سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 4
جا کر خبر دینی تھی لیکن وہ خود پکڑے گئے۔اُدھر باقی مسلمان سپاہی دوسرے آدمیوں کو بھی پکڑ
لائے۔یہ چار پانچ رئیس تھے۔پکڑے ہوئے وہاں پہنچے اور رات وہاں رہے۔صبح نماز کے وقت
حضرت عباس ابوسفیان کو پکڑ کر لے گئے۔جب اذان ہوئی اور نماز کے لئے لوگ کھڑے ہوئے تو
اُسے ایک عجیب نظارہ نظر آیا۔یہیں جلسہ سالانہ پر دیکھ لو کہ جب ہمارے تمیں چالیس ہزار آدمی
نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو کیا شاندار نظارہ ہوتا ہے۔وہاں بھی صفوں پر صفیں بنی شروع
ہو گئیں اور ہر ایک آدمی نماز کے لئے کھڑا ہو گیا۔ہمارے ہاں تو پھر کچھ آدمی نماز کے وقت
پکوڑے کھا رہے ہوتے ہیں مگر وہ لوگ پکے نمازی تھے۔بہر حال ابوسفیان نے جو ان کو دیکھا تو
لرز گیا۔ابوسفیان بادشاہوں کے دربار میں آیا جایا کرتا تھا اور اُس کو پتہ تھا کہ جب بڑے آدمیوں
کو مروا نا ہوتا تھا تو فوجیں کھڑی کی جاتی تھیں اور اُن کے سامنے اُس کی گردن کاٹی جاتی است
خیال کے ماتحت اُس نے پوچھا کہ عباس ! کیا رات کو میرے متعلق کوئی نیا حکم جاری ہوا ہے؟
حضرت عباس نے کہا۔تمہارے متعلق تو کوئی نیا حکم جاری نہیں ہوا۔وہ کہنے لگا پھر یہ اتنے آدمی
کھڑے کیوں ہیں؟ حضرت عباس نے کہا یہ عبادت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور ہمارے ہاں
عبادت کا یہی طریق ہے۔تھوڑی دیر کے بعد وہ رکوع میں گئے۔کہنے لگا۔یہ چھکے کیوں ہیں؟
عباس نے کہا۔یہ عبادت ہے۔پھر سجدہ میں گئے تو کہنے لگا اب یہ کیا ہوا کہ سارے کے سارے
زمین پر گر گئے ہیں ؟ انہوں نے کہا دیکھتے نہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کر رہے ہیں۔بس جو کچھ وہ کرتے ہیں وہی کچھ مسلمان کرتے ہیں۔کہنے لگا عجیب طریق ہے محمد رسول اللہ مجھکتے
ہیں تو وہ جھک جاتے ہیں کھڑے ہوتے ہیں تو وہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔وہ کہنے لگے مسلمان اسی
طرح کرتے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر حرکت کی نقل کیا کرتے ہیں۔ابوسفیان
کہنے لگا میں تو قیصر کے پاس بھی گیا اور اور بادشاہوں کے پاس بھی گیا ہوں اُن کو تو میں نے اس
طرح عبادت کرتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا قیصر کیا چیز ہے اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کہہ دیں کہ روٹی کو ہاتھ نہیں لگا نا ، پانی کو ہاتھ نہیں لگانا تو وہ بھو کے مر جائیں گے، پیا سے
مر جائیں گے مگر روٹی نہیں کھائیں گے اور پانی نہیں پیئیں گے۔ابوسفیان کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست جب نماز ختم ہو چکی تو
حضرت عباس رضی اللہ عنہ
ابوسفیان کو لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ابوسفیان کو دیکھا اور فرمایا۔تیرا بُرا حال ہو کیا تجھے ابھی یقین نہیں آیا کہ خدا ایک ہے۔ابوسفیان نے کہا یقین کیوں نہیں آیا۔اگر کوئی دوسرا خدا ہوتا تو ہماری مدد نہ
مدد نہ کرتا ؟ آپ نے
فرمایا۔تیرا بُرا حال ہو کیا تجھے ابھی یقین نہیں آیا کہ محمد اللہ کا رسول ہے۔کہنے لگا۔ابھی اس کے
متعلق یقین نہیں ہوا۔حضرت عباس نے کہا۔کمبخت ! کر لو بیعت۔اس وقت تیری اور تیری قوم
کی جان بچتی ہے۔کہنے لگا اچھا! کر لیتا ہوں۔وہاں تو اُس نے یونہی بیعت کر لی لیکن بعد میں
جا کر سچا مسلمان ہو گیا۔خیر بیعت کر لی تو عباس کہنے لگے اب مانگ اپنی قوم کے لئے ورنہ تیری
قوم ہمیشہ کیلئے تباہ ہو جائے گی۔مہاجرین کا دل اُس وقت ڈر رہا تھا۔وہ تو مکہ کے رہنے والے تھے
اور سمجھتے تھے کہ ایک دفعہ مکہ کی عزت ختم ہوئی تو پھر مکہ کی عزت باقی نہیں رہے گی۔وہ با وجود اس کی
کے کہ انہوں نے بڑے بڑے مظالم برداشت کئے تھے پھر بھی وہ دُعائیں کرتے تھے کہ کسی طرح
صلح ہو جائے۔لیکن انصار اُن کے مقابلہ میں بڑے جوش میں تھے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کہا۔مانگو۔کہنے لگا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! کیا آپ اپنی قوم پر رحم نہیں کریں گے۔آپ تو بڑے
رحیم کریم ہیں اور پھر میں آپکا رشتہ دار ہوں ، بھائی ہوں، میرا بھی کوئی اعزاز ہونا چاہئے میں
مسلمان ہوا ہوں۔آپ نے فرمایا۔اچھا جاؤ اور مکہ میں اعلان کر دو کہ جو شخص ابوسفیان کے گھر
میں گھسے گا اُسے پناہ دی جائیگی۔کہنے لگا يَا رَسُولَ اللہ ! میرا گھر ہے کتنا اور اُس میں کتنے آدمی
آسکتے ہیں۔اتنا بڑا شہر ہے اس کا میرے گھر میں کہاں ٹھکا نہ ہوسکتا ہے۔آپ نے فرمایا۔اچھا جو
شخص خانہ کعبہ میں چلا جائے گا اُسے امان دی جائے گی۔ابوسفیان نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! پھر بھی
لوگ بچ رہیں گے آپ نے فرمایا۔اچھا جو ہتھیار پھینک دے گا اُسے بھی کچھ نہیں کہا جائے گا۔کہنے
لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! پھر بھی لوگ رہ جائیں گے۔آپ نے فرمایا۔اچھا جو اپنے گھر کے
دروازے بند کر لے گا۔اُسے بھی پناہ دی جائے گی۔اُس نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! گلیوں
والے تو ہیں وہ تو بیچارے مارے جائیں گے۔آپ نے فرمایا۔بہت اچھا لا ؤ ایک جھنڈا بلال
کا تیار کرو۔ابی رویہ ایک صحابی تھے۔آپ نے جب مدینہ میں مہاجرین اور انصار کو آپس میں
بھائی بھائی بنایا تھا تو ابی رویحہ کو بلال کا بھائی بنایا تھا۔شاید اُس وقت بلال تھے نہیں یا کوئی کی
اور مصلحت تھی بہر حال آپ نے بلال کا جھنڈا بنایا اور ابی رویحہ کو دیا اور فرمایا۔یہ بلال کا جھنڈا
ہے یہ اسے لیکر چوک میں کھڑا ہو جائے اور اعلان کر دے کہ جو شخص بلال کے جھنڈے کے نیچے
کھڑا ہو گا اُس کو نجات دی جائے گی۔ابو سفیان کہنے لگا۔بس اب کافی ہو گیا آب مکہ بچ جائے
۵۶۱
گا۔کہنے لگا اب مجھے اجازت دیجیئے کہ میں جاؤں۔آپ نے فرمایا جا۔۲۵
اب تو سردار خود ہی ہتھیار پھینک چکا تھا۔خبر پہنچنے یا نہ پہنچنے
ابوسفیان کا مکہ میں اعلان کا سوال ہی نہیں تھا۔گھبرایا ہوا مکہ میں داخل ہوا اور یہ
دو۔کہتا جاتا تھا لوگو! اپنے اپنے گھروں کے دروازے بند کر لو۔لوگو! اپنے اپنے ہتھیار پھینکو
لوگو! خانہ کعبہ میں چلے جاؤ۔بلال کا جھنڈا کھڑا ہوا ہے اُس کے نیچے کھڑے ہو جانا۔اتنے
میں لوگوں نے دروازے بند کرنے شروع کر دیئے اور بعض نے خانہ کعبہ میں گھسنا شروع کیا۔لوگوں نے ہتھیار باہر لالا کر پھینکنے شروع کئے۔اتنے میں اسلامی لشکر شہر میں داخل ہوا اور لوگو
بلال کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو گئے۔۲۲
اس واقعہ میں جو سب سے زیادہ
حضرت بلال کا جھنڈا کھڑا کرنے میں حکمت عظیم الشان بات ہے وہ بلال کا
جھنڈا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلال کا جھنڈا بناتے ہیں اور فرماتے ہیں جو شخص بلال کے
جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو جائے گا اُس کو پناہ دی جائے گی حالانکہ سردار تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تھے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا ، آپ کے بعد قربانی
کرنے والے ابوبکر تھے مگر ابو بکر کا بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، اُن کے بعد مسلمان ہونے
والے رئیس عمرہ تھے مگر عمر کا بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا، اُن کے بعد عثمان بن مقبول تھے اور آپ کی
کے داماد تھے مگر عثمان کا بھی کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا ، اُن کے بعد علی تھے جو آپ کے بھائی
بھی تھے اور آپ کے داماد بھی تھے مگر علی کا کوئی جھنڈا نہیں کھڑا کیا جاتا ، پھر عبد الرحمن بن عوف
وہ شخص تھے جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آپ وہ شخص ہیں کہ جب
تک آپ زندہ ہیں مسلمان قوم میں اختلاف نہیں ہو گا لیکن عبد الرحمن کا کوئی جھنڈا نہیں بنایا
جاتا ، پھر عباس آپ کے چچا تھے اور بعض دفعہ وہ گستاخی بھی کر لیتے تو آپ خفا نہ ہوتے مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کا بھی کوئی جھنڈا نہیں بنایا، پھر سارے رؤساء اور چوٹی
کے آدمی موجود تھے ، خالد بن ولید جو ایک سردار کا بیٹا خود بڑا نامور انسان تھا موجود تھا،
عمر و بن عاص ایک سردار کا بیٹا تھا اسی طرح اور بڑے بڑے سرداروں کے بیٹے تھے مگر ان
میں سے کسی ایک کا بھی جھنڈا نہیں بنایا جاتا۔جھنڈا بنایا جاتا ہے تو بلال کا بنایا جاتا ہے کیوں؟
اسکی کیا وجہ تھی ؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ خانہ کعبہ پر جب حملہ ہونے لگا تھا ابو بکر دیکھ رہا تھا کہ جن کو
۵۶۲
مارا جانے والا ہے وہ اُس کے بھائی بند ہیں اور اُس نے خود بھی کہہ دیا تھا کہ يَا رَسُولَ اللهِ!
