سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ

حصہ 3

پوچھا وہ کونسی آیت ہے ؟ انہوں نے کہا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ١٣
یہ آیت اگر ہماری بائبل میں ہوتی تو ہم اس خوشی میں عید مناتے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
فرمایا، تم کیا جانو جس دن یہ آیت اتری ہے اُس دن ہمارے لئے دوعید میں جمع تھیں، یہ حج کے دن
نازل ہوئی ہے اور حج کے دن پہلے سے عید چلی آرہی ہے اور پھر وہ جمعہ کا دن تھا اور جمعہ بھی ہمارے
لئے عید کا دن ہے۔۱۴
تعدد ازواج پر بعض انگریزوں سے گفتگو حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کی کوئی تعلیم
ایسی نہیں ہے جس پر چل کر انسان ذلیل
ہو سکے۔وہ چیزیں جن پر دنیا اعتراض کرتی ہے وہ بھی ایسی ہیں کہ اگر ان کو لوگ صحیح طور پر سمجھ
جائیں تو ان کے اعتراضات بند ہو جائیں۔میں جب ولایت گیا تو ایک دفعہ بعض انگریز مجھے
سے ملنے کے لئے آئے۔چونکہ انگریزوں میں عام طور پر یہ مشہور ہے کہ اسلام میں عورتوں پر
بہت ظلم کیا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ وہ تعدد ازواج کو بھی قرار دیتے ہیں اس لئے انہوں
نے اس موضوع پر مجھ سے گفتگو شروع کر دی اور کہا کہ اسلام میں ایک سے زیادہ شادیوں کی
اجازت دی گئی ہے جو بڑی خطرناک بات ہے اور کوئی فطرت اسے برداشت نہیں کر سکتی۔میں
نے کہا کیا یہ بہت بُری تعلیم ہے ؟ انہوں نے کہا بہت بُری تعلیم ہے۔میں نے کہا میری اس
وقت تین بیویاں ہیں (اُس وقت میری تین بیویاں تھیں) کہنے لگے آپ کی تین بیویاں ہیں؟
آپ تو بڑے روشن خیال آدمی ہیں آپ نے یہ کیا کیا ؟ میں نے کہا جب آپ مجھے روشن خیال
تسلیم کرتے ہیں تو پھر آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ میں نے کوئی ظلم نہیں کیا۔پھر میں نے انہیں
بتایا کہ اسلام نے بے شک بعض حالات میں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے مگر
اسلام نے اس کے ساتھ کئی قسم کی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں جن کی موجودگی میں کوئی شخص
محض عیاشی کے لئے ایک سے زیادہ شادیاں نہیں کر سکتا۔اسلام کہتا ہے اگر تم ایک سے
زیادہ شادیاں کرو تو ہر ایک کو برابر کی باری دو، اسلام کہتا ہے کہ جتنا خرچ تم ایک بیوی کو دو
اتنا ہی خرچ دوسری بیوی کو دو، اسلام کہتا ہے کہ جس طرح تم ایک بیوی کی ضرورتوں کو پورا
کرتے ہو اسی طرح تم دوسری بیوی کی ضرورتوں کو بھی پورا کرو۔ان احکام کی موجودگی میں
اگر کوئی شخص دو شادیاں کرتا ہے یا چار کرتا ہے تو آخر وہ کیوں کرتا ہے؟ بڑی وجہ اس کی یہی
ا

۳۶۸
سمجھی جا سکتی ہے کہ اسے اپنی پہلی بیوی سے محبت نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اسے اپنی پہلی بیوی
سے محبت نہیں تو کتنا جبر ہے جو شریعت اس پر کرتی ہے۔وہ چوبیس گھنٹے اپنی اس بیوی کے پاس
گزارتا ہے جس سے اسے محبت ہے تو شریعت کہتی ہے اُٹھاؤ اپنا بستر اور جاؤ دوسری بیوی کے
پاس اور اس کے پاس بھی اسی طرح چوبیس گھنٹے گزارو۔وہ اپنی نئی بیوی کے لئے جس سے
اسے محبت ہوتی ہے کوئی زیور یا کپڑا تیار کر کے لاتا ہے تو شریعت کہتی ہے اب جاؤ اور اسی قسم کا
کپڑا اور اسی قسم کا زیور اپنی دوسری بیوی کو دے آؤ۔غرض قدم قدم پر شریعت اس کے
جذبات پر ایسا جبر کرتی ہے کہ اس کے بعد یہ خیال بھی نہیں کیا جا سکتا کہ دوسری شادی کرنے
والا عیاشی کا ارتکاب کرتا ہے۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی ایک بیوی جنہیں ہم بچپن
میں مولویانی کہا کرتے تھے وہ ایک دفعہ ہمارے ہاں آئیں۔میں اُن دنوں شدید بیمار تھا اور
مجھ سے اُٹھا بھی نہیں جاتا تھا، پھر بھی میں سہارا لے کر دوسری بیوی کے گھر گیا۔وہ مجھے دیکھ کر
کہنے لگیں یہ کیسی قابل رحم حالت ہے کہ اُٹھا جاتا نہیں مگر دوسری بیوی کے گھر جا رہے ہیں۔اب
بتاؤ اس میں عیاشی کی کونسی بات ہے ، عیاشی تو تب ہو جب وہ صرف ایک بیوی سے تعلق رکھے
اور دوسری کو نظر انداز کر دے۔میری یہ بات سنکر وہ کہنے لگے کہ آپ کی اور بات ہے۔میں
نے کہا اگر میرے جیسا بن جانے سے یہ بات قابلِ اعتراض نہیں رہتی تو آپ بھی اچھے آدمی بن
جائیں بُرے کیوں بنے ہوئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادیوں میں حکمت پھر میں نے انہیں کہا جب
ہم ایک سے زیادہ شادیاں
کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی شادیاں کیں
مگر اس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ آپ کے سپر د تمام عورتوں کی تعلیم و تربیت کا کام تھا اور یہ اتنا بڑا
کام تھا کہ آپ اکیلے اسے سنبھال نہیں سکتے تھے اس لئے ضروری تھا کہ آپ زیادہ شادیاں کرتے
تا زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسی عورتیں تیار ہو سکتیں جو اسلام میں داخل ہونے والی مستورات کی
نگرانی کرتیں اور ان کی تعلیم و تربیت کا کام سرانجام دیتیں۔میں بھی ایک قوم کا لیڈر ہوں میرے
پاس سینکڑوں عورتیں آتی ہیں اور وہ اپنی مصیبتیں اور مشکلات بیان کرتی ہیں ، ان کی ضرورتوں کو
پورا کرنا ، ان کی تعلیم کا انتظام کرنا اور ان کی تنظیم کو مکمل کرنا یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو کوئی
غیر عورت نہیں کرسکتی۔یہ کام اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ میں اپنی بیویوں کو تعلیم دوں اور وہ ان

۳۶۹
دوسری عورتوں کو تعلیم دیں اور ان
کی تنظیم کا کام سرانجام دیں۔اس پر انہیں خاموش ہونا پڑا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بے مثال نمونہ غرض اسلام کی ایک بڑی خوبی
یہ ہے کہ اس نے ہر ضرورت
کے متعلق احکام نازل کئے ہیں اگر اسلام نے اس قسم کے احکام نہ دیئے ہوتے تو ہمیں دشمن
کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا مگر اب ہمارا سر اونچارہتا ہے اور دشمن کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ آپ جب بیمار ہوئے تو با وجود
سخت کمزوی کے ایک ہاتھ علی رضی اللہ عنہ کے کندھے پر اور دوسرا حضرت عباس رضی اللہ عنہ
کے کندھے پر رکھ کر ایک گھر سے دوسرے گھر میں جاتے اور بعض دفعہ تو ایسی صورت ہوتی تھی
کہ آپ کے پاؤں شدت کمزوری کی وجہ سے زمین کے ساتھ گھسٹتے چلے جاتے تھے۔بیویوں
نے جب یہ حالت دیکھی تو اُن سب نے مشورہ کیا کہ ایسی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا ایک گھر سے دوسرے گھر میں جانا مناسب نہیں۔آپ کو کسی ایک ہی بیوی کے گھر میں
ٹھہرنا چاہئے چنانچہ سب نے متفقہ طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درخواست
کی کہ يَا رَسُولَ اللہ ! جب تک آپ اچھے نہیں ہو جاتے آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر
میں ٹھہریں وہ آپ کی سب سے زیادہ خدمت کر سکتی ہیں چنانچہ آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کے گھر میں رہے اور وہیں آپ نے وفات پائی۔مسلمانوں کے تحفظ اور ان کی بقاء کا صحیح طریق غرض اسلام کے احکام پر عمل
کرنا ایک بہت بڑا مجاہدہ ہے۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم بغیر کسی حقیقی ضرورت کے ایک سے زیادہ شادیاں کرو۔وہ ضرورتِ حقہ
کے ساتھ اس کی اجازت کو مشروط قرار دیتا ہے اور جب ضرورت حقہ پیدا ہو جائے تو پھر
ایک سے زیادہ شادیوں پر اعتراض کرنا درست نہیں۔جب بہار میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہوا
تو وہاں کے کچھ لوگ قادیان آئے اور انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ اب ہمارے بچاؤ کا کیا
طریق ہے؟ میں نے کہا قرآن کریم نے دو علاج بتائے تھے مگر وہ دونوں تم نے چھوڑ دیئے
ہیں۔قرآن کریم نے کہا تھا کہ تبلیغ کر و مگر تم نے تبلیغ ترک کر دی اگر سارے مسلمان تبلیغ پر
زور دیتے تو آج انہیں ایک ہندو بھی ہندوستان میں نظر نہ آتا۔دوسرا علاج اسلام نے یہ بتایا
تھا کہ تم چار چار شادیاں کرو تم ایک ہی نسل میں آٹھ گنا ہو جاؤ گے دوسری نسل میں سولہ گنا ہو

۳۷۰
جاؤ گے اور تیسری نسل میں بتیس گنا ہو جاؤ گے۔میں نے کہا اس وقت کئی اچھوت اقوام
موجود ہیں اگر تم ان کی بیٹیاں لینی شروع کر دو تو وہ شوق سے اپنی لڑکیاں تمہارے ساتھ بیاہ
دیں گے اور ہر عورت کم سے کم چار بچے جنے گی نتیجہ یہ ہوگا کہ پچاس سال کے بعد تم آٹھ
سے بتیس کروڑ ہو جاؤ گے۔غرض خدا تعالیٰ نے علاج تو بتایا ہے لیکن اگر تم عمل نہ کرو تو کیا کیا جائے۔گزشتہ جنگ
کے بعد کئی یورپین قوموں میں یہ تحریک پیدا ہوئی ہے کہ اگر وہ اپنی تعداد کو بڑھانا چاہتی ہیں تو
انہیں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہونی چاہئے۔اقلیت کے لئے طاقت حاصل کرنی کا نسخہ غرض ایک سے زیادہ شادیاں اقلیت
کے لئے طاقت حاصل کرنے کا ایک
زبر دست ذریعہ ہے۔دو نسلیں اپنے آپ کو تکلیف میں ڈال لیں تو مسلمانوں کی تمام مشکلات دُور ہو سکتی
ہیں اور وہ مغلوب ہونے کی بجائے ایک غالب قوم کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں
کہ اگر ہماری اولاد ہوئی تو وہ کھائے گی کہاں سے؟ حالانکہ یہی تو وہ حکمت ہے جس کو وہ نہیں
سمجھتے ، تم بچے پیدا کرو اور کرتے چلے جاؤ، وہ بے شک بھو کے رہیں گے، وہ بیشک پیا سے
رہیں گے ، وہ بے شک ننگے رہیں گے ، لیکن جس وقت بتیس کروڑ بھو کے اور پیاسے اور ننگے
اُٹھے، وہ بم کی طرح پھٹیں گے اور سارے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔کھاتے پیتے لوگ تو
عیاشیاں کیا کرتے ہیں یہ بھوکے مرنے والے لوگ ہی ہیں جو قوموں کو تخت و تاج کا وارث
بنایا کرتے ہیں۔مسلمانوں کے اندر حرکت اور بیداری پیدا کر نیکا ذریعہ مَثَانِی کے چوتھے معنے
مفاصل یا جوڑ کے ہیں گا۔جوڑ سے حرکت پیدا ہوتی ہے، کمر کا جوڑ بند ہو جائے تو تم چل نہیں سکتے ، گھٹنے کا جوڑ بند ہو
جائے تو تم حرکت نہیں کر سکتے ہاتھ کا جوڑ بند ہو جائے تو تم کسی چیز کو ایک جگہ سے ہٹا کر دوسری
جگہ پر نہیں رکھ سکتے ، گویا جوڑ حرکت کا ایک ذریعہ ہوتا ہے قرآن کریم کہتا ہے کہ اس کی آیتیں
مسلمانوں کے لئے مفاصل ثابت ہونگی ان کے اندر ایک حرکت اور بیداری پیدا کر دیں گی او
انہیں آنا فانا کہیں سے کہیں پہنچا دیں گی۔

۳۷۱
یہ آٹھ خوبیاں اُس قانون کی بتائی گئی ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
آٹھ خو بیوں والا کلام علیہ وسلم کو دیا گیا اور جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے دربار عام میں اعلان
کیا۔دُنیوی حکومتوں کی تعزیرات میں تو سزائیں ہی سزائیں ہوتی ہیں مگر یہ قانون بشارات پر
بھی مشتمل ہے اور انذار پر بھی مشتمل ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تمہارے سامنے ایک ایسی
چیز پیش کر رہے ہیں جو آٹھ خوبیاں اپنے اندر رکھنے والی ہے وہ اَحْسَنَ الْحَدِيث ہے وہ
کتاب ہے وہ مُتَشَابِہ ہے یعنی فطرت کے مطابق ہے اور نیز پہلی کتابوں کی تعلیم کے مقابلہ میں
برتر تعلیم دیتی ہے اور پھر وہ مَثَانِی ہے اور مَثَانِی کے چار معنے بتائے جاچکے ہیں گویا یہ آٹھ
خوبیوں والا قانون ہے جس کے نفاذ کا ہم اپنے دیوانِ عام میں اعلان کرتے ہیں۔الہی عظمت اور محبت کا پُر کیف نظارہ پھر فرماتا ہے تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ و
قُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللهِ۔یہ ایسی عجیب تعلیم ہے کہ جس وقت انسان اسے پڑھتا ہے تو پہلے
اس کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ کانپنے لگ جاتا ہے مگر پھر جب وہ اللہ تعالیٰ کی محبت
اور اُس کے پیار کا مشاہدہ کرتا ہے تو اُسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی سزائیں بھی محبت اور
پیار کا رنگ رکھتی ہیں۔وہ سزا دیتا ہے تب بھی پیار کے طور پر اور اگر ڈانٹتا ہے تب بھی پیار کے
طور پر۔جب مؤمن اس بات کو سوچتے ہیں تو تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
ان کی جلد میں نرم ہو جاتی ہیں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کی طرف اس طرح کھچے چلے جاتے ہیں
کہ وہ سیدھے خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ جاتے ہیں اور اسے کہتے ہیں اے ہمارے ربّ!
تیری مار بھی پیاری ہے اور تیرا پیار بھی پیارا ہے۔یہ کتنا عظیم الشان اعلان ہے جو اسلام کے
دیوانِ عام سے کیا گیا ہے کیا دنیا کی کوئی حکومت اس اعلان کا مقابلہ کر سکتی ہے؟
قانونِ الہی کی اتباع کرنے اور نہ کرنے والوں سے سلوک پھر وہ بتاتا ہے کہ
جو لوگ ہمارے
اس قانون پر عمل کریں گے اُن سے ہمارا کیا سلوک ہوگا فرماتا ہے قُل اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ الله
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )
ڈ نیوی گورنمنٹیں دربار عام سے اعلان کرتی ہیں تو کہتی ہیں کہ دیکھو تم ہمارے قانون کی
پابندی کرو گے تو جیل خانوں سے بچ جاؤ گے، تمہیں بڑے بڑے خطاب دیئے جائیں گے،

تمہیں زمین اور مال ملے گا اور ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔مگر یہاں ایک عجیب منظر دیکھنے
میں آتا ہے کہ خدائی دیوانِ عام میں بادشاہ یہ اعلان کرتا نظر آتا ہے کہ اے لوگو اگر تم ہمارے
قانون کی پابندی نہیں کرو گے تب بھی تم حکومت کے منافع سے محروم نہیں کئے جاؤ گے فرماتا
ب كُلًّا تُمِد هَؤُلاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَ مَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ
ہے
مَحْظُورًا كا
یعنی تم اگر کا فر بھی ہو گئے تب بھی ہم تمہیں اپنے رزق سے محروم نہیں کریں گے اور تمہاری
کوششوں کے نتائج پیدا کرتے چلے جائیں گے۔یہ کتنا عظیم الشان فرق ہے جو دُنیوی حکومتوں
اور الہی حکومت میں نظر آتا ہے۔دُنیوی حکومتیں اپنے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو
سزائیں دیتی ہیں اور انہیں جیل خانوں میں بند کر دیتی ہیں مگر خدائی گورنمنٹ یہ اعلان کرتی
ہے کہ اگر تم ہمارے قانون کے ماننے سے انکار بھی کرو گے تب بھی ہم تمہیں رزق دیتے چلے
جائیں گے اور تمہیں ان فوائد سے محروم نہیں کریں گے جو ہماری حکومت سے سب لوگوں کو
حاصل ہوتے ہیں۔اور اگر تم ہمارے قوانین کو تسلیم کرو گے تو تم بادشاہ کے محبوب بن جاؤ گے
فرماتا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اے ہمارے رسول تو
لوگوں میں یہ اعلان کر دے کہ میں تو اس قرآن پر عمل کر کے اور اس کی تعلیم کو مان کر خدا تعالیٰ
کا پیارا بن گیا ہوں اگر تم بھی چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے محبوب بنو تو تم میرے نقشِ قدم پر چل
پڑو خدا تعالیٰ تم سے بھی محبت کرنے لگ جائے گا اور تمہیں بھی اپنا محبوب بنالے گا۔دنیوی بادشاہوں کا طریق عمل دنیوی بادشاہ جب کسی قانون کا اعلان کرتے ہیں تو
اس قانون کی فرمانبرداری کرنے والوں کو کبھی کوئی
انعام نہیں ملتا کیا تم نے کبھی دیکھا کہ کسی شخص کو اس لئے انعام ملا ہو کہ اُس نے چوری نہیں کی ،
یا کسی شخص کو اس بات پر انعام ملا ہو کہ وہ سڑک کے بائیں طرف اپنی موٹر چلایا کرتا تھا ، ہاں یہ
نظارہ دیکھنے میں ضرور آتا ہے کہ کسی کو ذیلدار بنا دیا گیا محض اس لئے کہ جب ڈپٹی صاحب
دورے پر آتے ہیں تو وہ لوگوں کی مُرغیاں پھر اچھرا کر انہیں کھلاتا ہے۔پھر جو خطاب ملتے ہیں
اُن کا حقیقت کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا خطاب ملتا ہے خان بہادر اور خان بہادر صاحب
کی اپنی یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر چوہا بھی چیں کرے تو اُن کی جان نکل جاتی ہے۔گو یا خطاب
ملتے ہیں تو جھوٹے اور خطاب ملتے ہیں تو انصاف کے خلاف۔نہ خطاب کا حقیقت کے ساتھ

کوئی تعلق ہوتا ہے اور نہ انصاف کے ساتھ کوئی تعلق ہوتا ہے۔جتنے خطاب لینے والے ہوتے ہیں
اگر ان کے حالات پر غور کر کے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ انہیں خطاب محض اس وجہ سے دیئے
گئے ہیں کہ وہ افسروں کو شکار کھلاتے رہے ہیں یا مُرغابیاں مار مار کر ان کے لئے لاتے رہے ہیں۔ایک ذیلدار کا واقعہ مجھے یاد ہے ہمارے ہاں ایک ڈپٹی کمشنر آیا وہ کچھ پاگل سا تھا مگر
اُسے شکار کا بہت شوق تھا۔ذیلدار صاحب اسے اپنے ساتھ شکار کے
لئے لے گئے۔چلتے چلتے اسے دور سے کچھ بطخیں نظر آ ئیں جو تالاب میں پھر رہی تھیں اس نے
سمجھا کہ مرغابیاں ہیں ذیلدار سے کہنے لگا کہ دیکھو! وہ کیسی اچھی مرغا بیاں ہیں، ذیلدار کو معلوم
تھا کہ یہ مرغا بیاں نہیں بطخیں ہیں مگر ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر اُس نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ بڑی
اچھی مرغابیاں ہیں اُس نے فائر کیا جس سے ایک بلخ مرگئی۔اب وہ شخص جس کی بطخ ماری گئی
تھی وہ بھی ساتھ تھا مگر ڈر کے مارے وہ بھی اس کی تعریف کرتا چلا جاتا تھا اور کہتا جاتا تھا کہ
صاحب! ایسی مرغابی تو بہت کم آتی ہے۔کچھ دیر کے بعد وہ خود بھی سمجھ گیا کہ یہ مُرغابی نہیں بطخ
تھی اور اُس نے پانچ روپے نکال کر بطخ والے کو دیئے کہ یہ لے لو مگر وہ بار بار یہی کہتا چلا جاتا تھا
کہ آپ پانچ روپے کیوں دیتے ہیں یہ مرغابی ہی تھی۔یہ تو خطاب لینے والوں کا حال تھا کہ اول
تو جو انہیں خطاب ملتے تھے وہ انصاف کے خلاف ہوتے تھے یعنی محض خوشامد یا افسروں کی تعریفیں
کرنے پر انہیں خطاب مل جاتے تھے اور پھر خطاب جھوٹے ہوتے تھے ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی
جوڑ نہیں ہوتا تھا اسی طرح اگر زمین ملتی تھی تو وہ عارضی ہوتی تھی اور اگر مال ملتا تھا تو وہ کھویا جانے
والا ہوتا تھا مگر یہاں یہ اعلان ہوتا ہے کہ اگر تم اس گورنر کی اطاعت کرو گے تو بادشاہ کے محبوب
بن جاؤ گے فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله
اگر تم خدا تعالیٰ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو میری اتباع کرو اور میری اتباع کے یہ معنے
ہیں کہ جس شخص کی اتباع کرنی ہے وہ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا مصداق ہے۔تمام
الشان اخلاق اور تمام اعلیٰ قسم کی خوبیاں اور کیریکٹر اس میں موجود ہیں۔پس
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله کے یہ معنے ہوئے کہ تم بھی تمام اعلیٰ درجہ کے اخلاق اور خوبیاں
اپنے اندر پیدا کرو ، تب خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔بغاوت کرنے والوں کے متعلق اعلان (۵) پھر دنیوی بادشاہ یہ بھی اعلان کیا کرتے
ہیں کہ جو لوگ بغاوت کریں گے اور حکومت

۳۷۴
کے احکام کی خلاف ورزی کریں گے اُن کو یہ یہ سزائیں دی جائیں گی۔ہم دیکھتے ہیں کہ آیا
اس روحانی دربار عام میں بھی کوئی ایسا اعلان کیا گیا ہے یا نہیں ؟ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم اس
دربار عام پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں باغیوں کے بارہ میں یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِى الْبِلادِ - مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ
بِئْسَ الْمِهَادُ وا
فرماتا ہے ہمارے دشمن دنیوی طور پر بڑی بڑی طاقتیں رکھتے ہیں اور ہم نے ان کی
طاقتیں چھینی بھی نہیں کیونکہ ہم نے کہدیا ہے کہ كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ
رَبِّكَ وَ مَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا۔یعنی ہمارا قانون یہ ہے کہ ہم اس مادی دنیا میں مؤمنوں کی بھی مدد کیا کرتے ہیں اور کافروں
کی بھی مدد کیا کرتے ہیں لیکن باوجود اس کے ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نے ان بغاوت کرنے
والوں کو تباہ و برباد کر دینا ہے وہ ہماری مخالفت میں لوگوں کو بیشک اُکسائیں، بیشک ان کو
اشتعال دلائیں ، بیشک ان کے خیالات کو بگاڑنے کی کوشش کریں نتیجہ یہی ہوگا کہ یہ مخالفت
کر نیوالے مٹ جائیں گے اور دُنیا پر ہماری تعلیم غالب ہو کر رہے گی۔مخالف تدابیر کر نیوالے ہلاک کئے جائیں گے اسی طرح فرماتا ہے وَأَقْسَمُوا
باللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنُ جَاءَ هُمُ
نَذِيرٌ لَّيَكُونُنَّ أَهْدَى مِنْ إِحدَى الْأُمَمِ فَلَمَّا جَاءَ هُمْ نَذِيرٌ مَّازَادَ هُمْ إِلَّا نُفُورًا -
نِ اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَ مَكْرَ السَّيِّئَ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئَءُ إِلَّا بِأَهْلِهِ فَهَلْ يَنْظُرُوْنَ
إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا - وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا۔یہ بڑے بڑے دشمن جو ہماری حکومت کے مخالف ہیں قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر ان کے
پاس خدا تعالیٰ کا کوئی رسول آجائے تو وہ پہلی قوموں یعنی موسوی اور عیسوی سلسلہ سے بھی بہتر
ہو جائیں گے فَلَمَّا جَاءَ هُمْ نَذِيرٌ مَّا زَادَهُمُ إِلَّا نُفُورًا مگر جب خدا تعالیٰ کا ایک
نذیران کے پاس آ گیا تو اب یہ اس کی مخالفت پر آمادہ ہو گئے اور اس کی حکومت کا جوا
اُٹھانے کے لئے تیار نہیں ہوتے کیونکہ انہوں نے نمبر داریاں سنبھالی ہوئی تھیں اور اعلیٰ اور
بلند اخلاق کے عادی نہیں تھے۔وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئَءُ إِلَّا بِأَهْلِهِ مَگر ہمیں اس بارہ
میں کسی دوسرے کی مدد کی ضرورت نہیں بدی خود اُس کے سر پر پڑا کرتی ہے جو اس میں مبتلاء

۳۷۵
ہوتا ہے ہماری طاقت اس میں ہے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ باتیں بتائی
ہیں جو نہایت اعلیٰ درجہ کی ہیں اور جنہیں ہر فطرت صحیحہ قبول کرتی ہے ان کے لئے نہ کسی فوج
کی ضرورت ہے نہ دشمن سے لڑائی کی ضرورت ہے یہ لوگ آپ ہی تباہ و برباد ہو جائیں گے۔اسلام کی اشاعت اس کی اعلیٰ چنانچہ دیکھ لو اسلام نے تلوار کے زور سے فتح نہیں
پائی بلکہ اسلام نے اس اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ فتح پائی
تھی
درجہ کی تعلیم کی وجہ سے ہوئی ہے ہے جو دلوں میں اتر جانی کی اور اخلاق میں ایک۔اعلیٰ درجہ کا تغیر پیدا کر دیتی تھی۔ایک صحابی
کہتے ہیں میرے مسلمان ہونے کی وجہ محض یہ ہوئی کہ میں اس قوم میں مہمان ٹھہرا ہو ا تھا جس
نے غداری کرتے ہوئے مسلمانوں کے ستر قاری شہید کر دیئے تھے جب انہوں نے مسلمانوں
پر حملہ کیا تو کچھ تو اونچے ٹیلے پر چڑھ گئے اور کچھ ان کے مقابلہ میں کھڑے رہے۔چونکہ دشمن
بہت بڑی تعداد میں تھا اور مسلمان بہت تھوڑے تھے اور وہ بھی نہتے اور بے سروسامان اس
لئے انہوں نے ایک ایک کر کے تمام مسلمانوں کو شہید کر دیا۔آخر میں صرف ایک صحابی رہ
گئے جو ہجرت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ
عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے ان کا نام عامر بن فہیر کا تھا۔بہت سے لوگوں نے مل کر ان کو پکڑ
لیا اور ایک شخص نے زور سے نیزہ ان کے سینہ میں مارا۔نیزے کا لگنا تھا کہ اُن کی زبان سے
بے اختیار یہ فقرہ نکلا کہ فُوتْ وَ رَبِّ الْكَعْبَۃ کعبہ کے رب
کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔جب
میں نے ان کی زبان سے یہ فقرہ سنا تو میں حیران ہوا اور میں نے کہا یہ شخص اپنے رشتہ داروں سے
ڈور، اپنے بیوی بچوں سے دور، اتنی بڑی مصیبت میں مبتلاء ہوا اور نیزہ اِس کے سینہ میں مارا گیا
مگر اس نے مرتے ہوئے اگر کچھ کہا تو صرف یہ کہ کعبہ کے رب
کی قسم ! میں کامیاب ہو گیا۔کیا یہ شخص پاگل تو نہیں۔چنانچہ میں نے بعض اور لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے اور اس کے
منہ سے ایسا فقرہ کیوں نکلا ؟ انہوں نے کہا تم نہیں جانتے یہ مسلمان لوگ واقع میں پاگل ہیں جب
یہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا اور انہوں نے
کامیابی حاصل کر لی۔میری طبیعت پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں ان لوگوں کا
مرکز جا کر دیکھوں گا اور خود ان لوگوں کے مذہب کا مطالعہ کروں گا۔چنانچہ میں مدینہ پہنچا اور
مسلمان ہو گیا۔صحابہ کہتے ہیں کہ اس واقعہ کا کہ ایک شخص کے سینہ میں نیزہ مارا جاتا ہے اور وہ وطن

سے کوسوں دُور ہے، اُس کا کوئی عزیز اور رشتہ دار اس کے پاس نہیں اور اس کی زبان سے یہ نکلتا
ہے کہ فُرْتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَۃ اس کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ جب وہ یہ واقعہ سنایا کرتا اور فُزُتُ وَ
رَبِّ الْكَعْبَة کے الفاظ پر پہنچتا تو اس واقعہ کی ہیبت کی وجہ سے یکدم اس کا جسم کانپنے لگ جاتا اور
آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے لے تو اسلام اپنی خوبیوں کی وجہ سے پھیلا ہے زور سے نہیں۔مسلمانوں کی تمام جنگیں مدافعانہ تھیں اللہ تعالیٰ اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے فرماتا ہے کہ کیا تم یہ خیال کرتے
ہو کہ آسمان سے لشکر اُتریگا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو کامیاب
کریگا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمانوں کو لڑائیاں بھی لڑنی پڑیں مگر جتنی بھی لڑائیاں ہوئی ہیں
ان میں ابتداء کفار کی طرف سے ہوئی ہے۔کفار نے آپ حملہ کیا اور مسلمانوں کو ان کے دفاع
کے لئے میدان جنگ میں اُترنا پڑا۔پس سوال یہ نہیں کہ مسلمانوں نے جنگیں کی ہیں یا نہیں
سوال یہ ہے کہ کیا اسلام نے یہ کہا تھا کہ اگر کفار کی طرف سے حملہ ہوا تب تم جیتو گے ورنہ نہیں
اسلام نے تو یہ کہا تھا کہ میں خود جیتوں گا اور وہ اسی طرح جیتا کہ جو لوگ اسلامی تعلیم کا مطالعہ
کرتے یا مسلمانوں کی قربانی کا نظارہ دیکھتے اُن کے دل مرعوب ہو جاتے اور وہ اسلامی تعلیم
کے حُسن اور اس کی صداقت کا اقرار کرنے پر مجبور ہو جاتے۔افسوس کہ آج کے
کامیابی توپوں کے ساتھ نہیں بلکہ قرآن کے ساتھ وابستہ ہے مسلمان توپ و تفنگ
کی طرف دیکھ رہے ہیں بجائے اس کے کہ وہ اسلامی احکام پر عمل کریں ، اخلاق فاضلہ پر زور
دیں ، دعا، نماز اور ذکر الہی کی طرف توجہ کریں وہ یورپ کی طرف آنکھ اُٹھائے اِس اُمید میں
بیٹھے ہوئے ہیں کہ کب یہ لوگ انہیں تو ہیں اور تلواریں دیتے ہیں جن کے زور سے وہ دنیا کو فتح
کریں۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی طرف نہیں دیکھتے وہ کافر کی تو پ اپنے
ہاتھوں میں لینا چاہتے ہیں حالانکہ کامیابی تو پوں کے ساتھ نہیں بلکہ اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کے
ساتھ وابستہ ہے۔کفر کی مجموعی طاقت کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فیصلہ (1) اب میں یہ بتاتا ہوں
کہ طاقت مخالفانہ کے بارہ
میں اس نے کیا حکم دیا ہے؟ طاقت مخالفانہ اور انفرادی مخالفت یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

۳۷۷
مخالفوں اور باغیوں کے متعلق اُس نے جو حکم دیا ہے اس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے اب کفر کی مجموعی
طاقت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ فرمایا ہے اُس کا ذکر کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۲۲
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ قرآن آ گیا اب گفر اس
کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا۔یہ کتنا عظیم الشان دعوی ہے جو قرآن کریم نے پیش کیا ہے کیا دنیا
کی کوئی طاقت ایسی مثال پیش کر سکتی ہے؟ امریکہ اور انگلستان نے سائنس میں کتنی عظیم الشان
ترقی کر لی ہے مگر کیا کوئی امریکن سائنسدان یا انگلستان کا مقین یہ کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے ایسا
مکمل اور
در جامع قانون تیار کر لیا ہے کہ ساری حکومتیں اس کی اتباع پر مجبور ہونگی۔باوجود ایک
بے مثال ترقی کر لینے کے امریکہ اور انگلستان ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے ، لیکن قرآن کریم تمام دنیا
کے سامنے یہ دعویٰ پیش کرتا ہے کہ میرا قانون ایسا مکمل اور اتنا جامع ہے کہ قیامت تک یہ اپنی
موجودہ شکل میں ہی قائم رہیگا۔یہ ایسا دعویٰ ہے کہ اس کی مثال دنیا کی کسی حکومت میں نہیں مل
سکتی قرآن کریم کہتا ہے جَاءَ الْحَقُّ حق آ گیا جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے ایسی حکومت بھیج
دی ہے جس کے مقابلہ میں کوئی اور حکومت ٹھہر ہی نہیں سکتی۔ایک شبہ کا ازالہ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس دعوی کو کیا کریں؟ قرآن کریم کے مقابلہ میں
اور کئی حکومتیں ٹھہری ہوئی ہیں ، ہند و موجود ہیں ، عیسائی موجود ہیں، زرتشتی
موجود ہیں اور ان کی کتابیں بھی موجود ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا دنیا میں آج اسلام پر عمل کیا
جاتا ہے یا ہندو اور عیسائی اور زرتشتی مذہب پر عمل کیا جاتا ہے؟ کیا اسلام کے سوا دنیا میں کوئی
ایک مذہب بھی ایسا ہے جس کے پیرو اپنے مذہب پر عمل کر رہے ہوں ؟ وہ کہتے یہی ہیں کہ ہم
عیسائیت پر عمل کرتے ہیں یا ہندو مذہب پر عمل کرتے ہیں یا زرتشتی مذہب پر عمل کرتے ہیں لیکن
شروع سے لے کر آخر تک وہ اسلامی تعلیم کو اپنا رہے ہیں۔ان کا عمل انجیل پر نہیں ان کا عمل
زند اوستا پر نہیں ، ان کا عمل وید پر نہیں ان کا عمل اسلام پر ہے۔چنانچہ دیکھ لو عیسائیت کی تعلیم کی
رو سے شراب پینا جائز ہے خود حضرت مسیح ناصری نے بھی انجیل کے مطابق ( گو ہم مسلمان اس
کے قائل نہیں ) شراب کا معجزہ دکھایا مگر آج سارے یورپ میں ایسی سوسائیٹیاں بنی ہوئی ہیں
جو اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ شراب پینی بند کر دی جائے اور سارے یورپ کے ڈاکٹر
شور مچا رہے ہیں کہ شراب ایک زہر ہے جس کا پینا انسانی جسم کے لئے مہلک ہے اس تمام

جد و جہد میں کس مذہب کی فتح ہے؟ عیسائیت کی یا اسلام کی؟ اسلام نے کہا جَاءَ الْحَقُّ حق
آ گیا اب باطل اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا قرآن کریم نے شراب کو حرام قرار دیا تھا اب
دنیا مجبور ہو رہی ہے کہ شراب کو نا جائز قرار دے۔قرآن کریم کی پیش کردہ توحید کی فتح پھر جب قرآن کریم آیا اُس وقت دنیا کے
چپے چپے پر لوگوں نے بُت بٹھائے ہوئے تھے
مگر آج دنیا کا تعلیم یافتہ انسان بُت کے آگے سر جھکانے کے لئے تیار نہیں۔دنیا کے چپے چپے
پر سے بُت اُٹھ گئے اور وہی تو حید دنیا میں قائم ہو گئی جو قرآن کریم نے پیش کی تھی اسی طرح
اور ہزاروں امور میں تعلیمات اسلامیہ کے فائق ہونے کو پیش کیا جاسکتا ہے لوگوں نے ابھی
ان حقائق کو نہیں مانا کیونکہ كَافَّةً لِلنَّاسِ کا اسلامی تعلیم پر برتری کو تسلیم کرنا مسیح موعود کے
زمانہ کے ساتھ وابستہ تھا اور اب یہ کام اللہ تعالیٰ کی طرف سے شروع ہو چکا ہے لیکن اس
حقیقت سے کوئی سمجھدار انسان انکار نہیں کر سکتا کہ اسلام نے ہر معاملہ میں جو تعلیم پیش کی ہے
اس کا مقابلہ دنیا کا کوئی اور مذہب نہیں کر سکتا۔قضاء کے بارہ میں اسلام کی شاندار تعلیم انصاف اور قضاء کو ہی لے لو۔بادشاہ قاضی
مقرر کرتے ہیں تو ان قاضیوں سے یہ امید
رکھتے ہیں کہ ان کی خواہش اور منشاء کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔آج بھی پاکستان میں یہ
بحث شروع ہے کہ گورنر جنرل کسی قانون کے ماتحت آ سکتا ہے یا نہیں آ سکتا ؟ پاکستان کی
دستور ساز کمیٹی نے جو رپورٹ تیار کی ہے اور جسے رائے عامہ کے لئے مشتہر کیا گیا ہے اس
میں ایک شق یہ رکھی گئی ہے کہ : -
وو
' جب تک صد ر حکومت یا صدرصو بہ اپنے عہدہ پر فائز رہیں ، ان
کے خلاف کسی قسم کی فوجداری نالش کسی عدالت میں دائر نہ ہونی چاہئے اور
66
نہ جاری رہنی چاہئے۔“
حالانکہ اسلامی تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر نالش ہوئی۔اسی طرح
حضرت علی رضی اللہ عنہ پر نائش ہوئی اور وہ عدالت میں پیش ہوئے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا انسان جن کو ہم معصوم سمجھتے ہیں بلکہ میرا یہ کہنا کہ ہم ان کو معصوم سمجھتے ہیں ایک بے وقوفی کا
فقرہ ہے وہ معصوم تھا اور یقیناً تھا میرے سمجھنے یا نہ سمجھنے کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔وہ انسان

·

آج 10 میں سے 10 باقی