سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 3

۴۳۱
کہ وہ کیا جھگڑا کرتے تھے؟ صوفیاء نے اس پر بحث کی ہے کہ اختصام کیا تھا مگر وہ اس مضمون کو
اس طرح بیان نہیں کرتے جس طرح میں نے بیان کیا ہے ورنہ شاہ ولی اللہ صاحب نے بھی
اس مضمون کو لیا ہے اور پرانے صوفیاء نے بھی۔وہ کہتے ہیں کہ فرشتوں میں یہ سوال اُٹھتا ہے تو
وہ یہ بحثیں کرتے ہیں کہ کون مستحق ہے اور کون نہیں ؟ مگر میرے نزدیک یہ غلط ہے جھگڑا تب
ہوتا جب اختلاف ہوتا یا ووٹنگ والا سسٹم ہوتا مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں فرشتے تاثرات کو
قبول کرتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کی توجہ ایک روح پر مرکوز ہو جاتی ہے اور چونکہ
الہی منشاء بھی وہی ہوتا ہے اس لئے الہی حکم صادر ہو جاتا ہے اور وہ دنیا میں نافذ ہو جاتا ہے مگر
پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ يَخْتَصِمُونَ کا لفظ کیوں آیا ہے؟
سویا درکھنا چاہئے کہ میرے نزدیک یہاں يَخْتَصِمُونَ کا ذکر اس رسول کے متعلق نہیں یعنی یہ
نہیں کہ فرشتے اس رسول کے متعلق جھگڑ رہے تھے کہ یہ رسول بنے یا وہ بنے بلکہ وہ اس شیطانی عنصر
کے ساتھ جھگڑ رہے تھے جس نے اس رسول کی مخالفت کرنی تھی گویا فرشتوں نے جب وجود محمدی میں
نورالہی دیکھنا شروع کیا تو فوراً شیطانی طاقتیں جو راستہ میں حائل ہونے کے لئے جمع ہو رہی تھیں ان
سے انہوں نے جھگڑنا شروع کر دیا پس يَخْتَصِمُونَ کا لفظ رسالت کے متعلق نہیں بلکہ یہ اختصام
شیطانوں کے متعلق ہے اور انہی کے ساتھ ان کا سارا جھگڑا ہے۔پس يَخْتَصِمُونَ کے معنے یہ ہیں کہ جُوں جُوں اُنہیں پتہ لگتا چلا جاتا ہے کہ فلاں شخص
اس عہدہ کے قابل ہے شیطانی طاقتیں جو مقابل میں کھڑی ہوتی ہیں ان سے لڑائی شروع کر
دیتی ہیں یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آخری جنگ میں شیطانی طاقتیں شکست کھائی
جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم ہو جاتی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اب ہم اس دربار خاص کا ذکر کرتے ہیں جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعزاز کے لئے
کا الہی دربار میں شاندار اعزاز منعقد ہوا اور جس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کے
انتہائی قرب کے مقام کو ظاہر کیا اور بتایا کہ آپ کو
دوسرے درباریوں پر کیا فضیلت حاصل ہے۔پہلے اُس در بار کا ذکر کیا گیا تھا جس میں
آپ کا انتخاب عمل میں لایا جائے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ہم آپ کو اس
منصب پر مقرر کر رہے ہیں اب اسی دربار کے دوسرے حصہ میں یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ کا

۴۳۲
کتنا بڑا اعزاز کیا گیا۔محبت اور اتحاد کا کمال اللہ تعالیٰ سورہ نجم میں فرماتا ہے وَهُوَ بِالْاُ فُقِ الْأَعْلَى ثُمَّ
دَنَا فَتَدَ لَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْأَدْنَى لا یعنی بادشاہ
اپنے تخت پر بیٹھا اور پھر وہ درباری اس کے قریب ہو ا جس کے بعد بادشاہ اپنے عرش سے اُتر
کر اُس کے پاس آ گیا اور اتنا اُس کے قریب ہو گیا کہ یوں نظر آتا تھا جیسے دو قوسیں آپس
میں ملا کر کھڑی کر دی گئی ہیں۔گویا در بار لگا بادشاہ اپنے تخت پر بیٹھا اور اُس نے اپنے اس درباری کو بلایا جس کے لئے
دربارِ خاص منعقد کیا گیا تھا اورحکم بھیجا کہ ہمارے دربار میں حاضر ہو جاؤ ہم تمہارا اعزاز کرنا چاہتے
ہیں۔یہاں تک تو باقی بادشاہوں سے بات ملتی ہے لیکن دنیا کے درباروں میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا
ہے کہ جس کو کسی عہدے پر مقرر کیا جاتا ہے وہ کھسک جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس کا اہل نہیں۔لیکن اس دربار کے متعلق فرماتا ہے کہ خدائی حکم کے ملتے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم خدا تعالیٰ کے قریب ہو گئے اور دوسرے درباروں کے خلاف جن میں بادشاہ اپنی جگہ سے
