سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 6
۵۸۳
بِغَيْرِ عِلْمٍ " دیکھو جن ججوں کی لوگ پوجا کرتے ہیں یا جن انسانوں کی لوگ پوجا کرتے
ہیں ، اُن کے متعلق کبھی کوئی بُر الفظ نہیں بولنا ورنہ پھر اُن کا بھی حق ہو جائے گا کہ وہ مقابل میں
تمہارے خدا کو بھی گالیاں دیں اس طرح تم اپنے خدا کو گالیاں دینے کا موجب بنو گے۔گویا
قرآن اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ مسلمان اور عیسائی جذبات کے لحاظ سے برابر ہیں، سچے
مذہب والا اور جھوٹے مذہب والا دونوں برابر ہیں اگر اس کو حق ہے کہ اُسکے جذبات کو تلف
کرے تو اُس کا بھی حق ہے کہ وہ ایسا کرے۔اگر یہ چاہتا ہے کہ اسکے جذبات کی ہتک نہ کی
جائے تو پھر اُس کا فرض ہے کہ وہ دوسرے کے جذبات کی بھی ہتک نہ کرے۔جوش انتقام میں بھی عدل و انصاف کو ملحوظ رکھنے کی تاکید پھر جوش اور غضب میں
انتقام کی طرف منتقل نہ
ہونے کے لئے فرمایا يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ
وَلَا يَجْرٍ مَنْكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُواء اِعْدِلُوا هُوَاَقْرَبُ لِلتَّقْوى
وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ "
یعنی اے مومنو! تم اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔یعنی صرف خدا کی خاطر ہر کام
کرو اور خدا تعالیٰ کے لئے تم گواہی دو کہ وہ منصف ہے۔یعنی اپنے عمل سے ثابت کرو کہ اگر تم
منصف ہو تو پتہ لگ جائے کہ خدا نے تم کو انصاف کی تعلیم دی ہے اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس
بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم کسی سے بے انصافی کر بیٹھو۔دشمن بھی ہو تو پھر بھی انصاف کرو یہ
تقوی کے زیادہ قریب ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو
جانتا ہے۔تقویٰ اختیار نہ کرو گے تو سزا ملے گی گویا اس میں یہ نصیحت کی کہ :-
اول ہر کام اللہ تعالیٰ کے لئے کرو کسی اور غرض کے لئے نہیں کہ اُس غرض کو پورا نہ ہوتے دیکھ
کر راستہ بدل لو۔دوم خدا تعالیٰ نے جو معیار انصاف مقرر کیا ہے اُس کا نمونہ دوسروں کے سامنے پیش کرو اگر وہ نمونہ
پیش نہ کرو گے تو لوگ کہیں گے ان کو خدا کی یہ تعلیم نہیں ہے جو یہ کہتے ہیں بلکہ اور تعلیم ہے۔ایک ہندو سے محسن سلوک کا شاندار نمونہ سوم اگر کوئی ظلم بھی کرے تو جوش میں
آ کر ظلم نہیں کرنا بلکہ عدل کو کسی صورت
میں بھی نہیں چھوڑ نا۔مجھے اس پر اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا۔رتن باغ ( لاہور ) میں ہم رہتے تھے
۵۸۴
اُس کا مالک چونکہ ایک بارسوخ شخص تھا اور اُس کا بھائی ڈپٹی کمشنر تھا وہ گورنمنٹ کی چٹھی لکھوا کے
لا یا کہ اُن کا سامان اُن کو دے دیا جائے۔یہاں کے افسر اُسوقت بہت زیادہ لحاظ کرتے تھے
انہوں نے فوراً لکھدیا کہ ان کو یہ سامان دے دو۔ہم جب گئے ہیں تو اُس وقت تک وہ لوٹا جا چکا
تھا دروازے توڑے ہوئے تھے اور بہت سا سامان غائب تھا اور پولیس اُس زمانہ میں ایک لسٹ
بنا لیا کرتی تھی کہ یہ یہ اس مکان میں پایا گیا ہے اور چونکہ اُن دنوں ایک دوسرے پر ظلم ہو رہے
تھے وہ بہت رعایت کرتے تھے۔لسٹیں عام طور پر ناقص بناتے تھے مثلاً اگر پچاس چیزیں ہوئیں تو
چالیس لکھ لیں اور دس رہنے دیں اور کہہ دیا تم لے لو یہ طریق یہاں عام تھا۔جب ہم وہاں
گئے تو میں نے حکم دیا کہ جتنی چیزیں لسٹ سے زائد ہیں وہ جمع کر کے ایک طرف رکھ دو۔چنانچہ وہ سب چیزیں رکھ دی گئیں۔جب وہ حکم لا یا تو وہ چیزیں جو لکھی ہوئی تھیں وہ دے دی
گئیں۔پاس سرکاری افسر بھی تھے اور پولیس بھی تھی۔اس کے بعد میں نے اپنے لڑکوں کو بلا
کر کہا کہ جو چیزیں میں نے الگ رکھوائی تھیں وہ بھی اس کو دیدو۔وہ مسلمان تھانیدار جو اُن
کے ساتھ آیا تھا وہ یہ دیکھ کر میرے ایک لڑکے سے لڑ پڑا اور کہنے لگا آپ لوگ یہ کیا غضب کر
رہے ہیں ان لوگوں نے ہم پر کیا کیا ظلم کئے ہیں اور آپ ان کی ایک ایک چیز ان کو واپس کر
رہے ہیں یہ تو بہت بُری بات ہے مگر اس کے روکنے کے باوجود ہم نے تمام چیزیں نکال کر اس
کے سامنے رکھ دیں۔اُنہی چیزوں میں کچھ زیورات بھی تھے وہ میں نے رومال میں باندھ کر
ایک الماری میں رکھ چھوڑے جب میں نے دیکھا کہ یہ لوگ اُسے چیزیں دینے میں روک بنتے
ہیں تو میں نے سمجھا کہ زیورات ان لوگوں کے سامنے دینا درست نہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اُس سے
زیور چھین لیں۔یہ لسٹوں میں تو ہیں نہیں چنانچہ میں نے وہ رومال رکھ لیا اور اُسے کہلا بھیجا کہ
جاتی دفعہ مجھ سے ملاقات کرتا جائے۔میری غرض یہ تھی کہ جب وہ آئے گا تو میں علیحدگی میں
اُس کے زیورات اُس کے حوالے کر دونگا۔چنانچہ جب وہ آیا تو میں نے رومال نکالا اور کہا یہ
تمہارے زیورات تھے جو اِس مکان سے ہمیں ملے اب میں یہ زیورات تم کو واپس دیتا ہوں
اور میں نے بلا یا ہی اسی غرض کیلئے تھا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اگر میں نے لوگوں کے سامنے
زیورات واپس کئے تو ممکن ہے سپاہی اور تھانیدار وغیرہ تم سے زیور چھین لیں۔وہ حیران ہو گیا
اور کہنے لگا کہ جو ہماری اپنی لسٹیں ہیں اُن میں بھی ان زیوروں کا کہیں ذکر نہیں۔میں نے کہا
ہے نہیں ہو گا مگر یہ زیور ہمیں تمہارے مکان سے ہی ملے ہیں اس لئے خواہ لسٹوں میں ان
۵۸۵
کا ذکر نہ ہو بہر حال یہ تمہارے ہی ہیں۔اُس پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ اُس نے وہاں جا کر
اخباروں میں اعلان کرایا کہ ہماری لسٹوں سے بھی زائد سامان ہمیں دیا گیا ہے۔حکومت کی جو
یسٹیں تھیں اس سے ہی زائد سامان نہیں دیا گیا بلکہ جو ہماری لسٹیں تھیں اُن سے بھی زائد سامان
دیا گیا۔دوسرے دن وہی تھانیدار جو علاقہ کا تھا پھر آیا اور کہنے لگا میں نے ملنا ہے۔میں نے
اُسے بلوالیا اور پوچھا کیا بات ہے؟ کہنے لگا مجھے تو رات نیند نہیں آئی، میرا خون کھولتا رہا ہے۔میں نے کہا۔کیوں ؟ کہنے لگا آپ کے آدمیوں نے بڑا بھاری ظلم کیا ہے۔ان کم بختوں نے
ہمیں لوٹ کر تباہ کر دیا ہے اور آپ ان سے یہ سلوک کر رہے ہیں۔کہنے لگا میں بھی گورداسپور
کا ہی ہوں۔ہمارے گھر انہوں نے لوٹ لئے ، تباہ کر دیے وہ تو خیر سرکاری ظلم تھا کہ اس کو
یسٹوں کے مطابق مال دے رہے تھے آخر ساروں کو کب مل رہا ہے۔مگر ان لوگوں نے تو جو
مال لسٹوں میں نہیں لکھا وہ بھی انہیں لا کر دیا گیا ہے۔میں نے کہا میں آپ کو ایک نئی بات کی
بتاؤں ان لوگوں کا کچھ زیور میرے پاس پڑا تھا وہ بھی میں نے ان کو دیدیا ہے وہ اُن کی لسٹ
میں بھی نہیں تھا۔کہنے لگا یہ تو بڑا ظلم ہے۔اتنے ظلم کے بعد آپ کا اِن سے یہ معاملہ میری عقل
میں نہیں آتا۔میں نے کہا آپ یہ تو فرمایئے آخر میں نے اِن کا مال کیوں رکھ لینا تھا ؟ کہنے لگا
انہوں نے ہمارا مال وہاں رکھا ہے۔میں نے کہا اگر تم ثابت کر دو کہ میری کوٹھی کا مال اس نے
رکھا ہے تو مجھے بڑا افسوس ہوگا کہ میں نے اُس کو اُس کا مال واپس دے دیا ہے۔لیکن اگر اُس
نے نہیں رکھا کسی اور نے رکھا ہے تو یہ تو بتاؤ کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی ، مارے کوئی اور سزا
کسی کو دی جائے۔میں نے کہا تم عدالت میں یہی کیا کرتے ہو۔وہ کہنے لگا ہم اس طرح توت
نہیں کیا کرتے لیکن یہ تو بُری بات ہے کہ یہ اپنا مال لے جائیں۔میں نے کہا لے جائیں۔یہ تو
خدائی مصیبتیں ہیں جو آتی رہتی ہیں۔انسان گر کے بھی مرجاتا ہے اور زلزلے آتے ہیں تو بھی
تباہ ہو جاتے ہیں کسی انسان پر الزام نہیں آتا۔بہر حال اس نے میرا مال نہیں لیا۔جس نے لیا
ہے اُس کا مال میرے پاس لاؤ پھر میں سوچوں گا کہ رکھ لینا چاہئے یا نہیں چونکہ اس نے ہما را
مال نہیں رکھا ا سلئے ہم نے بھی اس کا مال نہیں رکھا۔ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک مجسٹریٹ مجھ سے ملنے کیلئے آیا۔اُس نے کہا میرے
دل میں سخت جلن تھی اور مجھے مسلمانوں کے افعال دیکھ کر سخت تکلیف محسوس ہوتی تھی۔مگر میں
نے لاہور میں آکر آپ کی تقریر سنی آپ نے یہ بات بتائی تھی کہ ان لوگوں پر ظلم نہیں کرنا
۵۸۶
چاہئے انہوں نے کیا قصور کیا ہے۔اُس دن سے میرے دل کو تسلی ہو گئی۔میں نے کہا۔خیر کوئی
معقول اور شرعی آدمی بھی میرے اس خیال کی تصدیق کر رہا ہے۔غرض اسلام جو ہمیں تعلیم دیتا ہے وہ ایسی ہے کہ اس کے ذریعہ سے دشمن سے دشمن
انسان کی گردن بھی شرم سے جھک جاتی ہے لیکن ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ تم اس تعلیم پر عمل کرو کہ
جس سے دوست بھی دوست کو ذلیل سمجھنے لگ جائے۔ہاں اسلام میں یہ بات جائز ہے کہ اگر
کوئی جرم قبیلہ یا علاقہ میں ایسا ہو رہا ہو کہ ثابت ہو جائے کہ علاقہ کے لوگ اُس پر پردہ ڈال
رہے ہیں تو سارے علاقہ پر مجرمانہ کر دیا جائے۔ظلم انسان کو اُخروی سزا کا بھی مستحق بناتا چہارم۔یہ حکم گو ڈینوی اور سیاسی
معلوم ہوتا ہے مگر فرماتا ہے یا درکھو
کہ تمام اعمال اخلاقی پہلو سے رُوح پر اثر ڈالتے ہیں۔پس اگر غلطی کرو گے تو تقویٰ کو اور
دین کو نقصان پہنچے گا۔پس دشمن کی خاطر نہیں بلکہ اپنے دین کے بچانے کے لئے احتیاط بر تو اور
کسی پر ظلم نہ کرو۔اور چونکہ یہ امر تقویٰ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اس لئے فرمایا کہ اس غلطی کی
سزا سیاسی نہیں بلکہ دینی بھی ملے گی اور خدا تعالیٰ اُخروی زندگی میں ان غلطیوں کو نظر انداز نہیں
کرے گا۔تم اگر کسی ہندو پر ظلم کرتے ہو یا کسی عیسائی پر ظلم کرتے ہو یا کسی اپنے عقیدہ سے
اختلاف کرنے والے پر ظلم کرتے ہو تو تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں نے اس دنیا میں ظلم کیا ہے مجھے
اسی جگہ کوئی سزا مل جائے گی قیامت کے دن خدا نہیں کہے گا کہ تم ظلم کرنے والے مسلمان ہو
اور جس پر ظلم کیا جاتا ہے وہ تمہارے نزدیک مسلمان نہیں وہ ہندو کہلاتا ہے یا عیسائی کہلاتا ہے
بلکہ خدا کہے گا کہ چونکہ تم نے ضمیر کی حریت کو ٹچلا اس لئے میں تمہیں سزا دونگا۔ہر اخلاقی کمزوری مذہب اور روحانیت پر اثر انداز ہوتی ہے میں دیکھتا ہوں
کہ لوگ اپنے
اعمال کو اکثر اخلاق سے جدا کر کے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں ایک اچھا نمازی تجارت میں
دھو کا کر لیتا ہے۔بڑا نمازی ہوتا ہے خوب وظیفے کرتا ہے لیکن تجارت میں آکر پھٹا ہو ا تھان
اور تھانوں میں ملا کر دے دے گا کپڑا نا پے گا تو چندر گرہ کم دے گا اور اُسکا ضمیر اُسے بالکل
ملامت نہیں کرے گا۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ کوئی ڈپٹی صاحب تھے جو تہجد بڑی باقاعدگی کے
۵۸۷
ساتھ پڑھا کرتے تھے اور رشوت کے لئے انہوں نے نوکروں کو کہا ہوا تھا کہ اگر کوئی رشوت لایا
کرے تو تہجد کے وقت اُس کو لانے کے لئے کہا کرو دن کو لوگوں کو پتہ لگ جاتا ہے۔غرض انہوں
نے تہجد با قاعدہ پڑھنی اور نوکر نے بھی اُس کو باقاعدہ لا کر بٹھا دینا۔جب انہوں نے سلام پھیرنا تو
اُس نے کہنا جناب میرا فلاں مقدمہ ہے۔وہ بڑے غصے سے کہتے او خبیث بے ایمان ! تو میرا
ایمان خراب کرتا ہے۔تجھے پتہ نہیں کہ یہ رشوت ہے جو حرام ہے اور اسلام میں منع ہے۔وہ کہتا
حضور! آپ ہی میرے ماں باپ ہیں اگر میرے بچوں کو اور بھائی کو نہیں بچائیں گے تو اور کون
بچائے گا۔اس پر وہ کہتے تو بڑا بے ایمان ہے تو لوگوں کے ایمان خراب کرتا ہے۔وہ کہتا جی میں
آپ کے سوا کس کے پاس گیا ہوں۔وہ کہتے او خبیث ! رکھ مصلی کے نیچے اور جا دُور ہو جا میرے
آگے سے۔پس مصلی کے نیچے رشوت رکھ لینی اور سمجھ لینا کہ اب مصلی کی برکت سے یہ مال پاک
ہو گیا ہے اور پھر اُٹھا کے رکھ لینا۔تو اکثر لوگ اخلاق اور مذہب کو الگ الگ سمجھتے ہیں۔وہ سمجھتے
ہیں کہ اگر اخلاقی کمزوریاں ہوں تو اس سے مذہب کا کوئی تعلق نہیں۔اگر نماز ہم نے پڑھ لی تو
اس کے بعد اگر کسی کو تھپڑ مار لیا یا کسی کا روپیہ ٹوٹ لیا یا کسی سے رشوت لے لی یا کسی پر ظلم کر لیا،
کسی پر سختی کر لی تو کیا ہے ہم نے نماز تو پڑھ لی ہے۔اللہ تعالیٰ کو کافی رشوت دے دی ہے اللہ میاں
اور ہم سے کیا چاہتا ہے۔مگر اسلام اس پر زور دیتا ہے کہ خواہ سیاسی امور ہوں خواہ اقتصادی
اپنے محرکات کے لحاظ سے سب کے سب دین کا ہی حصہ ہوتے ہیں اور دین کو بڑھاتے یا کم
کرتے ہیں عبادت کو اچھا یا خراب بناتے ہیں اور قومی کام بھی اسی طرح اخلاق کی حکومت کے
نیچے ہیں جس طرح انفرادی احکام۔اخلاق کا دائرہ صرف افراد تک محدود نہیں یہ ایک ایسا اعلیٰ درجہ کا اصل ہے جس میں
اسلام دوسری قوموں سے بالکل ممتاز
ہے اور اسی امر پر عمل کرنے سے دُنیا
بلکہ قومیں اور حکومتیں بھی اس میں شامل ہیں! میں صلح اور امان پیدا ہوتی ہے۔باوجود
اس کے کہ یورپ انفرادی لحاظ سے انصاف اور آزادی میں ہمارے ملکوں سے بہت بڑھا ہوا
ہے۔انگلستان میں جو سلوک ایک چور سے کیا جاتا ہے، جو نیک سلوک ایک بدمعاش سے کیا جاتا
ہے، جو نیک سلوک ایک ڈاکو سے کیا جاتا ہے، ہم ایک راستباز اور نیک آدمی سے بھی حکومت میں
نہیں کرتے۔غرض انفرادی طور پر وہ لوگ امن اور چین دینے میں بہت بڑھے ہوئے ہیں لیکن
۵۸۸
جب حکومت کا معاملہ آتا ہے تو وہ کہ دیتے ہیں یہ تو ڈپلومیسی تھی اس سے جھوٹ کا کیا تعلق ہے یہ تو
اپنے ملک کی خاطر ایسا کیا گیا ہے۔اُنکی تاریخوں میں صفحے کے صفحے ایسے نکلیں گے جن میں یہ ذکر
ہو گا کہ میں نے فلاں وقت یہ جھوٹ بولا ہمیں نے فلاں وقت یہ جھوٹ بولا اور اس پر فخر
کریں گے۔غرض وہ سمجھتے ہیں کہ اخلاق صرف افراد کیلئے ہیں حکومت کیلئے نہیں لیکن قرآن کہتا ہے
کہ قوموں کے لئے بھی اخلاق ہیں، حکومت کیلئے بھی اخلاق ہیں اور افراد کیلئے بھی اخلاق ہیں۔اگر افراد چاہتے ہیں کہ اُنکے اخلاق درست رہیں، اگر قوم چاہتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں
مقبول ہو تو اُسے قومی اور سیاسی طور پر بھی سچ بولنا پڑے گا۔اُسے قومی اور سیاسی طور پر بھی انصاف
کرنا پڑے گا، اُسے قومی اور سیاسی طور پر بھی قوموں کے ساتھ حسن سلوک کرنا پڑے گا۔اور اگر
افراد چاہتے ہیں کہ اُن کے ملک محفوظ رہیں اور اُن کی عزت قائم رہے تو انہیں انفرادی حقوق کے
علاوہ قومی طور پر بھی حقوق ادا کرنے پڑیں گے۔تو یہ نمایاں فرق ہے اسلام میں اور دوسرے
مذاہب میں۔دوسرے مذاہب میں یہ بات نہیں۔ابھی حال میں ایک سیاسی لیڈر نے کسی جگہ پر
بیان دیا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ سیاسی لیڈروں کو جھوٹ بولنے کا حق ہے اور
جب یہ کہا جاتا ہے تو علماء کو بھی یہ حق کیوں نہیں دیا جاتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اسلام کے لڑائیوں کے بارہ میں تفصیلی احکام اس عظیم کی جو ترین فرمائی ہے دو
۴۵
اُن احکام سے ظاہر ہے جو آپ اُسوقت دیتے تھے جب آپ کسی کو کمانڈر بنا کر جنگ پر بھجواتے۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کو جنگ پر بھیجتے تھے تو آپ اُسے
نصیحت فرماتے تھے کہ تقویٰ اللہ اختیار کرو اور مسلمانوں کے ساتھ نیک سلوک کرو اور فرماتے
ت اغْرُوا بِاسْمِ اللَّهِ وَفِي سَبِيلِ
وفِي سَبِيلِ الله الله کا نام لیکر اللہ کی خاطر جنگ کیلئے جاؤ
قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللهِ " جو شخص اللہ کا کفر کرتا ہے اُس سے لڑو۔اس کے یہ معنے نہیں جس
طرح بعض علماء غلط طور پر لیتے ہیں کہ تم کافروں سے لڑو بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس شخص نے تم
سے لڑائی کی ہے اگر وہ مسلمان ہو جائے تو اُس سے لڑائی جائز نہیں۔لڑائی کیلئے تو حکم ہے کہ
أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ یعنی جنگ کے لئے نکلنے کی تب اجازت دی گئی ہے جب تم۔لڑائی کی جائے۔اس لئے كَفَرَ بِاللہ اس کے بعد جا کر لگے گا۔اگر کسی شخص نے لڑائی
شروع کر دی مگر جب تمہارا لشکر پہنچا تو اس نے اسلام کا اعلان کر دیا تو وہ ظلم ختم ہو گیا اب تم کو
۵۸۹
اُس سے لڑنے کی اجازت نہیں۔یہ مطلب نہیں کہ اگر وہ کا فر ہے اور اُس نے لڑائی نہیں کی تو
اُس سے جا کر لڑ پڑو۔وَلَا تَغْلُوا اور قطعی طور پر مال غنیمت میں خیانت یا سرقہ سے کام نہ لو۔وَلَا تَغْدِرُوا اور بد عہدی نہ کرو، کسی کو دھو کا مت دو۔اوّل تو مال غنیمت میں کسی قسم کی ناجائز دست اندازی نہ کرو اور پھر جو سزا دو یا اُن
سے وعدے کر و اُن کو کسی بہانے سے توڑنا نہیں۔انگریزی حکومت سب جگہ اسی طرح پھیلی
ہے۔پہلے چھوٹا سا معاہدہ کر لینا کہ چھاؤنی رہے گی اور ایک افسر رہے گا۔پھر کہا کہ ہمارے
فلاں سپاہی کو تمہارے آدمیوں نے چھیڑا ہے اس لئے ارد گرد بھی سات آٹھ گاؤں پر ہم اپنا
قبضہ رکھیں گے تا تمہارے لوگ ہمارے آدمیوں کو کچھ کہیں نہیں۔پھر اس کے بعد یہ کہہ دیا کہ
ہمارے آدمی جو ارد گر در کھے گئے تھے اُنکے ساتھ تمہارے آدمی لڑ پڑے ہیں اس لئے ہم مجبور
ہیں کہ دارالخلافہ پر اپنا قبضہ رکھیں تا فساد نہ ہو۔پھر کہہ دیا تم نے فلاں حکم دیدیا ہے اس سے
ملک میں بغاوت پیدا ہوتی ہے اور بغاوت کا ہم پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے اس لئے آئندہ جو حکم دیا
کریں ہم سے پوچھ کر دیا کریں۔وَلَا تَمْشِلُوا ٢٩ اور مُثلہ کے معنے ہوتے ہیں مرے ہوئے کے ناک کان کاٹ ڈالنا۔فرماتا ہے کفار اپنی رسم کے مطابق اگر مسلمان مقتولین کے ناک کان بھی کاٹ دیں تو تم اُنکے
مُردوں کے ساتھ یہ سلوک نہ کیا کرو۔وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيْداً۔۵۰ اور کسی نا بالغ بچے کو مت مارا کرو۔یعنی صرف جنگی اور سیاسی سپاہی
کو مارو جولڑنے کے قابل نہیں ابھی نابالغ ہے اُسے نہیں مارنا کیونکہ وہ پالبداہت جنگ میں
شامل نہیں ہوا اور اسلامی تعلیم کے مطابق صرف اُسی کے ساتھ لڑائی کی جاسکتی ہے جو لڑائی میں
شامل ہوا ہو۔اب اس کے مقابل پر جو کچھ پارٹیشن میں ہوا وہ کیا ہوا کس طرح سینکڑوں بلکہ
ہزاروں بچہ مارا گیا۔یہ ایک انتہاء درجہ کا ظلم تھا جو کیا گیا۔اس طرف کم اور اُدھر زیادہ مگر ہؤا
دونوں طرف۔مجھے یاد ہے لاہور میں ایک رات کو آواز میں آئیں میں نے اپنے دفتر کا ایک آدمی
بُلوایا اور کہا جاؤ پتہ کر و معلوم ہوتا ہے کسی پر ظلم ہو رہا ہے۔وہ دوڑ کر گیا اور تھوڑی دیر کے بعد
واپس آیا کہنے لگا ایک ہندو تھا جسے مسلمانوں نے گھیر لیا تھا اور اُس کو مارنے لگے تھے۔میں نے
۵۹۰
کہا پھر تم نے اُس کو بچایا کیوں نہیں؟ اُس نے کہا میں آپ کو خبر دینے آیا ہوں میں نے کہا وہ تو
اب تک اُسے مار چکے ہونگے جاؤ جلدی۔چنانچہ جب وہ واپس گیا تو اُس نے کہا کہ وہ سڑک پر
مرا ہوا پڑا تھا مگر اُس طرف اِس سے کئی گنا زیادہ ظلم ہوا ہے۔ہم جس زمانہ میں اُدھر تھے اور یہ
لڑائیاں ہو رہی تھیں تو ہمیں پتہ لگتا رہتا تھا کہ کس طرح سے مسلمان مارے جا رہے ہیں، لڑ کے
مارے جاتے تھے ، عورتیں ماری جاتی تھیں اور قسم قسم کے مظالم کئے جاتے تھے۔چنانچہ جب پارٹیشن ہوئی تو میں جو پہلے اس طرف
پنڈت نہرو سے ملاقات کا واقعہ
آیا ہوں تو اسی غرض سے آیا تھا کہ پنڈت نہرو صاحب
یہاں آئے ہوئے تھے۔میں نے سمجھا کہ اُس سے جا کر بات کروں کہ یہ کیا ظلم ہو رہا ہے۔سردار شوکت حیات صاحب کے ہاں وہ ٹھہرے تھے میں نے انہیں ملنے کے لئے لکھا تو انہوں
نے وقت دے دیا۔میں نے اُن سے کہا ہم قادیان میں ہیں گاندھی جی اور قائد اعظم کے
درمیان یہ سمجھوتا ہوا ہے کہ جو ہندو ادھر رہے گا وہ پاکستانی ہے اور جو مسلمان اُدھر رہ جائے وہ
ہندوستانی ہے اور اپنی اپنی حکومت اپنے اپنے افراد کو بچائے اور وہ لوگ حکومت کے وفادار
رہیں۔قائد اعظم اور گاندھی جی کے اس فیصلہ کے مطابق ہم چونکہ ہندوستان میں آ رہے ہیں
اس لئے ہم آپ کے ساتھ وفاداری کرنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ آپ ہمیں ہندوستانی
بنا ئیں اور رکھیں۔وہ کہنے لگے ہم تو رکھ رہے ہیں۔میں نے کہا کہ آپ کیا رکھ رہے ہیں فسادات
رہے ہیں، لوگ ماررہے ہیں قادیان کے ارد گرد جمع ہورہے ہیں مسلمانوں کو مارا جا رہا
ہے۔کہنے لگے آپ نہیں دیکھتے ادھر کیا ہو رہا ہے؟ میں نے کہا ادھر جو ہو رہا ہے وہ تو میں نہیں
دیکھ رہا میں تو اُدھر سے آیا ہوں۔لیکن فرض کیجیئے ادھر جو کچھ ہو رہا ہے ویسا ہی ہو رہا ہے تب
بھی میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ یہاں کا جو ہندو ہے وہ تو پاکستانی ہے اور اُس کی ہمدردی
پاکستان گورنمنٹ کو کرنی چاہئے ہم ہیں ہندوستانی ، آپ کو ہماری ہمدردی کرنی چاہئے اِس کا کیا
مطلب کہ یہاں کے ہندوؤں پر سختی ہو رہی ہے تو آپ وہاں کے مسلمانوں پر سختی کریں گے ؟؟
کہنے لگے آپ جانتے نہیں لوگوں میں کتنا جوش پھیلا ہوا ہے۔میں نے کہا آپ کا کام ہے کہ
آپ اس جوش کو دبائیں۔بہر حال اگر آپ مسلمانوں کو رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اُنکی حفاظت
کرنی پڑیگی۔وہ کہنے لگے ہم کیا کر سکتے ہیں۔لوگوں کو جوش اس لئے آتا ہے کہ آپ کے پاس
ہتھیار ہیں آپ انہیں کہیں کہ جو ہتھیار نا جائز ہیں وہ چھوڑ دیں۔میں نے کہا آپ یہ تو فرمائیے
۵۹۱
میں اُن کا لیڈر ہوں اور میں انہیں کہتا رہتا ہوں کہ جرم نہ کرو، شرارتیں نہ کرو، فساد نہ کرو،
اگر کسی نے ناجائز ہتھیار رکھا ہوا ہے تو کیا وہ مجھے بتا کر رکھے گا۔میں تو انہیں کہتا ہوں جرم نہ
کرو پس وہ تو مجھ سے چھپائے گا اور جب اُس نے اپنا ہتھیار مجھ سے چھپایا ہوا ہے تو
میں اُسے کیسے کہوں کہ ہتھیار نہ رکھے۔کہنے لگے آپ اعلان کر دیں کہ کوئی احمدی اپنے پاس
ہتھیار نہ رکھے۔میں نے کہا اگر میں ایسا کہوں تو میری جماعت تو مجھے لیڈر اسی لئے مانتی ہے
کہ میں معقول آدمی ہوں۔وہ مجھے کہیں گے صاحب ! ہم نے آپ کو معقول آدمی سمجھ کے اپنا
لیڈر بنایا تھا یہ کیا بیوقوفی کر رہے ہیں کہ چاروں طرف سے ہندو اور سکھ حملہ کر رہے ہیں اور مار
رہے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ تم اپنے پاس کوئی ہتھیار نہ رکھو آپ یہ بتائیں کہ ہم جان کیسے
بچا ئیں گے؟ کہنے لگے۔کہیئے ہم بچائیں گے ، حکومت بچائے گی۔جب انہوں نے کہا حکومت
بچائے گی تو میں نے کہا بہت اچھا۔میں اُسوقت اپنے ساتھ تمام علاقہ کا نقشہ لے کر گیا تھا۔میں نے کہا قادیان کے گر د ۸۰ گاؤں پر حملہ ہو چکا ہے جو ہندؤوں اور سکھوں نے جلا دیئے
ہیں اور لوگ مار دیئے ہیں۔میں یہ نقشہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جب میں اُن سے کہوں گا
کہ دیکھو! اپنے پاس ہتھیار نہ رکھو کیونکہ حکومت تمہیں بچائے گی تو وہ کہیں گے کہ سب سے
آخری گاؤں جو حد پر تھا جس پر حملہ ہوا تو کیا گورنمنٹ نے اُسے بچایا۔میں کہوں گا ارے
گورنمنٹ خدا تھوڑی ہی ہے۔اُسے آخر آہستہ آہستہ پتہ لگتا ہے کچھ عقل کرو دو چار دن
میں گورنمنٹ آ جائے گی۔پھر وہ اگلے گاؤں پر ہاتھ رکھیں گے تین دن ہوئے یہ گاؤں جلا تھا کیا
گورنمنٹ نے مسلمانوں کو کوئی امداد دی؟ میں کہوں گا خیر کچھ دیر تو لگ جاتی ہے تو وہ اگلے گاؤں
پر ہاتھ رکھیں گے اچھا ہم مان لیتے ہیں کہ کچھ دیر لگنا ضروری ہے مگر اس گاؤں پر حملہ کے وقت
حکومت نے حفاظت کا انتظام کیوں نہ کیا۔میں نے کہا یہ ۸ گاؤں ہیں۔۸۰ گاؤں پر پہنچ کر وہ
مجھے فاتر العقل سمجھنے لگ جائیں گے یا نہیں کہ جتنے گاؤں ہم پیش کر رہے ہیں اُن میں سے کسی پر
بھی حملہ ہوا تو حکومت نہیں آئی۔شرمندہ ہو گئے اور کہنے لگے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ
امن قائم رکھوں گا۔میں نے کہا کتنی دیر میں ؟ کہنے لگے پندرہ دن میں۔پندرہ دن میں ریلیں
بھی چلا دیں گے تاریں بھی گھل جائیں گی ، ڈاکخانے بھی گھل جائیں گے اور ٹیلیفون بھی جاری
ہو جائے گا۔آپ چند دن صبر کریں۔میں نے کہا۔بہت اچھا ہم صبر کر لیتے ہیں لیکن جب
پندرہ دن ختم ہوئے تو آخری حملہ قادیان پر ہوا۔جس میں سب لوگوں کو نکال دیا گیا۔پھر ان
۵۹۲
حملوں میں بچے مارے گئے اور ایسے ایسے ظالمانہ طور پر قتل کئے گئے کہ بچوں کے پیٹوں
میں نیزے مار مار کے انہیں قتل کیا گیا۔ہم نے اُسوقت تصویر میں لی تھیں جن سے ظاہر ہوتا تھا
کہ بچوں کے ناک کاٹے ہوئے ہیں کان چرے ہوئے ہیں پیٹ چرا ہوا ہے انتڑیاں باہر نکلی
ہوئی ہیں اور وہ تڑپ رہے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے چھ چھ مہینہ کے اور سال سال کے تھے
جن پر یہ ظلم کیا گیا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَا تَقْتُلُوا وَلِيْدًا اِن لوگوں
نے تمہارے بچوں کو مارا ہے اِن لوگوں نے تمہاری عورتوں کو مارا ہے، یہ وہ لوگ تھے جنہوں
نے ایک مسلمان عورت کا ایک پیر ایک اونٹ سے باندھ دیا اور دوسرا پاؤں دوسرے سے
باندھ دیا اور پھر دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف چلا دیا تھا اور پھر چیر کے مار ڈالا تھا، یہ وہ
لوگ تھے جنہوں نے مسلمان عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر اُن کو مارا تھا، یہ وہ
لوگ تھے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی پر جب کہ وہ مدینہ جانے لگیں اور
وہ حاملہ تھی حملہ کیا اور اونٹ کی رسی کاٹ دی جس سے وہ زمین پر گر گئیں اور ان کا حمل ساقط
ہو گیا اور پھر وہ مدینہ میں فوت ہو گئیں، یہ وہ لوگ تھے جن سے بدلہ لینے کے لئے مسلمان نکلے
تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بیشک انہوں نے بچوں کو مارا تھا لیکن تم نے
نہیں مارنا ، انہوں نے غیر لڑنے والوں کو مارا تھا لیکن تم نے نہیں مارنا۔سیرۃ حلبیہ میں اس کے علاوہ یہ نصیحت بھی درج ہے کہ آپ نے فرمایا۔لَا تَقْتُلُوا
امراة ال عورت کو بھی نہیں مارنا۔پھر فرما یا ولا كبيرا فانسیا ۵۲ کسی بڑھے کو نہیں مارنا۔پھر
فرما يا وَلَا مُعْتَزِلاً بِصَوْمَعَةٍ ۵۳ کوئی عبادت گزار ہو مسجدوں یا تکیوں میں بیٹھا ہوا ہو اس کو
بھی نہیں مارنا۔اب دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ان کو نہ مارنے کا حکم دیا ہے مگر
یہاں گیانی چن چن کر مارے گئے اور وہاں مولوی چن چن کر مارے گئے۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں ان کو نہیں چھیڑ نا یہ تو خدا کا نام لے رہے ہیں۔کیا تم خدا کا نام مٹانا چاہتے
ہو؟ چاہے کسی طرح لیتے ہیں لیکن لیتے تو خدا کا نام ہیں اسلئے ان کو نہیں چھیڑنا۔پھر فرماتے ہیں۔وَلَا تَقْرَبُوا نَخْلاً - ۵۴ کھجور کے درخت کے قریب بھی نہ جاؤ۔یعنی اُنکو نہ کاٹ دینا کہ کسی طرح دشمن کو تباہ کریں کیونکہ تم اُن کو تباہ کرنے نہیں جا رہے صرف
اُن کے ضرر کو دور کرنے کے لئے جا رہے ہو تمہارا یہ کام نہیں کہ اُن کی روزی بند کر دو۔پھر
فرمایا وَلَا تَقْطَعُوا شَجَرًا ۵۵ بلکہ کوئی درخت بھی نہ کاٹو۔کیونکہ مسافر بیچارہ اس کے نیچے
۵۹۳
پناہ لیتا ہے، غریب بے چارے اُس کے سایہ میں بیٹھتے ہیں اور تم لوگ لڑنے والوں سے لڑنے
کے لئے جار ہے ہو۔اس لئے نہیں جار ہے کہ وہ قوم سایہ سے بھی محروم ہو جائے اِس لئے اُن
کو نہیں کا ٹنا۔پھر فرمایا۔وَلَا تَهْدِمُوا بِنَاءً " کوئی عمارت نہ گرانا کیونکہ ان کے گرانے
سے لوگ بے گھر ہو جائیں گے اور ان کو تکلیف ہوگی۔۵۶
اب دیکھو پچھلے فسادات میں کتنے مکان جلائے گئے۔لاہور میں ہزاروں مکان جلائے
گئے ، امرتسر میں ہزاروں مکان مسلمانوں کے جلائے گئے ، بلکہ کوئی شہر بھی ایسا نہیں جس میں
مسلمانوں کے مکانات دس ہیں یا تمیں فیصدی نہ جلائے گئے ہوں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں۔لَا تَهْدِمُوا بِنَاء۔ایک مکان بھی تم کو گرانے کی اجازت نہیں کیونکہ تم اس لئے
نہیں جا ر ہے کہ لوگوں کو بے گھر کر دو بلکہ اسلئے جا رہے ہو کہ ظلم کا ازالہ کرو اس سے آگے تم نے
کوئی قدم نہیں اُٹھا نا۔اسی طرح آپ کی دوسری ہدایات میں ہے کہ ملک میں ڈر اور خوف پیدا نہ کرنا۔فوجیں
جاتی ہیں تو اُن کی یہی غرض ہوتی ہے کہ لوگوں
کو وہ اتنا ڈرائیں کہ اُن کی جان نکل جائے۔چنانچہ ۲۰- ۱۹۱۹ء میں امرتسر میں ایک جگہ جنرل ڈائر کے ہندوستانیوں پر مظالم کی عیسائی عورت کوکسی ہندوستانی نے
پر
ذرا سا مذاق کر دیا۔اُس وقت انگریزی حکومت نے جنرل ڈائر کو مقرر کیا اور اُس نے حکم دیا
کہ ہر شریف سے شریف اور بڑے سے بڑا آدمی یہاں سے گزرے تو گھسٹتا ہوا جائے۔بڑے بڑے لیڈروں کو سپاہی پکڑ کر گرا دیتے تھے اور اُسے کہتے تھے کہ یہاں سے گھٹتا ہوا
چل۔پھر مُجرم پیش ہوتے تھے تو انہیں بغیر کسی تحقیق کے بڑی بڑی سزائیں دی جاتیں تا لوگوں
میں خوف پیدا ہو۔ہمارے ساتھ ایک عجیب واقعہ گزرا۔ایک شخص نے
ایک انگریز مجسٹریٹ کا واقعہ انگریز آفیسر سے لڑائی کی تھی۔مسٹر مانٹیگو جو پہلے وزیر ہند
تھے انہوں نے خود ذکر کیا کہ یہاں ایک انگریز افسر تھا وہ کسی سے ذرا ئرش کلامی سے بولا تھا تو
ہم نے اُسے پہلی سزادی تھی۔اس سے پہلے کسی افسر کو سزا نہیں دی تھی۔وہی اُن دنوں بدل
کے وزیر آباد میں لگا تھا۔حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی شہر میں اچھا رسوخ رکھتے تھے
اور لوگوں کے ساتھ اُن کا حُسنِ سلوک تھا۔مسلمانوں میں سے اکثر اُن کے شاگرد تھے اور ہندو
۵۹۴
بھی اُن کا بڑا ادب کرتے تھے۔وہ گلی میں سے گزر رہے تھے اور اُس دن رولٹ ایکٹ کے
خلاف جلسہ ہو رہا تھا۔ہندو مسلمان اکٹھے ہو کر کہہ رہے تھے کہ بائیکاٹ کرو، ہڑتالیں کرو، یہ
کر و وہ کرو۔پاس سے یہ گزرے تو لوگوں نے کہا۔آئیے آئیے مولوی صاحب ! آپ نے نہیں
تقریر کرنی۔انہوں نے کہا میں نے تو تمہارے خلاف تقریر کرنی ہے اگر تم نے وہ تقریر سُن لینی
ہے تو چلو۔انہوں نے کہا۔ہمیں یہ بھی منظور ہے آپ خدا کے لئے ضرور تشریف لے چلیں۔وہاں کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا۔تم ہڑتال کا وعظ کر رہے ہو لیکن تم نے سال سال کا غلہ گھر
میں رکھا ہوا ہے، ہڑتال کر کے تمہارا کیا نقصان ؟ روٹی تمہارے گھر میں موجود ہے، ایندھن
تمہارے گھر میں موجود ہے بھینسیں تمہارے گھروں میں ہیں ، گھی تمہارے گھر میں موجود ہے،
مصالحہ تمہارے گھروں میں ہے، دالیں تمہارے پاس موجود ہیں تین دن بھی ہڑتال ہوئی تو
تمہیں پتہ نہیں لگے گا۔لیکن وہ بیوہ عورت جو چکی پیس کر شام کو کھانا کھاتی ہے اُس کا کیا بنے گا
تمہاری اس ہڑتال سے وہ مرے گی تمہارا تو نقصان نہیں۔یہ کہہ کے بیٹھ گئے۔انہوں نے اس کو
برداشت کر لیا اور کہا اچھی بات ہے ہم ہڑتال نہیں کریں گے۔جب رولٹ ایکٹ کے بعد ہر
جگہ مجسٹریٹ مقرر کئے گئے اور مُجرم پکڑے گئے تو اُن کا نام بھی پولیس نے ڈائریوں میں بھیجا
کہ انہوں نے تقریر کی تھی لیکن آگے لکھا کہ انہوں نے تقریر یہ کی کہ ہڑتال نہیں کرنی چاہئے اِس
سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔حافظ صاحب بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔اُس نے کہا۔آپ نے تقریر کی۔وہ سمجھتے تھے کہ ہم تو حکومت کی تائید میں ہیں حافظ صاحب نے کہا۔میں
نے تقریر کی تھی مگر۔۔۔۔اس نے کہا ہم مگر وگر نہیں جانتے چھ مہینے قید۔انہوں نے کہا۔میں
کہنے لگا۔میں میں کوئی نہیں۔تم نے تقریر کی چھ مہینے قید۔مجھے پتہ لگا تو میں نے
گورنر کے پاس اپنا آدمی بھجوایا اور میں نے کہا۔ایسے احمق تم لوگ ہو کہ وہ تو یہ تقریر کرتے ہیں
کہ ہڑتال نہ کرو اور لوگوں کو سمجھاتا ہے اور تم اُس کو بجائے انعام دینے کے سزا دیتے ہو۔خیر
یہ ایسی حیرت انگیز بات تھی کہ آدمی نے مجھے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے اُسی وقت تار کے ذریعہ
پولیس کی ڈائری منگوائی۔مسل میں دیکھا تو لکھا تھا کہ تقریر یہ کی کہ تم کیوں ہڑتالیں کرتے ہو
اس سے بیوائیں اور غریب مارے جاتے ہیں۔اِس پر اُس نے تار کے ذریعہ احکام دیئے کہ
مولوی صاحب کو چھوڑ دیا جائے اور سمتھ کو اُس نے ڈسمس کر دیا کہ تم انگلینڈ واپس چلے جاؤ۔تو
یہ حال تھا کہ یہ پوچھنا بھی پسند نہ کیا تقریر کی کیا ؟ بس تقریر کرنا کافی ہے چھ مہینے قید۔لیکن