باب سوم حضرت مسیح مو علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال خلافت اولیٰ کا قیام حضرت صاحبزادہ صاحب کی استحکام خلافت کے لیے عظیم خدمات دیگر مشاغل اور مصروفیات

سوانح فضل عمر (جلد اوّل), حصہ 8

۲۴۷
اپیل بخدمت قوم
" یہ وہ نظم ہے کہ جو میری طرف سے ڈاکٹر احمد حسین صاحب لائلپوری نے
سالانہ جلسہ کے موقعہ پر پڑھی۔میں نے اس وقت بھی حاضرین جلسہ کی
خدمت میں عرض کر دی تھی کہ میں شاعری کے شوق میں نظم نہیں کہتا۔بلکہ
ایک خاص جوش جب تک پیدا نہ ہو، نظم کہنا مکر وہ سمجھتا ہوں۔اس لئے
سامعین اسے شعر سمجھ کر نہیں بلکہ درد دل سے نکلی ہوئی نصیحت سمجھ کر
سنیں۔اور اب بھی میں گل ناظرین کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ وہ اسے
غور سے پڑھیں اور پھر اس کے مطالب پر غور کریں حتی الوسع اس پر
عمل کرنے کے کوشش کریں۔وما توفیقی الا بالله -
خاکسار مرزا محمود احمد
مدت سے پارہ ہائے جگر کھا رہا ہوں میں یہ رنج در محمن کے قبضہ میں آیا ہوا ہوں میں
میری کمر کو قوم کے غم نے دیا ہے توڑ کسی ابتلا میں ہاتے ہو ا مبتلا ہوں میں
کوشان حصول مطلب دل میں ہوں اس قدر کہتا ہوں تم کو سچ ہمہ تن التجا ہوں میں
کچھ اپنے تن کا فکر ہے مجھ کو نہ جان کا دین محمد متی کے لئے کر رہا ہوں میں
میں رو رہا ہوں قوم کے مرجھائے پھول پر بلبل تو کیا ہے اس سے کہیں خوشنوا ہوں میں
بیمار رُوح کے لئے خاک شفا ہوں میں ہاں کیوں نہ ہو کہ خاک در مصطفے ہوں میں
پھر کیوں نہ مجھ کو مذہب اسلام کا ہو فکر جب جان و دل سے معتقد میبر تا ہوں میں
کہتا ہوں سچ کہ فکر میں تیری ہی فرق ہوں اسے قوم سن کہ تیرے لئے کر رہا ہوں میں
کیا جانے تو کہ کیسا مجھے اضطراب ہے
ایسا تیاں ہے سینہ کہ دل تک کباب ہے
ه تشید الازمان ماہ فروری نشده مدت ۱ تا ۱۹
لے

نواتے محمود
ر محمود خدا حال پریشاں
کردیں اور اس پر دے میں نہین کوپیشیاں کر دیں
خنجر ناز یہ ہم جان کو قربان کر دیں اور لوگوں کے لئے راستہ آسان کر دیں
کھینچ کر پردہ سُرخ یار کو عریاں کر دیں وہ ہمیں کرتے ہیں ہم اُن کو پیشیاں کر دیں
نغمه محمود
مجھ سا نہ اس جہاں میں کوئی دلفگار ہو جس کا نہ یار ہو نہ کوئی غمگسار ہو
کتنی ہی پل صراط کی گوتیز دھار ہو یا رب میرا وہاں بھی قدیم استوار ہو
تقویٰ کی جڑ یہی ہے کہ خالق سے پیار ہو گو ہاتھ کام میں ہوں مگر دل میں یار ہو "
نواتے محمود
ہاتے وہ دل کہ جسے طرز وفا یاد نہیں وائے وہ رُوح جسے قولِ مبلی یاد نہیں
بے حسابی نے گناہوں کی مجھے پاک کیا میں سراپا ہوں خطا کوئی خط یاد نہیں
درد دل سوز جگر اشک رواں تھے میرے دوست یار سے مل کے کوئی بھی تو رہا یاد نہیں
ایک دن تھا کہ محبت کے تھے مجھ سے اقرار مجھ کو تو یاد ہیں سب آپ کو کیا یاد نہیں
ہم وہ ہیں پیار کا بدلہ جنہیں ملتا ہے پیار بھولے میں روز جزا اور جزا یاد نہیں"
سے
یادِح
وہ نکات معرفت بتلائے کون جارم وصل دار با پلوائے کون
دلز
ڈھونڈتی ہے جلوۂ جاناں کو آنکھ چاند سا چہرہ ہمیں دکھلائے کون
له اخبار بدس قادیان ۲۹ اپریل شده ست که بدر ۳ ۱ متی شده صد سے بدر - ۲ رمتی شاه

"
۲۴۹
کون دے دل کو تسلی ہر گھڑی اسب آڑے وقتوں میں آڑے آئے کون
کون دکھلاتے ہمیں راہ ہدی حضرت باری سے اب ملواتے کون
سرد مہری سے جہاں کی دل ہے مرد گرمتی تاثیر سے گرماتے کون
کون دُنیا سے کرے ظلمت کو دور راہ پر بھولے ہوؤں کو لاتے کون
میرے واسطے زاری کرے درگورتی میں میرا جائے کون
دہ گل رعت ہی جب مر کھا گیا پھر بہب ار جانفزا دکھلائے کون
گل نہیں پڑتی اسے اس کے سوا اس دل غمگین کو سمجھائے کون
اے مسیحا تیرے سودائی جو ہیں ہوش میں مبتلا کہ ان کو لائے کون"
زمزمی
فی کمر معظم جاتے ہوئے یہ نظم صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے لکھی
روڑے جاتے ہیں یہ امید تمنا سوئے باب شاید آجائے نظر روتے دل آیا ہے نقاب
یا انہی ! آپ ہی اب میری نصرت کیجئے کام لاکھوں ہیں مگر ہے زندگی مثل حجاب
کیا بتاؤں کس قدر کمزوریوں میں ہوں پھنسا سب جہاں بیزار ہو جاتے جو ہوں میں بے نقاب
میں ہوں خالی ہاتھ مجھے کو یونسی جانے دیجئے شاہ ہو کر آپ کیا لیں گے فقیروں سے حساب
میری خواہش ہے کہ دیکھوں اس مقام پاک کو جس جگہ نازل ہوئی مولا تیری ام الکتاب
این ابراہیم آتے تھے جہاں باتشنہ لب کر دیا خشکی کو تو نے اُن کی خاطر آب آب
میرے والد کو بھی ابراہیم ہے تو نے کہا جس کو جو چاہے بنائے تیری ہی عالی جنا ہے
ابن ابراہیم بھی ہوں اور تشتہ کب بھی ہوں اس لئے جاتا ہوں میں مکہ کو با امید آب
چشمه انوار میرے دل میں جاری کیجئے پھر دکھا دیجئے مجھے عنوانِ رُوئے آفتاب
له بدی قادیان ۲۷ ر مستی نشده ص ۳
۱۹۱۳
سے تشحید الا زبان ماہ فروری سلسله صله

۲۵۰
وو
یا د حبیب
اسے چشمہ علم و ہڈی اے صاحب فہم وذکا اسے نیک دل اسے باصفا اسے پاک طینت با حیا
اسے مقتدا اے پیشوا اے میرزا اسے رہنما اسے مجتبی اسے مصطفیٰ اسے نائب رب المورتی
کچھ یاد تو کیجئے ذرا ہم سے کوئی اقرار ہے
دیتے تھے تم مردم خبر ندھتی تھی جس
کہاں گھر مٹ جائے گا سب شور و شرموت
آتنگی شیطان پر
پاؤ گے تم فتح و ظفر ہوں گے تمہارے بحروبر آرام سے ہوگی بسر ہوگا خُدا میقہ"
واں تھے یہ وعدے خوبستہ یاں حالت ادبار ہے
چھینے گئے ہیں ملک سب باتی ہیں اب شام پر پیچھے پڑا ہے اُنکے اب دشمن لگاتے تا نقب
ہم ہو رہے ہیں جاں بلب بنتا نہیں کوئی سبب ہیں منتظر اس کے کہ کب آئے ہمیں امداد آب
پیالہ بھرا ہے لب طلب ٹھو کر سہی اک
درکار ہے
کیا آپ پر الزام ہے یہ خود ہمارا کام ہے غفلت
کا یہ انجام ہے سیتی کا یہ انعام ہے
قسمت یونسی بد نام ہے دل خود اسیر دام ہے اب
