سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 16
سيرة النبي عل
الله
235
جلد 1
فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنَا ثُمَّ لَمْ يَلْبَثِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُتِيَ
بِنَهُبِ إِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ فَلَمَّا قَبَضُنَاهَا قُلْنَا تَغَفَّلُنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِيْنَهُ لَا نُفَلِحُ بَعْدَهَا أَبَدًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُوْلَ اللهِ إِنَّكَ
حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا وَقَدْ حَمَلْتَنَا قَالَ أَجَلْ وَلَكِنْ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِيْنِ
فَأَرى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا 92 آپ نے فرمایا کہ
صلى الله
ہم چند آدمی جو اشعری قبیلہ کے تھے نبی کریم علی یا اللہ کے پاس آئے اور ہم نے آپ
سے سواری مانگی۔آپ نے فرمایا کہ سواری نہیں ہے میں نہیں دے سکتا۔ہم نے پھر
عرض کیا کہ ہمیں سواری دی جاوے تو آپ نے قسم کھا لی کہ ہمیں سواری نہیں دیں
گے۔پھر کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ اونٹ لائے گئے پس
آپ نے حکم دیا کہ ہمیں پانچ اونٹ دیئے جاویں۔پس جب ہم نے وہ اونٹ لے
لیے ہم نے آپس میں کہا کہ ہم نے تو آنحضرت ﷺ کو دھوکا دیا ہے اور آپ کو آپ
کی قسم یاد نہیں دلائی ہم اس کے بعد کبھی مظفر ومنصور نہ ہوں گے۔اس خوف سے میں
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے تو قسم کھائی
تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ دیں گے اور اب تو آپ نے ہمیں سواری دے دی ہے۔فرمایا ہاں اسی طرح ہوا ہے لیکن میں کوئی قسم نہیں کھاتا لیکن جب اس کے سوا کوئی اور
بات بہتر دیکھتا ہوں تو وہ بات اختیار کر لیتا ہوں جو بہتر ہو۔صلى الله
اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا مقصود کیا تھا۔آپ کے کام
کسی دنیاوی مصلحت یا ارادہ کے ماتحت نہ ہوتے تھے بلکہ آپ اپنے ہر کام میں یہ
بات مدنظر رکھتے تھے کہ جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ واقعہ میں نفع رساں بھی ہے یا نہیں۔اور اگر کبھی معلوم ہو جائے کہ آپ نے کوئی ایسا کام کیا ہے یا اس کے کرنے کا ارادہ کیا
ہے جو کسی انسان کے لیے مضر ہو گا یا اسے اس سے تکلیف ہو گی تو آپ فوراً اپنے پہلے
حکم کو واپس لے لیتے اور وہی بات کرتے جو بہتر اور نفع رساں ہوتی۔
سيرة النبي علي
236
جلد 1
ایک ظاہر بین انسان کہہ سکتا ہے کہ اس سے رعب و داب میں فرق آتا ہے اور
حکومت کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس بات سے تو آپ کی خوبی اور نیکی کا پتہ چلتا ہے کہ
خواہ کوئی امر کیسا ہی خطرناک اور مضر معلوم ہوتا ہو آپ بے دھڑک اسے اختیار کر
لیتے تھے جبکہ آپ کو یقین ہو جاتا کہ اس سے لوگوں کے حقوق کی نگہداشت ہوتی ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص نشان تھا کہ باوجود اس بات کے آپ کو ایسا رعب و داب
میسر تھا جو دنیا کے کسی بادشاہ کو میسر نہیں۔واقعہ میں ایک بادشاہ کا اصل فرض یہ ہے کہ
وہ لوگوں کو سکھ پہنچائے اور آپ نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ آپ دین و دنیا کے
