باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 5

چونکہ عاجز نے حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کی بیعت شما:
کے آخیر میں کر لی تھی اور اس وقت سے ہمیشہ آمد و رفت کا سلسلہ متواتر
جاری رہا۔میں حضرت اولو العزم مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ تعالیٰ
کو ان کے بچپن سے دیکھ رہا ہوں کہ کس طرح ہمیشہ ان کی عادت حیا اور
شرافت اور صداقت اور دین کی طرف متوجہ ہونے کی تھی اور حضرت
میسج موعود علیہ السلام کے دینی کاموں میں بچپن سے ہی ان کو شوق تھا۔نمازوں میں اکثر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جامع مسجد میں
جاتے اور خطبہ سُنتے۔ایک دفعہ مجھے یاد ہے جب آپ کی عمر دس سال
کے قریب ہو گی۔آپ مسجد اقصی میں حضرت مسیح موعود علیه السلام
کے ساتھ نماز میں کھڑے تھے اور پھر سجدہ میں بہت رو رہے تھے۔بچپن
سے ہی آپ کو خطرہ اللہ کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ خاص
تعلق محبت تھا۔نئے
ه الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۲۰

HA
تقریر و تحریر
آپ کی تعلیم کا ایک اہم پہلو تحریر و تقریر سے متعلق تھا۔اس شعبہ میں بھی حضرت خلیفہ ایسیح
الاول رضی اللہ عنہ ہی آپ کے معلم اور مرتبی بنے اور آپ کی تربیت میں گہری دلچسپی پی لیکن آپ
کے مضامین اور تقاریر کو جس سخت معیار سے جانچتے رہے وہ بعض اوقات آپ کی دل شکنی کا موجب
بھی بن جاتا تھا حالانکہ اس سختی کی وجہ محض یہ تھی کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو آپ سے
بہت ہی بلند تو قعات تھیں اور انہی تو قعات کی کسوٹی پر آپ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
رضی اللہ عنہ کو پر کھتے تھے۔اس ضمن میں حضرت صاحبزادہ صاحب فرماتے ہیں :-
" مجھے خوب یاد ہے۔میں نے سب سے پہلا مضمون جب تشحید الاذبان
میں لکھا تو اس کی بڑی تعریف ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے بھی اسے پسند فرمایا۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی الله عنه
الله
نے خود کئی لوگوں کو دکھایا۔مگر مجھے فرمانے لگے کبھی تم نے سُنا ہے
لوگ کہا کرتے ہیں۔اونٹ چانی تے ٹوڈا بتائی۔پھر فرمانے لگے، اس کا
کیا مطلب ہے ؟ میں نے عرض کیا مجھے تو پتہ نہیں ٹوڈا کیا ہوتا ہے۔فرمانے
کسی نے اونٹ والے سے پوچھا تھا۔اُونٹ بیچتے ہو ؟ اس کی کیا
قیمت لو گے؟ اس نے کہا اُونٹ کے تو میں چالیس روپے لوں گا مگر اونٹ
کے نیچے کے بیالیس۔اس نے کہا یہ کیوں ؟ بیچنے والا کہنے لگا اس لئے
کہ یہ اونٹ بھی ہے اور اونٹ کا بچہ بھی ہے۔پھر فرمانے لگے ہم تمہارے
باپ کے مضامین دیکھتے رہتے ہیں۔ابھی تک تمہارا یہ مضمون حضرت کے
مقابل کا مضمون نہیں، ہمیں تو تب خوشی ہو کہ ان سے بھی اعلیٰ لکھو اے
حضرت خلیفہ ایسے الاول رضی اللہ عنہ کی ایسی ہی بند تو قعات آپ کی تقاریر سے متعلق بھی
تھیں اور نتیجہ اُن کو بھی ایسے ہی کڑے معیاروں پر پر کھا جاتا تھا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا
له الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۷ حده

۱۱۹
بشیر الدین محمود احمد صاحب فرماتے ہیں :-
"ہم نے ایک دفعہ ایک انجمن بنائی جس میں تقریریں کرنے کی مشق کی جاتی تھی
اور اعلیٰ درجہ کی تقریر کرنے والوں کو انعام دیتے جاتے تھے۔میں اس میں
جب بھی تقریر کرتا ، حضرت خلیفہ المسیح الاول اس پر ہمیشہ جرح اور نکتہ چینی
کرتے۔کچھ مدت تک اسی طرح ہوتا رہا۔میرے نفس نے دھوکا دیا اور میں
نے خیال کیا کہ مولوی صاحب مجھ پر حد سے زیادہ سختی کرتے ہیں ہیں نے
ایک مضمون لکھا اور اپنے ایک سکول فیلو ( ہم کتب کو جو تقریریز نا نہیں جانتا
تھا پڑھنے کے لیئے دیا۔جب اس نے مضمون پڑھا تو حضرت مولوی صاب
نے اس کی از حد تعریف کی۔اس پر میرے دل میں اور احساس ہوا کہ مولوی
صاحب مجھ سے سختی کرتے ہیں، بے
یہ تو آپ کا اپنا تاثر تھا۔آپ کے بچپن کے ہم جماعت محترم شیخ عبد العزیز صاحب جو آجکل لالپور
میں رہائش پذیر ہیں اس بارہ میں اپنا الگ تاثر یوں بیان کرتے ہیں :-
حضرت مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ اپنی خلافت کے زمانہ میں
جمعہ پڑھانے کے بعد مسجد اقصی میں ہی تشریف فرما ہوتے اور چند ایک
طلباء تھوڑے تھوڑے وقت میں اپنا اپنا مضمون یا لیکچر سناتے۔آخر میں
حضرت مولوی صاحب ہر ایک کے مضمون اور لیکچر پر ریمارکس کرتے لیکن
حضرت میاں صاحب مصلح موعود کے مضمون کی زیادہ ہی غلطیاں نکالتے
اور بتاتے کہ آپ کو یہ یہ باتیں بیان کرنی چاہیئے تھیں اور اصلاح فرماتے
ہوئے نہایت محبت اور شفقت سے ان کی بعض خوبیاں بھی بیان کرتے
جس سے کم از کم میں تو ضروری سمجھتا کہ میاں صاحب کا مضمون سب سے
تو
کھاڑی ہے جس میں بے شمار نقائص ہیں۔لیکن مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ واصل
آپ میاں صاحب کو ٹرینڈ کر رہے تھے۔بعد میں میں نے خود اُنہیں ایسے
ایسے لیکچر دیتے سنا کہ عقل حیران ہو جاتی تھی کہ یہ وہی شخص ہے جو سب
سے پھاڑی تھا یہ تھے
الفضل در اکتوبر ما کے مستوده روایات محترم شیخ عبد العزیز صاحب

جب استاد کا طالب علم سے اس قسم کا رویہ ہو تو بسا اوقات استاد کے نیک ارادوں کی طرف
طبیعت مائل ہونے کی بجائے اس کے سلوک کی ظاہری تلخی زیادہ شدت سے محسوس ہونے لگتی ہے
اور اکثر طلبا کار و عمل ایسی صورت میں یا تو استاد اور تعلیم سے متنفر ہو جانے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
یا پھر ایسے طلبا آندرونی طور پر مر جھا جاتے ہیں اور کوئی ذوق و شوق باقی نہیں رہتا۔اس کے برعکس بعض
طلبا کو اللہ تعالیٰ نے ایسی فطرت عطا فرمائی ہوتی ہے کہ اُن پر استاد کا یہ سلوک تازیانہ کا کام کرتا ہے
اور اس چیلنج کو مردانہ وار قبول کرتے ہوئے وہ اپنی کمزوریوں کو دُور کرنے اور اپنی قابلیتوں کو پہلے سے
بڑھ کر اُجاگر کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔حضرت مرزا محمود احمد صاحب پر موخر الذکر و دعمل ہوا اور اسی کی حضرت خلیفہ اول کو آپ
سے توقع تھی۔اس کے نتیجہ میں آپ کی تقریر وتحریر کو کیا نئی رفعتیں عطا ہوئیں، اس مضمون کے بیان کا
موقع آپ کی زندگی کے بعد کے حالات میں جا بجا پیدا ہوتا رہے گا۔اس دور میں جس پر ہم نظر ڈال رہے ہیں یعنی آپ کی پیدائش سے لے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کے وصال تک کا دور اس میں آپ کو مشق کے علاوہ بھی بعض اوقات تقریر کرنی پڑی
ندہ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کا امرتسر خالصہ کالج سے فٹ بال کا مینج ہوا تھا۔جس
میں اللہ تعالٰی کے فضل سے تعلیم الاسلام ہائی سکول کی ٹیم کامیاب رہی۔صاحبزادہ صاحب موصوف بھی
ٹیم کے ساتھ امرتسر گئے تھے۔میچ کے بعد ایک مختصر سی تقریب مسترت منعقد ہوئی جس میں شہر کے بعض روستا
شامل تھے۔پارٹی کے بعد صاجزادہ صاحب سے خواہش کی گئی کہ آپ حاضرین سے خطاب فرما دیں۔آپ
نے اس سے پہلے اس قسم کے مجمع میں جس میں معزز غیر احمدی بھی بکثرت شامل ہوں کبھی پبلک تقریر نہیں
کی تھی۔اس لئے آپ نے عذر کیا اور کہا کہ میں تیار نہیں ہوں۔لیکن حاضرین کے اصرار پر آپ دل میں دعا
کرتے ہوئے کھڑے ہوئے اور پہلے تجربہ کے باوجود بڑی موثر تقریر کی اور ایسے نئے نکات بیان کئے
کہ ایک نوخیز طالب علم کی زبان سے معرفت کی ایسی باتیں سن کر سبھی حیران رہ گئے۔آپ نے فرمایا :
"خدا تعالیٰ سورۃ فاتحہ میں ایک دعا سکھاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اے خدا ہم
نہ مغضوب
نہیں اور نہ ضائل نہیں۔احادیث سے ثابت ہے کہ مغضوب
علیہم
سے مراد یہودی اور ضالین سے مراد انصاری ہیں۔۔۔دوسری طرف اس
بات پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے کہ یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوتی ہے۔اب یہ
ایک عجیب بات ہے کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی تھی اس وقت نہ یہودی

پاکے مخالف تھے نہ عیسائی۔آپ کے مخالف صرف مکہ کے مشرکیہ
تھے۔۔۔اس میں کیا راز اور کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مشترکین کا تو ذکر نہ
کیا جن کی مخالفت کا مکہ میں شدید زور تھا اور یہود و نصاریٰ کا ذکر کر دیا۔جو وہاں آٹے میں نمک کے برابر تھے۔اس میں یہ راز ہے کہ قرآن کریم کا
نازل کرنے والا عالم الغیب خدا جانتا تھا کہ اس کی تقدیر کے ماتحت مکہ
کا مذہب ہمیشہ کے لئے تباہ کر دیا جانے والا تھا۔اور آئندہ۔۔۔اس کا نام
دنشان تک نہ ملنا تھا۔پس جو مذہب ہی مٹ جانے والا تھا ، اس سے
بیچنے کی دعا سکھانے کی ضرورت ہی نہ تھی۔جو مذاہب بیچ رہے تھے اور
جن سے رُوحانی یا مادی رنگ میں اسلام کا ٹکراؤ ہوتا تھا ، ان کے بارہ
تھا
میں دعا سکھا دی گئی ہے
ابتدائی تقاریر میں سب سے اہم اور قابل ذکر موقع اس آخری جلسہ سالانہ کا ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے وصال سے ڈیڑھ سال قبل دسمبر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر سلسلہ کے چوٹی
کے علما اور اکابرین کے علاوہ بیرونی جماعتوں سے کافی تعداد میں مرد عور تیں اور بچے تشریف لائے ہوئے
تھے۔پبلک اجتماع سے آپ کا یہ پہلا خطاب تھا اور موقع کی اہمیت کے پیش نظر آپ پر جو اندرونی
ہیجان اور گھبراہٹ کی کیفیت طاری تھی اس کے باوجود آپ کی تقریر غیر معمولی طور پر کامیاب ہوتی
اور سورۃ لقمان کے دوسرے رکوع کی جو تفسیر آپ نے بیان فرمائی اس میں قرآن کریم کے ایسے
نئے معارف اور لطیف نکات بیان ہوتے کہ یہ تفسیر زبان زد عام ہوگئی اور حیرت و استعجاب
سے انگلیاں اٹھنے لگیں کہ یہ نوجوان قرآنی معارف کو سمجھنے میں بڑے بڑے اکابرین پر بازی لے گیا
ہے۔چنانچہ یہ تقریر اسی زمانہ میں اخبار" البدرہ قادیان میں شائع ہو گئی اور آج بھی اس کا مطالعہ
انسان کو ایک عجیب روحانی سُرور عطا کرتا ہے۔خود حضرت مرزا محمود احمد رضی اللہ عنہ پر اس
تقریر کے دوران جو کیفیت طاری تھی وہ آپ ہی کی زبانی سننے کے لائق ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔سب سے پہلی تقریر جو میں نے عام جلسہ میں کی۔اس رکوع کو پڑھ
کر اس مسجد میں کی تھی۔اب مسجد وسیع ہو گئی ہے اور اس کی پہلی شکل
ے تفسیر کبیر سورۃ کوثر ص ۴۷۶ - ۴۷۷
کی کام

نہیں رہی لیکن اس وقت میں جہاں کھڑا ہوں میں اس کے سامنے کے
دروازے میں کھڑے ہو کر میں نے تقریر کی تھی۔اگر چہ اب علم میں بہت ترقی
ہو گئی ہے۔حالات اور افکار میں بہت تغیر ہو گیا ہے لیکن اب بھی میں اس
تقریر کو پڑھ کر حیران ہو جاتا ہوں کہ وہ باتیں کس طرح میرے منہ سے نکلیں
اور اگر اب میں وہ باتیں بیان کروں تو یہی سمجھوں گا کہ خدا تعالیٰ نے خاص
فضل سے سمجھائی ہیں۔اس وقت مجھ پر ایسی حالت تھی کہ چھوٹی عمر اور
مجمع عام میں پہلی دفعہ بولنے کی وجہ سے میرے اعصاب پر ایسا اثر پڑا ہوا
تھا کہ مجھے لوگوں کے چہرے نظر نہ آتے تھے، اندھیرا سا معلوم ہوتا تھا۔اور
مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔بعد میں اخبار میں میں نے کہیں تقریر
پڑھی تو معلوم ہوا کہ میں نے کیا کہا تھا۔یہ رکوع میرے لئے تبلیغ اسلام
کرنے میں بیج کا کام دے گیا اور میں نے اس سے بڑا فائدہ اٹھایا نہ ملے
اس موقع پر سامعین کی جو کیفیت تھی اس کا کچھ اندازہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
کے جلیل القدر صحابی اور قادر الکلام شاعر حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل رضی اللہ عنہ کے ان
الفاظ سے ہو سکتا ہے :-
برج نبوت کا روشن ستارہ اوج رسالت کا درخشندہ گوہر محمود سلمہ
اللہ الود و د شرک پر تقریر کرنے کیلئے کھڑا ہوا میں ان کی تقریر خاص توجہ
سے سنتا رہا۔کیا بتاؤں، نصاحت کا ایک سیلاب تھا جو پورے زور سے
بہہ رہا تھا۔واقعی اتنی چھوٹی سی عمر میں خیالات کی پختگی اعجاز سے کم نہیں!
میرے خیال میں یہ بھی حضور علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ہے
اور اسی سے ظاہر ہو سکتا ہے کہ مسیحیت مآب کی تربیت کا جو ہر کس درجہ
کمال پر پہنچا ہوا ہے۔آپ نے روحانی کمالات پر عجیب طرز سے بحث کی ہے
جہاں تک آپ کی مضمون نویسی کی مشق کا تعلق ہے اس کا پہلا ٹھوس اظہار نوجوانوں کے ایک
دینی، علمی اور ادبی رسالہ تشحید الا زبان کی صورت میں منظر عام پر آیا جسے آپ نے اور آپ کے ساتھیوں
نے الحکم جوئی نمبر دسمبر شاه۔١٩٣٩
ن الحکم ۱۰ جنوری شده و جوبلی نمبر ۱۹۳۹ء

نے مل کر جاری کیا۔آپ فرماتے ہیں :
وو
ہم سات طالب علم تھے جنہوں نے مل کر رسالہ تشحید الا زبان جاری کیا
کسی سے کوئی مدد ہم نے نہیں لی۔ایک پیسہ بھی چندہ کسی سے نہیں مانگا ،
اپنے پاس سے ہی سب رقوم دیں۔ہاں بعد میں اگر بعض دوستوں نے اپنے
طور پر کوئی مدد دی تو وہ لے لی اور نہ سب بوجھ خود اٹھا یا کسی سے مضمون
بھی نہیں مانگا خود ہی رسالہ کو ایڈٹ کرتے، خود ہی چھاپتے اور خود ہی بھیجتے
تھے۔سب کام خود ہی کرتے تھے لے
اس رسالہ میں نہایت اعلیٰ پایہ کے مضامین شائع ہوتے رہے اور جہاں ایک طرف وہ نوجوان جیو
جو ہر قابل رکھتے تھے اہل علم و ادب سے متعارف ہوئے وہاں بعض نوجوانوں کو تحریر کی مشق کا بہت
اچھا موقع میسر آیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اس کے صرف پانی ہی نہیں تھے
بلکہ ہمیشہ اس کی روح رواں بھی بنے رہے اور آپ ہی کے مضامین دراصل اس رسالہ کی جان تھے۔چنانچہ وہ پہلی تمہید جو اس رسالے کو شائع کرنے کی وجوہات پر بحث کرتے ہوئے رقم فرمائی وہ چودہ ہے
صفحات پر مشتمل تھی اور ایک ایسی اعلیٰ پایہ کی کاوش تھی کہ حضرت مولانا حکیم نور الدین رضی الله عنه
نے بھی کھلے لفظوں میں اس کی داد دی۔گویادہ اعلیٰ مطمح نظر آپ کو پورا ہوتا دکھائی دیا جس کو پیش نظر
رکھ کر آپ نے اس نوجوان کو تقریر و تحریر کی تربیت دی تھی۔حضرت حکیم نور الدین یہ کی تعریف تو پھر
ایک استاد کی تعریف تھی ایک مشفق و مهربان بلکہ غیر معمولی محبت کرنے والے بزرگ کی تعریف تھی
معجب تو اس بات پر آتا ہے کہ خواجہ کمال الدین صاحب وکیل اور مولوی محمد علی صاحب ایم۔اسے بھی
اس موقع پر آپ کی تعریف میں رطب اللسان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔یہ دونوں بزرگ وہ ہیں جنہیں اپنی
دنیوی علوم کی برتری کا اس زمانہ میں بھی بڑی شدت سے احساس تھا اور بعد میں تو یہ احساس بڑھتے
بڑھتے اس درجے تک پہنچ گیا کہ حضرت مرزا محمود احمد رضی اللہ عنہ کی نہر دلعزیزی اور آپ کے
علم و فضل کی برتری کے چرچے ان کو خوشی کی بجائے دُکھ پہنچانے لگے۔یہی مولانا محمد علی صاحب ہیں جو
اس تمہید کو پڑھ کر بے اختیار یہ لکھنے پر مجبور ہو گئے :
اس رسالہ کے ایڈیٹر مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت اقدس کے
صاحبزادہ ہیں۔پہلے نمبر میں چودہ صفحوں کا ایک انٹروڈکشن ان کی قلم سے
له الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۴۷

سهم ۱۲
لکھا ہوا ہے۔جماعت تو اس مضمون
کو پڑھے گی مگر میں اس مضمون کو مخالفینِ
سلسلہ کے سامنے بطور ایک بین دلیل کے پیش کرتا ہوں جو اس سلسلہ کی
صداقت پر گواہ ہے۔اس وقت صاحبزادہ صاحب کی عمر اٹھارہ انیس سال
کی ہے اور تمام دنیا جانتی ہے کہ اس عمر میں بچوں کا شوق اور امنگیں کی
ہوتی ہیں۔زیادہ سے زیادہ اگر وہ کالجوں میں پڑھتے ہیں تو اعلیٰ تعلیم کا شوق اور
آزادی خیال اُن کے دلوں میں ہوگا۔مگر دین کی ہمدردی اور اسلام کی حمایت
کا یہ جوش جو اوپر کے بے تکلف الفاظ سے ظاہر ہو رہا ہے ایک خارق
عادت بات ہے۔صرف اسی موقع پر نہیں بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ ہر موقع
پر یہ دلی خوش اُن کا ظاہر ہو جاتا ہے۔جھوٹ تو ایک گند ہے۔پس اس کا
اثر تو یہ چاہیئے تھا کہ گندہ ہوتا نہ یہ کہ ایسا پاک اور گورانی جس کی نظیر نہیں ملتی۔۔غور کرو اگر جس کی تعلیم اور تربیت کا یہ پھل ہے وہ کا ذب ہو سکتا ہے؟
اگر وہ کا ذب ہے تو پھر دنیا میں صادق کا کیا نشان ہے ، لہ
صرف جماعت احمدیہ کے افراد نے ہی اس رسالے کی عظمت کو تسلیم نہیں کیا بلکہ غیروں نے بھی
اس پر تحسین کی نظر ڈالی۔یہاں تک کہ قادیان سے سینکڑوں میل دور وسط ہند کے مشہور شہر مُراد آباد تک
بھی اس کے چرچے ہونے لگے۔چنانچہ وہاں کے ایک مشہور اخبار " نیز اعظم نے لکھا:
بلا مبالغہ اسلامی رسالوں میں ریولو آف ریجیز کے بعد اس کا شمار کرنا چاہیئے
مذہب اسلام کو اس کے اجرا سے بہت مدد ملے گی یہ تھے
اس زمانہ میں آپ کی دینی سرگرمیاں غیر معمولی تیزی سے بڑھ رہی تھیں۔ذہنی اور روحانی
نشو نما کا یہ دور تھا جسے دیکھ کر بے اختیار مصلح موعود کی پیشگوئی کے ان الفاظ کی طرف ذہن منتقل
ہو جاتا ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا "۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس دور میں آپ کے دینی جوش
کو محسوس فرما کر اس کا اظہار ان لفظوں میں فرمایا :-
میاں محمود میں اس قدر دینی جوش پایا جاتا ہے کہ میں بعض اوقات ان
کے لئے خاص طور پر دُعا کرتا ہوں، ہے
سه ریویو اُردو مارچ شاه سے تاریخ احمدیت جلد سوم صدام له الحكم جوبلی نمبر ۹۳
"

۱۲۵
یہ چھوٹا سا اظہار مسرت خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرز فکر پر بھی روشنی
ڈالتا ہے۔بچے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی کے اظہار کا یہ ایک عجیب طریق ہے کہ فخریہ کلمات
کی بجائے آپ فرماتے ہیں کہ میں ان کے لئے خاص طور پر دعا کرتا ہوں۔ظاہر ہے کہ آپ یہ محسوس کر کے
کہ یہ وہی بچہ ہے جس کا وعدہ دیا گیا تھا، اس لئے خاص طور پر دُعا کی طرف متوجہ ہوتے تھے کہ اسے اللہ
تعالی واقعی وہی موعود بیٹا بنا دے جس کی خبر دی گئی تھی اور انس پر اپنے فضلوں کی بارش کو تیز تر کر
دے تاکہ تمام خوش خبریاں اس کے حق میں بدرجہ نام پوری ہوں۔

بچپن کی دلچسپیاں
تفریحات اور کھیلیں
آپ کی بچیوں کا دائرہ بہت وسیع تھا اور ایک نظر ان پر ڈالنے سے ایک نہایت وسیع
اور ہمہ گیر شخصیت سے تعارف کا احساس ہونے لگتا ہے۔دلچسپیوں کا مضمون اگر چہ بظاہر کوئی سنجیدہ یا مسائل انسانی سے متعلق کوئی اہم مضمون نظر نہیں آتا
لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی انسان کے کردار کے گہرے اور قابل اعتماد مطالعہ کے لئے اس کے بچپن اور
لڑکپن کی دلچسپلیوں کا مطالعہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ انسانی زندگی کا یہ دور تصنع سے پاک
ہوتا ہے۔پس
نہیں جہاں بچپن اور دلچسپیوں کا مضمون اکٹھا ہو جائے وہاں بے لاگ اور غیر مبہم مطالعہ کا بہترین
موقع پیدا ہو جاتا ہے مثلاً کھیل کے میدان میں جذباتی انگیخت کے واقعات اور ان کا طبیعت پر رد عمل
فتح وشکست کی کیفیات جسمانی خطرات دوستوں کے ساتھ معاملات کسی کی حق تلفی کا موقع پیدا ہونا
کسی کی حق تلفی کرنا خود نمائی پیدا ہونا یا اس کے برعکس انکسار حق پرستی یا تو کل وغیرہ وغیرہ ایسے بہت
سے حالات بکثرت پیدا ہوتے رہتے ہیں جو کسی انسان کی ذہنی اینچی اور جذبات اور اخلاق کی گہرائیوں
کے مطالعہ کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔کھیلوں میں آپ کی دلچسپی کا عمومی تعارف تو یہ ہے کہ کبھی آپ نے کسی ایک کھیل کو اس طرح
منفرد کر کے نہیں اپنایا کہ ہ مستقلا آپ کی عادت بن جاتے اور آپ کی دیگر دلچسپیوں پر حاوی ہو جائے
بدلتے ہوئے موسموں کے مطابق بدلتی ہوئی کھیلیں آپ کی دلچسپیوں کا مرکز بنتی رہیں۔قادیان ایک ایسے
علاقہ میں واقع ہے جو دامن کوہ کے قریب ہونے کے باعث سرسبز و شاداب ہے اور سردی و گرمی دونوں
ہی وہاں شدید ہوتے ہیں۔برسات بھی خوب کھل کر ہوتی ہے اور لیا اوقات ہفتہ ہفتہ دس دس دن
تک مسلسل جھڑی لگی رہتی ہے۔اس علاقے میں پنجاب کی ٹھیٹھ مقامی کھیلیں بڑی مرغوب ہیں مثلا گلی ڈنڈا
کبڈی میرو ڈبہ وغیرہ اور باہر سے آتی ہوئی یورپین کھیلیں مثلا فٹ بال کی کرکٹ بیڈ منٹن بھی وہاں
شوق سے کھیلی جاتی ہیں۔

۱۴۷
ان میں سے بعض کھیلیں سخت سردی کے دنوں میں زیادہ موزوں البعض موسم بہار یا موسم خزاں
میں، بعض برسات میں اور بعض سخت گرمی کے ایام میں کھیلی جاتی ہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب ان میں سے کسی ایک کھیل کے ایسے شوقین نہیں ہوئے کہ اس میں
غیر معمولی مہارت پیدا کرنے کے لئے اُسے مستقلاً اپنا لیا ہو۔طبیعت میں گیس کا مادہ بہت تھا اور نئی
چیز دیکھنے پر اس کا ذاتی تجربہ حاصل کرنے کا شوق مچلنے لگتا۔چنانچہ ایسے دنوں میں جب کہ موسم اور
طبیعت کو فٹ بال سے زیادہ مناسبت ہو، آپ فٹ بال کھیلا کرتے۔جب کبڈی کا دور دورہ ہوتا آپ
کبڈی کے میدان میں نکل جاتے۔جب بچوں میں میرود بہ یا گلی ڈنڈا کی رو چلتی تو آپ میرود بہ یا گلی ڈنڈا کی
ٹیموں میں دکھائی دینے لگتے۔جب برسات کی جھڑیاں قادیان کے گردا گرد پھیلے ہوئے جو ہڑوں کو لیالسب
بھر دیتیں بلکہ پانی ان کے کناروں سے اُچھل کر میدانوں میں پھیل جاتا اور قادیان حد نظر تک پھیلے ہوئے
پانی کے درمیان ایک جزیرہ دکھائی دینے لگتا تو تیرا کی اور کشتی رانی کا شوق ہر شوق پر غالب آجاتا۔پھر
جب خزاں اور بہار کے معتدل دن رات شکار کا موسم ہے کہ آتے تو آپ کے دل میں بھی یہ شوق کر دیں
لینے لگتا۔بچپن کے ابتدائی دور میں آپ غلیل لے کر بچوں کے جھرمٹ میں شکار کے لئے نکل کھڑے ہوتے
بعد ازاں جب ہوائی بندوق میسر آئی تو ہوائی بندوق لے کر دوستوں کو ساتھ لئے ہوئے قادیان کے
اردگرد کے دیہات میں شکار کے لئے نکل جاتے۔آپنے اب ہم ان دلچسپیوں پر ذرا تفصیلی نظر ڈال کر دیکھیں کہ کس حد تک یہ ہمیں آپنے کی شخصیت
سے روشناس کرانے میں مدد دیتی ہیں۔شکار کا ذکر چل رہا تھا سو شکا ر ہی کے ایک واقعہ سے ہم اس مضمون
کا آغاز کرتے ہیں جو آپ
نے ایک موقع پر بیان فرمایا ہے :-
مجھے اپنے بچپن کی ایک مثال یاد ہے۔اس وقت تو میری حیرت کی کوئی
انتہا نہ رہی تھی اور میں بڑا تعجب کرتا تھا اور بہت سوچتا تھا۔مگر کچھ مجھ
نہیں آتی تھی۔آخر خدا کے فضل سے وہ بات حل ہو گئی اور میں سمجھ گیا کہ
اس کے اندر کیا حقیقت تھی۔وہ واقعہ یہ ہے کہ مجھے بچپن میں ہوائی بندوق
کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پرندوں کے شکار کا بہت شوق تھا۔ایک دفعہ
میں بندوق لے کر ایک گاؤں کی طرف گیا جس کا نام شاید نا تھ پور ہے۔ایک

IMA
او
دو اور لڑکے بھی میرے ساتھ تھے۔جب میں وہاں پہنچا چند نوجوان سکھ اُس
گاؤں کے ہمارے پاس آتے اور کہنے لگے، آؤ ہم تم کو شکار بتلاتے ہیں۔چنانچہ وہ ہمیں گاؤں کے قریب لے گئے اور خود انہوں نے ہمیں شکار بتلایا
اور جگہ جگہ ہمارے ساتھ پھرتے رہے اور جس طرح ہم اس شکار میں لذت
محسوس کر رہے تھے، اسی طرح وہ بھی لذت محسوس کر رہے تھے۔اور میں
طرح ہم شوق سے شکار کی تلاش میں پھر رہے تھے، ہمارے ساتھ وہ بھی
اسی طرح شوق کے ساتھ پھر رہے تھے کہ ایک جگہ ایک درخت پر فاختہ نظر
آئی میں نے نشانہ لگا کر بندوق چلائی اور وہ گر گئی۔اس سے بھی جس
طرح ہم نے لذت اور خوشی محسوس کی، اسی طرح انہوں نے بھی خوشی کا
اظہار کیا کہ اتنے میں گاؤں کی ایک بڑھیا وہاں سے گزری۔اس نے جو
فاختہ کو تڑپتے ہوئے دیکھا تو دیکھتے ہی شور مچانا شروع کر دیا اور ان نوجوان
سکھوں سے کہا کہ تم کو شرم نہیں آتی ! تم ایسے بے غیرت ہو گئے ہو کہ لوگ
دوسرے گاؤں سے آگرہ تمہارے گاؤں میں جیتو ہتیا کرتے ہیں۔(آگے حضور
نے فرمایا کہ اس بڑھیا کے کتنے پیران نوجوان سکھوں کا رنگ متغیر ہو گیا اور
وہ کہنے لگے کہ یہاں شکار نہ کریں لیے
یہ واقعہ میرے نزدیک اس پہلو سے مطالعہ کے لائق ہے کہ ایسا واقعہ اگر کسی عام بچے سے پیش آتا
تو یقینا وہ سخت خوف محسوس کرتا اور یہی خوف اس
کی یاد کا نمایاں پہلو بن کر اس کے ذہن پر ثبت ہو
جاتا۔بلاشبہ صورت حال ایسی تھی کہ بڑھیا کی اہمیت سے آپ اور آپکے چند معصوم ساتھیوں کیلئے سخت خطرہ
پیدا ہو سکتا تھا۔جس زمانہ کا یہ ذکر ہے ان دونوں قادیان کی آبادی بہت کم تھی اور علاقے پر وہ رعب ابھی
قائم نہ ہوا تھا جس کا ہم نے بعد کے زمانہ میں مشاہدہ کیا۔لیکن بعد کے زمانہ میں بھی جب کہ قادیان کی ٹھاک
بیٹھ چکی تھی۔مجھے یاد ہے کہ قادیان کے بچے سکھوں کے بعض بد نام دیہات میں جانے سے گھبراتے تھے
کیونکہ ان کی وحشت اور جرائم کے قتے عام مشہور تھے اور بسا اوقات وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے برانگیخ
ہو کر بچوں کو زد و کوب کیا کرتے تھے۔بلکہ بڑوں سے بھی اُن کے اُلجھنے اور بعض اوقات اچھی خاصی لڑائیاں
ہونے کے واقعات روز مرہ کے مشاہدہ کی باتیں تھیں۔لہذا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس پس منظر کی
روشنی میں بچوں کو ایسے واقعات اگر یا د رہتے ہیں تو خوف اور گھبراہٹ کی ہیجانی کیفیات کی وجہ سے
له الفضل قادیان سهم را پریل ۱۹۲۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی