سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 3

۵۴۷
تھے اور رکوع میں گئے ہوئے تھے حالانکہ وہ سب مسلمان نہیں تھے صرف کچھ لوگ مسلمان تھے
انہوں نے مبالغہ سے کہا کہ ہم کو سجدے اور رکوع کرتے ہوئے مار دیا ہے۔وہ تو اس امید میں
بیٹھے تھے کہ آپس میں دس سال کا معاہدہ ہو چکا ہے اب ہمیں حملہ کا کوئی خطرہ نہیں کوئی کسی کو نہیں
چھیڑے گا مگر اچانک قریش اور بنو بکر مل کر اُن پر ٹوٹ پڑے اور انہوں نے خزاعہ کو مارنا
شروع کر دیا جو بھاگ سکے بھاگ گئے اور باقی جو اپنے ڈیروں پر رہے وہ مارے گئے لیکن
رات کے وقت کسی کی آواز تو نکل جاتی ہے بعض لوگوں کے منہ سے آوازیں نکلیں تو بنو خزاعہ کو
پتہ لگ گیا کہ قریش اُن کے ساتھ شامل ہیں۔چنانچہ انہوں نے صبح شور مچا دیا کہ قریش نے
بنو بکر سے مل کر ہم پر حملہ کیا ہے۔صرف بنو بکر نے نہیں کیا اور ارد گرد کے لوگوں کو بھی یقین ہو
گیا کہ بنو بکر کبھی جرات نہیں کر سکتے تھے جب تک قریش کی مددان کو حاصل نہ ہوتی اس لئے
ضرور قریش حملہ میں شامل ہیں۔اس طرح سارے علاقہ میں باتیں شروع ہو گئیں کہ قریش نے
معاہدہ توڑ دیا ہے۔چنانچہ مکہ کے رؤساء اکٹھے ہوئے اور انہوں نے کہا یہ تو بڑے فکر کی بات
ہے معاہدہ ٹوٹ گیا ہے اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موقع مل گیا ہے کہ وہ ہم پر حملہ کر
دیں اس کو کسی طرح سنبھالنا چاہئے۔ادھر بنو خزاعہ نے
بنو خزاعہ کا وفد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں فوراً چالیس آدمیوں
کا ایک وفد تیار کیا انہیں اونٹوں پر سوار کیا اور انہیں کہا کہ رات دن منزلیں طے کرتے ہوئے
جاؤ اور مدینہ جا کر خبر دو۔چنانچہ وہ تین دن میں مارا مار کر کے مدینہ پہنچے اور جس طرح آپ کو
الہا ماً بتایا گیا تھا اُسی طرح فریاد کرتے ہوئے داخل ہوئے کہ ہم رسول اللہ کو اُس کے خدا کی قسم
دلاتے ہیں اور اُسی کا واسطہ دے کر کہتے ہیں کہ ہم نے تمہارے ساتھ اور تمہارے باپ دادوں
کے ساتھ ہمیشہ معاہدے کئے اور تمہارے ساتھ وفاداری کی لیکن قریش نے تمہاری دوستی کی وجہ
سے رات کو حملہ کر کے ہمارے آدمیوں کو مارا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُسوقت مسجد میں
بیٹھے تھے اور تین دن پہلے الہامی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو اس کی خبر بھی مل چکی تھی۔جب آپ نے سُنا تو عمرو بن سالم جو اُن کا لیڈر تھا ، آپ نے اُسے فرما یا گھبراؤ نہیں تمہاری مدد
کی جائے گی۔پھر آپ نے فرمایا: ”اگر میں تمہاری مدد نہ کروں تو خدا میری کبھی مدد نہ کرے۔“
پھر آپ نے فرمایا : -

۵۴۸
,,
جس طرح میں اپنی جان اور اپنے بیوی بچوں کی جانوں کی
حفاظت کرتا ہوں۔اسی طرح تمہاری جانوں اور تمہارے بیوی بچوں کی
جانوں کی بھی حفاظت کرونگا۔‘۱۶
پھر آپ نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ مکہ والوں کو پتہ لگے گا اور وہ تمہاری تلاش میں
ہونگے تم جاؤ لیکن چالیس آدمیوں کا قافلہ چونکہ آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے اس لئے تم واپس
جاتے وقت دو دو تین آدمی مل کر جاؤ۔قافلہ کی صورت میں اکٹھے نہ جاؤ تا پتہ نہ لگے کہ تم
میرے پاس پہنچے ہو۔چنانچہ انہوں نے قافلہ کو دو دو، تین تین، چار چار کی پارٹیوں میں تقسیم کر دیا
اور واپس چلے گئے۔کا
ادھر مکہ والوں کو جب فکر ہوئی کہ
ابوسفیان کا معاہدہ کی تجدید کیلئے مدینہ پہنچنا ہم نے معاہدہ توڑ دیا ہے اور اب
مسلمانوں کے لئے راستہ کھل گیا ہے ہم الزام نہیں لگا سکتے اور وہ حملہ کر سکتے ہیں اور ادھر دیکھا
کہ مکہ میں جو معاہدہ کیا جائے لوگ اُس کی بڑی عزت کرتے تھے حرم میں کئے ہوئے معاہدہ کی
وجہ سے سارے لوگ کہیں گے کہ یہ بڑے بے ایمان ہیں اور وہ ہم سے نفرت کریں گے اور کہیں
گے کہ انہوں نے مقدس مقام کی ہتک کی ہے ادھر انہوں نے معاہدہ کیا اور اُدھر اُسے توڑ
