سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 13
سيرة النبي علي
199
جلد 1
دل مردہ ہو گئے ہیں اور زندگی ان کے لیے تلخ ہوگئی ہے۔امراء کے مقابلہ میں دوسرا
گر وہ علماء اور صوفیاء کا ہے جو دین کے عماد اور ستون سمجھے جاتے ہیں یہ بھی تکلفات
میں مبتلا ہیں اور انہیں بھی اپنی عزت کے قائم رکھنے کے لیے تکلف سے کام لینا پڑتا
ہے۔اپنی چال میں ، اپنی گفتگو میں ، اپنے اٹھنے بیٹھنے میں، اپنے پہنے میں ، اپنے کھانے
میں ہر بات میں تکلفات سے کام لیتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسی سے ہمارا تقدس
ثابت ہوتا ہے۔یہ مذہبی لیڈر خواہ کسی مذہب کے ہوں اس مرض میں مبتلا ہیں۔مسلمان صوفیاء کو ہی کوئی جا کر دیکھے کس طرح مراقبہ کی حالت میں اپنے مریدوں کے
سامنے بیٹھتے ہیں۔مگر بہت ہوتے ہیں جن کے دل اندر سے اور ہی خواہشات رکھتے
ہیں اور ان کی زندگیاں اپنے بھائیوں یعنی امراء سے زیادہ سکھ والی نہیں ہوتیں بلکہ
شاید کچھ زیادہ ہی تلخ ہوں کیونکہ وہ اپنے جذبات کے پورا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی
راہ نکال لیتے ہیں مگر علماء اور صوفیاء اس سے بھی محروم ہیں۔میری اس بیان سے یہ غرض ہے کہ دنیا میں تکلف کا بہت دور دورہ ہے اور دینی
اور دنیاوی دونوں قسم کے عظماء اس مرض میں مبتلا ہیں اور نہ صرف آج مبتلا ہوئے
ہیں بلکہ دنیا میں یہ نقشہ ہمیشہ سے قائم ہے اور سوائے اُن لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے تائید و نصرت ہو اور بہت کم لوگ اس بناوٹ سے بچ سکتے ہیں۔ہمارے ہادی اور رہنما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو رحمۃ للعالمین ہو کر آئے تھے اور
اللہ تعالیٰ نے آپ کو گل دنیا کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اس لیے آپ نے ہمارے
لیے جو نمونہ قائم کیا وہی سب سے درست اور اعلیٰ ہے اور اس قابل ہے کہ ہم اس کی
نقل کریں۔آپ نے اپنے طریق عمل سے ہمیں بتایا ہے کہ جذبات نفس جو پاک اور
نیک ہیں ان کو دبانا تو کسی طرح جائز ہی نہیں بلکہ ان کو تو ابھارنا چاہیے۔اور جو
جذبات ایسے ہوں کہ ان سے گناہوں اور بدیوں کی طرف توجہ ہوتی ہو ان کا چھیانا
نہیں بلکہ ان کا مارنا ضروری ہے۔پس اگر تکلف سے بعض ایسی باتیں نہیں کرتے جن
سيرة النبي علي
200
جلد 1
کا کرنا ہمارے دین اور دنیا کے لیے مفید تھا تو ہم غلط کار ہیں۔اور اگر وہ باتیں جن کا
کرنا دین اسلام کے رو سے ہمارے لیے جائز ہے صرف تکلف اور بناوٹ سے نہیں
کرتے ورنہ دراصل ان کے شائق ہیں تو یہ نفاق ہے۔اور اگر لوگوں کی نظروں میں
عزت وعظمت حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو خاموش اور سنجیدہ بناتے ہیں تو یہ
صلى الله
شرک ہے۔آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایسا ایک بھی نمونہ نہیں پایا جاتا جس سے
معلوم ہو کہ آپ نے ان تینوں اغراض میں سے کسی کے لیے تکلف یا بناوٹ سے کام لیا
بلکہ آپ کی زندگی نہایت سادہ اور صاف معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ اپنی عزت کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں سمجھتے تھے بلکہ عزت و ذلت کا مالک خدا کو
ہی سمجھتے تھے۔جولوگ دین کے پیشوا ہوتے ہیں انہیں یہ بہت خیال ہوتا ہے کہ ہماری عبادتیں
اور ذکر دوسرے لوگوں سے زیادہ ہو اور خاص طور پر تصنع سے کام لیتے ہیں تا لوگ
انہیں نہایت نیک سمجھیں۔اگر مسلمان ہیں تو وضو میں خاص اہتمام کریں گے اور بہت
دیر تک وضو کے اعضاء کو دھوتے رہیں گے اور وضو کے قطروں سے پر ہیز کریں گے۔سجدہ اور رکوع لمبے لمبے کریں گے۔اپنی شکل سے خاص حالت خشوع و خضوع ظاہر
کریں گے اور خوب وظائف پڑھیں گے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باوجود اس کے
کہ سب سے اتقی اور اورع تھے اور آپ کے برابر خشیت اللہ کوئی انسان پیدا نہیں
کر سکتا مگر باوجود اس کے آپ ان سب باتوں میں سادہ تھے اور آپ کی زندگی بالکل
ان تکلفات سے پاک تھی۔ابوقتادہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا إِنِّي لَا قُوْمُ فِي الصَّلَاةِ
أُرِيْدُ أَنْ أُطَوّلَ فِيْهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ
أَشُقَّ عَلَى أُمّه 78 یعنی میں بعض دفعہ نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ
نماز کو لمبا کر دوں مگر کسی بچہ کے رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو اپنی نماز کو اس خوف۔
سيرة النبي علي
201
جلد 1
کہ کہیں میں بچہ کی ماں کو مشقت میں نہ ڈالوں نماز مختصر کر دیتا ہوں۔کس سادگی سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ہم بچہ کی آواز سن کر نماز میں
جلدی کر دیتے ہیں۔آجکل کے صوفیاء تو ایسے قول کو شاید اپنی ہتک سمجھیں کیونکہ وہ
تو اس بات کے اظہار میں اپنا فخر سمجھتے ہیں کہ ہم نماز میں ایسے مست ہوئے کہ کچھ خبر
ہی نہیں رہی۔اور گو پاس ڈھول بھی بجتے رہیں تو ہمیں کچھ خیال نہیں آتا۔مگر
صلى الله
آنحضرت علی ان تکلفات سے بری تھے۔آپ کی عظمت خدا کی دی ہوئی تھی نہ کہ
انسانوں نے آپ کو معزز بنایا تھا۔یہ خیال وہی کر سکتے ہیں جو انسانوں کو اپنا عزت
دینے والا سمجھتے ہوں۔حضرت انسؓ سے روایت ہے أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي
فِي نَعْلَيْهِ ؟ قَالَ نَعَمُ 79 یعنی آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جوتیوں سمیت نماز پڑھ لیا کرتے تھے ؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں پڑھ لیتے تھے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح تکلفات سے بچتے تھے۔اب وہ زمانہ
آ گیا ہے کہ وہ مسلمان جو ایمان اور اسلام سے بھی ناواقف ہیں اگر کسی کو اپنی جوتیوں
سمیت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو شور مچا دیں اور جب تک کوئی ان کے خیال کے مطابق
گل شرائط کو پورا نہ کرے وہ دیکھ بھی نہیں سکتے۔مگر آ نحضرت ﷺ جو ہمارے
جو ہمارے لیے اسوہ
حسنہ ہیں آپ کا یہ طریق نہ تھا بلکہ آپ واقعات کو دیکھتے تھے نہ تکلفات کے پابند تھے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے طہارت اور پاکیزگی شرط ہے اور یہ بات قرآن کریم اور
احادیث سے ثابت ہے۔پس جب جوتی پاک ہو اور عام جگہوں پر جہاں نجاست کے
لگنے کا خطرہ ہو پہن کر نہ گئے ہوں تو اس میں ضرورت کے وقت نماز پڑھنے میں کچھ
حرج نہیں۔اور آپ نے ایسا کر کے امت محمدیہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا کہ انہیں
آئندہ کے لیے تکلفات اور بناوٹ سے بچا لیا۔اس اسوہ حسنہ سے اُن لوگوں کو فائدہ
اٹھانا چاہیے جو آج کل ان باتوں پر جھگڑتے ہیں اور تکلفات کے شیدا ہیں۔جس فعل
سيرة النبي علي
202
جلد 1
سے عظمت الہی اور تقویٰ میں فرق نہ آئے اس کے کرنے پر انسان کی بزرگی میں فرق
خَامِسَ
نہیں آ سکتا۔حضرت ابن مسعود انصاری سے روایت ہے كَانَ مِنَ الْأَنْصَارِ رَجُلٌ يُقَالُ
لَهُ أَبُو شُعَيْبِ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَامٌ فَقَالَ اصْنَعُ لِيْ طَعَامًا أَدْعُو رَسُوْلَ اللهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمُسَةٍ فَدَعَا رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ دَعَوْتَنَا
خَامِسَ خَمْسَةٍ وَهذَا رَجُلٌ قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ
قَالَ بَلُ أَذِنُتُ لَهُ 80 آپ نے فرمایا کہ ایک شخص انصار میں تھا۔اس کا نام ابوشعیب
تھا اور اس کا ایک غلام تھا جو قصائی کا پیشہ کرتا تھا۔اسے اس نے حکم دیا کہ تو میرے
لیے کھانا تیار کر کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار اور آدمیوں سمیت کھانے
کے لیے بلاؤں گا۔پھر اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کہلا بھیجا کہ
حضور کی اور چار اور آدمیوں کی دعوت ہے۔جب آپ اس کے ہاں چلے تو ایک
اور شخص بھی ساتھ ہو گیا۔جب آپ اس کے گھر پر پہنچے تو اس سے کہا کہ تم نے ہمیں
پانچ آدمیوں
کو بلوایا تھا اور یہ شخص بھی ہمارے ساتھ آ گیا ہے اب بتاؤ کہ اسے بھی
اندر آنے کی اجازت ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! اجازت ہے تو آپ
اس کے سمیت اندر چلے گئے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح
بے تکلفی سے معاملات کو پیش کر دیتے۔شاید آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو چپ ہی
رہتا مگر آپ دنیا کے لیے نمونہ تھے اس لیے ہر بات میں جب تک خود عمل کر کے نہ
دکھاتے ہمارے لیے مشکل ہوتی۔آپ نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ سادگی ہی
انسان کے لیے مبارک ہے اور ظاہر کر دیا کہ آپ کی عزت تکلف یا بناوٹ سے نہیں
تھی اور نہ آپ ظاہری خاموشی یا وقار سے بڑا بننا چاہتے تھے بلکہ آپ کی عزت خدا
کی طرف سے تھی۔
سيرة النبي علي
203
جلد 1
گھر کا کام کاج خود کر لیتے میں نے پچھلی فصل میں بتایا ہے کہ آپ کسی
صلى الله
طرح سادگی سے کام لیتے اور تکلفات سے
پر ہیز کرتے تھے اور بناوٹ سے کام نہ لیتے تھے۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
آنحضرت ﷺ نہ صرف بے تکلفی سے سب کام کر لیتے اور اس معاملہ میں سادگی کو
پسند فرماتے بلکہ آپ کی زندگی بھی نہایت سادہ تھی اور وہ اسراف اور غلو جو امراء اپنے
گھر کے اخراجات میں کرتے ہیں آپ کے ہاں نام کو نہ تھا بلکہ ایسی سادگی سے اپنی
زندگی بسر کرتے کہ دنیا کے بادشاہ اسے دیکھ کر ہی حیران ہو جا ئیں اور اس پر عمل کرنا تو
ا لگ رہا یورپ کے بادشاہ شاید یہ بھی نہ مان سکیں کہ کوئی ایسا بادشاہ بھی تھا جسے دین کی
بادشاہت بھی نصیب تھی اور دنیا کی حکومت بھی حاصل تھی مگر پھر بھی وہ اپنے اخراجات
میں ایسا کفایت شعار اور سادہ تھا اور پھر بخیل نہیں بلکہ دنیا نے آج تک جس قدرسخی
پیدا کیے ہیں ان سب سے بڑھ کر سخی تھا۔جن کو اللہ تعالیٰ دولت اور مال دیتا ہے ان کا حال لوگوں سے پوشیدہ نہیں۔غریب سے غریب ممالک میں بھی نسبتاً امراء کا گروہ موجود ہے حتی کہ جنگلی قوموں اور
وحشی قبیلوں میں بھی کوئی نہ کوئی طبقہ امراء کا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں اور دوسرے
لوگوں کی زندگیوں میں جو فرق نمایاں ہوتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔خصوصاً جن قوموں
میں تمدن بھی ہو اُن میں تو امراء کی زندگیاں ایسی پر عیش وعشرت ہوتی ہیں کہ ان کے
اخراجات اپنی حدود سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔آنحضرت علیہ جس قوم میں پیدا ہوئے وہ بھی فخر و خیلاء میں خاص طور پر مشہور
تھی اور حشم و خدم کو مایہ ناز جانتی تھی۔عرب سردار با وجود ایک غیر آباد ملک کے باشندہ
ہونے کے بیسیوں غلام رکھتے اور اپنے گھروں کی رونق کے بڑھانے کے عادی تھے
اور عرب کے ارد گرد دو تو میں ایسی بستی تھیں کہ جو اپنی طاقت و جبروت کے لحاظ سے
اُس وقت کی گل معلومہ دنیا پر حاوی تھیں۔ایک طرف ایران اپنی مشرقی شان و شوکت
سيرة النبي علي
204
جلد 1
کے ساتھ اپنے شاہانہ رعب و داب کو گل ایشیا پر قائم کیے ہوئے تھا تو دوسری طرف روم
اپنے مغربی جاہ و جلال کے ساتھ اپنے حاکمانہ دست تصرف کو افریقہ اور یورپ پر
ا
پھیلائے ہوئے تھا اور یہ دونوں ملک عیش و طرب میں دوسری حکومتوں کو کہیں پیچھے
چھوڑ چکے تھے اور آرائش و آرام کے ایسے سامان پیدا ہو چکے تھے کہ بعض باتوں کو تو
اب اس زمانہ میں بھی کہ آرام و آسائش کے سامانوں کی ترقی کمال درجہ کو پہنچ چکی
ہے نگاہ حیرت سے دیکھا جاتا ہے۔دربار ایران میں شاہانِ ایران جس شان و شوکت
کے ساتھ بیٹھنے کے عادی تھے اور اُن کے گھروں میں جو کچھ سامانِ طرب جمع کیے
جاتے تھے اُسے شاہنامہ کے پڑھنے والے بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور جنہوں نے
تاریخوں میں اُن سامانوں کی تفصیل کا مطالعہ کیا ہے وہ تو اچھی طرح سے ان کا اندازہ
کر سکتے ہیں۔اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ دربار شاہی کی قالین میں بھی جواہرات
اور موتی ٹنکے ہوئے تھے اور باغات کا نقشہ زمردوں اور موتیوں کے صرف سے تیار کر
کے میدان دربار کو شاہی باغوں کا مماثل بنا دیا جاتا تھا۔ہزاروں خدام اور غلام،
شاہ ایران کے ساتھ رہتے اور ہر وقت عیش وعشرت کا بازار گرم رہتا تھا۔رومی بادشاہ بھی ایرانیوں سے کم نہ تھے اور وہ اگر ایشیائی شان وشوکت کے شیدا
نہ تھے تو مغربی آرائش اور زیبائش کے دلدادہ ضرور تھے۔جن لوگوں نے رومیوں کی
تاریخ پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ رومیوں کی حکومتوں نے اپنی دولت کے ایام میں
دولت کو کس طریق سے خرچ کیا ہے۔پس عرب جیسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں
دوسروں کو غلام بنا کر حکومت کرنا فخر سمجھا جاتا تھا اور جو روم و ایران جیسی مقتدرحکومتوں
کے درمیان واقع تھا کہ ایک طرف ایرانی عیش وعشرت اسے لبھا رہی تھی تو دوسری
طرف رومی زیبائش و آرائش کے سامان اس کا دل اپنی طرف کھینچ رہے تھے
صلى
الله
آنحضرت علی کا بادشاہ عرب بن جانا اور پھر ان باتوں میں سے ایک سے بھی متاثر
نہ ہونا اور روم و ایران کے دام تزویر سے صاف بچ جانا اور عرب کے بُت کو مار کر گرا
سيرة النبي علي
205
جلد 1
دینا کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جسے دیکھ کر پھر بھی کوئی دانا انسان آپ کے پاکبازوں کا
سردار اور طہارت النفس میں کامل نمونہ ہونے میں شک کر سکے؟ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔علاوہ اس کے کہ آپ کے اردگرد بادشاہوں کی زندگی کا جو نمونہ تھا وہ ایسا نہ تھا
کہ اس سے آپ وہ تاثر حاصل کرتے جن کا اظہار آپ کے اعمال کرتے ہیں۔یہ
بات بھی قابل غور ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایسا درجہ دے دیا تھا کہ اب آپ تمام
مخلوقات کے مربع افکار ہو گئے تھے اور ایک طرف روم آپ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو
اور دوسری طرف ایران آپ کے ترقی کرنے والے اقبال کو شک وشبہ کی نگاہوں سے
دیکھ رہا تھا اور دونوں متفکر تھے کہ اس سیلاب کو روکنے کے لیے کیا تدبیر اختیار کی جائے
اس لیے دونوں حکومتوں کے آدمی آپ کے پاس آتے جاتے تھے اور ان کے ساتھ
خط و کتابت کا سلسلہ شروع تھا ایسی صورت میں بظاہر ان لوگوں پر رعب قائم کرنے
کے لیے ضروری تھا کہ آپ بھی اپنے ساتھ ایک جماعت غلاموں کی رکھتے اور اپنی
حالت ایسی بناتے جس سے وہ لوگ متاثر اور مرعوب ہوتے مگر آپ نے کبھی ایسا نہ
کیا۔غلاموں کی جماعت تو الگ رہی گھر کے کام کاج کے لیے بھی کوئی نوکر نہ رکھا اور
خود ہی سب کام کر لیتے تھے۔حضرت عائشہؓ کی نسبت لکھا ہے کہ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ
النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ يَكُوْنُ
فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ تَعْنِى فِى خِدْمَةِ أَهْلِهِ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ خَرَجَ إِلَى
الصَّلاةِ 81 یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم ﷺ گھر میں
کیا کرتے تھے؟ آپ نے جواب دیا کہ آپ اپنے اہل کی محنت کرتے تھے یعنی خدمت
کرتے تھے۔پس جب نماز کا وقت آ جاتا آپ نماز کے لیے باہر چلے جاتے تھے۔اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور
بادشاہت کے باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہوتا بلکہ آ۔اپنے خالی اوقات میں خود ہی اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کروا
سيرة النبي علي
206
جلد 1
دیتے۔اللہ اللہ! کیسی سادہ زندگی ہے۔کیا بے نظیر نمونہ ہے۔کیا کوئی انسان بھی ایسا
پیش کیا جا سکتا ہے جس نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ دکھایا ہو کہ اپنے گھر کے کام کے لیے
ایک نو کر بھی نہ ہو؟ اگر کسی نے دکھایا ہے تو وہ بھی آپ کے خدام میں سے ہوگا۔کسی
دوسرے بادشاہ نے جو آپ کی غلامی کا فخر نہ رکھتا ہو یہ نمونہ کبھی نہیں دکھایا۔ایسے بھی
مل جائیں گے جنہوں نے دنیا سے ڈر کر اسے چھوڑ ہی دیا۔ایسے بھی ہوں گے جو دنیا
میں پڑے اور اسی کے ہو گئے۔مگر یہ نمونہ کہ دنیا کی اصلاح کے لیے اس کا بوجھ اپنے
کندھوں پر بھی اٹھائے رکھا اور ملکوں کے انتظام کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھی مگر پھر بھی
اس سے الگ رہے اور اس سے محبت نہ کی اور بادشاہ ہو کر فقر اختیار کیا۔یہ بات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خدام کے سوا کسی میں نہیں پائی جاتی۔جن
لوگوں کے پاس کچھ تھا ہی نہیں وہ اپنے رہنے کے لیے مکان بھی نہ پاتے تھے اور دشمن
جنہیں کہیں چین سے نہیں رہنے دیتے تھے کبھی کہیں اور کبھی کہیں جانا پڑتا تھا ان کے
ہاں کی سادگی کوئی اعلیٰ نمونہ نہیں۔جس کے پاس ہو ہی نہیں اس نے شان وشوکت سے
کیا رہنا ہے مگر ملک عرب کا بادشاہ ہو کر لاکھوں روپیہ اپنے ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر
دینا اور گھر کا کام کاج بھی خود کرنا یہ وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت کی توجہ کو اپنی طرف
کھینچے بغیر نہیں رہ سکتی۔عرب کے ملک میں اب بھی چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں اور ان کے افسر یا امیر
جس طرز رہائش کے عادی ہیں انہیں بھی جاننے والے جانتے ہیں۔خود شریف مکہ
جنہیں صرف حجاز میں ایک حد تک دخل و تصرف حاصل ہے انہی کے دروازہ پر بیسیوں
غلام موجود ہیں جو ہر وقت خدمت کے لیے دست بستہ ہیں مگر آنحضرت یہ سارے
عرب پر حکمران تھے۔یمن اور حجاز اور نجد اور بحرین تک آپ کے قبضہ میں تھے مگر
با وجود تمام عرب اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر حکومت کرنے کے آپ کا گھر کے
کاروبار خود کرنا اس پاکیزگی کی طرف ہمیں اشارہ کر رہا ہے جو آپ کے ہر عمل
سيرة النبي علي
207
جلد 1
ظاہر ہورہی تھی۔اور اس طہارت نفس کی طرف متوجہ کر رہا ہے جو آپ کے ہر فعل سے
ہو ید اتھی۔دنیا طلبی اور اظہارِ جاہ و جلال کی آگ اُس وقت لوگوں کے دلوں کو جلا رہی
تھی اور امراء تو اس کے بغیر امراء ہی نہیں سمجھے جاتے تھے مگر اس آگ میں سے
سلامت نکلنے والا صرف وہی ابراہیم کا ایک فرزند تھا جس نے اپنے دادا کا
معجزہ اور بھی بڑی شان کے ساتھ دنیا کو دکھایا۔میں نے پچھلے باب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی کا ذکر کیا ہے کہ
آپ کس طرح تکلفات سے محفوظ تھے اور آپ کا ہر ایک فعل اپنے اند ر سادگی اور
بے تکلفی کا رنگ رکھتا تھا اب میں آپ کی سادہ زندگی کا حال بیان کرنا چاہتا
ہے
ہوں۔کھجور اور پانی پر گزارہ جولوگ اس زمانہ کے اراء اور دوسندوں کے دیکھنے
کے عادی ہیں وہ تو خیال کرتے ہوں گے کہ
رسول الله عے بھی انہی کی طرح عمدہ عمدہ کھانے کھایا کرتے ہوں گے اور ایک شاہانہ
دستر خوان آپ کے آگے بچھتا ہو گا لیکن وہ یہ معلوم کر کے حیران ہوں گے کہ واقعہ
بالکل خلاف تھا اور اگر ایک طرف آنحضرت ہی سادگی کے کامل نمونہ تھے تو دوسری
اور
طرف سادہ زندگی میں بھی آپ دنیا کے لیے ایک نمونہ تھے۔حضرت عائشہ سے
روایت ہے انہوں نے اپنے بھانجے حضرت عروہ سے فرمایا ابْنَ أُخْتِى إِنْ كُنَّا
لَيَنظُرُ إِلَى الْهَلَالِ ثُمَّ الْهَلَالِ ثَلاثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أُوْقِدَتْ فِي
أَبْيَاتِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَارٌ فَقُلْتُ يَا خَالَهُ مَا كَانَ
يُعِيْشُكُمْ قَالَتْ الْأسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلَّا أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُوْلِ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْرَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ وَكَانُوْا
يَمْنَحُوْنَ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَلْبَانِهَا فَيَسْقِيْنَاءُ یعنی
سيرة النبي علي
عروسة
208
جلد 1
حضرت عائشہ نے اپنے بھانجے عروہ سے فرمایا کہ اے میرے بھانجے ! ہم لوگ تو
دیکھا کرتے تھے ہلال کے بعد ہلال حتی کہ تین تین ہلال دیکھ لیتے یعنی دو ماہ گزر
جاتے مگر آنحضرت علیہ کے گھر میں آگ نہ جلتی تھی۔حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ
میں نے کہا اے خالہ! پھر آپ لوگ کیا کھاتے تھے؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا کہ
اَسْوَدَانِ یعنی کھجور اور پانی کھا کر گزارہ کیا کرتے تھے۔ہاں اتنی بات تھی کہ رسول اللہ
کے اردگر دانصار ہمسایہ تھے اور ان کے پاس دودھ والی بکریاں تھیں وہ آپ کو
ان کا دودھ ہدیہ کے طور پر دیا کرتے تھے اور آپ وہ دودھ ہمیں پلا دیا کرتے تھے۔اللہ اللہ! کیسی سادہ زندگی ہے کہ دو دو ماہ تک آگ ہی نہیں جلتی اور صرف
کھجور اور پانی یا دودھ پر گزارہ ہوتا ہے۔اس طریق عمل کو دیکھ کر مسلمانوں کو شرمانا
چاہیے کیونکہ آج کل اسی اکل و شرب کی مرض میں گرفتار ہیں۔اگر پوری طرح
تحقیقات کی جائے تو مسلمانوں کا روپیہ کھانے پینے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے اور وہ
مقروض رہتے ہیں۔وہ اس نبی کی امت ہیں جو مقتدر ہو کر پھر سادہ زندگی بسر کرتا
تھا۔پھر کیسے افسوس کی بات ہے کہ ان کے پاس نہیں ہوتا اور وہ زبان کے چسکے کو پورا
کرنے کے لیے قرض لے کر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالتے ہیں۔اگر وہ اپنے
آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چلاتے اور اسراف سے مجتنب
رہتے تو آج اس بدتر حال
کو نہ پہنچتے۔اس جگہ یہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت علی اگر ایک طرف سادگی کا
نمونہ تھے تو دوسری طرف رہبانیت کو بھی نا پسند فرماتے تھے۔اور اگر اعلیٰ سے اعلیٰ غذا
آپ کے سامنے پیش کی جاتی تھی تو اسے بھی استعمال فرماتے تھے اور یہ نہیں کہ نفس کشی
کے خیال سے اعلیٰ غذاؤں سے انکار کر دیں۔اور یہی کمال ہے جو آپ کو دوسرے
لوگوں پر فضیلت دیتا ہے کیونکہ آپ کل دنیا کے لیے آئے تھے نہ کہ صرف کسی خاص
قوم یا خاص گروہ کے لیے۔اس لیے آپ کا ہر قسم کی خوبی میں کامل ہونا ضروری تھا اور
صلى
الله
سيرة النبي علي
209
جلد 1
اگر آپ ایک طرف سادہ زندگی میں کمال رکھتے تھے تو دوسری طرف طیب اشیاء کے
استعمال سے بھی قطعاً اجتناب نہ فرماتے تھے۔اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ
وفات تک آپ کا یہی حال رہا کبھی ایسی بات بھی ہو جاتی تھی کہ دو ماہ
تک آگ نہ جلی مگر اب میں ایک اور حدیث درج کرتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ یہ
واقعہ چند مہینوں یا سالوں کا نہیں بلکہ آپ کی وفات تک یہی ہوتا رہا اور صرف چند ماہ
تک آپ نے اس مشقت کو برداشت نہیں کیا بلکہ آپ ہمیشہ اس سادگی کی زندگی کے
عادی رہے اور عسر و یسر ایک سا حال رہا۔اگر ابتدائے عہد میں کہ آپ دشمنوں کے نرغہ میں
گھرے ہوئے تھے اور آپ کو اپنا وطن تک چھوڑنا پڑا تھا آپ اس سادگی سے بسر کرتے تھے تو
اُس وقت بھی جبکہ ہزاروں روپیہ آپ کے پاس آتا اور آپ ایک ملک کے بادشاہ ہو گئے
تھے آپ اسی سادگی سے بسر اوقات کرتے اور کھانے پینے کی طرف زیادہ توجہ نہ
فرماتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ أَنَّهُ مَرَّ بِقَوْمٍ بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ شَاةٌ مَصْلِيَّةٌ
فَدَعَوْهُ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ قَالَ خَرَجَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ
الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعُ مِنَ الْخُبُزِ 83 یعنی حضرت ابو ہریرہ ایک جماعت پر گزرے اور
اس کے سامنے ایک بھنی ہوئی بکری پڑی تھی پس انہوں نے آپ کو بھی بلایا مگر آپ
نے کھانے سے انکار کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ اس دنیا سے گزر گئے اور آپ نے
پیٹ بھر کر روٹی نہیں کھائی اس لیے میں بھی ایسی چیزیں نہیں کھا تا ) اس حدیث سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک دو دن نہیں بلکہ وفات تک آنحضرت ﷺ نے ایسی ہی
سادہ زندگی بسر کی۔اس بات کی تصدیق حضرت عائشہ بھی فرماتی ہیں۔آپ سے روایت ہے کہ
مَا شَبعَ الُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ الْبُرِ
سيرة النبي علي
210
جلد 1
ثَلَاثَ لَيَالِ تِبَاعًا حَتَّى قُبِضَ 84 یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل نے اُس
وقت سے کہ آپ مدینہ تشریف لائے اُس وقت تک کہ آپ فوت ہو گئے تین دن
متواتر گیہوں کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ان تینوں حدیثوں کو ملا کر روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضر
صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت سادگی سے زندگی بسر کی اور باوجود اس محنت اور مشقت
کے جو آپ کو کرنی پڑتی تھی آپ اپنے کھانے پینے میں اسراف نہ فرماتے تھے اور
اُسی قدر کھاتے جو زندگی کے بحال رکھنے کے لیے ضروری ہو اور آپ کا کھانا عبادت
اور قوت کے قائم رکھنے کے لیے تھا نہ کہ آپ کی زندگی دنیا کے بادشاہوں کی طرح
کھانوں کی خواہش میں گزرتی تھی۔آپ ہی اس مصرعہ کے پورا کرنے والے تھے
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است
اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا کھانا بھی نہایت سادہ ہوتا تھا اور جو کچھ کھاتے
تھے اس میں بھی بہت تکلفات سے کام نہ لیتے تھے۔حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ
مَا عَلِمُتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عَلَى سُكْرجَةٍ قَطُّ وَلَا خُبزَ
لَهُ مُرَفَّقٌ قَطُّ وَلَا أَكَلَ عَلَى خِوَان قَطُّ قِيْلَ لِقَتَادَةَ فَعَلَامَ مَا كَانُوْا يَأْكُلُوْنَ
قَالَ عَلَى السُّفَرِ 85 مجھے نہیں معلوم ہوا کہ آنحضرت ﷺ نے کبھی تشتریوں میں کھایا
ہو اور نہ آپ کے لیے کبھی چپاتیاں پکائی گئیں اور نہ کبھی آپ نے تخت پر کھایا۔قادہ سے (جنہوں نے حضرت انس سے روایت کی ہے ) سوال کیا گیا کہ پھر وہ کس پر
کھایا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ دستر خوان پر۔حضرت انسؓ کی روایت اس لحاظ سے قریباً اہل بیت کے برابر سمجھی جانے کے قابل
ہے کہ آپ ابھی بچہ تھے کہ آنحضرت ﷺ کے ساتھ رہے کیونکہ ان کے رشتہ داروں نے
انہیں آنحضرت ﷺ کی خدمت کے لیے پیش کیا تھا اور یہ آنحضرت ﷺ کے مدینہ