سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 4
۴۴۳
قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ۔تو اُٹھ اور جا کر
اپنی قوم کو سمجھا اپنے رشتہ داروں کو
کے عمل سے تیاب کے معنوں کی تصدیق سمجھا، اپنے دوستوں اور عزیزوں کو
سمجھا، چنانچہ ہم قرآن کریم میں اس
کی تصدیق دیکھتے ہیں مثلاً بیویوں کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے۔هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمُ ۲۲
عورتیں تمہارا لباس ہیں۔اب دیکھ لو ان کو ثِيَاب بتایا گیا ہے پھر اسی آیت میں طَهَرُ
کا لفظ آتا ہے اور قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے متعلق یہی لفظ استعمال
کرتا ہے، فرماتا ہے اِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمُ
تَطْهِيرًا ۲۳۵
ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے نبوت سے کہہ دیا تھا کہ جا اور اپنے
خاندان کو پاک کر۔اب ہم تجھ کو کہتے ہیں کہ وہ جو ہم نے حکم دیا تھا اس کا ہم بھی پکا ارادہ کر
چکے ہیں اور تیرے اہل وعیال کو پاکیزگی کے اعلیٰ مقام پر پہنچا کر چھوڑیں گے گویا وہ خبر اس
جگہ آ کر بیان ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ ہم نے کہا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے تھا لیکن ہم اسے خود پورا کرینگے کیونکہ ہم نبی کو جو کچھ کہا کرتے ہیں اس کی ذمہ داری ہم
پر ہوتی ہے اسی طرح سورہ شعراء میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا گیا کہ۔وَاَنْذِرُ
عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ۲۴
یعنی اے محمد رسول اللہ ! تو اپنے قبیلہ میں سے قریبی رشتہ داروں کو جا کر ہوشیار کر۔پس ثیاب سے مراد اس جگہ وہی لوگ ہیں جو کپڑوں کی طرح ساتھ لیٹے ہوئے ہوتے
ہیں اور سورۃ شعراء میں اسی لفظ کو دوسرے رنگ میں ادا کر کے اللہ تعالیٰ نے اس لفظ کے مجازاً
ہونے کی تشریح کر دی اور بتا دیا کہ ہماری اس سے یہی مراد ہے کہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو
انذار قرآن پہنچا دے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پر غور کرنے سے بھی
انہی معنوں کی تصدیق ہوتی ہے چنانچہ بخاری کو نکال لو دوسری حدیثوں کو نکال لو ، جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلا الہام نازل ہوا تو سب سے پہلے آپ اپنے گھر گئے اور
حضرت خدیجہ کو خبر دی کیونکہ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کا حکم تھا کہ پہلے اسلام کی تعلیم اپنی بیوی اور
رشتہ داروں کو دو پھر حضرت علی کو بتایا۔چنانچہ تاریخ صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے
-
۴۴۴
آپ پر ایمان لانے والی اور سب سے پہلے طہارت کو قبول کرنے والی عورتوں میں سے
حضرت خدیجہ تھیں۔نابالغ جوانوں میں سے حضرت علی تھے اور بالغ جوانوں میں سے
حضرت زیدہ تھے وہ بھی لوگوں میں آپ کے بیٹے کے طور پر مشہور تھے اسی طرح بڑی عمر کے
لوگوں میں سے ابو بکر تھے جو آپ کے جانی اور جوانی کی عمر کے دوست تھے گویا جس طرح
ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کہا گیا تھا عملاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بالکل اُسی طرح کیا۔لیکن
کوئی حدیث نکال کر دکھا دو، ضعیف سے ضعیف نکال کر دکھا دو، منافقوں کی بیان کردہ حدیث
نکال کر دکھا دو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس الہام کے بعد فوراً بازار گئے ہوں اور
ریٹھے خریدنے شروع کر دیئے ہوں اور پھر کپڑوں کو ریٹھے اور صابن مل مل کر کوٹنے لگ
گئے ہوں لیکن ہمارے پاس ثبوت موجود ہے ، حدیث موجود ہے جو بتاتی ہے کہ آپ نے پہلے
حضرت خدیجہ کو خدا تعالیٰ کی بات بتائی ، پھر زیڈ کو بتائی ، پھر علی کو بتائی ، پھر ابو بکر کو بتائی
غرض جس طرح آپ نے عمل کیا وہ حدیثوں میں موجود ہے۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریٹھے لے کر اور پھٹے لے کر کپڑے کوٹنے شروع کر دیئے
تھے یا خدیجہ اور علی اور زیڈ اور ابو بکر کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے؟ اور اگر آپ اپنے
قریبیوں کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ
کے یہی معنے ہیں کہ تو اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو قرآن کی تعلیم دے اور ان کو
اسلام کی طرف لا۔وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ کی غلط تفسیر کپڑوں کی گندگی تو خیر کچھ برداشت بھی ہو جاتی
ہے آگے آتا ہے وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ اس کے
مولوی یہ معنے کرتے ہیں کہ تو گندگی جسمانی کو دور کر۔گویا کپڑے ہی غلیظ نہیں تھے بلکہ آپ
خود بھی ( نَعُوذُ بِاللهِ ) میلے تھے اب یہ اور بھی لمبا کام ہو گیا۔انذار بیچارہ تو انتظار ہی کرتا
رہے گا پہلے کپڑے دھوئے جائیں گے ، حمام میں غسل کئے جائیں گے، میلیں اُتاری جائیں گی
اور خبر نہیں کتنی دیر میں یہ کام پورا ہو انذار تو ختم ہو گیا لیکن ہم جو معنے کرتے ہیں اس کے لحاظ
سے کوئی دقت ہی پیش نہیں آتی کیونکہ رُجُز کے ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں اور فَاهُ جُو کے بھی
ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں ہمیں سارے معنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دیکھنا چاہئے کہ پچھلی
آیتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کونسے معنے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لحاظ سے
۴۴۵
تسلیم کئے جا سکتے ہیں۔یہاں آپ کو گورنری پر مقرر کیا جا رہا ہے کوئی قیدی مجسٹریٹ کے سامنے
پیش نہیں ہو رہا جس کو جھاڑ پلائی جا رہی ہو بلکہ اعلیٰ درجہ کے عہدہ اور خاتم النبیین کے منصب پر
شخص مقرر ہو رہا ہے اور بات اس طرح شروع کی جاتی ہے جس طرح کوئی تھرڈ کلاس
ایک
مجسٹریٹ مجرم کو جھاڑ رہا ہے۔رجز اور ھجو کے متعدد معانی بیشک رُجز کے معنے عربی زبان میں غلاظت اور
میل کچیل کے بھی ہیں ۲۵ لیکن اس کے ایک معنے
الْعَذَابُ کے ہیں ۲۶ اور ایک معنی عِبَادَةُ الاوثان ۲ے یعنی جُنوں کی پرستش کے ہیں۔اسی طرح میجر کے بھی کئی معنی ہیں ھجو کے ایک معنی ہیں چھوڑ دینا اور اعراض کرنا ،
دوسرے معنی ہیں کسی چیز کو پوری طرح کاٹ دینا ۲۹ اور تیسرے معنی ہیں اونٹ کے پیر میں رتی
باندھ کر وہی رہتی اس کی گردن سے باندھ دینا تا کہ پھندا پڑ جائے اور وہ نکلنا بھی چاہے تو نکل
نہ سکے اور اس کی حرکت زیادہ سے زیادہ محدود رہ جائے۔سے پس وہ تو یہ معنی کرتے ہیں کہ
اپنے جسم کی گندگی دور کر یعنی کپڑے بھی دھوا اور جسم کی گندگی بھی دُور کر ، لیکن ہم کہتے ہیں کہ ان
معنوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ایک شبہ کا ازالہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کے متعلق یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ بعض
دفعہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا جاتا ہے اور مراد امت
ہوتی ہے۔اس طرح ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچاؤ کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ
گندگی اور غلاظت دُور کرنے کا جو حکم دیا گیا ہے اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد
آپ کی اُمت ہے لیکن اس جگہ یہ معنے نہیں ہو سکتے اس لئے کہ یہ تو گورنر کے تقرر کا اعلان ہے
جب اس کی امت کو ئی تھی ہی نہیں ، جب امت تھی ہی نہیں اور آپ کو خاتم النبیین کے عہدہ پر
قائم کیا جا رہا تھا تو اُس وقت اس کا کیا ذکر تھا کہ تیرے مرید کپڑے بھی دھوئیں اور جسم کی
غلاظت بھی دور کریں اُس وقت بہر حال کلام مخصوص تھا محمد رسول اللہ سے۔اُس وقت
میں دوسرے لوگوں کی شرکت کا کوئی سوال نہیں تھا پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ان معنوں کا
سیاق وسباق سے بھی کوئی جوڑ نہیں۔پہلے کہا جاتا ہے ساری دنیا کو تبلیغ کر۔پھر کہتا ہے ٹھہر جا
پہلے کپڑے دھولے۔پھر کہتا ہے کپڑے بھی ابھی رہنے دے پہلے نہالے۔غرض بالکل غیر
متعلق باتیں ہیں اور کسی اعلیٰ درجہ کے کلام میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔
۴۴۶
اب میں بتاتا ہوں کہ اس آیت کے اصل معنے کیا ہیں اور ہر معنی کے لحاظ سے اس
آیت سے کتنے بڑے معارف نکلتے ہیں۔میں نے بتایا کہ رُجُز کے تین معنے ہیں گندگی ،
عذاب اور شرک۔اور ھجر کے معنے چھوڑنے کے بھی ہیں کاٹنے کے بھی ہیں اور گلے اور پیر
میں رستہ باندھ کر حرکت کو محدود کرنے کے ہیں۔ان معنوں کے لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی شان کے مطابق جو معنے بنتے ہیں وہ یہ ہیں۔دنیا میں غلاظت اور گندگی مٹادینے کا حکم اول ، اے رسول! گندگی کو مٹا دے ،
گندگی کو چھوڑ دے نہیں ! چھوڑنے کے
یہ معنے ہیں کہ گندہ ہے اور مٹانے کے یہ معنے ہیں کہ لوگ گندے ہیں تو ان کی گندگی کو دُور کر۔اور ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے جب ھجر کے معنے کاٹ دینے کے بھی پائے کو
جاتے ہیں، جب ھجر کے معنے مٹا دینے کے بھی پائے جاتے ہیں، جب ھجر کے معنے توڑ
دینے کے بھی پائے جاتے ہیں تو تم محمد رسول اللہ کو غلاظت میں کیوں پھنسانا چاہتے ہو۔حقیقت تو
ہم یہ دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے عیبوں پر پردہ ڈالتے ہیں ، لوگ کہتے ہیں
یہ ہمارا دوست ہے یہ ہمارے عیبوں کو چھپاتا ہے مگر یہ مولوی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
امتی بنے پھرتے ہیں اور پھر جھوٹے عیب آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔جب ھجو کے
معنے کاٹ دینے کے بھی ہیں تو وہ کیوں ایسے معنے نہیں لیتے جو محمد رسول اللہ کی شان کے مطابق
ہیں کہ اے محمد رسول اللہ ! تو گندگی کو کاٹ ڈال یعنی دنیا سے اس کا نام ونشان مٹا دے اور یہ
بالکل ٹھیک ہے ساری دنیا گندی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اس گندگی کو مٹا
دے اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر کس طرح عمل کیا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تاریخ میں یہ کہیں ذکر نہیں آتا کہ آپ نے حضرت خدیجہ سے یہ کہا ہو
کہ صابن لایا جائے اور آپ نے صابن مل مل کر میل اُتارنی شروع کر دی ہو اور پھر حدیثوں
میں اس کی تفصیل آتی ہو مگر جو کچھ میں کہتا ہوں وہ کتب اسلام میں لفظاً لفظاً موجود ہے۔رجز کے معنے ہوتے ہیں گندگی۔لیکن گندگی سے مراد صرف میل نہیں بلکہ د جز کے
معنے ہیں اشیاء ماحول کی گندگی ، جسم کی گندگی ، دماغ کی گندگی ، دل کی گندگی ، خیالات کی
گندگی ، زبان کی گندگی ، یہ ساری باتیں رجز کے اندر شامل ہیں اب یہ کتنا شاندار کام ہے
جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کیا گیا ہے اگر محمد رسول اللہ کی نسبت یہ ثابت ہو
۴۴۷
جائے کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے تو آپ کی کتنی شان بلند ہو جاتی ہے، کوئی نبی ہے ہی نہیں جس نے
یہ کام کیا ہو، انجیل لاؤ، توریت لاؤ، مُحفِ انبیاء لاؤ، آپ کے مقابلہ میں کوئی نبی ٹھہر ہی نہیں سکتا۔اسلام سے پہلے گندگی کو بزرگی کی علامت سمجھا جاتا تھا اسلام سے پہلے دین
کے یہ معنے سمجھے جاتے
تھے کہ گندے رہو۔عیسائی تاریخوں کو نکال کر دیکھ لو میں نے پڑھا ہے بعض پادری بڑے
بزرگ سمجھے جاتے تھے اور ان کی بزرگی کی علامت یہ سمجھی جاتی تھی کہ چالیس سال سے انہوں
نے غسل نہیں کیا اور ناخن اتنے بڑھے کہ کئی کئی انچ لمبے ناخن ہو گئے ، گویا ان کے ہاں بزرگوں کی
کا نشان یہی سمجھا جاتا تھا۔مسلمانوں نے بھی کچھ کمی نہیں کی ، انہوں نے ایک زیارت گاہ بنائی کی
ہوئی ہے کہتے ہیں کہ ایک بزرگ وہاں بیٹھے تھے چالیس سال تک انہوں نے سر نہیں اُٹھایا اور
دیوار میں بیٹھے بیٹھے گڑھا پڑ گیا گویا پیشاب اور پاخانہ بھی پاجامہ میں ہی کرتے رہے۔اس
میں عزت کیا ہے، آخر سوچنا چاہئے کہ جو شخص بیٹھا رہا اور ہلا نہیں اور وہیں اس کے جسم کا نشان
پڑ گیا اس کے معنے یہ ہیں کہ اس نے نہ نماز پڑھی، نہ روزہ رکھا، نہ دین کا کوئی کام کیا ، نہ کھانا
کھایا، نہ نہایا ، نہ پیشاب کیا ، نہ پاخانہ کیا ، مگر وہ تو ضروری ہے پھر یہی صورت ہو سکتی ہے کہ وہ
پیشاب، پاخانہ پاجامہ میں ہی کر ڈالتے ہونگے اور ان کا نام انہوں نے زیارت گاہ رکھا ہوا ہے۔ہندوؤں میں دیکھ لو ان میں بھی بزرگی کے یہی معنے سمجھے جاتے ہیں کہ فلاں شخص ایسا
بزرگ ہے کہ کوئی اس کو پرواہ ہی نہیں۔جب سے پیدا ہوا ہے نہایا نہیں ، بدھ جی کے متعلق
بتاتے ہیں کہ وہ اتنے بزرگ تھے کہ انہوں نے دیوار کے پاس بیٹھ کر عبادت کرنی شروع کی
نیچے سے بانس کا درخت نکلا اور ان کے پیٹ میں سے ہوتے ہوئے سر میں سے پار نکل گیا مگر
وہ پہلے ہی نہیں۔غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت دنیا میں آئے جب کہ ساری دنیا غلاظت
کا پوٹلا بنی ہوئی تھی جب کہ مذہب اور روحانیت کے معنے یہ سمجھے جاتے تھے کہ انسان غلیظ اور
گندہ ہو۔اس دنیا میں محمد رسول اللہ کا وجود پیدا ہوتا ہے اور ایسے خلاف ماحول میں اس کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ملتا ہے کہ اے محمد رسول اللہ ! یہ جو تجھے اردگرد نظر آتا ہے کہ گندگی
کا نام مذہب اور غلاظت کا نام نیکی رکھا جا رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے ان خیالات کو دنیا سے
نیست و نابود کر دے۔
۴۴۸
جسم کی صفائی کے متعلق رسول کریم چنا نچہ حمد رسل اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا
کہ جمعہ کو آؤ تو غسل کر کے آؤ ، مسجد میں آؤ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات تو پیاز کھا کر یا لہسن کھا کر نہ آؤ، تا کہ
تمہارے منہ سے بدبو نہ آئے۔عطر لگا کر
آؤ۔پھر انسان کے ساتھ شہوت لگی ہوئی ہے اسلام نے حکم دیا ہے کہ اس کے بعد غسل کیا جائے
لوگ پوچھتے ہیں کہ غسل جنابت کا فائدہ کیا ہے؟ وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ غسل جنابت ہی ہے جو
تمہیں پاکیزہ رکھتا ہے۔اب تم مجبور ہو جاتے ہو کہ غسل کرو اور اگر غسل جنابت نہیں کرتے تو
بے دین سمجھے جاتے ہو۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر دنیا کی کایا پلٹ دی، مذہب کا نام
غلاظت سمجھا جاتا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذہب کا نام صفائی رکھ دیا۔اسی
طرح لباس کی صفائی کے متعلق آپ نے احکام دیئے کہ جمعہ کے دن نئے کپڑے یا ڈھلے
ہوئے کپڑے پہن کر آؤ ، عیدوں پر تمہارے کپڑے دُھلے ہوئے ہوں ، غرض جسمانی صفائی
پر آپ نے اتنا زور دیا کہ دنیا میں روحانیت کا جو نقشہ تھا اس کو بالکل بدل دیا۔پہلے گندے
اور غلیظ آدمی کے متعلق کہتے تھے کہ یہ نیک ہے اب صاف اور پاکیزہ آدمی کو نیک کہتے ہیں
کتنا بڑا تغیر ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا۔حضرت خلیفہ اول کا ایک واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو چونکہ سر
میں چکر آنے کی مرض تھی آپ بادام روغن اور
مشک کا استعمال فرمایا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ ایک دفعہ میں درس دے کر
واپس آ رہا تھا کہ ایک ہندو جس کے مکانات میں بعد میں صدر انجمن احمدیہ کے دفتر بن
گئے ( کیونکہ ہم نے وہ مکان خرید لیا تھا ) اور جو ریٹائر ڈ ڈپٹی تھا اپنے صحن میں بیٹھا ہو ا تھا مجھے
دیکھتے ہی کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا حکیم صاحب! ایک بات پوچھنی ہے آپ خفا تو نہیں ہونگے ؟ سنا؟
ہے کہ مرزا صاحب پلاؤ اور بادام روغن کھا لیتے ہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے کھا لیتے ہیں حیران
ہو کر کہنے لگا کیا یہ ٹھیک بات ہے؟ میں نے کہا ڈپٹی صاحب ہمارے مذہب میں پلاؤ اور بادام روغن
جائز ہے۔کہنے لگا کیا فقراء کے لئے بھی جائز ہے؟ میں نے کہا ہاں ہمارے مذہب میں فقراء کو ی
بھی پاک چیزیں کھانے کا حکم ہے۔اس پر وہ اچھا! کہہ کر واپس چلا گیا گویا جو طیب
۴۴۹
چیزیں کھائے وہ ان کی نگاہ میں بزرگ نہیں ہو سکتا تھا۔یہ تو حضرت خلیفہ اول کا واقعہ ہے جو تہذیب سے بات کرتے تھے ہمارے ایک اور
دوست تیز زبان تھے اور مذاقیہ طبیعت کے تھے امرتسر کے رہنے والے تھے ان کے جواب ہمیشہ
اسی طرز کے ہوا کرتے تھے۔ان کو کوئی ہندو مجسٹریٹ مل گیا اور کہنے لگا کیا ہے تمہارا مرزا تم کہتے
ہو وہ خدا کاماً مور ہے اور یہ ہے اور وہ ہے ہم نے سنا ہے کہ وہ بادام اور پستہ اور مُرغ سب
چیزیں کھا لیتا ہے۔وہ کہنے لگے آپ مرزا صاحب کو چڑانے کے لئے پاخانہ کھایا کریں مجھے اس
پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔غرض اس نے اپنے رنگ میں جیسے اس کا اپنا مذاق اور علم تھا جواب
دید یا تو بات یہ ہے کہ دنیا میں بزرگی کا نقشہ یہی کچھ رہ گیا تھا کہ انسان غلیظ اور گندہ ہو۔مکان کی صفائی کے متعلق ارشادات اسی طرح مکان کی صفائی بھی کوئی ضروری نہیں
ی جاتی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مکان کی صفائی کا بھی حکم دیا اسے چنانچہ آپ نے مسجد کی صفائی کے متعلق کئی احکام دیئے
(اصل مکان جو آپ کے قبضہ میں تھا وہ وہی تھا آپ نے فرمایا مسجد کو صاف رکھو اس میں
جھاڑو دیا کرو، اس میں خوشبوئیں جلایا کرو تا کہ وہ صاف رہے۔۳۲
راستوں کی صفائی کا حکم اسی طرح راستوں کی صفائی کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا آپ نے فرمایا اس شخص کو ثواب ملتا ہے جو راستہ
میں سے پتھر وغیرہ اٹھا دے۔کے پاخانہ کے متعلق فرمایا کہ جوشخص راستہ میں پاخانہ پھرتا ہے
اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے ، اسے جو شخص کھڑے پانی میں پیشاب کرتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کی
لعنت ہے۔جو شخص راستہ سے پتھر یا کانٹوں کو ہٹا دیتا ہے یا گندی چیزوں کو ہٹا دیتا ہے اسے
ثواب ملتا ہے۔اگر کوئی مسجد میں تھوک بیٹھے تو فرمایا وہ اسے وہاں سے اُٹھا کر مٹی میں دفن کر
دے۔۳۵ غرض اتنے احکام ہیں صفائی کے کہ اس تہذیب یافتہ زمانہ میں بھی ہمارا ملک کم سے
کم ان پر عمل نہیں کر رہا۔یہ طہارت اور نظافت کے احکام ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ دنیا میں قائم ہوئے۔افکار کی صفائی کے متعلق ہدایات پھر آپ نے کہا کہ افکار کی صفائی بھی ضروری
ہے گویا آپ نے ہر ایک چیز کی صفائی کا حکم دیا
ہے صرف جسم کومل مل کر دھونے کا حکم نہیں مثلاً فکر ہے اس کی صفائی کا بھی آپ نے حکم دیا فرمایا
۴۵۰
بدظنی نہیں کرنی ، ۳۶ بغض اور کینہ دل میں نہیں رکھنا ہے سے گویا دماغ اور خیالات کی پاکیزگی
بھی آپ نے قائم کی اور حکم دیا کہ کسی قسم کے بد خیالات اور بدارا دے تم نے نہیں رکھنے۔قلب کی صفائی کا حکم پھر قلب کی صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ نے محبت خالص کا
حکم دیا ، نفاق سے روکا، سچے تعلقات اور وفاداری پر زور دیا۔۳۸
زبان کی صفائی کا حکم پھر زبان کی صفائی کا حکم دیا فرما یا گالی گلوچ نہیں کرنی ، سخت
الفاظ نہیں بولنے ، دوسرے سے محبت کے ساتھ پیش آنا ہے۔۳۹
منہ کی صفائی کا حکم پھر منہ کی صفائی ہے منہ کی صفائی کے لئے مسواک کا حکم دیا بلکہ یہاں
تک فرمایا کہ فرشتے نے منہ کی صفائی کے متعلق اتنا زور دیا کہ میں
نے سمجھا شاید فرض ہو جائے۔پھر فرمایا میں ہر نماز کے لئے مسواک اس لئے ضروری قرار
نہیں دیتا
کہ کہیں میرے حکم کے بعد خدا اس کو فرض قرار نہ دیدے۔۴۰
عظیم الشان تغییر یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلی دنیا دیکھو، پہلی تاریخیں پڑھو،
ہندوؤں کی تاریخیں پڑھو، عیسائیوں کی تاریخیں پڑھو، یہودیوں کی تاریخیں پڑھو وہ غلاظت کا
ٹوکرا معلوم ہوتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کو دیکھو یہاں
بڑا بزرگ تو الگ رہا جو چھوٹے سے چھوٹا بزرگ تھا وہ بھی پاکیزہ اور صاف ستھرا اور نہایا دھویا
ہؤ انظر آتا ہے۔گندگی اور غلاظت کے ساتھ خدانہیں ملتا اب ان معنوں کے لحاظ سے
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ
کے یہ معنے بنتے ہیں کہ اے ہمارے گورنر ! جو یہ پتہ لگتے ہی کہ ہم اس کو ایک اہم کام سپرد کرنے لگے
ہیں وردی پہن کر گھوڑے کے پاس تیار کھڑا ہو گیا ہے کہ چھلانگ لگا کر سوار ہو جاؤں دائمی طور پر اپنے
کام میں لگ جا اور دنیا کو ہوشیار کر اور پہلے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی اصلاح کر ، پھر باقی دنیا کی
اصلاح کا فرض سرانجام دے اور ہر قسم کی صفائی دنیا میں قائم کر اور لوگوں کو بتا کہ گندگی اور غلاظت کے
ساتھ خدا نہیں ملتا بلکہ انسان کا ذہن گند ہو جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے دُور ہو جاتا ہے۔رجز کے دوسرے معنوں کے لحاظ سے آیت کی تشریح اب ہم اس آیت کو
دوسرے معنوں کے لحاظ
۴۵۱
لیتے ہیں۔دوسرے معنے رجز کے عذاب کے تھے اس کے لحاظ سے آیت کے یہ معنے بن
جائیں گے کہ تو عذاب کو دنیا سے مٹا دے ان معنوں کے رو سے مندرجہ ذیل مطالب اس آیت
کے نکلتے ہیں۔تعذیب نفس کی ممانعت
نفس کی ممانعت اول اسلام
اول اسلام سے پہلے مختلف ادیان میں تعذیب نفس کو
روحانیت کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا مثلاً کہتے تھے کہ بیٹے کی
قربانی خدا کے قریب کر دیتی ہے۔یہ سمجھا جاتا تھا کہ شادی نہ کرنا، رہبانیت اختیار کرنا اور اپنے
نفس کا بریکار کر دینا یہ نہایت اعلیٰ درجہ کی چیز ہے۔ہتھیار کے ساتھ اپنے آپ کو ہیجڑا بنا لینا یہ بڑی
نیکی ہے۔اپنے آپ کو الٹا لٹکائے رکھنا یعنی سر نیچے اور ٹانگیں اوپر کر لینا، یہ بڑی نیکی ہے۔ٹھنڈے موسم میں دریا میں بیٹھے رہنا یہ بڑی نیکی ہے، گرمی کے موسم میں دھوپ میں بیٹھ رہنا یہ
بڑی نیکی ہے، جسم پر کوڑے لگانا یہ بڑی نیکی ہے۔اچھی اور پاکیزہ چیزیں نہ کھانا یہ بڑی نیکی ہے۔پس فرماتا ہے ہم نے ان تمام باتوں کی تیرے ذریعہ سے اصلاح کر دی ہے اور ہم
تجھے حکم دیتے ہیں کہ وہ تمام احکام جن کو دین کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، جن کو روحانیت کا ذریعہ سمجھا
جاتا تھا، جن میں انسان کے دل کو یا جسم کو یا دماغ کو عذاب دیا جاتا تھا وہ ساری کی ساری
چیزیں منسوخ کی جاتی ہیں۔خدا سے ملنے کے لئے اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسی کا ناک کاٹا
جائے یا کسی کو الٹا لٹکایا جائے۔خدا کے ملنے کے لئے روحانی ذرائع ہیں یہ غلط طریق تھے جو دنیا
نے جاری کئے ہوئے تھے۔اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جا اور ان کو منسوخ کر اور دنیا
کو بتا دے کہ یہ غلط طریق تھے جو اس نے اختیار کر لئے تھے۔عورتوں کو کالمُعَلَّقَہ چھوڑنے اور اسی طرح عورتوں کو مُعَلَّقہ چھوڑا جاتا تھا یہ
بھی تعذیب تھی ، آگ کا عذاب دیا جاتا تھا
آگ کا عذاب دینے کی ممانعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کسی
کو آگ کا عذاب دینے کی اجازت نہیں یہ
خدا کا حق ہے کہ وہ جہنم میں ڈالتا ہے تمہیں حق نہیں کہ ایسا کرو۔غلامی کی ممانعت اسی طرح دنیا میں غلامی کا رواج تھا انسان کی آزادی کو چھین لیا جا تا تھا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ یہ عذاب
بند کیا جاتا ہے اب کوئی غلامی نہیں۔اسے
۴۵۲
جانوروں کو دُکھ دینے کی ممانعت جانوروں کے منہ پر لوگ ٹھنے لگاتے تھے اور
اس طرح جانوروں کی مختلف قسمیں بناتے تھے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح جانور کو تکلیف ہوتی ہے اگر تم نے نشان ہی لگانا
ہو تو جانوروں کی پیٹھ پر لگاؤ تا کہ انہیں کم سے کم تکلیف ہو۔۴۲ جانوروں کے متعلق لوگ سمجھتے
تھے کہ وہ حقیر اور ذلیل چیز ہیں اور ان کے احساسات کا خیال رکھنے کی ضرورت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عورت کو محض اس لئے عذاب دیا گیا کہ اس نے ملی
کو باندھ رکھا اور اسے کھانے پینے کو کچھ نہ دیا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ مرگئی پس اسے دوزخ میں داخل
کیا گیا۔اور فرمایا ایک عورت کو اس لئے جنت میں داخل کیا گیا کہ اس نے ایک کتے کو جو
پیاسا تھا وہ اپنا جوتا لے کر کنویں میں اُتری اور اس میں پانی بھر کر اُسے پلایا اس وجہ سے خدا
نے اسے جنت میں داخل کر دیا۔۴۴
ہر حصہ زندگی سے تعذیب کا اخراج یہ تعلیم بتا رہی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ذریعہ دنیا سے کس طرح عذاب کو
مٹایا گیا اور عذاب دینے کو بُرا اور ناپسند قرار دیا گیا حالانکہ اس سے پہلے یہ باتیں ضروری سمجھی
جاتی تھیں۔وہاں روحانیت کی ترقی کے لئے لوگ اپنے جسم پر کوڑے مارتے تھے اور یہاں
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر آئے تو آپ نے دیکھا کہ ایک رستی لٹکی ہوئی ہے آپ
نے اپنی بیوی سے پوچھا یہ رستی کس لئے لٹکائی ہے؟ اس نے کہا یا رَسُول اللہ ! جب میں عبادت
کرتے کرتے تھک جاتی ہوں تو رسی پکڑ لیتی ہوں تا کہ مجھے نیند نہ آئے۔آپ نے فرمایا خدا کو
تمہارے نفس کو تکلیف میں ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں جب تک تمہارا نفس برداشت کر سکتا ہو
عبادت کرو اور جب نہ کرے نہ کرو ۴۵ تو دیکھو تعذیب کو کس طرح ہر حصہ زندگی سے مٹا دیا
گیا ہے۔پس فرماتا ہے وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دنیا
میں روحانیت کی ترقی کے لئے غلط معیار قائم ہو گئے ہیں لوگ کہتے ہیں روحانیت کی ترقی اور
نفوس کی اصلاح کے لئے ہیجڑے بن جاؤ ، پلاؤ کے اندر مٹی ملاؤ یا اس میں تیل ملاؤ یا سردیوں
میں اُلٹے لٹک جاؤ ، گرمیوں میں آگ کے سامنے بیٹھو یہ سب لغو باتیں ہیں ہم ان کو منسوخ
کرتے ہیں خدا کو ان غلاظتوں اور تکلیفوں سے کوئی تعلق نہیں خدا تو تم کو آرام پہنچانا چاہتا
ہے۔خدا تم کو عذاب میں نہیں ڈالنا چاہتا خدا نے اپنے تک پہنچنے کے راستے اور قسم کے بنائے
۴۵۳
ہیں جن سے بغیر نفس کی ذلت کے ، بغیر کسی نفس کو توڑ دینے کے ، بغیر جذبات کو مار دینے کے
خدا تک انسان پہنچ سکتا ہے خدا کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ ان باتوں کو رائج کرے۔۔رجز کے تیسرے معنے تیسرے معنے الرجز کے شرک کے ہیں گے اس لحاظ سے
وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ کے یہ معنے ہوں گے کہ تو شرک مٹا دے
دیکھو شرک کو چھوڑ دے اور شرک کو مٹا دے میں فرق ہے۔مولویوں نے اس کے یہ معنے کئے
ہیں کہ تو شرک چھوڑ دے حالانکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک پہلے ہی چھوڑ اہو ا تھا،
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی شرک نہیں کیا۔۔پس یہ معنے
کرنا کہ ” شرک چھوڑ دے محمد رسول اللہ کی ہتک ہے اور یہ معنے کرنا کہ شرک کو مٹا دے“ یہ
رسول اللہ کا اصل کام ہے۔خدا فرماتا ہے تو شرک کو توڑ دے کیونکہ ھجو کے معنے تو ڑ دینے
اور مٹا دینے کے بھی ہیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کی اتنی اعلیٰ تعلیم دی کہ
شرک کی جڑ اُکھیڑ کر رکھ دی۔انسانیت کی تذلیل کا ایک بھیانک نظارہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
میں مبعوث ہوئے تھے بھلا سوچو تو
سہی کہ اُس وقت کیسا بھیانک نظارہ نظر آتا تھا کہ ابو جہل جیسا انسان جو باتیں کرتا تھا تو یوں
معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے عقلمندوں میں سے ہے۔ابوسفیان جس کا اسلام لانے کے
بعد بھی عرب پر سکہ جما ہوا تھا اور لوگ اُس کی عزت کرتے تھے اُن کی یہ حالت تھی کہ اپنے
سامنے مٹی کا بنا ہو ابت رکھتے ہیں اور اُس کے آگے گر جاتے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا
ہے کہ کتنی ذلت تک انسانی دماغ پہنچا ہو ا تھا۔بتوں کی بے بسی ایک صحابی کہتے ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام
کی تعلیم دینی شروع کی تو میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی تھی کیونکہ
ماں باپ سے سُنا ہو ا تھا کہ بتوں میں طاقت ہوتی ہے ہماری عادت تھی کہ جب ہم باہر کسی کام کے
لئے جاتے تو ایک چھوٹا سا پتھر کا بنا ہو ابت اپنے ساتھ لے جاتے تا کہ اس کی برکت سے ہم
مصیبتوں سے بچے رہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں سفر پر گیا اور بُت کو اپنے ساتھ لے لیا
ایک جگہ پہنچ کر مجھے ایک ضروری کام پیش آیا میں نے اسباب رکھا اور بُت کو پاس بٹھا کر کہا
حضور والا! آپ ذرا میرے اسباب کا خیال رکھیئے میں ایک ضروری کام کے لئے جا رہا ہوں
۴۵۴
یہ کہہ کر میں چلا گیا۔وہ کہنے لگے کام کر کے جب میں واپس آ رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ گیدڑ
نے اس کے سر پر پیر رکھا ہوا ہے اور پیشاب کر رہا ہے۔گیدڑ اور گتے کی عادت ہوتی ہے کہ وہ
ٹانگ اُٹھا کر اور کوئی سہارا ہو تو اُس پر رکھ کر پیشاب کرتا ہے۔میں نے آتے ہی اُسے اُٹھا کر
پرے پھینک دیا اور میں نے کہا اپنے آپ کو تو پیشاب سے بچا نہیں سکتا میرے سامان کو تُو نے
کیا بچانا ہے اور میں آکر مسلمان ہو گیا ، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو تعلیم شرک
کے خلاف پیش کی وہ ایسی نفسوں میں گڑ گئی کہ جو بھی سنتا تھا وہ اس پر فریفتہ ہو جاتا تھا اس سے
باہر نکلنے کی اس میں جرات ہی نہیں تھی۔ہندہ کا اعتراف توحید ہندہ کا واقعہ مشہور ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح
کیا تو مسلمانوں کو جولوگ دُکھ دینے والے تھے، جنہوں نے۔مسلمانوں پر بعض دفعہ انسانیت سوز مظالم کئے تھے یعنی ان کے ناک کان وغیرہ کاٹے تھے ان
میں ہندہ بھی تھی۔ایسے لوگوں کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا کہ ان کو معافی
نہیں ہو گی بلکہ ان کو پکڑ کر سزا دی جائے گی ہندہ کے متعلق بھی یہی احکام تھے مگر ہندہ بڑی
ہوشیار عورت تھی چُھپ گئی اُسے تلاش کیا گیا مگر نہ ملی مسلمانوں نے سمجھا کہ کہیں بھاگ گئی ہے۔درمیانی طرز کے لوگ جو غور کر رہے تھے اور اس لڑائی کا انجام دیکھنا چاہتے تھے جب مکہ فتح ہو
گیا تو انہوں نے سمجھا کہ اسلام سچا ہے ان کے لئے آپ نے بیعت کا اعلان کر دیا۔عورتوں
کے لئے بھی اعلان ہو اچنانچہ سینکڑوں عورتیں بیعت کے لئے آئیں اور ان میں ہندہ بھی چُھپ
کر آ گئی۔بیعت کے وقت جو الفاظ دُہرائے جاتے تھے ان میں یہ الفاظ بھی آتے تھے کہ ہم
شرک نہیں کریں گی ، باقی الفاظ تو وہ دُہراتی چلی گئی جب آپ ان الفاظ پر پہنچے کہ کہو ہم شرک
نہیں کریں گی تو چونکہ ہندہ کی طبیعت بڑی تیز تھی فوراً مجلس میں بول اُٹھی کہ کیا اب بھی ہم
شرک کریں گی ؟ تم اکیلے تھے اور ہم سارے تم کو مارنے کے لئے اکٹھے ہوئے ، تم کمزور تھے
اور ہم طاقتور تھے، ہم نے ساری قوم کا زور صرف کیا مگر تمہارا خدا جیتا اور ہم ہارے کیا اب بھی
ہم شرک کریں گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہندہ ہے جس کا مطلب یہ تھا کہ
تمہارے لئے تو سزا تجویز ہے، اس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اب آپ کو مجھ پر کوئی اختیار نہیں ،
اب میں مسلمان ہو چکی ہوں۔۳۹ تو دیکھو یہ توحید کی تعلیم تھی جس نے دلوں کو اس طرح
صاف کر دیا کہ دیکھنے والا سمجھتا تھا کہ سب لغو اور عبث باتیں ہیں بھلا شرک کوئی مان سکتا ہے۔