سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ
حصہ 4
۳۷۹
جس کو خدا تعالیٰ نے اپنا گورنر جنرل مقرر کر کے بھیجا، وہ انسان جسے اس نے اس دنیا میں خلیفہ اللہ
بنا کر بھیجا اور ایسا خلیفہ اللہ بنا کر بھیجا ہے جس پر اُس نے وہ کامل قانون نازل کیا جس کے متعلق
وہ خود کہتا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اس قانون کی مثال تیار کرنے پر قادر نہیں ہو سکتی اور ایسا
آئین نازل کیا جو انسانی فطرت کے عین مطابق ہے، اتنے بلند ترین مقام کا انسان اپنی وفات
کے قریب صحابہ سے کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے دنیا میں انصاف قائم کرنے کے لئے بھیجا تھا
میں نے اس دنیا میں اُس کی رضا اور خوشنودی کے لئے اُس کے احکام کو جاری کیا ہے
با ہے لیکن
ممکن
ہے اس جدو جہد میں مجھ سے کبھی کوئی غلطی ہو گئی ہو اور میں نے دوسرے کا حق مارلیا ہو
اے میرے صحابہ ! تمہاری وفاداری یہ ہوگی کہ اگر میں نے غلطی سے کسی کا حق مارلیا ہے تو وہ اپنا
بدلہ آج مجھ سے لے لے تا قیامت کے دن خدا تعالیٰ مجھ سے اس غلطی کا بدلہ نہ لے۔کیا دنیا کا
کوئی گورنر جنرل ایسا ہے؟ کیا دنیا میں کوئی ماں کا بیٹا ایسا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے بڑایا آپ کے برابر ہی ہو؟ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہو سکتا ہے مجھ سے
کبھی کوئی غلطی ہوگئی ہو اور اگر ایسا ہو گیا ہو تو مجھ سے بدلہ لے سکتے ہو۔۔دردناک منظر تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ عشاق، وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فریفتہ اور
شیدائی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی خاک بھی اپنے لئے اکسیر
سمجھتے تھے اُن کا اِس فقرہ کو سنکر کیا حال ہوا ہوگا اور اُن کے دل پر اُس وقت کیا گزری ہوگی۔تم اپنی حیثیت پر قیاس کرتے ہوئے اندازہ لگا سکتے ہو کہ ان کے دل پھٹ گئے ہوں گے، ان
کے جسم پر لرزہ طاری ہو گیا ہوگا کہ ہمارا وہ آقا جو گند تلوار سے بھی اگر ہماری گردنیں کاٹ
ڈالے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ اس سے زیادہ ہم پر کوئی احسان نہیں وہ کہتا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی
غلطی ہوگئی ہو تو آج مجھ سے بدلہ لے لو۔مجمع پر خاموشی طاری تھی کہ ایک صحابی اُٹھے اور انہوں
نے کہايَا رَسُولَ اللہ ! مجھے آپ سے ایک تکلیف پہنچی ہے فلاں لڑائی کے موقع پر جب آپ
صفیں ٹھیک کر رہے تھے ایک صف کو چیر کر آپ آگے آئے تو اس وقت آپ کی گہنی میری پیٹھ
پر لگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مجھے گہنی مار کر اس کا بدلہ لے لو۔تم سمجھ سکتے
ہو کہ اُس وقت صحابہ کرام کا کیا حال ہوا ہوگا۔یقیناً اُن کی تلواریں میانوں سے نکل رہی ہوں گی
یقیناً وہ اُس کی تکہ بوٹی کر دینے کے لئے تیار ہوں گے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رُعب
انہیں کچھ کرنے نہیں دیتا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آؤ اور مجھے کہنی مارلو۔اس
نے کہا ، يَا رَسُولَ اللهِ ! جب آپ کی گہنی مجھے لگی تھی تو اُس وقت میرے جسم پر پورا کپڑا نہیں تھا
اور میری پیٹھ نگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ میری پیٹھ پر سے
کپڑا اٹھا دو تا کہ میری تنگی پیٹھ پر یہ شخص کہنی مار کر مجھ سے بدلہ لے لے۔صحابہ کرام کا دل تو
اُس وقت یہی چاہتا ہوگا کہ اس شخص کی زبان کاٹ ڈالیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے حکم کے نتیجہ میں وہ مجبور تھے۔انہوں نے آپ کی پیٹھ نگی کی اور اُسے کہا کہ وہ آئے اور گھنی
مارے۔وہ شخص آگے بڑھا اُس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور اُس نے ادب کے ساتھ اپنا
سر جُھکاتے ہوئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ کو چوم لیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا یہ کیا؟ اس نے کہا یا رَسُولَ اللهِ! کس کم بخت کے دل میں یہ خیال بھی آسکتا تھا کہ
وہ آپکو کہنی مارے ، يَا رَسُولَ اللهِ ! جب آپ نے ذکر فرمایا کہ میری موت اب قریب ہے تو
میرے دل میں خیال آیا کہ میں اس بہانے سے آپ کو پیار تو کرلوں۔۲۳
اسلامی کانسٹی ٹیوشن یہ ہے اسلامی کانسٹی ٹیوشن۔بے شک اسلامی قانون کے ماتحت خلیفہ
یا امام پر اپنے قانون کے نفاذ میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا چنانچہ
تاریخ میں اس امر کی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اس لئے کوئی
مقدمہ دائر کیا گیا ہو کہ فلاں گورنر کیوں بنایا گیا ؟ یا فلاں سکیم کیوں بنائی گئی ؟ لیکن ذاتی معاملات
میں امام یا خلیفہ پر نالش کی جاسکتی ہے اور اس کے بغیر دنیا میں کہیں انصاف قائم نہیں ہوسکتا۔اسی طرح اسلام اِس امر پر بھی زور دیتا ہے کہ دلیل دے کر کسی شخص کو مجرم بنایا جائے
یہ اسلامی کانسٹی ٹیوشن کی ہی خوبی ہے کہ وہ دوسرے کو دلیل کی بناء پر مجرم بنانے کا فیصلہ کرتا ہے
قرآن کریم فرماتا ہے لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَّ يَحْيَ مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ
إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ ۲۴
یعنی ہم نے قرآن کریم نازل کر دیا ہے اب دنیا میں ہما را قانون یہ ہوگا کہ وہی شخص زندہ رکھا
جائیگا جس کو دلیل زندہ رکھے گی اور وہی شخص تباہ ہوگا جس کو دلیل تباہ کرے گی گویا غلبہ بھی
دلیل کے ساتھ ہوگا اور شکست بھی دلیل کے ساتھ ہوگی۔دلائل کے زور سے کفر کی شکست غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جَاءَ الْحَقُّ وَ
زَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا هم
۳۸۱
تلوار کے وار سے نہیں بلکہ دلیل کے زور سے کفر کو مٹائیں گے اور کفر اس لئے شکست کھائے گا کہ
صداقت روشن ہو جائے گی اور جب صداقت روشن ہو جائے تو کفر اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر
سکتا جیسے دنیا میں جب سورج چڑھتا ہے تو ڈنڈے مار مار کر ظلمت کو دُور نہیں کیا جاتا بلکہ سورج
کی دُعا میں ظلمت کو آپ ہی آپ دور کر دیتی ہیں۔قیدیوں کی آزادی کے اعلانات (۷) پھر دُنیوی گورنمنٹوں کی طرف سے بعض دفعہ
اعلانات کئے جاتے ہیں کہ بادشاہ کے ہاں بیٹا پیدا
ہوا ہے اس خوشی میں اتنے قیدی رہا کئے جاتے ہیں یا فلاں شہزادہ کی شادی ہوئی ہے اس خوشی
میں اتنے مجرموں کو رہا کیا جاتا ہے یا فلاں جشنِ مسرت منایا جا رہا ہے ، اس خوشی میں اتنے
قیدی آزاد کئے جاتے ہیں۔میں نے سوچا کہ کیا ہمارے دربار میں بھی کوئی قیدی آزاد کئے جاتے ہیں یا نہیں؟
جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دُنیوی گورنمنوں کی طرف سے تو صرف بعض قیدی
چھوڑے جاتے ہیں لیکن اِس دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنا گورنر جنرل مقرر کرتے ہیں اور اسے اختیار دیتے ہیں کہ وہ ہماری طرف سے
تمام گنہگاروں اور قیدیوں کی آزادی کا اعلان کر دے وہ فرماتا ہے قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِيْنَ
اَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ
جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَاَنِيَبُوا إِلى رَبِّكُمْ وَ أَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ
اَنْ يَّأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ ۲۵
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے تم کو اس دنیا کا گورنر جنرل مقرر فرمایا
ہے تم جاؤ اور ہماری طرف سے یہ اعلان کر دو کہ اے میرے بندو! الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
انفُسِهِم جنہوں نے گنا ہوں کو کمال تک پہنچا دیا یعنی کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے چھوڑ ا ہو
لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ الله تمہارا بادشاہ حقیقی جس نے مجھے گورنر جنرل مقرر کر کے بھیجا ہے
اُس کی رحمت بہت وسیع ہے پس تمہارے لئے اُس کی رحمت سے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں
اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً گورنمنٹیں تو یہ اعلان کرتی ہیں کہ دو مہینے یا چھ مہینے یا سال
تک کی جن لوگوں کو سزا دی گئی ہے اُن کی قید معاف کی جاتی ہے یا وہ مُجرم جو اخلاقی ہیں اُن کو
