سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 10

سيرة النبي علي
163
جلد 1
میں ڈالتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی کمال حاصل نہیں ہوتا۔غرض کہ جس طرح بغیر
محنت و کوشش کے خدا تعالیٰ نہیں ملتا اسی طرح اپنے نفس کو بلا فائدہ مشقت میں ڈالنے
سے بھی خدا نہیں ملتا بلکہ الٹا نقصان پہنچ جاتا ہے۔میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ
جنہوں نے اول اول تو شوق سے سخت سے سخت محنت اٹھا کر بعض عبادات کو بجا لانا
شروع کیا اور اپنے نفس پر وہ بوجھ رکھا جسے وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا اور آخر تھک کر
ایسے چور ہوئے کہ عبادت تو کجا خدا تعالیٰ کی ہستی سے ہی منکر ہو گئے اور کہنے لگے کہ
اگر کوئی خدا ہوتا تو ہماری ان محنتوں کو ضائع کیوں کرتا۔ہم تو اس کوشش و محنت سے
ورد وظائف کرتے رہے لیکن وہاں سے ہمیں کچھ اجر بھی نہیں ملا اور آسمان کے
دروازے چھوڑ آسمان کی کوئی کھڑ کی بھی ہمارے لیے نہیں کھلی۔اور جب یہ شکوک ان
کے دلوں میں پیدا ہونے شروع ہوئے تو وہ گناہوں پر دلیر ہو گئے اور وعظ و پند کو
بناوٹ سمجھ لیا اور خیال کر لیا کہ ہم سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں وہ بھی ہماری ہی طرح
تھے اور نَعُوذُ بِاللهِ ان کے دل ہماری طرح ہی تاریک تھے اور لوگوں کو دھوکا دینے
کے لیے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے۔ان واقعات سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بے فائدہ مشقت بھی خطرناک ہوتی ہے اور
نفس کو ایسے ابتلاؤں میں ڈالنا کہ جو غیر ضروری ہیں بجائے فائدہ کے مہلک ثابت ہوتا
صلى الله
ہے۔اسی لیے آنحضرت ﷺ جو تمام دنیا کے لیے رحمت ہو کر آئے تھے اپنے صحابہ
کور و کتے تھے کہ وہ اپنے نفوس کو حد سے زیادہ مشقت میں نہ ڈالیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ
ایک صحابی ایک دوست کے ہاں گئے تو آپ کو معلوم ہوا کہ وہ سارا دن روزہ رکھتا اور
رات کو تہجد میں وقت گزارتا ہے۔اس پر انہوں نے انہیں ڈانٹا جس پر یہ معاملہ
آنحضرت ﷺ کے پاس پہنچا۔آپ نے فرمایا اُس نے ٹھیک ڈانٹا کیونکہ انسان پر
بہت سے حقوق ہیں ان کا پورا کرنا اس کے لیے ضروری ہے 64۔خود آنحضرت ﷺ کا عمل ثابت کرتا ہے کہ آپ ہمیشہ احکام الہی کے پورا

سيرة النبي علي
164
جلد 1
کرنے میں چست رہتے اور ایسے جوش کے ساتھ خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے کہ
جوان جوان صحابہؓ آپ کا مقابلہ نہ کر سکتے تھے۔جیسا کہ میں باتفصیل آپ کی
عبادت کے ذکر میں لکھ آیا ہوں لیکن باوجود اس کے آپ آسان راہ کو قبول کرتے
اور اپنے نفس کو بے فائدہ دیکھ نہ دیتے بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ اُس وقت تک عبادت
کرو جب تک دل ملول نہ ہو جائے۔حضرت عائشہ آپ کے اعمال کی نسبت فرماتی
ہیں مَا خُيّرَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا أَخَذَ أَيْسَرَهُمَا
مَا لَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ 65 رسول اللہ ﷺ کو کسی دو
باتوں میں اختیار نہیں دیا گیا مگر آپ نے اسے قبول کیا جو دونوں میں سے آسان تر تھی
بشرطیکہ گناہ نہ ہو۔اور اگر کسی کام میں گناہ ہوتا تو سب لوگوں سے زیادہ آپ اس
سے بچتے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ آسان راہ کو اختیار کیا کرتے تھے
اور تکلیف میں اپنے آپ کو نہ ڈالتے۔ایک خیال جو اس حدیث سے پیدا ہوسکتا تھا کہ
گویا آپ خدا کے راستہ میں مشقت نہ برداشت کر سکتے تھے (نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
ڈلک) اس کا رڈ بھی خود حضرت عائشہؓ نے فرما دیا کہ یہ بات اُسی وقت تک تھی کہ
جہاں دین کا معاملہ نہ ہو۔اگر کسی موقع پر آسانی اختیار کرنا دین میں نقص پیدا کرتا ہو تو
پھر آپ سے زیادہ اس آسانی کا دشمن کوئی نہ ہوتا۔یہ وہ کمال ہے جس سے آپ کی
ذات تمام انبیاء پر فضیلت رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے رنگ میں کامل تھے لیکن آپ ہر
رنگ میں کامل تھے۔کوئی پہلو بھی تو انسانی زندگی کا ایسا نہیں جس میں آپ دوسروں
سے پیچھے ہوں یا ان کے برابر ہوں۔ہر بات میں کمال ہے اور دوسروں سے بڑھ کر
قدم مارا ہے اور ہر خوبی کو اپنی ذات میں جمع کر لیا ہے۔بے شک بہت سے لوگ ہیں کہ جو اپنی جان کو آرام میں رکھتے ہیں مگر خدا کو
ناراض کرتے ہیں، لوگوں کو نا خوش کرتے ہیں۔بعض خدا کو راضی کرنے کی کوشش میں
اپنے نفس کو ایسے مصائب میں ڈالتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا قرب بھی نصیب نہیں ہوتا اور

سيرة النبي علي
165
جلد 1
آگے سے بھی گمراہ ہوتے جاتے ہیں مگر میرا پیارا ہادی تو ساری دنیا کے لیے ہادی ہو
کر آیا تھا وہ کسی خاص طرز یا مذاق کے لوگوں کا رہبر نہ تھا۔ہر ملک اور قوم کے آدمی
اس کی غلامی میں آئے تھے۔اس نے اپنے اخلاق کا ایک ایسا بے لوث اور مکمل نمونہ
دکھایا ہے کہ کوئی آدمی اس کی غلامی میں آئے ناکام و نامراد نہیں رہتا بلکہ اپنے کامل
دلی مقصد اور مدعا کو پالیتا ہے۔در حقیقت تعصب کو ایک طرف رکھ کر اگر دیکھا جائے تو آپ کی یہ صفت ایک
ایسی حکیمانہ صفت تھی کہ اس پر جس قدر غور کیا جائے اس کے فوائد زیادہ سے زیادہ
روشن ہوتے جاتے ہیں۔ایک ہی نسخہ ہوتا ہے جسے طبیب بھی بتاتا ہے اور ایک بڑھیا
بھی بتاتی ہے لیکن وہ طبیب تو حکمت کی بنا پر اسے تجویز کرتا ہے اور بڑھیا صرف اس
وجہ سے کہ اسے یا اس کے کسی رشتہ دار کو کبھی اس سے فائدہ پہنچا تھا۔یہی فرق
روحانیت کے مدارج میں بھی ہوتا ہے۔بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش
کرتے ہیں مگر ان کے افعال کی بنا جہالت پر ہوتی ہے اور وہ حکمت سے کام نہیں
لیتے۔مگر رسول کریم ﷺ کے تمام کاموں کی بنا علم پر تھی۔آپ خوب جانتے تھے کہ
کسی چیز سے اپنی طاقت سے زیادہ کام لینے کے یہ معنے ہیں کہ اسے ہمیشہ کے لیے کام
سے معطل کر دیا جائے۔اس لیے آپ اپنے قومی کو برمحل اور برموقع استعمال کرتے
تھے جس کی وجہ سے آپ سب مقابلہ کرنے والوں سے آگے نکل گئے اور کوئی انسان
ایسا پیدا نہیں ہوا جو آپ سے آگے نکلنا تو کجا آپ کی برابری بھی کر سکے۔اللَّهُم
صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيْدٌ -
”وقار “ ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں عالی حوصلگی،
طہارت النفس۔وقار حلم اور بڑائی۔چونکہ لوگ عام طور پر اس لفظ کو
استعمال کرتے ہوئے اس کے معانی سے نا واقف ہوتے ہیں اس لیے میں نے
سمجھا کہ اس کے معنی کر دوں تاکہ ناظرین کو معلوم ہو جائے کہ جب میں وقار “ لفظ

سيرة النبي علي
166
جلد 1
استعمال کرتا ہوں تو اس سے میری مراد کیا ہوتی ہے۔چونکہ عام طور سے یہ لفظ اردو
میں عزت“ کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے اور عام لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں
شخص بڑے وقار والا ہے اور اس سے ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ بڑی عزت والا ہے
یا معزز ہے لیکن دراصل اس لفظ سے گو” بڑائی اور عزت“ کے معنے نکلتے ہیں لیکن اس
سے مراد نفس کی بڑائی ہوتی ہے یعنی جس شخص میں چھچھورا پن، کمینگی اور ہلکا پن نہ
ہو، ذرا ذرا سی بات پر چڑ نہ جائے ، لوگوں کی باتیں سن کر اُن پر حوصلہ نہ ہار دے،
مخالف کی باتوں کو ایک حد تک برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہو اسے ”صاحب وقار‘“
کہیں گے۔اور جو رذیل لوگوں کی صحبت میں رہتا ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر چڑ جاتا
ہو، ذرا ذرا سی تکلیف پر گھبرا جاتا ہو، چھوٹے چھوٹے مصائب پر ہمت ہار بیٹھتا ہو وہ
صاحب وقار نہیں ہو گا۔خواہ اس کے پاس کتنی ہی دولت ہو اور کیسے ہی عظیم الشان عہدہ
پر مقرر ہو۔پس گو وقار کے معنوں میں عظمت اور بڑائی بھی ہے مگر میری اس جگہ
”وقار سے وہی مراد ہے جو میں نے پہلے بیان کر دی ہے۔آنحضرت ﷺ کو جو عہدہ اور شان اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی وہ دنیاوی
با دشاہوں سے کسی صورت میں کم نہ تھی۔اور گو آپ خود اپنے زہد و تقویٰ کی وجہ سے
اپنی عظمت کا اظہار نہ کرتے ہوں لیکن اس میں کچھ شک نہیں کہ آپ ایک بادشاہ تھے
اور تمام عرب آپ کے ماتحت ہو گیا تھا۔اور اگر آپ ان سب طریقوں کو اختیار کر لیتے
جو اُس وقت کے بادشاہوں میں مروج تھے تو دنیاوی نقطۂ خیال سے آپ پر کوئی الزام
قائم نہیں ہوسکتا تھا اور آپ دنیاوی حکومتوں کی نظر میں بالکل حق بجانب ہوتے لیکن
آپ کی عزت اس بادشاہت کی وجہ سے نہ تھی جو شہروں اور ملکوں پر حکومت کے نام
سے مشہور ہے بلکہ دراصل آپ کی عزت اس بادشاہت کی وجہ سے تھی جو آپ کو اپنے
دل پر حاصل تھی۔جو آپ کو دوسرے لوگوں کے دلوں پر حاصل تھی۔آپ نے باوجود
بادشاہ ہونے کے اس طریق کو اختیار نہ کیا جس پر بادشاہ چلتے ہیں اور اپنی عظمت کے

سيرة النبي علي
167
جلد 1
اظہار کے لیے وہ نمائشیں نہ کیں جو سلطان کیا کرتے ہیں کیونکہ آپ نبی تھے اور نبیوں
کے سردار تھے اور بادشاہ ہو کر جو معاملہ آپ نے اپنے اتباع سے کیا وہ اس بات کے
ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ آپ کا نفس کیسا پاک تھا اور ہر قسم کے بداثرات
سے کیسا منزہ تھا۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ قَالَ الصَّلَاةُ عَلَى وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ
برُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَى قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ
رَسُوْلُ اللهِ الا الله ووَلَوِ اسْتَرَدْتُهُ لَزَادَنِي 66 میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا
کونسا عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پیارا ہے؟ فرمایا نماز اپنے وقت پر ادا کرنا۔میں
نے عرض کیا یا رسول اللہ ! پھر کونسا عمل ؟ فرمایا کہ والدین سے نیکی کرنا۔میں نے عرض
کیا کہ یا رسول اللہ ! پھر کونسا عمل ہے؟ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش کرنا۔عبد اللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا اور
اگر میں آپ سے اور پوچھتا تو آپ اور بتاتے۔بظاہر تو یہ حدیث ایک ظاہر بین کو معمولی معلوم ہوتی ہو گی لیکن غور کرنے سے
معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کا وقار کیسا تھا کہ صحابہؓ آپ سے جس قدر سوال کیے جائیں
آپ گھبراتے نہ تھے بلکہ جواب دیتے چلے جاتے اور صحابہؓ کو یقین تھا کہ آپ ہمیں
ڈانٹیں گے نہیں۔امراء کو ہم دیکھتے ہیں کہ ذرا کسی نے دو دفعہ سوال کیا اور چیں بجبیں
ہو گئے۔کیا کسی کی مجال ہے کہ کسی بادشاہ وقت سے بار بار سوال کرتا جائے اور وہ
اسے کچھ نہ کہے بلکہ بادشاہوں اور امراء سے تو ایک دفعہ سوال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے
اور وہ سوالات کو پسند ہی نہیں کرتے اور سوال کرنا اپنی شان کے خلاف اور بے ادبی
جانتے ہیں اور اگر کوئی ان سے سوال کرے تو اس پر سخت غضب نازل کرتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہم رسول کریم ﷺ کو دیکھتے ہیں کہ باوجود ایک ملک کے

سيرة النبي علي
168
جلد 1
بادشاہ ہونے کے طبیعت میں ایسا وقار ہے کہ ہر ایک چھوٹا بڑا ، جو دل میں آئے آپ
سے پوچھتا ہے اور جس قدر چاہے سوال کرتا ہے لیکن آپ اس پر بالکل ناراض نہیں
ہوتے بلکہ محبت اور پیار سے جواب دیتے ہیں۔اور اس محبت کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ
اپنے دلوں میں یقین کر لیتے ہیں کہ ہم جس قدر بھی سوال کرتے جائیں آپ ان سے
اکتائیں گے نہیں۔کیونکہ جو حدیث میں اور پر لکھ آیا ہوں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہ
صرف اس موقع پر آپ اعتراضات سے نہ گھبرائے بلکہ آپ کی یہ عادت تھی کہ
آپ دین کے متعلق سوالات سے نہ گھبراتے تھے کیونکہ حضرت ابن مسعودؓ فرماتے
ہیں کہ میں نے جتنے سوال آپ سے کیے آپ نے ان کا جواب دیا۔اور پھر فرماتے
ہیں کہ لَوِ اسْتَرَدْتُهُ لَزَادَنِی۔اگر میں اور سوال کرتا تو آپ پھر بھی جواب دیتے۔اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن مسعودؓ کو یقین تھا کہ آپ جس قد رسوالات
صلى الله
بھی کرتے جائیں آنحضرت ﷺ اس پر ناراض نہ ہوں گے بلکہ ان کا جواب دیتے
جائیں گے اور یہ نہیں ہو سکتا تھا جب تک رسول کریم ﷺ کی عام عادت یہ نہ ہو کہ
آپ ہر قسم کے سوالات کا جواب دیتے جائیں۔دیگر احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحابہ کے سوالات پر خفا نہ ہوتے
تھے بلکہ بڑی خندہ پیشانی سے ان کے جواب دیتے تھے اور یہ آپ کے وقار کے اعلیٰ
درجہ پر شاہد ہے کیونکہ معمولی طبیعت کا آدمی بار بار سوال پر گھبرا جاتا ہے مگر آپ باوجود
ایک ملک کے بادشاہ ہونے کے رحمت و شفقت کا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاتے رہے جو عام
انسان تو کجا دیگر انبیاء بھی نہ دکھا سکے۔اس حدیث کے علاوہ ایک اور حدیث بھی ہے جس سے آپ کے وقار کا علم
ہوسکتا ہے۔اور گو یہ حدیث میں پہلے بیان کر چکا ہوں کیونکہ اس سے آپ کے یقین
اور ایمان پر بھی روشنی پڑتی ہے لیکن چونکہ اس حدیث سے آپ کے وقار کا حال بھی
کھلتا ہے اس لیے اس جگہ بھی بیان کر دینا ضروری معلوم ہوتا ہے۔سراقہ بن جعشم کہتا

سيرة النبي علي
169
جلد 1
صلى الله
ہے کہ جب رسول کریم علیہ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے تو
مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے لیے اور حضرت ابوبکرؓ کے لیے مکہ والوں نے انعام مقرر کیا
ہے جو ایسے شخص کو دیا جائے گا جو آپ کو قتل کر دے یا قید کر لائے۔اس پر میں اپنے
گھوڑے پر سوار ہو کر بھاگا اور چاہا کہ جس طرح ہو آپ کو گرفتار کر لوں تا اس انعام
سے متمتع ہو کر اپنی قوم میں مالدار رئیس بن جاؤں۔جب میں آپ کے قریب پہنچا
میرے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور میں زمین پر گر پڑا۔اس پر میں نے اٹھ کر تیروں
سے فال نکالنی چاہی کہ آیا یہ کام اچھا ہے یا برا ، کروں یا نہ کروں؟ اور تیروں میں سے
وہ جواب نکلا جسے میں نا پسند کرتا تھا یعنی مجھے آپ کا تعاقب نہیں کرنا چاہیے۔مگر پھر بھی
میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو گیا اور آپ کے پیچھے بھاگا اور اس قدر نزدیک ہو گیا کہ
آپ کی قراءت کی آواز آنے لگی اور میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بالکل کسی طرف
نہیں دیکھتے تھے مگر حضرت ابو بکر بار بار ادھر اُدھر دیکھتے جاتے تھے۔۔صلى الله
اس حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ میں صفت وقار نہایت
اعلیٰ درجہ پر تھی اور آپ خطر ناک سے خطر ناک اوقات میں بھی اپنے نفس کی بڑائی کو نہ
چھوڑتے تھے۔اور خواہ آپ کو گھر میں بیٹھے ہوئے اپنے شاگردوں سے معاملہ کرنا
پڑے جو دین کی جدت کی وجہ سے بار بار سوال کرنے پر مجبور تھے اور خواہ میدانِ جنگ
میں دشمن کے ملک میں خطرناک دشمنوں کے مقابلہ میں آنا پڑے ہر دوصورتوں میں
آپ اپنے وقار کو ہاتھ سے نہ دیتے اور جس وقت صابر سے صابر اور دلیر سے دلیر
انسان چڑ چڑا ہٹ اور گھبراہٹ کا اظہار کرے اُس وقت بھی آپ وقار پر قائم
رہتے۔اور تعلیم اور جنگ دو ہی موقعے ہوتے ہیں جہاں وقار کا امتحان ہوتا ہے
اور جاننے والے جانتے ہیں کہ اسی وجہ سے استادوں کو اپنے اخلاق کے درست
کرنے کی کیسی ضرورت رہتی ہے۔اور جو استاد اس بات سے غافل ہو جائے اور
اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھے بہت جلد طلباء کے اخلاق کو بگاڑ دیتے ہیں۔یہی حال

سيرة النبي علي
170
جلد 1
میدانِ جنگ میں بہادر سپاہی کا ہوتا ہے جو باوجود جرات اور بہادری کے بعض اوقات وقار
کھو بیٹھتا ہے اور چھچھورا پن اور گھبراہٹ کا اظہار کر بیٹھتا ہے مگر وہ نیکوں کا نیک، بہادروں
کا بہادر ان سب عیوب سے پاک تھا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ
طہارت النفس۔جرات انسان کی اعلیٰ درجہ کی خصال میں سے ایک
جرات بھی ہے۔جرات کے بغیر انسان بہت
سے نیک کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔جرات کے بغیر انسان دنیا میں ترقی نہیں کر
سکتا۔جرات کے بغیر انسان اپنے ہم عصروں کی نظروں میں ذلیل وسبک رہتا ہے۔غرض کہ جرات ، بہادری، دلیری اعلیٰ درجہ کی صفات میں سے ہیں اور جس انسان میں
یہ خصلتیں ہوں وہ دوسروں کی نظر میں ذلیل نہیں ہوسکتا۔جب کہ آنحضرت معہ جامع کمالات انسانی تھے اور ہر ایک بات میں جو انسان
کی زندگی کو بلند اور اعلیٰ کرنے والی ہو دوسرے کے لیے نمونہ اور اسوہ حسنہ تھے۔اور
جو عمل یا قول، خوبی یا نیکی سے تعبیر کیا جا سکے اس کے آپ معلم تھے۔اور کل پاک
جذبات کو ابھارنے کے لیے ان کا وجود خضر راہ تھا تو ضروری تھا کہ آپ اس صفت میں
بھی خاتم الانبیاء والاولیاء بلکہ خاتم الناس ہوں اور کوئی انسان اس حسن میں آپ پر
فائق نہ ہو سکے۔چنانچہ آپ کی زندگی پر غور کرنے والے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ نے
اپنی عمر میں بہادری اور جرات کے وہ اعلیٰ درجہ کے نمونے دکھائے ہیں کہ دنیا میں ان
کی نظیر نہیں مل سکتی۔بلکہ تاریخیں بھی ان کی مثال پیش کرنے سے عاجز ہیں لیکن چونکہ
میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ موجودہ صورت میں میں صرف وہ واقعات جو بخاری میں درج
ہیں پیش کروں گا اس لیے اس جگہ صرف ایک دو واقعات پر کفایت کرتا ہوں۔دراصل اگر غور کیا جائے تو آنحضرت ﷺ کی ملکہ کی زندگی ہی بہادری کا ایک
ایسا اعلیٰ نمونہ ہے کہ اسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔تیرہ سال تک ایک ایسے مقام
پر رہنا کہ جہاں سوائے چند انفاس کے اور سب لوگ دشمن اور خون کے پیاسے ہیں اور

سيرة النبي علي
171
جلد 1
بغیر خوف کے لوگوں کو اپنے دین کی باتیں سنانا اور پھر ایسے دین کی جو لوگوں کی نظر میں
نہایت حقیر اور مکروہ تھا کوئی ایسا کام نہیں جس کے معلوم ہونے پر آپ کے کمالات کا
نقشہ آنکھوں تلے نہ کھینچ جاتا ہو۔اس تیرہ سال کے عرصہ میں کیسے کیسے دشمنوں کا آپ
کو مقابلہ کرنا پڑا۔انواع و اقسام کے عذابوں سے انہوں نے آپ کے قدم صدق کو
ڈگمگانا چاہا لیکن آپ نے وہ بہادری کا نمونہ دکھایا کہ ہزار ہا دشمنوں کے مقابلہ میں تن تنہا
سینہ سپر رہے اور اپنے دشمنوں کے سامنے اپنی آنکھ نیچی نہ کی اور جو پیغام خدا کی طرف
سے لے کر آئے تھے اسے کھلے الفاظ میں بغیر کسی اخفاء و اسرار کے لوگوں تک پہنچاتے
رہے۔غرض کہ آپ کی زندگی تمام کی تمام جرات و دلیری کا ایک بے مثل نمونہ ہے مگر
جگہ کی قلت کی وجہ سے میں ایک دو واقعات سے زیادہ نہیں لکھ سکتا۔حضرت انس
فرماتے ہیں کہ كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَرَسًا لَنَا يُقَالُ لَهُ مَنْدُوْبٌ فَقَالَ مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَع وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا 67
مدینہ میں کچھ گھبراہٹ تھی پس نبی کریم عمے نے ہمارا گھوڑا مستعار لیا جس کا نام
مندوب تھا اور فرمایا کہ ہم نے کوئی گھبراہٹ کی بات نہیں دیکھی اور ہم نے تو اس
گھوڑے کو سمندر پایا ہے یعنی نہایت تیز وتند۔حضرت انسؓ نے ایک حدیث میں اس
واقعہ کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ ایک دفعہ مدینہ میں کسی غنیم کے حملہ آور ہونے کی خبر
تھی اور مسلمانوں کو ہر وقت اس کے حملہ آور ہونے کا انتظار تھا۔ایک رات اچانک
شور ہوا اور دور کچھ آوازیں سنائی دیں۔صحابہ فوراً جمع ہونے شروع ہوئے اور ارادہ
کیا کہ جمع ہو کر چلیں اور دیکھیں کہ کیا غنیم حملہ آور ہونے کے لیے آ رہا ہے؟ وہ تو ادھر
جمع ہوتے اور تیار ہوتے رہے اور اُدھر رسول کریم ﷺ بغیر کسی کو اطلاع دیئے ایک
صحابی کا گھوڑا لے کر سوار ہو کر جدھر سے آوازیں آ رہی تھیں اُدھر دوڑے اور جب
لوگ تیار ہو کر چلے تو آپ انہیں مل گئے اور فرمایا کہ گھبراہٹ کی تو کوئی وجہ نہیں شور
معمولی تھا۔اور اس گھوڑے کی نسبت فرمایا کہ بڑا تیز گھوڑا ہے اور سمندر کی طرح ہے

سيرة النبي علي
172
جلد 1
یعنی لہریں مار کر چلتا ہے 68۔اس واقعہ سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کیسے دلیر وجری تھے کہ شور سنتے ہی
فوراً گھوڑے پر سوار ہو کر دشمن کی خبر لینے کو چلے گئے اور اپنے ساتھ کوئی فوج نہ لی۔لیکن جب
اس واقعہ پر نظر غائر ڈالی جائے تو چند ایسی خصوصیات معلوم ہوتی ہیں کہ جن کی وجہ سے
اس واقعہ کو معمولی جرات و دلیری کا کام نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ واقعہ خاص طور پر ممتاز
معلوم ہوتا ہے۔اول امر جو قابل لحاظ ہے یہ ہے کہ جرات و دلیری دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو وہ
جو بعض اوقات بزدل سے بزدل انسان بھی دکھا دیتا ہے اور اس کا اظہار کمال مایوسی
یا انقطاع اسباب کے وقت ہوتا ہے اور ایک وہ جو سوائے دلیر اور قوی دل کے اور
کوئی نہیں دکھا سکتا۔پہلی قسم کی دلیری ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے ایسے جانوروں سے بھی
ظاہر ہو جاتی ہے جو جرات کی وجہ سے مشہور نہیں ہیں۔مثلاً مرغی ان جانوروں میں
سے نہیں ہے کہ جو جرات کی صفت سے متصف ہیں بلکہ نہایت ڈرپوک جانور ہے مگر
بعض اوقات جب بلی یا چیل اس کے بچوں پر حملہ کرے تو یہ اپنی چونچ سے اس کا
مقابلہ کرتی ہے۔اور بعض اوقات تو ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ چیل مرغی کا بچہ اٹھا کر لے
گئی تو وہ اس کے پیچھے اس زور سے گودی کہ دو دو گز تک اس کا مقابلہ کیا۔حالانکہ
مرغی لڑنے والے جانوروں میں سے نہیں ہے۔مرغی تو خیر پھر بھی بڑا جانور ہے چڑیا
تک اپنے سے کئی کئی گنے جانوروں کے مقابلہ کے لیے تیار ہو جاتی ہے مگر یہ اُسی وقت
ہوتا ہے جب وہ دیکھ لے کہ اب کوئی مفر نہیں اور میری یا میرے بچوں کی خیر نہیں۔جب جانوروں میں اس قدر عقل ہے کہ وہ جب مصیبت اور بلا میں گھر جاتے ہیں اور سمجھ
لیتے ہیں کہ اب سوائے موت کے اور کوئی صورت نہیں تو وہ لڑنے مرنے پر تیار ہو جاتے
ہیں اور حتی الوسع دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں تو انسان جو اشرف المخلوقات ہے وہ اس
صفت سے کب محروم رہ سکتا ہے۔چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بعض انسان جو معمولی اوقات

سيرة النبي علي
173
جلد 1
میں نہایت بزدل اور کمزور ثابت ہوئے تھے جب کسی ایسی مصیبت میں پھنس گئے کہ اس
سے نکلنا ان کی عقل میں محالات سے تھا تو انہوں نے اپنے دشمنوں کا ایسی سختی سے مقابلہ کیا کہ
ان پر غالب آگئے اور جیت گئے اور ایسی جرات دکھائی کہ دوسرے مواقع میں بڑے بڑے
دلیروں سے بھی نہ ظاہر ہوتی تھی۔پس ایک جرات وہ ہوتی ہے جو انقطاع اسباب
کے وقت ظاہر ہوتی ہے اور بزدل کو بہادر اور ضعیف کو توانا اور ڈرپوک کو دلیر بنا دیتی
ہے مگر یہ کوئی اعلیٰ درجہ کی صفت نہیں کیونکہ اس میں چھوٹے بڑے، ادنی اور اعلیٰ سب
شریک ہیں۔قابل تعریف جرات وہ ہے جو ایسے اوقات میں ظاہر ہو کہ اسباب کا
انقطاع نہ ہوا ہو۔بہت کچھ امیدیں ہوں۔بھاگنے اور بچنے کے راستے کھلے ہوں یعنی
انسان اپنی مرضی سے جان بوجھ کر کسی خطرہ کی جگہ میں چلا جائے نہ یہ کہ اتفاقاً کوئی
میبت سر پر آپڑی تو اس پر صبر کر کے بیٹھ رہے۔صلى الله
اب دیکھنا چاہیے کہ رسول کریم ﷺ سے جو اس وقت جرات کا اظہار ہوا ہے تو
یہ جرات دوسری قسم کی ہے۔اگر آپ اتفاقا کہیں جنگل میں دشمن کے نرغہ میں آ جاتے
اور اس وقت جرات سے اس کا مقابلہ کرتے تو وہ اور بات ہوتی۔اور یہ اور بات تھی
کہ آپ رات کے وقت تن تنہا بغیر کسی محافظ دستہ کے دشمن کی خبر لینے کو نکل کھڑے
ہوئے۔اگر آپ نہ جاتے تو آپ مجبور نہ تھے۔ایسے وقت میں باہر نکلنا افسروں کا کام
نہیں ہوتا۔صحابہ آپ خبر لاتے۔اور اگر جانا ہی تھا تو آپ دوسروں کا انتظار کر سکتے
تھے مگر وہ قوی دل جس کے مقابلہ میں شیر کا دل بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا اس بات کی
کیا پرواہ کرتا تھا۔شور کے سنتے ہی گھوڑے پر سوار ہو کر خبر لانے کو چل دیئے اور ذرا
بھی کسی قسم کا تر و یا فکر نہیں کیا۔دوسرا امر جو اس واقعہ کو ممتاز کر دیتا ہے یہ ہے کہ آپ نے ایسے وقت میں ایسا
گھوڑا لیا جس پر سواری کے آپ عادی نہ تھے حالانکہ ہر ایک گھوڑے پر سوار ہونا ہر ایک
آدمی کا کام نہیں ہوتا۔ایسے خطرہ کے وقت ایک ایسے تیز گھوڑے کو لے کر چلے جانا جو

سيرة النبي علي
174
جلد 1
اپنی تختی میں مشہور تھا یہ بھی آپ کی خاص دلیری پر دلالت کرتا ہے۔تیسرا امر جو اس واقعہ کو عام جرات کے کارناموں سے ممتاز کرتا ہے وہ آپ کی
حیثیت ہے۔اگر کوئی معمولی سپاہی ایسا کام کرے تو وہ بھی تعریف کے قابل تو ہوگا مگر
ایسا نہیں ہو سکتا جیسا کہ افسرو بادشاہ کا فعل۔کیونکہ اس سپاہی کو وہ خطرات نہیں جو
بادشاہ کو ہیں۔اول تو سپاہی کو مارنے یا گرفتار کرنے کی ایسی کوشش نہیں کی جاتی جتنی
بادشاہ یا امیر کے گرفتار کرنے یا مارنے کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ اس کے مارنے یا
قید کر لینے سے فیصلہ ہی ہو جاتا ہے۔دوسرے سپاہی اگر مارا جائے تو چنداں نقصان
نہیں بادشاہ کی موت ملک کی تباہی کا باعث ہوتی ہے۔پس باوجود ایک بادشاہ کی حیثیت
رکھنے کے آپ کا اُس وقت دشمن کی تلاش میں جانا ایک ایسا ممتاز فعل ہے جس کی نظیر نہیں مل
سکتی۔صلى الله
غزوہ حنین رسول کریم ہی دنیا کے لیے ایک کامل نمونہ ہو سکتے ہیں کیونکہ
آپ ہر ایک امر میں دوسرے انسانوں سے افضل ہیں اور ہر ایک
نیکی میں دوسروں کے لیے رہنما ہیں۔ہر ایک پاک صفت آپ میں پائی جاتی ہے اور
آپ کا کمال دیکھ کر آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور آپ کے نور سے دل منور ہو جاتے
ہیں۔علماء میں آپ سر بر آوردہ ہیں۔متقیوں میں آپ افضل ہیں۔انبیاء میں آپ
سردار ہیں۔ملک داری میں آپ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔جرأت میں آپ فردِ وحید
ہیں۔غرض کہ ہر ایک امر میں آپ خاتم ہیں اور آپ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔میں نے پیچھے آپ کی جرات کا ایک واقعہ بیان کیا تھا کہ کس طرح آپ سے
پ سب
صحابہ سے پہلے خطرہ کے معلوم کرنے اور دشمن کی خبر لینے کے لیے تن تنہا چلے گئے۔اب
میں ایک اور واقعہ بیان کرتا ہوں جس سے پڑھنے والے کو خوب اچھی طرح سے معلوم
ہو جائے گا کہ جو کرشمے بہادری اور جرات کے آپ نے دکھلائے وہ اور کوئی انسان
نہیں دکھا سکتا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی