سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 8
۴۹۱
ہوئے بھی بڑے بھاری تجربہ کاراور مسلح لشکر کے مقابلہ میں پیغام موت بن کر نمودار ہوتے تھے۔اہل عرب کے ارتداد پر حضرت ابو بکر کی حیرت انگیز جرات اس طرح جب
رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے تو سارا عرب مرتد ہو گیا اور حضرت عمرؓ اور حضرت
علیؓ جیسے بہادر
انسان بھی اس فتنہ کو دیکھ کر گھبرا گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے قریب
ایک لشکر رومی علاقہ پر حملہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا اور حضرت اسامہ کو اس کا افسر مقرر کیا
یہ لشکر ابھی روانہ نہیں ہوا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے اور آپ کی
وفات پر جب عرب مرتد ہو گیا تو صحابہ نے سوچا کہ اگر ایسی بغاوت کے وقت اسامہ کا لشکر
ابھی رومی علاقہ پر حملہ کرنے کے لئے بھیج دیا گیا تو پیچھے صرف بوڑھے مرد اور بچے اور عورتیں
رہ جائیں گی اور مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں رہے گا چنانچہ انہوں نے تجویز کی کہ اکابر
صحابہ کا ایک وفد حضرت ابو بکر کی خدمت میں جائے اور اُن سے درخواست کرے کہ وہ اس
لشکر کو بغاوت کے فرو ہونے تک روک لیں۔چنانچہ حضرت عمرؓ اور دوسرے بڑے بڑے صحابہ
آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے یہ درخواست پیش کی۔حضرت ابو بکر نے جب
یہ بات سنی تو انہوں نے نہایت غصہ سے اس وفد کو یہ جواب دیا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ابوقحافہ کا بیٹا سب سے پہلا کام یہ کرے کہ جس
لشکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کا حکم دیا تھا اُسے روک لے؟ پھر آپ نے
فرما یا خدا کی قسم ! اگر دشمن کی فوجیں مدینہ میں گھس آئیں اور کتے مسلمان عورتوں کی لاشیں گھسیٹتے
پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا جس کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فیصلہ فرمایا تھا ؟ یہ جرات اور دلیری حضرت ابو بکر میں اسی وجہ سے پیدا ہوئی کہ خدا نے
یہ فرمایا کہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ۔جس طرح بجلی کے ساتھ معمولی تار بھی مل جائے تو اس میں عظیم الشان طاقت پیدا ہو
جاتی ہے اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق کے نتیجہ میں آپ کے ماننے والے
بھی أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کے مصداق بن گئے۔حضرت ابو بکر کی اسلام کیلئے غیرت اور جذ بہ فدائیت اسی طرح ایک دفعہ باتوں
باتوں میں حضرت ابوبکر
۴۹۲
کے ایک بیٹے نے جو بعد میں مسلمان ہوئے تھے کہا ابا جان! فلاں جنگ میں جب آپ
مقام سے گزرے تھے تو اُس وقت میں ایک پتھر کے پیچھے چھپا ہوا تھا میں اگر چاہتا تو آپ کو
قتل کر سکتا تھا مگر میں نے کہا باپ کو مارنا درست نہیں۔حضرت ابو بکر نے جواب دیا خدا نے
تجھے ایمان نصیب کرنا تھا اس لئے تو بچ گیا ورنہ خدا کی قسم ! اگر میں تجھے دیکھ لیتا تو ضرور مار
ڈالتا۔۹۵
عبد اللہ بن ابی بن سلول کے بیٹے کا اخلاص ایک جنگ کے موقع پر انصار اور
مهاجرین میں جھگڑا پیدا ہو گیا۔اُس
وقت عبد اللہ بن ابی بن سلول جو ایک دیرینہ منافق تھا اُس نے سمجھا کہ یہ انصار کو بھڑ کانے کا
اچھا موقع ہے وہ آگے بڑھا اور اُس نے کہا اے انصار ! یہ تمہاری غلطیوں کا نتیجہ ہے کہ تم نے
مہاجرین کو سر چڑھا لیا اب مجھے مدینہ پہنچ لینے دو پھر دیکھو گے کہ مدینہ کا سب سے زیادہ معزز
شخص یعنی نَعُوذُ باللهِ وہ خود مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی یعنی نَعُوذُ باللهِ محمد رسول الله
اللہ علیہ وسلم کو وہاں سے نکال دیگا۔عبد اللہ کا بیٹا ایک سچا مسلمان تھا جب اُس نے اپنے
باپ کی یہ بات سنی تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ! میرے باپ نے جو بات کہی ہے اس کی سزا سوائے قتل کے اور کوئی نہیں ہو سکتی
اور میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ اسے یہی سزا دینگے لیکن اگر آپ نے کسی اور مسلمان کو کہا اور
اس نے میرے باپ
کو قتل کر دیا تو ممکن ہے اُس کو دیکھ کر میرے دل میں کبھی خیال آ جائے کہ
یہ میرے باپ کا قاتل ہے اور میں جوش میں آکر اُس پر حملہ کر بیٹھوں اس لئے يَا رَسُولَ اللهِ !
آپ مجھے حکم دیجئے کہ میں اپنے باپ کو اپنے ہاتھوں سے قتل کروں تا کہ کسی مسلمان کا بغض
میرے دل میں پیدا نہ ہو۔24 یہ واقعہ کس طرح ان دونوں اوصاف کو ظاہر کر رہا ہے جو
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام میں ودیعت کر دیئے تھے یعنی ایک طرف وہ کفر کے لئے ایک ننگی
تلوار تھے اور دوسری طرف اپنے بھائیوں کے جذبات کا انہیں اتنا احساس تھا کہ عبداللہ
کے بیٹے نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر درخواست کی کہ يَا رَسُولَ اللهِ! اگر آپ
میرے باپ کے متعلق قتل کا حکم صادر فرما ئیں تو پھر یہ کام میرے سُپر د کیا جائے تاکہ کسی
اور مسلمان کا بغض میرے دل میں پیدا نہ ہو۔
۴۹۳
ایک معمولی شکر رنجی کے موقع پر اسی طرح ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر
میں کسی بات پر شکر رنجی ہو گئی۔غلطی حضرت عمرؓ
حضرت ابوبکر کے پاکیزہ جذبات کی تھی مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عمرؓ پر ناراض ہونے لگے تو حضرت ابو بکر
آگے بڑھے اور کہنے لگے یا رَسُولَ اللہ امیر ا قصور تھا عمر کا کوئی قصور نہیں تھا۔2 گویا جس
طرح ایک ماں اپنے بچے کے متعلق اُستاد سے شکایت کرتی ہے لیکن جب وہ ڈانتا ہے تو سب
سے زیادہ دُکھ بھی ماں کو ہی ہوتا ہے یہی حال صحابہ کا تھا اُن کے دلوں میں اپنے بھائیوں کی
اتنی محبت پائی جاتی تھی کہ وہ ان کی معمولی تکلیف بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔حضرت عمررؓ کا ایک بدوی عورت کے بچوں کے فاقہ پر تلملا اٹھنا حضرت عمر کو دیکھ لو
اُن کے رُعب اور
د بد بہ سے ایک طرف دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ کا نپتے تھے ، قیصر و کسریٰ کی حکومتیں تک
لرزہ براندام رہتی تھیں مگر دوسری طرف اندھیری رات میں ایک بدوی عورت کے بچوں کو بھوکا
دیکھ کر عمر جیسا عظیم المرتبت انسان تلملا اٹھا اور وہ اپنی پیٹھ پر آٹے کی بوری لا دکر اور گھی کا ڈبہ
اپنے ہاتھ میں اُٹھا کر اُن کے پاس پہنچا اور اُس وقت تک واپس نہیں لوٹا جب تک کہ اُس نے
اپنے ہاتھ سے کھانا پکا کر اُن بچوں کو نہ کھلا لیا اور وہ اطمینان سے سو نہ گئے۔۹۸
عبادت الہی میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استغراق پھراللہ تعلی نے بتایا
تھا کہ محمد رسول اللہ
اور آپ کے ساتھی صرف أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ اور رُحْمَاءُ بَيْنَهُمْ ہی نہیں بلکہ رُكَّعاً
سُجَّدًا کے بھی مصداق ہیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ خوبی بھی اُن میں نمایاں طور پر پائی
جاتی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث سے ثابت ہے کہ آپ رات کو اللہ تعالیٰ
کے حضور اتنی اتنی دیر عبادت میں کھڑے رہتے تھے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے۔29
ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ يَا رَسُولَ الله ! آپ اس قدر
عبادت کیوں کرتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی مغفرت کا وعدہ فرمایا ہوا ہے۔فرمایا اے عائشہ ! کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ ۱۰۰
۴۹۴
میدانِ جنگ میں بھی نمازوں کی بالالتزام ادائیگی اپنی طرح صحابہ کی یہ حالت
تھی کہ میدانِ جنگ میں بھی
وہ نمازوں کی ادائیگی کا التزام رکھتے تھے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور
رہتے اور دعاؤں اور ذکر الہی میں اپنا وقت گزارتے۔سربسجود
غرض دنیوی درباروں میں بادشاہوں کی طرف سے جو خطابات دیئے جاتے ہیں وہ
بسا اوقات حقیقت کے برعکس ہوتے ہیں مگر یہ عجیب دربار ہے کہ اس میں بادشاہ کی طرف سے
جو خطاب دیا جاتا ہے وہ حقیقت کے عین مطابق ہوتا ہے اور پھر وہ خطاب چلتا چلا جاتا ہے دنیا
لاکھ کوشش کرے، زمانہ میں ہزاروں انقلاب آئیں اس خطاب کو کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔دربارِ خاص میں انعامات کا اعلان اب میں ان بعض انعامات کا ذکر کرتا ہوں جو اس
الہی دربار میں خدا تعالیٰ نے اپنے گورنر جنرل
کو عطا کئے اور جن کی نظیر دنیا کے درباروں میں اور کہیں نظر نہیں آسکتی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے
دربارِ خاص میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا اور اُن کے لئے اپنے خاص انعامات
کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ اِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ فَصَلَّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ
شَانِئَكَ هُوَ الُا بْتَرُال
یعنی اے ہمارے گورنر جنرل ! ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے پس تو اس نعمت عظیمہ کی
شکر گزاری کے طور پر اپنے رب کی عبادت میں مشغول ہو جا اور قربانیوں پر زور دے یقیناً تیرا
دشمن ہی ابتر رہے گا۔کوثر کے معنے کوثر کے معنے عربی زبان میں ہر قسم کی خیر اور برکت اور بھلائی کی کثرت کے
ہوتے ہیں ۱۰۲ گویا کوئی خیر نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل
نہیں ہوئی اور کوئی برکت نہیں جو آپ کو نہیں ملے گی اور پھر وہ خیر اور برکت اتنی کثرت کے
ساتھ ملے گی کہ اس کثرت میں بھی دنیا کا کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔سورۃ کوثر کے نزول کے وقت رسول اللہ جس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے اس انعام کا
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی حالت اعلان کیا گیا آپ کی اور آپ کے
ساتھیوں کی یہ حالت تھی کہ باہر نکل
۴۹۵
کر نماز بھی ادا نہیں کر سکتے تھے اور آپ کے پیغام کو ماننے والے صرف چند افراد تھے جو اُنگلیوں پر
گنے جا سکتے تھے۔تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی
طرف ہجرت فرمائی تو اُس وقت تک مکہ کے گل بیاسی آدمی آپ پر ایمان لائے تھے ۱۰۳ مگر یہ تو
آخری دنوں کی بات ہے اس سے پہلے یہ حالت تھی کہ صرف چند آدمی جن کی تعداد دس پندرہ سے
زیادہ نہیں تھی آپ پر ایمان لائے۔مکہ کی آبادی اُس وقت آٹھ دس ہزار کی تھی اور آٹھ دس ہزار
کی آبادی میں سے ایک دودرجن کے قریب آدمیوں کا ساتھ ہونا اور سارے شہر کے لوگوں کا
مخالف ہونا اور ایسا مخالف ہونا کہ ہر وقت ان کا مسلمانوں کی جان لینے کی فکر میں رہنا بتاتا ہے کہ
مسلمانوں کی اُس وقت کیسی نازک حالت تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا گھونٹنے کی کوشش خود رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی یہ حالت تھی کہ گوآر
کو خانہ کعبہ میں جا کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تھی مگر کبھی کبھی آپ محبت الہی کے جوش
میں وہاں چلے جاتے اور نماز ادا فرماتے۔ایک دفعہ آپ نماز پڑھ رہے تھے کہ شہر کے غنڈے
اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے آپ کو پیٹنا شروع کر دیا اور پھر آپ کے گلے میں پٹکا ڈال کر
اُسے گھونٹنے لگے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ دوڑے دوڑے وہاں
آئے اور انہیں ہٹانا شروع کیا اُس وقت وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون پو نچھتے جاتے
تھے اور یہ کہتے جاتے تھے کہ اے میری قوم! تم کو کیا ہو گیا کہ تم ایک ایسے شخص کو مارتے ہو جس
کا قصور سوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے۔اسی طرح آپ پر
ایمان لانے والوں کو طرح طرح کے دُکھ دیئے جاتے۔اولد
حضرت عثمان بن مظعون کا واقعہ حضرت عثمان بن مظعون ایک بہت بڑے
رئیس کی اولاد میں سے تھے۔ہجرت اولیٰ کے
مسلمان۔وقت وہ ایسے سینیا کی طرف چلے گئے تھے مگر بعد میں کفار نے یہ خبر اُڑا دی کہ مکہ کے تمام لوگ
ہو گئے ہیں۔اس پر بعض لوگ حبشہ سے واپس آگئے جن میں حضرت عثمان بن مظعون
بھی شامل تھے۔جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی تھی تو انہوں نے دوبارہ ایسے سینیا جانے کا
ارادہ کیا اس پر ملکہ کا ایک رئیس جو اُن کے باپ کا گہرا دوست تھا اُن سے ملا اور اُس نے کہا تم
واپس نہ جاؤ میں تمہیں اپنی پناہ میں لے لیتا ہوں۔چنانچہ مروجہ دستور کے مطابق وہ انہیں
۴۹۶
خانہ کعبہ میں لے گیا اور وہاں اُس نے اعلان کر دیا کہ عثمان بن مظعون میری حفاظت میں ہے
اب کوئی شخص اسے تکلیف نہ پہنچائے۔اس اعلان کے نتیجہ میں عثمان بن مظعون گھلے بندوں مکہ
میں پھر نے لگے مگر جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ دوسرے مسلمانوں کو مارتے پیٹتے ہیں تو اُن
کی غیرت جوش میں آئی اور وہ اُس رئیس کے پاس آکر کہنے لگے کہ میں آپ کی پناہ میں نہیں
رہنا چاہتا کیونکہ مجھ سے یہ برداشت نہیں ہو سکتا کہ میں تو آرام سے پھروں اور دوسرے
مسلمان تکلیفیں اُٹھا ئیں۔اُس نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ مانے اور آخر اُس نے اپنی پناہ کے
واپس لینے کا اعلان کر دیا ایک دن عرب کے مشہور شاعر لبید جو بعد میں اسلام بھی لے آئے تھے
مکہ میں آئے اور انہوں نے رؤساء کی محفل میں اپنے اشعار سنانے شروع کر دئیے۔سناتے
سناتے انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا کہ:
الا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ
اے لوگو سنو کہ خدا کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔حضرت عثمان بن مظعون یہ مصرعہ
سنتے ہی بول اُٹھے کہ خوب کہا تم نے بڑی سچی بات کہی ہے۔اب گوانہوں نے لبید کے مصرعہ کی
داد دی تھی مگر لبید ایک نوجوان کی تعریف بھی برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے اسے تعریض
سمجھتے ہوئے شعر پڑھنے بند کر دیئے اور کہا اے مکہ والو! کیا تم میں اب کوئی شریف آدمی نہیں
رہا کہ یہ کل کا بچہ مجھے داد دیتا ہے۔اس پر لوگوں نے معذرت کی اور حضرت عثمان بن مظعون
کو ڈانٹا کہ خاموش رہو اس کے بعد لبید نے دوسرا مصرعہ پڑھا جو یہ تھا کہ:
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مُحَالَةَ زَائِلُ
یعنی ہر نعمت آخر تباہ ہونے والی ہے۔حضرت عثمان پھر بول اُٹھے کہ یہ بالکل غلط ہے جنت
کی نعمتیں کبھی تباہ نہیں ہونگی۔ان
کا یہ کہنا تھا کہ لبید غصہ میں آ گیا اور انہوں نے کہا میری ہتک کی گئی
ہے اب میں اپنا کلام نہیں سناؤ نگا۔یہ دیکھ کر ایک شخص اُٹھا اور اُس نے اس زور سے اُن کی آنکھ پر
مکہ مارا کہ ان کا ایک ڈیلا با ہر نکل آیا۔یہ دیکھ کر مکہ کا وہی رئیس جس نے انہیں پناہ دی تھی حسرت
کے ساتھ آگے بڑھا اور کہنے لگا کیا میں نہیں کہتا تھا کہ میری پناہ نہ چھوڑ ؟ وہ کہنے لگے تم تو یہ کہتے ؟
خدا کی قسم! میری تو دوسری آنکھ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں نکلنے کے لئے تیار ہے۔۱۰۵
ہو
بینہ اولاد نہ ہونے پر دشمن کی طعنہ زنی غرض یہ وہ حالت تھی جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ پر گزر رہی
۴۹۷
تھی اور چونکہ آپ کے ہاں کوئی نرینہ اولا د بھی نہیں تھی اس لئے دشمن اپنی نا بینائی کی وجہ سے
کہتا کہ یہ نَعُوذُ بِاللهِ اونتر انکھترا ( پنجابی ) یعنی بے نسل ہے نہ روحانی لحاظ سے اس کی
کوئی جمعیت ہے اور نہ جسمانی لحاظ سے اس کی کوئی نرینہ اولاد ہے۔ایسے حالات میں خدا تعالیٰ کی
غیرت جوش میں آئی اور اُس نے کہا اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم تجھے خیر کثیر عطا کرنے
والے ہیں اور تیرے ان مخالفوں کو جو آج تجھے مٹانے پر کمر بستہ ہیں ابتر بنانے والے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چنا نچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس کلام پر جوں جوں دن
گزرتے چلے گئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
زیادہ سے زیادہ خیر کثیر ملتی چلی گئی کو زیادہ سے زیادہ خیر اور برکت مالتی چلی گئی
اور آپ کے مخالفوں کے حصہ میں زیادہ سے
زیادہ نا کامی اور نا مرادی آتی گئی اور آخر وہ دن آیا کہ وہی شخص جسے اندھیری رات میں مکہ
سے نکل جانے پر مجبور کر دیا گیا تھا ، جس کے قتل کے منصوبے کئے گئے تھے ، جس کو مٹانے کے
لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا گیا تھا، دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل
ہوا اور اُس نے تمام مکہ کے لوگوں کو ایک میدان میں جمع کر کے پوچھا کہ بتاؤ اب تمہارے
ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟ انہوں نے کہا ہم آپ سے اسی سلوک کی امید رکھتے ہیں جو یوسف
نے اپنے بھائیوں کے ساتھ کیا تھا۔آپ نے فرمایا جاؤ میں نے تم سب کو معاف کر دیا۔4
ابوسفیان کا اقرار کہ محمد رسول
اللہ دنیا مکہ کے لوگ مجھتے تھے کہ یہ اکیلا شخص کب تک
اپنے مشن کو قائم رکھ سکتا ہے یہ آج نہیں تو کل تباہ
کا سب سے بڑا بادشاہ ہو گیا ہے ہوجائیگا مگر خدا اسے کوثر دینے کا وعدہ فرما چکا تھا۔اُس نے آپ کے ماننے والوں میں اتنی کثرت پیدا
کی کہ ابوسفیان نے جب فتح مکہ کے موقع پر اسلامی لشکر کو دیکھا تو بے اختیار وہ حضرت عباس سے
مخاطب ہو کر کہنے لگا عباس! تمہارے بھائی کا بیٹا آج دنیا کا سب سے بڑا بادشاہ ہو گیا ہے۔1
کفار کے بیٹے محمد رسول اللہ صلی اللہ پھر ان لوگوں کو اپنے بیٹوں پر بڑا نا ز تھا، مگر
خدائی نشان دیکھ کر وہی عاص بن وائل جو بڑے
علیہ وسلم کی غلامی میں آگئے تکبر سے اپنا نہ بند ٹکائے پھرتا اورمحمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہا کرتا تھا اُس کا اپنا بیٹا
۴۹۸
مسلمان ہو گیا ، وہی ولید جو رات اور دن اسلام کے مٹانے پر کمر بستہ رہتا تھا اُس کا اپنا بیٹا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو گیا ، وہی ابو جہل جو تمام کفار کا لیڈر تھا اور جس
کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کی مخالفت میں گزری اس کا اپنا بیٹا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی روحانی اولاد میں شامل ہو گیا۔یہ ایک خطرناک قسم کی آگ تھی جو خدا نے اُن کے
دلوں میں پیدا کر دی اور جس کے شعلے انہیں ہر وقت جلا کر خاکستر بناتے رہتے تھے اور انہیں
کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ وہ اس آگ کے بجھانے کا کیا انتظام کریں۔وہ خود اسلام کے دشمن
تھے مگر اُن کی اولادوں نے اپنے آپ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈالنا
شروع کر دیا اور وہ اپنے باپوں اور بھائیوں کے خلاف تلواریں چلانے لگ گئے۔یہ ایک بہت
بڑا عذاب تھا جس میں وہ رات اور دن مبتلاء رہتے تھے کہ جس مذہب کو مٹانے کے لئے انہوں
نے اپنی عمریں صرف کر دیں وہی مذہب اُن کے گھروں میں داخل ہو گیا اور اس نے انہی کے
بیٹوں کو اُس کا شکار بنالیا۔کون ابنتر ثابت ہوا جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ مکہ میں
فاتحانہ طور پر داخل ہوئے تو اُس وقت گو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان انہیں کچھ نہیں کہہ رہی تھی مگر مکہ کی گلیوں کی وہ زمین جس پر اُن قدوسیوں کے قدم
پڑ رہے تھے اُن دشمنوں کو مخاطب کر کے کہہ رہی تھی کہ اے ابو جہل ! عتبہ، شیبہ اور ولید کہاں ہے؟
وہ تمہاری اولا د جس پر تم فخر کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہا کرتے تھے۔وہ
ابتر ہے یا آج تم ابتر ثابت ہو رہے ہو؟ تمہاری اولادوں نے جن پر تمہیں ناز تھا تمہیں چھوڑ دیا
اور وہ تمہاری آنکھوں کے سامنے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں چلی گئیں۔محمد رسول اللہ کی آج بھی دنیا میں روحانی اولا د موجود ہے اسی طرح آن تیرہ سو
برس گزر گئے مگر دنیا میں
کوئی نہیں جو یہ کہہ سکے کہ میں ابو جہل کا بیٹا ہوں یا عتبہ اور شیبہ کا بیٹا ہوں مگر آج لاکھوں مسلمان
یہ کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں کیونکہ خدا نے یہ
کہا تھا کہ اے محمد رسول اللہ! ہم تجھے کوثر عطا کریں گے اور تیرے دشمن کو ابتر رکھیں گے۔
۴۹۹
تمام الہامی کتب سے افضل پھر آپ کو اللہ تعالٰی نے اس رنگ میں بھی کوثر
عطا کیا کہ آپ کو وہ کتاب ملی جس کی خیر اور
الہامی کتاب محمد رسول اللہ کو دی گئی برکت کا مقابلہ دنیا کی کوئی کتاب نہیں کرسکتی وہ
تمام الہامی کتابوں میں سے ایک زندہ
الہامی کتاب ہے وہ علوم اور معارف میں ایک نا پیدا کنا رسمندر ہے، وہ دنیا کی تمام اخلاقی
اور روحانی ضرورتوں کو پورا کرنے والی کتاب ہے ، دنیا کے علوم خواہ کتنے بھی ترقی کر جائیں،
زمانہ خواہ کتنی کروٹیں بدل لے، یہ کتاب قیامت تک اُن کے لئے ایک کامل راہنما کا کام دیتی
چلی جائے گی۔محمد رسول اللہ کا مقام خاتم النبیین اور آپ کی عالمگیر بعثت پھر آپ
کو درجہ ملا تو
خاتم النبیین کا جس میں
کوئی نبی بھی آپ کا شریک نہیں۔پھر سب انبیاء ایک ایک قوم کی طرف مبعوث ہوتے رہے مگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ بنا کر بھیجا گیا اور آپ کی برکات کا دائرہ
اتنا وسیع کر دیا گیا کہ دنیا کی کوئی قوم آپ کی غلامی سے باہر نہ رہی۔کرشن اور رام چندر کی تعلیم
صرف ہندوستان کے لئے تھی، زرتشت کی تعلیم صرف ایران کے لئے تھی ، حضرت موسی سے لے
کر حضرت مسیح تک تمام انبیاء کی تعلیم بنی اسرائیل کے لئے تھی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو خدا تعالیٰ نے ہر أسود وأحْمَر کی طرف مبعوث فرمایا اور آپ نے یہ اعلان کیا کہ بُعِثْتُ
إِلَى النَّاسِ كَافَّةً الْاَحْمَرَ وَالْاَسْوَدَ - ١٠٨ وَمَا اَرْسَلُنكَ إِلَّا كَا فَةٌ لِلنَّاسِ۔یعنی خدا تعالیٰ نے مجھے تمام عالم انسانی کی طرف مبعوث فرمایا اور ہر أسود وأحمر
میرا مخاطب ہے۔اب خواہ ایشیا کے رہنے والے ہوں یا افریقہ کے، یورپ کے رہنے والے
ہوں یا جزائر کے، پہاڑوں میں رہنے والے ہوں یا میدانوں میں، گاؤں میں رہنے والے
ہوں یا شہروں میں، سب پر آپ کی اطاعت فرض ہے اور کوئی شخص بھی آپ کی غلامی کا جوا
اُٹھائے بغیر روحانی عمارت کی اینٹ نہیں بن سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس لحاظ سے بھی خیر کثیر عطا
ہر قسم کے خدام کا عطا کیا جانا کیا کہ اس نے ہر قسم کے انسان آپ
کو عطا کئے۔اگر
جرنیلوں کی ضرورت تھی تو اس نے آپ کو ایسے جرنیل عطا کئے جن کے تدبر کا آج یورپ تک ہی
معترف ہے، اگر مبلغوں کی ضرورت تھی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسے مبلغ عطا فرمائے جو قرآن
ہاتھ میں لے کر ساری دنیا میں نکل گئے اور انہوں نے ہزاروں لوگوں کو اسلام میں داخل کیا ،
اگر جاں نثار اور فدا کا رغلاموں کی ضرورت تھی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسے مخلص جاں ثار عطا
فرمائے جنہوں نے بھیڑ بکریوں کی طرح خدا تعالے کی راہ میں اپنے سر کٹا دیئے، اگر کسی جگہ
عورتوں کی فدائیت کی ضرورت پیش آئی تو عورتیں آگے آگئیں ، اگر کسی جگہ نو جوانوں کا خون کی
قوم کو درکار تھا تو نوجوان آگے نکل آئے ، اگر قوم کی ترقی کے لئے عابد و زاہد لوگوں کی
ضرورت تھی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑے بڑے شب بیدار اور عابد وزاہد نفوس عطا فرمائے
غرض کونسی ضرورت تھی جو خدا تعالے نے پوری نہ کی۔اخلاص اور فدائیت میں صحابہ کی امتیازی شان پھر اخلاص اور فدائیت کولو تو اس
میں بھی جو برکت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کو ملی وہ کسی اور نبی کے متبعین کو نہیں ملی۔موسیٰ کے ساتھیوں
نے ایک نہایت ہی نازک موقع پر یہ کہہ دیا کہ فَاذْهَبُ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا
قَاعِدُونَ 9 اے موسیٰ تو اور تیرا رب جا کر لڑتے پھر وہم تو یہیں بیٹھے ہیں مگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے وہ جاں نثار عطا فرمائے جنہوں نے بڑی دلیری سے کہا کہ
يَا رَسُولَ اللہ ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں
گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روند تا
ہوا نہ گزرے۔غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر خیر اور برکت کی کثرت عطا کی۔اُس نے روحانی لحاظ
سے ایک طرف سے آپ کو وہ شریعت عطا فرمائی جو قیامت تک منسوخ نہیں ہو سکتی اور دوسری
طرف آپ کو وہ بلند مقام بخشا کہ اب قیامت تک کوئی شخص خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں
کر سکتا جب تک وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں شامل نہ ہوا اور جسمانی لحاظ سے
اُس نے آپ کو خدام کی اتنی کثرت بخشی کہ سارا مکہ آپ کی زندگی میں آپ کے حلقہ بگوشوں
میں شامل ہو گیا۔مال و دولت اور رُعب و دبدبہ
اسی طرح مال و دولت کے لحاظ سے اس قدر کثرت بخشی
کہ قیصر و کسری کے خزائن مسلمانوں میں تقسیم ہوئے ،
۵۰۱
رُعب اور دبدبہ اس قدر عطا فر مایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنکر گھر بیٹھے دشمن کا
دل لرز جاتا اور اُس کا کلیجہ منہ کو آنے لگتا تھا۔غرض ہر خیر اور برکت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو دی گئی اور اس کثرت کے ساتھ دی گئی کہ اس کی مثال نہ موسٹی کی زندگی میں مل سکتی ہے
نہ عیسی کی زندگی میں مل سکتی ہے نہ داؤد اور سلیمان کی زندگی میں مل سکتی ہے اور نہ کسی اور نبی کی
زندگی میں مل سکتی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی چار اغراض پر تفصیلی طور پر دیکھا جائے تو
پھر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت کی چار اغراض بتلائی گئی تھیں تلاوت آیات تعلیم کتاب تعلیم حکمت اور تزکیۂ نفوس
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ
أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا
مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينِ الله
یعنی اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں پر یہ بڑا بھاری احسان کیا کہ اُس نے اُن میں ایک ایسا رسول
مبعوث فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی آیات سے انہیں روشناس کرتا ہے اُن کا تزکیہ نفس کرتا ہے اور
انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور یقیناً وہ اس سے پہلے ایک کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔ہر کمال میں محمد رسول اللہ کا منفرد ہونا اس
آیت میں محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے
چار کام بتلائے گئے ہیں اور درحقیقت ہر نبی
انہی چاروں امور کی سرانجام دہی کے لئے آیا کرتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فضیلت حاصل ہے کہ آپ نے دنیا کے ہر نبی سے تلاوت آیات بھی زیادہ کی تعلیم کتاب بھی
زیادہ دی تعلیم حکمت بھی زیادہ پیش کی اور تزکیہ نفوس بھی زیادہ کیا۔گویا ہر کمال میں آپ کو
کوثر عطا کیا گیا اور ہر خوبی میں آپ کو منفرد رکھا گیا۔امور غیبیہ کے متعلق محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہنمائی عربی زبان میں
آية کے جہاں
اور بہت سے معنی ہیں وہاں اس کے ایک معنی اس چیز کے بھی ہوتے ہیں جو کسی دوسری چیز کی
طرف راہنمائی کرے چنانچہ قرآن کریم میں نازل شدہ فقرات کو بھی اسی لئے آیات کہا جاتا
ہے کہ اس کا ہر فقرہ دوسرے فقرہ کے معانی کے لئے بطور دلیل ہوتا ہے جس کو مد نظر رکھنے کے
۵۰۲
بغیر اس کا مفہوم پوری طرح واضح نہیں ہوتا۔پس يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان کی
ایسے امور کی طرف راہنمائی کرتے ہیں جن کو وہ خود اپنی عقل کے زور سے معلوم کرنے سے قاصر
تھے اور چونکہ امور غیبیہ ہی ایک ایسی چیز ہیں جن کو کوئی انسان اپنی عقل اور فکر کے ساتھ معلوم نہیں
کر سکتا اس لئے تلاوت آیات کا کام اسی صورت میں مکمل ہوسکتا تھا جب محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم دنیا کو ایسی باتیں بتاتے جو اُن کے لئے امور غیبیہ پر ایمان لانے کی محرک ہوتیں اور
انہیں آپ کی راہنمائی میں وہ روحانی دولت ملتی جو اس سے پہلے ان کے پاس نہیں تھی۔ہستی باری تعالیٰ اس نقطۂ نگاہ سے اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ امور غیبیہ میں سب
سے پہلی اور اہم خبر خدا تعالیٰ کا وجود ہے کیونکہ وہ وراء الورای ہستی ہے
اور کوئی انسان اپنے علم اور ادراک کے زور سے اُس تک نہیں پہنچ سکتا اور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے وجود کو بنی نوع انسان کے سامنے اس طرح پیش کیا کہ اس وراء
الوری ہستی کی عظمت اور اس کی جبروت کا تصور بھی قائم رہا اور بنی نوع انسان کے قلوب
میں یہ یقین بھی پیدا ہو گیا کہ ہمارا خدا اپنی مخلوق کو اعلیٰ درجہ کے مقامات پر پہنچانے کی
خواہش رکھتا ہے اور وہ انہیں ہر وقت اپنے قرب میں جگہ دینے کے لئے تیار ہے۔اس غرض کے لئے سب سے پہلی اور اہم خبر صفات الہیہ ہیں کیونکہ غیر محدود ہونے کی
وجہ سے وہ صرف اپنی صفات کے ذریعہ ہی پہچانا جا سکتا ہے، بیشک صفات الہیہ پر اور مذاہب
نے بھی روشنی ڈالی ہے مگر اوّل تو جس تفصیل کے ساتھ اسلام نے ان صفات کو بیان کیا ہے اس
تفصیل کے ساتھ دنیا کے اور کسی مذہب نے صفات الہیہ پر روشنی نہیں ڈالی یہاں تک کہ
یہودیت بھی جو اسلام سے پہلے آنے والے مذاہب میں سے ایک بہت بڑا مذہب تھا اور جسے
تو رات جیسی کتاب دی گئی تھی اُس میں بھی بہت کم صفات الہیہ کا بیان ہوا ہے۔بائبل میں خدا تعالیٰ کی صفات کی تنقیص اور پھر ان مذاہب نے خدا تعالیٰ کی
طرف کئی ایسے نقائص اور عیوب بھی
منسوب کر رکھے ہیں جن کی وجہ سے اُس کی صفات کی تنقیص ہوتی ہے مثلاً بائبل میں ہی لکھا ہے
چھ دن میں خداوند نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ساتویں