معاف کیا جاتا ہے یا بعض پولٹیکل مجرموں کو معاف کیا جاتا ہے مگر ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ
۳۸۲
تمہارا خدا تمام قسم کے گناہوں کو چھوٹے سے چھوٹے گناہ سے لیکر بڑے سے بڑے گناہ تک
خواہ وہ اخلاقی ہوں، یا مذہبی ہوں یا سیاسی ہوں سب کو معاف کر سکتا ہے پس تمہارے لئے
مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔یہ کتنا عظیم الشان اعلان ہے جو اسلام نے دنیا کے سامنے کیا ہے۔کیا تو بہ سے گناہ بڑھتے ہیں یا کم ہوتے ہیں؟ عیسائی کہتے ہیں کہ اسلام نے
گناہ بڑھا دیا ہے کیونکہ اسلام
اس تعلیم کا حامل ہے کہ تو بہ سے انسان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔حالانکہ عیسائیت خود کہتی
ہے کہ خدا محبت ہے اور عیسائیت خود کہتی ہے کہ محبت سے دل صاف ہوتے ہیں۔جب محبت اور
پیار سے دل صاف ہوتا ہے تو تو بہ سے گناہ کس طرح بڑھ سکتا ہے؟
احادیث میں آتا ہے قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے ایک مجرم پیش ہوگا اُس سے
کچھ سوالات کئے جائیں گے جن کا وہ جواب نہیں دے سکے گا مگر آخر اُس کے دل کی کسی مخفی
نیکی کی وجہ سے خدا تعالیٰ اسے معاف کر دیگا اور اپنے فرشتوں سے کہے گا کہ دیکھو! میرے اس
بندے نے فلاں گناہ کیا تھا اُس کے بدلہ میں اسے یہ انعام ملے۔اس سے فلاں قصور سرزد ہوا
تھا، اس کے بدلہ میں اسے یہ انعام دیا جائے۔مگر اللہ تعالیٰ اس کے بڑے بڑے گناہوں کا
ذکر نہیں کرے گا صرف چھوٹے چھوٹے گناہوں کے ذکر پر ہی اکتفا کرے گا۔جب اللہ تعالیٰ
اپنے فرشتوں سے کہے گا کہ دیکھو! اس نے فلاں موقع پر پتھر مارا تھا اس کے بدلہ میں اسے یہ
انعام دو۔اس نے فلاں گالی دی تھی اس کے بدلہ میں یہ انعام دو۔اور اللہ تعالیٰ اس کے بعد
خاموش ہو جائیگا تو وہ شخص ادب کے ساتھ کہے گا کہ حضور میری ایک عرض ہے میرے سارے
گناہ ابھی آپ نے بیان نہیں کئے صرف چھوٹے چھوٹے گناہوں کا آپ نے ذکر فرمایا ہے
بڑے بڑے گناہ تو ابھی رہتے ہیں۔۲۶ غور کرو ہما را خدا کتنی محبت کرنے والا ہے اور اس کی
درگاہ کتنی پیاری ہے وہ تو دل کی صفائی چاہتا ہے اُسے مارنے اور سزا دینے سے کوئی دلچسپی
نہیں۔تم اپنے دل کو صاف کر لو تو تمہارے تمام گناہ اللہ تعالیٰ معاف کر دیگا اور اس بات کی
ذرا بھی پرواہ نہیں کریگا کہ وہ گناہ کتنے ہیبت ناک تھے۔مصیبت زدوں کی امداد کے اعلانات پھر کئی مصیبت زدہ ہوتے ہیں ان کے لئے
بھی دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم
تمہیں اِس اِس رنگ میں مدد دیں گے مثلاً گزشتہ دنوں سیلاب آیا تو گورنمنٹ نے یہ اعلان کیا
۳۸۳
کہ ہم زمینداروں کو بیچ مہیا کر کے دیں گے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ کہہ دیا کہ یہ بطور تقاوی ہو
گا اور اس پر تمہیں اتنا سود دینا پڑے گا۔غرض گورنمنٹیں نا گہانی مصائب اور آفات کے مواقع
پر مصیبت زدوں کی ہمیشہ مدد کرتی ہیں مگر قسم قسم کی تدابیر سے بجائے کچھ دینے کے خود فائدہ اُٹھا
لیتی ہیں۔پھر اگر انہیں یہ پتہ لگ جائے کہ فلاں شخص جو امداد کے لئے آیا ہے وہ مثلاً باغی ہے یا
باغی رہ چکا ہے تو وہ اُس کی امداد کے لئے اُس وقت تک تیار نہیں ہوتیں جب تک وہ اُن سے
معافی نہ مانگے اور اس بات کا اقرار نہ کرے کہ آئندہ وہ ہر قسم کی بغاوت سے مجتنب رہے گا۔اخباروں والے ہی جب گورنمنٹ کے خلاف کوئی مضمون لکھتے ہیں اور وہ پکڑے جاتے ہیں تو
پریس والوں کو یہ لکھ کر دینا پڑتا ہے کہ آئندہ وہ احتیاط سے کام لینگے۔سیاسی مجرم پکڑے جاتے
ہیں تو وہ بھی جب تک گورنمنٹ کو یہ لکھ کر نہ دیں کہ ہم آئندہ محتاط رہیں گے اور گورنمنٹ کے
خلاف کسی کا رروائی میں حصہ نہیں لیں گے اُس وقت تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔الہی دربار عام سے ایک عجیب اعلان لیکن اس دربار عام سے میں نے ایک عجیب
اعلان ہوتے دیکھا ، میں نے سنا کہ اس
دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا ہے قُلْ مَنْ يُنَجِّيُكُم مِّنْ ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ
تَدْعُوْنَهُ تَضَرُّعاً وَّ خُفْيَةً لَئِنْ اَنْجَنَا مِنْ هذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - قُلِ اللهُ
ـحِيْكُمْ مِنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبِ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُونَ -
فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو دنیا میں اعلان کر اور لوگوں سے کہہ
کہ تمہارا خدا ہر مصیبت میں تمہاری مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔فرماتا ہے کون ہے جو تمہیں
سمندر کی مصیبتوں اور خشکی کی مصیبتوں سے نجات دلاتا ہے؟ جب مصیبتیں آتی ہیں تَدْعُونَهُ
تَضَرُّعاً وخُفْيَةً تم روتے ہوئے دعائیں کرتے ہو کہ وہ مصیبتیں تم سے ٹل جائیں مگر چونکہ تم
اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتے اس لئے تم دعا ئیں چوری چوری کرتے ہو ا ونچی آواز سے نہیں کرتے
تا ایسا نہ ہو کہ تمہاری قوم یہ سمجھ لے کہ اب تم بتوں کو چھوڑنے لگے ہو اور تم بار بار یہ کہتے ہو کہ
حضور! اب ہم کو چھوڑ دیجئے تو ہم تو حید پر ایسا عمل کریں گے اور آپ کی ایسی فرمانبرداری اور
اطاعت کریں گے کہ آپ بھی ہم پر لٹو ہو جائیں گے۔فرماتا ہے قُلِ اللهُ يُنَحِيكُم مِّنْهَا وَمِنْ
كُلِّ كَرُبِ تو کہہ دے کہ خدا تعالیٰ تم کو اس مصیبت سے بھی بچائے گا اور آئندہ آنے والی
مصیبتوں سے بھی بچائے گا مگر تم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ آج تو تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہم تو حید پر
۳۸۴
ایمان رکھیں گے مگر گل اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کے بعد تم پھر شرک میں مبتلاء ہو جاؤ گے۔لوگ بعض دفعہ بچے دل سے تو بہ کرتے ہیں مگر پھر اپنے نفس کی کمزوری کی وجہ سے گنا ہوں میں
ملوث ہو جاتے ہیں مگر یہاں اُن کی اس کیفیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم آج تو
تو بہ کرتے ہیں مگر گل جھوٹ بولنا شروع کر دیں گے۔آج تو ہم تو بہ کر رہے ہیں مگر کل پھر شرک
میں ملوث ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ بھی اُن کی اِس حالت کو جانتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ یہ لوگ
منافقت سے کام لے رہے ہیں، مگر اُس کا رحم بے انتہاء وسیع ہے وہ کہتا ہے اگر کل یہ شرک
کریں گے تو دیکھا جائے گا اس وقت تو یہ تو بہ کر رہے ہیں چلو ان کو معاف کر دو۔کیا دنیا کی کوئی
تو
ایسی حکومت ہے جو جانتے بوجھتے ہوئے مُجرموں کو اس طرح معاف کر دے؟
نظامِ آسمانی میں دخل دینے والوں سے سلوک (۸) پھر نظامِ سماوی میں دخل دینے والے لوگوں کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ بِالْكَوَاكِبِ وَ حِفْظاً مِّنْ كُلّ
شَيْطنٍ مَّارِدٍ - لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ دُحُورًا وَّ
لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبْ - إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۲۸
فرماتا ہے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو قانون شکنی کی کوشش کرتے ہیں وہ قانون کو
بگاڑ کر اس کی اصل شکل کو مسخ کر دیتے ہیں اور اس طرح قانون کی غرض کو ضائع کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے اس قانون کے خلاف بھی لوگ کوششیں کریں گے اور اس
کو بگاڑنے کے لئے ہر قسم کی تدابیر سے کام لیں گے مگر ہم تمہیں پہلے سے بتا دیتے ہیں کہ ہمارے
قانون کو کوئی بگاڑ نہیں سکتا کیونکہ ہم نے اپنے روحانی آسمان کو کواکب کے ساتھ مزین کیا ہے۔اس جگہ روحانی آسمان سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور کواکب سے مراد
صحابہ کرام کی جماعت ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی
ایسے رنگ میں حفاظت کی کہ جس کی مثال دنیا کی کسی اور قوم میں نہیں مل سکتی۔سماء روحانی کی کواکب سے حفاظت اسی حقیقت کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنی اس حدیث میں اشارہ فرمایا۔أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِآتِهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ ٣٩
میرے سب صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ، تم ان میں سے جس کے پیچھے بھی چلو گے
۳۸۵
ہدایت پا جاؤ گے۔پس ستارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام ہیں اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الْكَوَاكِب یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جو سماء دنیا ہے اس کی حفاظت کے لئے ہم نے کو اکب مقرر کر دیئے ہیں۔اگر کوئی شخص اس کے
لائے ہوئے قانون کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو یہ ستارے اس پر ٹوٹ پڑیں گے اور اس
کے ہاتھوں کوشل کر دیں گے۔چنانچہ دیکھ لو قرآن کریم کے خلاف دشمنانِ اسلام نے کس قدر
منصوبے کئے اور کس طرح اسلام کو مٹانے کے لئے انہوں نے اپنی کوششیں صرف کیں مگر پھر
کس طرح صحابہ کرام نے اس دین کی حفاظت کی اور اپنی جانیں قربان کر کے دنیا میں اس کو
قائم کیا۔مگر فرماتا ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی آئیگا جب مسلمانوں میں غفلت اور سستی پیدا ہو
جائے گی اور لوگ پھر اس دین کو بگاڑنے کی کوشش کریں گے۔جب دنیا میں وہ وقت آئے گا
کہ مسلمان سو جائے گا ، صحابہ کرام فوت ہو جائیں گے اور اسلام کو مٹانے والے لوگ پیدا ہو
جائیں گے فَاتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِب تو اُس وقت خدا تعالیٰ ایک شہاب پیدا کر دیگا جو آسمان سے
گرے گا اور ایسے لوگوں کو کچل کر رکھ دے گا یعنی مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام ) کا ظہور ہوگا
اور اسلام کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔شی
حکومتوں کی طرف سے تعلیم کا انتظام (19)پھر دنیا میں جوحکومتیں قائم ہوتی ہیں وہ اس
بات کی کوشش کیا کرتی ہیں کہ مدر سے جاری
کریں، سکول اور کالج کھولیں اور رعایا کی اعلیٰ تعلیم کا انتظام کریں۔اور تو اور معمولی معمولی
ریاستوں میں بھی لوگوں کی تعلیم کا خیال رکھا جاتا ہے اور بعض دفعہ ان کی طرف سے ایسا اعلان
سننے میں آجاتا ہے کہ ہم اپنی رعایا کے بڑے خیر خواہ ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں
ایک مڈل سکول جاری کیا جائے مگر اسلام جس حکومت کو قائم کرتا ہے اس کا رنگ بالکل اور ہے
اور اس کی تعلیم کا دستور بالکل نرالا ہے۔سکول میں آخر وہی جائے گا جو فیس دے سکتا ہے، جو
کتابیں خرید سکتا ہے، جو تعلیمی اخراجات کو برداشت کر سکتا ہے، جو مضبوط قومی اور اچھا دماغ
رکھتا ہے مگر اس دربار عام سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم علوم روحانیہ کی جو یو نیورسٹی قائم کر
رہے ہیں اس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے تمہیں گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ،تمہیں
چار پائی سے بھی اُٹھنے کی ضرورت نہیں، تمہیں ہاتھ ہلانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ٣٠
۳۸۶
اور وہ لوگ جو اپنے دل میں ہمارا عشق رکھیں گے، جو ہماری طرف محبت اور پیار کے
ساتھ رجوع کریں گے ہم اپنے علم کے دروازے اُن پر کھول دیں گے، نہ اس میں کتابیں
خریدنے کی ضرورت ہے نہ قلم اور دوات کی ضرورت ہے، نہ کاغذ کی ضرورت ہے ، نہ مدرسوں
کی ضرورت ہے، نہ محنت و خوشامد کی ضرورت ہے، نہ فیس دینے کی ضرورت ہے، نہ گھر سے
باہر جانے کی ضرورت ہے۔ہر دل میں ایک یونیورسٹی بنا دی گئی ہے ، ہر قلب میں علوم کے چشمے
پھوڑ دیئے گئے ہیں۔تمہارا کام صرف اتنا ہے کہ تم ہماری طرف متوجہ ہو کر یہ کہو کہ الہی ! مجھے
فلاں فلاں چیز کی ضرورت ہے اور ہم وہ چیزیں تمہیں دے دیں گے۔ایک بزرگ کا واقعہ ایک بزرگ کا واقعہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ ان کی طرف سرکاری سمن آیا
جس میں یہ لکھا تھا کہ آپ پر بعض لوگوں کی طرف سے ایک الزام
لگایا گیا ہے اس کی جواب دہی کے لئے آپ فوراً حکومت کے سامنے حاضر ہوں۔وہ یہ کہ
به سنکر
حیران رہ گئے کیونکہ وہ ہمیشہ ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے مگر چونکہ سرکاری سمن تھا وہ چل
پڑے۔دس بیس میں گئے ہوں گے کہ آندھی آئی ، اندھیرا چھا گیا ، آسمان پر بادل امڈ آئے اور
بارش شروع ہو گئی ، وہ اُس وقت ایک جنگل میں سے گزر رہے تھے جس میں دُور دُور تک آبادی
کا کوئی نشان تک نہ تھا۔صرف چند جھونپڑیاں اُس جنگل میں نظر آئیں وہ ایک جھونپڑی کے
قریب پہنچے اور آواز دی کہ اگر اجازت ہو تو اندر آ جاؤں۔اندر سے آواز آئی کہ آجائیے۔انہوں نے گھوڑا باہر باندھا اور اندر چلے گئے۔دیکھا تو ایک اپاہج شخص چار پائی پر پڑا ہے اُس
نے محبت اور پیار کے ساتھ انہیں اپنے پاس بٹھا لیا اور پوچھا کہ آپ کا کیا نام ہے اور آپ کس
ނ
جگہ سے تشریف لا رہے ہیں؟ انہوں نے اپنا نام بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ بادشاہ کی طرف
مجھے ایک سمن پہنچا ہے جس کی تعمیل کے لئے میں جا رہا ہوں اور میں حیران ہوں کہ مجھے یہ سمن
کیوں آیا کیونکہ میں نے کبھی دنیوی جھگڑوں میں دخل نہیں دیا۔وہ یہ واقعہ سنکر کہنے لگا کہ آپ
گھبرائیں نہیں ، یہ سامان اللہ تعالیٰ نے آپ کو میرے پاس پہنچانے کے لئے کیا ہے۔میں اپانجو
ہوں، رات دن چار پائی پر پڑا رہتا ہوں، مجھ میں چلنے کی طاقت نہیں لیکن میں نے اپنے
دوستوں سے آپ کا کئی بار ذکر سنا اور آپ کی بزرگی کی شہرت میرے کانوں تک پہنچی۔میں
ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعائیں کیا کرتا تھا کہ یا اللہ ! قسمت والے تو وہاں چلے جاتے ہیں میں
غریب مسکین اور عاجز انسان اس بزرگ کے قدموں تک کس طرح پہنچ سکتا ہوں تو اپنے فضل
۳۸۷
سے ایسے سامان پیدا فرما کہ میری ان سے ملاقات ہو جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس سمن کے
بہانے اللہ تعالیٰ آپ کو محض میرے لئے یہاں لایا ہے۔ابھی وہ یہ باتیں ہی کر رہے تھے کہ باہر
سے آواز آئی، بارش ہو رہی ہے اگر اجازت ہو تو اندر آ جاؤں۔انہوں نے دروازہ کھولا اور
ایک شخص اندر آیا۔یہ سرکاری پیادہ تھا۔انہوں نے اس سے پوچھا کہ آپ اس وقت کہاں
جارہے ہیں وہ کہنے لگا بادشاہ کی طرف سے مجھے حکم ملا ہے کہ فلاں بزرگ کے پاس جاؤں اور
اُن سے کہوں کہ آپ کو بلانے میں غلطی ہو گئی ہے دراصل وہ کسی اور کے نام سمن جاری ہونا
چاہئے تھا مگر نام کی مشابہت کی وجہ سے وہ آپ کے نام جاری ہو گیا اس لئے آپ کے آنے کی
ضرورت نہیں۔یہ بات سنکر وہ اپاہج مسکرایا اور اُس نے کہا دیکھا میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ کو
اللہ تعالیٰ محض میرے لئے یہاں لایا ہے سمن محض ایک ذریعہ تھا جس کی وجہ سے آپ میرے پاس
پہنچے یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا جو لوگ ہم میں ہو کر اور ہم سے مدد مانگتے ہوئے اپنے مقاصد کے لئے
جد و جہد کرتے ہیں ہم اس مقصد کے حصول کے لئے ان پر دروازے کھول دیتے ہیں۔رویا و کشوف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت دیکھو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو چکے
ہیں اور اب آپ کے اور ہمارے درمیان چودہ سو سال کا لمبا عرصہ حائل ہو چکا ہے۔صحابہ کرام
رضی اللہ عنہم کو یہ فضیلت حاصل تھی کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور آپ
کی باتوں کو اپنے کانوں سے سُنا لیکن عشق ہمارے دلوں میں بھی گدگدیاں پیدا کرتا ہے۔ہم زمانہ
کے لحاظ سے پیچھے ہیں لیکن عشق کے لحاظ سے پیچھے نہیں چنانچہ با وجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ پر صدیاں گزر چکی ہیں پھر بھی خدا تعالیٰ ہمیں خوابوں اور کشوف کے ذریعہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار تک پہنچا دیتا ہے اور ہم بھی اس کیف اور سرور سے اپنے عشق
کے مطابق حصہ پالیتے ہیں جس کیف اور سرور سے صحابہ کرام نے حصہ پایا۔خود میں نے متعدد بار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور کئی دفعہ تو آپ ایسی محبت سے آئے ہیں کہ اسے دیکھ کر
تمام جسمانی کوفت دُور ہو جاتی رہی ہے۔جن دنوں مصری فتنہ زوروں پر تھا میں ایک رات سخت بے قراری کی حالت میں اپنی
چار پائی پر کوٹتا تھا اور مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ میں اس کا کیا علاج کروں۔میں اسی حالت میں تھا
۳۸۸
کہ یکدم جاگتے جاگتے میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ بچوں کی طرح دوڑتا ہوا آیا اور وہ میر
کندھے ہلا کر کہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں یہ سنکر میرے دل میں عجیب
کیفیت ہوگئی کہ میرے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی یہ حالت ہے کہ آپ میری
تکلیف کا حال سُن کر برداشت نہیں کر سکے اور آپ خود میری دلجوئی کے لئے تشریف لائے ہیں۔تب میں نے کہا یہ فتنہ لغو ہے اور میں آرام سے سو گیا۔غرض
اللہ تعالیٰ کے دروازے ہر شخص کے
لئے گھلے ہیں اور جو بھی چاہے وہ ان دروازوں سے گزر کر اپنے مقصد کو حاصل کر سکتا ہے۔روحانی اور مادی علوم کے متلاشیوں کو خوشخبری یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ تو
دیدار الہی کے رستوں کا ذکر ہے
ظاہری اور باطنی علوم کے عطا کئے جانے کا اللہ تعالیٰ نے کہاں وعدہ کیا ہے۔سو یا د رکھنا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نے صرف روحانی علوم کے متلاشیوں کو ہی سیر نہیں کیا بلکہ وہ علوم جسمانی اور روحانی
دونوں کے متلاشیوں کو خوشخبری دیتا ہے کہ میرے دربار میں آؤ اور اپنے دامن کو گوہر مقصود
سے بھر لو وہ فرماتا ہے وَهَدَيْنَهُ النَّجْدَينِ ال
ہم نے انسان کے لئے دونوں علوم کے راستے کھول دیئے ہیں۔ہم نے خدا تعالیٰ تک
پہنچنے کا رستہ بھی اس کے لئے کھول رکھا ہے اور ہم نے علوم جسمانی میں کمال حاصل کرنے کا
رستہ بھی اس کے لئے کھول رکھا ہے۔یہ الگ سوال ہے کہ دنیا میں کتنے لوگ ہیں جو اس راستہ پر چل کر علوم حاصل کرتے
ہیں۔اصل چیز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے راستہ کھول دیا ہے اور ہر انسان کے لئے ان علوم کے
حاصل کرنے کا موقع موجود ہے اگر وہ حاصل نہیں کرتے تو اس میں ان کا اپنا قصور ہے۔دنیا
میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ سب لوگ کتابیں ایک جیسی پڑھتے ہیں یہ نہیں ہوتا کہ سکولوں اور کالجوں
میں بعض لڑکوں کو اور کتابیں پڑھائی جاتی ہوں اور بعض کو اور مگر ایک تو سائنس میں ترقی کرتے
کرتے انتہائی کمال حاصل کر لیتا ہے اور دوسرا ابھی سائنس کے دروازے پر ہی بیٹھا ہوتا ہے۔ایک اپنی زندگی میں سینکڑوں مفید ایجادات کر لیتا ہے اور دنیا میں چاروں طرف شور مچ جاتا ہے کہ
ایڈیسن بڑا موجد ہے مگر دوسرا کوئی ایک چیز بھی ایجاد نہیں کرتا۔اللہ تعالٰی نے هَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ
میں جس حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے قابلیتیں تمام انسانوں
میں پیدا کر دی گئی ہیں اگر وہ ان قابلیتوں سے کام لیں تو وہ علومِ ظاہری اور باطنی دونوں میں کمال
۳۸۹
حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن اگر کوئی اپنی قابلیت سے کام نہ لے تو اس میں خدا تعالیٰ کا قصور نہیں
جیسے یو نیورسٹی ہر طالب علم کے لئے اپنے دروازے کھول دیتی ہے لیکن یونیورسٹی کا ہر آدمی
آئن سٹائین نہیں بنتا، یونیورسٹی کا ہر آدمی نیوٹن نہیں بنتا۔آئن سٹائین اور نیوٹن وہی بنتا ہے جو اپنی
دماغی قابلیتوں کو کام میں لاتا ہے۔اسی طرح یہ روحانی یو نیورسٹی سکھاتی تو ہر شخص کو ہے مگر سیکھتا
وہی ہے جو اپنی استعدادوں کو کام میں لاتا ہے اور ان سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔تمام مخلوق کی جسمانی ضروریات پوری کرنے کا وعدہ (۱۰) پھر تمام مخلوق کی جسمانی
ضروریات کے متعلق اعلان فرماتا
ہے وَمَا مِنْ دَا بَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا
كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ ٣٢
دنیا کی حکومتیں فوڈ ڈیپارٹمنٹ (FOOD DEPARTMENT) قائم کرتی ہیں جس
کے سپر د ملک کی غذائی حالت کی نگرانی ہوتی ہے اسی طرح جب کسی دوسرے ملک میں قحط پڑتا
ہے یا نا گہانی حوادث سے اُس کی غذائی حالت خراب ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں بھی یہی
ڈیپارٹمنٹ اس ضرورت کو پورا کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے مگر دنیوی حکومتوں کے
فوڈ ڈیپارٹمنٹ کیا کرتے ہیں وہ ایک طرف سے بہت ہی سستے داموں پر ایک چیز خریدتے ہیں
اور دوسری طرف بہت بڑے نفع کے ساتھ اسے فروخت کر دیتے ہیں۔مثلاً ہمارے ملک میں ہی
چھ روپے من گندم مل رہی ہے لیکن چھ روپے من گندم لے کر ہمارا فوڈ ڈیپارٹمنٹ سولہ روپے میں
ہندوستان کو دے رہا ہے۔اسی طرح انگریزی زمانہ میں اڑھائی اڑھائی تین تین کروڑ روپیہ سالانہ
حکومت اس ذریعہ سے کماتی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی چلی جاتی تھی کہ ہم بنی نوع انسان کی کتنی
خدمت کر رہے ہیں۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آسمانی حکومت کا بھی یہی طریق ہے یا اس
میں کوئی اور طریق رائج ہے۔اس بارہ میں جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ
اس حکومت میں دنیوی حکومتوں کے برعکس یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہر جاندار کو کھانا کھلانا
ہمارے ذمہ ہے وہ فرماتا ہے وَمَا مِنْ دَآبَّةٍ فِى الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا کوئی
حرکت کرنے والی زندہ اور جاندار چیز ایسی نہیں جس کے رزق کی ذمہ داری خدا تعالیٰ کی ذات
پر نہ ہو اور کیوں نہ ہو، جب ہم نے ایک مخلوق کو پیدا کیا ہے تو اس مخلوق کو کھانا کھلانا بھی ہمارا ہی
فرض ہے کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے اور کس طرح یہ مانا جا سکتا ہے کہ ہر جاندار کو
۳۹۰۔خدا تعالیٰ خود رزق دیتا ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ بندے کا دینا اور طرح کا ہوتا ہے اور
خدا تعالیٰ کا دینا اور طرح کا ہے۔تم اپنے ہاتھ سے کپڑے بنتے ہو مگر روئی خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے،
روٹی تم اپنے ہاتھ سے پکاتے ہو مگر گندم خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے، اسی طرح خدا تعالیٰ نے اپنی
مخلوق کو رزق دینے کی جو تراکیب رکھی ہیں وہ اتنی عجیب ہیں کہ اُن
کو دیکھ کر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ
یہ جو کچھ ہو رہا ہے محض اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت ہو رہا ہے۔زمیندار جانتے ہیں کہ وہ گندم
ہوتے ہیں اور انہیں اس کے لئے بہت بڑی محنت کرنی پڑتی ہے ، وہ زمین میں ہل چلاتے ہیں ، پیج
ڈالتے ہیں، پانی دیتے ہیں اور مہینوں اس فصل کی دیکھ بھال اور نگرانی کرتے ہیں۔راتوں کی
نیند اور دن کا آرام انہیں اس غرض کے لئے قربان کرنا پڑتا ہے وہ خود بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں
اور اپنے بیوی بچوں کو بھی اس قربانی میں اپنے ساتھ شریک کرتے ہیں۔اتنی بڑی محنت کے بعد
اگر گندم ہی گندم انہیں مل جاتی جس کے ساتھ بھوسے کا کوئی حصہ نہ ہوتا تو کیا وہ دیانتداری کے
ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ وہ اپنی گندم میں سے بیل کو ایک دانہ دینے کے لئے بھی تیار ہوتے ، وہ
ساری کی ساری فصل اُٹھا کر اپنے گھر لے آتے اور بیل بُھوکے مرجاتے مگر چونکہ بیلوں کا رزق
خدا تعالیٰ کے ذمہ ہے اس لئے وہ دانے تھوڑے پیدا کرتا ہے اور کھوسہ زیادہ پیدا کرتا ہے، دانے
تم اُٹھا کر اپنے گھر لے آتے ہو اور بھوسہ اپنے جانوروں کے لئے رکھ لیتے ہو۔یہ خدائی فعل ہے
جو بتا رہا ہے کہ کس طرح اُس نے اپنی مخلوق کے رزق کا انتظام کیا ہے۔تم صرف دانے کھا سکتے
ہو کھوسہ نہیں کھا سکتے اس لئے تم مجبور ہو کہ تم بھوسہ جانوروں کو دو۔اگر تمہارے اختیار میں ہوتا
تو یا تو تمہارے جانور مرجاتے اور یا پھر تم انہیں دوسروں کی فصل میں چھوڑ دیتے۔سندھی مزارعین کی کیفیت میں ایک دفعہ سندھ گیا وہاں سلسلہ کی زمینیں ہیں اور کچھ
میری بھی زمینیں ہیں۔ہم نے ان زمینوں پر مینیجر وغیرہ مقرر
کئے ہوئے ہیں مگر مزارع اکثر سندھی ہیں۔وہاں کے عملہ نے میرے پاس شکایت کی کہ سندھی
مزارع کھیتوں میں اپنے جانور چھوڑ دیتے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔آپ انہیں نصیحت
کیجئے کہ وہ ایسا نہ کریں۔چنانچہ میں نے ان کو بلوایا اور انہیں نصیحت کی کہ یہ جتنی جائیداد ہے
سب انجمن کی ہے اور اس میں سے جتنی بھی آمد ہوتی ہے اس میں ایک پیسہ بھی کسی کو نفع کے طور
پر نہیں ملتا بلکہ سب کا سب خدا تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کیا جاتا ہے اس لئے اگر آپ لوگ بھی
دیانتداری سے کام لیں اور اپنے جانوروں کو فصلیں کھانے نہ دیں تو اس ثواب میں برابر کے