باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 9
۲۵۹
آپ ابھی انجیل کی نسبت کلام فرما دیں۔اگر قرآن شریف کی تحقیقات
کی ضرورت ہوگی تو میں کسی مولوی کے پاس جاؤں گا۔قرآن شریف کی
تحقیقات کے لئے مجھے کسی یا دری کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے۔وید کی نسبت میں پنڈت سے پوچھوں گا۔قرآن شریف کی نسبت کسی
مولوی سے اور بائبل کی نسبت پادری صاحب سے تحقیقات کروں گا۔یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ میں بائبل سمجھنے کے لئے کسی مولوی کے پاس جاؤں
اور قرآن شریف سمجھنے کے لئے کسی پادری کے پاس۔آپ اس وقت
با تبل سے کلام فرما دیں۔پادری صاحب (مسکرا کر ) ہاں تو بے شک آپ بائیل کی نسبت سوال کرتے ہیں۔بائبل
سے جیسا کہ میں نے بتایا ہے میں معلوم ہوتا ہے کہ کلام سے دُنیا پیدا ہوئی۔طالب حق تو پادری صاحب ! آپ تثلیث کے کیوں قاتل ہیں۔کلام ایک صفت
ہے اور خدا میں بیسیوں صفات پائی جاتی ہیں۔دیکھتا ہے سنتا ہے۔قادر ہے اعلیم ہے ' خالق ہے۔آپ صرف صفت کلام کو ہی کیوں خُدا
قرار دیتے ہیں۔آپ کل صفات الہیہ کو اپنائے الہیہ قرار دیں۔آپ کے
مذہب کے رو سے تو صرف شکلیث پر ہی کفایت نہیں کی جا سکتی۔پادری صاحب، اوہو! آپ کو غلطی لگ گئی۔کیا آپ خدا کے کلام کو انسانی کلام سمجھتے ہیں
اس بات کو تو آپ بھی مانتے ہیں کہ خدا میں اور انسان میں مشابہت نہیں
ہے کلام صفت نہیں کلام قدرت ہے۔طالب حق پادری صاحب ! کلام وہ ذریعہ ہے کہ میں سے ہم اپنا مافی الضمیر دوسرے
پر ظاہر کرتے ہیں۔یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ میں اور ہم میں بہت فرق ہے
وہ خالق ہے اور ہم مخلوق ہیں۔لیکن جیسے انسان کے دیکھنے کی طاقت
سُننے کی طاقت اور اس کے علم کو آپ لوگ صفات انسانی قرار دیتے
ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی بھی ان طاقتوں کو صفات
ہی قرار دیتے ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ خدا کی صفت علم کو یا صفات سمع کو تو
آپ صفت قرار دیں اور صفتِ کلام کو اس بنا پر کہ خدا اور انسان میں
بہت فرق ہے۔دوسری ذات قرار دیں۔پھر علاوہ ازیں آپ صرف
اس کلام کو جس کے واسطے سے دنیا پیدا کی گئی۔کیوں خدا کہتے ہیں۔کیوں
توریت اور انجیل اور دیگر صحفِ انبیا کو خدا قرار نہیں دیتے۔۔۔پادری صاحب (مسکرا کر) نہیں نہیں ! ہم انجیل توربیت کو خدا نہیں مانتے۔ہمارے مذہب
میں ایسا جائز نہیں۔اور ہم تو کلام کو صفت قرار نہیں دیتے بلکہ ایک ذات
قرار دیتے ہیں۔طالب حق تو آپ کلام کو کیا سمجھتے ہیں۔پادری صاحب قدرت !
طالب حق جناب نے فرمایا ہے کہ ہم کلام کو قدرت سمجھتے ہیں۔لیکن آپ کو یا د رکھنا
چاہیئے کہ قدرت بھی کوئی علیحدہ ذات نہیں۔مثلاً میرے ہاتھ میں پکڑنے
کی قدرت ہے۔یہ قدرت میرے ارادے کے ماتحت ہے۔اس میں خود
کوئی علم نہیں۔جب ہاتھ کو حکم دیتا ہوں کہ تو پکڑا تو وہ پکڑ لیتا ہے۔۔لیکن خود میرے ہاتھ کے پکڑنے کی قدرت میں تو کوئی علم نہیں۔اگر آپ سچ کو
قدرت بھی قرار دیں اور کلام کا دوسرا نام قدرت رکھیں۔تب بھی تو سیح
کوئی علیحدہ ذات قرار نہیں پا سکتا۔ورنہ ہر ایک چیز میں کچھ نہ کچھ قدرت
ہوتی ہے تو اس طرح ہر ایک ذات کو دو ذرا میں قرار دینا پڑے گا۔اور
دوسرے اس صورت میں یہ بھی لازم آتا ہے کہ میسج علم اور ارادے سے
خالی تھا کیونکہ جیسا کہ میں ثابت کر آیا ہوں کہ قدرت صفت علم وارادہ کے
بھی ماتحت ہوتی ہے۔۔پادری صاحب۔ہم تو میسج کو علم سے خالی نہیں سمجھتے۔میسج ضرور علیم ہے۔طالب حق یہ بے شک درست ہے کہ آپ میسج کو ایک علیم بستی مانتے ہیں اور گو
کو
میسج انجیل میں اپنے علم کا منکر ہے مگر اس وقت مجھے اس سے کوئی تعلق
نہیں میں آپ ہی کی بات کو مانتا ہوں اور چونکہ مسیح خدا ہے۔اس لئے ہوتا
بھی ایسا ہی چاہتے لیکن یہ اعتقاد کی بات ہے۔اور جیسا کہ میں اوپر بیان
کر آیا ہوں مسیح کو اگر کلمہ مان لیا جائے تو اول تو وہ ایک نصفت اور پھر علم
سے خالی ثابت ہوتا ہے اور چونکہ میں عقلی دلیل سے ہی فائدہ اٹھا سکتا
ہوں۔اس لئے ضرور ہے کہ یا تو سرے سے میسج کے کلمہ ہونے کا ہی
انکار کر دوں یا آپ کے قول کو مانتے ہوئے اسے کلمہ تو قرار دوں۔سیکن
علم سے خالی۔پادری صاحب بے شک عقل تو یہی کہتی ہے لیکن انجیل اس بات کو نہیں مانتی۔طالب حق تو کیا عقل کی رو سے تثلیث کا ماننا نا ممکن ہے۔پادری صاحب۔اس میں کیا شک ہے کہ عقل انسانی ہستی باری کی گنہ تک نہیں پہنچ سکتی
طالب حق جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے عقل ہی ایک سمجھ کا ذریعہ بنایا ہے تو
بغیر عقل کے ہم کسی بات کو مان کیونکر سکتے ہیں۔بے شک بعض باتیں
عقل سے بالا ہوتی ہیں لیکن کوئی انہی مذہب اپنے پیروؤں سے خلاف
عقل باتیں نہیں منواتا نہیں اس بات میں آپ سے متفق ہوں کہ ذات
الہی کی کنہ کو پہنچا انسانی عقل کا کام نہیں کیونکہ وہ محدود ہے۔مگر یہ
ضروری ہے کہ جن باتوں
کا ماننا مدار نجات ہے وہ انسانی عقل کی پہنچ
کے اندر ہونی چاہئیں کیونکہ اگر بعض ایسی باتیں مدار نجات قرار دے دی
جائیں جو عقل کے خلاف ہوں تو انسان کے لئے نجات کا دروازہ بالکل بند
ہو جائیگا۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لانا نجات کے لئے ضروری ہے
تو ہستی باری کا ثبوت ضرور ایسا ہونا چاہتے جو عقل کے خلاف نہ ہو۔۔۔۔پس چونکہ تثلیث کا مسئلہ آپ کے مذہب کی رُو سے جزو اعظم ہے اس
لئے یہ ضرور کی ہے کہ یہ ایسے پیرایہ میں بیان کیا جاتا جس کو عقل انسانی سمجھ کہتی۔کو
پادری صاحب بے شک عقل یہی کہتی ہے لیکن تثلیث کے مانے سے پہلے انجیل کا ماناضروری۔طالب حق انجیل کو انسان تب مانے جب اصول مسیحیت ثابت ہو جائیں۔ان مسائل
کے حل ہونے سے پہلے انسان انجیل کو کب مان سکتا ہے ؟
پادری صاحب جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے انجیل کے ماننے سے پہلے ان مسائل کا
سمجھنا مشکل ہے۔لے
لله تشعند الازبان جلد ۶ نمبر شده صد ۲۸۰ تا حث ۲۹
ایک اور موقع پر آپ نے اسی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مندرجہ ذیل دلچسپ واقعہ بیان فرمایا :-
وئیں نے ایک پنسل اُن کی میز سے اُٹھا کر اُن کے قریب رکھ دی
اور میں نے کہا پادری صاحب ! اس میل کو اُٹھا کر دوسری جگہ رکھنے
!
پر آپ قادر ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں۔پھر میں نے کہا گیا میں قادر ہوں ؟
انہوں نے کہا ہاں ! پھر میں نے ایک تیسرے شخص کی طرف اشارہ
کر کے کہا کیا یہ صاحب قادر ہیں ؟ پادری صاحب نے کہا ہاں! میں
نے کہا جب ہم تینوں شخص اپنی ذات میں اس فیسل کو ملانے پر قادر ہیں،
لیکن پھر بھی ہم تینوں کھڑے ہو کر شور مچا دیں کہ او بہرہ ! ادھر آو او
باورچی ! ادھر آو۔جب وہ کمرے میں داخل ہوں تو ہم اُن سے کہیں کہ ہم
تینوں سے مل کر یہ منیل اِدھر رکھ دو۔تو بتا ہے وہ ہمیں پاگل سمجھیں گے یا
نہیں ؟ پادری صاحب نے کہا آپ کا مطلب ؟ میں نے کہا صرف جواب
دے دیجئے۔انہوں نے کہا ہاں پاگل کہیں گے۔میں نے کہا جب خدا باپ
خدا بیٹا اور خُدا روح القدس تینوں کائنات کے پیدا کرنے پر بذاتہ قادر ہیں ،
اور اس کے باوجود وہ ایک دوسرے کو اس کام کے لئے بلاتے ہیں جس
کو وہ اکیلے اکیلے کر سکتے ہیں تو بتائیے دوسرے خدا بلانے والے خدا کو اور ہم
لوگ اس خدا کو پاگل کہیں گے یا نہیں ؟ اور پاگل خدا ہو ہی نہیں سکتا۔یا تو
پاگل کہلا کر وہ خدا نہ رہے گا یا ایسے پاگل دنیا میں وہ اودھم مچا دیں گے کہ
دنیا ہی تباہ ہو جائے گی۔(تفسیر کبیر سورۃ انبیاء سند - ۵۰۲)
اس سفر کے دوران ایک اور دلچسپ واقعہ بھی قابلِ ذکر ہے۔محترم شیخ قص
صاحب مرحوم جو ایک وقت میں افسر امانت صدر انجمن احمد یہ رہے ہیں بیان کرتے ہیں کہ :
شاہ میں میں ڈالموزکی ملازم تھا اور جس مکان میں میں رہتا تھا اس کے قریب ہی
کو تو ال عبد الغفار خان کا مکان تھا۔اس کے پاس ملنے جلنے والوں کا جمگٹھا رہتا۔لیکن میں
با وجود قریب رہنے کے بھی اس کے ہاں کبھی نہ گیا تھا۔جوب کافی عرصہ اسی طرح گزر
گیا تو ایک دن جبکہ میں اس کے مکان کے سامنے سے گزر رہا تھا۔اس نے مجھے بازو سے
پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوتے اپنے مکان میں لے گیا کہ پڑوس میں رہ کر اس طرح لاتعلقی چھی
نہیں لگتی۔اندر ہر طرح کے پھل رکھے تھے مگر میں نے اُن کے لئے کسی رغبت کا اظہار نہ کیا
اور کچھ دیر ادھر ادھر کی باتوں کے بعد کہا آؤ یا ہر سیر کے لئے چلیں۔وہ میرے ساتھ باہر
نکلا۔لیکن اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔میں نے اس کا سبب پوچھا تو اس نے جواب دیا۔میرے ہاں کوئی اولاد نہیں۔روپیہ پیسہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہے۔خرچ بھی خوب
کرتا ہوں۔لوگ میرے پاس بن بلائے بھی کھانے کیلئے آتے ہیں لیکن تم میری ٹیکیش کے باوجود
ان سے بے نیاز ہو۔میں نے تم جیسا عجیب آدمی نہیں دیکھا۔میرے لئے دُعا کرو۔شیخ
صاحب کہتے ہیں کہ اس پر میں نے اُسے جواب دیا میری تو کوئی حیثیت ہی نہیں اگر دیکھنا
ہے تو میرے مرشد زادہ مرزا محمود احمد کو دیکھو۔اُن کے حُسن سیرت کا کوئی جواب ہی
نہیں۔وہ کہنے لگا اُن سے ملنے کی کوئی صورت؟ کیا وہ یہاں آنے کی میری دعوت
قبول کر لیں گے ہے میں نے کہا اُن سے ملنے کی صُورت خدا سے چاہو۔بہر حال کچھ دنوں کے بعد
میں ڈلہوزی سے قادیان آیا تو مسجد مبارک کی سیڑھیوں کے پاس یکمہ کھڑا دیکھا۔پوچھا یہ
کس کے لئے ہے۔معلوم ہوا میاں محمود احمد صاحب ڈلہوزی جارہے ہیں۔میری آپ
سے بے تکلفی تھی۔روانگی کے لئے جب باہر آئے تو میں نے مصافحہ کیا اور ساتھ
ہی عرض کیا وہاں آپ کا ایک عاشق بیٹھا ہے۔آپ میری بات پر مسکرائے اور کسی قسم کی
تفصیل معلوم کئے بغیر یکہ پر سوار ہو گئے۔اس دن غالباً اتوار کا دن تھا میں نے کسی سے
پوسٹ کارڈ کیا اور کو توال عبد الغفار خاں کو لکھ دیا کہ تمہیں جن کی طلب تھی وہ اس گاڑی
سے ڈلوزی آرہے ہیں۔اُن سے ملنے کی کوشش کرو۔عبدالغفار کا خیال تھا کہ جیسے اور پیر
ہوتے ہیں یہ بھی فقیرانہ لباس ایلی تہہ والے کوئی سائیں جی ہوں گے جن کے آگے آگے
کسی مرید نے جھنڈا اٹھارکھا ہوگا۔غرض اپنے تصور کے مطابق اُس نے اپنے آدمیوں کو اس قسم کی علامات بتا کر اڈے
پر بھیجا کہ اس ہنیت کذائی کے بزرگ جب یہاں
پہنچیں تو ان سے درخواست کی جائے کہ
وہ میرے ہاں قیام فرمائیں۔ان لوگوں نے واپس آکر بتایا کہ اس قسم کے کوئی پیر آج ڈلہوزی
نہیں آئے۔اس پہ وہ خود ایک احمدی دوست کے ہاں گیا اور پوچھا آج تمہارے پیرزادہ
نے آنا تھا، کیا وہ آگئے ہیں۔اس دوست نے بتایا کہ ہاں وہ تشریف لے آتے ہیں۔اور
اِس وقت اللہ تعالیٰ کے گھر یعنی مسجد میں نماز پڑھنے گئے ہیں۔چنانچہ وہ وہاں پہنچا۔آپ
مهم اما سلام
نماز سے فارغ ہو چکے تھے اس نے حاضر ہو کر درخواست کی کہ آپ اس کے ہاں قیام فرمتیں
مگر آپ نہ مانے۔پھر اس نے میرا خط دکھایا اور اصرار کیا کہ شرفاتے شہر کو سفارش کے لئے
نے آؤں گا۔اس پر آپ نے فرمایا میں تو ان احمدی دوستوں کا مہمان ہوں، ان کی اجارت
سے ہی جا سکتا ہوں۔پہلے تو دوستوں نے بھی معذرت
کی اور کہا یہ تو مبلغ میں تبلیغ کریں
گے اور اس طرح شاید آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں لیکن کو توال نے کہا بھلا تم مجھ سے
زیادہ کہاں تبلیغ کروا لو گے جتنے آدمی کہو گے بلوا دوں گا۔غرضیکہ احمدی دوست مصلحتاً
مان گئے اور اس طرح وہ حضرت صاحبزادہ صاحب کو اپنے ہاں لے گیا۔آپ کے اعزاز
میں بہت بڑی دعوت دی۔معززین کو مدعو کیا۔جب سب لوگ آگئے تو حضرت صاحبزادہ
صاحب سے کہنے لگا۔یہ کھانا تو ہم ہر روز کھاتے ہیں۔نئی چیز تو آپ کی روحانی باتیں ہیں
پہلے یہ روحانی کھانا کھلائیں۔پھر یہ کھانا بھی چنا جائے گا۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب
نے ایک سحرآ گئیں تقریر فرمائی جس کا مدعوئین پر خاص اثر ہوا۔تقریر کے بعد کھانا کھایا گیا۔اور لوگ خوشی خوشی رخصت ہوئے۔کو تو ال عبد الغفار خاں نے آپ سے عرض کیا کہ ابھی
میرا دل نہیں بھرا۔آپ کچھ آرام فرما لیں تو آپ کو شہر کے مولویوں کے پاس نے جاؤں گا تا کہ۔فرمالیں "
ان کو بھی تبلیغ ہو سکے یا تجھے
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے صحت کی بحالی کے ساتھ ساتھ تبلیغ کے لحاظ سے بھی آپ
-
1910
کا یہ سفر بہت کامیاب رہا۔191ء میں حضرت خلیفہ المسیح رضی اللہ عنہ کے ارشاد پر آپ نے چکوال ضلع جہلم کے علاقہ
تبلیغی دورہ کیا۔اس دورے کی رپورٹ الفضل میں ان الفاظ میں شائع ہوتی :-
۲۴ جنوری ۱۹۱۷ء کو مفتی فضل الرحمان صاحب کے ہمراہ قادیان سے آپ روانہ ہوئے۔لاہور پہنچ کر آپ نے ۲۵ جنوری کی شام کو جماعت لاہور کی درخواست پر ایک پر معارف
لیکچر دیا میں میں آیت اُدْعُونِي استجب لكم " کی تفسیر کرتے ہوئے زمانہ حال
کے مسلمانوں کا صحابہ کی قربانیوں سے مقابلہ کیا اور آخر میں جماعت کو تبلیغ حق کی ضرورت واہمیت
بتائی اور اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔تقریر کے بعد اُسی دن لاہور سے روانہ ہوکر
بجے شب جہلم پہنچے۔۲۶ جنوری کو نماز ظہر کے بعد جہلم میں آپ نے ایک تقریر فرمائی جو
له مستوده روایات حضرت شیخ فضل احمد صاحب مرحوم
۲۶۵
سورۃ فاتحہ کی تفسیر مشتمل تھی۔۲۷ جنوری کو آپ 4 بجے صبح جہلم سے بذریعہ ویل مندرا
اسٹیشن پر اُترے اور تانگہ پر سوار ہوکر شام کے چھ بجے چکوال رونق افروز ہوئے۔راستہ
میں چک نورنگ کے احمد نی علاقہ دار با یو غلام حیدر اور علاقہ دار سید رکن شاہ اور سید
اللہ وہ نمبردار چوہان نے آپ کا استقبال کیا۔چکوال میں ایک مختصر سے خطاب کے بعد ۲۹ جنوری کو آپ تانگے پر سوار ہو کر چک
نورنگ تشریف لے گئے جہاں شام کو مردوں اور عورتوں میں الگ الگ وغفظ کیا۔چک
نورنگ سے آپ گھوڑے پر سوار ہو کر ۳۰؍ جنوری کو چوہان پہنچے اور جمعہ پڑھانے کے بعد
ایک عام لیکچر دیا۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کھول کھول
کر بیان فرمائی۔یہ تقریر بڑی دلپذیر تھی اور لوگوں پر اس کا گہرا اثر ہوا۔اگلے دن اسر
جنوری آدھی رات کو آپ چوہان سے بذریعہ ریل مسلم پہنچے اور صبح جو بھی گھاٹ میں حضرت
میسج موعود علیه السلام کی صداقت پر زبر دست لیکچر دیا۔لیکچر گاہ با وجود مخالفت کے
پر تھی۔شام کو آپ جہلم سے گوجرانوالہ پہنچے اور وہاں کی جماعت سے خطاب فرمایا۔دوسرے دن صبح چار بجے ریل پر سوار ہوئے اور شام کو بٹالہ پہنچ کر بوقت عشا قادیان
دارد ہوئے نہ لے
-
یہ تو آپ کے تبلیغی اور تربیتی سفر تھے علم ومعرفت کی تلاش میں آپ نے بعہد خلافت
اُولیٰ بعض علمی سفر بھی کئے۔آپ کے بعض تعلیمی سفر
پہلا سفر آپ نے اندرون ملک بعض مشہور مدارس اسلامیہ کے معائنہ اور وہاں کے علمی ماحول
کے مطالعہ کی غرض سے اختیار کیا۔اس سفر میں :
وثر
مولاناسید سرور شاہ صاحب ، قاضی امیر حسین صاحب حافظ روشن علی صاحب
سید عبد الحمی عرب صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی آپ کے ساتھ تھے۔روانگی سے قبل یہ وفد حصول دُعا کے لئے حضرت خلیفہ المسیح رضی اللہ عنہ کی
خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا :-
له الفضل اور فروری ساده
"
میں میاں صاحب کو تم پر امیر مقرر کرتا ہوں۔۔۔میاں صاحب کو میں نصیحت
کرتا ہوں کہ تقوی اللہ اور چشم پوشی سے عموماً کام لیں۔بہت دُعائیں کریں۔جناب الہی میں گر جانے سے بڑے بڑے برکات اترتے ہیں۔اور آپ
لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ اپنے امیر کی پوری پوری اطاعت و
فرمانبرداری کریں۔کوئی کام ان کی اجازت کے بدوں نہ کریں۔علم کا کھمنہ
کوئی نہ کرے۔میں نے بھی علوم پڑھتے ہیں، بعض وقت کوئی لفظ بھول بھی جاتا ہوں
مگر خدا کے فضل سے خوب سمجھتا ہوں بہت پڑھایا ہے اور پڑھاتا بھی ہوں
مگر میں نے دیکھا ہے کہ محض علوم کچھ چیز نہیں ہے
علم آن بود که نور فراست رفیق اوست
تم بھی اس علم کو حاصل کرو یہی اپنا مقصد بناؤ۔باقی علوم کچھ بھی چیز
نہیں ہوتے۔ان کا گھمنڈ بھی نہ کرنا۔دعاؤں سے بہت کام لینا۔۔۔میرا
اپنا تجربہ ہے جب انسان اللہ تعالیٰ کے دروازے پر گر جاتا ہے تو پھر خدا
تعالی اس کے دل کو کھول دیتا ہے اور آپ ہی اس مشکل کا حل بتا دیتا
ہے۔۔۔علما سے ملو اگر کسی سے عمدہ بات ملے تو اُسے فورا لے لو۔کیونکہ
كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَةُ الْمُؤْمِنِ اَخَذَهَا حَيْثُ وَجَدَهَا یعنی حکمت
کی بات مومن کی گم شدہ متاع ہے بیٹا
بعد حصولِ دُعا یہ و قد ۳ را پریل شاہ کو روانہ ہو کر امرتسر کے راستہ ہردوار اور
ہردوار سے لکھنو پہنچا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے جمعہ امین آباد پارک میں قاضی
محمد اکرم صاحب کے مکان پر پڑھایا۔اور آیت وَلْتَكُن مِنْكُمُ أُمَّةٌ تَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
پر ایک مختصر خطبہ دیا اور سلسلہ کی تبلیغ و اشاعت کے لئے تحریک فرماتی
اس کے بعد آپ مولانا شبلی کے قائم کردہ دارالعلوم ندوہ دیکھنے تشریف لے گئے
مولانا شبلی کو پتہ چلا تو انہوں نے اصرار کیا کہ ۶-۷- د ر ا پریل شاہ کو ندوۃ العلماء کا سالانہ
جلسہ ہو رہا ہے۔مصر سے سید رشید رضا بھی تشریف لارہے ہیں۔آپ حضرات بھی ضرور
شمولیت فرمائیں اور ہمارے ہاں ہی قیام کریں۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب مولانا
ے تفسیر کبیر الماعون ص ۲۷ : که ال عمران : ۱۰۵
کی
کی دعوت پر جلسہ میں شامل ہوتے تعطیل جمعہ سے متعلق ایک پیش شدہ ریزولیوشن کی
تائید میں تقریر کی۔اس خیال سے کہ دوسرے علما کپڑ نہ جائیں اور کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو۔کی۔آپ نے مولانا کے ہاں قیام نہ فرمایا لیکن علامہ شبلی مرنجاں مرنج طبیعت رکھتے تھے۔ان
کو جب معلوم ہوا کہ آپ کا قیام کسی اور جگہ ہے تو وہ اصرار کر کے آپ کو اپنے یہاں سے
آئے۔وہاں جاکر جیسا کہ خیال تھا کچھ بدمزگی پیدا ہوئی اور غیر احمدی علما نے مولانا کو گالیاں
دیں مگر وہ بہت ہمت والے آدمی تھے انہوں نے اس کی بالکل پر واہ نہ کی ہے
ندوة العلما کے جلسہ سے فارغ ہو کر آپ لکھنو کا مدرسہ فرنگی محل دیکھنے گئے۔مدرسہ
کے سٹاف اور ان کے اخلاص سے آپ از حد متاثر ہوئے جس وقت وقد وہاں پہنچا تو مولوی عبد
الهادی صاحب فرنگی محلی نہایت تپاک سے ملے اور اپنی کلاس کا معائنہ کرایا اور پھر مولوی صیغہ
اللہ کو وقد کے ساتھہ کیا کہ باقی سکول دکھا دیں۔آپ نے دیکھا کہ ہر طالب علم نہایت ادب اور متانت
سے بات
کرتا تھا۔مولوی عبدالحی صاحب کے نواسے کو بھی انہوں نے پیش کیا کہ اس سے سوال کریں۔اس وقت اس کی عمر کوئی ۱۳ سال کے قریب تھی۔اس سے آپ نے جتنے سوال کئے اس نے
مهایت سنجیدگی اور متانت سے اُن کے جواب دیتے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ کسی طالب علم سے
سوال نہیں پوچھ رہے بلکہ کسی مفتی سے فتوی دریافت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بچہ کو تین چار
ہزار عربی شعر یاد ہیں فرض وہ لڑکا بڑا ہی ذہین تھا۔افسوس کہ یہ نہایت ذکی اور فہیم بچہ نو عمری ہی میں
فوت ہو گیا۔قیصر باغ لکھنو کی بارہ دری واجد علی شاہ میں آپ نے خصوصیات سلسلہ پر ایک کامیاب
لیکچر
سید
دیا۔بھنو نے گو مخالفت کے در درمان صاحت میں پیدا کی عرب صاحب کو سے ہار کے
پس
گر آپ نے اس کی پرواہ نہ کی اور وہاں
چار کامیاب لیکچر دیتے۔وفد کے باقی ارکان نے لکھنو میں سید رشید رضا اور دوسرے علما سے ملاقاتیں
کا
نہیں۔حقیقۃ الوحی کا ضمیمہ استفتا اور دوسری کتب تقسیم کیں۔امر اپریل کو حضرت صاحبزادہ صاحب
بنارس سے کانپور پہنچے جہاں وفد کے دوسرے حضرات پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔کا نیور میں دو مدر سے
قابل دید تھے۔مدرسہ جامع العلوم جس کے ناظم محمد سعید خانصاحب کالک مطبع نظامی تھے۔دوسرا
مدرسہ الہیات تھا جس کے پرنسپل مولانا آزاد شبھائی تھے چنانچہ آپ نے یہ دونوں مدر سے دیکھے
سے الحکم معمار اپریل شاد
پریل کی شام کو کانپور میں حضرت صاحبزادہ صاحب کا ایک پبلک لیکچر طلائی محل کے میدان
میں ہوا جو آپ کی قیام گاہ کے نزدیک تھا۔لیکچر کے وقت لوگوں کا ایک نجوم امڈ آیا اور سیر گاہ بالکل
بھر گئی اور بہت سے لوگوں کو کھڑا ہونا پڑا۔کوئی اڑھائی ہزار کے قریب مجمع ہو گا۔سب سے پہلے
مولوی عبد الحمی عرب صاحب نے تلاوت کی۔پھر حافظ روشن علی صاحب کی مختصر سی تقریر ہوئی۔اس
کے بعد آپ کھڑے ہوئے اور گو بنارس میں کثرت سے بولنے کی وجہ سے طبیعت علیل تھی
مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی ایسی غیر معمولی تائید و نصرت فرمائی کہ آپ نے ایک جدید اور اچھوتے رہنگ
میں احمدیت کی تبلیغ کی جسے سن کر سب مسعور ہو گئے۔دو اڑھائی گھنٹے تک آپ کی تقریر ہوئی۔تقریر
کے بعد جو نہی آپ بیٹھے تو لگ اپنی جگہ پر یہ سمجھ کر جمے رہے کہ شاید سانس لینے کے لئے بیٹھے ہیں آخر
اعلان کیا گیا کہ لیکر تی ہے۔اس پر سامعین نے بآواز بلند کہا کہ بہت سے لوگ مصافحہ کرنا چاہتے ہیں
چنانچہ وہ لوگ جو دن کے وقت ایک گفتگو کے دوران میں آپ کے منہ پر کا فرکہ کے گئے تھے۔بڑھ
بڑھ کر مصافحے کرنے لگے۔کانپور کے شرفا نے مزید قیام اور لیکچر کی درخواست کی۔مگر آپ نے فرمایا کہ۔اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں نہیں ڈالا ہے کہ اب میں یہاں سے روانہ ہو جاؤں۔یہاں سے روانہ ہو کر دوسرے دن آپ شاہجہان پور پہنچے اور حافظ سید مختار احمد صاحب کے
مکان پر قیام فرمایا۔انہی کی تحریک پر آپ نے صبح کے وقت ایک ایسا پر اثر خطاب فرمایا کہ مولوی
سراج الدین خانپوری صاحب نے اس کی افادیت کے پیش نظر اس کی فوری اشاعت کی تحریک
کرتے ہوئے اپنی طرف سے کچھ رقم بھی پیش کی۔۲۰ را پریل کو یہ وقد رام پور پہنچا جہاں خانصاحب ذوالفقار علی خان اور مولوی عبید اللہ صاحب سجل آپ
کے خیر مقدم کے لئے موجود تھے۔رام پور میں آپ نے مدرسہ عالیہ دیکھا۔۲۲؍ اپریل کو آپ و قد سمیت
امروہ پہنچے۔اسٹیشن پر مولوی سید محمد احسن صاحب امروہوی اور دوسرے احباب جماعت نے
پر جوش استقبال کیا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے یہاں بھی ایک مختصر سی تقریر فرمائی۔ر اپریل کو وفد دہلی پہنچا اور مدرسہ حسین بخش ، مدرسہ عبد الرب اور مدرسہ فتح پوری دیکھا۔۲۵ اپریل کو دارالعلوم دیوبند دیکھنے کے لئے گئے جمعیتہ الانصار کے سیکرٹری مولوی عبید اللہ صاحب
سندھی کے ذریعہ سے دارالعلوم دیوبند کے صدر مولانا محمود الحسن صاحب اور دوسرے بزرگ علما سے
طلاقات ہوئی۔مدرسہ کا معائنہ کرنے اور مدرسہ کے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔مهتم مدرسه مولوی محمد احمد صاحب خلف الرشید مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی بڑے اخلاق اور مروت سے
پیش آئے لیکن بعض جو پہلے علما نے مخالفت بھی کی اور جوش تنصیب میں مولانا سید سرور شاہ صاب
کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے
دیو بند میں ایک احمدی میاں فقیر محمد صاحب رہتے تھے، اُن سے بھی ملاقات ہوئی۔دیو بند کی
عظیم اسلامی درسگاہ دیکھنے کے بعد آپ اپنے ساتھیوں سمیت سہارنپور تشریف لے گئے اور وہاں کا
مشہور مدرسہ مظاہر العلوم دیکھا۔مولوی عنایت علی صاحب مہتمم مدرسہ جو ایک خوش اخلاق بزرگ تھے
آخر تک ساتھ رہے۔اتفاق سے سہارنپور میں حافظ عبدالمجید صاحب منصوری آئے ہوئے تھے انہوں
نے پورے ہند کو پُر تکلف چائے کی دعوت دی۔سہارنپور سے ۲۸ اپریل کی شام کو ہردوار پنجر سے آپ روانہ ہوئے اور اگلے دن ظہر سے قبل
کامیاب و کامران قادیان پہنچ گئے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نہایت تپاک سے ملے۔بڑی خوشی کا اظہار فرمایا اور اگلی رات پورے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام فرمایا ہے
آپ کے سفروں کا جو حال اب تک بیان ہوا وہ دیکھنے والوں یا ہمسفروں کے الفاظ میں تھا لیکن اس حقیقت سے
انکار نہیں کہ دیکھنے والا خواہ کیسا ہی صاحب بصیرت کیوں نہ ہو وہ دوسرے کے دل میں اتر کر اس
کے باریک در باریک جذبات اور اُن کی گنہ کو نہیں پہنچ سکتا۔یقیناً ایک مبصر کے بس کی بات نہیں کہ
ذہنوں کے اندرونی گوشوں تک نفوذ کر کے افکار کی موجوں کا نظارہ کر سکے۔ان کیفیات کو تو دہی
بیان کر سکتا ہے جس کے دل پر گزر رہی ہو۔یہ ایک طبعی امر ہے کہ سیر و تفریح کے وقت بدلتے ہوئے
مناظر در اوقات اور نئے نئے مشاہدات ایک سیاح کے قلب و نظر پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ایک شاعر
کا دل ان محرکات سے ایک رنگ میں متاثر ہوتا ہے تو ایک فلسفی کا ایک دُوسرے رنگ میں۔ایک
بادشاہ کے خیالات کا دھارا ایک طرف مرتا ہے تو ایک فقیر کے خیالات کا دھارا ایک دُوسری طرف
آیئے ہم دیکھیں کہ سیر و سیاحت نے حضرت صاحبزادہ صاحب کے قلب و ذہن میں کسی قسم
کے احساسات اور افکار کو موجزن کیا ہے
-
1915
ادم الحکم می باشد
O
مير اسفر
محمد کی کہانی محمود کی زبانی
خدا تعالیٰ نے انسان پر محبت قائم کرنے کے لئے ذرہ ذرہ میں ایک خاص شان
رکھی ہے۔ایک ایک نکتہ خدا تعالیٰ کی بستی پر دلالت کر رہا ہے اور ایک ایک شعشہ
اس کی قدرت کا مظہر ہے۔سورج روشن ہے اور اس کی روشنی سے ایک نہیں، دو
نہیں ، لاکھوں فائدے دنیا کو پہنچ رہے ہیں۔اور پھر ان فائدوں سے ایک دو آدمی ہی
متمتع نہیں ہوتے بلکہ بے شمار مخلوقات فائدہ اُٹھا رہی ہے۔اگر انسان ایک بڑے مکان
میں بیٹھا ہوا اس کے فوائد سے حصہ لے رہا ہے تو جانور اپنے گھونسلے میں اس سے کچھ
کم نہیں لیتا۔اور ھچھوندر جو سورج کے آئے اپنی آنکھیں نہیںکرسکتی اور روشنی کو دیکھ
ہی نہیں سکتی۔وہ گو کہ ظاہر میں اس سے دُور ہے لیکن چشم بصیرت رکھنے والے انسان
جانتے ہیں کہ اس اندھیرے میں بھی سورج کی روشنی اور تپیش اُسے فائدہ پہنچا رہی ہے
اور اس کی زندگی پر ایک بہت بڑا اثر کر رہی ہے۔غرض یہ تو ایک موٹی مثال ہے میں
سے ایک انسان نصیحت حاصل کر سکتا ہے۔ورنہ جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں، ذرہ
ذرہ میں خاص حکمتیں مخفی ہیں جو کہ انسان کو خدا کی طرف رہنمائی کر رہی ہیں۔انس نئے قرآن
شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُل سِيرُوا فِي الْأَرْضِ " کیونکہ انسان جس طرف پھرے
گا اور مختلف ممالک کی سیر کرے گا اور مختلف اشیا کیر غور کرے گا، اسی قدر اُسے
معرفت اور نیکی کی توفیق ہے گی۔۔۔۔اس لئے حکم ہوا ہے کہ اپنے کھانے سے اپنے پینے
سے اپنے چلنے پھرنے سے غرض ہر ایک بات سے نصیحت حاصل کرو تا کہ نفس کے خفیہ
حملوں سے محفوظ رہو۔اور یہ بات صرف کہنے کی ہی نہیں، بلکہ اس میں خود میرا ذاتی تجربہ ہے
اور میں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے اور خدا کے فضل سے ہر روز فائدہ اُٹھاتا ہوں۔ابھی پچھلے دنوں میں مجھے ایک سفر کرنا پڑا ہے جس سے مجھے اس قدر فائدہ پہنچا ہے
له الانعام : ۱۲
لئے