ڈالا۔پس جب انہوں نے دیکھا کہ ہم سے غلطی بھی ہوئی ہے اور ارد گرد کے قبائل میں بھی ہماری
بدنامی ہوتی ہے اور اب اس کے نتیجہ میں بالکل ممکن ہے کہ مسلمان ہم پر حملہ کر دیں تو انہوں نے
چاہا کہ کسی طرح اس لڑائی کو ٹلا دیا جائے۔جس وقت حدیبیہ کی صلح ہوئی ہے اُس وقت ابوسفیان
جو اُن کا لیڈر تھا مکہ میں موجود نہیں تھا وہ باہر تھا مگر اس واقعہ کے وقت ابوسفیان موجو دتھا۔مکہ
کے رؤساء آخر پریشان ہو کر ابوسفیان کے پاس آئے اور اُس سے کہا کہ اِس اِس طرح واقعہ ہو
گیا ہے۔وہ کہنے لگا واقعہ کیا ہے؟ میں نے تو سُنا ہے کہ تم خود وہاں گئے تھے اور خزاعہ پر تم نے
حملہ کیا۔وہ کہنے لگے جو ہو گیا سو ہو گیا تم لیڈر ہو تمہارا کام ہے کہ اس کو سنبھالو۔تم مدینہ جاؤ اور
وہاں جا کر دوبارہ معاہدہ کرو اور یہ بہانہ بنالو کہ دس سال تھوڑی مدت ہے ہم پندرہ سال تک
معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اُن کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ ہم کیوں کر رہے ہیں۔نیا معاہدہ ہو جائے گا
اور ہم کہیں گے کہ اب پچھلی غلطی پر کوئی لڑائی نہیں ہو سکتی۔ابوسفیان نے کہا بہت اچھا چنا نچہ وہ
چل پڑا۔

۵۴۹
ابوسفیان کی بہانہ سازی جب وہ مدینہ پہنچا تو اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہو کر کہا آپ جانتے ہیں میں ملکہ کا سردار ہوں۔فرمایا ٹھیک ہے۔اُس نے کہا آپ کو معلوم ہے جب صلح حدیبیہ ہوئی تھی میں مکہ میں موجود نہیں تھا
اُسوقت معاہدہ ہو گیا۔آپ میری پناہ دیئے بغیر کسی کو کیوں پناہ دے سکتے ہیں۔میں معاہدہ کروں
تو معاہدہ مکہ کی طرف سے ہو سکتا ہے میں نہ کروں تو کیسے ہو سکتا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اُس کی بات سُن کر خاموش رہے۔پھر اُس نے کہا میری تجویز یہ ہے کہ معاہدہ نئے سرے سے کیا
جائے اور میں اُس پر دستخط کروں اور دوسرے دس سال تھوڑے ہیں قوم لڑتے لڑتے تھک گئی
ہے میرا خیال ہے اس مدت کو پندرہ یا بیس سال کر دیا جائے۔اس طرح اُس نے بہا نہ بنایا
کہ گویا ایک معقول وجہ بھی موجود ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابوسفیان کیا
کوئی معاہدہ توڑ بیٹھا ہے؟ وہ کہنے لگا مَعَاذَ اللَّهِ مَعَاذَ الله یہ کس طرح ہو سکتا ہے معاہدہ ہم
نے خدا سے کیا ہے اُسے کوئی توڑ سکتا ہے۔ہم اپنے معاہدہ پر قائم ہیں ہم اُسے نہیں توڑ سکتے۔آپ نے
فرمایا اگر تم معاہدہ توڑنے والے نہیں تو ہم بھی توڑنے والے نہیں کسی نئے معاہدہ کی کیا
ضرورت ہے۔اب گھبرا گیا کیونکہ بات تو بنی نہیں تھی۔وہ کہنے لگا زیادہ مناسب یہی ہے کہ میں
بڑا آدمی ہوں معاہدہ پر میرے دستخط نہیں اگر میرے دستخط ہو جائیں تو معاہدہ محفوظ ہو جائیگا اس
سے زیادہ کوئی بات نہیں۔آپ نے فرمایا کوئی ضرورت نہیں۔اب ابو سفیان کو فکر پڑی تو وہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور جا کر کہنے لگا ابو بکر ! تم جانتے ہو میری کتنی بڑی
پوزیشن ہے میرے دستخط معاہدہ پر نہ ہوں تو مکہ والوں پر وہ کیسے حجت ہو سکتا ہے میرے دستخط
ہونے چاہئیں اور میں پھر کہتا ہوں کہ مدت بھی بڑھا دی جائے۔تم محمد رسول اللہ سے کہو وہ
تمہاری بات بڑی مانتے ہیں تم اُن سے کہو کہ معاہدہ پھر سے ہو جائے اور اُس پر میرے دستخط بھی
ہو جائیں۔آپ نے فرمایا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا؟ اُس نے کہا۔ہاں میں
نے کہا تو تھا مگر انہوں نے فرمایا کہ جب معاہدہ ہو چکا ہے تو پھر نئے معاہدہ کی کیا ضرورت
ہے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کہنے لگے۔ابوسفیان ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ میں میری
پنا ہ بھی شامل ہے اس لئے کسی نئی پناہ کی ضرورت نہیں۔اس کے بعد وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
سے ملا اور اُن سے بھی یہی کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں کہ وہ ہمارے ساتھ
نیا معاہدہ کریں۔حضرت عمرؓ نے کہا۔میں تو تمہارا سر پھوڑنے کے لئے بیٹھا ہوں کسی نئے معاہدہ

کا سوال ہی کیا ہے۔پھر وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور انہوں نے بھی یہی
جواب دیا کہ میاں کیا بیوقوفی کی باتیں کرتے ہو تمہارے ہو نگے دو دو آدمی ہمارا تو ایک ہی
آدمی ہے جسے اُس نے پناہ دی اُسے ہم نے بھی پناہ دی اور جس سے وہ لڑ پڑے اُس سے ہم
بھی لڑ پڑے ہمارا بیچ میں کیا دخل ہے۔پھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔انہوں نے
بھی یہی جواب دیا۔پھر وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور جا کر کہا مرد تو سمجھتے نہیں
یہ لڑا کے ہوتے ہیں ان کو شکار کا شوق ہوتا ہے، عورتیں بڑی رقیق القلب ہوتی ہیں میں
تمہارے پاس اِس لئے آیا ہوں کہ قوم کے خون ہو جائیں گے، فساد ہو جائے گا اور اس کا کوئی
فائدہ نہیں ہو گا۔تم جانتی ہو۔میں سردا ر ہوں جب میرے دستخط نہیں ہوئے تو دوسرے اس کو
کیسے مان لیں گے؟ میں تکلیف اُٹھا کے آیا ہوں کہ کسی طرح معاہدہ ہو جائے اور میرے دستخط
ہو جائیں۔تم ذرا اپنے ابا سے چل کے کہو کہ میں نے انہیں پناہ دے دی ہے۔تمہارے ساتھ
ان کو پیار ہے بات ہو جائے گی حضرت فاطمہ کہنے لگیں ہمارے ہاں عورتیں ایسے معاملات میں
دخل نہیں دیا کرتیں میرا اس معاملہ سے کیا تعلق ہے مردوں سے جا کر کہو۔کہنے لگا اچھا ! عورتیں
دخل نہیں دیتیں تو حسن اور حسین کو بھیجد و انکو سکھا دو کہ وہ جا کر یہ بات کہہ دیں کہ نانا ! ہم نے
پناہ دے دی ہے۔حضرت فاطمہ نے کہا ہمارے ہاں دنیا کے تمام کاموں میں بلوغت کی شرط
ہوتی ہے۔یہ بچے ہیں ان کو کیا پتہ کہ پناہ کیا ہوتی ہے۔پھر وہ مہاجرین کے پاس گیا انصار کے
پاس گیا اور اس میں اس کے دو تین دن لگ گئے آخر اُسے گھبراہٹ پیدا ہونی شروع ہوگئی کہ
ہوگا کیا ؟
ابوسفیان کا مسجد نبوی میں اعلان
آخر وہ سوچ کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس
دوبارہ گیا اور حضرت علی کو جا کر کہنے لگا میں ساری
جگہوں پر گیا ہوں مگر میری کوئی نہیں سنتا۔محمد رسول اللہ سے بات کی وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔اب تم مجھے بتاؤ کوئی ترکیب نکل سکتی ہے یا نہیں ؟ قوم کا درد تمہارے اندر بھی ہونا چاہئے۔حضرت علی کہنے لگے یہی تجویز میری سمجھ میں آتی ہے کہ تم مسجد میں کھڑے ہو کر اعلان کر دو کہ
ނ
میں چونکہ اپنی قوم کا سردار ہوں اور میں نے دستخط نہیں کئے ہوئے اسلئے میں اپنی طرف۔اُسے اس رنگ میں پختہ کرنے آیا ہوں کہ آج نئے سرے سے معاہدہ کیا جاتا ہے اور اس کی
اتنی مدت بھی بڑھاتا ہوں۔اُس نے کہا۔اِس کا کوئی فائدہ ہوگا ؟ حضرت علیؓ نے کہا۔بظاہر تو

۵۵۱
نظر نہیں آتا مگر آخر تم کہتے ہو کہ مجھے کوئی تجویز بتاؤ میں نے تمہیں بتائی ہے تم کر کے دیکھ لو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے تھے کہ ابو سفیان وہاں پہنچا اور کھڑے ہو کر کہنے لگا کہ
اے مدینہ کے لوگو! سنو! معاہدہ تم نے ان لوگوں سے کر لیا جن کی ذمہ داری نہیں ہے ذمہ داری
میری ہے اور میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہتا ہوں۔جو کچھ میں نے سُنا ہے وہ اچھی بات
ہے مگر میں چاہتا ہوں معاہدہ کی مدت بھی بڑھ جائے اور میرے دستخط بھی ہو جائیں۔میں
اعلان کرتا ہوں کہ معاہدہ آج سے شروع ہوتا ہے اور میری اس پر تصدیق ہے اور اتنے سال
بڑھا دیئے گئے ہیں۔یہ ایسی احمقانہ بات تھی کہ سارے صحابہ سُن کر ہنس پڑے اور اُس کو سخت
ذلت محسوس ہوئی کہ اتنے لوگوں میں میں اُلو بن گیا ہوں کیونکہ معاہدہ دونوں فریق سے ہوتا
ہے ایک فریق سے کیا ہوتا ہے۔بڑے غصہ سے کہنے لگا اے ابنائے ہاشم ! تم لوگ ہمیشہ
ہمارے دشمن رہے۔پھر حضرت علی کو مخاطب کر کے کہنے لگا تم نے مجھے جان کے ذلیل کروایا ہے
