باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 6

ثبوت ملتا ہے۔ہر چیز میں ہم دیکھتے ہیں کہ فضلہ لگا دیا ہے۔میوہ کھاؤ تو
اس کی گٹھلی پھینکنی پڑتی ہے۔فضلہ چھوڑنا ہی پڑتا ہے۔اور پھر جو کچھ کھایا
جائے اس کا فضلہ بن کر بھی ایک وقت خاص پر نکل جاتا ہے اور
دوسرے جانداروں کے کھانے کے کام آتا ہے ، اس طرح اس کی
وبیت کی صفت اپنا جلوہ دکھاتی ہے"
نماز با جماعت کی برکتوں پر ایک نئے انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :
پس میں تمہیں سخت تاکید کرتا ہوں کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھو۔جماعت
پر جو فضل ہوتے ہیں وہ اکیلے پر نہیں ہو سکتے۔دیکھو ایک انسان ہے۔اس
کا ہاتھ کاٹ دو پیروں کو نکال دو تو وہ ان اعضاء سے مل کر جو کام کر رہا
تھا۔اب نہیں کر سکتا۔یہ اس لئے کہ جماعت کے ساتھ جو کام مختص ہے۔وہ اکیلے سے نہیں ہو سکتا۔اسی طرح مرکبات سے دوائیاں بنی ہوتی ہیں
جو تریاتی اثر رکھتی ہیں۔وہ اکیلی کسی دوا میں نہیں ہو سکتا۔"
#
آیات قرآنی پر آپ کے انداز تدبر کی ایک مثال پیش ہے۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے کہ
کے کی۔اللہ تعالیٰ اپنے محسن بندوں کے اجر ضائع نہیں کرتا، آپ
کا ذہن اس سوچ میں ڈوب گیا کہ پھر کیوں
ہزار ہا پاکیزہ نبیوں کی تعلیم ضائع ہو گئی اور کیوں صرف آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی تعلیم محفوظ
رکھی گئی۔اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے آپ بحر معارف کی جن گہرائیوں میں غوطہ زن ہوتے، اس کا کچھ
اندازه مندرجہ ذیل اقتباس سے ہو سکتا ہے
" میں نے لا يُضِيعُ أَجْرَ المُحسنین پر تدبر کیا ہے کہ کیا وجہ ہے
دوسرے انبیا عليهم السلام کی تعلیم بالکل محفوظ نہیں اور نبی کریم
صلے اللہ علیہ وسلم کی تعلیم محفوظ ہے۔تو مجھے سمجھایا گیا کہ چونکہ اللہ
تعالی کی دوسری صفات نے بھی جلوہ کرنا تھا اور ہر ایک نبی نے خدا
کی ایک نہ ایک صفت کے ماتحت کام کیا ہے اس لئے اُن کی تعلیم
کے ساتھ دوسرے نبی کی تعلیم کا اضافہ ہے۔مگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم
محسن کامل تھے۔آپ کی ذات آپ کی تعلیم خدا تعالیٰ کی صفات کا جلوہ
تھا۔اس لئے خدا نے فرمایا: اِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ۔ہم اس کو محفوظ رکھیں

مهم ۳۳۳
گے۔میں تمہیں دلی خلوص کے ساتھ یقین دلاتا ہوں کہ نبی کریم صلے الل کلیه مسلم
سے بڑھ کر مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کوئی نظر نہیں آتا۔کیونکہ آپ نے
اس کلمہ لا الہ الا الله کے ذریعہ نہ صرف خود نجات پائی بلکہ ایک
دنیا کو نجات دلائی۔بلکہ اس کے غلاموں کے غلام لوگوں کو نجات دینے
والے ہوئے۔جیسا کہ اس نے اس زمانہ کے امام کی زبان پر فرمایا۔آگ سے
ہمیں مت ڈرا کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔دنیا میں یہ
بات شاید لطیفہ سمجھی جاوے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی وفات
یر کسی نے نوحہ نہیں لکھا۔مگر میرا دل ہمیشہ نوحہ کیا کرتا ہے۔کہ اسے رسول !
تو نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا۔جس کی معرفت ایسی کامل تھی کہ خدا کے سوا
گویا کچھ نظر ہی نہ آتا تھا۔سارے عرب کے عمائد آپ کے برخلاف اُٹھے۔آپ کے چچا کے پاس شکایت کی۔آپ کو طرح طرح کی تکلیفیں دیں اور
امیدیں بھی دلائیں کہ اگر ماں کی خواہش ہے تو لے ہے۔اگر حسین سے
حسین بی بی چاہے تو وہ حاضر ہے۔اگر بادشاہی کی حرص ہے، تو ہم اپنا
سردار بنا لیں۔مگر آپ نے فرمایا کہ مجھے کسی چیز کی بھی ضرورت نہیں میرے
لئے میرا خدا کافی ہے۔اگر مال کچھ چیز ہے، اگر دنیا کی بادشاہتیں کچھ قدر
رکھتی ہیں تو خدا تعالیٰ خود ہی مجھے دے دے گا۔تمہارے واسطہ کی ضرورت
نہیں۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کا وجود کس قدر با برکت اور باعزت ہے
کہ بادشاہوں کا غلام زادہ ہونا تو ایک قسم کی گالی اور ذلت کا موجب
ہے مگر آ نحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے غلام زادے بھی دنیا میں وہ
عزت پا رہے ہیں جو بڑے سے بڑے رئیس کو حاصل نہیں۔میں جب راہ
میں چلتا ہوں تو لوگ دست بوسی اور اعزاز و اکرام میں ایسا مبالغہ کرتے
ہیں کہ رستہ چلنا دشوار ہو جاتا ہے۔اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ اللہ!
کیا ہی عالیشان ہے وہ نبی جس کا غلام زادہ ہونا اس قدر عزت و شرف
کا موجب ہے۔آخر یہ عزت جو میری کی جاتی ہے یہ اسی لئے ہے کہ میں
ه تذکره م۳۹۴

۲۲۵
غلام احمد کا بیٹا ہوں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام زادہ ہوں لے
کہ
آپ کی طرز خطابت اور اس کے گہرے اثرات
حضرت صاحبزادہ صاحب کو قادیان میں بھی اور قادیان سے باہر بھی اپنوں میں بھی اور غیروں کے
مجمع میں بھی بیسیوں مرتبہ مختلف دینی اور تربیتی مسائل پر خطاب کرنے کا موقع ملا۔آپ کی اکثر تقاریر تو
من من محفوظ نہیں رہ سکیں لیکن بعض اخبارات و رسائل میں محفوظ کر لی گئیں۔اُن سب کا پیش کرنا بھی ممکن
نہیں۔لہذا آپ کے بے تکلف سادہ مگر پر معارف طرز کلام کا محض ایک نمونہ پیش کرنے پر اکتفا کی جاتی
ہے۔کیا اپنے اور کیا غیر جملہ سامعین جس حد تک آپ کے خطاب سے متاثر ہوتے تھے اس کا
کچھ اندازہ الحکم میں شائع ہونے والی ایک جلسہ کی رو ندا د سے لگایا جاسکتا ہے :۔بنارس سے واپسی پر حضرت صاحبزادہ صاحب کی طبیعت ناساز تھی مگر کانپور
کے احباب نے چاہا کہ ایک پبلک تقریر کریں اگر صاحبزادہ صاحب یا ہم لوگ چاہتے تو کانپور
میں آپ کے متعد دلیکچر ہو سکتے تھے مگر چونکہ صاحبزادہ صاحب کو چار دن سفر بنارس میں صرف
کرنے پڑے اور ان کی طبیعت بھی نصیب اعدام درست نہ تھی۔اس لئے آپ کا منشا
کسی پبلک تقریر کا نہ تھا تاہم احباب کے بے حد اصرار پر آپ نے منظور کیا کہ وہ خصوصیات
سلسلہ پر پبلک تقریر کریں اس اعلان سے یہ بھی غرض تھی کہ آنے والے وہی لوگ ہوں
گے جو ہمارے سلسلہ کے متعلق واقفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس مطلب کے لئے
تیار ہو کر آئیں گے کہ انہوں نے کیا سنا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کے منظور فرمانے کے بعد دوسرا سوال اعلان کا تھا پبلک
جلسوں کے لئے بعض وقت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر احمدیوں کی طرف سے ہوں۔مگر
حضرت صاحبزادہ صاحب احمدی قوم کی پوزیشن کو قائم کرنا چاہتے ہیں اور نہیں پسند کرتے
کہ وہ دوسروں میں مدغم اور منظم ہو جاوے۔میں اس جلسہ کے اعلان کو جماعت کے سیکرٹری
کی طرف سے دینا تجویز ہوا۔اور ۱۸ار اپریل کو جس کی شام کو لیکچر ہونا تھا۔اربجے کے قریب
اعلان ہو سکا۔وہاں کی جماعت نے نہایت مستعدی سے اس اعلان کو بقدر اپنی ہمت
$1910
اخبار بدس" قادیان اسم اور اپریل 19ء

کے شائع کیا۔اس میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اگر کسی شخص کو کچھ دریافت کرتا ہو تو وہ ظہر
اور عصر کے مابین دریافت کر سکتے ہیں چنانچہ ظہر اور عصر کے درمیان مدرسہ جامع العلوم کے
طلباً جمع ہو کر آتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس نشان پر کہ وہ آنحضرت
صلے اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن ہوگا " گفتگو کرتے رہے۔۔۔صاحبزادہ صاحب کی طبیعت بہت ناساز تھی اور ہم سب اور وہ خود بھی مطمئن نہ
تھے کہ تقریر کر سکیں گے۔بعد مغرب لوگوں کا ہجوم ہوا اور کوئی بارہ سو کے قریب شرفاً
کا مجمع ہو گیا۔سب کے بیٹھنے کے لئے فرش ہی تجویز کیا گیا تھا۔کرسیوں اور بنچوں کا
انتظام ہماری طاقت سے باہر تھا اور نہ اس قسم کے تکلفات میں پڑنا ہم نے پسند کیا۔۔۔حضرت صاحبزادہ صاحب اُٹھے ان کی غرض تو اس وقت اتنی ہی تھی کہ وہ اپنی
علالت کا گذر کردیں گے۔مگر کھڑے ہونے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید اور نصرت
کی اور ایک جدید اور اچھوتا طریق دعوت حق کا آپ کے دل میں ڈالا کہ تمام سننے والے
مسحور ہو گئے۔باوجودیکہ ان کے مالوف عقائد کی کمزوریاں نہایت جوش کے ساتھ بیان
کی گئیں اور ان کی شناعت کو کھول کھول کر بتایا گیا اگر اس وقت ان کی حالت ایسی
تھی کہ وہ نہایت توجہ کے ساتھ اسے سُن رہے تھے۔یہ کہنا کہ اس لیکچر کا اثر کیا ہوا
میرے قلم کے اظہار سے باہر ہے۔دیکھنے والے جانتے ہیں۔دو گھنٹے ایک تقریر ہوئی اور
تقریر کے ختم ہونے کے بعد لوگوں کا ایک اژدھام صاحبزادہ صاحب کی طرف جھکا ، وہ
نثار ہوتے اور ہاتھ چومتے تھے اور متعدد درخواستیں ہو رہی تھیں کہ ابھی اس پر اور
بیان کیا جاوے اور کچھ روز قیام ہو۔مگر صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہی ڈالا ہے کہ آب میں یہاں سے روانہ ہو جاتی " لئے
آپ کے رشحات قلم کے چند نمونے
آپ نے تشحید الاذھان کے ادارتی نوٹ میں قمری نشان " کے عنوان سے ایک مقالہ سپرد
قلم کیا۔اس میں ۲۸ دسمبر تشنہ میں آنے والے زلزلہ کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود
1915
له الحكم قادیان ۴۷ در متی ه ص ۱۰۹

۲۲۷
و مهدی محمود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کا پورا ہونا ثابت کیا ہے۔اس مضمون کی ابتدا کیوں کرتے ہیں
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا مگر خدا اسے قبول کرے
گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اے ہوئے
زمین کے رہنے والو ! جن کے کانوں تک میری آواز پہنچ سکتی ہے یا جن کی
آنکھیں میری تحریر کو دیکھ سکتی ہیں۔میں تمہیں اس نیکی کی طرف بلاتا ہوں
جس کے پھیلانے کا ذمہ خود خدا نے اٹھایا ہے اور تم جانتے ہو جس کام
کو چاہتا ہے، اپو را کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اس کا سدراہ بن سکے۔اُس
نے دنیا کا اختلاف دُور کرنے کے لئے اپنے بندوں میں سے ایک شخص
کو چنا اور عرب کے ریگستان میں سے ایک ایسا درخت نکالا جس کے سایہ
کے نیچے ہر گوشے کے لوگوں نے کروڑوں کی تعداد میں آرام پایا۔وہ وجود
با وجود گم نامی کے کنج انزوا سے نکل کر شہرت کے اعلیٰ مقام پر پہنچا۔اور
وہ علو مرتبہ حاصل کیا کہ سورج کی طرح اس پر بھی نظر نہیں ٹیک سکتی۔اسی کے
بعد خدا تعالے نے تیرہ سوئیس بعد ایک اور
تشخص کو اس کے خادموں میں سے
جینا اور چاہا کہ اس کے ہاتھوں دنیا کو ہدایت دے۔چنانچہ وہ بھی پیش
یا چھبیس برس تک دنیا کو اسی کے خالق کی طرف بلا کر چلا گیا۔سوچونکہ میں
اُس کے خادموں میں سے ایک ہوں جن کا فرض ہے کہ دُنیا کو سچائی پر اگاہ
کریں اور اس کی ہدایت میں کوشش کریں اس لئے آیت یا مُرُونَ
بالمعروف کے ماتحت میں یہ اشتہار دیتا ہوں اور دنیا کے ہر گوشے
کے لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ وہ وقت کو ہاتھ سے نہ جانے
دیں اور خدا تعالے کے سلسلہ میں داخل ہو کہ اپنی دنیا اور دین کو سنواریں
کیونکہ وہ جو اس کے ارادہ کا مقابلہ کرتے ہیں خسر الدنیا و الأخيرة
کے مستحق ٹھہرتے ہیں پس اگر چہ خدا کا مسیح ہم میں نہیں رہا مگر اس کا
قائم کر دہ سلسلہ موجود ہے اور دن رات ترقی کر رہا ہے، اس میں شامل
ہو کر آسمانی اور زمینی عذابوں سے بچو کیونکہ خدا ارادہ کر چکا ہے کہ دنیا
سے شرک کو دور کرے اور توحید کو قائم کرے۔اور اس کے نبی کی معرفت
2۔۔

KA
ہم کو اطلاع مل چکی ہے کہ جب تک دنیا اصلاح نہ کرے گی، آسمانی اور زمینی
عذاب پیچھا نہ چھوڑیں گے۔پس مبارک ہے وہ جو بھیڑیے کے حملہ سے پہلے
اپنی بکریوں کو محفوظ جگہ میں بند کرلے اور بشارت ہے اس کے لئے جو چور
کے آنے سے پہلے اپنے مال کو محفوظ کر لیتا ہے"
قرآنی تعلیمات کے لئے غیرت حضرت صاحبزادہ صاحب کی فطرت میں داخل تھی اور ہمیشہ اس امر
پر نگران رہتے تھے کہ اسلامی تعلیمات پر کوئی حملہ بغیر موثر جواب کے نہ رہے۔رسالہ قش حمید الاذھان "
اس سلسلہ میں ایک عظیم خدمت سر انجام دے رہا تھا۔اور اکثر اعتراضات کے جوابات آپ خود اپنے فلم
سے تحریر فرماتے۔نمونہ ایک اقتباس پیش ہے:
آجکل مسلمانوں کی کچھ ایسی کمزور حالت ہے کہ دین و دنیا میں ذلیل ہوتے۔۔۔۔جاتے ہیں۔باوجود اس کے کہ اُن کو خدا نے ایسا مضبوط اور کامل دین دیا تھا
کہ اگر یہ اس پر سکتے بستے تو ہر طرح اقبال اور نفرت ہی حاصل کرتے لیکن
کو تا ہی قسمت سے تمام دنیا کے مسلمان اس پاک مذہب اسلام سے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نبی لایا تھا، بالکل غافل ہو گئے ہیں۔اور
اوامر و نواہی تک سے بے خبر ہیں۔اسلام ایک ایسا پاک مذہب ہے کہ اس
پر چلنے والے کسی ملک اور زمانہ میں کسی علم کے جاننے والے کے آگے
شرمندہ نہیں ہو سکتے۔دنیا کے جس قدر سچے علوم ہیں وہ سب اسلام کے
مطابق ہیں اور خدا کا قانون قدرت اسلام کے اصولوں کے بر خلاف کبھی واقعہ
نہیں ہوتا۔مجھے تعجب ہے کہ غیر تو میں اگر اسلام کی تعلیم پر اعتراض کریں
تو کچھ حرج نہیں، وہ تو مخالف ہی ہیں۔خود مسلمان
کیونکر یہ کہنے لگ گئے ہیں
که قرآن شریف کے بعض احکام اب حالات زمانہ کے بر خلاف ہیں، اس لئے
ہم اب جو چاہیں کریں۔پایونیر کے ۲۸ نومبر ان کے پرچہ میں مجھے ایک
مسلمان کہلانے والے صاحب کا یہ مضمون دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ اصل
بات جو مذہب کی ہے وہ تو اعتقادی حصہ ہے۔باقی رہا عملی حصہ سو وہ
زمانہ کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔اس لئے قرآن شریف کے احکام پر عمل کرنا
تشحيد الاذهان فروری شاه صلاه

ہمارے لئے ضروری نہیں۔جیسا کہ آجکل سُود لینا جائز ہے۔میں اس وقت
شود کے جواز یا ممانعت پر بحث کر کے جزئیات میں نہیں پڑنا چاہتا بلکہ اس اصل
پر ایک نوٹ لکھنا چاہتا ہوں کہ آیا قرآن شریف کے احکام تبدیل ہو سکتے
ہیں ؟ سو میں راقم مضمون مندرجہ پایونیر کی بات کو بہت حقارت سے دیکھتا
ہوں کیونکہ اس صورت میں قرآن شریف پر یہ اعتراض آتا ہے کہ وہ انسانی
کلام ہے خدائی نہیں۔کیونکہ خدا تو عالم الغیب ہے۔اس نے ہر زمانہ کے
حالات کے مطابق قوانین کیوں نہ اتارے اور دوسری یہ بات ہے کہ اگر
خدا تعالیٰ کا منشا تھا کہ یہ اُمت زمانہ کے حالات کے مطابق جب چاہیے
اور قانون وضع کرے تو قرآن شریف کو ہر زمانہ اور ہر قوم کے لئے کیوں بھیجا ؟
اور یہ کہنا کہ اصول میں تو کچھ تبدیلی نہیں ہو سکتی اس لئے قرآن شریف پر
کچھ اعتراض نہیں ہو سکتا ایک لغویات ہے کیونکہ اصل اصول تو مذاہب
کا خدا کو واحد وقادر ماننا ہے۔سو یہ اور بہت سی قومیں مانتی ہیں۔اسلام
کو خصوصیت کیا ہے اور اسلام کے بھیجنے کی ضرورت کیا پڑی۔اگر اس
طرح عملیات کو چھوڑا جائے تو مذہب تو ایک ڈھکونسلا بن جائے۔ایک
شخص کل اُٹھ کر کہے گا کہ آجکل روزے رکھنے حالات کے بر خلاف ہیں ، دُنیا
تیرہ سو برس میں ترقی کر گئی ہے اس لئے اب یہ حکم منسوخ ہے۔دوسرا
نماز کو فضول قرار دے گا۔تیسرا حج کو لغو اور چوتھا ز کوۃ کو بے ہودہ۔اس
طرح اسلام ایک بازیچہ طفلاں بن جائے گا۔انسان کو چاہیئے کہ بات کہنے
سے پہلے اس کو سوچ لے۔قرآن کا ایک ایک نکتہ اٹل ہے اور ہر ایک
زمانہ میں اس پر عمل ہو سکتا ہے۔اس کا بھیجنے والا عالم الغیب ہے اور
اس نے چونکہ قرآن شریف پر عمل کرنا ہر زمانہ میں ضروری قرار دیا ہے۔اس
لئے اس کا ایک ایک کلمہ ہر زمانہ کے مطابق ہے اور جہاں کوئی خاص
خصوصیت ہے وہاں اس نے خود بتا دیا ہے۔غرض مسلمانوں پر خدا کا
احسان ہے کہ وہ کبھی شرمندہ نہیں ہو سکتے۔ہاں اگر کوئی خود اپنے آپ۔کو ذلیل کرے تو اس کا کیا علاج ہو سکتا ہے۔مرزا محمود احمد شعیدالا زمان
جلد منهم

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر حضرت صاحبزادہ صاحب نے جماعت کو پہلے سے
بڑھ کر ایشیار قربانی محنت اور استقلال کے ساتھ اپنے عظیم مقصد کی پیروی کی جس احسن رنگ میں تلقین
کر
کی اس کا ایک نمونہ تشہید میں شائع ہونے والے متعدد طویل مضامین سے اخذ کردہ ایک مختصر اقتباس
کی صورت میں پیش ہے :
ہمارے ہادی اور رہنما خاتم النبيين محمد مصطفے صل اللہ علیہ وسلم نے
جب اس کام کو پورا کرنے کا ارادہ کیا اور خدائے تعالیٰ نے اُن کو حکم دیا کہ
وہ اسے انجام دیں تو مخالفت اور شرارت کی حد ہو گئی بلکہ اور اس کے اطراف
کے لوگوں نے دس برس تک آپ کو وہ تکلیفیں دیں کہ الاماں ! الاماں نہیاں
تک کہ بنی ہاشم سمیت آپ کو ایک پہاڑی میں تین سال تک محصور رہنا پڑا
اور اہل ملک سے ہر قسم کے تعلقات ٹوٹ گئے اور آپ کے ہاتھ کسی قسم
کا سودا بیچنا یا آپ سے ہمکلام تک ہونا ممنوع قرار دیا گیا۔چنانچہ طائف کا
واقعہ جس میں آنحضرت پر پھر یہ سائے گئے اور آپ کا جسم مبارک سولمان
ہو گیا اور آپ کے پیچھے شریر اور بدمعاش آپ کو دکھ دینے کے لئے لگاتے
گئے ان تکالیف کی جو اس وقت بد معاشوں کے ہاتھوں آپ کو پہنچیں ایک
کھلی مثال ہے۔اس کے علاوہ وہ تکالیف جو آپ کے صحابہ کو اس راہ
میں پیش آئیں ایک سخت سے سخت دل والے انسان کو کینیا دینے کے
لئے کافی ہیں۔اُن کو پیٹا گیا اور لوٹا گیا اور بے عززت و بے حرمت کیا گیا اور
ہر قسم کے عذاب دیئے گئے۔صرف اس لئے کہ انہوں نے اسلام کو اختیار
کیا تھا اور اس کے پھیلانے کے لئے اپنی جانیں بیچ دی تھیں۔وہ مستل
کئے گئے اپنے گھر بار سے نکالے گئے اور وطن سے بے وطن ہوئے اُن
کے بیچے اور اُن کی بیویاں اُن کی آنکھوں کے سامنے بے رحمی سے ماردی
عمتیں اور یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ انہوں نے آنحضرت کے ہاتھ پیر اس
بات
کا اقرار کیا کہ ہم خواہ کچھ ہو دنیا میں اسلام کی پاک تعلیم کو پھیلائیں گے
چنانچہ قرآن شریف میں آتا ہے کہ
•
44۔۔و
وَمَا نَصمُوا مِنْهُمْ إِلا أَن يُؤْمِنو بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ( البروج : 9) ه ) : ٩
می

٢٣١
یعنی اُن سے دو شمنی نہیں کی گئی مگر اس لئے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان
لاتے یعنی انہوں نے اسلام کی پیروی کی اور احادیث سے ثابت ہے کہ ایک
دفعہ کفارہ مکہ نے آپس میں مشورہ کر کے نبی کریم کو کہلا بھیجا کہ ہم آپ کی ہر
ایک بات کو ماننے کے لئے تیار ہیں مگر ہمارے بتوں کی برائی نہ کی جائے اور
اس معاملہ میں خاموشی اختیار کی جائے مگر اس کا جواب نبی کریم نے یہی
دیا کہ دنیا کی کوئی خواہش یا لالچ مجھے تبلیغ اسلام سے نہیں روک سکتے ہیں
یہ تمام تکلیفیں جو نبی کریم یا صحابہ کو دی گئی تھیں۔اُن کی اصل غرض یہی تھی
کہ اُن کو اسلام کی تبلیغ سے روکا جائے اور دین سے بنا کر دنیا کی طرف متوجہ
کیا جائے پھر اس زمانہ میں ہی دیکھ لو کہ جب خدائے قادر نے حضرت مسیح موعود
کو اس کام پر مامور کیا تو دنیا نے آپ سے کیسا سلوک کیا۔آپ وہی تھے کہ
جن کو براہینِ احمدیہ کے شائع ہونے پر ہندوستان کے ہر گوشتہ کے لوگوں نے
مجدد قبول کر لیا تھا اور ہر ایک مسلمان کی آنکھیں آپ پر لگی ہوئی تھیں اور سہر
ایک دل اس امید سے پر تھا کہ ایک دن یہ مئے عرفان کا ساقی شراب محدت
پلا کر تمام ہندوستان
کو نشہ حقیقی میں مخمور کر دے گا۔لیکن جونہی خدائے تعالیٰ
کی آواز نے آپ کے دل میں پکار کر کہا کہ سُن ! میں تجھے اسلام کی خدمت
کے لئے مامور کرتا ہوں۔تو مسلمانوں اور دیگر قوموں کو ہدایت دے اور اُن
کی آنکھوں کو کھوں تاکہ بجائے ایک سیاہ اور بدنما چہرے کے انہیں اسلام
کا نورانی چہرہ نظر آئے اور میں تجھے اس خدمت کے لئے مسیح موعود کا عہدہ
دیتا ہوں۔بس پھر کیا تھا، چار دانگ میں شور مچ گیا کہ کافر ہے کا فر ہے۔تم
نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ آپ کو دکھ دینے کے لئے کیسی کیسی کوششیں
کی گئیں یکفر کا فتوی لگایا گیا گالیاں دی گئیں اور آپ کی نسبت ایسے ایسے بے حیاتی
کے کلمے کے گئے کہ ایک مولوی کی زبان سے نکلنے تو الگ ایک گھنگی بھی اُن
کے بولتے ہوئے جھجک جاتا ہے شیطوں کے ذریعہ اشتہاروں کے ذریعہ اخباروں
کے ذریعہ اور کتابوں کے ذریعہ آپ پر ایسی ایسی ہمتیں لگائی گئیں اور وہ وہ
جھوٹ باندھے گئے کہ معاذ اللہ ! پھر زبانی تکلیفوں سے گزر کر عملی رنگ میں

بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔لدھیانہ کا فساد اور دہی کا ہنگامہ تو خیر مشروع شروع
میں تھا شاء میں جب کہ اس سلسلہ کو ایک خاص ترقی اور یہ ونق بل چکی
تھی امرتسر میں وہاں کے بدمعاشوں نے پتھر پھینکنے کی جو جرات کی اور جس
طرح بلوہ کیا اسکے آپ میں سے بہت سے لوگ چشم دید گواہ ہوں گے۔پھر ا سکے
علاوہ آپ کے قتل کرنے کے منصوبے کئے گئے اور قتل کے مقدمے کئے گئے
خود بے انصافی کر کے انصاف کی عدالتوں سے عدل چاہا گیا۔گورنمنٹ کو بدظن
کرنے کی کوشش کی گئی اور ٹیکس کا مقدمہ کر کے مالی نقصان کا ارادہ کیا گیا
پھر آپ کی ذات کو چھوڑ کر آپ کے متبعین سے بھی نہایت برا اور ڈلیل سلوک کیا گیا
یہاں تک کہ اُن کی چوری اور اُن کی امانت میں خیانت اور اُن کا قتل تک
جائز رکھا گیا۔اور آجکل کے علما نے فتویٰ دے دیا کہ اُن لوگوں کی عورت میں ایک
نکال لیتی جائز ہیں۔وہ گھروں سے نکالے گئے اور اُن کا مال لوٹا گیا۔اُن سے
کلام تک کرنا ایک کبیرہ گناہ قرار دیا گیا۔یہاں تک کہ جو اُن کو سلام کرے وہ
کا فرادر جو اُن کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافراور یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ
انہوں نے مسیح موعود کے ہاتھ پر اس بات کی بعیت کی ہے کہ ہم دین
کو دنیا پر مقدم رکھیں گے یعنی اسلام کا نورانی چہرہ دنیا پر عملاً اور قولا نظا ہر
کریں گے چنانچہ دشمن یہاں تک ترقی کر گئے کہ حضرت مولوی صاحبزادہ سید
عبد اللطیف صاحب اور میاں عبد الرحمن صاحب کا بلی اس راہ میں شہید کئے گئے۔پس اے میرے دوستو با یہ کام جو احمد کی جماعت میں داخل ہو کر
آپ نے اپنے ذمے لیا ہے، کچھ چھوٹا سا کام نہیں اور یہ قطعاً گمان نہیں کرنا
چاہیے کہ آرام اور آسائش کے ساتھ یہ مدعا حاصل ہو جائے گا بلکہ یاد رکھو
کہ اس کام کے پورا کرنے کے لئے طرح طرح کی مشکلات پیش آئیں گی اور
مخالفت اور عداوت کا ایک دریا ہو گا جو تمہاری طرف انڈا چلا آئے گا۔تمہارے
دوست دشمنوں سے بڑھ کر تمہیں ایذا دیں گے اور بہت ہوں گے جن کو تم
وفا دار سمجھتے ہو لیکن جب وہ تمہاری کوششیں اس امر کی طرف مبذول دیکھیں
گے تو بے وفائی کریں گے اور مین سے تمہیں خیر کی امید ہوگی اُن سے شہر پہنچے۔۔

گا۔ابتلاؤں کا اثر و با تمہاری طرف اپنا منہ کھول کر پڑھے گا اور وہ جو شست
اور کمزور ہو گا اس کی خوراک بنے گا۔غرض کوئی مصیبت نہ ہوگی جو تمہیں نہ
سینچے گی اور کوئی دُکھ نہ ہو گا جس کا تمہیں سامنا نہ کرنا پڑے اور کوئی رنج نہ
ہو گا جو تمہیں غمگین نہ کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے اور یہی دعدہ
ہے کہ جب تک وہ کسی کو آن ما نہیں لیتا اور کھوٹے اور کھرے کو پر کچھ نہیں لیتا
اس وقت تک اس کو خدمت دین کے لائق نہیں بناتا اور مومن ہونے کا معزز
خطاب نہیں دیتا خیا نیہ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ
أحَسِبَ النَّاسُ إِن تُترَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَ
هُمْ لَا يُفْتَنُونَ ، وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا فَ
يعْلَمَنَّ الكَذِبین کے ایک جگہ اور فرماتا ہے :-
ولنبلونَكُم بِشِيُّ مِنَ الخوف والجوع و
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ
منَ الْاَمْوَالِ وَالاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّـ
ونه لا به ورود
الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُم مَّصِيبَةٌ
و و احمد
ولا
قالوا إنا لله وإنا إليه راجعون ٥ ا وليك عليهم صلوت
-
من ربهم ورحمة واوليك هم المهتدون۔۔۔پس اس کام کے لئے جو ہم نے اختیار کیا ہے ضرور ہے کہ ہمیں تکالیف
برداشت کرنی پڑیں اور مصیبتوں کا سامنا ہو "
اسی مضمون سے ایک اور اقتباس پیش ہے جس میں آپ بالخصوص نوجوانانِ احمدیت کو خدمت دین
کے لئے آگے آنے کی تلقین بڑے دلنشیں انداز میں کرتے ہیں :-
قرآن شریف میں جہاں بڑی عمر کے لوگوں کے لئے بعض انبار کی مثالیں بیان
کی ہیں، وہاں نوجوانوں کے لئے بھی نظیریں دی ہیں تاکہ عذر نہ کر سکیں۔چنانچہ
العنكبوت ۲۹ : ۳-۴
ة البقره ۲: ۱۵۷ - ۱۵۸

سهم ۳۳
ه والصعت : ١٠٣۔حضرت یوسف علیہ السلام نے بارہ برس کی عمر میں وہ کام کیا ہے کہ دیکھ
کر حیرت ہوتی ہے۔پھر حضرت اسماعیل علیہ السلام کہ جب اُن کی عمر قریباً
تو سال کی تھی تو اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اُن کو فرمایا میں
نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تجھے ذیح کر رہا ہوں۔اس کو سُن کر آپ نے
بڑی دلیری سے فرمایا کہ خدا کی جو مرضی ہے اسے پورا کرو۔چنانچہ قرآن شریف
میں آتا ہے فَبَشِّرَ نَهُ بِغَامٍ حَلِيمٍ هِ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعَى قَالَ يَبْنَى
إِنِّي أَرى فِي الْمَنَامِ انِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرَى قَالَ يَابَتِ
افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُ فِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ ALGOLDEN
حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اس چھوٹی سی عمر میں اپنی جان
تک کی پرواہ نہیں کی اور فوراً خدا کی مرضی پوری کرنے کے لئے تیار ہو گئے
پھر حضرت داؤد علیہ السلام نے بارہ برس کی عمر میں وہ کام کیا کہ حیرت اور
سکتہ ہوتا ہے۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی جو کام ناصرہ اور
اس کے گرد و نواح میں کیا وہ تینتیس برس کی عمر کے اندر ہی تھا۔۔۔۔دوسرے
لوگوں میں بھی اس قسم کی بہت سی نظیریں مل سکتی ہیں۔حضرت علی رضی اللہ
نے جوانی کی عمر میں ہجرت کے دن اپنی جان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بدلہ خطرہ میں ڈال کر ہمارے لئے ایک نیک نظیر قائم کر دی ہے۔اور آپ
لوگوں میں سے بہت سے اس سے واقف ہوں گے کہ بدر کی لڑائی میں
چود کے چود دو برس کے دو لڑکے بھی شریک ہوتے تھے جنہوں نے ابو جبل
جیسے کفایہ ملکہ کے سردار کو پہچان کر جا پکڑا اور بوجہ ہتھیار کے پاس نہ ہونے
کے ایک اور صحابی کی مدد سے اس کو قتل کیا۔پس بے شمار نظیریں انبیائد کی اور اُن کے تابعین کی ایسی مل سکتی
ہیں کہ انہوں نے نو جوانی کی عمر میں اسلام کی خدمت کی اور اس کا روشن چہرہ
دنیا کے سامنے ظاہر کیا۔پس کیا وجہ کہ آجکل کے نوجوان اس کام سے
پیلوستی کریں اللہ
++
سے ماہنامه تشخیة الازبان "قادیان جلد هم نمبر ۶ جولاتی نشده صد ۲۱ تا صد ۲۴۳

·

آج 10 میں سے 10 باقی