لیے ایک کامل نمونہ تھے اور آپ کی زندگی دنیاوی بادشاہوں کے لیے بھی نمونہ ہے کہ
بادشاہوں کو اپنے ماتحتوں اور رعایا کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے اور کس طرح ضد
اور تعصب سے الگ ہو کر ہر ایک قربانی اختیار کر کے لوگوں کو آرام پہنچانے کے لیے
تیار رہنا چاہئے۔ہمیں اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماتختوں پر اُسی وقت بادشاہ کے
حکم بدل دینے کا برا اثر پڑتا ہے جب کہ ان کو یہ یقین ہو کہ بادشاہ ہمارا یقینی خیر خواہ
نہیں بلکہ اس نے ڈر کر اپنے حکم میں تبدیلی کی ہے اور جب انہیں یقین ہو کہ اس کے
احکام ایک غیر مستقل طبیعت کا نتیجہ ہیں۔لیکن اگر انہیں اس بات کا کامل یقین ہو
جائے کہ کوئی بادشاہ یا حاکم ان سے ڈر کر یا بے استقلالی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے
لم بدلتا ہے کہ وہ ان کا خیر خواہ ہے اور کسی وقت بھی ان کی بھلائی سے غافل نہیں ہوتا
تو بجائے اس کے کہ ان کے دلوں میں بے رحمی پیدا ہو وہ اس سے اور بھی مرعوب ہو
جاتے ہیں اور ان کے دل محبت سے بھر جاتے ہیں۔اور جو بادشاہ اپنی رعایا اور
ماتحتوں کے دلوں میں اپنی خیر خواہی کا ایسا یقین بٹھا دے وہی سب سے زبردست
بادشاہ ہے۔اور یہی خیال تھا جس نے کہ ابو موسی اور ان کے ساتھیوں کو مجبور کیا کہ
صلى
الله
بجائے اس خیال کے کہ یہ سمجھیں کہ آنحضرت علیہ سے کسی قسم کی بے استقلالی ظاہر
ہوئی ہے انہوں نے جنگ کے لیے پیدل جانا منظور کیا مگر یہ نہ پسند کیا کہ آپ کو دوبارہ
سيرة النبي عل
237
جلد 1
قسم یاد دلائے بغیر ان سواریوں کو استعمال کریں اور یہ اُس عظیم الشان فتح کا نشان تھا
جو آپ کو اپنے اصحاب کے دلوں پر حاصل تھی۔تحمل انسان کے نیک خصال میں سے تحمل کی خصلت بھی اعلیٰ درجہ کی ہے کیونکہ
تحمل سے بہت سے جھگڑوں اور لڑائیوں کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔بہت
دفعہ انسان ایک بات سن کر بحث مباحثہ میں پڑ جاتا ہے اور بجائے فائدہ کرنے کے
نقصان پہنچاتا ہے۔بعض لوگ تو اپنے خیال کے خلاف بات سنتے ہی کچھ ایسے دیوانہ
ہو جاتے ہیں کہ حد اعتدال سے بڑھ کر گالیوں پر اتر آتے ہیں اور عظیم الشان فسادوں
کے بانی ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ اپنے منشا کے خلاف بات سن کر ایسی طول طویل
بحثیں شروع کر دیتے ہیں کہ جن کا ختم ہونا محالات سے ہو جاتا ہے لیکن حقیقی مصلح وہی
الله
ہے جوا کثر اوقات تحمل سے کام لیتا ہے اور احتیاط کے ساتھ سمجھاتا ہے۔آج کل کے بادشاہ یا علماء یا گدی نشین اپنی حیثیت کا قیام ہی اسی میں دیکھتے
ہیں کہ کوئی شخص ان کے خلاف بات نہ کرے اور مرضی کے خلاف بات دیکھ کر فوراً
ناراض ہو جاتے ہیں اور تحمل سے کام نہیں لیتے۔ممکن نہیں کہ ان لوگوں کے مزاج کے
خلاف کوئی شخص بات کہہ دے اور پھر بغیر کچھ سخت وست کلام سننے کے اس مجلس سے
اٹھے۔مگر ہمارے آنحضرت ﷺ اس طرز کے نہ تھے۔آپ اس موقع پر تحمل سے کام
لیتے اور بجائے گالیاں دینے اور سختی کرنے کے ایسا نرمی کا طریق اختیار کرتے کہ دوسرا
خود بخو دشرمندہ ہو جائے۔حضرت علی اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک موقع
پر جبکہ حضرت علیؓ نے آپ کو ایسا جواب دیا جس میں بحث اور مقابلہ کا طرز پایا جاتا تھا
تو بجائے اس کے کہ آپ ناراض ہوتے یا خفگی کا اظہار کرتے آپ نے ایک ایسی
لطیف طرز اختیار کی کہ حضرت علی غالبا اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس کی حلاوت
سے مزہ اٹھاتے رہے ہوں گے۔اور انہوں نے جو لطف اٹھایا ہو گا وہ تو انہی کا حق تھا
سيرة النبي علي
238
جلد 1
الله
اب بھی آنحضرت ﷺ کے اس اظہار نا پسندیدگی کو معلوم کر کے ہر ایک باریک بین
نظر محو حیرت ہو جاتی ہے۔حضرت علی كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ فرماتے ہیں اَنَّ رَسُوْلَ
محو
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ بِئْتَ النَّبِيِّ الله لَيْلَةً فَقَالَ أَلَّا
تُصَلِّيَان فَقُلْتُ يَارَسُوْلَ اللهِ أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا
فَانْصَرَفَ حِينَ قُلْتُ ذَلِكَ وَلَمْ يَرْجِعُ إِلَيَّ شَيْئًا ثُمَّ سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُوَلٌ
يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَهُوَ يَقُوْلُ وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا 3 و یعنی نبی کریم
صلى الله
ایک رات میرے اور فاطمہ الزہرا کے پاس تشریف لائے جو رسول اللہ ﷺ کی
صاحبزادی تھیں اور فرمایا کہ کیا تم تہجد کی نماز نہیں پڑھا کرتے ؟ میں نے جواب دیا کہ
یا رسول اللہ ! ہماری جانیں تو اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں جب وہ اٹھانا چاہے اٹھا دیتا
ہے۔آپ اس بات کو سن کر کوٹ گئے اور مجھے کچھ نہیں کہا۔پھر میں نے آپ سے سنا
اور آپ پیٹھ پھیر کر کھڑے ہوئے تھے اور آپ اپنی ران پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ
انسان تو اکثر باتوں میں بحث کرنے لگ پڑتا ہے۔الله الله !! کس لطیف طرز سے حضرت علیؓ کو آپ نے سمجھایا کہ آپ کو یہ جواب
نہیں دینا چاہیے تھا۔کوئی اور ہوتا تو اول تو بحث شروع کر دیتا کہ میری پوزیشن اور
رتبہ کو دیکھو پھر اپنے جواب کو دیکھو کہ کیا تمہیں یہ حق پہنچتا تھا کہ اس طرح میری بات کو
رد کر دو۔نہیں تو کم سے کم یوں بحث شروع کر دیتا کہ یہ تمہارا دعویٰ غلط ہے کہ انسان
مجبور ہے اور اس کے تمام افعال اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں وہ جس طرح چاہے کروا تا
ہے۔چاہے نماز کی توفیق دے، چاہے نہ دے اور کہتا کہ جبر کا مسئلہ قرآن شریف کے
خلاف ہے۔لیکن آپ نے ان دونوں طریق میں سے کوئی بھی اختیار نہ کیا اور نہ تو ان
پر ناراض ہوئے نہ بحث کر کے حضرت علیؓ کو ان کے قول کی غلطی پر آگاہ کیا بلکہ ایک
طرف ہو کر ان کے اس جواب پر اس طرح اظہار حیرت کر دیا کہ انسان بھی عجیب ہے
کہ ہر بات میں کوئی نہ کوئی پہلو اپنے موافق نکال ہی لیتا ہے اور بحث شروع کر دیتا
سيرة النبي علي
239
جلد 1
ہے۔حقیقت میں آپ کا اتنا کہہ دینا ایسے ایسے منافعے اندر رکھتا تھا کہ جس کا عشر عشیر
بھی کسی اور کی سو بحثوں سے نہیں پہنچ سکتا تھا۔اس حدیث سے ہمیں بہت سی باتیں
معلوم ہوتی ہیں جن سے آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی
ہے اور اسی جگہ ان کا ذکر کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔اول تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو دینداری کا کس قدر خیال تھا کہ رات کے
وقت پھر کر اپنے قریبیوں کا خیال رکھتے تھے۔بہت لوگ ہوتے ہیں جو خود تو نیک
ہوتے ہیں ، لوگوں کو بھی نیکی کی تعلیم دیتے ہیں لیکن ان کے گھر کا حال خراب ہوتا ہے
اور ان میں یہ مادہ نہیں ہوتا کہ اپنے گھر کے لوگوں کی بھی اصلاح کریں اور انہی لوگوں
کی نسبت مثل مشہور ہے کہ چراغ تلے اندھیرا۔یعنی جس طرح چراغ اپنے آس پاس
تمام اشیاء کو روشن کر دیتا ہے لیکن خود اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے اسی طرح یہ لوگ
دوسروں کو تو نصیحت کرتے پھرتے ہیں مگر اپنے گھر کی فکر نہیں کرتے کہ ہماری روشنی
سے ہمارے اپنے گھر کے لوگ کیا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔مگر آنحضرت ﷺ کو اس بات
کا خیال معلوم ہوتا ہے کہ ان کے عزیز بھی اس نور سے منور ہوں جس سے وہ دنیا کو
روشن کرنا چاہتے تھے اور اس کا آپ تعہد بھی کرتے تھے اور ان کے امتحان و تجربہ میں
لگے رہتے تھے۔اور تربیت اعزا ایک ایسا اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہے جو اگر آپ میں نہ ہوتا تو
آپ کے اخلاق میں ایک قیمتی چیز کی کمی رہ جاتی۔دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ کو اس تعلیم پر کامل یقین تھا جو آپ دنیا
کے سامنے پیش کرتے تھے اور ایک منٹ کے لیے بھی آپ اس پر شک نہیں کرتے تھے
اور جیسا کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ دنیا کو اتو بنانے کے لیے اور اپنی
حکومت جمانے کے لیے آپ نے یہ سب کا رخانہ بنایا تھا ورنہ آپ کو کوئی وحی نہ آتی
تھی یہ بات نہ تھی بلکہ آپ کو اپنے رسول اور خدا کے مامور ہونے پر ایسا ملح قلب
عطا تھا کہ اس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی کیونکہ ممکن ہے کہ لوگوں میں آپ بناوٹ سے کام
سيرة النبي علي
240
جلد 1
لے کر اپنی سچائی کو ثابت کرتے ہوں لیکن یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ رات کے وقت
ایک شخص خاص طور پر اپنی بیٹی اور داماد کے پاس جائے اور ان سے دریافت کرے کہ
کیا وہ اس عبادت کو بھی بجا لاتے ہیں جو اس نے فرض نہیں کی بلکہ اس کا ادا کرنا
مؤمنوں کے اپنے حالات پر چھوڑ دیا ہے اور جو آدھی رات کے وقت اٹھ کر ادا کی
جاتی ہے۔اُس وقت آپ کا جانا اور اپنی بیٹی اور داماد کو ترغیب دینا کہ وہ تہجد بھی ادا کیا
کریں اس کامل یقین پر دلالت کرتا ہے جو آپ کو اس تعلیم پر تھا جس پر آپ لوگوں کو
چلا نا چاہتے تھے ورنہ ایک مفتری انسان جو جانتا ہو کہ ایک تعلیم پر چلنا نہ چلنا ایک سا
ہے اپنی اولا د کو ایسے پوشیدہ وقت میں اس تعلیم پر عمل کرنے کی نصیحت نہیں کر سکتا۔یہ
اُسی وقت ہو سکتا ہے جب ایک آدمی کے دل میں یقین ہو کہ اس تعلیم پر چلے بغیر کمالات
حاصل نہیں ہو سکتے۔تیسری بات وہی ہے جس کے ثابت کرنے کے لیے میں نے یہ واقعہ بیان کیا
ہے کہ آنحضرت علی ہر ایک بات کے سمجھانے کے لیے تحمل سے کام لیا کرتے تھے اور
بجائے لڑنے کے محبت اور پیار سے کسی کو اس کی غلطی پر آگاہ فرماتے تھے۔چنانچہ اس
موقع پر جب حضرت علیؓ نے آپ کے سوال کو اس طرح رد کرنا چاہا کہ جب ہم سو
جائیں تو ہمارا کیا اختیار ہے کہ ہم جاگیں کیونکہ سویا ہوا انسان اپنے آپ پر قابو نہیں
رکھتا۔جب وہ سو گیا تو اب اسے کیا خبر ہے کہ فلاں وقت آ گیا ہے اب میں فلاں کام
کر لوں اللہ تعالی آنکھ کھول دے تو نماز ادا کر لیتے ہیں ورنہ مجبوری ہوتی ہے ( کیونکہ
اُس وقت الارم کی گھڑیاں نہ تھیں ) اس بات کو سن کر آنحضرت ﷺ کو تو حیرت ہوئی
ہی تھی کیونکہ آپ کے دل میں جو ایمان تھا وہ کبھی آپ کو ایسا غافل نہ ہونے دیتا تھا
کہ تہجد کا وقت گزر جائے اور آپ کو خبر نہ ہو اس لیے آپ نے دوسری طرف منہ کر
کے صرف یہ کہہ دیا کہ انسان بات مانتا نہیں جھگڑتا ہے۔یعنی تم کو آئندہ کے لیے
کوشش کرنی چاہیے تھی کہ وقت ضائع نہ ہو، نہ کہ اس طرح ٹالنا چاہیے تھا۔چنانچہ
سيرة النبي علي
241
حضرت علی فرماتے ہیں میں نے پھر کبھی تہجد میں ناغہ نہیں کیا۔جلد 1
طہارۃ النفس - متحمل ہم پہلے حضرت علی کے ایک واقعہ سے ثابت کر
چکے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نہایت بردبار تھے
صلى الله
اور برخلاف بہت سے بادشاہوں کے جو اپنے خلاف بات سن کر یا اپنی مرضی کے
نا موافق حرکت دیکھ کر نہایت غصہ اور جوش سے بھر جاتے ہیں اکثر چشم پوشی اور اعراض
سے کام لیتے تھے اور ایسا طریق اختیار کرتے جس میں تحمل کا پہلو غالب ہو۔اب ہم
ایک اور ایسا ہی واقعہ بیان کرتے ہیں جو ایک دوسرے پہلو سے آپ کے تحمل پر روشنی
ڈالتا ہے اور آپ کی صفات حسنہ کو اور بھی روشن کر کے ظاہر کرتا ہے۔آنحضرت علی ہوازن پر فتح پا کے واپس آ رہے تھے اور اس جنگ میں جو
اموال مسلمانوں کے ہاتھ آئے اُن کی تقسیم کا سوال در پیش تھا۔آپ کا منشا تھا کہ اگر
ہوازن تائب ہو کر آ جائیں اور معافی کے خواستگار ہوں تو ان کے اموال اور قیدی
انہیں واپس کر دئیے جائیں لیکن دن پر دن گزرتے چلے گئے اور ہوازن کی طرف سے
کوئی وفد طلب گار معافی ہو کر نہ آیا۔بہت دن تک آپ نے تقسیم اموال کے کام کو
تعویق میں رکھا لیکن آخر اس بات کو مناسب سمجھا کہ اموال تقسیم کر دیے جائیں۔چنانچہ بھرا نہ پہنچ کر آپ نے ان اموال کو تقسیم کرنا شروع کیا۔منافق تو ہمیشہ اس تاک
میں لگے رہتے تھے کہ کوئی موقع ملے تو ہم آپ پر اعتراض کریں۔کوئی نہ کوئی راہ نکال
کر ذوالخویصرہ التیمی نے عین تقسیم کے وقت بڑھ کر کہا کہ آپ اس تقسیم میں عدل کو
مد نظر رکھیں۔جس سے اس کی مراد یہ تھی کہ آپ اس وقت عدل سے کام نہیں لے
رہے۔امام بخاری صاحب نے اس واقعہ کو حضرت جابر سے یوں روایت کیا ہے کہ
بَيْنَمَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ غَنِيْمَةً بِالْجِعُرَانَةِ إِذْ
قَالَ لَهُ رَجُلٌ اِعْدِلُ قَالَ لَقَدْ شَقِيْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلُ 94 اس اثناء میں کہ
آنحضرت ﷺ اموال غنیمت کو جعرانہ کے مقام پر تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے
صلى الله
سيرة النبي علي
242
جلد 1
آپ کو کہا کہ آپ عدل سے کام لیں۔آپ نے جواب دیا کہ اگر میں نے عدل نہیں
کیا تو تو بڑی بے برکتی اور بدبختی میں مبتلا ہو گیا۔اللہ اللہ ! کیسے خطر ناک حملہ کا جواب وہ پاک رسول کس نرمی سے دیتا ہے کس حلم
سے اسے سمجھاتا ہے۔آنحضرت ﷺ سے جو عشق صحابہ کو تھا وہ ایسا نہ تھا کہ وہ ایسی باتیں
برداشت کر سکتے بلکہ حضرت عمر اور خالد بن ولید تو ہمیشہ ایسے مواقع پر تلوار کھینچ کر کھڑے
صلى الله
ہو جاتے تھے مگر آنحضرت ﷺ ان کو ہمیشہ روکتے رہتے تھے کہ ان لوگوں سے اعراض
کرو۔پس ایسے وقت میں جبکہ مکہ کے حدیث العہد مسلمان جو ابھی ان آداب سے بالکل
ناواقف تھے جو ایک رسول کے حضور بجالانے پر ایک مؤمن کا فرض ہوتا ہے اور جو ایک
ذرا سے اشارہ سے صراط مستقیم سے ہٹ کر کہیں کے کہیں پہنچ سکتے تھے آپ کے اردگرد
کھڑے تھے اور وہی وقت تھا جب انہوں نے یہ سبق سیکھنا تھا کہ رسول کریم ﷺ کے
ساتھ ہمیں کس طرح عمل کرنا چاہیے۔ایک شخص کا آگے بڑھ کر نہایت بے حیائی سے
آپ سے کہنا کہ حضور ! ذرا عدل مدنظر رکھیں اور بے انصافی اور حق تلفی نہ کریں ایک
خطرناک فعل تھا۔جس سے ایک طرف تو اُن قوانین کی خلاف ورزی ہوتی تھی جو اللہ
تعالیٰ نے اپنے رسولوں کے ساتھ کلام کرنے کے متعلق بیان فرمائے ہیں۔دوسرے ان
تمام مواعید پر پانی پھر جاتا تھا جو اس شخص نے آنحضرت علی کے حضور کیے تھے اور جو
ہر ایک مسلمان کو مسلمان ہونے کے لیے کرنے پڑتے ہیں۔تیسرے سیاسی لحاظ سے آپ
کے رعب کو ایک خطر ناک نقصان پہنچانے والے تھے۔اور چوتھے نومسلموں کے لیے
ایک نہایت بد نظیر قائم کرنے والے تھے جن کے دل ابھی اس عزت کا خیال بھی نہیں کر
سکتے تھے جو صحابہ کے دلوں میں بھری ہوئی تھی۔پس وہ الفاظ جو ذوالخویصرہ کے منہ
سے اُس وقت نکلے ایک دنیا وی دربار میں خطر ناک سے خطر ناک سزا کا فتویٰ دلانے
کے لیے کافی تھے۔اور اگر زمانہ قدیم کے درباروں میں ایسا انسان قتل کا مستوجب
خیال کیا جاتا تو موجودہ دورِ دستوریت میں بھی ایسا آدمی سزا سے محفوظ نہ رہ سکتا۔
سيرة النبي علي
243
جلد 1
لیکن وہ بادشاہ ہر دو جہاں اس کے گستاخانہ کلام کے جواب میں کیا کہتا ہے؟ کیا اسے
سزا کا حکم دیتا ہے؟ کہ تا ان نومسلموں پر آپ کا رعب بیٹھ جائے جو نہایت نگران
نگاہوں سے صحابہ اور آنحضرت ﷺ کے تعلقات کو اس لیے دیکھ رہے تھے کہ ان سے
اندازہ لگا سکیں کہ یہ تعلقات مصنوعی ہیں یا حقیقی ، عارضی ہیں یا مستقل ،سطحی ہیں یا ان
کی جڑیں دل کے تمام کونوں میں مضبوطی سے گڑی ہوئی ہیں۔یا وہ میرا پیارا اگر اسے
کسی بدنی سزا کا مستحق قرار نہیں دیتا تو کم سے کم زبانی طور پر ہی اسے سخت تہدید کرتا
ہے کہ اگر ایسے الفاظ پھر تمہارے منہ سے نکلے تو تم کو سخت سزا دی جائے گی ؟ نہیں وہ
بھی نہیں کرتا۔کیا وہ اسے اپنے سامنے سے دور ہو جانے کا حکم دیتا ہے؟ نہیں! وہ اس
سے بھی اجتناب کرتا ہے۔پھر اس مجرم کے لیے وہ کیا سزا تجویز کرتا ہے؟ وہ باوجود
صحابہ کی چڑھی ہوئی تیوری کے اور باوجود ان کے ہاتھوں کے بار بار دستہ تلوار کی
طرف جانے کے اسے نہایت پر حکمت اور پُر معنی جواب دیتا ہے جس سے بہتر جواب
کوئی انسانی دماغ تجویز کر ہی نہیں سکتا۔وہ اسے خود اُسی کے فعل سے ملزم کرتا ہے،خود
اُسی کے اقوال سے قائل کرتا ہے، خود اُسی کے اعمال سے شرمندہ کرتا ہے۔وہ کہتا ہے
تو یہ کہ لَقَدْ شَقِيْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ اگر میں نے عدل نہ کیا تو تو بدبختی کے گڑھے میں
گر گیا۔کیونکہ تو نے تو مجھے خدا کا رسول سمجھ کر بیعت کی ہے۔اور دعویٰ کرتا ہے کہ
میں آپ کو خدا کی طرف سے یقین کرتا ہوں اور مجھے اپنا رہنما اور پیشوا قرار دیتا ہے تو
ان خیالات کے باوجود اے نادان! جب تو مجھے انصاف سے دور اور عدل سے خالی
خیال کرتا ہے تو تجھ سے زیادہ بد بخت اور کون ہوسکتا ہے جو اپنے آپ کو ایک ایسے شخص
کے پیچھے لگاتا ہے جو اتباع کے قابل نہیں اور اس آدمی سے ہدایت چاہتا ہے جو خود
گمراہ ہے اور اس سے صداقت طلب کرتا ہے جو جھوٹ بولنے میں کوئی عیب نہیں
دیکھتا۔اور اگر تُو مجھے نبی نہیں خیال کرتا بلکہ جھوٹا خیال کرتا ہے تو پھر بھی تو نہایت شقی
ہے کیونکہ باوجود مجھے جھوٹا سمجھنے کے پھر میرے ساتھ رہتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ میں
سيرة النبي علي
244
جلد 1
آپ کو سچا خیال کرتا ہوں۔اللہ اللہ ! کیسا پاک جواب ہے۔کیسا مسئلت اور مسکت جواب ہے جسے سن کر ایک
حیادار سوائے اس کے کہ زندہ ہی مرجائے اور کوئی جواب نہیں دے سکتا۔یہ تھا آپ کا
تحمل، یہ تھی آپ کی بردباری جو آپ کو دنیا کے تمام انسانوں سے افضل ثابت کرتی
ہے۔بہت ہیں جو اشتعال انگیز الفاظ کوسن کر خاموشی سے اپنے حلم کا ثبوت دیتے ہیں
لیکن میرے آقا کا مخمل بھی لغو نہ تھا۔اگر آپ خاموش رہتے تو اس کے اعتراض کا
جواب کیا ہوتا۔آپ نے تحمل کا ایک اعلیٰ نمونہ دکھایا اور ایسا نمونہ جو کہ اپنے اندر ایک
عظیم الشان سبق بھی رکھتا تھا اور معترضین کے لیے ہدایت تھا۔کاش! اس حدیث سے وہ
لوگ کچھ نصیحت حاصل کریں جو ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر کے پھر اعتراضات سے
نہیں رکھتے کیونکہ ان کو یا درکھنا چاہیے کہ ان کا یہ فعل خود ان کی شقاوت پر دال ہے۔اس سے پہلے میں آنحضرت ﷺ کے تحمل کی ایک مثال درج کر چکا ہوں۔اب
ایک اور مثال درج کرتا ہوں۔جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ أَنَّهُ بَيْنَا
هُوَ مَعَ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مُقْبِلًا مِنْ حُنَيْنٍ
عَلِقَتْ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ حَتَّى
اِضْطَرُّوْهُ إِلَى سَمُرَةٍ فَخَطِفَتْ رَدَاءَهُ فَوَقَفَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْطُوْنِيْ رِدَائِي فَلَوُ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاءِ نَعَمَّا لَقَسَمْتُهُ
بَيْنَكُمْ ثُمَّ لَا تَجدُونَنِيْ بَخِيْلًا وَلَا كَذُوْبًا وَلَا جَبَانًا 95 ایک دفعہ وہ
آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھے اور آپ کے ساتھ اور بھی لوگ تھے۔آپ حنین سے
واپس تشریف لا رہے تھے اتنے میں راستہ میں کچھ بادیہ نشین عرب آگئے اور آپ کے
پیچھے پڑ گئے اور آپ سے سوال کرنے لگے۔اور آپ پر اس قدر زور ڈالا کہ ہٹاتے
ہٹاتے کیکر کے درخت تک لے گئے جس سے آپ کی چادر پھنس گئی۔پس آپ ٹھہر
گئے اور فرمایا کہ میری چادر مجھے پکڑا دو۔اگر ان کانٹے دار درختوں کے برابر بھی
سيرة النبي علي
245
جلد 1
میرے پاس اونٹ ہوتے (یعنی بہت کثرت سے ہوتے ) تو بھی میں سب تم میں تقسیم
کر دیتا اور تم مجھ کو بخیل اور جھوٹا اور بزدل نہ پاتے۔اللہ اللہ ! یہ وہ شخص ہے جسے
نا پاک طبع انسان دنیا طلب کہتے ہیں اور طرح طرح کے ناپاک الزام لگاتے ہیں۔یہ
وہ انسان ہے جسے اندھی دنیا مغلوب الغضب کہتی ہے۔یہ وہ وجود ہے جسے ظالم انسان
ظالم قرار دیتے ہیں۔کیا اس تحمل والا انسان ظالم یا مغلوب الغضب ہوسکتا ہے؟ کیا اس
سیر طبیعت کا انسان دنیا طلب ہوسکتا ہے؟ عرب کا فاتح اور حنین کا بہادر اپنے خطرناک
دشمن کو شکست دے کر واپس آ رہا ہے۔ابھی اس کے سپاہیوں کی تلواروں سے خون کا
رنگ بھی نہیں چھوٹا، زبر دست سے زبر دست انسان اس کو پیٹھ دکھا چکے ہیں اور اس کی
تیز تلوار کے آگے اپنی گردنیں جھکا چکے ہیں اور وہ اپنی فتح مند افواج کے ساتھ میدانِ
جنگ سے واپس آ رہا ہے مگر کس شان سے؟ اس کا حال ابھی پڑھ چکے ہو۔کچھ عرب
آ کر آپ سے سوال کرتے ہیں اور پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں کہ کچھ لیے بغیر نہیں کوٹیں
گے آپ بار بار انکار کرتے ہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں مگر وہ باز نہیں آتے۔پھر اور
پھر سوال کرتے ہیں اور باوجود آپ کے انکار کے مصر ہیں کہ ہمیں ضرور کچھ دلوایا
جائے مگر آپ باوجود اس شان کے کہ سارے عرب کو آپ کے سامنے گردن جھکا دینی
پڑی اُن سے کیا سلوک کرتے ہیں؟ ان کے بار بار کے سوال سے ناراض نہیں
ہوتے۔اُن پر خفگی کا اظہار نہیں کرتے بلکہ اُن کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پاس اس
وقت کچھ نہیں ورنہ ضرور ان کو بھی دیتے۔لیکن وہ لوگ پھر بھی مُصر ہیں۔ایسا کیوں
ہے؟ کیا اس لیے نہیں کہ گل دنیا اس بات سے واقف تھی کہ وہ بہادر انسان جو خطرناک
جنگوں میں جس وقت اس کے ساتھی بھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں اکیلا دشمن کی طرف
بڑھتا چلا جاتا ہے ایسا متحمل مزاج ہے کہ اپنی حاجتوں کو اس کے پاس جس زور سے
بھی پیش کریں گے وہ کبھی ناراض نہیں ہو گا بلکہ اس کا جواب محبت سے بھرا ہوا اور
شفقت سے مملوء ہوگا۔پھر کیا اس لیے نہیں کہ آپ کے اخلاق حسنہ اور آپ کے حسنِ
سيرة النبي
246
جلد 1
سلوک کا دنیا میں ایسا شہر ہ تھا کہ بادیہ نشین عرب بھی اس بات سے ناواقف نہ تھے کہ
ہم جس قدر بھی اصرار کریں گے ہمیں کسی سرزنش کا خطرہ نہ ہو گا۔ضرور یہی بات تھی
جس کی وجہ سے وہ عرب آپ پر اس قدر زور ڈال رہے تھے اور باتوں سے ہی آپ
سے کچھ وصول نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ جب ناامید ہو گئے تو آپ کو پکڑ کر اصرار کرنا
شروع کیا کہ ہمیں ضرور کچھ دیں۔اور آپ ان سے ہٹتے ہٹتے راستہ سے اس قدر دور
ہو گئے کہ آخر آپ کی چادر کانٹے دار درختوں میں جا پھنسی۔اور اُس وقت آپ نے
ان کو ان محبت آمیز الفاظ میں ملامت کی کہ میں انکار بخل کی وجہ سے نہیں کرتا بلکہ اس
مجبوری سے کہ میرے پاس اس وقت کچھ نہیں۔اگر میرے پاس کچھ ہوتا تو میں ضرور تم
کو دے دیتا حتی کہ سامنے کھڑے ہوئے درختوں کے برابر بھی اگر اونٹ میرے پاس
ہوتے تو سب تم کو دے دیتا اور ہرگز بخل نہ کرتا۔نہ جھوٹ بولتا نہ بزدلی دکھا تا۔دنیا کا
کوئی بادشاہ ایسا جواب نہیں دے سکتا۔وہ جو اپنی عزت اور اپنی بڑائی کے طلب گار
ہوتے ہیں وہ اس قدر تحمل نہیں کر سکتے۔آنحضرت علی کی حیثیت کے انسان کا ایسے
موقع پر جب آپ سے ان اعراب نے اس درشتی سے سلوک کیا تھا مذکورہ بالا جواب
دینا اپنی نظیر آپ ہی ہے اور دنیا کا کوئی بادشاہ ، کوئی حاکم ، کوئی سردار اس تحمل کی نظیر
نہیں دکھا سکتا۔پھر آپ جو جواب دیتے ہیں وہ کیسا لطیف ہے۔فرماتے ہیں کہ اگر
ان درختوں کے برابر بھی اونٹ ہوتے تو میں تمہیں دے دیتا اور تم مجھے بخیل ، جھوٹا اور
بز دل نہ پاتے۔ایک موٹی نظر والے انسان کو تو شاید یہ تین الفاظ بے ربط معلوم ہوں
لیکن دانا انسان سمجھتا ہے کہ یہ تینوں الفاظ جو آپ نے فرمائے بالکل موقع کے مطابق
تھے اور ان سے بہتر لفظ اور ہو ہی نہیں سکتے تھے۔کیونکہ مال کا نہ دینا بخل سے متعلق
ہے۔پس آپ نے فرمایا کہ اگر میرے پاس مال ہوتا تو تم مجھے بخیل نہ پاتے۔یعنی
تمہیں معلوم ہو جاتا کہ میں بخیل نہیں کیونکہ میں تمہیں مال دے دیتا۔اور جھوٹا بھی نہ
پاتے۔یہ اس لیے فرمایا کہ بعض لوگ جھوٹ بول کر سائل سے پیچھا چھڑا لیتے ہیں کہ