کس جگہ اسلام ہے باقی فقط اک نام ہے
ملتی نہیں کے جام ہے بس اک نہیں آزار ہے
لے
1917
له تشحید الاذہان مارچ ۱۹۱۳ ص۱۵۳٬۱۵۲۔۔

۲۵۱۔۔مختلف سفروں کی رو نداد
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے چھ سالہ دور خلافت میں حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد کو متعد د سفر پیش آئے جن کی ظاہری غرض خواہ کچھ بھی ہولیکن عملاً یہ تمام سفر
ایک ہی مقصد کو پورا کر رہے تھے اور کوئی ایک بھی سفر ایسا نہ تھا جس میں بیشتر وقت خدمت دین
میں صرف نہ ہوا ہو۔جلسوں میں شمولیت اور تقریروں کے علاوہ احباب جماعت کی تربیت اور غیر انہ
جماعت دوستوں سے مذہبی امور پر تبادلہ خیالات میں اکثر وقت گزر جاتا۔ان سب مصروفیات سے
جو وقت سیر و سیاحت کے لئے بچتا اور قدرتی مناظر کی سیر یا قابل دید تاریخی اور مقدس مقامات کی
زیارت پر خرچ ہوتا، وہ بھی عملاً خدمت دین ہی کا ایک حصہ تھا کیونکہ جیسا کہ آپ کے سفروں کی رو تداد
کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے یہ وقت بھی آپ اہم دینی اور قومی مسائل پر فکر و تدبر میں خرچ کرتے اور
جیسے ایک عاشق کو مختلف حسین مواقع یا مناظر اپنے محبوب کی یاد دلاتے ہیں اسی طرح سیر و تفریح
کے دوران مختلف اثر پذیر نظارے آپ کے جذبات اور افکار کے دھاروں کا رخ دینی اور قومی
مسائل کی طرف پھیر دیتے تھے اور بسا اوقات آپ گہری سوچ کی جھیل میں غوطہ زن ہو کر بیش قیمت
افکار و نظریات کے موتی چن لاتے۔پس جسمانی سیر کے ساتھ ساتھ ایک سیر روحانی بھی جاری رہتی
رساله تشحید شاہ کے ایک پرچہ میں آپ کے مختلف سفروں کی ایک رو نداد شائع ہوئی تھی
جس میں خلافت اُولیٰ کے صرف پہلے سال کے سفروں کا مختصر ذکر ہے۔ہم اس میں سے ایک اقتباس
درج کرتے ہیں جس سے آپ کے سفروں کا وہ ظاہری پہلو قارئین کے سامنے آجائے گا جسے ایک صحافی
کی آنکھ نے دیکھا۔اس کے بعد ہم خود حضرت صا حبزادہ صاحب کی زبانی آپ کے بعض سفروں کی رو نداد
پیش کریں گے جسے دیکھ کر قارئین آپ کے سفروں کے باطنی پہلو کا بھی کسی حد تک نظارہ کر سکیں گے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی سیرت اور کردار کے مطالعہ کا یہ بھی ایک دلچسپ طریق ہے :۔۔۔۔آپ مختلف مقامات میں تبلیغ اسلام کے لئے لیکچر دیتے ہیں اور جہاں
کہیں آپ
کو باہر کسی شہر میں جانے کا اتفاق ہوتا ہے، فوراً لیکچر دیتے ہیں۔آپ کا سب سے پہلا سفر جو اس غرض کے لئے ہوا، بیگو وال کی طرف
19۔9

۲۵۲
تھا جہاں آپ با اجازت حضرت امیر المومنین شادی کے موقع پر گئے تھے
اور آپ نے وہاں پہنچ کر خلق اللہ کو اپنے لیکچر سے فائدہ اُٹھانے کا موقع دیا
پھر سالانہ جلسہ کے کچھ دن پہلے جب کہ ایک طرف انجمن تشخید
الاذہان کی اہم ذمہ داریاں اور دوسری طرف صدر انجمن احمدیہ کی ضروریات
قادیان میں رہنے پر آپ کو مجبور کرتی تھیں ' حسب
الحکم حضرت امیر المومنین
آپ کو انجمن احمدیہ کا ٹھ گڑھ ضلع ہوشیار پور کے جلسہ پر جانا پڑا۔پھر آپ نے تشویند الاذان کے سالانہ جلسہ پر ایک بڑا مبسوط لیکچر
دیا جو اس رسالہ کے اسی سال کے پہلے پرچہ میں شائع ہو چکا ہے۔اس
کے بعد مارچ کے آخری عشرہ میں نوجوان احمد کی طلباً لا ہور نے اپنی امین
"الاخوان" کے سالانہ جلسہ پر آپ کو مدعو کیا۔آپ باوجودیکہ سفر کے بالکل
نا قابل تھے۔کیونکہ آپ کو ایک بہت سخت چوٹ لگی تھی اور اسی حالت
میں کہ ڈاکٹر صاحبان بھی آپ کو باہر جانے کا مشورہ نہ دیتے تھے' با جارات
ضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح لاہور پہنچے۔جب آپ جلسہ کے دن متظام
جلسہ پر پہنچے تو آپ کے سخت درد ہو رہی تھی اور کھڑا ہونے کے قابل
نہ تھے پر لفضل ایزدی آپ میں وقت کھڑے ہوئے فوراً درد رفو چکر ہوگیا
اور آپ نے آرام کے ساتھ ایک اعلیٰ لیکچر دیا۔اس کے بعد آپ نے ایک لمبا دورہ کیا جس میں چار لیکچر دیئے۔آپ مارچ کے خاتمہ پر قادیان دار الامان سے اپنی والدہ محترمہ حضرت
ام المومنین کے ساتھ دہلی کی طرف روانہ ہوئے۔راستہ میں آپ چند روز
کیوں تھلہ میں ٹھہرے۔چونکہ انجمن احمدیہ لاہور کا سالانہ جلسه به یادگار حضرت
رسول کریم صلی الله عليه وسلّم ۱۲ ربیع الاول مطابق د ر ا پریل شنشله
کو لیکچر ہونا تھا۔اس لئے آپ کیپور تھلہ سے لاہور روانہ ہوئے اور وہاں
لیکچر دیا۔اس جگہ سے فارغ ہو کر آپ دہلی میں حضرت ام المومنین کی
خدمت میں بجا حاضر ہوتے اور وہاں دہلی میں اور اپریل کو لیکچر دیا۔پھر چونکہ
ار اپریل کو انجمن احمدیہ قصور کا سالانہ جلسہ تھا جس میں آپ کو مدعو کیا گیا تھا

۲۵۳
اس لئے آپ تصور پہنچے اور وہاں جلسہ میں ایک لیکچر دینے کے بعد جلسہ
سے فارغ ہو کر دوبارہ حضرت اُم المومنین کی خدمت بابرکت میں دہلی میں
جاکر حاضر ہو گئے۔جہاں آپ نے ا ر اپریل کو ایک عام لیکچر دیا اور وہاں
سے آپ دار الامان تمہ خیریت مع حضرت ام المومنین واپس پہنچے۔اس
آخری سفر کے مفصل حالات بدر میں شائع ہونگے۔لیکن ایڈیٹر صاحب ممدوح
نے آج ہی میری التجا پر اس بات کو منظور فرمایا ہے کہ موخر الذکر تقریریں
کو رسالہ میں شائع کیا جائے جس کے لئے میں ناظرین کو مبارک باد دیتا
ہوں۔جائنٹ ایڈیٹر یہ کئے
انجمن احمدیہ فیروز پور کا سالانہ جلسه ۲۹- ۳۰ متی شانہ کو منعقد ہوا۔اس میں ۲۹ متی کو دوسرے
اجلاس میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی تقریر ہوتی۔ایڈیٹر الحکم نے اس کے متعلق لکھا کہ :
حکیم احمد حسین صاحب کی نظم کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین
محمود احمد صاحب کا لیکچر تھا جو آپ نے اس مضمون پر دیا :
"اسلام کیا ہے اور وہ ہمیں کیا بنانا چاہتا ہے"
