باب اول۔ پیشگوئی مصلح موعود مذہبی پس منظر اور احمدیت کا مختصر تعارف
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 5
دلیل ہو۔شوق سے آئے اور قادیان میں کچھ عرصہ میرے پاس قیام کرے۔اِس عرصہ قیام کے دوران اگر خدا
تعالٰے اسے کوئی واضح اور غیر مبہم نشان میری صداقت کا نہ دکھا دے تو وہ شخص بے شک مجھے بھوٹا
قرار دے۔آپ نے فرمایا کہ ہر سچائی روشن آفتاب کی طرح خود اپنی دلیل ہوتی ہے، اسے کسی مصنوعی سہار
کی ضرورت نہیں ہوتی۔اگر خدا تعالیٰ کسی کے ساتھ ہے تو اس کے لئے اس سے بڑھ کر صداقت کی اور کیا
ہو سکتی ہے ؟ خدا کا قرب بذات خود اپنی صداقت کی آپ دلیل ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی اس صلائے عام کے نتیجہ میں قادیان کے آریوں نے ایک محضر نامہ
آپ کی خدمت میں اس مضمون کا پیش کیا کہ آپ جو دور دراز کے بسنے والے متلاشیان حق کو بھی
قادیان اگر نشان دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں تو ہم جو آپ کے ہمسایہ میں رہتے ہیں، ہمیں کیوں اس سے
محروم رکھا جائے۔اس خیرات کو گھر سے شروع کیجئے اور پہلے ہمیں خدا تعالٰے کے قرب اور رحمت کا نشان
دکھائیے۔حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اسلام کے احیائے نو کی عظیم الشان
جدوجہد کی تاریخ میں یہ موقع ایک بلند اور عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔آپ کا قلب سلیم اس یقین
سے پر تھا کہ اسلام کی صداقت اور زندگی
بخش قوت کو پرکھنے کے لئے بلکہ ایک زندہ اور صاحب قدرت
خدا کے وجود کا ثبوت طلب کرنے کے لئے آریہ مت نے اسلام کو جو چیلنج دیا ہے اللہ تعالیٰ کی غیرت ضرور
اس موقع پر جوش مارے گی اور آپ کی گریہ وزاری کو قبول فرماتے ہوتے وہ اپنی غیر معمولی قدرت اور
رحمت کا نشان دکھلائے گا۔اب سوال یہ تھا کہ اس موقع پر کس نوعیت کا نشان طلب کیا جائے۔کیا معجزہ کے عامی تصور
کے پیش نظر آگ پر چل کر یا پانی میں سے گزر کر دکھایا جائے یا بے نثمر درختوں سے پھل توڑا جاتے، یا
چند مادر زاد اندھوں کو بینائی عطا کی جائے۔لیکن یہ سب عیدے تو عارضی نوعیت کے تماشے تھے جن
سے بنی نوع انسان کی خدمت اور اسلام کی برتری کا مستقل سامان پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔پھر یہ اس تقسیم
کے شعبدے تھے کہ دنیا کے بہت سے بازاری مداری بھی ان سے ملتے جلتے تماشے دکھا کر نظر کے دھوکے
کا سامان کرتے رہے ہیں۔علمی روشنی اور سائنسی ترقی کے اس زمانہ میں خدا تعالٰی سے اس قسم کا نشان
طلب کرنا ایک ایسا ہی فعل تھا جیسے ایک عظیم الشان شہنشاہ کی خاص رضامندی کے لمحات میں کوئی
بدنصیب اس سے دو چاریے روٹی کے ایک ٹکڑے یا چھٹے پرانے کپڑے کا سوال کر دے !
چونکہ حضرت مرزا صاحب کا مشن عالمگیر تھا اس لئے آپ کو ایک نشان چاہئے تھا جو عالمگیر حیثیت
کا حامل ہو اور سورج کی طرح مشرق و مغرب پر چھکے ، اور آپ کے مشن میں براہِ راست محمد و معاون ہو۔
اور اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا باعث بنے اور اس کی برکتوں سے رُوئے زمین پر لینے والی
تمام قومیں حصہ پائیں۔اُس وقت آپ کی عمر پچاس برس سے متجاوز ہو چکی تھی اور ظاہر زندگی کے بیشتر
ایام گزر چکے تھے۔دن بدن آپ کا یہ احساس شدت اختیار
کرتا چلا جارہا تھا کہ خدمت کے دن تو
تھوڑے رہتے جاتے ہیں اور اسلام کی فتح کا دن ابھی دور نظر آتا ہے۔اس درد میں کتنی بے قراری
تھی اور یہ کرب آپ کو کیسے کیسے تڑپا تا تھا۔اس کا کچھ اندازہ آپ کے بعض اشعار سے لگایا جاسکتا
ہے جن میں سے چند ایک مثال کے طور پر پیش ہیں :-
پھر بہار دیں کو دکھلا اسے میرے پیارے قدیر کب تلک دیکھیں گے ہم لوگوں کے بہکانے کے دن
دن چڑھا ہے دُشمنان دیں کا ہم پر رات ہے اے میرے سورج دیکھا اِس دیس کے چپکانے کے دن
دل گھٹتا جاتا ہے ہر دم جاں بھی ہے زیر وزیر اک نظر فرما کہ جلد آئیں ترے آنے کے دن
چہرہ دکھلا کر مجھے کر دیجئے غم سے رہا کب تلک لیے چلے جائیں گے ترسانے کے دن
کچھ خبر لے تیرے کوچہ میں یہ کس کا شور ہے کیا مرے دلدار تو آئے گا مرجانے کے دن
دین اسلام کو سرخرو اور کامران دیکھنے کی بیخت بے قرار تمنا لئے آپ اپنے رب سے اس کی
رحمت اور قربت کا نشان مانگنے کی طرف متوجہ ہوئے اور اس غرض سے آپ نے ہوشیار پور کے قصبہ
میں ایک مکان میں تنہا چالیس دن کے لئے گوشہ نشینی اختیار کی۔چالیس دن شب و روز عبادت اور گریہ
وزاری کرتے ہوئے آپ نے اپنے رب سے ایک ایسے باکمال فرزند کی ولادت کی التجا کی جو دین اسلام
کی فضیلت اور کلام اللہ کا مرتبہ دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے ہر ضروری صفت سے متصف ہو اور اسے دینِ
اسلام کی کامیاب خدمت کی بھر پور توفیق عطا ہو۔آپ نے چالیس روز کے بعد اس چلہ کے اختتام پر بذریعہ اشتہار یہ اعلان فرمایا کہ جو کچھ میں نے خدا سے
مانگا تھا، وہ اس نے اپنی بے پایاں رحمت اور کمال شفقت کے نتیجہ میں مجھے عطا فرمانے کا وعدہ فرمایا ہے
اور ایک ایسے متصف بہ صفات حسنہ ذی شان بیٹے کی ولادت با سعادت کی خوش خبری دی ہے جو اپنی
غیر معمولی صفات اور عظیم الشان خدمت اسلام کے ذریعہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔آپ
نے نشان کی طالب دنیا کو بتایا کہ :
" بالعام اللہ تعالٰی و اعلامه عز و جل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے جل شانه
ے خاتمہ حقیقة الوحی صفحه آخر مطبوعه شه
۵۱
"
و ما اسمہ مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کرکے فرمایا :-
میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اُس کے موافق جو تو نے مجھے
سے مانگا۔سو میں نے تیری تفرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی
رحمت سے بہ پائیہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور
لو دھیانہ کا سفر ہے تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور
قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا
ہوتا ہے اور فتح و ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اسے مظفر تجھ پر سلام خدا
نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہان میں موت کے پنجے سے نجات پادین
اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے میں باہر آدین اور تا دین اسلام کا
شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور ناحق اپنی تمام برکتون
کے ساتھ آجائے اور باطن اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور
ہا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں سو کرتا ہوں۔اور تا وہ یقین
امین کہ مین تیرے ساتھ ہون اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں
لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور پاک رسول محمد
مصطفے کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ہے۔اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جاتے۔سو مجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک
لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک رکھ غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تمہارا
مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس
روح دی گئی ہے اور وہ جس سے پاک ہے اور منی نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے
آنے کے ساتھ آئے گا۔ن صاحب شکون اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ
دنیا میں آئے گا اور اپنے میچی نفس اور روح الحق کی برکت سے
بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی
رحمت و غیوری نے اُسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔ہ سخت زمین و نسیم
ہوگا۔اور دن کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔اور وہ
۵۲
تین کو چار کرنے والا ہو گا (اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے) دوشنبہ ہے
مبارک دوشنبه - فرزند دلبند گرامی ارجمند - منظهر الاول والآخر، مظهر
الحق والعلام كان الله نزل من السما - جن کا نزول بہت مبارک
اور جلال انہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے اور جن کو خدا نے اپنی
رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے
اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلہ جلد بڑھے گا اور اسیرون کی
رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا
اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی
طرف اٹھایا جائے گا۔وَكَانَ اَمْرً ا مَقْضِيّ
+
اس پیشگوئی کے شائع ہونے پر ہندوستان کے مذہبی دنگل میں جو ہنگامہ برپا ہوا اس کی تفصیل
ایک الگ کتاب کی متقاضی ہے اور اس موضوع پر متعد د رسالہ جات اور کتب شائع ہو چکی ہیں۔اس جگہ ہم
نہایت اختصار کے ساتھ ممی پس منظر کو واضح کرنے کے لئے اُس ملک گیر رد عمل کا خلاصہ درج کیڑتے
ہیں جو اس پیشگوئی کے نتیجہ میں ظاہر ہوا :-
بعض مخالفین جو نسبتاً زیادہ سنجیدہ تھے، اس فکر میں مبتلا ہوتے کہ بیٹا تو اتفاقاً کبھی
ہو سکتا ہے لہذا یہ پیش گوئی اگر یوری بھی ہو جائے تو اسے کوئی خاص نشان قرار نہیں دیا جا سکتا۔۲۔حضرت مرزا صاحب کی بڑی عمر اور کمزور صحت کو دیکھ کر اور اس وہم میں مبتلا ہو کر
کہ چونکہ آپ نے نعوذ باللہ خدا پر بہتان باندھا ہے، مخالفین یہ یقین کر بیٹھے کہ بیٹا
تو الگ رہا بیٹی بھی ان کو نصیب نہ ہوگی اور نعوذ باللہ یہ نامراد اور بعد از پیشگوئی ہے
اور
اولاد اس دنیا سے اٹھ جائیں گے۔آتے ہم اول الذکر فریق کے رد عمل کا تجزیہ کرتے ہیں کیا واقعی پچاس سال سے متجاوز عمر کا ایک
انسان جس کی تمام زندگی ایک مقصد کے حصول میں صرف ہوئی ہو اور جس نے اپنی زندگی کے بیشتر
ایام اور راتیں اس مقصد کی پیروی میں انتہائی جسمانی ذہنی اور روحانی مشقت کے ساتھ بسر کی ہوں،
جس نے بکمال اپنے مال اور جان اور وقت اور عزت اور جذبات کو اس مقصد کی قربان گاہ کی بھینٹ
چڑھا دیا ہو، کیا وہ اپنے عزیز ترین مقصد کو محض موسوم تمنا کی نذر کر سکتا ہے ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک
نه اشتهار ۲۰ فروری شد ، مندرجه تبلیغ رسالت جلد اول صفه ۵ تا ۱۰ و مجموعه اشتهارات جلد اول خنفر تا ۱۰۳
۔۔"
ایسا شخص جس کی اپنی زندگی ہر آن خطرے میں ہو اور جو چاروں طرف سے دشمن کے نرغے میں گھرا ہوا
ہوا کیا ہندو اور کیا عیسائی کیا سکھے اور کیا دیگر مذاہب کے پیرو کار ہر مذہب وملت کے ماننے والے اس
کے خون کے پیاسے ہوں حتی کہ خود اپنے ہم مذہب اسکے خون کی پیاس میں کسی دوسرے سے پیچھے
نہ رہے ہوں۔غیر تو غیر خود اپنے آبائی گھروں میں بسنے والے اپنے ہی خاندان کے افراد اس مذہبی
عداوت میں غیروں پر بازی لے جا رہے ہوں۔کون ہے جو ان حالات میں ایک ایسی من گھڑت پیشگوئی
کرنے کی جبہ اُت کرے جس کے پورا ہونے کا انحصار دوسرے اتقاقات کے علاوہ لازماً اس اتفاق پر بھی
مبنی ہو کہ پیشین گو پیش گوئی کے بعد ایک معقول مدت تک زندہ رہے گا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کی
رفیقہ حیات کی زندگی کی ضمانت بھی اسوقت تک اس میں شامل ہو جب تک خدا تعالیٰ اس کی گود ایک موعود
بیٹے سے ہری نہیں کر دیتا۔ظاہر ہے کہ اگر صرف یہی اتفاقات پیش نظر ہوتے تو بھی کسی شخص کو اپنی
صداقت اور کذب کا انحصار ان اتفاقات پر رکھنے کی جرات نہ ہوتی لیکن اتفاقات کا یہ سلسلہ میں ختم نہیں
ہو جاتا۔پیشگوئی صرف ایک بیٹے کی پیدائش کی نہیں بلکہ ایک ایسے عظیم الشان فرزند کی ولادت کی ہے جس
کے آنے سے ایک روحانی انقلاب کی داغ بیل ڈالی جانے والی ہے۔اس ضمن میں خود حضرت مرزا
صاحب نے اپنے معترضین کو جو جواب دیا ہے وہ آپ کے اپنے الفاظ ہی میں پڑھنے سے تعلق رکھت
ہے۔آپ فرماتے ہیں :-
"اس جگہ آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہیئے کہ یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک
عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی
کریم رؤف و رحیم محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت و عظمت
ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا ہے اور در حقیقت یہ نشان ایک مردہ کے
زندہ کرنے سے صدہا درجہ اعلیٰ و اولی و اکمل وافضل واتم ہے کیونکہ مردہ
کے زندہ کرنے کی حقیقت یہی ہے کہ جناب الہی میں دُعا کر کے ایک رُوح
واپس منگوایا جائے اور ایسا مردہ زندہ کرنا حضرت مسیح اور بعض دیگر انبیا
علیہم السلام کی نسبت با تیبل میں لکھا گیا ہے جس کے ثبوت میں معترضین
کو بہت سی کلام ہے اور پھر با وصف ان سب عقلی و علی جرح و قدح کے
یہ بھی منقول ہے کہ ایسا مردہ صرف چند منٹ کے لئے زندہ رہتا تھا اور
پھر دوبارہ اپنے عزیزوں کو دوہرے ماتم میں ڈال کر اس جہان سے رخصت۔۔
۵۴
ہو جاتا جس کے دُنیا میں آنے سے نہ دنیا کو کچھ فائدہ پہنچتا تھا نہ خود اس کو
آرام ملتا تھا اور نہ اس کے عزیزوں کو کوئی سچی خوشی حاصل ہوتی تھی، سو اگر
حضرت مسیح علیہ السلام کی دعا سے بھی کوئی روح دنیا میں آئی تو و حقیقت
اس کا آنا نہ آنا برابر تھا اور بغرضِ محال اگر ایسی رُوح کتی سال جسم میں باقی
بھی رہتی تب بھی ایک ناقص روح کسی بہ ذیل یا دنیا پرست کی جو احد
من الناس ہے دنیا کو کیا فائدہ پہنچا سکتی تھی ہے مگر اس جگہ بفضلہ تعالیٰ
و احسانه و برکت حضرت خاتم الانبیاء صل اللہ علیہ آلہ وسلم خدا وند کریم نے اس عاجز
کی دُعا کو قبول کر کے ایسی با برکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی ظاہری
و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔سو اگر چہ بظاہر یہ نشان احیائے موتی
کے برابر معلوم ہوتا ہے گر غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ نشان مُردوں کے
زندہ کرنے سے صدہا درجہ بہتر ہے۔مردہ کی بھی روح ہی دُعا ہے واپس
آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی ہے۔مگر اُن
روحوں اور اس روح میں لاکھوں کو سوں کا فرق ہے۔جو لوگ مسلمانوں
میں چھپے ہوئے مرتد ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا ظہور
دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ اُن کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا ؟ اسے
پس به امر خوب ذہن نشین رہے کہ محض ایک بیٹے کی ولادت کی پیش گوئی نہیں کی گئی' ایک
ایسے فرزند جلیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جو عمر پانے والا ہو گا، نہایت ذکی اور نسیم ہوگا۔صاحب شکوہ اور
والا
عظمت اور دولت ہوگا۔تو میں اس سے برکت پائیں گی۔وہ علوم ظاہری و باطنی سے پیر کیا جائے گا۔کلام اللہ یعنی قرآن کریم کا نہایت گہرا فہم اس کو عطا ہوگا اور اس خداداد فہم سے کام لے کر وہ قرآن کی
ایسی عظیم الشان خدمت کی توفیق پائے گا کہ کلام اللہ کا مرتبہ دنیا پر ظاہر ہو۔وہ اسیروں کی رستگاری کا
موجب ہوگا۔وہ عالم کباب ہو گا یعنی اس کے دور حیات میں ایسی عالمگیر تباہیاں آئیں گی جو سب دُنیا کو
بُھون کر رکھ دیں گی۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔کیا یہ تمام صفات اور ان کے علاوہ اور بہت سی خصوصیات جو اس موعود بیٹے کی بیان کی گئی ہیں
محض ایک کے بعد دوسرے رونما ہونے والے اتفاق پر آس لگا کر بیان کی جا سکتی ہیں ؟
وہ شخص جس کی اپنی زندگی خطرے میں ہوا جس کی اپنی شہرت اور اس کے سلسلہ کی بقامہ دنیا کی نظر
ا تبلیغ رسالت جلد اول ۴۰۰۳ و اشتهار ۲۰ ر ماریخ ۱۸۸۶ مندرجه مجموعه اشتهارات جلد اول ص ۱۱۴ ۱۱۵
۵۵
میں چند دن کا کھیل ہو جس کے متعلق یہ دعوی کیا جارہا ہو کہ خدا پر افتراء کرنے والا ہے اور اس جرم کی
پاداش میں خدا کا قہری ہاتھ اُسے آج یا کل اس طرح نیست و نابود کرنے والا ہے کہ صفحہ ہستی سے
ہمیشہ کے لئے اُس کا نشان مٹ جائے گا۔اگر وہ مرد صادق نہ ہوتا تو کیسے ممکن تھا کہ ان حالات ہیں وہ ایسے
عظیم الشان اور بے نظیر صاحب عظمت و شکوہ بیٹے کی ولادت کی پیشگوئی کرنے کی جرات کرتا جس کے
پورا نہ ہونے کے ظاہری امکانات پورا ہونے کے امکانات سے ہزاروں گنا بڑھ کر تھے۔اس حقیقت سے آنکھیں بند کرنا انصاف کا خون کرنا ہے کہ جس بیٹے کی ولادت کی خبر دی جا رہی
ہے وہ ہزاروں میں سے ایک نہیں لاکھوں میں سے ایک نہیں کروڑوں اور اربوں میں سے ایک ہے
صرف یہی نہیں کہ مجموعی طور پر اس پیشگوئی کو پورا کر دکھانا کسی انسان کے بس کی بات نہیں، بلکہ
اس پیشگوئی کے بہت سے اجزاء ایسے ہیں جن میں سے کسی ایک کو پورا کرنے کی بھی کسی انسان کو قدرت
نہیں۔کون ایسا مسلمان ہے جو سخت جرات اور بے باکی دکھاتے ہوئے اپنے اس دعونی کو خدا کی
طرف منسوب کر سکتا ہے کہ اسے ایک ایسا بیٹا عطا ہو گا جو کلام اللہ کا مرتبہ اور مشرف تمام دنیا پر ظاہر کر
دے گا۔کون عیسائی ایسا ہے جو یہ دعوی کر سکے کہ اس کے بیٹے کو بائیل کا ایسا علم عطا ہو گا کہ تمام دنیا پر
با تکمیل کی فضیلت ثابت کر دکھائے گا۔اور کون ہندو ہے جو دیدوں کے بارہ میں اور کون سکھ ہے جو گر تھے کے
متعلق اپنے پیدا ہونے والے بیٹے کی طرف یہ خدمت منسوب کر سکے ؟
بیٹے ایسے دعوئی کے بعد پیدا ہوں بھی تو مرجاتے ہیں اور اگر زندہ بھی رہیں تو سوطرح کی بیماریاں اور
ناگہانی آفات ان کی راہ روکے کھڑی رہتی ہیں۔ان سب آفات سے بچ بھی نکلیں تو وہ ذہنی قابلتیں پیدا کرنا
ان کے بس کی بات نہیں ہوتی جو علمی نشو و نما کا موجب بنتی ہیں۔ایسی قابلیتیں پیدا ہو بھی جائیں تو ان کے ضائع
ہونے یا غلط راستوں پر بھٹک جانے کے خطرات صحیح راستوں پر گامزن ہونے کے امکانات کی نسبت
زیادہ ہوتے ہیں اور اگر وہ صحیح راستوں کی طرف چل بھی پڑیں تو کوئی نہیں جو اُن کی دلچسپی کا رخ خاص
سمت میں موڑ سکے، کوئی نہیں جو یہ تعین کر سکے کہ علم کی بے شمار شاخوں میں سے کون سی شاخ ان کو مرغوب
ہوگی۔اگر رجحان مذہبی بھی ہو توکون ضمانت دے سکتا ہے کہ باپ کا مذہب ہی بیٹے کو مرغوب ہوگا۔اگر
حُسنِ اتفاق سے ایسا بھی ہو جائے تو اس مذہب کی کتاب مقدس سے مالا مال ہو جانا اور غیر مذاہب کی کتب پر
اس کی فضیلت ثابت کرنے کی توفیق پا جانا یہ بھلا کس کسی کو نصیب ہوتا ہے۔یہ بحث تو آگے آئے گی کہ کس
حتنک حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو یہ توفیق نصیب ہوئی۔یہاں ذکر صرف اتنا ہے کہ کون باپ
اپنے بیٹے کے حق میں جو ابھی پیدا بھی نہ ہوا ہو۔یہ دعوی کرنے کی جرات کر سکتا ہے اور اپنی سچائی کا
دار و مدار اس دعوئی کے پورا ہونے پر رکھ سکتا ہے۔پھر اگر یہ توفیق ملیتر آبھی جائے کہ اپنے مذہب کے
مقدس صحیفہ کے اسرار و معارف پر اس قدر دسترس حاصل کرے تو وہ ذرائع میسر آنے کی ضمانت کیا
ہے جن سے کام لے کر وہ اپنے خدا داد انکشافات کو مختلف زبانوں کے تراجم میں ڈھال کر دنیا کے
کونے کونے تک پہنچانے کا انتظام کر سکے۔انتہائی نا مجھی اور سخت تعصب سے کام لئے بغیر کون یہ
!
کہہ سکتا ہے کہ ایسی عظیم الشان پیشگوئی کرنا اور پھر اسکا پورا ہو جانا نعوذ باللہ ایک مفتری کا کام بھی ہو سکتا
ہے اور اتفاقاً بھی یہ واقعہ ظہور پذیر ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی قربت اور محبت کا اس میں کوئی نشان نہیں۔اگر ایسا ممکن ہوتا تو کیوں اس نوعیت کی پیشگوئی کسی مخالف نے ملا کر کے نہ دکھا دی ؟ اس
واقعہ کو توستانشی برس گزر چکے ہیں، گویا ایک صدی تمام ہوا چاہتی ہے۔کیا آج بھی کوئی ہے جو
ایسا کرنے کی جرات کر سکے یا کل کوئی ہوگا ، چیلینج کا یہ ابد تک پھیلا ہوا راستہ ہے، کون ہے جو اس پر قدم
مارنے کی جرات کرے گا ؟
اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر ایسی پیشگوئی نہ کوئی کر سکتا تھا نہ کر سکے گا۔سوائے اس کے کہ خود اپنے
ہی ہاتھوں اپنی ابدی ذلت اور رسوائی کا سامان کرنا چاہے۔ہم یہ دعوی کسی اندھے عقیدہ کی وجہ سے
نہیں کر رہے بلکہ ہر منصف مزاج اسی شدت کے ساتھ اس دعوئی کی تصدیق کرے گا اور اگر خدا تعالٰی کا
کوئی وجود ہے اور وہ ہمارے افعال پر نظر رکھتا ہے اور کار خانہ قدرت کے سیاہ وسفید میں اس کا کوئی عمل
دخل ہے تو گو یہ تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص اپنے پاگل پن میں یا از او انتزار کوئی ایسی بڑ ٹانک دے
جس کا تعلق آئندہ تین چوتھائی صدی پر پھیلے ہوئے واقعات سے ہو۔لیکن یہ بہر حال یا ور نہیں کیا جا
سکتا کہ ایک زندہ اور فعال رب جو تمام قوانین قدرت کی باگ ڈور سنبھالے ہوتے ہوا وہ اس جھوٹے
دعویدار کے منہ سے نکلی ہوئی ایک ایک بات کو پورا کر دکھائے اور اسے غیب کے اُن اَن گنت مخفی در مخفی
اسباب پر غلبہ عطا کرے جن پر ایک خاص شکل اور خاص ترتیب سے خاص وقتوں پر ہی مستقبل میں
رونما ہونے والے واقعات کا انحصار ہوتا۔انہی اشکال ضروریہ کی وجہ سے گذشتہ ایک صدی میں
حضرت مرزا صاحب کے سوا کوئی اور شخص ایسا دعوئی نہ کر سکا۔ہاں صرف ایک بد قسمت کو یہ جرات
ہوئی کہ اس پیشگوئی کے بالمقابل اور برعکس ایک منفی نوعیت کی پیشگوئی کرے۔اس پیشگوئی کرنے والے
کا حال چونکہ کسی قدر تفصیل کے ساتھ آگے بیان کیا جائے گا لہذا فی الحال ہم اس مضمون کو چھوڑ کر
موخر الذکر مخالف طبقہ کے رد عمل کو لیتے ہیں :-۔۔
مؤثر الذکر طبقہ جو در اصل اس پیشگوئی میں پی پی رکھنے والوں کی اکثریت پر مشتمل تھا اور جس
دلچسپی
میں بکثرت مولوی بھی شامل تھے اور پادری بھی اور پنڈت بھی اور محنت اور پر فقیر بھی پیشگوئی کے شائع
ہوتے ہی اس کی نامرادی کا انتظار کرنے لگے۔بعض تو ان میں سے ایسے تھے کہ وقت سے قبل ہی تمسخر
اور استہزاء میں مصروف ہو گئے۔اور بعض بڑی بے صبری سے موقع کے انتظار میں دن کاٹنے لگے۔اس
پیشگوئی کے بعد پہلی ولادت میں حضرت مرزا صاحب کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی۔۵ را پر مل شاہ کو
بچی کا پیدا ہونا تھا کہ اس طبقہ کی طرف سے ہنسی ٹھٹھے کا ایک شور بلند نہوا اور مخالف اخبارات میں ہے
در پے اعلانات ہوتے کہ "مرزا کی پیشگوئی جھوٹی نکلی۔حضرت مرزا صاحب نے ان مخالفین کو بارہ بار توجہ دلائی کہ پیشگوئی میں یہ خبر تو دی ہی نہیں گئی کہ
اس پیشگوئی کے بعد میہلا بچہ لڑکا ہی ہو گا۔بلکہ واضح طور پر اس موعود بچے کے نو سال کے عرصہ میں پیدا
ہونے کا ذکر تھا۔لیکن باوجود اس حقیقت سے آگاہ ہونے کے مخالفین ایک مدت تک انجان بنے رہے
اور تمسخر اور استہزار سے دل بہلا کر اپنے اپنے دینوں کی بزعم خود بھاری خدمت سرانجام دیتے رہے۔بلاش به تاریخ ابنا تے عالم کسی دوسرے ابن آدم کی پیدائش سے قبل ایسے ہنگامہ کا منظر پیش نہیں
کرتی اور اس کی کوئی نظیر مذہبی یا غیر مذہبی دنیا میں بھی نہیں ملتی کہ ایک بچہ جو ابھی پیدا بھی نہ ہوا ہو ،
محل نزاع بن جاتے اور اس کا امکانی وجود کروڑوں انسانوں کی بحث کا موضوع ہو جائے اور مختلف
مذاہب کے ہزار ہا رہنما اس کی پیدائش سے قبل دل کی گہرائیوں سے یہ آرزو کریں کہ کاش وہ پیدا ہی
نہ ہو۔اور اگر وہ پیدا ہو بھی جاتے تو خدا کرے کہ لولی لنگڑا یا مفلوج اور ہزارہ قسم کے عیوب لئے دنیا میں آئے
تا کہ ان کے جذبہ بغض و عناد کو تسکین ملے اور حاسدوں کے دلوں کو ٹھنڈک نصیب ہو۔پھر جس کے متعلق
لاکھوں دلوں میں یہ تمنائیں مچلتی ہوں کہ اگر وہ صحت مند ہی پیدا ہو جائے تو کاش ایسا ہو کہ وہ اُن کی
آنکھوں کے سامنے پروان چڑھنے سے پہلے ہی مر جاتے یا بہت سے ایسے وبال اُس پر آپڑیں کہ کسی کام
کے قابل نہ رہے۔یعنی زندہ رہے بھی تو اپنے چاہنے والوں کے دلوں کا ناسور بن کر زندہ رہے۔یہ وہ منفرد بچہ تھا جس کی پیدائش سے قبل مذہبی دنیا نے ایک ایسا دلچسپ واقعاتی ڈرامہ دیکھا
جس میں وہ تمام عناصر جمع ہوگئے تھے جو ایک ڈرامہ کی روح رواں ہوتے ہیں۔آیتے ! دیکھیں کہ مستقبل
پر پڑا ہوا غیب کا تاریک پر دہ کب اٹھتا اور ہمیں کیا دکھاتا ہے ؟۔۔جب حاسدین اور مخالفین کے اس موخر الذکر گروہ میں جس کا ذکر چل رہا ہے، آریہ مت کا نامور
پہلوان لیکھرام بھی دندناتا ہوا آن کو دا۔حضرت مرزا صاحب کے مدمقابل تمام مذہبی رہنماؤں میں وہ واحد
شخص تھا جس نے یہاں تک بے باکی سے کام لیا کہ حضرت مرزا صاحب کے جھوٹے ہونے کا صرف
دعوئی ہی نہیں کیا بلکہ آپ کی پیشگوئی کے مقابل پر ایک اپنی پیشگوئی بھی خدا تعالے کی طرف منسوب
کر کے شائع کر دی۔اس پیشگوئی نے ایک نیا اور نہایت ہی دلچسپ عنصر اس مقابلہ میں شامل کر دیا یعنی
عملاً اس دعوئی کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی گئی کہ خدا تعالیٰ کی طرف جھوٹی پیش گوئیاں منسوب
کرنا کس قدر آسان ہے !
لیکھرام کی یہ پیشگوئی منفی پہلو رکھتی تھی یعنی ہر وہ خوشخبری جو حضرت مرزا صاحب نے خدا تعالیٰ کی
طرف سے اپنے حق میں بیان فرمائی لیکھرام کی پیشگوئی میں خدا تعالی ہی کی طرف منسوب کر کے اس کا
رد کیا گیا اور ہر اچھی خبر کے مقابل پر ایک بُری اور منحوس خبر رکھ دی گئی اور اس طرح یہ انتہائی دلچسپ مذہبی
مقابلہ اپنے معراج کو پہنچا جبکہ وہ بچہ جس کے بارہ میں شرق و غرب کا بعد رکھنے والی متقابل پیشگوئیاں
کی جارہی تھیں، ابھی نیست سے وجود میں نہیں آیا تھا۔بغرض موازنہ لیکھرام کی پیشگوئی بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل اور اس لائق ہے کہ اس کا نہایت
غور سے مطالعہ کیا جائے کیونکہ :
-
F۔اس کے مطالعہ سے رات اور دن ظلمت اور نور کا فرق بڑا کھل کر سامنے آجاتا ہے۔ایک طرف حضرت مرزا صاحب کی مثبت پیشگوئی رکھیئے دوسری طرف پنڈت لیکھرام
کی منفی پیشگوئی اور یہ حقیقت نہ بھولئے کہ یہ دونوں ہی خدائے واحد کی طرف منسوب
کی جارہی ہیں، یہ ایک نہایت دلچسپ اور بصیرت افروز موازنہ ہے۔پیشگوئی کا مطالعہ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس پیشگوئی کے نتیجہ میں ہمیں اپنے
ہی زمانہ میں عملاً یہ موقع نصیب ہو گیا کہ خدا تعالٰی پر جھوٹ بولنے والوں سے خدا تعالیٰ
کے سلوک کا مشاہدہ کر سکیں۔ایک خدا کی طرف دو مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی
طرف سے دو متضاد اور متخالف پیش گوئیوں کا منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دونوں میں
سے ایک ضرور جھوٹی ہے۔- پیشگوئی کا مطالعہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس میں مخالفین کے جذبات کی
ساری روح سمٹ کر آگئی ہے۔اگرچہ لیکھرام بحیثیت آریہ لیڈر ہونے کے عیسائی
یا مسلمان مخالفین کی نمائندگی نہیں کر سکتا تھا لیکن مرزا صاحب سے خدا تعالٰی کے
جس سلوک کی بے قرار تمنا سب مخالفین کے دلوں میں شدت سے مچل رہی تھی
۵۹
اُس کی اس سے زیادہ صحیح اور مکمل تصویر نہیں کھینچی جاسکتی تھی۔یہ مسئلہ کہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے نہیں کیا دکھایا۔؟ ناظرین آئندہ صفحات کے مطالعہ
سے بآسانی معلوم کر سکیں گے۔لیکھرام کی پیشگوئی کے اہم نکات حسب ذیل ہیں۔یہ تمام پیشگوئی لکھنے سے ہم اس لئے قاصر
ہیں کہ اس کی زبان نہایت دل آزار ہے جسے دہرانے کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔پس بامر مجبوری اس
میں سے صرف وہ مخالفانہ دعاوی پیش کئے جارہے ہیں جو حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی کے کسی
حصہ کی تردید یا نفی میں کئے گئے ہیں۔الفاظ من وعن پنڈت لیکھرام کے اپنے ہیں :
تقابلی نقشه
پیشگوئی حضرت مرزا غلام احمد صاحب مخالفانہ پیشگوئی پنڈت لیکھرام
به نسبت مصلح موعود
به نسبت پسر موعود ( نقل کفر کفر نه باشد)
نیا نے مجھے مخاطب
کر کے فرمایا کہ میں " رحمت کا نہیں زحمت کا کیا ہو گا آپ
تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں“ تو ہر بات کو اُلٹی سمجھتے ہیں اور کر "
میں امتیاز نہیں رکھتے۔م تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ "خُدا اس سفر کو نہایت منحوس بتلاتا ہے
کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا " آپ نے شاید بود مانہ میں بنا کنجر کی سرائے
میں جیل خانہ کے متصل فروکش ہونے کو مبارک
سمجھا ہوگا۔م سو قدرت اور رحمت کا نشان تجھے دیا خدا کہتا ہے میں نے قہر کا نشان دیا ہے۔رحمت کا نشان تو صرف بنا کنجر کی سرائے
جاتا ہے۔"
م اے مظفر ! تجھ پر سلام "
م
تھی اور بس“
اے منکر و مکار تجہ پر آلام "
خُدا نے کھاتا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں خدا کہتا ہے کہ میں جلد معصومی کو فی النار
موت کے پنجہ سے نجات پادیں اور وہ کروں گا۔اور قبر سے نکال کر جہنم میں
جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں" ڈالوں گا“
تا دین اسلام کا مشرف اور کلام اللہ کا " آج تک گویا جس کا نام اسلام ہے وہ
مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔محض خیال خام تھا اور جس کا نام قرآن
تھا وہ شرف کے مرتبہ سے برکسران تھا
اب مرزا کی بدولت شرف ومرتبہ لوگوں پر
ظاہر ہوگا اور قرآن و اسلام کا نام باہر ہوگا۔م اور ناحق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ مرزا ہی کے منہ سے ثابت ہوا کہ اب تک
آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں دین اسلام میں باطل اپنی تمام نحوستوں
کے ساتھ بھاگ جائے۔میں تیرے ساتھ ہوں
کے ساتھ موجود تھا اور حق مع اپنی برکتوں
کے مفقود۔اب ساحیر قادیانی کے وجود
سے حق آوے گا اور باطل جاوے گا"
پہلے پیشوایان کے ساتھ کون تھا ؟ کیا
شیطان بے عنوان تھا۔البتہ خدا کا یہ
فرمان تھا کہ مرزا کا ساتھی نہیں، اس کا
مددگار شیطان ہے"
غدا نے یہ نقرہ سُن کر مسکرا کر فرمایا کہ
پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک ذکی تو اس فریب کو سمجھا ؟ عرض کیا کہ میں
م سو مجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور
غلام لڑکا تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے
ہی تخم سے ہوگا۔تو دو کوس کے فاصلے پر رہتا ہوں مجھے
کیا معلوم ہے۔۔۔کیا واقعی لڑکا ہوگا ؟
فرمایا نہیں لڑکی۔مگر اپنا الہام سچا کرنے
کو مرزا اس وقت ضرور فریب کھیلے گا
اور اُسی وقت ہم تجھ کو اطلاع دیں گے