باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 3

JAL
پندرہ دن ہی کے اندر اندر ان کے خیالات میں ایسی نمایاں تبدیلی نہیں آسکتی تھی۔دراصل یہ لوگ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر کے آخری ایام میں آپ کے وصال سے قبل ہی
جمہوریت کے ذریعہ جماعت احمدیہ پر قابض ہونے کے خواب دیکھنے لگے تھے۔اس خیال کے پیدا ہونے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وصال سے قریباً تین سال قبل حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی منشاء کے تحت ایک ایسا نظام جاری فرمایا تھا جسے نظام وصیت کہا
جاتا ہے۔اس نظام کا خاکہ یہ ہے کہ ایسے تمام متقی اور پر ہیز گار مخلصین جماعت کو بعد از وفات ایک
علیحدہ قبرستان میں دفن کیا جائے جو تادم مرگ شریعت اسلامیہ کے ظاہر و باطن پر عمل پیرا رہے ہوں
اور جو اسلام کو از سر نو بیا میں غالب کرنے کی خاطر اس حد تک مالی قربانی کرنے کا عہد کریں کہ زندگی
بھر اپنی آمد کا بڑا حصہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کو خدمت دین کے لئے پیش کرتے رہیں اور یہ وصیت بھی کریں
کہ اُن کی وفات کے بعد اُن کی تمام جانداد کا برا حصہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تحویل میں دینی مقاصد پر خرچ
کرنے کی غرض سے پیش کر دیا جائے گا۔ایسے مخلصین کے لئے چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت کی بشارت
تھی اس لئے آپ نے اس مقبرہ کا نام بہشتی مقبرہ تجویز فرمایا۔اس نظام کو چلانے کے لئے اور اس
مخصوص آمد اور جائداد کے انتظام و انصرام کی خاطر آپ نے ایک ایسی انجمن بھی قائم فرماتی جو آپ کی
زندگی میں بھی اور آپ کے بعد بھی اس کام کو باحسن طریق سر انجام دیتی رہے۔اس انجمن کے ممبران میں بہت سے دیگر احباب کے علاوہ مذکورہ بالا دو بزرگان یعنی مولانا محمد علی
صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب بھی شامل تھے۔لہذا معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت سے اُن کے ذہن
میں کچھ اس قسم کا تصور قائم ہوگیا کہ گویا یہ انجن ان تمام اختیارات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
و السلام کی جانشین ہو گی جو آپ کو بحیثیت مامور من اللہ حاصل تھے۔اول تو اس انجمن کے قیام سے یہ خیال پیدا ہونا کہ گویا حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
دنیا میں کوئی جانشین مقرر فرما رہے ہیں جو آپ کے تمام فرائض منصبی کو ادا کرے گا اس لئے غلط تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو یہ انجمن اپنی زندگی ہی میں قائم فرما دی تھی اور آپ
کی زندگی ہی میں اس انجمن نے اپنے محدود دائرہ کار میں کام شروع کر دیا تھا۔پس اس انجمن کو نہ تو
اس وقت امام جماعت احمدیہ کا جانشین ہونے کا مقام حاصل ہوا اور نہ آپ کے وصال کے بعد اس
بارہ میں سوچا جا سکتا تھا۔دوسرے انجمن کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ یہ جدید جمہوری نظام کے مشابہ کوئی
ادارہ تھا اس لئے بھی بالید است غلط تھا کہ انجمن کے تمام ممبران کو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام

JAA
ہی نے مقر فرمایا تھا اور کوئی ایک ممبر بھی جمہوری طریق پر منتخب نہیں ہوا تھا۔اس لئے اس انجمن کو
کسی جمہوری ادارہ کے مشابہ سمجھ لینا ان لوگوں کے ذہنی ابہام اور انتشار کی نماز میں تو کر سکتا ہے، انجمن
کے جمہوری ہونے کے حق میں کوئی دلیل نہیں بن سکتا۔واقعہ یہ ہے کہ جس طرح جمہوریت کی راہ میں ایسی
کوئی روک نہیں کہ چند آدمیوں کی بجائے ایک ہی آدمی کے ہاتھ میں سارے یا اکثر اختیارات سونپ
دیتے جائیں۔اسی طرح شخصی سیادت کے نظام میں بھی ایسی کوئی روک نہیں کہ ایک کی بجائے چنا
آدمیوں کو بعض اختیارات تفویض کر دیتے جائیں۔پس محض اس بنا پر کہ چند امور کی نگرانی کے لئے کوئی
انجمن قائم کر دی گئی تھی، جمہوریت کا استنباط کرنا کم فہمی تھی۔اگر بفرض محال حضرت مسیح موعود علیه
السلام کا منشا۔انجمن کے قیام سے جمہوری نظام کا قیام ہی تھا تو آپ کے وصال کے معا بعد جمہوری
روایت کے مطابق ہی جماعت کو چند اشخاص پرشتمل ایک نتی انجمن کا انتخاب کرنا چاہئے تھا۔کیونکہ
جمہوری اصول کے مطابق آپ کے وصال کے ساتھ ہی آپ کی قائم کردہ انجمن کی قانونی حیثیت ختم
ہو جانی چاہیئے تھی اور نئی انتظامیہ چنے کا حق جمہور کی طرف کوٹ جانا چاہیے تھا۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔تاریخ احمدیت گواہ ہے کہ جماعت نے نئی انجمن کا انتخاب نہیں کیا۔ہاں نئے امام کا انتخاب ضرور کیا
اور انجمن جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں آپ کے تابع فرمان تھی، آپ کے
وصال کے بعد بھی اسی طرح نئے منتخب شدہ امام یعنی حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے تابع فرمان ہو گئی
اور یقینا یہ الی تصرف تھا کہ کسی ایک شخص کو بھی اُس وقت یہ جرات نہ ہوتی کہ ایس کے خلاف کوئی
آواز بلند کرتا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک اس انجمن کی جو شیت تھی اُسے مزید واضح کرنے
کے لئے حضرت صاحبزادہ صاحب کی حسب ذیل روایت پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے :-
ایک دن حضرت صاحب اندر آئے تو والدہ صاحبہ سے کہا کہ انہیں (یعنی
تجھے) انجمن کا ممبر بنا دیا ہے۔نیز ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کو اور مولوی
صاحب کو تا کہ اور لوگ کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔۔۔آپ کو کہا گیا ہ۱۴ نام
لکھ لئے ہیں۔حضرت نے فرمایا اور چاہیں باہر کے آدمی بھی ہوں۔۔۔اس پر
کیا گیا کہ زیادہ آدمیوں سے کو رم نہیں پورا ہو گا۔آپ نے فرمایا اچھا تھوڑے
سہی۔پھر کہا اچھا ایک اور تجویز کرتا ہوں اور وہ یہ کہ مولوی صاحب کی
راتے چالیس آدمیوں کی رائے کے برابر ہو۔اس وقت میرے سامنے ان لوگوں نے حضرت صاحب کو دھوکا

١٨٩
دیا کہ حضرت! ہم نے مولوی صاحب کو پریذیڈنٹ بنایا ہے اور پریذیڈنٹ
کی راتیں پہلے ہی زیادہ ہوتی ہیں۔حضرت صاحب نے کہا ہاں یہی میرا
منشا ہے کہ ان کی رائیں زیادہ ہوں۔مجھے اس وقت انجمنوں کا علم نہ
تھا کہ کیا ہوتی ہیں ور نہ بول پڑتا کہ پریذیڈنٹ کی ایک ہی زائد رائے ہوتی
ہے تو انہوں نے یہ دھوکا دیا۔پھر تفصیلی قواعد مجھے ہی دیئے گئے تھے
اور میں ہی حضرت صاحب کے پاس لے کر گیا تھا۔اس وقت آپ کوئی
ضروری کتاب لکھ رہے تھے۔آپ نے پوچھا کیا ہے ؟ میں نے کہا انجمن
کے قواعد میں۔فرمایا لے جاؤ۔ابھی فرمت نہیں۔گویا آپ نے اُن کو کوئی
وقعت نه دی له
مندرجہ بالا حوالوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
وصال کے معا بعد بعض اکابرین کی گفتگو سے یہ خطرہ محسوس ہونے لگا تھا کہ بعض لوگ جنہوں نے نفلام
خلافت کو دل سے تسلیم نہیں کیا تھا بلکہ حضرت مولوی نور الدین صاحب کے بلند مرتبہ اور جماعت کے
عمومی رجحان سے مرعوب ہو کر بیعت خلافت میں شامل ہوتے تھے، کسی وقت بھی جماعت کے لئے
فتنہ کا موجب بن سکتے ہیں اور ایسے خیالات کی ترویج کر سکتے ہیں جو جماعت میں خلافت کی قدرو
منزلت کو کم کریں اور جماعت میں نفاق اور افتراق کے بیج ہوتیں۔خلافت اولی پر ابھی مشکل ایک سال گزرا تھا کہ آپ کے خدشات حقیقت کا جامہ اوڑھ کر سامنے
آگئے اور جماعت میں منظم طریق پر بعض ایسی چہ میگوئیاں کی جانے لگیں جس سے خلافت کے وقار اور
مقام کو سخت صدمہ پہنچنے کا احتمال تھا۔اس صورت حال سے متاثر ہو کہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ نے مقام خلافت
سے متعلق مندرجہ ذیل سوالنامہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجوایا :
صدر انجمن احمدیہ کے تعلقات اس زمانہ میں اور آئندہ زمانہ میں خلافت کے
منصب پر بیٹھنے والے (یعنی خلیفہ) کے ساتھ کیسے ہیں اور کیسے ہوں گے۔یعنی آپس میں کیا فرق ہے اور ہو گا ؟
خلیفه۔۔۔بطور خود اشاعت اسلام وغیرہ و جماعت احمدیہ کی مدات کا انتظام
کے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ ص ۳۸۱۳

19-
کر سکتا ہے یا نہیں ؟
خلیفہ کے حکم صدر انجمن مسترد کر سکتی ہے یا نہیں ؟
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے یہ سوالات سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ جناب مولوی
محمد علی صاحب ایم۔اے کو بغرض جواب بھیجوا دیئے۔مولوی صاحب موصوف نے ان سوالات سے
متعلق اپنا جو جواب بھیجوایا وہ یہ ہے :-
،۔۔>
اس وقت خلافت کے منصب پر بیٹھنے والا صدر انجمن احمدیہ کا
صدر ہے یعنی جس شخص کو حضرت صاحب نے مجلس معتمدین
صدر انجمن احمدیہ کا میر مجلس منتخب فرمایا تھا اسی کو ساری قوم
نے اتفاق کے ساتھ خلیفہ منتخب کیا ہے۔ہیں وہ اور صدر انجمن
پس
احمدیہ ایک ہی چیز ہیں۔آئندہ جیسا خلیفہ ہوگا ویسے ہی اس
کے ساتھ تعلقات ہوں گے علم غیب کوئی نہیں جانتا۔لیکن
حضرت صاحب کی وصیت سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ خلیفہ کا
کوئی فرد واحد ہونا ضروری ہے۔گو بعض صورتوں میں ایسا ہو سکتا
ہے۔جیسا کہ اب ہے بلکہ حضرت صاحب نے انجمن کو اپنا خلیفہ
بنایا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ خلیفہ ایک ہی شخص ہو بلکہ ایک
جماعت بھی ہو سکتی ہے اور یہ اس واسطے بھی ہے کہ انجمن کے
واسطے حضرت اقدس نے دُعا کی ہے کہ ایسے امین ہمیشہ اس
سلسلہ کو ہاتھ آتے رہیں جو خدا کے لئے کام کریں اور خاص طور
پر اگر اس امانت کے قابل کسی ایک فرد واحد کو سمجھا ہے تو
وہ حضرت مولوی نور الدین صاحب ہی ہیں۔انجمن کو ایک مامور من اللہ نے الہام الہی کے مطابق قائم کیا ہے
اگر کوئی خلیفہ مامور من اللہ ہو تو وہ مطابق منشاء الہی اس میں جو
چاہے گا تغیر کر سکے گا، دوسرے کے واسطے جائز نہیں۔حضرت صاحب نے جائدادوں اور مالوں اور مکانوں کا صرف محافظ
ہی نہیں بنایا بلکہ ان کا مالک بھی قرار دیا ہے۔نہاں صرف یہ روک

191
ہے کہ اس انجمن کا کوئی ممبر کسی جائداد یا مال کو اپنے ذاتی
افرانس میں خرچ نہیں کر سکتا۔اور نہ ہی خود انجمن سوائے اعرض
سلسلہ کے کسی طرح پر خرچ کر سکتی ہے ا سکے
جناب مولوی صاحب کا یہ جواب حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کو حیرت میں ڈالنے والا
تھا۔کیونکہ اس میں خلیفہ کی حیثیت کو اس قدر گرا کر پیش کیا گیا تھا کہ جیسے سوائے بیعت لینے کے
اس کا کوئی اور کام ہی نہیں۔بهر حال مولوی صاحب موصوف کا جواب پڑھ کر حضرت خلیفہ المسیح الاول راضی اللہ عنہ نے
فرمایا : ان سوالات کو جواب کے لئے چالیں ایسے آدمیوں کے پاس بھی بھیجا جائے جو جماعت
میں نمائندہ حیثیت کے مالک ہوں۔اور اُن کی رائے سے آپ کو اطلاع دی جائے۔نیز یہ نمائندہ سر جنوری
نشاہ کے دن بغرض مشورہ جمع ہوں تھے
یہ سوالات جب دوسرے لوگوں کے پاس پہنچے تو ہر ایک نے اپنی اپنی سمجھ کے مطابق جواب
لکھا۔ممبران انجمن میں سے خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر مرزا الیعقوب بیگ صاحب شیخ رحمت الله
صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کا جواب مولوی محمد علی صاحب کے جواب کے مطابق تھا۔انہوں نے لکھا :-
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت کی رُو ہے اُن کی جانشین
انجمن ہے۔حضرت صاحب نے کسی فرد واحد کو اپنا جانشین نہیں بنایا۔یہ
اور بات ہے کہ اس انجمن نے بالا تفاق آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے آپ
بالاتفاق
کو اپنا مطالع بنالیا۔تو اس کا اپنا ذاتی فعل ہے۔وہ وصیت کے ماتحت
ایسا کرنے پر مجبور نہ تھی نہ تھ
علاوہ ازیں خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنے مکان پر لاہور کے احمدیوں کا ایک جلسہ بلوایا '
جس میں تقریر کی کہ :-
سلسلہ کی تباہی کا خطرہ ہے۔اصل جانشین حضرت مسیح موعود ع السلام
کی انجمن ہی ہے۔اور اگر یہ بات نہ رہی تو جماعت خطرہ میں پڑ جائے گی۔کے حقیقیت اختلاف حصہ اول ص ۳۹ تا اسم که حقیقت اختلاف صدام
سه تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۲۰۲

۱۹۲
اور سلسلہ تباہ ہو جائے گا۔“
اور سب لوگوں سے دستخط لئے گئے کہ حسب فرمان حضرت مسیح موعود علیه السلام
با نشین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انجمن ہی ہے۔صرف دو شخص یعنی حکیم محمد حسین
صاحب قریشی سیکرٹری انجمن احمدیہ لاہور اور بایو غلام محمد صاحب نورمین ریلوے دفتر لاہور
نے دستخط کرنے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ ہم تو ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں۔اور
ہاتھ
وہ ہم سے زیادہ عالم اور زیادہ خشیتہ اللہ رکھتا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
ادب ہم سے زیادہ اس کے دل میں ہے جو کچھ وہ کسے گا ہم اس کے مطابق عمل کریں گے لے
خلیفہ وقت کے خلاف اس شورش اور ساز باز کے دوران یہ سوالنامه حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب کی خدمت میں بھی پہنچا۔آپ اسے پڑھ کر بہت متفکر ہوتے۔اپنے بشرح صد
خلیفہ اول نہ کی بیعت کی تھی اور دل و جان سے عہد اطاعت باندھا تھا اور عقلاً بھی آپ خلافت کی ضرورت
کے قائل تھے لیکن اس کے باوجود آپ نے مناسب سمجھا کہ جواب دینے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور
بڑی عاجزی اور تضرع کے ساتھ رجوع کریں اور اسی سے رہنمائی چاہیں۔اسی حالت اضطراب اور
دعا میں کئی دن گزر گئے اور آپ کوئی جواب نہ لکھ سکے۔آخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی زبان پر یہ آیت جاری ہوئی :
"
قل مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاءكُم
اس آیت سے آپ کو یہ تقسیم ہوئی کہ جولوگ خلافتِ احمدیہ کے خلاف میں اُن کو
خدا وند تعالیٰ کی طرف سے کہہ دو کہ یورپ کی تقلید میں کامیابی اور فلاح نہیں۔یہ دینی سلسلہ
ہے اس لئے جس طرح خدا کے نبیوں کے خلیفے ہوتے رہے ہیں، اسی طرح یہاں بھی خلافت
ہی ہوگی۔لیکن اگر وہ باز نہیں آئیں گے تو خدا کو اُن کی کوئی پرواہ نہیں۔کامیابی اسی میں ہے
کہ وہ خدا کے حضور گر جائیں اور زاری کریں۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو خدا کا عذاب موجود
ہے۔غرض اس طرح سے جب خدا نے آپ پر حقیقت واضح کر دی تو آپ نے اپنی
راستے لکھ کر بھیج دی کہ خلیفہ انجمن پر حاکم ہے نہ کہ انجمن خلیفہ پڑی
نام نها و علمبرداران جمہوریت اور معتقدین نظام خلافت کے مابین یہ نزاع اتنی اہمیت اختیار کر گیا کہ
کے اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات ص ۲۰۱۱۹
سے اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات د ۲۳ الفضل ۲۸ ستمبر له من

۱۹۳
بالآخر حضرت خلیفہ المسیح الاول کے حکم کے مطابق جماعت کے دو اڑھائی سو نمائندے تاریخ مقررہ پر اس
اہم اور بنیادی مگر انتہائی نازک مسئلہ کے متعلق رائے دینے کے لئے مرکز میں جمع ہوئے۔۱۳۱ جنوری شائد
کو شور میں منعقد ہوئی تھی۔۳۰ تاریخ کو نمائندگان مرکز میں پہنچ چکے تھے۔ہر ایک دل آنے والے دن
کے انتظار میں بے چین تھا۔اس تاریخ کی رات بڑی ہی عجیب رات تھی اور یہ دن بڑا ہی نازک دن تھا۔بہتوں نے قریب جاگتے ہوئے یہ رات کائی۔اور قریباً سب کے سب تہجد کے وقت مسجد مبارک میں جمع
ہو گئے تاکہ دعا کریں اور اللہ تعالیٰ ہے مدد اور رہنمائی چاہیں۔اس دن اس قدر درد مندانہ دعائیں کی گئیں
کہ قادیان کی فضاء میں سوائے گریہ و بکا کے کچھ سنائی نہ دیتا تھا جبینیں آستانہ الوہیت پر جھکی ہوئی تھیں
اور سجدہ گاہ میں آنسوؤں سے تر تھیں۔فجر کی اذان کے بعد حضرت خلیفہ اول نماز پڑھانے کے لئے میسجد
مبارک میں تشریف لائے اور نماز شروع ہوئی۔بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ صبح کی نماز سے قبل
آپ کو الہاما سورۃ بروج کے پڑھنے کا حکم دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس کے پڑھنے سے اکثر لوگوں
کے دل نرم ہو جائیں گے۔چنانچہ اس کے مطابق آپ نے نماز میں اس سورۃ کی تلاوت فرمائی۔اگر چہ
شروع سے لے کر آخر تک ساری ہی نماز سوز و گداز عجز ونیاز، گریہ و بکا " اور تضرع و خشوع کی تصویر بنی
ہوئی تھی۔مگر جب آپ اس آیت پر پہنچے کہ :
--
اِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ
م لم يتوبو فلهم عذاب جـ
ولهم عذاب الحريقه البروج ۱۰۸۵)
تو مسجد میں درد ناک چیخوں سے ایک کہرام مچ گیا اور قلوب خشیت الہی سے پارہ پارہ ہونے لگے خود حضرت
خلیفہ اول کی آواز بھی شدت گریہ سے رُک رُک جاتی تھی۔آپ نے جب دوبارہ اس آیت کی تلاوت
فرمائی تو مخلصین جماعت کا وفور گریہ سے یہ عالم ہوا کہ کسی خون میں نہاتے ہوئے مرغ بسمل کی طرح
اپنے لگے۔فرش مسجد سے کنگرہ ہائے عرش تک آہوں اور چیخ وپکار کا ایک شور بپا تھا۔اس واقعہ سے متعلق حضرت صاحبزادہ صاحب کا ایک اہم رویا
انہی دنوں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک رویا دیکھا جسے بعد میں

۱۹۴
حضرت خلیفہ اول نے کو بھی سنا دیا گیا تھا۔آپ فرماتے ہیں :-
میں نے رویا میں دیکھا کہ مسجد میں جلسہ ہورہا ہے اور حضرت خلیفہ اول میں الی
تقریر فرمارہے ہیں۔مگر آپ اس حصہ مسجد میں کھڑے ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بنوایا تھا۔اُس حصہ مسجد میں کھڑے نہیں ہوتے جو
بعد میں جماعت کے چندہ سے بنوایا گیا تھا۔آپ تقریر مسئلہ خلافت پر فرما
رہے تھے اور میں آپ کے دائیں طرف بیٹھا ہوں۔آپ کی تقریر کے دوران
میں خواب میں ہی مجھے رقت آگئی اور بعد میں کھڑے ہو کر میں نے تبھی تقریر
کی جس کا خلاصہ قریباً اس رنگ کا تھا کہ آپ پر لوگوں نے اعتراض کر کے
آپ کو سخت دُکھ دیا ہے مگر آپ یقین رکھیں کہ ہم نے آپ کی پیچھے دل
سے بیعت کی ہوئی ہے اور ہم آپ کے ہمیشہ وفادار رہیں گے۔پھر خواب
میں ہی مجھے انصار
کا واقعہ یاد آگیا۔جب اُن میں سے ایک انصاری نے
کھڑے ہو کر کہا تھا، یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
باتیں بھی لڑیں گے، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن
آپ تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آوے۔اُسی رنگ میں میں بھی کہتا ہوں کہ ہم آپ کے وفادار ہیں اور لوگ خواہ کتنی
بھی مخالفت کریں ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے
اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے۔اور دشمن آپ کے پاس اس
وقت تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک وہ ہم پر حملہ کر کے پہلے ہمیں ہلاک
نہ کرے۔قریباً اسی قسم کا مضمون تھا جو رویامہ میں میں نے اپنی تقریر میں بیان
کیا۔مگر عجیب بات یہ ہے کہ جب حضرت خلیفہ اول رضی الله عنه تقریر
یہ
کرنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے تو اس وقت میرے ذہن سے یہ
رویا۔بالکل نکل گیا اور بجائے دائیں طرف بیٹھنے کے بائیں طرف بیٹھ گیا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے جب مجھے اپنے بائیں طرف بیٹھے
دیکھا تو فرمایا میرے دائیں طرف آبیٹھو۔پھر خود ہی فرمانے لگے تمہیں معلوم
ہے کہ میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے ؟ میں نے کہا مجھے تو معلوم

۱۹۵
نہیں۔آپ نے فرمایا تمہیں اپنی خواب یاد نہیں رہی۔تم نے تو خود ہی خواب
میں اپنے آپ کو میرے دائیں طرف دیکھا تھا ہے
عنه
بهر حال مسجد مبارک میں جب لوگ جمع ہو گئے تو اس کے تھوڑی دیر بعد حضرت خلیفہ المسیح رضی ا سے
گھر سے مسجد میں تشریف لائے۔کوئی دو اڑھائی سو کا مجمع تھا جس میں اکثر احمد یہ جماعتوں کے نمائندے
تھے۔بے شک ایک دُنیا دار نا واقف کی نظر میں وہ دو اڑھائی سو بے زر اور پے زور معمولی انسانوں کا
ایک مجمع تھا جو کرسیوں اور مسندوں سے عاری ارزاں چٹائیوں کے ایک ادنی فرش پر بیٹھا تھا۔ممکن
ہے یہ اس کی نظر میں ایک معمولی اور ناقابل التفات نظارہ ہو۔لیکن ایک دنیا دار کو کیا خبر کہ خدا کی رضا
کی نگاہیں اُن خواتین اسلام پر کیسے پیار اور انتفات سے پڑ رہی ہوں گی، جن کے دل ایمان کی دلت
پڑ
سے مالا مال اور یقین کی قوت سے پر تھے اور جو خدا کے وعدوں پر ایک غیر فانی اور غیر متزلزل ایمان
رکھتے تھے۔وہ یہ جانتے تھے کہ اس مجلس کے ساتھ حقیقی اسلام یعنی احمدیت کی ترقی اور غلبہ کی تقدیر
وابستہ ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر ایک دل ہلا دینے والی تقریر کی۔آپنے فرمایا
ہ تم نے اپنے عمل سے مجھے اتنا دکھ دیا ہے کہ میں اس حصہ مسجد میں بھی کھڑا
نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا ہے بلکہ میں اپنے مرزا کی مسجد میں کھڑا ہوائیوں
آپ نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔میرا فیصلہ ہے کہ قوم اور انجمن
دونوں کا خلیفہ مطاع ہے۔اور یہ دونوں خادم ہیں۔انجمن مشیر ہے۔اس کا
رکھنا خلیفہ کے لئے ضروری ہے جس نے یہ لکھا ہے کہ خلیفہ کا کام بیعت
لینا ہے اصل حاکم انجمن ہے وہ تو بہ کرے۔خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ اگر
اس جماعت میں سے کوئی مجھے چھوڑ کر مرتد ہو جائے گا تو میں اس کے بدلے
تجھے ایک جماعت دوں گا۔کہا جاتا ہے کہ خلیفہ کا کام صرف نماز پڑھانا یا جنازہ یا نکاح پڑھا دینا
اور یا بعیت سے لینا ہے۔یہ کام تو ایک ملا بھی کر سکتا ہے۔اس لئے
کسی خلیفہ کی ضرورت نہیں اور میں اس قسم کی بیعت پر تھوکتا بھی نہیں بیت
سے خلافت احمدیہ کے مخالفین کی تحریک ص ۱۵-۱۷

194
وہی ہے جس میں کامل اطاعت کی جائے اور جس میں خلیفہ کے ایک حکم سے بھی
انحراف نہ کیا جائے۔حضرت خلیفہ اس نے اپنی تقریر یں یہ بھی فرمایا کہ میں ان لوگوں
کے طریق کو بھی پسند نہیں کرتا جنہوں نے خلافت کے قیام کی تائید میں جلسہ
کیا ہے کیے اور فرمایا جب ہم نے لوگوں کو جمع کیا تھا تو اُن کا کوئی حق نہ تھا
کہ وہ الگ جلسہ کرتے ہم نے اُن کو اس کام پر مقرر نہیں کیا تھا اور پھر
جبکہ خُدا نے مجھے یہ طاقت دی ہے کہ میں اس فتنہ کو مٹا سکوں تو اُنہوں
نے یہ کام خود بخود کیوں
کیا یہ سکے
حضرت خلیفہ المسح الاول مرضی اللہ عنہ کی یہ تقریر اتنی پرجوش اور موید من اللہ تھی کہ اکثر دل موم
کی طرح کھل گئے اور سامعین پر خوب واضح ہوگیا کہ خلافت کی کیا عظمت ہے اور خلیفہ کا مقام کیا ہے
مجلس پر رقت کا ایک عجیب سماں طاری تھا حتی کہ درد و کرب کی شدت سے مغلوب ہو کر بعض احب
تو زخمی پرندوں کی طرح زمین پر گر کر لوٹنے اور تڑپنے لگے۔ہ
تقریر کے بعد آپ نے خواجہ کمال الدین صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور ایک دو اور احمدیوں
سے فرمایا کہ اس فتنے کے بانی ہونے کی بنا پر آپ لوگ دوبارہ بیعت کریں۔اسی طرح قادیان میں
حضرت صاحب کے منشا کے خلاف جلسہ کرنے کی وجہ سے حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو بھی
ارشاد ہوا کہ وہ تجدید بیعت کریں۔چنانچہ یہ سب دوست دست خلافت پر تجدید بیعت کر کے گویا نئے سرے
سے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بھی یہ سمجھ کر کہ یہ عام بیعت ہے اپنا
ہاتھ بیعت کے لئے بڑھایا مگر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے آپ کے ہاتھ کو پرے کر دیا اور فرمایا : -
یہ بات تمہارے متعلق نہیں تھے
خواجہ کمال الدین صاحب نے اس بیعت کے وقت صاف لفظوں میں یہ اقرار کیا کہ
میں آپ کا حکم بھی مانوں گا اور آنے والے خلیفوں کے حکم بھی مانوں گا یہ مجھے
سے یہ اشارہ اس جلسہ کی طرف ہے جو حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے خلافت کی تائید میں
اپنے گھر میں بعض دوستوں کو مدعو کر کے کیا تھا اور اس میں خلافت سے وفاداری کے عہد وپیمان کئے گئے تھے۔اسے خلافت احمدیہ کے مخالفین کی تحریک م19
ست اندرونی اختلافاتت سلسلہ احمدیہ کے اسباب مولفہ خواجہ کمال الدین صاحب ، حت

196
19-9
"
افسوس کہ اس واقعہ پر ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے کہ بعض طبیعتیں پھر کچی پر مائل ہوگئیں اور نفاق
کی وہ باتیں پھر دوہرائی جانے لگیں جن سے توبہ کر کے حضرت خلیفہ ایسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ہاتھ
پر بیعت کی تجدید کی گئی تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح پر متفرق اعتراضات کرنے کے بعد
جماعت میں یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جارہا تھا کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول مراضی اللہ عنہ کو معزول کر کے انجمن
کی بالا دستی قائم کی جانی چاہیے۔اگر چہ اس قسم کی باتوں کا تحریری ریکارڈ موجود نہیں لیکن حضرت
خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ۱۶ار اکتوبر ششدہ کے عید الفطر کے خطبہ سے یہ بات بڑی وضاحت
سے مترشح ہوتی ہے کہ منافقین اس حد تک بے باک ہو گئے تھے کہ انہوں نے عزل خلیفہ کا مطالبہ شروع
کر دیا تھا۔آپ فرماتے ہیں :-
خدا نے جس کام پر مجھے مقرر کیا ہے۔میں بڑے زور سے خدا کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ اب میں اس کرتے کو ہرگز نہیں اتار سکتا۔اگر سارا جہان بھی اور تم
بھی میرے مخالف ہو جاؤ تو میں تمہاری بالکل پرواہ نہیں کرتا اور نہ کروں گا۔۔۔تم معاہدہ کا حق پورا کرو۔پھر دیکھو کس قدر ترقی کرتے ہو اور کیسے کامیاب
ہوتے ہو!۔۔۔مجھے ضرورتاً کچھ کہنا پڑا ہے۔اس کا میرے ساتھ وعدہ ہے
کہ میں تمہار ا ساتھ دوں گا۔مجھے دوبارہ بیعت لینے کی ضرورت نہیں۔تم
اپنے پہلے معاہدہ پر قائم ہو۔ایسا نہ ہوکہ نفاق میں مبتلا ہو جاؤ۔اگر تم مجھ میں
کوئی اعوجاج دیکھو تو اس کی استقامت کی دعا سے کوشش کرو گھر ہے
گمان نہ کرو کہ تم مجھے بڈھے کو آیت یا حدیث یا مرزا صاحب کے کسی قول
کے معنے سمجھا لو گے۔اگر میں گندہ ہوں تو یوں دعا مانگو کہ خدا مجھے دنیا سے
اُٹھا لے۔پھر دیکھو کہ دعا کس پر الٹی پڑتی ہے۔تو یہ کرو اور دعا کرو اور پھر دُعا کرو میں فروری گویا نو ماہ سے اس
دکھ میں مبتلا ہوں۔اب تم اس بڑھے کو تکلیف میں نہ ڈالو۔اس پر ہم کرد۔اگر
میں نے کسی کا مال کھایا تو میں دس گنا دینے کی طاقت رکھتا ہوں۔اگر میں
نے کسی سے طمع کیا ہے تو میں لعنت کر کے کہوں گا کہ ایسا آدمی ضرور بول تھے
ایک اور غلطی ہے، وہ طاعت در معروف کے سمجھنے میں ہے کہ جن
کاموں کو ہم معروف نہیں سمجھتے اس میں اطاعت نہ کریں گے۔یہ لفظ نبی کریم

صلے اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی آیا ہے وَلَا يَعْصِنَكَ فِي مَعْرُدن
اب کیا ایسے لوگوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عیوب
کی بھی کوئی فہرست بنائی ہے ؟ اسی طرح حضرت صاحب نے بھی
شرائط بعیت میں طاعت در معروف لکھا ہے۔اس میں ایک ستر ہے
نہیں تم میں سے
کسی پر ہر گز بدان نہیں۔میں نے اس لئے ان باتوں کو کھولا ہے تا
تم میں کسی کو اندر ہی اندر دھوکا نہ لگ جائے۔۔۔میں ایسے لوگوں کو جماعت
سے الگ نہیں کرتا کہ شاید وہ سمجھیں پھر سمجھ جائیں پھر سمجھے جائیں۔ایسا نہ
ہو کہ اُن کی ٹھوکر کا باعث بنوں میں اخیر میں پھر کہتا ہوں کہ آپس میں تباغض
و تحاسد کا رنگ چھوڑ دو۔کوئی آمر امن یا خوف کا پیش آجا دئے عوام
کو نہ سناؤ۔ہاں جب کوئی امر طے ہو جاتے تو پھر بے شک اشاعت کرو۔اب میں تمہیں کہتا ہوں
کہ یہ باتیں تمہیں ماننی پڑیں گی طوعاً و کرھا
اور آخر یہ کہنا پڑے گا اتنا طائعین جو کچھ میں کہتا ہوں تمہارے پھلے
کی کہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے اور تمہیں راہ ہدایت پر قائم رکھے اور خاتمہ
بالخیر کرے۔آمین اله
حضرت خلیفہ البیع الاول کی اس تقریر کے قریباً ڈیڑھ سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ صاب
کو ایک دفعہ پھر رویا کے ذریعہ خبردار فرمایا کہ جماعت احمدیہ کے ایک کمزور جھتے کا ٹوٹ کر الگ ہو جانا مقدر
ہے۔لہذا باقی عمارت کی مضبوطی اور تعمیر نو کی طرف توجہ ہوئی ضروری ہے۔اس تنبیہ کے نتیجہ میں
آپ نے بعض احتیاطی تدابیر اختیار فرمائیں اور ایک باقاعدہ انجمن کا قیام فرمایا جو خلافت کے ساتھ کامل
وابستگی کا عہد کرتے ہوئے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کے لئے کوشاں رہے۔اس کا ذکر
کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :-
چند دن کا ذکر ہے کہ صبح کے قریب میں نے دیکھا کہ ایک بڑا محل ہے اور
اس کا ایک حصہ گرا رہے ہیں اور اس محل کے پاس ایک میدان ہے۔اور
اس میں ہزاروں آدمی پیتھیروں کا کام کر رہے ہیں اور بڑی سرعت سے انہیں
پا تھتے تھے میں نے پوچھا کہ یہ کیسا مکان ہے اور یہ کون لوگ ہیں، اور اس
کے بدر جلد ۸ نمبر ۵۲
بلد نمبر ۵۲ و الحكم ۲۰ / اکتوبر شله ( بحواله تاریخ احمدیت جلد سهم منه ۲۹۱٬۲۹)

·

آج 10 میں سے 10 باقی