تم ہمیشہ ہماری دشمنی کرتے ہو اور یہ کہ کر غصہ میں واپس آ گیا۔حضرت ام حبیبہ کی ایمانی غیرت اسی دورا
اسی دوران میں اُس کو ایک اور بھی زک اللہ تعالیٰ
نے پہنچائی۔اُس کی بیٹی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیوی تھیں یعنی اُم المؤمنین حضرت اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا۔جب وہ مدینہ آیا تو اُس نے کہا میں
بیٹی کو مل آؤں۔جب بیٹی کے پاس گیا تو اُن کے پاس ایک فراش ۱۸ پڑا ہوا تھا انہوں نے
جلدی سے اس کو لپیٹ کر رکھ لیا۔اُس کی یہ حرکت اس کو عجیب معلوم ہوئی کہنے لگا بیٹی ! یہ فراش تم نے
کس لئے تہہ کیا ہے؟ کیا اس لئے کیا ہے کہ یہ فراش میرے لائق نہیں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
نے کہا اے باپ! بات اصل میں یہ ہے کہ یہ وہ فراش ہے جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
بیٹھتے ہیں اور تو مشرک نجس اور ناپاک ہے۔میں کس طرح برداشت کر سکتی ہوں کہ خدا کے نبی
کے فراش کو تو ہاتھ لگائے اس لئے میں نے اس کو تہہ کیا ہے۔اُس کو حیرت ہوئی کہ میری بیٹی نے
یہ کیا کہا ہے۔کہنے لگا۔بیٹی ! معلوم ہوتا ہے جب سے تو مجھ سے جُدا ہوئی ہے تیری طبیعت میں کچھ
فرق پڑ گیا ہے۔میرا ادب تیرے اندر اس قدر کم تو نہیں ہوا کرتا تھا۔اُس نے کہا۔باپ یہ فرق
پڑ گیا ہے کہ جب میں تجھ سے جُدا ہوئی تھی میں کا فر تھی اب مجھے خدا نے اسلام دیا ہے، اب مجھے
پتہ ہے کہ رسول اللہ کی کیا حیثیت ہے اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ تو عرب کا سردار بنا پھرتا ہے اور
پتھروں کے آگے ناک رگڑتا پھرتا ہے تیری کیا حیثیت ہے اور اُس شخص کی کیا حیثیت ہے جو خدا کا

۵۵۲
رسول ہے۔غرض وہ مایوس ہو کر وہاں سے آیا۔جب مسجد میں بھی اُس کو ذلت پہنچی تو وہ قافلہ کو لے کے
ابوسفیان کی ناکام واپسی واپس چلا آیا۔اُس کو راستہ میں خزاعہ کے بھی دو تین آدمی
جاتے ہوئے مل گئے تھے۔اُس نے سمجھا ادھر سے آئے ہیں تو ضرور یہ رسول اللہ سے مل کے آئے
ہیں۔کہنے لگا سُنا ؤ مدینہ کا کیا حال ہے؟ یہ نہ پوچھا کہ تم خبر دینے گئے تھے بلکہ پوچھا سناؤ مدینہ کا
کیا حال ہے؟ وہ مسلمان تو تھے ہی نہیں نہ انکو دین اسلام سے کوئی واقفیت تھی اُنکو جھوٹ بولنے
سے کیا پر ہیز تھا۔کہنے لگے مدینہ کیسا۔ہم کیا جانتے ہیں مدینہ کو۔ہماری تو قوم کے بعض آدمیوں
میں یہاں لڑائی ہو گئی تھی ہم صلح کرانے آئے تھے۔لیکن ابوسفیان بڑا ہوشیار تھا۔اُس نے سمجھا
کہ یہ میرے ساتھ چالا کی کر رہے ہیں اپنے ساتھیوں کو کہنے لگا جس وقت یہ آگے جائیں ذرا
اونٹوں کی لید دیکھو۔مدینہ میں اونٹوں کو کھجور کی گٹھلیاں کھلا یا کرتے ہیں اگر لید میں گٹھلیاں
نکلیں تو جھوٹ بول رہے ہیں یہ مدینہ سے آئے ہیں۔اگر لید سے گٹھلیاں نہ نکلیں تو یہ کہیں اور
سے آرہے ہیں۔جب وہ قافلہ گیا اور انہوں نے لید دیکھی تو گٹھلیاں نکلیں۔کہنے لگے یہ وہاں ہو
آئے ہیں۔خیراب یہ وہاں سے واپس مکہ پہنچے۔مکہ پہنچنے پر سارے مکہ والے آئے اور
پوچھا۔سُناؤ کچھ کر آئے ہو؟ کہنے لگا صرف اتنا کیا ہے کہ میں نے مسجد میں کھڑے ہوکر اعلان کر
دیا تھا کہ میرے بغیر معاہدہ نہیں ہو سکتا۔اب میں نیا معاہدہ کرتا ہوں اور اس کی تصدیق کرتا ہوں
اور اس کی مدت بھی بڑھا تا ہوں۔کہنے لگے تم ہمارے سردار ہو پھر تم نے ایسی احمقانہ بات کیوں
کی؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ نہ مانیں اور تم اعلان کر دو۔پھر معاہدہ کیسے ہوا! کہنے لگا۔کہتے تو وہ
بھی یہی تھے۔کہنے لگے پھر تم نے کیا کیا ؟ کہنے لگا پھر اور میں کیا کرتا۔تم ہی کوئی ترکیب بتاؤ۔میں نے رسول اللہ کو بار بار کہا، صحابہ کے آگے ناک رگڑے کسی نے میری نہیں سنی پھر میں اور
کیا کر سکتا تھا۔کہنے لگے بھلا اس کا کوئی فائدہ بھی تھا ذلیل ہونے کی کیا ضرورت تھی۔اُس نے
کہا۔میں تو بس یہی کر کے آیا ہوں۔خیر ساری طرف سے اُس کی ملامت شروع ہوئی۔19
لوگوں نے اُس کے متعلق کہا
مکہ والوں کی طرف سے ابوسفیان پر غداری کا الزام کہ یہ مسلمانوں سے مل گیا
ہے۔عربوں میں یہ دستور تھا کہ جب کسی پر ایسا الزام لگے تو جا کر خانہ کعبہ کے سامنے قربانی
کرتا تھا اور اُس قربانی کا خون اپنے ماتھے پر ملتا تھا اور پھر قوم کے آگے اعلان کرتا تھا کہ میں

۵۵۳
نے کوئی غداری نہیں کی۔وہ اُس کے متعلق سمجھتے تھے کہ اب یہ جھوٹ نہیں بول سکتا اور وہ اس کو
بڑا عذاب سمجھتے تھے۔اسی دستور کے مطابق اس نے بھی خانہ کعبہ کے آگے قربانی کی اُس کا
خون لے کر اپنے ماتھے کو ملا اور پھر قوم کے آگے جا کر کہا کہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ مجھ سے
جو کچھ ہو سکا کیا ہے۔میں نے اُن کے ساتھ اور کوئی معاہدہ نہیں کیا۔تے چنانچہ اِسپر لوگوں کو
تسلی ہو گئی۔مگر اب اُن میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کہ اگر مسلمانوں کی طرف سے حملہ ہو
جائے تو کیا بنے گا ؟
رؤسائے مکہ میں گھبراہٹ کچھ دنوں تک مدینہ سے خبریں نہ پہنچیں۔جب کوئی خبر
نہ پہنچی تو اُن کی گھبراہٹ اور بھی زیادہ بڑھتی چلی گئی کہ
اگر خزاعہ والے وہاں گئے ہیں تو محمد رسول اللہ نے کچھ نہ کچھ تو ضرور کہا ہوگا۔یا تو یہ کہا ہوگا کہ
ہم نہیں کر سکتے یا یہ کہا ہو گا ہم کرتے ہیں۔کچھ تو پتہ لگتا یہ خاموشی کیسی ہے ؟ تین چار روز کے
بعد انہوں نے ابوسفیان سے کہا کہ تم روز جایا کرو اور جا کے چکر لگا کر دیکھا کرو کہ مسلمانوں کا
کوئی لشکر تو نہیں آ رہا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح مکہ کیلئے تیاری بہر حال ادھر ابو سفیان مکہ
کی طرف روانہ ہوا اُدھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی سے کہا کہ میرا سامانِ سفر باندھنا شروع کرو۔انہوں نے رختِ سفر باندھنا شروع کیا اور حضرت عائشہ سے کہا۔میرے لئے ستو وغیرہ یا دانے
وغیرہ بُھون کر تیار کرو۔اسی قسم کی غذا ئیں اُن دنوں میں ہوتی تھیں۔چنانچہ انہوں نے مٹی
وغیرہ پھٹک کے دانوں سے نکالنی شروع کی۔حضرت ابو بکر گھر میں بیٹی کے پاس آئے اور انہوں
نے یہ تیاری دیکھی تو پوچھا عائشہ ! یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا رسول اللہ کے کسی سفر کی تیاری ہے؟ کہنے
لگیں سفر کی تیاری ہی معلوم ہوتی ہے آپ نے سفر کی تیاری کیلئے کہا ہے۔کہنے لگے کوئی لڑائی کا
ارادہ ہے۔انہوں نے کہا۔کچھ پتہ نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرا سامانِ سفر
تیار کرو اور ہم ایسا کر رہے ہیں۔دو تین دن کے بعد آپ نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرہ کو بلایا
اور کہا دیکھو! تمہیں پتہ ہے خزاعہ کے آدمی اس طرح آئے تھے اور پھر بتایا کہ یہ واقعہ ہوا ہے
اور مجھے خدا نے اس واقعہ کی پہلے سے خبر دے دی تھی کہ انہوں نے غداری کی ہے اور ہم نے
اُن سے معاہدہ کیا ہوا ہے اب یہ ایمان کے خلاف ہے کہ ہم ڈر جائیں اور مکہ والوں کی

۵۵۴
بہادری اور طاقت دیکھ کر اُن کے مقابلہ کے لئے تیار نہ ہو جائیں۔تو ہم نے وہاں جانا ہے
تمہاری کیا رائے ہے ؟ حضرت ابو بکر نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ! آپ نے تو اُن سے معاہدہ کیا ہوا
ہے اور پھر وہ آپ کی اپنی قوم ہے۔مطلب یہ تھا کہ کیا آپ اپنی قوم کو ماریں گے؟ فرمایا۔ہم
اپنی قوم کو نہیں ماریں گے معاہدہ شکنوں کو ماریں گے پھر حضرت عمر سے پوچھا۔تو انہوں نے کہا۔بِسمِ اللهِ ! میں تو روز دُعائیں کرتا تھا کہ یہ دن نصیب ہو اور ہم رسول اللہ کی حفاظت میں کفار
سے لڑیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابوبکر بڑا نرم طبیعت کا ہے مگر قول صادق عمر
کی زبان سے زیادہ جاری ہوتا ہے۔فرمایا کرو تیاری - ۲۱ پھر آپ نے ارد گرد کے قبائل کو
اعلان
بھجوایا کہ ہر شخص جو اللہ اور رسول پر ایمان رکھتا ہے وہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں مدینہ
میں جمع ہو جائے۔چنانچہ لشکر جمع ہونے شروع ہوئے اور کئی ہزار آدمیوں کا لشکر تیار ہو گیا اور
آپ لڑنے کے لئے تشریف لے گئے۔اب دیکھو یہ
خدائی نوبت خانہ اور کفار کے نوبت خانہ میں ایک بہت بڑا فرق نوبت خانہ کتنا
زبردست ہے کہ اُسوقت جب معاہدہ یہ ہوتا ہے کہ لڑائی نہیں ہو گی ، جب قسم کھا کھا کے کہا جاتا
ہے کہ ہم اپنے دل سے یہ عہد کرتے ہیں اور خدا کی لعنتیں ہم پر ہوں اگر ہم اس عہد کو توڑیں۔وہاں ابھی ایک رات ہی گزرتی ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ لڑائی ہو گی۔گویا نو بت خانہ بج جاتا
ہے اور خبر آتی ہے کہ لڑائی ہونے والی ہے۔اُدھر کفار کے نو بت خانہ کا یہ حال ہے کہ ابوسفیان
تین دن مدینہ میں رہ کر آتا ہے اور اُس کو پتہ نہیں لگتا کہ لڑائی ہو گی۔واپس جا کر قوم کو کہتا ہے
کہ میں یہ کر آیا ہوں۔انہوں نے کہا لڑائی تو نہیں ہوگی ؟ اُس نے کہا لڑائی نہیں ہو گی۔مگر
ادھر وہ مکہ میں پہنچتا ہے اور اُدھر دس ہزار کا لشکر تیار ہوتا ہے۔احزاب کی تاریخ کے سوا اتنا بڑا
لشکر عرب کی تاریخ میں تیار نہیں ہوا۔احزاب میں دس بارہ ہزار آدمی تھا۔گویا عرب کی تاریخ
میں اتنے بڑے لشکر کی یہ دوسری مثال تھی۔لیکن مدینہ سے اتنا بڑ الشکر نکلتا ہے اور کسی کو اس کی خبر
تک نہیں ہوتی اور پھر اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر یہ دکھاتا ہے کہ میں اس نوبت خانہ کو بجاتا ہوں جو
میرا ہے اور اُس نوبت خانہ کو تو ڑ رہا ہوں جو اُن کا ہے۔چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نکلے تو آپ نے فرمایا۔اے میرے خدا! میں تجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ تو مکہ والوں کے کانوں کو
بہرہ کر دے اور اُن کے جاسوسوں کو اندھا کر دے۔نہ وہ ہمیں دیکھیں اور نہ اُن کے کانوں تک

۵۵۵
ہماری کوئی بات پہنچے۔" چنانچہ آپ نکلے۔مدینہ میں سینکڑوں منافق موجود تھا لیکن دس ہزار کا
لشکر مدینہ سے نکلتا ہے اور کوئی اطلاع مکہ میں نہیں پہنچتی۔صرف ایک کمزور صحابی
ایک صحابی کا کفارِ مکہ کی طرف خط اور اُس کا پکڑا جانا نے مکہ والوں کو خط لکھ دیا
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کا لشکر لے کر نکلے ہیں۔مجھے معلوم نہیں آپ کہاں
جا رہے ہیں لیکن میں قیاس کرتا ہوں کہ غالبا وہ مکہ کی طرف آ رہے ہیں۔میرے مکہ میں بعض
عزیز اور رشتہ دار ہیں میں امید کرتا ہوں کہ تم اس مشکل گھڑی میں اُن کی مدد کرو گے اور انہیں
کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنے دو گے۔یہ خط ابھی ملکہ نہیں پہنچا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے صبح کے وقت حضرت علی کو بلایا اور فرمایا تم فلاں جگہ جاؤ۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ
وہاں ایک عورت اونٹنی پر سوار تم کو ملے گی اُس کے پاس ایک خط ہو گا جو وہ مکہ والوں کی طرف
لے جا رہی ہے تم وہ خط اُس عورت سے لے لینا اور فوراً میرے پاس آجانا۔جب وہ جانے
لگے تو آپ نے فرمایا۔دیکھنا وہ عورت ہے اُس پر سختی نہ کرنا، اصرار کرنا اور زور دینا کہ
تمہارے پاس خط ہے لیکن اگر پھر بھی وہ نہ مانے اور منتیں سما جتیں بھی کام نہ آئیں تو پھر تم سختی
بھی کر سکتے ہو اور اگر اُسے قتل کرنا پڑے تو قتل بھی کر سکتے ہو لیکن خط نہیں جانے دینا۔حضرت علی وہاں پہنچ گئے۔عورت موجود تھی وہ رونے لگ گئی اور قسمیں کھانے لگ گئی کہ کیا
میں غذار ہوں ، دھو کے باز ہوں ، آخر کیا ہے تم تلاشی لے لو چنا نچہ انہوں نے اِدھر اُدھر دیکھا
اُس کی جیبیں ٹولیں ، سامان دیکھا مگر خط نہ ملا۔صحابہ کہنے لگے معلوم ہوتا ہے خط اس کے پاس
نہیں۔حضرت علیؓ کو جوش آ گیا آپ نے کہا تم چُپ رہو اور بڑے جوش سے کہا کہ خدا کی قسم !
رسول کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا۔چنانچہ انہوں نے اُس عورت سے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے کہا ہے کہ تیرے پاس خط ہے اور خدا کی قسم ! میں جھوٹ نہیں بول رہا۔پھر آپ
نے تلوار نکالی اور کہا۔یا تو سیدھی طرح خط نکال کر دیدے ورنہ یا درکھ اگر تجھے نگا کر کے بھی
تلاشی لینی پڑی تو میں تجھے نگا کرونگا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ بولا ہے اور تُو
جھوٹ بول رہی ہے۔چنانچہ وہ ڈر گئی اور جب اُسے ننگا کرنے کی دھمکی دی گئی تو اُس نے
جھٹ اپنی مینڈھیاں کھولیں اُن مینڈھیوں میں اُس نے خط رکھا ہوا تھا جو اُس نے نکال کر
دے دیا۔یہ ایک صحابی حاطب کا خط تھا اور اُس میں لکھا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

۵۵۶
دس ہزار کا لشکر لے کر آرہے ہیں پتہ نہیں چلتا کہ کدھر جا رہے ہیں لیکن اتنا بڑ الشکر مکہ کے سوا اور
کہیں جا تا معلوم نہیں ہوتا اس لئے میں تم کو خبر دے رہا ہوں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو یہ خط پہنچا تو آپ نے حاطب کو بلوایا اور فرمایا۔یہ خط تمہارا ہے ؟ انہوں نے کہا۔ہاں میرا
ہے۔آپ نے فرمایا۔تم نے یہ خط کیوں لکھا تھا۔انہوں نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! بات اصل
میں یہ ہے کہ سارے مہاجر جو آپ کے ساتھ ہیں، یہ مکہ کے رہنے والے ہیں۔میں مکہ میں
باہر سے آکے بسا ہوں۔میرا کوئی رشتہ دار نہیں ، میرا بیٹا وہاں ہے، میری بیوی وہاں ہے، جس
وقت اُن پر حملہ ہوا انہوں نے ہمارے جتنے رشتہ دار ہیں اُن کو مارڈالنا ہے۔سوائے اُن کے
جن کے بچانے والے موجود ہو نگے۔پس چونکہ میرے بیوی بچوں کو کوئی بچانے والا نہیں اس
لئے میں نے یہ خط لکھدیا۔میں جانتا ہوں کہ خدا نے آپ کی مدد کرنی ہے۔جب انہوں نے تباہ
ہو جانا ہے اور خدا کہتا ہے کہ ہو جانا ہے تو وہ تباہ ہی ہو جائیں گے چاہے میں انکو ہزار خط لکھوں مگر
اس طرح میرے بیوی بچے بچ جاتے تھے اور آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو تا تھا ورنہ میں بے ایمان
نہیں۔حضرت عمر کھڑے ہوئے تھے انہوں نے تلوار نکال لی کہ کمبخت ! رات دن ہم چھپاتے
چلے آرہے ہیں کہ بات کسی طرح نکلے نہیں اور تو اُن کو خط لکھتا ہے۔يَارَسُولَ اللهِ! مجھے
اجازت دیجیے کہ میں اس کی گردن اُڑا دوں۔آپ نے فرمایا کہ جو کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے یہ
مؤمن ہے اس نے صرف ڈر کے مارے یہ بات کی ہے۔بہر حال یہ رپورٹ کسی کو نہیں
پہنچتی۔نوبت خانہ بجتا بھی ہے تو اُس کی آواز وہیں روک دی جاتی ہے۔ادھر سے نوبت خانہ
ڈیڑھ سال پہلے بجتا ہے کہ دشمن آ گیا دشمن آ گیا۔ابوسفیان کی سراسیمگی اب جس وقت وہاں مسلمان پہنچے تو جب تک مسلمان حرم میں نہیں
پہنچ گئے مکہ والوں کو خبر نہیں پہنچی۔جب وہاں پہنچے تو ابوسفیان اور
اُس کے ساتھیوں کا مکہ والوں کی طرف سے پہرہ مقرر تھا۔گویا اب یہ صورت ہو گئی کہ جب وہاں
پہنچے تو اُن کو خبر ہوگئی کہ اسلامی لشکر آ گیا ہے مگر اب اللہ تعالیٰ اس کا بھی علاج کر لیتا ہے۔آپ نے
وہاں جا کر فرمایا کہ اب ہمیں ان پر ظاہر کر دینا چاہئے کہ ہم آگئے ہیں۔چنانچہ آپ نے حکم دیا کہ
ہر سپاہی روٹی کے لئے علیحدہ آگ جلائے تا کہ دس ہزار روشنی ہو جائے۔چنانچہ سب خیموں کے
آگے دس ہزار روشنی دکھائی دینے لگی۔ابوسفیان اور اُس کے ساتھیوں نے آگ کو روشن دیکھا
تو وہ گھبرا گئے۔اتنا بڑ الشکر اُن کے وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتا تھا۔اسی گھبراہٹ میں

۵۵۷
ابوسفیان نے اپنے ساتھیوں سے کہا۔کیا تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ یہ کس کا لشکر ہے؟ پہلے تو اُن کا
خزاعہ کی طرف خیال گیا اور انہوں نے کہا کہ شاید خزاعہ والے ہونگے جو اپنا بدلہ لینے آئے
ہیں۔ابوسفیان نے کہا خُدا کا خوف کرو خزاعہ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں یہ اتنی بڑی روشنی
ہے اور اتنا بڑا لشکر ہے کہ خزاعہ کی اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں۔عام طور پر فی خیمہ
ایک روشنی ہوا کرتی ہے۔اس لحاظ سے دس ہزار خیمہ بن گیا مگر خزاعہ کی ساری تعداد دو چار سو
ہے۔پس وہ کس طرح ہو سکتا ہے اُنکی تعداد تو اس کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا
فلاں قبیلہ ہو گا کہنے لگا آخر وہ کیوں آئے اور پھر یہ کہ اُن کی تعداد بھی اتنی نہیں۔غرض اسی کی
طرح پانچ سات قبائل کے نام لیتے گئے کہ فلاں ہو گا ، فلاں ہوگا اور ہر بار ابوسفیان نے کہا کہ
یہ غلط ہے۔آخر انہوں نے کہا۔یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا لشکر ہو گا اور کس کا ہو گا۔کہنے لگا
بالکل جھوٹ۔میں تو انہیں مدینہ میں سوتا چھوڑ کر آیا ہوں اُن کو پتہ بھی نہیں وہ بڑے آرام سے
بیٹھے تھے۔یہ باتیں ابھی ہو
ابوسفیان اور اُس کے ساتھی اسلامی پہرہ داروں کے نرغہ میں ہی کی ہی تھیں کہ
ہی رہی
اسلامی لشکر کے چند سپاہی جو پہرہ پر متعین تھے وہ پہرہ دیتے ہوئے قریب پہنچ گئے اور ابوسفیان
کی آواز انہوں نے سُنی اُن میں حضرت عباس بھی تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا اور
ابوسفیان کے بڑے گہرے دوست تھے۔اُس وقت وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر پر سوار
تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سفر میں خچر دی تھی کہ وہ اس کو استعمال کریں۔انہوں
نے آواز سنی تو کہنے لگے۔ابوسفیان ! ابوسفیان نے کہا۔عباس ! تم کہاں؟ حضرت عباس نے کہا
او کمبخت ! تیرا بیڑا غرق ہو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کا لشکر لے کر آگئے ہیں۔اب
شہر کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔اب تو چل اور چڑھ جا میرے پیچھے اور خدا کے نام پر اُن
کی منتیں کر اور اپنی قوم کی معافی کے لئے درخواست کر ورنہ تباہی آجائے گی۔چڑھ جا میرے
پیچھے۔انہوں نے اُس کا ہاتھ پکڑا اور خچر کے پیچھے بٹھا لیا اور دوڑائی خچر۔اب لشکر میں جگہ جگہ
پہرے ہوتے ہیں۔جہاں بھی یہ پہنچے پہریدار فوراً آگے آکر روکنے لگے۔جب انہوں نے
دیکھا کہ رسول اللہ کی خچر ہے اور آگے حضرت عباس بیٹھے ہیں تو کہنے لگے چلو چھوڑو۔خیر وہ
پہروں میں سے نکل کر چلے گئے یہاں تک کہ حضرت عمرؓ کے خیمہ کے پاس پہنچے۔

۵۵۸
حضرت عمرؓ نے دیکھا تو تلوار نکال کر
حضرت عباس کی ابوسفیان کو بچانے کی کوشش بھاگے اور کہنے لگے خدا کا کتنا شکر
ہے کہ بغیر عہد شکنی کئے مجھے آج اس کی جان نکالنے کی توفیق ملی اور آپ ہی آپ خدا نے دشمن
میرے ہاتھ میں دے دیا ہے۔حضرت عباس نے دیکھا تو وہ آگے بھاگے۔حضرت عمرؓ پیچھے پیچھے
تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے پاس پہنچے تو حضرت عباس نے ابوسفیان کو دھکا دیکر
نیچے پھینکا اور کہا۔اُتر۔پھر آپ کو دے اور گود کر اُس کا ہاتھ پکڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
خیمہ میں پہنچے اور کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ابوسفیان مسلمان ہونے کے لئے آیا ہے۔اب ابوسفیان
حیران کہ یہ کیا بن گیا۔یا تو میں پہرہ دے رہا تھا اور یا اب مجھے مسلمان ہونے کیلئے کہا جا رہا
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے کیونکہ اس کی شکل سے پتہ لگتا تھا کہ یہ مسلمان
ہونے نہیں آیا۔اتنے میں حضرت عمر بھی داخل ہوئے اور کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ خدا تعالیٰ کا کتنا
بڑا احسان ہے کہ اس خبیث اور بے ایمان دشمنِ خدا اور رسول کو اُس نے بغیر اس کے کہ
میں عہد شکنی کروں اور معاہدہ تو ڑوں آپ میرے حوالے کر دیا ہے۔آپ مجھے اجازت دیکھیئے کہ
میں اس کی گردن اڑا دوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے لیکن حضرت عباس کو
غصہ آگیا کیونکہ وہ ان کا بہت دوست تھا۔انہوں نے عمرؓ سے کہا۔عمر" ! دیکھو یہ میرے خاندان کا
آدمی ہے اس لئے تم اس کو مارنا چاہتے ہو۔اگر تمہارے خاندان کا آدمی ہوتا تو تم کبھی اس کے
مارنے کی خواہش نہ کرتے۔حضرت عمرؓ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کہنے لگے۔عباس ! تم نے مجھ پر
بڑی زیادتی کی ہے۔خدا کی قسم! جب تم مسلمان ہوئے تھے تو مجھے اتنی خوشی ہوئی تھی کہ اگر میرا
باپ بھی مسلمان ہوتا تو مجھے کبھی اتنی خوشی نہ ہوتی۔اور اس کی صرف یہ وجہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ
تمہارے مسلمان ہونے سے رسول اللہ کو جو خوشی پہنچ سکتی ہے وہ میرے باپ کے اسلام لانے
سے نہیں پہنچ سکتی تھی۔یعنی ہم نے تو اپنے باپ دادوں کو بھی چھوڑ دیا اب رشتہ داری کا کیا سوال
ہے۔مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔تھوڑی دیر کے بعد آپ نے فرمایا۔عباس !
ابوسفیان کو اپنے خیمہ میں لے جاؤ اور رات کو اپنے پاس رکھو۔صبح اسے میرے سامنے پیش
کرو۔حضرت عباس لے گئے اور رات اپنے پاس رکھا۔مسلمانوں کی اجتماعی عبادت کا ابوسفیان پر گہرا اثر اب
دیکھو یہ سفیان پیرو دے
رہے تھے اور انہوں نے واپس

·

آج 10 میں سے 10 باقی