باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 10

کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔بعض ایسی چیزیں میرے سامنے آئیں کہ ان میں میں نے خود خُدا کو دیکھا
بعض ایسے وجود میں نے دیکھے ہیں کہ وہ خود خدا کا ثبوت تھے اور خدا کی ہستی کو ثابت
کر رہے تھے۔غرض کہ بے شمار فوائد تھے کہ اگر ایک ایک کو لکھنے بیٹھوں تو شاید دفتروں
کے دفتر لکھنے پڑیں لیکن باوجود اس کے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے سفر کا ایک مختصر
حال لکھوں۔شاید کوئی سعید روح اس سے فائدہ اٹھاتے اور میں بھی ثواب کا
اتفاق کی بات ہے کہ بعض دنوں میں تو کئی کئی مہینے تک باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔اور
بعض دنوں میں خدا کی قدرت ایسے سامان مہیا کرتی ہے کہ مجبوراً مختلف جگہوں میں یکے
بعد دیگرے پھرنا پڑتا ہے۔لاہور میں بارہ وفات کا جلسہ تھا۔مگر می خواجہ کمال الدین صاحب نے مجھے اس
موقع پر آنے کے لئے فرمایا اور حضرت خلیفہ المسیح سے بھی اجازت طلب کی۔اور آپ
کی اجازت پر میرا ارادہ ہوا کہ دو یا تین اپریل کو کہاں سے روانہ لاہور ہوں گا۔اتنے میں
والدہ ماجدہ کا ارادہ دہلی جانے کا ہوا اور دہلی سے میر قاسم علی صاحب نے خط لکھا کہ
میں بھی وہاں جاؤں۔اور یہ بات اس کی محرک ہوئی کہ میں دو یا تین کو یہاں سے چلنے
کی بجائے غالباً ۲۴ تاریخ کو یہاں سے روانہ ہوا۔چونکہ والدہ صاحبہ حضرت ام المومنین بند
نے کپور تھلہ میں بھرنا تھا اس لئے میں بھی سیدھا کپور تھلہ ساتھ گیا اور وہاں سے پھر
لاہور آنے کا ارادہ کیا۔چنانچہ اسی دن شام کو چار بجے کے قریب ہم کپور تھلہ پہنچے۔یہ وہ
جگہ ہے کہ جہاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا بھی کچھ مدت قیام رہا ہے
خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ خاص خاص جگہوں میں خاص خاص خصوصیتیں ہوتی ہیں۔کپور تھلہ
کی مٹی میں خدا تعالیٰ نے وہ اثر رکھا ہے کہ یہاں جس قدر لوگ سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوتے
ہیں کسی دلیل کسی معجزہ کسی نشان کی وجہ سے نہیں ہوئے اور نہ انہیں کسی کشف و کرامت
کی ضرورت ہے کہ اُن کے ایمان کو قائم رکھے۔بڑے سے بڑا ابتلا ہو اور کیسا ہی سخت
امتحان ہو۔ان لوگوں پر خدا کا کچھ ایسا افضل ہے کہ ان کا پائے ثبات ذرا بھی لغزش
نہیں کھاتا اور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی معجزانہ زندگی کو دیکھ کر آپ کی بیعت ہی نہیں کی بلکہ عشق پیدا کیا ہے اور یہاں تک
ترقی کی ہے کہ لیلی را بچشم مجنوں باید دید کا معاملہ ہو گیا ہے۔ان لوگوں نے خدا کے

۲۷۲
مرسل کی زندگی کو دیکھ لیا ہے کہ وہ کیسی پاک اور صاف تھی اور مشاہدہ کر لیا ہے کہ وہ
گنا ہوں سے کیسا پاک تھا۔بچنا نچہ اُن کا یہی اخلاص اور محبت ہی حضرت صاحب کو وہاں
کھینچ کر لے گیا۔اور یہی ہمیں بھی وہاں لے گیا ہے۔یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس شخص
سے ہمیں محبت ہے۔اس کے متعلقین سے بھی قدرتاً محبت ہوتی ہے۔اس لئے سیچی
دوستی کی نشانی میسی سمجھی گئی ہے کہ ایک دوست دوسرے دوست کے مال وجان اور
عزیز و اقارب کا اُسی طرح محافظ ہو اور چاہنے والا ہو جیسے کہ وہ اپنے مال و جان کی
حفاظت کرتا اور اپنے عزیز و اقارب کو چاہتا ہے۔پس وہ شخص جس کے ہاتھ میں ہاتھ
کرتا
دے کر یہ اقرار کیا ہو کہ ہم تجھ سے تمام دنیا کے رشتوں اور دوستیوں سے بڑھ کر سلوک
کریں گے اس کی ہر ایک چیز کیوں پیاری نہ ہو۔غالباً یہی وجہ ہے کہ اس جماعت کو
ہم سے ایک خاص محبت اور اخلاص ہے بلکہ میں کہ سکتا ہوں کہ یہ محض اخلاص ہی
اخلاص ہے اور نفسانی خواہشیں ان میں بالکل نہیں۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ حضرت
صاحب نے ان کو ایک موقع پر لکھا۔میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ قیامت کو بھی میرے
ساتھ ہوں گے کیونکہ دنیا میں بھی آپ نے میرا ساتھ دیا ہے۔اس جگہ میں نے کامل ایمان کے کئی نمونے دیکھے اور سُنے۔لیکن ایک بات نے تو
مجھ پر وہ اثر کیا کہ میری روح کو قول بلٹی یاد آگیا اور اگر چہ اس کا لکھنا شاید عام لوگوں
کے لئے مفید ثابت نہ ہو لیکن بعض با مذاق لوگوں کے لئے جن کو خاص ذوقی بات عام
دلائل سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے، شاید مفید ثابت ہو۔منشی محمد اروڑا صاحب
جو حضرت صاحب کے نہایت پرانے مریدین میں سے ہیں اور حضرت اقدس سے خاص
محبت جو شاید دوسری جگہ بہت کم ملے رکھتے ہیں۔انہوں نے شنایا کہ ایک دفعہ
حضرت اقدس نے مجھ سے پوچھا کہ سب لوگ دُعا کے لئے کہتے ہیں اور آپ بالکل نہیں
کتے اس کی کیا وعیہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔میں آپ خدا تعالیٰ سے مانگ لیتا ہوں اور اس وقت آپ پر اس کے جو احسانات اور
کریم ہیں اُن کو زیر نظر رکھ لیتا ہوں اور وہ کام خود بخود ہو جاتا ہے مجھے اس سے ایک
تو اُن کے ایمان پر خیال گیا کہ کیا ایمان ہے! اور خُدا تعالیٰ کے رحموں پر کس قدر بھروسہ۔ہے اور دوسرے حضرت اقدس کی سچائی پر کیا ایمان ہے! اور دوسری طرف میرا خیال

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف گیا۔چونکہ وہ ایک عظیم الشان نبی تھے۔اس لئے
انہوں نے بھی ایمان کا اس قسم کا ایک نمونہ دکھایا ہے جو کہ ان کی طہارتِ نفس کی
وجہ سے بہت ارفع ہے۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت جبرائیل آپ کے پاس آئے اور
کہا کہ کچھ خواہش ہو تو فرمایئے۔آپ نے نہایت بے توجہی سے جواب دیا کہ کچھ نہیں
میری تم سے کچھ غرض نہیں۔انہوں نے دوبارہ کہا کہ خدا تعالیٰ سے کچھ پیغام ہے۔انہوں
نے جواب دیا کہ مجھے کوئی واسطہ پسند نہیں۔انہوں نے سہ بارہ کہا کہ اچھا تو دُعا کیجئے
آپ نے جواب دیا کہ وہ آپ نہیں دیکھتا جو میں اُسے سناؤں کہ میرا کیا حال ہے ؟
شبحان اللہ کیسا ایمان ہے اور کیسا غنی ہے! اسی کا نتیجہ ہے کہ قرآن شریف میں
جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا کچھ ذکر آئے وہیں قرآن شریف کی عبادت محبت
سے بھری ہوئی معلوم ہوتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ محب اپنے محبوب کا ذکر کر رہا ہے
خیر بات لمبی ہوتی ہے۔اس لئے ہیں اور زیادہ واقعات نہیں لکھتا۔کیونکہ اور بہت
کچھ سنانا ہے۔یہاں کی بعض قابل دید عمارات بھی دیکھیں اور ایک چھوٹی سی ندی جو نظارہ قدرت
کو عجب طرح خوبصورت کر کے دکھاتی ہے وہ بھی دیکھی۔یہاں کے راجہ صاحب کو سیر
دسیاحت کا بہت شوق ہے اور وہ جس ملک میں جاتے ہیں، وہاں کی کچھ چیزیں لا کر
اپنے ہاں رکھتے ہیں۔اگر وہ اس سے ایک ناصح کا کام لیویں تو میرے خیال میں کئی واسطہ
وہ کام نہیں کر سکتے جو دہ بے جان چیزیں کر سکتی ہیں۔یہاں بعض غیر احمدی صاحبان بھی
ملاقات کو آتے جن میں سے ایک صاحب اہل ہنوں میں سے تھے۔جو وہاں مختاری کا کام کرتے
ہیں۔اور انہوں نے لیکچر کے لئے کہا لیکن چونکہ میں نے دوسرے ہی دن لاہور جانا تھا
اس لئے زیادہ ٹھرنا مشکل تھا۔دوسرے دن میں لاہور کی طرف روانہ ہوا اور والدہ
صاحبہ دہلی کی طرف - دو تاریخ کو میں لاہور پہنچا اور برادرم مکرم سید محمد حسین شاہ
صاحب کے مکان پر ٹھہرا۔تیسرے دن یعنی چار تاریخ کو لیکچر شروع ہوئے۔لاہور کے
بہت سے معززین جلسہ میں آئے تھے جس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالی اندر ہی اندرلوگوں
کے دلوں کو اس طرف پھیر رہا ہے ورنہ ایک دن وہ تھا کہ خود حضرت اقدس کی تحریر ہے
لوگ بھاگتے تھے اور آج آپ کے خدام کی باتوں کو غور سے سنتے ہیں۔یہی وہ لاہور ہے

کہ جہاں آپ کی وفات کے وقت دشمنوں نے وہ شور مچایا کہ الاماں!۔۔۔ہم وہی ہیں
جو پہلے تھے لیکن خدا کا زبردست ہاتھ دنیا کو اپنے سلسلہ کی طرف کھینچ رہا ہے۔وہی
لوگ ہیں، وہی تعلیم ہے، رہی خیالات ہیں، وہی عمل ہیں۔ہاں اگر فرق ہے تو یہ کہ وہ
محمود وجود نہیں رہا۔اسے اندھی دنیا ! تو خدا کے برگزیدہ کا مقابلہ کر کے اور اُن سے
حسد کر کے کیوں ہلاکت کے گڑھے میں پڑتی ہے۔تجھ پر افسوس اور سخت ہی افسوس!
خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا۔شہر کے بہت سے روسا اس موقع پر آئے تھے اور اُن میں
سے بعض اس سلسلہ کے سخت معاندین میں سے تھے لیکن عام طور پر سب پر اثر نیک
ہوا اور سب نے معلوم کر لیا کہ اگر اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی
محبت کرنے والا کوئی گروہ ہے تو وہ میں فرقہ ہے۔اس دن کی کارروائی نہایت عمدگی
سے ختم ہوئی۔دوسرے دن بھی اچھی رونق تھی۔میرا لیکچر بارہ وفات پر تھا۔جو کہ
انشاء اللہ تعالیٰ رسالہ تشحید الا ذبان میں چھپ کر شائع ہو جائے گا۔اس دن بھی
لوگوں پر بہت نیک اثر ہوا اور اُن کے دلوں سے وہ وحشت جو ہم سے رکھتے تھے کچھ
دور ہوئی۔جلسہ ختم ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد میں دہلی کو روانہ ہوا۔اور صبح آٹھ بجے کے
قریب وہاں پہنچ گیا۔یہی وہ شہر ہے کہ جس سے حضرت اقدس کی مخالفت نے اول ہی اول
خطرناک صورت اختیار کی اور جہاں کے مشہور مولوی نذیر حسین کے فتوسی نے مسلمانوں میں
مخالفت کا ایک عام جوش بھڑکا دیا۔مگر با وجود اس کے حضرت اقدس کو اس شہر سے
ایک خاص انس رہا ہے۔آپ بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ میں امید کرتا ہوں کہ دہلی کے وفات
یافتہ بزرگوں کی رو میں ایک دن ضرور جوش میں آئیں گی اور اُن کی تڑپ سے یہ لوگ
ہدایت پائیں گے۔آپ فرماتے تھے کہ وہ شہر جہاں اس قدر اولیا " اور بزرگ دفن ہیں،
کہ جن کی تعداد زندوں سے بڑھ گئی ہے کیا اس کے باشندوں کو ہندا ہدایت کے بغیر
چھوڑ دے گا ؟ غرض ایسے شہر میں آنا میرے لئے ایک عجیب بات تھی اور کسی کیفیتیں سیدا
ہو رہی تھیں۔میں اس شہر میں جاتا ہوں جس کے لوگوں نے سب شہروں سے زیادہ حضرت
اقدس کا مقابلہ کیا۔میں میں سوائے ایک دو آدمیوں کے کسی نے آپ کی سچائی کو قبول
نہ کیا جس کے باشندوں نے آپ کے قتل کرنے کی ٹھانی جنہوں نے آپ کو کافر قرار دینے

۲۷۵
میں سب سے زیادہ پیش قدمی کی اور پھر با وجود اس کے جس شہر سے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو محبت تھی جس کی نسبت میں آپ کا فیصلہ ایک مدت پہلے سے آپ
کی زبان سے سن چکا تھا۔میرے سامنے ایک طرف تو قبروں کا سلسلہ تھا کہ جس میں
بڑے بڑے اولیا مدفون تھے اور بڑے بڑے اقطاب، غوث امن کی نیند سورہے تھے اور
دوسری طرف وہ لوگ نظر آتے تھے کہ جن کو خدا اور رسول سے کچھ تعلق ہی نہیں۔اور
جو ہر وقت دُنیا کے دھندوں میں پھنسے ہوئے دُکھ اور تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں۔ایک طرف
تو مجھے وہ لوگ نظر آتے تھے جو قبروں میں ہوشیار اور مرنے کے بعد زندہ ہیں۔اور ایک
طرف وہ لوگ جو باوجود آنکھیں کھلی ہونے کے بے ہوش اور باوجود زندہ ہونے کے مردہ
تھے۔ایک طرف تو وہ گروہ تھا جنہوں نے اپنی زندگی ہی میں اپنے آپ کو مارا مگر اور
دنیا کو زندہ کر دیا مگر دوسری طرف وہ جماعت تھی کہ جنہوں نے باوجود مُردہ ہونے کے اپنے
آپ کو زندہ سمجھا اور اپنے فائدہ کی خاطر اور لوگوں کو بھی ہلاک کیا۔غرض کہ دہی کا
ایک ایک آدمی اور ایک ایک مکان اور ایک ایک گلی اور ایک ایک مقبرہ اور ایک ایک
خانقاہ اور ایک ایک مسجد الگ شان خدا نمائی رکھتی تھی جو میرے دل پر اثر کئے بغیر
نہیں رہتی تھی
غرض بہت سی مختلف کیفیتیں میرے دل میں پیدا ہوئیں۔میرے وہاں پہنچنے پر معلوم
ہو ا کہ میر قاسم علی صاحب نے جو ایک پر جوش اور مخلص احمد کی ہیں، دہلی میں میرا کوئی لیکچر
کروانے کی بھی تجویز کی ہوتی ہے۔چونکہ میں نے وہاں صرف ایک دو دن ہی ٹھہرتا تھا، اس
لئے ہفتہ کی رات کو لیکچر قرار دیا۔اور مضمون اسلام اور آریہ مذہب قرار پایا جمعرات کو ہم
سب لوگ نظام الدین اولیا ، ہمایوں بادشاہ منصور اور خواجہ قطب الدین صاحب کے مقابر
دیکھنے کے لئے روانہ ہوتے۔سب سے پہلے تو وہ قلعہ دیکھا جہاں لودھی خاندان کے بادشاہ
رہا کرتے تھے اور جہاں ہمایوں بادشاہ نے بھی اپنی جائے رہا ئش بنائی تھی۔یہ قلعہ بجائے
خود ایک عبرت کا مقام ہے بلکہ نہایت ہی عبرت کا مقام ہے کیونکہ یا تو کسی وقت اس کی
وہ شان و شوکت تھی کہ ہندوستان کے عظیم الشان بادشاہ اس میں رہتے تھے اور یہ اُن کا
عشرت کدہ تھا۔لیکن آج یہ حالت ہے کہ وہ فصیل جو سخت خطر ناک اور طاقتور دشمنوں کی
روک تھام کے لئے بنائی گئی تھی اب نہایت شکستہ حالت میں ہے۔پتھر گرے ہوئے ہیں

764
کہیں سے تو بہت ہی گہری ہوتی ہے اور کہیں ذرا اچھی حالت میں ہے لیکن پھر بھی اتنا ضرور
ہے کہ دیوار کی چوڑائی نصف سے بھی کم رہ گئی ہے کیونکہ بہت کثرت کے ساتھ پتھر گر
گئے ہیں۔خیر یہ تو باہر کی حالت ہوئی۔اندر کا نظارہ اس سے بھی زیادہ عبرت ناک ہے
یعنی وہ قلعہ جہاں وہ لوگ رہتے تھے کہ جن کے آگے بڑے بڑے بادشاہوں کے سر جھکتے
تھے اس میں اب گوجر لوگ رہتے ہیں۔کوئی زمانہ ایسا ہو گا کہ اس قلعہ کی صفائی کا ایسا خیال
رکھا جاتا ہوگا کہ ایک تنکا ایک نظر نہ آتا ہو گا مگر آج تو یہ حالت ہے کہ جابجا گوبر کے ڈھیر۔لگے ہوتے ہیں اور جگہ جگہ پر مویشی بندھے ہوتے ہیں۔سوائے چند تاریخی عمارات کے سب عمارتیں
مسمار ہیں اور ان کے ملبہ سے اُن گوجروں نے اپنے رہائشی مکان بناتے ہیں۔سبحان اللہ اورسی
علیہ جس کے اُٹھانے کیلئے انہی لوگوں کے باپ دادا ہزار کوششیں کرتے ہوں گے اور شاہی
مزدوروں میں داخل ہونا چاہتے ہوں گے۔آج یہ لوگ اسکے مالک بن رہے ہیں اور وہ جگہ جیں
میں داخل ہونے کیلئے بڑے بڑے راجوں مہاراجوں کو مہینوں وزیروں امیروں کی منت سماجت
کرنی پڑتی ہو گئی آج اس جگہ پر گویا ان گوجروں کا قبضہ ہے۔اس قلعہ میں ایک عالیشان مسجد
بھی ہے جسکے صحن میں ایک حوض بنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ اس قلعہ میں وہ بُرج بھی ہے میں
پر سے ہمایوں بادشاہ گرا تھا۔یہ ایک چھوٹا سا گول برج ہے جو سیاروں کی گردش دیکھنے کیلئے بنایا گیا
تھا۔یہ بھی سنگ شرح کا ہے۔پتھر ہی کا زینہ ہے اور جس زمینہ سے ہمایوں کا پاؤں پھیلا تھا وہاں
سے سیڑھی کاٹ کر نشان
بنایا ہوا ہے جو کہ ایسا خطرناک ہے کہ مجھے خوف ہے کہ کسی وقت
کسی نا واقف سیاح کے ساتھ وہاں ہمایوں ساہی واقعہ پیش نہ آئے۔خیران چیزوں کو دیکھتے
ہوئے اور خُدا کی قدرت پر تعجب کرتے ہوئے ہم آگے روانہ ہوتے۔تھوڑے ہی فاصلے
پر ہمایوں بادشاہ کا مقبرہ تھا جو نہایت خوبصورت بنا ہوا ہے اور پرانے بادشاہوں کی
خشان و شوکت پر دلیل ہے۔اس کو دیکھا اور آگے پہلے -
اب جس چیز کے دیکھنے کا ارادہ تھا۔یہ کوئی دنیا دی بادشاہ کا مقبرہ نہ تھا اور نہ ہی کوئی
شاہی عمارت تھی نہ کوئی پرانا قلعہ تھا بلکہ یہ ایک نہایت برگزیدہ انسان کا مزار تھا جس نے
اپنے زہد اپنے تقومی اپنی پر ہیز گاری اور اپنے اخلاص اور محبت الہی کی وجہ سے محبوب
الہی کا لقب حاصل کیا تھا۔اس میں کچھ شک نہیں کہ آپ فوت ہو گئے لیکن اس میں بھی
کوئی کلام نہیں کہ آپ لاکھوں نہیں کروڑوں زندوں سے بڑھ کے زندہ ہیں۔آپ نے قرب

الہی سے وہ درجہ حاصل کیا کہ خدا نے آپ کے لئے موت حرام کر دی۔میرا مطلب ان بزرگ
سے حضرت نظام الدین اولیا ہیں۔والد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی
آپ سے ایک خاص اُنس تھا بلکہ آپ اُن کے حجرہ میں بھی تشریف لے گئے تھے اور وہاں دُعا بھی
مانگی تھی۔غرض آپ کے مقبرے کی سیر کرتے ہوئے دل میں بار بار جوش آتا تھا کہ ایک تو وہ
بادشاہ ہے کہ جس کے آگے شاہان زمان کے سرجھکتے تھے اور اُن کی قبر کو کیسی عالی
شان عمارت کے نیچے ہے، مگر ویران۔اور ایک یہ فقیر ولی اللہ ہیں کہ گو بادشاہ ہمایوں سے بھی
لے گزرے ہیں لیکن اب تک ان کے مقبرہ پر وہ رونق ہے کہ ایک گاؤں کا گاؤں بسا ہوا
ہے۔خواہ کم قسم لوگ آپ کی قبر کی زیارت کو کسی غرض کے لئے ہی آئیں لیکن وہ جو
دعائیں مانگ جاتے ہیں۔اس کا ثواب تو بہر حال آپ کو ملتا ہی رہتا ہو گا۔اس جگہ مشہور
شاعر
خسرو کے مزار کو بھی دیکھا۔یہ بھی حضرت نظام الدین صاحب کے خلفا میں سے تھے
ایک اور چیز جو یہاں عجیب دیکھی وہ دنیا طلبی کا ایک نقشہ تھا یعنی یہاں ایک
با ولی ہے جس کے ایک طرف ایک دیوار چلی جاتی ہے جو قریباً پچاس فٹ اونچی ہو گی
اتنی بڑی اونچائی پر سے چند لڑکے کچھ پیسے لے کر کو دیتے ہیں اور اُن کا یہی پیشہ ہے
انسان کے لئے یہ تادیر کا مقام ہے کہ دو چار پیسوں کے لئے ایک لڑکا پچاس فٹ اونچا جاتا
ہے اور پھر زور سے پانی میں کود پڑتا ہے اور پھر اپنے آپ کو بچانے کے لئے تیر کر باہر
آتا ہے۔اور یہ سب کچھ کس لئے ؟ چند پیسوں کے لئے تو پھر وہ ہزاروں ہزار احسانات جو
خدا انسان پر کرتا ہے اور وہ بے شمار انعامات جن کا وعدہ کرتا ہے اُن کے بدلہ میں غافل ایک پیتا
تک نہیں توڑنا چاہتا۔افسوس ! افسوس ! دنیا کی کچھ ایسی حالت ہو رہی ہے کہ یوں تو ایک کام
کو لوگ تفریحاً روز کرتے رہیں گے لیکن اگر خدا کی طرف سے حکم آجا دے
کہ یوں ضرور کیا کرو
تو بہت سے آدمی فوراً اس کام کو چھوڑ دیں اور سو بہانہ بنانے کیلئے تیار ہو جاویں۔خیر اس
کی سیر کر کے ہم آگے روانہ ہوتے اور منصور کے مقبرہ کی سیر کی۔یہ مقبرہ نواب منصور علی خان
صفدر جنگ کا ہے۔ایک تو وہ زمانہ تھا کہ مسلمان ہر بات میں کمال رکھتے تھے مگر آج وہ زمانہ
ہے کہ جس بات میں دیکھو زوال ہی زوال ہے۔نہ علوم و فنون کا شوق ہے نہ صنعت و حرفت کا
نه انجنیری میں دخل ہے نہ زراعت و باغبانی سے واقفیت ہر بات میں اپنے ہمعصروں سے پیچھے
ہی چلے جاتے ہیں اور یہ سب اسکا نتیجہ ہے کہ خدا کو چھوڑ بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے خدا انہیں چھوڑ

بیٹھا ہے ورنہ اس قدر جلدی اُس حالت سے اس حالت تک پہنچنے سے کیا مطلب؟ افسوس کہ
اب
بھی اس موقعہ کو ہاتھ سے دے رہے ہیں اور وقت سے کچھ فائدہ نہیں اٹھاتے قصہ کو تا ہم اس
جگہ سے چل کر آگے پہلے۔اب جو جگہ دیکھنے کے قابل آئی تھی وہ قطب مینار ہے جس کے
راستہ میں حضرت صاحب کو پچھلی دفعہ نہایت مبارک اور مبشر السلام ہو ا یعنی
دست تو دُعائے تو تر خم از خدا "
راستے میں سڑک کے کنارہ پر دو مقبرے ہیں۔جین کا نام بیوی باندی کا مقبرہ مشہور ہے۔جو۔باندی کا ہے وہ تو بڑا ہے اور جو بیوی کا ہے وہ بہت چھوٹا سیا ہے اور اس کی وجہ یہ
بتائی جاتی ہے کہ ایک لونڈی تھی جو بیوی کو بہت پیاری تھی تو میاں نے بیوی کے
لحاظ سے اس کا مقبرہ خوب اچھی طرح بنوایا لیکن جب وہ بیوی مری تو اس کا مقبرہ بہت
چھوٹا سا بنوا دیا کیونکہ اس سے کچھ محبت نہ تھی بلکہ کسی قسم کا لحاظ تھا جب لحاظ نہ رہا
تو کسی کے دکھاوے کی کیا ضرورت رہی۔یہ واقعہ بھی بڑی عبرت کے قابل ہے۔والد صاحب حضرت مسیح موعود علیه السلام فرمایا کرتے تھے کہ جب آپ کے
والد فوت ہوئے تو آپ کے بڑے بھائی کے رُعب سے بہت لوگ ان کی وفات پر اظہارِ
افسوس کرنے آئے لیکن جب وہ خود فوت ہوئے تو چونکہ حضرت صاحب کا دنیا داری
سے کچھ تعلق نہ تھا اور لوگ آپ کا اس قسم کا رعب نہ مانتے تھے۔کوئی پوچھنے تک بھی
نہیں آیا کہ کیا حال ہے۔اور یہ واقعات ہمارے سامنے روز ہوتے ہیں، کوئی اچنبھے کی
بات نہیں۔ہم روز مرہ دیکھتے ہیں کہ ایک معزز شخص کی زندگی میں تو اگر اُن کے نوکر کو بھی
پھوڑا پھنسی نکل آوے تو بڑے بڑے معززین دوستی اور محبت جتلانے کے لئے فوراً حاضر
ہوتے ہیں کہ سُنا ہے کہ آپ کے نوکر کو یہ تکلیف ہو گئی ہے، ہمیں سُن کر بہت صدمہ ہوا
بڑا وفا دار نوکر ہے۔اور اس قسم کی سو سو باتیں بناتے ہیں لیکن اگر اس کا مالک اُٹھ جائے
تو اگر اس کا اکلوتا بیٹا بھی دُکھ اور مصیبت میں ہو۔اور تکلیفوں نے اس کی کمر بھی توڑ دی
ہو تب بھی کچھ توجہ نہیں ہوتی یا تو محبت کے دعوے ہوتے ہیں یا ایک ذرا سی مدت میں
بات نفرت اور حقارت تک پہنچ جاتی ہے مگر یہ اُن ہی لوگوں کی بات ہے کہ جن کے دل
نورِ ایمان سے خالی ہوتے ہیں اور دُنیا طلبی اُن کے خمیر میں ہوتی ہے جن کو اس شخص سے
محبت نہیں ہوتی بلکہ اس کے جاہ وجلال سے ہوتی ہے ورنہ مجنوں کو تو سگ پہلی تک سے بھی

۲۷۹
پیار تھا۔بغرض کہ نیک لوگوں کی محبت نہایت بے غرضانہ ہوتی ہے۔ہاں جن لوگوں کے
دلوں میں کھوٹ ہو اُن کی محبت بھی نفرت سے بھری ہوتی ہے۔اتنا فائدہ ضرور ہوتا ہے
کہ ہر ایک شخص اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ اصل تعلق اور پیار خدا سے پیدا کرے کیونکہ اس
پر تو فنا نہیں نہ اس کی عظمت و شان جاتی رہے گی۔۔۔الغرض ہم قطب مینار پر پہنچے۔یہ دُنیا کی بے نظیر عمارتوں میں سے ہے اس سے اُونچی اور کوئی عمارت نہیں۔اس کے ساتے
کھنڈ ہیں۔۔۔اس مینار کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ اس قدر اونچا مینار کس طرح بنایا گیا
یور بین ستیاح بھی دیکھ کر سخت حیران ہوتے ہیں۔ہمارا تو بے اختیار سبحان اللہ کتنے
کو دل چاہتا ہے کہ وہ عرب کا رہنے والا انسان جس کی نسبت حضرت عائشہ رضی اللہ
عنها فرماتی ہیں کہ اسے بعض اوقات فاقہ تک گزر جاتا تھا، ایسا پاک اور خدا رسیدہ انسان
تھا۔اس کے وجود میں خدا نے ایسی برکتیں پوشیدہ رکھی تھیں کہ خدا نے اُسے گھٹا می
سے نکال کر ایک ایسے اونچے مقام پر کھڑا کیا کہ اس کے غلاموں کے غلاموں نے آپ
کے نام کو ہندوستان جیسے بت پرست ملک میں آکر پھیلایا جن کے وجود سے بہندوستان
میں ہزاروں مساجد تیار ہو ئیں۔چنانچہ یہ مینار ایسی ہی یادگار ہے۔مجمعہ کے دن ہفتہ کی رات کو ٹیگشن کے کمرہ میں میرا لیکچر تھا۔وقت پر و باد
وہاں
پہنچے
تو کوئی چھ سات سو آدمی وہاں موجود تھا بعض روسائے دہلی بھی آتے تھے۔لیکچر
انشاء اللہ تشحید الا زبان میں چھپ جائے گا۔میں نے جس طرح خدا تعالے نے سمجھایا
وہاں بیان کیا کہ مذہب کیا ہے اور یہ کہ مذہب کی نشانی یہ ہے کہ وہ انسان کو خدا تک
پہنچاتے اور اس سے تعلق پیدا کرواتے اور بنی نوع انسان میں نیکی اور امن قائم کرے
اور چونکہ قرآن شریف ہمیں خدا تک پہنچاتا ہے، لیکن بر خلاف اس کے آریہ مذہب کے
اصول ہمیں خدا تعالیٰ سے متنفر کرتے ہیں اس لئے اسلام تو سچا مذہب ہے اور آریہ
سچا مذہب نہیں۔مثلاً اسلام خدا تعالیٰ کی صفات کے متعلق نہایت پاک تعلیم دیتا ہے
لیکن آریہ مذہب خدا کو خالقیت سے جواب دے کر تناسخ کا قاتل ہو کر ابدی نجات کا
انکار کرتے تو بہ کو لغو قرار دے کے ہمیں خدا تعالیٰ سے متنفر کر دیتا ہے جس سے اس کی
لغویت ثابت ہوتی ہے۔اسی طرح اسلام اور آریہ مذہب کی تعلیم کا مقابلہ کر کے دکھلایا
گیا کہ اسلام تو دنیا میں امن قائم کرتا ہے لیکن آریہ مذہب فساد ڈلواتا ہے۔۔۔چونکہ

۲۸۰
حضرت خلیفہ المسیح کا حکم تھا۔اس لئے ہفتہ کو قصور کی طرف روانہ ہوا۔جہاں کے
احمدیوں نے ایک جلسہ کیا تھا۔۱۲ار تاریخ کی شام کو جلسہ تھا، صبح کو وہاں پہنچا۔تھوڑی
دیر تک لاہور اور فیروز پور کی جماعتوں سے بہت سے احمدی آدمی اور بھی وہاں آتے۔۔۔۔میرا مضمون یہاں تقویٰ پر تھا۔۔۔میں شام کو پھر روانہ دہلی ہوا۔وہاں دوبارہ میرے لیکچر کی
تجویز ہوتی اور اب کے میرا لیکچر اسلام اور عیسائیت پر تھا۔اس کا بھی لوگوں پر اچھا اثر
ہوا۔دری کی پبلک اس بات پر بہت حیران تھی کہ یہ لوگ آنحضرت صلی الله علیه واله
وستم کی ہماری طرح ہی عزت کرتے ہیں۔اتوار کی شام کو ہم وہاں سے روانہ ہوئے۔میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس دردِ دل کا اثر تم پر بھی کرے جس سے میں نے
یہ مضمون لکھا ہے۔کاش کہ تم لوگ واقف ہو کہ میں تمہاری خیر خواہی کے لئے کیا درد
محسوس کرتا ہوں۔میں نے جو کچھ لکھا ہے، اسے جوش اور خیر خواہی سے لکھا ہے ورنہ
میں تو ان لوگوں میں سے ہوں جو پکار پکار کر کہتے ہیں کہ إِنْ أَجْرِى إِلَّا عَلَى اللهِ
والسلام
خاکسار مرزامحمود احمد علی الله عنه
حج بیت اللہ اور سفر مصر
حضرت صاحبزادہ صاحب نے اپنی زندگی میں سینکڑوں سفر کتے لیکن بلا شبہ ان میں سہے
زیادہ اہمیت اور روحانی عظمت کا حامل وہ سفر تھا جو آپ نے حج بیت اللہ کی غرض سے
اختیار فرمایا اور جس سفر میں آپ کو ابلاغ حق کی سعادت بھی نصیب ہوتی۔ہم نے کوشش کی
ہے کہ اس سفر کی روداد زیادہ سے زیادہ آپ کے اپنے الفاظ میں ہی پیش کی جائے۔البتہ آغاز
سفر سے متعلق احباب قادیان کے جو جذبات تھے، اُن کی ترجمانی کی خاطر یہ مناسب سمجھا گیا کہ اخبار
البدر کا ایک مختصر نوٹ ہدیہ قارئین کیا جائے۔لہذا اس تعارفی اقتباس سے ہم رو داد سفر کا آغاز
کرتے ہیں :-
حضرت صاحبزادہ صاحب کے لئے ایک الوداعی جلسہ میں احباب قادیان جمع ہوئے۔له الحكم ۱۴۰۷ رمتی شله ص ۳ تا ۹

۲۸۱
حضرت خلیفہ المسیح بھی تشریف لائے پہلے صوفی غلام محمد صاحب بی۔اے نے قرآن
شریف کی چند آیات خوش الحانی سے پڑھیں۔اس کے بعد محمود احمد پسر شیخ الحکم
صاحب نے جلسہ کی غرض بیان کی۔۔۔اس کے بعد ماسٹر عبدالرحیم صاحب نے سورۃ فاتحہ
کے بعد اپنی تقریر میں فرمایا :-
حضرت خلیفہ المسیح کے ایام علالت میں ایک دن میں نے گھبرا کر بہت دُعا کی
تو میں نے خواب میں حضرت خلیفہ المسیح کو دیکھا کہ میاں صاحب بشیر الدین محمود احمد
کو پکڑے ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ پہلے بھی اول تھے، اب بھی اوّل ہیں۔تب سے
میری طبیعت میں ایک خاص تغیر نیکی کی طرف اور میاں صاحب کے ساتھ تعلق پیدا
کرنے کا ہے۔میاں صاحب اس پاک سر زمین مکہ اور مدینہ میں ہمارے واسطے دریائیں
کریں۔اور انبیا کے مسکن بیت المقدس میں بھی ہمارے لئے دعائیں کریں۔مصر میں
موسے نے فرعون کو غرق کیا تھا۔میاں صاحب بھی وہاں اپنی پاک نصایح پھیلا کر
شیطان کو غرق کریں گے اور میرے لئے بھی دعا کریں۔"
اس کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے کلمہ شہادت اور سورہ فاتحہ پڑھکر فرمایا
و مسلمانوں میں رواج ہے کہ یہ کلمہ اور دعا میں خطبہ میں پڑھتے ہیں۔اور مسلمانوں
کا پہلا کام یہی ہے۔اس میں خدا کے وجود کا اقرار۔اس کی توحید اور رسالت کا اقرار
ہے اور اپنی کمزوریوں سے ڈر کر خدا کی پناہ اور اپنے تمام کاموں میں خدا کے نام اور
خدا کی صفات کے جلال کے لئے اظہار کی دُعا اور توفیق دعا کے واسطے دُعا ہے۔اور
منعم علیہ گروہ کا راستہ اپنے لئے مانگا گیا ہے اور اس کے واسطے استقامت کی
خواہش کی ہے۔میرے اس سفر کے متعلق ممکن ہے کہ میرے دل میں بھی مانگیں ہوں
کہ میں بڑی بڑی دینی خدمات کروں گا۔اور میرے دوستوں کے دل میں بھی ایسے ہی
خیالات ہیں۔مگر سب باتیں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔اس کے فضل کے سوائے
کچھ ہو نہیں سکتا۔اُسی کا ایک ڈر ہے، جس کے بالمقابل سب در ایچ ہیں۔اس واسطے
ہم سب کو ایک دوسرے کے واسطے دعائیں کرنی چاہئیں یہی کامیابی کی چابی ہے۔میں اپنے
دوستوں اور بزرگوں کی خدمت میں بھی یہی عرض کرتا ہوں کہ سب میرے واسطے دعائیں
کریں یہی بڑا تحفہ اور بڑی مدد ہے۔میرے دل میں مدت سے خواہش تھی کہ مکہ معظمہ

۲۸۲
جو خدا کے بڑے پیاروں کی جگہ ہے وہاں جاکر دعائیں کروں کہ مسلمان اس وقت بہت
ذلیل ہو رہے ہیں۔اے خدا ! قوم نے مجھے کو چھوڑا۔نہ دین رہا نہ دنیا ر ہی کوئی تدبیران کی۔اصلاح کی کارگر نہیں ہوتی۔اس جگہ تو نے ابراہیم کو وعدہ دیا تھا اور اس کی دعا کو قبولیت
کا شرف بخشا اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعاؤں کو قبول کیا تھا۔آج
پھر وہی دعائیں ہمارے لئے قبول فرما اور اہل اسلام کو عزت اور ترقی عطا کر جب ہماری
دعائیں ایک حد تک پہنچیں گی تو وہ قبول ہوں گی ہمیں اپنے دوستوں سے دُعا ہی کی در بصورت
کرتا ہوں۔دشمن بڑا زبردست ہے اور ہم کمزور بانگر ہمارا محافظ بھی بڑا زبردست ہے لیے
آپ کے اس سفر سے متعلق آپ کی والدہ کے جذبات کی عکاسی اس خطہ کے مندرجہ ذیل اقتباس
سے ہوتی ہے جو آغاز سفر ہی میں بہتی پہنچنے پر حضرت حصا حبزادہ صاحب کو موصول ہوا :-
ر
"مولوی صاحب کا مشون ھے کہ پہلے مجھ کو چلے جاؤ اور میرا جو اسے یہ
ھے کہ میں تو دین کی خدمت کے واسطے تم کو اللہ تعالیٰ کی خدمت میں
دے چکی ہوں۔اب میرا کوئی دعوی نہیں ان جو کسی دینی خدمت کو
نہیں گئے بلکہ سیر کو گئے ان کو خطرہ تھا۔اور تم کو کوئی خطرہ نہیں۔خدا وند
کریم اپنے خدمت گاروں کی آپ حفاظت کرے گا۔میں نے خدا کے
سپرد کر دیا، تم کو خدا کے سپرد کر دیا۔اور سب بیان غیر دیتے ہے۔واله محمود احمد
سه
اس سفر کے دوران مختلف ایمان افروز اور عبرت آموز واقعات اور دلگداز قلبی کیفیات کا
ایک بیش قیمت خزانہ آپکے اُن خطوط میں دفن ہے جو سفر کی روداد سے متعلق آپ نے حضرت خلیفہ
المسیح الاوّل کی خدمت میں اور دیگر رفقا اور اعزا کو لکھے لیکن افسوس کہ ان تمام کا یہاں نقل کرنا مکن
اور
نہیں۔ذیل میں اخبار الحکم کے مختصر نوٹ کے بعد حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں آپ کے لکھے ہوئے
خطوط میں سے بعض پیش کرنے پر اکتفا کی جاتی ہے۔C
له بده قادیان ۳ اکتوبر تامر حبت
ه الفضل قادیان ۱۲۰ تو میر شه وی تاریخ احمدیت جلد ہم اس ۴۴۲
۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی