سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 5
۵۷۱
کے وقت ہم دونوں اونٹ پر سوار ہو کر چلے جائیں گے۔حضرت عمرؓ اُس وقت مسلمان نہیں ہوئے
تھے۔وہ چونکہ حفاظت مکہ پر مقرر تھے وہ رات کو مکہ کا پہرہ دیا کرتے تھے کہ دیکھیں کیا حالت
ہے شہر میں کوئی مخالفانہ رویہ تو نہیں۔وہ گشت لگاتے لگاتے پہنچے تو یہ لوگ اونٹ پر اسباب لاد
رہے تھے حضرت عمرؓ اُس وقت تک اسلام کے سخت مخالف تھے انہیں شبہ ہوا کہ یہ بھا گنا چاہتے
ہیں۔چنانچہ اُس عورت کو مخاطب کر کے کہنے لگے کیوں بی بی ! کیا منتیں ہیں اور کدھر کے ارادے
ہیں ؟ خاوند نے ٹلا کر کچھ اور بات کہنی چاہی مگر عورت کے دل کو زیادہ چوٹ لگی۔وہ آگے سے
غصہ سے کہنے لگی عمر! یہ بھی کوئی انصاف ہے کہ ہم تمہارے شہر میں تمہارا کچھ بگاڑتے نہیں ، کوئی
شرارت نہیں کرتے ، تمہارے ساتھ لڑائی نہیں کرتے ، دنگا نہیں کرتے صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت
کرنا چاہتے ہیں اور تم وہ بھی نہیں کرنے دیتے اور ہم یہاں سے جانا چاہتے ہیں تو تم ہمیں جانے
بھی نہیں دیتے، ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔آدھی رات کو ایک عورت کو اونٹ پر سامان لا دتے
دیکھ کر حضرت عمرؓ کے دل کو چوٹ لگی آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور منہ پھیر لیا۔پھر پیٹھ پھیر کر
اُن کا نام لیا اور کہنے لگے بی بی! اللہ تمہارے ساتھ ہو جاؤ اسے گویا یہ حالت تھی اُن لوگوں کی کہ
اُن کو نکلنے بھی نہیں دیا جاتا تھا اور اُن کے لئے ملک چھوڑنے کے لئے بھی کوئی آزادی نہیں تھی
اور جب وہ اپنا ملک چھوڑ کر غیر ملکوں میں چلے گئے تو وہاں بھی حملہ کیا۔حبشہ گئے تو وہاں اُن کو
لینے کے لئے آدمی پہنچے۔مدینہ گئے تو وہاں حملہ شروع کر دیا۔سوم ان لوگوں کو جو گھر سے نکالا گیا تھا تو اُن کے کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ بلا سبب مگر
پھر بھی یہ لوگ اُف نہیں کر سکے اور پھر اُن کو نکال کر بس نہیں کی گئی بلکہ جس غیر ملک میں انہوں
نے پناہ لی وہاں بھی جا کر حملہ کر دیا گیا۔چہارم یہ اعلان کیا گیا کہ ان پر جو ظلم کئے جا رہے ہیں یہ کسی سیاسی وجہ سے نہیں کئے جا
رہے کسی ملک یا علاقہ کا یہ لوگ مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ صرف اس لئے ان پر ظلم کیا جاتا ہے کہ
انہوں نے اپنی قوم اور حکومت کو کہ دیا ہے کہ ہم سیاسی آدمی نہیں ہیں۔آپ جو کچھ ہمیں حکم دیں
گے ہم آپ کی مانیں گے مگر جن امور کا تعلق مَا بَعْدَ الْمَوت سے ہے اُنکی تیاری کے لئے ہم کو
آزاد چھوڑ دیا جائے کیونکہ جسموں کی بادشاہت حکومت کے پاس ہے مگر رُوح کی حکومت
خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہے اس لئے حکومت ہمارے جسموں پر تو حکومت کرے مگر ہماری روحوں
کو آزاد چھوڑ دے کہ ہم اپنے اللہ سے صلح کر لیں۔مگر حکومت نے کہا نہیں ہم تمہارے جسموں پر
۵۷۲
بھی حکومت کریں گے اور تمہارے عقیدہ اور مذہب پر بھی حکومت کریں گے۔پنجم اس اعلانِ جنگ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ جنگ ہم صرف ضمیر کی آزادی کیلئے نہیں
کر رہے ،صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان کلمہ پڑھ سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ
مسلمان نماز پڑھ سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان روزے رکھ سکے،صرف اس لئے
نہیں کر رہے کہ مسلمان حج کر سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان زکوۃ دے سکے بلکہ
ہم اس لئے کر رہے ہیں کہ عیسائی، یہودی اور مجوسی سب کو ان کے مذہب کی آزادی حاصل ہو
جائے کیونکہ حریت ضمیر سب کا حق ہے صرف مسلمانوں کا حق نہیں۔کسی قوم کا حق نہیں کہ ضمیر کو
وہ اپنے لئے مخصوص کرلے اور باقیوں کو خریت دینے سے انکار کر دے۔ششم اس اعلانِ جنگ میں یہ پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ گودشمن طاقتور ہے اور مسلمان
کمزور ہیں لیکن فتح مسلمانوں کو ہی نصیب ہوگی اور دشمن کو شکست ہوگی۔مسلمانوں کے غلبہ کی پیشگوئی اس سلسلہ میں اور اعلان بھی کئے گئے اور کہا گیا کہ
الااِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ " چلو تم
لوگ خدا کی خاطر مرنے کیلئے تیار ہو گئے ہو اور خدا تعالیٰ اپنی خاطر مرنے والوں کو خالی نہیں چھوڑے
گا بلکہ وہ اُن کو مدد دے گا اور کامیاب کرے گا۔پھر فرمایا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَلِبُونَ ٣٣
یقیناً خدا کا گروہ جو خدا کی خاطر لڑنے والا ہے وہی غالب آئے گا۔مگر چونکہ اس طرح آپ
نے اعلان کیا تھا کہ ہم کمزور ہیں۔آپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں کوئی طاقت نہیں اور آپ
نے اعلان کیا تھا کہ ان کو ملکوں سے نکال دیا گیا ہے پھر بھی یہ نہیں بول سکے گویا ان کی ہمت گرا دی
گئی تھی کہ تم ہو تو بالکل ہی گھٹیا طرز کے غریب اور بے سامان لیکن ہم تم کو لڑائی کا حکم دیتے ہیں
اسلئے اُن کے دلوں میں ایک مایوسی سی پیدا ہو سکتی تھی ہم تھوڑے بھی ہیں اور سامان بھی نہیں تو کیا
بنے گا اس لئے فرمایا کہ بے شک جو باتیں ہم نے بتائی ہیں وہ تمہارے ظاہری حالات ہیں لیکن
كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ " یاد رکھو! بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں
ہیں جو بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آجاتی ہیں۔مگر کب ؟ جب اللہ تعالیٰ کا اُن کو حکم ہوتا ہے۔گویا أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ کہ کر اس طرف اشارہ کیا کہ تم یہ سمجھو کہ تم اپنی طرف سے لڑنے نہیں
جا رہے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم سے لڑنے جا رہے ہو اور جب خدا کسی لڑائی کا حکم دیتا ہے تو چھوٹی
جماعت ہمیشہ بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہے۔اب میں اس آیت کے ٹکڑے ٹکڑے لے
۵۷۳
کر بتا تا ہوں کہ اس میں کیا مضمون بتایا گیا ہے۔پہلے بتایا گیا ہے کہا اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ
ظلِمُوا۔وہ لوگ جن سے لوگ بلا وجہ لڑائی کرتے ہیں اُن کو حکم دیا جاتا ہے کہ چونکہ اُن پر
حملہ کیا گیا ہے اس لئے وہ لڑائی کے لئے نکلیں۔وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ اور ہم اُن کو
بتا دیتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ اُن میں لڑائی کی طاقت نہیں ہے مگر خدا میں طاقت ہے اور
وہ اُن کی مدد کر سکتا ہے۔الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِ هِمُ بِغَيْرِ حَقٍ وہ لوگ جو اپنے گھروں
سے بغیر کسی قصور کے نکالے گئے اِلَّا اَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ۔ہاں ان کا ایک ہی قصور تھا کہ وہ
کہتے تھے اللہ ہمارا رب ہے وہ اپنے زمانہ کے مامور کی بات کو مانتے تھے اور خدا کی بات کہتے
تھے۔صرف اس بات پر لوگ کہتے تھے ان کو مارو۔وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمُ
بِبَعْضٍ لَّهُدِ مَتْ صَوَامِعُ اور اس لئے اُن کو اجازت دی جاتی ہے کہ یہ صرف اپنے خدا کو
راضی کرنا چاہتے ہیں اور اس زمانہ کی حکومت اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کو راضی نہیں کرنے
دیں گے تم ہم کو راضی کرو۔دوسرے اِس لئے کہ اگر یہ طریق ظلم جاری ہو جائے تو پھر قوموں
میں ہمیشہ ہی لڑائی رہے گی۔عیسائی یہودی پر حملہ کرے گا اور کہے گا میں نہیں تم کو عبادت کرنے
دیتا اور یہودی عیسائی کو کہے گا میں نہیں تم کو عبادت کرنے دیتا مسلمان کا فر کو کہے گا میں نہیں
تم کو تیری عبادت کرنے دیتا کا فرمسلمان کو کہے گا میں نہیں تم کو تیری عبادت کرنے دیتا پھر خدا
کا نام دنیا میں کوئی بھی نہ لے گا اور خدا کا خانہ خالی ہو جائے گا۔آخر خدا کا نام مختلف قوموں
نے لینا ہے مسلمان نے اپنے طور پر لینا ہے، یہودی نے اپنے طور پر لینا ہے ، مجوسی نے اپنے
طور پر لینا ہے ، ہندو نے اپنے طور پر لینا ہے اور اگر دوسرے کو خدا کا نام نہیں لینے دیں گے تو
بات ختم ہوئی ، کوئی بھی اُسکا نام نہیں لے گا۔تو فرماتا ہے اگر ہم یہ طریق اختیار نہ کریں کہ
ایسے موقع پر لڑائی کی اجازت دے دیں تو لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ صَوَامِعُ ان جگہوں کو کہتے
ہیں جہاں لوگ عبادت کے لئے بیٹھتے ہیں جیسے ہمارے ہاں تکیے ہوتے ہیں۔بیع بیع نصاری
کی عبادت گاہوں کو کہتے ہیں۔وَصَلَوات صلوۃ یہودیوں کی عبادت گاہ کو کہتے ہیں۔عبرانی
میں اُسے صلوٰۃ کہتے ہیں۔اور مسلمانوں کی مساجد جن میں خدا کا نام لیا جاتا ہے یہ سب توڑی
جاتیں۔وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَّنْصُرُهُ اور جو لوگ خدا کا نام لینے والے ہیں وہ گویا خدا کے
نام کو دنیا میں زندہ رکھ رہے ہیں اور جو خدا کے نام کو زندہ رکھے گا اُس کی خدا بھی مدد کریگا۔اِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ اور یقیناً خدا بڑا زبردست اور غالب ہے۔یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ان کو
۵۷۴
دنیا میں حکومت دی جائے تو یہ نمازیں قائم کریں گے اور ز کو تیں دیں گے اور امر بالمعروف
کریں گے اور بُری باتوں سے لوگوں کو روکیں گے۔وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ اور چونکہ یہ دنیا
میں پھر خدا کی حکومت قائم کریں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کولڑائی کی اجازت
دے دی جائے۔اسلام آزادی ضمیر کو چلنے کی اجازت نہیں دیتا یہ قرآن کریم نے نہیں آئندہ کے
لئے سبق دیا ہے صرف اُس زمانہ
ج
کی بات نہیں بلکہ قرآن شریف نے پیشگوئی بیان کی ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ نے ہم کو یہ بتایا
ہے کہ اگر مسلمان بچے طور پر مسلمان بنیں اور اس تعلیم پر عمل کریں جو خدا تعالیٰ نے بیان کی ہے
اگر لوگوں کے ظلم برداشت کریں اور آپ ظالم نہ بنیں ، حریت ضمیر دیں حریت ضمیر چھینیں نہیں ،
مسجدوں کو گرائیں نہیں ، معبدوں کو بند نہ کریں بلکہ ہر ایک کو مذہب کی آزادی دیں دُنیا میں
انصاف اور امن کو قائم رکھیں اور ہر ایک کو اس کا حق دیں تو كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ
كَثِيرَةٌ باذن الله ایسی قوم کو اللہ تعالیٰ تھوڑے ہونے اور بے سامان ہونے کے باوجود زیادہ
تعداد والوں اور سامان والوں پر غلبہ دے دیا کرتا ہے۔گویا اگر پاکستانی اس قسم کے مسلمان بن
جائیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ اِنْ يَّكُنُ مِنْكُمُ
عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ ، وَاِنْ يَّكُنُ مِنْكُمُ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِّنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا بِأَنَّهُمُ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ ٣٥ یعنی اگر تم میں سے ہیں صابر ہوں تو وہ دو سو آدمی پر
غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ایک سو ایسا ہو تو وہ ایک ہزار پر غالب آ جائے کیونکہ وہ
سمجھتے نہیں تم سمجھتے ہو ( میں آگے چل کر بتاؤ نگا کہ سمجھنے اور نہ سمجھنے کا مطلب کیا ہے ) اس جگہ
اللہ تعالیٰ نے ایک عام قانون بتا دیا ہے۔کہ دس گنا طاقت پر مسلمان غالب آ سکتے ہیں۔اب
پاکستان کی آبادی کہتے ہیں سات کروڑ ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اگر پاکستانی ایسے مسلمان بن
جائیں تو ۷۰ کروڑ کے ملک پر یہ غالب آ سکتے ہیں اور دنیا میں ۷۰ کروڑ کا کوئی ملک نہیں۔بڑے سے بڑا ملک چین ہے اُسکی بھی پچاس کروڑ کی آبادی ہے۔دوسرے نمبر پر ہندوستان ہے
اُس کی تہیں کروڑ کی آبادی ہے لیکن قرآن کریم کے حکم کے ماتحت اگر پاکستان کے مسلمان
اس قسم کے مسلمان بن جائیں جیسے قرآن کہتا ہے کہ بن جاؤ یعنی نہ وہ لوگوں پر ظلم کریں ، نہ
حریت ضمیر میں دخل دیں، نہ وہ غیر مذاہب کو اپنے مذہب پر جبر آلانے کی کوشش کریں اور نہ
کسی کا حق ماریں بلکہ لوگوں کو اچھی باتوں کی تعلیم دیں ، بُری باتوں سے روکیں اور لوگوں پر اس
طرح روپیہ خرچ کریں کہ ملک ترقی کرے۔زکوۃ کے معنے ترقی کے بھی ہوتے ہیں پس زکوۃ
دینے کے یہ معنے ہیں کہ ملکی ترقی کے لئے کوشش کریں اور خدا تعالیٰ کیلئے اپنے آپکو بنا دیں تو
فرماتا ہے تمہارے دس، سو پر غالب آ سکتے ہیں گویا سات کروڑ پاکستانی مسلمان ۷۰ کروڑ پر غالب
آسکتے ہیں اورہ سے کروڑ کی حکومت دنیا میں کوئی نہیں۔بڑی سے بڑی حکومت پچاس کروڑ کی ہے
تو گویا اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر صرف پاکستان کے مسلمان ہی ایسے بن جائیں تو وہ دنیا کی
بڑی سے بڑی حکومت کو شکست دے سکتے ہیں اور ساری دنیا کے مسلمان، عیسائی کہتے ہیں کہ
چالیس کروڑ ہیں اور مسلمان کہتے ہیں ساٹھ کروڑ ہیں۔اس حساب سے اگر چالیس کروڑ بھی تسلیم
کریں تو چار ارب پر یہ مسلمان غالب آ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اُس قسم کے مسلمان بن جائیں جس
قسم کے مسلمان بننے کے لئے قرآن کہتا ہے۔اور اگر وہ ساٹھ کروڑ ہوں جیسا کہ مسلمان کہتے
ہیں تو اس صورت میں چھ ارب پر غالب آ سکتے ہیں لیکن دنیا کی ساری آبادی سوا دو ارب ہے۔گویا اگر مسلمان ساری دنیا سے بھی لڑیں تو قرآنی وعدہ کے مطابق دنیا کی آبادی اگر دگنی بھی ہو
جائے تب بھی وہ اُن پر غالب آ سکتے ہیں۔یہ کتنی عظیم الشان بات ہے لیکن اس کے باوجود
مسلمان کیوں کمزور ہیں؟ اِس لئے کہ وہ اُن شرطوں کو پورا نہیں کرتے۔ان شرطوں کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہماری مدد تمہیں تب حاصل ہو گی جبکہ تم میرے لئے لوگوں کی دشمنی سہیڑ و،
میرے نام کو روکنے کے لئے لوگوں کی دشمنی نہ کرو بلکہ میری خاطر لوگوں کی دشمنی سہیڑ و۔لوگوں
کے ظلم سہو اور دنیا میں جو لوگ میرا نام لینے والے ہیں چاہے وہ عیسائی ہو کے میرا نام لیں،
چاہے وہ یہودی ہو کے میرا نام لیں یا مجوسی ہو کر میرا نام لیں جب بھی کوئی میرا نام لے تو کہو ہاں یہ تو
ہمارے خدا کا نام لے رہا ہے۔گویا نمایاں چیز بتا دی ہے کہ کونسے اخلاق کے بعد خدا کی مدد آتی
ہے اور فرماتا ہے تم اس لئے غالب آؤ گے کہ وہ نہیں سمجھتے یعنی جو تعلیم تمہیں دی گئی ہے اس کے
خلاف وہ غیر اسلامی تعلیم پر عامل ہیں۔اسلام کہتا ہے کہ تم کسی پر ظلم نہ کرو لیکن غیر اسلام کہتا ہے
کہ سب پر ظلم کرو اس میں تمہارا فائدہ ہے، اسلام کہتا ہے کہ تم کسی کی حُریت ضمیر میں دخل نہ دو
اور غیر مذاہب یہ کہتے ہیں کہ بے شک حریت ضمیر میں دخل دو، اسلام یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی شخص
خدا کا نام لیتا ہے تو چاہے وہ ہندو ہو ، عیسائی ہو ، یہودی ہوکسی قوم کا ہوا سکو موقع دو اور کہو کہ تو
بے شک نام لے لیکن غیر اسلامی کہتے ہیں کہ اگر ہمارے گرجے میں خدا کا نام لیتا ہے تو ٹھیک
۵۷۶
ہے، اگر ہمارے صلوٰۃ میں نام لیتا ہے تو ٹھیک ہے ، اگر ہمارے مندر میں نام لیتا ہے تو ٹھیک ہے
ور نہ ہم نہیں لینے دیں گے۔آج مسلمان بھی یہی کہتا ہے چنانچہ دیکھ لو کیا ان میں سے کوئی بات
بھی ہے جو مسلمان نہیں کر رہا؟ کیا آج کا مسلمان یہ نہیں کہہ رہا کہ یا تو ہماری طرح کی نماز پڑھو
ور نہ ہم نہیں پڑھنے دیں گے، یا تو ہماری طرح فتوے دو ورنہ تمہیں فتویٰ نہیں دینے دیں گے ، یا تو
ہماری طرح کام کرو ورنہ ہم تمہیں سزا دیں گے۔کیا آج ہماری فقہ میں نہیں لکھا ہوا کہ یہودیوں
اور عیسائیوں کو نئے معبد بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی یا گرجے بنانے کی اجازت نہیں
دی جائے گی لیکن یہ کہتا ہے کہ ہم اس لئے لڑتے ہیں تا کہ اگر جوں کو بچائیں۔قرآن کہتا ہے کہ
محمد رسول اللہ کولڑنے کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ یہودیوں کے عبادت خانوں کو گر نے
سے بچایا جائے ، قرآن کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لڑنے کی اس لئے اجازت دی
گئی ہے کہ مانک (MONK) یا راہب وغیرہ جو بیٹھے عبادت کر رہے ہیں اُن کو نقصان نہ پہنچے
لیکن اب ہر ایک بات کے خلاف کرنے کے لئے مسلمان یہ کہتا ہے کہ دوسروں کے معبد تو ڑنے
جائز ہیں ، لوگوں سے لڑائی بھی جائز ہے، لوگوں کے مذاہب میں دخل دینا بھی جائز ہے، لوگوں
سے جبراً اپنی مرضی منوانا بھی جائز ہے لیکن قرآن کہتا ہے کہ تمہیں اس طرح فتح نصیب نہیں ہو
گی۔تمہیں فتح تب نصیب ہو گی جبکہ تم لوگوں کو آزادی دو گے، جبکہ تم لوگوں کو خریت ضمیر دو گے،
جبکہ تم لوگوں کے مذہب میں دخل نہیں دو گے اور کہو گے کہ بیشک یہ مذہب رکھو یہ خدا کا معاملہ
ہے۔اب یہ سیدھی بات ہے کہ دنیا کی رائے ہی آخر جیت کا موجب بنتی ہے۔ہٹلر نے لڑائی کی
اور بڑی منظم لڑائی لڑا مگر آخر وہ ہارا اسلئے کہ دنیا کی جو آزاد رائے تھی وہ ساری کی ساری
امریکہ اور انگلستان کے ساتھ تھی۔روس اور جاپان لڑے، روس کتنی بڑی طاقت ہے مگر وہ ہارا
اس لئے کہ دنیا کی ساری کی ساری آزاد رائے جاپان کی ہمدردتھی اس ہمدردی کی وجہ سے
جہاں بھی کسی کا بس چلتا تھا وہ جاپان کی تائید میں تھوڑا بہت کام کرتا تھا نتیجہ یہ ہوا کہ روس
ہار گیا۔تو جب کوئی قوم ایسا طریق اختیار کرتی ہے کہ ہر مذہب وملت کے لئے وہ انصاف
کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے تو خود دوسروں کے گھروں میں اُن کے جاسوس پیدا ہو جاتے
ہیں اور ہر جگہ اُسے مددملنی شروع ہو جاتی ہے اور وہ جیتنے شروع ہو جاتے ہیں یہ
جب میر و مسلم پر مسلمان گئے
یروشلم کے عیسائیوں پر اسلامی حکومت کا غیر معمولی اثر و مہیا کی نظر حملہ آور 14 تو عیسائی لشکر ہوا
۵۷۷
اُس وقت مسلمانوں نے فیصلہ کیا کہ ہم مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتے ہم پیچھے ہٹیں گے۔جب
پیچھے ہٹنے لگے تو یروشلم کے لوگ بلکہ پادری بھی روتے ہوئے آتے تھے اور ساتھ ساتھ کہتے
جاتے تھے کہ خدا تم کو ہمارے ملک میں پھر لائے کیونکہ ہم نے امن تمہارے ذریعہ سے ہی
دیکھا ہے۔حالانکہ اُن کی اپنی عیسائی حکومت تھی اور قیصر کے متعلق سمجھا جاتا تھا کہ وہ گویا پوپ
کا قائم مقام ہے اور بادشاہ ہونے کے علاوہ وہ مذہبی طور پر بھی لیڈ ر ہے مگر وہ اُس کی حکومت
کو توڑنے والی حکومت کے لئے باہر نکلے تھے۔اگر مسلمان مذہبی معاملات میں دخل دیتے ، اگر
وہ اُن کے گر جوں میں دخل دیتے اور اگر وہ اُن پر سختیاں کرتے جو ہماری فقہ کی کتابوں میں
لکھی ہیں تو اُن کی عقل ماری ہوئی تھی کہ وہ روتے ہوئے نکلتے کہ تم ہمارے گھروں میں آؤ ،
ہمارے گر جے گرا ؤ اور ہمارے مذہب میں دخل دو وہ لازماً اُنکی مخالفت کرتے اور رومن ایمپائر
کی مدد کرتے لیکن حالت یہ تھی کہ وہ روتے تھے۔پس جب مسلمان پیچھے ہٹ آئے تو وہ
جانتے تھے کہ یروشلم سے اسلامی لشکر کو تو نکال لائے ہیں لیکن یروشلم میں ہیں ہزار جاسوس چھوڑ
آئے ہیں جو ہمیں رومیوں کی خبریں دیں گے اور اُن کے ذریعہ ہم پھر واپس آجائیں گے۔تو
یروشلم کا ہر عیسائی مسلمانوں کا جاسوس بن گیا تھا اور اُن کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہو
چکا تھا۔اگر یہی سلوک مسلمان قو میں دوسروں کے ساتھ کرنا شروع کر دیں تو دیکھو فوراً
صورت شروع ہو جائے گی کہ غیر ملکوں میں ہمارے ہمدرد پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے اور
ا
وہ ہماری مدد کرنی شروع کر دیں گے۔نہ
یہاں اللہ تعالیٰ نے کامیابی کے لئے صابر ہونے کی شرط لگائی ہے اور صابر کے معنے
(۱) مصیبت کو برداشت کرنے (۲) استقلال سے نیک کاموں میں لگے رہنے اور اختلافات کو
نظر انداز کر دینے کے ہوتے ہیں۔پس اگر مسلمان باہمی اختلاف چھوڑ کر موت یا نقصانِ مال اور
نقصان آرام کا ڈر دُور کر دیں۔حصول مدعا کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اُن کے لئے
استقلال کے ساتھ بغیر وقفہ اور سستی اور تزلزل کے لگ جائیں تو دنیا کی ہر طاقت پر وہ غالب
آسکتے ہیں بشرطیکہ وہ مظلوم ہوں ، کسی کے حق پر دست اندازی نہ کریں اور حریت ضمیر کو قائم کرنے
کے ذمہ دار ہوں نہ کہ ڈنڈے سے اپنا مذہب منوانے پر تل جائیں جس سے منافقت بڑھتی ہے اور
صفوں میں خلا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن کے ایجنٹ اُن ممالک میں پیدا ہو جاتے ہیں۔ہفتم۔دوسری حکومتوں کے نوبت خانوں سے تو یہ اعلان کئے جاتے ہیں کہ فلاں حکومت کی فوجیں
۵۷۸۔ہمارے ساتھ ہیں لیکن اس نوبت خانہ سے تو یہ اطلاع دی جاتی تھی کہ سب دنیا کی حکومتیں ہمارے
خلاف ہیں اور کسی کی حمایت ہم کو حاصل نہیں۔چنانچہ فرمایا الَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ
قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَرُهُمْ ٣٢ مسلمانوں کے پاس لوگ آئے اور انہوں نے کہا کہ اب تو
ساری دنیا تمہارے خلاف اکٹھی ہو گئی ہے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ گوساری دنیا
تمہارے خلاف ہو گی مگر چونکہ تم مظلومیت میں ہو اور مظلومیت کی وجہ سے تم اپنے دفاع کے لئے
جنگ کرتے ہو اور چونکہ تم اخلاق اور حریت ضمیر کے لئے جنگ کرنے لگے ہو اس لئے گوتمام
زمینی حکومتوں نے تمہارے خلاف اجتماع کر لیا ہے لیکن آسمانی حکومت نے تمہاری تائید کا فیصلہ
کر دیا ہے۔وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ اور خدا اُس کی تائید کرے گا جو اُس کی مدد کرے
گا۔جو لوگ اس لئے جنگ کرتے ہیں کہ دین کے معاملہ میں انسان جبر نہ کریں بلکہ دین
کا معاملہ صرف خدا اور بندے پر چھوڑ دیا جائے وہ در حقیقت خدا تعالیٰ کے لئے جنگ کرتے
ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو کر جنگ کرے گا۔پھر فرمایا اِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ
اَلَنْ يَكْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلَثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَئِكَةِ مُنْزَلِينَه بَلَى
إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَ يَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ
الاف مِّنَ الْمَلَئِكَةِ مُسَوِّمِينَ
مؤمنوں کو کہد و کہ تم تھوڑے بھی ہو دشمن کے پاس سامان بھی زیادہ ہے لیکن کیا تمہارے
لئے یہ کافی نہیں کہ خدا تمہاری مدد کے لئے تین ہزار فرشتے اُتار دے۔بلکہ اگر تم صبر کرو اور تقویٰ
