باب دوم ۔ موعود بیٹے کی ولادت بچپن، تعلیم و تربیت عنفوان شباب
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 6
۱۲۹
ایسے
اور عموماً ایسے واقعات بیان کرتے ہوئے وہ اس بات پر ختم کرتے ہیں کہ اس وقت خوف کے مارے
ہماری جان نکل گئی یا ٹانگیں کانپنے لگیں یا سر پر پاؤں رکھ کر بھاگنے لگے یا ہم نے دُعا کی کہ اے الله !
اب تو ہی بچانے والا ہے وغیرہ وغیرہ۔لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب کا رد عمل بالکل الگ ہے اور
طبیعت پر غالب اور دیر پا اثر جس چیز نے کیا وہ ایک نفسیاتی مسئلہ تھا۔آپ کے ذہن کا رد عمل ایک
فلسفی کا سا ہے جو مثلاً تاریخ کے اُلجھے ہوئے واقعات کو سلجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔آپ کو
اس واقعہ سے شدید تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک طرف سادہ فطرت کا معصوم تقاضا ہے جس کے پیش نظر
سادہ لوح سکھ جوان اور بچے آپ کے ساتھ مل کر شکار کا طبعی لطف اٹھا رہے ہیں۔دوسری طرف ایک
مذہبی تعصب سے پیدا شدہ انگیخت ہے جس کے نتیجہ میں اچانک ان
کا رجحان
تبدیل ہو کر اُن کا تعصب
فطری شوق پر غالب آجاتا ہے۔یہ سب کچھ کیوں ہوا ؟ اور کس حد تک درست اور کس حد تک غلط تھا ؟
یہ فکر آپ پر ایسی غالب آئی کہ اس وقت ہی نہیں بلکہ بعد ازاں بھی سالہا سال اس پر غور کرتے رہے
اور یہ واقعہ اپنے اسی نمایاں پہلو کی وجہ سے آپ کو یا د رہا۔آپ کے یہ الفاظ آپ کی دیر یہ عادت فکر
کے آئینہ دار ہیں :
اس وقت تو میری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی تھی اور میں بڑا تعجب کرتا
تھا اور بہت سوچتا تھا مگر کچھ سمجھ نہ آتی تھی۔آخر خُدا کے فضل سے وہ بات
حل ہو گئی اور میں سمجھ گیا کہ اس کے اندر کیا حقیقت تھی ؟۔۔۔"
آپ کا نشانہ بچپن ہی سے بہت اچھا تھا۔حکیم دین محمد صاحب جو آپ کے بچپن کے ساتھ
کھیلے ہوتے ہیں بیان کرتے ہیں :-
ایر گن کا نشانہ آپ کا بڑا ہی صحیح تھا۔چنانچہ اس حد تک تھا کہ زنبور جو
ام پر بیٹھے ہوتے تھے۔آپ ایک ایک کو نشانہ بنا کر گرا دیتے تھے۔اکثر
چھوٹی چڑیوں اور فاختہ کا شکار کرتے ہم آپ کے ساتھ ہوتے، اور ذبح
کرتے جاتے۔بڑے ہو کر آپ کے پاس بندوقیں تھیں اور سب احباب کو
معلوم ہے پھیر دیچی میں جا کر دریائے بیاس پر مرغابی کا شکار کیا کرتے تھے" سے
شکار کے دوران کئی رنگ میں آپ کی تربیت ہوتی رہی۔بہت حد تک تو اس وجہ سے کہ آپ کا
لے پھر
سے مستورہ روایات حضرت حکیم دین محمد صاحب دار الرحمت وسطی - ریوه
ذہن گرد و پیش پر غور کرنے اور چھوٹے چھوٹے واقعات سے سبق حاصل کرنے کا عادی تھا۔اور کچھ
اس طریق پر کہ جب گھر آکر اپنے شکار کے تھنے بیان کیا کرتے تو حضرت اماں جان اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام جہاں ضروری سمجھتے مناسب نصیحت فرما دیتے جو حکمت ودانائی سے لبریز ہوتی۔ایک مرتبہ آپ ایک طوطا شکار کر لائے۔ہمارے ہاں عوام الناس میں طوطے کو حرام سمجھا جاتا ہے اور
بہت سے علماء کے نزدیک اس کا کھانا مکروہ ہے لیکن جہاں تک شریعیت کا تعلق ہے کوئی ثبوت اسکے
حرام یا مکروہ ہونے کا نہیں ملتا۔البتہ ہمارا مزاج ضرور گواہی دیتا ہے کہ یہ جانور کھانے کا نہیں حضرت سیح
