سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 11
سيرة النبي علي
175
جلد 1
جولوگ جنگ کی تاریخ سے واقف و آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دشمن کا سب سے
زیادہ زور افسروں اور جرنیلوں کو نقصان پہنچانے پر خرچ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ
اسی بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ سردار لشکر اور اس کے سٹاف کو قتل و ہلاک کر دیا جائے
اور یہ اصل ایسی ہے کہ پرانے زمانہ سے اس پر عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ پرانے زمانہ
میں تو جنگ کا دارو مدار ہی اس پر تھا کہ افسر کو قتل یا قید کر لیا جائے اور اس کی زیادہ تر
وجہ یہ تھی کہ پچھلے زمانہ میں خود بادشاہ میدان جنگ میں آتے تھے اور آپ ہی فوج کی
کمان کرتے تھے اس لیے ان کا قتل یا قید ہو جانا بالکل شکست کے مترادف ہوتا تھا اور
بادشاہ کے ہاتھ سے جاتے رہنے پر فوج بے دل ہو جاتی تھی اور اس کے قدم اکھر
جاتے تھے۔اور اس کی مثال ایسی ہی ہو جاتی تھی جیسے بے سر کا جسم۔کیونکہ جس کی
خاطر لڑتے تھے وہی نہ رہا تو لڑائی سے کیا فائدہ۔پس بادشاہ یا سردار کا قتل یا قید کر لینا
بڑی سے بڑی شکستوں سے زیادہ مفید اور نتائج قطعیہ پر منتج تھا اس لیے جس قدر خطرہ
با دشاہ کو ہوتا تھا اتنا اور کسی انسان کو نہ ہوتا۔اس بات کو جو شخص اچھی طرح سمجھ لے اُسے ذیل کا واقعہ محو حیرت بنا دینے کے
لیے کافی ہے عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ لَهُ رَجُلٌ أَفَرَرْتُم
عَنْ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَكِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفِرٌ إِنَّ هَوَازِنَ كَانُوْا قَوْمًا رُمَاةً وَإِنَّا لَمَّا لَقِيْنَاهُمُ حَمَلْنَا
عَلَيْهِمْ فَانْهَزَمُوْا فَأَقْبَلَ الْمُسْلِمُوْنَ عَلَى الْغَنَائِمِ فَاسْتَقْبَلُوْنَا بِالسِّهَامِ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفِرٌ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ لَعَلَى بَغْلَتِهِ
الْبَيْضَاءِ وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ أَنَا
النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ 69
فَأَمَّا
براء بن عازب سے روایت ہے کہ آپ سے کسی نے کہا کہ کیا تم لوگ جنگ
حنین کے دن رسول کریم علیہ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے؟ آپ نے جواب میں کہا کہ
سيرة النبي علي
176
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ نہیں بھاگے۔ہوازن ایک تیرانداز قوم تھی اور تحقیق ہم جب ان سے
ملے تو ہم نے ان پر حملہ کیا اور وہ بھاگ گئے۔ان کے بھاگنے پر مسلمانوں نے ان
کے اموال جمع کرنے شروع کیے لیکن ہوازن نے ہمیں مشغول دیکھ کر تیر برسانے
شروع کیے۔پس اور لوگ تو بھاگے مگر رسول کریم ﷺ نہ بھاگے بلکہ اس وقت میں نے
دیکھا تو آپ اپنی سفید خچر پر سوار تھے اور ابوسفیان نے آپ کے خچر کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور
آپ فرما رہے تھے میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے۔میں عبدالمطلب کی اولاد میں
ہوں۔۔اس واقعہ کی اہمیت کے روشن کرنے کے لیے میں نے پہلے بتایا تھا کہ بادشاہ لشکر
میں سب سے زیادہ خطرہ میں ہوتا ہے کیونکہ جو نقصان بادشاہ کے قتل یا قید کر لینے
سے لشکر کو پہنچتا ہے وہ کئی ہزار سپاہیوں کے مارے جانے سے نہیں پہنچتا۔پس دشمن کو
جس قدر آپ کا تجسس ہو سکتا تھا اور کسی کا نہیں۔پس جبکہ اچانک دشمن کا حملہ ہوا اور
وہ اپنے پورے زور سے ایک عارضی غلبہ پانے میں کامیاب ہوا اور لشکر اسلام اپنی
ایک غلطی کی وجہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا تو دشمن کے لیے ایک غیر مترقبہ موقع تھا کہ
وہ آنحضرت ﷺ پر حملہ کرتا اور اپنے مدت کے بغض اور عناد کو عملی جامہ پہنا تا۔پس
ایسی صورت میں آپ کا وہاں کھڑا رہنا ایک نہایت خطرناک امر تھا جو نہایت بہادری
اور جرات چاہتا تھا اور عام عقل انسانی اس واقعہ کی تفصیل کو دیکھ کر ہی حیران ہو جاتی
ہے کہ کس طرح صرف چند آدمیوں کے ساتھ آپ وہاں کھڑے رہے۔آپ کے ساتھ اُس وقت بارہ ہزار بہادر سپاہی تھا جو ایک سے ایک بڑھ کر تھا
اور سینکڑوں مواقع پر کمال جرات دکھلا چکا تھا مگر حنین میں کچھ ایسی ابتری پھیلی اور دشمن
نے اچانک تیروں کی ایسی بوچھاڑ کی کہ بہادر سے بہادر سپاہی کے پاؤں اکھڑ گئے اور
وہ تاب مقابلہ نہ لا سکا حتی کہ جنگ کا عادی بلکہ میدانِ جنگ کا تربیت یافتہ عرب گھوڑا
بھی گھبرا کر بھاگا اور بعض صحابہ کا بیان ہے کہ اس شدت کا حملہ تھا کہ ہم باوجود کوشش
سيرة النبي علي
177
جلد 1
کے نہ سنبھل سکتے تھے اور چاہتے تھے کہ پاؤں جما کر لڑیں مگر قدم نہ جمتے تھے اور ہم
اپنے گھوڑوں کو واپس کرتے تھے لیکن گھوڑے نہ لوٹتے اور ہم اس قدر ان کی باگیں
کھینچتے تھے کہ گھوڑے دو ہرے ہو جاتے تھے مگر پھر آگے کو ہی بھاگتے تھے اور واپس نہ
خص
لوٹتے تھے۔پس اس خطرناک وقت میں جب ایک جرار لشکر پیٹھ پھیر چکا ہو ایک
تن تنہا صرف چند وفادار خدام کے ساتھ دشمن کے مقابلہ میں کھڑا رہے اور تیروں کی
بارش کی ذرا بھی پرواہ نہ کرے تو یہ ایک ایسا فعل نہیں ہو سکتا جو کسی معمولی جرات یا
دلیری کا نتیجہ ہو بلکہ آپ کے اس فعل سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے سینہ میں ایک
ایسا دل رکھتے تھے جو کسی سے ڈرنا جانتا ہی نہ تھا اور خطرناک دشمن کے مقابلہ میں ایسے
وقت جبکہ اس کے پاس کوئی ظاہری سامان موجود نہ ہو کھڑا رہنا اس کے لیے ایک
معمولی کام تھا اور یہ ایک ایسا دلیرانہ کام ہے، ایسی جرات کا اظہار ہے کہ جس کی نظیر
اولین و آخرین کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔آپ (فِدَاهُ اَبِيْ وَأُمِّي) خوب جانتے تھے کہ کفار عرب کو اگر کسی جان کی
ضرورت ہے تو میری جان کی۔اگر وہ کسی کے دشمن ہیں تو میرے دشمن ہیں۔اگر وہ کسی
کو قتل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے۔مگر باوجود اس علم کے، باوجود بے یار و مددگار ہونے کے آپ
ایک قدم پیچھے نہ ہٹے بلکہ اس خیال سے کہ کہیں خچر ڈر کر نہ بھاگ جائے ایک آدمی کو باگ
پکڑوا دی کہ اسے پکڑ کر آگے بڑھاؤ تا یہ بے بس ہو کر بھاگ نہ جائے۔بے شک چند
آدمی آپ کے ساتھ اور بھی رہ گئے تھے مگر وہ اول تو اس عشق کی وجہ سے جو انہیں
رسول کریم ﷺ کے ساتھ تھا وہاں کھڑے رہے دوسرے ان کی جان اس خطرہ میں نہ
تھی جس میں آنحضرت ﷺ کی جان تھی۔پس باوجود کمال دلیری کے آپ کی جرات
صلى الله
کا مقابلہ وہ لوگ بھی نہیں کر سکتے جو اس وقت آپ کے پاس کھڑے رہے۔اس جگہ ایک اور بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ ایسے وقت میں ایک بہادر انسان
اپنی ذلت کے خوف سے جان دینے پر آمادہ بھی ہو جائے اور بھاگنے کا خیال چھوڑ بھی
سيرة النبي علي
178
جلد 1
دے تب بھی وہ یہ جرات نہیں کر سکتا کہ دشمن کو للکارے اور اگر للکارے بھی تو کمال
مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور جان دینے کے لیے آمادگی ظاہر کرتا ہے مگر آپ نے اس
خطرناک وقت میں بھی پکار کر کہا کہ میں خدا کا نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں اور میں
عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہوں جس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خطر ناک وقت
میں بھی آپ گھبرائے نہیں بلکہ ان لوگوں کو پکار کر سنا دیا کہ میں تو سچا ہوں اور خدا کی
طرف سے ہوں تم میرا کیا بگاڑ سکتے ہو۔پس ایسے خطرناک موقع پر خون کے پیاسے
دشمنوں کے مقابلہ میں کھڑا رہنا ، پھر انہیں اپنی موجودگی کی اطلاع خود نعرہ مار کر دینا،
پھر کامل اطمینان اور یقین سے فتح کا اظہار کرنا ایسے امور ہیں کہ جن کے ہوتے ہوئے
کوئی شخص میرے آقا کے مقابلہ میں جرات و دلیری کا دعوی نہیں کرسکتا۔مال کے متعلق احتیاط آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے
مطابق بادشاہ بھی بنا دیا تھا اور گو آپ کے مخالفین نے
ناخنوں تک زور مارا مگر خدا کے وعدوں کو پورا ہونے سے کون روک سکتا ہے۔باوجود
ہزاروں بلکہ لاکھوں دشمنوں کے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دشمنوں پر فتح دی اور وہ
سب آپ کے سامنے گردنیں جھکا دینے پر مجبور ہوئے اور انہیں چارو ناچار آپ کے
آگے سر نیاز مندی جھکانا پڑا۔مختلف ممالک سے زکوۃ وصول ہو کر آنے لگی جس کا
انتظام آپ ہی کرتے تھے مگر جس رنگ میں کرتے تھے اسے دیکھ کر سخت حیرت ہوتی
ہے۔آج کل کے بادشاہوں کو دیکھو کہ وہ لوگوں کا روپیہ کس طرح بے دریغ اڈار ہے
ہیں۔وہ مال جو غرباء کے لیے جمع ہو کر آتا ہے اسے اپنے اوپر خرچ کر ڈالتے ہیں اور
ان کے خزانوں کا کوئی حساب نہیں۔اگر وہ اپنے خاص اموال کو اپنی مرضی کے مطابق
خرچ کریں تو ان پر کوئی اعتراض نہ ہو مگر غرباء کے اموال جو صرف تقسیم کرنے کے لیے
ان کے سپرد کیے جاتے ہیں ان پر بھی وہ ایسا دست تصرف پھیرتے ہیں کہ جیسے خاص
ان کا اپنا مال ہے اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔مگر آنحضرت ﷺ کا حال بالکل اس
سيرة النبي علي
179
جلد 1
کے برخلاف تھا۔آپ کبھی لوگوں کے اموال پر ہاتھ نہ ڈالتے بلکہ باوجود اپنے لاثانی
تقویٰ اور بے نظیر خشیت الہی کے آپ لوگوں کے اموال کو اپنے گھر بھی رکھنا پسند نہ
کرتے تھے۔حضرت عقبہ تقفرماتے ہیں کہ صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَامَ مُسْرِعًا فَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى
بَعْضٍ حُجَرِ نِسَائِهِ فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمُ فَرَاى أَنَّهُمْ قَدْ
عَجِبُوْا مِنْ سُرُعَتِهِ فَقَالَ ذَكَرُتُ شَيْئًا مِنْ تِبْرِ عِنْدَنَا فَكَرِهُتُ أَنْ
يَحْبِسَنِي فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ 70 میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے مدینہ
میں عصر کی نماز پڑھی۔پس آپ نے سلام پھیرا اور جلدی سے کھڑے ہو گئے اور لوگوں
کی گردنوں پر سے گو دتے ہوئے اپنی بیویوں میں سے ایک کے حجرہ کی طرف تشریف
لے گئے۔لوگ آپ کی اس جلدی کو دیکھ کر گھبرا گئے۔پس جب باہر تشریف لائے تو
معلوم کیا کہ لوگ آپ کی جلدی پر متعجب ہیں۔آپ نے فرمایا کہ مجھے یاد آ گیا کہ تھوڑا
سا سونا ہمارے پاس رہ گیا ہے اور میں نے نا پسند کیا کہ وہ میرے پاس پڑا رہے اس
لیے میں نے جا کر حکم دیا کہ اسے تقسیم کر دیا جائے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مال کے معاملہ میں نہایت محتاط تھے اور کبھی
پسند نہ فرماتے کہ کسی بھول چوک کی وجہ سے لوگوں کا مال ضائع ہو جائے۔آپ کی
نسبت یہ تو خیال کرنا بھی گناہ ہے کہ نَعُوذُ بِاللهِ آپ اپنے نفس پر اس بات سے
ڈرے ہوں کہ کہیں اس سونے کو میں نہ خرچ کرلوں۔مگر اس سے یہ نتیجہ ضرور نکلتا ہے
کہ آپ اس بات سے ڈرے کہ کہیں جہاں رکھا ہو وہیں نہ پڑا رہے اور غرباء اس
سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جائیں۔اور اس خیال کے آتے ہی آپ دوڑ کر
تشریف لے گئے اور فوراً وہ مال تقسیم کر وایا اور پھر مطمئن ہوئے۔اس احتیاط کو دیکھو اور اس بے احتیاطی کو دیکھو جس میں آج مسلمان مبتلا ہو رہے
ہیں۔امانتوں میں کس بے دردی سے خیانت کی جا رہی ہے۔لوگ کس طرح غیروں کا
سيرة النبي علي
180
جلد 1
مال شیر مادر کی طرح کھا رہے ہیں۔حقوق کا اتلاف کس زور وشور سے جاری ہے مگر
کوئی نہیں جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا پاک انسان جس پر گناہ کا شبہ بھی نہیں کیا جا سکتا
غرباء کے اموال کی نسبت ایسی احتیاط کرے کہ ان کا مال استعمال کرنا تو الگ رہا اتنا
بھی پسند نہ فرمائے کہ اسے اپنے گھر میں پڑا رہنے دے۔اور اب گھر میں رکھنے کا تو کوئی
سوال ہی نہیں مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے پاس اپنے اموال رکھوائیں تا ہم پھر
انہیں واپس نہ دیں۔کاش! ہمارے رؤساء اس نکتہ کو سمجھتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی اختیار کرتے جو باوجود معصوم ہونے کے اپنے نفس پر ایسا محاسبہ رکھتے کہ ذراسی
غفلت میں بھی نہ پڑنے دیتے۔اور یہ لوگ دیکھتے کہ ہم تو اپنے نفوس پر ایسے قابو یافتہ
نہیں پھر بغیر کسی حساب کے لوگوں کے اموال کو جمع کرنا ہمارے لیے کیسا خطرناک ہوگا
مگر اس طرف قطعاً توجہ نہیں اور گل روپیہ بجائے غرباء کی خبر گیری کے اپنے ہی نفس پر
خرچ کر دیتے ہیں اور جن کے لیے روپیہ جمع کیا جاتا ہے اور جن پر خرچ کرنے کا حکم
صلى
اللہ تعالیٰ نے بادشاہوں کو دیا ہے ان کی کوئی خبر ہی نہیں لیتا۔آنحضرت ﷺ کا یہ فعل
ہمیشہ کے لیے مسلمان بادشاہوں کے لیے ایک نمونہ ہے جس پر عمل کرنے سے وہ
فلاح دارین پاسکتے ہیں۔اگر رعایا کو یقین ہو جائے کہ ان کے اموال بے جا طور سے
نہیں خرچ کیے جاتے تو وہ اپنے بادشاہ کے خلاف سازشوں کی مرتکب نہ ہومگر ہمارے
بادشاہوں نے اپنے حقوق کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق سے کچھ زیادہ ہی
سمجھ لیا ہے اور اپنے نفس پر آپ سے بھی زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔حضرت فاطمہ کا سوال پچھلے واقعہ سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایسے
آ
محتاط تھے کہ غرباء کا مال جب تک اُن کے پاس نہ
پہنچ جائے آپ کو آرام نہ آتا اور آپ کسی کے حق کے ادا کرنے میں کسی قسم کی سستی یا
دیر کو روا نہ رکھتے۔لیکن وہ واقعہ جو میں آگے بیان کرتا ہوں ثابت کرتا ہے کہ آپ
سيرة النبي علي
181
جلد 1
اموال کی تقسیم میں بھی خاص احتیاط سے کام لیتے اور ایسا کوئی موقع نہ آنے دیتے کہ
لوگ کہیں کہ آپ نے اموال کو خود اپنے ہی لوگوں میں تقسیم کر دیا۔حضرت علیؓ فرماتے ہیں أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا شَكَتْ مَا تَلَقَّى مِنْ
أَثَرِ الرَّحَا فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبِّي فَانْطَلَقَتْ فَلَمْ تَجِدُهُ
فَوَجَدَتْ عَائِشَةَ فَأَخْبَرَتْهَا فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتُهُ
عَائِشَةُ بِمَجِيْءٍ فَاطِمَةَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا وَقَدْ
أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْتُ لاقُوْمَ فَقَالَ عَلَى مَكَانِكُمَا فَقَعَدَ بَيْنَنَا حَتَّى
وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِى وَقَالَ أَلَا أُعَلِّمُكُمَا خَيْرًا مِمَّا سَأَلْتُمَانِي
أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا تُكَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِيْنَ وَتُسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِيْنَ
وَتَحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِيْنَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمَا مِنْ خَادِمٍ 71 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
صلى الله
نے شکایت کی کہ چکی پینے سے انہیں تکلیف ہوتی ہے۔اسی عرصہ میں آنحضرت عالی
کے پاس کچھ غلام آئے۔پس آپ آنحضرت ﷺ کے پاس تشریف لے گئیں لیکن
آپ کو گھر پر نہ پایا اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنی آمد کی وجہ سے اطلاع
دے کر گھر لوٹ آئیں۔جب آنحضرت ﷺے گھر تشریف لائے تو حضرت عائشہ نے
جناب کو حضرت فاطمہ کی آمد کی اطلاع دی جس پر آپ ہمارے پاس تشریف لائے
اور ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے۔میں نے آپ کو آتے دیکھ کر چاہا کہ
اٹھوں مگر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ پر لیٹے رہو۔پھر ہم دونوں کے درمیان
میں آ کر بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ کے قدموں کی خنکی میرے سینہ پر محسوس ہونے لگی۔جب آپ بیٹھ گئے تو آپ نے فرمایا کہ کیا میں تمھیں کوئی ایسی بات نہ بتا دوں جو اُس
چیز سے جس کا تم نے سوال کیا ہے بہتر ہے اور وہ یہ کہ جب تم اپنے بستروں پر لیٹ
جاؤ تو چونتیس دفعہ تکبیر کہو اور تینتیس دفعہ سُبحَانَ اللهِ کہو اور تینتیس دفعہ الْحَمْدُ
لِلهِ کہو پس یہ تمہارے لیے خادم سے اچھا ہوگا۔-
سيرة النبي علي
182
جلد 1
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اموال کی تقسیم میں
ایسے محتاط تھے کہ باوجود اس کے کہ حضرت فاطمہ کو ایک خادم کی ضرورت تھی اور چکی
پینے سے آپ کے ہاتھوں کو تکلیف ہوتی تھی مگر پھر بھی آپ نے اُن کو خادم نہ دیا بلکہ
دعا کی تحریک کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف ہی متوجہ کیا۔آپ اگر چاہتے تو حضرت فاطمہ
کو خادم دے سکتے تھے کیونکہ جو اموال تقسیم کے لیے آپ کے پاس آتے تھے وہ بھی
صحابہ میں تقسیم کرنے کے لیے آتے تھے اور حضرت علیؓ کا بھی ان میں حق ہو سکتا تھا اور
حضرت فاطمہ بھی اس کی حقدار تھیں لیکن آپ نے احتیاط سے کام لیا اور نہ چاہا کہ ان
اموال میں سے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو کچھ دے دیں کیونکہ ممکن تھا کہ اس
سے آئندہ لوگ کچھ کا کچھ نتیجہ نکالتے اور بادشاہ اپنے لیے اموال الناس کو جائز سمجھ
لیتے۔پس احتیاط کے طور پر آپ نے حضرت فاطمہ کو ان غلاموں اور لونڈیوں میں
سے جو آپ کے پاس اُس وقت بغرض تقسیم آئیں کوئی نہ دی۔اس جگہ یہ بھی یا د رکھنا چاہیے کہ جن اموال میں آپ کا اور آپ کے رشتہ داروں
کا خدا تعالیٰ نے حصہ مقرر فرمایا ہے اُن سے آپ خرچ فرما لیتے تھے اور اپنے متعلقین کو
بھی دیتے تھے۔ہاں جب تک کوئی چیز آپ کے حصہ میں نہ آئے اُسے قطعاً خرچ نہ
فرماتے اور اپنے عزیز سے عزیز رشتہ داروں کو بھی نہ دیتے۔کیا دنیا کسی بادشاہ کی مثال
پیش کر سکتی ہے جو بیت المال کا ایسا محافظ ہو؟ اگر کوئی نظیر مل سکتی ہے تو صرف اسی پاک
وجود کے خدام میں سے۔ورنہ دوسرے مذاہب اس کی نظیر نہیں پیش کر سکتے۔مذکورہ بالا واقعات سے روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نہایت محتاط تھے اور ہر معاملہ میں کمال احتیاط سے کام کرتے تھے۔خصوصاً اموال کے معاملہ میں آپ نہایت احتیاط فرماتے کہ کسی کا حق نہ مارا جائے
اور عارضی طور پر بھی لوگوں کی حق رسی میں دیر کرنا پسند نہ فرماتے بلکہ فوراً غربا
حقوق دلوا دیتے تھے۔اب میں اسی امر کی شہادت کے لیے ایک اور واقعہ بیان کرتا
سيرة النبي علي
183
جلد 1
ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کے اموال کا خیال رکھنے کے علاوہ ان
کے ایمانوں کا بھی خیال رکھتے تھے اور کبھی ایسے چندوں کو قبول نہ فرماتے جو بعد
میں کسی وقت چندہ دہندگان کے لیے وبالِ جان ثابت ہوں یا کسی وقت اسے
افسوس ہو کہ میں نے کیوں فلاں مال اپنے ہاتھ سے کھو دیا آج اگر میرے پاس ہوتا
تو میں اس سے فائدہ اٹھاتا۔مکہ میں جب تکالیف بڑھ گئیں اور ظالموں کے ظلموں سے تنگ آ کر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے اپنے صحابہ کو دوسرے ممالک میں نکل جانے کا حکم دینا پڑا اور
بعد ازاں خود بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنا وطن عزیز ترک کر کے مدینہ کی طرف
ہجرت اختیار کرنی پڑی تو آپ پہلے مدینہ سے کچھ فاصلہ پر بنی عمرو بن عوف کے مہمان
رہے اور دس دن سے کچھ زیادہ وہاں ٹھہرے۔اس کے بعد آپ مدینہ تشریف
لائے۔اور چونکہ یہاں مستقل طور پر رہنا تھا اس لیے مکانات کی بھی ضرورت تھی اور
سب سے زیادہ ایک مسجد کی ضرورت تھی جس میں نماز پڑھی جائے اور سب مسلمان
وہاں اکٹھے ہو کر اپنے رب کا نام لیں اور اس کے حضور میں اپنے عجز وانکسار کا اظہار
کریں اور آنحضرت ﷺ جو ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کے خیال میں رہتے تھے اور آپ کا
ہر ایک فعل عظمتِ الہی کو قائم کرنے والا تھا آپ کو ضرور بالضرور سب سے پہلے
تعمیر مسجد کا خیال پیدا ہونا چاہیے تھا۔چنانچہ جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے تو سب
سے پہلے جو بات آپ نے کی وہ مسجد کی تعمیر کے متعلق تھی۔اور سب سے پہلے آپ نے
جو کام کیا وہ یہی تھا کہ اپنے محبوب و مطلوب کے ذکر کا مقام اور اس کے حضور گر نے
اور عبادت کرنے کی جگہ تیار کریں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور ہمارے
مطاع و آقا خاتم النبین ﷺ کی زوجہ مطہرہ تھیں آپ نے ایک طویل حدیث میں تمام واقعہ
ہجرت مفصل بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتی ہیں فَلَبتَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سيرة النبي علي
184
جلد 1
فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِضْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً وَأَسِّسَ الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى
التَّقْوى وَصَلَّى فِيهِ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ
فَسَارَ يَمْشِي مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرَكَتْ عِندَ مَسْجِدِ الرَّسُوْلِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يُصَلَّى فِيْهِ يَوْمَئِذٍ رِجَالٌ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ وَكَانَ
مِرْبَدًا لِلتَّمْرِ لِسُهَيْلِ وَسَهْلٍ غُلَامَيْنِ يَتِيْمَيْنِ فِي حَجْرٍ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ فَقَالَ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرَكَتُ بِهِ رَاحِلَتُهُ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ
الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَامَيْنِ فَسَاوَمَهُمَا
بالْمِرْبَدِ لِيَتَّخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالَا لَا بَلْ نَهَبُهُ لَكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ فَأَبَى
رَسُوْلُ اللهِ أَنْ يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً حَتَّى ابْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ
مَسْجِدًا 72۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف میں کچھ دن ٹھہرے۔دس دن
سے کچھ اوپر اس مسجد کی بنیاد رکھی جس کی نسبت قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی اور اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی۔پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور آپ کے ساتھ لوگ پا پیادہ چلنے لگے۔آپ کی
اونٹنی چلتی گئی یہاں تک کہ وہ مدینہ کے اس مقام پر پہنچ کر بیٹھ گئی جہاں بعد میں مسجد نبوی
تیار کی گئی اور اُس وقت وہاں مسلمان
نماز پڑھا کرتے تھے۔اس مقام پر کھجوریں سکھائی
جاتی تھیں اور وہ دو یتیم لڑکوں کا تھا جن کا نام سہیل اور سہل تھا اور جو اسعد بن زرارہ کی
ولایت میں پلتے تھے۔جب یہاں آپ کی اونٹنی بیٹھ گئی تو آپ نے فرمایا کہ انشاء اللہ
صلى الشر
یہاں ہی ٹھہریں گے۔پھر رسول کریم علیہ نے ان دونوں لڑکوں کو بلوایا اور ان سے
چاہا کہ اس جگہ کی قیمت طے کر کے انہیں قیمت دے دیں تا کہ وہاں مسجد بنائیں۔اور
دونوں لڑکوں نے جواب میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم قیمت نہیں لیتے بلکہ آپ کو
ہبہ کرتے ہیں مگر رسول اللہ ﷺ نے ہبہ لینے سے انکار کیا اور آخر قیمت دے کر اُس
جگہ کو خرید لیا۔صلى الله
سيرة النبي علي
185
جلد 1
اس حدیث سے ایک بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ مدینہ میں داخل ہوتے ہی پہلا
خیال آپ کو یہی آیا کہ مسجد بنائیں اور پہلے آپ نے اس کے لیے کوشش شروع کی
اور آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا جو جوش تھا اس کا کسی قدر پتہ اس واقعہ سے
لگ جاتا ہے۔دوسرے یہ امر ثابت ہوتا ہے کہ آپ معاملات میں کیسے محتاط تھے۔اہل مدینہ نے بار بار درخواست کر کے آپ کو بلایا تھا اور خود جا جا کر عرض کی تھی
کہ آپ ہمارے شہر میں تشریف لائیں اور ہم آپ کو اپنے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے
اور جان و مال سے آپ کی خدمت کریں گے اور جہاں تک ہماری طاقت ہو گی آپ
کو آرام پہنچانے کی کوشش کریں گے غرض کہ بار بار کی درخواستوں اور اصرار کے بعد
آپ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت تشریف لائے اور مدینہ والوں کا فرض تھا کہ آپ کو
جگہ دیتے اور حق مہمان نوازی ادا کرتے اور مسجد بھی تیار کراتے اور آپ کی رہائش
کے لیے بھی مکان کا بندو بست کرتے اور وہ لوگ اپنے حق کو سمجھتے بھی تھے اور ہر طرح
خدمت کے لیے حاضر تھے مگر چونکہ آپ کے تمام کام اللہ تعالیٰ کے سپرد تھے اور ہر ایک
فعل میں آپ اُسی پر اتکال کرتے تھے اس لیے آپ نے اپنی رہائش کے لیے ایسی
جگہ کو پسند کیا جہاں اللہ تعالیٰ آپ کو رکھنا پسند کرے اور بجائے خود جگہ پسند کرنے کے
اپنی اونٹنی کو چھوڑ دیا کہ خدا تعالیٰ جہاں اسے کھڑا کرے وہیں مسجد بنائی جائے اور وہیں
رہائش کا مکان بنایا جائے۔اب جس جگہ آپ کی اونٹنی کھڑی ہوئی وہ دو یتیموں کی جگہ
تھی اور وہ بھی آپ کے خدام میں سے تھے اور ہر طرح آپ پر اپنا جان و مال قربان
کرنے کے لیے تیار تھے اور بطور ہبہ کے وہ زمین پیش کرتے تھے مگر باوجود اس کے کہ
آپ اہل مدینہ کے مہمان تھے اور وہ لڑکے مہمان نوازی کے ثبوت میں آپ کو وہ
زمین مفت دینا چاہتے تھے آپ نے اس کے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس کی
وجہ وہ احتیاط تھی جو آپ کے تمام کاموں میں پائی جاتی تھی۔اول تو آپ یہ نہ چاہتے تھے کہ وہ نابالغ بچوں سے بغیر معاوضہ کے زمین لیں
سيرة النبي علي
186
جلد 1
کیونکہ ممکن تھا کہ وہ بچپن کے جوش و خروش میں آپ کی خدمت میں زمین پیش کر
دیتے لیکن بڑے ہو کر ان کے دل میں افسوس ہوتا کہ اگر وہ زمین ہم بیچ دیتے یا اس
وقت ہمارے پاس ہوتی تو وہ زمین یا اس کی قیمت ہمارے کام آتی اور ہماری
معیشت کا سامان بنتی۔اس احتیاط کی وجہ سے اس خیال سے کہ ابھی یہ بچے ہیں اور
اپنے نفع و نقصان
کو نہیں سمجھ سکتے آپ نے اس زمین کے مفت لینے سے بالکل انکار کر
دیا۔گو وہ لڑکے اپنے ایمان کے جوش میں زمین ہبہ کر رہے تھے اور اگر آپ اسے
قبول کر لیتے تو بجائے افسوس کرنے کے وہ اس پر خوش ہوتے کیونکہ صحابہ کی زندگیوں
کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بچے بھی جوانوں سے کم نہ تھے اور چودہ
پندرہ سال تک کے بچے مال تو کیا جان دینے کے لیے تیار ہو جاتے۔چنانچہ بدر کی
جنگ میں دو ایسے بچے بھی شامل ہوئے تھے۔پس باوجود اس کے کہ وہ بچے تھے اور ابھی
کم سن تھے مگر بظاہر حالات ان کے ایمانوں کے اندازہ کرنے سے کہا جا سکتا تھا کہ وہ
اس پر کبھی متأسف نہ ہوں گے مگر پھر بھی رسولکر یم ﷺ نے مناسب نہ جانا کہ امکانی
طور پر بھی ان کو ابتلاء میں ڈالا جائے اور اسی بات پر اصرار کیا کہ وہ قیمت وصول کریں
اور اگر چاہیں تو اپنی زمین فروخت کر دیں ورنہ آپ نہیں لیں گے۔آخر آپ کے اصرار
کو دیکھ کر ان بچوں اور ان کے والیوں نے قیمت لے لی اور وہ زمین آپ کے پاس
فروخت کر دی۔آجکل دیکھا جاتا ہے کہ یتامیٰ سے بھی لوگ چندہ وصول کرتے ہیں اور
بالکل اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ شاید ان کو بعد ازاں تکلیف ہو اور بہت سے لوگ
ایسے ہیں جو بالکل خدا کا خوف نہیں کرتے مگر رسول کریم ﷺ نے اپنے طریق عمل سے
بتا دیا که با وجود اس کے کہ آپ حقدار تھے اور اہل مدینہ کے مہمان تھے آپ نے ان
یتامی سے بغیر قیمت زمین لینے سے انکار کر دیا اور باصرار قیمت ان کے حوالہ کی۔افسوس کہ کامل اور اکمل نمونہ کے ہوتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے عمل میں سستی کر دی
ہے اور یتامی کے اموال کی قطعاً کوئی حفاظت نہیں کی جاتی۔ان کے اموال کی حفاظت تو
صلى الله