سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 12
سيرة النبي علي
187
جلد 1
الگ رہی خود محافظ ہی یتامیٰ کے مال کھا جاتے ہیں اور اس احتیاط کے قریب بھی نہیں جاتے
جس کا نمونہ رسول کریم ﷺ نے دکھایا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بنو ہوازن کے اموال تامی کے اموال کے لینے سے رسول کریم ﷺ نے
جس احتیاط سے انکار کر دیا اور با وجود اصرار کے مسجد
کے لیے بھی زمین کا لینا پسند نہ کیا وہ تو پچھلے واقعہ سے ظاہر ہے۔اب ایک اور واقعہ
اسی قسم کا لکھتا ہوں۔ہوازن کے ساتھ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ ہوا تو
ان کے بہت سے مرد اور عورتیں قید ہوئے اور بہت سا مال بھی صحابہ کے قبضہ میں آیا۔چونکہ آنحضرت علہ نہایت رحیم و کریم انسان تھے اور ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے
کہ لوگوں پر رحم فرمائیں اور انہیں کسی مشقت میں نہ ڈالیں آپ نے نہایت احتیاط
سے کام لیا اور کچھ دن تک انتظار میں رہے کہ شاید قبیلہ ہوازن کے لوگ آ کر عفوطلب
کریں تو ان کے اموال اور قیدی واپس کر دئیے جائیں مگر انہوں نے خوف سے یا کسی
باعث سے آپ کے پاس آنے میں دیر لگائی تو آپ نے اموال و قیدی بانٹ دیئے۔اس واقعہ کو امام بخاری نے مفصل بیان کیا ہے۔مسور بن مخرمہ کی روایت ہے أَنَّ
رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ حِيْنَ جَاءَهُ وَقُدُ هَوَازِنَ مُسْلِمِيْنَ
فَسَأَلُوْهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَسَبْيَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْحَدِيْثِ إِلَى أَصْدَقُهُ فَاخْتَارُوا إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ إِمَّا
السَّبْيَ وَإِمَّا الْمَالَ فَقَدْ كُنتُ اسْتَأْنَيتُ بهِمُ وَقَدْ كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْتَظَرَهُمْ بِضْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً حِيْنَ قَفَلَ مِنَ الطَّائِفِ فَلَمَّا تَبَيَّنَ
لَهُمْ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ رَادٍ إِلَيْهِمْ إِلَّا إِحْدَى
الطَّائِفَتَين قَالُوْا فَإِنَّا نَخْتَارُ سَبْيَنَا فَقَامَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فِي الْمُسْلِمِيْنَ فَأَثْنَى عَلَى اللهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ
هؤُلَاءِ قَدْ جَاء وَنَا تَائِبِيْنَ وَإِنّى قَدْ رَأَيْتُ أَنْ أَرُدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ فَمَنْ أَحَبَّ
سيرة النبي علي
188
جلد 1
مِنْكُمْ أَن يُطَيِّبَ بِذلِكَ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَكُوْنَ عَلَى حَظِهِ
حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيْءُ اللَّهُ عَلَيْنَا فَلْيَفْعَلُ فَقَالَ النَّاسُ قَدْ طَيَّبُنَا
ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُمْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا لَا نَدْرِى مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ فِي ذَلِكَ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنُ
فَارْجِعُوْا حَتَّى يَرْفَعُوْا إِلَيْنَا عُرَفَاؤُكُمْ أَمْرَكُمْ فَرَجَعَ النَّاسُ فَكَلَّمَهُمُ
عُرَفَاؤُهُمُ ثُمَّ رَجَعُوْا إِلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوْهُ أَنَّهُمُ
قَدْ طَيَّبُوْا وَأَذِنُوْا 73 جب وفد ہوازن بحالت قبول اسلام آنحضرت ﷺ کے پاس
آیا آپ کھڑے ہوئے۔ہوازن کے ڈیپوٹیشن کے ممبروں نے آنحضرت عے سے
سوال کیا کہ ان کے مال اور قیدی واپس کیے جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
جواب میں فرمایا کہ مجھے سب سے پیاری وہ بات لگتی ہے جو سب سے زیادہ سچی ہو۔پس میں صاف صاف کہہ دیتا ہوں کہ دونوں چیزیں تمہیں نہیں مل سکتیں۔ہاں دونوں
میں سے جس ایک کو پسند کرو وہ تمہیں مل جائے گی خواہ قیدی آزاد کر وا لو خواہ اموال
واپس لے لو اور میں تو تمہارا انتظار کرتا رہا مگر تم نہ پہنچے۔( اور رسول کریم ﷺ طائف
سے لوٹتے وقت دس سے کچھ اوپر راتیں ان لوگوں کا انتظار کرتے رہے تھے۔) جب
انہیں یہ معلوم ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں صرف ایک ہی چیز واپس کریں
گے تو انہوں نے عرض کیا کہ اگر یہی بات ہے تو ہم اپنے قیدی چھڑوانا پسند کرتے
صلى الله
ہیں۔اس پر آنحضرت
علہ مسلمانوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف
کرنے کے بعد فرمایا کہ سنو ! تمہارے ہوازن کے بھائی تائب ہو کر تمہارے پاس
آئے ہیں اور میری رائے ہے کہ میں ان کے قیدی انہیں واپس کر دوں۔پس جو کوئی تم
میں سے یہ پسند کرے کہ اپنی خوشی سے غلام آزاد کر دے تو وہ ایسا کر دے۔اور اگر
کوئی یہ چاہے کہ اس کا حصہ قائم رہے اور جب خدا سب سے پہلی دفعہ ہمیں کچھ مال
دے تو اُسے اس کا حق ہم ادا کر دیں تو وہ اس شرط سے غلام آزاد کر دے۔لوگوں نے
جلد 1
سيرة النبي ع
طور ہے
189
آپ کا ارشادسن کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم نے آ
یا رسول اللہ ! ہم نے آپ کے لیے اپنے غلام خوشی
سے آزاد کر دیئے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم تو نہیں سمجھتے کہ تم میں سے
کس نے خوشی سے اجازت دی ہے اور کس نے اجازت نہیں دی۔پس سب لوگ
یہاں سے اٹھ کر اپنے خیموں پر جاؤ یہاں تک کہ تمہارے سردار تم سے فیصلہ کر کے
ہمارے سامنے معاملہ پیش کریں۔پس لوگ لوٹ گئے اور ہر قبیلہ کے سردار نے اپنے
پر گفتگو کی۔پھر سب سردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے
اور عرض کیا کہ سب لوگوں نے دل کی خوشی سے بغیر کسی عوض کی طمع کے اجازت دے
دی ہے کہ آپ غلام آزادفرما دیں۔اس جگہ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس قبیلہ
میں پہلے تھے اور جس میں سے آپ کی دائی تھیں وہ ہوازن کی ہی ایک شاخ تھی۔پس
ایک لحاظ سے ہوازن کے قبیلہ والے آپ کے رشتہ دار تھے اور ان سے رضاعت کا
تعلق تھا۔چنانچہ جب وفد ہوازن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا تو
اس میں سے ابو برقان اسعدی (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی حلیمہ سعد قبیلہ میں
سے ہی تھیں) نے آپ کی خدمت میں عرض کیا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ فِي هَذِهِ
الْخَطَائِرِ إِلَّا أُمَّهَاتُكَ وَخَالَاتُكَ وَحَوَاضِنُكَ وَمُرْضِعَاتُكَ فَامْنُنُ
عَلَيْنَا مَنَّ اللهُ عَلَيْكَ 74 یا رسول الله ! ان احاطوں کے اندر حضور کی مائیں اور
خالہ اور کھلایاں اور دودھ پلائیاں ہی ہیں اور تو کوئی نہیں پس حضور ہم پر احسان
فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا۔پس ہوازن کے ساتھ آپ کا رضاعی تعلق
تھا اور اس وجہ سے وہ اس بات کے مستحق تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے
ساتھ نیک سلوک کرتے۔چنانچہ آپ نے اسی ارادہ سے دس دن سے زیادہ تک
اموال غنیمت کو مسلمانوں میں تقسیم نہیں کیا اور اس بات کے منتظر رہے کہ جونہی ہوازن
پشیمان ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور اپنے اموال اور قیدیوں کو طلب کریں
سيرة النبي علي
190
جلد 1
تو آپ واپس فرما دیں کیونکہ تقسیم غنائم سے پہلے آپ کا حق تھا کہ آپ جس طرح
چاہتے ان اموال اور قیدیوں سے سلوک کرتے خواہ بانٹ دیتے ، خواہ بیت المال کے
سپرد فرماتے ، خواہ قیدیوں کو آزاد کر دیتے اور مال واپس کر دیتے۔مگر باوجود انتظار
کے ہوازن کا کوئی وفد نہ آیا جو اپنے اموال اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتا اس لیے
مجبوراً دس دن سے زیادہ انتظار کر کے طائف سے واپس ہوتے ہوئے جعرانہ میں
آپ نے ان اموال اور غلاموں کو تقسیم کر دیا۔تقسیم کے بعد ہوازن کا وفد بھی آ پہنچا
اور رحم کا طلبگار ہوا اور اپنا حق بھی بتا دیا کہ یہ قیدی غیر نہیں ہیں بلکہ جناب کے ساتھ
کچھ رشتہ اور تعلق رکھتے ہیں اور اس خاندان کی عورتیں ان قیدیوں میں شامل ہیں جس
میں کسی عورت کا حضور نے دودھ بھی پیا ہے اور اس لحاظ سے وہ آپ کی مائیں اور
خالائیں اور کھلائیاں اور دائیاں کہلانے کی مستحق ہیں پس ان پر رحم کر کے قیدیوں کو
آزاد کیا جائے اور اموال واپس کیے جائیں۔تقسیم سے پہلے تو حضور ضرور ہی ان کی
درخواست کو قبول کر لیتے اور آپ کا طریق عمل ثابت کرتا ہے کہ جب کبھی بھی کوئی رحم
کا معاملہ پیش ہوا ہے حضور سرور کائنات ﷺ نے بے نظیر رحم سے کام لیا ہے۔مگر اب
یہ مشکل پیش آ گئی تھی کہ اموال و قیدی تقسیم ہو چکے تھے اور جن کے قبضہ میں وہ چلے
گئے تھے اب وہ ان کا مال تھا۔اور گو وہ لوگ اپنی جان و مال کو اس حبیب خدا کی مرضی
پر قربان کرنے کے لیے تیار تھے اور انہوں نے سینکڑوں موقعوں پر قربان ہو کر دکھا بھی
دیا مگر پھر بھی ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں، کچھ کمزور اور ناتواں ہوتے ہیں، کچھ قوی دل
اور دلیر اس لیے حضور نے اس موقع پر نہایت احتیاط سے کام لیا اور بجائے اس کے کہ
فوراً صحابہ کو حکم دیتے کہ ہوازن سے میرا رضاعی رشتہ ہے تم ان کے اموال اور قیدی
رہا کر دو اول تو خود ہوازن کو ہی ملامت کی کہ تم نے دیر کیوں کی۔اگر تم وقت پر آ جاتے
تو جس طرح اور عرب قبائل سے سلوک کیا کرتے تھے تم پر بھی احسان کیا جاتا اور تمہارا
سب مال اور قیدی تم کو مل جاتے مگر خیر اب تم کو اموال اور قیدیوں میں سے ایک چیز دلوا
سيرة النبي علي
191
جلد 1
سکتا ہوں اور اس فیصلہ سے آنحضرت ﷺ نے گویا نصف بوجھ مسلمانوں پر سے اٹھا
دیا اور فیصلہ کر دیا کہ دو میں سے ایک چیز تو انہی کے ہاتھ میں رہنے دی جائے۔اور
جب ہوازن نے قیدیوں کی واپسی کی درخواست کی تو آپ نے پھر بھی مسلمانوں کو
سب قیدی واپس کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ کہ دیا کہ جو چاہے اپنی خوشی سے آزاد کر
دے اور جو چاہے اپنا حصہ قائم رکھے۔آئندہ اللہ تعالیٰ جو سب سے پہلا موقع دے
اس پر اس کا قرضہ اتار دیا جائے گا اور اس طرح گویا ان تمام کمزور طبیعت کے
آدمیوں پر رحم کیا جو ہر قوم میں پائے جاتے ہیں مگر ہزار آفرین ہے اس جماعت پر جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے بنی تھی کہ آپ کا ارشادسن کر ایک نے بھی نہیں
کہا کہ ہم آئندہ حصہ لے لیں گے بلکہ سب نے بالا تفاق کہہ دیا کہ ہم نے حضور کی
خاطر سب قیدیوں کو خوشی سے رہا کر دیا مگر آپ نے اس پر بھی احتیاط سے کام لیا اور حکم
دیا کہ پھر مشورہ کر لیں ایسا نہ ہو بعض کی مرضی نہ ہو اور ان کی حق تلفی ہو۔اپنے اپنے
سرداروں کی معرفت اپنے فیصلہ سے اطلاع دو۔چنانچہ جب قبائل کے سرداروں کی
صلى الله
معرفت آنحضرت ﷺ کو جواب ملا تو تب آپ نے غلام آزاد کیے۔سُبْحَانَ اللهِ۔کیسی احتیاط ہے اور کیا بے نظیر تقویٰ ہے!! آپ نے یہ بات بالکل برداشت نہ کی کہ
کوئی شخص آپ پر یہ اعتراض کرے کہ آپ نے زبردستی ہوازن کے غلام آزاد کرا
دیئے۔اور چونکہ اس قبیلہ سے آپ کا رضاعی تعلق تھا اس لیے آپ نے خاص احتیاط
سے کام لیا اور بار بار چ چھ کر قید یان ہوازن کو آزادی دی۔اگر کسی شخص نے بچے مرید اور کامل متبع دیکھنے ہوں تو وہ آنحضرت
بچے مرید صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دیکھے جو اپنے جان و مال کو
رسول کریم ﷺ کے نام پر قربان کر دینے میں ذرا دریغ نہ کرتے تھے۔ایک دفعہ کا ذکر
ہے کہ عضل اور قارۃ دو قبیلوں کے کچھ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہماری قوم اسلام کے قریب ہے آپ کچھ آدمی بھیجئے جو
سيرة النبي علي
192
جلد 1
انہیں دینِ اسلام سکھا ئیں۔آپ نے ان کی درخواست پر چھ صحابہؓ کو حکم دیا کہ وہاں
جا کر انہیں اسلام سکھائیں اور قرآن شریف پڑھائیں۔ان صحابہؓ کا عامر بن عاصم
رض
رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا۔جب یہ لوگ صحابہ کو لے کر چلے تو راستہ میں ان سے شرارت کی اور عہد شکنی کر
کے ہذیل قبیلہ کے لوگوں کو اکسایا کہ انہیں پکڑ لیں۔انہوں نے ایک سو آدمی ان چھ
آدمیوں کے مقابلہ میں بھیجا۔صحابہ ایک پہاڑ پر چڑھ گئے۔کفار نے ان سے کہا کہ وہ
اتر آئیں وہ انہیں کچھ نہ کہیں گے۔حضرت عامر نے جواب دیا کہ انہیں کافروں کے
عہد پر اعتبار نہیں وہ نہیں اتریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ہماری حالت کی
رسول اللہ ﷺ کو خبر دے دے۔مگر چھ میں سے تین آدمی کفار پر اعتبار کر کے اتر
آئے۔مگر جب انہوں نے ان کے ہاتھ باندھنے چاہے تو ایک صحابی نے انکار کر دیا
کہ یہ تو خلاف معاہدہ ہے مگر وہاں معاہدہ کون سنتا تھا اس صحابی کو قتل کر دیا گیا۔باقی
دو میں سے ایک کو صفوان بن امیہ نے جو مکہ کا ایک رئیس تھا خرید لیا اور اپنا غلام کر
کے نسطاس کے ساتھ بھیجا کہ حرم سے باہر اس کے دو بیٹوں کے بدلہ قتل کر دے۔نسطاس نے قتل کرنے سے پہلے ابن الدشنہ (اس صحابی ) سے پوچھا کہ تجھے خدا کی قسم
سچ بتا کہ کیا تیرا دل چاہتا ہے کہ تمہارا رسول اس وقت یہاں ہمارے ہاتھ میں ہو اور ہم اسے
قتل کریں اور تو آرام سے اپنے گھر میں اپنے بیوی بچوں میں بیٹھا ہو؟ ابن الدشمنہ نے
جواب دیا کہ میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ محمد ﷺ وہاں ہوں جہاں اب ہیں (یعنی
مدینہ میں ) اور ان کے پاؤں میں کوئی کانٹا چھے اور میں گھر میں بیٹھا ہوا ہوں۔اس
بات کو سن کر ابوسفیان جو اُس وقت تک اسلام نہ لایا تھا وہ بھی متاثر ہو گیا اور کہا کہ میں
نے کسی کو کسی سے اتنی محبت کرتے ہوئے نہیں دیکھا جتنی محمد کے صحابی محمد سے محبت
کرتے تھے۔یہ وہ اخلاص تھا جو صحابہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا اور یہی وہ اخلاص
سيرة النبي علي
193
جلد 1
تھا جس نے انہیں ایمان کے ہر ایک شعبہ میں پاس کرا دیا تھا اور انہوں نے خدا کو اپنی
آنکھوں سے دیکھ لیا تھا۔اے احمدی جماعت کے مخلصو! تم بھی مؤمن نہیں ہو سکتے جب
تک رسول کریم ﷺ اور پھر مامور وقت مسیح موعود علیہ السلام سے ایسی ہی محبت نہ رکھو۔عروسة
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں آنحضرت
عے ہر
آنحضرت ﷺ کی دعا
معاملہ میں نہایت حزم اور احتیاط سے کام لیتے
تھے۔اب میں ایک حدیث نقل کر کے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ دعا میں بھی نہایت محتاط
تھے اور کبھی ایسی دعا نہ فرماتے جو یکطرفہ ہو بلکہ ایسی ہی دعا کرتے جس میں تمام پہلو
مدنظر رکھے جائیں جیسا کہ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ 75 یعنی نبی کریم ع اکثر اوقات یہ دعا فرمایا کرتے تھے
کہ اے اللہ ! ہمیں اس دنیا میں بھی نیکی اور بھلائی دے اور آخرت میں بھی نیکی اور بھلائی
عنایت فرما اور عذاب نار سے ہمیں محفوظ رکھ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بھی
آپ کی اس دعا کا ذکر فرمایا ہے فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا
لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ - وَمِنْهُمْ مَّنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
و فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ 76 یعنی لوگوں میں سے کچھ تو ایسے
ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ الہی ! اس دنیا کا مال ہمیں مل جائے اور
ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے
رب ! اس دنیا کی بھلائی بھی ہمیں پہنچا اور آخرت کی نیکی بھی ہمیں پہنچا اور آگ کے
عذاب سے ہمیں محفوظ رکھ۔اب اس دعا پر غور کرنے سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کس قدر احتیاط سے کام
فرماتے تھے۔عام طور پر انسان کا قاعدہ ہے کہ جو مصیبت پڑی ہوئی ہو اُسی طرف
متوجہ ہو جاتا ہے اور دوسرے تمام امور کو اپنے ذہن سے نکال دیتا ہے اور ایک ہی
سيرة النبي علي
194
جلد 1
طرف کا ہو رہتا ہے اور اس وجہ سے اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ حق و حکمت کی
شاہراہ سے بھٹک کر کہیں کے کہیں نکل جاتے ہیں اور سچائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسے کامل انسان تھے کہ آپ مصائب سے گھبرا کر
ایک ہی طرف متوجہ نہ ہو جاتے تھے بلکہ ہر وقت گل ضروریات پر آپ کی نظر رہتی
تھی۔اور اس دعا سے ہی آپ کے اس کمال پر کافی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ آپ
صرف دنیا کے مصائب اور مشکلات کو مدنظر نہ رکھتے تھے بلکہ جب دنیاوی مشکلات کے
حل کرنے کے لیے اپنے مولا سے فریاد کرتے تو ساتھ ہی مَا بَعْدَ الْمَوْتِ کی جو
ضروریات ہیں ان کے لیے بھی امداد طلب کرتے۔اور جب قیامت کے دل ہلا دینے
والے نظاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے لا کر خدا تعالیٰ کی نصرت کے لیے درخواست
کرتے تو ساتھ ہی اس دنیا کی مشکلات کے دور کرنے کے لیے بھی جو مزرعہ آخرت
ہے التجا کرتے اور کسی مشکل یا تکلیف کو حقیر نہ جانتے بلکہ نہایت احتیاط سے دنیاوی
اور دینی ترقیوں کے لیے بغیر کسی ایک کی طرف سے غافل ہونے کے اللہ تعالیٰ سے
سے مدد
مانگتے رہتے۔علاوہ ازیں اس دعا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی دعاؤں کے الفاظ میں
بھی نہایت احتیاط برتتے تھے کیونکہ آپ نے یہ دعا نہیں فرمائی کہ یا الہی ! ہمیں دین
اور دنیا دے بلکہ یہ دعا فرمائی ہے کہ الہی ! ہمیں دین اور دنیا کی بہتری عنایت فرما
کیونکہ بعض دفعہ دنیا تو ملتی ہے مگر وہ بجائے فائدہ کے نقصان رساں ہو جاتی ہے۔اسی
طرح دین بھی بعض لوگوں کو ملتا ہے مگر وہ اس کے ملنے کے باوجود کچھ سکھ نہیں پاتے
اس لیے آپ نے دعا میں یہ الفاظ بڑھا دیئے کہ الہی ! دنیا کی بہتری ہمیں دے۔یعنی
دنیا کے جس حصہ میں بہتری ہو ہمیں وہ ملے۔ایسا کوئی حصہ دنیا ہمیں نہ ملے جس کے
ملنے سے بجائے فائدہ کے نقصان ہو اور آخرت میں بھی ہمیں بھلائی ملے نہ کہ کسی قسم کی
برائی کے ہم حقدار ہوں۔
سيرة النبي علي
195
جلد 1
کسی کی درخواست پر کام سپرد نہ فرماتے لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ
امراء سے فائدہ اٹھانے
کے لیے ہزاروں قسم کی تدابیر سے کام لیتے ہیں اور جب ان کے مزاج میں دخل پیدا
ہو جاتا ہے تو اپنی منہ مانگی مرادیں پاتے ہیں اور جو کہتے ہیں وہ امراء مان لیتے ہیں۔مگر آنحضرت ﷺ ایسے محتاط تھے کہ آپ کے دربار میں بالکل یہ بات نہ چل سکتی تھی۔آپ کبھی کسی کے کہنے میں نہ آتے تھے اور آپ کے حضور میں باتیں بنا کر اور آپ کو
خوش کر کے یا خوشامد سے یا سفارش سے کام نہ چل سکتا تھا۔آپ کا طریق عمل یہ تھا
کہ آپ تمام عہدوں پر ایسے ہی آدمیوں کو مقرر فرماتے تھے جن کو ان کے لائق سمجھتے
تھے کیونکہ بصورت دیگر خطرہ ہوسکتا ہے کہ رعایا یا حکومت کو نقصان پہنچے یا خود عُمال کا
ہی دین خراب ہو۔پس کبھی کسی عہدہ پر سفارش یا درخواست سے کسی کا تقرر نہ فرماتے
اور وہ نظارے جو دنیاوی بادشاہوں کے درباروں میں نظر آتے ہیں دربارِ نبوت میں
بالکل معدوم تھے۔حضرت ابو موسیٰ اشعری فرماتے ہیں أَقْبَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِى رَجُلَانِ مِنَ الْأشْعَرِيّيْنَ فَقُلْتُ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُمَا يَطْلُبَان
الْعَمَلَ فَقَالَ لَنْ أَوْ لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَةَ 77 یعنی میں نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ساتھ اشعری قبیلہ کے دو اور آدمی
صلى الله
بھی تھے۔ان دونوں نے آنحضرت مکہ سے درخواست کی کہ انہیں کوئی ملازمت دی
جائے۔اس پر میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے علم نہ تھا کہ یہ کوئی ملا زمت
چاہتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اسے جو خود خواہش کرے اپنے
عمال میں ہرگز نہیں مقرر کریں گے یا فرمایا کہ نہیں مقرر کریں گے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب سرور کائنات کو بنی نوع انسان کی بہتری کا
کتنا خیال تھا۔اللہ اللہ !! یا تو یہ زمانہ ہے کہ حکومتوں کے بڑے سے بڑے عہدے خود
درخواست کرنے پر ملتے ہیں یا آپ کی احتیاط تھی کہ درخواست کرنے والے کو کوئی
سيرة النبي علي
196
جلد 1
عہدہ ہی نہیں دیتے تھے۔در حقیقت اگر غور کیا جائے تو ایک شخص جب کسی عہدہ کی خود درخواست کرتا ہے تو
صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس کی کوئی غرض ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ اس عہدہ پر قائم ہو کر
وہ لوگوں کو دکھ دے اور ان کے اموال پر دست اندازی کرے۔مگر جس شخص کو اس کی
درخواست کے بغیر کسی عہدہ پر مامور کیا جائے تو اس سے بہت کچھ امید ہوسکتی ہے کہ وہ
عدل وانصاف سے کام لے گا اور لوگوں کے حقوق کو تلف نہ کرے گا کیونکہ اسے اس
عہدہ کی خواہش ہی نہ تھی بلکہ خود بخود اسے سپر د کیا گیا ہے۔دوسرے یہ بھی بات ہے کہ جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو شخص خود کسی عہدہ کی
درخواست کرے یا کسی سے سفارش کروائے اسے کوئی عہدہ دینا ہی نہیں تو اس سے یہ
بڑا فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ کے لیے جائز و نا جائز وسائل سے حکام کے مزاج میں دخل
پیدا کرنے کا بالکل سد باب ہو جاتا ہے اور خوشامد بند ہو جاتی ہے کیونکہ حکام سے
رسوخ پیدا کرنے یا ان کی جھوٹی خوشامد کرنے سے یہی غرض ہوتی ہے کہ کچھ نفع حاصل
کیا جائے۔پس جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو خود درخواست کرے گا اسے کسی عہدہ پر مامور
نہ کیا جائے گا تو ان تمام باتوں کا سد باب ہو جاتا ہے۔اور گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
نفس پاک ان عیبوں سے بالکل پاک تھا کہ آپ کی نسبت یہ خیال کیا جا سکے کہ آپ
کسی کی بات میں آ جائیں گے مگر آپ نے اس طریق عمل سے مسلمانوں کے لیے
ایک نہایت شاندار سڑک تیار کر دی ہے جس پر چل کر وہ حکومت کی بہت سی خرابیوں
سے بچ سکتے ہیں۔مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ دوسری قوموں کی
نسبت مسلمان حکومتوں میں ہی حکام کے منہ چڑھ کر لوگ بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور
سفارشوں سے جو کام نکلتے ہیں وہ لیاقت سے نہیں نکلتے۔اگر مسلمان حکام اس طرف غور
کرتے تو آج اسلامی حکومتوں کا وہ حال نہ ہوتا جو ہے۔اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سيرة النبي علي
197
جلد 1
جن لوگوں کی نسبت یہ احتیاط برتتے تھے ویسے لوگ بھی تو آج کل نہیں۔صحابہ تو وہ تھے
کہ جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنے اموال اور جانیں بھی لڑوا دیں وہ دوسروں کے
اموال کی طرف کب نظر اٹھا کر دیکھ سکتے تھے۔مگر آج کل تو دوسروں کے اموال کو
شیر مادر سمجھا جاتا ہے۔پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسے پاکباز لوگوں کی
نسبت بھی ایسی احتیاط برتتے تھے تو آج کل کے زمانہ کے لوگوں کی نسبت تو اس سے
بہت زیادہ احتیاط کی جانی چاہیے۔سادگی ایک نعمت ہے
اس زمانہ میں لوگ عام طور پر تکلف کی عادت میں
بہت مبتلا ہیں اور اس زمانہ کی خصوصیت نہیں جو قوم
ترقی کر لے اس میں تکلف اپنا دخل کر لیتا ہے۔دولت اور مال اور عزت کے ساتھ
ساتھ تکلف بھی ضرور آ موجود ہوتا ہے اور بڑے آدمیوں کو کچھ نہ کچھ تکلف سے کام لینا
پڑتا ہے لیکن جو مزا سادگی کی زندگی میں ہے وہ تکلف میں نہیں اور گو تکلف ظاہر میں
خوشنما معلوم ہو مگر اندر سے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ذوق نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ
اے ذوق ! تکلف میں ہے تکلیف سراسر آرام سے ہیں وہ جو تکلف نہیں کرتے
تکلف کی وجہ سے لاکھوں گھرانے برباد ہو جاتے ہیں اور تصنع اور بناوٹ
ہزاروں کی بربادی کا باعث ہو چکے ہیں مگر چونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تکلف کے سوا ہماری
عزت نہیں ہوتی برابر اس مرض میں مبتلا چلے جاتے ہیں اور کچھ علاج نہیں کرتے۔بادشاہ اور امراء یہ سمجھتے ہیں کہ اگر تکلف اور بناوٹ سے ہم اپنی خاص شان نہ بنائے
رکھیں گے تو ماتحتوں میں بھی ہماری عزت نہ ہوگی اور اپنے ہم چشموں میں ذلیل ہوں
گے اسی لیے بہت سے مواقع پر سادگی کو برطرف رکھ کر بناوٹ سے کام لیتے ہیں اور
ہزاروں موقعوں پر اپنے مافی الضمیر کو بھی بیان نہیں کر سکتے۔میں ایک مجلس میں شامل
ہوا جہاں بہت سے بڑے بڑے لوگ جمع تھے جو اس وقت ہندوستان میں خاص شہرت
رکھتے ہیں اور بعض ان میں سے لیڈران قوم کہلاتے ہیں۔ان میں سے کچھ ہندو تھے
سيرة النبي علي
198
جلد 1
کچھ مسلمان۔جب سب لوگ جمع ہو گئے تو ایک بیرسٹر صاحب نے کہا کہ ایک مدت
ہو گئی کہ تکلف کے ہاتھوں میں تکلیف اٹھا رہا ہوں۔ہر وقت بناوٹ سے اپنے آپ کو
سنجیدہ بنائے رکھنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے مگر تکلف مانع ہوتا
ہے کیونکہ وہ شان قائم نہیں رہتی مگر اب میں بالکل تنگ آ گیا ہوں۔اس زندگی کا فائدہ
کیا۔ایک دوسرے صاحب بولے کہ بے شک میرا بھی یہی حال ہے اور میں تو اب
اس زندگی کو جہنم کا نمونہ پاتا ہوں۔پھر تو سب نے یہی اقرار کیا اور تجویز ہوئی کہ آج
کی مجلس میں تکلف چھوڑ دیا جائے اور بے تکلفی سے آپس میں بات چیت کریں اور
بناوٹ نزدیک نہ آئے۔مگر خدا تعالیٰ انسان کو اس سادگی سے بچائے جو اُس وقت
ظاہر ہوئی۔اسے دیکھ کر معلوم ہو سکتا تھا کہ آج دنیا کی کیا حالت ہے کیونکہ جس قوم
کے لیڈر یہ نمونہ دکھا رہے تھے اُس کے عوام نے کیا کمی رکھی ہو گی۔کلام ایسا نخش کہ
شریف آدمی سن نہ سکے، مذاق ایسا گندہ کہ سلیم الفطرت انسان برداشت نہ کر سکے،
باتوں سے گزر کر ہاتھوں پر آگئے اور ایک دوسرے کے سر پر چپتیں بھی رسید ہونی
شروع ہو گئیں۔پھر کچھ میوہ کھا رہے تھے اُس کی گٹھلیوں کی وہ بوچھاڑ شروع ہوئی کہ
الامان۔میں نے تو سمجھا کہ اس گولہ باری میں میری خیر نہیں ایک کو نہ میں ہو کر بیٹھ
گیا اور جب یہ سادگی ختم ہوئی تو میری جان میں جان آئی کہ آنکھ ناک سلامت
رہے۔جو نمونہ سادگی اس مجلس کے ممبران نے دکھایا جو ہندو مسلمان دونوں قوموں میں
سے تھے اس سے تو ان کے تکلف کو میں لوگوں کے لیے ہزار درجہ بہتر سمجھتا ہوں مگر اس
سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہ تکلف خود ان لوگوں کے لیے وبالِ جان ہو رہا تھا اور ہے۔گو وہ خوش نظر آتے ہیں مگر در حقیقت اپنی جھوٹی عظمت اور عزت قائم کرنے کے لیے
لوگوں کے سامنے ایسے سنجیدہ بنے رہتے ہیں اور ایسے بنے ٹھنے رہتے ہیں کہ اپنے حقیقی
جذبات کو چھپانے اور اپنے جسم کو حد سے زیادہ مشقت میں ڈالنے کی وجہ سے ان کے