سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 14
سيرة النبي علي
211
جلد 1
تشریف لانے کے وقت سے جو آپ کے ساتھ رہے تو وفات تک الگ نہ ہوئے اور
آپ کی زندگی بھر خدمت میں مشغول رہے۔پس آپ کی روایت ایک واقف کار کی
روایت ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ایسے امور میں بہت سے
دوسروں کی نسبت زیادہ پختہ اور مضبوط رائے دے سکتا تھا اس لیے نہایت وزن دار
اور واقعات کے مطابق ہے۔اب اس زندگی کو مجموعی حیثیت سے دیکھو کہ ایک انسان
بادشاہ ہے اسے سب کچھ نصیب ہے۔اگر چاہے تو اچھے سے اچھے کھانے کھا سکتا ہے
اور پُر تکلف دستر خوانوں پر بیٹھ سکتا ہے لیکن باوجود مقدرت کے وہ اسی بات پر کفایت
کرتا ہے کہ کبھی تو کھجور اور پانی سے اپنی بھوک کو تو ڑ لیتا ہے اور کبھی جو کی روٹی کھا کر
گزارہ کر لیتا ہے اور کبھی گیہوں کی روٹی تو کھاتا ہے مگر وہ بے چھنے آٹے کی ہوتی
ہے۔پھر نہ اس کے سامنے کوئی بڑا دستر خوان بچھایا جاتا ہے نہ سینیوں میں کھانا چنا جاتا
ہے بلکہ ایک معمولی دستر خوان پر سادہ کھانا رکھ کر کھا لیتا ہے اور باوجود ایسی سادہ زندگی
بسر کرنے کے دنیا کے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا کھانے والوں اور اپنے جسم کی پرورش کرنے
والوں سے ہزار گنا بڑھ کر کام کرتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے اپنی زندگی میں یہ بھی
نمونہ دکھا دیا ہے کہ ہر قسم کی اعلیٰ سے اعلیٰ غذا ئیں بھی آپ استعمال فرما لیتے تھے مگر
دوسری طرف اس سادہ زندگی سے ہمارے اُن امراء کے لیے ایک نمونہ بھی قائم کر دیا
ہے جن کی زندگی کا انتہائی مقصد اعلیٰ خوراک اور پوشاک ہوتی ہے۔سب کاموں میں صحابہؓ کے مددگار رہتے
آپ مسجد کی اینٹیں ڈھوتے رہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کونسی
خوبی ہے جسے انسان خاص طور پر
بیان کر سکے۔کوئی شعبہ زندگی بھی تو نہیں جس میں آپ دوسروں کے لیے نظیر نہ
سيرة النبي علي
212
جلد 1
ہوں۔مختلف خوبیوں میں مختلف لوگ باکمال ہوتے ہیں مگر یہ دین و دنیا کا بادشاہ تو ہر
بات میں دوسروں پر فائق تھا۔جو بات بھی لو اس میں آپ کو صاحب کمال پاؤ گے۔میں نے پچھلے باب میں بتایا تھا کہ آپ اپنے گھر میں بیویوں کو ان کے کاموں میں مدد
دیتے تھے مگر اب اس سے زیادہ میں ایک واقعہ بتا تا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں آپ کسی ادنیٰ سے ادنی کام میں بھی حرج نہ دیکھتے تھے بلکہ اس
میں فخر محسوس کرتے تھے اور صحابہ کے دوش بدوش ہو کر ہر ایک چھوٹے سے چھوٹا کام
کرتے اور کبھی یہ نہ ہوتا کہ انہیں حکم دے دیں اور آپ خاموش ہو کر بیٹھ رہیں۔صحابہ
کی خوشی تو اسی میں تھی کہ آپ آرام فرما ئیں اور وہ آپ کے سامنے اپنی فدائیت اور
اخلاص کے جو ہر دکھا ئیں مگر آپ کبھی اس کو پسند نہ فرماتے اور ہر کام میں خود شریک
ہوتے اور صحابہ کا ہاتھ بٹاتے۔حضرت عائشہ ہجرت کے متعلق ایک لمبی حدیث بیان کر کے فرماتی ہیں کہ ثُمَّ
رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَسَارَ يَمْشِي مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرَكَتُ عِنْدَ مَسْجِدِ الرَّسُوْلِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يُصَلِّي فِيْهِ يَوْمَئِذٍ رِجَالٌ مِنَ
الْمُسْلِمِيْنَ وَكَانَ مِرْبَدًا لِلتَّمْرِ لِسُهَيْل وَسَهْلِ غُلَامَيْنِ يَتِيْمَيْنِ فِي حَجْرٍ
به
أَسْعَدَ بن زُرَارَةَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرَكَتْ
رَاحِلَتُهُ هذَا إِنْ شَاءَ اللهُ الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ الْغُلَامَيْنِ فَسَاوَمَهُمَا بِالْمِرْبَدِ لِيَتَّخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالَا لَا بَلْ نَهَبُهُ
لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَأَبَى رَسُوْلُ اللهِ الله اللهم أن يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً حَتَّى
ابْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ مَسْجِدًا وَطَفِقَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يَنْقُلُ مَعَهُمُ اللَّبنَ فِى بُنْيَانِهِ وَيَقُوْلُ هَذَا الْحِمَالُ لَا حِمَالَ خَيْبَرَ هَذَا أَبَرُّ
رَبَّنَا وَأَطْهَرُ وَيَقُوْلُ اللَّهُمَّ إِنَّ الْأَجْرَ أَجْرُ الْآخِرَةِ فَارْحَمِ الْأَنْصَارَ
وَالْمُهَاجِرَةَ 86 یعنی پھر آپ اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے اور بنی عمرو بن عوف کے پاس سے
سيرة النبي علي
213
جلد 1
جہاں آپ سب سے پہلے آ کر ٹھہرے تھے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔اور لوگ بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہے تھے یہاں تک کہ آپ کی
اونٹنی اُس جگہ پر جا کر بیٹھ گئی جہاں بعد میں آنحضرت
عہ کی مسجد بنائی گئی اور اُس
جگہ اُن دنوں میں کچھ مسلمان نماز پڑھا کرتے تھے اور یہ سہیل اور سہل نامی دولڑکوں
کی کھجور میں سکھانے کا مقام تھا جو یتیم تھے اور اسعد بن زرارہ کی ولایت میں تربیت
پا رہے تھے۔پس رسول اللہ ﷺ نے جب آپ کی اونٹنی وہاں بیٹھ گئی تو فرمایا کہ
انشاء اللہ یہاں ہمارے رہنے کی جگہ ہوگی۔پھر رسول اللہ علیہ نے ان دونوں لڑکوں
کو جن کی وہ جگہ تھی بلوایا اور ان سے اس جگہ کی قیمت دریافت کی تا کہ وہاں آپ مسجد
تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ہاتھ فروخت نہیں کرتے بلکہ آپ کو ہبہ کرتے
ہیں۔مگر رسول اللہ ﷺ نے ان سے بطور ہبہ کے وہ زمین لینے سے انکار کر دیا۔یہاں
تک کہ ان دونوں لڑکوں نے وہ زمین فروخت کر دی۔پھر آپ نے وہاں مسجد بنانی
شروع کی اور مسجد بنتے وقت آپ خود بھی صحابہ کے ساتھ اینٹیں ڈھوتے تھے اور
ڈھوتے وقت یہ شعر پڑھتے جاتے تھے۔یہ بوجھ خیبر کا بوجھ نہیں بلکہ اے ہمارے رب !
یہ اُس سے زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہے۔اسی طرح آپ یہ شعر بھی پڑھتے اے خدا! بدلہ تو
وہی بہتر ہے جو آخرت کا ہو۔پس جب یہ بات ہے تو تو مہاجرین اور انصار پر
رحم فرما۔اس حدیث میں آپ کا یہ قول کہ یہ بوجھ خیبر کا بوجھ نہیں اس سے یہ مراد ہے کہ
لوگ خیبر سے کھجوریں یا اور پھل پھول ٹوکروں میں بھر کر لایا کرتے تھے۔آپ فرماتے
ہیں کہ یہ اینٹیں جو ہم اٹھا رہے ہیں یہ اُس بوجھ کی طرح نہیں ہیں بلکہ اُس میں تو دنیا کا
فائدہ ہوتا ہے اور اس بوجھ کے اٹھانے سے آخرت کا فائدہ ہے اس لیے یہ بوجھ اُس
بوجھ سے بہت بہتر اور عمدہ ہے۔اس حدیث کو پڑھ کر کون انسان ہے جو حیرت میں نہ پڑ جائے۔آنحضرت علی۔
سيرة النبي علي
214
جلد 1
کے ارشاد پر قربان ہونے والوں کا ایک گروہ موجود تھا جو آپ کی راہ میں اپنی جان
قربان کرنے کے لیے تیار تھے مگر آپ کا یہ حال ہے کہ خود اپنے جسم مبارک پر اینٹیں
لا دکر ڈھو رہے ہیں۔یہ وہ کمال ہے جو ہر ایک بے تعصب انسان کو خود بخود آپ کی
طرف کھینچ لیتا ہے اور چشم بصیرت رکھنے والا حیران رہ جاتا ہے کہ یہ پاک انسان کن
کمالات کا تھا کہ ہر ایک بات میں دوسروں سے بڑھا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ کی عبادت کے
لیے ایک گھر بن رہا ہے اور آپ اس کی اینٹیں ڈھونے کے ثواب میں بھی شامل ہیں۔خود اپنے کندھوں پر اینٹیں رکھتے ہیں اور مسجد کی تعمیر کرنے والوں کو لا کر دیتے ہیں۔یہ
وہ عمل تھا جس نے آپ کو ابراہیم کا سچا وارث اور جانشین ثابت کر دیا تھا کیونکہ اگر
حضرت
ابراہیم نے خود اینٹیں ڈھو کر کعبہ کی تعمیر کی تھی تو اس وارث علوم سماویہ نے
مدینہ منورہ کی مسجد کی تعمیر میں اینٹیں ڈھونے میں اپنے اصحاب کی مدد کی۔کہنے کو تو سب بزرگی اور تقویٰ کا دعویٰ کرنے کو تیار ہیں مگر یہ عمل ہی ہے جو
پاکبازی اور زبانی جمع خرچ کرنے والوں میں تمیز کر دیتا ہے اور عمل ہی میں آ کر سب
مدعیانِ تقومی کو آپ کے سامنے با ادب سر جھکا کر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔اس حدیث سے اگر ایک طرف ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو
اللہ تعالیٰ کی راہ میں کسی قسم کے کام کرنے سے خواہ وہ بظاہر کیسا ہی ادنیٰ کیوں نہ ہو کسی
قسم کا عار نہ تھا۔آپ اس معبود حقیقی کی رضا کی تمام راہوں میں دوسروں سے آگے
قدم مارتے تھے تو دوسری طرف یہ امر بھی روشن ہو جاتا ہے کہ آپ ماتحتوں سے کام
لینے کے ہر فن میں بھی اپنی نظیر آپ ہی تھے۔تاریخ نے ہزاروں لاکھوں برسوں کے
تجربات کے بعد ثابت کیا ہے کہ ماتحتوں میں جوش پیدا کرنے اور انہیں اپنے فرائض
کے ادا کرنے میں ہوشیار بنانے کا سب سے اعلیٰ اور عمدہ نسخہ یہی ہے کہ خود آفیسر بھی
انہیں کام کر کے دکھا ئیں۔اور جو شخص خود کام کرے گا اُس کے ماتحت بھی ضرور کام
میں چست و چالاک ہوں گے مگر جو آفیسر کام سے جی چرائے گا اُس کے ماتحت بھی
سيرة النبي علي
215
جلد 1
اپنے فرائض کے ادا کرنے میں کوتاہی کریں گے اور بہانہ ہی ڈھونڈتے رہیں گے کہ
کسی طرح اپنی جان چھڑا ئیں۔آنحضرت علی نے اس گر کو ایسا سمجھا تھا کہ آپ کی
ساری زندگی اس قسم کی مثالوں سے پُر ہے۔آپ اپنے ماتحتوں کو جو حکم بھی دیتے اس
میں خود بھی شریک ہوتے اور آپ کی نسبت کوئی انسان یہ نہ کہ سکتا تھا کہ آپ صحابہ کو
مشکلات میں ڈال کر خود آرام سے بیٹھ رہتے ہیں بلکہ آپ ہر ایک کام میں شریک ہو کر
ان کے لیے ایک ایسی اعلیٰ اور ارفع نظیر قائم کر دیتے کہ پھر کسی کو اس پر اعتراض کرنے کا
موقع نہ رہتا۔اگر کوئی افسر اپنے ماتحتوں کو کوئی حکم دے کر خود آرام سے پیچھے بیٹھ رہے
تو ضرور ان کے دل میں خیال گزرے گا کہ یہ شخص خود تو آرام طلب ہے مگر دوسروں کو
ان کی طاقت سے بڑھ کر کام دیتا ہے۔اور گو مفوضہ کام زیادہ بھی نہ ہو تو بھی وہ بالطبع
خیال کریں گے کہ انہیں ان کی طاقت سے زیادہ کام دیا گیا ہے اور اس بے دلی کی وجہ
سے وہ جس قدر کام کر سکتے ہیں اُس سے نصف بھی نہ کر سکیں گے اور جو کچھ کریں گے
بھی وہ بھی ادھورا ہوگا۔مگر جب خود افسر اس کام میں شریک ہوگا اور سب سے آگے
اس کا قدم پڑتا ہو گا تو ماتحت شکایت تو الگ رہی اپنی طاقت اور قوت کا سوال ہی بھول
جائیں گے اور ان میں کوئی اور ہی روح کام کرنے لگے گی۔اور اسی حکمت سے کام لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی
زندگیوں میں ایسی تبدیلی پیدا کر دی تھی کہ وہ معمولی انسانوں سے بہت زیادہ کام
کرنے والے ہو گئے تھے۔وہ ہر ایک کام میں اپنے سامنے ایک نمونہ دیکھتے تھے حتی
کہ اگر اینٹیں ڈھونے کا کام بھی ہوتا تھا جو عام مزدوروں کا کام ہے اور ان کا رسول
انہیں اس کام کے کرنے کا حکم دیتا تھا تو سب سے پہلے وہ خود اس کام کی ابتدا کرتا تھا
جس کی وجہ سے مردہ دلوں کے دل زندہ اور سستوں کے بدن چست اور کم ہمتوں
کی ہمتیں بلند ہو جاتی تھیں۔ہر ایک عظمند اس بات کو سوچ کر معلوم کر سکتا ہے کہ جو
لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ یقین رکھتے تھے کہ آپ خدا تعالیٰ کے
سيرة النبي علي
216
جلد 1
برگزیدہ بندے ہیں، اس کے رسول ہیں، اس کے نبی ہیں، سب انبیاء سے افضل
ہیں، آپ کی اطاعت سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے، آپ کی ہی
فرمانبرداری میں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے، آپ گل انبیاء کے کمالات کے جامع
ہیں ، آپ کی ہی خدمت کرنے سے جنت کے دروازے کھلتے ہیں، وہ جب دیکھتے
ہوں گے کہ ایسا عظیم الشان انسان خود اپنے کندھوں پر اینٹیں رکھ کر مسجد کے بنانے
والوں تک پہنچاتا ہے تو ان کے اندر کن خیالات کا دریا موجزن ہوتا ہوگا اور وہ کس
جوش اور کس خلوص سے اس کام کو بجا لاتے ہوں گے بلکہ کس طرح بجائے تکان کے
ان کے چہروں سے بشاشت ٹپکتی ہو گی۔ان میں اچھے اچھے رؤساء بھی تھے ، سردار بھی
تھے، مالدار بھی تھے ، معزز بھی تھے مگر وہ سب کے سب اپنے عقیدہ کی بنا پر اپنے آپ کو
آنحضرت عے سے کم درجہ پر یقین کرتے تھے اور اپنے آپ کو خادم سمجھتے تھے۔پس
جب وہ آپ کو اسی جوش سے کام کرتے ہوئے دیکھتے ہوں گے تو کیا ان کے بدن
کے ہر ایک حصہ میں سنسناہٹ نہ پھیل جاتی ہوگی اور کیا امیر سے امیر انسان بھی اس
بلند رتبہ انسان کی معیت میں اینٹیں ڈھونا اپنے لیے ایک نعمت عظمیٰ نہ خیال کرتا ہو گا
اور بجائے ذلت کے عزت نہ جانتا ہوگا۔ہاں ان میں سے ہر ایک ایسا ہی سمجھتا ہوگا
صلى
الله
اور بالکل ایسا ہی سمجھتا ہو گا۔اور چونکہ آنحضرت ﷺ اپنی ساری عمر میں اسی نمونہ پر
قائم رہے اور آپ نے کبھی اس سنت کو ترک نہیں کیا اس لیے آپ کے صحابہ میں یہ
بات طبیعت ثانی ہو گئی تھی اور وہ روزانہ ان کی معیت کے جوش سے متاثر ہو کر جس طرح
کام کرتے تھے اس کے ایسے عادی ہو گئے تھے کہ آپ کی غیر حاضری میں بلکہ آپ کی
وفات کے بعد بھی ان کا طریق عمل وہی تھا اور یہ ایک عام بات ہے کہ انسان جس کام
کو کچھ مدت تک لگا تار کرتا رہے اس کا عادی ہو جاتا ہے اور جو لوگ ابتدا میں ستی کی
عادت ڈال لیتے ہیں وہ مست ہی رہتے ہیں اور جو چستی سے کام کرنے کے عادی ہوں
وہ اسی طریق پر کام کیے جاتے ہیں۔پس جبکہ آنحضرت علی ہر ایک کام میں صحابہ کے
سيرة النبي علي
217
جلد 1
شریک حال بن کر ان کو خطرناک سے خطرناک اور خوفناک سے خوفناک کام کے
کرنے پر آمادہ کر دیتے تھے اور اسی طرح دنیا داروں کی نظروں میں ادنیٰ سے ادنیٰ
نظر آنے والے کاموں میں بھی ساتھ شریک ہو کر ان کے دلوں سے جھوٹی عزت اور
تکبر کے خیالات کو بالکل نکال دیتے تھے اور اس طریق کا آپ ان کو دس سال متواتر
عادی کرتے رہے تھے تو یہ عادت انہیں کیونکر بھول سکتی تھی۔چنانچہ جب صحابہ کو اپنے
سے کئی کئی گنا سپاہ سے مقابلہ پیش آیا اور اُس وقت کی گل متمدن قوموں سے ایک ہی
وقت میں جنگ چھڑ گئی تو ان کے قدموں میں وہ ثبات دیکھا گیا اور ان کے ہاتھوں
نے ایسی طاقت کے کارنامے دکھائے اور ان کے دلوں نے ایسی بے ہراسی اور
بے خوفی کا اظہار کیا کہ دنیا دنگ ہو گئی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ آنکھوں کے سامنے
آنحضرت ﷺ کا پاک نمونہ ہر وقت رہتا تھا اور وہ ایک لمحہ کے لیے بھی اس دین و
دنیا کے بادشاہ کو نہ بھولتے تھے اور اپنے سے دس دس گنا فوج کو الٹ کر پھینک دیتے
تھے بلکہ صحابہ دوسرے عربوں کی جنگ پر بھی ہنستے تھے اور کہتے تھے کہ اب دنیا کو کیا ہو
گیا۔آنحضرت علی کے ماتحت تو ہم اس طرح لڑتے تھے کہ پروں کے پرے اڑا
دیتے تھے اور کوئی ہمارے سامنے ٹھہر نہ سکتا تھا۔پس آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں
تدبیر ملکی کا وہ نمونہ نمایاں ہے کہ جس کی مثال کوئی اور انسان نہیں پیش کر سکتا۔اس حدیث سے ایک اور بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کو ہر وقت
اپنے صحابہ کو نیکی اور تقویٰ کی تعلیم دینے کا خیال رہتا تھا کیونکہ آپ نے اس موقع پر
جو اشعار پچھتے ہیں وہ ایسے بے نظیر اور مناسب موقع ہیں کہ ان سے بڑھ کر ناممکن ہے۔آپ کی عادت تھی کہ آپ پورا شعر نہیں پڑھا کرتے تھے مگر صرف اس موقع پر یا ایک
دو اور موقعوں پر آپ نے پورے شعر پڑھے ہیں۔ہاں آپ شعر بالکل نہ کہتے تھے اور
یہ شعر بھی کسی اور مسلمان کے کہے ہوئے تھے۔ہاں تو ان اشعار میں آپ نے صحابہؓ کو بتایا ہے کہ تم خیبر کی کھجور میں اور سبزیاں
سيرة النبي علي
218
جلد 1
وغیرہ اکثر اٹھاتے ہو گے اور اس کے اٹھانے میں تمہیں یہ خیال ہوتا ہوگا کہ ہم دنیا کا
فائدہ اٹھائیں گے اور مال کمائیں گے مگر یہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے لیے جو کام انسان
کرتا ہے وہ گو بظاہر کیساہی ادنیٰ معلوم ہو درحقیقت نہایت پاک اور عمدہ نتائج پیدا
کرنے والا ہوتا ہے۔پس یہ خیال اپنے دلوں میں مت لا نا کہ ہم اس وقت کیسا ادنیٰ
کام کرتے ہیں کہ مٹی اور اینٹیں ڈھو رہے ہیں بلکہ خوب سمجھ لو کہ یہ اینٹیں جو تم ڈھو
رہے ہو ان کھجوروں اور میووں کے بوجھ سے جو خیبر سے آتا ہے کہیں بہتر ہیں اور اس
میں تمہارے نفوس کی پاکیزگی کا سامان ہے۔ان میووں کے بوجھ کی ہستی ہی کیا ہے
کہ اس مقابلہ میں اسے رکھا جائے۔ا
دوسرے شعر میں آنحضرت ﷺ نے انہیں بتایا ہے کہ اس کام میں کسی مزدوری
یا نفع کا خیال مت رکھنا بلکہ یہ تو خدا کا کام ہے جس میں اگر کسی نفع کی امید ہے تو وہ
اللہ ہی کی طرف سے ہوگا اور بجائے فوری نفع کے انجام کی بہتری ہو گی اور جس کا
انجام اچھا ہو اس سے زیادہ کامیاب کون ہو سکتا ہے پس اسی پر نظر رکھو۔اور ساتھ ہی
اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کر دی کہ خدایا ! یہ لوگ اپنے کام چھوڑ کر تیرے لیے مشقت اٹھا
رہے ہیں تو ان پر رحم فرما۔پس شاعر نے تو جن خیالات کے ماتحت یہ اشعار کہے ہوں
گے ان سے وہی واقف ہو گا مگر آپ نے ان اشعار کو پڑھ کر اس کے معانی کو وہ
وسعت دے دی ہے کہ باید و شاید۔ہر کام میں صحابہ کے شریک ہوتے میں نے اس سے پہلے آنحضرت ہے
کی زندگی کا ایک ایسا واقعہ بیان کیا
ہے جس سے آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور انسانی قلب اس سے
اعلیٰ سے اعلیٰ اصول طہارت نفس کے اور قومی ترقی کے نکال سکتا ہے۔اب میں ایک اور
واقعہ اسی پہلے واقعہ کی تائید میں درج کرتا ہوں لیکن چونکہ وہ نئے حالات اور نئے
واقعات کو لیے ہوئے ہے اس لیے اس کا ذکر بھی کسی قدر تفصیل سے ہی مناسب ہے۔
سيرة النبي الله
219
جلد 1
صلى الله
یہ بات تو تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ سے جو مخالفت مکہ
والوں کو تھی اس کی نظیر دنیا کی کسی اور تاریخ میں نہیں ملتی۔آپ کی مخالفت اور ایذارسانی
کے لیے جو تدابیر انہوں نے کیں یا جو منصو بے انہوں نے باندھے وہ اپنی نظیر آپ ہی
تھے اور کبھی کسی قوم نے دنیا وی مخالفت میں یا دینی عداوت میں کسی انسان کی بلا وجہ ایسی
بدخواہی نہیں کی جیسی اہل مکہ نے آنحضرت ﷺ سے کی مگر خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں
صلى الله
آنحضرت ﷺ کو فتح دی اور آپ ہر دشمن پر فاتح رہے۔گو چھوٹے چھوٹے حملے تو مدینہ میں آتے ہی شروع ہو گئے تھے مگر دراصل
جنگوں کی ابتدا اب جنگ بدر سے ہی سمجھنا چاہیے کہ جس نے ایک طرف کفار کے
بڑے بڑے سرداروں کو خاک میں ملا دیا اور دوسری طرف مسلمانوں پر ثابت کر دیا کہ
خدا تعالیٰ کی تائید انسان کو ہر مشکل سے سلامت نکال سکتی ہے اور دشمن خواہ کتنا ہی
بہادر اور تعداد میں زیادہ ہو آسمانی تدابیر کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اس سے ان کے
حو صلے بڑھ گئے۔قریش کو اپنے سرداروں کے مارے جانے کا طیش ایک دم چین نہ
لینے دیتا تھا اور وہ آئے دن مسلمانوں پر حملے کرتے رہتے تھے جن میں سے مشہور حملہ
اُحد کا بھی ہے۔یہ حملے متواتر چھ سال تک ہوتے رہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ
جنگ بدر چھ سال تک متواتر جاری رہی اور اس کا خاتمہ احزاب پر ہوا جبکہ دشمن نے
آخری مرتبہ ہزیمت اٹھا کر پھر مسلمانوں کو دکھ دینے کا ارادہ نہ کیا بلکہ ناامیدی اور
مایوسی کا شکار ہو گئے اور سمجھ گئے کہ ہم مسلمانوں کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔جنگ احزاب جس کا ذکر قرآن شریف میں بار بار آیا ہے ایک نہایت خطرناک
جنگ تھی جس میں مسلمان ایسے مجبور ہوئے تھے کہ انہیں قضائے حاجت کے لیے باہر
جانے کو بھی رستہ نہ ملتا تھا اور کفار نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا تھا اور دس ہزار کا لشکر
مرنے مارنے کے ارادہ سے مٹھی بھر مسلمانوں کے سامنے پڑا ہوا تھا جو مشکلات کے
نرغہ میں گھرے ہوئے تھے۔
سيرة النبي علي
220
صلى الله
جلد 1
جب مسلمانوں کو اس لشکر کی آمد کی خبر ہوئی تھی تو آنحضرت ﷺ نے سب صحابہ
کو بلا کر مشورہ کیا کہ کیا کیا جائے۔حضرت سلمان نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ !
ایسے موقع پر ہمارے ملک میں تو خندق کھود لیتے ہیں اور اس کے پیچھے بیٹھ کر دشمن کا
مقابلہ کرتے ہیں۔آپ نے یہ بات سن کر خندق کھود نے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے
جنگ احزاب کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں۔چالیس چالیس ہاتھ زمین دس دس آدمیوں کو کھودنے کے لیے بانٹ دی گئی اور کام
زور وشور سے جاری ہو گیا مگر آنحضرت ﷺ کہاں تھے؟ آپ بھی ان لوگوں میں کام کر
بھی
رہے تھے جو ادھر سے ادھر مٹی ڈھو رہے تھے کیونکہ کچھ لوگ زمین کھودتے تھے اور کچھ وہاں
سے مٹی اٹھا کر ایک طرف کر دیتے تھے حتی کہ آپ کا بدن مٹی سے بھر گیا تھا۔حضرت براء
سے روایت ہے قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ يَنْقُلُ
التُّرَابَ وَقَدْ وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ وَهُوَ يَقُوْلُ
لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا
فَأَنْزِلِ السَّكِيْنَةَ عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا
إِنَّ الْإِلَى قَدْ بَغَوُا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوْا فِتَةً أَبَيْنَا 87
فرمایا کہ میں نے رسول اللہ علیہ کو جنگ احزاب میں اس حالت میں دیکھا ہے
کہ آپ بھی مٹی ڈھو رہے تھے اور آپ کے گورے گورے پیٹ پر مٹی پڑی ہوئی تھی
اور آپ یہ فرماتے جاتے تھے الہی ! اگر تیرا فضل نہ ہوتا تو ہمیں ہدایت نصیب نہ ہوتی
اور نہ ہم صدقہ دیتے نہ نمازیں پڑھتے۔پس ہم پر اپنی طرف سے تسلی نازل فرما اور اگر
جنگ پیش آئے تو ہمارے پاؤں کو ثبات دیجیے۔وہ دشمن کے مقابلہ میں بالکل نہ
ڈگمگائیں۔الہی ! یہ کا فرہم پر ظلم اور زیادتی سے حملہ آور ہو گئے ہیں اور ہمارے خلاف
انہوں نے بغاوت کی ہے کیونکہ جب انہوں نے ہمیں شرک وکفر میں مبتلا ہونے کی
دعوت دی ہے ہم نے ان کی بات کے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سيرة النبي علي
221
جلد 1
اللہ اللہ ! وہ کیا ہی پیاری مٹی ہو گی جسے آپ اٹھاتے تھے اور وہ مٹی کروڑوں
من سونے سے زیادہ قیمتی تھی جسے اٹھانے کے لیے خاتم النبین ﷺ کے ہاتھ اٹھتے تھے
اور جسے آپ کے پیٹ پر گرنے کا شرف حاصل ہوتا تھا۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ عذاب شدید کو دیکھ کر يَقُولُ الْكَفِرُ يُلَيْتَنِي كُنْتُ تُريَّا 88 کا فر
کہہ اٹھیں گے کہ کاش! ہم مٹی ہوتے۔اور شریر و بدمعاش لوگ جب سزا پاتے ہیں تو
ایسے ہی جملے کہا کرتے ہیں اور اپنی حالت پر افسوس ہی کیا کرتے ہیں مگر خدا گواہ ہے
صلى الله
وہ مٹی جو آنحضرت ﷺ کے پیٹ پر گرتی تھی اس کی نسبت تو ایک مؤمن کا دل بھی للچا
جاتا ہے کہ وہ لَيْتَنِي كُنْتُ تُرابا کہہ اٹھے اور یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ براء اس
واقعہ کو بیان کرتے ہوئے اُس مٹی کا بھی ذکر کرتے ہیں جو آپ کے پیٹ پر گرتی تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ اُس مٹی کو بھی عشق کی نگاہوں سے دیکھتے تھے اور لالچ کی نگاہیں
اُدھر پڑ رہی تھیں اسی لیے تو مدتوں کے بعد جب وہ جنگ احزاب کا ذکر فر ماتے ہیں تو
وہ مٹی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر پر پڑتی تھی ان کو یاد آ جاتی ہے۔میں حیران ہوں کہ صحابہ کس محبت اور کس شوق سے اُس وقت آنحضرت علی
کی طرف دیکھتے ہوں گے۔خدایا ! وہ مزدور کیسا ہو گا اور کس شان کا ہو گا جس کے سر
پر نبوت کا تاج تھا اور دوش پر مٹی کا ڈھیر۔صحابہ کے قدموں میں کیسی تیزی اور کیسی
پھرتی پیدا ہوگئی ہو گی۔ہر ایک ان میں سے اپنے دل میں کہتا ہو گا کہ خدا کے لیے
جلد جلد اس مٹی کو صاف کر کے جس قدر ہو سکے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کام کم ہو
اور وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر بوجھ اٹھاتے ہوں گے تا کہ جلد اس بوجھ کو ختم کریں
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام دیں۔میری عقل چکراتی ہے جب میں صحابہ کے ان جذبات کا نقشہ اپنے دل میں
ہوں جو اُس وقت ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہوں گے۔میری قوت متخیلہ
پریشان ہو جاتی ہے جب میں ان خیالات پریشان کو اپنے سامنے حاضر کرتا ہوں جو
سيرة النبي علي
222
جلد 1
اُس وقت صحابہ کے دل و دماغ میں گشت لگا رہے ہوں گے۔اف ایک بجلی ، ایک سٹیم
ہوگی جو اُس وقت ان کے اندر کام کر رہی ہو گی۔نہیں بجلی اور سٹیم کی کیا حقیقت ہے!
عشق کی گرمی ان سے کام لے رہی تھی اور وہ مٹی جو وہ اپنی گردنوں اور کندھوں پر
رکھتے تھے انہیں ہر ایک قسم کی نعمت سے زیادہ معلوم ہوتی تھی۔وہ بوجھ انہیں سب غموں
سے چھڑا رہا تھا اور وہ مٹی انہیں ہیروں اور جواہرات سے زیادہ قیمتی معلوم ہوتی تھی
جسے نبیوں کے سرتاج کے کندھوں پر رکھے جانے کا فخر حاصل تھا۔کیا کوئی مسلمان
بادشاہ ایسا ہے جسے اس مٹی کے اٹھانے میں عذر ہو ؟ نہیں۔اس وقت کے اسلام سے
غافل بادشاہ بھی اسے اٹھانے میں فخر سمجھیں گے پھر وہ نیکوکار گروہ اسے اپنی کیسی کچھ
عزت نہ خیال کرتا ہوگا۔اور یہ سب کچھ اس لیے تھا کہ آنحضرت ﷺ ان کو ایک گھوڑے پر کھڑے
ہوئے حکم نہیں دے رہے تھے بلکہ دوسروں کو حکم دینے سے پہلے آپ خود اپنے کندھوں
پر مٹی کا ڈھیر رکھتے تھے۔پھر جو لوگ اپنے محبوب و آقا کومٹی ڈھوتے دیکھتے ہوں گے
وہ جس شوق سے بھی اس کام کو کرتے بالکل مناسب اور بجا ہوتا۔یہ ایک ایسی اعلیٰ
تدبیر تھی جس سے اگر ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت الہی ظاہر ہوتی
ہے تو دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ فطرت انسانی کو خوب سمجھتے تھے اور
آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ اگر ماتحتوں میں روح پھونکنی ہو تو اس کا ایک ہی گر ہے
کہ خودان کے ساتھ مل کر کام کرو۔پھر ان میں خود بخود جوش پیدا ہو جائے گا اور اس طرح
آپ نے ایک نا قابل فتح لشکر تیار کر دیا جو ہر زمانے کے لیے مایہ ناز ہے۔اس حدیث سے ہمیں کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔اول تو یہ کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے صرف ایک دفعہ ہی صحابہؓ کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا بلکہ ہمیشہ کرتے تھے
کیونکہ پہلا واقعہ جو میں نے بیان کیا ہے وہ آپ کی مدنی زندگی کا ابتدائی واقعہ۔اور یہ چھ سال بعد کا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ کی عادت تھی کہ کوئی کام کسی
ہے