہ مینا رظاہر میں مٹی اور چونے کی ایک عمارت ہے مگر در حقیقت وہ اس اقرار کا ایک
نشان ہے جو اس زمانہ میں ہر احمدی نے اپنی زبانِ حال سے کیا ہے۔اس مینار کے
ذریعہ ہر احمدی نے اقرار کیا ہے کہ میں اس تاریکی اور ظلمت کے زمانہ میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں پناہ دے رہا ہوں ، آج سے میں اسلام کے لئے ہر قربانی
کرنے کے لئے تیار ہوں اور ایک لمحہ بھی میری زندگی پر ایسا نہیں آئے گا جب میں اس
فرض کو نظر انداز کر دوں۔پس منارۃ المسیح محمدیت کے ساتھ تعلق کی علامت ہے جس طرح قرآن نے کہا تھا کہ رات
کے وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ چلے گئے اسی طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی الہام ہوا۔

۳۲۱
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے قلعہ ہند میں ۳۶
اور پناہ ہمیشہ ظلمات کے وقت یعنی رات کو ہی لی جاتی ہے پس جس طرح سورہ نجم سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مینار ہونا ثابت ہوتا ہے مسجد اقصیٰ میں منارہ بنانے کے یہ معنے
ہیں کہ جماعت احمدیہ نے پھر دوسری دفعہ مدینہ کے انصار کی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اپنے اندر پناہ دی ہے اور ہر احمدی نے آپ کی حفاظت کا اور آپ کے اردگرد اپنی جانیں
لڑا دینے کا اقرار کیا ہے جس اقرار کو پورا کرنا آج ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے۔پابندی عہد کی ایک شاندار مثال عرب لوگ تو اپنے اقرار کے اتنے پابند تھے کہ
تاریخوں میں لکھا ہے کہ سپین کا ایک رئیس تھا جس کا
"
ایک ہی بیٹا تھا۔ایک دن اُس کے پاس ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ پولیس
میرے تعاقب میں آ رہی ہے مجھے خدا کے لئے پناہ دو۔اُس نے اپنے مکان میں اُسے چھپا
دیا۔تھوڑی دیر کے بعد پولیس ایک نوجوان کی لاش اٹھا کر لائی۔یہ اس کے بیٹے کی لاش تھی۔پولیس والوں نے اُسے کہا ہمیں افسوس ہے کہ کسی بدبخت نے آج آپ کے بیٹے کو مار ڈالا ہے
قاتل بھاگ کر اسی طرف آیا تھا کیا آپ نے اُسے دیکھا نہیں؟ اُس نے کہا مجھے تو معلوم
نہیں۔یہ سن کر پولیس والے چلے گئے۔اُس نے اپنے بیٹے کی لاش کو کمرے میں بند کیا اور
قاتل کی طرف گیا اور اسے اشارہ سے اپنے پاس بُلا کر کہا کہ یہ شخص جس کو تم نے قتل کیا ہے میرا
بیٹا تھا لیکن چونکہ میں تمہیں پناہ دے چکا ہوں اس لئے میں اب تمہیں کچھ نہیں کہتا اس کے بعد
اُس نے اسے اپنی جیب میں سے کچھ روپے نکال کر دیئے اور کہا یہ روپے لو اور کسی اور جگہ چلے
جاؤ اگر تم سپین میں ہی رہے تو ممکن ہے میرا نفس کبھی مجھے اشتعال دلائے کہ یہ میرے بیٹے کا
قاتل ہے اور میں تجھے مار ڈالوں اس لئے روپے لو اور چین سے کہیں باہر چلے جاؤ۔چنانچہ اس
نے روپے دیئے اور اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو اپنے مکان کے پچھواڑے سے باہر نکال
دیا۔اب دیکھو یہ ایک سچے مسلمان کی حالت تھی کہ نہ صرف وہ اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کی
جان بچاتا ہے بلکہ اُسے بھاگنے کے لئے روپے بھی دیتا ہے اس لئے کہ اس نے اُسے پناہ دی تھی
پھر کتنی بڑی ذمہ داری ہے اُس مسلمان پر جو اپنے بیٹے کے قاتل کو نہیں بلکہ اپنی جان بچانے
والے کو ، اپنے بیٹوں کی جان بچانے والے کو، اپنی بیوی اور بچوں کی جان بچانے والے کو اپنے
گھر میں پناہ دیتا ہے اور پھر اس سے غداری کرتا ہے۔

۳۲۲
محمد رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم سے جماعت احمدیہ کا ایک نیا عہد ہم نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے
ایک نیا عہد کیا ہے ہم نے یہ اقرار کیا ہے کہ دنیا کا ہر انسان خواہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو چھوڑ دے ہم آپ کو مرتے دم تک نہیں چھوڑیں گے۔ہم نے اس عہد کے
نشان کے طور پر اپنے گھروں میں مینار کھڑا کیا اور ہم نے اقرار کیا کہ ہم صرف منہ سے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے بلکہ ہم اس فتنہ عظیمہ کے
زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں بچے طور پر پناہ دیں گے اور
اپنی ہر چیز آپ کے لئے قربان کر دیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق انصار کا معاہدہ صحابہ کرام
صحابہ کرام نے بھی آج سے
تیرہ سو سال پہلے آپ کو اپنے
گھروں میں پناہ دی تھی۔دعوی نبوت کے تیرھویں سال حج کے موقع پر جب اوس اور خزرج کے
کئی سو آدمی مکہ آئے تو ان میں سے ستر لوگ ایسے بھی شامل تھے جو یا تو مسلمان تھے اور یا
مسلمان ہونا چاہتے تھے۔ایک رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی ایک گھائی میں ان کی
ملاقات کے لئے تشریف لے گئے۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
چچا تھے اور جو آپ سے صرف ایک سال بڑے تھے وہ بھی آپ کے ساتھ تھے آدھی رات کے
قریب مکہ کی ایک وادی میں جب دشمن، اسلام کے خلاف ہر قسم کے منصوبے کر رہا تھا یہ ستر آدمی جمع
ہوئے اور آپس میں بحث شروع ہوئی کہ اگر مکہ کے لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام
سے نہیں رہنے دیتے تو مدینہ کے لوگ اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔حضرت عباس نے کہا وعدے کرنے بڑے آسان ہوتے ہیں لیکن انہیں پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہم جو کچھ وعدہ کر رہے ہیں سوچ سمجھ کر کر رہے ہیں اور ہم اس اقرار پر بیعت کرنے
کے لئے تیار ہیں۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا اگر میرا یہ بھتیجا مدینہ چلا گیا تو تمام عرب
قبائل تمہارے خلاف ہو جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ مدینہ پر بھی حملہ کر دیں اس لئے تم یہ اقرار
کرو کہ اگر کسی نے مدینہ پر حملہ کیا تو تم اپنی جان، مال، عزت اور آبرو کو قربان کر کے اس کی
حفاظت کرو گے۔انہوں نے کہا ہاں ہم اس غرض کے لئے تیار ہیں اور جوش میں جیسے ہمارے
ملک کے لوگ نعرے لگاتے ہیں انہوں نے بھی نعرہ تکبیر بلند کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

۳۲۳
فرمایا خاموش رہو اس وقت دشمن چاروں طرف پھیلا ہوا ہے۔اگر اسے ہمارے اس اجتماع کی خبر
ہو گئی تو ممکن ہے کہ وہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے مگر اب ان کے دلوں میں ایمان کی
چنگاری سلگ اٹھی تھی خدا کا نور اُن کے دلوں میں پیدا ہو چکا تھا انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ !
بے شک ہم بے وطن ہیں مگر ہم آپ کی وجہ سے چُپ ہیں ورنہ آپ اجازت دیں تو ہم ابھی مکہ
والوں کو اُن کی شرارت کا مزہ چکھا دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نہیں نہیں مجھے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں اس کے بعد انہوں نے یہ معاہدہ کیا کہ اگر کوئی دشمن
مدینہ پر حملہ آور ہو گا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان بچانے کے لئے ہم اپنی جان، مال
اور عزت سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر لڑائی ہوئی تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں
ہوں گے۔حضرت عباس کا بھی یہی مشورہ تھا چنانچہ آخر یہی معاہدہ ہوا اور وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بیعت کر کے چلے گئے۔جنگ بدر کے موقع پر انصار کا جوش اخلاص جب بدر کے موقع پر مدینہ سے باہر جنگ
نہون
ہونے لگی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے تمام صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا اے لوگو! مجھے مشورہ دو کیونکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہماری قافلہ
سے مڈبھیڑ نہیں ہوگی بلکہ مکہ کے لشکر سے ہمارا مقابلہ ہو گا۔اس پر یکے بعد دیگرے مہاجرین
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ بے شک جنگ کیجئے ہم آپ کے ساتھ
ہیں مگر ہر دفعہ جب اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد کوئی مہاجر بیٹھ جاتا تو آپ فرماتے
اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔آپ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ مہاجرین تو مشورہ دے ہی رہے
ہیں اصل سوال انصار کا ہے اور انصار اس لئے چُپ تھے کہ لڑنے والے مکہ کے لوگ تھے وہ سمجھتے
تھے کہ اگر ہم نے یہ کہا کہ ہم مکہ والوں سے لڑنے کے لئے تیار ہیں تو شاید ہماری یہ بات
مہاجرین کو بُری لگے اور وہ یہ سمجھیں کہ یہ لوگ ہمارے بھائی بندوں کا گلا کاٹنے کے لئے آگے
بڑھ بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ اے لوگو !
مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا
ہے ایک کے بعد دوسرا مہاجر اُٹھتا ہے اور وہ کہتا ہے يَا رَسُولَ اللهِ ! لڑیئے مگر آپ بار بار یہی فرما
رہے ہیں کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو اس سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی مراد غالباًا ہم انصار سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے۔اس نے کہا يَا رَسُولَ
اللَّهِ ! ہم تو اس لئے چُپ تھے

۳۲۴
کہ ہم ڈرتے تھے کہ ہمارے مہاجر بھائیوں کا دل نہ دُکھے اگر ہم نے کہا ہم لڑنے کے لئے تیار
ہیں تو ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوگا کہ یہ ہمارے بھائیوں اور رشتہ داروں کو مارنے کا مشورہ
دے رہے ہیں۔پھر اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! شاید آپ کا اشارہ اس بیعت عقبہ کی طرف ہے
جس میں ہم نے یہ اقرار کیا تھا کہ اگر مدینہ پر کوئی دشمن حملہ آور ہو ا تو ہم آپ کا ساتھ دیں گے
لیکن اگر مدینہ سے باہر جا کر لڑنا پڑا تو ہم پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہاں۔اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! جس وقت ہم نے وہ معاہدہ کیا تھا اُس وقت ہمیں
معلوم نہیں تھا کہ آپ کی کیا شان ہے يَا رَسُولَ اللهِ ! اب تو آپ کی صداقت ہم پر کھل چکی ہے
اور آپ کا مقام ہم پر واضح ہو گیا ہے اب کسی معاہدہ کا کیا سوال ہے۔سامنے سمندر ہے آپ
حکم دیجئے تو ہم اس میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور اگر لڑائی ہوئی تو خدا کی قسم !
ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔۳۷
صحابہ کا نمونہ ہمارے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ وفاداری تھی جو
صحابہ کرام نے دکھائی
یہ وہ اقرار تھا جس کو انہوں نے پورا کیا۔نمونہ سامنے نہ ہو تو انسان کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو صحابہ نے اقرار کیا اس کو پورا کرنے کا نمونہ تمہارے
سامنے موجود ہے۔ایک قوم تھی جس نے یہ اقرار کیا اور تاریخ کے صفحات اس بات پر شاہد ہیں کہ
انہوں نے اپنے اقرار کو پورا کر دیا۔پس ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں کہ عہد کی کیا قیمت ہوتی
ہے، ہمیں پتہ نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس طرح حفاظت کی جاتی ہے۔ہم کو پتہ
لگ چکا ہے اور انصار اور صحابہ کرام نے اپنے عمل اور اپنی قربانی اور اپنے ایثار سے اس کی
ایک ایک شق کھول دی ہے ، ایک ایک شرط واضح کر دی ہے پس ہم خدا تعالیٰ کے سامنے یہ جواب
نہیں دے سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ اس اقرار کی کیا قیمت ہے۔اس جواب سے سوائے مجرم بننے کی
کے ہم کچھ اور فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ہمیں یا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین
کے لئے اپنی جانیں دینی ہوگی اور یا ہمیں ذلت اور رسوائی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے سامنے ایک مجرم
کی حیثیت میں کھڑا ہونا پڑے گا۔بہر حال یہ مینار ہر وقت ہمارے فرض کی طرف ہمیں توجہ دلاتا ہے
جس طرح مدینہ کے لوگ خود بلا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لے گئے تھے ہم نے بھی یہ مینارا اپنی کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی