باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات
سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 7
Fra
بعض دیگر اہم اور دور رس علمی خدمات
رسالہ تشحید الاذہان کا اجرا
آپ کی تقاریر اور تحریرات سے جو چند اقتباسات نمونہ پیش کئے گئے ہیں وہ محض مختصر تعارف کے
طور پر نمونه از خروارے ہیں اور غالباً قاری کی پیاس مُجھانے سے زیادہ اس کی آتشِ شوق بھڑ کانے
کا کام دیں گے مگر افسوس کہ طوالت کا خوف مانع ہے کہ تمام تقاریر اور تحریرات کو من وعن پیش کیا
جا سکے۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کی سیرت کا ایک قابل قدر مہلو یہ بھی تھا کہ آپ عالم ہی
نہیں تھے بلکہ عالم گر بھی تھے۔اور جہاں خود دن رات حصول علم میں کوشاں تھے وہاں دیگر احباب جماعت
میں بھی علم و فضل کی جستجو اور لگن پیدا کرنے کے لئے بے قرار رہا کرتے تھے۔چنانچہ اس ضمن میں آپ
نے مختلف مضامین اور تقاریر میں قوم کے نوجوانوں کو نہایت موثر رنگ میں نصایح فرمائیں اور کتنی ٹھوس اور
دور رس تدابیر اختیار فرمائیں۔ان میں سے ایک اہم اور قابل ذکر تدبیر رسالہ تشحید الاذہان کی اشاعت
کا انتظام تھا۔چنانچہ اس مرض سے آپ نے نشہ میں ایک انجمن کی بنا ڈالی جیسے انجمن تشحید الاذان
کا نام دیا۔ماہنامہ تشخید الا زبان احمدی نوجوانوں کے لئے علمی مضامین لکھنے کا ایک بہت بڑا محرک
ثابت ہوا۔اس رسالہ کی صورت میں گویا آپ نے ایک چھوٹا سا ایسا کارخانہ قائم کر دیا جس میں اعلیٰ
کے لکھنے والے تیار ہونے لگے۔یہاں تک کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی آئندہ تصنیفی ضروریات کے لئے لکھے۔والوں کی ایک نہایت قابل کھیپ تیار ہو گئی۔یہ رسالہ صرف تجربہ گاہ ہی نہیں تھا بلکہ خو د حضرت صاحبزادہ
صاحب کے مضامین اور سلسلہ کے بعض دیگر صاحب قلم حضرات کے دقیق تحقیقی مضامین کی وجہ سے
اس کے معیار کا شہرہ دور دور تک ہونے لگا۔الحکم ۲۱ فروری شنشله انجمن تشحمید الا زبان کی کوششوں اور رسالہ تشحمید الاذہان کا ذکر کرتے
ہوئے رقمطراز ہے :-
" یہ انجمن احمدی قوم کے نونہالوں کی انجمن ہے جیس کے بانی مبانی احمدی
قوم کے فخر اور مخدوم حضرت صاحبزادہ مرزا البشیر الدین محمود احمد سله الله الاحد
۲۳۶
ہیں۔اس انجمن کے سر پرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو تھے
ہی مگر حضرت خلیفہ المسیح ستمہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتی اور محسن رہے۔انجمن
کے جلسوں میں اپنے بہت سے ضروری کام چھوڑ کر بھی ہمیشہ خوشی سے حاضر
ہوتے اور وقتا فوقتا اپنی تقریروں میں انجمن مذکور کے نوجوان ممبروں کی حوصلہ
افزائی اور تعلیم سے کام لیتے رہتے اور آج میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ
تشحید الاذہان کی موجودہ کامیابی پر سب سے زیادہ خوش اور سب سے
زیادہ مبارک باد کے قابل آپ ہی کا وجود ہے۔اس لئے کہ یہ انجمن
جس کی ترقی اور کامیابی کے آپ دل سے خواہشمند تھے اور ہیں، آپ کے
ہاتھوں میں قائم ہوئی، آپ کے زیر سایہ بڑھی، پھلی پھولی اور ترقی کر رہی ہے
اور اس کے خوشگوار پھیل آج احمد کی قوم کے لئے مایہ ناز ہیں۔حضرت
صاحبزادہ صاحب کے قلم اور زبان کے بیش قیمت جواہرت انجمن تشخید
کے لئے سلسلہ کی تاریخ میں وز یتیم سمجھے جاکر ہمیشہ قابل عزت سمجھے جائیں
گئے۔۔۔اور اب نظر آتا ہے کہ وہ کام جو ابتداء شاید بچوں کا کھیل سمجھا جاتا ہو
ایک ایسا کام ہے جس سے یقینا اللہ اور اس کا رسول خوش ہے اور جیس
پر یقینا وقت آنے والا ہے کہ بڑے بڑے بوڑھوں کو رشک ہوگا - خدمتِ
دین کے لئے بے غرض اور پُر جوش نوجوان تیار کردہ یا چھوٹی اور آسان
بات نہیں ہے۔میں انجمن کے ممبروں کارکنوں اور الیمین کے بانی اور
سرپرست کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔انجمن کا رسالہ تشحید حضرت صاحبزادہ صاحب کی ایڈ میٹری سے
نکلتا ہے اور یہ کوئی مبالغہ نہیں بلکہ بالکل حق بات ہے کہ رسالہ مذکور کے
ایڈیٹر کی زبان اور فلم میں بھی وہی شان جلوہ گر ہے جو ہم سب کے آتا اور
4
محبوب مسیح و مہدی کے زبان اور قلم میں تھی "
اس رسالہ میں چھپنے والے بعض مضامین اتنے بلند پایہ تھے کہ بعض غیر از جماعت اخبارات نے بھی
اُن کو سراہا اور اپنے صفحات کی زینت بنایا۔چنانچہ رسالہ تشحید الاذہان مارچ شاہ اس کا ذکر
کرتے ہوئے لکھتا ہے :-
اس رسالہ کے مضامین کی عمدگی کے لئے اس سے بڑھ کر کیا امر پیش کیا جاسکتا
ہے کہ موافقین کے علاوہ مخالفین نے بھی اس کو پسند کیا ہے۔چنانچہ
اخبار وکیل امرہ نے ایک مضمون سالم کا سالم اپنے پرچہ میں نقل کیا ہے
جس کا ہیڈ نگ کیا تلوار کے زور سے اسلام پھیلا ہے ؟ ہے، از قلم صاحبزادہ
مرزا البشیر الدین محمود احمد صاحب الله۔۔احمدیہ دار المطالعہ اور لائبریری کا قیام
ظاہر ہے کہ تصنیف کے کام کو اچھی کتابوں کا میا ہونا اور مطالعہ کی سہولتیں لازم ہیں۔چنانچہ
اس قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے آپ کی تحریک پر انجمن تشید الاذہان نے قادیان میں پہلا
دار المطالعہ قائم کیا۔تشحمید میں اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ صاحب لکھتے ہیں :-
اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے لازمی ہے کہ ہم اس تمام ذخیرہ کتب
کو جمع کریں جو ہمارے مذہبی علوم کے سیکھنے میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔مگر
قادیان میں اس قسم کی کوئی لائبریری نہیں جہاں بیٹھ کر احمد کی خواہ قادیان
کے یا باہر کے آئے ہوئے کسی وقت کتب دینیہ کے مطالعہ سے اپنے ذخیرہ
معلومات کو بڑھا سکیں، اس لئے انجمن تشخید الاذہان نے فیصلہ کیا ہے
کہ وہ اس ضرورت کو پورا کرے اور حضرت خلیفہ المسیح کے مشورہ سے ایک
دار الکتب یا لائبریری کھولنے کی صلاح ہے جو دن کے اکثر حصہ میں کھلا
رہے گا اور وہ لوگ جو قادیان آتے ہیں بجائے اپنا وقت کسی اور جگہ لگانے
کے اس جگہ بیٹھ کر دینی علوم میں ترقی کر سکیں گے۔اس کتب خانہ میں
حضرت اقدس کی کل کتب اور اشتہار اور دیگر تمام احمدیوں کی کرتا میں خواہ
کسی زبان میں ہوں دیکھی جائیں گی اور اس کے علاوہ کتب حدیث اور
تاریخ وغیرہ بھی رکھی جائیں گی ہے
یہ کام جس محمدگی اور سنجیدگی، جس اہتمام اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا' اس کا ذکر کرتے
له تشوية الازمان تاریخ نشده به تشیید الاذهان جلد ، قلمه ص ۲۸۶۲
PPA
ہوئے اخبار بدر ۱۲رمتی نہ لکھتا ہے :-
" انجمن تشخید خوب ترقی کر رہی ہے۔لائبریری کا انتظام اعلی پایہ پر زیر غور
ہے۔ساڑھے دس ماہ سے جو فہرست کتب تیار ہو رہی ہے انشاء اللہ اسب
جلد مکمل ہونے والی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ عنقریب ہم ہندوستان مصر
کے اردو و عربی چیدہ اخبارات اس کی میز پر دیکھیں گے۔۔۔صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کو نوجوانوں کی سُدھار کا خاص
خیال رہتا ہے۔آپ نے اُن کالجیٹوں یا طالب علموں کے لئے جو بعد
الامتحان یا سمر و کیشن دار الامان میں آتے ہیں، ایک تعلیمی نصاب تیار کیا ہے
جس میں قرآن وحدیث کا ایک حصہ قصیدہ بہشتی وغیرہ شامل ہے۔آپ
بڑی محنت سے اُن کو پڑھاتے ہیں اور عربی سے اور دین سے عمدہ واقفیت
کرا دیتے ہیں۔یہ بہت ہی مفید کام ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشے۔اخبار الفضل کا اجرا
1911
تشخیز اگر چہ جماعت کی علمی ضروریات کو بہت حد تک بڑی عمدگی سے پوری کر رہا تھا، لیکن
حضرت صاحبزادہ صاحب نے بجا طور پر یہ ضرورت محسوس کی کہ جب تک سلسلہ کا ایک باقاعدہ اخبار
جاری نہ ہو صحیح معنوں میں مرکز اور جماعت کے مابین رابطہ قائم نہیں ہو سکتا۔چنانچہ اس شدید ضرورت کو
محسوس کرتے ہوئے آپ نے جون سواء میں الفضل اخبار کا اجراء فرمایا۔یہ اخبار آج تک جماعت احمدیہ کا
مرکزی روزنامه چلا آرہا ہے۔اس بارہ میں اعلان فضل" کے عنوان کے تحت آپ نے ایک اشتہار شائع
کیا جس میں آپ نے اس فلسفہ پر روشنی ڈالی کہ بعض چھوٹے چھوٹے امور کس طرح بڑے ہو جاتے ہیں
اور ایک چھوٹے سے بیج سے کس طرح بڑے بڑے عظیم القامت درخت بن جاتے ہیں۔فرمایا یہی مثال
روحانی سلسلوں کی ہے۔گذشتہ الہی سلسلوں کی طرح جماعت احمدیہ کی ضروریات بھی بڑھتی چلی جارہی
ہیں۔پھر فرمایا :
اس لئے بموجب ارشاد حضرت خلیفہ المسیح تو تھا علی اللہ اس اخبار کو شائع
کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ہمارا کام کوشش ہے۔برکت اور اتمام خدا تعالیٰ
۲۳۹
THE
کے اختیار میں ہے۔لیکن چونکہ یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اس لئے اس
کی مدد کا یقین ہے۔بے شک ہماری جماعت غریب ہے لیکن ہمارا خدا
غریب نہیں ہے اور اس نے ہمیں غریب دل نہیں دیتے۔پس میں امید
رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف پوری توجہ کرے گی۔اور اپنی بے نظیر تہمت
اور استقلال سے کام لے کر جو وہ اب تک ہر ایک کام میں دکھاتی رہی ہے اس
کام کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
مذکورہ بالا تحریر کو صرف ارادوں اور خواہشوں تک ہی نہ رہنے دے۔اور
سلسلہ کی ضروریات کے پورا کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹاتے سائے
A
ران علمی خدمات کے پیچھے قربانی اور ایثار شوق اور جذب کے جو جذبات کار فرما تھے، ان کا کچھ اندازہ
ان ذاتی قربانیوں سے ہو سکتا ہے جو آپ نے اور آپ کے اہل بیت نے ان اخبارات و رسائل کے سلسلہ
میں پیش کیں۔اس ضمن میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی بعض بعد کی تحریرات کے چند اقتباس ناظرین کی
دلچسپی کا موجب ہوں گے :-
رو
" مجھے اس وقت ساٹھ روپے ملتے تھے جن میں سے دس روپے ماہوار تو
تشہیر پر خرچ کرتا تھا۔دو بچے تھے بیوی تھی اور کو کوئی خاص ضرورت
تو نہ تھی مگر خاندانی طور طریق کے مطابق ایک کھانا پکانے والی اور ایک
خادمہ بچوں کے رکھنے اور اوپر کے کام میں مدد دینے کیلئے میری بیوی نے بھی
ہوئی تھی۔سفر اور بیماری وغیرہ کے اخراجات بھی اس میں سے تھے پھر مجھے
کتابوں کا شوق بچپن سے ہے چنانچہ اس گزارہ سے اپنی علمی ترقی کے
لئے اور مطالعہ کے لئے کتابیں بھی خرید تا رہتا تھا اور کافی ذخیرہ میں نے جمع
کر لیا تھا یہ ہے
بدر اپنی مصلحتوں کی وجہ سے ہمارے لئے بند تھا۔الحكم اوّل
تو ٹمٹماتے چراغ کی طرح کبھی کبھار نکلتا تھا اور جب نکلتا بھی تھا تو اپنے
جلال کی وجہ سے لوگوں کی طبیعتوں پر جو اس وقت بہت نازک ہو چکی تھیں
بہت گراں گزرتا تھا۔دیوی ایک بالا ہستی تھی جس کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا
له "بدر" قادیان در جون ۱۹۱۳، ص۱۷ تا ۲۰ له الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹
۲۴۴۰
تھا۔میں بے مال وزر تھا۔جان حاضر تھی۔مگر جو چیز میرے پاس نہ تھی وہ
کہاں سے لاتا۔اس وقت بسلسلہ کو ایک اخبار کی ضرورت تھی جو احمدیوں
کے دلوں کو گرماتے۔اُن کی شہستی کو جھاڑے۔اُن کی محبت کو اُبھارے،
اُن کی ہمتوں کو بلند کرے اور یہ اخبار ثریا کے پاس ایک بلند مقام پر بیٹھا
تھا۔اس کی خواہش میرے لئے ایسی ہی تھی جیسے ثریا کی خواہش۔نہ وہ
ممکن تھی نہ یہ۔آخر دل کی بے تابی رنگ لائی۔اُمید کر آنے کی صورت ہوئی۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے میری بیوی کے دل میں اسی طرح تحریک کی جس طرح خدیجہ
رضی اللہ عنہا کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تحریک کی
تھی۔انہوں نے اس امر کو جانتے ہوئے کہ اخبار میں روپیہ لگانا ایسا ہی ہے
جیسے کنوئیں میں پھینک دینا اور خصوصاً اس اخبار میں میں کا جاری کرنے
والا محمود ہو جو اس زمانہ میں شاید سب سے زیادہ مذموم تھا اپنے دو
زیور مجھے دے دیتے کہ میں اُن کو فروخت کر کے اخبار جاری کر دوں۔اُن
میں سے ایک تو اُن کے اپنے کڑے تھے اور دوسرے اُن کے بچپن کے کڑے
تھے جو انہوں نے اپنی اور میری لڑکی عزیزہ ناصرہ بیگم سلمہا اللہ تعالی کے
استعمال کے لئے رکھے ہوئے تھے "
بہ زیور حضرت صاحبزادہ صاحب نے خود لاہور جا کر پونے پانچ سو روپے میں فروخت کئے۔یہ
تھا" الفضل" کا ابتدائی سرمایہ ! یہ جیسی قیمیتی امداد تھی اس کا اندازہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ان
الفاظ سے لگایا جا سکتا ہے :-
" اس حسن سلوک نے نہ صرف مجھے ہاتھ دیئے جن سے میں دین کی خدمت
کرنے کے قابل ہوا اور میرے لئے زندگی کا ایک نیا ورق الٹ دیا بلکہ ساری
جماعت کی زندگی کے لئے بھی ایک بہت بڑا سبب پیدا کر دیا۔۔میں حیران
ہوتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ یہ سامان پیدا نہ کرتا تو میں کیا کرتا۔اور میرے لئے
خدمت کا کونسا دروازہ کھولا جاتا اور جماعت میں روز مرہ پڑھنے والا فتنہ
کس طرح دُور کیا جاسکتا ہے
له الفضل ٢٨ دسمبر له صية - ٢٨
آخر پر ہم حضرت مولوی شیر علی صاحب بی۔اے کے ایک اقتباس پر اس باب کو بند
کرتے ہیں۔حضرت مولوی صاحب رضی اللہ عنہ جماعت احمدیہ کے بزرگان اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خدام میں ایک بلند مرتبہ رکھتے تھے۔آپ اپنی نیکی، تقومی بے نفسی اور سادگی میں
ساری جماعت میں معروف دیشہور ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ
کا مبر بھی مقر فرمایا تھا۔آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول میں ایک عرصہ تک مدرس کے فرائض انجام
دیتے رہے اور حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کے استاد بھی رہے۔آپ نے حضرت صاحبزادہ صاحب کی علمی کاوشوں کو جیسا پایا وہ مندرجہ ذیل الفاظ سے ظاہر ہے:
ان پاک جذبات میں سے جنہوں نے ابتدا سے آپ کے اندر نشود نما پائی ایک
جذبہ تبلیغ تھا اور ساتھ ہی اس کے یہ اُمنگ کہ نہ صرف خود اس کام میں
حصہ لیں بلکہ دوسروں کو بھی اس خدمت کے لئے تیار کریں۔جس طرح ایک
ملک کے خیر خواہ اور قوم کے بہی خواہ لیڈر میں یہ تڑپ ہوتی ہے کہ اپنی
گری ہوئی قوم کو ترقی کے اعلیٰ مقام پر پہونچانے کے لئے اور اپنے دشمنوں
سے گھرے ہوئے ملک کو حملہ آوروں کی دستبرد سے محفوظ رکھنے کے لئے اور
اپنے ہاتھ سے نکلے ہوئے علاقہ کو دوبارہ فتح کرنے کے لئے اور دنیا میں اپنی
قوم کی حکومت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے ایک فوج تیار کرے۔اور
اس فوج میں اپنی قوم کے نوجوانوں
کو بھرتی ہونے کے لئے تحریک کرے
اور بھرتی ہونے والوں کو قواعد جنگ کی تعلیم دے اور ان کو ضروری اسلحہ
سے مسلح کرے۔یہی جذبہ لڑکپن کے زمانہ میں آپ کے سینہ میں موجزن تھا
چنانچہ آپ نے اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی حضور علیہ السلام سے اجازت حاصل
کر کے ایک رسالہ جاری کیا۔جس کا نام حضور نے آپ کے ولی خیالات کی
ترجمانی کرتے ہوئے اور اُن اغراض و مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے جن کے
ماتحت آپ نے اس رسالہ کے اجرا کا ارادہ فرمایا تھا، تشحید الاذہان رکھا۔یعنی ایسا رسالہ جس میں مضمون نویسی کی مشق کر کے سلسلہ کے نوجوان اپنی
علمی طاقتوں اور اپنے ذہنوں کو تیز کریں گے اور آپ نے اس رسالہ
۲۴۲
کے متعلق ایک انجمن قائم کی جس کے سپرد اس رسالہ کا انتظام اور اس
کی ترقی کے لئے کوشش کرنا اور نوجوانوں میں مضمون نویسی اور علمی ترقی
کی رغبت پیدا کرنا تھا۔اور آپ ہر ایک ذریعہ سے کوشش کرتے تھے کہ
کثرت سے لوگ اس تحریک میں شریک ہوں۔رسالہ کے علاوہ آپ نے انجمن تشحید الاذہان کے زیر اہتمام
ایک مجلس بھی قائم کی جس کا نام مجلس ارشاد تھا۔اور اس سے آپ
کی غرض یہ تھی کہ تبلیغی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوان اسلامی جدال
کے لئے اس دوسرے ہتھیار کو بھی چلانے میں مشتاق ہوں جس کا نام
تقریر ہے۔یعنی وہ تحریر اور تقریر دونوں ہتیاروں سے حفاظت اسلام اور
اشاعت اسلام کی لڑائیاں لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں۔پھر چونکہ آپ کی
خواہشات کی جولانگاہ صرف ہندوستان نہ تھا بلکہ آپ تمام دنیا کو اسلام
کے لئے فتح کرنا چاہتے تھے اور آپ کی اسی نوجوانی کے زمانہ میں یہ آرزو
تھی کہ روتے زمین کے شرق و غرب میں اسلام کا جھنڈا لہراتا ہوا دکھائی
دے۔اس لئے آپ نے مجلس ارشاد کے اجلاس دو حصوں میں تقسیم
کر دیتے۔ایک اردو اور ایک انگریزی۔۔۔یہ کوششیں اگر چہ آپ کی عمر
اور قادیان کے حالات کے لحاظ سے چھوٹے پیمانہ پر تھیں، لیکن اِن سے
یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانی کے زمانہ میں ہی آپ کے دل کے اندر کیا
کیا اُبال اُٹھتے تھے اور کھیل کود کے زمانہ میں آپ کے سینہ کے اندر
کس بات کی تڑپ تھی۔پھر جوں جوں آپ کی عمر بڑھتی گئی۔آپ کے کام کا دائرہ بھی زیادہ
وسیع ہوتا گیا۔آپ نے لڑکپن کے زمانہ میں سلسلہ کے نوجوانوں کو اسلام
کی قلمی اور لسانی خدمت کے لئے تیار کرنے کی غرض سے رسالہ تشخید
الادمان مباری کیا تھا اور مجلس ارشاد کی بنیاد ڈالی تھی۔خلافت اُولی
کے زمانہ میں آپ نے تمام جماعت احمدیہ کی تعلیم و تربیت کے لئے
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ کی اجازت سے ایک ہفتہ وار
۲۴۴۳
اخبار جاری کیا جس کا نام الفضل ہے اور جو اس وقت جماعت احمدیہ
کا قومی آرگن ہے۔اور قادیان سے روزانہ شائع ہوتا ہے پھر جماعت میں
تبلیغی روح پھونکنے کے لئے اور رابطہ اخوت و محبت قائم کرنے کے لئے
آپ نے انصار اللہ کی جماعت قائم کی ہے
مالی مشکلات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات نے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مالی مشکلات ذرائع آمد کی کمی اور زمیندارہ انتظام کی کمزوری کو بالکل نمایاں کر دیا تھا۔لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا اصل ورثہ آپ کی روحانی برکتیں تھیں نہ کہ دنیا دی مال و منال - حضرت
ام المومنین رضی اللہ عنہا کو اللہ تعالی نے تربیت کا نہایت لطیف ملکہ اور گہری فراست عطا فرمائی تھی
چنانچہ مالی مشکلات کے اس صبر آزما دور میں حضرت صاحبزادہ صاحب کے خیالات اور جذبات کی رو
کو اصل حقیقت کی طرف مبذول کرنے کی خاطر اپنے لخت جگر کا ہاتھ تھام کر اسے بیت الدعا یعنی
اُس چھوٹے سے حجرہ میں لے گئیں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تخلیہ میں اپنے رب کی عبادت
اور مناجات کیا کرتے تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہاموں والی کاپی نکال کر آپ
کے سامنے رکھ دی اور کہا میں سمجھتی ہوں میں تمہارا سب سے بڑا ور نہ ہے کہیے
لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب خود بھی تو یہی سمجھتے تھے اور اس کے برعکس کسی خیال کا گزرتیک
بھی کبھی آپ کے دل و دماغ سے نہ ہوا تھا۔ہاں ماں نے نہایت پیارے انداز میں اپنا فرض ادا فرما دیا
اور خدا اور اس کے رسول کے حضور سرخرو ہو گئی۔جہاں تک حضرت صاحبزادہ صاحب کے ذاتی خیالات
کا تعلق ہے نہ کبھی پہلے آپ نے سلسلہ کے اموال کو اپنا سمجھا نہ بعد میں۔ہاں ہمیشہ اپنے اموال
کو سلسلہ
احمدیہ کی ملکیت سمجھتے رہے۔ایک مرتبہ بعض نا سمجھ احمدیوں نے بظاہر اخلاص کے رنگ میں آپ کو مشورہ دیا کہ جو چندے آتے
ہیں وہ کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ہی آتے ہیں اس لئے آپ مطالبہ کریں کہ ان
چندوں میں سے ہمارا حصہ بھی مقرر ہونا چاہیے۔حضرت صاحبزادہ صاحب فرماتے ہیں کہ میں اس وقت بخیر تھا
مگر یہ مشورہ مجھے اتنا بُرا معلوم ہوا کہ میں نے کمرے کے باہر ٹہلنا شروع کر دیا کہ مجھے جو نہی موقع ملے ہیں والدہ
ے روزنامہ "الفضل قادیان در نومبر شاه صده
مه له الفضل له الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۵۵ ء
هم ۲۴۷
سے اس کے متعلق بات کروں اور حب موقع ملا تو میں نے کہا کہ یہ چندے کیا ہماری جائیداد تھی ؟ یہ تو
خدا تعالیٰ کے دین کے لئے ہیں ان میں سے حصہ لینے کا کسی کو کیا حق ہے ؟
ایک اور دوست نے غالباً حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے منشا سے یہ تجویز پیش کی
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے لئے گزارہ مقرر کرنا چاہیے۔لیکن آپ نے کہا ہم
اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔یہ جواب سن کر اس دوست نے کہا پھر آپ لوگوں کے گزارے کی کیا صورت
ہوگی۔آپ نے جواب دیا ہم بندوں کے کیوں محتاج ہوں اگر اللہ تعالی کا نشا زندہ رکھنے کا ہوگا تو وہ
خود انتظام کر دے گا اور اگر اس نے مارتا ہے تو وہ موت زیادہ اچھی ہے جو اس کے منشا کے ماتحت
ہو۔ادھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ آپ کی دینی مصروفیات اور مالی مشکلات سے بے خبر نہ
تھے۔چنانچہ حضور نے ایک دن آپ کو بلایا اور کہا ہم آپ لوگوں کو اپنے پاس سے کچھ پیش نہیں
کرتے بلکہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے جس کے ماتحت میں نے گزارہ کی تجویز کی
ہے۔اور الہام میں رقم تک مقرر ہے اس لئے بلا تمنا اور بلا مطالبہ خدا کے منشا کے مطابق جو گزارہ خلیفہ
وقت مقرر کرے اس کے قبول کر لیتے ہی میں برکت ہے۔چنانچہ آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کے مطابق خلیفہ وقت کے ارشاد کے سامنے
سر تسلیم تم کر دیا۔اور اللہ تعالیٰ کی منشا اور خلیفہ وقت کے حکم کے مطابق یہ گزارہ قبول کر لیا۔لیکن باوجود
ذائی ضروریات اور مالی مشکلات کے آپ اس مقررہ گزارہ سے کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس
کے دین کی بقا کے لئے کھلے ہاتھوں خرچ کرتے رہے۔انجمن کے اس مقررہ گزارہ پر ہی آپ کے اخراجات کا مدار نہ تھا بلکہ زمیندارہ یا دوسرے ذرائع
سے جو تھوڑی بہت آمدنی ہوئی اس کا بھی ایک معقول حصہ آپ اللہ تعالی کی راہ میں پوری بشاشت
کے ساتھ خرچ کرتے رہتے۔پہلے رسالہ تشحی الاذہان کے اخراجات کا ایک معتد بہ حصہ اپنی گرہ سے
ادا کرتے رہے۔پھر جب اخبار الفضل جاری کیا تو اس کے ابتدائی اخراجات بھی خود اُٹھائے۔مقررہ
جماعتی چندوں میں باقاعدہ حصہ لینے کے علاوہ اس زمانہ میں پیش آمدہ دوسری قومی اور ملکی ضروریات میں
بھی حسب استطاعت حصہ لیا۔مہمانداری تو آپ کے خاندانی اوصاف میں شامل تھی۔پھر جس قدر بھی انڈین
یا بیرون ملک آپ نے علمی، تفریحی یا حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے حکم سے تبلیغی سفر کئے :
ان میں اپنی گرہ سے خرچ کیا اور باوجود حق کے جماعت کے بیت المال سے ایک پیسہ وصول کرنے کے
بھی روا دار نہ بنے۔
۲۴۵
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کا
منظوم کلام
حضرت صاحبزادہ صاحب کا عارفانہ منظوم کلام پہلی مرتبہ متی ء میں شائع ہوا۔آپ کی
پہلی نظم تنش کی ہے جب کہ آپ شاد تخلص کرتے تھے شعر و سخن کے باب میں آپ کا مسلک کیا
رہا ہے، اس پر آپ خود ہی روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں :
میں کسی نظم کو شاعری کے شوق میں نہیں کہتا ہوں۔بلکہ جب تک ایک خاص
جوش پیدا نہ ہو۔نظم کہنا مکروہ سمجھتا ہوں۔اس لئے درد دل سے نکلا ہوا
کام سمجھنا چاہئے۔بعض نظم نا مکمل صورت میں پیش کرنے سے میرا مقصد
میرا
یہ ہے تاکہ لوگ دیکھیں کہ شاعری کو بطور پیشہ نہیں اختیار کیا گیا۔بلکہ جب
کبھی قلب پر کیفیت ظاہر ہوتی تو اس کا اظہار کر دیا جاتا ہے اور پھر یہ
خیال نہیں ہوتا کہ اس کو مکمل بھی کیا جاوے۔چونکہ میں تکلف سے شعر نہیں
کہتا۔ٹوٹے ہوئے دل کی صدا ہے۔پڑھو اور غور کرو۔خدا کرے یہ درد بھرے
کلمات کسی سعید روح کے لیئے مفید و با برکت ثابت ہوں یا اے
کلام محمود
باب رحمت خود بخود پھر تم پر وا ہو جائے گا جب تمہارا قادر مطلق خدا ہو جائے گا
جو کہ شمع روتے دلبر پہ فدا ہو جائے گا خاک بھی ہو گا تو پھر خاک شفا ہو جائے گا
مدتی دوران کا جو خاکپ ہو جائے گا مہر عالم تاب سے روشن ہوا ہو جائے گا
دیکھ لینا ایک دن خواہش پر آئے گی میری میرا ہر ذرہ محمد پر فدا ہو جائے گا
لے تاریخ احمدیت جلد ۴ ص۴۷۳
۲۴۶
نقش پا پر جو محمد کے پہلے گا ایک دن پیروی سے اس کی محبوب خدا ہو جائے گا
کی
ہیں در مالک یہ بیٹھے ہم لگانے مملکی ہاں کبھی تو نالہ اپنا بھی کر سا ہو جائے گا
عشق مولا دل میں جب مستور ہو گا موجزن یاد کر اس دن کو تو پھر کیا سے کیا ہو جائے گا“
ے
مناجات بدرگاه ایزدی
اے میرے مولی مرے مالک مری جاب کی سیر مبتلا ئے رنج وغم ہوں جلد سے میری خبر
دوستی کا دم جو بھرتے تھے وہ سب دشمن ہوتے اب کسی پر تیرے بن پڑتی نہیں میری نظر
ہر مولاتو
جبکہ ہر شے ملکہ ہے تیری میرے مولا تو پھر جس سے تو جاتا رہا بتا کہ وہ جانے کدھر
بے کسی میں رہزن رنج و مصیبت آپڑا سب متابع صبر و طاقت ہو گئی زیر و زیر
یا الہی پر جم کر اپنا کہ میں بیمار ہوں دل سے تنگ آیا ہوں اپنی جان سے بیزار ہوں
تحرم خاکی ہوں نہیں رکھتا کوئی پرواہ میری دشمنوں پر بھی گراں ہوں دوستوں پر بار ہوں
کیا کروں جا کر حرم میں مجھ کو ہے تیری تلاش دار کا طالب نہیں ہوں، طالب دیدار ہوں
صبر و تمکیں تو الگ دل تک نہیں باقی رہا راہ اُلفت میں کٹنا ایسا کہ اب نادار ہوں "۔۔۔تو خوب تھا
وہ خواب ہی میں گر نظر آتے تو خوب تھا مرتے ہوئے کو آگے چلاتے تو خوب تھا
دلبر سے رابطہ جو بڑھاتے تو خوب تھا یوں عمر رائیگاں نہ گنواتے تو خوب تھا
اک غمزدہ کو چہرہ دکھاتے تو خوب تھا روتے ہوئے کو آئے ہنساتے تو خوب تھا
محمود دل خدا سے لگاتے تو خوب تھا شیطاں سے اپنا پیچھا چھڑاتے تو خوب تھا
دنیا ئے دُوں کو آگ لگاتے تو خوب تھا کوچہ میں اوس کے دھونی رماتے تو خوب تھا "
کے اخبار بدر قادیان ۲۵ جون شنهای نمبر ۲۵ صدا که بدر هر جولاتی شده یی که مدرسه ار جنوری اشاره شده
صن
جاده