باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 3
۹۳
لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں اور اس طرف بھی قرآن کریم میں اشارہ موجود ہے کہ عوام
الناس جو اصول کو اچھی طرح نہیں سمجھتے بسا اوقات امام کے قریب تر رہنے والوں سے بھی نمونہ
پکڑتے ہیں خواہ وہ میرا ہی کیوں نہ ہو لہذا جہاں تک اہل بیت کا تعلق ہے ان پر سیر حال دوهری
احتیاط کی ذمہ داری ہے۔اس پہلو سے اس زمانہ میں جب کہ مغربی تہذیب صرف ایک لباس ہی
کے ذریعہ ہماری قدیم تمدنی روایات پر حملہ آور نہیں ہو رہی تھی بلکہ اس کے ساتھ بہت سی دیگر اخلاقی
خرابیاں بھی سرعت سے ہندوستان میں پھیل رہی تھیں۔انگریزی لباس کو اپنانے کے نتیجے میں
ایسے طبقہ کے لئے جس کا ذکر اوپر گزر چکا ہے، یقیناً یہ خطرہ تھا کہ وہ انگریز کے لباس کے ساتھ دیگر
برائیوں میں بھی موت ہو جاتے۔اس خطرہ کی نشاندہی کرم و محترم رسالدار میجر محمد ایوب خان صاب
مرحوم نے کھلے لفظوں میں فرماتی ہے اور آپ نے اسے درست تسلیم فرمایا اور آئندہ کے لئے اس
لباس کو ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میں خاص طور پر اس امر کی وضاحت اس لئے کر رہا ہوں کہ اس واقعہ سے غلط
استنباط کرتے ہوئے کوئی اسے شرعی مسئلہ نہ سمجھ بیٹھے جب کہ خود حضرت مرزا بشیر الدین محمود
احمد صاحب کے نزدیک اس کی یہ حقیقت نہ تھی۔اس ضمن میں حضرت مرزا محمود احمد صاحب
کے بچپن کے ایام کے ذکر سے چند لمحے کی رخصت لیتے ہوئے ایک بہت بعد کا واقعہ بیان کرتا
۱۹۵۵
ہوں جو میرے سامنے گزرا اور بس کے اور بہت سے گواہ بھی موجود ہیں :
واقعہ یوں ہے کہ 2002ء میں جب حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ
بغرض علاج انگلستان تشریف لے گئے تو حضور کے دوسرے کئی بچوں کی طرح مجھے بھی حضور کی
معیت کی سعادت نصیب ہوئی۔وہاں ایک موقعہ پر کھانا کھاتے ہوئے مکرم و محترم چوہدری محمد
ظفر اللہ خان صاحب سے انگریزی لباس کے مسئلہ پر گفتگو چل پڑی۔محترم چوہدری صاحب چونکہ
خود کوٹ نیلون استعمال فرماتے تھے اس لئے چاہتے تھے کہ ایک دفعہ کھل کر حضور اس بارہ میں
کوئی فیصلہ صادر فرمائیں۔اس موقع پر حضرت صاحب نے جو موقف اختیار فرمایا وہ وہی تھا میں
کا میں ذکر کر آیا ہوں، یعنی یہ لباس خصوصاً اس لئے آپ کو نا پسند تھا کہ یہ ہماری قوم کی غلامانہ
ذہنیت کا آئینہ دار تھا۔آخر یہ کیا وجہ ہے کہ انگریزوں نے اپنی حکومت کے زمانہ میں ہمارا لباس
نہیں اپنایا بلکہ وہ اپنے لئے اُسے ذلت کا موجب سمجھتے رہے۔ایسی صورت میں آپ کے نزدیک یہ
بے غیرتی اور بے قمیتی تھی کہ ان کے لباس کو اختیار کیا جائے۔حضور کا یہ جواب سن کر محترم چوہدری
۹۴
صاحب نے گذارش کی کہ اب تو وہ صورت حال باقی نہیں اور کیا انگریز اور کیا امریکن سب مغربی
قومیں بکثرت ہمارا لباس اختیار کرنے لگی ہیں لہذا وہ کراہت باقی نہیں رہنی چاہئے۔مکرم چوہدری صاحب
نے یہ بھی گزارش کی کہ مرور زمانہ سے اب آہستہ آہستہ یہ انگریزی لباس ایک بین الاقوامی حیثیت اختیار
کرچکا ہے اور مشرق بعید کی دوسری آزاد اور باغیرت قومیں بھی اسے اپنا چکی ہیں، نیز ہمارے لباس
کی نسبت یہ کچھ سستا بھی پڑتا ہے۔خاص طور پر یورپین ممالک میں شلوار قمیص اور اچکن کو صاف
ستھرا رکھنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔اس پر حضور نے فرمایا کہ ہاں ایسی صورت میں تو کوئی قابل
اعتراض بات نہیں رہتی البتہ ٹائی لگانے کے متعلق مجھے یہ تردد ہے کہ کہیں یہ صلیب کی علامت نہ ہو
اس لئے بغیر ٹائی کے استعمال کر لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔چوہدری صاحب نے اس کے جواب
میں جو گزارش کی وہ یہ تھی کہ ٹائی صلیب کی علامت یقینا نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہودی قوم کبھی بھی
اسے نہ اپناتی نیز ناتی در اصل سرد ممالک کے اس رویال کی بدلی ہوئی صورت ہے جو گردن کو
سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ تو میں استعمال کرتی تھیں بعد ازاں اس کا کام صرف کالر کو بند
کرنے کا رہ گیا۔اس استدلال کو قبول کرتے ہوئے حضور نے نہ صرف اس کی اجازت فرمائی بلکہ محترم
ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب مرحوم کو جو سفر میں حضور کے ہمراہ تھے الطور لطیفہ ایک ٹائی کا تحفہ
بھی مرحمت فرمایا۔اصل مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے حضرت صاحبزادہ صاحب کے تربیت سے متاثر ہونے
اور بخوشی اسے قبول کرنے کا ایک اور واقعہ پیش کیا جاتا ہے۔آپ فرماتے ہیں :-
میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگوں
کی بچپن میں تربیت کا اب تک مجھ پر
اثر ہے اور جب وہ واقعہ یاد آتا ہے تو بے اختیار ان کے لئے دل سے
دعا نکلتی ہے۔ایک دفعہ ایک لڑکے کے کندھے پر کسی ٹیک کر کھڑا تھا
کہ ماستر قادر بخش صاحب نے جو مولوی عبد الرحیم صاحب در دو کے والد
تھے اس سے منع کیا اور کہا کہ یہ بڑی بات ہے۔اس وقت میری عمر
بارہ تیرہ سال کی ہوگی۔لیکن وہ نقشہ جب بھی میرے سامنے آتا ہے اُن
کے لئے دل سے دُعا نکلتی ہے"۔ہے
اس واقعہ سے بھی مزید اس امر پر روشنی پڑتی ہے کہ آپ میں اچھی تربیت قبول کرنے کا کیسا
19×9
ے اخبار الفضل قادیان ار مارچ ۱۹۳۷ )
۹۵
طبعی میلان
پایا جاتا تھا اور صرف یہی نہیں کہ آپ نصیحت کی بات کو بُرا نہیں مناتے تھے بلکہ اس کے
نتیجہ میں شکر گزاری کا ایسا شدید جذبہ دل میں پیدا ہو جاتا تھا کہ سالہا سال گزر جانے اور بچپن کے بعد
جوانی اور جوانی کے بعد بڑھاپا آجانے کے بعد بھی اس کی شدت کم نہ ہوئی۔یہ فقرہ بہت ہی
فکر انگیز ہے کہ :
" جب وہ واقعہ یاد آتا ہے تو بے اختیار اُن کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے
خود اپنی تربیت کی اہمیت
-
انسانی تربیت میں ایک بڑا حصہ اُن نصائح کا ہوتا ہے جو وہ اپنے بہی خواہوں سے سنتا ہے
اور ایک حصہ اس طعن و تشنیع کا جود دشمن کی زبان سے کسی نیک نیتی کے نتیجہ میں نہیں نکلتی بلکہ محض
زخم پہنچانے کی خاطر صادر ہوتی ہے۔ایک حصہ اُن حماقتوں کا بھی ہوتا ہے جو وہ گردوپیش میں
بیوقوفوں سے سرزد ہوتا ہوا دیکھتا ہے اور ایک حصہ ان خود کردہ غلطیوں کا بھی جن کے سرزد
ہونے کے بعد جلد یا بدیر احساس ندامت دل و دماغ کو کریدنے لگتا ہے۔ان سب امور کے علا وہ
انسان کی اپنے گرد و پیش پر غور کرنے کی عمومی عادت بھی تربیت کے معاملے میں نہایت اہم کردار
ادا کرتی ہے وَتَفكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ میں اسی عادت کا ذکر ہے۔اس طرز فکر
کے دو پہلو ہیں۔ایک یہ عادت کہ انسان اپنے گرد و پیش پر غور و فکر کر کے اور اپنے نفس میں ڈوب
کہ معارف اور حقائق کے نئے نئے موتی تلاش کرتا رہے اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو باتیں اُسے
آبائی عقائد اور عادات واطوار کے نتیجہ میں از خود گویا ورثے میں ملی ہیں، انہیں آنکھیں بند کر کے قبول
نہ کرے بلکہ اس وقت تک کہ وہ مور ولی عقائد عقل کو قاتل نہ کر لیں اور دل میں جاگزیں نہ ہو جائیں
انہیں نہ اپنائے جس انسان میں اس قسم کی عادت ہو اُسے گویا ایک اندرونی مربی عطا ہو جاتا ہے
جو تا زندگی اس کے ساتھ رہتا اور اس کی فکری نشو و نما میں ہمیشہ مدد گار بنا رہتا ہے۔یہ طرز فکر ذہنی
دیانت کا بھی متقاضی ہے جس کے بغیر صحیح نتائج تک رسائی ممکن نہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب
کو یہ مربی بھی عطا ہوا تھا۔اور آپ کو بڑے بڑے مسائل سے لے کر چھوٹی چھوٹی باتوں پر غور کرنے
اور انہیں ذہن میں منقلب کرتے رہنے کی عادت تھی۔دو واقعات اس تعلق میں بطور مثال نہیں
ہیں۔اولاً۔آپ فرماتے ہیں:۔میں نے بچپن میں یہ اعتراض آریوں کا شنا کہ خدا کچھ پیدا نہیں کرسکتا
۹۶
وہ کسی چیز کے پیدا کرنے کے لئے روح اور مادہ دونوں کا محتاج ہے۔میری یہ عادت تھی کہ ایسے مسائل کو لے کر جو عقل کے مخالف ہوتے ہیں غور
کیا کرتا تھا۔مجھے خوب یاد ہے کہ میں ایک دفعہ رات کے وقت دیوار سے
ٹیک لگائے ستاروں پر غور کر رہا تھا۔میں نے یہ خیال کرنا شروع کیا کہ ان
ستاروں کے اوپر بھی کوئی چیز ہے تو میں نے خیال کیا کہ اگر کوئی چیز نہیں
تو خلاصہ ناممکن ہے اور اگر کہو کہ کچھ اور بھی ہے تو پھر اس کے بعد کچھ اور
بھی ہوگا۔غرضیکہ اسی طرح سوچتے سوچتے میں نے دیکھا کہ انسان تو اس
نظری مسئلہ کو بھی حل نہیں کر سکتا اور اس سوال کے دو ہی جواب ہیں،
اور دونوں ہی ناممکن میں لے
ایک اور موقعہ پر آپ فرماتے ہیں :-
میں علمی طور پر بتلاتا ہوں کہ میں نے حضرت صاحب کو والد ہونے کی
وجہ سے نہیں مانا تھا بلکہ جب میں گیارہ سال کے قریب کا تھا تو میں نے صتم
ارادہ کیا تھا کہ اگر میری تحقیقات میں وہ نعوذ باللہ جھوٹے نکلے تو میں گھر
سے نکل جاؤں گا۔مگر میں نے ان کی صداقت کو سمجھا اور میرا ایمان بڑھتا
گیا حتی کہ جب آپ فوت ہوئے تو میرا یقین اور بھی بڑھ گیا ہے
اس سلسلہ میں یہ تیسرا واقعہ بھی آپ کے ذہنی انقلاب کی نشاندہی کرتا ہے۔آپ فرماتے ہیں:
منشہ میرے قلب کو اسلامی احکام کی طرف توجہ دلانے کا موجب ہوا
اس وقت میں گیارہ سال کا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
لئے کوئی شخص چھینٹ کی قسم کے کپڑے کا ایک مجبہ لایا تھا۔میں نے آپ
سے وہ جبہ لے لیا تھا کسی اور خیال سے نہیں بلکہ اس لئے کہ اس کا رنگ
اور اس کے نقش مجھے پسند تھے میں اسے پہن نہیں سکتا تھا۔کیونکہ اس
کے دامن میرے پاؤں سے نیچے لٹکتے رہتے تھے۔19۔جب میں گیارہ سال کا ہوا اور نالہ نے دنیا میں قدم رکھا تو میرے
دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ میں خدا تعالیٰ پر کیوں ایمان لاتا ہوں، اس کے
الفضل ۲۳ اگست ۱۹ در ۵ له الفضل ارجون ١٩٣٣ ص
96
وجود کا کیا ثبوت ہے ؟ میں دیر تک رات کے وقت اس مسئلہ پر سوچتا
رہا۔آخر دس گیارہ بجے میرے دل نے فیصلہ کیا کہ ہاں ایک خدا ہے۔وہ گھڑی میرے لئے کیسی خوشی کی گھڑی تھی جس طرح ایک بچے کو اس
کی ماں مل جائے تو اسے خوشی ہوتی ہے اسی طرح مجھے خوشی تھی کہ میرا
پیدا کرنے والا مجھے مل گیا۔سماعی ایمان علمی ایمان سے تبدیل ہو گیا۔میں
اپنے جامہ میں پھولا نہیں سماتا تھا میں نے اسی وقت اللہ تعالیٰ سے دُعا
کی اور ایک عرصہ تک کرتا رہا کہ خدایا ! مجھے تیری ذات کے متعلق کبھی
شک پیدا نہ ہو۔اس وقت میں گیارہ سال کا تھا۔مگر آج بھی اس دُعا
کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔میں آج بھی میں کہتا ہوں خدایا تیری رات
کے متعلق مجھے کبھی شک پیدا نہ ہو۔ہاں اُس وقت میں بچہ تھا۔اب مجھے
زائد تجریہ ہے۔اب میں اس قدر زیادتی کرتا ہوں کہ خدایا مجھے تیری قوات
کے متعلق حق الیقین پیدا ہو۔جب میرے دل میں خیالات کی وہ موجیں پیدا ہونی شروع ہوئیں چن
کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے تو ایک دن ضحی کے وقت یا اشراق کے وقت
میں نے وضو کیا اور وہ جبہ اس وجہ سے نہیں کہ خوبصورت ہے بلکہ اس
وجہ سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور مشترک ہے یہ پہلا
احساس میرے دل میں خدا تعالیٰ کے فرستادہ کے مقدس ہونے کا تھا ،
پہن لیا تب میں نے اس کو ٹھڑی کا جس میں میں رہتا تھا دروازہ بند کر لیا
اور ایک کپڑا بچھا کر نماز پڑھنی شروع کی اور میں اس میں خوب رویا خوب
رویا، خوب رویا اور اقرار کیا کہ اب نماز بھی نہیں چھوڑوں گا۔اس گیارہ
سال کی عمر میں مجھ میں کیسا عزم تھا! اس اقرار کے بعد میں نے کبھی نماز نہیں
چھوڑی گو اس نماز کے بعد کسی سال بچپن کے ابھی باقی تھے میرا وہ عدم
میرے آج کے ارادوں کو شرماتا ہے مجھے نہیں معلوم میں کیوں رویا
فلسفی کے گا۔اعصابی کمزوری کا نتیجہ ہے۔مذہبی کے گا تقویٰ کا جذبہ
تھا مگر میں جس سے یہ واقعہ گزرا کہتا ہوں، مجھے معلوم نہیں میں کیوں رویا ؟
۹۸
ہاں یہ یاد ہے کہ اس وقت میں اس امر کا اقرار کرتا تھا کہ پھر کبھی نماز نہیں
چھوڑوں گا۔اور وہ رونا کیسا با برکت ہوا ! اور وہ افسردگی کیسی راحت
بن گئی ! جب اس کا خیال کرتا ہوں تو سمجھتا ہوں کہ وہ آنسو ہسٹیریا کے
دورہ کا نتیجہ نہ تھے پھر وہ کیا تھے ؟ میرا خیال ہے وتمس روحانی
کی گرم کر دینے والی کرنوں
کا گرایا ہوا پسینہ تھے۔وہ مسیح موعود کے کسی
فقرہ یا کسی نظر کا نتیجہ تھے اگر یہ نہیں تو میں نہیں کہہ سکتا کہ پھر وہ کیا تھے پہلے
الحكم جوبلی نمبر دسمبر ۶۱۹۳۹
٩٩
ایک ایسا بچہ جس کی پیدائش اتنے بڑے عالمگیر نزاع کا مرکز بنی رہی ہو اور جس کی لمبی
اور بامراد زندگی کے ساتھ اس کے باپ کی صداقت کی پہچان کی تمام تر امیدیں وابستہ ہوں، یقینا
اس لائق ہے کہ اس کا باپ اس کی صحت و عافیت اور تعلیم و تربیت کے انتظام میں کوئی کسر اٹھا
نہ رکھے۔لیکن تعجیب ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نہ کیا گیا۔نہ
اس بچے کی صحت وعافیت کی طرف کوئی غیر معمولی توجہ دی گئی نہ اس کی تعلیم و تربیت کا کوئی خاص
اہتمام کیا گیا۔یہ بات بھی نہ تھی کہ بچہ از خود ہی صحت مند اور توانا تھا یا تعلیم میں ویسے ہی بہت ہوشیار
تھا اور کسی مخصوصی توجہ کا محتاج نہ تھا۔اس کے برعکس یہ ایک نحیف و نا تواں بچہ تھا جس کی صحت
کسی بھی زاویہ نگاہ سے قابل رشک قرار نہیں دی جا سکتی تھی اور جس سے قبل پیدا ہونے والے
اس کی والدہ کے تمام دوسرے بچے کم سنی ہی میں فوت ہو چکے تھے۔آپ کی آنکھوں میں گھروں کا
جو آزار تھا وہ محض جسمانی تکلیف کا موجب ہی نہیں تھا بلکہ حصول تعلیم میں بھی مشکلات پیدا کر رہا تھا۔بسا اوقات آپ بچپن کے زمانہ میں آنکھوں کی بیماری کے باعث سکول جانے سے قاصر رہتے اور جاتے
بھی تو پڑھائی کی طرف کما حقہ توجہ نہ دے سکتے۔جس کے نتیجہ میں آپ کے بچپن کا تعلیمی دور کسی بھی
دنیوی معیار کے لحاظ سے تسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ ایک اہم نفسیاتی سوال ہے کہ وہ شخص جو اپنے ہاں کسی ایسے بچے کی ولادت کی پیشگوئی کرے جو لمبی
عمر پانے والا اور صاحب علم و فضل ہوا وہ پیشگوئی اگر اس نے خود بنائی ہو اور اس کا الہی بشارات
سے کوئی تعلق نہ ہو تو ایسی صورت میں اپنے بچو کی تعلیمی دیکھ بھال وغیرہ سے متعلق اس کا کیا طیز زیل
ہونا چاہیئے۔یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، دوست اور ہمن تمام دنیا کی آنکھیں اس بچے پر لگی ہوئی تھیں
لیکن حیرت کی بات ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو اس بارہ میں کبھی کوئی تشویش لاحق نہ ہوئی اور
سواتے اس کے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے قرآن کریم ناظرہ ختم کرنے پر آپ نے غیر معمولی خوشی
منائی، صاحبزادہ صاحب کی تعلیم میں آپ کی کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آتی۔زمانہ کے دستور کے مطابق صاحبزادہ صاحب کی تعلیم کا آغاز گھر پر ہی حروف کی سوجھ بوجھہ
پیدا کرنے اور قرآن کریم ناظرہ پڑھنے کے ذریعہ ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایس
غرض سے حافظ احمد اللہ ناگپوری کو مقرر فرمایا۔آپ کو قرآن کریم سے جو عشق تھا اس کا کچھ اندازہ اس
سے ہوتا ہے کہ جب صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے ناظرہ قرآن کریم پڑھ لیا تو حضرت صاحب
نے ایک نہایت شاندار تقریب اس موقع پر منعقد فرمائی اور بطور شکرانہ کے حافظ صاحب کو ڈیڑھ صد
روپے کی رقم جو اس زمانہ کے معیار کے لحاظ سے ایک بہت بڑی رقم تھی عطا فرمائی۔اس تقریب میں
قادیان کے دوستوں ہی کو مدعو نہیں کیا گیا بلکہ دور دور کے تعلق والوں کو بھی دعوت دی گئی۔گویا
باقاعدہ ایک سیشن کا اہتمام تھا۔علاوہ ازیں آپ نے ایک دعائیہ آمین بھی لکھی جو ایک جلسہ میں پڑھ کر سنائی گئی۔اس آمین
کا مطالعہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔کیونکہ اس سے ایک طرف اس عظیم باپ کے پر خلوص جذبات
کی تصویر سامنے آجاتی ہے اور دوسری طرف یہ حقیقت بڑی شدت سے محسوس ہونے لگتی ہے کہ
آپ اس بچے کی تربیت کے معاملہ میں اصل انحصار اللہ تعالیٰ ہی پر رکھتے تھے اور بھروسہ دعاوں پر
تھا نہ کہ ظاہری تدابیریم -
اس آمین کے چند اشعار بطور نمونہ پیشیں ہیں :-
حمد و ثنا اُسی کو جو ذاتِ جاودانی ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باتی و ہی ہمیشہ غیر اسکے سب میں فانی ہوائے غیروں سے دل لگانا، جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر میں وہی ہے اک دل کا یار جانی
دل میں مرے یہی ہے سُبحان من شیرانی
یار ہے تیرا احسان میں تیسے درپہ قربان تو نے دیا ہے ایمان تو ہر ماں نگہاں
تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم در حمن
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
کیونکر ہو شکر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا
جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تو نے یہ دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احسان تیری ثنائیں گا یا
صد شکر ہے خدایا صد شکر ہے خدایا
ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَراني
ہے آج ختم قرآن نکلے ہیں دل کے ایٹل تو نے دکھایا یہ دن میں تمسے منہ کے قرباں
اور اتارنے
اے میرے ریسن کیونکر ہو شکر احساں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَراني
تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت اتم ہے کیونکر ہو حمد تیری کب طاقت قلم ہے
تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَن يراني
اسے قادر و توانا ؛ آفات سے بچاتا ہم
ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھکو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے سے تھکو جانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اتر کو میرے پیارے اک دم ن دور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا
نہ
واللہ خوشی سے بہتر غم سے تے گذرنا
تو بھی
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھے ہے یہ سب کچھ تیری طے کرے تو کچھ نہ ہے
تو نے ہی میرے جانی خوشیوں
کےدن دکھاتے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یرمین واپس میں مجھ سےہی یہ شمر ہیں وہ میرے بار بریں تیرے غلام در یں
تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں
بیہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَن يراني
کر انکو نیک قسمت سے انکو دین دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پر تیری حمت
انکونیک انکو
دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَراني
پر
اے واحد و یگانہ اے خالق زمانہ کی میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ
سے
تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبحان من يراني
اقبال کو بڑھانا اب فضل سے کے آتا بر رنج سے بچانا دکھ درد سے چھڑانا
ہر
خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزماتا !
یہ روز کر مبارک سُبحانَ مَنْ يَراني
یہ تینوں تیرے چاکر ہو وہیں جہاں کے بیر یہ بادی جہاں ہوں۔یہ جو دیں نور یکیسر
یہ مرجع شہاں ہوں یہ ہو دیں مہر
انور
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَرَانی
ابل وقار ہو دیں نہ دیار ہو دیں حق پر نثار ہو دیں مولی کے بارہویں
با برگ و بار ہو دیں اک سے ہزارہ ہوویں
پیہ روز کر مبارک سبحان من ترانی
تو ہے جو پالتا ہے ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے دردوں کو ٹالتا ہے
دم
کرتا ہے پاک مال کو حق دل میں ڈالتا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرانی
تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدار ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہو وشیاں
یہ سو سے تیرا احساں تجھ پر شار ہو جاں
به روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
دنیا بھی اک سرا ہے بھڑے گا جو ملا ہے اگر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جدا ہے
شکوہ کی کچھ نہیں جایہ گھر ہی بے بقا ہے
یہ روز کر مبارک سُبحان من يراني
اے دوستو پیار و اعتقنے کو مت بسارو کچھ زاد راہ سے لو کچھ کام میں گذار و
دنیا ہے جاتے فانی دل ہے سے اتار و
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرانى
لو
اے میرے بندہ پرور کر انکونیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتری اور
بخش تاج وانسر
ہوں
تو ہے ہمارا مہر تیرا نہیں ہے ہمسر
به روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرانی
شیطان سے دور رکھی اپنے حضور کیوں جان پر نور رکھیو دل پر شد در کھیتو
ان پر میں تیرے قربان با رحمت ضرور کھیتو
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
میری دعائیں ساری کر یو قبول بازی میں جاؤں تیرے داری کر تو مرد جاری
تومدد
ہم تیرے در پہ آئے لیکر امی بھاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرَانِي
لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمرو دولت کر دُور ہر اندھیرا
دن ہوں مُرادوں والے پر ٹور ہو سویرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن تَرانی
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ انکو گی ہے 8 کر ان سے دُور یا رب دنیا کے سامنے پھندے انگوگیرے
دنیا
جینگے میں ہمیشہ کر یو نہ ان کو مندے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرانی
اے میرے دل کے پیارے لیے مہرباں ہمارے کر انکے نام روشن جیسے کہ میں ستارے
فضل کر کہ ہو دیں نیکو گھر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَراني
اے میری جاں کے جانی اے شاہ دو جہانی 88 کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہو وے ثانی
دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی
نیه روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَراني
سُن میرے پیارے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنائیں تیسے منہ کےواری
اپنی پناہ میں رکھیو سن کر یہ میری زاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرانی
۱۰۴
قرآن کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا یا فکر معاد رکھنا۔پاس اپنے زاد رکھنا
اکسیر ہے پیارے صدق وسدا درکھنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانی
ید
:-
ناظرہ قرآن پڑھنے کے بعد آپ کو باقاعدہ اسکول میں داخل ہو کر مروجہ دنیوی تعلیم پانے کا
موقع ملا اور گھر پر بھی بعض اساتذہ سے اردو اور انگریزی کی امدادی تعلیم حاصل کی چنانچہ حضرت
منظور محمد صاحب رضی اللہ عنہ کچھ عرصہ آپ کو اردو پڑھاتے رہے اور بعد ازاں کچھ عرصہ حضرت
مولوی شیر علی صاحب مرضی اللہ عنہ نے آپ کو انگریزی پڑھائی لیکن یہ سب تعلیم کس ماحول میں
اور کس اہتمام کے ساتھ ہوتی۔یہ ایک دلچسپ داستان ہے جو خود حضرت صاحبزادہ مرزا محمود
احمد صاحب ہی کے الفاظ میں سننے سے تعلق کھتی ہے۔آپ فرماتے ہیں :
"میری تعلیم کے سلسلہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان حضرت خلیفہ
المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کا ہے۔آپ چونکہ طبیب بھی تھے اور اس
بات کو جانتے تھے کہ میری صحت اس قابل نہیں کہ میں کتاب کی طرف
زیادہ دیر تک دیکھ سکوں اس لئے آپ کا طریق تھا کہ آپ مجھے اپنے پاس
بٹھا لیتے اور فرماتے میاں میں پڑھتا جاتا ہوں تم سنتے جاؤ۔اس کی وجہ
یہ تھی کہ بچپن میں میری آنکھوں میں سخت نگرے پڑ گئے تھے اور متواتر
تین چار سال تک میری آنکھیں دکھتی ہیں اور ایسی شدید تکلیف کروں
کی وجہ سے پیدا ہو گئی کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی بینائی ضائع ہو جائے
گی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری صحت
کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ساتھ ہی آپ نے
روزے رکھنے شروع کر دیئے مجھے اس وقت یاد نہیں کہ آپ نے کتنے
روزے رکھے بہر حال تین یا سات روزے آپ نے رکھے جب آخری
روزے کی آپ افطاری کرنے لگے اور روزہ کھولنے کے لئے منہ میں کوئی
چیز ڈالی تو یکدم میں نے آنکھیں کھول دیں اور میں نے آواز دی کہ مجھے نظر
آنے لگ گیاہے لیکن اس بیماری کی شدت اور اس کے متواتر حملوں کا
--