سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 7
۴۷۹
مشہور ہو چکی ہے مگر میری عیادت کو بہت کم لوگ آئے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا
بات دراصل یہ ہے کہ آپ بڑے مخیر آدمی ہیں آپ نے سینکڑوں لوگوں کو قرض دیا ہؤا ہے
اب وہ آپ کے پاس آتے ہوئے شرماتے ہیں کہ مبادا آپ روپیہ کا تقاضا نہ کر دیں۔آپ
نے فرمایا! اوہو میرے دوستوں کو بڑی تکلیف ہوئی جاؤ اور سارے شہر میں منادی کردو کہ ہر
شخص جس کے ذمہ قیس کا کوئی قرض ہے وہ اُسے معاف کر دیا گیا ہے۔کہتے ہیں کہ اس اعلان
پر اس قدر لوگ ان کی عیادت کے لئے آئے کہ ان کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں۔یہ وہ بَرَدَة
تھے جو محمد رسول اللہ علیہ وسلم کے فیض صحبت سے تیار ہوئے جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے
اموال کو ایک حقیر چیز کی طرح محض اس لئے لٹا دیا کہ بنی نوع انسان کو ترقی حاصل ہو۔تمام مشکلات کو دور کرنے کا وعدہ پھر دنیا میں حکومتوں پر جب مشکلات کے اوقات
آتے ہیں تو بادشاہ اُن کا حوالہ دیکر کہتے ہیں کہ ہم
امید کرتے ہیں کہ تم ثابت قدم رہو گے اور ہماری حکومت کے ہوا خواہ ثابت ہو گے اور
ہمارے درجہ کی بلندی کا موجب ثابت ہو گے مگر اس دربار میں میں نے یہ عجیب بات دیکھی کہ
تمام مشکلات کے حل کرنے کا بادشاہ خود وعدہ کرتا ہے۔ترک وطن کے صدمہ پر مکہ میں واپسی کی بشارت مثلا سب سے بڑا صدمہ اس
روحانی گورنر جنرل کو اپنے
آبائی وطن کے چھوڑنے کا پیش آنے والا تھا سو اس کی اُس نے پہلے خبر دے دی کہ عارضی طور پر
ہماری مصلحت کے ماتحت تمہارے دشمن تم پر غالب آئیں گے اور تم کو اپنا وطن چھوڑنا پڑیگا لیکن
ہم تجھے پھر اپنے وطن میں واپس لائیں گے چنانچہ فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ
الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ ۸۲
ہم جس نے تجھ پر قرآن کی حکومت قائم کی ہے اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ جب
دشمن تجھے تیرے وطن سے نکال دیگا جس کی طرف دنیا حج اور عمرہ کے لئے بار بار آتی ہے تو ہم
پھر تجھے واپس تیرے وطن میں لے آئیں گے۔غور کرو اور دیکھو کہ کتنی بڑی تشفی ہے۔اول مصیبت کے آنے کی خبر دی،
ا
دوم اس مصیبت کے وقت میں پیشگوئی پورا ہونے کی خوشی پہنچائی،
۴۸۰
سوم واپس آنے کی خوشخبری دی اور ،
چہارم عملاً واپس لا کر دل کو تیسری خوشی پہنچائی، کیا دنیا کا کوئی در بارِ خاص اس روحانی در بار کا
مقابلہ کر سکتا ہے؟
دربار خاص میں محمد رسول اللہ صلی اللہ پھر سب حکومتیں ایک عرصہ کے بعد کمزور ہو کر
مٹ جاتی ہیں کوئی حکومت دائمی نہیں ہوتی۔علیہ وسلم کی دائمی حکومت کا اعلان انگریزوں ہی کو دیکھ لو ان کی حکومت اب
ہندوستان میں کہاں ہے؟ سیلون میں کہاں کی
ہے؟ برما میں کہاں ہے؟ پرانی زبر دست حکومتیں کہاں ہیں؟ نہ بادشاہ باقی رہے نہ اُن کے
اُمراء اور وزراء باقی رہے، نہ مشکلات میں مشورے دینے والے کام آئے ، نہ دوسروں کی
مشکلات میں مدد دینے کا وعدہ کر نیوالے اپنے وعدوں کا ایفاء کر سکے مگر میں نے اس
دربارِ خاص میں دیکھا کہ گورنر جنرل کو یہ بتایا جا رہا تھا کہ تم کو ہمیشہ کی حکومت دنیا پر دی جاتی
ہے چنا نچہ فرمایا۔وَمَا اَرْسَلْنكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَّنَذِيرًا ٣
اے ہمارے رسول ! ہم نے تجھے کسی ایک قوم یا ایک ملک کی طرف نہیں بھیجا، کسی ایک
صدی یا ایک زمانہ کے لوگوں کی طرف مبعوث نہیں کیا بلکہ دنیا کی ہر قوم اور قیامت تک آنے
والا ہر زمانہ تیرا مخاطب ہے اور ہر فرد کے لئے تیری غلامی لا زمی ہے گویا تیری حکومت
دنیوی بادشاہوں کی طرح عارضی اور فانی نہیں بلکہ دائمی حکومت تجھے عطا کی جاتی ہے اور ہمیشہ
کی سرفرازی تجھ کو بخشی جاتی ہے اب کوئی ماں ایسا بچہ نہیں بن سکتی جو تیرے مقابل میں کھڑا ہو
سکے۔یہ کیسا شاندار مقام ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا گیا اور کیسا عظیم الشان
دربار ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعزاز کے لئے منعقد ہوا۔دیوان خاص کی چوتھی غرض (۴) چوتھی غرض دیوانِ خاص کی یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ
اپنے درباریوں کو اُن کے اچھے کاموں پر خطاب دیتا اور
انعام بخشتا ہے مگر دنیا کے درباروں میں میں نے دیکھا کہ خطاب ہے تو بے معنی اور انعام ہے تو
فانی ، حکومتیں خان بہادر اور خان صاحب کا خطاب دیتی ہیں مگر حقیقتا نہ وہ خان ہوتے ہیں نہ
بہادر۔پھر انعام دیتی ہیں تو بسا اوقات وہ انعام عارضی ثابت ہوتے ہیں اور دوسری حکومت چھین
لیتی ہے۔کبھی انعام ملنے سے پہلے ہی وہ صاحب ختم ہو جاتے اور کبھی اُن سے فائدہ اُٹھانے کی
۴۸۱
توفیق ہی نہیں ملتی۔کھانا ملتا ہے تو معدہ خراب ہو جاتا ہے، کپڑا ملتا ہے تو جسم پر خارش یا کوڑھ
ہو جاتا ہے اور انسان نہ اس کھانے سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے نہ کپڑے سے۔کبھی انعام لینے
والے خود حکومت کے دشمن ہو جاتے ہیں جیسے بعض انگریز کے خوشامدی اور اس سے انعام و اکرام لینے
والے آج ہم سے اس لئے نا خوش ہیں کہ یہ انگریز کی اطاعت کرتے تھے اُس وقت ان
کی تعریف سے ان کے لب خشک ہوتے تھے اور بڑی بڑی کوششوں اور التجاؤں کے بعد انعام
لیتے تھے اور اب ہم پر جنھوں نے کبھی کچھ نہیں لیا آنکھیں نکالتے ہیں کہ تم نے اُن کے اچھے
کاموں کی تعریف کیوں کی۔غرض دنیوی درباروں کا نہ خطاب حقیقت کے مطابق ہوتا ہے نہ
انعام مستقل اور پائدار ہوتا ہے اور نہ انعام لینے والے حکومت کے سچے وفادار ہوتے ہیں۔مگر میں نے دیکھا کہ
صحابہ کرام کو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوَاعَتُهُ كا خطاب اس بار ا خطاب بالكل
کا کا
سچا اور انعام ہمیشہ کے لئے رہنے والا ہے چنانچہ دیکھ لو صحابہ کو اللہ تعالیٰ خطاب دیتے ہوئے
فرماتا ہے کہ وَالسَّبِقُونَ الاَوَّلُونَ من الْمُهَجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمُ
بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۵۴
یعنی مہا جرین اور انصار میں سے وہ لوگ جو سابق بالایمان ہیں اور اسی طرح وہ
لوگ جنھوں نے نیکی اور تقویٰ میں ان کے نمونہ کی اتباع کی اللہ تعالیٰ ان سے راضی
ہو گیا اور وہ اُس سے راضی ہو گئے یہ وہ عظیم الشان خطاب ہے جو صحابہ کرام کو ملا اور
عَلَى رَؤُوسِ الْاَشْهَادِ اس کا اعلان کیا گیا۔دنیا میں ہزاروں انقلابات آئے ، حکومتیں
بدلیں ، حوادث رونما ہوئے مگر اس الہی دربار سے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کا جو
خطاب صحابہ کرام کو ملا تھا وہ بدل نہ سکا آج بھی جب صحابہ کا کوئی ذکر کرتا ہے تو ایک
مخلص کا دل محبت اور پیار کے جذبات سے لبریز ہو جاتا ہے اور وہ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُم
وَرَضُوا عَنه کے بغیر نہیں رہتا اور قیامت تک ایسا ہی ہوتا چلا جائے گا۔یہ کوئی معمولی
بات نہیں دنیا میں لوگ نہایت چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں
اور پھر اُن قربانیوں کے بعد جو بدلہ انہیں ملتا ہے وہ نہایت ہی ذلیل اور ادنیٰ قسم کا ہوتا
ہے مگر اللہ تعالیٰ کے انعامات اتنے اہم ہوتے ہیں اور اُن کا دائرہ اتنا وسیع ہوتا ہے کہ اُن
کے مقابلہ میں دنیا کی بادشاہتیں بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتیں مثلاً یہی بات دیکھ لو تیرہ سو سال
ย
رض
۴۸۲
عنهم
کا زمانہ گزر نے کے باوجود آج بھی صحابہ کا ذکر آئے تو ہم رَضِيَ
الله
ضُوا عَنْهُ کہے بغیر نہیں رہ سکتے۔اب یہ بھی ایک خطاب ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا
ایسا ہی جیسے خاں صاحب یا خاں بہا دریا سر یا ڈیوک یا ما رکوٹس یا ارل وغیرہ ہیں مگر سوچو تو
سہی کتنے خان بہادر یا سر یا ڈیوک یا مار کوٹس یا ارک ہیں جن کا نام دنیا جانتی ہے یا کتنے
بادشاہ ہیں جن کا نام دنیا خطاب سمیت لیتی ہے؟ بڑے بڑے بادشاہ دنیا میں گزرے ہیں
مگر آج لوگ اُن کا نام نہایت بے پروائی سے لیتے ہیں۔سکندر، دارا اور تیمور کا انجام کند و سیناری
سکندر کتنا بڑا بادشاہ تھا یونان سے وہ چلتا ہے اور ہندوستان
تک فتح کرتا چلا آتا ہے اور بڑی بڑی زبر دست حکومتوں
کو راستہ میں شکست دیتا ہے مگر آج ایک غریب اور معمولی مزدور بھی سکندر کا نام نہایت بے پروائی
سے لیتا ہے۔بچے بھی سکندر سکندر کہتے پھرتے ہیں اور کوئی ادب کا لفظ اس کے لئے
استعمال نہیں کرتا۔دارا بھی ایک عظیم الشان بادشاہ تھا اور گوا سے سکندر کے مقابلہ میں شکست
ہوئی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ بھی زبر دست سلطنت کا مالک تھا اور چین تک اس کی حکومت
پھیلی ہوئی تھی مگر آج لوگ اسے دارا دارا کہتے پھرتے ہیں بادشاہ کا لفظ بھی اُس کے متعلق
استعمال نہیں کرتے۔تیمور جو ایک زمانہ میں دنیا کے لئے قیامت بن گیا تھا آج اسے ساری دنیا تیمور لنگ
یعنی لنگڑا تیمور کہتی ہے حالانکہ اپنے زمانہ میں اُس کی اتنی ہیبت تھی کہ جب وہ حملہ کرتا تو
کشتوں کے پشتے لگا دیتا اور بعض جگہ تو لوگوں کو مار مار کر ان کی لاشوں کو جمع کرتا اور مینار کھڑا
کر دیتا۔بعض مؤرخ کہتے ہیں کہ اُس نے کئی لاکھ آدمی قتل کیا ہے مگر اب ایک ذلیل سے
ذلیل انسان بھی جب تیمور کا ذکر کرتا ہے تو کہتا ہے لنگڑا تیمور حا لانکہ اُس کے زمانہ
میں کسی کو یہ جرات نہیں تھی کہ وہ اسے لنگڑا تیمور کہے وہ شہنشاہ کہلاتا تھا اور بڑے بڑے
حکمران اس کے خوف سے کانپتے تھے۔صحابہ کی بے مثال عظمت غرض وہ بادشاہ جن کی اپنے زمانہ میں بڑی ہیبت تھی جن کا
نام سنکر ہزاروں میل پر لوگ کانپ اُٹھتے اُن کا نام آج
انتہائی لا پروائی کے ساتھ ایک معمولی اور بے حیثیت آدمی بھی لے لیتا ہے اور کئی تو ایسے ہیں
جن کا نام بھی آج کوئی نہیں جانتا مگر وہ غریب بکریاں اور اونٹ چرانے والے صحابہ جنہوں
۴۸۳
نے غربت میں اپنی عمر میں گزار دیں آج ان کا نام آتا ہے تو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ
وَرَضُوا عَنْه کہے بغیر ایک مسلمان کا دل مطمئن ہی نہیں ہوتا۔حضرت ابو ہریرہ کی فاقہ کشی حضرت ابو ہریرہ کو ہی دیکھ لو وہ اپنے متعلق کہتے ہیں
کہ مجھے سات سات وقت کا فاقہ ہو جا تا تھا اور جب
میں شدت ضعف سے بیہوش ہو جاتا تھا تو لوگ میرے سر پر جوتے مارتے اور سمجھتے کہ مجھے
مرگی کا دورہ ہو گیا ہے پھر حضرت ابو ہریرہ کسی اعلیٰ خاندان میں سے نہ تھے کوئی نامور لیڈ ریا
مشہور ادیب نہ تھے، کوئی فوجی ماہر یا سیاسی نفوذ رکھنے والے انسان نہ تھے مگر آج بھی ہماری کو
یہ کیفیت ہے کہ ابو ہریرہ کا نام آتا ہے تو رَضِيَ اللهُ عَنْهُ کہے بغیر دل کو چین ہی نہیں آتا۔حضرت ابوبکر رَضِيَ اللهُ عَنْهُ کا بلند مقام اسی طرح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی جو
حالت تھی وہ خودان کے باپ کی شہادت
سے ظاہر ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے باپ کا نام ابو قحافہ تھا جب حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے
تو اُس وقت ابو قحافہ مکہ میں تھے کسی شخص نے وہاں جا کر ذکر کیا کہ ابو بکر عرب کا بادشاہ ہو گیا
ہے۔ابو قحافہ مجلس میں بیٹھے تھے کہنے لگے کونسا ابو بکر ؟ اُس نے کہا وہی ابو بکر قریشی۔کہنے لگے
کونسا قریشی ؟ اُس نے کہا وہی جو تمہارا بیٹا ہے اور کون۔وہ کہنے لگے واہ! ابو قحافہ کے بیٹے کو
عرب اپنا بادشاہ مان لیں یہ کیسے ہو سکتا ہے تو بھی عجیب باتیں کرتا ہے۔غرض ابو قحافہ کی یہ
حالت تھی کہ وہ اپنے بیٹے کے متعلق یہ مان ہی نہیں سکتے تھے کہ سارا عرب انہیں بادشاہ تسلیم
کر لے گا مگر اسلام کی خدمت اور دین کے لئے قربانیاں کرنے کی وجہ سے آج حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کو جو عظمت حاصل ہے وہ دنیا کے بڑے سے بڑے بادشاہوں کو بھی حاصل نہیں
آج دنیا کے بادشاہوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں جسے اتنی عظمت حاصل ہو جتنی حضرت ابو بکر
کو حاصل ہے بلکہ حضرت ابو بکر تو الگ رہے کسی بڑے سے بڑے بادشاہ کو اتنی عظمت حاصل
نہیں جتنی مسلمانوں کے نزدیک ابو بکر کے نوکروں کو حاصل ہے اس لئے کہ اُس نے ہمارے
رب کے دروازہ پر سجدہ کیا اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے در کا غلام ہو گیا اب یہ ممکن
ہی نہیں کہ کوئی شخص اس عظمت کو ہمارے دلوں سے محو کر سکے اور اُس خطاب کو چھین سکے جو اس
نے اپنے دربار میں صحابہ کرام کو دیا۔آج صحابہ کے زمانہ پر تیرہ سو سال سے زیادہ عرصہ گزر
چکا ہے مگر آج بھی وہ خطاب جو خدا نے اُن کو دیا تھا قائم ہے اور رہتی دنیا تک قائم رہیگا۔
۴۸۴
رقابت اور عناد سے پاک دربار پھر دُنیوی بادشاہوں کے دیوان خاص میں
باریاب ہونے والوں کو خطابات ملتے ہیں تو باہم
رقابت اور دشمنی اور لڑائی شروع ہو جاتی ہے لیکن اس دیوان خاص میں شریک ہونے والوں
کے دلوں میں کوئی رقابت کوئی دشمنی اور کوئی لڑائی نہیں ہوتی بلکہ ان کے دل ایک دوسرے کی
محبت اور پیار کے جذبات سے لبریز ہوتے ہیں فرماتا ہے۔وَالَّذِيْنِ جَآءُ وُا مِنْ بَعْدِهُمُ
يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلُ فِي قُلُو بِنَا
غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُ وُفٌ رَّحِيمٌ ۸۵
یعنی بعد میں آنے والے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ئیں کرتے رہتے ہیں کہ اے
ہمارے ربّ! تو ہمیں بھی بخش اور ہمارے اُن بھائیوں کو بھی بخش جو ہم سے ایمان لانے میں
سبقت اختیار کر چکے ہیں اور ہمارے دلوں کو اُن کے متعلق ہر قسم کے کینہ اور بغض سے صاف کر
دے۔اے ہمارے رب! تو بڑا مہربان اور بڑا رحم کر نیوالا ہے۔تعلقات کی خرابی کی تین وجوہ دنیا میں تعلقات کی تمام تر خرابی حسد، رقابت اور
آئندہ کے خطرات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی
ہے۔حسد پہلوں سے ہوتا ہے رقابت ہمعصروں سے ہوئی ہے اور خطرہ بعد میں آنے والوں
سے ہوتا ہے لِلَّذِينَ آمَنُوا کہہ کر ایک سچا مؤمن اِن تینوں نقائص سے اپنا دل صاف
رکھنے کی خواہش کرتا ہے گویا اس کا دل ایسا پاکیزہ ہوتا ہے کہ اس میں نہ پہلوں کا حسد
ہوتا ہے نہ ہمعصروں کی رقابت ہوتی ہے اور نہ بعد میں آنے والوں کے متعلق کوئی بدظنی
ہوتی ہے۔وه
ہر قسم کے بغض اور کینہ سے مبرا وجود اسی طرح اللہ تعالی اس دیوان خاص“
والے درباریوں کی نسبت فرما تا ہے کہ
اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِى جَتْتٍ وَعُيُون اُدْخُلُوهَا بِسَلم امِنِيْنَ وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ
غِلّ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَبِلِينَ ٥٦٠
یعنی متقی لوگ باغات اور چشموں والے مقامات میں ہو نگے اور انہیں کہا جائیگا کہ تم
سلامتی کے ساتھ ان میں داخل ہو جاؤ اور ان کے سینوں کو ہر قسم کے بغض اور کینہ اور حسد سے
پاک کر دیا جائیگا اور وہ بھائی بھائی بن کر جنت میں رہیں گے۔
۴۸۵
الہی خطابات کو چھینے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا غرض اس دربار میں خطابات تقسیم
ہوتے ہیں تو باہم چپقلش اور
رقابت شروع نہیں ہو جاتی اور پھر خطابات ملتے ہیں تو وہ نہ صرف حقیقت کے مطابق ہوتے ہیں
بلکہ دنیا لاکھ کوشش کرے وہ اُن کو چھینے کی طاقت نہیں رکھتی۔اس دربار سے اگر کسی کو نبی کا
خطاب دیا گیا تو وہ نبی فوت ہو چکا اور ہزار ہا برس اس کی وفات پر گزر گئے مگر نبی کا خطاب
موجود ہے اور اگر اس سے کوئی منکر ہوتا ہے تو فوراً با غیوں میں شریک ہو جاتا ہے حکومت بدل
گئی ، گورنر کے بعد گورنر تبدیل ہوئے مگر مجال ہے کہ پُرانے گورنر کی کوئی ہتک کر سکے اور اُس
کے درجہ کو کم کر سکے!
غرض یہ وہ دربار ہے جس میں درباری کو جو خطاب دیا جاتا ہے اُس کے چھینے کی کسی
میں طاقت نہیں ہوتی اور پھر جو خطاب دیا جاتا ہے وہ بالکل سچا اور حقیقت کے مطابق ہوتا ہے۔اگر کسی کو بہا در کہتا ہے تو وہ بہادر ہی ہوتا ہے یہ نہیں ہوتا کہ حکومت اسے ” خان بہادر کہے اور
وہ ایک چھو ہے سے بھی ڈرتا رہے۔رض
محمد رسول اللہ اور صحابہ کرام کو ایک اور عظیم الشان خطاب پھر ہم نے دیکھا کہ
اور اور
اسی قسم کا ایک اور
اعلان بھی اس دربار سے ہو رہا تھا اور دربارِ خاص کا مالک اپنے گورنر جنرل کے متعلق کہہ رہا تھا کہ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةٌ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ تَراهُمْ رُكَّعًا
سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَا هُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۸۷
یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں اور وہ لوگ
جو اُن پر ایمان لاکر ان کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں کفار کے لئے بڑے سخت واقع ہوئے ہیں
مگر ان کا آپس میں سلوک انتہائی رحم اور شفقت پر مبنی ہے تو انہیں دیکھے گا کہ وہ رات اور دن
خدا تعالیٰ کے حضور رکوع وسجود میں بسر کرتے اور اس کا فضل تلاش کرتے ہیں اور اس کی رضا
کے حصول کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اور اُنکی اس پاکیزہ زندگی کا نشان خود ان کے
چہروں سے عیاں ہو گیا ہے۔ات مؤثرہ اور قوت متاثرہ کے کرشمے حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو ایسا بنا یا ہے کہ وہ ایک طرف تو اپنے
۴۸۶
گر دو پیش کے اثرات کو قبول کرنے کے لئے بڑی شدت سے مائل رہتا ہے اور دوسری طرف
اس میں یہ بھی طاقت ہے کہ اگر چاہے تو وہ ایسے اثرات کو قبول کرنے سے انکا ر کر دے۔گویا
ایک طرف تو وہ ایک مضبوط چٹان ہے کہ جس سے سمندر کی تیز لہریں ٹکرا کر واپس لوٹ جاتی
ہیں اور اُس پر ذرا بھی نشان پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتیں اور دوسری طرف وہ ایک اسفنجی
کے ٹکڑے کی طرح یا نرم موم کی طرح ہے کہ اُس پر ہاتھ ڈالتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس و
میں طاقت مقابلہ ہے ہی نہیں اور یہی دونوں چیزیں انسان کے تمام اعمال کی جڑ ہیں یعنی کسی
جگہ پر اثر قبول کرنا اور کسی جگہ پر اُس کو رڈ کر دینا۔اچھے اثرات کو قبول کرنے اور بُرے اثرات کو رڈ کرنے کی خوبی اس جگہ محمد
رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع کے متعلق یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
اور رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ ہیں یعنی یہ نہیں کہ وہ ہر اثر کو قبول کرنے والے ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو کی
وہ شیطان کا اثر بھی قبول کر لیتے اور یہ بھی نہیں کہ کسی کا اثر قبول نہ کریں کیونکہ اس صورت میں
وہ فرشتوں کے اثر کو بھی رڈ کر دیتے بلکہ اُن کے اندر یہ دونوں باتیں پائی جاتی ہیں۔ان میں
یہ بھی طاقت ہے کہ خواہ کتنے ہی تکلیف دہ نتائج ہوں پھر بھی وہ کسی غلط اثر کو قبول نہیں کرتے
اور یہ بھی طاقت ہے کہ خواہ حالات کتنے مخالف ہوں وہ اچھی چیز کے اثر کو رڈ نہیں کرتے۔جب کسی ایسی چیز کا سوال ہو جو مذہب اور دین کے خلاف ہو تو وہ ایک ایسے پہاڑ کی مانند بن
جاتے ہیں جس پر کوئی چیز اثر نہیں کر سکتی لیکن جہاں تقویٰ اور باہمی اخوت اور برادرانہ تعلقات
کا سوال ہو وہاں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ تصویر لینے کا ایک شیشہ ہیں اور فوراً اس کے عکس کو
قبول کر لیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا نمونہ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے صحابہ کی زندگی میں یہ دونوں باتیں نہایت نمایاں طور پر پائی جاتی تھیں یعنی ایک
طرف تو غیرت میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ دین کے خلاف کوئی بات سننا تک برداشت
نہیں کر سکتے تھے اور دوسری طرف وہ محبت میں اتنے بڑھے ہوئے تھے کہ اپنے بھائیوں کا کوئی
ا
قصور انہیں نظر ہی نہیں آتا تھا۔چنانچہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں دشمنوں
۴۸۷
نے کئی مواقع پر چاہا کہ آپ ان کے بارہ میں نرمی سے کام لیں اور اُن کے بتوں کی تنقیص نہ
کریں مگر آپ نے کسی مرحلہ پر بھی اُن کے آگے سر نہیں جھکا یا حالانکہ آپ جانتے تھے کہ اس
انکار کے نتیجہ میں ان لوگوں کی آتشِ غضب اور بھی بھڑک اُٹھے گی اور یہ پہلے سے زیادہ جوش کی
اور انتقامی قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے کے لئے کمر بستہ ہو جا ئینگے مگر آپ نے اپنی یا اپنے
عزیزوں اور ساتھیوں کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہ کی اور ہمیشہ انہیں یہی کہا کہ خدا نے جس
پیغام کے پہنچانے کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے میں اس کے پہنچانے میں اپنے آخری سانس
تک کوشش کرتا چلا جاؤں گا اور کبھی اس میں غفلت اور کوتا ہی سے کام نہ لونگا۔عمائد قریش کے آنے پر رسول کریم جب مکہ میں اسلام نے پھیلنا شروع کیا
اور قریش کو نظر آنے لگا کہ ان کی کوششیں
صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے چا کو جواب ناکامی کا رنگ اختیار کرتی جا رہی ہیں تو
انہوں نے اپنا ایک وفد ابو طالب کے پاس
بھیجا جس میں ابو جہل ، ابوسفیان اور عتبہ وغیرہ قریش کے بڑے بڑے رؤساء شامل تھے۔انہوں نے ابوطالب کے پاس آکر کہا کہ آپ ہماری قوم میں معزز ہیں اس لئے ہم آپ سے
یہ درخواست کرنے آئے ہیں کہ اب بات حد سے بڑھ چکی ہے ہم نے آج تک بہت صبر کیا ہے
مگر اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے آپ اپنے بھتیجے کو سمجھائیں کہ وہ ہمارے بتوں کو بُرا
بھلا کہنا چھوڑ دے اور اگر وہ نہ مانے تو اس کی حمایت سے دست بردار ہو جائیں ہم خود اس
سے نپٹ لینگے۔اور اگر آپ اپنے بھتیجے کو بھی نہ سمجھا ئیں اور اس کی حمایت سے بھی دست بردار
نہ ہوں تو ہم آپ کا بھی مقابلہ کرینگے اور آپ کو اپنی لیڈری سے الگ کر دینگے۔ابوطالب کے
لئے یہ ایک نہایت ہی نازک موقع تھا انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا یا اور کہا اے
میرے بھتیجے! آج تیری قوم کے معززین کا ایک وفد میرے پاس آیا تھا وہ تیری باتوں سے
سخت مشتعل ہو چکے ہیں اور قریب ہے کہ وہ لوگ کوئی سخت قدم اُٹھا ئیں اور مجھے بھی تکلیف
پہنچا ئیں۔میں محض تیری خیر خواہی کے لئے کہتا ہوں کہ ان باتوں کو چھوڑ دے ورنہ میں اکیلا
ساری قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔میں سمجھتا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی افسردگی کی گھڑیوں
میں سے یہ سخت ترین گھڑی تھی ایک طرف وہ شخص تھا جس نے نہایت محبت سے آپ کو پالا تھا
اور جس کے پاؤں میں کانٹا چبھنا بھی آپ گوارہ نہ کر سکتے تھے اُسے ساری قوم دُکھ دینے
۴۸۸
اور نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہی تھی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی صداقت کا اظہا رتھا۔آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ نے کہا۔اے میرے چچا! آپ بیشک میرا ساتھ
چھوڑ دیں اور اپنی قوم کے ساتھ مل جائیں۔خدا کی قسم ! اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیں
اور چاند کو میرے بائیں بھی لا کر کھڑا کر دیں تب بھی میں خدائے واحد کی توحید کے اعلان سے
نہیں رک سکتا ۸۸ کیونکہ یہی وہ کام ہے جس کے لئے میں اس دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔آپ کا
انتہائی مشکلات اور مصائب کے اوقات میں جبکہ ابو طالب کے قدم بھی لڑکھڑا گئے تھے یہ
دلیرانہ جواب اس لئے تھا کہ آپ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کی صفت کے حامل تھے اور دین کے
لئے اتنی غیرت رکھتے تھے کہ کفر کی ہر طاقت کے مقابلہ میں ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ
جاتے تھے اور کسی بڑی سے بڑی مصیبت کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے۔اسی طرح ایک دفعہ مسیلمہ کذاب آپ کے پاس
مسیلمہ کذاب کی نا کام واپسی آیا اور اُس نے کہا اگر آپ مجھے اپنے بعد خلیفہ
مقرر کر دیں تو میری ساری قوم آپ پر ایمان لانے کے لئے تیار ہے اُس وقت اس کی قوم کا ایک لاکھ
سپاہی اس کی پشت پر تھا اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اتنا چاہتا تھا کہ آپ کی وفات کے
بعد اسے حکومت دیدی جائے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنہیں خدا نے أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کی
صفت کا حامل بنایا تھا انہوں نے جب اس بات کو سُنا تو آپ نے کھجور کی شاخ کے ایک تنکے کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے جو اُس وقت آپ کے ہاتھ میں تھی فرمایا تم تو خلافت کہتے ہو میں تو تمہیں یہ تنکا بھی
دینے کے لئے تیار نہیں۔یہ جواب ایسا تھا جس پر وہ غصہ اور ناراضگی کی حالت میں واپس چلا گیا ۱۹، اور
جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو وہ اپنے ایک لاکھ سپاہیوں کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ
آور ہوا اور اُس نے ایسا شدید حملہ کیا جس کی مثال کسی پہلے حملہ میں نہیں ملتی مگر باوجود اس کے کہ مسیلمہ
اور اس کی قوم کی طرف سے حقیقی خطرہ کا امکان تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مطالبہ کو رڈکر
دیا اور اس بات کی ذرہ بھی پرواہ نہ کی کہ اس کے نتیجہ میں کیا مشکلات آسکتی ہیں۔ایک صحابی کی درخواست پر رسول کریم صلی اللہ مگر جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کفار کے مقابلہ میں ایک ایسے
علیہ وسلم کا اسے اپنی چادر دے دینا پہاڑ کی حیثیت رکھتے تھے جس سے ٹکرا
کر انسان کا سر پاش پاش ہو جاتا ہے
۴۸۹
مگر پہاڑ اپنی جگہ سے نہیں ہل سکتا وہاں اپنے ماننے والوں کے متعلق آپ کے دل میں اس
قدر محبت اور پیار کے جذبات پائے جاتے تھے کہ احادیث میں لکھا ہے ایک دفعہ ایک مخلص
عورت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خوبصورت چادر پیش کی جو اس نے
اپنے ہاتھ سے بنی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آپ اسے اپنی ذات کے لئے استعمال
فرمائیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ چادر پہن کر باہر تشریف لائے تو ایک شخص آگے بڑھا
اور اس نے کہا یا رَسُولَ اللهِ ! یہ چادر مجھے دے دیجئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس
چادر کی خود ضرورت تھی مگر آپ نے اس کے سوال کو رڈ کرنا مناسب نہ سمجھا اور فوراً واپس آکر
اُسے چادر بھجوا دی۔لوگوں نے اسے ملامت کی کہ تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ
چادر کیوں مانگ لی؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اس کی خود ضرورت تھی۔اُس نے کہا میں نے
یہ چادر اپنے کفن کے لئے لی ہے چنانچہ راوی کہتا ہے کہ بعد میں وہی چادر اس کا کفن بنی۔۹۰
غرباء کی دلداری اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تشریف لے
جا رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ ایک غریب صحابی جو اتفاقی طور پر
بدصورت بھی تھے سخت گرمی کے موسم میں اسباب اُٹھا رہے ہیں اور اُن کا تمام جسم پسینہ اور
گردوغبار سے آٹا ہوا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموشی سے ان کے پیچھے چلے گئے اور
جس طرح بچے کھیل میں چوری چھپے دوسرے کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں اور پھر چاہتے
ہیں کہ وہ اندازہ سے بتائے کہ کس نے اُس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھا ہے اسی طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی سے اُس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیئے۔اُس نے آپ کے ملائم
ہاتھوں کو ٹول کر سمجھ لیا کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو محبت کے جوش میں اس نے اپنا
پسینہ سے بھرا ہوا جسم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کے ساتھ ملنا شروع کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے رہے اور آخر آپ نے فرمایا میرے پاس ایک غلام ہے کیا
اس کا کوئی خریدار ہے اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میرا اخریدار دنیا میں کون ہوسکتا ہے؟ آپ
نے فرمایا ایسا مت کہو خدا کے حضور تمہاری بڑی قیمت ہے۔21
عورتوں کی تکلیف کا احساس ایک دفعہ آپ نے فرمایا جب میں نماز پڑھا تا ہوں تو
بعض دفعہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں نماز کو لمبا کروں مگر
اچانک میرے کانوں میں کسی بچہ کے رونے کی آواز آجاتی ہے اس پر میں جلدی جلدی نماز
۴۹۰
پڑھا دیتا ہوں تا کہ اس کی ماں کو تکلیف نہ ہو۔۹۲، غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
میں ہمیں دونوں قسم کے نظارے نظر آتے ہیں وہ نظارے بھی جن میں آپ دشمن کے سامنے
ایک سگی تلوار کی طرح کھڑے ہو گئے اور نہ اس کی دھمکیوں سے مرعوب ہوئے نہ اس کی خوشامد
سے متاثر ہوئے۔اور وہ نظارے بھی جن میں آپ نے اپنے ماننے والوں سے ایسی شفقت اور
محبت کا سلوک کیا کہ کوئی ماں بھی اپنے بچوں سے اس شفقت کا اظہار نہیں کرتی۔جنگ بدر میں صحابہ کا دشمن کیلئے پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے متبعین
میں بھی یہ دونوں اوصاف پیدا فرما دیے تھے اور
پیغام موت بن کر ظاہر ہونا وہ بھی اگر ایک طرف أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کی
صفت کے حامل تھے تو دوسری طرف ماننے والوں
کے لئے مجسمہ ء رحم و الفت تھے۔چنانچہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بدر کی جنگ ہوئی تو
اس جنگ میں صرف تین سو تیرہ آدمی مسلمانوں کی طرف سے شریک ہوئے اور وہ بھی بالکل
بے سروسامان اور ناتجربہ کار تھے لیکن دشمن کا ایک ہزار سپاہی تھا اور پھر وہ سارے کا سارا
تجربہ کا رآدمیوں پر مشتمل تھا اور اسلحہ کی بھی بڑی بھاری مقدار اُن کے پاس موجود تھی ابھی
جنگ شروع نہیں ہوئی تھی کہ ابو جہل نے ایک عرب سردار سے کہا کہ تم جاؤ اور یہ اندازہ کر کے
آؤ کہ مسلمانوں کی کتنی تعداد ہے؟ جب وہ اسلامی لشکر کا جائزہ لینے کے بعد واپس گیا تو اُس
نے کہا میرا اندازہ یہ ہے کہ مسلمان تین سو او رسوا تین سو کے درمیان ہیں۔ابو جہل اس پر
بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہم نے میدان مار لیا۔اس نے
کہا اے میری قوم! بیشک مسلمان تھوڑے ہیں لیکن میرا مشورہ یہی ہے کہ مسلمانوں سے لڑائی نہ
کرو۔انہوں نے کہا تو بڑا بزدل ہے آج ہی یہ لوگ قابو آئے ہیں اور آج ہی تو ہمیں ایسا
بزدلانہ مشورہ دے رہا ہے۔اُس نے کہا یہ درست ہے مگر پھر بھی میں تمہیں یہی مشورہ دونگا کہ
جنگ نہ کرو کیونکہ اے میری قوم! میں نے اونٹوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں ۹۳
یعنی میں نے جس شخص کو بھی دیکھا اُس کا چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ اس نیت اور ارادہ کے ساتھ
میدان جنگ میں آیا ہے کہ آج مر جانا ہے یا مار دینا ہے اس کے سوا اور کوئی جذبہ اُن کے
دلوں میں نہیں پایا جاتا تھا۔یہ فدائیت کا بے مثال جذبہ مسلمانوں میں اسی لئے پیدا ہوا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے انہیں اَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کی صفت کا حامل بنایا تھا اور وہ تھوڑی تعداد میں ہوتے