باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 4

199
پا
مکان کو کیوں گرا رہے ہیں ؟ تو ایک شخص نے جواب دیا کہ یہ جماعت احمدیہ
ہے اور اس کا ایک حصہ اس لئے گرا رہے ہیں تا پُرانی اینٹیں خارج کی
جائیں (اللہ رحم کرے) اور بعض کچی اینٹیں پکی کی جائیں۔اور یہ لوگ انسٹیں
اس لئے یا تھتے ہیں تا اس مکان کو بڑھایا جائے اور وسیع کیا جائے۔یہ
ایک عجیب بات تھی کہ سب ہتھیروں کا منہ مشرق کی طرف تھا۔اس وقت
دل میں خیال گزرا کہ یہ تیرے فرشتے ہیں اور معلوم ہوا کہ جماعت کی ترقی
کی فکر ہم کو بہت کم ہے بلکہ فرشتے ہی اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر کام کر رہے
ہیں۔چنانچہ میں نے سوچا کہ جو کوئی کسی کے کام میں اُسے مدد دیتا ہے تو
وہ اس کا دوست اور پیارا بن جاتا ہے۔تو اگر ہم اس وقت ملائکہ کے کاموں
میں مدد دیں گے جو خود اپنی ہی مدد ہے، تو ضرور ہے کہ ملائکہ کا ہم سے
خاص تعلق ہو جائے اور اس تعلق کی وجہ سے خود ہمارے نفوس کی بھی
اصلاح ہو اور ملائکہ ہمارے دلوں میں کثرت سے نیک تحریکیں شروع کر
دیں چنانچہ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں دو تحریکیں پیدا کیں
کہ حسین سے سلسلہ کی خدمت مد نظر ہے۔۔۔۔دوسری تحریک جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے کہ ایک
انجمن قائم کی جائے جس کے ممبران خصوصیت سے قرآن و حدیث اور سلسلہ
عالیہ احمدیہ کی تبلیغ کی طرف توجہ رکھیں اور افراد جماعت میں صلح و آشتی پیدا
کرنے کی کوشش کریں اور اس کے ممبران اپنے دنیاوی کام کرتے ہوئے
بھی اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کر دیں۔۔۔۔۔۔کام تو اللہ ہی نے کرنا ہے۔ہماری تو کوششیں ہی ہیں اور
سچی بات تو یہ ہے کہ کوشش کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔یہ مست
سمجھو کہ ہم اس کام کے لائق نہیں۔اگر ہمت و استقلال ہو اور خدا تعالیٰ
سے سچا تعلق ہو تو پھر وہ خود ہی قرآن وحدیث کا علم سکھا دیتا ہے۔۔۔اسلام کا سورج کسن کے نیچے ہے خدا کی حضوری میں ترمیو آووزاری
کرو تا وہ گن ڈور ہو اور دنیا خدا تعالے کا چہرہ دیکھے اور قرآن اور رسولِ

کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس پر ظاہر اور حضرت مسیح موعود
او
علیہ السلام کی سچائی سے وہ آگاہ ہو۔صاف گو بنو اور پیچ اور دھوکے
کو چھوڑ دو۔اور صاف صاف الفاظا میں دُنیا پر وہ سچائیاں ظاہر کرو جو خدا
نے تم کو دی ہیں تا قیامت کے دن سبکدوش ہو کہ ہم نے اپنی طرف سے
تبلیغ کر دی تھی۔کون جانتا ہے کہ میں کل تک زندہ رہوں گا لیپس ہر ایک انسان
کا فرض ہے کہ وہ کل کے آنے سے پہلے ہی اپنے خیالات کا دنیا پر اظہار
کرے اور مولی ہے جو کچھ ہدایت پائی نہس کو لوگوں پرپیش کرے۔پھر جس
کا دل چاہے مانے اور جو چاہے انکار کرونے حضرت مسیح نے اس تبلیغ
کے کام کے لئے اپنے حواریوں
کو کہا تھا : مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ
آج میں بھی حضرت مسیح کے تبع کے طور پر اپنے دوستوں کے آگے
یہی کلمہ دوہراتا ہوں کہ اپنی کھر ہمت باندھ کر میرے ساتھ اس کام میں
شامل ہوا اور جہاں تک ہو سکے اس کام کو کرو تا خدا تعالیٰ کی درگاہ سے
انعام کے مستحق ہو۔یہ سلسلہ تو ضرور پھیلے گا ہی لیکن ہم نے شستی دکھائی
تو ہم انصار کیونکر بنیں گے۔لیکن چونکہ یہ ایک بڑا عظیم الشان کام ہے۔اس لئے میں یہ شرط لگانی پسند کرتا ہوں کہ جس نے اس کام میں حصہ لینا
ہو وہ پہلے سات دفعہ استخارہ کرے تاکہ اللہ تعالٰی اس کے کام کا ذمہ دار
ہو جائے اور اگر سات دفعہ استخارہ کرنے کے بعد اس کے دل کو اللہ تعالٰی
اس طرف جھکا دے تو پھر شوق سے اس انجمن میں داخل ہو۔چنانچہ میں
نے بھی اس اعلان کے پہلے خود کسی دفعہ استخارہ کیا اور نہ صرف خود
ہی کیا بلکہ کسی ایک نیک اور صالح دوستوں سے بھی استخارہ کروایا اور
کئی ایک دوستوں کو اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارات
بھی ہوئیں تب جا کر یہ کام میں نے شروع کیا اور استخارہ وغیرہ کرنے کے
بعد حضرت خلیفہ المسیح سے بھی اجازت لی چنانچہ اس انجمن کے وہ قوائد
جن کی پابندی ہر ایک ممبر کو لازمی ہوگی وہ حضرت خلیفہ المسیح نے کے حضور
پیش کر کے اجازت حاصل کرلی گئی ہے یہ

اس مجلس کے قواعد میں ایک اہم مشق یہ بھی تھی کہ :
اس مجلس کے ممبر خصوصیت سے حضرت خلیفہ ایسیح کی فرمانبرداری کا
خیال رکھیں۔۔۔افسوس ! که ی تنبیهات بعض بیمار دلوں پر اثرانداز نہ ہوسکیں بلکہ جوں جوں حضرت خلیفہ مسیح
الاول رضی اللہ عنہ کی عمر بڑھتی اور صحت گرتی رہی مخالفین خلافت کو یہ فکر بھی دامنگیہ ہو نے لگا
کہ اگر خلافت کا نظام جاری رہا تو مبادا مرزا محمود احمدی کو جماعت اپنا خلیفہ منتخب کرلے۔حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی اطاعت کا جوآ تو جوں توں بہایا جا رہا تھا لیکن ایک کم عمر نوجوان کی اطلاعات
کو قبول کرنا بعض ایسے علماء اور اکابرین کے لئے بہت مشکل تھا جو انجمن کے ممبر ہونے کی وجہ سے
اپنے تین بہت بلند و بالا خیال کرنے لگے تھے عمر کے ظاہری تفاوت نے مزید مہمیز کا کام دیا اور
بڑی بڑی دنیوی ڈگریوں کا غرور اور بھی سیخ پانی کا موجب بنا۔انہیں اپنے سامنے ایک ایسا کم عمر بچہ
نظر آرہا تھا جو اگرچہ دنیوی تعلیم کے زیور سے آراستہ نہ تھا لیکن اس کی دینی خدمات اور علم قرآن
اور عقل و فراست کا شہرہ اس شرعت اور وسعت کے ساتھ پھیل رہا تھا کہ حاسدین کے دل اس
خوف سے لرزاں تھے کہ اگر حضرت خلیفہ اول کے وصال کے بعد حسب دستور جماعت کے نئے خلیفہ
کا انتخاب ہوا تو اس نوجوان کے سوا جماعت کی نظر انتخاب کسی اور پر نہیں پڑے گی۔ان حالات کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ ایک باقاعدہ اور منظم سازش کے ذریعہ نظام خلافت کو سبو تاژ
کرنے کی کوششیں ایک دفعہ پھر تیز تر کر دی گئیں اور وہ عہد بعت جس کی تجدید دو سال قبل م
مبارک کے صحن میں کی گئی تھی، ایک مرتبہ پھر بالائے طاق رکھ دیا گیا۔اور بعینہ اس خبر کے موافق جو حضرت
صاحبزادہ صاحب کو رویا میں دی گئی تھی ، مقام خلافت کے بارہ میں ایسی گستاخانہ باتیں دہرائی جانے
لگیں جن کے نتیجہ میں لازماً تفرقہ اور نفاق کا بیج بویا جاتا۔جب یہ دل آزار باتیں حضرت اقدس خلیفہ المسیح
الاول کے کانوں تک پہنچیں تو آپ نے جلسہ سالانہ دسمبر بار کے موقع پر جماعت کو اس بارہ میں
نهایت دردمندانہ اور پاک نصائح فرمائیں اور مقام خلافت کو خوب کھول کھول کر حاضرین جلسہ پر واضح فرما
دیا۔آپ نے فرمایا :- "میں خلیفہ المسیح ہوں۔اور خُدا نے مجھے بنایا ہے، میری کوئی خواہش
اور آرزو نہ تھی اور کبھی نہ تھی۔اب جب خدا تعالیٰ نے مجھے یہ ہدا
پہنا دی ہے میں ان جھگڑوں کو نا پسند کرتا ہوں اور سخت ناپسند
له "بدر" قادیان ۲۳ فروری "

کرتا ہوں۔میں نہیں چاہتا کہ تم میں ایسی باتیں پیدا ہوں جو تنازع کا موجب
ہوں۔تم کو کیا معلوم ہے کہ قوم میں تفرقہ کے خیال سے بھی میرے دل
پر کیا گزرتی ہے ؟ تم اس درد سے واقف نہیں۔تم اس تکلیف کا احساس
نہیں رکھتے جو مجھے ہوتی ہے۔میں یہ چاہتا ہوں اور خدا ہی کے فضل سے
یہ ہو گیا کہ میں تمہارے اندر کسی قسم کے تنازعہ اور تفرقہ کی بات نہ سنوں بلکہ میں
اپنی آنکھوں سے دیکھوں کہ تم اللہ تعالٰی کے اس ارشاد کا عملی نمونہ ہو :
واعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
میں پھر تمہیں کہتا ہوں جو سُنتا ہے وہ سُن لے اور دوسروں کو پہنچا
دے کہ جھگڑا مت کرو۔ہم مر جائیں گے پھر تمہیں بہت سے موقعے جھگڑنے
کے ہیں تم سمجھتے ہو میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرح آسانی سے
خلیفہ بن گیا ہوں ؟ تم اس حقیقت کو سمجھ نہیں سکتے اور نہ اس دکھ کا
اندازہ کر سکتے ہو اور نہ اس بوجھ کو سمجھ سکتے ہو جو مجھ پر رکھا گیا ہے۔یہ
خدا کا فضل ہے کہ میں اس بوجھ کو برداشت کر سکا تم میں سے کوئی بھی
نہیں جو اس کو برداشت تو ایک طرف محسوس بھی کر سکے۔کیا وہ شخص
جس کے ساتھ لاکھوں انسانوں کا تعلق ہو آرام کی نیند سو سکتا ہے
نیز فرمایا :
ور
میں اس مسجد میں قرآن کریم ہاتھ میں لے کر اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ مجھے پر بننے کی ہرگز خواہش نہیں اور نہ تھی اور قطعا خواہش نہ
تھی۔خدا تعالیٰ کے منشا کو کون جان سکتا ہے۔اس نے جو چاہا کیا۔تم
سب
کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا اور اس نے آپ نہ تم میں سے کسی نے
مجھے خلافت کا کتا پہنا دیا۔میں اس کی عزت اور ادب
کرنا اپنا فرض سمجھتا
ہوں باوجود اس کے میں تمہارے مال اور تمہاری کسی بات کا بھی روادار
نہیں اور میرے دل میں اتنی بھی خواہش نہیں کہ کوئی مجھے سلام کرتا ہے یا
کے بدر قادیان ۲۵ جنوری شاه مت

نہیں۔تمہارا مال جو میرے پاس نذر کے رنگ میں آتا تھا۔اس سے پہلے اپریل
تک میں اسے مولوی محمد علی کو دے دیا کرتا تھا۔مگر کسی کو غلطی میں ڈالا اور
اس نے کہا کہ یہ ہمارا روپیہ ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں۔تب میں نے محض
خدا کی رضا کے لئے اس روپیہ کو دینا بند کر دیا کہ میں دیکھوں یہ کیا کر سکتے
ہیں۔ایسا کسنے والے نے غلطی کی انہیں بے ادبی کی۔اسے چاہیئے کہ وہ
تو بہ کرے میں پھر کہتا ہوں کہ وہ تو بہ کرے۔اب بھی توبہ کرلیں۔ایسے لوگ
اگر توبہ نہ کریں گے تو ان کے لئے اچھا نہ ہوگا۔تم خوب یاد رکھو کہ معزول کرنا
اب تمہارے اختیار میں نہیں تم مجھ میں عیب دیکھو آگاہ کر دو مگر ادب کو
؟
ہاتھ سے نہ جانے دو۔خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام
ہے۔۔۔پس مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے بنایا ہے۔اور اپنے مصالح
سے بنایا ہاں تمہاری بھلائی کے لئے بنایا ہے۔خدا کے بناتے ہوتے خلیفہ
کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی اس لئے تم میں سے کوئی مجھے معزول
کرنے کی قدرت اور طاقت نہیں رکھتا۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے معزول کرنا
ہو گا تو وہ مجھے موت دے دے گا تم اس معاملہ کو خدا کے حوالے کرو۔تم
معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں تم میں سے کسی کا بھی شکر گزار نہیں
ہوں جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا۔مجھے یہ لفظ ہی دُکھ
دیتا ہے۔جو کسی نے کہا کہ پارلیمنٹوں کا زمانہ ہے دستوری حکومت ہے۔۔۔۔مجھے وہ لفظ خوب یاد ہیں کہ ایران میں پارلیمنٹ ہو گئی اور دستوری حکومت
کا زمانہ ہے۔انہوں نے اس قسم کے الفاظ بول کر جھوٹ بولا بے ادبی کی
خوب یا درکھو اور سُن رکھو میری امانت، دیانت کی حفاظت تم سے نہیں ہو
سکتی۔اور کوئی بھی نہیں کر سکتا۔مجھے تم میں سے کسی کا خوف نہیں اور بالکل
نہیں۔ہاں میں صرف خدا ہی کا خوف رکھتا ہوں۔پس تم ایسی بدگمانی نہ کرو
اور تو یہ کرو۔اگر ہمارا گناہ ہے، ہمارے ہی ذمہ رہنے دو۔اگر میں غلطی کرتا
ہوں اس بڑھاپے اور اس عمر میں قرآن مجید نے نہیں سمجھایا تو پھر تم کیا
سمجھاؤ گے ؟ میری حالت یہ ہے کہ بیٹھتا ہوں تو پیر دکھی ہوتے ہیں۔کھڑا

کم۲۰
ہوتا ہوں تو محض اس نیت سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے
ہو کر خطبہ پڑھتے تھے۔میں نہیں جانتا میرا کتنا وقت ہے۔۔۔مجھے کیا معلوم
ہے کہ پھر کہنے کا موقعہ ملے گا یا نہیں ؟ے موقعہ ہو تو تو فیق ہو یا نہ ہو۔اس
لئے میں نے ضروری سمجھا کہ تم کو حق پہنچا دوں پس میری سنو اور خدا
کے لئے سنو۔اسی کی بات ہے جو میں سنانا چاہتا ہوں میری نہیں کہ :
ވ
ہو
واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا
حضرت اقدس خلیفہ ایسے الاول رضی اللہ عنہ کی اس نہایت پر درد اور موثر تقریر سے علم ہوتا
ہے کہ جو فتنہ ششتہ میں بظاہر دب گیا تھا وہ پھر بڑی شدت سے سر اٹھانے لگا تھا اور نظام خلافت کو
گیا پھر سے سر اور
مٹانے کی کوششیں ایک بار پھر تیز کر دی گئی تھیں۔افسوس کہ مسجد مبارک کے مقدس صحن میں مخلصین کی
آہ و بکا کے درمیان عمد بعیت کی جو تجدید کی گئی تھی اُسے ایک بار پھر نیا منیا کر دیا گیا۔اور
بار
جمہوریت کے نام پر انجمن کے اقتدار اعلیٰ کا ڈھول ایک مرتبہ پھر اُسی زور و شور سے پیٹا جانے لگا۔اس فتنہ کا ایک پہلو تو وہی تھا جس کا حضرت خلیفہ المسیح کی محولہ بالا تقریر میں صراحتاً ذکر ہے
ایک اور مہلو یہ تھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کو نظام خلافت کے دشمن
اپنی راہ میں حائل دیکھ کر آپ کے خلاف بھی طرح طرح کی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہو گئے۔ایک طرف
تو یہ کہا جانے لگا کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کو انجمن نے اپنے اختیار سے خلیفہ بنایا ہے
لیکن اقتدار اعلیٰ اس کے باوجود انجمن ہی کے ہاتھ میں ہے اور خلیفہ انجمن کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں
کر سکتا نیز یہ بھی سب ملا کہا جانے لگا کہ انجمن کا یہ فعل بھی ایک غلطی تھا اور آئندہ اس قسم کی غلطی کا
اعادہ نہیں کیا جائے گا۔یعنی موجودہ خلیفہ کی موت کے بعد انجمن کسی نئے خلیفہ کے انتخاب کی اجازت
نہیں دے گی خواہ کیسے ہی محدود اختیارات کیوں نہ رکھتا ہو۔دوسرا پہلو اس فتنے نے یہ اختیار کیا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارہ میں مشہور کیا جانے
لگا کہ یہ جو نظام خلافت کے حامی اور خلیفہ المسیح کے بڑے مطیع بنے پھرتے ہیں اور اصل محض اس
لئے ہے کہ یہ خود خلیفہ بننے کے خواہشمند ہیں۔احباب جماعت میں اس الزام کی اشاعت پہلے پہل تو
زبانی سرگوشیوں کے ذریعہ کی جانے لگی۔پھر گمنام مطبوعہ مفلٹس کے ذریعہ اس زہر یلے خیال کی اطلاعات
ے بدر قادیان یکم فروری ۱۹۱۷ ص ۳ اہم

۲۰۵
کی جانے لگی اور ستم ظریفی کی حدید ہے کہ خود حضرت خلیفہ ایسی کو یہ کہ کر حضرت صاحبزادہ صاحب
اور دیگر اہل بیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بدظن کرنے کی کوشش کی گئی کہ صاحبزادہ صاب۔نه صرف خود خلیفہ بننے کے خواہشمند ہیں بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ در اصل خلافت کے حق دار تھے ہی وہی،
اور حضرت خلیفہ المسیح کا انتخاب اُن کے نزدیک نعوذ باللہ غلط ہوا ہے۔اہلِ بیت کے علاوہ آپ
کے دیگر رفقا کو بھی اس بارہ میں آپ کا ہم نوا بتایا جانے لگا۔حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ بڑے خدا رسیدہ جہاندیدہ اور صاحب فہم و فراست
بزرگ تھے اور علم لدنی اور معرفت کے ایسے اعلیٰ مقام پر فائز تھے کہ ایک لمحہ کے لئے بھی آپ ان
ادنی چالاکیوں سے متاثر نہیں ہو سکتے تھے اور خوب اچھی طرح علم رکھتے تھے کہ کون گہرے اور غیر
متزلزل یقین اور خلوص کے ساتھ اُن کا مطیع و فرمانبردار ہے اور کون نہیں۔چنانچہ آپ نے لاہور
کے ایک سفر میں عین اس مقام پر جو ان افواہوں کا منبع اور مرکز تھا، بڑے واشگاف الفاظ میں فتنہ
پروازوں کو متنبہ فرما دیا کہ یہ الزامات محض بے بنیاد ہیں اور خلیفہ امیج کو ان لغو کوششوں سے
دھو کا نہیں دیا جا سکتا۔جون شاہ کو احمد یہ بلڈنگ لاہور میں (جو بعد ازاں منکرین خلافت کا مرکز بنا
کا
اور تا حال میں مرکز ہے) آپ نے اپنی تقریر میں فرمایا :
میں نے تمہیں بارہا کہا ہے اور قرآن مجید سے دکھایا ہے کہ خلیفہ بنانا انسان
کا کام نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔آدم کو خلیفہ بنایا کس نے ؟ الله
تعالیٰ نے فرمایا: اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَة - اس خلافتِ آدم
پر فرشتوں نے اعتراض کیا کہ حضور وہ مفسد فی الارض اور مسفك الدم ہے
مگر انہوں نے اعتراض کر کے کیا پھل پایا ؟ تم قرآن مجید میں پڑھ لو کہ آخر
انہیں آدم کے لئے سجدہ کرنا پڑا۔پس اگر کوئی مجھ پر اعتراض کرے اور وہ
اعتراض کرنے والا فرشتہ بھی ہو تو میں اسے کہہ دوں گا کہ آدم کی خلافت
کے سامنے مسجود ہو جاؤ تو بہتر ہے اور اگر وہ ابا اور استکبار کو اپنا
شعار بنا کر ابلیس بنتا ہے تو پھر یاد رکھے کہ الیس کو آدم کی مخالفت
نے کیا کھیل دیا۔میں پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی فرشتہ بن کر بھی میری خلافت پر
اعتراض کرتا ہے تو سعادت مند فطرت اسے اسجد والادم کی طرف

لے آئے گی۔۔۔اُن کی (حضرت داؤد کی - ناقل) مخالفت کرنے والوں نے تو
یہاں تک ایجی ٹیشن کی کہ وہ انارکسٹ لوگ آپ کے قلعے پر حملہ آور ہوتے۔اور کود پڑے مگر جس کو خدا نے خلیفہ بنایا تھا ، کون تھا جو اس کی مخالفت
کر کے نیک نتیجہ دیکھ سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ابو بکر و عمر رضی الله عنهما کو خلیفہ بنایا۔رافضی
اب تک اس خلافت کا ماتم کر رہے ہیں۔مگر کیا تم نہیں دیکھتے کروڑوں
انسان ہیں جو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پر درود پڑھتے ہیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔۔۔۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس
خیالات ہلاکت کی حد تک پہنچاتے ہیں۔تم ان سے بچو۔پھر سن لو کہ مجھے
نہ کسی انسان نے نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا۔اور نہ میں کسی انجمن کو
اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے پس مجھ کو نہ کسی انجمن نے بنایا
ورنہ اس
اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دیتے
پر تھوکنا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت
کی ردا کو مجھ سے چھین لے۔۔۔۔مرزا صاحب کی اولاد دل سے میری فدائی ہے۔میں سچ کہتا ہوں
که جتنی فرمانبه داری میرا پیارا محمود بشیر شریف نواب ناصر نواب محمد
علی خاں کرتا ہے تم میں سے ایک بھی نظر نہیں آتا۔میں کسی لحاظ سے نہیں کہتا بلکہ میں ایک امر واقعہ کا اعلان کرتا ہوں۔ان کو خدا کی رضا کیلئے محبت ہے۔بیوی صاحبہ کے منہ سے بیسیوں مرتبہ
میں نے سُنا ہے کہ میں تو آپ کی لونڈی ہوں۔۔۔میاں محمود بالغ ہے
اس سے پوچھ لو کہ وہ سچا فرمانبردار ہے۔ہاں ایک معترض کہہ سکتا ہے کہ
سچا فرمانبردار نہیں مگر نہیں میں خوب جانتا ہوں کہ وہ میرا سچا فرمانبردار ہے
اور ایسا فرمانبردار کہ تم میں سے) ایک بھی نہیں۔۔۔۔جیسا میں نے ابھی کہا ہے یہ رفض کا شعبہ ہے۔جو خلافت کی بحث

۲۰۷
تم چھیڑتے ہو یہ تو خدا سے شکوہ کرنا چاہیے کہ بھیرہ کا رہنے والا خلیفہ ہو گیا۔کوئی کہتا ہے کہ خلیفہ کرتا ہی کیا ہے ؟ لڑکوں کو پڑھاتا رہتا ہے کوئی کہتا
ہے کہ کتابوں کا عشق ہے اسی میں مبتلا رہتا ہے۔ہزار نالا تھیاں مجھ پر
تھو پو۔مجھ پر نہیں یہ خدا پر لگیں گی جس نے مجھے خلیفہ بنایا۔یہ لوگ ایسے
ہیں جیسے رافضی ہیں جو ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما پر اعتراض کرتے ہیں۔۔۔میں باوجود د اس بیماری کے جو مجھے کھڑا ہونا تکلیف دیتا ہے
اس رقعہ کو دیکھ کر سمجھاتا ہوں کہ خلافت کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر
نہیں۔تم اس بکھیڑے سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نہ تم کو کسی نے
خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔میں جب مر
جاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ
کھڑا کر دے گا۔تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کئے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول
ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ
زور دوگے تو یاد رکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرندیس
کی طرح سزا دیں گے۔دیکھو ! میری دعائیں عرش میں بھی سنی جاتی ہیں۔میرا مولیٰ
میرے کام میری دُعا سے بھی پہلے کر دیتا ہے۔میرے ساتھ لڑائی کرنا
خدا سے لڑائی کرنا ہے۔تم ایسی باتوں کو چھوڑ دو۔توبہ کر لو۔۔تھوڑے
دن صبر کرو پھر جو پیچھے آئے گا اللہ تعالیٰ جیسا چاہے گا وہ تم سے معاملہ
کرے گا یہ اتنے
معلوم ہوتا ہے حضرت خلیفہ المسیح کے اس واضح اور پریقین اعلان کے باوجود کہ صاحبزادہ مرزا
محمود احمد سے بڑھ کر جماعت میں کوئی اور آپ کا مطیع نہیں ، یہ فتنہ پرواز بے ہودہ سرائی سے باز نہیں
آئے اور یہ شر انگیز افواہیں پھیلانے پر مصر رہے کہ دراصل حضرت صاحبزادہ صاحب خود خلیفہ بننے کے
نے بدر قادیان ۲۸ / بعون ۱۹۱۷ ه من تا ۲۲

Y-A
خواہشمند ہیں۔اس موقف کو اختیار کرنے اور اس پر اصرار کرنے پر وہ ایک لحاظ سے مجبور بھی تھے۔احباب جماعت کی بھاری اکثریت حضرت صاحبزادہ صاحب سے بوجوہ گہری محبت رکھتی تھی اور آپ
کی رائے کو بڑی وقعت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔نظام خلافت کے بارہ میں آپ کا موقف
بڑا واضح اور غیر مبہم تھا اور خلیفہ کی اطاعت سے متعلق بھی آپ کے نظریات اور آپ کے عمل سے محبت
بخوبی آگاہ تھی ہیں جب تک آپ کے خلوص نیت کو جماعت کی نظر میں مجروح اور مشکوک نہ کیا جاتا ،
آپ کے قومی موقف کو شکست دے کر نظام خلافت کو گزند پہنچانا ممکن نہ تھا۔منکرین خلافت خوب
جانتے تھے کہ آپ کو پچھاڑے اور مغلوب کئے بغیر وہ جماعت احمدیہ سے خلافت کے وجود کو کبھی ختم
نہیں کر سکتے ہیں اس سنگ راہ کو ہر قیمت پر دور کرنا ان کیلئے ایک لابدی امر تھا۔چنانچہ اس مقصد
کے حصول کے لئے آپ کے خلاف الزام تراشی اور بدگمانیاں پھیلانے کی مہم ایسی تیز کر دی گئی کہ متعدد
احباب اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔یہ کوششیں رفتہ رفتہ ذاتی عناد اور بعض میں تبدیل ہو گئیں
اور آپ کی دل آزاری کیلئے مختلف جملے ایجاد کئے جانے لگے۔ان حربوں میں سے ایک یہ تھا کہ خطوط کے
ذریعہ آپ کو مخاطب کر کے نہایت تکلیف دہ الزامات اور طعن وتشنیع کا نشانہ بنایا جاتا۔چنانچہ ایسے ہی ایک
انتہائی دل آزار خط سے مجروح اور دل شکستہ ہو کر بالآخر آپ نے ایک مطبوعہ خط کے ذریعہ ان تمام الزاستان
سے اپنی بریت کا اعلان کیا تا کہ احباب جماعت پر حقیقت حال واضح ہو جائے اور وہ لاعلمی میں اس
فتنہ کا شکار نہ ہو جائیں۔یہ خط مین وئن پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔آپ اس گمنام معترض کو جس
نے ایک مطبوعہ کھلی چھٹی لے کے ذریعہ آپ کو ہدف علامت بنایا تھا، مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-
" مجھے آپ کے خط کو پڑھ کر جو صدمہ ہوا اُسے تو خدا ہی
جاتا ہے لیکن وہ صدمہ کوئی نیا نہ تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ
میں اس قسم کے الزامات لگائے جانے کا عادی ہوں اور جب سے
ہوش سنبھالا ہے غیروں کے ہاتھوں سے نہیں بلکہ اپنے دوستوں ہی
کے ہاتھوں سے وہ کچھ دیکھا اور ان زبانوں سے وہ کچھ نا کہ
دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے ہم نے
دل سے دشمن کی عداوت کا گلا جاتا رہا
میں ایک گہنگار انسان ہوں اور مجھے پاک و مظہر ہونے کا دعوئی
ے حضرت صاحبزادہ صاحب نے اصل خط اور اپنا مفصل جواب الفضل 9 نمیمیرہ میں شائع کروادیا تھا

۲۰۹
نہیں۔ہر روز مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں اور کون ھے جن سے غلطیاں
سرزد نہ ہوتی ہوں۔لیکن یا وجود اس کے جو گناہ سرزد نہ ہو اس کی طرف
منسوب ہونے پر دن گھبراتا ضرور ھے۔جو جملے آن مکرم نے کہتے ہیں اُن
کوئی ثبوت بھی دیتے تو شاید ان کے جواب دینے کے قابل ہوتا لیکن
وہ کہتے ہیں کہ تم نے یوں کیا، یوں کیا۔اس کا جواب سوائے اس کے
اور کیا ہو سکتا ھے کہ میں نے یوں نہیں کیا۔اور آپ نے صرف بدظنی
سے کام لیا ہے اور اعتراض کرنے میں جلدی کی ہے۔اگر یہ خطہ اکیلا آتا اور اس کے سوا اور میں کوئی آواز نہ سنتا تو میں
بالکل خاموشن رہتا۔لیکن آج پانچ سال کے قریب عرصہ ہونے کو آید
ھے کہ اس قسم کے اعتراضات میں سنتا آرہا ہوں لیکن پہلے تو افواھا
ان اعتراضات کا علم ہوتا تھا اور اب کچھ مدت سے تحریراً بھی یہ الزاست
مجھ پر قائم کئے جانے لگے ہیں اور صرف بھی تک بس نہیں بلکہ ٹریکیوں
کے ذریعہ یہ خیال تمام جماعت احمدیہ میں پھیلانے کی کوشش کی گئی
ھے۔چنانچہ جن دوستوں تک ہی اظہار حق" نامی ٹریکٹ جولاہور سے
کسی گمنام صاحب کی طرف سے شاتھ ہوا ھے پہنچا ھے اور اکثر لوگوں
کو۔ناقل) پہنچا ہوگا کیونکہ وہ پنجاب و ہندوستان میں بکرے شائع کیا
گیا ھے۔اُن کو علم ہو گیا ہو گا کہ اب یہ معاملہ زبانوں سے گزر کر تحریر
تک اور تحریر سے گزر کر اشاعت تک جاپہنچا ہے۔اس لئے ضرورت
ھے کہ مُجملاً اس کے متعلق کچھ لکھا جائے۔میں حیران ہوں کہ اس معاملہ پر کچھ لکھوں تو کیا لکھوں۔آخر
وہ کون سے دلائل میں جن کو توڑوں۔جب سب معاملہ کھے بنا ہی بدظنی
پر ھے تو میں بدلتی میں دلائل کیا دُون عقلی مسئلہ ہو تو اس کا جواب
دلائل عطیہ سے دیا جائے۔لیکن جب یہ معاملہ ہی رویت و سماعت کا
ھے تو جب تک میری تحریر یا تقریر سے یہ الزامات مجھ پر ثابت نہ کہتے
جائیں اس وقت تک میں ان الزامات کا کیا جواب دے سکتا ہوں

٢١٠
جیسا کہ میں نے بیان کیا ھے این جواب دینے سے مجبور ہوں اور
موجودہ صورت میں اور کیا کہ سکتا ہوں سوائے اس کے کہ یہ کون کہ
خدا تعالی شاہد ھے اور میں اس کو حاضر ناظر جان کر اس کی قسم کھا
کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی اس امر کی کوشش نہیں کی کہ میں خلیفہ
ہو جاؤں۔نہ یہ کہ کوشش نہیں کی بلکہ کوشش کرنے کا خیال بھی
میرے دل میں نہیں آیا اور نہ میں نے کبھی یہ امید ظاہر کی اور نہ میرے
دل نے کبھی خواہش کی اور جن لوگوں نے میری نسبت یہ خیان
پھیلایا ھے انہوں نے میرا خون کیا ھے۔وہ میرے قاتل اور خدا کے حضور
و إن الزامات کے جوابت ہوں گے۔جب حضرت صاحب فوت ہوتے ہیں اس وقت میری عمر انہیں
سان کی تھی اور ہندوستان میں انیس سال کی عمر میں ابھی کھیلنے کو اپنے
کے بھی دن سمجھے جاتے ہیں۔پس میری عمر بچپن کی حالت سے زیادہ
نہیں ہوئی تھی۔جب سے میں نے یہ چھوٹے بولا جاتے ہوئے سنا۔میرے اس دوست نے جن نے مجھے خط لکھا ہے آج یہ اعتراض کیا
ھے۔مگر یہ اعتراض بہت پرانا ہے اور اس وقت سے میں اس کو سنتا
آرہا ہوں جبکہ میں ابھی اس کی اہمیت کو بھی نہیں سمجھ سکتا تھا۔میں
وقت خلافت کا جھگڑا ہوا ھے اس وقت میرے کانوں میں یہ آوازین
پڑی تھیں کہ بعض نوجوان خلیفہ بننے کی خواہش میں یہ شورش بپا کر
رہے ہیں۔میرے کان اس بات کو سُنتے تھے مگر میرا دما غیر ان کے معنوں
کو نہیں سمجھ سکتا تھا۔کیونکہ میرا دن پاک تھا۔اور بالکل بے لوث تھا اور
اس پر ہوا و ہوس کے غبار نے کوئی اثر نہ کیا تھا۔میں نے معلوم کیا۔که این انگلیوں کا اشان میری طرف ہے اور ان اقوال کا مخاطب
میں ہوں۔میری اُس وقت کیا عمر تھی اور ایسے وقت میں میرے دل
پر کیا صدات گزر سکتے تھے اُسے خدا ہی جانتا ھے۔میرا کوئی دوست

·

آج 10 میں سے 10 باقی