سے کام لو اور دشمن تم پر فوری حملہ بھی کر دے تو خدا تم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ پانچ ہزار فرشتے بھیجے
گا جو مُسَوّم ہونگے۔یعنی نڈر ہو کر اپنے گھوڑے دشمن کی صفوں میں پھینک دیں گے اور اُسے
غارت کر دیں گے۔اس فقرہ میں تو دراصل الہی مدد کا ذکر تھا مگر کچھ لوگ رسمی مؤمن ہوتے ہیں
وہ ہر چیز کے لئے جسمانی نسخہ تلاش کرتے ہیں پس ڈر ہو سکتا تھا کہ کچھ بیوقوف ایسے بھی ہوں
کہ جو سچ سچ فرشتوں کو لائیں اور سچ سچ اُن کو دوڑائیں اور لڑائیاں کروائیں اس لئے فرمایا
وَمَا جَعَلَهُ اللهُ إِلَّا بُشْرى لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ طَ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ
عِنْدِ اللهِ الْعَزِيزِ الْحَکیم T یعنی ہم نے جو کہا ہے کہ فرشتے اُتارنے ہیں تو اس کے یہ
معنے نہیں کہ فرشتے آدمی بن کر آئیں گے اور تلواریں لے کر لڑیں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے
کہ تمہیں یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ وہ تمہارے دلوں کو مضبوط کریں گے اور دشمنوں کے دلوں
۳۷
۵۷۹
میں تمہارا رعب پیدا کر دیں گے اور اصل مدد خدا کی طرف سے آتی ہے فرشتے انسانی جسم میں
نہیں آیا کرتے۔ہشتم۔دوسری حکومتیں جب
دنیا میں خدائی حکومت قائم کئے جانے کا اعلان حملہ کرتی ہیں تو بڑے زور سے
اعلان کرتی ہیں کہ ہم آزادی دینے کے لئے آئے ہیں جیسے انگریزوں نے عربوں سے کیا۔پچھلی جنگ میں انہوں نے عربوں سے کہا کہ ہم تمہیں آزاد کرنے آئے ہیں اور کیا کیا ؟ کیا یہ
کہ شام اور لبنان فرانس کو دیدیا عراق پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا ، اسی طرح اُردن بھی لے
ہے
لیا، فلسطین پر بھی آپ قبضہ کر لیا اور اس طرح ملک کو بانٹ لیا۔لیکن لڑائی ہوئی تو کہا۔اُٹھو! اُٹھو!! شاباش ! ہم تمہاری آزادی کے لئے آئے ہیں۔یا جرمنی نے ہالینڈ اور بیلجیئم میں
اپنی فوج داخل کر دی بغیر اس کے کہ وہ لڑائی میں شامل ہوتے اور اعلان کر دیا کہ چونکہ ہالینڈ
اور بیلجیئم کی آزادی انگریزوں اور فرانسیسیوں کی وجہ سے خطرہ میں ہے اور وہ ان ملکوں پر قبضہ
کر لیں گے اس لئے ہم انہیں بچانے کے لئے آرہے ہیں۔اسی طرح ڈنمارک پر قبضہ کر لیا اور
کہا کہ ہم ڈنمارک کو بچانے کے لئے آئے ہیں۔اب پیچھے ہندوستان نے حیدر آباد پر حملہ کر دیا
اور کہہ دیا کہ یہ پولیس ایکشن ہے اِن لوگوں میں امن قائم کرنے کے لئے ہماری فوجیں داخل
ہوئی ہیں۔یا روس نے لیتھونیا اور استھو نیا اور لٹویا پر حملہ کر دیا اور کہا ہم ان تینوں ملکوں کو آزاد
کروانے کے لئے آئے ہیں۔اس آزادی کے بعد یہ تینوں ممالک ضلع بن کر رہ گئے اور روس
کے اندر شامل ہیں۔صرف فرق یہ ہوتا تھا کہ فساد کا دھارا بدل جاتا تھا یعنی پہلے فساد اِس طرف
ہوتا تھا پھر اس کا رُخ اُس طرف ہو جاتا تھا لیکن اسلامی نوبت خانہ میں جو وعدہ کیا گیا ہے
وہاں یہ فرماتا ہے کہ ہم نے انکو فتح ہی اس شرط سے دینی ہے کہ الَّذِيْنَ اِنْ مَّكَنْهُمْ فِي
الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُ الزَّكوةَ وَاَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوُا عَنِ الْمُنْكَرِ
وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ یہ نہیں ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسا کریں گے بلکہ فرماتا ہے جب ہم
ان کو حکومت بخشیں گے تو : -
(۱) وہ عبادت الہی کریں گے اور عبادت الہی کی آزادی دیں گے۔(۲) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ غرباء کی مدد کریں گے اور گرے ہوؤں کو اُٹھا ئیں گے۔(۳) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو حسنِ سلوک اور اخلاق اور
۵۸۰
انصاف کی نصیحت کریں گے۔(۴) یہ کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو تمام نا پسندیدہ امور سے خواہ دُنیوی ہوں یا دینی، اخلاقی
ہوں یا معاشی یا اقتصادی یا علمی روکیں گے۔(۵) اور اُن کا رویہ ایسا منصفانہ ہو گا کہ یہ معلوم نہیں ہوگا کہ انسان حکومت کر رہا ہے بلکہ یوں
معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ زمین پر اتر آیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورٍ۔اُس وقت یوں معلوم ہوگا کہ خدا آسمان سے اُترا ہے۔اب دیکھو جن لوگوں کے ساتھ یہ وعدہ تھا وہ ایسے ہی ثابت ہوئے کیونکہ ان کے ساتھ
خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ ہم تمہیں اس لئے حکومت دے رہے ہیں کہ تم نے یہ یہ کام کرنا ہے۔مساواتِ اسلامی کی ایک شاندار مثال چنا نچہ دیکھ لو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے
زمانہ کا واقعہ ہے آپ مکہ مکرمہ میں حج کے
لئے گئے۔اُن دنوں عرب کا ایک عیسائی بادشاہ بھی مسلمان ہو چکا تھا وہ بھی مکہ میں حج کے لئے
آیا تو کسی مجلس میں بیٹھا ہوا باتیں کر رہا تھا کہ ایک غریب آدمی جو بے چارہ کوئی مزدور تھا پاس
سے گزرا اور اتفاقاً اُس کا پیر اُس کے کپڑے پر پڑ گیا۔وہ تو اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتا تھا اور
بادشاہ بھی وہ کہ کب برداشت کر سکتا تھا کہ کوئی شخص اتنی بے احتیاطی سے چلے کہ پاؤں اُس کے
کوٹ پر پڑ جائے۔اُس نے زور سے اُسے تھپڑ مارا اور کہا بے شرم ! تیری کیا حیثیت ہے کہ تو
اس طرح بے احتیاطی سے چلے کہ تیرا پیر میرے کوٹ پر پڑ جائے وہ بیچارہ صبر کر کے چلا گیا۔اُسی مجلس میں کوئی صحابی بیٹھا تھا اُس نے کہا تم نے بڑی غلطی کی ہے۔اُس نے کہا کیوں؟ میں
بادشاہ نہیں ہوں ؟ وہ کہنے لگا اسلام میں بادشاہت وغیرہ کچھ نہیں ہوتی تم کو تھپڑ مارنے کا کیا حق
تھا۔اگر اُس نے کوئی قصور کیا تھا تو تم قضاء میں جاتے اور اُس پر دعوی کرتے ، تمہارا اُس کو
مارنے کا کوئی حق نہیں تھا۔کہنے لگا تو کیا اسلام میں بادشاہ اور غیر بادشاہ کا کوئی فرق نہیں کیا
جاتا ؟ انہوں نے کہا کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔وہ کہنے لگا اچھا میں عمر کے پاس جاتا ہوں۔اُٹھ
کے عمر کے پاس گیا دربار لگا ہوا تھا سارے لوگ بیٹھے ہوئے تھے جا کر حضرت عمر سے کہنے لگا
کہ کیوں جی! کیا اسلام میں بد تہذیبی ہوتی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بادشاہ یا بڑے آدمی کی ہتک
کر بیٹھے تو وہ اُس کو مار نہیں سکتا۔حضرت عمر نے اُس کی طرف دیکھا اور کہا۔( جبکہ اُس کا نام
تھا جبکہ ! تم کسی مسلمان کو مار بیٹھے ہو؟ خدا کی قسم ! اگر مجھے پتہ لگا تو میں تمہیں اُسی طرح
۵۸۱
مرواؤں گا۔اُس نے اُس وقت تو بہا نہ بنایا اور کہا۔نہیں نہیں ! میں نے تو کچھ نہیں کیا۔مگر
کہہ کر واپس گیا اور اُسی وقت گھوڑے پر سوار ہوا اور اپنے ملک کو واپس چلا گیا اور وہاں جا کر
مرتد ہو گیا۔۳۹ے
غور کرو! کتنی بڑی طاقت تھی ایک مزدور کے لئے۔ایک بادشاہ جاتا ہے اور
کہتا ہے اس نے میری ہتک کی ہے تو حضرت عمر کہتے ہیں کہ تم نے اسے مارا ہے تو میں ضرور
سزا دونگا۔خلافت راشدہ کے عہد میں راشن سسٹم کا اجراء یہ وہ چیز تھی جو مسلمانوں نے
اپنی حکومت میں کی۔راشن
اور کپڑے کا سسٹم جاری ہوا ، امیر اور غریب سب کے لئے حکم ہوا کہ اُن کو کپڑے ملا
کریں گے اور کھا نا ملا کرے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا کہ جو راشن
اور کپڑا ملا کرے گا اس میں مسلم اور غیر مسلم کا کوئی فرق نہ کیا جائے ہر مذہب وملت کے آدمی
کو اُس کا راشن دیا جائے۔ایک بادشاہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمان ہوا
تو اُس نے کہلا بھیجا کہ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو غیر مذاہب کے ہیں میں اُن کے ساتھ کیا
سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا اُن کے ساتھ انصاف کا سلوک کرو پیار کا سلوک کرو اور اگر
تمہارے پاس ایسے لوگ ہوں چاہے وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم کہ اُن کے پاس کافی زمین
وغیرہ نہ ہو اور کافی غلہ نہ پیدا کر سکتے ہوں تو پھر سرکاری خزانہ سے انہیں غلہ مہیا کرو۔۴۰
اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک
ایک غلام کے معاہدہ کا احترام شمن فوج گھر گئی اور اس نے سمجھ لیا کہ آب ہماری نجات
نہیں ہے اسلامی کمانڈر دباؤ سے ہمارا قلعہ فتح کر رہا ہے اگر اُس نے فتح کر لیا تو ہم سے مفتوح
ملک والا معاملہ کیا جائے گا۔ہر مسلمان مفتوح ہونے اور صلح کرنے میں فرق سمجھتا تھا۔مفتوح
کے لئے تو عام اسلامی قانون جاری ہوتا تھا اور صلح میں جو بھی وہ لوگ شرط کر لیں یا جتنے زائد
حقوق لے لیں لے سکتے تھے۔انہوں نے سوچا کہ کوئی ایسا طریق اختیار کرنا چاہئے جس سے
نرم شرائط پر صلح ہو جائے۔چنانچہ ایک دن ایک حبشی مسلمان پانی بھر رہا تھا اُس کے پاس جا کر
انہوں نے کہا کیوں بھئی ! اگر صلح ہو جائے تو وہ لڑائی سے اچھی ہے یا نہیں ؟ اُس نے کہا ہاں !
اچھی ہے۔وہ حبشی غیر تعلیم یافتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پھر کیوں نہ اس شرط پر صلح ہو جائے کہ ہم
اپنے ملک میں آزادی سے رہیں اور ہمیں کچھ نہ کہا جائے ہمارے مال ہمارے پاس رہیں اور
۵۸۲
تمہارے مال تمہارے پاس رہیں۔وہ کہنے لگا بالکل ٹھیک ہے۔انہوں نے قلعہ کے دروازے
کھول دیئے۔اب اسلامی لشکر آیا تو انہوں نے کہا ہمارا تو تم سے معاہدہ ہو گیا ہے۔وہ کہنے
لگے معاہدہ کہاں ہوتا ہے اور کس افسر نے کیا ہے؟ انہوں نے کہا ہم نہیں جانتے ہمیں کیا پتہ ہے
کہ تمہارے کون افسر ہیں اور کون نہیں۔ایک آدمی یہاں پانی بھر رہا تھا اُس سے ہم نے یہ بات
کی اور اُس نے ہمیں یہ کہہ دیا تھا۔مسلمانوں نے کہا دیکھو ایک غلام نکلا تھا اُس سے پوچھو کیا
ہوا ؟ اُس نے کہا ہاں! مجھ سے یہ بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا وہ تو غلام تھا اُسے کس نے
فیصلہ کرنے کا اختیار دیا تھا انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ ہے کہ یہ تمہارا افسر ہے یا نہیں۔ہم اجنبی کی
لوگ ہیں ، ہم نے سمجھا یہی تمہارا جرنیل ہے۔اُس افسر نے کہا میں تو نہیں مان سکتا لیکن میں یہ
واقعہ حضرت عمررؓ کو لکھتا ہوں۔حضرت عمرؓ کو جب یہ خط ملا تو آپ نے فرمایا کہ آئندہ کے لئے یہ
اعلان کر دو کہ کمانڈر انچیف کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں کر سکتا لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک مسلمان
زبان دے بیٹھے تو میں اُس کو جھوٹا کر دوں اب وہ حبشی جو معاہدہ کر چکا ہے وہ تمہیں ماننا پڑے
گا۔ہاں آئندہ کے لئے اعلان کر دو کہ سوائے کمانڈر انچیف کے اور کوئی کسی قوم سے معاہدہ
نہیں کر سکتا۔اسے
پھر غیر مذاہب کے جذبات کا لحاظ اس حد تک کیا کہ
غیر مسلموں کے جذبات کا پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی
نے آکر شکایت کی کہ مجھے ابو بکر نے مارا ہے۔آپ نے حضرت ابو بکر کو بلایا اور فرمایا تم نے
اس کو مارا ہے؟ کہنے لگے ہاں ! يَا رَسُولَ اللهِ! اِس نے بڑی گستاخی کی تھی۔آپ نے فرمایا
کیا گستاخی کی تھی؟ انہوں نے کہا اس نے کہا تھا مجھے اُس خدا کی قسم ہے جس نے موسی کو
سارے رسولوں سے افضل بنایا ہے۔تو اس نے آپ کی ہتک کی اور حضرت موسی کو سب
رسولوں سے افضل قرار دیا۔مجھے غصہ آگیا اور رمیں نے تھپڑ مارا۔آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور
آپ نے فرمایا۔لَا تُفَضِّلُونِي عَلَى مُوسى - " تمہارا کیا حق ہے کہ لوگوں کے جذبات کو
مجروح کرو۔تم مجھے یہودیوں کے سامنے موسی پر فضیلت نہ دیا کرو۔کتنا انصاف ہے۔کیا دُنیا
کا کوئی اور انسان ہے جس نے باوجود اس کے کہ وہ خود دعویدار ہو کہ میں بڑا ہوں کہا ہو کہ
دوسروں کے سامنے تم نے مجھ کو موسی پر کیوں فضیلت دی اِس کا یہی حق ہے کہ وہ کہے موسی مجھے
سے بڑا ہے۔پھر فرمایا۔وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُون اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوّاً