سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 15
سيرة النبي علي
223
جلد 1
کو نہ دیتے مگر خود اس میں شامل ہوتے تا کہ خود بھی ثواب سے حصہ لیں اور دوسروں کو
اور بھی رغبت اور شوق پیدا ہو کہ جب ہمارا آقا خود شامل ہے تو ہمیں اس کام سے کیا
عار ہوسکتا ہے۔دوسرے یہ کہ انہیں چستی سے کام کرنے کی عادت ہو اور وہ آپ کے
شمول کی وجہ سے جس تیزی سے کام کرتے ہوں گے اسے ان کی عادت میں داخل کر
دیا جائے۔دوسرے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس وقت آپ مدینہ تشریف لائے تھے اُس
وقت آپ بالکل نووارد تھے اور ابھی آپ کی حکومت قائم نہ ہوئی تھی اور گوسینکڑوں
جاں نثار موجود تھے جو اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر تھے مگر پھر بھی دنیا کے لحاظ
سے آپ کے ماتحت کوئی علاقہ نہ تھا مگر غزوہ احزاب کے وقت گو آپ کے لشکر کی تعداد
کم تھی مگر بارہا کھلے میدانوں میں کفار کو شکست دے چکے تھے۔یہودیوں کے دو قبیلے
جلا وطن ہو کر ان کی املاک مسلمانوں کے قبضہ میں آ گئی تھیں۔مدینہ اور اس کے
گرد و نواح میں آپ کی حکومت قائم ہو گئی تھی۔بقیہ یہودی معاہدہ کی رو سے مسلمانوں
سے دب کر صلح کر چکے تھے اس لیے اب آپ کی پہلی حالت اور اس حالت میں بہت
فرق تھا اور اب آپ ایک ملک کے حاکم یا بادشاہ تھے پس اُس وقت آپ کا صحابہ کے
ساتھ مل کر کام کرنا جبکہ آپ کی عمر بھی چھپن سال کی ہو چکی تھی ایک اور ہی شان رکھتا
ہے اور یہ واقعہ پہلے واقعہ سے بھی زیادہ شاندار ہے۔اس واقعہ سے اس بات کی بھی مزید تائید ہو جاتی ہے کہ آپ کسی وقت نصیحت
سے غافل نہ ہوتے تھے کیونکہ اب بھی آپ نے جو شعر پڑھنے کے لیے چنے ہیں وہ
ایسے بامل ہیں کہ ان میں مسلمانوں کو اپنے کام میں دل لگانے کے لیے ہزاروں
ترغیبیں دی ہیں۔کس طرح انہیں اللہ تعالیٰ کا احسان بتایا ہے کہ یہ خدا کا ہی فضل ہے
کہ تم مسلمان ہوئے اور خدا تعالیٰ پر احسان نہ جتانا کہ اس کے دین میں کوشش کر رہے
ہو بلکہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں اسلام کی توفیق دی اور تمہیں ہدایت کی راہوں پر
سيرة النبي علي
224
جلد 1
چلایا۔پھر کس طرح اشارہ فرمایا کہ یہ جنگ کوئی دنیا وی جنگ نہیں بلکہ ایک مذہبی جنگ
ہے اور اس کا اصل باعث کیا ہے۔صرف یہ کہ ہم خدا کو کیوں مانتے ہیں ، شرک کیوں
نہیں کرتے اور کیوں کفار کی بات نہیں مان لیتے۔اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ جنگ کی
ابتدا کفار کی طرف سے ہوتی ہے اور ہمارا کام تو یہی رہا ہے کہ ہم ان کی شرارتوں کے
قبول کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔میں مانتا ہوں کہ یہ شعر کسی اور کے کہے ہوئے ہیں اور آپ شعر نہیں کہتے تھے مگر
موقع پر ان شعروں کو چن لینا یہ بتاتا ہے کہ آپ کس طرح نصیحت کے پہلو کو ہمیشہ
اختیار کرتے تھے۔عرب ایسے موقعوں پر شعر کہنے اور پڑھنے کے عادی ہیں اور صحابہ
بھی شعر کہتے تھے مگر سب اشعار میں سے ان کو چن لینا یہ حکمت سے خالی نہ تھا اور
واقعات بتا رہے ہیں کہ یہ انتخاب بے معنی نہ تھا بلکہ مسلمانوں کو بہت سے ضروری
مسائل کی طرف متوجہ کرنا تھا۔غرض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ آپ خدا کی راہ میں ہر ایک کام میں صحابہ کے شریک رہتے تھے اور یہ
بات دنیا کے کسی بادشاہ میں اس حد تک نہیں پائی جاتی۔علم غیب سے انکار اب میں آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے ایک اور پہلو
پر روشنی ڈالتا ہوں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو
اللہ تعالیٰ نے کیسا مطہر پیدا کیا تھا۔بادشاہوں کے درباروں اور رؤساء کی مجالس میں
بیٹھنے والے جانتے ہیں کہ ان مقامات میں بے جا تعریف اور جھوٹی مدح کا بازار کیسا
گرم رہتا ہے اور کس طرح درباری اور ہم مجلس رؤساء کی تعریف اور مدح میں آسمان
اور زمین کے قلابے ملاتے ہیں اور وہ ان کو سن سن کر خوش اور شاداں ہوتے ہیں۔ایشیائی شاعری کا تو دارو مدار ہی عشقیہ غزلوں اور امراء کی مدح سرائی پر ہے۔شاعر
اپنے قصیدہ میں جس امیر کی مدح کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے دنیا کی ہر ایک خوبی اس کی
سيرة النبي علي
225
جلد 1
طرف منسوب کر دیتا ہے اور واقعات اور حقیقت سے اسے کوئی غرض نہیں ہوتی جس
قدر ممکن ہو جھوٹ بولتا ہے اور تعریف کا کوئی شعبہ اٹھا نہیں رکھتا۔ہر ایک رنگ سے
اس کی بڑائی بیان کرتا ہے اور اس کا دل خوب جانتا ہے کہ میرے بیان میں سوواں
حصہ بھی صداقت نہیں۔سننے والے بھی جانتے ہیں کہ محض بکواس کر رہا ہے مگر وہ جب
اس امیر یا بادشاہ کی مجلس یا دربار میں اپنا قصیدہ پڑھ کر سناتا ہے تو ہر ایک شعر پر اپنی
داد کا خواہاں ہوتا ہے اور سننے والے جو اس کی دروغ گوئی سے اچھی طرح واقف
ہوتے ہیں قصیدہ کے ایک ایک مصرع پر ایک دوسرے سے بڑھ بڑھ کر داد دیتے اور
تعریف کرتے ہیں کہ سُبْحَانَ اللہ کیا خوب کہا۔اور خود وہ امیر جس کی شان میں
ہ قصیدہ کہا جاتا ہے باوجود اس علم کے کہ مجھ میں وہ باتیں ہرگز نہیں پائی جاتیں جو
شاعر نے اپنے قصیدہ میں بیان کی ہیں ایک ایک شعر پر اُسے انعام دیتا اور اپنی
ذات پر ناز و فخر کرتا ہے حالانکہ قصیدہ کہنے والا ، سننے والے اور جس کے حق میں کہا گیا
ہے سب کے سب واقعات سے ناواقف نہیں ہوتے اور ہر ایک جانتا ہے کہ قصیدہ
میں جو مضامین بیان کیے گئے ہیں ان میں ایک شمہ بھر بھی صداقت و راستی نہیں۔امراء کی قید کیا ہے عام طور پر ہر ایک انسان کا یہی حال ہے (إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ) کہ وہ
اپنی تعریف سن کر خوش ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ میری مدح کی جائے اور جب کوئی اس
کی نسبت جھوٹی مدح سے بھی کام لیتا ہے تو اس کے اندر یہ جرأت نہیں ہوتی کہ اس کا
انکار کر سکے بلکہ سکوت کو ہی پسند کر لیتا ہے۔مگر ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فِدَاهُ اَبِيْ وَأُمِّنی ایسے برگزیدہ اور پاک و مطهر
انسان تھے کہ آپ ان کمزوریوں سے بالکل پاک تھے۔اور اگر ایک طرف ہر قسم کی
خوبیوں کے جامع اور نیکیوں کے خازن تھے تو دوسری طرف آپ یہ بھی کبھی پسند نہ
فرماتے تھے کہ کوئی شخص آپ کی نسبت کوئی ایسی بات بیان کرے جو درحقیقت آپ
میں نہیں پائی جاتی۔ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
سيرة النبي علي
226
جلد 1
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ بُنِيَ عَلَيَّ فَجَلَسَ عَلَى فِرَاشِي كَمَجْلِسِكَ مِنِّي
وَجُوَيُريَاتٌ يَضْرِبُنَ بِالدُّقِ يَنْدُبُنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِهِنَّ يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى
قَالَتْ جَارِيَةٌ وَفِيْنَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہے
لَا تَقُوْلِيْ هَكَذَا وَقُوْلِى مَا كُنتِ تَقُوْلِيْنَ 89 یعنی جس دن میری شادی ہوئی۔اُس دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میرے فرش پر بیٹھ
گئے اُسی طرح جس طرح تو بیٹھا ہے ( یہ بات راوی کو کہی ) اور کچھ لڑکیاں دف بجا
رہی تھیں اور بدر کی جنگ میں جو اُن کے بزرگ مارے گئے تھے اُن کی تعریفیں بیان کر
رہی تھیں یہاں تک کہ ایک لڑکی نے یہ مصرع پڑھنا شروع کیا (اس مصرع کا ترجمہ یہ
ہے کہ ہم میں ایک رسول ہے جو کل کی بات جانتا ہے۔اس بات کو سن کر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ٹو کا اور فرمایا کہ یہ مت کہہ اور جو کچھ پہلے گا رہی تھی وہی
گاتی جا۔یہ وہ اخلاق ہیں جو انسان کو حیران کر دیتے ہیں اور وہ ششدر رہ جاتا ہے کہ
ایک انسان ان تمام کمالات کا جامع ہو سکتا ہے۔بے شک بہت سے لوگوں نے جن کی
زبان تیز تھی یا قلم رواں تھی تقریر وتحریر کے ذریعہ اعلیٰ اخلاق کے بہت سے نقشہ کھینچے
ہیں لیکن وہ انسان ایک ہی گزرا ہے جس نے صرف قول سے ہی نہیں بلکہ عمل سے
اعلیٰ اخلاق کا نقشہ کھینچ دیا اور پھر ایسا نقشہ کہ اس کی یاد چشم بصیرت رکھنے والوں کو کبھی
نہیں بھول سکتی۔ایک طرف دنیا کو ہم اپنی تعریف و مدح کا ایسا شیدا دیکھتے ہیں کہ خلاف واقعہ
تعریفوں کے پل باندھ دیئے جاتے ہیں اور جن کی مدح کی جاتی ہے بجائے نا پسند
کرنے کے اس پر خوش ہوتے ہیں اور ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں
کہ ذرا منہ سے ایسا کلام سنا کہ جو خلاف واقعہ ہے تو باوجود اس کے کہ وہ اپنی ہی تعریف
میں ہوتا اس سے روک دیتے اور کبھی اسے سننا پسند نہ فرماتے۔ہیں تفاوت راه از
سيرة النبي علي
227
جلد 1
کجاست تا یکجا۔اہلِ دنیا کدھر کو جا رہے ہیں اور وہ ہمارا پیارا کدھر کو جاتا ہے۔اس
میں کچھ شک نہیں کہ ایسے بھی لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنی تعریف کو پسند نہیں کرتے
اور بے جا تعریف کرنے والے کو روک دیتے ہیں اور بادشاہوں میں سے بھی ایسے
آدمی گزرے ہیں مگر آپ کے فعل اور لوگوں کے فعل میں ایک بہت بڑا فرق ہے جو
آپ کے عمل کو دوسروں کے اعمال پر امتیاز عطا کرتا ہے۔انگلستان کے مؤرخ اپنے
ایک بادشاہ کیوٹ (Canute) کے اس فعل کو کبھی اپنی یاد سے اتر نے نہیں دیتے کہ
اس نے اپنے بعض درباریوں کی بے جا خوشامد کو نا پسند کر کے انہیں ایسا سبق دیا جس
سے وہ آئندہ کے لیے اس سے باز آ جائیں۔یعنی جب بعض لوگوں نے اس سے کہا
کہ سمندر بھی تیرے ماتحت ہے تو اس نے اُن پر ثابت کر دیا کہ سمندر اس کا حکم نہیں
مانتا۔مگر یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک دنیا وی بادشاہ تھا اور روحانی بادشاہت سے اس کا
کوئی تعلق نہ تھا، نہ اسے روحانی حکومت و تصرف کا ادعا تھا۔پس اگر ایک ایسی بات کا
اس نے انکار کر دیا جو اس کے اپنے راہ سے علیحدہ تھی تو یہ کچھ بڑی بات نہ تھی۔اسی
طرح دیگر لوگ جو جھوٹی مدح سے متنفر ہوتے ہیں ان کے حالات میں بھی بہت کچھ
فرق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی قوم میں تھے جو سرتسلیم جھکانے کے
لیے صرف ایک ایسے شخص کے آگے تیار ہو سکتی تھی جو اپنی طاقت اور شان میں عام
انسانوں سے بہت زیادہ ہو اور انسانی طاقت سے بڑھ کر طاقت رکھتا ہو کیونکہ اس کی
رگ رگ میں حریت اور آزادی کا خون دوڑ رہا تھا۔پس اس کے سامنے اپنے آپ کو
معمولی انسانوں کی طرح پیش کرنا بلکہ اگر ان میں سے کوئی آپ کی ایسی تعریف بھی
کرے جو وہ اپنے بڑوں کی نسبت کرنے کے عادی تھے تو اسے روک دینا یہ ایک ایسا
فعل تھا جس سے ایک اوسط درجہ کا انسان گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر میرا
گزارہ کیونکر ہوگا۔دوم آپ کو دعویٰ تھا نبوت کا اور نبوت میں آئندہ خبریں دینا ایک
ضروری امر ہے پس یہ تعریف خود آپ کے کام کی نسبت تھی گومبالغہ سے اسے اور کا اور
سيرة النبي علي
228
جلد 1
رنگ دے دیا گیا تھا۔پس آپ کا اس تعریف سے انکار کرنا دوسرے لوگوں سے بالکل
ممتاز ہے اور آپ کے نیک نمونہ سے کسی اور انسان کا نمونہ خواہ وہ انبیاء میں سے ہی
کیوں نہ ہو قطعاً نہیں مل سکتا۔اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح حریت پیدا کرنی چاہتے
تھے۔اس قسم کے خیالات اگر پھیلائے جاتے اور آپ ان کے پھیلائے جانے کی
اجازت دے دیتے تو مسلمانوں میں شرک ضرور پھیل جاتا مگر ہمارا رسول تو شرک کا
نہایت خطرناک دشمن تھا وہ کب اس بات کو پسند فرما سکتا تھا کہ ایسی باتیں مشہور کی
جائیں جو واقعات کے خلاف ہیں اور جن سے دنیا میں شرک پھیلتا ہے۔پس اس نے
جو نہی ایسے کلمات سنے کہ جن سے شرک کی بُو آتی تھی فوراً ان سے روک دیا اور اس
طرح بنی نوع انسان کو ذہنی غلامی سے بچالیا اور حریت کے ایک ایسے ارفع سٹیج پر کھڑا
کر دیا جہاں غلامی کی زہریلی ہواؤں کا پہنچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔اے سوچنے والو!
سوچو تو سہی کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کی عزت اور رتبہ منظور تھا اور آپ
کا سب کام دنیاوی جاہ و جلال حاصل کرنے کے لیے تھا تو آپ کے لیے کیا مناسب
تھا۔کیا یہ کہ لوگوں میں اپنی عزت و شان کے بڑھانے کے لیے باتیں مشہور کراتے یا کہ
معتقدین کو ایسا کرنے سے روکتے ؟ کیا وہ لوگ جو اپنی خواہش اور آرزو کے ماتحت دنیا میں بڑا
بننا چاہتے ہیں اسی طرح کیا کرتے ہیں؟ کیا وہ بغیر امتیاز جھوٹ اور سچ کے اپنی شان دو بالا
نہیں کرنی چاہتے ؟ پھر کیا وجہ ہے کہ ایک انسان کو بغیر اس کے اشارہ کے کچھ لوگ وہ
شان دینا چاہتے ہیں جو اگر کسی انسان میں پائی جائے تو وہ مربع خلائق بن جائے تو وہ
انہیں روکتا ہے اور فوراً کہہ دیتا ہے کہ اور اور باتیں کرو مگر ایسا کلام منہ پر نہ لاؤ جس
سے اس وَحْدَهُ لا شَرِیک ذات کی ہتک ہوتی ہو جو سب دنیا کا خالق و مالک ہے
اور میری طرف وہ باتیں منسوب نہ کرو جو در حقیقت مجھ میں نہیں پائی جاتیں۔ہاں بتلاؤ
تو سہی کہ اس کا کیا سبب ہے؟ کیا یہ نہیں کہ وہ دنیا کی عزتوں کا محتاج نہ تھا بلکہ خدا کی
سيرة النبي علي
229
رضا کا بھوکا تھا ؟ دنیا اس کی نظر میں ایک مُردار سے بھی کم حیثیت رکھتی تھی۔اطمینان قلب آرام و آسائش کے اوقات میں اپنے ہوش وحواس پر قابو رکھنا
جلد 1
کوئی بڑی بات نہیں۔انسان کا امتحان اُس وقت ہوتا ہے جب
اس پر کوئی مشکل پیش آئے اور پھر اس میں وہ اپنے حواس کو قائم رکھے اور بدحواس نہ
ہو جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی عمر میں ہر قسم کے واقعات پیش آئے اور
بہادری اور جرات میں آپ نے اپنے آپ کو بے نظیر ثابت کر دکھایا ہے جیسا کہ ہم
اس سے پہلے مختلف واقعات سے ثابت کر چکے ہیں ان مصائب و آسائش کے مختلف
دوروں نے آپ کی عظمت اور جلال کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہر حالت میں اپنی
کوئی نہ کوئی خوبی ظاہر کی ہے۔خواہ محسر کا زمانہ ہو یا ئیسر کا آپ بے عیب ثابت ہوئے
ہیں اور آپ کی شان ارفع سے ارفع تر ثابت ہوئی ہے۔نہ تو مصائب کے ایام میں
آپ سے کوئی ایسی بات ظاہر ہوئی جس سے آپ پر عیب گیری کا موقع ملے نہ خوشی کے
دنوں میں آپ سے کوئی ایسا فعل سرزد ہوا جس سے آپ پر اعتراض کرنے کی گنجائش پیدا
ہو۔ہر رنگ اور ہر شکل میں آپ دنیا کے لیے ایک قابلِ قدرنمونہ ثابت ہوئے ہیں۔جرأت و بہادری کی نسبت تو میں لکھ چکا ہوں اس جگہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے حواس پر کیسا قابو تھا اور کس طرح خطرناک سے خطرناک
مصائب میں آپ استقلال اور ٹھنڈے دل کے ساتھ غور کرنے کے عادی تھے اور
آپ سے کبھی کوئی ایسی حرکت نہ ہوتی تھی جس سے کسی قسم کی گھبراہٹ ظاہر ہو اور یہ
بھی کہ کیونکر ہر ایک مصیبت میں آپ کے پیش نظر اللہ تعالیٰ ہی دکھائی دیتا تھا۔یہ تو میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے بادشاہوں کی
طرح اپنے ساتھ کوئی پہرہ یا گارڈ نہیں رکھتے تھے بلکہ دوسرے صحابہ کی طرح آپ
بھی اکیلے اپنے کام میں مشغول رہتے تھے ایسے اوقات میں دشمن کو جس قدر دکھ
پہنچانے کے مواقع مل سکتے ہیں وہ ایک واقف کار انسان کی نظروں سے پوشیدہ نہیں
سيرة النبي علي
230
جلد 1
ہو سکتے۔جو انسان ایک ہی وقت میں اپنے ملک کے ہر طبقہ کے انسانوں اور ہر فرقہ
کے پیروؤں سے خصوصاً اور باقی دنیا سے عموماً جنگ شروع کر چکا ہو اور ان کے عقائد
اور خیالات کو مٹاکر ان کی جگہ اپنی لائی ہوئی تعلیم کو پھیلانے میں کوشاں ہو اس سے
دیگر مذاہب اور مخالف امراء کے پیروؤں اور متبعین کو جو کچھ بھی عداوت ہو کم ہے
اور ظاہر ہے کہ وہ ہر ممکن سے ممکن ذرائع سے اسے تکالیف پہنچانے کی کوشش کریں
گے اور خصوصاً جبکہ انہیں معلوم ہو کہ جس شخص کو ایذا پہنچانا انہیں مقصود ہے وہ بغیر کسی
نگرانی یا پہرہ کے گلیوں اور میدانوں میں تن تنہا چلتا پھرتا انہیں مل سکتا ہے۔آپ کے مخالفین نے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے جو تدابیر کیں ان
سے بحیثیت مجموعی مجھے غرض نہیں۔میں صرف بخاری کی روایات سے کچھ واقعات اس
سیرت میں بیان کر رہا ہوں جن سے آپ کے اخلاق پر روشنی پڑتی ہے اس لیے صرف
ایک ایسا واقعہ جس سے معلوم ہو سکے گا کہ کس طرح آپ کی جان پر اچانک حملہ کیا گیا
اور آپ نے اُس وقت اپنے ہوش و حواس کو کس طرح بجا رکھا اس جگہ بیان کرتا
ہوں۔عَنْ جَابِرٍ بُنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُوْلِ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ نَجْدٍ فَلَمَّا قَفَلَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ قَفَلَ مَعَهُ فَأَدْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ فِى وَادٍ كَثِيْرِ الْعِضَاءِ فَنَزَلَ رَسُوْلُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِى الْعِضَاءِ يَسْتَظِلُّوْنَ بِالشَّجَرِ وَنَزَلَ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ سَمُرَةٍ فَعَلَّقَ بِهَا سَيْفَهُ قَالَ جَابِرٌ
فَنِمْنَا نَوْمَةً ثُمَّ إِذَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوْنَا فَجِئْنَاهُ فَإِذَا
عِنْدَهُ أَعْرَابِيٌّ جَالِسٌ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا
احْتَرَطَ سَيْفِيْ وَأَنَا نَائِمٌ فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ فِي يَدِهِ صَلْتَا فَقَالَ لِيْ مَنْ
يَمْنَعُكَ مِنّى قُلْتُ لَهُ اللهُ فَهَا هُوَ ذَا جَالِسٌ ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبُهُ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
صلى الله
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ 90 جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ علی
سيرة النبي علي
231
جلد 1
صلى الله
کے ساتھ نجد کی طرف جنگ کیلئے گئے۔جب رسول اللہ کے سفر سے لوٹے تو آپ بھی
حضور کے ساتھ لوٹے۔راستہ میں لشکر ایک ایسی وادی میں جو کانٹے دار درختوں سے
پر تھی دو پہر کے وقت گزرا۔پس رسول اللہ ﷺ وہاں اتر پڑے اور آپ کے ساتھی
ادھر اُدھر درختوں میں پھیل گئے اور درختوں کے سائے میں آرام کرنے لگے
آنحضرت یہ بھی ایک کیکر کے درخت کے نیچے ٹھہر گئے اور اپنی تلوار اُس درخت
سے ٹانگ دی۔جابر فرماتے ہیں کہ ہم تھوڑی دیر سو گئے پھر اچانک آنحضرت علی
کی آواز آئی کہ آپ ہمیں بلاتے ہیں پس ہم آپ کے پاس آئے اور کیا دیکھتے ہیں
کہ آپ کے پاس ایک اعرابی بیٹھا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس شخص نے
میری تلوارمیان سے پھینچی اور میں سو رہا تھا پس میں جاگ پڑا اور اس کے ہاتھ میں
ننگی تلوار تھی پس اس نے مجھے کہا کہ مجھ سے تجھے کون بچائے گا؟ میں نے اسے
جواب دیا کہ اللہ بچائے گا۔پس دیکھو یہ سامنے بیٹھا ہے۔پھر جابر فر ماتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی سزا نہ دی۔دوسری جگہوں سے اس واقعہ
میں اس قدر اور زیادتی معلوم ہوتی ہے کہ اللہ کا نام سن کر اس شخص پر اس قدر ہیبت
طاری ہوئی کہ اُس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اٹھالی اور اس سے فرمایا کہ اب تجھے میرے ہاتھ سے کون بچائے گا ؟ تو اس نے
جواب دیا کہ کوئی نہیں۔پھر آپ نے اسے چھوڑ دیا اور صحابہ کو بلا کر دکھایا 91۔اس حدیث سے کیسے واضح طور سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو اپنے حواس پر ایسا قابو تھا کہ نہایت خطرناک اوقات میں بھی آپ نہ گھبراتے
تھے۔کہنے کو تو شاید یہ ایک چھوٹی سی بات معلوم ہوتی ہے کہ اس اعرابی نے آپ سے
پوچھا کہ اب آپ کو کون بچائے گا ؟ اور آپ نے فرمایا کہ اللہ۔لیکن عمل میں یہ بات
مشکل ترین امور میں سے ہے۔اول تو سویا ہوا انسان پہلے ہی بہت سی غفلتوں کے نیچے ہوتا ہے اور بغیر کسی
سيرة النبي علي
232
جلد 1
خوف وخطر کے بھی ایک سوئے ہوئے آدمی کو جگا دیا جائے تو وہ گھبرا جاتا ہے اور کسی
خطر ناک آواز یا نظارہ کو اگر ایک سویا ہوا انسان سن کریا دیکھ کر اٹھے تو اس کے حواس
قائم رہنے نہایت مشکل ہوتے ہیں۔پس اگر جاگتے ہوئے کوئی دشمن حملہ کرتا تو وہ
واقعہ ایسا صاف اور روشن نہ ہوتا جیسا کہ یہ ہے۔کیونکہ اس سے ایک طرف تو یہ ثابت
ہوتا ہے کہ آپ کو کسی خطرہ کا گمان تک بھی نہ تھا جب اس شخص نے آپ پر حملہ کیا اور
آپ کسی ایسے فعل سے انتہائی درجہ کی لاعلمی میں تھے اور دوسری طرف دشمن کو اس موقع
سے فائدہ اٹھا کر ہر قسم کی تیاری اور ہوشیاری کا موقع حاصل تھا۔علاوہ ازیں ایک
آدمی جب بیٹھا یا کھڑا ہو تو وہ حملہ آور کا مقابلہ نہایت آسانی سے کر سکتا ہے اور کم سے
کم اسے اپنی جگہ بدلنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کے حملہ کو اگر
طاقت اور قوت سے میں نہیں روک سکتا تو کم سے کم چستی اور چالاکی سے اس کے حملہ کو
ضرور بچا سکتا ہوں اور اس کی ضرب سے ایک طرف ہو کر اپنی جان بچانے کا موقع
حاصل ہو سکتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت لیٹے ہوئے تھے اور پھر
سوئے ہوئے جاگے تھے جس کی وجہ سے کوئی ظاہری تد بیر دشمن کے حملہ کو روکنے کی نہ
تھی اور پھر آپ غیر علاقہ میں تھے اور دشمن اپنی جگہ پر تھا جہاں اپنی حفاظت کا اسے ہر
طرح یقین تھا مگر باوجود ان حالات کے آپ نے ایک ذرہ بھر بھی تو گھبراہٹ ظاہر
نہیں کی۔اس اعرابی کا یہ کہنا بھی کہ اب تجھے کون بچا سکتا ہے صاف ظاہر کرتا ہے کہ اسے
بھی کامل یقین تھا کہ اب کوئی دنیاوی سامان ان کے بچاؤ کا نہیں مگر اسے کیا معلوم تھا
کہ جس شخص پر میں حملہ کرنا چاہتا ہوں وہ معمولی انسانوں میں سے نہیں بلکہ ان میں
سے ہے جو خالقِ ارض و سماء کے دربار کے مقرب اور اس کے ظانِ عافیت کے نیچے
آئے ہوئے ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جس آرام اور اطمینانِ قلب کے ساتھ
سيرة النبي علي
233
جلد 1
جواب دیا ہے کہ مجھے اللہ بچائے گا وہ روز روشن کی طرح اس بات کو ثابت کر رہا ہے
کہ آپ کے دل میں غیر اللہ کا خوف ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں آتا تھا اور آپ کا دل
ایسا مضبوط اور قوی تھا کہ خطرناک سے خطرناک اوقات میں بھی اس میں گھبراہٹ کا
وجود نہ پایا جاتا تھا اور اپنے حواس پر آپ کو اس قدر قدرت تھی کہ اور تو اور خود دشمن
بھی جو آپ کے قتل کے ارادہ سے آیا تھا بدحواس ہو گیا اور اس کے ہاتھ سے تلوار
چھوٹ کر گر گئی کیونکہ اس نے دیکھ لیا کہ میں ایک ایسی طاقت کا مقابلہ کر رہا ہوں جسے
نقصان پہنچانے کی بجائے میں خو د تباہ ہو جاؤں گا۔ہمیشہ خیر اختیار کرتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ضد سے کام نہ لیتے
تھے بلکہ جس بات میں خیر دیکھتے اسی کو اختیار کرتے
تھے اور قطعاً اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ اس سے میرے کسی حکم کی خلاف ورزی تو
نہیں ہوتی۔ہم دیکھتے ہیں کہ رجالِ سیاست دنیویہ نے اپنے اصولوں میں سے ایک یہ اصل
بھی بنا رکھی ہے کہ بادشاہ یا حاکم جو حکم دے دے اور جو فیصلہ کر دے اس میں تغیر نہ
کرے اور جس طرح کیا ہے اس پر قائم رہے تا کہ لوگوں کے دل میں یہ نہ خیال پیدا ہو
کہ ہم نے ڈرا کر منوالیا ہے یا کم سے کم دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے کہ
ایک بات کہہ کر پھر اس سے رجوع کر لیا ہے اور اس اصل پر رجالِ سیاست ایسے پکے
اور قائم رہتے ہیں کہ بعض اوقات جنگوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے مگر وہ اپنی بات کی پیچ
کے لیے اور دبدبہ حکومت قائم رکھنے کے لیے ملک کو جنگ میں ڈال دیتے ہیں لیکن
اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اپنے فیصلہ کو واپس لے لیں۔جولوگ تاریخ انگلستان سے واقف ہیں اُن سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ ممالک متحدہ
سے جنگ کی وجہ یہی ہوئی کہ انگلستان کے رجالِ سیاست ایک فیصلہ دے کر اس کو واپس
نہیں لینا چاہتے تھے۔گو وہ اس بات کو خوب سمجھ گئے تھے کہ ہم غلطی کر رہے ہیں جس کا
سيرة النبي علي
234
جلد 1
نتیجہ ایک خونریز جنگ ہوئی اور ایک سرسبز و شاداب ملک ہاتھ سے جاتا رہا۔خود ہندوستان میں تقسیم بنگالہ کا فیصلہ ایک کھلی نظیر موجود ہے کہ خود وزرائے انگلستان
قبول کرتے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہوا لیکن ڈرتے تھے کہ اسے تبدیل کر دیں گے تو ملک
میں حکومت کی بے رعمی ہو گی۔چنانچہ جب تک شہنشاہ ہند کی تاجپوشی کا ایک نہایت
غیر معمولی موقع پیش نہیں آیا اس حکم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔اور درحقیقت بظاہر دنیاوی نقطۂ خیال سے یہ بات ہے بھی درست کیونکہ جب
رعایا کے دل میں یہ بیٹھ جائے کہ ہم جس طرح چاہیں کرا سکتے ہیں یا ان کو یہ خیال
ہو جائے کہ ہمارا حاکم تو بالکل غیر مستقل مزاج آدمی ہے اسے جس طرح چاہیں پھیر
دیں تو وہ بہت دلیر اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں ست ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے
رجالِ سیاست نے اس بات کو بہت پسند کیا ہے کہ حاکم اپنے فیصلہ کو بہت جلد واپس نہ
لے بلکہ حتی الامکان اس پر قائم رہے۔ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس پاک فطرت کو لے کر پیدا ہوئے اور
جن کمالات کو آپ نے حاصل کیا تھا وہ چاہتے تھے کہ آپ ہمیشہ خیر اختیار کریں۔ایک دنیاوی بادشاہ یا حاکم اس بات پر فخر کر سکتا ہے کہ میں اپنے ایام حکومت میں
حکومت کے رعب کو قائم رکھتا رہا ہوں اور ایک مضبوط ارادہ کے ساتھ نظام حکومت
چلاتا رہا ہوں مگر میرے اس پیارے کا یہ فخر نہ تھا کہ میں نے جو کچھ کہ دیا اس پر پابند
رہا ہوں بلکہ اس کا فخر یہ تھا کہ میں نے جب عمل کیا خیر پر کیا اور جب مجھے معلوم ہوا
کہ میں فلاں رنگ میں کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں میں نے اس کے پہنچانے میں
کو تا ہی نہیں کی۔پس اگر روحانیت کی دنیا میں کوئی شخص قابل اتباع ہوسکتا ہے تو وہ
الله
آنحضرت عہ ہی ہو سکتے ہیں۔حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِنَ الْأَشْعَرِيْنَ فَاسْتَحْمَلْنَاهُ فَأَبِي أَنْ يَحْمِلَنَا فَاسْتَحْمَلْنَاهُ