کیا اپنے بھائیوں کو ماریں گے۔وہ ظلموں کو بھول چکا تھا اور جانتا تھا کہ یہ میرے بھائی ہیں۔عمر بھی کہتے تو یہی تھے کہ يَا رَسُولَ اللهِ! اِن کافروں کو ماریئے مگر پھر بھی جب آپ اُن کو
معاف کرنے پر آئے تو وہ اپنے دل میں یہی کہتے ہونگے کہ اچھا ہوا ہمارے بھائی بخشے گئے ،
عثمان اور علی بھی کہتے ہونگے کہ ہمارے بھائی بخشے گئے انہوں نے ہمارے ساتھ سختیاں کر لیں
تو کیا ہوا۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُن کو معاف کرتے وقت یہی سمجھتے ہو نگے کہ اُن
میں میرے چا بھی تھے بھائی بھی تھے ، ان میں میرے داماد ، عزیز اورشتہ دار بھی تھے اگر میں
نے ان کو معاف کر دیا تو اچھا ہی ہوا میرے اپنے رشتہ دار بچ گئے۔صرف ایک شخص تھا جس کی
مکہ میں کوئی رشتہ داری نہیں تھی ، جس کی مکہ میں کوئی طاقت نہ تھی ، جس کا مکہ میں کوئی ساتھی نہ
تھا اور اُس کی بیکسی کی حالت میں اُس پر وہ ظلم کیا جاتا جو نہ ابو بکر" پر ہوا، نہ علی پر ہوا ، نہ عثمان
پر ہوا، نہ عمرہ پر ہوا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی نہیں ہوا۔جلتی اور تپتی ہوئی ریت پر
بلال نگا لٹا دیا جاتا تھا۔تم دیکھو ! ننگے پاؤں بھی مئی اور جون میں نہیں چل سکتے۔اُس کو ننگا کر
کے تپتی ریت پر لٹا دیا جا تا تھا، پھر کیلوں والے جوتے پہن کر نو جوان اُس کے سینے پر ناچتے تھے
اور کہتے تھے کہو خدا کے سوا اور معبود ہیں، کہو محمد رسول اللہ جھوٹا ہے اور بلال آگے سے اپنی حبشی
زبان میں جب وہ بہت مارتے تھے کہتے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا الله۔وه
شخص آگے سے یہی جواب دیتا تھا کہ تم مجھ پر کتنا بھی ظلم کرومیں نے جب دیکھ لیا ہے کہ خدا ایک
ہے تو دو کس طرح کہہ دوں۔اور جب مجھے پتہ ہے کہ محمد رسول اللہ خدا کے سچے رسول
ہیں تو میں انہیں جھوٹا رکس طرح کہہ دوں۔اس پر وہ اور مارنا شروع کر دیتے تھے۔مہینوں
گرمیوں کے موسم میں اُس کے ساتھ یہی حال ہوتا تھا۔اسی طرح سردیوں میں وہ یہ کرتے تھے
کہ اُن کے پیروں میں رسی ڈال کر انہیں مکہ کی پتھروں والی گلیوں میں گھسیٹتے تھے۔چمڑا اُن
کا زخمی ہو جاتا تھا۔وہ گھسیٹتے تھے اور کہتے تھے کہو جھوٹا ہے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو خدا کے سوا
اور معبود ہیں۔تو وہ کہتے اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلهَ إِلَّا الله۔اب جب
کہ اسلامی لشکر دس ہزار کی تعداد میں داخل ہونے کیلئے آیا۔بلال کے دل میں خیال آیا ہو گا
کہ آج اُن بوٹوں کا بدلہ لیا جائے گا۔آج اُن ماروں کا معاوضہ مجھے ملے گا۔جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گیا وہ معاف ، جو
۵۶۳
خانہ کعبہ میں داخل ہو گیا وہ معاف ، جس نے اپنے ہتھیار پھینک دیئے وہ معاف ، جس نے
اپنے گھر کے دروازے بند کر لئے وہ معاف تو بلال کے دل میں خیال آتا ہو گا کہ یہ تو اپنے
سارے بھائیوں کو معاف کر رہے ہیں اور اچھا کر رہے ہیں لیکن میرا بدلہ تو رہ گیا۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ آج صرف ایک شخص ہے جس کو میرے معاف کرنے سے تکلیف
پہنچ سکتی ہے اور وہ بلال ہے کہ جن کو میں معاف کر رہا ہوں وہ اُس کے بھائی نہیں۔جو اُس کو
دکھ دیا گیا ہے وہ اور کسی کو نہیں دیا گیا۔آپ نے فرمایا میں اس کا بدلہ لونگا اور اس طرح لونگا
کہ میری نبوت کی بھی شان باقی رہے اور بلال کا دل بھی خوش ہو جائے۔آپ نے فرمایا بلال
کا جھنڈا کھڑا کرو اور اُن مکہ کے سرداروں کو جو جوتیاں لے کر اُس کے سینہ پر نا چا کرتے تھے،
جو اُس کے پاؤں میں رسی ڈال کر گھسیٹا کرتے تھے ، جو اُسے تپتی ریتوں پر لٹایا کرتے تھے کہدو
کہ اگر اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی جان بچانی ہے تو بلال کے جھنڈے کے نیچے آجاؤ۔میں
سمجھتا ہوں جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہے، جب سے انسان کو طاقت حاصل ہوئی ہے اور جب
سے کوئی انسان دوسرے انسان سے اپنے خون کا بدلہ لینے پر تیار ہوا ہے اور اُس کو طاقت ملی
ہے اس قسم کا عظیم الشان بدلہ کسی انسان نے نہیں لیا۔جب بلال کا جھنڈا خانہ کعبہ کے سامنے
میدان میں گاڑا گیا ہو گا ، جب عرب کے وہ رؤساء جو اُسکو پیروں سے مسلا کرتے تھے اور کہا
کرتے تھے بولتا ہے کہ نہیں کہ محمد رسول اللہ جھوٹا ہے جب وہ دوڑ دوڑ کر اور اپنے بیوی بچوں
کے ہاتھ پکڑ پکڑ کر اور لالا کے بلال کے جھنڈے کے نیچے لاتے ہونگے کہ ہماری جان بچ جائے
تو اُس وقت بلال کا دل اور اُس کی جان کس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نچھاور ہو
رہی ہوگی۔وہ کہتا ہو گا میں نے تو خبر نہیں ان کفار سے بدلہ لینا تھا یا نہیں یا لے سکتا تھا کہ نہیں
اب وہ بدلہ لیا گیا ہے کہ ہر شخص جس کی جوتیاں میرے سینہ پر پڑتی تھیں اُس کے سر کو میری
جوتی پر مجھکا دیا گیا ہے۔یہ وہ بدلہ تھا جو یوسف کے
حضرت یوسف کے بدلہ سے زیادہ شاندار بدلہ بدلہ سے بھی زیادہ شاندار تھا
اس لئے کہ یوسف نے اپنے باپ کی خاطر اپنے بھائیوں کو معاف کیا تھا۔جس کی خاطر کیا وہ
اُس کا باپ تھا اور جن کو کیا وہ اُس کے بھائی تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
چوں اور بھائیوں کو ایک غلام کی جوتیوں کے طفیل معاف کیا۔بھلا یوسف کا بدلہ اس کے مقابلہ
۵۶۴
میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔غرض یہ دوسری خبر تھی نوبت خانہ کی اور پھر کیسی عظیم الشان خبر دی کہ دو سال پہلے بتا دیا
جاتا ہے کہ یہ یہ حالات پیدا ہونے والے ہیں۔کفار کی طرف سے معاہدہ شکنی ہوگی۔تم حملہ
کیلئے جاؤ گے اور انہیں تباہ کر کے اسلامی حکومت کو قائم کر دو گے۔قرآنی نوبت خانہ کی تیسری خبر اب تیسری خبر میں مثال کے طور پر پیش کرتا ہوں۔عرب کا ملک ایسا ویران تھا اور ایسا بنجر اور ناقص تھا
کہ اُس کی طرف کوئی نظر اُٹھا کے نہیں دیکھتا تھا۔مؤرخین نے بحث کی ہے کہ سکندر نے ساری دنیا
فتح کی لیکن عرب فتح نہیں کیا اس کی کیا وجہ تھی ؟ وہ کہتے ہیں اُس نے اسکو اس لئے نہیں چھوڑا کہ
عرب کوئی طاقتور ملک تھا بلکہ اِس لئے چھوڑا تھا کہ یہ ہڈی کتنے کے قابل تھی سکندر کے قابل نہیں
تھی۔اس میں کوئی چیز ہی نہیں تھی پھر سکندر نے وہاں کیوں جانا تھا، یہ ہڈی اُس کے کھانے کے
قابل ہی نہیں تھی۔پھر قیصر و کسریٰ اِدھر بھی لڑتے تھے اُدھر بھی لڑتے تھے مگر عرب کو چھوڑ دیتے
تھے۔یمن کو لے لیتے تھے کیونکہ وہ ذرا آباد ملک تھا مگر عرب کو چھوڑ دیتے تھے اور کہتے تھے ہم
نے اس صحراء کو لے کر کیا کرنا ہے۔غرض ہزاروں سال سے عرب کے قبائل آزاد چلے آتے تھے
اِس لئے نہیں کہ اُن میں دم خم تھا بلکہ اس لئے آزاد چلے آتے تھے کہ عرب کے اندر کچھ رکھا ہی
نہیں تھا کہ کوئی وہاں جائے اور اُسے فتح کرے۔ایسے زمانہ میں جبکہ عرب دنیا میں نہایت
ذلیل ترین سمجھا جا رہا تھا ، الہی نوبت خانہ میں نوبت بجتی ہے اور وہاں سے آواز آتی ہے
قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوُنَ إِلى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ
أَوْ يُسْلِمُونَ وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا۔قیصر وکسرای کی لڑائیوں میں غلبہ اور اُس وقت جبکہ مسلمان ناکام ہو کر آتے ہیں،
جب مکہ والے عمرہ کی بھی اجازت نہیں دیتے
کامیابی حاصل کرنے کی پیشگوئی اُسوقت جبکہ وہ ایسا معاہدہ کر کے آتے ہیں کہ
حضرت عمررؓ بھی سمجھتے ہیں کہ ہماری ناک کٹ گئی
اور کہتے ہیں يَا رَسُولَ اللہ ! ہم تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اُسوقت اللہ تعالیٰ ایک تو
یہ خبر دیتا ہے کہ یہ معاہدہ توڑیں گے اور تم انہیں فتح کرو گے۔پھر یہ خبر دیتا ہے کہ دیکھو! کچھ
لوگ آج ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے اُن کو بتا دو کہ اب عرب کی جنگ تو ختم ہوئی ، یہ ملک تو
۵۶۵
ہم نے فتح کر لیا مگر اس کے بعد باہر سے اور قومیں آئینگی جو ان سے بھی زیادہ لڑنے والی ہیں
اُن سے تمہارا مقابلہ ہو گا اور اُن کے مقابلہ میں بھی یہ نتیجہ نکلے گا کہ جب تم لڑو گے تو اُس وقت
تک تمہاری لڑائی جاری رہے گی جب تک کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں۔یہ قیصر اور
کسری کی جنگوں کی خبر دی گئی ہے اور تمام صحابہ اور مسلمان مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہ خبر اس
بات کے متعلق تھی کہ آئندہ ان سے لڑائی ہونے والی ہے۔اب اِن ملکوں کو اُسوقت تک عرب
کا کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا وہ تو سمجھتے تھے کہ اس قابل ہی نہیں کہ ہم اس کو فتح کریں۔اردگرد
کے تمام سرسبز و شاداب علاقے پہلے سے اُن کے قبضہ میں تھے اور بیچ کا صحراء اُن کے لئے کوئی
قیمت نہیں رکھتا تھا مگر فرماتا ہے ہم تم سے اُن کی جنگ کروائیں گے اور وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور
ہونگے۔اسی طرح اس میں یہ بھی خبر دی گئی تھی کہ عرب مالی طور پر اتنا تر قی کر جائے گا کہ جو
تو میں پہلے اُسے ذلیل سمجھتی تھیں وہ اُس کی اہمیت کو محسوس کرنے لگ جائیں گی۔اب یہ عجیب خبر دیکھ لو کہ آٹھ سالہ جنگوں کے نتیجہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
آخری زمانہ میں قیصر نے حملہ کرنا شروع کیا اور حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کسری نے حملہ کرنا
شروع کیا اس کے بعد جنگیں اتنی بڑھیں کہ قیصر بھی تباہ ہو گیا اور کسری بھی تباہ ہو گیا اور وہ خبر
پوری ہو گئی جو اللہ تعالیٰ نے اس کے آگے بیان فرمائی تھی کہ قَدْ اَحَاطَ اللَّهُ بِهَا یعنی اللہ تعالٰی
نے انہیں تباہ کرنے کی پہلے سے خبر دے رکھی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ اسلامی
اسلامی نوبت خانہ کی ایک امتیازی خصوصیت نوبت خانہ کا کمال اتنا بڑھا
ہوا تھا کہ آٹھ سالہ جنگوں میں چھ سات جنگوں میں کفار نے مکہ سے حملہ کیا اور بڑی بڑی احتیاطوں
کے ساتھ حملہ کیا لیکن ایک بھی ایسا حملہ ثابت نہیں جس کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر نہ مل
چکی تھی اور ہیں تمہیں حملے محمد رسول اللہ نے اُن کے علاقہ پر کئے اور اُن میں سے ایک بھی حملہ ایسا نہیں
جسکی خبر انہیں پہلے سے ملی ہو۔یہ کتنا بڑا شاندار نشان ہے۔اِن کا نوبت خانہ کتنا شاندار ہے کہ
فور اخبر پہنچا دیتا ہے اور اُن کا نوبت خانہ کس طرح تباہ کر دیا جاتا ہے اور کمزور کر دیا جاتا ہے کہ
ایک لڑائی کی خبر بھی تو مکہ والوں کو پہلے نہیں ملتی کہ حملہ ہو جائے گا۔بلکہ اسلامی لشکر اُن کے سروں
پر جا پہنچتا تھا اور بعض دفعہ وہ گھروں میں اِدھر اُدھر پھر رہے ہوتے تھے کہ پتہ لگتا اسلامی لشکر پہنچ
گیا ہے پہلے پتہ ہی نہیں لگتا تھا۔
نوبت خانوں کی دوسری غرض دوسرا کام کو بت خانہ سے یہ لیا جاتا تھا کہ خبر دی جاتی
تھی کہ شاہی فوج آ رہی ہے۔نوبت خانے اس لئے
بجائے جاتے تھے کہ والٹیر اکٹھے ہو جائیں اور دوسرے نوبت خانے اسلئے بجائے جاتے تھے کہ
دھم دھم کی آواز جوش پیدا کرتی ہے اور گھوڑے بھی ہنہنانے لگ جاتے ہیں۔جیسے انگریزی فوجوں
میں نوبت خانوں کی بجائے بینڈ بجایا جاتا ہے اور اُس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے اندر
جوش پیدا ہو اور وہ قربانی کے لئے تیار ہو جا ئیں۔بعض جگہ باجے بھی ہوتے ہیں یا نفیریاں ۲۹
بھی ہوتی ہیں اور پرانے زمانہ میں تو ڈھول استعمال ہوتے تھے یا نفیریاں استعمال ہوتی تھیں
اور اب بینڈ استعمال ہوتا ہے۔میں نے دیکھا کہ واقع میں یہ ایک بڑی شاندار کیفیت ہوتی ہوگی جب دتی کا لشکر حیدر آباد
کی طرف چلتا ہو گا تو جب وہ بڑی بڑی دفیں بجتی ہونگی اور آواز پہنچتی ہوگی تو تمام ملک میں ایک
شور مچ جاتا ہوگا اور ہر شخص دیکھتا ہو گا کہ اُن کے گھوڑے پیر مارتے ہوئے اور آگ نکالتے
ہوئے سڑکوں پر سے چلے آرہے ہیں اور انتظار کرتا ہوگا
رہے ہیں اور انتظار کرتا ہو گا کہ اکبر یا شاہ جہان یا چنگیز کی فوجیں
روانہ ہوتی ہوں گی اور پھر ہزاروں ہزار کا ریلا چلتا ہوگا۔لیکن جب میں نے غور کر کے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ نوبت خانوں
کی یہ بات بڑی مصنوعی چیز تھی۔ایک تو میں نے دیکھا کہ لڑائی میں
انسانوں کا خون بہنا معمولی چیز نہیں اِس کے لئے انسان کوئی حکمت بتا تا ہے ،غرض بتا تا ہے،
اس کے فوائد بتاتا ہے، اسکے جواز کی دلیلیں بتا تا ہے لیکن یہاں محض ڈھول پیٹ کر خونریزی کو
جائز قرار دیا جاتا تھا حالانکہ محض ڈھول پیٹنے سے اور دھم دھم دھم سے کیا بنتا ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ بعض دفعہ بڑے بینڈ بجتے تھے اور فوجیں بازاروں میں
پریڈ کرتی تھیں اور لوگ نعرے لگاتے تھے کہ سپاہیو ! شاباش ! ملک کی حفاظت
کے لئے مر جاؤ۔اور یہ سارا دھوکا ہوتا تھا کیونکہ جس کو مارنے کیلئے وہ جا رہے ہوتے تھے وہ
ایک معمولی سی حکومت ہوتی تھی اور ظاہر یہ کیا جاتا تھا کہ ہماری فوج نکلے گی اور قتل عام کرتی چلی
جائے گی اور اُسے فتح کرے گی اور یوں اپنی بہادری اور دلیری کا سکہ بٹھا دے گی۔مثلاً جرمنی
میں اعلان ہو رہا ہے کہ اے جرمن والو ! تم نے اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہے اور لڑنے چلے ہیں
پولینڈ سے جو ایک تھپڑ کی مار ہے۔انگلستان میں اعلان ہو رہا ہے کہ آجاؤ انگلستان والو! تم بڑے
ظالمانه خونریزی
غلط پروپیگنڈہ
۵۶۷
بہادر ہو ، تمہاری روایتیں بڑی مشہور ہیں اور جا رہے ہیں شیر شاہ سے لڑنے کے لئے اور کہا جا رہا
ہے کہ شاباش انگریز و ! تم اتنے بہادر ہو حالانکہ مقابل میں چند ہزار آدمی ہیں اور جا رہا ہے اتنے
بڑے ملک کا لشکر۔پھر اُس کے پاس ایک گولی ہوتی تھی تو ان کے پاس سو گولی ہوتی تھی لیکن
ظاہر یہ کرتے تھے کہ ہماری قوم اور ملک خطرہ میں ہیں پس اے بہادر و! اپنے ملک کی عزت کو
بچاؤ حالانکہ عزت بچانے کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔جائیں گے تو یونہی ختم کر دیں گے۔جیسے میں
نے بتایا ہے انگریزوں نے ٹرانسوال پر حملہ کیا یا جرمنوں نے زیکو سکوا کیا اور پولینڈ پر حملہ کیا اور
ظاہر یہ کیا کہ ہماری عزت خطرہ میں ہے ہماری عزت برباد ہو گئی ہے حکومتیں ہمارے خلاف
بڑے منصوبے کر رہی ہیں۔یا روس نے فن لینڈ پر حملہ کیا نقشہ پر بھی دیکھو تو یوں معلوم ہوتا ہے
جیسے باز کے منہ میں پڑی۔مگر فن لینڈ پر حملہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ فلاں جرنیل کو مارشل بنایا
جاتا ہے اور وہ فن لینڈ کی لڑائی کے لئے جا رہا ہے۔فلاں جرنیل کو بھیجا جا رہا ہے اور وہ اتنا مشہور
ہے۔لاکھوں کی فوج بھجوائی جارہی ہے حالانکہ فن لینڈ بیچارے کے سارے سپاہی دس ہزار سے
زیادہ نہیں اور دس لاکھ کا لشکر بھجوایا جا رہا ہے اور سارے ملک میں اعلان ہو رہا ہے کہ اُٹھو ! اٹھو!
ما روا ما رو! وہ ہمیں مار چلا ہے اور ہم مجبور ہیں کہ اُس کا مقابلہ کریں۔غرض اس قسم کے اعلانات
میں کوئی عقل نظر نہیں آتی تھی۔پس یہ نوبت خانہ کیا ہے یہ لوگوں سے ایک تمسخر ہے اور محض ایک کھیل بنائی گئی ہے یا
ایک دھوکا ہے جو دیا جا رہا ہے۔نا جائز حملے
اور بعض دفعہ میں نے دیکھا کہ ظالمانہ حملے ہوتے تھے۔لوگوں کا کوئی قصور ہی
نہیں ہوتا تھا یو نہی حملہ کر دیا جاتا تھا لیکن کہا یہ جاتا تھا کہ ہم مظلوم ہیں اور ہوتا
تھا دوسرا مظلوم۔مثلاً انگریزوں نے ٹیپو سلطان پر حملہ کر دیا حالانکہ ٹیپو نے اُن کا کچھ بھی نہیں بگاڑا
تھا انہوں نے میسور کو ہضم کرنا چاہا۔گویا اُن کی بھیڑیا اور بکری والی مثال تھی۔کہتے ہیں ایک نہر
سے بکری اور بھڑ یا پانی پی رہے تھے بکری نیچے کی طرف پی رہی تھی اور بھڑیا اوپر کی طرف پی رہا
اور پی
تھا۔اُس کا جو بکری کھانے کو دل چاہا تو بکری سے کہنے لگا دیکھو! میرا پانی گدلا کرتی ہو شرم نہیں آتی
اس قدر گستاخی کرتی ہو۔بکری نے کہا جناب ! میں پانی گدلا کیسے کر سکتی ہوں آپ او پر پانی پی
رہے ہیں اور میں نیچے پی رہی ہوں آپ کا پیا ہوا میری طرف آرہا ہے میرا پیا ہوا آپ کی طرف
نہیں جا رہا۔اس پر جھٹ اُسے پنجہ مار کر کہنے لگا گستاخ ! بے ادب ! آگے سے جواب دیتی ہے
۵۶۸
اور پھاڑ کر کھا لیا۔وہی حالت یہاں تھی۔انگریزوں نے بھی بہانہ بنا کر ٹیپو سلطان پر حملہ کر دیا۔یا
بنگال کا بادشاہ سراج الدولہ تھا اُس کا کوئی قصور نہیں تھا۔انگریزی تاریخیں خود بھی مانتی ہیں کہ
ایک ہندو سے جھوٹے خط لکھوائے گئے اور اُن خطوں کی بناء پر سراج الدولہ پر حملہ کر دیا گیا۔نہ
بیچارے کے پاس کوئی طاقت تھی نہ حکومت تھی۔انگریزوں کے پاس ہر قسم کے سامان تھے تو ہیں
بھی تھیں ، گولہ بارود بھی تھا، منظم فوج بھی تھی یونہی بہانہ بنا کے لے لیا۔پھر غدر کی لڑائی کو دیکھ
لو۔مسلمان بادشاہ کی تو قلعہ سے باہر حکومت ہی نہیں اور یہ سارے ہندوستان کے بادشاہ اُس پر
چڑھ کر گئے۔بھلا اُس کے پاس کونسی حکومت تھی لیکن غدر کا حال پڑھو تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ
انگلستان روس کی لڑائی ہو رہی ہے اور اس کو اتنا شاندار دکھایا جاتا ہے کہ وہ مصائب انگریزوں
پر پڑے اور ایسی ایسی مشکلات پیش آئیں اور انگریزوں نے وہ وہ قربانیاں کیں حالانکہ وہ بیچارہ
ایک شطرنج کا بادشاہ تھا ، دو چار دن اُس کا محاصرہ رکھا اور پھر اُسے پکڑ کر لے گئے اور اس کے
بچوں کو پھانسیاں دے دیں۔تو میں نے دیکھا کہ بہت کچھ اس میں مبالغہ آرائی کی جاتی تھی۔پھر میں نے دیکھا کہ باوجود اس کے کہ مد مقابل چھوٹا ہوتا تھا
خلاف امید شکست
مظلوم ہوتا تھا پھر بھی بعض دفعہ نتائج اُن کے خلاف نکل آتے تھے۔جیسے پولینڈ پر جرمن نے حملہ کیا اور اُن کی مدد کے لئے انگریز اور فرانس آگئے ، آخر جرمن تباہ ہو گیا۔فن لینڈ پر روس نے حملہ کیا اور انگلستان اور فرانس نے اس کو مدد دینی شروع کر دی چنانچہ باوجود اس
کے کہ فوج اُس کے پاس تھوڑی تھی اُس کو اتنا سامانِ جنگ مل گیا کہ روس نے اُس سے صلح کر لی۔تو
کئی دفعہ میں نے دیکھا کہ نوبت خانوں کے نتائج کچھ اور نکلتے ہیں۔ظاہر تو وہ یہ کرتے ہیں کہ ہم
یوں کر دیں گے اور ڈوں کر دیں گے لیکن جب جاتے ہیں تو درمیان میں کوئی روک پیدا ہو جاتی ہے
جس کے نتیجہ میں باوجود اس کے پڑی ہونے کے وہ بھی اُس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔غرض ان
حملوں میں :
(۱) بسا اوقات ظلم کا پہلو ہوتا تھا۔(۲) بعض اوقات محض نمائش ہوتی تھی ، بالمقابل کوئی طاقت ہوتی ہی نہیں تھی۔ایک کمزور سی ہستی
کو چُن کر دنیا پر رعب ڈالنے کے لئے ظاہر کیا جاتا تھا کہ گویا ایک بہت بڑے دشمن کی
سرکوبی کے لئے تیاری کی گئی ہے۔(۳) لیکن پھر بھی نتیجہ قطعی نہ ہوتا تھا۔بعض دفعہ باوجود اس کے کہ دوسرا فریق چھوٹا اور کمزور
۵۶۹
ہوتا تھا اس وجہ سے کہ وہ مظلوم ہوتا تھا دوسری زبر دست طاقتیں کمزور کی مدد کو آ جاتیں
اور ساری نمائش دھری کی دھری رہ جاتی۔نوبت خانوں کی بعض اور خامیاں (۴) چوتھی بات میں نے یہ دیکھی کہ یہ نوبت خانے
صرف دنیوی شمکس کیلئے بجائے جاتے تھے اخلاقی
اور روحانی قدروں کے بچانے کی اُس میں کوئی صورت نہیں ہوتی تھی۔لڑائیاں محض
ڈ نیوی فوائد اور ڈ نیوی اغراض کے لئے ہوتی تھیں۔(۵) میں نے دیکھا کہ یہ نوبت خانے جو بجتے تھے ذاتی اغراض کے لئے بجائے جاتے تھے۔دوسری اقوام اور دوسرے مذاہب کے حقوق کا بالکل لحاظ نہ ہوتا تھا اور نفسانیت کے
علاوہ بنی نوع انسان کی ہمدردی کا اس سے کوئی تعلق نہ ہوتا تھا۔(۶) میں نے دیکھا کہ اگر واقع میں کوئی خرابی بھی ان حملوں کا باعث ہوتی تھی یعنی واقع میں
اُس قوم نے کوئی ظلم کیا ہوتا تھا تو فتح کے بعد اس ظلم کی اصلاح نہیں ہوتی تھی صرف اُس کا
رنگ بدل جاتا تھا۔فرض کرو ہندوستان کی کسی ریاست نے انگریزوں پر ظلم بھی کیا ہوتا تھا
اور اس جنگ کے بعد یہ نہیں ہوتا تھا کہ ظلم مٹ گیا بلکہ یہ ہوتا تھا کہ پہلے انگریزوں پر ظلم
ہوتا تھا پھر ہندوستانیوں پر ظلم شروع ہو جا تا تھا۔ظلم بہر حال قائم رہتا تھا۔( ۷ ) ان نوبت خانوں سے بعض دفعہ اپنے لوگوں کو ہمت دلانے کیلئے یہ بھی اعلان کئے جاتے
تھے کہ مثلاً فرانس لڑائی کا اعلان کرتا تو کہتا انگریز بھی میری مدد کے لئے آ رہا ہے فلاں
ملک بھی میری مدد کے لئے آرہا ہے۔ایران اعلان کرتا تو کہتا چین کی فوجیں بھی میری مدد
کے لئے آ رہی ہیں۔ہندوستان کی فوجیں بھی میری مدد کے لئے آ رہی ہیں۔افغانستان کی
فوجیں بھی میری مدد کے لئے آ رہی ہیں۔غرض دنیوی مدد اور تائید پر بڑا بھروسہ ظاہر کیا
جاتا گویا اقرار کیا جاتا تھا کہ بغیر ان دُنیا کی تائیدوں کے ہم فتح نہیں پاسکتے۔دنیوی نوبت خانوں کے مقابلہ اب میں نے دیکھا کہ کیا اسلام نے بھی اسکے مقابلہ
میں کوئی نوبت خانہ بجایا ہے جس نے بتایا ہو کہ اب
اسلامی لشکر آگے بڑھتا ہے اپنے آدمیوں کو کہو کہ تیار
میں اسلام کا شاندار نوبت خانہ ہو جاؤ۔تو میں نے دیکھا کہ قرآن میں یہ نوبت خانہ
بج رہا ہے اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ :
۵۷۰
أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدٍ مَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتٌ وَّ مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ
كَثِيرًا وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُهِ الَّذِينَ إِنْ مَّكَّنْهُمْ فِي الْأَرْضِ
أَقَامُوا الصَّلوةَ وَآتَوُا الزَّكَوةَ وَاَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِه
یہ نوبت خانہ ڈھم ڈھم ڈھم سے نہیں بجایا جاتا یہ ایسے الفاظ کے ساتھ بجایا گیا ہے
جن میں حقائق بیان کئے گئے ہیں۔اسلام کا اعلانِ جنگ اور اُس کی اہم اغراض اس میں بتایا گیا ہے کہ :-
اول یہ اعلان جنگ جو کیا جا رہا
ہے جارحانہ نہیں ہے بلکہ مدافعانہ ہے۔ہم کسی قوم پر خود حملہ کرنا جائز نہیں سمجھتے ہمیں جب مجبور کیا
جائے اور ہم پر حملہ کیا جائے تو ہم اپنی جان اور مال اور عزت اور دین کے بچانے کے لئے اُس
سے لڑنا جائز سمجھتے ہیں اس لئے وہ لوگ جن پر حملہ کیا گیا، جن کو دُکھ دیئے گئے ، اُن کو اجازت
دی جاتی ہے کہ وہ نکلیں اور دشمن کا مقابلہ کریں۔دوم اس میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ دشمن زبر دست ہے اُس نے ان لوگوں کو جن کے لئے
طبل جنگ بجایا گیا ہے گھروں سے نکال کر ملک بدر کر دیا تھا اور یہ لوگ اُن کے خلاف ایک انگلی
تک نہیں ہلا سکتے تھے چنانچہ ان کی کمزوری کی مثال دیکھ لو جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
دیکھا کہ مکہ میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے تو آپ نے صحابہ کو بلایا اور فرمایا تم لوگ یہ
تکلیفیں برداشت نہیں کر سکتے مجھے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہجرت کی اجازت نہیں تم ہجرت کر
جاؤ۔صحابہ نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمیں کون ملک پناہ دے گا ؟ آپ نے فرمایا سمندر پار حبشہ کا
ایک ملک ہے اُس میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا بادشاہ مقرر کیا ہے جو انصاف پسند ہے اُس میں چلے
جاؤ۔چنا نچہ بعض صحابہ نے فیصلہ کر لیا کہ اس ملک میں ہجرت کر کے چلے جائیں۔اُن میں ایک صحابی
اور اُن کی بیوی بھی تھیں۔وہ جانتے تھے کہ انہوں نے ہمیں ہجرت بھی نہیں کرنے دینی جیسے
پارٹمیشن کے موقع پر ہوا تھا کہ جو لوگ ہجرت کر کے آنا چاہتے تھے اُن کو بھی ہندو اور سکھ نہیں
آنے دیتے تھے۔اسی طرح وہ لوگ جانتے تھے کہ مکہ والوں نے ہمیں ہجرت کر کے نہیں
جانے دینا اس لئے رات کے وقت وہاں سے بھاگتے تھے تا کہ کسی طرح بچ کے نکل جائیں۔ایک دن ایک مسلمان اور ان کی بیوی نے فیصلہ کیا کہ ہم ہجرت کر جائیں اور فیصلہ کیا کہ رات