سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 7
۵۹۵
اسلام کہتا ہے کہ ڈرا نا نہیں۔ہی نظر آتی ہے۔ہماری نانی اماں سنایا ای
ایام غدر میں انگریز افسروں کی بربریت غدر کے واقعات دیکھ لو وہاں بھی تخویف
کرتی تھیں کہ غدر کے وقت میں چھوٹی تھی۔میرے والد بیمار ہو گئے فوج میں ملازم تھے لیکن
اُن دنوں بیمار تھے اور ڈیڑھ ماہ سے چار پائی سے نہیں اُٹھے تھے میری پانچ چھ سال کی عمر تھی ،
ہلدی کی طرح اُن کی شکل ہو گئی تھی چار پائی پر پڑے تھے۔جب انگریز فوج آئی یکدم سپاہی
اور انگریز افسر اندر آئے اور وہ اسی طرح گھروں میں گھتے تھے ساتھ کچھ ہندوستانی جاسوس
لئے ہوئے تھے افسر نے کہا یہاں کوئی ہے؟ انہوں نے میرے باپ کی طرف اُنگلی اُٹھائی کہ یہ کی
بھی لڑائی میں شامل تھا۔انہوں نے کہا میں تو بیمار پڑا ہوں کہیں گیا ہی نہیں اس پر افسر نے
پستول نکالا اور اُسی وقت انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صحابی پر شدید ناراضگی لیکن وہاں یہ حکم
ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عزیز اور آپ کا ایک مقرب صحابی ایک جنگ پر جاتا ہے اور جب وہ
ایک شخص کو مارنے لگتا ہے تو وہ کہتا ہے صَبَوت میں صابی ہو گیا ہوں۔وہ لوگ اسلام کا نام نہیں
جانتے تھے اور مسلمانوں کو صابی کہتے تھے۔صبوت کا یہ مطلب تھا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں۔غرض وہ اسلام سے اتنا نا واقف تھا کہ نام بھی نہیں جانتا تھا۔کہنے لگا صَبَوت۔مگر انہوں نے
اُس کو مار ڈالا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ خبر پہنچی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں بلایا اور فرمایا۔تم نے اُسے کیوں مارا۔انہوں نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! اُسے تو یہ بھی پتہ
نہیں تھا کہ اسلام کیا ہوتا ہے۔اُس نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ صَبَوُتُ۔آپ نے فرمایا تم نے
اس کا دل چیر کر دیکھا تھا اسکو نہیں پتہ تھا کہ اسلام کا نام کیا ہے لیکن اس کا مطلب تو یہی تھا کہ
میں اسلام میں داخل ہوتا ہوں۔تم نے اس کو کیوں مارا؟ انہوں نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ! میں نے
مارا اس لئے کہ وہ جھوٹ بول رہا تھا۔آپ نے فرمایا۔نہیں۔پھر آپ نے فرمایا تو قیامت کے
دن کیا کرے گا جب خدا تجھ سے کہے گا کہ اس شخص نے یہ کہا اور پھر بھی تو نے اُسے قتل کر دیا۔اسامہ آپ کے نہایت ہی محبوب تھے۔وہ کہتے ہیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس نا راضگی کو دیکھ کر اپنے دل میں کہا۔اے کاش ! میں اس سے پہلے کا فر ہوتا اور آج میں
۵۹۶
نے اسلام قبول کیا ہوتا تا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کا مورد نہ بنتا۔۵۷
اب گجا یہ احتیاط کا حکم اور کجا یہ کہ یونہی مارے چلے جاتے ہیں تا کہ سارے ملک میں خوف اور
ڈر پیدا کر دیا جائے۔اسلام کی طرف سے مفتوحہ ممالک کیلئے سہولتیں مہیا کرنے کا حکم اس طرح
فرماتے ہیں
کہ جب مفتوحہ ممالک میں جاؤ تو ایسے احکام جاری کرو جن سے لوگوں کو آسانی ہو تکلیف نہ ہو۔اور فرمایا جب لشکر سڑکوں پر چلے تو اس طرح چلے کہ عام مسافروں کا راستہ نہ رُکے۔ایک صحابی
کہتے ہیں ایک دفعہ لشکر اِس طرح نکلا کہ لوگوں کے لئے گھروں سے نکلنا اور راستہ پر چلنا مشکل ہو
گیا۔اس پر آپ نے منادی کروائی کہ جس نے مکانوں کو بند کیا یا راستہ کو روکا اُس کا جہاد جہاد
ہی نہیں ہوا۔۵۸
دنیوی نوبت خانوں کے ذریعہ سپاہیوں
دنیا کے نوبت خانے جنونِ جنگ پیدا کرنے کیلئے
اور سپاہ میں جوش پیدا کرنے کے لئے ہوتے
میں جنونِ جنگ پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔اس لئے کبھی دشمن کے مظالم سنائے جاتے
ہیں کبھی یہ بتایا جاتا ہے کہ گویا اس سے ملک کو
سخت خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔کہیں اپنی سپاہ کی تعریف کے پل باندھے جاتے ہیں کہ وہ یوں
ملک کے ملک تسخیر کرے گی۔کبھی فتح کے وقت سپاہیوں کولوٹ مار کی تلقین کی جاتی ہے تا کہ اُن