یہ لیکچر نہایت قابلیت اور خصوصیت کے ساتھ دیا گیا۔مجھے اس لیکچریز
زیادہ ریمارک کرنے کی ضرورت نہیں۔میں اس لیکچر کو عنقریب شائع
کر دوں گا انشاء اللہ) کیونکہ میں نے اس لیکچر کو خود لکھا ہے اور حضرت
صاحبزادہ صاحب کی اصلاح کے بعد اس کے شائع کرنے کی کوشش
کروں گا۔دما توفيقى الا بالله العلى العظيم
حضرت صاحبزادہ صاحب کے لیکچر کے وقت جناب خواجہ صاحب
(خواجہ کمال الدین صاحب - ناقل) صدر جلسہ تھے۔خواجہ صاحب نے جو ریمارک
اس لیکچر پر کئے ان میں سے دو تین فقرے میں اُنہیں کے الفاظ میں دیست
ہوں۔صاحبزادہ صاحب نے جس قابلیت کے ساتھ اپنے
پچر کو ختم کیا ہے، میں اس پر کچھ کہنے کی ضرورت
پر
نہیں سمجھتا مگر جو حقانیت اُن کے دل پر مرتسم ہے وہ
بڑے بڑے آدمیوں میں نہیں۔اگر چہ ہم نے کوئی گندی
که تمجید الازمان می شه صد تا ص۱۶۳

۲۵۴
نہیں بنائی مگر میں اتنا کہتا ہوں کہ آپ نے اور
پیروں کے بچے بھی دیکھتے ہیں۔میرے مرشد زاده
اور پیر زادہ کو بھی آپ نے دیکھا ہے کہ وہ قرآن
کریم پر کیسا شیدا ہے اور اس کے حقائق ومعارف
بیان کرنے میں کیسا قابل ہے۔اس قسم کے ریمارکس کے بعد جن میں حضرت صاحبزادہ صاحب کے مضمون
کی بے حد تعریف تھی، خواجہ صاحب نے دوسرے اجلاس کو ختم کیا۔اس
سفر ملتان
2
نومبر منشاء میں جماعت احمدیہ ملتان کے بہت اصرار پر اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کی احیات
سے حضرت صاحبزادہ صاحب نے ملتان کا سفر کیا اور ملتان میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب فرمایا۔اس قافلہ کو قادیان سے روانگی کے وقت خود حضرت خلیفہ المسیح نے رخصت کیا اور فرمایا :
" میں نے بہت دعا کی ہے۔عمان میں شیعہ بہت ہیں
پر تم چار یار وہاں جاتے ہو۔نرمی سے وعظ کرد سخت
کلامی نہ کرو۔دعاوں سے بہت کام لو۔امیر بنا بنایا
تمہارے ساتھ ہے"
آپ کا اشارہ حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف تھا کیونکہ آپ وند کے
امیر تھے۔آپ نے جمعہ لاہور میں پڑھایا اور خطبہ میں خلافت کے برکات
اور رحمت کا بیان کیا اور اس کی مخالفت کا خلاف قرآن و حدیث و تعامل
صحابہ ہونا ثابت کیا اور جماعت کو تاکید فرمائی کہ اختلافات میں نہ پڑیں۔کوئی امر شتر اُن کے علم میں آدے تو اپنی مجلسوں میں اس پر مباحثات
نہ کریں بلکہ ایسے معاملات حضرت خلیفہ اسیح تک پہنچا دیویں اور پھر وہاں سے
جو حکم آوے اس پر عمل در آمد کریں اور جو لوگ خلافت کے خلاف کوئی بکواس کریں
اُن کی مجلسوں میں بیٹھنا اور ان سے تعلق رکھنا غیرت کے خلاف سمجھیں ؟
ه الحكم قادیان در جون نشده، ص۳-۴
درجون
له بد را قادیان ۱۸ ؍ دسمبر ۱۹۱۳ ص ۳ بدر ۱۸؍

۲۵۵
-
بعض دیگر سفر
علم کی تلاش اور تعلیم دین کی اشاعت کا جذبہ عشق کی حدتک پہنچا ہوا تھا۔نہ دن کو آرام کرتے
نہ رات کو چین سے سوتے۔بہر وقت یہی خیال تھا کہ دین احمد کی اشاعت ہو تو کیو نکر دنیا صحیح تعلیم
روشناس ہو تو کس طرح مختلف مقامات پر جو تبلیغی یا تربیتی اجلاس ہوتے حضرت خلیفہ المسیح
رضی اللہ عنہ کی ہدایت پر آپ اُن میں شمولیت فرماتے۔اسی ضمن میں آپ اندرون ملک دہلی ڈاموزی
بنارس کا پورٹ لاہور، متان تصور امرتسر باله وزیر آباد اور دوسرے متعدد مقامات پر تشریف لے
گئے اور بڑے بڑے مجمعوں کو خطاب فرمایا۔جس کا خاص روحانی اثر پیدا ہوا اور متعدد افراد کو قبول حق
کی توفیق می۔جماعت احمدیہ فیروز پور ملتان اور لاہور کے سالانہ جلسوں میں آپ کی پر اثر تقاریر کا ذکر
پہلے گزر چکا ہے۔ور میں آپ حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا کے ساتھ دہلی تشریف لے گئے۔آپ نے آپ
سفر کے تبلیغی حالات انہی دنوں الحکم میں شائع کرائے۔جو بڑے دلچسپ اور معلومات افزا تھے۔دہلی
میں آپ کے دو لیکچر ہوئے۔ایک کا موضوع "اسلام اور آریہ مذہب اور دوسرے کا اسلام اور عیسائیت تھا
دونوں لیکچروں میں دہلی کے معززین کی ایک کثیر تعداد شامل ہوئی۔ایک جلسہ کی صدارت خواجہ حسن
نظامی نے کی۔قیام دہلی کے دوران ہی آپ نے لاہور کے جلسہ سیرت النبی میں شمولیت فرمائی۔اس کے
بعد پھر دہلی گئے۔وہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد جماعت احمدیہ تصور کے سالانہ جلسہ میں شرکت کے لئے
تشریف لے گئے۔چونکہ حضرت ام المومنین ابھی دہلی میں تشریف رکھتی تھیں۔اس لئے قصور کے جلسہ
سے فارغ ہو کر پھر دبلی اُن کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہاں ایک اور روح پرور لیکچر دینے کا موقع
بلا۔دہلی سے واپسی کے وقت آپ نے جن الفاظ میں دُعا کی اُن سے آپ کے دلی جذبات کا اظہار ہوتا
ہے۔آپ نے کہا خدا وہ دن لاتے کہ اس شہر کو بھی خدا ہدایت دے اور اس مٹی سے پھر کسی دن اس
قسم کے برگزیدہ لوگ پیدا ہوں جن کے مزار بکثرت وہاں پائے جاتے ہیں لیے
ہ میں آپ حضرت خلیفہ المسیح رضی اللہ عنہ کے مشورہ کے ماتحت بھائی صحت کی غرض
سے ڈلہوزی تشریف لے گئے۔یہ ایک تفریحی سفر تھا۔لیکن اس میں بھی تبلیغ حق کے فریضہ کا
له الحكم ، رمتی شاه
141

۲۵۶
کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔وہاں ایک پادری سے جس کا نام بیگن تھا نہ ہی مسائل پرتفصیلی کنگو
کی۔بعد میں ڈلہوزی سے واپس آکر آپ
نے اس گفتگو کی تفصیل پہاڑی وعظہ کے نام سے رسالہ شہید
الاذہان میں شائع کرادی۔آپ کے دلچسپ طرز استدلال کے نمونہ کے طور پر اس گفتگو کا ایک حصہ
یہاں درج کیا جاتا ہے :-۔۔مجھے بھی پچھلے دنوں پہاڑ پر جانے کا اتفاق ہوا۔اور وہاں پنجاب کے ایک مشہور و معروف
پادری صاحب سے ہم کلامی کا موقع ملا۔۔۔پاور کی صاحب ہم کو ڈالوڑی کے بازار میں
کتابوں کا ایک بنڈل ہاتھ میں لئے ہوئے نظر آئے جو قریباً تمام کی تمام اسلام کے خلاف تھیں
اور اسی غرض سے لکھی گئی تھیں کہ نادان اور جاہل مسلمانوں کو ٹھسلا کر دائرہ اسلام سے خارج
کرکے مسیح کی بھیڑوں میں شامل کیا جائے۔پادری صاحب نے عبد الملاقات دو رسالے
ہمیں بھی دیئے جن میں اسلام اور اس کے بانی پر مختلف پیرائیوں میں حملے کئے گئے تھے۔انہیں پڑھ کر میری طبیعت میں اور بھی جوش آیا کہ پادری صاحب سے مل کر ضرور چند باتوں
کا تصفیہ کرنا چاہیئے۔اس اتفاقی ملاقات کے دوسرے یا تیسرے دن فرصت نکال
کر میں اور دو اور صاحب
یا دری صاحب کی ملاقات کے لئے گئے۔نصف گھنٹہ کی تلاش کے بعد پادری صاحب کی
گوٹھی کا پتہ لگا۔جو ایک بڑی پرفضا اور خوبصورت مقام پر بنی ہوتی تھی۔۔۔پادری حساب
برآمدے میں ہی کھڑے تھے۔دیکھ کر بڑے تپاک سے ملے اور اندر لے گئے۔اور ملاقات کے
کمرے میں تم تینوں کو بٹھا کر ایک دو منٹ کے لئے باہر تشریف لے گئے۔واپس آنے پر
پادری صاحب نے حسب معمول مختلف واقعات پر گفتگو شروع کی۔اور انگلستان کی موجودہ
حالت پر باتیں ہوتی رہیں۔ان پادری صاحب کا نام بینگن ہے۔۔۔ادھر ادھر کی گفتگو
کے بعد پادری صاحب نے گفتگو کا رخ مسیحیت کی طرف پھیرا اور چاہتے تھے کہ صیحیت
کے متعلق طول و طویل تحصیلوں میں ہم کو لے جائیں اور جو احسانات مسیحیت نے یورپ
پر کتے ہیں اہمارے سامنے بیان کریں لیکن چونکہ وقت کم اور فرصت قلیل تھی میں نے
عرض کی کہ ہم سر دست تثلیث کے متعلق کچھ پوچھنا چاہتے ہیں جسکی پادری صاحب نے
بڑی خوشی سے اجازت دی۔چونکہ میں نے جاتے ہی پادری صاحب سے عرض کر
دیا تھا کہ میں آپ سے جو گفتگو کروں گا وہ طالب حق ہونے کی حیثیت سے کرونگا نہ کہ کسی

ros
ذہب کے پیرو ہونے کی حیثیت سے۔اس لئے میں مندرجہ ذیل گفتگو میں اپنے نام کی جگہ
خاب کے کی ہے۔میں مندرجہ میں
طالب حق کا لفظ استعمال کروں گا۔-
طالب حق پادری صاحب! آپ کا تثلیث کے متعلق کیا خیال ہے ؟
!
پادری صاحب میرا خیال ہے کہ شکلیت تین اقوم کا نام ہے۔ایک اقنوم خدا باپ - ایک
اقنوم مسیح بنیا اور ایک روح القدس۔اور میں ان تینوں کی خدائی کا قاتل ہوں۔طالب حق پادری صاحب ! آپ کی اقنوم سے کیا مراد ہے ؟
پادری صاحب (مسکرا کر اقنوم آپ ہی کی زبان کا لفظ ہے۔طالب حق بے شک ہماری زبان کا لفظ ہے لیکن ہم خدا تعالیٰ کی نسبت اس لفظ کا
استعمال نہیں کرتے۔اس لئے جب خدا تعالیٰ کی نسبت یہ لفظ استعمال
ہو تو ہمیں اس کے معنے سمجھنے میں دقت ہوتی ہے۔پادری صاحب۔میں تو اور اس کے لئے کوئی لفظ تجویز نہیں کر سکتا۔طالب حق اگر آپ اُردو یا عربی میں اس کے لئے کوئی اور لفظ تجویز نہیں کر سکتے تو
انگریزی میں ہی سہی۔پادری صاحب۔انگریزی میں ہم اس کے لئے پر سیو نیلیٹی استعمال کرتے ہیں۔حق میں نے ایک امریکن پادری سے دریافت کیا تھا تو انہوں نے اس کے
معنے کیپیٹی کے بناتے تھے۔پادری صاحب نہیں نہیں اس کے معنے پر سیونیلیٹی کے ہیں۔طالب حق مجھے تو۔۔۔نہ اقوم کے معنی سمجھ آتے ہیں اور نہ پر سیو نیلیٹی کے ہیں آپ
سے کھول کر پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ یہ فرمائیے کہ یہ تینوں کیا حیثیت رکھتے
ہیں۔مثلاً یہی کہ دنیا کا خالق کون ہے ؟
پادری صاحب آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محبت ہے۔اس میں محبت کا مادہ ہے۔وہ چاہتا ہے کہ کسی چیز سے محبت کرے اور یہ تمام دنیا کی چیزیں فانی ہیں
اصلی نہیں ہیں۔اس لئے ضرور کی تھا کہ ایک ایسا وجود ہوتا کہ جس سے
خدا محبت کرتا۔سو اس لئے بیٹے کی ضرورت تھی اور اس کو تو آپ بھی
مانتے ہوں گے کہ اگر کوئی ایسا وجود نہ ہو کہ نہیں سے خدا محبت کرے تو

۲۵۸
وہ محبت فضول جائے گی۔طالب حق پادری صاحب! آپ نے بہت ہی معقول بات فرمائی ہے لیکن میں اس
وقت تثلیث کو سمجھنا چاہتا ہوں نہ کہ تثلیث کی ضرورت کو۔میرا سوال تو
یہ تھا کہ یہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی اور کس نے کی۔پادری صاحب کلمے سے پیدا ہوئی۔خدا نے کی۔طالب حق کلمہ دنیا بن گیا اور یہ دنیا اسی کا حصہ ہے یا خدا نے حکم دیا اور وہ ہو گئی۔پادری صاحب۔(مسکرا کر) اوہو ! ہمارا یہ خیال نہیں ہے کہ دنیا نیست سے پیدا ہوئی۔یہ
آریوں کا خیال ہے۔مجھے سے ایک دفعہ ایک آریہ ملا تھا اور اس نے مجھے
سے پوچھا تھا کہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی۔نیست سے بہت کس طرح
ہو سکتا ہے۔میں نے اُسے جواب دیا کہ ہمارا ہرگز یہ مذہب نہیں کہ نیست
سے بہت نبود خُدا نے حکم کیا ہو جا! وہ ہوگئی ہم نہیں مانتے کہ اس
نے نیست کو کہا کہ تو کچھ بن جا۔طالب حق اوہو! آپ نے بہت اچھا جواب دیا۔اور بہت لطیف بات کہی لیکن میری
کہ
عرض یہ تھی کہ کلمہ سے دنیا پیدا ہوئی یا خدا کے امر پر دنیا موجود ہو گئی۔پاور کی صاحب۔ہاں کلمہ میسج ہے۔انجیل میں لکھا ہے کہ ابتدا میں کلام تھا۔اور کلام خدا
کے ساتھ تھا۔اور کلام خدا تھا۔میں ابتدا میں خدا کے ساتھ تھا۔سب
چیزیں اس سے موجود ہوئیں اور کوئی چیز موجود نہ تھی جو بغیر اس کے
ہوئی۔زندگی اس میں تھی اور وہ زندگی انسان کا نور تھی۔اس سے معلوم
ہوا کہ ابتدا میں خدا کے ساتھ میں تھا اور مسیح سے دُنیا پیدا ہوئی۔آپ
کے مذہب اسلام میں بھی مسیح کو کلمہ کہا گیا ہے۔کیا میں آپ کو اس کی
نسبت کچھ سناؤں ؟
طالب حق پادری صاحب! میں نے آپ
کے ابتدا ہی میں عرض کر دیا تھا کہ میں ایک
ایسے انسان کی حیثیت میں آپ کے پاس آیا ہوں جس کی نظر میں تمام
مذاہب برابر ہیں اور گو میں مسلمان ہوں لیکن اس وقت میں ایسے پیرایہ
میں گفتگو کروں گا گویا گل مذاہب ابھی میرے زیر تحقیق ہیں۔اس لئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی