سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 9
سيرة النبي علي
151
جلد 1
ہر کسے ناصح برائے دیگراں
ہر ایک دوسروں کے لیے ناصح ہے اپنے نفس کا حال بھلائے ہوئے ہے۔پھر ایک شاعر کہتا ہے
واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر می کنند چون بخلوت می روند آن کار دیگر می کنند
یہ واعظ جو محراب و منبر پر جلوہ افروز ہو کر لوگوں کے لیے ناصح بنتے ہیں جب
خلوت میں جاتے ہیں تو ان کے اعمال بالکل اور ہی ہوتے ہیں اور ان اعمال کا پتہ بھی
نہیں چلتا جن کا وعظ وہ منبر پر سے کیا کرتے تھے۔اس وقت مسلمان علماء کو دیکھو۔قرآن شریف کو ہاتھ میں لے کر خشیت الہی کے وعظ بڑے زور سے کہتے ہیں لیکن خود
خدا کا ڈر نہیں کرتے۔پادری انجیل سے یہ روایت لوگوں کو سناتے ہیں کہ دولتمند خدا کی
بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا 58 یا اگر کوئی تیری ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسری بھی
پھیر دے 59 لیکن دولتمند پادری موجود ہیں۔پھر ان میں سے کتنے ہیں جو ایک گال پر
تھپڑ کھا کر دوسری پھیر دینی تو در کنار دوسرے مذاہب کے بانیوں کی نسبت بدگوئی میں
ابتدا سے ہی بچتے اور پر ہیز کرتے ہوں۔پنڈت دان اور پن کے متعلق طول طویل
کھائیں پڑھ کر لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں مگر اپنے آپ کو کسی قسم کے دان
پٹن سے بری سمجھتے ہیں۔غرضیکہ جب روزانہ زندگی کا مشاہدہ کیا جائے تو اکثر واعظ
ایسے ہی ملتے ہیں کہ جو گل پند و نصائح کو دوسروں کے لیے واجب عمل قرار دیتے ہیں
مگر اپنے نفوس کو بنی نوع انسان سے خارج کر لیتے ہیں اور ایسے بہت ہی کم ہیں کہ
جن کا قول وفعل برابر ہو اور وہ لوگوں کو نصیحت کرتے وقت ساتھ ساتھ اپنے آپ کو
بھی ملامت کرتے جائیں بلکہ لوگوں کو کہنے سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کریں۔پس گو یہ بات بظاہر بالکل معمولی معلوم ہوتی ہے کہ واعظ تو بدیوں سے بچتے ہی ہوں
گے لیکن دراصل یہ ایک نہایت مشکل اور کٹھن راستہ ہے جس پر چل کر بہت کم لوگ ہی
منزل مقصود کو پہنچتے ہیں۔اور ابتدائے دنیا سے آج تک جس قدر واعظ ایسے گزرے
سيرة النبي علي
152
جلد 1
صلى الله
ہیں کہ انہوں نے جو کچھ دوسروں کو کہا اُس پر خود بھی عامل ہوئے اُن کے سردار اور
رئیس ہمارے آنحضرت ﷺ تھے۔آپ کی ساری زندگی میں ایک بات بھی ایسی نہیں
ملے گی کہ آپ کی اور دوسروں کی مصلحتیں ایک ہی ہوں مگر پھر بھی آپ نے انہیں اور
حکم دیا ہو اور اپنے لیے کچھ اور ہی تجویز کر لیا ہو۔بعض اوقات خود صحابہ چاہتے تھے کہ آپ آرام فرمائیں اور اس قدر محنت نہ
کریں لیکن آپ قبول نہ فرماتے۔اگر لوگوں کو عبادت الہی کا حکم دیتے تو خود بھی
کرتے۔اگر لوگوں کو بدیوں سے روکتے تو خود بھی رکتے۔غرضیکہ آپ نے جس قدر
تعلیم دی ہے ہم بغیر کسی منکر کے انکار کے خوف کے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر آپ خود
عامل تھے اور شریعت اسلام کے جس قدرا حکام آپ کی ذات پر وارد ہوتے تھے سب
کو نہایت کوشش اور تعتہد کے ساتھ بجالاتے۔مگر اس وقت جس بات کی طرف خاص
طور سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ بدی سے نفرت ہے۔اعمال بد تو انتہائی درجہ ہے، ادنی درجہ تو بد اخلاقی اور بد کلامی ہے جس کا انسان
مرتکب ہوتا ہے اور جب اس پر دلیر ہو جاتا ہے تو پھر اور زیادہ جرات کرتا ہے اور
بداعمالی کی طرف راغب ہوتا ہے۔لیکن جو شخص ابتدائی نقائص سے ہی پاک ہو وہ
دوسرے سخت ترین نقائص اور کمزوریوں میں کب مبتلا ہو سکتا ہے۔اور میں انشاء اللہ
تعالیٰ آگے جو کچھ بیان کروں گا اُس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کیسے پاک تھے اور
کس طرح ہر ایک نیکی میں آپ دوسرے بنی نوع پر فائق و برتر تھے۔حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِشًا وَكَانَ يَقُوْلُ إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمُ
صلى الله أخلاقا 60 نبی کریم ﷺ نہ بدخلق تھے نہ بد گو اور فرمایا کرتے تھے کہ تم میں بہتر وہی
ہیں جو تم میں سے اخلاق میں افضل ہوں۔اللہ اللہ !! کیا پاک وجود تھا۔آپ حسنِ اخلاق برتتے تب لوگوں کو نصیحت
سيرة النبي علي
153
جلد 1
کرتے۔آپ بد کلامی سے بچتے تب دوسروں کو بھی اس سے بچنے کے لیے حکم دیتے۔اور یہی وہ کمال ہے کہ جس کے حاصل ہونے کے بعد انسان کامل ہوسکتا ہے اور اس کی
زبان میں اثر پیدا ہوتا ہے۔اب لوگ چلا چلا کر مر جاتے ہیں کوئی سنتا ہی نہیں۔نہ ان
کے کلام میں اثر ہوتا ہے نہ کوشش میں برکت۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ خود عامل نہیں
ہوتے ، لوگوں کو کہتے ہیں۔مگر رسول کریم ﷺ خود عامل ہو کر لوگوں کو تبلیغ کرتے جس
کی وجہ سے آپ کے کلام میں وہ تاخیر تھی کہ 23 سال میں لاکھوں آدمیوں کو اپنے
رنگ میں رنگین کر لیا۔عبد اللہ بن عمرو کے اس قول اور شہادت کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اول تو
وہ ہر وقت رسول کریم ﷺ کی صحبت میں رہتے تھے اور جو اکثر اوقات ساتھ رہے
اسے بہت سے مواقع ایسے مل سکتے ہیں کہ جن میں وہ دیکھ سکتا ہے کہ اس شخص کے
اخلاق کیسے ہیں۔کبھی کبھی ملنے والا تو بہت سی باتیں نظر انداز بھی کر جاتا ہے بلکہ کسی
بات پر بھی یقینی شہادت نہیں دے سکتا لیکن جنہیں ہر وقت کی صحبت میسر ہو اور ہر مجلس
میں شریک ہوں وہ خوب اچھی طرح اخلاق کا اندازہ کر سکتے ہیں۔پس عبد اللہ بن عمرو
اُن صحابہ میں سے تھے جنہیں رسول کریم ﷺ کے ساتھ رہنے کا خاص موقع ملتا تھا اور
جو آپ کے کلام کے سننے کے نہایت شائق تھے اُن کا ایسی گواہی دینا ثابت کرتا ہے کہ
در حقیقت آپ کوئی ایسی شان رکھتے تھے کہ عسر وئیر میں اپنے اخلاق کا اعلیٰ سے اعلیٰ
نمونہ پیش کرتے تھے۔ورنہ کبھی تو آپ کے ہر وقت کے ہم صحبتوں کو ایسا موقع بھی
پیش آتا کہ جس میں آپ کو کسی وجہ سے چیں بہ جبیں دیکھتے لیکن ایسے موقع کا نہ ملنا
ثابت کرتا ہے کہ آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ اور ارفع تھے اور کوئی انسان ان میں نقص
نہیں بتا سکتا تھا۔ایک طرف اگر عبد اللہ بن عمرو کی گواہی جو اعلی پایہ کے صحابہ میں سے تھے نہایت
معتبر اور وزنی ہے تو دوسری طرف یہ بات بھی خاص طور سے مطالعہ کرنے کے قابل
سيرة النبي علي
154
جلد 1
ہے کہ یہ فقرہ کس شخص کی شان میں کہا گیا ہے۔معمولی حیثیت کے آدمی کی نسبت اور
معمولی واقعات کی بناء پر اگر اس قسم کی گواہی کسی کی نسبت دے بھی دی جائے تو گو
اس کے اخلاق اعلیٰ سمجھے بھی جائیں مگر اس شہادت کو وہ اہمیت نہیں دی جاسکتی جو اس
شہادت کو ہے اور وہ شہادت ایک معمولی انسان کے اخلاق کو ایسا روشن کر کے نہیں
دکھاتی جیسی کہ یہ شہادت رسول کریم ﷺ کے اخلاق کو۔کیونکہ یہ اخلاق جن واقعات
کی موجودگی میں دکھائے گئے ہیں وہ کسی اور انسان پر پیش نہیں آتے۔دنیا میں دو قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ایک وہ جو سر میں نہایت بدخلق ہو جاتے
ہیں دوسرے وہ جو ئیسر میں چڑ چڑے بن جاتے ہیں۔رسول کریم ﷺ پر یہ دونوں
حالتیں اپنے کمال کے ساتھ وارد ہوئی ہیں اور دونوں حالتوں میں آپ کے اخلاق کا
اعلیٰ رہنا ثابت کرتا ہے کہ کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔جو تکلیفیں اور دکھ آپ
کو پہنچے ہیں وہ اور کونسا انسان ہے جسے پہنچے ہوں۔مکہ کی تیرہ سالہ زندگی کے حالات
سے کون نہیں واقف، مدینہ کے ابتدائی ایام سے کون بے خبر ہے، کن شدائد کا آپ کو
سامنا ہوا ، کن مشکلات سے پالا پڑا۔دوست دشمن ناراض تھے ، رشتہ دار جواب دے
بیٹھے، اپنے غیروں کی نسبت زیادہ خون کے پیاسے ہو رہے تھے، ملنا جلنا قطعاً بند تھا،
ایک وادی میں تین سال محصور رہنا پڑا، نہ کھانے کو نہ پینے کو، جنگل کے درخت اور
وٹیاں غذا بنیں، شہر میں آنا منع ہو گیا، پھر چمکتی ہوئی تلوار میں ہر وقت سامنے نظر آتی
تھیں، رؤساء سے قیام امن کی امید ہوتی ہے وہ بھی مخالف ہو گئے ، بلکہ نو جوانوں کو
اور اُکسا اُکسا کر دکھ دینے پر مائل کرتے رہے۔باہر نکلتے ہیں تو گالی گلوچ تو کچھ چیز
ہی نہیں پتھروں کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے، اپنے رب کے حضور گرتے ہیں تو اونٹ
کی اوجھڑی سر پر رکھ دی جاتی ہے، حتی کہ وطن چھوڑ دیتے ہیں، پھر وطن بھی وہ وطن جس میں
ہزاروں سال سے قیام تھا، اپنے جد امجد کے ہاتھوں سے بسایا ہوا شہر جس کو دنیا کے ہزاروں
لالچوں کے باوجود آباؤ اجداد نے نہ چھوڑا تھا، ایک شریروں اور بدمعاشوں کی جماعت
سيرة النبي علي
155
جلد 1
کے ستانے پر چھوڑنا پڑتا ہے ، مدینہ میں کوئی راحت کی زندگی نہیں ملتی بلکہ یہاں آگے
سے بھی تکلیف بڑھ جاتی ہے، ایک طرف منافق ہیں کہ خود آپ کی مجلس میں آ کر ہے
ہیں اور بات بات پر سنا سنا کر طعنہ دیتے ہیں، آپ کے سامنے آپ کے خلاف
سرگوشیاں کرتے ہیں، ہممکن سے ممکن طریق پر ایذاء دیتے ہیں اور پھر جھٹ تو بہ کر کے
عفو کے طالب ہوتے ہیں، اپنے مہربان اہلِ وطن مکہ سے اخراج کے منصوبوں پر ہی
کفایت نہیں کرتے جب دیکھتے ہیں کہ جسے ہم تباہ کرنا چاہتے تھے ہمارے ہاتھوں سے
نکل گیا ہے اور اب ایک اور شہر میں جا بسا ہے تو وہاں بھی پیچھا کرتے ہیں، آس پاس
کے قبیلوں کو اُکساتے ہیں، اور اپنے ساتھ شریک کر کے دگنی طاقت سے اسے مٹانا
چاہتے ہیں ، یہود و نصاری اہلِ کتاب تھے اُن پر کچھ امید ہوسکتی تھی وہ بغض و حسد کی
آگ میں جل مرتے ہیں اور امی اور مشرک اقوام سے بھی زیادہ بغض و عناد کا اظہار
کرتے ہیں، پڑھے ہوؤں کی شرارتیں بھی کہتے ہیں پڑھی ہوئی ہوتی ہیں انہوں نے نہ
صرف خود مقابلہ شروع کیا بلکہ دور دور تک آپ کی مخالفت کا بیج بونا شروع کیا۔نصاری بدحواس ہو کر قیصر روم کی چوکھٹ پر جبینِ نیاز کھسنے گئے تو یہود اپنی سازشوں
کے پیٹھ ٹھونکنے والے ایرانیوں کے دربار میں جا فریادی ہوئے کہ اللہ اس اٹھتی ہوئی
طاقت کو دباؤ کہ گو بظاہر معمولی معلوم ہوتی ہے مگر انداز کہے دیتے ہیں کہ چند ہی سال
میں تمہارے تختوں کو اُلٹ دے گی اور عنان حکومت تمہارے ہاتھوں سے چھین لے
گی۔یہ سب ستم و قہر کسی پر تھے ؟ ایک ایسے انسان پر جو دنیا کی اصلاح اور ترقی کے سوا
کوئی اور مطلب ہی نہ رکھتا تھا۔جس کے کسی گوشہ دماغ میں ملک گیری کے خیالات نہ
تھے۔جو اپنا قبلہ توجہ خدا تعالیٰ کی وحدت کے قیام کو بنائے بیٹھا تھا۔پھر کس جماعت
کے خلاف یہ دیو ہیکل طاقتیں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں جو اپنی مجموعی تعداد میں جس میں
عورتیں اور بچے بھی شامل تھے چند ہزار سے زیادہ نہ تھی۔اب ان تکالیف میں ایک
قابل سے قابل، حوصلہ مند سے حوصلہ مند انسان کا گھبرا جانا اور چڑ چڑاہٹ کا اظہار کرنا
سيرة النبي علي
156
جلد 1
اور بدخلقتی دکھانا بالکل قرین قیاس ہو سکتا ہے لیکن ان واقعات کی بناء پر بھی عبد اللہ بن
عمرو کہتے ہیں کہ آپ لَمْ يَكُنُ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِشًا نہ بدخلق تھے نہ بدگو تھے۔اگر کہو کہ ایک جماعت ایسی بھی تو ہوتی ہے جس کے اخلاق بجائے تکالیف کے
خوشی کے ایام میں بگڑتے ہیں تو خوشی کی گھڑیاں بھی آپ نے دیکھی ہیں۔آپ خدا
کے رسول اور اس کے پیارے تھے یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نا کام دنیا سے
اٹھا لیتا۔وفات سے پہلے پہلے خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنے دشمنوں پر غلبہ دے دیا اور
دشمن جس تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا اُسی سرعت سے پیچھے ہٹنے لگا۔قیصر و کسرای تو
بے شک آپ کی وفات کے بعد تباہ ہوئے اور آپ کے غلاموں کے ہاتھوں ان کا
غرور ٹوٹا لیکن کفارِ عرب، جماعت منافقین، یہود ونصاری کے وہ قبائل جو عرب میں
رہتے وہ تو آپ کے سامنے آپ کے ہاتھوں سے نہایت ذلت سے ٹھوڑیوں کے بل
گرے اور سوائے اس کے کہ طلبگار عفو ہوں اور کچھ نہ بن پڑا۔اس بیکسی اور بے بسی
کے بعد جس کا نقشہ پہلے کھینچ چکا ہوں بادشاہت کی کرسی پر آپ فروکش ہوئے اور
سب دشمن پامال ہو گئے۔مگر باوجود ان فاتحانہ نظاروں کے ان ایام ترقی کی اُن
ساعات بہجت و فرحت کے عبداللہ بن عمر و فر ماتے ہیں کہ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِشًا نبی کریم ہے نہ بداخلاق تھے نہ بدگو۔میں عبد اللہ بن عمرو کی شہادت سے بتا چکا ہوں کہ آنحضرت علی
ایک پاک دعا
کو بدی سے کیسی نفرت تھی اور بدی کرنا یا بدخلقی کا اظہار کرنا تو
الگ رہا آپ بد کلامی اور بدگوئی تک سے محتر ز تھے اور باوجود ہر قسم کے سر وئیسر میں
سے گزرنے کے کسی وقت اور کسی حال میں بھی آپ نے نیکی اور تقوی کو نہیں چھوڑا اور
آپ کے منہ پر کوئی نازیبا لفظ بھی نہیں آیا جو ایک عظیم الشان معجزانہ طاقت کا ثبوت ہے
جو آپ کے ہر کام میں اپنا جلوہ دکھا رہی تھی۔اب میں ایک اور ثبوت پیش کرتا ہوں کہ آپ بدی اور ظلمت سے سخت متنفر تھے
سيرة النبي علي
157
جلد 1
اور آپ کے دل کے ہر گوشہ میں نور ایمان متمکن تھا اور وہ ثبوت آپ کی ایک دعا
ہے جو آپ کے دلی جذبات کی مظہر ہے۔حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِيَ اللهُ
عَنْهُمَا کی روایت ہے کہ آپ صبح کی سنتوں کے بعد یہ دعا مانگتے اَللَّهُمَّ اجْعَلُ فِي
قَلْبِيْ نُوْرًا وَفِي بَصَرِكْ نُوْرًا وَفِي سَمْعِيْ نُوْرًا وَعَنْ يَمِيْنِيْ نُوْرًا وَعَنْ
يَسَارِي نُوْرًا وَفَوُقِيْ نُوْرًا وَتَحْتِيْ نُوْرًا وَأَمَا مِنْ نُوْرًا وَخَلْفِيْ نُوْرًا وَاجْعَلُ
لِي نُورًا 61 یعنی اے اللہ ! میرے دل کو نور سے بھر دے اور میری آنکھوں کو نورانی کر
دے اور میرے کانوں کو بھی نور سے بھر دے اور میری دائیں طرف بھی نور کر دے اور
بائیں طرف بھی اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور نیچے بھی نور کر دے۔اور نور کو
میرے آگے بھی کر دے اور پیچھے بھی کر دے۔اور میرے لیے نور ہی نور کر دے۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو یہ دعا مانگتے ہوئے سننے کا
اتفاق مجھے اس طرح ہوا کہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک دن سویا جو
رسول کریم ﷺ کی ازواج مطہرات میں سے تھیں اور میں نے رسول کریم ﷺ کو
دیکھا کہ اس طرح دعا مانگتے تھے اور نماز پڑھتے تھے۔پس یہ دعا ایسے خلوت کے وقت
کی ہے کہ جس وقت انسان اپنے خدا سے آزادی کے ساتھ اپنا حال دل عرض کرتا
ہے۔اور اگر چہ خدا تعالیٰ پہلے ہی سے انسان کے خفیہ سے خفیہ خیالات کو جانتا ہے پھر
بھی چونکہ فطرتِ انسانی اسے عرض حال پر مجبور کرتی ہے اس لیے بہتر سے بہتر وقت
جس وقت انسان کی حقیقی خواہشات کا علم ہو سکتا ہے وہ وقت ہے کہ جب وہ سب دنیا
سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر میں اپنے رب سے عاجزانہ التجا کرتا ہے کہ میری فلاں فلاں
خواہش کو پورا کر دیں یا فلاں فلاں انعام مجھ پر فرما دیں۔غرض کہ یہ دعا ایسے وقت کی ہے جب کہ خدا تعالیٰ کے سوا آپ کا محرم راز اور
کوئی نہ تھا اور صرف ایک نابالغ بچہ اُس وقت پاس تھا اور وہ بھی اپنے آپ کو علیحدہ
رکھ کر چپکے چپکے آپ کے اعمال و حرکات کا معائنہ کر رہا تھا۔اب اس دعا پر نظر ڈالو کہ
سيرة النبي علي
158
جلد 1
کس طرح آپ کے تقویٰ اور طہارت پر روشنی ڈالتی ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ آپ
ہر ایک قسم کی بدکلامی و بدگوئی، بداخلاقی اور بداعمالی سے پاک تھے اور یہی نہیں کہ
پاک تھے بلکہ آپ کو بدی سے سخت نفرت اور نور اور نیکی اور تقوی سے پیار تھا اور یہی
انسانی کمال کا اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ ہے۔یعنی وہ بدی سے بچے اور تقویٰ کی زندگی بسر
کرے۔ظلمت سے متنفر ہو اور نور سے محبت رکھے۔مگر اس حدیث سے پچھلی حدیث پر
اور بھی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ پچھلی حدیث سے تو یہ ثابت ہوتا تھا کہ آپ بدی سے
متنفر تھے مگر اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فعل بالا رادہ تھا عا دتا یا فطرتا نہ تھا اور
یہ اور بھی کمال پر دلالت کرتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے کام انسان عادتا کرتا ہے
یا فطرتاً بعض کاموں کی طرف راغب ہوتا ہے اور بعض سے بچتا ہے۔بہت سے لوگ
دنیا میں دیکھے جاتے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے یا چوری نہیں کرتے۔اور ان کے
جھوٹ سے بچنے یا چوری نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ وہ جھوٹ سے دل میں سخت
متنفر ہیں یا چوری کو برا جانتے ہیں بلکہ ان کا یہ کام صرف ان کی نیک فطرت کی وجہ سے
ہی ہوتا ہے۔اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ صرف عادت کے نہ ہونے کی وجہ سے
ان بدیوں سے بچتے ہیں۔اگر ان کی عادت انہیں ڈال دی جائے تو وہ ان افعال کے
مرتکب بھی ہو جائیں۔ایسا ہی بعض لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ کسی نہ کسی وجہ سے رحم مادر
سے ہی ان کے غصہ یا غضب کی صفت میں ضعف آچکا ہوتا ہے اور وہ باوجود سخت سے
سخت اسباب طیش انگیز کے کبھی اظہار غضب نہیں کرتے بلکہ ان کا دل غیرت وحیا کے
جذبات سے بالکل خالی ہو چکا ہوتا ہے۔یہ لوگ اگر چہ نرم دل کہلائیں گے لیکن ان کا
غضب سے بچنا ان کی صفات حمیدہ میں سے نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ یہ ان کا کمال نہیں
بلکہ قدرت نے ہی انہیں ان جوشوں سے مبرا رکھا ہے۔لیکن ایک ایسا انسان جو غضب
سے صرف اس وجہ سے بچتا ہے کہ وہ اسے برا جانتا ہے اور رحم سے محبت رکھتا ہے اور
باوجود اس کے کہ اُسے طیش دلایا جائے اپنے جوشوں کو قابو میں رکھتا ہے وہ تعریف کے
سيرة النبي علي
159
جلد 1
لائق ہے۔اور پھر وہ شخص اور بھی قابل قدر ہے کہ جس کے افعال اس سے بالا رادہ
سرزد ہوتے ہیں نہ خود بخود۔الله
رسول کریم ﷺ کا اپنے لیے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگنا کہ یا اللہ ! مجھے ظلمت
سے بچا کر نور کی طرف لے جا اور بدی سے مجھے بچا لے ثابت کرتا ہے کہ آپ کا
بد کلامی یا بداخلاقی سے بچنا اُس تقویٰ کے ماتحت تھا جس سے آپ کا دل معمور تھا اور
یہی وجہ تھی کہ آپ خدا تعالیٰ سے دعا بھی مانگتے تھے ورنہ جو لوگ نیکی کی وجہ سے نہیں
بلکہ اپنی فطرت کی وجہ سے بعض گناہوں سے بچے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان سے بچنے
کی دعا یا خواہش نہیں کیا کرتے کیونکہ ان کے لیے ان اعمال بد کا کرنا نہ کرنا برا بر ہوتا
ہے اور ان سے احتراز صرف اس لیے ہوتا ہے کہ ان کی پیدائش میں ہی کسی نقص کی
وجہ سے بعض جذبات میں کمی آجاتی ہے جن کے استعمال سے خاص خاص بدیاں پیدا۔ہو جاتی ہیں۔اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ آنحضرت علیہ کے تمام اعمال بالا رادہ
تھے اور اگر کسی کام سے آپ بچتے تھے تو اسے برا سمجھ کر اس سے بچتے تھے نہ کہ عادتاً اور
اگر کوئی کام آپ کرتے تھے تو اسی لیے کہ آپ اسے نیک سمجھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی رضا
کے حصول کا ذریعہ جانتے تھے اب میں اس دعا کی تشریح کرنی چاہتا ہوں تا معلوم ہو
کہ آپ کے بدی سے تنفر اور نیکی سے عشق کا درجہ کہاں تک بلند تھا۔انسان جو کرتا ہے اس کی اصل وجہ اس کے دل کی ناپا کی اور عدم طہارت ہوتی
ہے۔اگر دل پاک ہو تو گناہ بہت کم سرزد ہو سکتا ہے کیونکہ پھر جو گناہ ہوگا وہ غلطی سے
ہوگا یا نامنہمی سے نہ کہ جان بوجھ کر۔ہاں جب دل گندہ ہو جائے تو اس کا اثر جوارح پر
پڑتا ہے اور وہ قسم قسم کے گناہوں کا ارتکاب شروع کر دیتے ہیں۔ایک چور بے شک
اپنے ہاتھ سے کسی کا مال اٹھاتا ہے لیکن دراصل ہاتھ ایک باطنی حکم کے ماتحت ہو کر کام
کر رہا ہے اور اصل باعث وہ دل کی حرص ہے جس نے ہاتھ کی طرف اشارہ کیا ہے کہ
سيرة النبي علي
160
جلد 1
الله
غیر کا مال اٹھا لے۔اسی طرح اگر ایک جھوٹا جھوٹ بولتا ہے تو گو خلاف واقعہ کلمات
اس کی زبان پر ہی جاری ہوتے ہیں لیکن نہیں کہہ سکتے کہ زبان نے جھوٹ بولا کیونکہ
وہ دل کے اشارہ پر کام کرتی ہے اور اسے جس طرح اس کا حکم پہنچا اس نے کام کر دیا۔اسی لیے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اَلا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ
صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ 62
جسم انسانی میں ایک لوتھڑا ہے کہ جب وہ درست ہو جائے سب جسم درست ہو جاتا ہے
اور جب وہ بگڑ جاتا ہے سب جسم بگڑ جاتا ہے۔خبردار ہو کر سنو کہ وہ دل ہے۔پس دل
کے نیک ہونے سے جوارح سے بھی نیک اعمال ظاہر ہوتے ہیں اور اس کے خراب
ہو جانے سے ہاتھ ، پاؤں ، آنکھیں ، کان اور زبان سب خراب ہو جاتے ہیں۔اسی وجہ سے آنحضرت علیہ نے اپنی دعا میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا
کی ہے کہ الہی ! میرے دل میں نور بھر دے۔جب دل میں نور بھرا گیا تو پھر ظلمت کا
گزر کیونکر ہوسکتا ہے اور گناہ ظلمت سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔جس طرح گناہ دل سے پیدا ہوتے ہیں اسی طرح دل کو خراب کرنے کے لیے
کوئی بیرونی سامان ایسے پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل اپنی اصل حالت
سے نکل جاتا ہے اس لیے رسول کریم علیہ نے دل میں نور بھرنے کی درخواست کے
بعد دعا فرمائی کہ جن ذریعوں سے قلب انسانی بیرونی اشیاء سے متاثر ہوتا ہے اُن میں
بھی نور ہی بھر دے یعنی آنکھوں اور کانوں کو نورانی کر دے۔میری آنکھیں کوئی ایسی
بات نہ دیکھیں کہ جس کا دل پر خراب اثر پڑے۔نہ کان وہ باتیں سنیں جن سے دل
بدی کی طرف مائل ہو۔پھر اس سے بڑھ کر آپ نے یہ سوچا کہ کان اور آنکھیں بھی تو
آخر وہی سنتے اور دیکھتے ہیں جو اُن کے اردگرد ہوتا ہے۔اگر اردگر وظلمت کے سامان
ہی نہ ہوں اور بدی کی تحریک اور میلان پیدا کرنے والے ذرائع ہی مفقود ہوں تو پھر
انہوں نے دل پر کیا خراب اثر ڈالنا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اللَّهُمَّ اجْعَلُ
سيرة النبي علي
161
جلد 1
عَنْ يَمِيْنِي نُوْرًا وَعَنْ يَسَارِكْ نُوْرًا وَفَوْقِى نُوْرًا وَتَحْتِى نُوْرًا وَأَمَا مِنْ نُوْرًا
وَخَلْفِى نُورًا وَاجْعَلُ لِيْ نُورًا اے اللہ ! میری بینائی اور شنوائی کو نور سے منور کر
کے یہ بھی کر کہ میرے دائیں بائیں، آگے پیچھے ، اوپر نیچے جہات ستہ میں نور ہی نور
ہو جائے اور جن باتوں سے آنکھوں اور کانوں کے ذریعہ دل پر برا اثر پڑتا ہے وہی
میرے اردگرد سے فنا ہو کر ان کی بجائے تقویٰ اور طہارت کے پیدا کرنے والے
نظارے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیں۔پھر اس خیال سے کہ پوشیدہ در پوشیدہ
ذرائع سے بھی دل ملوث ہوتا ہے فرمایا کہ وَاجْعَلْ لِيْ نُوْرًا میرے لیے نور کے
دروازے کھول دے، ظلمت سے میرا کچھ تعلق ہی نہ رہے ، نور ہی سے میرا واسطہ ہو۔اس دعا کو پڑھ کر ہر ایک تعصب سے کورا آدمی سمجھ سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ بدیوں
سے کیسے متنفر تھے۔شفقت علی النفس بہت سے انسان اپنی حماقت سے بجائے فائدہ کے الٹا
نقصان کر لیتے ہیں اور اپنے نزدیک جسے خوبی سمجھتے ہیں وہ
دراصل برائی ہوتی ہے اور اس پر عامل ہو کر تکلیف اٹھاتے ہیں۔بہت سے لوگ
دیکھے جاتے ہیں کہ وہ اپنے نفس کو خواہ مخواہ کی مشقت میں ڈال کر تکلیف دیتے ہیں
اور اسے فخر سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ایک ذریعہ جانتے ہیں۔اور اس میں کچھ
شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنا کوئی آسان امر نہیں۔پہلے انسان پوری طرح سے
اپنے نفس کو مارے اور اپنے ہر فعل اور قول کو اس کی رضا کے مطابق بنائے۔اپنی
خواہشات کو اس کے لیے قربان کر دے۔اپنی آرزوؤں کو اس کے منشا کے مقابلہ میں
مٹا دے۔اپنے ارادوں کو چھوڑ دے۔اس کی خاطر ہر ایک دکھ اور تکلیف اٹھانے کو
تیار ہو جائے۔اس کے مقابلہ میں کسی چیز کی خاک عظمت نہ سمجھے اور جس چیز کے قرب
سے اُس سے دوری ہو اسے ترک کر دے۔اپنے اوقات کو ضائع ہونے سے بچائے
تبھی انسان خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر سکتا ہے۔اور جب اس کا فضل نازل ہو تو
سيرة النبي علي
162
جلد 1
اس کی رحمت کے دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں اور وہ ان اسرار کا مشاہدہ کرتا ہے
جو اس سے پہلے اس کے واہمہ میں بھی نہیں آتے تھے اور یہ حالت انسان کے لیے
ایک جنت ہوتی ہے جسے اسی دنیا میں حاصل کر لیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے انعامات کا
ایسے ایسے رنگ میں مطالعہ کرتا ہے کہ معقل حیران ہو جاتی ہے اور جنت کی تعریف ان
کشوف پر صادق آتی ہے کہ مَا لَا عَيْنٌ رَأتْ وَلَا أُذن سَبعَتُ
لیکن باوجود اس بات کے پھر بھی نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ مشقت اٹھانے سے
حاصل ہوسکتا ہے کیونکہ بہت سے انسان اپنی عمر کو رائیگاں کر دیتے ہیں اور کسی اعلیٰ
درجہ پر نہیں پہنچتے۔اہلِ ہنود میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنے ہاتھ سکھا دیتے
ہیں۔ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ جو سردیوں میں پانی میں کھڑے رہتے ہیں اور
گرمیوں میں اپنے اردگرد آگ جلا کر اس کے اندر اپنا وقت گزارتے ہیں۔ایسے بھی
ہیں کہ جو سارا دن سورج کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھتے رہتے ہیں اور جدھر سورج پھرتا
جائے اُن کی نظر اُس کے ساتھ پھرتی جاتی ہے۔پھر ایسے بھی ہیں جو نجاست اور گندگی
کھاتے ہیں ، مردوں کا گوشت کھاتے ہیں۔غرض کہ طرح طرح کی مشقتوں اور
تکالیف کو برداشت کرتے ہیں اور ان کا منشا یہی ہوتا ہے کہ وہ خدا کو پالیں لیکن اکثر
دیکھا گیا ہے کہ یہ لوگ بجائے روحانیت میں ترقی کرنے کے اور گرتے جاتے ہیں۔مسیحیوں میں بھی ایک جماعت پادریوں کی ہے جو نہانے سے پر ہیز کرتی ہے۔نکاح
نہیں کرتی۔صوف کے کپڑے پہنتی اور بہت اقسام طیبات سے محترز رہتی ہے لیکن
اسے وہ نور قلب عطا نہیں ہوتا جس سے سمجھا جائے کہ خدا تعالیٰ انہیں حاصل ہو گیا بلکہ
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان لوگوں کے اخلاق عام مسیحیوں کی نسبت گرے ہوئے ہوتے
ہیں۔مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سارا سال روزہ رکھتے ہیں اور ہمیشہ
روزہ سے رہتے ہیں حالانکہ رسول کریم علیہ نے دائمی روزے رکھنے سے منع فرمایا
صلى الله
ہے 63۔پھر بعض لوگ طیبات سے پر ہیز کرتے ہیں۔اپنے نفس کو خواہ مخواہ کی مشقتوں