باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 4
زور
نتیجہ یہ ہوا کہ میری ایک آنکھ کی بینائی ماری گئی۔چنانچہ میری باتیں آنکھ
میں بینائی نہیں ہے میں رستہ تو دیکھ سکتا ہوں مگر کتاب نہیں پڑھ سکتا۔دو
چارفٹ پر اگر کوئی ایسا آدمی بیٹھا ہو جو میرا پہچانا ہوا ہو تو میں اس کو دیکھ کر
پہچان سکتا ہوں۔لیکن اگر کوئی بے پہچانا بیٹھا ہو۔تو مجھے اس کی شکل نظر نہیں
آسکتی صرف دائیں آنکھ کام کرتی ہے مگر اس میں بھی کرے پڑ گئے اور وہ
ایسے شدید ہو گئے کہ کتنی کئی راتیں میں جاگ کر کاٹا کرتا تھا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے استادوں سے
کہہ دیا تھا کہ پڑھائی
اسکی مرضی پر ہوگی۔یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو اس پر یزید
نہ دیا جائے کیونکہ اسکی صحت اس قابل نہیں کہ یہ پڑھائی کا بوجھ برداشت
کر سکے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بارہا مجھے صرف یہی فرماے
کہ تم قرآن کا ترجمہ اور بخاری حضرت مولوی صاحب سے پڑھ لو۔اس
کے علاوہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ کچھ طلب بھی پڑھ لو کیونکہ یہ ہمارا
خاندانی فن ہے۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب حین کو خدا تعالیٰ نے اسی سال
ہمارے ساتھ ملنے کی توفیق عطا فرمائی ہے وہ ہمارے حساب کے اُستاد
تھے اور لڑکوں کو سمجھانے کے لئے بورڈ پر سوالات حل کیا کرتے تھے
لیکن مجھے اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ
جتنی دُور بورڈ تھا۔اتنی دور تک میری بینائی کام نہیں دے سکتی تھی اور
پھر زیادہ دیر تک میں بورڈ کی طرف یوں تھی نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ نظر
تھک جاتی۔اس وجہ سے میں کلاس میں بیٹھنا فضول سمجھا کرتا تھا۔کبھی
سے
جی چاہتا تو چلا جاتا اور کبھی نہ جاتا۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میرے متعلق شکایت
کی کہ حضور یہ کچھ نہیں پڑھتا۔کبھی مدرسہ میں آجاتا ہے اور کبھی نہیں آتا۔مجھے یاد ہے جب ماسٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلا
کے پاس یہ شکایت کی تو میں ڈر کے مارے چھپ گیا کہ معلوم نہیں حضرت مسیح
وعود کس قدر ناراض ہوں۔لیکن حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
ا۔
1-4
نے جب یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا۔آپ کی بڑی مہربانی ہے جو آپ
بچے کا خیال رکھتے ہیں اور مجھے آپ کی بات سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ یہ
بھی کبھی مدر سے چلا جاتا ہے ورنہ میرے نزدیک تو اس کی صحت اس
قابل نہیں کہ پڑھائی کر سکے۔پھر ہنس کر فرمانے لگے اس سے ہم نے آٹے
دال کی دکان تھوڑی کھلوائی ہے کہ اسے حساب سکھایا جائے۔جاب
اسے آئے یا نہ آئے کوئی بات نہیں۔آخر رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم
یا آپ کے صحابہ نے کو نسا حساب سیکھا تھا۔اگر یہ مدرسہ میں چلا جائے
تو اچھی بات ہے ورنہ اسے مجبور نہیں کرنا چاہیئے۔یہ سن کر ماسٹر صاحب
واپس آگئے ہیں نے اس نرمی سے اور بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور
پھر مدرسے میں جانا ہی چھوڑ دیا۔کبھی مہینہ میں ایک آدھ دفعہ چلا جاتا
تو اور بات تھی بغرض اس رنگ میں میری تعلیم ہوئی اور میں در حقیقت
مجبور بھی تھا۔کیونکہ بچپن میں علاوہ آنکھوں کی تکلیف کے مجھے جگر کی خرابی
کا بھی مرض تھا۔چھ چھ مہینے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی مجھے
دیا جاتا رہا۔پھر اس کے ساتھ تلی بھی بڑھ گئی۔ریڈ آئیوڈائڈ آف مرکزی
(Red Iodide of Mercury) کی تلی کے مقام پر مالش
کی جاتی تھی۔اسی طرح گلے پر بھی اس کی مالش کی جاتی تھی کیونکہ مجھے
خنازیر کی بھی شکایت تھی۔غرض آنکھوں میں شکرے جگر کی خرابی، عظیم
طحال کی شکایت اور پھر اس کے ساتھ بخار کا شروع ہو جانا جو چھ چھ
مہینے تک نہ اترتا اور میری پڑھائی کے متعلق بزرگوں کا فیصلہ کر دیا کہ یہ
جتنا پڑھنا چاہیے، پڑھ لے۔اس پر زیادہ زور نہ دیا جائے۔ان حالات
سے ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ میری تعلیمی قابلیت کا کیا حال ہو گا۔ایک دفعہ ہمارے نانا جان حضرت میر ناصر نواب مرضی اللہ عنہ نے میرا
اُردو کا امتحان لیا۔میں اب بھی بہت بدخط ہوں مگر اس زمانہ میں تو
میرا اتنا بدخط تھا کہ پڑھا ہی نہیں جاتا تھا کہ میں نے کیا لکھا۔انہوں نے
بڑی کوشش کی کہ پتہ لگائیں میں نے کیا لکھا ہے مگر انہیں کچھ پتہ نہ چلا۔
1-6
د۔میرے بچوں میں سے اکثر کے خط مجھ سے اچھے ہیں میرے خط کا نمونہ
صرف میری لڑکی امتہ الرشید کی تحریر میں پایا جاتا ہے۔اس کا لکھا ہوا
ایسا ہوتا ہے کہ ہم نے امتہ الرشید کے لکھے ہوئے پر ایک روپیہ انعام مقرر
کر دیا تھا کہ اگر خود امتہ الرشید بھی پڑھ کر بتا دے کہ اس نے کیا لکھا ہے
تو ایک روپیہ انعام دیا جائے گا۔یہی حالت اس وقت میری تھی کہ مجھ
سے بعض دفعہ اپنا لکھا ہوا بھی پڑھا نہیں جاتا تھا۔جب میر صاحب نے
پرچہ دیکھا تو وہ جوش میں آگئے اور کہنے لگے یہ تو ایسا ہے جیسے ٹنڈے
لکھے ہوں۔اُن کی طبیعت بڑی تیز تھی۔غصہ میں فورا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچے۔میں بھی اتفاقاً اس وقت گھر میں
ہی تھا۔ہم تو پہلے ہی ان کی طبیعت سے ڈرا کرتے تھے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس شکایت لے کر پہنچے تو اور بھی ڈر
پیدا ہوا کہ اب نا معلوم کیا ہو۔خیر میر صاحب آگئے اور حضرت صاحب سے
تھمنے لگے کہ محمود کی تعلیم کی طرف آپ کو ذرا بھی توجہ نہیں ہے میں نے
اس کا اُردو کا امتحان لیا تھا۔آپ ذرا پرچہ تو دیکھیں اس کا اتنا برا اخط
ہے کہ کوئی بھی یہ خط نہیں پڑھ سکتا۔پھر اسی جوش کی حالت میں وہ
حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام سے کہنے لگے آپ بالکل پڑاہ
نہیں کرتے اور لڑکے کی عمر برباد ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود
نے جب میر صاحب کو اس طرح جوش کی حالت میں دیکھا تو فرمایا " بلاد
حضرت مولوی صاحب کو جب آپ کو کوئی مشکل پیش آتی تو ہمیشہ حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو بلا لیا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے
بڑی محبت تھی۔آپ تشریف لائے اور حسب معمول سر نیچا ڈال کر ایک
طرف کھڑے ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
مولوی صاحب میں نے آپ کو اس غرض کے لئے بلایا ہے کہ میر صاحب
کہتے ہیں کہ محمود کا لکھا ہوا پڑھا نہیں جاتا میرا جی چاہتا ہے کہ اس کا امتحان
لے لیا جائے یہ کہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علم اٹھائی
1-A
اور دو تین سطر میں ایک عبارت لکھ کر مجھے دی اور فرمایا اس کو نقل کرو۔بیس
یہ امتحان تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیا میں نے
بڑی احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر اس کو نقل کر دیا۔اول تو وہ عبارت کوئی
زیادہ لمبی نہیں تھی۔دوسرے میں نے صرف نقل کرنا تھا۔اور نقل کرنے میں
تو اور بھی آسانی ہوتی ہے۔کیونکہ اصل چیز سامنے ہوتی ہے اور پھر میں نے
آہستہ آہستہ نقل کیا۔الف اور بارہ وغیرہ احتیاط سے ڈالے۔جب حضرت
میسج موعود علیہ الصلوة والسلام نے اس کو دیکھا تو فرمانے لگے۔مجھے تومیر
صاحب کی بات سے بڑا فکر پیدا ہو گیا تھا مگر اس کا خط تو میرے خط کے ساتھ
ملتا جلتا ہے۔حضرت خلیفہ اول پہلے ہی میری تائید میں ادبار کھائے بیٹھے
تھے۔فرمانے لگے حضور با میر صاحب کو تو یونہی جوش آگیا ورنہ اس کا خط
تو بڑا اچھا ہے۔حضرت خلیفہ اول ہمیشہ مجھے فرمایا کرتے تھے کہ میاں تمہاری
صحت ایسی نہیں کہ تم خود پڑھ سکو میرے پاس آجایا کرو میں پڑھتا جائی
گا اور تم سنتے رہا کرو چنانچہ انہوں نے زور دے دے کر پہلے قرآن پڑھایا
اور پھر بخاری پڑھا دی۔یہ نہیں کہ آپ نے آہستہ آہستہ مجھے قرآن پڑھایا
ہو بلکہ آپ کا طریق یہ تھا کہ آپ قرآن پڑھتے جاتے اور ساتھ ساتھ اس
کا ترجمہ کرتے جاتے۔کوئی بات ضروری سمجھتے تو بتا دیتے۔ورنہ جلدی
جلدی پڑھاتے چلے جاتے۔آپ نے تین مہینہ میں مجھے سارا قرآن پڑھا دیا
تھا۔اس کے بعد پھر کچھ ناغے ہونے لگ گئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد آپ نے پھر مجھے کہا کہ میاں مجھ سے
بخاری تو پوری پڑھ لو۔دراصل میں نے آپ
کو بتا دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مجھے فرمایا کرتے تھے کہ مولوی صاحب سے قرآن
اور بخاری پڑھ لو چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی زندگی
میں ہی میں نے آپ سے قرآن اور بخاری پڑھنی شروع کر دی تھی گوناغے
ہوتے رہے۔اسی طرح طلب بھی حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
1-9
کی ہدایت کے ماتحت میں نے آپ سے شروع کر دی تھی۔طب کا سبق
میں نے اور میر محمد اسحاق صاحب نے ایک دن ہی شروع کیا تھا بلکہ
میر صاحب کا ایک لطیفہ ہے جو ہمارے گھر میں خوب مشہور ہوا کہ دوسرے
ہی دن میر محمد اسحق صاحب اپنی والدہ سے کہنے لگے اماں جان مجھے صبح
جلدی جگا دیں کیونکہ مولوی صاحب دیر سے مطب میں آتے ہیں میں پہلے
مطب میں چلا جاؤں گا تاکہ مریضوں کو نسخے لکھ لکھ کر دوں۔حالانکہ بھی ایک
ہی دن اُن کو طلب شروع کئے ہوا تھا۔غرض میں نے آپ سے طب بھی پڑھی اور قرآن کریم کی تفسیر بھی۔قرآن کریم کی تفسیر آپ نے دو مہینے میں ختم کر دی۔آپ مجھے اپنے پاس
بٹھا لیتے اور کبھی نصف پارہ اور کبھی پورا پارہ ترجمہ سے پڑھ کر سنا دیتے
کسی کسی آیت کی تفسیر بھی کر دیتے۔اسی طرح بخاری آپ نے دو تین
مہینے میں مجھے ختم کرا دی۔ایک دفعہ رمضان کے مہینے میں آپ نے سارے
قرآن کا درس دیا تو اس میں بھی میں شریک ہو گیا۔چند عربی کے رسالے
بھی مجھے آپ سے پڑھنے کا اتفاق ہوا۔غرض یہ میری علمیت تھی۔مگر
انہی دنوں جب میں یہ کورس ختم کر رہا تھا مجھے اللہ تعالٰی نے ایک
رویا۔دکھایا ہے
ایک اور موقع پر آپ اپنے بزرگ استاد حضرت الحاج حکیم مولوی نور الدین کے طریق تعلیم
کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :-
مجھے سب سے بڑی تعلیم جو حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے
دمی وہ یہی تھی کہ جب میں پڑھتے ہوئے کوئی سوال کرتا تو آپ فرماتے
میاں آگے چلو۔اس سوال کے متعلق گھر جا کر خود سوچنا ہے
حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ جو حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
کے وصال کے بعد سلسلہ احمدیہ کے پہلے خلیفہ چنے گئے تھے اپنے علم وفضل کی وجہ سے تمام ہندوستان
له الموجود تقریر حضرت مصلح موجود بر موقع جلسه سالانه ۱۹۱۳ نه مده تا ۸۴
میں ایک معروف مقام رکھتے تھے۔آپ کا حضرت صاحبزادہ صاحب کو پڑھاتے وقت یہ خاص سلوک
تھا کہ جہاں دوسروں کے سوالات کا جواب تفصیل سے دیا کرتے وہاں حضرت صاحبزادہ صاحب کو سوال
کرنے سے ٹوکتے۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کے نزدیک یہ طالب علم غیر معمولی ذہانت
کا مالک تھا اور اگر خود مسائل پر غور کرتا تو درست نتائج تک پہنچ سکتا تھا۔دوسری وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ قرآن کے علم کو کوشش
کی بجائے اللہ تعالیٰ کے فضل پر زیادہ معنی سمجھتے تھے اور یقین رکھتے تھے کہ یہ بچہ اللہ تعالیٰ کے خاص
سلوک کے نتیجہ میں اور اس کی رہنمائی میں قرآن کریم کا علم سیکھے گا۔ابتداء میں تو حضرت صاحبزادہ صاحب کے دل میں یہ احساس رہا کہ حضرت خلیفہ البیع الاول دو سر
طلباء کی نسبت آپ پر زیادہ سختی فرماتے ہیں۔لیکن رفتہ رفتہ یہ حقیقت کھل گئی کہ اس استثنائی سلوک
کا مقصد کیا تھا۔چنانچہ اس بارہ میں آپ خود ہی اس قسم کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :-
ایک شاندار نکتہ میں نے اپنی ذات میں بھی دیکھا ہے میں جب حضرت۔۔خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے قرآن شریف اور بنجاری پڑھا کرتا تھا
تو آپ نے آدھ آدھ سیارہ روز پڑھا کر دو ماہ میں سب جسم کرا دیا۔میں
جب کچھ پوچھنا چاہتا تو فرماتے۔میاں ! گھر جا کر سوچ لینا۔دوسرے
ھنے والوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے اگر میں کوئی سوال کرتا تو فرماتے۔میاں!
انٹھو ادھر آکر بیٹھو۔غرض اس طرح پڑھانے کے بعد فرمایا جو علم نور دین کو آتا تھا ،
پڑھا دیا۔اس کے اندر ایک نکتہ تھا اور وہ یہ کہ ایک مسلمان کے لئے صرف
اتنا ضروری ہے کہ وہ ترجمہ پڑھ لے اور اس کو اچھی طرح سمجھ لے۔باقی جو
علوم میں وہ تو خدا کے سکھانے سے آتے ہیں۔اُن کے متعلق اسے اپنے
طور پر کوشش کرنی چاہیئے اور خدا تعالیٰ سے حاصل کرنے چاہئیں میں اگر
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی بتائی ہوئی باتوں کو لکھ رکھتا تو
آج ان اعتراضوں کے جواب کہاں سے لاتا جو اسلام پر ہورہے ہیں۔کیا انہوں
نے ہمیشہ زندہ رہنا تھا نہیں ! اس لئے انہوں نے وہ گر مجھے بتا دیا جو اُن
کے بعد بھی میرے کام آنے والا تھا۔لے
ایک اور موقع پر فرماتے ہیں :-
" اللہ تعالیٰ نے اب مجھے بہت علم بخشا ہے۔۔لیکن اس کتاب (قرآن)
کی چاٹ انہوں نے ہی لگائی اور اس کی تفسیر کے متعلق صحیح راستہ
پر ڈالا اور وہ بنیاد ڈالی جس پر عمارت تعمیر کر سکا۔اس لئے دل ہمیشہ ان
کے لئے دعا گو رہتا ہے کے
دینی تعلیم کے متعلق آپ
کا رجحان اور ذاتی دلچسپی دنیوی تعلیم کی طرف رجحان
اور دلچسپی سے
بالکل مختلف اور ممتاز نظر آتے ہیں۔کہاں یہ بے رخی کہ حساب کی کلاس میں عدم دلچسپی اور صحت کی
کمزوری کے باعث یکسر جانا ہی ترک کر دیا اور دیگر مضامین کی طرف بھی کوئی خاص توجہ نہ کی 1
سکول میں آتے دن ناغے ہوتے رہے۔اور کجا دینی تعلیم کے لئے ایسا ذوق و شوق کہ بسا اوقات
سارا سارا دن اس انتظار میں بیٹھے گزار دیتے تھے کہ کب حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کو
فرصت ملے اور آپ سے سبق لے لیں اور دینی تعلیم کے اس ذوق و شوق کی راہ میں جسمانی بیماریوں
کے حامل ہونے کا تو کیا سوال جو غیر معمولی مشقت اس راہ میں اُٹھانی پڑی، اُس کے نتیجہ میں بعض عوارض
اور بھی آپ کو لاحق ہو گئے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :-
میں نے حضرت خلیفہ البیع الاول سے تیس طرح پڑھا ہے اور کوئی شخص نہیں
پڑھ سکتا آدھ آدھ پارہ بخاری کا آپ پڑھتے تھے اور کہیں کہیں خود بخود
ہی کچھ بتا دیتے تھے اور بعض وقت سبق کے انتظار میں سارا سارا دن
گزارنا پڑتا تھا اور کھانا بھی بے وقت کھایا جاتا تھا۔اسی وقت میرا معدہ
خراب ہوا ہے۔ایک دفعہ میرے سر میں درد تھا اور میں پڑھ کر آیا تھا۔والدہ نے پوچھا کیا پڑھتے ہو ؟ میں نے کہا کہ میں تو پڑھتا نہیں۔مولوی صاب
کہا
ہی پڑھتے ہیں۔آپ نے جا کر مولوی صاحب سے کہا۔آپ کیا پڑھاتے
ہیں ؟ محمود یوں کہتا ہے۔حضرت مولوی صاحب نے مجھے فرمایا۔میاں!
تم ہمیں کہتے ! بیوی صاحبہ کو کہنے کی کیا ضرورت تھی یہ کہ
له الفضل سر نومبر
۱۹۵۴
سے الفضل ۳ جولائی ۱۹۲۲ء
تفسیر کبیر جلد سوم ص ۸۳
اسی تعلق میں ایک اور روایت بھی قابل توجہ ہے جس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ کس حد تک
آپ کے دل میں دینی علم کے حصول کے لئے ایک فطری لکن پائی جاتی تھی۔آپ فرماتے ہیں :-
ایک دفعہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود السلام
کی زندگی میں مجھ سے ناراض ہو گئے۔وجہ یہ کہ آپ نے ایک مضمون
لکھوایا تھا اور اس پر ایک انعام مقرر کیا تھا جو بعض کے نزدیک اس قابل
نہ تھا۔میری رائے بھی یہی تھی۔ایک شخص نے سختی سے نکتہ چینی کی اور
وہ کسی نے میری طرف منسوب کر کے آپ کو پہنچا دی۔مولوی صاحب مجھے
سے ناراض ہو گئے۔میں اُن دنوں بخاری پڑھتا تھا۔میں فوراً بخاری نے کر
آپ کے پاس پڑھنے کے لئے چلا گیا۔حالانکہ مجھے ان دنوں بخار ہوتا تھا،
اور کئی ماہ سے سبق چھوڑا ہوا تھا لیکن میں نے یہ خیال کیا کہ اگر آج نہ گیا تو
ضرور دل میں ایک حجاب پیدا ہو جائے گا اور علم سے محروم رہ جاؤں گائیے
اس روایت کو پڑھ کر آپ کی بصیرت کے ایک اور پہلو کی طرف بھی ذہن متوجہ ہوتا ہے۔یعنی
اس بار یک نفسیاتی نکتہ تک رسائی کہ استاد اور طالب علم کے درمیان مذکورہ صورت حال میں ایک
ایسا حجاب بھی پیدا ہو سکتا ہے جو علم کی راہ میں روک بن جاتے یہ ہر بچے کے بس کی بات نہیں بلکہ یہ
طرز فکر آپ
کی غیر معمولی ذہانت اور بصیرت پر گواہ ہے۔سبقاً سبقاً قرآن کریم اور صحیح بخاری پڑھنے کے علاوہ بھی آپ کو وسیع پیمانے پر دینی تعلیم
محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قرب کی وجہ سے صبح و مسائل رہی تھی لیکن یہ زبانی
اور عمومی رنگ کی تعلیم تھی۔یہ وہ گھر تھا جہاں دن رات تذکرہ ہی خدا اور رسول کا رہتا تھا۔جوں جوں
آپ
کی عمر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک سایہ تلے بڑھتی گئی۔دینی اغراض سے
آنے والے دوستوں کی تعداد بھی بڑھتی چلی گئی۔یہاں تک کہ قادیان ایک مرجع تخاص و عام بن گیا۔ان
آنے والوں میں دوست بھی تھے اور دشمن بھی لیکن ذکر دونوں کی زبان پر امور دینیہ ہی کا کتا تھا۔پس اُس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرب میں کسی بچے کا پکنا ہی ایک بڑی
بھاری دینی تربیت گاہ میں داخل ہونے کے مترادف تھا۔اس دور کا ذکر کرتے ہوئے خود حضرت مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
له الفضل ۱۳ ستمبر
١١٣
” ہمارے کانوں میں ابھی تک وہ آوازیں گونج رہی ہیں جو ہم نے حضرت
میسج موعود علیہ السلام سے براہِ راست نہیں میں چھوٹا تھا مگر میرا مشغلہ بھی
تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں بیٹھا رہتا اور آپ کی
باتیں سنتا یه له
اس قسم کی پر معارف مجالس سے آپ نے کیا استفادہ کیا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:
" ہم نے ( ان مجالس میں) اس قدر مسائل سنے ہیں کہ جب آپ کی کتابوں کو
پڑھا جاتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام باتیں ہم نے پہلے سنی ہوتی
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی کہ آپ دن کو جو کچھ
لکھتے دن اور شام کی مجلس میں آکر بیان کر دیتے تھے اس لئے آپ کی تمام
باتیں ہم کو حفظ ہیں اور ہم ان مطالب کو خوب سمجھتے ہیں جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی منشا اور آپ کی تعلیم کے مطابق ہیں۔آخر میں ہم آپ کے بارہ میں آپ کے بچپن کے دو بزرگ اساتذہ کے تاثرات بیان کر کے اس
باب
کو ختم کرتے ہیں۔سیرت کے مطالعہ کا یہ بھی ایک پہلو ہے کہ استاد کی آنکھ سے شاگرد کو دیکھا
جائے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ جو آپ کے انگریزی کے استاد تھے اور علاوہ
مدرسہ کے آپ کو گھر پر بھی پڑھاتے تھے، اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-
مرج
19ء میں مدرسہ تعلیم الاسلام کا چارج لینے کے بعد جلد ہی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ما تحت حضرت امیر المومنین
ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت جب کہ آپ کی عمر 12 سال کی تھی بندہ کے
پاس انگریزی پڑھنی شروع کی پہلے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ایک مکان میں جو دار المسیح الموعود کے متصل اس جگہ واقع تھا جہاں
آجکل نواب صاحب کا مکان ہے رہتا تھا۔جب تک میں اس مکان میں رہا حضر
خلیفہ ایسی ایدہ اللہ تعالٰی اس مکان میں پڑھنے کے لئے تشریف لاتے رہے
اس کے بعد میں خود حضور کی خدمت میں حاضر ہوتا۔اور یہ خدمت بندہ حضرت
له الفضل ۲ دسمبر ۱۹۳۷
له الفضل ۳ دسمبر ۱۹۳۷
میسج موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری دس سال میں برابر ادا کرتا رہا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد بھی یہ سلسلہ حضرت
خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے شش سالہ دورِ خلافت میں جاری رہا۔۔۔گویا حضور کا سارا بڑھنا اور پھولنا اور با برگ و بار ہونا میری آنکھوں کے
سامنے ہوا۔آپ ایک نازک میتوں والے چھوٹے پودے کی طرح تھے جب
کہ میں نے پہلی دفعہ حضور کو دیکھا اور یہ پودا میرے دیکھتے دیکھتے جلد جلد
بڑھا اور پھول پھل لایا اور وہ حیرت انگیز ترقی کی جس کو دیکھ کر آنکھیں
چندھیا جائیں اور عقل دنگ ہو جاتی ہے اگر کوئی قابل انشا پرداز ہوتا تو
وہ شاید اس حیرت انگیز ترقی کا نقشہ کھینچنے کی کچھ کوشش کرتا لیکن ہیں
تو اس سے زیادہ نہیں کر سکتا کہ اس بات کی شہادت دوں کہ جو کچھ خدا
تعالیٰ کے پاک کلام میں آپ کی نسبت پہلے سے خبر دی گئی تھی اس کو
میں نے اپنی آنکھوں سے لفظ لفظ پورا ہوتے دیکھ لیا۔مجھے اپنی زبان کی
کمزوری اور قلم کی ناتوانی پر افسوس آتا ہے جو صحیح نقشہ ناظرین کے
سامنے پیش کرنے سے عاجزہ ہوں لیکن میں اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں
کچھ بیان کرنے کی کوشش کروں گا وھو الموفق
میں نے بچپن سے ہی حضور میں سوائے اوصاف حمیدہ اور خصائل
محمودہ کے کچھ نہیں دیکھا۔ابتدا میں ہی آپ میں نیکی کے انوار اور تقومی کے
آثار پائے جاتے تھے جو آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اور زیادہ نمایاں
ہوتے گئے ممکن ہے کہ کوئی شخص میرے اس بیان کو خوش اعتقادی پر
محمول کرے اس لئے میں آپ کے بچپن کی ایک بات کا ذکر کرتا ہوں جس
سے ناظرین خود حقیقت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔آپ کو بچپن میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہدایت فرمائی تھی کہ کسی کے ہاتھ سے کوئی
کھانے کی چیز نہ لینا۔یہ ایک ہدایت تھی جو حضرت اقدس علیه الصلوة
دالسلام نے اپنے بچہ کو دی۔اب دیکھئے کہ وہ خورد سال بچہ حضرت اقدس
کی اس ہدایت کی کس طرح تعمیل کرتا ہے۔
۱۱۵
میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ ابتداء میں حضور بندہ کے مکان پر پڑھنے
کے لئے تشریف لاتے تھے اور وہ مکان حضرت مسیح موعود عليه الصلوة
و السلام کا ہی مکان تھا جو حضور کے رہائشی مکان کے بالکل متصل بلکہ
حضور کے گھر کے ساتھ ملحق تھا ہم غالباً تین سال اس مکان میں رہے اور
اس تمام عرصہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی بندہ کے پاس پڑھنے کے لئے
تشریف لاتے اور جب کبھی آپ کو پیاس لگتی تو آپ اُٹھ کر اپنے گھر
تشریف لے جاتے اور اپنے گھر سے پانی پی کر پھر واپس تشریف لاتے۔خواہ کیسا ہی مصفا پانی کیسے ہی صاف ستھرے برتن میں آپ کی خدمت
میں پیش کیا جاتا آپ اسے نہ پیتے صرف اس لئے کہ حضرت اقدس علیہ
ا
السلام کی طرف سے آپ کو ہدایت تھی کہ کسی کے ہاتھ سے کوئی کھانے
پینے کی چیز نہ لینا۔اب بظاہر تو یہ ایک چھوٹی سی بات معلوم ہوتی ہے، لیکن
اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ ایک چھوٹا سا آئینہ ہے جس میں ہمیں حضور کی اس
وقت کی شکل صحیح رنگ میں نظر آسکتی ہے۔اول دیکھتے کہ حضور اس بچپن کے زمانہ میں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کیسی کامل اطاعت کرتے اور کبھی بھی اس کی
خلاف ورزی نہ کرتے۔دوسرے دیکھتے کہ وہ اس اطاعت میں کس درجہ
کی احتیاط سے کام لیتے۔بظا ہر حضرت اقدس نے جب فرمایا کہ کسی کے
ہاتھ سے کھانے پینے کی چیز نہ لیا تو حضرت اقدس کی مراد ایسی چیزوں سے
تھی جو لوگ بچوں کو اپنی محبت اور پیار کے اظہار کے لئے دیتے ہیں جہاں
تک میں سمجھتا ہوں یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ کسی کے برتن سے پانی بھی نہ
پیتا۔مگر آپ کی حتیاط اس درجہ کی تھی کہ آپ اپنے گھر کے سوا قادیان
میں کسی اور گھر سے کسی گھڑے یا صراحی سے پانی لے کر پینا بھی حضرت
اقدس کے حکم کی خلاف ورزی ہی سمجھتے تھے۔یہی حد درجہ کی احتیاط ہے
جسے دوسرے لفظوں میں تقویٰ کہتے ہیں۔پس آپ کے اسی عمل سے ثابت
ہوتا ہے کہ آپ بچپن میں ہی اطاعت اور تقویٰ کی باریک راہوں پر گامر بیتے
114
اور یہی بیج تھا جو آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا گیا اور زیادہ واضح
اور زیادہ نمایاں شکل میں کمال کے آخری مرتبہ تک پہنچ گیا۔یہ پانی کا واقعہ
ایک دفعہ نہیں بلکہ کئی دفعہ ہوا اور حضور ہمیشہ اطاعت کے اصول پر مضبوطی
سے قائم رہے۔ممکن ہے کہ کوئی شخص خیال کرے کہ شاید حجاب کی وجہ
سے آپ ہمارے گھر سے پانی پینے سے اجتناب فرماتے مگر ایسا نہیں تھا ،
آپ بے تکلفی سے ہمارے گھر میں رہتے اور حضور کی خوش خلقی اور خوش طبعی
کی باتیں اس وقت بندہ کے گھر سے نہایت محبت کے ساتھ یاد کرتی ہیں
اور جب حضور کے منصب خلافت پر سرفراز ہونے کے بعد بندہ کے گھر سے
بیعت کے لئے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے اُس وقت کے
بچپن کے واقعات ان کو یاد دلائے کیونکہ حضور کا حافظہ بہت مضبوط ہے۔حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایده الله تعالیٰ بنصرة العزيز
کی طالب علمی کا ایک اور واقعہ لکھتا ہوں اس سے بھی آپ کی قلبی کیفیت
پر روشنی پڑتی ہے۔ایک دن کچھ بارش ہو رہی تھی مگر زیادہ نہ بھی بندہ
وقت مقررہ پر حضور کی خدمت میں حاضر ہوا۔سیڑھیوں کا دروازہ کھٹکھٹایا
حضور نے دروازہ کھولا۔بندہ اندر آکر برآمدہ میں ایک کرسی پر بیٹھ گیا۔آپ
کمرہ میں تشریف لے گئے۔میں نے سمجھا کہ کتاب لے کر باہر برآمدہ میں تشریف
لائیں گے گھر جب آپ کے باہر تشریف لانے میں کچھ دیر ہو گئی تو میں نے
اندر کی طرف دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ آپ فرش پر سجدہ میں پڑے ہوئے
ہیں۔میں نے خیال کیا کہ آج بارش کی وجہ سے شاید آپ سمجھتے تھے کہ میں
حاضر نہیں ہوں گا۔اور جب میں آگیا ہوں تو آپ کے دل میں خاکسار کے لئے
دعا کی تحریک ہوتی ہے اور آپ بندہ کے لئے دعا فرما رہے ہیں۔آپ بہت
دیر تک سجدہ میں پڑے رہے اور دعا فرماتے رہے یہ بے
اسی طرح حضرت مفتی محمد صادق صاحب بھی جو آپ کے بچپن کے اساتذہ میں سے تھے۔اپنے تاثرات
کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں :-
ن الفضل ۱۵ نومبر ۱۹