باب اول۔ پیشگوئی مصلح موعود مذہبی پس منظر اور احمدیت کا مختصر تعارف

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 4

اوتار بن کر آئے گا اور عیسائیوں کا سیح خدا کے بیٹے کی حیثیت سے تقسیم اختیار کر کے تثلیث پر ایمان
لانے کو ذریعہ نجات بتائے گا یا بدھ اس لئے جنم لے گا کہ دنیا کو ایک دفعہ پھر بدھ مت کی تعلیم دے
اور زرتشت اس لئے نزول فرمائے گا کہ آتش پرستی کی طرف دنیا کو دعوت دے یہ تصور مضحکہ خیز
اور محال ہے کہ بیک وقت کئی پیچھے اور خُدا کے پیارے رشی یا اوتار دُنیا میں ظاہر ہو کر اہل دنیا کو متضاد
اور متصادم تعلیمات کی طرف بلائیں۔کوئی توحید کو ذریعہ نجات بتلاتا ہو تو کوئی بت پرستی کو کوئی تعقیدہ
تثلیث کو مدار نجات قرار دے رہا ہو تو کوئی آگ کی پوجا کو۔واقعہ یوں ہے کہ یہ سب اپنے اپنے وقت میں در اصل ایک ہی خدا کے خلیفہ اور مظہر تھے ، گو
مختلف اوقات میں مختلف ناموں سے مختلف مصیبتیں ظاہر ہوئیں لیکن اس پہلو سے اُن میں کوئی فرق
نہیں کہ سب ایک ہی بالا رہستی کے پیغامبر تھے۔پس ان کے دوبارہ آنے کا بھی صرف یہی مطلب ہے
کہ جب ان کی قومیں بگڑ جائیں گی اور ان کی تحقیقی تعلیم کو منع کر دیں گی تو خدا کی طرف سے ایک ایسا
مصلح ظاہر ہو گا جس کا آنا گویا خود اُن ہی کا آنا ہے۔پیس آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا امام تو ایک
ہی ہو گا لیکن مختلف مذاہب کی طرف سے اُسے مختلف تمثیلی نام دیتے جائیں گے کہیں اسے کرشن
کے نام سے پکارا جائے گا تو کہیں بڑھ کے لقب سے کہیں مسیح ابن مریم ظاہر کیا جائے گا تو کہیں زرتشت۔اور یہ مختلف متمثیلی نام رکھنے کا مقصد یہ ہوگا کہ جملہ مذاہب کے پیرو خود اپنی اپنی کتب مقدسہ میں
بیان کردہ علامتوں سے آنے والے مصلح کو پہچان کر اس کی اس طرح اطاعت کریں جیسے وہ اپنے
مذہب کے نہایت قابل تعظیم اور واجب الاطاعت امام کی کرتے تھے گویا اس کا آنا خود اُن کے
اُن
اپنے امام کا آنا قرار پائے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اذان پاکر آپ نے یہ دعوی کیا کہ چونکہ آخری شریعیت اور آخری
روحانی سلطنت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ہے لہذا اس حیثیت سے میں ہی آپ کا وہ
روحانی فرزند اور غلام کا مل ہوں جو اسلام کے احیائے نو کے لئے مبعوث کیا جانا تھا اور جسے جملہ مذاہب
عالم کے موعود مصلحین کی نمائندگی بھی سونپی جانی تھی۔پس میں ہندوؤں کا آنے والا کرشن بھی ہوں اور
عیسائیوں کا موعود سیح بھی اور تمام دیگر مذاہب کے ان ائمہ کا نمائندہ بھی ہوں جن کا صدیوں سے
انکار کیاجارہا تھا چنانچہ امام اسی میں بھی آپ کو ان تمام نبیوں کا نمائندہ قرار دیا گیا جن کی مختلف قوموں کو
انتظار تھی۔جیسا کہ فرمایا جَرِى اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاء
:
یعنی خدا کا پہلوان سب نبیوں کے لبادہ میں (تذکرہ طبع سوم ص 49)

اس کے علاوہ بعض ایسے نبیوں کا نام دے کر بھی آپ کو مخاطب کیا گیا جن کی آمد ثانی کے بعض
دیگر مذاہب کے پیرو کار منتظر تھے۔چنانچہ ایک الہام میں آپ کو اس طرح مخاطب کیا گیا :
ہے کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے، لے۔۔O
سے تذکره ( مجموعه الهامات در رویا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام طبع سوم است ۳

۳۹
احمدیت مخالفت کی بھٹی میں "
حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی شخصیت، آپ کے طرز فکر اور دعا دی کے مختصر تعارف کے بعد
اب ہم ایک نظر ان نتائج پر بھی ڈالتے ہیں جو اس صورت حال کو بہر حال لازم تھے۔سلمان علماء اور مسلمان عوام کے سواد اعظم پر آپ کے طرز فکر اور دعاوی کا شدید معاندانہ رد عمل
ہوا اور راس کماری سے لے کر درہ خیبر تک مخالفت کی ایک ہولناک تند خو آگ بھڑک اُٹھی۔آپ کو کا فراور
ملحد اور دنبال قرار دیا گیا اور قتل " آپ کی اور آپ کے متبعین کی ادنی سزا تجویز کی گئی۔مخالفت کے جوش
میں بعض علماء تو اس قدر آگے بڑھ گئے کہ آپ کے بارہ میں عجیب و غریب من گھڑت قصے عوام میں مشہور
کر کے یہ تاثر دینے لگے کہ گویا نعوذ باللہ آپ وہ دجال میں جس کے فتنہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
تیرہ سو سال قبل ڈرایا تھا۔مثال کے طور پر آپ کے بارہ میں یہ مشہور کر دیا گیا کہ آپ (نعوذ باللہ) دائیں
آنکھ سے عاری ہیں، تاکہ ذہن اس دجال کی طرف منتقل ہو جائے جس کا ذکر پہلے کسی قدر تفصیل سے گزر چکا
ہے۔لیکن اس مذموم کوشش کے وقت انہوں نے یہ نہ سوچا کہ اس افتراء کے بعد اس عجیب و غریب گدھے
کو کہاں سے پیدا کریں گے جس پر سفر کر کے دقبال نے دنیا فتح کرنی تھی۔نیز یہ خیال بھی ان کے دل میں نہ
گزرا که اگر نعوذ بالله یہ وہی درخیال ہے تو پھر تا وقتیکہ مسیح ابن مریم آسمان سے نہ اتریں کسی ماں نے وہ عالم
پیدا نہیں کیا جو اس کا مقابلہ کر سکے۔قصہ مختصر صداقت اور خلوص کی جوسرا پہلے راستبازوں کو ملتی آئی ہے، وہ نہایت بھیانک
صورت لئے ہوئے آپ کے حصے میں بھی آئی۔لیکن اس کا سب سے زیادہ تکلیف دہ پہلو یہ تھا کہ اپنوں
نے غیروں سے بڑھ کر ایذارسانی میں حصہ لیا اور آپ کے لئے فی ذاتہ یہ دکھے دوسرے تمام دکھوں سے ہوا تھا
کہ مسلمان علماء اپنی مخالفت میں پادریوں اور پنڈتوں سے بھی بازی لے گئے۔اس کا تذکرہ کرتے ہوئے
آپ فرماتے ہیں :۔کا فرد ملحد و دخیال ہمیں کہتے ہیں
نام کیا کیا عظیم ملت میں رکھا یا ہم نے
ترے منہ ہی کی قسم میرے پیارے احمد
تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے

۴۰
وہ انتہائی سنگین جرائم جن کی پاداش میں مسلمان علمامہ کا غضب آپ پیر نازل ہوا یہ تھے :-
ا آپ کا دعویٰ کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔آپ کا یہ دعوئی کہ آنے والا مصلح امت محمدیہ میں پیدا ہونا تھا مسیح اس کا صفاتی
نام ہے جو بطور استعارہ استعمال کیا گیا ہے۔آپ کا دعوئی کہ آپ ہی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس مشن پر مامور کئے گئے ہیں توسی
موعود کا مشن تھا اور آپ ہی کا صفاتی نام مسیح ہے۔لہذا اب مزید کسی نئے آنیوالے کا
انتظار بے سود ہے۔آپ کا دعوئی کہ خدا تعالیٰ آج بھی اپنے بندوں سے اسی طرح ہم کلام ہوتا ہے جس طرح
پہلے ہوتا تھا۔اسکی کوئی صفت معطل نہیں ہوتی۔اور عقل بھی انسان کسی ایسے تاریخی خدا
پر ایمان نہیں لا سکتا جو اگلے وقتوں کے انسانوں سے تو بولتا آیا ہو لیکن ایک وقت کے
بعد وہ ہمیشہ کے لئے چُپ رہنے کی قسم کھائے۔آپ نے یہ دعویٰ کیا کہ واقعات
بھی اس لغو تصور کو جھٹلارہے ہیں کہ خدا اپنے بندوں سے وحی و الہام کا تعلق تو بیٹھا
ہے۔چنانچہ سینکڑوں مسلمان اولیاء اور اقطاب سے اللہ تعالیٰ کا ہمکلام ہونا ثابت
ہے اور اس زمانہ میں خود آپ سے (حضرت مرزا صاحب علیہ السلام سے خدا تعالیٰ
بکثرت ہمکلام ہوتا ہے اور وحی و الہام اور کشوف درویار کے ذریعے بالواسطہ اور
بلا واسطہ دونوں طریق پر آپ کو اپنے ارشادات سے نوازتا ہے۔جو بکثرت غیب کی
خبروں پر مشتمل ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی معجزانہ تائید کی بشارتیں لے کر آتے
ہیں اور ایسے امور کا انکشاف کرتے ہیں جو کسی منجم یا الکل چو مارنے والے پیشین گو کی
پانچو
حد استعداد سے باہر ہوتے ہیں۔غرضیکہ کسی عاجز انسان کی مجال نہیں کہ الہام الہی کی
مدد کے بغیر ان پر قدرت پا سکے۔مندرجہ بالا وجوہ مخالفت کے علاوہ آپ کا یہ دعوی بھی علماء کی شدید ناراضگی کا موجب
بنا کہ جیسا کہ احادیث نبوی میں آنے والے مصلح یعنی مسیح موعود کو نبی اللہ کہا گیا تھا۔اللہ
تعالٰی نے آپ کو بار ہا نبی اللہ کے نام سے مخاطب فرمایا۔مگر یہ نبوت کوئی مستقل اور
اور آزاد نبوت نہیں، بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سے عطا ہونے والی خلیلی
نبوت ہے۔یہ نبوت چونکہ کامل طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہے

3
لہندا ہرگز آپ کے خاتم النبیین ہونے کے مخالف نہیں اور آخری صاحب شریعت نبی جن کے
فرمان کا سکہ تا قیامت جاری رہے گا، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہی میں اور کوئی نہیں
با غير
نبی ایسا پیدا نہیں ہو سکتا جو آپ کے کسی ارشاد کا ایک شعتہ بھی تبدیل کر سکے یا نعوذ باللہ
آپ کی شریعت سے نہر مو انحراف کرنے کا واہمہ بھی دل میں لا سکے۔مندرجہ بالا پا نچوں دعاوی چونکہ مسلمان علماء کی اکثریت کے مروجہ عقائد کے خلاف تھے۔اِس لئے
حضرت مرزا غلام احمد صاحب پر ان کی شدید ناراضگی ایک لازمی امر تھا اور چونکہ حضرت مرزا صاحب اپنے
دعاوی کی تمام تر بنیاد قرآن و سنت پر رکھتے تھے لہذا آپ کے اور دیگر مسلمان علماء کے درمیان ان امور پر
ایک شدید ند بی جنگ شروع ہو گئی کہ کس حد تک قرآن و سنت آپ کے دعاوی کو اسلامی یا غیر اسلامی
ثابت کرتے ہیں۔یہ جنگ جو ابھی تک جاری ہے اور فیصلہ کن ہونے تک ائندہ بھی جاری رہے گی ایک
قلعی رجحان ضرور ظاہر کر چکی ہے کہ اس دن ہے ہے کہ کہ جب حضرت مرزا صاحب اکیلے تھے اور آپ
کے مقابل پر بند دوستان بھر کے علمار ایڑی چوٹی کا زور آپ کی مخالفت میں لگا رہے تھے آج تک ایک
دن بھی ایسا نہیں پڑھا جس میں آپ کے مشن کا قدم ترقی کی جانب نہ اُٹھا ہو۔سینکڑوں علماء اور بزرگان
اسلام جو کبھی کافر کہنے والوں کے زمرہ میں شامل تھے قرآن وسنت کے پیش کردہ دلائل سے گھائل ہو
کر آپ کی صداقت اور شامل کے قائل ہوتے چلے گئے اور لاکھوں مسلمان عوام بھی آپ کے سلسلہ
میں داخل ہو کر آپ کے قافلہ میں آملے اور ملتے چلے جاتے ہیں۔کبھی آپ اکیلے تھے، اور آج لکھوکھا
آپ کے ماننے والے ہیں۔کبھی آپ کی آواز مشرقی پنجاب کے ایک گمنام گاؤں قادیان سے
تنہا بھی تھی اور ہندوستان کے وسیع و عریض نقار خانے کے شور تلے دیتی دکھائی دیتی تھی۔وہ آواز
جسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش کر دینے کی خاطر ہندوستان کے طول و عرض میں ایک تہلکہ مچ گیا تھا اور
ایک ایسا غلغلہ باو ہو بلند ہورہا تھا کہ جس کی بازگشت ہمالہ کی شمالی چوٹیوں سے ٹکرا کر مہندوستان کے
جنوبی ساحل تک سنائی دیتی تھی، ہاں وہی تنہا آواز پھر تنہا نہ رہی۔کوئی فصیل اس کا حصر نہ کر سکی۔ہزاروں لاکھوں صدائیں اس کی تصدیق میں ہندوستان کے گوشے گوشے سے بلند ہونے لگیں ایسے
گھپ اندھیری رات میں نیم شبانہ عبادت کرنے والے عابد اپنے اپنے عبادت خانوں میں چراغ جلاتے
ہیں۔تعداد میں کم ، خال خال اور دور دور لیکن بایں ہمہ شب ظلمات میں نور کے احیاء اور بقاء کی یقینی
علامت لئے ہوئے ویسے ہی آپ کی صداقت کا نور لتے ہوئے بے شمار چراغ ہندوستان کی دیگر بستیوں
میں متعدد دوسرے سینوں کو منور کرنے لگے۔مخالفت کا شور بھی بلند ہوتا چلا گیا اور عصبیت کے اندھیرے

بھی پھیلتے رہے، لیکن تصدیق کی آوازیں بھی ہر لمحہ تعداد اور قوت میں پہلے سے بڑھ کر آمَنَّا وَصَدَقْنَا آمَنَّا
وصدقنا ! کے راگ الاپنے لگیں اور ایمان کی شمعیں بھی مقدس سینوں کے راہب خانوں میں ہر شب
پہلے سے بڑھ کر روشن ہوتی رہیں۔یہ مذہبی جنگ ہندوستان کی سرحدیں پھلانگ کر مشرق وسطے
کے عرب ممالک میں بھی جا پہنچی اور کفر کے فتووں کا ایک کان پھاڑ دینے والا شور وہاں سے بھی بلند ہوا۔لیکن وہاں بھی تائید اور تصدیق کی آوازیں ساتھ ساتھ بلند ہونے لگیں۔غرضیکہ مخالفت کا کوئی شور خطہ ارض پر
ایسا نہ اُٹھا جس کے بطن سے تصدیق کی آوازیں بھی بلند نہ ہوئی ہوں۔یہ سب مخالفت مسلمانوں کی طرف سے تھی اور اس مخالفت کی وجوہات کا مختصر تذکرہ اوپر گزر چکا ہے
بڑی اور بنیادی وجہ اس کی یہی تھی کہ اُس مسیح ناصری کی موت کا آپ نے اعلان کیا تھا جس کے زندہ
آسمان سے اترنے کا خواب مسلمان علماء اور عامتہ الناس صدیوں سے دیکھ رہے تھے۔صدیاں بیت گئی
تھیں۔تنزل کی جھونپٹریوں میں سسکتی ہوئی اس قوم کو جو کبھی اوج ثریا پر قدم رکھتی تھی اور ایک کے بعد
عروج کے دوسرے ستارے پر کمندیں ڈال رہی تھی اگر تے کرتے یہ آخرایسی گری کہ سطح زمین سے بھی نیچے
اتر گئی اور تحت الشرار سے ورے اس کے قدم نہ تھے۔غرضیکہ دنیا کی ادنی ادنی قوموں کو بھی آج ہر شعبہ
زندگی میں ان سے فزوں
تر مقام حاصل ہو گیا اور زندگی کی سب قدروں میں وہ ان پر بازی لے گئیں، ہلاکت اور
ادبار کے اس سخت دردناک دور میں ایک اور صرف ایک اُمید تھی جو چرخ چہارم سے وابستہ تھی نکبت
کے سفلی میدانوں میں چاروں شانے چت گرے ہوئے مسلمان مسیح ناصری کے آسمان سے اترنے کی راہ
دیکھ رہے تھے گویا وہ ان عظیم الشان برکتوں کی راہ دیکھ رہے تھے جو نعوذ باللہ امت محمدیہ کے لئے
میسج موسوی کے قدموں سے وابستہ ہو چکی تھیں۔وہ راہ دیکھ رہے تھے جاہ وحشمت کے اُن محلات
کی جن کے ابواب سیچ ناصری کی جنبش سب سے وا ہوتے تھے۔وہ راہ دیکھ رہے تھے اُن طلسماتی فلک
بوس قلعوں کی جن کی تعمیر کا الہ دینی چرا مسیح ناصری کے دست راست میں تھا۔پھر حضرت مرزا صاحب کا یہ جرم کیا کم تھا کہ اس آسمانی منجی کی موت کے اعلان کی ایک ہی
ضرب کے ساتھ حسین خوابوں
کا یہ حسین طلسم پارہ پارہ کر دیا گیا۔لیکن کاش مسلمان علماء یہ سوچتے کہ اگر ایک
خیالی مسیح اُن کے ہاتھ سے چھینا گیا تھا تو ایک حقیقی میں انہیں عطا بھی تو ہو ا تھا۔وہ سبیح جس نے محمد سلتے ہیں
کی غلامی ہی میں امت محمدیہ میں پیدا ہونا تھا اور محمد صلے اللہ کی غلامی ہی میں امت محمدیہ میں مرنا تھا۔جس نے اُمت محمدیہ کو خوابوں کی بے عمل زندگی سے نکال کر حقائق جد و جہد ایثار اور قربانیوں سے
بھر گویر ایک نئی زندگی عطا کرنی تھی جس نے اُمت محمدیہ کو پھولوں کی سیج پر لٹا کر اوریاں نہیں دینی۔عليه وسلم

عليه وسلم
تھیں بلکہ کانٹوں سے بھرے ہوتے دُکھوں اور مصائب کے ان سنگلاخ راستوں سے گزارنا تھا جن پر
سے گزرے بغیر قومیں کبھی بھی ترقیات کی بلند و بالا جنتوں میں داخل نہیں ہوا کرتیں۔یہ وہی راستہ تھا جو
مکہ کی پتھری گلیوں اور جلتے جلتے ریگزاروں پر سے گزرتا تھا جہاں محمد صلی اللہ کے غلاموں کو گھسیٹا جاتا اور
بلال کی چھاتی پر سلگتے ہوئے پتھر کی سلیں رکھی جاتی تھیں۔یہ وہی راستہ تھا جو طائف کو جاتا تھا اور جس
کی ایک منزل شعب ابی طالب میں واقع تھی۔یہ راستہ وہی راستہ تھا جو بدر احد اور حنین کے مقاتل
سے ہوکر گزرتا تھا۔بهر حال قصہ مختصر جب مسلمان علماء اور عامتہ الناس کا یہ حال تھا کہ باوجود اس کے کہ ایک سیح
کے بدلے دوسرے مسیح کی آمد کی خبر اُن کو دی جارہی تھی وہ سخت غضب ناک اور برافروختہ تھے پھر ادھر
عیسائیوں سے تحمل اور بردباری کی توقع بھلا کیا ہوسکتی تھی کہ جن کا نقصان مسلمانوں کے نقصان سے بہت
بڑھ کر تھا۔مسلمانوں کا تو صرف ایک نبی فوت ہو رہا تھا جس سے پہلے اور بعد کے دوسرے سب نبی بھی گزر
چکے تھے مگر عیسائیوں کے لئے تو یہ اُن کے ایک خدا کی موت کا اعلان تھا اور ان کے لئے یہ صدمہ اپنی
نوعیت کا پہلا صدمہ تھا۔پس عیسائیوں کی طرف سے مخالفت کا جو شور برپا ہوا وہ ہندوستان اور مشرق وسطی
کی حدود سے بہت آگے نکل گیا اور یورپ اور امریکہ کے کلیساؤں میں بھی سنائی دینے لگا۔حیرت ہے
کہ اس زمانے میں ہندوستان جیسے غلام اور پسماندہ ملک کے ایک پسماندہ صوبے کی ایک چھوٹی سی گمنام بستی
کے ایک غیر معروف اور گوشہ نشین دعویدار کے ایک ہی اعلان تے وہ عالمگیر زلزلہ برپا کر دیا کہ جن کے زیر دست
جھٹکے یورپ اور امریکہ کے کلیساؤوں نے بھی شدت سے محسوس کئے۔یہ ایک دلچسپ داستان ہے کہ امریکہ
کی عظیم الشان اور منقطع دنیا نے بھی قادیان کے اس دعویدار کا کس قدرت سنجیدگی اور فکر کے ساتھ نوٹس لیا اور
وہاں کے بعض مشہور بابایان کلیسا کے ساتھ آپ کی کیسی فیصلہ کن جنگیں ہوئیں !
مقصود کلام اس وقت صرف اتنا ہے کہ حضرت مرزا صاحب مسیح ناصرتی کی وفات کے اعلان
سے جہاں مسلمانوں میں بہت مشہور ہوئے وہاں اسی اعلان کی بدولت کل عالم کی عیسائی دنیا بھی آپ سے شدید
نفرت کرنے لگی اور آپ کو نیست و نابود کرنے اور آپ کے پیغام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے ہر حربہ
بروئے کار لانے لگی۔لیکن آپ کے قدموں میں ایک ذرہ بھر لغزش نہ آئی، اور آپ اپنے اس موقف
پر نہایت مضبوطی کے ساتھ آخری سانس تک قائم رہے کہ خدا تعالٰی کی دی ہوئی خبر کے مطابق مسیح ناصری
جو بنی اسرائیل کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے تھے ہر دوسرے بشر رسول کی طرح وفات پاچکے ہیں اور
می ناصری کی زندگی سے نہیں بلکہ اُن کی موت سے اسلام کا احیاتے تو مقدر اور وابستہ ہو چکا ہے

چنانچہ آپ نے نہایت واشگاف الفاظ میں یہ اعلان فرمایا کہ :
تم بیٹے کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے۔ایسا ہی عیسی موسوی
کی بجائے عیسی محمدی کو آنے دو کہ اس میں اسلام کی عظمت ہے میں
پہنچ کہتا ہوں کہ اگر اسلام میں وحی و الہام کا سلسلہ نہیں تو اسلام مر گیا ہے
اسی طرح آپ فرماتے ہیں :-
پس مسیح کو مرنے دو کہ اسلام کی زندگی اسی میں ہے ٹھ
نے ملفوظات جلد دہم حاشیه صد ۴۵
کے ملفوظات جلد دہم ص۲۵۷

۴۵
دیگر مذاہب کی طرف سے مخالفت
اور آریہ سماج سے مقابلہ
اگر حضرت مرزا صاحب کا دعوی ہیں تک رہتا کہ مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں اور اُن کی بجائے
خدا تعالے نے آپ کو اُن کے رنگ میں مبعوث فرمایا ہے تب تو بات مسلمانوں اور عیسائیوں کے غیظ و
غضب تک محدود رہتی۔مگر آپ کا یہ دعونی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن چونکہ عالمی مشن تھا لہذا
آپ کی غلامی میں مبعوث ہونے والے امام زمانہ کا مشن بھی لازماً عالمی ہونا تھا۔اور آپ کا یہ دعوئی کہ
آپ صرف عیسائیوں کے مسیح اور مسلمانوں کے مہدی ہی نہیں بلکہ یہودیوں کے لئے داؤد اور ہندووں
کے کرشن بھی ہیں، بلا استثناء تمام مذاہب عالم کے پیرو کار ان کو آپ کا دشمن بنا گیا۔مسلمان اور
عیسائی تو نالاں تھے ہی ہندو بھی سخت سیخ پا ہوتے کہ ہمارا کرشن اور محمد ( صلے السلام کے غلاموں میں
پیدا ہو ؟۔۔۔اس سے زیادہ دُکھ اُن کے لئے ممکن نہ تھا۔ہندوؤں کے نزدیک یہ ہندو مذہب اور کرشن
جی مہاراج کی ایسی تذلیل تھی کہ حضرت مرزا صاحب کے خلاف اس دعوی کی بنا پر سند و سوسائٹی کی نس نس
میں بغض، تعصب اور نفرت کا زہر سرایت کر گیا۔اس زہر کا جسمانی مظہر لیکھرام کی صورت میں ظاہر
ہوا جس کا ذکر آگے چل کر آئے گا) یہ وہ آریہ لیڈر تھا جس کی کھلیاں حضرت بانی اسلام محمد عربی هستی
جس ذکر یہ وہ تھاجس
اللہ علیہ وسلم کے خلاف زہر سے ایسی بھر پور تھیں کہ ہزار بار ڈسنے کے باوجود وہ کبھی اس زہر سے خالی نہ
علیہ
ہوسکیں۔ایک قوم سکھ باقی تھی جس کا مسکن زیادہ تر پنجاب ہے اور خصوصاً قادیان کے ارد گرد بھاری
تعداد میں آباد ہے، اس قوم کے ہاتھ میں بھی آپ نے دشمنی کا ایک زبر دست بہانہ تھما دیا۔آپ نے دعوئی
کیا کہ سکھ مت کے بانی حضرت باراگورو نانک صاحب دراصل کسی نئے مذہب کے بانی نہیں تھے ، بلکہ
نو عمری میں ہی آپ نے بت پرستی سے متنفر ہو کر دین اسلام کو دل سے قبول کر لیا تھا اور آخری سانس
تک دین اسلام کے پیرور ہے۔آپ ایک معمولی مسلمان نہ تھے بلکہ نہایت اعلنے پایہ کے بزرگ
مسلمان اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق تھے اور قرآن و سنت کے دل و جان سے پابند

تھے۔چونکہ آپ نے زیادہ تر ہندوؤں میں توحید کے قیام کے لئے جہاد کیا اور ہندو نو مسلم ہی زیادہ تر آپ
کے مسلک کے مرید ہوئے لہذا مرور زمانہ سے آہستہ آہستہ اسلام کے اس صوفی فرقہ کو ایک الگ مذہب
تصور کر لیا گیا۔اپنے اس دعوی کے ثبوت کے طور پر خدا تعالٰی سے خبر پاکر آپ نے یہ حیرت انگیز انکشاف بھی
فرمایا که حضرت با دا گورو نانک صاحب کے مقدس چوے پر مبینہ طور پر جو نا معلوم الهامی زبان درج
ہے وہ سورہ فاتحہ اور بعض دیگر قرآنی آیات ک سوا اور کچھ نہیں۔نہ صرف آپ نے یہ اعلان فرمایا بلکہ
اپنے بعض رفقا کے ساتھ خود بنفس نفیس یہ چولہ ملاحظہ فرمانے کے لئے ڈیرہ بابا نانک صاحب
تشریف لے گئے اور اس چولے کی تصاویر بھی اتر و ائیں نہیں بعد میں بکثرت شائع کروا کر دنیا پر خوب
روشن کر دیا کہ مندرجہ عبارت کوئی نئی الہامی زبان نہیں جیسا کہ سکھوں کا عقیدہ تھا، بلکہ اس پر تو محض سُورۃ
فاتحہ کلمہ طیبہ اور قرآن کریم کی بعض دیگر آیات درج ہیں۔ہر ہے کہ یہ دعوی سکھ مت کی علیحدہ مذہبی حیثیت پر ایک کاری ضرب لگاتا ہے اس نے
سکھوں
کا اس انکشاف پر سخت ناراض اور سیخ پا ہوتا ایک شیعی امر تھا۔چنانچہ پنجاب بھر کی سکھ آبادی
بھی آپ کو ناراضگی کی آنکھ سے دیکھنے لگی۔مندرجہ بالا حقائق پر نظر ڈال کر تعجب نہیں رہتا کہ کیوں حضرت مرزا صاحب اپنے زمانہ کے ابنائے آدم
کی نظروں میں بلا استثنار سب سے زیادہ مقہور و مغضوب ٹھہرے یہاں تک کہ جو پہلے اپنے تھے وہ بھی
ایسے دشمن ہوئے کہ شرافت اور نجابت کے سارے دستور بالائے طاق رکھ کر سخت اوچھے ہتھیاروں پر اتر
آئے۔صرف اس زبان ہی کو دیکھ لیجئے جو اس وقت معاند مسلمان علماء نے حضرت مرزا صاحب کے
خلاف استعمال کی۔اس قدر غلیظ اور ناپاک گالیاں سُن کر عقل باور نہیں کرتی کہ ایک مسلمان عالم کی لغت
گالیوں کے مضمون میں اتنی وسیع ہو سکتی ہے۔فتاوی کفر کی کوئی انتہانہ نہ رہی اور جہنم کی بشارتیں تو روزمرہ
کا معمول ہو تیں اور برسرِ عام دی جانے لگیں۔سب سے بڑا ظلم یہ ہوا کہ وہ دعا دی جو آپ نے کئے تھے، اُن کو اشتعال انگیزی کے لئے ناکانی
سمجھ کر آئے دن من گھڑت اور خود ایجاد دعاوی آپ کی طرف منسوب کئے جانے لگے۔اور آپ کی پاکیزہ
تحریرات کے ظروف میں وہ خیالی گند بھرے جانے تھے جن کا دہم بھی حضرت مرزا صاحب کے نزدیک حرام
اور گھر تھا۔مثلاً آپ کے متعلق
کیاگیا کہ نعوذ باللہ آپ خدا یا خدا کا بیٹا ہونے کا دعوی کرتے ہیں یا نعوذ باللہ
آپ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل اور بالمقابل نبی ہونے کا دعوی کرتے ہیں یا نعوذ باللہ آپ

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے اور امہات المومنین کی سخت توہین کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ
ادھر اپنے لینی مسلمان کہلانے والے آپ سے یہ سلوک کر رہے تھے اُدھر غیر بھی بڑی شدت اور
تدی کے ساتھ آپ پر حملہ آور ہورہے تھے۔ظاہر ہے کہ جب مسلمان ایک غیر قوم کے نبی کی موت کا
پھوٹی بھی برداشت نہیں کر سکے تو عیسائی خود نچلے کیسے بیٹھ سکتے تھے جب کہ اُن کے اپنے خدا کا اکلوتا
بیٹا مارا جار ہا تھا۔چنانچہ بڑے بڑے عیسائی پادری للکارتے ہوئے آپ کے مقابل پر مبارزت کے لئے
نکلے جن میں لاہور کے بشپ لیفرائے امرتسر کے عبداللہ آتھم اور امریکہ کے ڈوئی جیسے نامی گرامی پہلوان
شامل تھے۔ہندو قوں میں اس وقت آریہ سماج ہندومت کا ایک شدید جارحیت پسند فرقہ تھا۔اس فرقہ
نے ہندومت کی نمائندگی میں حضرت مرزا صاحب اور اسلام کو نیچا دکھلانے کے لئے شدید جنگ لڑی۔اگر چہ
عیسائی پادری بھی بانی اسلام حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی مظہر ازواج اور مقدس
اہل بیت پر نہایت کمینے اور رکیک حملے کرنے سے بھی نہیں چوکتے تھے لیکن اس بارہ میں جو تا پاک مظاہرہ
کبھی
آریہ سماج نے کیا اس کی مثال نظر نہیں آتی۔حضرت مرزا صاحب کے خلاف آریہ مت کے بغض و عناد کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔اس فرقہ کی نمائندگی
میں سب سے پیش پیش پنڈت لیکھرام تھے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے اور
سخت بے باکی سے گند اُچھالنے اور استہزاء کرنے میں یہ سب دوسرے کینه توز اور گندہ دہن مخالفین پر
سبقت لے جاچکے تھے۔حضرت مرزا صاحب نے ان پنڈت صاحب کو بھی نہایت پر شوکت الفاظ میں للکارا اور
اسلام پر ان کے حملوں کے جواب میں پے در پے نہایت شدید جوابی حملے آریہ مت پر کہئے۔جن ایام کا اہم ذکر کر رہے ہیں یہ مذہبی جنگوں کا وہ دور تھا جب کہ نظریاتی تبخیں اپنے کمال کو پہنچ چکی
تھیں اور مخالفت یا موافقت میں کوئی ایسی دلیل باقی نہیں رہی تھی جسے فریقین نے استعمال نہ کیا ہو۔حضرت مرزا صاحب نے اس طویل بحث کو فیصلہ کن صورت دینے کے لئے اپنے مخالفین کو اس
طرف توجہ دلائی کہ حق اور باطل کا فیصلہ منقولی دلائل کی بجائے اس طریق سے کیا جائے کہ جس ہذہ سب کے
ماننے والوں کا اللہ تعالٰی سے سچا اور زندہ تعلق قائم ہو اور اس کا مشاہدہ کیا جا سکے، اُسے سچا تسلیم کرلیا
جائے اور جہاں محض زبانی جمع خرچ ہو اور تعلق باللہ کی عملاً کوئی نشانی نہ ملتی ہو اسے رڈ کر دیا جائے۔آپ
نے دعوی کیا کہ اسلام کا خدا ایک زندہ خدا ہے اور اسلام کا رسول ایک زندہ رسول ہے جس کی قوت
قدسیہ آج بھی خاک کی ایک ٹکی کو خدا تما انسان بنا سکتی ہے، اسی طرح اسلام کی کتاب بھی ایک زندہ

کتاب ہے جو آج بھی ہر مخلص حق جو کا تزکیہ نفس کر کے اُسے اس قابل بنا سکتی ہے کہ اُس کا اپنے ربّ
سے ایک زندہ اور ٹھوس تعلق قائم ہو جائے۔آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص دین اسلام اور بانی اسلام اور صحیفہ
اسلام کی صداقت کو پر کھنا چاہتا ہے تو وہ آئے اور اللہ تعالیٰ کے اس انتہائی مشفقانہ اور کریمانہ سلوک
کو دیکھ لے جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل غلامی کے نتیجہ میں اس نے مجھ سے فرمایا ہے۔وہ مجھ سے
ہمکلام ہوتا ہے۔وہ مجھے فتح اور نصرت کی بشارتیں دیتا ہے، میری دعاؤں کو سُنتا ہے اور اُن کی قبولیت
کی ایسی خوش خبریاں مجھے دیتا ہے جو اپنے وقت پر نہایت صفائی سے پوری ہوتی ہیں۔وہ ہر قدم پر
میری نصرت فرماتا ہے اور میرے مخالفین کو نیچا دکھاتا ہے۔میں دُنیا میں تنہا تھا اور ساری دنیا میری
مخالفت میں یک جان و کمر بستہ تھی پھر بھی اس نے ہر مخالف کے شر سے مجھے محفوظ رکھا اور دن بدن
مجھے برکت پر برکت دیتا چلا گیا اور زمین میرے لئے غیر کے مقابل پر ہمیشہ بڑھتی رہی، آج بھی اسی طرح
وہ میری دعاؤں کو سُنتا اور میری حفاظت کی ضمانت دیتا ہے اور میرے لئے غیرت دکھاتا ہے یہاں
تک کہ روئے زمین کی تمام طاقتیں اور تمام مذاہب کے ماننے والے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگائیں تو بھی
مجھے بلاک نہیں کر سکتے اس ضمن میں آپ نے پنڈت لیکھرام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
الا ! اسے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بران محمد
کرامت گرچہ بے نام و نشان است
بیا بنگر ز غلمان محمد آئینہ کمالات اسلام )
یعنی اگرچہ کرامات اور معجزات عملاً دنیا سے ناپید ہوچکے ہیں، لیکن ! اے شکوک میں بھٹکنے والے آ
اور محمد صلے اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے ہاتھوں نمودار ہونے والے معجزات اور کرامات کا مشاہدہ کر
اور اسے نادان اور گمراہ دشمن اسلام، محمد صلے اللہ علیہ و سلم کی کاٹ دینے والی تیز تلوار سے ڈر۔اور
آپ نے تمام دنیا کے مذاہب کے رہنماؤں کو بار بار چیلنج دیا کہ اگر واقعی تم سمجھتے ہو کہ خدا تعالی تمہارے
ساتھ ہے تو اسی ایک نکتے پر سب لڑائی کا فیصلہ ہوا چاہتا ہے۔خدا تعالی کی تائید کی لازماً کچھ علامتیں ہوتی
ہیں ان علامتوں کی کسوٹی پر رکھ کر دیکھ لو کہ سچائی کس کے ساتھ ہے۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی
دوسرا مذہبی رہنما اس مقابلے کے لئے آمادہ نہ بھی ہو تو میری طرف سے یہ دعوت پھر بھی قائم رہتی ہے
اور وہ شخص جو صدق دل سے صداقت کا متلاشی ہے اس کے لئے میرے گھر کے دروازے کھلے رہیں گئے وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی