سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 5
۴۵۵
مشرکانہ عقائد کے پیرو بھی آج تو حید کو ہی درست سمجھتے ہیں پھر جوں جوں
پھیلی شرک میتا گیا۔یورپ میں اب بھی ایسے گرجے موجود ہیں جن میں حضرت مریم اور حضرت عیسی کی تصویر لیکی
ہوئی ہوتی ہے اور جن کے آگے وہ سجدے کیا کرتے تھے ، ہندوؤں میں بھی لاکھوں دیوتا تسلیم
کئے جاتے تھے مگر اب دیکھو ہندوؤں میں جتنے نئے فرقے نکلے ہیں سب تو حید پیش کرتے ہیں
آخر ہزاروں لاکھوں بُت جو ایجاد ہوئے ہیں تو ہر زمانہ میں ایجاد ہوتے رہے ہیں مگر اب کوئی
نئی موومنٹ بتا دو جس میں کوئی نیابت ایجاد کیا گیا ہو۔اب آریہ سماجی نکلے، بنگال کی
بر ہمو سماج نکلی ، اسی طرح بنگال کی دیویکا نند کی سوسائٹی ہے۔ٹیگورا تھا، غرض جتنے نکلے
سب نے تو حید پیش کی اور کہا کہ ہمارے مذہب میں بہت ہیں ہی نہیں۔یہ سب باتیں ہیں۔یہ تو
نتیجہ تھا اسلام کی تعلیم کا۔ادھر عیسائیت جو مسیح اور مریم کی خدائی کو پیش کیا کرتی تھی اب جس
عیسائی سے پوچھو وہ کہتا ہے یہ تو ظہور ہیں۔ایک ظہور کا نام باپ رکھ دیا، ایک ظہور کا نام بیٹا رکھ
دیا، ایک ظہور کا نام روح القدس رکھ دیا، ورنہ خدا تو ایک ہی ہے اس سے کون انکار کر سکتا ہے۔غرض رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جا اور شرک کو دنیا سے اُکھیڑ
کر پھینک دے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کر دکھایا۔کہاں ہیں بہبل اور لات
اور غز لی ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھوڑے سے اُن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔دلوں
سے شرک کو نکال پھینکا اور وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ کے حکم کو ایسے طور پر پورا کیا کہ آج کسی شریف
آدمی کو مجلس میں یہ کہنے کی جرات نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اور بھی اُس کا شریک ہے۔یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا اور جس کی مثال
دنیا کے کسی نبی کی زندگی میں بھی نہیں ملتی۔پس مبارک ہے وہ جس نے اپنے گورنر جنرل کے
لئے یہ پروگرام تجویز کیا اور مبارک ہے خدا تعالیٰ کا یہ گورنر جنرل جس نے اس پروگرام کو اس
طرح پورا کیا کہ جس طرح اسے پورا کرنے کا حق تھا۔چوتھے معنے اس کے یہ بنتے ہیں کہ تو شرک کو باندھ دے
شرک کو باندھ رکھنے کا حکم یعنی با وجود اس کے کہ تو تو حید کی تعلیم دے گا لوگ مسلمان
ہونگے اور شرک چھوڑتے چلے جائیں گے پھر بھی شرک دنیا میں قائم رہے گا کیونکہ شرک نفس کو
عیاشی پر قائم رکھنے کی درمیانی سٹیج ہے۔جب تک انسانی نفس کے اندر کمزوری رہے گی وہ
۴۵۶
جھوٹے یا سچے طور پر شرک کا قائل رہے گا۔مسلمان یوں تو اللہ اللہ
نفس گنہگار کی تسلی کے لئے شرک ایک ضروری چیز ہے کرتے ہیں لیکن جب ان
کا دل چاہتا ہے کہ اسلامی احکام کو توڑ دیں تو توڑ دیتے ہیں مگر ساتھ ہی اُن کا دل پھر یہ بھی
چاہتا ہے کہ وہ جنت میں بھی جائیں اس لئے کہتے ہیں فلاں بزرگ کی قبر پر چڑھاوا چڑھا دیا تو
جنت میں چلے گئے ، فلاں کی بیعت کر لی تو چلو جنت مل گئی۔پس شرک نفس گنہگار کو تسلی دینے
کا ایک ذریعہ لوگوں نے بنایا ہوا ہے جب تک نفس گنہ گار باقی رہے گا شرک کسی نہ کسی شکل میں
باقی رہے گا حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ہماری ایک بہن تھیں جو کسی پیر صاحب کی
مرید تھیں ایک دفعہ قادیان مجھے ملنے کے لئے آئیں تو میں نے کہا بہن! تم احمدی نہیں ہوتیں
اس کی وجہ کیا ہے؟ کہنے لگیں ہم نے پیر پکڑ لیا ہے اور پیر صاحب کی بیعت کر لی ہے اب ہمیں
کسی اور کی ضرورت نہیں۔میں نے کہا پیر صاحب کی بیعت نے تمہیں فائدہ کیا دیا ہے کہنے لگی
فائدہ یہ دیا ہے کہ وہ کہتے ہیں اب تم نے ہماری بیعت کر لی ہے اس لئے اب تمہیں کسی چیز کی
ضرورت نہیں جو تمہاری مرضی ہو کر و تمہارے گناہ ہم نے اُٹھا لئے ہیں اور اب تمہارے سب
گناہوں کے ہم جوابدہ ہیں۔میں نے کہا اچھا بہن اب جاؤ گی تو اُن سے پوچھنا کہ ایک ایک
گناہ کے بدلہ میں جو لوگوں کو اتنی جوتیاں قیامت کے دن پڑنی ہیں جن کی حد نہیں تو جب آپ
نے ہم سب کے گناہ اُٹھا لئے ہیں تو آپ کو کتنی جوتیاں پڑیں گی؟ چنانچہ وہ گئی اور پھر واپس
آئی تو میں نے کہا پوچھا تھا؟ کہنے لگی ہاں پوچھا تھا مگر وہ سوال تو پیر صاحب نے حل کر دیا۔میں نے کہا کس طرح؟ کہنے لگی پیر صاحب نے کہا دیکھو جب تم پل صراط پر جاؤ گی اور فرشتے
پوچھیں گے کہ تمہارے یہ یہ گناہ ہیں تو تم کہہ دینا ہمیں کچھ پتہ نہیں یہ پیر صاحب کھڑے ہیں
ان سے پوچھو۔جیسے ریلوے سفر میں ایک ایک کے پاس ٹکٹ ہوتے ہیں اور ریل والے پوچھتے
ہیں کہ ٹکٹ کہاں ہے تو ان سے کہا جاتا ہے کہ فلاں سے لے لو اسی طرح وہاں ہوگا۔کہنے لگی
اچھا پیر صاحب ! جب وہ آپ سے پوچھیں گے تو آپ کیا کہیں گے؟ کہنے لگے جب فرشتوں
نے ہم سے پوچھا تو ہم آنکھیں سرخ کر کے کہیں گے شرم نہیں آتی کربلا میں ہمارے دادا نے
جو قربانی دی تھی کیا اس کے بعد ہم سے پوچھنے کی کوئی ضرورت رہ گئی ہے اور فرشتے شرمندہ ہو
کر ایک طرف ہو جائیں گے اور ہم دگڑ دگر کر کے جنت میں پہلے جائیں گے۔
۴۵۷
تو درحقیقت شرک جہاں ایک گندی چیز ہے، شرک جہاں ایک نا پاک چیز ہے وہاں وہ
نفس گنہگار کے لئے ایک ضروری چیز بھی ہے جس کے بغیر اس کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔جس طرح
مسلمان گنہگار کا شفاعت کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا ، اسی طرح غیر مسلمان کا شرک کے بغیر
گزارہ نہیں ہو سکتا ، مسلمان بھی یہی کہتا ہے۔مستحق شفاعت گنہگار انم
چلو چھٹی ہو گئی۔شفاعت کے ہوتے ہوئے اب کسی عمل کی کیا ضرورت ہے؟ پس اس
قسم کی شفاعت اور اس قسم کا کفارہ دنیا سے مٹے گا نہیں ، تھوڑا بہت قیامت تک ضرور رہے
گاور نہ گنہگار کا ہارٹ نہ فیل ہو جائے۔اس کے دل کو تسلی دلانے اور اُس کی زندگی کو قائم
رکھنے کے لئے یہ لازمی چیز ہے کہ کوئی نہ کوئی سہارا ہو۔جس طرح انسان بیہوش ہونے لگے تو
پتھر پر سہارا لے لیتا ہے اسی طرح مسلمان شفاعت کے پتھر پر ہاتھ رکھ کر سہارا لے لیتا ہے اور
عیسائی کفارہ کے پتھر پر سہارا لے لیتا ہے۔شرک کی مضرتوں سے دنیا کو محفوظ رکھنے کا حکم پس چوتھے معنے اس کے یہ ہیں کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تو شرک کو
مٹائے گا اور وہ بہت کچھ مٹے گا لیکن پھر بھی کسی نہ کسی شکل میں وہ دنیا میں قائم رہے گا کیونکہ
شرک ایک لازمی چیز ہے پھر اس کے لئے کیا کرنا چاہئے۔اس کے لئے فرماتا ہے تو شرک کو
باندھ دے یعنی جب ایک ضرر نے موجود رہنا ہے اور خدا تعالیٰ نے دنیا کو ایسی شکل میں پیدا کیا
ہے کہ گنہگار کے ساتھ شرک نے قائم رہنا ہے تو پھر مؤمنوں کو اُس کے ضرر سے کس طرح بچایا
جائے۔اس کا طریق یہی ہے کہ جس چیز نے قائم رہنا ہو اس کے ضرر کو کم کر دیا جاتا ہے مثلاً
بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کے متعلق ڈاکٹر کہتے ہیں انہوں نے ہٹنا نہیں۔ایسی بیماریوں
کا علاج یہ ہوتا ہے کہ انہیں کسی دوا سے دبا دیا جاتا ہے مثلاً کھانسی آتی ہے تو اوپیم دے دی بلغم
دبا رہا۔شرک کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شرک بیشک مٹے گا مگر جو باقی رہے گا اسے
اس طرح باندھ دو کہ وہ دوڑ کو دکر دنیا میں پھیل نہ سکے اور اس کی مضرت باقی نہ رہے۔ایک داعی الی الخیر جماعت اس کا طریق یہ بتایا کہ مؤمنوں کی جماعت اسلام
میں قائم رہے جو شرک کے خلاف لوگوں کو کہتی رہے اور
دلائل دیتی رہے تا کہ لوگ جب شرک کی طرف مائل ہونے لگیں تو انذار وتخویف اور حقیقت کے
۴۵۸
بیان کے ساتھ اور وعظ اور نصیحت کے ساتھ نیک طبیعتیں رُک جائیں جس طرح جانور کے پیر کو
گردن سے باندھتے ہیں تو وہ دوڑ نہیں سکتا اسی طرح شرک دوڑنے کے قابل نہ رہے چنانچہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلْتَكُنُ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۵۲
یعنی چاہئے کہ تم میں سے ایک جماعت ایسی ہو جو نیکی اور تقویٰ اور اسلام کی طرف
لوگوں کو بلائے اور انہیں نیک باتوں کا حکم دے اور بُری باتوں سے روکے وَاُولِیک
هُمُ الْمُفْلِحُونَ اور جس قوم میں یہ بات پائی جاتی ہے وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے کیونکہ
وہ شرارت کو دبائے رکھتی ہے بڑھنے نہیں دیتی۔جیسے جنگل میں کہیں گندہ بیج پڑ جائے تو وہ مٹتا
نہیں بلکہ پھیل جاتا ہے لیکن اگر کوئی اعلیٰ درجہ کی کھیتی ہو تو زمیندار جانتا ہے کہ اس میں بھی بعض
دفعہ دب گھاس نکل آئے گی ، بعض دفعہ تھوہر میں نکل آئیں گی ، بعض دفعہ بکولیاں پیدا ہو جائیں
گی ، بعض دفعہ آگ نکل آئے گا اُس وقت ضرر سے بچنے کا کیا طریق ہوتا ہے یہی ہوتا ہے کہ
زمیندار ہل چلاتے ہیں بیشک وہ پھر بھی نکلتی ہیں لیکن کمزور ہو جاتی ہیں اور کھیت کو نقصان
نہیں پہنچا سکتیں۔پس تم ایسے مبلغ مقرر کرتے رہو اور مسلمانوں میں سے ایک ایسی جماعت کو مخصوص کرو
جو دین کی خدمت میں لگی رہے جس کی وجہ سے اس قسم کے شرر آمیز اور نقصان دہ مادوں کا مک
کے ساتھ قلع قمع ہوتا رہے بیشک شتر کا بیج پھر بھی موجود رہے گا ، لیکن وہ کمزور ہو جائے گا اور
اصل فصل کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔مسلمانوں
کا تبلیغ اسلام سے تغافل مسلمانوں نے اس پر ایک زمانہ میں عمل کیا
لیکن افسوس ہے کہ بعد میں مسلمان اپنے اس کی
فرض کو بُھول گئے اب صرف احمدی جماعت ہی ہے جو ہل چلا چلا کر دب، گھاسوں اور
جڑی بوٹیوں کو دور کر رہی ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ وہ لوگ جن کے فائدہ کے لئے یہ
کام ہو رہا ہے وہ اسی کا نام انکارِ جہا د ر کھتے ہیں ، اصل جہاد احمدی کر رہے ہیں اور مولوی
کہتا ہے کہ چھوڑ دو یہ ہل چلانے ، آک نکلنے دو، تھوہر میں نکلنے دو، بکولیاں پیدا ہونے دو،
کھیتوں کو برباد ہونے دو، مسلمانوں کو بھوکا مرنے دو، تم تو بے ایمان ہو گئے ہو جو مسلمانوں
کے لئے روٹی مہیا کر رہے ہو۔
۴۵۹
وَلَا تَمُنُنُ تَسْتَكْثِرُ کی تشریح آگے فرماتا ہے وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ غیر احمدی
مولوی اس کے یہ معنے کرتا ہے کہ لوگوں پر اس نیت
سے احسان نہ کر کہ تجھے اس کے بدلہ میں کچھ زیادہ ملے اسی کا ترجمہ میں نے پہلے یہ کر دیا تھا کہ
سودخوری نہ کر۔لوگوں کو اس لئے پیسے نہ دیا کر کہ اس کے بدلے میں تجھے زیادہ ملے لیکن دوسری
شکل ہمارے ملک میں ایک اور بھی ہوتی ہے جسے ڈھویا دینا کہتے ہیں اور اُردو میں ڈالی دینا کہتے
ہیں بعض باغبان گلدستے بنالیتے ہیں کچھ پھول لے لئے ، کچھ تریں لے لیں، کچھ تر کاری لے لی
اور کسی امیر آدمی کے گھر لے گئے کہ میں ڈالی لایا ہوں آگے اس کی طرف سے جو بدلہ ملتا تھا وہ
قیمت میں نہیں ہوتا تھا۔مثلاً یہ نہیں ہوتا تھا کہ دو آنے کی چیز ہوئی تو اس نے دو آنے ہی دے
دیئے بلکہ کبھی دس
کبھی میں کبھی پچاس اور کبھی سو روپے دے دیتا تھا۔عربوں میں اس کا بڑا رواج تھا خصوصاً بنو امیہ کے
بنو امیہ کے ایک بادشاہ کا لطیفہ
خلفاء کے پاس بڑے بڑے تحفے آتے تھے۔لطیفہ
مشہور ہے کہ بنو امیہ کا ایک بادشاہ ایک دفعہ شکار کے لئے گیا اور جنگل میں اکیلا رہ گیا اُسے ایک
شخص ملا جو گدھا ہانک رہا تھا اور اُس پر اُس نے کھیرے رکھے ہوئے تھے۔بادشاہ نے کہا میاں!
کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا دمشق جا رہا ہوں کہنے لگا کہ کس لئے اس نے اسی بادشاہ کا نام لیا
کہ اس کے حضور میں پیش کرنے کے لئے یہ لے چلا ہوں کہنے لگا کیوں؟ اس نے کہا اس لئے کہ
وہ مجھے انعام دیگا۔اس نے کہا ان چیزوں کا بھلا کیا انعام ہو سکتا ہے یہ تو بہت معمولی چیزیں ہیں
اچھا تم کیا امید رکھتے ہو؟ اس نے کہا میں تو امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے تین سو اشرفی انعام دیگا۔اُس نے کہا تین سو اشرفی ! یہ تو ایک اشرفی کی بھی چیز نہیں تمہیں تین سو اشرفی کون دیگا ؟ کہنے لگا
تین سو نہ سہی اڑھائی سولے لونگا۔اُس نے کہا اڑھائی سو بھی بہت زیادہ ہے، کہنے لگا تو پھر دوسو
سہی۔اس نے کہا دو سو بھی بہت زیادہ ہے۔کہنے لگا نہ مانے گا تو ڈیڑھ سو سہی اس نے ڈیڑھ سو
کو زیادہ بتایا تو کہنے لگا سو سہی۔اُس نے کہا کون بے وقوف ہے جو تمہیں سو اشرفی دے دیگا۔وہ
بیچا را مایوس ہو کر اسی طرح قیمت گراتا چلا گیا اور آخر کہنے لگا کہ میں دس اشرفی تو ضرور لوں گا۔اُس نے کہا یہ تو دس اشرفی کی بھی چیز نہیں۔کہنے لگا اگر اس نے دس سے بھی کم دیں تو میں گدھا
اس کی ڈیوڑھی میں باندھ دونگا اور آپ چلا آؤنگا اُس نے کہا اچھا !
اس گفتگو کے بعد وہ گھوڑے پر سوار ہو کر واپس آ گیا اور اُس نے سپاہیوں کو حکم دیدیا
کہ اگر اس اس طرح کا کوئی آدمی آئے تو خیال رکھنا اور اسے میرے پاس بھیج دینا۔اس نے
پتہ نہ لگنے دیا کہ میں بادشاہ ہوں۔جب وہ آیا تو سپاہیوں نے اسے اندر بھجوا دیا۔وہاں
بادشاہی جلال تھا اور تمام درباری ادب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔اس کی شکل پہچانی
نہیں جاتی تھی کیونکہ جنگل میں وہ سادہ لباس میں گھوڑے پرا کیلا سوار تھا اُس جنگلی کو دیکھ
کر بادشاہ کہنے لگا کس طرح آنا ہوا؟ اُس نے کہا حضور ! آپ کے لئے ایک نیا تحفہ لایا ہوں
کہنے لگا کیا چیز ہے؟ اس نے کہا تریں اور کھیرے ہیں کہنے لگا کیا بے قیمت چیز ہے ، اس نے
کہا حضور نئی چیز ہے کسی نے اب تک کھائی نہیں اس نے پوچھا اچھا تو پھر تم مجھ سے کیا امید
رکھتے ہو؟ کہنے لگا تین سو اشرفی۔اس نے کہا کیا تم مجھے پاگل سمجھتے ہو کہ ان کھیروں اور تروں
کے بدلہ میں تمہیں تین سو اشرفی دیدوں گا۔اس نے کہا تین سو نہیں تو اڑھائی سو دے دیجئے۔کہنے لگا اڑھائی سو بھی کون دے سکتا ہے اس نے کہا اڑھائی سو نہیں تو دوسو دے دیجئے۔کہنے
لگا دوسو بھی زیادہ ہے۔اس نے کہا تو پھر سو اشرفی لائیے وہ کہنے لگا سو بھی بہت زیادہ ہے
غرض اسی طرح وہ قیمت گھٹاتا چلا گیا جب دس پر پہنچا تو بادشاہ نے کہا دس اشرفی بھی بہت
زیادہ ہے۔اس پر وہ بے اختیار کہنے لگا وہ کم بخت منحوس جو مجھے راستہ میں ملا تھا جس طرح
اُس نے کہا تھا ویسا ہی ہوا ہے اور یہ کہہ کر وہ کوٹا بادشاہ ہنس پڑا اور اس نے اسے واپس بلا یا
اور کہا گھبراؤ نہیں اور پھر اس نے حکم دیا کہ جتنی رقمیں ہوئی ہیں وہ سب جمع کر کے اسے دیدی
جائیں یعنی ۳۰۰ + ۲۵۰ + ۲۰۰ + ۱۵۰ + ۱۰۰ + ۹۰ اس طرح کئی سو روپے بن گئے جو اسے دے
کر اس نے رخصت کیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک یہ ڈھوئے اور ڈالی کا طریق ہوا کرتا تھا
چونکہ یہ سُو دخوری سے کم ہے اس لئے وہ اس
کے معنے یہ کرتے ہیں کہ اے محمد رسول اللہ ! تو ڈھوئے لے کر لوگوں کے پاس نہ جایا کراے محمد
رَسُول اللہ ! تو ڈالیاں لے لیکر ڈپٹی کمشنر کے پاس نہ جایا کرلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔خدا کا گورنر جنرل اور اُس کا جرنیل آیا ہے اس کو ڈھوئے اور ڈالیوں کی ضرورت ہی
کیا ہے؟ خدا تو اس سے یہ کہتا ہے کہ ہم تجھے اپنے پاس سے رزق دینگے اور بے حساب دینگے
خدا تو اسے یہ کہتا ہے کہ لولاک لَمَا خَلَقْتُ الْاَ فَلَاكَ ۵۳
اے محمد رسول اللہ ! اگر تو دنیا میں نہ آیا ہوتا تو یہ سونے اور چاندیاں اور لو ہے اور پیتل
۴۶۱
اور زمرد اور ہیرے اور دریا اور پہاڑ غرض کچھ بھی نہ ہوتا یہ سب کچھ تیری خاطر پیدا کئے گئے
ہیں۔وہ شخص جس کی جوتیوں کی خاک ہیں یہ چیزیں بلکہ جس کی جوتیوں کی خاک سے ادنی ہیں
اس کے متعلق مولوی یہ کہتے ہیں کہ وہ زیادہ لینے کے لئے لوگوں کو ڈھوئے دیتا پھرتا تھا کہ میں
دس روپے کی چیز دیتا ہوں وہ مجھے پندرہ دے دے۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ یہ بھی اسی طرح
ان کی غلطی ہے جس طرح کہ پہلی غلطیاں تھیں اور یہاں بھی وہی نادانی کام کر رہی ہے کہ ہر
بُرے معنے محمد رسول اللہ کی طرف اور ہر اچھے معنے اپنے عیسٹی کی طرف منسوب کئے جائیں۔لغت کے لحاظ سے وَلَا تَمُنُنُ تَسْتَكْثِرُ کے صحیح معنے اب ہم دیکھتے ہیں کہ آیت
۵۴
کے صحیح معنے کیا ہیں؟ اس غرض
کے لئے ہم پھر لغت کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ من کبھی صلہ کے ساتھ آتا ہے اور
کبھی بغیر صلہ کے۔جب یہ صلہ کے ساتھ آئے تو اس کا صلہ علیٰ ہوتا ہے چنانچہ مَنَّ عَلَيْهِ کے
معنے ہوتے ہیں اس پر احسان کیا یا اس پر احسان جتایا ہے اور بغیر صلہ کے من آئے تو اس
کے معنے ہوتے ہیں کسی کو روکنا یا کاٹنا ۵۵، اور اِسْتَكْثَر کے معنے ہوتے ہیں زیادہ لینا۔۵۶
اس میں روپیہ کی شرط نہیں جو چیز بھی ہم زیادہ لیں اس کے معنے اِستِكْثَار کے ہو جا ئیں گے۔پہلے دو معنوں کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے
ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں اور آپ کی شان کے بالکل خلاف ہیں اور پھر سیاق وسباق کے ساتھ
بھی ان کا کوئی جوڑ نہیں۔ذکر ہو رہا ہے۔انذار کا اور کہا جا رہا ہے کپڑے دھو، ریٹھے لا ، صابن
خرید ، حمام میں جا اور پھر سُود خوری نہ کر۔ان گندے معنوں کے ساتھ بھی اس کا کوئی جوڑ نہیں بنتا
لیکن ہم جو معنے بتاتے ہیں وہ سارے کے سارے ان آیتوں پر چسپاں ہو جاتے ہیں۔مشرکوں کو قتل کرنے یا ان کی آزادی اب ہمارے نقطہ نگاہ سے اس کے یہ معنے بن
جائیں گے کہ اے محمد رسول اللہ ! ہم نے تجھے
پر پابندیاں عائد کرنے کی ممانعت شرک کے مٹانے کا حکم دیا ہے پہلے حکم آپکا
ہے کہ وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ شرک کو مٹا دے
پس ہم نے شرک کے مٹانے کا حکم دیا ہے لیکن اس سے ایک غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے ہم اس غلط فہمی
کی تشریح کر دیتے ہیں کہ کہیں تم یا تمہارے مُرید اس حکم کے یہ معنے نہ کرلو کہ مشرکوں کو مارو
اور ان کی آزادی پر پابندی عائد کرو اور اس طرح اسلام کو ترقی دو۔کیونکہ مٹانے کے یہ معنے
۴۶۲
بھی ہو سکتے ہیں کہ جس طرح وہ کہتے ہیں کہ جو مسلمان ہیں ان کو خوب مارو، ان پر خوب سختی
کرو، انہیں خوب ذلیل کرو اسی طرح جو لوگ تم سے اختلاف عقیدہ رکھتے ہیں تم بھی ان سے
یہی سلوک کرنے لگ جاؤ۔خدا تعالیٰ نے سمجھایا کہ مسلمانوں کے دماغ بھی کبھی خراب ہو سکتے
ہیں اور ایسا ہو سکتا ہے کہ مسلمان بھی غیر مسلموں پر سختی کرنے لگ جائیں اس لئے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب ہم نے یہ حکم دیا ہے کہ شرک کو مٹا دے تو ہمارا یہ
مطلب نہیں کہ تم مشرکوں پر پابندیاں عائد کر و یا مشرکوں کو قتل کرو یہ اسلام میں منع ہے پس اس
جگہ من کے معنے روکنے اور کاٹنے کے ہیں فَلَا تَمُنُنُ پس مت کاٹ۔وہ شرک جس کے متعلق کی
ہم نے کہا ہے کہ اسے مٹادے اس کا یہ مطلب نہیں کہ تو مشرکوں کو مارنے لگ جائے اور اس
طرح تَسْتَكْثِرُ مسلمانوں کی جمعیت اور ان کی شوکت کو بڑھا دے۔پس اس جگہ آدمی
بڑھانے کا ذکر ہے روپیہ بڑھانے کا ذکر نہیں یعنی مشرکوں کو مت کاٹ ، مشرکوں پر قیو دمت لگا
اس طرح سے کہ مسلمانوں کی طاقت بڑھے اور مسلمان زیادہ ہو جائیں۔ہم نے اسلام کی ترقی
کا ذریعہ تبلیغ رکھی ہے، ہم نے اسلام کی ترقی کا ذریعہ روحانی تعلیمات رکھی ہیں، ہم نے اسلام
کی ترقی کا ذریعہ اعلیٰ درجہ کے اخلاق رکھے ہیں ان ذرائع سے اسلام کو بڑھا ؤ، مشرکوں پر
پابندیاں لگا کر یا ان کو مار کر یا ان پر قیدیں لگا لگا کر اسلام بڑھانے کا حکم نہیں دیا۔اب دیکھو یہ
معنے کتنے اعلیٰ اور اسلام کی خوبی ثابت کرنے والے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام صبر کی عظمت پھر فرماتا ہے ولو تک فاصبر
فَاصْبِرُ
یعنی اگر مشکلات آئیں تو ان
پر صبر کیجیؤ مگر وَلِرَتِکَ۔صبر دو طرح کا ہوتا ہے ایک ہوتا ہے صبر مجبوری۔، بڑے آدمی کا
بیٹا ہوتا ہے وہ کسی کو مارتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ کیا کریں بول نہیں سکتے۔ہم نے کئی دفعہ دیکھا
ہے بڑا آدمی ظلم کر رہا ہو تو غریب آدمی کی ماں اُلٹا اپنے بچے کو مارتی ہے۔یا اگر اس نے کسی
عورت کے خاوند کو مارا ہو تو وہ الگ بیٹھ کر روتے ہیں سامنے رو بھی نہیں سکتے۔یہ بیچارگی کا صبر
ہے مگر فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ ! ہم تیرے جیسے بزرگ شان والے انسان سے یہ امید نہیں کر
تے کہ تو بزدلی والا صبر کریگا بلکہ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرُ تُو وہاں صبر کر جہاں تجھے نظر آتا ہو کہ میرا
یہاں صبر کرنا خدا تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب ہوگا یہ نہیں کہ اس لئے صبر کرو کہ اگر میں نے صبر نہ
کیا تو ظالم ظلم میں بڑھ جائے گا یا میں اس کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہوں وہ طاقتور ہے اور میں
۴۶۳
کمزور ہوں تو صبر کریگا ہماری خوشنودی کے لئے اور ہمیں راضی کرنے کے لئے۔دوسرے معنے صبر کے ایک کام پر لگ جانے کے ہیں ھے پس اس کے معنے یہ ہو نگے
کہ آج سے دوسرے سب کام چھوڑ کر تو صرف اپنے رب کی خدمت میں لگ جا۔اب دیکھو یہ دربار کیسا شاندار ہے گورنر جنرل کے تقرر پر در بارِ خاص لگتا ہے،
گورنر جنرل پیش ہوتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ہم خوشی کا اظہار کرتے
ہیں کہ تقرر عہدہ کے وقت سے (جو سورۃ اقراء میں ہے ) تم وردی پہن کر اور گھوڑالے
کر کھڑے ہو کہ حکم ملتے ہی تم کام کے لئے نکل کھڑے ہو گے۔اب ہم ہمیشہ کے لئے یہ
عہدہ تمہارے سُپر د کر تے ہیں ، کوئی ماں کا بچہ ایسا نہیں جو تم کو اس عہدہ سے الگ کر
سکے، ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ عہدہ تمہارے سپرد کیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا
تمہارا فرض ہو گا۔کمزور کو بیدار کرنا تمہارے ذمہ ہوگا اور اپنے رب کی سچی شان کو قائم
کرنا تمہارا کام ہو گا اور سب سے پہلے یہ کام اپنے اہل وعیال اور اپنے دوستوں اور اپنی
قوم کے لوگوں سے شروع کر۔پھر دائرہ وسیع کرتا چلا جا اور لباس اور جسم اور دماغ اور
دل اور مکان اور ملک کی صفائی کو قائم کر اور ہر قسم کے گند کو مٹا دے اور آئندہ کے لئے
تعذیب نفس اور تعذیب انسان اور تعذیب افکار کو دنیا سے ختم کر دے کہ خدا تعالیٰ کو اپنا
قرب دینے کے لئے ان طریقوں کی ضرورت نہیں اور شرک
کا قلع قمع کر دے اور ایسے
سامان کر کہ مشرک شرک کو دنیا میں پھیلا نہ سکیں، موحدین دنیا میں غالب ہو جا ئیں مگر یہ
غلبہ مشرکوں پر پابندیاں لگا کر یا انہیں قتل کر کے حاصل نہ کیا جائے بلکہ تبلیغ اور قربانی اور
ایثار سے ایسا کیا جائے اور آفات و مصائب میں برداشت کے ذریعہ سے یہ بات حاصل
کی جائے مگر بُزدلانہ صبر نہیں بلکہ دلیرانہ صبر کہ جس میں باوجود طاقت کے برداشت اور عفو
سے کام لیا جائے اور صرف خدا کو خوش کرنے کے لئے یہ کام کیا جائے اور اپنے اعلان کے
آخر میں ہم پھر کہتے ہیں کہ یہ کام تیرے سپر د چند دن کے لئے نہیں کیا جاتا ، چند سال کے
لئے نہیں کیا جاتا اب تو ہی ہمارا ہو کر رہے گا اور ہمیشہ کیلئے اس عہدہ پر قائم رکھا جائے گا۔دیوان خاص کی تیسری غرض (۳) دیوان خاص کی تیسری غرض یہ ہوتی ہے کہ با دشاہ
اپنے درباریوں کے کام میں سہولت پیدا کرنے کے
۴۶۴
مددد۔لئے مختلف قسم کی تدابیر اختیار کرتا اور اُن کی مشکلات کے بارہ میں علاج تجویز کرتا ہے اور پھر انہیں
ینے کے وعدے کرتا ہے جس سے ان کے اندر کام کرنے کی ایک نئی روح پیدا ہو جاتی ہے۔دنیوی بادشاہوں کا طریق کار میں نے دیکھا کہ دُنیوی بادشاہ ایسا کرتے ہیں مگر
اول تو وہ ہمیشہ ہی صحیح علاج بتانے میں کامیاب نہیں
ہوتے۔دوسرے کئی دفعہ بادشاہ علاج بتانے کی جگہ خود اپنے درباریوں سے علاج پوچھتے ہیں
اور اُن کی مشکلات میں مدد دینا تو الگ رہا خود اپنی مشکلات میں اُن سے مدد لینے کے محتاج
ہوتے ہیں اور پھر جو وعدے کرتے ہیں ان کو بھی بسا اوقات وہ پورا نہیں کرتے۔قرآنی دیوان خاص کا نرالا طریق مگر اس دیوانِ خاص میں میں نے اس بارہ میں
بھی نرالا طریق دیکھا۔میں نے دیکھا کہ بادشاہ
خود ہی سب علاج بتا تا ہے اور خود ہی سب کچھ مہیا کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور پھر ہر وعدہ کو وہ
پورا بھی کرتا ہے۔چنانچہ میں نے قرآنی دربارِ خاص کا مطالعہ کیا تو مجھے عجیب حسن نظر آیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت خاص کا وعدہ میں نے دیکھا کہ بادشاہ
جب وزراء اور افسر مقرر
کرتے ہیں تو ان سے کہتے ہیں کہ وہ بادشاہ اور اس کے خاندان کی حفاظت کرینگے مگر میں نے اس
در بار خاص کا یہ طریق دیکھا کہ جب اس دربار میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گورنر جنرل
مقرر کیا گیا تو ساتھ ہی کہدیا گیا کہ یاَيُّهَا الرَّسُولُ بَلَغُ مَا اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ
تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَلَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ ۵۸۰
یعنی اے ہمارے رسول ! ہم نے تیری طرف جو کچھ نازل کیا ہے تو اسے لوگوں تک
پہنچا دے اور اگر تو ایسا نہیں کریگا تو تیری رسالت کا کام نا تمام رہے گا بیشک اس کام میں تجھے
مشکلات پیش آئیں گی ، اپنے اور بیگا نے تیری مخالفت میں کھڑے ہو جا ئینگے اور وہ کوشش
کرینگے کہ تجھے کچل کر رکھ دیں اور تیرے نام کو صفحہ ہستی سے معدوم کر دیں مگر خدا اُن کو نا کام
کریگا اور وہ تجھے لوگوں کے تمام حملوں سے محفوظ رکھے گا۔یہ کیسا دیوان خاص ہے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات الگ بھی کی جاتی ہے اور پھر دیوانِ عام میں سُنانے کا حکم
دیا جاتا ہے اور پھر ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس اعلان کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچے تو ہم
ذمہ دار ہیں۔66
دشمنوں کی عبرت ناک نا کامی کا مرقع دنیا نے اس اعلان کو سنا تو وہ حقارت کے
ساتھ ہنسی۔اور اُس نے سمجھا کہ وہ اپنی
کوششوں سے اس گورنر جنرل کے غلبہ اور اقتدار کو روک سکے گی اور اسے تباہ و برباد کر دے
گی مگر واقعات بتاتے ہیں کہ دشمنوں کی ہر تدبیر نا کام ہوئی اور خدا تعالیٰ کی حفاظت ہمیشہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شامل حال رہی۔حضرت عمرؓ کا ارادہ قتل چنا نچہ دیکھ لو جب مکہ میں اسلام نے ترقی کرنی شروع کی اور کفار
کی تمام تدابیر کے باوجود مسلمانوں کی تعداد میں زیا دتی ہوتی
چلی گئی تو حضرت عمرؓ جو ا بھی اسلام نہیں لائے تھے انہوں نے جوش میں آکر ایک دن تلوار ہاتھ
میں لی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے اور جاتے ہوئے کہہ
گئے کہ اچھا میں خود ہی اس روز روز کے جھگڑے کو ختم کئے دیتا ہوں۔ابھی وہ گھر سے تھوڑی
دُور ہی گئے تھے کہ انہیں راستہ میں اپنا ایک دوست ملا اُس نے پوچھا عمر اتنے جوش میں تلوار
ننگی لٹکائے کہاں جا رہے ہو؟ عمر نے کہا آج میں نے ارادہ کیا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کا سرلے کر ہی واپس لوٹوں گا تا کہ یہ روز روز کے جھگڑے ختم ہو جائیں۔اُس دوست نے کہا
عمر! تم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مارنے جا رہے ہو پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو۔عمر نے کہا میرے
گھر میں کیا ہوا ہے؟ دوست نے کہا تمہاری بہن اور تمہارا بہنوئی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے
دین میں داخل ہو چکے ہیں۔یہ سُن کر حضرت عمر نے بڑے غصہ میں اپنی بہن کے گھر کا راستہ
لیا جب گھر کے قریب پہنچے تو انہیں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سنائی دی۔قرآن کریم پڑھنے
کی آواز سُن کر انہیں اور بھی جوش آیا اور جھٹ دروازہ کے اندر داخل ہو گئے۔ان کی آہٹ
پا کر حضرت خباب جو ایک حبشی غلام تھے اور وہی اس وقت عمر کی بہن اور بہنوئی کو قرآن پڑھا
رہے تھے کہیں چُھپ گئے اور اُن کی بہن نے قرآن کریم کے اوراق ادھر اُدھر چھپا دیئے۔حضرت عمر نے اندر آتے ہی نہایت جوش اور غصہ کے ساتھ کہا میں نے
بہنوئی پر حملہ
سُنا ہے تم دونوں اپنے دین سے پھر گئے ہو اور تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کی پیروی اختیار کرلی ہے۔یہ کہتے ہی وہ اپنے بہنوئی پر جھپٹ پڑے اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔یہ دیکھ کر اُن کی بہن اپنے خاوند کو بچانے کے لئے آگے بڑھی مگر حضرت عمرؓ کا ہاتھ جو اُٹھ چکا تھا
اُسے روکنا مشکل تھا چنانچہ ایک مکہ ان کی بہن کو بھی جالگا اور اُن کے جسم میں سے خون بہنے لگا۔
۴۶۶
بہن کو زخمی دیکھ کر حضرت عمرؓ کی ندامت و شرمندگی ہوں تو عرب لوگ اپنی
بیویوں کو مارنا کوئی عیب
نہ سمجھتے تھے مگر کسی دوسری عورت پر ہاتھ اُٹھانا وہ اپنی مردانگی کے خلاف خیال کرتے تھے
حضرت عمررؓ کا اپنی بہن کو زخمی کرنا پالا رادہ نہ تھا چونکہ وہ اپنا ہاتھ اُٹھا چکے تھے اس لئے اب
اُس کا رُکنا مشکل ہو گیا تھا جب انہوں نے اپنی بہن کو زخمی اور خون میں تر بتر دیکھا تو اُن
کے دل میں ندامت اور شرمندگی پیدا ہوئی اور انہیں گھبراہٹ کے عالم میں اور کچھ نہ سُوجھا
اپنی بہن سے کہنے لگے اچھا ان باتوں کو جانے دو یہ بتاؤ کہ تم لوگ کیا پڑھ رہے تھے ؟ یہ سُن
کر بہن کو بھی سخت غصہ آیا ، کہنے لگی میں تمہیں ہرگز وہ اوراق نہیں دکھاؤنگی کیونکہ مجھے خطرہ
ہے کہ تم اُن کو ضائع کر دو گے۔حضرت عمرؓ نے کہا میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسا نہیں کرونگا بلکہ
دیکھ کر تمہیں واپس دید ونگا۔بہن نے کہا تم جب تک غسل نہ کر لو تم ان اوراق کو ہاتھ نہیں لگا
سکتے چنانچہ حضرت عمرؓ غسل کرنے کے لئے چلے گئے جب غسل سے فارغ ہوئے تو بہن نے
قرآن کریم کے وہ اوراق نکال کر ان کے سامنے رکھ دیئے۔حضرت عمرؓ پر قرآن کریم کا معجزانہ اثر حضرت عمر کے دل میں بہن کے زخمی کرنے
سے اتنی ندامت پیدا ہو چکی تھی کہ ضد اور
تعصب اور عداوت کا وہ پردہ جس کی وجہ سے وہ قرآن کریم کو سننا تک گوارا نہ کر سکتے تھے اب
ہٹ چکا تھا۔جب بہن نے قرآن کریم کے اوراق ان کے سامنے رکھے تو انہوں نے انہیں
پڑھنا شروع کیا وہ آیات سورہ طہ کی تھیں جوں جوں وہ ان آیات کو پڑھتے جاتے ایک ایک
لفظ ان کے سینے میں نقش ہوتا چلا جاتا۔پڑھتے پڑھتے حضرت عمر کی حالت پالکل بدل گئی ان کی
آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور قرآن کریم کی آیات نے اُن کی فطری سعادت کو بیدار کری
دیا قرآن کریم کا ایک ایک لفظ ان کے سینے کی گہرائیوں میں جاگزیں ہو گیا۔اب عمر وہ عمر نہیں
رہا تھا جو مسلمانوں کو ان کے اسلام کی وجہ سے دُکھ دیا کرتا تھا، اب عمر وہ عمر نہیں رہا تھا جو اپنی
لونڈی کو اسلام لانے کی وجہ سے ہمیشہ زدو کوب کیا کرتا تھا، اب عمر وہ عمر نہیں رہا تھا جو اپنے
ساتھیوں کے ساتھ یہ عہد کر کے نکلا تھا کہ آج میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے ہی
واپس کو ٹو نگا ، اب عمر اپنی اس اصل حالت پر آچکا تھا جو اُس کے لئے ازل سے مقد رتھی ، اب
عمر اس رنگ میں رنگین ہو چکا تھا جس میں خدا تعالیٰ اُسے رنگنا چاہتا تھا ، اب عمر کی سنگدلی کی جگہ