سیر روحانی (۸) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه

حصہ 3

۶۴۹
نارتھ ویسٹرن پراونس اور پنجاب یہ دونوں صوبے اکٹھے ہوتے تھے۔اور وہ کیمبل پور یا میانوالی
کے علاقہ میں یا شاید ڈیرہ غازیخان میں ای۔اے سی تھے۔وہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص جو
میرا دوست اور مجھ سے بہت ملنے والا تھا اُس کا میرے پاس کوئی مقدمہ تھا۔میں نے اُس کی
دورے میں پیشی رکھی اور جہاں ہم تھے اُس سے وہ جگہ کوئی پچاس ساٹھ میل پر جا کے آئی۔چونکہ
وہ میرا بے تکلف دوست تھا میرے پاس آیا اور کہنے لگا مرزا صاحب! مجھے آپ پر بڑا اعتبار تھا
کیونکہ آپ دوست تھے لیکن خیر یوں تو آپ نے انصاف ہی کرنا ہے مگر کم سے کم میں آپ سے
یہ تو امید کرتا تھا کہ آپ مجھے خراب تو نہ کریں گے۔اب آپ نے پچاس میل پر جا کے گواہی رکھی
ہے میں یہاں سے گواہ کس طرح لے کے جاؤنگا۔میرا خرچ الگ ہوگا اور پھر ممکن ہے گواہ انکار کر
دیں اور کہیں کہ ہم نہیں جاتے پھر میرے پاس کیا چارہ ہے؟ کہنے لگے میں نے اُس کو کہا کہ میں
تو تمہیں عقلمند سمجھ کے تمہارے ساتھ دوستی کرتا تھا تم تو بڑے بیوقوف نکلے۔کہنے لگا کیوں؟ میں
نے کہا تم بھی مسلمان اور گواہ بھی مسلمان۔تم کو پتہ نہیں کہ آٹھ آٹھ آنے میں گواہ مل سکتا ہے۔پھر یہاں سے گواہ لے جانے کا کیا سوال ہے؟ خیر وہ اُٹھ کر چلا گیا۔کہنے لگے جب ہم
وہاں پہنچے تو پچاس میل پر جہاں کوئی شخص نہ اُس کی شکل جاننے والا اور نہ اس واقعہ کا علم رکھنے
والا تھا وہاں گواہ آگئے جنہوں نے قرآن اُٹھایا ہوا تھا اور انہوں نے آ کر کہا۔خدا کی قسم!
ہمارے ہاتھ میں قرآن ہے اور ہم سچ بولتے ہیں کہ یہ واقعہ ہوا ہے۔کہنے لگے واقعہ کے متعلق تو
مجھے پتہ ہی تھا کہ سچا ہے پر یہ بھی پتہ تھا کہ یہ گواہ سارے کے سارے جھوٹے ہیں بہر حال میں
نے اُس کے حق میں ڈگری دے دی اور پھر میں نے اُس کو کہا کہ میاں ! اس میں تجھ کو گھبراہٹ
کس بات کی تھی۔آٹھ آٹھ آنے لے کر تو مسلمان گواہی دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں تو
دیکھو اسلامی سزا کتنی کامل تحقیقات کے بعد ہوتی ہے کہ جس میں کوئی شائبہ بھی کسی قسم کے شبہ کا
پیدا نہیں ہوتا۔مسئلہ تقدیر اور قسمت
شاید کسی کے دل میں خیال آئے کہ میں نے جو کتاب ازلی کا ذکر کیا
ہے تو اس سے معلوم ہوا کہ تقدیر اور قسمت کا مسئلہ اُسی شکل میں
ٹھیک ہے جس طرح عوام الناس سمجھتے ہیں مگر یہ غلط ہے۔قرآن تقدیر اور قسمت کا مسئلہ اُس طرح
بیان نہیں کرتا جس طرح کہ عام مسلمان اپنی ناواقفیت سے سمجھتے ہیں بلکہ قرآن کریم کے نزدیک
تقدیر اور قسمت کے محض یہ معنے ہیں کہ ہر انسان کے لئے ایک قانون مقرر کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ

ایسا کام کرے گا تو اس کا یہ نتیجہ نکلے گا۔مثلاً اگر مرچیں کھائے گا تو زبان جلے گی ، اگر ترشی کھائے
گا تو نزلہ ہو جائے گا اور گلا خراب ہو جائے گا، اگر کوئی سخت چیز کھا لے گا تو پیٹ میں درد ہو
جائے گا یہ تقدیر اور قسمت ہے۔یہ تقدیر اور قسمت نہیں کہ فلاں شخص ضرور ایک دن سخت چیز
کھائے گا اور پیٹ میں درد ہو جائے گا یہ جھوٹ ہے۔خدا ایسا نہیں کرتا۔قرآن اس سے بھرا پڑا
ہے کہ یہ باتیں غلط ہیں۔پس یہ جو ہمیشہ سے لکھا ہوا ہوتا ہے اس کا تقدیر اور قسمت سے کوئی تعلق
نہیں اس لئے کہ تقدیر اور قسمت تب بنتی ہے جب خدا کے لکھے ہوئے کے ماتحت انسان کام
کرے۔اگر یہ ضروری ہو کہ جو کچھ خدا نے لکھا ہے اُسی کے مطابق اس کو کام کرنا چاہئے تو پھر یہ
جبر ہو گیا اور تقدیر اور قسمت ٹھیک ہو گئی لیکن جو قرآن سے تقدیر ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا
اس بات میں بندے کے تابع ہوتا ہے اور جو اس بندے نے کام کرنا ہوتا ہے خدا اُسے لکھ لیتا
ہے۔تقدیر اور قسمت تو تب ہوتی جب خدا مجبور کرتا اور یہ بندہ خدا کے جبر سے وہ کام کرتا لیکن
واقعہ یہ ہے کہ بندہ وہ کام کرتا ہے اور خدا اس کے جبر کے ماتحت وہی بات لکھتا ہے جو اُس نے
کرنی ہے اس لئے یہ تو تم کہہ سکتے ہو کہ لکھنے کے بارہ میں خدا پر وہ تقدیر حاوی ہے جو انسانوں پر
قیاس کی جاتی ہے۔یہ تم نہیں کہہ سکتے کہ بندوں کی قسمت میں خدا نے جبر کر کے کوئی اعمال لکھے
ہوئے ہیں۔پھر اس دنیا میں قاعدہ ہے کہ لوگ
عالم روحانی میں مجرموں کے فیصلہ کی نقول
رکگار کی کاپی ، لکھتے ہیں۔انہیں خیال
مانگتے
ہوتا ہے کہ ہم لوگوں کو دکھا ئیں گے اور غور کریں گے کہ یہ سزا ٹھیک ملی ہے یا نہیں ؟ اس غرض کے
لئے لوگ ریکارڈ اور فیصلہ کی کاپی مانگتے ہیں اور اس کے بڑے فائدے ہوتے ہیں مگر اس دنیا
کی گورنمنٹوں نے یہ طریق رکھا ہوا ہے کہ وہ پیسے لے کر ریکارڈ دیتی ہیں۔جب کوئی نقل لینے
آتا ہے تو کہتے ہیں پیسے داخل کراؤ مثلاً پندرہ روپے یا ہمیں روپے یا پچیس روپے۔نقل نویسوں
نے حرف گئے اور کہہ دیا کہ اتنے روپے داخل کرو تو ریکارڈ مل جائے گا۔پھر کہا کہ اگر جلدی نقل
لینی ہے تو ڈبل یا تین گنا فیس دو۔میں نے دیکھا کہ آیا وہاں بھی کوئی نقل ملتی ہے یا نہیں ؟ اور آیا
اُن کی تسلی ہوگی کہ گھر جا کر آرام سے بیٹھ کر دیکھیں گے کہ سزا ٹھیک ملی ہے ؟ جب میں نے غور کیا
تو مجھے معلوم ہوا کہ وہاں بھی نقلیں ملیں گی چنانچہ فرماتا ہے وَ أَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِشِمَالِهِ
فَيَقُولُ يَدَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَبِيَهُ ، وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ يَلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ "

۶۵۱
یعنی یہاں تو کچھ دنوں کے بعد نقل ملتی ہے یا اگر جلدی لینی ہو تو وہ بھی تین چار دن میں
ملتی ہے اور اس کے لئے کئی گنے زیادہ قیمت دینی پڑتی ہے مگر وہاں اِدھر فیصلہ ہوگا اور اُدھر اگر
وہ مُجرم ہے تو اُس کے بائیں ہاتھ میں مفت نقل پکڑا دی جائے گی اور کہا جائے گا کہ یہ تمہارے
اعمالنامہ اور فیصلہ کی نقل ہے اور یہ نقل مفت ملے گی کوئی پیسہ نہیں دینا پڑے گا۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس ریکارڈ کی نقل دینے کا
فیصلہ کی نقل دینے کا فائدہ زائد فائدہ کیا ہے؟ سو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ یہ
ہے کہ سزا ملنے پر انسان کم سے کم اپنی کانشنس کو تسلی دیتا ہے کہ میر الجرم اتنا نہیں جتنا مجھے مجرم بنایا
گیا ہے لیکن جب وہ ریکارڈ پڑھے گا تو اُسے معلوم ہوگا کہ جرم سے کم ہی سزا ملی ہے زیادہ نہیں
اُس وقت وہ کہے گا۔لَيْتَنِي لَمُ اُوتَ كِتَبِيَة - کاش ! یہ کتاب مجھے نہ دی جاتی تاکہ کم سے کم
میری کانشنس تو تسلی پاتی کہ شاید میرے گناہ کچھ زیادہ سمجھ لئے گئے ہیں ورنہ میں اتنا مجرم نہیں
مگر اس سے تو پتہ لگتا ہے کہ گناہ زیادہ ہیں اور سزا کم ہے۔وَ لَمُ اَدْرِ مَا حِسَابِيَّهُ اور مجھے یہ نہ
پتہ لگتا کہ میرا حساب کیا ہے کیونکہ حساب زیادہ بنتا ہے۔حساب بنتا ہے دوسو سال کی قید اور سزا
دی ہے ایک سو پچاس کی۔میری کانشنس (CONSCIENCE) اُلٹا مجھے مجرم بناتی ہے کہ
میں نے مُجرم بھی کئے ، غداریاں بھی کیں ، فریب بھی کئے پھر بھی سزا مجھے کم ملی۔مجھے پتہ نہ ہوتا
کہ میرا حساب کیا ہے تو میری کانشنس کو کچھ تسلی رہتی۔نیک لوگوں کو بھی فیصلہ کی نقلیں دی جائیں گی اسی طرح فرماتا ہے کہ جو نیک
کام کرنے والے ہیں اُن کو بھی
ڈائریوں اور اُن کے فیصلہ کی نقل دی جائے گی چنانچہ فرماتا ہے فَلَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ
فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتبِيَهُ إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلْقِ حِسَابِيَهُ
یعنی جو نیک لوگ ہونگے اُن کو بھی فوراً کاپی دیدی جائیگی لیکن اُن کے دائیں ہاتھوں
میں کا پی دی جائے گی اور جب وہ اُس کو پڑھیں گے تو اُس میں اُن کے اعمالنامہ کو ایسا خوبصورت
کر کے دکھایا ہوگا اور وہ ایسے اچھے ٹائپ پر لکھا ہوگا کہ کہیں گے هَاؤُمُ اقْرَءُ وُا كِتَبِيَهُ -
ارے بھائی ! ادھر آنا ذرا پڑھو تو سہی یہ کیا لکھا ہوا ہے۔جب کسی شخص کو کوئی انعام ملتا ہے تو وہ
لازمی طور پر دوسرے لوگوں کو بھی اُس میں شامل کرنا چاہتا ہے۔پس هَاؤُمُ اقْرَءُ وُا كِتَبِيَهُ
میں نقشہ کھینچ دیا گیا ہے کہ وہ فخر کر کے لوگوں کو بلائے گا اور کہے گا آؤ میاں! آؤ! ذرا دیکھو

۶۵۲
میرے اعمال کیا ہیں۔اِنِّی ظَنَنتُ أَنِّي مُلَقٍ حِسَابِيَہ۔مجھے تو پہلے سے ہی یہ امید تھی کہ اللہ تعالیٰ
کسی کا حق نہیں مارتا۔میں نے جو نیک کام کئے ہیں مجھے ان کا ضرور بدلہ ملے گا، سو اُمیدوں
سے بڑھ کر ملا۔دنیوی حکومتوں کے نظام میں مختلف نقائص دیکھو دفاتر اور ڈائریوں کا ایسا
مکمل اور بے اعتراض نظام دنیا کی
مہذب سے مہذب حکومت میں بھی نہیں ہوتا۔دُنیوی حکومتوں نے تو حال میں یہ ڈائری نویسی
کے انتظام شروع کئے ہیں۔چنانچہ ڈائری نویسی کے انتظام کا کوئی ہزار پندرہ سو سال سے پتہ
لگتا ہے اس سے پہلے نہیں بلکہ صرف ہزار سال کے قریب ہی عرصہ ہوا ہے لیکن قرآنی حکومت
نے تیرہ سو سال پہلے اس کا مکمل نقشہ کھینچا ہے کہ ڈائری ہونی چاہئے ، ڈائری نولیس کی صداقت
کا ثبوت ہونا چاہئے اور مجسٹریٹ کو پتہ ہونا چاہئے کہ سچائی کیا ہے؟ یہ تین چیزیں جمع ہوں تب
سزا کے متعلق یہ تسلی ہو سکتی ہے کہ سزا ٹھیک ہے۔ہمارے ہاں اول تو ڈائری نویس جھوٹا بھی
ہوتا ہے اور سچا بھی ہوتا ہے۔پھر اس کی تصدیق کرنے والے کوئی نہیں ہوتے بلکہ بنائے جاتے
ہیں۔تیسرے مجسٹریٹ بیچارے کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔حضرت امام ابو حنیفہ
حضرت امام ابو حنیفہ کا قاضی القضاۃ بننے سے انکار رحمۃ اللہ علیہ کو بادشاہ
نے قاضی القضاۃ مقرر کیا تو انہوں نے اس عہدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا میں
قاضی القضاۃ نہیں بنتا۔بادشاہ خفا ہو گیا اور اس نے کہا میں اس کو سزا دونگا کیونکہ انہوں نے
ہتک کی ہے۔مگر چونکہ لوگوں میں خبر مشہور ہو چکی تھی اس لئے ان کے دوست دُور دُور سے انہیں
مبارک باد دینے کے لئے پہنچے کہ آپ قاضی القضاۃ مقرر ہو گئے ہیں۔لیکن جب شہر میں پہنچے تو
بتہ لگا کہ آپ نے تو انکار کر دیا ہے۔بہر حال وہ آپ کے پاس آئے اور کہا ہم تو مبارکباد دینے
کے لئے آئے تھے۔انہوں نے کہا تم کس بات کی مبارک باد دینے کے لئے آئے تھے۔وہ کہنے
لگے اتنی بڑی حکومت کا آپ کو قاضی القضاۃ مقرر کیا گیا ہے کیا ہم مبارکباد نہ دیں۔انہوں نے
کہا تم بڑے بیوقوف ہو، میں کیا کرونگا؟ میں عدالت میں جاکر بیٹھوں گا اور دو آدمی میرے
سامنے پیش ہو نگے ایک کہے گا اس نے میرا سو روپیہ دینا ہے دوسرا کہے گا میں نے کوئی نہیں
دینا۔اب وہ دونوں آپس میں جھگڑ رہے ہونگے ، یہ کہے گا دینا ہے وہ کہے گا نہیں دینا اور میں بیچ

۶۵۳
میں بیٹھا ہونگا کیونکہ مجھے حکومت نے مقرر کیا ہے کہ فیصلہ کرو اس نے دینا ہے یا نہیں دینا۔وہ جو
کہتا ہے اس نے سو روپیہ دینا ہے۔اُس کو پتہ ہے کہ اُس نے دینا ہے یا نہیں دینا اور جو کہتا ہے
میں نے نہیں دینا اُس کو بھی پتہ ہے کہ میں نے دینا ہے یا نہیں دینا اور میں جو جج بن کر بیٹھا ہونگا
مجھے پتہ ہی نہیں ہوگا کہ اس نے دینا ہے یا نہیں دینا۔پس سب سے زیادہ قابل رحم حالت تو
میری ہوگی کہ مدعی کو بھی سچائی کا پتہ ہے اور مدعا علیہ کو بھی سچائی کا پتہ ہے اور میں جو قاضی بن
کے بیٹھا ہوں جس کے سپر د سب سے اہم کام ہے اُس کو نہیں پتہ کہ حقیقت کیا ہے؟ تو میں کس
طرح یہ بوجھ اُٹھا سکتا ہوں۔تو یہ بھی ایک بڑا مشکل سوال ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی قضاء میں
دیکھو کتنا ز بر دست نظام رکھا گیا ہے کہ ہم ڈائری بھی پیش کریں گے، لکھنے والے عینی گواہ بھی
لائیں گے اور پھر عینی گواہوں کے علاوہ اپنی زبان اور اپنے کانوں اور اپنے ہاتھ پاؤں کا ریکارڈ
لائیں گے تاکہ وہ انکار نہ کر سکیں اور اس کے بعد ہم جو فیصلہ کرنے والے ہیں انہیں بتا ئیں گے
کہ ہم بھی وہاں بیٹھے دیکھ رہے تھے اس لئے اس فیصلہ کو کوئی غلط نہیں کہہ سکتا۔مگر بڑے
حکومتیں روحانی نظام کی اب تک نقل بھی نہیں کر سکیں کراتے ہوے
زبر دست نظام کو
دیکھ کر بھی حکومتیں اسکی نقل نہیں کر سکیں۔حکومتوں نے ڈائریاں بھی بنائی ہیں، اب ریکارڈر بھی
نکال لئے ہیں مگر وہ ریکارڈر کروڑوں مقدموں میں سے کسی ایک میں استعمال ہوتا ہے ہر جگہ نہیں
ہو سکتا۔غرض اتنے نظام کو دیکھنے کے بعد بھی دنیا ایسا نظام نہیں بنا سکی اور ابھی دنیا کہہ رہی ہے
کہ قرآن کی ہم کو ضرورت نہیں ہے۔تیرہ سو سال سے یہ اعلیٰ درجہ کا نظام حکومت قرآن بیان
کرتا ہے اور تیرہ سو سال سے اس کو تفصیل کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے، تیرہ سو سال
سے مہذب دنیا کی حکومتیں اس کو دیکھتی ہیں اور اس کی نقل کرنیکی کوشش کرتی ہیں مگر تیرہ سو سال
کے عرصہ میں اس کی مکمل نقل نہیں کر سکیں۔اگر وہ ڈائریاں لکھنی شروع کرتی ہیں تو ان کو سچے
ڈائری نولیس نہیں ملتے۔اگر ڈائری نویس کی تصدیق کا ثبوت ملتا ہے تو پہلے تو ان کو اس کا پتہ ہی
نہیں تھا اب ریکارڈر نکالا تو وہ ریکارڈر کو ہر جگہ استعمال نہیں کر سکتے اور اگر ریکارڈر ہو بھی تو
پھر بھی حج کو صحیح پتہ نہیں لگ سکتا اور کوئی ایسا حج اُن کو نہیں مل سکتا جس کو پتہ ہو کہ واقعہ کیا ہے۔وہ
محض قیاسی باتیں کرتا ہے چنانچہ ہزاروں دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جج نے ایک فیصلہ کیا ہے اور بعد میں
معلوم ہوا ہے کہ وہ فیصلہ غلط تھا۔ہم نے انگلستان کے بعض فیصلے پڑھے ہیں جن میں یہ ذکر آتا۔

۶۵۴
ہے کہ بعض حج پاگل ہو گئے کیونکہ پندرہ میں سال کے بعد ان کو بعض ایسے واقعات معلوم ہوئے
کہ جس شخص کو انہوں نے پھانسی دی تھی وہ بالکل مجرم نہیں تھا اور وہ اس صدمہ کے مارے کہ ہم
نے اتنا ظلم کیا ہے پاگل ہو گئے۔لیکن قرآن کا حج دیکھو اس کے پاس ڈائریوں کا کتنا بڑا نظام
اتنا
ہے اور پھر کس یقین کے ساتھ وہ کہتا ہے کہ نہیں اصل حقیقت یہ ہے۔خلص اور پارسا اور توبتہ النصوح کرنے والوں کو ایک خدشہ ایک اور بات بھی
یہاں قابل غور ہے
اور وہ یہ کہ اس نظام کا ذکر سُن کر (جیسے تم میں سے بھی جو ہوشیار آدمی ہونگے اُن کے دل میں بھی
خیال آیا ہوگا ) مخلص اور پارسا اور توبۃ النصوح کرنے والوں کے دل بھی ڈر جائیں گے اور وہ
کہیں گے کہ آٹے کے ساتھ کھن بھی پسنے لگا ہے۔مجرم تو خیر مجرم تھے ہی لیکن میں جو تو بہ کرنے
والا ہوں یا میں جس نے ساری عمر کوشش کر کے نیکیاں کی ہیں میرے اعمال کا بھی تو کوئی نہ کوئی
حصہ ایسا ہے جس کے متعلق میں نہیں چاہتا کہ لوگوں کے سامنے ظاہر ہو۔اگر یہی ذلت اور فضیحت
ہونی ہے تو میں تو صاف مر گیا۔ابو جہل تو ڈوبے گا ساتھ اس کے کئی صحابہ کے اعمال جو چُھپانے
والے ہونگے وہ بھی ظاہر ہو جائیں گے۔اس طرح دوسرے نیک لوگوں کے بھی ظاہر ہو جائیں
گے۔ہمارے ہاں مشہور ہے کہ سید عبد القادر صاحب جیلانی کا قریب ترین جو شاگرد تھا وہ پہلے
ڈاکو اور چور ہوتا تھا۔اب وہ بزرگ صاحب پیش ہوئے کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
جانشین اور اسلام کی خدمت کرنے والے ہیں اور ریکارڈ شروع ہوا کہ انہوں نے فلاں جگہ
چوری کی ، فلاں جگہ ڈاکہ مارا تو ذلت تو ہوگی۔اب ایسا شخص ملنا سوائے چند افراد کے بہت
مشکل ہے کہ جس کی زندگی کا کوئی حصہ بھی ایسا نہ ہو جس کو ریکارڈ پر نہ لایا جا سکے۔اگر اس دفتر
میں ایک ایک عمل اور ایک ایک خیال چار چار ریکارڈروں میں موجود ہے تو کافر تو ذلیل
ہو نگے ہی مؤمن کو بھی جنت ہزار رُسوائی کے بعد ہی ملے گی۔پھر اس کا مزہ کیا آئیگا ، تا ئب کہے
گا کہ تو بہ تو منظور ہوگئی۔اَلْحَمْدُ لِله مگر کلنک کا ٹیکا تو ماتھے کو لگ ہی گیا۔ریکارڈر آپ ہی نہیں بجتا بلکہ مگر اس دفتر ریکارڈ میں جب ہم نے قاعدے دیکھے
اور غور کیا کہ اچھا اس کے لئے کیا سامان موجود ہے؟ تو
معلوم ہو ا کہ اُس نے اس خدشہ کا بھی علاج کیا ہے
مالک جب بجاتا ہے تب بجتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایسی کوئی بات پیش ہی نہ ہو کیونکہ ہم

نے جب ریکارڈ دیکھا تو قانون یہ نکلا کہ وَقَالُوا لِجُلُودِ هِمْ لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا قَالُوا
۱۴
اَنْطَقَنَا اللهُ الَّذِى اَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ "
جب اُن کے ہاتھوں نے اور پیروں نے گواہیاں دینی شروع کیں تو انہوں نے کہا
ارے کمبختو ! تم تو ہمارا حصہ تھے۔اے کان تو میرا تھا ، اے آنکھ تو میری تھی ، اے زبان تو
میری تھی ، اے جلد تو میری تھی ، اے ہاتھ تم میرے تھے ، اے پاؤں تم میرے تھے کمبختو! تمہی
نے میرا بیڑا غرق کرنا تھا کہ یہ باتیں کرنی شروع کر دیں۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ان اعضاء کے صرف ایک
صرف جلد کا انتخاب اُس کے نمائندہ نمائندہ یعنی جلد کو لے لیا ہے کیونکہ جلد ان سب
چیزوں کو ڈھانپتی ہے۔جلد کان پر بھی ہوتی ہے،
ہونے کی حیثیت سے کیا گیا ہے ہوں اور
جلد زبان پر بھی ہوتی ہے ، جلد آنکھوں پر بھی ہوتی
ہے، جلد پیروں پر بھی ہوتی ہے، جلد ہاتھوں پر بھی ہوتی ہے۔پس چونکہ جلد نمائندہ ہے تمام اعضاء کا
اس لئے یہاں صرف جلد کا لفظ رکھا گیا ہے۔بہر حال جب وہ یہ کہیں گے تو ان اعضاء کا نمائندہ
آگے سے یہ جواب دیا کہ بھئی! ہم کوئی اپنے اختیار سے بولے ہیں یہ ریکارڈر آپ ہی نہیں
بجا کرتے بلکہ مالک جب سوئی رکھتا ہے اور اس کو بجانا چاہتا ہے تب بجتے ہیں۔اُس نے جب
سوئی رکھ دی تو ہم کیا کریں پھر تو ہم نے بجنا تھا۔اس سے ایک شخص کے دل کو کم از کم اتنی تسلی
عالم روحانی کا ایک اور خوشکن قانون ہوگئی کہ ریکارڈر نے آپ ہی نہیں بجنا ،
بجانے والا بھجوائے گا تو بجے گا۔اب دیکھیئے بجوانے والا بجواتا ہے یا نہیں اور کوئی عزت رہ جاتی
ہے کہ نہیں۔سو اس کے متعلق قاعدہ دیکھا تو یہ قاعدہ نکلا کہ يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ
ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ وَ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيَعْمَلُ صَالِحًا يُكَفِّرُ عَنْهُ سَيَاتِهِ وَ
ها
يُدْخِلْهُ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
جس دن ہم ان سب لوگوں کو جمع کریں گے اور وہ دن ایسا ہوگا جب ایک دوسرے پر
اُس کی غلطیوں کا الزام لگایا جائے گا (تغابن کے معنے ہیں وہ کہے گا اس نے فساد کئے ہیں یہ کہے
گا اُس نے کئے ہیں) تو اُس دن اچھی طرح جانچ پڑتال ہوگی۔پھر کیا ہوگا۔وَ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ
وَ يَعْمَلُ صَالِحًا جوایمان لانیوالا ہوگا اور عمل نیک کرنے والا ہوگا اُس نے کچھ بدیاں تو کی

ہونگی ، کچھ غلطیاں اُس سے بھی صادر ہوئی ہونگی، کچھ کمزوریاں اُس سے بھی ہوئی ہونگی مگر يُكَفِّرُ
عَنْهُ سَيَاتِهِ ہم کہیں گے اُس تمام جگہ پر جہاں بُرے کام درج ہیں چیپیاں لگا دو تا کہ انہیں کوئی
نہ دیکھے۔لغت میں لکھا ہے کہ التَّكْفِيرُ سَتَرَهُ وَ تُغَطِيْهِ حَتَّى يَصِيرَ بِمَنْزِلَةِ مَالَمْ يَعْمَل که
تکفیر کے معنے ہوتے ہیں ڈھانپ دینا اور اُس پر پردہ ڈال دینا ایسی صورت میں کہ یہ پتہ لگانا
ناممکن ہو جائے کہ اس نے فلاں کام کیا تھا تو يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيَاتِهِ اللہ تعالیٰ فوراً حکم دیگا کہ یہاں
چیپیاں لگا دی جائیں تا کہ یہ یہ جگہ سامنے آئے تو پتہ ہی نہ لگے کہ اس نے یہ کام کیا تھا۔اس
طرح بتایا گیا کہ صرف امکان ہی نہیں ہے بلکہ وقوعہ بھی یہی ہوگا کہ مؤمن اور نیک عمل کرنے
والے اور تائب کی غلطیوں پر چیپیاں لگا کر انہیں چھپا دیا جائے گا اور کسی کو پتہ نہیں لگے گا کہ
اس نے کوئی گناہ کیا ہے۔اگر چیپیاں نہ لگی ہوتیں تو مؤمن کیوں کہتا
اگر مؤمن کی غلطیوں پر پردہ نہ ڈالا جاتا کہ هَاؤُمُ اقْرَءُ وُا كِتَبِيَهُ آؤ ذرا میرا
تو وہ اپنے اعمالنامہ پر فخر کس طرح کر سکتا الانامہ پڑھو۔اگر پڑھاتا تو ساتھ ہوراں
بھی نکل آتیں اور اگر اعمالنامہ میں بدیاں
بھی لکھی ہوئی ہو تیں تو چاہے اُسے جنت ہی ملی ہوتی وہ اُسے اپنی بغل میں دبا لیتا اور کہتا مجھے جنت
ملی ہے مجھے انعام ملا ہے۔اگر کوئی کہتا ذرا کتاب دکھانا تو جواب دیتا نہیں نہیں ! میں پھر دکھاؤنگا۔کیونکہ وہ ڈرتا کہ دیکھے گا تو بیچ میں بدیاں بھی نکل آئیں گی۔مگر چونکہ بدیوں پر چیپیاں لگی ہوئی
ہونگی اس لئے وہ کہے گا هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتبيَة ارے میاں ! آؤ اور میری کتاب دیکھو میرے
اندر کوئی عیب نہیں ہے۔اعلیٰ درجہ کے مومنوں کی بدیاں بھی اس کے علاوہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جہاں
کچھ لوگوں کی غلطیوں کو چھپا دیا جائے گا۔وہاں کچھ
نیکیوں میں بدل دی جائیں گی ایسے بھی اعلی درجہ کے لوگ ہو تھے کہ ان کی صحبت
اور قربانی اور تو بہ کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ صرف اُن کی
بدیوں کو چھپائے گا ہی نہیں بلکہ اُنکی بدی کی جگہ نیکی لکھ دیگا۔چنانچہ فرماتا ہے يُبَدِّلُ اللهُ
سَيَاتِهِمْ حَسَنَتٍ كل
كام
کچھ ایسے مؤمن ہونگے کہ اُن کے اعلیٰ درجہ کو دیکھ کر ، اُن کے تقویٰ کو دیکھ کر ، اُن کی تو بہ

۶۵۷
کو دیکھ کر ، اُن کی دیانت کو دیکھ کر گو غلطیاں بھی انہوں نے کیں، گناہ بھی اُن سے سرزد ہوئے،
کمزوریاں بھی اُن سے ہوئیں مگر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہے گا یہ میرا بندہ ہے ہم نے اس کی
سزا معاف کر دی ہے اور اس کو معاف کر کے اس کے قرب کا فیصلہ کیا ہے اس لئے یہاں نیکی لکھ
دو۔چنانچہ جب وہ کتاب پڑھے گا تو جو ادنی درجہ کا مؤمن ہوگا اس کے اعمالنامہ پر تو چیپیاں لگی
ہوئی ہونگی اور اُس کے گناہ کو چھپایا ہوا ہوگا اور جو اعلیٰ درجہ کا مؤمن ہوگا اُس کے اعمالنامہ میں
وہاں اُس کا کوئی کارنامہ لکھا ہوا ہو گا۔مثلاً وہی کام جو پہلا تھا اُس کو بڑھا کر اپنے انعام کے ساتھ
اس میں شامل کیا ہوگا۔گویا اس کا اعمال نامہ ایک نئی شکل میں ہوگا۔اس کی مثال سمجھنے کے لئے
یاد رکھنا چاہئے کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا جھوٹ کے ساتھ کام لیا جائے گا لیکن یہ جھوٹ نہیں
ہوگا۔میں اس کی ایک مثال دے دیتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ کس طرز پر کام لیا جائے گا۔حضرت معاویہ کی ایک نماز ضائع ہونے کا واقعہ آثار میں پُرانے زمانہ کا ایک واقعہ
لکھا ہے آجکل تو یہ ہوتا ہے کہ کوئی
بڑا آدمی مسجد میں نماز پڑھنے چلا جائے تو سارے شہر میں دھوم پڑ جاتی ہے کہ آج فلاں صاحب
جمعہ کی نماز کے لئے آئے تھے لیکن پرانے زمانہ میں اس کے اُلٹ ہوتا تھا۔پرانے زمانہ میں امراء
خود نماز پڑھاتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نماز پڑھاتے تھے۔آپ کے بعد آپ کے خلفاء پڑھاتے تھے اور اس کے بعد جو دنیوی خلفاء
آئے وہ بھی خود نماز پڑھاتے تھے۔حضرت معاویہؓ کے زمانہ میں خود حضرت معاویہ مسجد میں جا کر
نماز پڑھاتے تھے۔ایک دن ایسا ہو ا کہ کوئی کام کرتے کرتے زیادہ دیر ہو گئی یا کچھ طبیعت خراب
تھی نماز کے وقت آواز دینے والے نے آواز دی کہ نماز کھڑی ہوگئی ہے ( یہ پرانی سنت ہے
کہ امام کو گھر پر جا کے مؤذن اطلاع دیتا ہے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے ) مگر اُن کی آنکھ نہ کھلی۔نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے یہ دیکھ کر کہ وقت جا رہا ہے نماز پڑھا دی۔جب اُن کی آنکھ کھلی تو معلوم
ہوا کہ نماز ہوچکی ہے۔اس پر اُن کو اتنا صدمہ ہوا کہ سارا دن روتے رہے اور استغفار کرتے
رہے اور دعائیں کرتے رہے کہ یا اللہ! میں نے کیا خطا کی تھی اور کیا گناہ کیا تھا کہ اس کے نتیجہ
میں آج نماز با جماعت رہ گئی اور میں مسلمانوں کی امامت نہیں کر اسکا۔دوسرے دن انہوں نے
صبح کے قریب ایک کشفی نظارہ دیکھا کہ گویا شیطان آیا ہے اور وہ آ کر اُن کو ہلاتا ہے کہ میاں !
اُٹھ نماز پڑھ، میاں! اُٹھ نماز پڑھ۔وہ پہلے تو گھبرائے اور سمجھا کہ کوئی کمرہ کے اندر آ گیا ہے

کیونکہ خواب میں بھی انسان ایسی چیزوں سے گھبراتا ہے جن سے اُسے گھبرانے کی عادت ہوتی
ہے مگر جب انہوں نے پوچھا تو اُس نے جواب دیا کہ میں شیطان ہوں۔انہوں نے کہا تم
شیطان ہو اور مجھے نماز کے لئے جگا رہے ہو؟ کہنے لگا ہاں! میں نماز کے لئے جگا رہا ہوں۔کل
میں نے تمہاری نماز ضائع کرا دی تھی اور ایسے حالات پیدا کر دیے تھے کہ تم سوتے رہو اور
آنکھ نہ کھلے مگر اس پر تم اتنا روئے اور تم نے اتنی تو بہ کی کہ خدا تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ
اس کی نماز جو رہ گئی ہے اس کے بدلہ میں دس نیکیوں کا ثواب لکھ دو کیونکہ یہ بہت رویا ہے۔میں نے کہا میں تو ایک نیکی سے محروم کر رہا تھا اور اس کو دس نیکیاں مل گئیں آج اِسے جگا دو کہ
نو (۹) نیکیاں تو بچیں یہ طریقہ ہے بدیوں کی جگہ نیکیاں لکھنے کا۔یعنی انسان کے دل میں جو
ندامت اور تو بہ اور انابت پیدا ہوتی ہے اُس کا ثواب اتنا مقرر کر دیا جاتا ہے کہ وہ ان بدیوں
کی جگہ کو ڈھانپ لیتا ہے اور اس کی جگہ نیکی بن جاتا ہے۔اسی طرح ایک دوسری مثال حدیث
بدیوں کو نیکیوں میں بدلنے کی ایک اور مثال میں آتی ہے۔حدیث میں آتا ہے
کہ قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ لوگوں سے معاملہ کر یگا تو ایک وقت ایک مجرم کو نکالا جائے گا۔اُس کے بڑے جُرم ہونگے مگر اس کے دل میں کوئی ایسی نیکی ہوگی کہ جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ
کہے گا کہ میں نے اس کو ضرور بخشنا ہے۔چنانچہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا وہ ڈر رہا ہوگا کہ
مجھے سزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ اپنے دل میں فیصلہ کر چکا ہوگا کہ اس کی فلاں نیکی کی وجہ سے میں
نے اسے بخشا ہے مثلاً ممکن ہے اُس کے دل میں محبت رسول بڑی ہو یا اللہ تعالیٰ کی بڑی محبت ہو
لیکن اعمال میں کمزور ہو یا غریبوں کی اُس نے بڑی خبر گیری کی ہو یا اور کوئی ایسی نیکی ہو جو اتنی
نمایاں ہو گئی ہو کہ اللہ تعالیٰ سمجھتا ہو چاہے اس نے کتنے گناہ کئے ہوں میں نے اس کو بخش دینا
ہے۔تو جب وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا اللہ تعالیٰ کہے گا دیکھو میاں ! تم نے فلاں بدی کی۔وہ کہے گا ہاں حضور مجھ سے ایسا ہو گیا۔فرمائے گا اچھا فرشتو! اس کے بدلہ میں اس کے دس ثواب
لکھ دو۔پھر پوچھے گا تم نے فلاں بدی کی تھی؟ وہ کہے گا جی حضور کی تھی۔فرمائے گا اچھا اس
کے دس ثواب لکھ دو تو چونکہ اُس کے لئے بخشش کسی ایسی نیکی کی وجہ سے جو اپنی انتہاء کو پہنچی
ہوئی تھی مقدر تھی خدا تعالیٰ اُس کے گناہ گنانے شروع کر دیگا اور فرمائے گا کہ ان کے بدلہ میں
نیکیاں لکھتے چلے جاؤ لیکن اس کے بڑے بڑے گناہ نہیں گنائے گا تا کہ وہ شرمندہ نہ ہو۔جب

۶۵۹
۱۸
اللہ تعالیٰ ختم کر بیٹھے گا تو وہ اپنے دل میں سوچے گا کہ میرے فلاں فلاں گناہ بھی موجود تھے اگر
چھوٹے چھوٹے گناہوں کی دس دس نیکیاں ملی ہیں تو ان کی تو سو سو ملنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ تو اس
کی پردہ پوشی کے لئے ایسا کریگا لیکن جب وہ خاموش ہوگا تو بندہ کہے گا حضور ! آپ بھول ہی
گئے میں نے فلاں گناہ بھی کیا تھا اور فلاں میں نے قتل کیا تھا اُس کو تو آپ نے بیان ہی نہیں کیا۔اسی طرح فلاں ڈا کہ آپ نے بیان نہیں کیا یہ تو چھوٹی چھوٹی باتیں بیان کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہنس
پڑے گا کہ دیکھو میرا بندہ میرے عفو پر اتنا دلیر ہو گیا ہے کہ اب یہ اپنے گناہ آپ گناتا ہے 1
تو جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ يُبَدِّلُ اللهُ سَيَاتِهِمْ حَسَنت اس کے معنے اسی طرز کے ہیں
کہ کوئی نہ کوئی نیکی اس کے دل میں ہوتی ہے اور وہ اتنے مقام پر پہنچ جاتی ہے کہ اُس نیکی کے
مقام کی وجہ سے بدی کو نیکی کے طور پر قبول کر لیا جاتا ہے۔یہی اس کے معنے ہیں اور اصل مقصود
یہ بتانا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کی اعلیٰ تو بہ کی وجہ سے اُن کی دلداری کے لئے اور ان کے
دلوں کو تسکین دینے کے لئے اُن کے گناہوں کو بھی نیکی کے ثواب میں بدل دیتا ہے۔روحانی انعامات کو کوئی شخص چھینے کی طاقت نہیں رکھتا پھر اس سے اوپر میں نے
دیکھا کہ اس دفتر میں جن
لوگوں کے لئے انعام مقرر ہوئے تھے انہیں کوئی چھین نہیں سکتا تھا۔برخلاف دُنیوی انعاموں
کے کہ یہاں ایک بادشاہ دیتا ہے اور دوسرا چھین لیتا ہے بلکہ بعض دفعہ وہ بادشاہ آپ ہی
چھین لیتا ہے۔ایک جرنیل کی معزولی دیکھ کر حضرت شبلی تاریخ میں قصہ آتا ہے کہ حضرت
شبلی علیہ الرحمۃ
جو حضرت جنید بغدادیؒ کے شاگرد تھے پہلے
کا رونا اور اپنے گناہوں سے تو بہ کرنا وہ بڑے ظالم ہوتے تھے امیر آدمی تھے اور
ایک صوبہ کے گورنر تھے انہوں نے اپنی گورنری
کے زمانہ میں بڑے بڑے ظلم کئے تھے۔اُس زمانہ میں عباسی بادشاہ کے خلاف ایران میں کوئی
بغاوت ہوئی کئی جرنیل بھجوائے گئے مگر انہوں نے شکست کھائی اور وہ دشمن کو مغلوب نہ کر سکے۔آخر بادشاہ نے ایک جرنیل کو چنا جو بہت دلیر تھا اور اُس کو کہا کہ تم جاؤ اور جا کر دشمن کو شکست دو
یہ کام تم سے ہوگا۔وہ گیا اور چھ مہینے سال اُس نے بڑی بڑی مصیبتیں اُٹھا ئیں، تکلیفیں چھیلیں
اور آخر ہمت کر کے اُس نے دشمن کو شکست دی اور وہ علاقہ بادشاہ کے لئے فتح کیا۔واپس آیا تو

۶۶۰
بادشاہ نے ایک بڑا در بار اس کے اعزاز میں منعقد کیا اور کہا کہ اس کو خلعت دیا جائے۔چنانچہ
وہ دربار میں آیا اور اُس کو خلعت پہنایا گیا۔پُرانے زمانہ میں یہی طریق رائج تھا جیسے آجکل
خطاب وغیرہ دیتے ہیں تو دربار لگتے ہیں اسی طرح دربار لگایا گیا۔اتفاقاً شبلی بھی اُن دنوں کی
اپنے کام کی کوئی رپورٹ دینے آئے ہوئے تھے چنانچہ وہ بھی دربار میں بُلائے گئے۔سب لوگ
بیٹھے ہوئے تھے اور اوپر وہ جرنیل بیٹھا ہوا تھا کہ بادشاہ نے پہلے اُس کی تعریف میں کچھ کلمات
کہے، اس کے بعد کہا کہ اس کو خلعت پہنایا جائے۔چنانچہ اسے ایک طرف کمرہ میں لے گئے اور
اس کو خلعت پہنایا گیا۔بدقسمتی سے وہ اُسی دن سفر سے آیا تھا کہیں سفر میں اُسے ہؤ ا لگی یا کچھ
اور ہو ا جس کی وجہ سے اُس کو شدید نزلہ ہو گیا اور گھر سے چلتے وقت وہ رومال لا نا بھول گیا۔جب بادشاہ کے سامنے آیا تو یکدم اُسے چھینک آئی اور چھینک سے رینٹھ نکل کے ہونٹوں پر
آگئی۔اب اگر وہ رینٹھ کے ساتھ بادشاہ کے سامنے کھڑا رہتا ہے تو بادشاہ خفا ہوتا ہے اور اگر
پونچھتا ہے تو رو مال نہیں۔اُس نے اِدھر اُدھر نظر بچا کے اُسی خلعت کا ایک پہلولیا اور ناک پونچھ
لیا۔بادشاہ نے دیکھ لیا اُسے سخت غصہ چڑھا اور کہنے لگا۔ہم نے تمہارا اتنا اعزاز کیا۔تمہیں
خلعت دی اور تمہیں اتنا نوازا اور تم نے اتنی تحقیر کی ہے کہ اس کے ساتھ ناک پو نچھتے ہو۔فوراً یہ
خلعت اُتار لیا جائے اور اس کو جرنیلی سے موقوف کیا جائے۔خیر وہ بیچارہ تو کیا کر سکتا تھا خلعت
اُتارنے لگے تو شبلی نے دربار میں چینیں مارنی شروع کر دیں کہ ہائے میں مر گیا۔بادشاہ حیران
ہوا کہ یہ خواہ مخواہ کیوں شور مچا رہا ہے۔چنانچہ بادشاہ نے کہا تم کو کیا ہو ا ہم اس پر خفا ہوئے ہیں
تم کیوں خواہ مخواہ رو رہے ہو؟ اُس نے کہا بادشاہ سلامت ! میں نہیں روؤ نگا تو کون روئے گا
اس شخص نے سال بھر ہر صبح سے شام تک اپنی بیوی کو بیوہ کیا، سال بھر میں ہر صبح سے شام تک
اس نے اپنے بچوں
کو یتیم کیا، محض آپ کی خوشنودی کے لئے اور بارہ مہینے اس نے اپنے آپ کو
قتل و غارت اور خون کے آگے ہدف بنایا صرف اس لئے کہ آپ کی رضاء حاصل ہو جائے اور
جب اتنی قربانی کے بعد یہ آیا اور آپ نے اس کو دس ہزار یا بیس ہزار کا خلعت بھی دے دیا اور
اس قربانی کے مقابلہ میں بلکہ اس کی ایک دن کی قربانی کے مقابلہ میں بھی تو یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا
مگر آپ نے اس پر اتنے غصے کا اظہار کیا کہ اس نے میرے خلعت کی ہتک کی ہے اور اس سے
ناک پونچھ لیا ہے اور اس قدر ناراض ہو گئے کہ کہا اس کو نکال دو، یہ بڑا خبیث اور بے ایمان
ہے۔تو حضور یہ کان، ناک، آنکھ یہ جسم کی خلعت جو خدا نے مجھے پہنائی ہے میں روز آپ کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی