باب اول۔ پیشگوئی مصلح موعود مذہبی پس منظر اور احمدیت کا مختصر تعارف
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 3
۲۵
ماموریت کا دعوئی اور
جماعت احمدیہ کا باقاعدہ قیام
برا بین احمدیہ کی اشاعت تک حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی زندگی کا دور اگرچہ سرا پا
خدمت اسلام کے لئے وقف تھا تا ہم آپ کی یہ خدمت ایک انفرادی حیثیت رکھتی تھی اور نہ تو آپ علما
کے کسی گروہ کے
نمائندہ تھے نہ کسی مسلم سوسائٹی کی طرف سے مقرر تھے۔اسی طرح اگرچہ براہین احمدیہ
میں آپ کے الہامات اور رویام و کشوف درج ہیں چین سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اللہ تعالے آپ کو
بحیثیت مامور خدمتِ اسلام کا فریضہ سونپنے کا ارادہ فرما چکا ہے لیکن اس وقت تک ماموریت کا دعوئی
کرنے اور محبت لے کر خدمت اسلام کے لئے کسی علیحدہ جماعت کے قیام کے متعلق کوئی قطعی ارشاد
خداوندی نازل نہیں ہوا تھا۔لہذا معتقدین کی خواہش اور بار ہا اصرار کے باوجود آپ بیعت لے کر ایک
جماعت کے قیام پر آمادہ نہ ہوتے اور خواہش کرنے والوں کو ہمیشہ یہی جواب دیتے رہے کہ ابھی اللہ قبل شانہ
کی طرف سے بیعت لینے کا حکم نازل نہیں ہوا یشہ میں پہلی بار آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیعت
لے کر اسلام کی خدمت پر مامور مخلصین کی ایک جماعت تیار کرنے کا ارشاد ہوا۔چنانچہ مارچ شہ میں
لدھیانہ کے مقام پر آپ نے بیعت لے کر باقاعدہ جماعت احمدیہ کی بنیاد ڈالی۔اس تاریخی بیعت میں
چالیس مخلص معتقدین کو شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔بیعت کے ذریعہ مسلمانوں میں ایک علیحدہ جماعت کے قیام سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام
کا جو مقصد تھا اور بعیت کے ذریعہ جماعت میں شامل ہونے والوں سے آپ نے جو توقعات وابستہ فرمائیں
ان کی ایک جھلک آپ کے حسب ذیل الفاظ میں دکھائی دیتی ہے۔آپ فرماتے ہیں :-
" وہ ایسے قوم کے ہمدرد ہوں کہ غریبوں کی پناہ ہو جائیں، یتیموں کے لئے بطور
بالیوں کے بن جائیں اور اسلامی کاموں کے انجام دینے کے لئے عاشق زار کی
طرح فدا ہونے کو تیار ہوں اور تمام تر کوشش اس بات کے لئے کریں کہ ان
کی عام برکات دنیا میں پھیلیں اور محبت الہی اور ہمدردی بندگان خدا کا پاکت
چشمہ بر یک دل سے نکل کر اور ایک جگہ اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت
میں بہتا ہوا نظر آئے۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے
لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا
میں محبت الہی اور تو یہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور
بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور
وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے
حصاف کرے گا اور اُن کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا اور وہ جیسا کہ اُس
نے اپنی پاک
پیشین گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا
اور سہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آب پاشی کرے
گا اور اس کو نشو و نما دے گا یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں
عجیب ہو جائے گی۔اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے
دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے
بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی
برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک اُن میں
سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نفرت دی جائے گی۔اس رت جلیل نے یہی چاہا ہے۔وہ قادر ہے، جو چاہتا ہے کرتا ہے ہر ایک
طاقت اور قدرت اُسی کو ہے
لے مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول صفا
−196
ه ۱۹ - ۱۹۸ مطبوعه شکله ناشر الشركة الاسلامیه درلوده
وفات مسیح ناصرتی کا ولولہ خیز اعلان
اور مسیحیت کا دعوئے
نشہ کا سال تاریخ احمدیت میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہی وہ سال ہے
جس میں اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے یہ حیرت انگیز انکشاف فرمایا کہ سیح
بانی
ناصری علیہ السلام ، جن کو اس زمانے کے مسلمان اور عیسائی دونوں ہی آسمان پر زندہ رونق افروز تسلیم
کرتے تھے طبعی موت سے وفات پاچکے ہیں اور وہ مسیح جس کے دوبارہ نازل ہونے کا وعدہ دیا
گیا تھا وہ خود حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ہی ہیں۔آپ کا یہ اعلان اس الہام الہی کے نتیجہ میں تھا کہ :
مسیح ابن مریم رسول اللہ نوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ
کے موافق تو آیا ہے۔اگر چہ اس الہام سے قبل بھی آپ کو بارہا مسیح ناصری علیہ السلام کی وفات کی مختلف رنگ میں خیر
دی جاچکی تھی اور بار ہا آپ کو مسیح کے لقب سے یاد کیا گیا تھا مگر کچھ تو مسلمانوں کے رائج الوقت
عقیدہ کی وجہ سے اور کچھ اپنی طبعی انکساری کے باعث آپ ان الہامات اور القابات کو استعارہ قرار
دیتے رہے۔چنانچہ آپ اس ضمن میں تحریر فرماتے ہیں :-
" اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے ان باتوں سے نہ کوئی خوشی ہے نہ کچھ
غرض کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا سیح ابن مریم سے اپنے میں بہتر ٹھہرا ہوں۔خدا نے میرے ضمیر کی اپنی اس پاک وحی میں آپ ہی خبر دی ہے جیسا کہ
وہ فرماتا ہے قُلْ أَجَرَّدُ نَفْسِي مِنْ ضُرُوبِ الْخِطَابِ - یعنی اُن كوك
کو کہ
دے کہ میرا تو یہ حال ہے کہ میں کسی خطاب کو اپنے لئے نہیں چاہتا۔یعنی میرا
مقصد اور میری مراد ان خیالات سے برتر ہے اور کوئی خطاب دینا یہ خدا کا فعل
ہے میرا اس میں دخل نہیں ہے۔رہی یہ بات کہ ایسا کیوں لکھا گیا اور کلام
ے تذکره صا طبع سوم شه
۲۸
میں تنافق کیوں پیدا ہو گیا۔سو اس بات کو توجہ کر کے سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا
تناقض ہے کہ جیسے براہینِ احمدیہ میں میں نے یہ لکھا تھا کہ مسیح ابن
مریم آسمان سے نازل ہو گا ، مگر بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا سیح میں ہی ہوں۔اس تناقض کا بھی یہی سبب تھا کہ اگرچہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا
نام عیسی رکھا اور یہ بھی مجھے فرمایا کہ تیرے آنے کی خبر خدا اور رسول نے دی
تھی مگر چونکہ ایک گروہ مسلمانوں کا اس اعتقاد پر جما ہوا تھا اور میرا بھی یہی
اعتقاد تھا کہ حضرت عیسی آسمان پر سے نازل ہوں گئے اس لئے میں نے خدا
کی وحی کو ظاہر پر حمل کرنا نہ چاہا بلکہ اس وحی کی تاویل کی اور اپنا اعتقاد وہی
رکھا جو عام مسلمانوں کا تھا اور اسی کو براہین احمدیہ میں شائع کیا لیکن بعد
اس کے اس بارہ میں بارش کی طرح وحی الہی نازل ہوئی کہ وہ پیح موعود جو آنے
والا تھا تو ہی ہے۔اور ساتھ اس کے صد با نشان ظہور میں آئے۔اور زمین
و آسمان دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے۔اور خدا کے چمکتے ہوتے
نشان میرے پر جبر کر کے مجھے اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ میں سیح آنے
والا میں ہی ہوں، ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا
تھا۔اور پھر میں نے اس پر کفایت نہ کر کے اس وحی کو قرآن شریف پر عرض کیا۔تو آیات قطعیۃ الدلائت سے ثابت ہوا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت
ہو گیا ہے اور آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اسی اُمت میں سے آئے گا
اور جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا ہے تو کوئی تاریخی باقی نہیں رہتی ، اسی طرح
صد با نشانوں اور آسمانی شہادتوں اور قرآن شریف کی قطعیۃ الدلالت
آیات اور نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے مجبور کر دیا کہ میں
اپنے تین مسیح موعود مان لوں میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہوں
مجھے اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی۔میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی
مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت کرئے
اس نے گوشتہ تنہائی سے مجھے جبراً نکالا۔میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں
اور پوشیدہ مروں مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ
۲۹
شہرت دُوں گا۔پس یہ اس خدا سے پوچھو کہ ایسا تو
نے کیوں کیا ہے میرا
اس میں کیا قصور ہے۔اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو سیح
ابن مریم سے کیا نسبت ہے۔وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے
ہے۔اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جزئی
فضیلت قرار دیتا تھا، مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے
اوپر نازل ہوئی اُس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر
نبی کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک
پہلو سے اُتنی ہے
حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی وفات اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہی
کسی امتی کے مقام مسیحیت پر فائز ہونے کا اعلان ایک عظیم دھماکہ بن کر مسلمان اور عیسائی دنیا میں زلزلہ
بر پا کر گیا۔لیکن قبل اس کے کہ اس پہلو پر مزید کچھ روشنی ڈالی جائے مناسب ہوگا کہ مختصراً اس انقلاب
آفریں اعلان کا جائزہ لیا جائے۔اس دعونی کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینا اس لئے بھی اشد ضروری ہے
که در اصل احمدیت کی حقیقت اسی دعوئی کے گرد گھوم رہی ہے اور اس کے مختلف پہلوؤں کو سمجھے بغیر
احمدیت کا مزاج سمجھنا ممکن نہیں۔بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ احمدیت کا امتیازی نشان اسی عقیدہ میں مضمر
ہے کہ : " مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکے اور
دعت کے موافق ان کے رنگ میں رنگین ہو
کا
کر حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام مبعوث ہوتے "
اس ضمن میں حسب ذیل اہم سوالات چھان بین کے لائق نظر آتے ہیں :-
(3) کیا قرآن کریم اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی رو سے حضرت مسیح ناصری
علیہ السلام کا زندہ آسمان پر جانا اور تاحکم ثانی اپنے نزول کے انتظار میں وہیں
قیام فرمانا ثابت ہے؟ اگر ایسا ہے تو حضرت مرزا صاحب کے مذکورہ بالا
دعوی کی کیا حقیقت رہ جاتی ہے ؟
(ب) اگر قرآن وحدیث سے حضرت عیسے علیہ السلام کی حیات کی بجائے وفات ثابت
ہوتی ہو تو ان احادیث نبویہ کے کیا معنے لئے جائیں گے جن کے مطابق آخری
انے روحانی خزائن جلد ۳۲ حقیقت الوحی ص ۱۵ تا ۱۵۴۔۔
زمانہ میں دجال نے خروج کر کے دُنیا میں تباہی پھیلانی تھی اور حضرت مسیح ناصری
علیہ السلام نے نازل ہو کر اُسے ہلاک کرنا صلیب کو توڑنا، سوروں کو قتل کرنا اور
مسلمان کے درمیان ایک عادل منصف کے طور پر اُن کے اختلافات
کا فیصلہ فرما تھا ؟
(ج) حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے وصال
کی خبر امت محمدیہ کے لئے ایک افسوسناک
سانحہ کا حکم رکھتی ہے یا پُر مسرت نوید کی ؟ اور اس کے مخالف یا موافق کیا
اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں ؟
ان سوالات میں سے حجز الف کا جواب بہت طویل اور تفصیلی ہے۔حضرت مرزا صاحب علیہ السلام
نے قرآن کریم کی تیس آیات سے نیز بیشتر احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت قوی استدلال
کے ساتھ یہ ثابت فرما دیا ہے کہ قرآن کریم اور حدیث نبویہ کی رو سے حضرت پیسے علیہ السلام کا نہ صرف یہ کہ زندہ
آسمان پر جانا ثابت نہیں بلکہ اس کے بر عکس قطعی وفات ثابت ہوتی ہے۔آپ
کی مختلف کتب میں یہ
یہ دلائل بکثرت بیان ہوتے ہیں جن میں سے بالخصوص نزول ایسے اور ازالہ اوہام " اس مسئلہ پر
حاصل بحث کرتی ہیں۔حضرت مرزا صاحب نے صرف نقلی دلائل ہی کو پیش نہیں کیا بلکہ زبر دست
عقلی دلائل بھی اپنے دعوئی کی تائید میں پیش فرمائے۔اسی طرح آپ نے صرف اس دعونی پر ہی اکتفا
نہ فرمائی کہ حضرت مسیح آسمان کی طرف نہیں اٹھائے گئے بلکہ ان کا زیر زمین مدفون ہونا بھی ثابت فرما دیا۔اس سلسلہ میں آپ کی معرکۃ الآرا تحقیق "مسیح ہندوستان میں اس لائق ہے کہ ہر محقق گری توجہ سے
"
اس کا مطالعہ کرے۔یہ تحقیق ایک حیرت انگیز تاریخی انکشاف ہے۔جزء ب میں جو سوال اُٹھایا گیا ہے اس کا جواب بھی تفصیل کے ساتھ حضرت مرزا صاحب علیہ
السلام نے اپنی مختلف کتب میں بڑے دلچسپ پیرایہ میں بیان فرمایا ہے جس کا خلاصہ قارئین کی دلچسپی کے
لئے درج ذیل کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر آپ نے دجال کے خروج اور مسیح ابن مریم کے نزول کی گتھیوں کو ایسے نہسن
پیرایہ میں سلجھایا کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے۔آپ
نے بتایا کہ دجال کے خروج کی پیشگوئی ہو تا مسیح
کے نزول کی یہ دونوں ہی نہایت لطیف تمثیلات اور استعارات
پر مشتمل ہیں جنہیں ظاہر پر محمول کر کے
انسان حقیقت سے ہٹ کر بہک جاتا ہے۔چنانچہ آپ کی پیش کردہ وضاحت کے مطابق وہ دجال میں
نے مسیح ابن مریم کے نزول سے قبل خروج کرنا تھا، کوئی ایسا مافوق الفطرت دیو نہیں تھا جیسے ہم بڑی بوڑھی
عورتوں کے قصوں کہانیوں میں سنتے ہیں بلکہ اس سے مراد ایک ایسی قوم تھی جو اپنے انتہائی دجل اور دھو کہ آمیز
۳۱
سیاست (DIPLOMACY) کے ذریعہ دنیا میں بڑا فتنہ پیدا کرنے والی تھی۔میں اس تمثیلی انسان کو
دیو ہیکل دکھانا اس فتنہ کی شدت اور ہیبت کو ظاہر کرنے کے لئے تھا اور یہ بتانا مقصود تھا کہ اس قوم کی
طاقت کے سامنے دیگر قومیں پستہ قد بونوں کی طرح بے زور اور بے حیثیت ہو کر رہ جائیں گی۔تمثیلی
زبان میں اس عظیم پیشگوئی کی سب کڑیاں نہایت معنی خیز ہیں۔مثلان پیشگوئی کی رو سے دائیں آنکھ کا بعصات
سے محروم دکھایا جانا اور بائیں آنکھ کا بہت بڑی اور روشن دکھانا اس حقیقت کو ظاہر کرنے کے لئے تھا
کہ یہ قوم روحانیت سے بالکل عاری ہوگی لیکن دنیا کے معاملات میں بڑی تیز اور باریک نظر رکھنے والی
ہوگی اور مادی قوانین کے مطالعہ سے غیر معمولی استفادہ کرے گی۔اس طرح اس دقبال کی سواری لینی
عجوبہ روزگار گدھے کی جو تمثیل بیان کی گئی وہ بھی دراصل اس حقیقت کو ظاہر کرنے کے لئے ہے کہ دقبال
کی قوم سائنس میں غیر معمولی ترقی کرے گی اور آگ اور پانی سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار سواریاں ایجاد
کرے گی اور انہی سواریوں کے ذریعے وہ ساری دنیا پر غلبہ پائے گی۔-
اس پہلو سے جب ہم وقبال کے گدھے کی مبینہ صفات پر غور کرتے ہیں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ
مغرب کی عیسائی اقوام نے جو سواریاں ایجاد کی ہیں، دجال کے گدھے کی تصویر بعینہ اُن پر صادق آتی ہے
مثلاً خوراک کے طور پر اگ اور پانی کا استعمال انتہائی تیز رفتار ہونا، وسیع و عریض ہوتا ، سواریوں کا پیٹھ
پر بیٹھنے کی بجائے پیٹ میں یعنی اندرونی سیٹوں پر سفر کرنا، روانگی سے قبل بلند آواز نکال کر مسافروں کو متنبہ
کر دینا یہ تمام علامتیں جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں دجال کے گدھے کی بیان کی گنتی
تھیں، بتمام تفصیل مغرب کی عیسائی قوموں کی ایجاد کردہ سواریوں پر صادق آتی ہیں۔ریل ہو یا سمندری جہاز
دونوں کی خوراک آگ اور پانی دونوں کی رفتار غیر معمولی تیز ، دونوں کے مسافر پیٹ کے اندر دونوں کا حجم عظیم
پھر مزید تکلف یہ کہ جیسا کہ احادیث نبویہ میں بیان کیا گیا تھا، دونوں اپنے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ایک
خاص بلند آواز کے ذریعہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم روانہ ہونے والے ہیں۔پس حضرت مرزا صاحب نے اللہ تعالیٰ سے علم پاکر ان آسمانی معموں کو حل فرمایا اور دنیا کو بتایا کہ
کیا درقبال کی پیشگوئی اور کیا اس کو بلاک کرنے والے مسیح کی آمد کی پیشگوئی۔یہ سب استعارہ
کی زبان تھی۔پس کوئی منصف مزاج طالب حق یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ مسیح موعود کے نزول اور
دنبال کے خروج سے متعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کی تشریح فرما کر حضرت مرزا صاحب
نے اسلام کی ایک نہایت عظیم الشان خدمت سر انجام دی ہے۔قارئین کرام ! ایک طرف آپ اس ظاہری
منظر کو دیکھتے جو محض الفاظ کے ظاہری معنے قبول کرنے سے آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہے دوسری طرف اس
باطنی منظر کو دیکھیں جس پر سے حضرت مرزا صاحب نے تمثیل اور استعارہ کے پردے اٹھاتے ہیں جہاں
پہلے منظر کو دیکھ کر نظر گھبراتی اور عقل اسے حقیقت کے طور پر قبول کرنے سے انکار کرتی ہے وہاں دوسرا منظر
کتنا دیدہ زیب اور نقل کے لئے قابل قبول ہے؟ اور آنحضورصلی الہ علیہ وسلم کی کسی علت دل میں بھاتا
ہے کہ چودہ سو سال قبل ہی آج کے زمانہ کی تو ایجاد سواریوں کا نقشہ ہو ہو کھینچ کر رکھ دیا اور مغربی قوموں
کے عالمگیر غلبہ کی خبر دے دی۔ج۔جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ وفات مسیح کا اعلان امت محمدیہ کے لئے مردہ جانفزا تھا
یا اندو مبناک خبر ؟ تو ادنی سے تدبر سے بھی یہ بات معلوم ہو سکتی ہے کہ میسیج کی موت کا اعلان در اصل اسلام
کہ
کی زندگی کا پیغام تھا۔یہ خوشی سے اچھلنے اور گودنے کا وقت تھا نہ کہ شدت غم سے سر سینے کا۔عیسائیت
کے ہاتھہ میں اسلام کے خلاف سب سے کاری حربہ مسلمانوں کا یہی غلط اعتقاد تھا۔عیسائی پادریوں کے
نزدیک حیات مسیح اور رفع الی السما کے عقیدہ کے حسب ذیل طبیعی نتائج مترتب ہوتے تھے :
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے جب مطالبہ کیا گیا کہ آسمان پر چڑھ کر اور پھر
(1)
وہاں سے کتاب لا کر دکھائیں تو اللہ تعالٰی نے آپ کو یہ جواب دینے کی ہدایت کی۔قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنتُ إِلا بَشَراً رَسُولاً (بنی اسرائیل : ۹۴)
یعنی اُن سے
کہہ دے کہ میرا رب دان بیہودہ باتوں کے اختیار کرنے سے پاک ہے میں تو بشر رسول کے سوا کچھ نہیں
گویا آسمان پر جانا بشریت اور رسالت دونوں سے ارفع تر مقام کا متقاضی تھا۔چونکہ میں نے یہ
کام کر کے دکھا دیا لہذا آپ بشر اور رسول دونوں سے بلند تر تھے۔(۲) آپ کی غیر طبعی طویل عمر آپ کی الہی صفات کی نشاندہی کرتی ہے۔(۳) کسی رسول کو خدا نے سخت سے سخت تکلیف کے وقت بھی اپنی طرف نہیں اُٹھایا۔(۴) آخری زمانہ میں امت محمدیہ کو نئی زندگی بخشنے کے لئے آخر مسیح کی ضرورت پیش آتے گی پیس
مسیح محسن ثابت ہوتے اور اُمت محمدیہ زیرا احسان - افضل وہی ہو گا جو محسن ہو۔میجیوں کو مسلمانوں پر اس عقیدہ کی بنا پر جو منطقی غلبہ نصیب ہوتا ہے وہ مسلمانوں کیلئے
شدید مضرات سے خالی نہیں تھا۔اسی عقیدہ کے طفیل مسلمانوں کا ایک طبقہ تو آمد سیح کی موہوم تمنا لئے
خوابوں میں زندگی گزارنے لگا اور دوسرا طبقہ اس کے رد عمل میں اسلام ہی سے بیزار ہو کر دنیا کی طرف ٹھیک
گیا یا احادیث کا منکر ہو کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کے ایک بڑے حصہ سے محروم ہو گیا۔پس
آخری اور قطعی اور صحیح فیصلہ وہی ہے جو حضرت مرزا صاحب نے فرمایا کہ مسیح کو مرنے دو کہ اسی میں اسلام کی زندگی ہے
مسیح موعود کے نزول کی پیشگوئی
اور اس کی لطیف تشریح
اگر مسیح ناصری علیہ السلام کی وفات قرآن و حدیث کی رو سے نیز تاریخی اور عقلی دلائل کی روشنی
میں قطعی طور پر ثابت ہو جائے تو لازماً اس مسیح کے نزول کی پیشگوئی کی کوئی معقول توجیہ پیش کرنی
ہوگی جس کی آمد کی خوش خبری اُمت محمدیہ کو دی گئی تھی اور نہ ان بکثرت اور متواتر احادیث کو کرد
کرنا پڑے گا جن میں یہ پیش گوتیاں مذکور ہیں۔جماعت احمدیہ کے سوا دیگر مسلمان اس مسئلہ پر دو گروہوں میں بنے ہوئے ملتے ہیں۔ا قال وہ سواد اعظم جو ان احادیث نبویہ کو ان کے تواتر اور شہرت اور صحت کے پیش نظر رة
کرنے پر آمادہ نہیں۔یہ گروہ جو زیادہ تر علما اور عوام الناس پر مشتمل ہے حضرت
میع ناصری علیہ السلام کو زندہ آسمان پر بیٹھا ہوا تسلیم کرنے پر مصر ہے اور یقین رکھتا ہے
کہ وہ ایک دن نازل ہو کر اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیں۔دوسرا گروہ اہل قرآن، نیچریوں اور مغربی تعلیم سے متاثر ان مسلمانوں پر مشتمل ہے جو عقلاً مسیح
گے تا
ناصری کا زندہ آسمان پر بیٹھ ربنا تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔لہذا یہ لوگ اُن احادیث نبویہ
کو ان کے تواتر اور صحت اور شہرت کے باوجود کہ ذکر دیتے ہیں اور کسی آنے والے
مصلح کے امکان سے ہی چھٹکارا پالیتے ہیں۔پس جہاں اول الذکر گروہ (جو بھاری اکثریت میں ہے) ایسی بعید از قیاس امیدوں کی دُنیا میں
پس رہا ہے جن کے پورا ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا وہاں موخر الذکر اقلیت قنوطیت اور مایوسی کا شکار
نظر آتی ہے اور کسی آسمانی مصلح کی آمد سے مایوس ہو کر اُمت مسلمہ کو اپنی مہبود اور بقا کے لئے خود ہی ہاتھے
پاؤں مارنے کی تلقین کرتی ہے۔اس مکتب خیال کا رجحان زیادہ تر دنیا وی فلاح و بہبود اور سیاسی ترتی
کی طرف ہے اور کوئی روحانی پیغام اُن کے پاس نہیں۔مندرجہ بالا دونوں مکاتب خیال کے مابین حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے وحی الہی کے مطابق جو
۳۴
موقف اختیار فرمایا وہ بیک وقت دل و دماغ دونوں کو مطمئن کرنے والا ہے اور ایمان کو بھی اسی طرح
رضامند کرتا ہے جیسے عقل کو۔سب سے بڑھ کر یہ کہ قرآن اور حدیث کے درمیان کوئی تفاوت پیدا نہیں
ہونے دیتا بلکہ ایک کو دوسرے کا موید قرار دیتا ہے۔اختصار کے ساتھ یہ موقف درج ذیل کیا جاتا ہے:
جس طرح خروج دجال کی پیشگوئی معنی خیز تمثیلات پر مشتمل تھی اسی طرح نزول مسیح کی
پیشگوئی بھی استعارہ کی زبان میں ہے۔قتل دجال سے مراد نہ تو کسی ایک دیو قامت مخلوق کا قتل کرنا
تھا نہ کسر صلیب سے مراد ظاہری صلیبوں کا توڑنا۔اسی طرح قتل خنزیر سے بھی یہ مراد نہ تھی کہ نعوذ باللہ حضرت
عیسی
الله انزول کے بعد دنیا بھر کے سور مارتے پھریں گے۔حتی کہ خود مسیح سے مراد بھی پرانے مسیح
نہیں کیونکہ قرآن کریم واضح طور پر ان کی وفات کی خبر دیتا ہے۔پس قرآن اور حدیث میں کوئی تناقض نہیں۔قرآن جس مسیح کے مرنے کی خبر دیتا ہے وہ حقیقی مسیح تھا اور حدیث جس سیح کے آنے کی خبر دیتی
ہے وہ تمنیلا مسح کا نام پانے والا موعود مصلح ہے جس نے اُمتِ محمدیہ ہی میں محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کے غلاموں میں سے پیدا ہونا تھا۔آپ نے مسلمانوں کو خبردار کیا کہ صلیب توڑنے کی پیشگوئی کے ظاہری معنے لینا محض جہالت
اور پیشنگوئی کی عظمت کو گرا دینے کے مترادف ہے۔صلیب توڑنے کے معانی آپ نے یہ بیان فرمائے
کہ آنے والا موعود حقانی دلائل کے ساتھ صلیبی فتنے کی کمر توڑ دے گا اور بگڑے ہوئے عیسائی عفت ائد کے
خلاف ایسے قومی اور کاری برامین پیش کرے گا کہ جو صلیبی عقائد کو پارہ پارہ کر دیں۔اسی طرح آپ نے
وضاحت فرمائی کہ خنزیر کو قتل کرنا بھی کوئی ظاہری نعل نہیں ورنہ مانا پڑے گا کہ حضرت بیٹے کی زندگی
کے بقیہ دن انتہائی پیرانہ سالی کے عہد میں دنیا بھر کے جنگلوں یا دریا کے بیلوں میں بدمست پھرنے والے
سوروں کی تلاش، تعاقب اور اُن کے شکار میں کٹ جائیں گے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ
استعادة استعمال فرماتے تھے جن کا مطلب صرف یہ تھا کہ آنے والا سیح نا پاک اور خبیث اخلاق کو
مٹائے گا اور دخیال کی گندی تہذیب کا قلع قمع کرے گا۔اس سوال پر بھی آپ نے سیر حاصل بحث فرمائی کہ آنے والے مصلح کو مسیح کا لقب دینے میں
کیا حکمت تھی۔آپ نے فرمایا کہ آنے والے مسیح محمدی اور مسیح موسوی کے درمیان چونکہ بہت سی
مشاہتیں پائی جانی تھیں، لہذا آنے والے
کا نام تمثیل مسیح ابن مریم رکھ دیا گیا۔جیسے کسی بہادر کو رستم
یا کسی بہت سخی انسان
کو حاتم طائی کہ دیا جاتا ہے جو ماثلتیں آپ نے بیان فرما ہیں ، ان میں سے بعض
حسب ذیل ہیں :-
۳۵
جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام موسوی شریعت کے تابع ہو کر آئے تھے اور خود اُن کے
اعتراف کے مطابق وہ تورات کا ایک شعشہ بھی تبدیل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے، اسی
طرح آنیوانے میسج بھی حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے کامل طور پر تابع ہونگے
جس طرح حضرت مسیح ابن مریم نے یہودی فرقوں کے اختلافات میں حکم و عدل کا کردار ادا
کیا اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ روشنی سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی احصل تعلیم کو بعد میں
شامل ہونے والے انسانی خیالات سے پاک کر کے پیش کیا۔اسی طرح حضرت مسیح
موعود اُمت محمدیہ میں بعد کے پیدا ہونے والے اختلافات میں حکم و عدل کا کردار
ادا کریں گے۔جس طرح موسوی دور کے تیز غلبہ کے مقابل پر عیسی بن مریم کے متبعین کو آہستہ آہستہ رونما
ہونے والا غلبہ عطا کیا گیا اسی طرح حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلد اور برق رفتار
غلبہ کے مقابل پر آنے والے مصلح کو سیخ ناصری کی طرح آہستہ آہستہ ظاہر ہونے والا غلبہ
عطا کیا جائے گا۔م جس طرح حضرت مسیح کو تلوار کا جہاد نہیں کرنا پڑا لیکن تبلیغی جہاد کے سلسلہ میں آپ کو اور
آپ کے متبعین کو شدید مخالفت اور طرح طرح کی اذیتیں برداشت کرنی پڑیں اسی طرح
مسیح موعود اور آپ کی جماعت کو بھی اسلام کی تبلیغ کے سلسلہ میں ایک لمبا اور قربانیوں
سے بھر گویہ جہاد کرنا پڑے گا اور طرح طرح کے دکھوں اور مصائب کا سامنا کرنا ہو گا۔آنے والے موعود کو نسیح کا نام دینے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ آنے والے مسیح نے
بگڑی ہوئی عیسائیت کے تصور کی پیداوار یعنی ما فوق البشر اور ابن الله (نعوذ بالله مسیح
کی بجائے حقیقی مسیح کا وجود ان کے سامنے از سر نو پیش کرنا تھا اور اس کی امامت
میں انہوں نے بالآخر فوج در فوج اسلام میں داخل ہونا تھا۔
دیگر دعاوی اور آپ کے
مشن کی عالمگیر حیثیت
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام کا یہ دعوئی کہ آپ کو خود اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں
کے مطابق دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث فرمایا ہے آپ کو دیگر تمام علمائے اسلام اور پیروں فقیروں
سے ایک بالکل الگ مقام عطا کرتا ہے۔آپ کا دعوئی یہ ہے کہ آپ کو خود اللہ تعالیٰ نے خدمت اسلام
کا فریضہ ایک مامور کی حیثیت سے سونپا ہے اور آپ وہی وجود ہیں جن کے آنے کی پیشگوئی آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے فرمائی تھی۔اس دعونی کا لازمی نتیجہ دیگر مذاہب پر بھی پڑا تھا کیونکہ جب آپ نے مسلمانوں کے موعود امام ہوتے
کا دعوی کیا تو یہ دعوی اس اسلامی عقیدہ کے پس منظر میں تھا کہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
وہ آخری صاحب شریعیت رسول ہیں جن کا دین اب قیامت تک منسوخ نہیں ہو سکتا۔اگر اس دعوئی کو
درست تسلیم کیا جائے تو اس کا منطقی نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ اسلام کے سوا اب کسی اور مذہب میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مصلح مبعوث نہیں ہو سکتا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صورت میں دیگر مذاہب کی کتب مقدسہ میں پائی جانے والی اُن
پیشگوئیوں کی کیا حیثیت ہوگی جو اپنے مذہبی رہنماؤں کے بارہ میں یہ مژدہ سناتی ہیں کہ وہ آخری زمانہ
میں ایک دفعہ پھر نازل ہو کر یا تجتم اختیار کر کے دنیا کو اپنے اپنے مذہب پر اکٹھا کریں گے ؟ کیا اُن
پیشگوئیوں کو اصلا بے بنیاد اور قابل رو تسلیم کیا جائے یا ان میں سے کسی ایک کو سچا اور باقی تمام کو
جھوٹا سمجھا جائے ؟ ظاہر ہے کہ اگر ان کے باہمی تصادم کو دور کرنے کی معقول توجیہ پیش نہ کی
جا سکے تو ان سب کو بیک وقت صحیح تسلیم کرنا عقلاً محال ہے۔حضرت مرزا صاحب نے ان پیشگوئیوں کی اصلیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس ظاہری تضاد کو
کو دور کرنے کی ایک معقول توجیہ پیش فرمائی۔آپ کے نزدیک یہ مختلف پیش گوئیاں آنے والے موعود
کے لئے جو وقت معین کرتی ہیں وہ ایک ہی ہے اور سب ایک ہی زمانہ کی علامتیں بیان کرتی ہیں لیکن
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آخری زمانہ میں ہندووں کا کرشن دُنیا کو ہندومت کی طرف میلانے کے لئے