کھسکتا نہیں خدا تعالیٰ عرش عظیم سے اُتر کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا اور اتنا
قریب ہوا کہ یوں نظر آتا تھا گویا دو قومیں آپس میں ملا کر کھڑی کر دی گئی ہیں۔دوسری جگہ عام انسانوں کے متعلق بھی خدا تعالیٰ کا یہ فعل موجود ہے چنانچہ فرماتا ہے لَا تُدْرِكُهُ
الأبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ ٣
ابصار خدا تک نہیں پہنچتیں کیونکہ وہ ناکام رہ جاتی ہیں مگر خدا خود لوگوں کی آنکھوں
تک پہنچ جاتا ہے۔قَابَ قَوْسَینِ کا نظارہ غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا گیا اور آپ اس کی
خدمت میں حاضر ہونے کے لئے چلے مگر جب چلے تو اللہ تعالیٰ
اپنی محبت کے جذبہ میں اپنی جگہ پر نہ ٹھہرا بلکہ آپ نیچے اتر آیا۔فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
اور اُس نے اُتر کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہم تجھے اپنا گورنر بنانا چاہتے
مگر ہماری گورنری ایسی نہیں ہوتی جیسی دنیا کی گورنریاں ہوتی ہیں ہم تجھے گورنر بھی بنانا
چاہتے ہیں اور اپنا دوست بھی بنانا چاہتے ہیں۔اب ہم دونوں کی قوسیں ایک ہوگئی ہیں۔اے
محمد ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تیرے بھی دشمن ہوں گے اور کچھ میرے بھی دشمن ہونگے
ہیں

۴۳۳
آخر ہر ایک کے دشمن ہوتے ہیں کچھ میرے بھی دشمن ہیں یعنی توحید کے منکر اور کچھ تیرے بھی
دشمن ہیں یعنی انسانیت اور اخلاق اور شرافت کے دشمن۔تجھے بھی ضرورت ہے ان پر تیر
چلانے کی اور مجھے بھی ضرورت ہے اپنے دشمنوں پر تیر چلانے کی۔پس آ! ہم دوست بنتے ہیں
اب ہم دونوں اپنی کما نہیں جوڑ لیتے ہیں اور ان دونوں کمانوں کا ایک ہی وتر ہوگا یعنی وہ تار جو
کمان میں ہوتی ہے ایک ہوگی اور پھر تیرا تیر بھی اور میرا تیر بھی اکٹھا ایک ہی طرف چلے گا،
یہ
کتنی دوستی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے اظہار فرمایا۔مقام محمد یت کی بلندی پھر فرماتا ہے، فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْأَدْنی۔اوعربی زبان میں
یا کے معنے بھی دیتا ہے اور ترقی کے معنی بھی دیتا ہے گویا پہلے تو
تیرا تیر بھی اور میرا تیر بھی ایک طرف چلتا تھا مگر پھر اس سے بھی ترقی ہوئی اور وہ ترقی یہ ہے کہ
پہلے تو دو قوسیں تھیں اور دشمن بھی دو ہی تھے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن اور خدا کا
ثمن۔بیشک تیرا کٹھا چلتا تھا مگر دشمن دو تھے پھر وہ دونوں ایک ہو گئے یعنی قوسیں بھی ایک بن
گئیں اور ہاتھ بھی ایک بن گیا تیر بھی ایک بن گیا اور دشمن بھی ایک بن گیا۔اسی کی طرف دوسری جگہ قرآن کریم میں اس طرح اشارہ کیا گیا ہے کہ مَا رَمَيْتَ
اذْرَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى ۱۴
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اور تو دونوں اس طرح اکٹھے ہو چکے ہیں کہ
تو نے جو بدر کی جنگ میں پتھر پھینکے تھے وہ تو نے نہیں پھینکے بلکہ ہمارا ہاتھ تھا جو ان کو پھینک رہا
تھا۔گویا پہلا اتحاد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا کے درمیان یہ ہوا کہ دو قوسوں سے
ایک تیر چلنا شروع ہوا اور پھر آخری اتحاد قوسوں کا آپس میں مدغم ہو جانا اور پھر ہاتھوں کا بھی
آپس میں مدغم ہو جانا تھا گو یا ہاتھ بھی ایک ہو گئے ، قوس بھی ایک ہو گئی ، دشمن بھی ایک ہو گیا
اور تیر بھی ایک ہو گیا۔یہ کیسا عجیب دربار ہے کہ ابھی کام شروع بھی نہیں کیا اور پہلے ہی دوستانہ تعلق
اور پیار ہو گیا۔کیوں؟ اس لئے کہ دُنیوی بادشاہ جب کسی کو جرنیل مقرر
کرتے ہیں تو کہتے ہیں معلوم نہیں وہ شکست کھا کر آتا ہے یا فتح حاصل کر کے؟ پہلے پتہ تو کر لینے
دو۔مگر یہ دربار ایسا ہے جس میں بادشاہ کو پہلے ہی پتہ ہوتا ہے کہ میرا جرنیل جیت کر آئے گا اس
لئے اگر اسے پہلے سے ہی انعام دے دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، بہر حال اسی نے جیتنا ہے۔عجیب دربار

۴۳۴
بادشاہوں کے خلاف پھر ہم دنیوی بادشاہوں کے دربار میں جا کر دیکھتے ہیں تو
وہاں بعض دفعہ عجیب تماشہ نظر آتا ہے۔بادشاہ بیٹھا ہوا ہوتا
درباریوں کی سرگوشیاں ہے اور دُور کناروں پر لوگ آپس میں گھسر پھسر کر ر۔ہوتے ہیں کہ فلاں جس کو بادشاہ نے منہ چڑھایا ہوا ہے بڑا
خبیث آدمی ہے۔دیکھنا کسی دن بادشاہ سے دھوکا کر کے رہے گا۔یہ فلاں شہزادہ کا دشمن
ہے، فلاں بیوی پر اس کو بدظنی ہے خبر نہیں کیا کرے گا غرض اِ دھر دربار لگا ہوا ہوتا ہے اور
اُدھر سر گوشیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دربار لگا ہوا ہے بادشاہ
آیا اور اُس نے کسی کو خلعت دیا جب اسے خلعت دے کر رخصت کیا تو کسی درباری نے
کہا حضور ! اگر یہ طاقت پکڑ گیا تو آپ کے خلاف کھڑا ہو جائے گا اور آپ کو نقصان کی
پہنچائے گا۔بادشاہ جواب دیتا ہے میں خوب جانتا ہوں لیکن موقع دیکھ رہا ہوں موقع پر
گردن پکڑ لونگا۔آسمانی دربار کی ایک سیر ہم اس آسانی در بارک بھی جا کر دیکھتے ہیں کہ کیا یہاں بھی
وہی کچھ ہے کہ ادھر گورنری دی جا رہی ہے اور اُدھر
سازشیں اور شکائتیں ہو رہی ہیں اور گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں۔سو قرآن کریم کی
اجازت سے میں تم کو اس دربارِ خاص میں لے جاتا ہوں ورنہ اس دربار میں ہر ایک کو جانے
کی اجازت نہیں۔ہم اس دربار میں جاتے ہیں دروازہ کھولتے ہیں اور اندر سر ڈال کر دیکھتے
ہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ کیا گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں ، ان پر جرح وقدح ہو
رہی ہے یا ان کے نقائص بیان کئے جا رہے ہیں یا تعریفیں ہو رہی ہیں۔ہم جب اندر سر ڈالتے
ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے تو ہمارے سر ڈالتے ہی ہمارے کان میں ایک آواز آتی ہے
کہ آ جاؤ بے شک آؤ کوئی حرج نہیں ہم جو کام کر رہے ہیں وہ تم کو بھی بتاتے ہیں تم بھی وہی
کام کرو۔اِنَّ اللهَ وَمَلّئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبي ياأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ
وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا ها
اس دربار میں بجائے گورنر کی شکائتیں ہونے کے بجائے اس پر الزام قائم کرنے کے،
بجائے اس کے متعلق شبہات پیدا کرنے کے ہم جو دیکھتے ہیں تو بادشاہ بھی اُس پر برکات نازل
کرنے میں لگا ہوا ہے اور درباری بھی اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور ہم جو چوری چھپے

۴۳۵
یکھنے جاتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ تم بھی درود پڑھوا اور سلام بھیجو۔اخلاص اور محبت کے نظارے کیا اخلاص اور کیسی کچی محبت اور کیسے بچے تعلق کا در بار
ہے کہ جس پر ہر شخص اعتبار کر سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے
کہ یہاں نہ میرے ساتھ غداری کی جائے گی ، نہ میرے دوستوں کے ساتھ غداری کی جائے
گی ، نہ میرے ساتھیوں کے ساتھ غداری کی جائے گی ، اس دربار میں خالص سکہ ہے اور
صرف اللہ تعالیٰ کی محبت کام کر رہی ہے۔دوسرا حصہ درباریوں کی برطرفی کا ہوتا ہے وہ میں بتا
چکا ہوں کہ برطرفی اس دربار میں ہوتی ہی نہیں۔درباری ختم بھی ہو گیا مر گیا نوح کسی زمانہ
میں پیدا ہوا اور ختم ہو گیا ، اس کی نسل کا بھی پتہ نہیں ، اس کی حکومت کوئی نہیں ، مذہب کوئی نہیں ،
تعلیم کوئی نہیں لیکن مجال ہے جو نوح کو کوئی گالی دے سکے، جھٹ خدا کے فرشتے اُس کی گردن
پکڑ لیتے ہیں کہ خدا کے گورنر کو گالی دی جا رہی ہے۔دربارِ خاص کی دوسری غرض دوسری غرض در بار خاص کی یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ اپنے
وزراء اور امراء کو خاص امور کے بارہ میں مشورہ دے
اور بتائے کہ انہوں نے ان ان ہدایتوں کے ماتحت کام کرنا ہے تا کہ وہ اپنے فرائض کو صحیح طور
پر ادا کر سکیں۔چنانچہ اب اس دربار کا ذکر کیا جاتا ہے جس میں عہدہ رسالت کی تفویض کے
احکام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے اور بتایا گیا کہ آپ نے دنیا میں کیا کرنا ہے
اور کس طرح اپنے فرائض کو سرانجام دینا ہے۔دنیوی بادشاہوں کے مشوروں کی حقیقت ہم دیکھتے ہیں کہ دنیوی درباروں
میں اوّل تو بادشاہ خود مشورہ کا محتاج
ہوتا ہے اور پھر جو وہ مشورے دیتا ہے بالعموم غلط بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات اُن مشوروں
سے وزراء کو اتفاق نہیں ہوتا اور بعض دفعہ وہ اُن پر عمل ہی نہیں کر سکتے اور سب کام خراب ہو جاتا
ہے مگر یہ ایسا دربار ہے جس کا بادشاہ کسی کے مشورہ کا محتاج نہیں۔کامیابی کے متعلق تذبذب کی کیفیت پھر دنیوی دربارِ خاص میں بادشاہ ایک
افسر کو بلاتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہم
تمہاری وفا داری پر یقین کر کے تم کو فلاں عہدہ پر مقرر کرتے ہیں امید ہے تم ہمارے اعتبار کے
اہل ثابت ہو گے تم فلاں فلاں کام دیانتداری سے کرو اور اگر تم اس میں کامیاب ہو جاؤ گے تو

۴۳۶
ہم تم سے بہت خوش ہونگے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ وہ خوشی کتنی حقیر ہوتی ہے مگر بہر حال یہی سہی
لیکن ان کلمات میں بھی کتنی کمزوری پائی جاتی ہے۔اول بادشاہ کہتا ہے ہم تم کو چنتے ہیں اور ہم امید
کرتے ہیں کہ تم کامیاب ہو گے گویا بادشاہ اس کو ایک تخمین ( یعنی اندازہ) سے چنتا ہے اور پھر
اس شک میں رہتا ہے کہ معلوم نہیں وہ کامیاب بھی ہوگا یا نہیں۔لیکن اس الہی دربار میں کوئی شک
نہیں ہر شخص کو یقین کے ساتھ چنا جاتا ہے اور یقین کیا جاتا ہے کہ وہ کامیاب ہوگا اور یقین کے
ساتھ کہا جاتا ہے کہ وہ کیوں کامیاب نہیں ہو گا۔جب کہ ہم اس کے ساتھ ہیں۔بڑے بڑے جرنیلوں کی ناکامی دنیا میں بسا اوقات بڑے بڑے جرنیل بڑے سکتے
ثابت ہوتے ہیں چنانچہ دیکھ لو پچھلی جنگ عظیم میں
کس طرح جرنیل بدلے گئے۔پہلی جنگ عظیم میں تین جرنیل یکے بعد دیگرے بدلے گئے تھے
دوسری جنگ عظیم میں بھی ایسا ہی ہوا۔ابھی تازہ واقعہ دیکھ لو میکارتھر نے کوریا کی جنگ میں کتنا
بڑا ٹھہر ہ حاصل کیا تھا لیکن ٹرومین سے اس کا اختلاف ہو گیا اور لوگوں نے اس کے کان بھر نے
شروع کر دیئے کہ اگلی پریذیڈنٹی کے لئے یہ کھڑا ہونا چاہتا ہے اور آپ کا مد مقابل بننا چاہتا
ہے چنانچہ جھٹ فساد کی تاریں چھوٹنی شروع ہوئیں اور اسے نکال کر باہر پھینک دیا اب اسے
کوئی پوچھتا بھی نہیں۔دوسرے، دنیا میں جب کسی جرنیل پر بھروسہ کیا جاتا ہے تو وہ بھروسہ خیالی اور شکی ہوتا
ہے جو آگے چل کر غلط ہو جاتا ہے اور بعض جگہ وہ شکست کھا جاتا ہے یا بعض جگہ وہ کامیاب ہو
جاتا ہے لیکن اتنا نتیجہ نہیں نکلتا جتنے نتیجہ کی امید کی جاتی ہے اور بعض دفعہ وہ کامیاب ہو جاتا ہے
تو خود بادشاہ کے خلاف لڑنا شروع کر دیتا ہے۔دوسری قوموں کو جانے دو مسٹر چرچل کو ہی دیکھ لو۔اس نے گزشتہ جنگ میں کتنی بڑی
قربانی کی۔مگر چند مہینوں کے اندر اندر اس کے ملک نے اسے ایسی خطرناک شکست دی کہ
پارلیمنٹ میں اس کی اور اس کے ساتھیوں کی پارٹی نہایت ہی قلیل رہ گئی۔پھر ہندوستان میں
گاندھی جی نے کہا کہ مجھے اندر سے آواز آتی ہے اور لگے نبیوں کے سے دعوے کر نے آخر
انہی کے ایک چیلے نے اُٹھ کر انہیں پستول مار دیا۔قرآنی در بار خاص میں گورنر جنرل کی ہدایات لیکن اب قرآنی دربار کی سُن لو یہاں
ایک بڑے بھاری جرنیل کا تقرر ہوتا

۴۳۷
ہے اسے دربارِ خاص میں بلایا جاتا ہے اور اعلان پڑھا جاتا ہے کہ ہم نے آپ کو مقرر کیا
اب ہم آپ کو ہدائتیں دیتے ہیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے کس طرح کرنا ہے اور کس کس طریق
سے اس کام کو سرانجام دیتا ہے چنانچہ فرماتا ہے یا يُّهَا الْمُدَّثِرُ۔قُمْ فَانْذِرُ۔وَرَبَّكَ فَكَبِّرُ۔وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ۔وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ۔وَلَا تَمُنُنُ تَسْتَكْثِرُ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرُ ]
میلادالنبی کے وعظ یہ آیات تو قرآن کریم میں تیرہ سو سال سے موجود ہیں اور علماء
نے ان آیات کی تفسیر میں بھی لکھی ہیں لیکن آج کل کے مولویوں
کے وعظ خصوصاً میلادالنبی کے تم نے سنے ہی ہوں گے ، جب وہ ان آیات کی تفسیر شروع
کرتے ہیں تو کہتے ہیں۔او کملی والیا! اے زُلفاں والیا ! اے کملی والیا!
ایک ہندو وکیل سے گفتگو میں ایک دفعہ فیروز پور گیا وہاں ایک ہندو وکیل جو اچھا
ہوشیار اور آریہ سماج کا سیکرٹری تھا مجھ سے ملنے کے لئے
آیا اور کہنے لگا آپ کہتے ہیں ہندو مسلمان لڑتے رہتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی بتایا بھی کہ
اسلام کیا چیز ہے؟ میں نے کہا تمہیں کیا بتا ئیں؟ کہنے لگے، میلاد النبی کا جلسہ ہوتا ہے تو ہم
بھی جاتے ہیں کہ وہاں چل کر پتہ لگائیں گے کہ اسلام کیا ہوتا ہے مگر وہاں ہمیں یہ سنایا جاتا ہے
کہ اے کملی والیا! اے زلفاں والیا! کہنے لگا ہم زُلفیں دیکھنا نہیں چاہتے ہم کملی دیکھنا نہیں
چاہتے ہم تو تعلیم سنا چاہتے ہیں مگر بجائے یہ بتانے کے کہ رسول اللہ کی تعلیم کیا تھی آپ کے کیا
کام تھے اور آپ کی کیا خدمات تھیں ہمیں بتایا یہ جاتا ہے کہ آپ کی زلفیں ایسی تھیں اور آپ
کی کملی ایسی تھی ہم عشق مجازی تو نہیں کرنا چاہتے کہ ہمیں یہ باتیں بتائی جاتی ہیں۔شرمندگی تو
بہت ہوئی مگر خیر میں نے کہا لوگ غلطی کرتے ہیں ہمارا نقطہ نگاہ بھی آپ کبھی سن لیں۔کہنے لگا
میں نے آپ کی ایک تقریر سنی ہے اور اس سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا طرز اور ہے مگر میں
بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے اس کے بعد یہ خواہش کرنا کہ ہم مسلمان ہو
جائیں اور ہم سے اس کی امید رکھنا کس طرح درست ہوسکتا ہے کیا کملی دیکھ کر کوئی مسلمان ہو
سکتا ہے یا زُلفیں دیکھ کر کوئی مسلمان ہو سکتا ہے؟
دربارِ خاص کا نقشہ دوسرے مسلمانوں کے نقطہ نگاہ سے پس غیر احمدی بھی اس
دربار کا نقشہ کھینچتے ہیں لیکن۔

۴۳۸۔ان کا نقشہ میں پہلے سُنا دیتا ہوں کہ کیا ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں دربارِ خاص لگا ہوا ہے ،
با دشا و خلق وکون کی آمد آمد ہے، چھوٹے چھوٹے درباروں کے اہلکار تو ایسے موقع پر ہمہ تن
مصروف عمل ہوتے ہیں ، بھاگ دوڑ ہو رہی ہوتی ہے، افسر قرینہ سے کھڑے ہوتے
ہیں اور منتظر ہوتے ہیں کہ بادشاہ آئے تو فوراً اس کا استقبال کریں اور اس کا اعزاز کریں اور
اس کی تعریف کریں۔لیکن ہمارے بادشاہ کے دربار کا یہ حال بتایا جاتا ہے کہ بادشاہ سلامت
تشریف لاتے ہیں تمام دربار میں خاموشی طاری ہو جاتی ہے اور جس کی خاطر در بارِ خاص لگایا
گیا تھا وہ ایک کمبل اوڑھ کر ایک گوشے میں سو پا پڑا ہے اب بادشاہ اس کے پاس پہنچتا ہے ،
اُس نے میلے کچیلے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، گھٹنے گھٹنے تک اس کے جسم پر میل چڑھی ہوئی ہے،
بادشاہ سلامت آکر اُسے جگاتے ہیں کہ اُٹھ میاں! یہ سونے کا وقت ہے تجھے کام پر بھیجنا تھا
تیری خاطر دربار خاص لگایا تھا اور تو کمبل لے کر سو رہا ہے، اُٹھ ! اُٹھ کے کمبل اُتار ، کپڑے
دھو، غسل کر ،شرک چھوڑ دے، سُودخوری نہ کر اور مصیبتیں برداشت کر۔یہ دربار ہے جس
کا نقشہ ہمارے سامنے کھینچا جاتا ہے۔بھلا جو معمولی معمولی ریاستیں ہیں مثلاً شملہ کی ریاستیں جو
پانچ پانچ سات سات ہزار آبادی کی ہیں کیا تم نے کبھی وہاں بھی ایسا در بار دیکھا کہ راجہ نے
کسی کو بُلا یا ہو اور جس کے اعزاز میں دربار منعقد کیا گیا ہو اُس کی یہ حالت ہو کہ وہ کمبل میں سو
رہا ہے اور اتنی میل چڑھی ہوئی ہے کہ حد نہیں۔کپڑوں سے بدبو آ رہی ہے، پاجامے سے بدبُو
آ رہی ہے، راجہ آکر جگاتا ہے اور جگانے کے بعد کچھ ملامت کرتا ہے اور ملامت کر کے کہتا
ہے تیرے سپر د فلاں کام کیا جاتا ہے مگر ایسے گند میں باہر جانا بھی ٹھیک نہیں پہلے کپڑے دھولے،
غسل کرلے اور پھر جا کر یہ کام کر۔یہ دربار ہے جو غیر احمدی پیش کرتے ہیں۔حقیقی دربار کی جھلک اب میں وہ دربار پیش کرتا ہوں جو حقیقتا قرآن کا در بار ہے اور
جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم سے ہمیں سمجھایا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ وِثَار کے ایک معنی عربی زبان میں اس کپڑے کے ہوتے ہیں جو
سوتے وقت اوپر لیا جاتا ہے کہ مثلاً کمبل ، لوئی یا لحاف وغیرہ اور لوگوں نے یہاں یہی معنے
مراد لئے ہیں۔مگر جب مدثر کہا جائے گا تو لغت کے لحاظ سے اس کے یہ معنی ہونگے کہ وہ کمبل
یا لوئی اوڑھ کر بھی سو رہا ہے۔کئی لوگ لوئیاں لے کر تو یہاں بھی بیٹھے ہیں مگر وہ جاگ رہے
ہیں۔مدقر تب کہا جائیگا جب کوئی لوئی لے کر سو رہا ہو۔لیکن آجکل کے مولوی کی یہ حالت ہے

۴۳۹
کہ رادھر تو ہمیں کفر کا فتویٰ دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور اُدھر قرآن میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی لفظ استعمال ہو تو یہ ہمیشہ اس کے بُرے معنے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق لیتا ہے اور عیسی کی نسبت وہی لفظ آ جائے تو خیر۔معلوم نہیں عیسی اس کا کیا لگتا
ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے اچھے معنے کرتا ہے اور پھر بھی وہ مولوی کہلاتا ہے۔مد قمر کے معنی یہ درست ہے کہ مدثر کے ایک معنی کمبل اوڑھ کر سونے والے کے بھی ہیں مگر
مدقر کے ایک اور معنی بھی ہیں جو اچھے ہیں اور اس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق وہ نہیں سوجھتے اور وہ معنے ہیں :۔کپڑے پہن کر تیار ہو جانے والا اور گھوڑے کے
پاس کھڑا ہونے والا کہ حکم ملتے ہی فوراً چھلانگ مار کر اس پر سوار ہو جائے۔یہ بھی لغت
میں لکھے ہوئے ہیں۔چنانچہ بہار کے متعلق لکھا ہے کہ اس کے معنے ہیں اَلثَّوْبُ الَّذِي فَوقَ الشَّعَارِ
یعنی دیار اس کپڑے کو کہتے ہیں جو گرتا وغیرہ کے اوپر پہنا جائے۔جب انسان نے باہر جانا ہوتا ہے تو وہ خالی گرتا نہیں پہنتا بلکہ کوٹ پہنتا ہے۔یا فوج
والے لڑنے کے لئے جاتے ہیں تو وردی پہن لیتے ہیں، پس اس کے معنے یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ
نے وردی پہنی ہوئی ہے۔ان مفسرین کو یہ تو نظر آتا ہے کہ مدقر کے معنے کمبل اوڑھ کر سونے والے کے ہیں مگر
یہ نظر نہیں آتا کہ اس کے ایک یہ معنے بھی ہیں کہ اے وردی پہن کر کھڑے ہونے والے
انسان ! اسی طرح اس کے دوسرے معنے گھوڑے پر چھلانگ لگا کر چڑھنے والے کے ہیں تے گویا
وہ اس بات کے انتظار میں کھڑا ہے کہ حکم ملے تو گھوڑے پر چھلانگ لگا کر سوار ہو جاؤں اور کام
کے لئے دوڑ پڑوں۔اب ان معنوں
کو دیکھو اور کمبل اوڑھ کر سور ہنے والے معنوں کو دیکھو کیا ان دونوں میں
کوئی بھی نسبت ہے؟ کیا وہ دربار معلوم ہوتا ہے اور در بار بھی وہ جو محمد رسول اللہ کے تقرر کے
لئے منعقد ہوا۔پیچھے مایوسی ہو جائے تو اور بات ہے لیکن یہاں تو ابتداء میں ہی نَعُوذُ بِاللهِ
گالیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ : -
اوسونے والے! تیری کام کی طرف توجہ ہی نہیں ، میل سے بھرا ہوا ہے اُٹھ اور تیار ہو
اور اپنے کام کی طرف جا اور ہر قسم کے سستی اور شرک وغیرہ کو چھوڑ۔

۴۴۰
قُمُ فَانْذِرُ کی تشریح آگے آتا ہے قُمْ فَانْذِرُ اس کے معنے وہ یہ کرتے ہیں کہ کھڑا ہو جا
اور انذار کر حالانکہ جوکمبل لے کر سویا پڑا ہے اس کے سپر دکوئی عقلمند
کام ہی کیوں کرے گا۔وہ تو کہے گا کہ اگر وہ سویا ہوا ہے تو سویا ہی رہے قُمْ فَانُذِرُ کے
الفاظ تو بتا رہے ہیں کہ جس کے سپر د کام کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر کوئی شان رکھتا ہے، وہ
اپنے اندر کوئی عزم رکھتا ہے، وہ اپنے اندر کوئی پختہ ارادہ رکھتا ہے۔وہ قسم کا لفظ لے لیتے
ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کے معنے کھڑے ہو جانے کے ہیں حالانکہ جس طرح مدقر کے دو معنے
ہیں اسی طرح عربی زبان میں قسم کے بھی دو معنے ہیں قسم کے معنے کھڑے ہونے کے بھی
ہیں اور قسم کے معنے کسی بات پر ہمیشہ کے لئے قائم ہو جانے کے بھی ہیں۔انہوں نے پہلے
کمبل کے معنے کئے پھر کہا اوسونے والے ! کھڑا ہو جا۔ہم نے یہ معنے کئے ہیں کہ اے وہ شخص
جو عہد ہ کے مطابق وردی پہنے تیار کھڑا ہے کہ حکم ملتے ہی گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے کام پر چلا
جاؤں قم ہمیشہ کے لئے اپنے کام پر لگ جا اور کبھی بھی اپنے کام میں سستی مت دکھا ئیو اور
ا بھی اپنے کام سے غفلت مت کیجیو فَانذِرُ اب ہمیشہ ہمیش کے لئے انذار کا مقام
اور نبوت کا کام تیرے سپرد کر دیا گیا ہے اب کوئی پینشن نہیں ، کوئی چھٹی نہیں ، ساری عمر کے
لئے یہ کام تیرے سپر د کر دیا گیا ہے۔ربَّكَ فَكَبّر کا پہلی آیات سے تعلق تیسری آیت ہے وَرَبَّكَ فَكَبَر اور اپنے رب
کی بڑائی کا دنیا میں ڈھنڈورا پیٹ۔اب اس
آیت کو ذرا پہلی آیت سے ملاؤ کہ ارے سوئے ہوئے ! ارے کمبل اوڑھ کر لیٹے ہوئے !
ارے نیند کے ماتے اُٹھ ! ڈھنڈورا پیٹ۔بھلا نیند والے نے کیا ڈھنڈورا پیٹنا ہے محض بے جوڑ
معنے ہیں جن کا پہلی آیت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔لیکن میں نے جو معنے کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ
اے وردی پہن کر کھڑے ہونے والے! اے حکم ملتے ہی گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہو کر دنیا میں
دوڑ جانیوالے ! اب ہمیشہ ہمیش کے لئے خدا کا پیغام پہنچانا تیرے سپر د کیا گیا ہے تو دنیا کو بتا کہ
اگر مانو گے تو بچو گے نہیں مانو گے تو تباہ ہو جاؤ گے۔ثِيَا بَكَ فَطَهِّرُ کی مضحکہ خیز تفسیر چوٹی آیت ہے وَثِيَا بَكَ فَطَهَرُ مولوی
اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ اپنے کپڑے
پاک کر۔وہ کہتے ہیں نماز جو پڑھنی تھی کپڑے پاک کرنا ضروری تھا گویا صرف نماز کے لئے

۴۴۱
کپڑے صاف کئے جاتے ہیں۔انگریزوں نے کبھی کپڑے پاک نہیں رکھے، امریکنوں نے کبھی
کپڑے پاک نہیں رکھے جب سے نماز شروع ہوئی ہے اُس وقت سے کپڑے پاک رکھے
جانے شروع ہوئے ہیں۔دوسرے الفاظ میں اس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ ان کے نزدیک پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفائی کی طرف کوئی رغبت نہیں تھی نماز کا حکم آیا تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کپڑے صاف رکھو۔پھر سوچو کہ ان آیات کا آپس میں جوڑ کیا ہوا ؟ پہلے معنے کئے اوسونے والے
اُٹھ ! پھر کہا اُٹھ اور دنیا میں جا کر انذار کر۔پھر ساتھ ہی کہہ دیا جا اور کپڑے دھو۔اب
وہ کپڑے دھوئے کہ انذار کرے دونوں میں جوڑ کیا ہو !؟ اب یہ مولوی فیصلہ کر لیں کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ؟ کپڑے دھونے لگتے تھے یا باہر جا کر تبلیغ
کرتے تھے۔غرض ایسی بے جوڑ باتیں کرتے ہیں اور اس قسم کی ہتک آمیز باتیں کرتے ہیں
کہ در حقیقت اگر وہ غور کریں تو ان کو معلوم ہو کہ اسلام کے ساتھ ان باتوں کا کوئی تعلق ہی
نہیں۔ایسی ایسی غیر معقول باتیں کرتے ہیں کہ ہر بُری بات محمد رسول اللہ کی طرف منسوب کر
دیتے ہیں۔بھلا کوئی سمجھائے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کا اس جگہ جوڑ کیا بنتا ہے۔اگر پہلی آیت
کے یہ معنے ہیں کہ اے کمبل لے کر سونے والے! تو یہ اگلے معنے نہیں لگتے کہ اُٹھ اور دنیا میں شور
مچا دے۔کمبل لے کر سونے والے نے شور کیا مچانا ہے وہ تو پھر سو جائے گا مگر تھوڑی دیر کے
لئے یہ بھی مان لیا کہ اسے ہلایا پانی کے چھینٹے دیئے اور وہ اُٹھ کر بیٹھ گیا مگر جب وہ تبلیغ کرنے
کے لئے نکلا تو ہم نے کہا ٹھہر جا ٹھہر جا کپڑے دھو لے تیرے کپڑے بہت میلے ہیں۔لَا حَولَ
وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
تبلیغ بھی رہ گئی گویا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا پاکیزہ نفس انسان جن کے
متعلق قرآن کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ کا وجود ایسا ہے کہ اگر اس پر خدائی نور نہ بھی گرتا تب
بھی یہ روشن نظر آ تا یعنی محمد رسول اللہ قرآن کے بغیر بھی پاکیزہ تھے اس مقدس انسان کے
متعلق یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جیسے کوئی پہاڑی گڈریا ہوتا ہے کہ مہینوں اُس کو کپڑے دھونے
کی توفیق نہیں ملتی۔محمد رسول اللہ کی شکل بھی نَعُوذُ بِاللهِ ویسی ہی تھی۔پہلے تبلیغ کا حکم دیا پھر
خیال آیا کہ بڑی شرمندگی ہوگی لوگوں کو خیال آئے گا کہ کیسے آدمی کو بھیج دیا اس لئے کہہ دیا کہ

کپڑے دھوئے۔۴۴۲
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے رشتہ داروں اب ہم بتاتے ہیں کہ اس کے کیا معنے
ہیں؟ لیکن میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا
اور دوستوں کو تبلیغ کرنے کا ارشاد ہوں کہ یہ خالص میرے معنے نہیں بلکہ
بعض پہلے صوفیاء نے بھی اس حصہ
کے یہ معنے لکھے ہیں پہلے نہیں لکھے لیکن یہ معنے لکھے ہیں ثِيَاب عربی زبان میں لغةً تو کپڑوں اور
دل کو کہتے ہیں۔" لیکن محاورہ میں شیاب اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی کہتے ہیں کیونکہ
ان کے ذریعہ سے انسان کی حفاظت ہوتی ہے اس کے عیب چھپتے ہیں اور وہ اس کے گرد لیٹے
ہوئے ہوتے ہیں جیسے کپڑا لپٹتا ہے۔پس استعارہ اور مجاز کے طور پر جیسے لوگ کہتے ہیں فلاں
سکندر ہے، حاتم ہے مجازاً اور استعارة ثیاب کے معنے دوست رشتہ دار اور قریبی لوگوں کے
ہوتے ہیں اور لغنا اس کے معنے کپڑے اور دل کے ہیں۔دل کے معنے میں اس جگہ نہیں لگاتا
لیکن میں کہتا ہوں کہ جو معنے بھی لگا و سیاق وسباق کو مد نظر رکھو،
میرے نزدیک سیاق و سباق کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے جو معنے بنتے ہیں وہ یہ ہیں کہ
اے محمد رسول اللہ ! تو پہلے اپنے بیوی بچوں اور رشتہ داروں کو سمجھا پھر اپنے قریبی دوستوں کو سمجھا
پھر اپنی قوم والوں کو سمجھا اور ان کو دینِ اسلام کی تعلیم کی طرف لا۔اب دیکھو یہ معنے یہاں
چسپاں ہو جاتے ہیں اور آیات کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اے تقر ر گورنری کی خبر سنتے ہی وردی پہن کر
کھڑے ہونے والے! اور اس بات کی امید رکھنے والے کہ حکم ملتے ہی میں گھوڑے پر چڑھ
جاؤں تیار ہو اور ہمیشہ کے لئے اس کام میں مشغول ہو جا جو ہم نے تیرے سپرد کیا ہے اور سب
سے پہلے یہ انذار اپنے گھر سے ، اپنی بیوی سے اور اپنے رشتہ داروں اور بچوں سے شروع کر۔اب دیکھ لو یہاں کپڑے دھونے اور انذار کرنے میں کوئی اختلاف نہیں کیونکہ یہ کپڑے
دھونا انذار کی تشریح ہے اور ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ سے اندار ختم نہیں ہوتا بلکہ جاری رہتا ہے صابن کے
گھت گھت کرنے سے تو انذار ختم ہو جاتا ہے لیکن اپنے رشتہ داروں اور دوستوں
کو تبلیغ کرنے
سے انذار ہوتا ہے ختم نہیں ہوتا۔پس یہ تضاد نہیں بلکہ عین وہی چیز ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی