سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 6
۴۶۷
ایمانِ کامل نے لے لی تھی حضرت عمر نے جب یہ آیت پڑھی۔اِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا
فَاعْبُدُ نِي وَاَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكُرِى - إِنَّ السَّاعَةَ اتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيْهَا لِتُجْزَى كُلُّ
نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى ۵۹
تو وہ بے اختیار ہو کر بولے یہ کیسا عجیب اور پاک کلام ہے۔یہ سنکر حضرت خباب جو ان سے
ڈر کر چھپے بیٹھے تھے باہر نکل آئے۔حضرت عمرہ کی دار ارقم کو روانگی حضرت عمر نے جنہیں اب ایمان نے بیقرار کر
دیا تھا بیتابی کے ساتھ خباب سے پوچھا مجھے جلد
بتاؤ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہاں ہیں ؟ میں اُن سے ملنا چاہتا ہوں۔خباب نے بتا دیا کہ محمد
رسول اللہ فلاں جگہ ہیں مگر چونکہ حضرت عمرؓ نے ابھی تک اپنی تلوار اسی طرح کھینچ رکھی تھی جس
سے یہ خطرہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کے ارادے نیک نہیں اس لئے ان کی بہن اس خیال سے کہ
خدانخواستہ ان کی نیت خراب ہی نہ ہو آگے بڑھی اور ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہنے لگی خدا
کی قسم ! میں تمہیں ہر گز محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں جانے دوں گی جب تک تم
مجھ سے اقرار نہ کرو کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی دُکھ نہیں پہنچاؤ گے۔حضرت عمر نے
کہا نہیں نہیں بہن ! ایسا نہیں ہو سکتا مجھ پر اسلام کا گہرا اثر ہو چکا ہے۔یہ سنکر بہن نے انہیں چھوڑ دیا
اور حضرت عمر دار ارقم کی طرف روانہ ہو گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن دنوں مقیم تھے۔حضرت عمر کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہونا حضرت عمر نے
دروازے پر پہنچ
کر دستک دی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت صحابہ کو قرآن کریم کی تعلیم دے رہے
تھے۔صحابہ نے جب دروازے کی دراڑ میں سے دیکھا کہ عمر ننگی تلوار لئے دروازے
میں کھڑے ہیں تو انہوں نے سمجھا آج عمر کے ارادے نیک نہیں ہیں اس لئے انہوں نے
دروازہ کھولنے میں تامل کیا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دروازہ کھول دو۔حضرت حمزہ جو ابھی نئے ایمان لائے تھے جوش کے ساتھ اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے
دروازہ کھول دواگر تو عمر کسی نیک ارادہ کے ساتھ آیا ہے تو بہتر ورنہ کیا عمر کو تلوار چلانی آتی
ہے ہمیں تلوار چلانی نہیں آتی۔صحابہ نے دروازہ کھولا اور حضرت عمرؓ اسی طرح نگی تلوار لئے
اندر داخل ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھتے ہی فرما یا عمر ! تم کس ارادے سے
۴۶۸
آئے ہو؟ حضرت عمر نے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ! میں تو آپ کے خادموں میں داخل ہونے
کے لئے حاضر ہو ا ہوں۔نعرہ ہائے تکبیر یہ سنگر آپ نے خوشی کے جوش میں اللهُ أَكْبَرُ کہا اور ساتھ ہی صحابہؓ نے
بھی گونج اُٹھیں۔10
بڑے زور کے ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا یہاں تک کہ مکہ کی پہاڑیاں
خدائی حفاظت کا غیر معمولی نشان اب دیکھو عمر تو اس ارادہ کے ساتھ اپنے گھر
سے نکلے تھے کہ آج میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )۔کو مار کر ہی واپس لوٹوں گا اُس وقت جبکہ عمر اپنی تلوار سونت کر گھر سے نکلے ہو نگے مکہ والے
کتنے خوش ہو نگے کہ آج عمر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کئے بغیر واپس نہ آئیگا ، مکہ کے لوگ
بیتابی کے ساتھ انتظار کر رہے ہو نگے کہ کب انہیں خوشخبری ملتی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر
دیا گیا ہے ، وہ لوگ ایڑیاں اُٹھا اُٹھا کر حضرت عمر کی راہ تک رہے ہو نگے کہ کب وہ پہنچ کر اپنی
کامیابی کی اطلاع دیتے ہیں، وہ لوگ خوش ہونگے کہ آج عمر اس جھگڑے کو ختم کر کے ہی
واپس آئے گا ، عمر اپنی جگہ خوش تھے اور گھر سے تلوار سونت کر نکلتے وقت کہہ رہے ہو نگے کہ
میرے جیسا بہا در بھلا فیصلہ کئے بغیر کوٹ سکتا ہے؟ غرض حضرت عمرؓ اپنی جگہ خوش تھے اور مکہ
والے اپنی جگہ پر خوش تھے اس بات پر کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج ضرور قتل ہو جائینگے
مگر خدا تعالی عرش پر بیٹھا ہوا اُن کی نادانی پر ہنس رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ اے محمد ! ( صلی اللہ
علیہ وسلم ) کیا ہم نے تجھ سے یہ نہیں کہا کہ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ال خدا تعالیٰ تجھے
خودلوگوں کے حملہ سے بچائے گا چنانچہ اُس نے حضرت عمرؓ کو اس طرح پکڑا کہ کوئی انسان اس
طرح پکڑ نہیں سکتا۔انسان کی گرفت زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتی تھی کہ کوئی مسلمان حضرت عمرؓ کے
مقابلہ میں کھڑا ہو جاتا اور اُن کو مار دیتا ، انسان کی گرفت زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتی تھی کہ
حضرت عمر کی بہن یا ان کا بہنوئی اور ان کا حبشی غلام انہیں راستہ میں پکڑ لیتے اور انہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہ جانے دیتے، انسان کی گرفت یہ ہو سکتی تھی کہ حضرت حمزہ
یا کوئی اور صحابی حضرت عمرؓ کے مقابلہ پر کھڑے ہو جاتے اور انہیں قتل کر دیتے مگر خدا تعالیٰ نے
حضرت عمرؓ کو اس طرح پکڑا کہ وہی عمر جو آپ کو قتل کرنے کے ارادہ سے نکلا تھا آپ کے پاس
پہنچ کر خود قتل ہو گیا۔جسم کی موت بھلا کیا حقیقت رکھتی ہے اصل موت تو وہ ہوتی ہے جب کوئی
۴۶۹
شخص کسی کی غلامی میں داخل ہو جاتا ہے۔حضرت عمرؓ گئے تو اس نیت کے ساتھ تھے کہ وہ آپ کو
مار دینگے لیکن اسی عمر کو خدا نے ایسا مارا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر تلوار لے
کر کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا کہ اگر کسی نے یہ کہا کہ محمد رسول اللہ فوت ہو گئے ہیں تو میں اس
کی گردن کاٹ دونگا۔۱۲
واقعہ ہجرت پھر واقعہ ہجرت پر غور کرو اور دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی کیسی معجزانہ رنگ میں حفاظت فرمائی۔مکہ کے صنادید آپس میں مشورہ
کر کے فیصلہ کرتے ہیں کہ مختلف قبائل کے مسلح نوجوان رات کو آپ کے مکان کے ارد گر دگھیرا
ڈال لیں اور جب آپ باہر تشریف لائیں تو سب مل کر آپ کو قتل کریں تا کہ یہ خون قریش کے
متفرق قبائل پر تقسیم ہو جائے اور بنو ہاشم انتقام لینے کی جرأت نہ کر سکیں۔ادھر انہوں نے یہ
فیصلہ کیا اور اُدھر اُسی خدا نے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا
ہوا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کے اس بد ارادہ کی اطلاع دے دی اور آپ کو مکہ
سے ہجرت کا حکم دے دیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اپنے گھر سے ایسی حالت میں
نکلتے ہیں جب قریش کے مسلح نو جوان آپ کے قتل کے ارادہ سے آپ کے مکان کے ارد گرد
گھیرا ڈالے ہوئے ہیں مگر آپ کے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہیں ، آپ کے بدن میں کوئی
ارتعاش پیدا نہیں ہوتا ، آپ کے جسم پر کپکپی طاری نہیں ہوتی ، آپ کے حواس پراگندہ نہیں
ہوتے ، آپ بڑے اطمینان کے ساتھ اُن سفاک اور خونخوار بھیڑیوں کے درمیان سے خراماں
خراماں نکل جاتے ہیں اور کوئی آنکھ آپ کو بد اِرادہ سے نہیں دیکھ سکتی ، کوئی ہاتھ آپ پر وار کی
کرنے کے لئے نہیں اُٹھ سکتا، کوئی تلوار اپنی میان سے باہر نہیں آسکتی ، زمین و آسمان کے خدا
نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا، اُن کے ہاتھوں کوشل کر دیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا کیونکہ خدا نے یہ فرمایا تھا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔غار ثور تک پہنچ کر بھی دشمن رسول کریم صلی اللہ جب دشمن نے دیکھا کہ اس کا یہ
تیر بھی خالی چلا گیا تو اپنی ندامت
علیہ وسلم کی گرفتاری میں کامیاب نہ ہو سکا اور شرمت کی منانے کے لئے اس
نے مکہ کے ہوشیار اور فنکار کھوجیوں
کی مدد سے آپ کے پاؤں کے نشانات دیکھتے ہوئے غار ثور تک آپ کا تعاقب کیا اور دشمن
۴۷۰
اس قدر قریب پہنچ گیا کہ حضرت ابوبکر جو اس ہجرت میں آپ کے ساتھ شامل تھے گھبرا اُٹھے
اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! دشمن اس قدر قریب پہنچ چکا ہے کہ اگر وہ ذرا آگے بڑھ کر غار
کے اندر جھانکے تو ہمیں پکڑنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
بڑے اطمینان سے فرماتے ہیں کہ اے ابو بکر ! گھبراتے کیوں ہو خدا ہمارے ساتھ ہے۔یہ
کس طرح ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ ہمیں پکڑنے میں کامیاب ہو سکیں۔چنانچہ مکہ کے صنادید جس
طرح رات کی تاریکی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑنے میں ناکام و نا مرا د ر ہے ہیں
اسی طرح وہ دن کی روشنی میں بھی آپ کی گرفتاری میں کامیاب نہ ہو سکے اور خدا نے بتا دیا کہ
میں رات اور دن اس انسان کے ساتھ ہوں۔ممکن ہے اُن مکہ کے نوجوانوں میں بعض یہ کی
خیال کرتے ہوں کہ چونکہ رات تھی اس لئے محمد رسول اللہ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ، خدا اُن کو
دن کے وقت غار ثور کے منہ پر لایا اور پھر اُن کی آنکھوں میں نا بینائی پیدا کر کے بتادیا کہ اس
کا اصل باعث یہ نہیں کہ محمد رسول اللہ رات کی تاریکی میں نکل آئے تھے بلکہ اس کا اصل باعث
یہ ہے کہ میں اس کا محافظ ہوں ورنہ دن کی روشنی میں اپنے کھوجیوں کی نشان دہی کے باوجود تم
اسے پکڑنے میں کیوں کامیاب نہ ہو سکے۔سراقہ کا تعاقب پھر جب آپ مدینہ جا رہے تھے ایک دشمن آپ کے سر پر پہنچ گیا مگر
الهی تصرف کے ماتحت اُس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ گھٹنوں تک
زمین میں دھنس گیا۔وہ پھر آگے بڑھا تو دوبارہ اس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ پیٹ
تک زمین میں پھنس گیا۔اس پر وہ گھبرا اُٹھا اور اُس نے سمجھا کہ یہ بلا وجہ نہیں ہوسکتا چنا نچہ یا تو
وہ آپ کی گرفتاری کے ارادہ سے باہر نکلا تھا یا بجز اور انکسار کے ساتھ وہ آپ سے معافی کا
طالب ہوا اور اُس نے کہا کہ آپ خدا تعالیٰ کے سچے نبی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایک
دن ضرور غالب آکر رہیں گے۔۲۴
اس واقعہ پر غور کرو اور دیکھو کہ کس طرح قدم قدم پر خدا تعالیٰ نے آپ کی معجزانہ رنگ
میں حفاظت فرمائی اور دشمن کو اپنے ناپاک عزائم میں نا کام رکھا۔الہی تصرف کے ماتحت دشمن کے ہاتھ سے تلوار گر جاتا اسی طرح غزوہ مطلقان
سے واپسی کے موقع پر
جبکہ آپ ایک درخت کے نیچے سو رہے تھے ایک دشمن آپ کو قتل کرنے کے ارادہ سے آپ کے
۴۷۱
پاس جا پہنچا اور اُس نے آپ کی ہی تلوار سونت کر آپ کو جگایا اور پوچھا کہ اب آپ کو کون بچا
سکتا ہے؟ آپ نے لیٹے لیٹے نہایت اطمینان کے ساتھ فرمایا کہ اللہ ان الفاظ کا اس پر ایسا
ہیبت ناک اثر ہوا کہ اس کے ہاتھ کانپ گئے اور تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فوراً وہ تلوار اپنے ہاتھ میں پکڑی اور اُس سے پوچھا کہ بتا اب تجھے مجھ سے کون بچا سکتا ہے؟
اُس نے کہا آپ ہی رحم کریں تو کریں ورنہ میری نجات کا اور کوئی ذریعہ نہیں۔۲۵
جنگِ اُحد میں خدائی تصرف پھر جنگ اُحد میں ایک وقت ایسا آیا جب بعض صحابہ کی غلطی
کی وجہ سے اسلامی لشکر تتر بتر ہو گیا اور آپ کے ارد گرد کی
صرف چند صحابہ رہ گئے اور ایک وقت تو ایسا آیا کہ آپ اکیلے نرغہ ء اعداء میں گھر گئے۔ایسے
خطر ناک موقع پر اگر خدا کی حفاظت آپ کے شامل حال نہ ہوتی تو دشمن کے لئے آپ کو جانی
نقصان پہنچانا کوئی بڑی بات نہ تھی۔ہزاروں مسلح سپاہیوں کے سامنے کسی ایک شخص کی کیا
حیثیت ہوتی ہے مگر ان نازک گھڑیوں میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن کے سامنے
میدان جنگ میں ڈٹے رہے اور ایک لمحہ کے لئے بھی وہاں سے ہٹ جانے یا خود حفاظتی کے
لئے کسی پتھر کے پیچھے چھپ جانے کا خیال بھی آپ کے دل میں پیدا نہیں ہوا۔دشمن آگے بڑھا
اور اُس نے آپ پر شدید حملہ کر دیا یہاں تک کہ آپ کے دندانِ مبارک بھی شہید ہو گئے اور
آپ بیہوش ہو کر گڑھے میں گر گئے۔دشمن نے سمجھا کہ وہ آپ کو مارنے میں کامیاب ہو گیا
ہے مگر جب جنگ کے بادل پھٹے انہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ میں
سورج کی طرح دسکتے دیکھا اور یہ خبر اُن پر بجلی بن کر گری کہ آج بھی وہ ہزاروں کا لشکر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور کیوں ایسا نہ ہوتا جبکہ
اس گورنر جنرل کے متعلق دربارِ خاص میں یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خدا تجھے لوگوں کے حملوں سے بچائے گا۔جنگ حنین میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ اسی طرح حسنین کی جنگ میں جب صرف
بارہ آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
وسلم کا دشمن کی طرف بڑھتے چلے جانا ارد گرد رہ گئے تھے اور دشمن کے چار ہزار
تیر انداز تیروں کی بارش برسا رہے تھے
بعض صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہا اور کہا کہ يَارَسُولَ اللہ! اس کی
۴۷۲
وقت آگے بڑھنا ہلاکت کے منہ میں جانا ہے مگر آپ نے بڑے جوش سے فرمایا میرے گھوڑے
کی باگ چھوڑ دو میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور خود دشمن کی طرف یہ کہتے ہوئے آپ نے بڑھنا
شروع کر دیا کہ :۔أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ
میں خدا تعالیٰ کا سچا نبی ہوں اس کی طرف جھوٹی بات منسوب نہیں کر رہا لیکن میری اس کی
وقت کی کیفیت کو دیکھ کر تم یہ خیال نہ کر لینا کہ میرے اندر کوئی خدائی طاقت پائی جاتی ہے میں
ایک انسان ہوں اور عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔غرض اُن نازک گھڑیوں میں بھی جب اسلام کے
جانباز سپاہی جو سارے عرب کو شکست دے چکے تھے بارہ ہزار کی تعداد میں ہوتے ہوئے ایک
غیر متوقع حملہ کی تاب نہ لا کر اپنے پائے ثبات میں جنبش محسوس کر رہے تھے اور اُن کی سواریاں
میدانِ جنگ سے بھاگ رہی تھیں، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گر دصرف چند
آدمی رہ گئے تھے جب ہر طرف سے دشمن بارش کی طرح تیر برسا رہے تھے ، آپ آگے ہی
آگے بڑھتے چلے گئے کیونکہ آپ کو یقین تھا میرا خدا میرے ساتھ ہے اور وہ مجھے خود دشمن کے
حملہ سے بچائے گا۔ایک حیرت انگیز واقعہ پھر اسی جنگ کا ایک اور حیرت انگیز واقعہ یہ ہے کہ مکہ کا ایک شخص
جس کا نام شیبہ تھا اس جنگ میں صرف اس نیت اور ارادہ کے
ساتھ شامل ہوا کہ موقع ملنے پر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دونگا۔جب لڑائی تیز
ہوئی تو وہ خود کہتا ہے کہ میں نے تلوار سونت لی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے
ارادہ سے میں نے آپ کے قریب ہونا شروع کیا۔اُس وقت مجھے یوں معلوم ہوا کہ میرے
اور آپ کے درمیان آگ کا ایک شعلہ اُٹھ رہا ہے جو قریب ہے کہ مجھے جلا کر بھسم کر دے مگر
پھر بھی میں آگے بڑھتا چلا گیا اُس وقت اچانک مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی
دی کہ شیبہ! میرے پاس آؤ جب میں آپ کے قریب پہنچا تو آپ نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ پھیرا
اور فرمایا اے خدا ! شیبہ کو شیطانی خیالات سے نجات دے۔شیبہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہ فرمانا تھا کہ یکدم میری تمام دشمنی دُور ہوگئی اور میرا دل آپ کی محبت اور پیار کے جذبات
سے اس قدر لبریز ہو گیا کہ اُس وقت میرے دل میں سوائے اس کے اور کوئی خواہش نہ رہی کہ
۴۷۳
میں اپنی جان آپ کے لئے قربان کر دوں۔۱۸
شاہ ایران کا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کا حکم دینا
پھر کسری
شاه ایران
جو آدھی دنیا کا مالک تھا اُس نے یہود کے اشتعال دلانے پر اپنے گورنر یمن کو لکھا کہ عرب کے
اس مدعی نبوت کو گرفتار کر کے میرے پاس بھجوا دیا جائے یہ شخص اپنے دعووں میں بہت بڑھتا
چلا جا رہا ہے۔گورنر یمن نے اس حکم کے ملتے ہی ایک فوجی افسر کو اس ڈیوٹی پر مقرر کیا اور وہ
ایک سپاہی کو اپنے ساتھ لیکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کے لئے مدینہ منورہ میں پہنچا
اور اُس نے آپ سے کہا کہ کسری نے گورنر یمن کو حکم بھجوایا ہے کہ آپ کو گرفتار کر کے اُس کی خدمت
میں حاضر کیا جائے اور ہم اس غرض کے لئے یہاں آئے ہیں آپ ہمارے ساتھ چلیں ورنہ کسری کو
زیادہ غصہ آیا تو وہ آپ کو بھی ہلاک کر دیگا اور آپ کی قوم اور ملک کو بھی برباد کر دے گا۔شاہ ایران کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سزا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم
آج رات ٹھہر وکل میں تمہیں اس کا
جواب دونگا۔رات کو آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی تو خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بتایا
گیا کہ کسریٰ کی اس گستاخی کی سزا میں آج رات ہم نے اس کے بیٹے کو اس پر مسلط کر دیا ہے
اور اُس نے اپنے باپ کو قتل کر دیا ہے۔جب صبح ہوئی اور گورنر یمن کے ایچی دوبارہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا جاؤ اور اپنے گورنر
سے جا کر کہہ دو کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خداوند کو مار دیا ہے۔گورنر یمن کا استعجاب جب گورنر یمن کو یہ اطلاع پہنچی تو اس نے کہا اگر یہ شخص واقع
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو ایسا ہی ہوا ہوگا لیکن اگر یہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تو پھر کسری اسے بھی تباہ کر دیگا اور اس کے ملک کو بھی برباد کر دے
گا بہر حال اُس نے حیرت اور استعجاب کے ساتھ اس خبر کو سُنا اور اُس نے ایران سے آنے
والی اطلاعات کا انتظار کرنا شروع کیا۔گورنر یمن کا اقرار کہ مدینہ کے نبی نے سچ کہا تھا تھوڑے ہی دن گزرے تھے
کہ یمن کی بندرگاہ پر ایران
کا ایک جہازلنگر انداز ہوا اور اس میں ایک شاہی ایچی نے گورنر یمن کو بادشاہ کا ایک خط دیا
۴۷۴
اس پر چونکہ ایک نئے بادشاہ کی مہر تھی اس لئے خط کو دیکھتے ہی گورنر یمن کہہ اُٹھا کہ مدینہ کے
نبی نے سچ کہا تھا۔پھر اس نے خط کھولا تو اس میں کسری کے بیٹے ( شیرویہ ) نے لکھا ہوا تھا کہ
میں نے اپنے باپ کو اس کے مظالم کی وجہ سے قتل کر دیا ہے اور اب میں اُس کی جگہ تخت حکومت
پر متمکن ہوں تم تمام افسروں سے میری اطاعت کا اقرار لو اور یہ بھی یا درکھو کہ میرے باپ نے
عرب کے ایک نبی کی گرفتاری کا جو حکم بھیجا تھا اُس کو میں منسوخ کرتا ہوں کیونکہ وہ نہایت
ظالمانہ حکم تھا۔گورنر یمن اس خط کو پڑھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ وہ اور اس کے کئی ساتھی اُسی وقت
اسلام میں داخل ہو گئے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام میں داخل ہونے
کی اطلاع بھجوادی۔۲۹
اس واقعہ پر غور کرو اور دیکھو کہ کس طرح قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید اور اُس
کی نصرت آپ کے شامل حال رہی۔دشمن نے آپ کو قتل کرنے کے لئے کئی منصوبے کئے مگر
اللہ تعالیٰ نے ہر دفعہ اس کو اپنے منصوبوں میں نا کام رکھا۔یہود کی متواتر نا کامی مدینہ منورہ میں اسلام اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہود
تھے جو مخالفت کا کوئی موقع اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔ایک دفعہ انہی کے ایک قبیلہ بنونضیر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض امور پر گفتگو کرنے
کے لئے بلوایا۔لیکن در پردہ سازش کی کہ ایک شخص چپکے سے چھت پر چڑھ کر ایک بڑا وزنی پتھر
آپ پر گرا دے جس سے آپ ہلاک ہو جائیں اور بعد میں یہ مشہور کر دیا جائے کہ یہ ایک
اتفاقی حادثہ ہو گیا ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت اس کی خبر
دیدی اور آپ وہاں سے اُٹھ کر واپس آگئے۔کے اسی طرح غزوہ خیبر میں ایک یہودی
عورت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا لقمہ ہی اُٹھایا تھا کہ آپ کو اس کا علم ہو گیا کہ
کھانے میں زہر ملایا گیا ہے اور آپ اسے چھوڑ کر کھڑے ہو گئے۔اکے
غرض اس دربار میں خدائی گورنر جنرل کے متعلق جو کچھ کہا گیا تھا تاریخی واقعات اِس
بات پر گواہ ہیں کہ وہ وعدہ بڑی شان کے ساتھ پوار ہوا۔اچھے ہتھیاروں اور اچھے معاونوں کی ضرورت پھر ایک افسر سبھی کا میاب ہوتا ہے
جب اسے اچھے ہتھیار اور اچھے معاون
۴۷۵
ملیں۔دنیوی بادشاہ افسر مقرر کر کے یہ چاہتے ہیں کہ اب وہ اچھے ہتھیا ر اور اچھے معاون
خود تلاش کریں مگر اس دربار میں میں نے یہ عجیب بات معلوم کی کہ گورنر جنرل کے مقرر
ہوتے ہی یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اسے بہترین ہتھیار اور بہترین معاون ہم خود دینگے اسے
تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی چنانچہ اس خدائی گورنر جنرل کے متعلق یہ اعلان کیا گیا کہ
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ - فِي صُحُفِ مُكَرَّ مَةٍ - مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ -
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَ رَةٍ ٢
قرآنی اسلحہ اے لوگو سنو! ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کا روحانی حاکم مقررفرما
دیا ہے اور اسے ایک ایسے ہتھیار کے ساتھ صلح کیا ہے جس کی بڑی خوبی یہ ہے
کہ وہ جسموں کو نہیں بلکہ دلوں اور دماغوں کو فتح کرتا ہے پھر یہ ہتھیا را ایسا نہیں جس کی چوٹ کھا
کر لوگ زخموں سے تڑپنے اور تلملا نے لگ جائیں بلکہ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ لوگ اس ہتھیار کی
چوٹ کھانے اور اس کا شکار ہونے میں ایک لذت اور سرور محسوس کرتے ہیں۔یہ روحانی
ہتھیار صُحُفِ مُكَرَّمَةٍ میں ہے یعنی پہلی الہامی کتب کی تمام اعلیٰ درجہ کی اخلاقی اور روحانی
تعلیموں کو اس میں جمع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے اپنے سروں پر اُٹھائے پھر میں
گے اور کوئی نقص اس میں نہیں پائیں گے۔حاملین قرآن کی عظمت یہ ہتھیار بِايْدِی سَفَرَةِ ہوگا یعنی ایسے سپاہیوں کے ہاتھوں میں
دیا جائیگا جو مسافر بھی ہونگے اور لکھنے والے بھی ہونگے یعنی ایک
طرف وہ اپنے زمانہ کے لوگوں کے دلوں کو فتح کرنے کے لئے دُور دُور کا سفر کرینگے جیسے صحابہ
قرآن کریم کو اپنے ہاتھ میں لے کر ہندوستان، ایران، عراق، مصر، بربر اور روم وغیرہ تک چلے گئے
اور دوسری طرف آئندہ زمانہ کے لوگوں کے دل فتح کرنے کے لئے وہ اس کتاب کو لکھ لکھ کر پھیلا
دینگے تا کہ ہر زمانہ کے لوگ اِس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔وہ دنیا کو اس ہتھیار سے فتح کرنے کی وجہ سے
کرام ہو جائیں گے لیکن معزز ہونے کی وجہ سے وہ مغرور نہ ہونگے بلکہ بَرَدَة ہوں گے یعنی دوسروں
پر احسان کرنے والے اور اُن کے غمخوار اور اپنی ترقی کو ذاتی بڑائی کا موجب نہیں بنائیں گے بلکہ
اُسے
محتاجوں کی تکلیفیں اور غرباء کی مشکلات دور کرنے کا موجب بنائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی غرباء پروری نانا نچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کی زندگی کے حالات پر نگاہ ڈالی جائے تو ہر شخص کو یہ اقرار کرنے پر مجبور ہونا پڑیگا کہ
ان میں یہ خوبی نہایت نمایاں طور پر پائی جاتی تھی۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کو بڑی شان عطا فرمائی مگر ہر قسم کی طاقت اور شوکت رکھنے کے باوجود انہوں
نے غرباء اور مساکین کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھا اور اُنکی تکالیف کو دُور کرنے کے لئے کسی قسم
کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔حلف الفضول میں شمولیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابھی مبعوث نہیں ہوئے تھے
کہ مکہ کے بعض شرفاء نے ایک سوسائٹی بنائی جس کا کام
یہ تھا کہ جو لوگ مظلوم ہوں اُن کی امداد کی جائے اس سوسائٹی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
بھی شامل ہوئے اور چونکہ اس کے بانیوں میں سے اکثر کے نام میں فضل آتا تھا اس لئے اس کا
نام حلف الفضول رکھا گیا۔اس واقعہ پر سالہا سال گزرنے کے بعد ایک دفعہ صحابہ نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ يَا رَسُولَ اللہ یہ کیسی سوسائٹی تھی جس میں آپ بھی
شریک ہوئے تھے؟ غالباً صحابہ کا منشاء یہ تھا کہ آپ تو نبی ہونے والے تھے آپ ایک انجمن کے
ممبر کس طرح ہو گئے جس میں دوسروں کے ماتحت ہو کر کام کرنا پڑتا تھا۔آپ نے فرمایا یہ تحریک
مجھے ایسی پیاری تھی کہ اگر آج بھی مجھے کوئی اس کی طرف بلائے تو میں اس میں شامل ہونے کے
لئے تیار ہوں۔۳ سے گویا غرباء کی امداد کے لئے آپکو دوسروں کی ماتحتی میں بھی کوئی عار نہیں تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک ثبوت بھی انہی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مظلوم
دنوں بہم پہنچا دیا۔مکہ کے قریب کا ایک
شخص کے متعلق ابو جہل سے مطالبہ شخص تھا جس کا ابو جہل کے ذمہ کچھ قرض
تھا اُس نے ابو جہل سے اپنے روپے کا
مطالبہ شروع کر دیا مگر ابو جہل اس کی ادائیگی میں لیت و لعل کرتا رہا۔آخر وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ ابو جہل نے میرا اتنا روپیہ مارا ہوا ہے آپ مجھے میرا حق
دلا دیں۔یہ وہ زمانہ تھا جب ابو جہل آپ کے قتل کا فتوی دے چکا تھا اور ملکہ کا ہر شخص آپ کا
جانی دشمن تھا۔جب آپ باہر نکلتے تو لوگ آپ پر پتھر اور مٹی پھینکتے ، بیہودہ آوازے کستے اور
ہنی اور تمسخر کرتے مگر آپ نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہ کی اور فوراً اُس آدمی کو ساتھ لے کر
ابو جہل کے مکان پر پہنچے اور دروازہ پر دستک دی۔ابو جہل نے دروازہ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر
۴۷۷
حیران رہ گیا کہ وہ شخص جس کا میں اس قدر دشمن ہوں آج میرے مکان پر چل کر آ گیا ہے۔اُس نے پوچھا آپ کس طرح آئے ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے اس
شخص کا کوئی روپیہ دینا ہے؟ اس نے کہا ہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر دے
دو۔ابو جہل خاموشی سے اندر گیا اور روپیہ لا کر اس کے حوالے کر دیا۔۴ے
قدرت کا ایک عجیب نشان جب یہ خبر ملکہ میں مشہور ہوئی تو لوگوں نے ابو جہل کا مذاق
اُڑانا شروع کر دیا کہ تم تو کہتے تھے کہ محمد ( صلے اللہ علیہ وسلم )
کو جتنا دُ کھ دیا جائے اتنا ہی اچھا ہے اور خود اُن سے اتنا ڈر گئے کہ اُن کے کہتے ہی چُپ کر کے
روپیہ لا کر دیدیا۔ابو جہل کہنے لگا تم نہیں جانتے جب میں نے دروازہ کھولا تو مجھے ایسا معلوم
ہوا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے دائیں اور بائیں دو دیوانے اونٹ کھڑے ہیں اور اگر میں
نے ذرا بھی انکار کیا تو وہ مجھے نوچ کر کھا جائینگے۔۵ کے غرض ایک غریب کا حق دلوانے کے
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے سے بھی دریغ نہ کیا اور اس
طرح اپنے عمل سے بتا دیا کہ انسان کے اندر غرباء کی امداد کا کس قدر احساس ہونا چاہئے۔صدقہ کا ایک دینا ر تقسیم نہ ہونے اسی طرح ایک دفعہ صدقات کا کچھ روپیہ آیا
تو اُن کو تقسیم کرتے ہوئے ایک دینار کسی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گھبراہٹ کونے میں گر گیا اورآپ کو اٹھانے کا خیال
نہ رہا۔نماز پڑھانے کے بعد آپ کو یاد آیا
تو لوگوں کے اوپر سے پھاندتے ہوئے آپ جلدی سے اندر تشریف لے گئے۔صحابہ حیران
ہوئے کہ آج کیا بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی گھبراہٹ میں گھر تشریف لے گئے
ہیں۔جب آپ واپس آئے تو آپ نے فرما یا صدقہ کا ایک دینا ر گھر میں رہ گیا تھا میں نے چاہا
کہ جس قدر جلدی ممکن ہو اسے غرباء میں تقسیم کر دوں۔۶ کے
حضرت عائشہ کی سخاوت اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گو خود نہیں کماتی تھیں
مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے
تعلق کی وجہ سے صحابہ آپ کی خدمت میں اکثر ھدایا بھجواتے رہتے تھے لیکن وہ بھی اپنا اکثر
روپیہ غرباء اور مساکین میں تقسیم فرما دیا کرتی تھیں۔تاریخ سے ثابت ہے کہ بعض دفعہ ایک
ایک دن میں ہزار ہا روپیہ آپ کے پاس آیا مگر آپ نے وہ سب کا سب شام تک تقسیم کر دیا
۴۷۸
اور ایک پائی بھی اپنے پاس نہ رکھی۔اس پر ایک سہیلی نے کہا آپ روزہ سے تھیں افطاری کے
لئے چار آنے تو رکھ لیتیں آپ نے فرمایا تم نے پہلے کیوں نہ یاد دلایا۔کے
حضرت عائشہ کی اپنے بھانجے سے ناراضگی ان کی عادت کو دیکھ کر ایک دفعہ ان
کے بھانجے نے جس نے اُن کے
مال کا وارث ہو نا تھا کہیں کہہ دیا کہ حضرت عائشہ تو اپنا سارا مال لگا دیتی ہیں۔یہ خبر جب
حضرت عائشہ کو پہنچی تو آپ نے اپنے گھر میں اُس کا آنا جانا بند کر دیا اور قسم کھائی کہ اگر میں
نے اسے اپنے گھر میں آنے کی اجازت دی تو میں اس کا کفارہ ادا کروں گی۔کچھ عرصہ کے
بعد صحابہ نے درخواست کی کہ آپ اس کا قصور معاف فرما دیں۔چنانچہ اُن کے زور دینے پر
حضرت عائشہ نے اسے معاف کر دیا مگر فرمایا کہ چونکہ میں نے یہ عہد کیا تھا کہ اگر میں اسے
معاف کروں گی تو کفارہ ادا کروں گی اس لئے میں اس کا کفارہ یہ قرار دیتی ہوں کہ آئندہ
میرے پاس جو دولت بھی آئیگی وہ میں سب کی سب غرباء اور یتامیٰ ومساکین کی بہبودی
کے لئے تقسیم کر دیا کرونگی۔۷۸
حضرت عبدالرحمن بن عوف کی اسی طرح صحابہ میں سے حضرت عبد الرحمن بن
عوف لاکھوں روپیہ کی جائداد کے مالک تھے
کثرتِ مال کے باوجود انتہائی سادہ زندگی چنانچہ جب آپ فوت ہوئے تو اڑھائی لاکھ
دینا ر اُن کے گھر سے نکلا 9 کے مگر اتنی
دولت رکھنے کے باوجود تاریخ سے ثابت ہے کہ وہ نہایت سادہ زندگی بسر کرتے تھے اور اپنے
اموال کا اکثر حصہ غرباء کی ترقی کے لئے خرچ کر دیا کرتے تھے۔۵۰ غرض صحابہ نے مال و دولت
کو کبھی ذاتی بڑائی کے حصول کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ اُسے بنی نوع انسان کی بہبودی کے
لئے خرچ کیا ہے۔ایک صحابی کا اپنے تمام قرض معاف کر دینا یہ خوبی صحابہ میں اس قدر نمایاں پائی
جاتی تھی کہ اسلامی تاریخ میں ایک
مشہور صحابی حضرت قیس کے متعلق جنہیں فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اسلامی لشکر کا کمانڈر مقرر فرمایا تھا روایت آتی ہے کہ جب وہ مرض الموت میں مبتلاء ہوئے تو
ایک دن انہوں نے اپنے بعض دوستوں سے پوچھا کہ میری بیماری کی خبر تو سب لوگوں میں