کے حو صلے بڑھیں۔کبھی اُن کے ظلم پر پردہ ڈالا جاتا ہے غرض ایک دیوانگی پیدا کی جاتی ہے۔مگر اسلامی نو بت خانہ جیسا کہ میں نے
اسلام جنون اور وحشت کو دُور کرتا ہے بتایا ہے وہ ایسے اعلان کرتا ہے کہ جس سے
جون کم ہو اور وحشت دُور ہو۔مگر باوجود اس کے وہ ایسے اخلاقی معیاروں پر انہیں لے جاتا ہے
کہ اُن کے حوصلے شیروں اور بازوں سے بڑھ جاتے تھے۔چنانچہ اسلام کہتا ہے تم کو مکان روکنے
کی اجازت نہیں ، تم کو سڑکیں روکنے کی اجازت نہیں ، تم کو سختی کی اجازت نہیں، تم کو عورتوں کے
مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بچوں کے مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بڑھوں کے مارنے کی
اجازت نہیں ، تم کو عام شہریوں کو مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بدعہدی کرنے کی اجازت نہیں ، تم
کو پادریوں اور پنڈتوں اور گیانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں تم کو درخت کاٹنے کی اجازت
۵۹۷
نہیں۔گویا اُس کو ہیجڑا بنا کے رکھ دیتا ہے اور پھر اُمید رکھتا ہے کہ جا اور دشمن کو فتح کر اور پھر اُسکا
نقشہ کھینچتا ہے کہ چونکہ ہم نے اُس کو جن باتوں سے روکا ہے وہ سب غیر اخلاقی ہیں اور اُس کی
ذہنیت ہم نے اخلاقی بنا دی ہے اس لئے باوجود اسے غیر اخلاقی باتوں سے روکنے کے اُسکی
۵۹
بہادری میں فرق نہیں پڑا۔چنانچہ فرماتا ہے۔فَمِنْهُم مَّنْ قَضى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ
اُن میں سے وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے شہید ہو کر اپنے گوہر مقصود کو پالیا اور وہ لوگ بھی ہیں جو
ابھی اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب انہیں خدا تعالیٰ کے راستہ میں قربان ہونے کی سعادت
حاصل ہوتی ہے۔دیکھو ! تم کہتے ہو کہ شرابیں ہم اس لئے پلاتے ہیں تا ہمارا سپاہی پاگل ہو
جائے۔تم کہتے ہو ہم اُسے ٹوٹنے کی اس لئے اجازت دیتے ہیں کہ اُس کے اندر جوشِ جنون پیدا
ہو اور رغبت پیدا ہو ہم اس لئے جھوٹی خبریں مشہور کرتے ہیں تا دشمن بدنام ہو۔مثلاً انگلستان میں مشہور کیا گیا کہ جرمن میں جو صابن
جنگ عظیم میں جرمنوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے وہ سب انگریز مُردوں کی چربی سے
تیار کیا گیا ہے۔بعد میں میں نے انگریزوں کی کتابیں
انگریزوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ پڑھیں تو اُن میں لکھا تھا کہ یہ جھوٹ ہم نے اِس لئے
بولا کہ تا لوگوں میں جوش پیدا ہو۔اسی طرح کہا گیا کہ جرمن والے جو جہاز ڈبوتے ہیں اُن
میں ڈوبنے والے سپاہیوں پر بڑی سختیاں کرتے ہیں اور انہیں مارتے ہیں اور اس خبر کو بھی
خوب پھیلا یا گیا۔جب جنگ ختم ہوگئی تو انگریزی نیوی نے ایک ڈھال تحفہ کے طور پر جرمن
آبدوز کشتیوں کے افسر کو بھجوائی اور لکھا کہ ہم اس یادگار میں یہ تحفہ تم کو بھجواتے ہیں کہ جنگ کے
دنوں میں تم نے ہم سے نہایت شریفانہ سلوک کیا۔تو یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے بعد میں انہوں نے
خود مانا کہ ہم نے یہ جھوٹ اس لئے بولا تھا کہ قوم میں جرمنی کے خلاف غم و غصہ پیدا ہو۔مگر
اسلام سچائی کی تعلیم دیتا ہے۔وہ فرماتا ہے لَا يَجْرِ مَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِ لُوْا
اِعْدِ لُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوى۔کوئی قوم کتنی ہی دشمنی کرے تم نے اُس پر جھوٹ نہیں بولنا، تم
نے اُس پر افتراء نہیں کرنا ، تم نے اُس پر الزام نہیں لگانا بلکہ سچ بولنا ہے۔ہاں زیادہ سے زیادہ
تم اتنا کر سکتے ہو کہ جتنا انہوں نے کیا ہے اتنا تم بھی کر لو ، اس سے زیادہ نہیں لیکن اس صورت
میں بھی اگر وہ مثلاً تمہارے ناک کان کاٹتے ہیں تمہاری عزت پر حرف لاتے ہیں تو تم مارنے
کے تو جنگ میں مجاز ہو لیکن تمہیں یہ اجازت نہیں کہ مُردہ ناک کان کاٹو کیونکہ مُردہ کی زندگی
۵۹۸
اب ختم ہو چکی ہے۔تم زندہ سے اپنا بدلہ لے سکتے ہو مُردہ سے بدلہ لینے کی تم کو اجازت نہیں۔حضرت مالک کی غیر معمولی شجاعت اور اُن کا واقعہ شہادت پھر فرماتا ہے
چونکہ ہم نے
اخلاقی بنیادوں پر مسلمانوں کو قائم کر دیا ہے اسلئے مسلمان سپاہی ایسا ہے کہ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى
نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يُنْتَظِرُ کوئی تو ایسا ہے کہ اُس نے اپنے وعدے پورے کر دیئے ہیں اور کوئی
ابھی انتظار میں ہے کہ جب بھی موقع ملے گا میں اپنا سب کچھ قربان کر کے پھینک دونگا۔چنانچہ
مشہور واقعہ ہے کہ بدر کی جنگ کے بعد جب صحابہ نے آکر بیان کیا کہ لڑائی ہوئی تو ہم یوں
لڑے اور ہم نے یوں بہادری دکھائی تو ایک صحابی جن کا نام مالک تھا وہ اتفا قالڑائی میں نہیں
گئے تھے کیونکہ بدر کی جنگ میں جانے کا سب کو حکم نہیں تھا۔جب وہ یہ باتیں سنتے تھے تو انہیں
غصہ آجاتا تھا اور وہ مجلس میں ٹہلنے لگ جاتے تھے اور کہتے تھے کیا ہے یہ لڑائی جس پر تم فخر
کرتے پھرتے ہو موقع ملا تو ہم دکھا ئیں گے کہ کیطرح لڑا جاتا ہے۔اب بظاہر غرور کرنے
والا آدمی بُز دل ہوا کرتا ہے مگر وہ اخلاص سے کہتے تھے۔جب اُحد کا موقع آیا تو اللہ تعالیٰ نے
اُن کو بھی لڑنے کا موقع دے دیا جب فتح ہو گئی تو چونکہ وہ بھو کے تھے کھانا انہوں نے نہیں کھایا
تھا چند کھجور میں اُن کے پاس تھیں جنگ کے میدان سے پیچھے آکر انہوں نے ٹہلتے ٹہلتے کھجوریں
کھانی شروع کیں۔اتنے میں پیچھے سے خالد نے آکر حملہ کیا اور اسلامی لشکر اس اچانک حملہ
سے تتر بتر ہو گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خبر مشہور ہو گئی کہ آپ شہید ہو گئے
ہیں۔حضرت عمر پیچھے آکے ایک پتھر پر بیٹھ کر رونے لگ گئے۔مالک ٹہلتے ٹہلتے جو وہاں پہنچے تو
کہنے لگے عمر! تمہاری عقل ماری گئی ہے خدا نے اسلام کو فتح دی ، دشمنوں کو شکست دی اور آپ
ابھی رو رہے ہیں۔عمر کہنے لگے مالک تمہیں پتہ نہیں بعد میں کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا کیا ہوا ؟
کہنے لگے پہاڑ کے پیچھے سے یکدم دشمن نے حملہ کیا ، مسلمان پالکل غافل تھے حملہ میں لشکر بالکل
تتر بتر ہو گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے۔چند کھجور میں جو اُن کے پاس تھیں
اُن میں سے ایک اُن کے ہاتھ میں باقی تھی وہ کھجور انہوں نے اُٹھائی اور اُٹھا کر زمین پر ماری
اور مار کے کہنے لگے۔میرے اور جنت کے درمیان اس کھجور کے سوا اور کیا روک ہے۔غرض
وہ کھجور انہوں نے پھینک دی اور پھر کہنے لگے عمرؓ! اگر یہ بات ہے تو پھر بھی اس میں رونے کی
کونسی بات ہے جدھر ہمارا محبوب گیا اُدھر ہی ہم بھی جائیں گے۔یہ کہا اور تلوار کھینچ کر دشمن پر
۵۹۹
حملہ کر دیا اور اس بے جگری سے لڑے جب ایک ہاتھ کاٹا گیا تو دوسرے ہاتھ سے تلوار پکڑ لی،
دوسرا ہاتھ کاٹا گیا تو منہ میں تلوار پکڑ کر جنگ کرنی شروع کی۔جب انہوں نے منہ بھی زخمی کر
کے خود وغیرہ کاٹ دی تو لاتیں ہی مارنی شروع کر دیں، آخر انہوں نے ٹانگیں بھی کاٹ
دیں۔جنگ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کی بہن سے پتہ لگا کہ وہ رہ گئے ہیں تو
آپ نے فرمایا اُن کی تلاش کرو۔صحابہ تلاش کرنے گئے تو انہوں نے کہا ہم نے کہیں اُن کی لاش
نہیں دیکھی۔بہن نے کہا وہ وہاں گئے ہیں اور اس نیت سے گئے ہیں کہ میں وہاں شہادت حاصل
کرونگا اور کہیں وہ نہیں دیکھے گئے ضرور وہیں ہو نگے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ٹھیک ہے ضرور ہونگے تم جاؤ اور تلاش کرو۔چنانچہ وہ پھر گئے اور سب جگہ تلاش کرتے رہے
کہنے لگے۔يَا رَسُولَ اللهِ ! اور تو کہیں پتہ نہیں لگتا ایک لاش کے ستر ٹکڑے ہم کو ملے ہیں وہ
اگر ہو تو ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی بہن کو کہا کہ جاؤ اور دیکھو۔اُن کی ایک
اُنگلی پر نشان تھا۔بہن نے اُسے پہچان کر کہا ہاں! یہ میرے بھائی کی لاش ہے۔یہ کتنا عظیم
الشان بہادری کا مقام ہے اور کتنی بڑی قربانی ہے۔کیا دنیا کی کوئی تاریخ اس قسم کی مثال پیش
کر سکتی ہے۔لشکر شکست کھاتے ہیں تو بھاگتے ہوئے سانس بھی نہیں لیتے پھر ہارتے ہیں تو دل کی
ٹوٹ جاتا ہے مگر عمر جیسا بہادر روتا ہے تو وہ کہتا ہے یہ کیا بیہودہ بات ہے۔کیا تم اس لئے
روتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں تو ہم نے اس دنیا میں رہ کر کیا لینا ہے۔سورۃ العدیت کی لطیف تفسیر پھر نوبت بجا کر سوار تو سوار گھوڑوں میں بھی جوش پیدا کیا
جاتا تھا۔اسی طرح اس نوبت خانہ سے بھی کام لیا گیا ہے۔ہے۔فرماتا ہے وَالعَدِيتِ ضَبْحَاهُ فَالْمُؤرِيتِ قَدْ حا ل فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحَاةٌ
فَاثَرْنَ بِهِ نَقُعًا لا فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ال
ان آیات میں اللہ تعالیٰ اسلامی لشکر کے متعلق یہ بیان فرماتا ہے کہ وہ کس شکل اور شان
سے مخالفین کے مقابل پر نکلے گا۔فرماتا ہے۔وَالْعدِیتِ ضَبُحًا۔عادی کے معنے ہوتے ہیں
دوڑنے والا اور صبح گھوڑے کی دوڑوں میں سے ایک خاص دوڑ کا نام ہے جس میں گھوڑا
سرپٹ دوڑ پڑتا ہے پس وَ الْعَدِیتِ ضَبُحًا کے یہ معنے ہوئے کہ ہم اُن گھوڑوں کو شہادت کے
طور پر پیش کرتے ہیں جو دوڑتے وقت صبح چال اختیار کرتے ہیں۔یعنی شدت جوش سے سر پر
۶۰۰
کے
دوڑ پڑتے ہیں اور یہ طریق ہمیشہ فخر اور اظہارِ بہادری کے لئے اختیار کیا جاتا ہے۔صبح
دوسرے معنے گھوڑے کا اگلے پاؤں لمبے کر کے مارنا ہوتا ہے جس سے اُس کے بازوؤں اور بغلوں
میں فاصلہ ہو جائے۔پس دوسرے معنے اس کے یہ ہونگے کہ ہم اُن گھوڑوں کو شہادت کے طور پر
پیش کرتے ہیں جو اگلے پاؤں لمبے کر کے مارتے اور اُچھل کر دوڑتے ہیں جس کے نتیجہ میں اُن کو
کی بغلوں اور بازوؤں میں لمبا فاصلہ ہو جاتا ہے۔یہ چیز شدت شوق پر دلالت کرتی ہے اور یہ
ظاہر ہے کہ گھوڑے کے اندر تو کوئی شدت شوق نہیں ہوتی گھوڑے میں شدت شوق اپنے سوار کی
وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔وہ جب دیکھتا ہے کہ میرے سوار کے اندر جوش پایا جاتا ہے تو گھوڑا بھی
اس کے رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے۔مقبلا نہ پر
تیسرے معنے دوڑتے وقت گھوڑے کے سینہ سے آواز نکلنے کے ہیں جو عزم
دلالت کرتی ہے۔جب نہ سوار کو موت سے دریغ ہوتا ہے نہ گھوڑا اپنی جان کی پرواہ کرتا ہے۔گو بظاہر اس جگہ گھوڑوں کا ذکر کیا گیا ہے لیکن مُراد سواروں کی حالت کا بتانا ہے کیونکہ گھوڑا
اپنے سوار کی قلبی حالت سے متاثر ہوتا ہے اور یہ اُسی وقت ہوتا ہے جبکہ سوار کی دلی حالت اُس
کے تمام جوارح سے ظاہر ہونے لگے۔مثلاً دوڑتے ہوئے سوار شوق کی شدت کی وجہ سے ایک ہی
وقت میں ایڑیاں مارنے لگے مُنہ سے سیٹی بجانے لگے یا اُسے شاباش کہنے لگے۔اسی طرح باگ کو
کھینچ کھینچ کر چھوڑے آگے کو جھک جائے تو گھوڑا سمجھ جاتا ہے کہ میرے سوار کی حالت والہا نہ ہو
رہی ہے اور مجھے بھی ویسا ہی بننا چاہئے تب وہ خود بھی اُس کے دل کی کیفیت کے مطابق دوڑنا
شروع کر دیتا ہے۔پس اس آیت میں مسلمان سواروں کے دل کی کیفیت کی شدت گھوڑوں کی
حالت سے بتائی ہے کہ ان کے جذبات اس قدر بھڑک رہے ہونگے کہ اُس کا اثر خود گھوڑوں پر
بھی جا پڑے گا اور وہ اپنے سوار کی قلبی کیفیت کے مطابق قابو سے باہر ہو جائیں گے اور گودمیں
گے اورلڑائی میں جاتے ہوئے گلے سے اُن کی آوازیں نکلیں گی اور لمبے لمبے ڈگ بھرتے
ہوئے لڑائی کے میدان میں اس طرح جائیں گے کہ گویا کسی بڑی شادی میں شامل ہونے کے
لئے جا رہے ہیں۔جس کے یہ معنے ہیں کہ مسلمان مجاہد کثیر التعداد دشمن سے ڈرے گا نہیں
بلکہ جنگ کو ایک نعمت غیر مترقبہ سمجھے گا اور یقین رکھے گا کہ اگر میں مارا گیا تو جنت میں جاؤنگا
اور اگر زندہ رہا تو فتح حاصل کرونگا کیونکہ ان دو کے سوا اور کوئی تیسری صورت مسلمان کے
لئے نہیں۔جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کفار سے کہو کہ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا
۶۰۱
إحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ " یعنی تم جو ہم سے دشمنی کرتے ہو اور ہم پر حملے کرتے ہو تو یہ بتاؤ کہ
تمہیں ہمارے متعلق کیا امید ہے؟ دو ہی چیزیں ہماری ہیں تیسری تو ہو نہیں سکتی۔یا تو یہ کہ ہم
زندہ رہیں تو جیت جائیں اور یا ہم مارے جائیں اور جنت میں چلے جائیں۔ان دونوں میں
سے کونسی چیز ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔آیا ہما را جیت جانا ہمارے لئے نقصان دہ ہے یا ہمارا
جنت میں چلے جانا ، دونوں ہمارے لئے برابر ہیں۔ہم زندہ رہے تو فتح حاصل کریں گے اور اگر
مر گئے تو جنت میں جائیں گے۔پس تم تو جو بھی ہمارے متعلق خواہش رکھتے ہو وہ ہمارے لئے
اچھی ہے۔تم کہتے ہو مر جاؤ حالانکہ اگر ہم مر گئے تو ہم جنت میں چلے جائیں گے۔چنانچہ ایک صحابی کے متعلق آتا ہے وہ کہتے ہیں کہ
ایک صحابی کا بیان کہ اُسے اسلام میں آخر میں مسلمان ہوا تھا اور میرے مسلمان
قبول کرنے کی کیسے تحریک ہوئی؟ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ میں ایک جگہ ایک قبیلہ میں
مہمان تھا۔انہوں نے کہا ہم نے کچھ مسلمان گھیرے
ہیں چلو تم بھی لڑائی میں شامل ہو جاؤ۔مجھے اُس وقت مسلمانوں کا کچھ پتہ نہیں تھا۔میں اپنے
دوستوں کی خاطر چلا گیا۔وہاں انہوں نے ایک صحابی کو نیچے اُتارا اور اُس کے سینہ میں نیزہ مارا۔جب نیزہ مارا گیا تو اُس نے کہا فُزُتْ وَرَبِّ الْكَعْبَة " مجھے کعبہ کے رب کی قسم میں کامیاب
ہو گیا۔کہنے لگا میں سخت حیران ہوا۔مجھے مسلمانوں کے متعلق کچھ پتہ نہیں تھا۔میں نے اپنے
ساتھیوں سے کہا کہ یہ کوئی پاگل تھا کہ تم نے اس کو نیزہ مارا اور یہ گھر سے دُور بے وطنی میں
اور اپنے رشتہ داروں سے الگ بجائے اس کے کہ روتا چلاتا یہ کہتا ہے کہ میں کامیاب ہو گیا۔کامیابی اس نے کونسی دیکھی ہے؟ انہوں نے کہا مسلمان پاگل ہی ہوتے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ
موت میں بڑی خوبی ہے۔جب انہیں مارا جائے تو کہتے ہیں ہم کا میاب ہو گئے۔وہ کہتا ہے
میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ایسی قوم کو تو دیکھنا چاہئے چنانچہ میں چوری چوری نکلا اور
مدینہ گیا۔وہاں دو تین دن رہنے کے بعد اسلام کی صداقت ثابت ہوگئی اور میں مسلمان ہو گیا۔پھر انہوں نے گرتہ اُٹھایا اور کہنے لگا دیکھو! میرے بال کھڑے ہیں میں جب بھی یہ واقعہ یاد کرتا
ہوں تو بال کھڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ ایسا نظارہ تھا کہ جنگل میں ایک شخص اپنے وطن سے دُور
فریب اور دھوکا بازی سے مارا گیا مگر بجائے اس کے کہ وہ غم کرتا روتا اور اپنے بیوی بچوں کو یاد کرتا
ا
وطن کو یاد کرتا وہ کہتا ہے فُزُتْ وَرَبِّ الْكَعْبَة۔کعبہ کے رب کی قسم ! میں کامیاب ہو گیا۔
۶۰۲
وہ
اس کے مقابلہ میں کا فر کو کیا اُمید ہو سکتی ہے اُس کے لئے بھا گنا تو مجرم ہے ہی نہیں۔ہمارے ہاں تو یہ ہے کہ بھا گو گے تو جہنم میں جاؤ گے اس لئے مسلمان تو بھاگ سکتا ہی نہیں
آخر وقت تک کھڑا رہے گا۔اس کے لئے صرف دو ہی صورتیں ہیں تیسری کوئی صورت نہیں۔یا
تو وہ مر جائے گا اور یا جیت جائے گا اور دونوں اُس کے لئے اچھی باتیں ہیں۔جیتے گا تو جیت
گیا اور مرے گا تو جنت میں جائے گا۔اور کافر یا تو مر گیا اور دوزخ جائے گا اور یا بھاگے گا
اور شکست کھائے گا۔اور جسے ایک طرف اپنی شکست کا خطرہ ہو اور دوسری طرف موت کا اُس
سے بہادری کب ظاہر ہوسکتی ہے۔تین چار سال کی بات ہے میں کو ئٹہ گیا تو وہاں
کوئٹہ میں ایک فوجی افسر سے ملاقات مجھے کچھ فوجی افسر ملنے آئے۔اِدھر اُدھر کی
باتیں ہوتی رہیں اِسی دوران میں کشمیر کا بھی ذکر آ گیا میں نے کہا کشمیر مسلمانوں کو ضرور ملنا
چاہئے ورنہ اس کے بغیر پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا۔دوسرے دن میرے پرائیویٹ سیکرٹری نے
مجھے لکھا کہ فلاں کرنیل صاحب آپ سے ملنے کے لئے آئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ میں نے
الگ بات کرنی ہے۔میں نے اُن کو لکھا کہ آپ کو کوئی غلطی تو نہیں لگی یہ تو گل مجھے مل کر گئے
ہیں۔انہوں نے کہا یہ بات تو درست ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پرائیویٹ بات کرنی
ہے۔میں نے کہا لے آؤ چنا نچہ وہ آگئے۔میں نے کہا فرمائیے آپ نے کوئی الگ بات کرنی
تھی۔کہنے لگے جی ہاں۔میں نے پوچھا کیا بات ہے؟ کہنے لگے آپ نے کہا تھا کہ ہمیں کشمیر لینا
چاہئے اور اس کے لئے ہمیں قربانی کرنی چاہئے یہ بات آپ نے کس بناء پر کہی تھی؟ کیا آپ
کو معلوم نہیں کہ ہندوستان کے پاس فوج زیادہ ہے؟ میں نے کہا میں خوب جانتا ہوں کہ اُس
کے پاس فوج زیادہ ہے۔کہنے لگے تو کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ جو بندوقیں ہمارے پاس ہیں
وہی اُن کے پاس ہیں؟ میں نے کہا ٹھیک ہے۔کہنے لگے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اُن کے پاس
ڈم ڈم کی فیکٹری ہے جو ہزاروں ہزار بندوق اُن کو ہر مہینے تیار کر کے دے دیتی ہے؟ میں نے
کہا۔ٹھیک ہے۔کہنے لگے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اُن کے پاس اتنا گولہ بارود ہے اور آٹھ کروڑ
کا گولہ بارود جو ہمارا حصہ تھا وہ بھی انہوں نے ہم کو نہیں دیا۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔کہنے لگے
آپ کو معلوم نہیں کہ اُن کے ہاں ہوائی جہازوں کے چھ سکوارڈن ہیں اور ہمارے ہاں صرف دو
ہیں۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔کہنے لگے اُن کی اتنی آمد ہے اور ہماری اتنی آمد ہے۔میں نے کہا یہ
۶۰۳
بھی ٹھیک ہے۔کہنے لگے جن کا لجوں میں وہ پڑھے ہیں انہی کالجوں میں ہم بھی پڑھتے ہیں ہمیں اُن
یر علمی رنگ میں کوئی برتری حاصل نہیں۔میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔کہنے لگے پھر جب ہماری
فوج کم ہے اور اُنکی زیادہ ہے، گولہ بارود اُن کے پاس زیادہ ہے، تو ہیں اُن کے پاس زیادہ ہیں،
ہوائی جہاز اُن کے پاس زیادہ ہیں، آمد ان کی زیادہ ہے اور ہم بھی انہی کالجوں میں پڑھے ہوئے
ہیں جن میں وہ پڑھے ہیں، ہمارے اندر کوئی خاص لیاقت نہیں تو پھر آپ نے کس بناء پر ہمیں کہا
تھا کہ ہمیں کشمیر لینا چاہئے؟ میں نے کہا دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كَمُ مِنْ فِئَةٍ
قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةً بِاِذْنِ اللهِ کہ کئی چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ بات اسی لئے بیان فرمائی ہے کہ تم
تھوڑے اور کمزور ہو کر ڈرا نہ کرو۔خدا تعالیٰ طاقت رکھتا ہے کہ تمہیں بڑوں پر غلبہ دے دے اسلئے
آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیئے۔بے شک آپ تھوڑے ہیں لیکن خدا تعالیٰ
آپ کو طاقت دیگا۔پھر میں نے کہا۔میں تم کو ایک موٹی بات بتا تا ہوں تم مسلمان ہو کیا تمہیں
معلوم ہے یا نہیں قرآن نے یہ کہا ہے کہ اگر تم مارے گئے تو جنت میں جاؤ گئے۔کہنے لگا۔جی ہاں!
میں نے کہا اب دو ہی صورتیں ہیں کہ اگر تم میدان میں کھڑے رہو گے اور زندہ رہو گے تو جیت
جاؤ گے اور اگر مارے جاؤ گے تو جنت میں چلے جاؤ گے اب بتاؤ کیا تمہارے اندر مرنے کا کوئی
ڈر ہو سکتا ہے؟ کیونکہ تم سمجھتے ہو کہ اگر میں لڑائی کے میدان میں کھڑا رہا اور لڑتا رہا تو دو ہی
صورتیں ہیں یا جیت جاؤں گا یا جنت میں چلا جاؤنگا۔پس تمہاری بہادری کا ہندو کس طرح
مقابلہ کر سکتا ہے وہ تو یہ جانتا ہے کہ اگر میں مر گیا تو بندر بن جاؤنگا یا سور بن جاؤنگا یا کتا بن
جاؤنگا۔یہ اُس کا تناسخ ہے۔تم تو یہ جانتے ہو کہ مر کے جنت میں چلے جائیں گے اور وہ یہ جانتا
ہے کہ مرکے گتا بن جاؤ نگا ، سور بن جاؤنگا ، بندر بن جاؤ نگا۔تو مسلمان اور ہندو کا کوئی مقابلہ ہی
نہیں ہو سکتا۔اُسے تو کتا یا سور بننے کا ڈر لگا ہوا ہے اور تم میں جنت جانے کا شوق ہے تمہارا اور
اُس کا مقابلہ کیسے ہو سکتا ہے۔تو حقیقت یہ ہے کہ مسلمان کیلئے دلیری کے اتنے مواقع پیدا کر
دیئے گئے ہیں کہ اُسکو کوئی گزند آ ہی نہیں سکتی۔اس کے بعد فرماتا ہے۔فَالْمُورِيتِ قَدْحًا مُورِی کے معنے آگ نکالنے کے ہوتے
ہیں اور قَدْحًا کے معنے ہوتے ہیں مارکر۔پس فَالْمُورِيتِ قَدْحًا کے یہ معنے ہوئے کہ وہ
ایک چیز کو دوسری سے مار کر آگ جلاتے ہیں۔جیسا کہ پہلے زمانہ میں لوگ چقماق سے آگ جلایا
۶۰۴
کرتے تھے۔اس کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ گھوڑوں کے سموں سے تیز دوڑنے کی وجہ سے جو
آگ پیدا ہو۔لیکن اس جگہ پر سموں کے معنے اس لئے نہیں کئے جا سکتے کہ وَالْعَدِيتِ صَبْحًا میں
اس کا ذکر آچکا ہے اور بتایا جا چکا ہے کہ گھوڑے دوڑتے ہیں اور انہیں سانس چڑھ جاتا ہے
اور جس کو سانس چڑھے گا اُس کے سموں سے آپ ہی آگ نکلے گی۔پس یہاں آگ جلانے کا
ذکر ہے اور حدیثوں سے بھی پتہ لگتا ہے کہ اس جگہ مراد یہ ہے کہ وہ لوگ اُترتے ہیں اور کھانے
وغیرہ پکاتے ہیں اور آگ جلاتے ہیں۔اس میں سواروں کی بہادری اور اطمینان کی طرف
اشارہ ہے کہ وہ دشمنوں سے ڈریں گے نہیں ، کھلے کیمپ لگائیں گے اور آگ روشن کریں گے۔دشمن سے ڈر کر روشنیاں بجھا ئیں گے نہیں۔جیسے فتح مکہ کے وقت ابوسفیان کا روشنیوں سے
پریشان ہو جانا اسکی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔جب لشکر اپنے دشمن سے ڈرتا ہے تو شبخون سے بچنے
کے لئے اپنے پڑاؤ کا نشان نہیں دیتا۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمان خوب روشنی کر کے پڑاؤ
کریں گے اور دشمن سے ڈریں گے نہیں کیونکہ کہیں گے کہ اُس نے ہمیں مارنا ہی ہے نا تو مرکز
جنت میں چلے جائیں گے ہمیں ڈرکس بات کا ہو۔حضرت ضرار کا واقعہ تاریخ میں آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک عیسائی جرنیل نے بہت سے
سپاہی مار دیئے اسلامی کمانڈر انچیف نے ضرار بن ازور کو بلایا
اور کہا۔تم جاؤ تم بڑے بہادر آدمی ہو اور اُس سے جا کر لڑو۔بہت سے مسلمان مارے گئے ہیں
اور بد دلی پھیل رہی ہے۔وہ لڑنے کے لئے گئے جب اُس کے سامنے کھڑے ہوئے تو یکدم
واپس بھاگے۔مسلمانوں میں بددلی پیدا ہوئی اور انہوں نے بہت تعجب کیا کہ ایک صحابی ہے اور
وہ اِس طرح بھاگا ہے۔کمانڈر نے ایک شخص سے کہا تم اس کے پیچھے پیچھے جاؤ اور دیکھو کیا بات
ہے؟ جب وہ پہنچا تو ضرار اپنے خیمہ سے نکل رہے تھے۔انہوں نے کہا ضرار ! آج تم نے بڑی
بد نامی کرائی ہے۔تمہارے دوست افسوس کر رہے ہیں کہ تم نے اس طرح اسلام کو ذلیل کیا ، تم
کیوں بھاگے تھے ؟ انہوں نے کہا میں بھا گا نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ میں نے صبح اتفاقاً زِرہ
پہنی تھی جب میں اس کے سامنے گیا تو میرے دل میں خیال آیا کہ اتنا بڑا بہادر ہے کہ اس نے
کئی آدمی مارے ہیں میں نے زرہ پہنی ہوئی ہے۔فرض کرو اگر اُس نے مجھے مار لیا تو اللہ مجھ
سے پوچھے گا کہ ضرار کیا تم میرے ملنے سے اتنا گھبراتے تھے کہ زرہیں پہن پہن کر جاتے تھے۔تو میں نے خیال کیا کہ اگر میں مر گیا تو ایمان پر نہیں مروں گا۔چنانچہ میں بھا گا ہوا اندر گیا اور
میں نے وہ زرہ اُتار دی۔چنانچہ دیکھ لو اب میں صرف گر نہ پہن کر اس کے مقابلہ کیلئے جا رہا
ہوں۔تو اسقدر اُن کے اندر مرنے کا شوق ہوتا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا
ایک بہت بڑی سعادت اور نعمت ہے۔پھر فرماتا ہے فَالْمُغِيرَاتِ صُبحا۔یہ سپاہی باوجود دیوانگی سے کلی طور پر روکے جانے
کے اور شراب کے حرام ہونے کے اور لوٹ مار اور قتل و غارت سے روکے جانے کے اتنے دلیر
ہونگے کہ دشمن کے پاس پہنچ کر ڈیرے ڈال دیں گے اور رات کو حملہ نہیں کریں گے بلکہ صبح ہونے
پر حملہ کریں گے تا کہ بے خبر اور سوتے ہوئے دشمن پر حملہ نہ ہو اور اُسے لڑنے کا موقع ملے۔گویا
چونکہ شہادت کے دلدادہ ہو نگے ، دشمن کو مقابلہ کا موقع دیں گے۔دوسرے براءت اور توبہ کا
موقع دیں گے کہ اگر وہ چاہے تو اسلام کا اظہار کرے۔تیسرے غلط فہمی سے بچیں گے کہ غلطی سے
کسی اور پر حملہ نہ ہو جائے۔فَاثَرْنَ بِهِ نَفْعًا۔اس میں یہ بتایا ہے کہ رات کو ڈیرے اس لئے نہیں ڈالیں گے کہ دشمن
کے قریب آکر جوش ٹھنڈا ہو گیا ہے بلکہ مردانگی اور بہادری کے اظہار کے لئے ایسا کریں گے
ور نہ صبح ہونے پر جب دشمن ہوشیار ہو جائے گا اُن کی روشنیوں کو رات کو دیکھے گا صبح اُنکی
اذانیں سُنے گا اور لڑنے کے لئے آمادہ ہو جائے گا اور پھر یہ والہا نہ طور پر اُس کی طرف گھوڑے
دوڑائیں گے حتی کہ صبح کے وقت جب شبنم کی وجہ سے غبار دبا ہوا ہوتا ہے اُن کے تیز دوڑنے کی
وجہ سے اُس صبح کے وقت بھی زمین سے گرد وغبار اُٹھے گا۔پھر فرماتا ہے فَوَسَطنَ بِهِ جَمْعًا۔جس وقت وہ دوڑتے ہوئے اور گرد اڑاتے ہوئے
پہنچیں گے بغیر تھے دشمن کی صفوں میں گھس جائیں گے۔بہ میں صبح کی طرف بھی ضمیر پھیری جاسکتی
ہے۔اگر صبح کی طرف ضمیر پھیریں تو اس کے یہ معنے ہونگے کہ وہ بہادر ہرات کے اندھیرے میں
نہیں بلکہ صبح کی روشنی میں دشمن کی آنکھوں کے سامنے اس کی صفوں میں گھس جائیں گے۔اور
اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ دشمن کے پراگندہ ہونے کی حالت میں خواہ دن ہو یا رات حملہ نہیں
کریں گے بلکہ جب وہ صف آرا ہو جائے تب اس پر حملہ کریں گے۔اس آیت میں اُن کی بہادری کی طرف دو اشارے ہیں۔ایک تو یہ کہ وہ سامنے کھڑے
ہوکر پہلو بچاتے ہوئے حملہ نہیں کریں گے بلکہ جوش کی فراوانی میں دشمن کی صفوں کے اندر گھس
ئیں گے حالانکہ جب خطرہ بڑھ جاتا ہے دشمن نرغہ میں لینے کے قابل ہو جاتا ہے۔
۶۰۶
دوسرا اشارہ یہ ہے کہ وہ صبح ہی صبح دشمن کی صفوں کو چیر دیں گے۔یعنی اُن کا حملہ اتنا
شدید ہو گا کہ سورج نکلنے کے بعد حملہ کرنے کے باوجود دھوپ نہیں آنے پائے گی کہ دو پہر۔پہلے پہلے وہ دشمن کو کاٹ کر رکھ دیں گے اور اُس کے اوپر غالب آجائیں گے۔ނ
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا کے نظارے صحابہ میں نہایت
دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے دو شاندار ملتے ہیں۔بدر کی جنگ میں حضرت
نوجوان لڑکوں کا ابو جہل کو مار گرانا عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ میں کھڑا تھا اور
ابو جہل ہم سے تین گنا لشکر لے کر کھڑا تھا ، پھر اُن
کے پاس زر ہیں اور سامانِ جنگ بھی زیادہ تھا اور وہ خود پہنے ہوئے تھے۔دل میں خیال پیدا ہوا
کہ آج میں اچھی طرح لڑوں گا مگر پھر میں نے اپنے اِدھر اُدھر جو دیکھا تو میں نے دیکھا کہ
میرے دائیں بائیں دو انصاری لڑکے کھڑے ہیں جن کی پندرہ پندرہ سال کی عمر تھی۔دل میں
خیال آیا کہ آج تو بڑی بڑی ہوئی آج تو لڑنے کا موقع تھا اور ارد گر دلڑ کے کھڑے ہیں انہوں
نے کیا کرنا ہے؟ دل میں یہ خیال آرہا تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری۔میں نے اُس کی
طرف دیکھا تو کہنے لگا۔چچا نیچے ہو کر میری بات سنو۔میں نے اپنا کان اس کی طرف کیا تو
اُس نے کہا چا! میں نے سُنا ہے کہ ابو جہل خبیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑی تکلیفیں دیا
کرتا ہے میرے دل میں اُس کے متعلق غصہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اُسے ماروں وہ کون
ہے؟ وہ کہتے ہیں میں حیرت زدہ ہو گیا کیونکہ باوجود اتنا تجربہ کار جرنیل ہونے کے میرے
اندر بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ میں ابو جہل کو مار سکتا ہوں کیونکہ سامنے دشمن کی ساری صفیں
کھڑی تھیں ، دو تجربہ کار جرنیل اُس کے سامنے پہرہ دے رہے تھے اور وہ بیچ میں گھرا ہوا تھا۔لیکن میری حیرت ابھی دُور نہیں ہوئی تھی کہ دوسری طرف سے مجھے کہنی لگی۔میں اُس طرف
متوجہ ہوا تو دوسرا نو جوان مجھے کہنے لگا چا! ذرا کان نیچے کر کے میری بات سنیں تا دوسرا نہ سُنے
کیونکہ رقابت تھی۔کہنے لگے میں نے کان نیچے کیا تو اُس نے بھی یہی کہا کہ چا! میں نے سُنا ہے
ابو جہل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا دکھ دیا کرتا ہے ، میرا دل چاہتا ہے کہ میں اُس کو
ماروں مجھے بتاؤ وہ کون ہے؟ وہ کہتے ہیں تب تو میری حیرت کی کوئی انتہاء نہ رہی۔میں نے
سمجھا بچے ہیں جوش میں کہہ رہے ہیں۔میں نے اُنگلی اُٹھائی اور کہا یہ دیکھو دشمن کی صفیں کھڑی
ہیں ان کے پیچھے وہ شخص جس کے آگے دو آدمی نگی تلوار میں لئے کھڑے ہیں وہ ابو جہل۔