باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 5

Fin
نہ تھا جن سے میں اس دُکھ کا اظہار کر سکوں کیونکہ میری طبیعت بچین
سے ہی اپنے دکھ لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے دُکھتی ہے۔میرے
دل پر وہ اتوان خنجر اور تلوار کی ضرب سے بڑھ کر پڑتے تھے اور میرے
جگر کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے تھے مگر خدا کے سوا کسی سے اپنے دُکھ کا
اظہار نہ کرتا تھا۔اور اگر کرتا تو لوگ مجھے کیا فائدہ پہنچا سکتے تھے میں نے
ان لوگوں کے بغض سے جنہوں نے یہ باتیں میرے حق میں آمین ہمیشہ
اپنے آپ کو بچائے رکھا اور اپنے دل کو میلا نہ ہونے دیا۔لیکن
لہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
"
میں سمجھتا تھا کہ چند دن کا فتنہ ھے جو خود بخود دُور ہو جائے گا
مگر اس فتنہ نے اپنی لمبائی میں شب ہجر کو بھی بات کر دیا اور گھٹنے کی
بجائے اور بڑھا۔میں نے کبھی معلوم نہیں کیا کہ میرا کیا قصور تھا۔سوائے
اس کے کہ میں مسیح موعود علیہ السلام کا بیٹا تھا کیونکہ اور بہت سے لوگ
موجود ہیں جن پر یہ الزام نہیں لگائے گئے اور لاکھوں احمدیوں کے سر
پر یہ بوجہ نہیں رکھا گیا۔مگر یہ تصور میرا نہیں۔اس کی نسبت خدا سے
یہ
سوال کرو۔اگر یہ کوئی قصور تھا تو اس کا فاعل خدا ھے، نہ میں تین خود
مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں پیدا نہیں ہوا۔مجھے میرے مولا نے جہان
بھیج دیا میں آگیا۔بین خدا کے لئے مجھے اس فعل پر دُکھ نہ دو۔اس
واقعہ کی بنا پر مجھے مت ستاؤ۔جو میرے اختیار سے باہر ھے جس
میں میرا کوئی دخل نہیں۔غرض ان مشکلات میں اپنے مولا کے سوا میں نے کسی پر توکل
نہیں کیا اور اپنے دل کے دُکھوں پر اس کے سوا کسی کو آگاہ نہیں
کیا۔اور تو میرا دل ایک پھوڑے کھے طرح بھرا ہوا تھا۔مگر سوارت کبھی
کبھی اپنی نظموں میں بے اختیار ہو کر اشارہ اپنے دُکھ کے اظہار کے
کبھی اپنے دکھ کا اظہار نہیں کیا۔مجھے ہمیشہ تعجب آتا رہا ہے کہ لوگ اس قدر بد ظنیوں سے کیوں

۲۱۲
کام لیتے ہیں۔مجھ سے تو اس معاملہ پر اگر کسی دوست نے گفتگو کرنی
چاہی تو ہمیشہ میں نے یہی کہہ کر ٹال دیا کہ کیا یہ لوگ جانتے ہیں کہ
میں کب تک زندہ رہوں گا۔مگر افسوس کہ ظلم میں کمی آنے کے بجائے
وہ اور ترقی کرتا گیا۔یعنی کہ اب وہ اپنے کمال
پر پہنچ گیا ہے اور خدا
چاھے تو شاید وقت آگیا ہے کہ اہے وہ پھر زوال کی طرف رخ کر
ہے۔اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ شاید اس شور کا اثر ایک میرے پیارے
کے دل پر نہ پڑے تو میں شاید اب بھی جواب کی طرف متوجہ نہ ہوتا
مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ قوم کو ہلا کتے سے بچانے کے لئے کچھ کہنا
ضروری ہے۔میرے باپے پر جین قد الزام لگائے گئے تھے یہ الزام اُن کے
عشر عشیر بھی نہیں۔لیکن وہ خدا کے مامور تھے اور اُن سے جو خدا کے
وعدے تھے وہ مجھ سے نہیں۔اس نے میرا ان پر کڑھنا تعجب کی
بات نہیں
افسوس میں نے اپنے دوستوں سے وہ سُنا جو یوسف علیہ السلام
نے اپنے بھائیوں سے نہ سُنا تھا۔میرا دل حسرت و اندن کا مخزن ہے
اور میں حیران ہوں کہ میں کیوں اس قدر مورد عتاب ہوں۔بے شک
ن بھی ہوتے ہیں جو غم و راحت میں اپنی عمر گزارتے ہیں۔مگر یمان تو
چھاتی قفس میں داغ سے اپنی ہے رشک باغ
a
جوش بہار تھا کہ ہم آئے اسیر ہو
اگر میں تبلیغ دین کے لئے کبھی باہر نکلتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ لوگوں
کو پھسلانے کے لئے اپنی شہرت کے لئے اپنا اثر در سو خو پیدا کرنے
کے لئے اپنی حمائتیں بنانے کے لئے نکلتا ہے۔اور اس کا باہر نکلت
اپنی نفسانی اغراض کے لئے ہے۔اور اگر میں اس اعتراض کو دیکھ کر
اپنے گھر بیٹھ جاتا ہوں تو یہ الزام دیا جاتا ھے کہ یہ دین کی خدمت میں
کوتا ہی کرتا ھے اور اپنے وقت کو ضائع کرتا ہے اور خالی بیٹھا دین

۳۱۳
کے کاموں میں رخنہ اندازی کرتا ہے۔اگر میں کوئی کام اپنے ذمہ لیتا
ہوں تو مجھے سنایا جاتا ھے کہ میں حقوق کو اپنے قبضہ میں کرنا چاہتا۔ہوں اور قومی کاموں کو اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتا ہوں اور اگر میں
دل شکستہ ہو کر جدائی اختیار کرتا ہوں اور علیحد گی میں اپنی سلامتی
دیکھتا ہوں تو یہ تہمت لگائی جاتی ہے کہ یہ قومی درد سے بے خبر ہے
اور جماعت کے کاموں میں حصہ لینے کی بجائے اپنے اوقات کو رائیگاں
گواتا ہے۔مگر مجھے جاننے والے جانتے ہیں کہ میں عام انسانوں سے
زبان کام کرتا ہوں حتی کہ اپنی صحت کا بھی خیال نہیں رکھتا۔مگر
اسے جانے دو۔مجھے تم خود ہی بتاؤ کہ وہ کونسا تفسیرا رستہ ہے جسے میں
اختیار کروں۔خدا کے لئے مجھے اس طریقے سے آگا ہی دو میں پران
دونوں راستوں کو چھوڑ کر میں قدم زن ہوں اللہ مجھے وہ سبیل بتاؤ
جسے میں اختیار کروں۔آخر میں انسان ہوں۔خدا کے پیدا کئے ہوئے
دو راستوں کے علاقہ تیسرا راستہ میں کہاں سے لاؤں ؟
صبح شام رات دن اُٹھتے بیٹھتے یہ باتیں سُن سُن کر میں تھک
گیا ہوں۔زمین با وجود فراخی کے مجھ پر تنگ ہو گئی ہے اور آسمان
با وجود رفعت کے میرے نئے قید خانہ کا کام دے رہا ہے۔اور میری
و بی حالت ھے کہ
حتى إذا ضَاقَتْ عَلَيْهُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ
وَضَاقَتْ عَلَيْهِمُ انْفُسُهُمْ وَظَنُّوا أَن لا
مَلْجَا مِنَ اللهِ إِلا إِلَيهِ۔افسوس کہ میرے بھائی مجھ پر تہمت لگاتے ہیں اور میرے بزرگ مجھو یر
بانی کرتے ہیں۔دنیا میں ڈیڑھ اربے آدمی بنتا ھے مگر مجھے تو سوائے
خدا کے اور کولھے نظر نہیں آتا۔لوگ اس دنیا میں تنہا آتے اور بیان
سے تنہار جاتے ہیں۔مگر میں تو تنہا آیا اور تنہا رہا اور تنہا جاؤں گا۔یہ زمین میرے لئے ویران جنگل ھے۔اور یہ بستیاں اور شہر میرے لئے
التوبة ١١٨:٩

۲۱۴
قبرستان کی طرح خموش ہیں۔میرے دوست مجھے اس وقت معاف
فرمائیں میں ان کی محبت کا شکر گزار ہوں لیکن میں کیا کروں
کہ جہان میں ہوں وہاں وہ نہیں ہیں۔میں ان مہربانوں کے مقابلہ
میں جو مجھے آئے دن ستاتے رہتے ہیں ان کی محبت کی قدر کرتا
ہوں۔اُن کے لئے دُعا کرتا ہوں۔اپنے رہے سے اُن پر فضل کرنے
کی درخواست کرتا ہوں لیکن باوجود اس کے میں تنہا ہوں۔میری
مثال ایک طوطے کی ھے جن کا آقا اس پر مہربان ہے اور اس
سے نہایت محبت کرتا ہے اور وہ طوطا بھی اس کے پیار کے بدلے
میں اس سے انس رکھتا اور اس کی جدا تھے کو نا پسند کرتا ہے مگر پھر
بھی اس کا دال کہیں اور ھے اس کے خیال کیں اور ہیں۔میرے آقا کا دلبند میرا مطالع امام حسین تو ایک دفعہ کربلا کے
ابتلا میں مبتلا ہو الیکن میں تو اپنے والد کی طرح نہیں کہتا ہوں کہ ے
کر بلاتی است سیر بر آنم
صد حسین است در گریبانم
ارے نادانو! کیا تم اتنا نہیں سمجھتے کہ اگر میرا خدا مجھے بڑا بنانا چاہے
تو تم میں سے کون ھے جو اس کے فضل کو رد کر سکے اور کون ھے۔۔جو میرے مولیٰ کا ہاتھ پکڑ سکے۔وإِنْ يَرِدُكَ بِخَيْرِ فَلاَ رَاد لِفَضْلِهِ يُصِيبُ
بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ
الرحيمة لل
اور اگر وہ مجھے عزت دینا چاہے تو کون ھے جو مجھے ذلیل کر سکے اور اگر
مجھے بڑھانا چاہے تو کون ہے جو مجھے گھٹا سکے اور اگر وہ مجھے اونچا
کرنا چاہے تو کون ہے جو مجھے نیچا کر سکے اور اگر وہ مجھے اپنا قرب عطار
کرنا چاہے تو کون ہے جو مجھے اس سے بعید کر سکے اور اگروہ مجھے اپنے
پاس بٹھاتے تو کون ھے جو مجھے اس سے دُور کردے۔پس اپنے آپ
ه یونس : ۱۰۸

۲۱۵
"
کو خدامت قرار دو کہ عزت دینا اور ذلیل کرنا خدا کے اختیار میں ہے
نہ کہ تمہارے مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا -
-
کسی انسان کی زندگی کا بھی اعتبار نہیں ہوتا مگر میں تو خصوصاً
ހ
بیمار رہتا ہوں اور چوتھے پانچویں دن مجھے حرارت ہو جاتی ہے اور سخت
سر درد کا دور ہوتا ہے۔چنانچہ اس وقت بھی جبکہ میں یہ مضمون لکھ
رہا ہوں میرے سرمیں درد ھے اور بدن گرم ہے اور صرف خدا ہی
کا فضل ہے کہ میں یہ چنار سطریں لکھنے کے قابل ہوا ہوں اور علاق
ازمین مجھے اور بھی کئی بیماریاں ہیں۔میرا سینہ کمزور ھے۔میرا جگر ہمار
ھے۔میرا معدہ اچھی طرح غذا ہضم نہیں کر سکتا۔تمہیں کیا معلوم ھے
که مین کل تک زندہ رہوں گا یا نہیں کیا جانتے ہو کہ نیا سال مجھے
پر چڑھے گا یا نہیں ؟ تم کیوں خواہ نخواہ یوسف علیه السلام
کے بھائیوں کی طرح کہتے ہو : يَخْلُ لَكُم وَجْهُ أَبِيكُم - میرے
تو اپنے پیارے دوسری دنیا میں ہیں۔میرے لئے تو یہ دنیا خالی ہے
میرا مُحمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس دنیا میں ہے۔میرا احمد اُسی
دنیا میں ہے۔کیا وہ لوگ زندہ رہے کہ میں رہوں گا۔میرے پاس
اعمال کا ذخیرہ نہیں اور میرا ہاتھ خالی ھے۔لیکن خدا کے فضل سے
امیدوار ہوں کہ نہ مجھے اُن کے خدام میں جگہ دے کیونکہ اُن کے قریب
کے بغیر جنت بھی میرے لئے بھیانک ہے۔میں تم سے گھبرانا نہیں۔میں تمہارے جملوں سے ڈرتا نہیں کیونکہ
میرا خدا پر بھروسہ ہے۔لیکن مجھے اگر غم ہے تو اس بات کا کہ قوم میں
فتنہ نہ ہو اور یہیں غم میرے دل کو کھائے جاتا ہے۔مگر مجھے امید ھے کہ
خدا تعالی اس جماعت کو بچائے گا اور اس کی مدد کرے گا کیونکہ یہ
کیونکر ہو سکتا ہے کہ وہ ایک پودا اپنے ہاتھ سے لگا کر پھر اسے سو رکھنے
دے۔ان استلا کے ایام ہیں جو گزر جائیں گے یا اے (الفضل ۱۹ نو بر شانه )
یہ خط اس مضمون پر حرف آخر ہے اور اس کے بعد کسی مزید تنصرہ کی ضرورت باقی نہیں رہتی
•

۲۱۶
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ان دنوں سخت بیمار اور صاحب فراش تھے۔یہ آپ کی آخری بیماری تھی اور قرب وصال کے آثار بہت نمایاں ہو چکے تھے چنانچہ اس خط کی
اشاعت کے چند ماہ بعد ہی آپ اس عالم گزران سے کوچ کر کے جان آفرین کے حضور حاضر ہو گئے۔اس وقت انکار خلافت کا فتنہ کس طرح اپنے عروج کو پہنچا اس کا ذکر بعد میں اپنے محل پر کیا جائیگا۔فی الحال ہمیں کچھ دیر کے لئے اس ذکر کونج کرنے کی اجازت دیجئے تاکہ ہم اس دور میں حضرت
صاحبزادہ صاحب کی دیگر علمی اور دینی خدمات اور دوسری متفرق مصروفیات کا کچھ ذکر کر سکیں۔

۲۱
"
وہ جلد جلد بڑھے گا "
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد کی جو صفات آپ کی ولادت کی عظیم الشان پیشگوئی میں
بیان فرمائی گئی تھیں۔ان میں سے ایک یہ تھی کہ وہ جلد جلد بڑھے گا ، اگر چہ آپ کی تمام زندگی
ہی اس الہام کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کرتی نظر آتی ہے۔لیکن خصوصیت کے ساتھ حضرت خلیفت
المسیح الاوّل کی خلافت کے چھ سالہ دور میں آپ کی ذہنی علمی اور روحانی نشو نما کی رفتار عقل کو
حیران کرتی ہے۔آپ کے مضامین' آپ کی تقریریں، آپ کا سفر آپ کا حضر، آپ کی انتظامی جد و جہد آپ کی
بصیرت اور پُر خطر فتنوں پر گہری نظر رکھنا۔یہ تمام امور گہرے مطالعہ کے مستحق ہیں۔لیکن بجائے
اس کے ہم اس پر خود کچھ رائے زنی کریں خود آپ ہی کے نثر و نظم کے بعض اقتباسات نیز آپ کے
ہمعصر مبصرین کی بعض آیا پر اکتفا کرتے ہیں۔کیوں نہ ہو ! جب خود مشک بول رہا ہو تو کیا عطار
کی خاموشی بہتر نہیں ؟
ریر و تحریر
خلافت اُولی کی ابتدا میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی عمر انہیں سال کی تھی اور حضرت خلیفہ
المسيح الاول رضی اللہ عنہ کے وصال کے وقت آپ اپنی عمر کے ۲۶ ویں سال میں داخل ہو چکے
تھے۔اس نو عمری میں آپ کی تقریر و تحریر کا جو ننگ تھا اس کے چند نمونے ناظرین کی خدمت میں
پیش کئے جارہے ہیں۔آپ کے خیالات اور افکار میں ایک بزرگ مفکر کی سی پختگی آچکی تھی۔آپ
کے الفاظ اثر اور جذب اور خلوص اور گداز میں گوندھے ہوتے تھے۔کلام تقع سے نا آشنا تھا اور تحریر
تکلف سے پاک تھی۔تقریر میں ایک طبعی روانی تھی اور تحریر سلامت کا ایک بہتا ہوا دریا تھی۔دونوں
ہی قرآنی علوم اور عرفان کے پانی سے لبریز اور دل و دماغ کو بیک وقت سیراب کرتے تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد 19 سال کی عمر میں آپ نے جو پہلی تقریرہ کی اس کے متعلق

۲۱۸
ایک صاحب علم و فضل بزرگ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
ایک اور واقعہ جس کا میں اس مضمون میں ذکر کرنا چاہتا ہوں ، وہ حضور رین
کی پہلی تقریر ہے جو حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
وفات کے بعد پہلے سالانہ جلسہ کے موقعہ پر کی۔یہ جلسہ مدرسہ احمدیہ کے
صحن میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ حضور کے
دائیں طرف سٹیج پر رونق افروز تھے بیٹیج کا رخ جانب شمال تھا۔اس
تقریر کے متعلق دو باتیں خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔اول عجیب بات
یہ تھی کہ اس وقت آپ کی آواز اور آپ کی ادا اور آپ کا لہجہ اور طریز
تقریر حضرت مسیح موعود علیه السلام کی آواز اور طرز تقرر سے ایسے
شدید طور پر مشابہ تھے کہ اس وقت سُننے والوں کے دل میں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی جو ابھی تھوڑا عرصہ ہی ہو ا تھا ہم سے جدا ہوئے
تھے یاد تازہ ہو گئی۔اور سامعین میں سے بہت ایسے تھے جن کی آنکھوں
ئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس آواز کی وجہ سے جو اُن کے
پسر موعود کے ہونٹوں سے اس وقت اس طرح پہنچ رہی تھی جس طرح
گراموفون سے ایک نظروں سے غائب انسان کی آواز پہنچتی ہے، آنسو جاری
ہو گئے اور اُن آنسو بہانے والوں میں ایک خاکسار بھی تھا۔اگر یہ کہنا درست
ہے کہ انسان کی روح دوسرے یہ اُترتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس
وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روح آپ پر اتر رہی تھی اور
اس بات کا اعلان کر رہی تھی کہ یہ ہے میرا پیارا بیٹا جو مجھے بطور رحمت
کے نشان کے دیا گیا تھا۔اور جس کی نسبت یہ کہا گیا تھا کہ وہ حسن داحسان
میں تیرا نظیر ہو گا۔دوسری بات جو اس تقریر کے متعلق قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ جب
تقریر ختم ہو چکی تو حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ نے جن کی ساری
عمر قرآن شریف پر تدبر کرنے میں صرف ہوئی تھی اور قرآن کریم جنگی روح کی
غذا تھی فرمایا کہ میاں نے بہت سی آیات کی ایسی تفسیر کی ہے جو میرے لئے بھی بھی تھی۔

۲۱۹
یہ آپ کی پہلی پبلک تقریر تھی جو آپ نے جماعت کے سامنے کی
اور اس پہلی تقریر میں قرآن شریف کے وہ معارف بیان فرمائے ہیں جن
کی نسبت حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ جیسے عالم قرآن
نے یہ اعتراف فرمایا کہ یہ ان کے لئے بھی جدید معارف ہیں۔پس یہ معارف
اس نوجوان کو کس نے سکھائے ؟ یہ حکمت اور یہ علم آپ کو اس زمانہ
جوانی میں کس نے دیا ؟۔اُسی نے جو قرآن شریف میں حضرت یوسف علیہ
السلام کی نسبت فرماتا ہے :
"
فَلَمَّا بَلَغَ شده اتینه حكما وعلما ه
وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ۔آپ نے صرف عام طور پر دانائی اور حکمت کی باتیں بیان نہ فرمائیں، بلکہ
قرآن شریف کے اچھوتے معارف بیان فرماتے اور اللہ تعالیٰ قرآن
شریف کے متعلق فرماتا ہے : لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ۔پس لڑکین
کی خلوت سے نکلتے ہی آپ کا لوگوں کے سامنے قرآن شریف کے جدید
اور لطیف معارف بیان
فرمانا اس بات کی ایک بین شہادت ہے
کہ آپ نے اپنا ٹرکین اللہ تعالیٰ کی خاص تربیت میں گزارا اور آپ کمپین
میں ہی مطہرین کی جماعت میں داخل تھے یا لے
اس مختصر مگر موثر اور حقائق و معارف سے لبریز تقریر کے متعلق ایڈیٹر الحکم نے لکھا:
"آج صبح کی کاروائی تشحید الاذہان کے جلسہ سے شروع ہوئی۔حضرت
صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد سلمہ اللہ الاحد کی نظم اور آپ
کی تقریر
نے مردہ دلوں کو جلا دیا۔بلا مبالغہ صاحبزادہ صاحب کی تقریر میں قرآن مجید
کے حقائق و معارف کا سادہ اور مسلسل الفاظ میں ایک خزانہ تھا۔پلیٹ
فارم سے اس لب ولہجہ میں بول رہے تھے جو حضرت امام علیہ السلام
کا تھا۔اور الوَلَدُ سِر لابی کا پورا نمونہ تھا۔صاحبزادہ صاحب
کی تقریر کے متعلق مجھے الفاظ نہیں ملتے کہ میں اس کا ذکر کر سکوں۔الفضل در نومبر له حت

۲۲۰
صاحبزادہ صاحب نے تشنہ حقائق قوم کو باپ کی طرح سیراب کر دیا
اور وہی زمانہ یاد دلا دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے بھی زیادہ حقائق و
معارف کے موتیوں سے مالا مال کرنے کے لئے
اس زمانہ میں مختلف اہم موضوعات پر آپ نے درجنوں تقاریر فرمائیں اور بیبیوں مضامین لکھے
جن میں سے اکثر آج ایک محفوظ ہیں۔ان میں سے بعض تقاریر اور مضامین کے اقتباسات بغیر تبصرہ
کے پیش کئے جارہے ہیں۔یہ تقاریر اور مضامین آپ کے فکر و نظر اور شخصیت کی منہ بولتی تصویریں ہیں۔آپ کی بعض تقاریر جو ابھی تک محفوظ ہیں، اتنی لمبی ہیں کہ اُن کا من وعن پیش کرنا جگہ کی مناسبت
کے لحاظ سے موزوں نہیں۔لیکن وہ اتنی پر مغز اور پر حکمت ہیں اور آپ کی جوانی کے پختہ فکر پر اس
طرح واضح دلالت کر رہی ہیں کہ اُن کا کلیتہ حذف کر دینا بھی قارئین سے نا انصافی ہوگی۔ہمارے سامنے آپ کی ایک تقریر ۲۷ مارچ شش کی ہے جب کہ آپ کی عمر بیس سال کی تھی
به تقریر جو سورۃ لقمان کے آخری رکوع میں بیان فرمودہ مضمون سے تعلق رکھتی ہے پورے سوا دو
گھنٹے تک جاری رہی۔اس کے چند اقتباسات جو آپ کے ذہن رسا اور واضح غیر مسلم طرز فکر پر روشنی
ڈالتے ہیں، پیش خدمت ہیں۔ایک ہی لفظ مختلف معانی میں جس طرح استعمال ہو سکتا ہے اور اس کے صحیح استعمال یا
صحیح اور ان کے فقدان سے بعض اوقات جو عظیم خطرات لاحق ہو جاتے ہیں، اُن پر آپ کی کیسی وسیع اور
گہری نظر تھی ، مثال کے طور پر ذیل کا اقتباس پیش ہے :
"کلمہ شہادت اور سورۃ لقمان کا آخری رکوا پڑھ کر فرمایا۔فرمانبرداری ایک ایسی چیز ہے اور یہ ایسا مشکل مسئلہ ہے کہ اس کا حاصل
کرتا بلکہ اس کا سمجھنا ہی مشکل ہے۔بعض الفاظ ہوتے ہیں جن کے ایک
وقت میں کچھ معنی ہوتے ہیں اور دوسرے میں کچھ۔مثلاً فرمانبرداری ہے۔استاد کی فرمانبرداری اور معنی رکھتی ہے اور
والدین کی فرمانبرداری اور معنوں میں چھپایا، ماموں کی فرمانبرداری کا کچھ اور رنگ
ہے۔پھر بادشاہ کی فرمانبرداری اور معنوں میں ہے۔مرسل یا مامور من اللہ کی
کی فرمانبرداری اور ہی شان میں ہے۔ایک ہی لفظ ہے جو مختلف جگہوں میں
ل "الحكم" جوبلی نمبر دسمبر
صر کالم ۲

مختلف معنی دیتا ہے۔جو انسان مناسب موقع معنی نہ کرے وہ دھوکا کھاتا ہے
اگر کوئی شخص والدہ کی فرمانبرداری رسول کی فرمانبرداری اور رسول کی
فرمانبرداری والد کی فرمانبرداری قرار دے لے تو ضرور ہے کہ کچھ مدت بعد
قرار لے کہ کچھ
ٹھوکر کھائے اور ممکن ہے کہ والد کا حکم مقدم سمجھ کر خدا کی درگاہ سے بھی
دور ہو جائے۔بلغم کے قصہ ہی کو دیکھ لو کہ اس کی دعائیں قبول ہوتیں۔اس کی
آواز خدا کی بارگاہ میں سنی جاتی۔وہ خدا کے دروازہ کی کنڈی کھٹکھٹاتا تو
جواب پاتا۔مگر ایک ایسا موقع آیا کہ اس نے بادشاہ کی خواہش کو مقدم
کیا تو اس کے لئے حکم ہوا کہ آج سے تیری دُعائنی نہ جائے گی۔وہ نہ
سمجھا کہ چھوٹی چیزیں بڑی چیزوں کے لئے قربان کی جاتی ہیں۔عیسائیوں
کو بھی اس قسم کا دھوکا ہوا ہے۔بکروں کو ذبح ہوتے دیکھا تو خدا کے
بیٹے کو بھی قربان کر دیا اور یہ نہ سمجھے کہ بڑے چھوٹوں کے لئے نہیں بلکہ چھوٹے
بڑوں کے لئے قربان کئے جاتے ہیں۔فرمانبرداری کے مفہوم کو خوب واضح کرنے کے بعد آپ نے ایک اور روزمرہ استعمال میں آنے
والے لفظ "درد" کی مثال پیش نظر رکھ کر یہ وضاحت فرمائی :
"دیکھو درد ہے۔اب کانٹا چھنے کا بھی درد ہے۔جگر کا بھی درد ہے۔قولنج
کا بھی درد ہے۔پھر دل کا بھی درد ہے۔اب دیکھو لفظ تو درد ہی کا ہے
مگر کجا کانٹے کا درد اور کجا اس دل
کا دردجس کی قوم تباہ ہو رہی ہے۔غرض ایک اُجڈ انسان کے دل کا درد ہے جسے صرف دُنیا کی محدو د چیزوں
سے تعلق ہے۔ایک عالم کے دل کا درد ایک شہید کے دل کا درد ہے۔ایک صدیق کے دل کا درد ہے۔پھر ایک نبی کے دل کا درد ہے۔اور یہ
درد یکساں نہیں۔دیکھو ہم بھی درد محسوس کرتے ہیں مگر قوم کی جو تڑپ،
جو درد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا، وہ ہم میں کہاں ہو سکتا ہے
اللہ اللہ ! وہ کیسی دُعائیں تھیں جنہوں نے عرب میں جو جہالت کا منبع تھا
علوم و معارف کی نہریں بہا دیں۔اور وہ قوم جو جہالت کی وارث تھی، اُسے

۲۲۲
علوم کا وارث بنا دیا۔۔۔"
اسی تقریر میں آگے چل کر انسانی عمل کے دو متحرکات یعنی احسان اور خوف کا دلچسپ موازنہ کرتے
ہوئے فرماتے ہیں :-
لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ احسان بہت موثر ہوتا ہے اور خوف کم موثر - احسان
میں کامل تابعداری ہوتی ہے اور خوف میں کم۔لوگ اپنے محبوبوں کے راضی
کرنے کے لئے جو جو دکھ اور مصیبتیں اُٹھاتے ہیں وہ کسی جابر و ظالم کے لئے
نہیں اُٹھاتے۔اس احسان کے نظارہ کے لئے سب سے پہلے قرآن مجید
میں الحمد شریف ہے جہاں فرمایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
سب تعریفیں ہیں اس اللہ کے لئے جور بوست کرنے والا ہے تمام عالمین
کا جو مچھر سے لیکر انسان تک اور کپڑے سے لے کر ہاتھی ایک سب کی
ربوبیت کرتا ہے۔ہم اپنے سے ادنی چیز کی قدر نہیں کرتے مگر وہ کیس گیشه
ہو کر ایسا مہربان ہے کہ اپنے سے ادنیٰ سے ادنی چیز کی پرداخت فرماتا ہے۔ایک حلوائی سارا دن مٹھائی تیار کرتا ہے اور اس کے لئے بہت خرچ
کرتا ہے۔بہت محنت اٹھاتا ہے مگر چیونٹی اور کبھی اسی ربوبیت عامہ
کے ماتحت اس سے بلا کسی محنت کے فائدہ اٹھاتی ہے۔بعض وقت ایک
کتا پکا پکا یا بنا بنایا حلوا لے جاتا ہے جسے دیکھ کر ایک محدود خیال والا
انسان گھبراتے مگر میں تو اس میں بھی اسی کی ربوبیت کی شان جلوہ گر
دیکھتا ہوں کہ وہ اپنی ادنیٰ سے ادنی مخلوقات کو کس حکمت سے رزق پہنچانا
ہے کہ اشرف المخلوقات کو ایک رنگ میں اُن کا خادم بنا دیا ہے۔یہ نظارہ
دیکھ کر بے اختیار زبان سے نکلتا ہے الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الله
جب کوئی روٹی اُٹھا لے جائے تو ایک احمق اس کے پیچھے لٹھ لے
کر اُٹھے گا۔اور میں ایسے تقی القلب لوگوں سے واقف ہوں جن میں سے
ایک نے اس کا گھی کھا جانے والی بلی کو ہلاک کیا اور پھر اس کی انتڑیوں
سے بھی نچوڑ کر نکالا۔مگر ایک نبی کی فطرت اس موقعہ پر بھی الْحَمْدُ لِلَّهِ
رب العالمین ہی پڑھے گی کیونکہ ایسی باتوں سے اس کی ربوبیت کا
•

·

آج 10 میں سے 10 باقی