موعود علیہ السلام نے اس موقع پر ظاہری اصطلاحوں میں پڑنے کی بجائے بڑے ہی پیارے انداز میں وہ
حکمت کی بات صاحبزادہ صاحب کو سمجھا دی جس کے نتیجہ میں صرف طوطے کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ اس قسم
کے بیسیوں الجھے ہوئے مسائل نہایت آسانی سے حل ہو جاتے ہیں، آپ نے فرمایا :
"میاں ! اللہ تعالیٰ نے سب جانور کھانے کے لئے ہی پیدا نہیں کئے۔بعض ان میں
سے خوبصورتی کے لئے بھی پیدا کئے گئے ہیں۔(یعنی اللہ تعالیٰ کی کائنات کو
زینت بخشنے کے لئے) طوطا انہیں میں سے ایک ہے۔"
بات یہ چھوٹی سی ہے لیکن جس بچے کی اس حکمت اور دانائی سے تربیت ہو رہی ہو، اس کی بصیرت
میں لطافت اور قلب و ذہن میں وسعت کیوں پیدا نہ ہو۔شکار کے علاوہ آپ کو گھوڑ سواری کا بھی شوق تھا
آپ فرماتے ہیں: "مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی وفات
سے کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک گھوڑی خرید کر دی تھی۔درحقیقت وہ خرید تو نہ کی
گتی تھتی بلکہ تحفہ بھیجی گئی تھی۔اس
کی تفصیل یہ ہے کہ میں نے لڑکوں کو
سائیکل پر سواری کرتے دیکھا تو میرے دل میں بھی سائیکل کی سواری کا شوق
پیدا ہوا۔میں نے اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت
میں کیا۔آپ نے فرمایا مجھے سائیکل کی سواری تو پسند نہیں ہیں تو گھوڑے کی
سواری کو مردانہ سواری سمجھتا ہوں۔میں نے کہا اچھا آپ مجھے گھوڑا ہی سے
دیں۔آپ نے فرمایا پھر مجھے گھوڑا وہ پسند ہے جو مضبوط اور طاقتور ہو۔اس
سے غالباً آپ کا منشا یہ تھا کہ میں اچھا سوار بن جاؤں گا۔آپ نے کپورتھلہ
والے عبد المجید خان صاحب کو لکھا کہ ایک اچھا تھوڑا خرید کر بھجوا دیں۔خان
صاحب کو اس لئے لکھا کہ ان کے والد صاحب ریاست کے اصطبل کے
١٣١
انچارج تھے اور ان کا خاندان گھوڑوں سے اچھا واقف تھا۔انہوں نے ایک
گھوڑی خرید کر تحفہ بھجوا دی اور قیمت نه لی حضرت مسیح موعود علا السلام
جب فوت ہوئے تو چونکہ آپ کی وفات کا اثر لازمی طور پر ہمارے اخراجات
پر بھی پڑنا تھا۔اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ اس گھوڑی کو فروخت کر دیا جائے
تا کہ اس کے اخراجات کا بوجھ والدہ صاحبہ پر نہ پڑے۔مجھے ایک دوست
نے جن کو میرا یہ ارادہ معلوم ہو گیا تھا اور جو اب بھی زندہ ہیں کہلا بھیجا کہ
گھوڑی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحفہ ہے۔اسے آپ بالکل فروت
نہ کریں۔اس وقت میری عمر انیس سال کی تھی۔وہ جگہ جہاں مجھے یہ بات
کسی قسمتی تھی اب تک یاد ہے۔میں اس وقت ڈھاب کے کنارے
تشحید الاذہان کے دفتر سے جنوب مشرق کی طرف کھڑا تھا۔جب مجھے
یہ کہا گیا کہ یہ گھوڑی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحفہ ہے اس لئے
اسے فروخت نہ کرنا چاہیئے تو بغیر سوچے سمجھے معا میرے منہ سے جو الفاظ
نکلے وہ یہ تھے کہ بے شک یہ تحفہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
کا ہے۔۔۔مگر میں گھوڑی کی خاطر حضرت ام المومنین کو تکلیف دینا نہیں
چاہتا۔چنانچہ میں نے اس گھوڑی کو فروخت کر دیا ہے
•
اس واقعہ کے من و عن بیان کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ قارئین کو حضرت مسیح موعود علیه السلام
کے اس رجحان کا اندازہ ہو سکے کہ آپ ایک مجاہدانہ روح رکھتے تھے۔اس لئے سائیکل کی بجائے
گھوڑے کی مردانہ سواری کو ترجیح دی۔اور گھوڑا بھی وہ جو بہت مضبوط اور طاقتور ہو۔اگر چہ یہ بات اولاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالتی ہے۔لیکن
بلاشبہ مردانگی کی یہی صفات پوری شدت کے ساتھ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے اندر
بھی پائی جاتی تھیں۔دراصل انسانی قومی کی عموغت کے بعد جو انسانی صفات ہمیں نظر آتی ہیں، اگر اس
کے پس منظر میں جستجو کی جائے تو انسان کے بچپن کے زمانہ میں یہ درخت ایک چھوٹے سے نرم و نازک
پودے کی صورت میں دکھائی دے گا جس کی نرم و نازک جڑیں اس قسم کے واقعات کی نرم اور زرخیز مٹی
میں پیوستہ ہوتی ہیں۔دوسرا پہلو قابل توجہ اس روایت کا آخری حصہ ہے۔باوجود اس کے کہ آپ نے کو
له الفضل لاہور ۱۸ / فروری باشه
گھوڑوں سے بہت
پیار تھا اور تمام عمر آپ نے حسب توفیق متعدد گھوڑے رکھے اور اپنے بچوں اور بچیوں
کو بھی سواری کا شوق دلایا۔گھوڑوں سے پیار اپنی جگہ لیکن اس سے بہت بڑھ کر اس گھوڑی کی یہ
حیثیت کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک یاد گار عطیہ تھی۔اس شدید محبت کے پیش نظر
جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھی، یقینا یہ گھوڑی بھی آپ کو اسی نسبت سے خاص طور
پر پیاری ہوگی لیکن ذمہ داری کا احساس ایک غیر مبہم اور روشن قوت فکر اور یہ ذہنی قابلیت که مختلف اقدار
کو ان کے موقع اور محل پر رکھا جانا چاہیے۔یہ تینوں صفات قطعی طور پر اس بات کی ضامن تھیں کہ آپ
جذبات کے کسی ایک دھارے میں بہہ کر کوئی یک طرفہ اور غیر متوازن فیصلہ نہ کربیٹھیں۔کتنا صحیح فیصلہ ہے
کہ اپنے جذبات کی قربانی کو تو قبول کر لوں گا۔مگر یہ خطرہ مول نہ لوں گا کہ میری ماں کو اس وجہ سے
ادنی سی تکلیف بھی پہنچے۔گھڑ سواری ہی کے ضمن میں دو اور دلچسپ واقعات پیش کئے جاتے ہیں جو اپنے اپنے
رنگ میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔اللہ کبھی جو قادیان کی ایک پرانی معروف دایا اور فضل دین قصاب
کی بیوہ ہے۔اس کا خاندان احمدی تو نہیں تھا لیکن حضرت صاحب کا پرانا خدمت گزار ضرور تھا اللہ بھی
اپنے بچپن کا یہ واقعہ بیان کرتی ہیں :-
"جب حضور سیر کے بعد گھوڑی پر سوار ہو کر گھر آیا کرتے تو ہم با وجود اس
کے کہ غیر احمدی بچیاں تھیں۔باہم مل کر ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر کھڑی
ہو جاتی تھیں۔اور آپ سے
کہتی تھیں :-
" میاں محمود دی گھوڑی نوں پیٹھے
میاں دی گھوڑی نوں اللہ رکھے
گھوڑی دے دم دا اک بال دے دیے "
حضور مسکرا کر فرماتے کہ تم بال لے کر کیا کرو گی ؟ ہم کہتیں کہ ہم پھڑیں پکڑیں گی
اور ہوائی جہانہ بنا کر اُٹھائیں گی حضور فرماتے کہ اس سے گھوڑی کو تکلیف ہوگی
روتے گی بیٹے گی خون نکلے گا۔لاؤ میں تمہیں خود اپنے ہاتھ سے پھڑ پکڑ دیتا
ہوں۔ایک دفعہ حضور نے گھوڑی سے اتر کر ہمارے گھر کے سامنے دھریک
کے درخت کے ساتھ باندھ دی اور اپنے ہاتھ سے آہستہ سے پھڑوں کے
چھتے سے ایک دو پھر پکڑ لئے اور ہمیں کہا یہ تو بھڑیں۔ایسا واقعہ کتنی مرتبہ ہوگا
۱۳۳
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بچپن ہی سے آپ کی طبیعت میں بے تکلفی، انکساری زندہ دلی اور
بچوں سے پیار پایا جاتا تھا۔میں طرح پیار سے آپ چھوٹی چھوٹی بچیوں سے بات کرتے ہیں جو خاندانی محافظ
سے خادماؤں اور چاکرا نیوں کا درجہ رکھتی ہیں، اُن کی دلجوئی کی خاطر سواری سے اتر کر اسے درخت سے
باندھتے ہیں۔یہاں تک کہ ان کا دل خوش کرنے کے لئے پھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے سے بھی گریزد
نہیں کرتے۔دیکھتے یہ چھوٹا سا دلچسپ واقعہ ایک بچے کی طبیعت کے کتنے ہی پہلوؤں پر کس عمدگی سے
سا
روشنی ڈالتا ہے۔بچپن کا زمانہ اس لحاظ سے بہت ہی اہم ہے کہ اس کے سادہ بے ریا اور بے تکلف
نظارے کسی انسان کی فطرت سے روشناس کرانے میں بڑی ہی مدد دیتے ہیں، ایک مرتبہ بالہ کے
اسٹیشن پر گورداسپور کے ایک ہند و تنیس بابا کانسی رام صاحب جو آپ سے بہت عقیدت رکھتے تھے
آپ کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے وہاں گھوڑوں کا تذکرہ چل پڑا تو آپ نے بچپن کا یہ واقعہ بیان کیا:
ایک دفعہ بچپن کے ایام میں میں گھوڑے پر سوار ہوا۔گھوڑا تھا منہ زور قصبہ
سے باہر نکلتے ہی وہ بے لگام ہو گیا۔میں نے ہر چند اسے روکنے کی کوشش
کی مگر وہ نہ رکا۔اس حالت میں موضع بسرانواں کے قریب پہنچ گیا۔جہاں
میں نے دیکھا کہ گھوڑا جس سُرخ جا رہا ہے۔اس کے سامنے ایک غیر آباد تغییر
منڈیر کے کنواں ہے۔اور اس کے پاس ہی دو چار قدم کے فاصلے پر چند
بچے کھیل رہے ہیں۔اس وقت میں نے سوچا اگر اپنی جان بچانے کی کوشش
کرتا ہوں اور بچوں کی طرف گھوڑے کا رخ کرتا ہوں تو میری ایک جان کے
کے بدلے کتنی جانیں (بچے) ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور اگر ان کو بپتا
ہوں۔تو دوسری طرف کنواں ہے۔جس میں گھوڑے کے گرنے کی وجہ سے
اپنی جان جانے کا ڈر ہے۔اس وقت میں نے یہی فیصلہ کیا کہ میرا اخلاقی
فرض ہے کہ میں اپنی جان کی پرواہ نہ کروں۔چنانچہ میں نے گھوڑے کو
سیدھا جانے دیا۔خدا کی شان گھوڑا سرپٹ دوڑ رہا تھا۔بعین کنوئیں کی
منڈیر کے پاس پہنچ کر یکدم رک گیا ہے
یہ واقعہ کسی تبصرے کا محتاج نہیں۔سوائے اس کے کہ جب انسان خلوص نیت کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی عظیم قربانی کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو بسا اوقات اللہ تعالیٰ اس قربانی کی روح
له الفضل ۴ مارچ
مهم ۱۳
کو تو قبول کر لیتا ہے لیکن آزمائش کے دکھوں سے انسان کو اپنے فضل سے بچا لیتا ہے۔نہ جانے وہ
کتنی مرتبہ اپنے صادق بندوں سے اس قسم کے پیار کے سلوک فرما چکا ہے اور آئندہ فرماتا رہے گا۔اور
آج تک یه دلنواز رسم بندگی و بنده نوازی اُمت محمدیہ میں لاکھوں مرتبہ جلوہ دکھا چکی ہوگی۔جیسا کہ ذکر گزر چکا ہے، آپ کو کشتی رانی کا بھی شوق تھا اور تیراک بھی بہت اچھے تھے۔یہ مشقیں
زیادہ تر قادیان کے چاروں طرف پھیلے ہوئے ان خندق نما جو ہڑوں میں ہوا کرتی تھیں ہو ڈھاب کے
نام سے معروف تھے اور جن میں پانی تو سال بھر خشک نہ ہوتا تھا لیکن نہانے کے قابل صرف برسات کے
دنوں میں ہوا کرتے۔غرضیکہ آپ اُن سب کھیلوں میں حصہ لیتے رہے جو قادیان میں رائج تھیں۔آپ
کے بچپن کے ایک ساتھی مرزا احمد بیگ صاحب بیان کرتے ہیں :
بڑے ہو کر حضور فٹ بال بھی شوق سے کھیلتے تھے۔اور میرود بہ خاص
شوق سے کھیلتے تھے مجھے بھی حضور کے ساتھ میر وڈیہ اور فٹ بال کھیلنے
کا اکثر اتفاق ہوا ہے۔ویسے حضور ابتداز جسمانی طور پر کچھ کمزور تھے۔اس
کے متعلق روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مجلس میں بھی حضور کی صحت کی اس حالت کا ذکر آیا تھا اور غالباً حضرت
خلیفہ المسیح الاول نے کا ڈلیور آئیل cod-liver oil تجویز کیا تھا۔حضور کچھ عرصہ پہلوانی یعنی کشتی کا کرتب بھی سیکھتے رہے ہیں
یہ کر تب آپ ایک نوجوان جس کا نام محمد حسین تھا لیکن بچے اس کو بابا
فضل حسین کر کے پکارتے تھے سے سیکھا کرتے۔فضل حسین صاحب اس
لڑکے کے دادا تھے۔۔۔ایک چھوٹی سی کشتی بھی علم سے منگوائی تھی۔یہ طغیانی کے
دنوں میں حضور ڈھاب میں چلایا کرتے تھے۔خلافت سے پہلے حضور حضرت استاذی المکرم مولوی شیر علی
صاحب کے ساتھ ضیاء الاسلام پریس کے عقب میں بیڈ منٹن کھیلا کرتے تھے
ایک دفعہ میں بھی اس کھیل میں شامل ہوا تھا پہلے
اس سلسلہ میں مدیر الحکم کا بیان بھی قابل ذکر ہے۔کے روایت مرزا احمد بیگ صاحب ساہیوال
۱۳۵
غور کا مقام ہے کہ بچوں کو ایسے موقعوں پر کھیل کود کے تماشے دیکھنے کا
از حد شوق ہوا کرتا ہے۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لڑکے اپنے فوائد کی پرواہ نہ
کر کے اور نقصان اٹھا کر بھی دُور دُور سے ایسے نظارے دیکھنے کے واسطے
جمع ہو جایا کرتے ہیں۔مگر میں بعض ایسے لڑکوں کو خوب جانتا ہوں جو مدرسہ
تعلیم الاسلام ہی کے تعلیم یافتہ ہیں۔اپنی ٹیم کی کمزوری اور مقابل ٹیم کی
طاقت اور مضبوطی کو دیکھ کر کھیل کے میدان سے الگ جاکر اور تنہائی کے
گوشوں میں گریہ و بکا سے حضور انہی میں دعاوں میں مصروف تھے۔یہ بات
یہ
کوئی چھوٹی سی نہیں کہ نظر اندازہ کر دی جائے۔سوچنے والی طبیعت اس سے
اندازہ کر سکتی ہے اور نتیجہ نکال سکتی ہے کہ ان بچوں نے اپنی کامیابی کی
کلید کس بات کو یقین کر رکھا تھا اور اس سے ان کے دلی خیالات اور
عقائد کا اچھی طرح سے اندازہ ہو سکتا ہے اور ان کے تعلیم و تربیت کے اعلیٰ۔اصول کا پتہ لگتا ہے۔۔۔جوں توں کر کے ہاف ٹائم گزرا۔پانچ منٹ آرام یا یوں کہئے کہ
دُعاؤں کے لئے ایک موقع ہاتھ آ گیا۔اور وقت گزرنے پر پھر پیج شروع ہوگیا
غرض پھر پورے جوش و خروش سے اپنی اپنی کامیابی کے واسطے سر توڑ
کوشش کرنے لگے۔خدا کی شان کوئی پندرہ میں منٹ کی کھیل کے بعد
تعلیم الاسلام سکول قادیان فٹ بال ٹیم نے ایک گول خالصہ کا لحبیب
پر کر دیا۔جس میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں کیا گیا اور سب نے بے چون چرا
اس کو تسلیم کر لیا۔اللہ اکبر ! گوں کا ہونا تھا کہ سب لڑکے میدان مقابلہ میں
جدھر جس کا منہ تھا اور جہاں جو کوئی تھا، وہیں اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں گھر
گئے۔تمام احمدی قوم کے افراد جو اس وقت وہاں موجود تھے، خدا کی اس
ذرہ نوازی پر شکریہ کرتے ہوئے سجدہ میں گرگئے جن کی دیکھا دیکھی عوام
اہل اسلام بھی سجدے میں گر گئے۔عجیب ایک نظارہ تھا۔اور عجیب ہی سماں
حاضرین پر ایک خاص اللہ ہو ا بجائے اس کے کہ گول کرنے کی خوشی میں چیریز
اور بہروں کے نعرے لگائے جاتے اور بڑا غل غپاڑہ کیا جاتا ، کوئی اچھلتا
کوئی کودتا سب کے سب یکدم خدا کی حمد اور ستائش کے لئے سر نیاز
زمین پر رگڑ رگڑ کر شکریہ کرنے لگے۔سب لوگ اس نظارہ سے متاثر ہوتے
اور تعریف کرنے لگے۔اس جگہ پر میں ایک عجیب نکتہ بیان کئے بغیر نہیں رہ سکتا جو کہ
اگر چہ احمد می قوم کی تعلیم کی گھٹی میں شامل ہے مگر موقع اور وقت کے لحاظ
سے ایک نکتہ اس طبیعت کے واسطے بڑا ہی قابل تعریف ہے۔حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو اس وقت موقع میچ میں
شریک تھے سجدہ شکر کے بعد اُٹھے اور فرمایا کہ ہم نے تو صرف یہ دعا کی
کہ عليهم۔ان فرمان طرح
ہے کہ غیر الْمَغْضُوبِ عَلَيْه هم - اُن کا فرمانا تھا کہ بجلی کی طرح میرے
دل میں وہ سارا سماں بندھ گیا اور ساری حقیقت اس دعا کی میرے دل
میں بھر گئی اور میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی نکستر ریس طبیعت اور انتقال
ذہن پر عش عش کر گیا۔اور میں نے بھی اسی رنگ میں دعا کرنی شروع
کردی۔۔۔۔کسی نے کسی ماہر فن جنگ سے پوچھا تھا کہ ہتھیاروں میں سے
سب سے اچھا کون سا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ جو وقت پر کام آجائے
غرض مناسب موقع اور مناسب حال میں ایک دُعا تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے بڑا فضل کیا اور انجام بخیر ہوا اور مقابل کے لوگ کوئی گول نہ کر سکے اور
اس طرح سے خدا نے محض اپنے فضل سے تعلیم الاسلام ہائی سکول کو فتح عطا
کی جو کہ لڑکوں کے لئے خصوصاً موجب از دیا د ایمان ہوئی اور قبولیت دعا کا
ایک تازہ نمونہ اُن کو خدا نے اُن کے اپنے وجود میں عطا کر دیا یا سے۔۔له " الحكم ۲۴ مارچ شده
تعلقات کے دائرے
بچپن کے اس دور میں آپ کے تعلقات کے دائرے اپنے ہم جولیوں ، بہن بھائیوں، اساتذہ
اور بزرگان ، ماں باپ امام اور امام الامام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالٰی کی
ذات والا صفات تک ممتد تھے۔مخالفوں سے براہ راست سلوک کا کوئی خاص موقع اس لئے پیدا نہیں
ہوا کہ آپ کے لئے اُن سے معاملہ کرنے کے مواقع ہی پیدا نہیں ہوئے۔اپنے سے کم عمر چھوٹے بچوں
سے جو سلوک آپ فرماتے تھے۔اس کی ایک چھوٹی سی جھلک گھوڑی والے اس واقعہ میں گزر پیچی
ہے جس میں گھوڑی کے دم کا بال مانگنے پر آپ نے کس طرح ان غریب بچوں کی دلجوئی فرمائی۔آپ کے بچپن کے ساتھیوں کے تاثرات بھی جا بجا روایات کی صورت میں کچھ دیئے جاچکے ہیں
اور کچھ آئندہ دیتے جاتے رہیں گے۔اس لئے اس پر بھی کوئی الگ باب باندھنے کی ضرورت نہیں
البتہ بہن بھائیوں سے آپ کا جو سلوک تھا اور اُن کے دلوں پر آپ کی کیا تصویر بن رہی تھی۔یہ مطالعہ
بڑا دلچسپ ہے۔خوش قسمتی سے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدخلها العالی جو آپ
کی چھوٹی بمیره
اور ہمشیرگان میں بڑی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت بقید حیات ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کی عمر
میں اور صحت میں بہت برکت دے۔آپ نے صحت کی کمزوری کے باوجود تکلیف فرما کر اپنے
تاثرات قلمبند فرماتے ہیں جن میں سے فی الحال آپ کی یادوں کا وہ حصہ پیش کیا جاتا ہے جو
بچپن کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔آپ فرماتی ہیں :-
"میں نے حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کو ایک خواب بیان فرماتے
سُنتا ہے۔بلکہ خود مجھے بھی مخاطب فرما کر سُنایا ہے۔دو چار بار فرمایا :-
مجب تمہارے بڑے بھائی پیدا ہونے کو تھے تو ایام حمل میں میں نے
خواب دیکھا کہ میری شادی مرزا نظام الدین سے ہو رہی ہے۔اس خواب
کا میرے دل پر مرزا نظام الدین کے اللہ مخالف ہونے کی وجہ سے بہت
برا اثر پڑا کہ مومن سے شادی میں نے کیوں لکھی ، میں تین روز تک مغموم رہی
_ _
۔اور اکثر روتی رہتی۔تمہارے ابا یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
میں نے ذکر نہیں کیا۔مگر جب آپ نے بہت اصرالبہ کیا کہ بات کیا ہے ؟ کیا
تکلیف پہنچی ہے؟ مجھے بتانا چاہیئے تو میں نے ڈرتے ڈرتے یہ خواب بیان
کیا۔خواب سن کر تو آپ بے حد خوش ہو گئے اور فرمایا اتنا مبارک خواب
اور اتنے دن تم نے مجھ سے چھپایا ! تمہارے ہاں لڑکا اسی حمل سے پیدا
ہوگا اور نظام الدین کے نام پر غور کرو۔اس کا مطلب یہ مرزا نظام الدین نہیں
تم نے اتنے دن تکلیف اٹھائی اور مجھے یہ بشارت نہیں سنائی۔اپنا بچپن کا ایک خواب یاد آگیا۔یاد رہا اور کچھ سال ہوتے ہیں نے
لکھ بھی لیا تھا۔میں نے خواب میں دیکھا ( میں خواب میں اوپر کے صحن میں
کھڑی تھی) کہ ہمارے صحن کا کنواں لبالب پانی سے بھرا ہے اور ایک
جوان نوعمر جس کی پشت سے بڑے بھائی صاحب مرزا بشیر الدین محمود احمد
ہی معلوم ہوتے تھے اتیز تیز اس کنواں کے گرد گھوم رہا ہے اور اس کی
زبان پر اونچی آواز سے یہ الفاظ جارہی ہیں :
إنِّي جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "
آنکھ کھلی تو میرے بڑے بھائی صاحب کا مصر (صرف شانوں تک) میرے
تکیہ پر تھا پہلے تو میں دیکھتی رہی مگر جب وہ کیفیت دور ہوگئی تو ڈر کر حضرت
مسیح موعود علیه السلام کو پکارا اور کہا کہ میں نے اس طرح خواب دیکھا
ہے۔آپ نے فرمایا یہ کشف تھا۔ڈرو نہیں، بہت مبارک خواب اور
کشف ہے۔جہاں تک مجھے یاد ہے۔حضرت اماں جان کی زبانی دائی کا نام
ہر دوائی تھا۔اذان بھی کان میں حضور خود دیتے تھے اور غالباً شہد وغیرہ بھی
خود ہی چٹاتے ہوں گے۔مگر اس کے لئے خاص الفاظ حضرت اماں جان
رضی اللہ عنھا کے مجھے یاد نہیں۔حضرت اماں جان نے فرمایا کہ جب تمہارے بڑے بھائی پیدا ہوئے
۱۳۹
تو عصمت (ہماری بہن) سو رہی تھیں۔خادمہ نے اس کو جگایا اور کہا اُٹھو
بی بی ! تمہارا بشیر آگیا۔کیونکہ بشیر اول کی وفات پر غالباً عصمت اس کو یاد
اؤں
کرتی ہوں گی۔اماں جان نے فرمایا کہ وہ اُٹھ کر بجائے میری طرف آنے کے
" میرا لبشیر آ گیا۔کہتی ہوتی اپنی بڑی والدہ (والدہ حضرت مرزا سلطان احمد قصاب)
کی طرف یعنی تائی صاحبہ کے گھر کو دوڑ گئی۔اس کو اپنی بڑی والدہ سے
بہت تعلق تھا اور وہ بھی اس کو بہت پیار کرتی تھیں۔بسم اللہ وغیرہ کی کوئی تقریب میں نے نہیں سنی نہ دیکھی۔آمین
بے شک ہم سب کی ہوئی اور بہت دھوم سے ہوئی۔آپ نے شروع میں
جہاں تک مجھے یاد ہے اکثر سنا ہوا ( نام یاد نہیں آرہ) اس وقت بنگالی
صاحب تھے نیز اُن کی اہلیہ صاحبہ کا دُودھ میرے منجھلے بھائی صاحب نے
پیا تھا۔زینب بیگیم مصری عبدالرحمن) کے والد صاحب صحابی تھے۔مخلص
تھے۔ایک خط اُن کا میرے پاس رکھا ہے میرے میاں کو لکھا تھا۔ایک
بہت مبشر خواب مگر نام اُن کا بھول گئی اس وقت اگر اللہ کے ساتھ نام
تھا یا د ہی نہیں آرہا۔غالباً اُن سے ہی ابتداء میں پڑھا پھر سکول میں بھی اور
اصل شوق سے جو پڑھنا شروع کیا تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے
جو قرآن شریف و حدیث پڑھنے لگے کیونکہ اس وقت سے مطالعہ پر زور تھا
اور اکثر مسائل پر حدیث وغیرہ پر میرے چھوٹے ماموں جان سے گھر پر بھی
باتیں ہوتی تھیں۔ان کی توجہ علم دین کی طرف ہی رہی مگر یہ نہیں کہ ہر وقت
لگے ہی رہیں۔میز پر قرآن شریف عربی کی کتابیں، نفت وغیرہ کتب حدیث
اور ایک انجیل بھی ضرور رکھی رہتی تھی۔اسی طرح شیعوں کے مرائی اور
کتابیں مختلف مذاہب کی ہوں گی ضرور مگر میں نے انجیل پڑھ کر دیکھی کچھ
حصہ اور مرثیے پڑھے اوہ یاد ہے۔انیس اور دبیر بھی اُن کے پاس تھے۔کوئی خاص وقت پڑھائی کا باہر صرف بھی نہیں کرتے تھے اور اندر بھی پڑھتے
ضرور تھے مگر اتنا نہیں کہ دن رات جیسے لڑکے سر کھپاتے ہیں، ان کو تو اللہ
تعالٰی نے خود ہی اپنے فضل سے پڑھا دیا۔
۱۴۰
اکثر آشوب چشم بھی ہو جاتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
پڑھائی کے لئے کبھی بھی نہیں کہا کہ محنت کرو وغیرہ گر ابتدا سے اپنی دینی
کتب قرآن مجید حدیث اور دیگر مذاہب کی کتابیں اور الف لیلہ بھی مجھے
بھی چھوٹی چھوٹی کہانیاں الف لیلہ کی بھی سُنا دیتے تھے۔دیوان غالب
وغیرہ اور آپ کے استاد ( جن سے کچھ عرصہ اصلاح لی تھی شاعری کے
سلسلہ میں ) جلال لکھنوی کے دیوان بھی آپ کے پاس تھے۔میری ہوش
میں بہت
کم عمری سے میں نے بڑے بھائی (حضرت مصلح موعودہؓ) کا کمرہ
الگ دیکھا جس میں کتابیں رکھی رہتی تھیں میز پر میں بھی وہاں جا پہنچتی تھی
آپ گھر کھیلتے تھے۔اکثر وقت پا کر جو خالی صحن ہوا اس میں
گیند بلا وغیرہ اور اس کے علاوہ گھر کے باہر آپ کے مشاغل خلیل سے
نشانه بازی کشتی چلانا تیرنا وغیرہ تھے۔مٹی کے غلے بنانے میں ہم۔شریک ہو جاتے مگر گھر میں نہیں چلاتے تھے۔یہ کام باہر ہوتا تھا۔گھر میں تو
کبھی نشان لگا کر غلیل جلا کر دیکھ لیا اور اس سے ذرا بڑے ہوئے تو
سواری سیکھی اور گھوڑے کی سواری کو بہت پسند کرتے تھے۔آپ ہم بچوں سے بہت پیار کرنے والے بے حد خیال رکھنے والے
تھے، مجھے تو خاص طور پر بہت محبت کی بہت ناز اُٹھاتے کبھی خفا ہونا
یاد میں نہیں۔ایک بار لڑکیوں کے ساتھ میں کھیل رہی تھی۔لڑکیوں نے کوئی
کھیل تالی بجانے والا کھیلا۔میں بھی بجانے لگی تو مجھے کا کھیلو مگر تم نہ کبھی
تالی بجانا۔یہ لوگ بجایا کریں۔مبارک سے بھی بہت پیار کا سلوک تھا ( ایک خط میں حضرت
میسج موعود علیہ السلام نے میرے میاں کو لکھا ہے محمود اپنی والدہ سے
بہت مانوس ہے اور مبارک سے بھی اب تک کھیلتا ہے۔ابھی بچہ ہی ہے )
دو مرے بھائیوں سے بھی کبھی میں نے سختی کا سلوک یا جھگڑا نہیں دیکھا۔منجھلے بھائی صاحب سے تو اکثر لمبی باتیں کرتے مگر ہر وقت اچھے موضوع
پر میرے بھائی اور ماموں مل کر باتیں کرتے تھے۔کبھی فضول بات میں نے